2025-11-06@06:57:18 GMT
تلاش کی گنتی: 5809
«کا کام کریں گی»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں ناگالینڈ، منی پور اور آسام میں آزادی کی تحریکوں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے۔ ان علاقوں میں علیحدگی پسند گروہوں نے بھارتی افواج کے مظالم اور دہلی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مزاحمت تیز کر دی ہے۔ناگالینڈ نیشنلسٹ موومنٹ کے سربراہ تھونگالینگ میووہ نے اپنے تازہ بیان میں واضح کیا کہ ان کی آزادی کی جدوجہد کسی صورت نہیں رکے گی۔ انہوں نے بھارتی حکومت اور فوج کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیراعظم مودی تصادم چاہتے ہیں تو وہ تیار ہیں، کیونکہ ناگا عوام کسی قیمت پر بھارت کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں۔ان کے مطابق بھارتی افواج ریاست میں عوام پر منظم ظلم و ستم کر رہی...
اسلام آباد: بھارت دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا ایئر کوالٹی انڈکس 256 ریکارڈ کیا گیا۔آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور بھی دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ لاہور کا علامہ اقبال ٹاؤن شہر کا آلودہ ترین علاقہ قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ بھارت میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے باعث فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی تھی۔ جو اب بھی برقرار ہے۔بھارت میں دیوالی کی تقریبات کے اثرات سرحد پار پاکستان میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔ جس کے باعث لاہور سمیت پاکستان کے مشرقی شہروں کی فضا میں آلودگی نمایاں طور پر بڑھ رہی ہے
کراچی: سندھ حکومت نے کراچی فش ہاربر پر ماہی گیروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبائی وزیر محمد علی ملکانی کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں کو آئین کے مطابق حقوق اور سہولیات فراہم کی جائیں گی، فش ہاربر پر ماہی گیروں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کی چیئرپرسن فاطمہ مجید کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی نے کہا کہ شکار سے لے کر مچھلی مارکیٹ تک انہیں درپیش مشکلات کو ایف سی ایس کے ساتھ بیٹھ کر آئین و قانون کے مطابق حل کرنے کی کوشش کی جائے...
فائل فوٹو وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ آج کا دور جدید اور تیز رفتار تبدیلیوں کا ہے، ترقی اب سینیارٹی نہیں بلکہ کارکردگی اور نتائج کی بنیاد پر ہوگی۔پنجاب یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو نجی شعبے، سول سوسائٹی اور میڈیا سے ہم آہنگی رکھنی چاہیے تاکہ پالیسی سازی میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔احسن اقبال نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے سول سروس اصلاحات دوبارہ شروع کی ہیں اور نیا اسمارٹ سول سروس ماڈل میرٹ، جوابدہی اور ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سی ایس ایس امتحانات میں زیادہ تر امیدوار انگریزی میں فیل ہو جاتے ہیں۔ ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے گورننس کا نظام مربوط اور ہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: روسی تیل کمپنیوں پر امریکا کی حالیہ پابندیوں کے اثرات کے باعث یکم نومبر سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور زرمبادلہ کی شرح میں تبدیلی کے سبب پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں دو روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ابتدائی اندازوں کے مطابق اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو یکم نومبر سے پیٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 276 روپے 80 پیسے، مٹی کا تیل 184 روپے 05 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 163 روپے...
اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے لاہور کے اردگرد جنگل نما حد بندی کی جائے گی۔ پنجاب حکومت کا لنگز آف لاہور منصوبہ دنیا میں اپنی مثال قائم کرنے کو تیار ہے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منصوبے کے تحت تقریباً 48 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے، پی ایچ اے لاہور لنگز آف لاہور منصوبہ مکمل کرے گا، لاہور کی جنگل نما حد بندی کی کل لمبائی 112 کلومیٹر اور رقبہ 1711 ایکڑ ہوگا۔ رنگ فاریسٹیشن منصوبہ تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 1210 ایکڑ اراضی پر 59 کلو میٹر لمبا رنگ فاریسٹ بنایا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں 31 جبکہ تیسرے میں 22 کلو میٹر رنگ فارسٹیشن کی جائے گی۔...
شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ تازہ واقعے میں ٹریفک اہلکار کے روکنے کے باوجود ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ کراچی میں جدید وخود کارفیس لیس ای ٹکٹنگ نظام نافذ کیے جانے کے باوجود ہیوی ٹریفک کے باعث ہونے والے حادثات رک نہیں پا رہے۔ تازہ واقعے میں کورنگی کے علاقے انڈس چورنگی کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کوٹکرماردی، جس کے باعث ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو آگ لگادی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں نے...
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کی مریزان کیپ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ ویمنز ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو اکھاڑ پھینکنے والی مریزان کیپ ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ کی کامیاب ترین بولر بن گئیں۔ انہوں نے کپتان لورا وولوارٹ کی کیریئر بیسٹ اننگز کے بعد میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ جس کے بعد مریزان کیپ ویمنز ورلڈکپ میں 44 وکٹوں سے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی بولر بن گئی ہیں۔
آئی سی سی پر سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والی بھارتی حکومت نے دیگر کھیلوں میں سیاست نہ کرپانے پر اپنی بے بسی کا اعتراف کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے بھارتی وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایتھلیٹس کو اپنے ملک آنے سے نہیں روک سکتے۔ بھارتی وزارت کھیل کے مطابق کامن ویلتھ گیمز 2030 میں شرکت کے لیے پاکستانی ایتھلیٹس کو بھارت نہ آنے دیا تو انڈونیشیا کی طرح پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزارت کھیل کا مزید کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے 2036 میں اولمپک گیمز کی میزبانی کا خواب بھی بکھر جائے گا۔
پاکستان کی پہلی نیشنل پیرا کک باکسنگ ٹیم نے ورلڈ بودو مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 گولڈ اور 2 سلورمیڈلز جیت لیے۔ اسپیشل کھلاڑیوں نے 2 ٹائٹل فائٹس جیت کرملک کا نام روشن کردیا۔ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں انٹرنیشنل ہینڈ ٹو ہینڈ کمباٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آذربائیجان فیڈریشن کے تحت منعقدہ چیمپئن شپ میں نو ممالک نے شرکت کی۔ کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے سات باصلاحیت اسپیشل کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور ملک کی اسپورٹس تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل بھی قائم کیا۔ تمام اسپیشل قومی کھلاڑیوں نے میڈلز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا اور...
ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری انتظامیہ کو ای اسٹامپ سسٹم شروع کرنے میں مدد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد زمینوں کے ریکارڈ کو جدید بنانا اور پراپرٹی کے لین دین کو عوام کے لیے آسان بنانا ہے۔ اسلام آباد میں سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک تقریب کے دوران پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی (PLRA) اور آئی سی ٹی انتظامیہ کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کے تحت اسلام آباد میں جلد ہی ای اسٹامپ پیپر سسٹم متعارف کرایا جائے گا، یہ اقدام چیف کمشنر اور سی ڈی اے چیئرمین محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر کیا گیا۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ...
سعودی عرب میں صحت عامہ کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دینے کے لیے ’علاج سے بڑھ کر احتیاط‘ کے اصول کو بنیاد بنایا جا رہا ہے۔ ریاض میں جاری 8ویں عالمی ہیلتھ کانفرنس کے دوران ماہرینِ صحت، سرمایہ کاروں اور فیصلہ سازوں نے اس حکمتِ عملی پر تفصیلی گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں ‘جینیاتی و خلیاتی علاج ساز فیکٹری’ کا افتتاح، طبی تحقیق میں سنگِ میل یہ 4 روزہ ’گلوبل ہیلتھ ایکزیبیشن‘ 27 سے 30 اکتوبر تک ریاض میں منعقد ہو رہی ہے، جس میں مملکت کے مستقبل کے صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی جا رہی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیکل سینٹر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرِفہرست آ گیا ہے، جہاں فضا میں زہریلے ذرات کی مقدار خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے۔بین الاقوامی ادارہ آئی کیو ائیر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کے روز لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 515 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کے لیے انتہائی مضر سطح تصور کی جاتی ہے۔اُدھر بھارتی دارالحکومت دہلی 459 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، مگر لاہور کے بعض علاقوں میں آلودگی نے تمام حدیں پار کر دیں جہاں انڈیکس 985 تک جا پہنچا۔پنجاب ایئر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ بتاتی ہے کہ نہ صرف لاہور بلکہ گجرانوالہ، شیخوپورہ اور قصور بھی بدترین آلودگی کی لپیٹ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) فوجی فرٹیلائزر کمپنی قدرتی گیس کے متبادل کے طور پر کوئلہ گیسفیکیشن منصوبے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے جس کا مقصد ملک کے وسیع کوئلے کے ذخائر سے فائدہ اٹھانا اور درآمد شدہ توانائی پر انحصار کم کرنا ہے۔کمپنی نے یہ معلومات منگل کو اپنے کارپوریٹ بریفنگ سیشن کے دوران شیئر کی، جس میں بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے نمائندے بھی موجود تھے۔رپورٹ کے مطابق ایف ایف سی کی انتظامیہ نے کہا کہ منصوبہ ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کے لیے ابھی کوئی تخمینہ نہیں لگایا گیا، تاہم کسی بھی اہم پیش رفت کے بعد اپ ڈیٹس جاری کی جائیں گی۔پاکستان کے کوئلے کے ذخائر تقریباً 186 ارب ٹن کے قریب ہیں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) سوئی سدرن گیس کمپنی کی میڈیا ٹیم کا سکھر پریس کلب کا دورہ، سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کی اعلیٰ سطحی میڈیا ٹیم نے سکھر پریس کلب کا دورہ کیا، جہاں پریس کلب کے عہدیداران اور اراکین سے ملاقات کے دوران توانائی کے شعبے، عوامی آگاہی مہمات، اور کمپنی کی سروسز میں بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی، سوئی سدرن گیس کمپنی کی میڈیا ٹیم میں گروپ جنرل منیجر شاہد شیخ، ڈپٹی جنرل منیجر میڈیا ریلیشنز و ترجمان سلمان صدیقی، منیجر میڈیا ریلیشنز سید صدف عباس، اور فوکل پرسن آفتاب مہیسر شامل تھے۔ ٹیم نے پریس کلب پہنچنے پر عہدیداران صدر آصف ظہیر لودھی، شہزاد تابانی، جلال الدین بھیو،...
سوڈان میں ایک اور خونی باب کھل گیا — باغی فورس ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے حکومت کے مضبوط گڑھ الفشر شہر پر قبضہ کر کے اسے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 اکتوبر کو کیے گئے اس حملے میں دو ہزار سے زائد شہری مارے گئے، جبکہ درجنوں زخمی اور بے گھر ہو گئے۔ سوڈانی حکومت کا کہنا ہے کہ آر ایس ایف نے شہر میں گھروں پر چھاپے مارے، عام شہریوں کو اجتماعی طور پر پھانسی دی، اور فرار ہونے والوں پر فائرنگ کی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی تصدیق کی ہے کہ نہ صرف مرد بلکہ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جنسی تشدد کے واقعات بھی رپورٹ...
لیبارٹری رپورٹ کے مطابق مقامی پانی کے نمونوں میں آلودگی کی شرح حد سے زیادہ پائی گئی اور پانی کو انسانی استعمال کیلئے غیر محفوظ قرار دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جامشورو کے کوہستانی علاقے میں گیسٹرو کی وبا سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن لے لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی میڈیکل ٹیمیں متاثرہ گاؤں فیض محمد روانہ کر دی گئیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کو کمشنر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر جامشورو کی جانب سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 105 مریضوں کا علاج مکمل کیا جا چکا ہے، جن میں سے 85 مریض شدید گیسٹرو میں...
فائل فوٹو جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) اور تحریک انصاف میں محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق ہوگیا۔مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر جے یو آئی سربراہ نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو متحد کرنے کےلیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔اس دوران پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں امن و امان سے متعلق قومی جرگے پر بھی مشاورت کی، مولانا فضل الرحمان نے جرگے کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔پی ٹی آئی نے کے پی اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر بھی جے یو آئی سے تعاون کی درخواست کی۔جے یو آئی اور پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات میں ملکی سیاسی اور خطے کی صورتحال...
27 اکتوبر: بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک انوکھا اور نایاب واقعہ دیکھنے کو ملا۔ بنگلا دیش کے فاسٹ بیٹر تسکین احمد نے ایسا شاٹ مارا کہ شائقین خوشی سے جھوم اٹھے، مگر خوشی لمحوں میں مایوسی میں بدل گئی۔ میچ کے آخری اوور میں بنگلا دیش کو 3 گیندوں پر جیت کے لیے 17 رنز درکار تھے، اور صرف ایک وکٹ باقی تھی۔ تسکین احمد نے بھرپور انداز میں شاٹ کھیل کر گیند لیگ سائیڈ کی باؤنڈری پار کر دی، جس پر شائقین اور ساتھی کھلاڑی خوشی سے جشن منانے لگے۔ لیکن ری پلے میں حیران کن منظر سامنے آیا: شاٹ کھیلتے ہوئے تسکین احمد کا پچھلا پاؤں اسٹمپ سے ٹکرا گیا اور...
اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد سیز فائر کی بحالی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد سیز فائر کی بحالی کا اعلان کردیا،رات بھر جاری رہنے والی بمباری سے ایک سو سے زائد فلسطینی شہید ہوگئےجن میں چوبیس بچے بھی شامل ہیں۔ غزہ کے اسپتالوں میں ایک بار پھر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے،صیہونی فوج نے حماس پر ایک اسرائیلی فوج کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا جس کی حماس نے تردید کردی۔ القسام بریگیڈ کا کہنا ہےجنگ بندی معاہدے پرقائم ہیں،قابض فوج پرحملے سےکوئی تعلق نہیں ہے،حماس نے آج کھدائی کے دوران ملنے والی ایک اوراسرائیلی قیدی...
ورکرز پارٹی کے مرکزی فوجی کمیشن کے نائب صدر پک جونگ چون اس تجربے کی نگرانی کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ اقدام ہماری رعب دار جنگی صلاحیت (Deterrence Power) کو وسعت دینے کا حصہ ہے، یہ ایک ذمہ دارانہ عمل ہے جس کا مقصد اسٹریٹجک ہتھیاروں کی قابلِ اعتماد کارکردگی اور دشمن کے خلاف ان کی مؤثریت کا مسلسل جائزہ لینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوبی کوریا کے دورے سے صرف ایک روز قبل شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ایٹمی وارہیڈ لے جانے کے قابل کروز میزائلوں کی ایک نئی سیریز کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی KCNA نے بدھ کے روز بتایا کہ...
فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ رات جو کچھ ہوا وہ قابض صیہونی رژیم کیجانب سے جنگبندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی تھا اور ہم اس رژیم کے جنگی جرائم کے تسلسل کا ذمہ دار امریکی حکومت کو ٹھہراتے ہیں اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے ترجمان محمد الحاج موسی نے اعلان کیا ہے کہ کل رات جو کچھ ہوا وہ قابض صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی تھا جس کے دوران سفاک صیہونیوں نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں بالخصوص بے گھر خاندانوں کی خیمہ بستیوں میں قتل عام اور وحشیانہ بمباری کا ارتکاب کیا ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق محمد...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جامشورو کے کوہستانی علاقے میں گیسٹرو کی وبا سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن لے لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی میڈیکل ٹیمیں متاثرہ گاؤں فیض محمد روانہ کر دی گئیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کو کمشنر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر جامشورو کی جانب سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 105 مریضوں کا علاج مکمل کیا جا چکا ہے، جن میں سے 85 مریض شدید گیسٹرو میں مبتلا تھے جبکہ 15 افراد کی حالت نازک رہی۔ ضلعی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ وبا کے باعث 6 افراد جاں بحق...
فرانسسکا البانیز نے برطانوی اخبار "آئی پیپر" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں موجودہ سیاسی عمل پر کوئی اعتماد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن کا کوئی معاہدہ بین الاقوامی قوانین کی پامالی پر قائم نہیں کیا جا سکتا اور مجھے ان لوگوں پر بھی اعتماد نہیں جو اس عمل کی قیادت کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ میں انسانی حقوق کی خصوصی نمائندہ برائے مقبوضہ فلسطینی اراضی فرانسسکا البانیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ غزہ امن منصوبے کو اپنی زندگی کی بدترین توہین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ نہ قانونی حیثیت رکھتا ہے نہ اخلاقی جواز۔ فرانسسکا البانیز نے برطانوی اخبار "آئی پیپر" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں موجودہ...
نئی دہلی: بھارتی جریدے دی کوئنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس نے انتخابات جیتنے کے لیے مسلمانوں کیخلاف تعصب، انتہا پسندی اور نفرت انگیزی کو باقاعدہ انتخابی ہتھکنڈا بنا رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بہار سمیت مختلف ریاستوں میں بی جے پی رہنما جان بوجھ کر ہندو مسلم تقسیم کو ہوا دے رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بی جے پی سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹس اور نفرت انگیز تقاریر کو اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنا رہی ہے۔ حال ہی میں پارٹی نے ایک گرافک پوسٹ کی جس میں مسلمانوں کو “گھس بیٹھیے” کے طور پر دکھایا گیا۔ دی کوئنٹ کے مطابق عام انتخابات میں مجموعی طور پر 373...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھرکے لیےگیس کی قیمتوں میں اضافےکی درخواستیں اوگرا میں دائر کردی گئیں۔ سوئی کمپنیوں نے گیس ٹیرف میں28.62 فیصد تک اضافہ مانگ لیا، اوگرا گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سوئی ناردرن کی درخواست پر 7 نومبر اور سوئی سدرن کی درخواست پر 11نومبر کو الگ الگ سماعتیں کرے گی۔ ایس ایس جی سی ایل نےسندھ اور بلوچستان کے لیے گیس ٹیرف میں گزشتہ سال کے بقایاجات شامل کرکے مجموعی طور پر گیس ٹیرف میں تقریبا 22 فیصد کے اضافےکی درخواست کی ہے جبکہ ایس این جی پی ایل نے اسلام آباد سمیت پنجاب اورخیبر پختونخواکے لیے گیس ٹیرف میں28 اعشاریہ 62فیصداضافےکی درخواست کی ہے۔ شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن کا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی۔ اصول بنالیا ہے کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے: چیئرمین نیب...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: ہر بار جب آپ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، آپ فوری نتائج کی توقع کرتے ہیں۔ ہاں، یہ توانائی کے میدان پر کام کرتا ہے، ہماری جسمانی تین جہانوں کی دنیا کو پکڑنے کےلیے وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ بہت کچھ اسی طرح جیسے دنیا نے اپنی موت کے بعد ڈاؤنچی کی قدر کی۔ اب ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ آپ کا وقت نہیں آئے گا۔ ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ آپ کےلیے نئے ہنر میں مہارت حاصل کرنے، ان اسباق کو اپنی زندگی میں دوبارہ لاگو کرنے اور اپنے نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کا اشارہ ہے کہ آپ کی زندگی کےلیے کیا ممکن ہے، نئی...
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپریل میں یمن کے صوبہ صعدہ میں حوثی باغیوں کے زیرانتظام جیل پر ہونے والے امریکی فضائی حملے، جس میں 60 سے زائد افریقی مہاجرین ہلاک ہوئے تھے، کو ممکنہ جنگی جرم قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ حملہ 28 اپریل کو ہوا جب امریکا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں ‘آپریشن رَف رائیڈر’ کے تحت بحیرہ احمر میں جہازرانی میں خلل ڈالنے والے حوثیوں کے خلاف شدید فضائی کارروائیاں کیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے تاحال اس حملے پر کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔ یہ بھی پڑھیے: حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کے 12 غیر ملکی عملے کو رہا کردیا ایمنسٹی کے مطابق حملے میں 250 پاؤنڈ وزنی دو جی بی یو-39 گائیڈڈ...
گزشتہ چند برس میں ٹی20 کرکٹ کے میدان میں پاکستان کی کارکردگی تشویشناک حد تک تنزلی کا شکار رہی ہے۔ عالمی سطح پر مضبوط حریفوں کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کا گراف نہ صرف نیچے گیا ہے بلکہ اعداد و شمار ایک افسوسناک تسلسل کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے بڑی ٹیموں کے خلاف آخری 25 ٹی20 میچوں میں صرف ایک کامیابی حاصل کی، جبکہ 24 مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق: بھارت کے خلاف آخری 5 ٹی20 میچوں میں پاکستان تمام میچ ہارا (0-5)۔ مزید پڑھیں: پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت، جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی20 میں 55 رنز سے شکست دیدی آسٹریلیا کے خلاف پچھلے 7 میچوں میں...
اسلام آباد (آئی این پی )جسٹس جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا۔جسٹس خادم حسین سومرو نے بنچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے سماعت کی۔اسلام آباد بار کی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر تھی، جسٹس خادم حسین سومرو نے دوران سماعت کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔بینچ ٹوٹ جانے کے بعد کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔
کوئٹہ (نیٹ نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آسمان پر خوبصورت رنگ برنگی روشنیوں کا ہالہ دیکھا گیا۔ گزشتہ صبح کے ابتدائی اوقات میں ’نایاب خوب صورت رنگ برنگی روشنیوں کے بارے عوام کو اس مظہر اور اس کے اسباب کے بارے میں حیرت میں مبتلا کر دیا۔ سوشل میڈیا پر متعدد اکاؤنٹس نے اشارہ دیا کہ یہ بادل کسی میزائل تجربے یا کسی نئی ٹیکنالوجی کے تجربے کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ دریں اثناء محکمہ موسمیات پاکستان نے بتایا کہ یہ منظر ’لینٹی کیولر بادلوں کی تشکیل‘ تھا، جو صبح کے وقت کوہِ مردار کے اوپر دیکھا گیا۔ ’بادل سورج نکلنے سے پہلے نمودار ہوئے، تقریباً 20 منٹ تک موجود رہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251029-01-21 اسلام آباد(نمائندہ جسارت) سردیوں کی آمد پر سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا میں درخواست جمع کرادی۔ سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی۔گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں مالی سال کے لیے کی گئی۔سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔اوگرا 11 نومبر کو کراچی میں عوامی سماعت کرے گا۔ سیف اللہ
ایس۔ایم۔جے انٹرنیشنل انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے تحت تیار کی جانے والی الاسکا بیٹریز کو شاندار کارکردگی اور پاکستان کے توانائی کے شعبے میں تیزی سے بڑھتی ہوئی موجودگی کے اعتراف میں "ایمرجنگ برانڈ آف دی ایئر 2025” کے باوقار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈچیئرمین سینیٹ جناب یوسف رضا گیلانی نے کاروباری بہترین کارکردگی اور جدت کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں پیش کیا۔ ایس۔ایم۔جے انٹرنیشنل انڈسٹریز کے ڈائریکٹر جناب سلیمان بن ہارون نے کمپنی کی جانب سے ایوارڈ وصول کیا۔ اس موقع پر سلیمان بن ہارون نے صارفین اور کاروباری شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی الاسکا بیٹریز کے معیار، جدت اور اعتماد پر مبنی عزم کی عکاس ہے۔ ایس۔ایم۔جے انٹرنیشنل انڈسٹریز، جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : گیس مہنگی ہونے کا امکان، سردیوں کی آمد پر عوام کو مہنگائی کا نیا تحفہ دینے کی تیاریاں، گیس صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہونے کا امکان۔سردیوں کی آمد پر سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا میں درخواست جمع کروا دی۔ سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں مالی سال کے لیے کی گئی۔ سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96...
ڈی سی کوئٹہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ افغان شہریوں کی واپسی کے عمل کو انسانی ہمدردی، قانونی ضوابط اور حکومتی پالیسی کے مطابق انجام دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے افغان مہاجرین کے انخلاء کے تیسرے مرحلے کے دوران اب تک ضلع کوئٹہ سے 35 ہزار سے زائد افغان مہاجرین کو واپس ان کے وطن بھجوا دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے مطابق حکومت پاکستان کی ہدایت پر شروع کی گئی واپسی مہم کو مرحلہ وار منظم انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کوئٹہ میں بڑی تعداد میں افغان شہری کاروبار اور دیگر پیشوں سے وابستہ ہیں، جنہیں اپنے کاروباری اور گھریلو معاملات نمٹانے کے لیے کچھ وقت درکار...
سوئی ناردرن نے گیس قیمت میں اوسطاً 189 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ مانگ لیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں سوئی ناردرن نے درخواست جمع کرادی ہے، جس میں رواں مالی سال کےلیے قیمت میں اضافہ مانگا ہے۔ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت 1 ہزار 955 روپے 50 پیسے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔سوئی ناردرن کی موجودہ اوسط گیس قیمت 1 ہزار 766 روپے 50 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، درخواست کے ذریعے 189 روپے کا اضافہ مانگا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق درخواست میں 52 ارب 95 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔درخواست میں سوئی ناردرن نے 316 روپے 64 پیسے فی یونٹ کاسٹ...
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے نواحی علاقوں میں شہریوں نے آسمان پر نایاب رنگین بادلوں کا حیرت انگیز نظارہ کیا۔ سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے اس دلکش منظر کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں بادل مختلف رنگوں کی جھلک کے ساتھ موتیوں جیسی چمک بکھیرتے نظر آئے۔ ماہرینِ موسمیات کے مطابق یہ مظہر دراصل ’ایریڈیسنٹ کلؤوڈز‘ کہلاتا ہے، جسے مدر آف پرل کلاؤڈز یا نیکریئس کلاؤڈز بھی کہا جاتا ہے۔ یہ نایاب بادل اُس وقت بنتے ہیں جب سورج کی روشنی فضا میں موجود نہایت باریک پانی کے قطروں یا برف کے ذرات سے منتشر ہو کر قوسِ قزح جیسا منظر پیدا کرتی ہے۔ یہ مظہر عام طور پر اونچی فضائی تہوں میں بنتا ہے،...
بھارت بھر میں اس عمل کو نافذ کرنے سے پہلے الیکشن کمیشن کو ایس آئی آر سے متعلق عوام کے ذہنوں میں پیدا ہونے والے سوالوں کے تسلی بخش جوابات فراہم کرنے چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر لسٹوں کی ملک گیر "خصوصی نظرثانی" (Special Intensive Revision – SIR) کے اعلان پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ریاست بہار میں ہونے والے حالیہ SIR سے سبق سیکھنے پر زور دیتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو شفافیت، انصاف اور شمولیت کو یقینی بنانا چاہیئے تاکہ بڑے پیمانے پر ووٹروں کے...
اسلام آباد: ہائیکورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کے ڈگری کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو نے اس کیس کی سماعت سے معذرت کرلی ہے، جس کے نتیجے میں کارروائی بغیر کسی فیصلے کے ملتوی کر دی گئی۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے فریق بننے کی متفرق درخواست سماعت کے لیے مقرر تھی۔ عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل ڈویژن بینچ کیس کی سماعت کر رہا تھا۔ دورانِ سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے وجوہات...
عالمی افق پر مضبوط اور ابھرتا پاکستان عوام کا مؤثرسفارت کاری پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انسٹیٹیوٹ فارپبلک اوپینین ریسرچ (IPOR)نے مختلف اہم امور پرجامع عوامی سروے منعقد کیا، 10سے 20 اکتوبر 2025 کے درمیان منعقدہ سروے میں پاک سعودی معاہدہ، وزیراعظم و فیلڈ مارشل کا دورہ امریکا اور پاک افغان کشیدگی کے موضوعات شامل ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے کے مطابق 80فیصد عوام کے مطابق پاک سعودی دفاعی معاہدے نےپاکستان کے عالمی تشخص میں اضافہ کیا ہے، 79فیصد پاکستانیوں نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت کی۔ سروے رپورٹ کے مطابق 73فیصد شہریوں کے مطابق پاک سعودی معاہدے سےحکومت اور افواج پاکستان پراعتماد بڑھ گیا ہے، حالیہ پاک افغان کشیدگی میں 71فیصد پاکستانیوں نے افغان...
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آسمان پر خوبصورت رنگ برنگی روشنیوں کا ہالہ دیکھا گیا۔کوئٹہ، نوشکی، دالبندین سمیت مختلف علاقوں میں افق پر مختلف زاویوں سے رنگوں کا ہالہ صبح کے وقت میں دکھائی دیا۔خوبصورت رنگوں والی روشنیوں کا ہالہ 6 بج کر 20 منٹ پر افق سے غائب ہوگیا تھا۔سوشل میڈیا پر رنگ برنگی روشنیوں کے ہالے کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔
آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی جانب سے استعفیٰ دینے سے انکار اور تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا جاچکا ہے، جبکہ دوسری جانب مخالفین نے تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے کوششیں تیز کرتے ہوئے وزیر اعظم کو دن 2 بجے تک کی مہلت دے رکھی ہے۔ پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم انوار الحق کو استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جسٹس جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے دوران سماعت بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کرنا تھی۔ سماعت کے دوران اسلام آباد بار کی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست بھی مقرر تھی۔ تاہم جسٹس خادم حسین سومرو کے معذرت کرنے کے بعد بینچ ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کابنچ ٹوٹ گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی،کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔ یادرہے کہ اسلام آباد بار کی کیس میں فریق بننے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر تھی۔ مزید :
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے سالانہ اجلاس ہوا جس میں نئے ذخائر کی کھوج پر مثبت پیشرفت کا اظہار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس عام میں پی پی ایل کے چئیرمین بورڈ نے بتایا کہ رواں سال پی پی ایل نے تیل و گیس کے 12 نئے کنوئیں کھودنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ پی پی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر سکندر میمن نے بتایا کہ گیس کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ بھی جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔ اجلاس میں پی پی ایل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پاور اور گیس سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ پلان میں آئی ایم ایف آن بورڈ ہے، سوئی سدرن اور سوئی نادرن کمپنیوں سے واجبات کی وصولی پر حکومت سےمدد مانگ لی ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی سندھ اور بلوچستان کے عوام کے لیے مہنگائی کا ایک اور طوفان سر اٹھانے کو تیار ہے۔نجی ٹی وی کی رپورت کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کی باضابطہ درخواست اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) کو جمع کرا دی ہے۔ کمپنی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران گیس کی قیمتوں میں 125 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے، جس کے بغیر ادارے کے اخراجات اور نظام کی بحالی ممکن نہیں۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق اس وقت گیس کی ترسیل اور پیداوار کے اخراجات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا...
آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی جانب سے استعفیٰ دینے سے انکار اور تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا جاچکا ہے، جبکہ دوسری جانب مخالفین نے تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے کوششیں تیز کرتے ہوئے وزیر اعظم کو دن 2 بجے تک کی مہلت دے رکھی ہے۔ پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم انوار الحق کو استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے...
سردیوں کی آمد پر سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا میں درخواست جمع کروا دی۔ سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں مالی سال کے لیے کی گئی۔ سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اوگرا 11 نومبر کو کراچی میں عوامی سماعت کرے گا۔
ویب ڈیسک :سردیوں کی آمد پر سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا میں درخواست جمع کروا دی۔ سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں مالی سال کے لیے کی گئی۔ سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ اوگرا 11 نومبر کو کراچی میں عوامی سماعت کرے گا۔
مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں، بھارتی پنجاب اور ہریانہ سے آلودہ ہوا کا لاہور اور وسطی پنجاب کی فضا میں مسلسل داخلے کیوجہ سے مجموعی اے کیو آئی کی سطح میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ اسموگ نگرانی و پیشگی نظأم کے مطابق لاہور میں آج فضائی معیار غیر صحت بخش زمرے میں رہنے کا امکان ہے۔ اوسط اے کیو آئی سطح 240 سے 275 کے درمیان متوقع ہے۔ صبح کے وقت درجہ حرارت کم، ہوائیں ہلکی (4 تا 9 کلومیٹر فی گھنٹہ) اور بارش نہ ہونے کے باعث فضائی آلودگی کے پھیلاؤ کے امکانات نہایت محدود رہیں گے۔ کم ہوا کی رفتار اور کم درجہ حرارت کی وجہ سے آلودہ ذرات زمین کے قریب جمع رہیں گے، جس سے...
شاہدسپرا:سوئی ناردرن گیس کمپنی میں ارجنٹ فیس کے ساتھ جمع کروائی گئی کنکشن درخواستیں التواء کا شکار ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق ایک ماہ گزر جانے کے باوجود ایل این جی کی بنیاد پر جمع شدہ درخواستوں پر ڈیمانڈ نوٹس جاری نہیں ہو سکا۔ صارفین نے ارجنٹ فیس ادا کر کے گیس کنکشن کی درخواستیں جمع کروائی تھیں، تاہم کمپنی کی جانب سے 25 ہزار روپے کے ابتدائی ڈیمانڈ نوٹسز کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ اطلاعات کے مطابق ارجنٹ فیس کے اجرا کے تمام اختیارات کمپنی کے ہیڈ آفس میں مرکوز ہیں۔ ہیڈ آفس سے ڈیمانڈ نوٹس جاری ہونے کے بعد ریجنل دفاتر صارفین کے مقامات کا...
اسلام آباد: سردیوں کی آمد پر سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا میں درخواست جمع کروا دی۔ سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں مالی سال کے لیے کی گئی۔ سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اوگرا 11 نومبر کو کراچی میں عوامی سماعت کرے گا۔
مائیکروسافٹ ٹیمز میں حاضری کا نیا فیچر، پاکستان میں ہائبرڈ ورک کلچر کے لیے گیم چینجر یا پرائیویسی چیلنج؟
مائیکروسافٹ ٹیمز نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے جو ملازمین کا کام کی جگہ کا اسٹیٹس خودکار طور پر اپ ڈیٹ کرے گا مثلاً جب کسی ملازم کا آلہ کمپنی کے مخصوص وائی فائی نیٹ ورک سے جڑ جائے تو اس کا اسٹیٹس ’in the office‘ میں تبدیل ہو جائے گا۔ یہ فیچر اداروں کو ہائبرڈ ورک ماڈلز میں سہولت فراہم کرے گا، تاکہ دفتر یا ریموٹ ورکنگ کی نگرانی زیادہ منظم ہو سکے۔ تاہم ماہرین کے مطابق یہ نیا نظام ملازمین کی پرائیویسی سے متعلق اہم سوالات بھی اٹھا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: ’اسکائپ‘ 22 سال بعد بند، ایک عہد کا اختتام مائیکروسافٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال پری ویو مرحلے میں ہے اور اسے...
انقرہ: ترکیہ نے اپنی فضائی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے برطانیہ کے ساتھ 20 جدید یوروفائٹر ٹائیفون طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کرلیا۔ انقرہ میں ہونے والی تقریب میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے شرکت کی۔ معاہدے پر دستخط کے بعد صدر اردوان نے اسے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کے ایک نئے دور کی علامت قرار دیا۔ معاہدے کی مالیت تقریباً 11 ارب امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق پہلے یوروفائٹر جیٹس 2030 میں ترکیہ کو فراہم کیے جائیں گے۔ ترک وزارتِ دفاع نے بتایا کہ وہ قطر اور عمان سے بھی 12، 12 ٹائیفون طیارے خریدنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں تاکہ خطے میں...
یروشلم: اسرائیل نے واضح کردیا ہے کہ وہ غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی فورس میں ترک فوج کی موجودگی کو کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔ ہنگری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈیون سار نے کہا کہ جو ممالک غزہ میں فوج بھیجنے کے خواہاں ہیں، انہیں اسرائیل کے ساتھ منصفانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر اردوان کی قیادت میں ترکی نے ہمیشہ اسرائیل کے خلاف دشمنی کا رویہ رکھا ہے، اس لیے اسرائیل کے لیے یہ قابلِ قبول نہیں کہ ترک مسلح افواج کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے دیا جائے۔ گیڈیون سار نے مزید کہا کہ اسرائیل نے اپنے امریکی اتحادیوں کو بھی اس موقف سے...
ترکیہ کے مغربی حصے میں پیر کی شب آنے والے شدید زلزلے سے پہلے سے متاثرہ کم از کم 3 عمارتیں منہدم ہو گئیں، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ترک انتظامیہ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز صوبہ بلیق اسیر کے قصبے سندرگی میں تھا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 48 منٹ پر 5.99 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ زلزلہ: دہشت ناک آفٹرشاکس کا سلسلہ تاحال جاری زلزلے کے جھٹکے استنبول، بورصہ، منیسا اور ازمیر سمیت قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا کے مطابق سندرگی میں 3 غیرآباد عمارتیں اور ایک دو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت میں کمی نہ آسکی اور صبح کے وقت فضا میں زہریلے ذرات کی مقدار خطرناک حد تک برقرار رہی۔ لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔ صبح کے اوقات میں لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 420 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کے لیے نہایت مضر سطح قرار دی جاتی ہے۔محکمہ ماحولیات کے مطابق فیصل آباد میں پارٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار 622، ملتان میں 485 جبکہ بہاولپور میں 255 ریکارڈ کی گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صوبے کے بیشتر بڑے شہر اس وقت شدید اسموگ کی لپیٹ میں ہیں۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو گھروں سے غیر ضروری طور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-5 کراچی (رپورٹ :واجد حسین انصاری) حکومت سندھ کے دیگر اداروں کی طرح سندھ فوڈ اتھارٹی بھی اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام ،شہر کے مختلف علاقوں میںپہلے سے ذبح شدہ مرغیوں کے گوشت کی فروخت، کیمیکل زدہ دودھ، فوڈ کلر، گلے سڑے فروٹ اور کھانے پینے کی دیگر غیر معیاری اشیاء کی کھلے عام فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کی صحت کو دائو پر لگادیا ہے اور انہیں غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی فروخت کرنے والوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں17برس سے برسر اقتدار پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کسی بھی شعبے میں بہتری نہیں لاسکی۔ذرائع کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-01-2 اسلام آباد (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس سینیٹر عطاالرحمن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر بشری انجم بٹ، سینیٹر حسنی بانو، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری، سینیٹر محمد اسلم ابڑو، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اور وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔کمیٹی نے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی جانب سے پیش کردہ دی مسلم فیملی لاز (ترمیمی) بل2024 پر تفصیلی غور و خوض کیا۔اجلاس کے دوران وزارتِ مذہبی امور نے نشاندہی کی کہ مجوزہ بل کی چند دفعات پر مزید غور بالخصوص اس شق پر جس میں کہا گیا ہے کہ باپ بچے کی مالی ذمہ داری اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-06-15 نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) نئی دہلی کی فضا خطرناک حد تک آلودہ ہونے کے باوجود بھارتی حکومت کی جانب سے عوام کو گمراہ کرنے کی نئی چال سامنے آگئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے آنند وہار آلودگی مانیٹرنگ اسٹیشن کے اردگرد میونسپل کارپوریشن کے ٹینکرز دن رات پانی کا چھڑکاؤ کر رہے ہیں تاکہ فضائی آلودگی کے اصل اعداد و شمار کو کم دکھایا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق صرف 30 میٹر کے علاقے میں درجنوں ٹرک مسلسل پانی کا چھڑکاؤ کر رہے ہیں تاکہ مانیٹرنگ سینسرز کے قریب موجود گرد و غبار کم ہو اور ڈیٹا میں آلودگی کی شرح مصنوعی طور پر کم ظاہر ہو۔ نئی دہلی کی عام آدمی پارٹی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-06-13 نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں گزشتہ ہفتے کرنول کے مقام پر ہونے والے بس حادثے کی تحقیقات میں نیا موڑ سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرنول میں کاویری ٹریولز کی بس ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے بعد بس میں خلاف توقع آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے میں 20 سے زائد مسافر جل کر ہلاک ہو گئے تھے۔ فارنسک تحقیقات کے بعد پتا چلا حادثہ کا شکار ہونے کے بعد لگنے والے جھٹکے سے موبائل فون کی بیٹری پھٹی اور پھر 400 فون ایک ساتھ پھٹ پڑے،جو سامان رکھنے والے کیبن میں ایک کارٹن میں رکھے ہوئے تھے۔ انٹرنیشنل ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251028-02-12 کراچی( اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار سے رینٹ اے کے کار کے مالک عالمگیر درران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹائون بنگلا بازار میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب تقریباً پونے ایک بجے 50 سالہ محمد عالمگیر ولد محمد اسلام اپنے رینٹ اے کار آفس میں بیٹھا ہوا تھا۔ اسی دوران دو مسلح ڈاکو دفتر میں داخل ہوئے اور موجود افراد سے نقدی و موبائل فون لوٹ لیے۔ڈاکو جب عالمگیر کے قریب پہنچے تو اس نے دفاع میں ایک پانا اٹھایا، جس پر ڈاکوؤں نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر دی۔ گولی عالمگیر کے پیٹ میں لگی، جس سے وہ شدید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251028-02-8 کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اھلسنّت پاکستان کراچی کے علامہ رئیس قادری نے کہا کہ اسلامی تعلیما ت و آداب معا شر تی زند گی کا حسن ہے۔انہو ں نے کہا کہ صلہ رحمی، درگزر، معا فی و معذرت اختیا ر کر نا عزت وشر افت کا با عث ہو تا ہے،معاشر ہ کا سب بڑا المیہ بنتا جا رہا ہے کہ گالی،فحش گو ئی،لعنت وملا مت کو معمو ل اور گفتگو کا حصہ بنالیا ہے۔انہو ں نے باب الدین مسجد لیا ری میں محفل درس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فحش گوئی معاشر ہ کا کینسربن چکا ہے،زبا ن شروفساد،دروغ گو ئی ونفاق اور برائیو ں کی جڑ ہے۔زبا ن کی آفت کے با عث ہی انسان...
اسلام آباد:۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ معاشی آئوٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مضبوط معاشی کارکردگی کا اعتراف ہے۔ معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ہے، معاشی سرگرمیاں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مضبوط معاشی کارکردگی کا اعتراف ہے، حالیہ سیلاب سے زرعی شعبے کو 430 ارب روپے کے نقصانات کا تخمینہ ہے، جولائی تا اگست بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.4 فیصد اضافہ ہوا، معاشی آئوٹ لک رپورٹ کے مطابق آٹو موبائل، سیمنٹ اور تعمیراتی شعبے میں نمایاں بہتری آئی، سیمنٹ کی ملکی کھپت 15 فیصد اور برآمدات 21 فیصد بڑھی۔ ستمبر 2025ءمیں سالانہ...
اگرکسی کی نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ وزیراعظم آزادکشمیر کا استعفیٰ دینے سے انکار
اگرکسی کی نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ وزیراعظم آزادکشمیر کا استعفیٰ دینے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز مظفرآباد(سب نیوز) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کا کہنا ہے کہ اگر کسی کی نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ جب تک اختیار ہے اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ جلد پریس کانفرنس کروں گا جس میں تفصیلی بات ہو گی، عدم اعتماد جمہوریت کا حسن ہے، میری قدر جانے کے بعد ہوگی۔چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ جس گھر میں جنم لیا اپنی خاطر اس کو آگ نہیں لگاسکتا، میرے چہرے پرکوئی ندامت دکھائی...
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے استفسار کیا ہے کہ اگر نمبر گیم پوری ہے تو تحریک عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟مظفر آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انوارالحق نے سوال اٹھایا کہ اگر کسی جماعت نے نمبر گیم پوری کرلی ہے، تووہ عدم اعتماد کیوں نہیں لاتی؟ آزاد کشمیر: ن لیگ کے بغیر پی پی حکومت سازی کی پوزیشن میں آ گئی؟کیا پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حمایت کے بغیر حکومت سازی کی پوزیشن میں آگئی؟ انہوں نے کہا کہ جب تک اختیار ہے، اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا، جلد پریس کانفرنس کروں گا، جس میں تفصیلی بات ہو گی۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ عدم اعتماد جمہوریت...
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ اگر مجھے وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کے لیے کسی کے پاس نمبر گیم پوری ہے تو پھر تحریک عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ مظفرآباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ اسلام آباد میں بیٹھ کر خود ہی میری پریس کانفرنس بلاتے ہیں اور خود ہی ملتوی کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب تک میرے پاس قلم کا اختیار ہے، میں اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا، عدم اعتماد جمہوریت کا حسن ہے، جس کا سامنا کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ میری قدر میرے جانے کے بعد آئے گی، جس گھر نے مجھے جنم دیا، اپنی خاطر اس کو آگ نہیں لگا سکتا۔ چوہدری انوارالحق نے کہاکہ...
سندھ میں ڈینگی کیسز کے اعداد و شمار پر اختلاف سامنے آنے کے بعد صوبائی حکومت کو تنقید کا سامنا ہے، کیونکہ سرکاری رپورٹوں اور حقیقی صورتحال میں واضح فرق پایا جا رہا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے رپورٹ کیے گئے ڈینگی کیسز اور حقیقی صورتحال میں نمایاں فرق کے پیش نظر وزیرِ صحت سندھ نے وضاحت کی ہے کہ سرکاری اعداد و شمار میں صرف سرکاری ہسپتالوں سے رپورٹ ہونے والے کیسز شامل ہیں۔گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کراچی اور حیدرآباد میں ڈینگی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے اتوار کو جاری کی گئی تازہ رپورٹ کے مطابق 2025 میں تصدیق شدہ کیسز کی کل تعداد ایک ہزار 83 تک...
جنوبی بحیرہ چین میں امریکی بحریہ کے دو طیارے، ایک ہیلی کاپٹر اور ایک لڑاکا جہاز، دو مختلف حادثات میں تباہ ہوگئے، تاہم تمام اہلکاروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، پہلا حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایم ایچ-60 آر سی ہاک ہیلی کاپٹر طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس نیمٹز سے معمول کی پرواز کے دوران سمندر میں گر گیا۔ امریکی بحریہ کے بحرالکاہل بیڑے کے مطابق، ہیلی کاپٹر میں موجود تینوں اہلکاروں کو سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے محفوظ طریقے سے بچا لیا۔ تقریباً آدھے گھنٹے بعد، اسی بحری جہاز سے اڑنے والا ایف/اے-18 ایف سپر ہارنیٹ لڑاکا طیارہ بھی معمول کی کارروائی کے دوران حادثے کا شکار...
اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا رینٹ اے کار کا مالک دوران علاج دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن بنگلہ بازار میں ہفتے کی شب پونے ایک بجے فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص اتوار اور پیر کی درمیانی شب جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، مقتول کی شناخت 50 سالہ محمد عالمگیر ولد محمد اسلام کے نام سے کی گئی۔ محمد عالمگیر اورنگی ٹاؤن کا رہائشی اور رینٹ اے کار کا کام کرتا تھا، ہفتے کی شب تقریباً پونے ایک بجے عالمگیر اپنے رینٹ اے کار کے آفس میں بیٹھا تھا کہ اچانک مسلح ڈاکو آفس میں داخل ہوئے، ڈاکوؤں نے پہلے آفس میں موجود دو افراد...
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا رینٹ اے کار کا مالک دوران علاج دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن بنگلہ بازار میں ہفتے کی شب پونے ایک بجے فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص اتوار اور پیر کی درمیانی شب جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، مقتول کی شناخت 50 سالہ محمد عالمگیر ولد محمد اسلام کے نام سے کی گئی۔ محمد عالمگیر اورنگی ٹاؤن کا رہائشی اور رینٹ اے کار کا کام کرتا تھا، ہفتے کی شب تقریباً پونے ایک بجے عالمگیر اپنے رینٹ اے کار کے آفس میں بیٹھا تھا کہ اچانک مسلح ڈاکو آفس میں داخل ہوئے، ڈاکوؤں نے پہلے آفس میں موجود دو افراد کو لوٹا پھر...
پاکستان ہاکی ٹیم پرولیگ کی تیاریوں کے لیے اسپین کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق بارسلونا میں پاکستان اور اسپین کے میچز 29 اور 30 نومبر کو ہوں گے، دورہ بنگلا دیش کے بعد پاکستان ٹیم کی 26 نومبر کو بارسلونا روانگی کا پلان بنایا گیا ہے۔ پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے میں پاکستان ارجنٹائن کا دورہ کرے گی۔ ارجنٹائن اور ہالینڈ کے ساتھ میچز 10 سے 15 دسمبر تک شیڈول ہیں۔ پرولیگ کا دوسرا مرحلہ آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں فروری میں رکھا گیا ہے جہاں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا اور جرمنی کے ساتھ ہوبارٹ میں میچز کھیلے گی۔ جون کے دوسرے ہفتے میں بیلجیم اور اسپین کے ساتھ مچز بیلجیم میں طے ہیں جبکہ جون کے آخری...
وزیرِ صحت نے زور دیا کہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار مصدقہ اور مستند ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ معلومات یا سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر یقین نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ میں ڈینگی کیسز کے اعداد و شمار پر اختلاف سامنے آنے کے بعد صوبائی حکومت کو تنقید کا سامنا ہے، کیونکہ سرکاری رپورٹوں اور حقیقی صورتحال میں واضح فرق پایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے رپورٹ کیے گئے ڈینگی کیسز اور حقیقی صورتحال میں نمایاں فرق کے پیش نظر وزیرِ صحت سندھ نے وضاحت کی ہے کہ سرکاری اعداد و شمار میں صرف سرکاری ہسپتالوں سے رپورٹ ہونے...
متحدہ عرب امارات میں آن لائن خریداری کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔ ویزا اور ماسٹر کارڈ نے ایسے جدید نظام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو مصنوعی ذہانت کے ذریعے صارفین کی جانب سے خودکار طور پر محفوظ طریقے سے اور مقررہ حدود میں خریداری اور ادائیگی کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: 5 پیشے جن میں اے آئی انسانوں سے بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے یہ نیا رجحان ‘ایجنٹک کامرس’ کہلاتا ہے، جس میں تصدیق شدہ اے آئی ایجنٹس صارف کی اجازت سے ان کی جگہ خریداری کرتے ہیں۔ ویزا کا ‘انٹیلیجنٹ کامرس’ اور ماسٹر کارڈ کا ‘ایجنٹ پے’ اسی ٹیکنالوجی پر مبنی ہیں۔ صارف اپنے اے آئی اسسٹنٹ کو صرف ایک ہدایت دیتا ہے، جیسے...
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک ٹرک ڈرائیور کو پیدائش کے وقت غلطی سے دوسرے بچے سے بدل دیے جانے کے 60 سال بعد اڑھائی لاکھ امریکی ڈالر (قریباً 7 کروڑ پاکستانی روپے) کا معاوضہ مل گیا۔ 1953 میں پیدا ہونے والا یہ شخص ساری زندگی غربت میں گزار بیٹھا، جبکہ اس کی اصل فیملی ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتی تھی۔ حقیقت 2009 میں اس وقت سامنے آئی جب خاندانی تنازعات کے دوران کیے گئے ڈی این اے ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ وہ اپنے والدین کا حیاتیاتی بیٹا نہیں۔ مزید پڑھیں: سائبر نائف سے تاریخی کامیابی: پاکستانی ڈاکٹروں نے جاپان کا ریکارڈ توڑ دیا عدالت نے قرار دیا کہ اسے ایک خوشحال زندگی سے محروم کیا گیا، اور انصاف...
—فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیاں اب جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ ہوں گی۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رکشہ، گاڑی، موٹرسائیکل سمیت ہر کوئی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے، سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت اور جدیدیت کی جانب ٹریک اہم قدم ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں حکمرانی کو ہوشیار، مؤثر اور جوابدہ ہونا چاہیے۔ سندھ ایک بار پھر فخر سے سب سے آگے کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید ای-ٹکٹنگ سسٹم سے انسانی مداخلت اور جانبداری کا خاتمہ ہوگا، اس کے ذریعے اپنے شہریوں کی بہتر خدمت اور تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے انصاف کی فراہمی کے نظام میں بڑے پیمانے پر بہتری کے دعوؤں کے باوجود قانونی ذہنوں کی اکثریت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے ایک سالہ دور میں عدلیہ کی کارکردگی سے متاثر نہیں اور اس پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہی ہے۔ اتوار کو سپریم کورٹ کی کارکردگی کو درست ثابت کرنے کے لیے مختلف ڈیٹا سامنے لایا گیا۔ چیف جسٹس نے ایک سال کے دوران ججوں، وکلا اور وفاقی حکومت کی ان کی ثابت قدمی اور تعاون کی بنا پر تعریف کی ہے۔ تاہم، سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق محمود کھوکھر کا کہنا ہے کہ پریس ریلیز آئینی اختیار کے بجائے ادارہ جاتی کمزوری کی علامت...
علی ساہی:25ویں نیشنل ووشو چیمپئن شپ میں پنجاب پولیس کے ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 10 میڈلز جیت لیے۔ ایونٹ میں آرمی، واپڈا، پنجاب، کے پی، بلوچستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ایتھلیٹس نے ایک گولڈ، ایک سلور اور آٹھ برونز میڈلز حاصل کیے۔ محمد عمیر نے گولڈ جبکہ صبور احمد نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ برونز میڈل جیتنے والوں میں محمد خلیل، طارق محمود، محمد صادق، عتیق الرحمان، مظہر اللہ، منیر احمد، راحت اللہ اور شہباز شامل ہیں۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ آئی جی پنجاب نے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قومی کھیلوں میں پولیس ایتھلیٹس...
وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر، عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض روانہ ہوگئے، جہاں وہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو (FII) کی 9ویں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، اور معاونینِ خصوصی طارق فاطمی و بلال بن ثاقب پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے۔ مزید پڑھیں: تھائی لینڈ کمبوڈیا جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور ماہرینِ معیشت شریک ہوں...
پاکستان نے بھارت کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ پنجاب حکومت کیپ انوائرمنٹ کانفرنس میں بھارت کیخلاف اہم شواہد پیش کرے گی، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے فضائی آلودگی سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے فضائی آلودگی کے معاملے پر بھارت کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، کیپ انوائرمنٹ کانفرنس میں بھارت کیخلاف اہم شواہد پیش کئے جائیں گے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جس کے بعد پاکستان نے بھارت کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ پنجاب حکومت کیپ انوائرمنٹ کانفرنس میں بھارت...
دہلی کی فضا خطرناک حد تک آلودہ ہونے کے باوجود بھارتی حکومت کی جانب سے عوام کو گمراہ کرنے کی ایک نئی چال سامنے آئی ہے۔ دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے آنند وہار آلودگی مانیٹرنگ اسٹیشن کے اردگرد میونسپل کارپوریشن کے ٹینکرز دن رات پانی کا چھڑکاؤ کر رہے ہیں تاکہ فضائی آلودگی کے اصل اعداد و شمار کو کم دکھایا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق صرف 30 میٹر کے علاقے میں درجنوں ٹرک مسلسل پانی کا چھڑکاؤ کر رہے ہیں تاکہ مانیٹرنگ سینسرز کے قریب موجود گرد و غبار کم ہو اور ڈیٹا میں آلودگی کی شرح مصنوعی طور پر کم ظاہر ہو۔ دہلی کی عام آدمی پارٹی کے صدر سوربھ بھردواج نے سوشل...
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سموگ کی شدت میں اضافہ ہوا تو ابتدائی سطح کے سکولوں کی بندش کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں فضائی آلودگی مزید بڑھنے کا امکان ہے، جس کے باعث سانس، نزلہ، کھانسی اور آنکھوں کی جلن کے کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سموگ الرٹ کے بعد تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف شہروں خصوصاً لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ کے حوالے سے تشویشناک الرٹ جاری کیا ہے۔ گزشتہ سال پنجاب حکومت نے 3 نومبر سے ایک ہفتے کیلئے تعلیمی ادارے بند کیے تھے، بعد ازاں چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع بھی کی گئی تھی۔ ذرائع...
دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے البانیا کے وزیرِاعظم ایڈی راما نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی AI وزیر دییلا حاملہ ہے اور وہ 83 بچوں کو جنم دے گی۔ البانوی وزیر اعظم نے بعدازاں اس خبر کی مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ’بچے‘ انسان نہیں، بلکہ مصنوعی ذہانت پر مبنی 83 ڈیجیٹل اسسٹنٹس ہوں گے، جو البانیا کی پارلیمان کے ہر رکن کے لیے ذاتی معاون کا کردار ادا کریں گے۔ دییلا، سورج کی مانند روشن وزیر دییلا، جس کا مطلب البانوی زبان میں ’سورج‘ ہے، ستمبر 2025 میں البانیا کی تاریخ کی پہلی غیرانسانی (AI-based) وزیر کے طور پر مقرر کی گئی تھی۔ اس کا مقصد ملک کے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کے ساتھ نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ 2 نئی ٹیموں کے اضافے کے بعد لیگ میں فرنچائزز کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہونے جا رہی ہے۔ چارٹرڈ فرم ای وائے مینا کے نمائندوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (محسن نقوی) سے ملاقات کی، جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور سی او او سمیر سید بھی شریک تھے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت، چیف ایگزیکٹو نے تصدیق کردی ملاقات کے دوران محسن اقبال اور ان کی ٹیم نے پی ایس ایل کی ویلیوایشن رپورٹ پیش کی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی...
اسلام آباد+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار+نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج سے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشن کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔ گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشن کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 2022 میں پی ڈی ایم کی حکومت بنی تو چاروں طرف سے بے پناہ دباؤ تھا کہ گیس کا کنکشن دیا جائے، ہمیں گیس کی فراہمی میں مشکلات تھیں، ہر درخواست دہندہ سے ہمیں معذرت کرنا پڑی تھی۔ گیس کی پائپ لائن اور اس کا انفراسٹرکچر بچھانے کے ناصرف احکامات دیے...
وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آر ایل این جی سے گھریلو صارفین کو معیاری ایندھن کی فراہمی ممکن ہوگی، ملک بھر میں لاکھوں صارفین گیس کنکشنز کے منتظر ہیں، ہماری حکومت نے ملک میں بیس بیس گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بھی حل کیا تھا، پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل (آر ایل این) گیس کے گھریلو کنکشنز کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء ، ارکان اسمبلی ، ایس این جی پی...