2025-05-19@23:09:42 GMT
تلاش کی گنتی: 250

«گیری ل نیکر»:

(نئی خبر)
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں پر پولیس اور رینجرز کو کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کورنگی صنعتی ایریا میں لوٹ مار کی وارداتوں کی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعلیٰ نے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز کو اپنے علاقوں میں امن و امان یقینی بنانےکی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نےکراچی پولیس اور رینجرز کو قانون شکنوں اور مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں ہر صورت امن و امان بحال رہنا چاہیے تاکہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو۔ شہر میں ضلعی اور ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی کو...
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی سے یکم فروری کو گمشدہ ہونے والی 13سال کی لڑکی نور زینب کو بازیاب کرالیا گیا۔پولیس کے مطابق نور زینب کو کورنگی 51 سی میں گھر سے تلاش کیا گیا، لڑکی اسکول سے واپسی پر اپنی دوست کے ساتھ اس کے گھر چلی گئی تھی۔پولیس حکام کے مطابق بچی کا کہنا ہے کہ والدہ تشدد کرتی تھیں، اس لیے گھر چھوڑ کر گئی تھی، بچی کی گمشدگی کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانا زمان ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔زینب نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ اپنے گھر والوں کے ناروا سلوک سے تنگ تھی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد بچی کو والدین کے حوالے کردیا ہے۔
    آسٹریلوی اولمپک بریک ڈانسر ریگن اب کرکٹ ڈیبیو کریں گی، انہوں نے پرس اولمپکس اپنے ملک کی پہلی بار نمائندگی کی تھی۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں پہلی بار اولمپکس میں شامل ہونے والے بریک ڈانسنگ ایونٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنیوالے ریگن کا اصل نام راشیل گن ہے، انہوں نے اولمپکس میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے تھے۔ بریک ڈانسر آسٹریلوی وزیراعظم کے کریبلی ہاؤس میں ایک چیریٹی میچ کھیلیں گی، جس میں ملک کی معروف شخصیات حصہ لے رہی ہیں۔ مزید پڑھیں: "سندھی کھلاڑیوں کو حق نہ ملا، تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے” ان میں سابق اولمپک اسپرنٹر میٹ شیرونگٹن، سابق فاسٹ بولر بریٹ لی، ٹینس چیمپئن لیٹ ہیوٹ، موسیقار ایمی شارک، میٹلڈاس اسٹار کورٹنی...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پانچ فروری کو ملک بھر میں بھرپور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منانے اور مہنگی بجلی اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف احتجاجی تحریک کے نئے روڑ میپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مظفرآباد آزاد کشمیر میں آج  نکالی جانے والی بڑی کشمیر ریلی میں شرکت اور خطاب کریں گے جبکہ اس سے اگلے روز تین فروری کو جماعت اسلامی کی میزبانی میں اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس ہو گی۔ انہوں نے آٹھ فروری کو قومی انتخابات میں منظم دھاندلی کے خلاف احتجاج کا بھی اعلان کیا۔ سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل...
    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم فروری سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا۔ اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ یکم فروری سے ہوگا، فی کلو قیمت 3 روپے 68 پیسے بڑھ گئی ہے۔ اوگرا نے بتایا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں 0.19 فیصد اضافے کی وجہ سے ایل پی جی کی قیمت پر اثر پڑا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق ہونے کے بعد 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 996 روپے ہوجائےگی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
    اسلام آباد (آن لائن) ملک میں یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول 1 روپے 24 پیسے، ڈیزل 4 روپے 49 پیسے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 93 پیسے اور مٹی کا تیل 5 روپے تک مہنگا ہونے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی، انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بھجوادی ہے۔ اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین آج کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری دیں گے، وزارت خزانہ قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی،...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر) بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور آئی پی پیز معاہدے کافائدہ عوام کو منتقل نہ کرنے کیخلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک گیر احتجاجی مظاہرے کے سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع غربی کے تحت آج بروز جمعہ شام 4بجے پونے پانچ چورنگی نزد الخدمت اسپتال احتجاجی مظاہرہ ہوگا‘ امیر ضلع غربی مدثر انصاری‘ جنرل سیکرٹری عبدالحنان خان، خالد شہباز، خالد زمان شیخ ودیگر خطاب کریں گے۔ جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹری جنرل عبدالحنان نے کارکنان کو احتجاجی مظاہرے میں بروقت شرکت کی ہدایت کی ہے۔
    بغدادی پولیس نے لیاری کے علاقے چھاپہ مار کر بیکری کے مالک سے بھتہ طلب کرنے والے گینگ وار کے بھتہ خور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق گرفتار بھتہ خور کی شناخت فرحان عرف خلیفہ کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور بھتے کی رقم برآمد ہوئی ہے، بھتہ خور کا تعلق لیاری گینگ وار جھینگو گروپ سے ہے جبکہ ملزم جھینگو گروپ کے نام پر بھتہ خوری کرتا تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم بھتہ خور بغدادی تھانے کی حدود میں واقع ایک بیکری کے مالک سے اسلحہ کے زور پر بھتہ طلب کر رہا تھا کہ علاقہ گشت پر مامور بغدادی پولیس موقع پر پہنچ گئی...
    مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ایک اہم بیان جاری کر کے ریاست اتراکھنڈ کے یو سی سی قانون کو غیر جمہوری، غیر دستوری اور شہریوں کے بنیادی حقوق پر دست درازی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور دیگر دینی و ملی تنطیموں نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعہ وقف ترمیمی بل کی منظوری اور اتراکھنڈ میں یونیفارم سول کوڈ کے نفاذ کو انتہائی افسوسناک اور ملک کے لئے بدبختانہ قرار دیا ہے۔ مسلم قائدین نے کہا کہ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی پر تمام جمہوری و اخلاقی قدروں اور مسلمانوں کے دستوری حقوق کو پامال کرنے کا الزام عائد کیا۔ بورڈ نے کروڑوں کی تعداد میں دی گئی مسلمانوں کی آراء، ان کے جذبات و احساسات کو...
    کراچی(بزنس رپورٹر)دنیا کی سب سے بڑی کنزیومر مصنوعات نمائش امبیانٹے میں پاکستان سے نو کمپنیاں شریک ہوں گی۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں 7فروری سے شروع ہونے والی اس پانچ روزہ نمائش میں شریک پاکستانی کمپنیوں گھریلو سجاوٹ کی اشیاء ،کٹلری،دستکاری اور دیگر کنزیومر مصنوعات کی نمائش کریں گی۔اس نمائش میں دنیا بھر سے 81ممالک سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ3700نمائش کنندگان شرکت کریں گے،اس نمائش میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹڈاپ)کی جانب سے پاکستان پویلین کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔یہ نمائش پاکستانی کمپنیوں کو بین الاقوامی خریداروں سے روابط بڑھانے اور اپنی مصنوعات کیلئے نئی مارکیٹس کی تلاش میں معاون ثابت ہوگی۔
    کراچی (اسپورٹس ڈیسک )ہوبارٹ ہریکنز نے مچل اوون کی برق رفتار سنچری کی بدولت پہلی بار آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش سیزن 14کا فائنل گزشتہ روز ہوبارٹ ہریکنز اور سڈنی تھنڈرز کے درمیان کھیلا گیا۔جہاں میزبان ہوبارٹ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سڈنی تھنڈرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔جیسن سانگھا 67 اور کپتان ڈیوڈ وارنر 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ہوبارٹ ہریکنز نے 183 رنز کا ہدف مچل اوون کی دھواں دار سنچری کی بدولت 15ویں اوور میں ہی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور پہلی بار بگ بیش لیگ کا ٹائٹل اپنے نام...
    ہوبارٹ ہریکنز نے مچل اوون کی برق رفتار سنچری کی بدولت پہلی بار آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش سیزن 14کا فائنل پیر کو ہوبارٹ ہریکنز اور سڈنی تھنڈرز کے درمیان کھیلا گیا۔ جہاں میزبان ہوبارٹ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سڈنی تھنڈرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182رنز اسکور کیے۔جیسن سانگھا 67 اور کپتان ڈیوڈ وارنر 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ہوبارٹ ہریکنز نے 183 رنز کا ہدف مچل اوون کی دھواں دار سنچری کی بدولت 15ویں اوور میں ہی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور پہلی بار بگ بیش لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ...
    ملتان ٹیسٹ کے آخری روز پاکستانی بلے باز وکٹ کیپر محمد رضوان جومل واریکن کی گیند پر کلین بولڈ ہوتے ہوئے
    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے متنازع پیکا ایکٹ ترامیم کے خلاف کل 28 جنوری کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔ اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کا کہناتھاکہ ہم پیکا کے کالے قانون کو مسترد کرتے ہیں، پیکا ایکٹ کےخلاف کل پاکستان بھرمیں احتجاج کریں گے اور صحافی تمام چھوڑے بڑے شہروں میں جلسے، جلوس اور ریلیاں نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ دھونس دھاندلی کے ذریعے میڈیا کو بلڈوز کرلے گی، طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کل سے آزادی صحافت تحریک کا آغازہوگا، کل مظاہروں کے بعد پاکستان کی وکلا برادری اور سول سوسائٹی...
    کپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ،اطلاق یکم فروری سے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(آئی پی ایس )حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس مہنگی کردی، جبکہ گھریلو صارفین، سیمنٹ اور کھاد سیکٹر کے لیے گیس کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس 500روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی ہے جس کے بعد سی پی پی کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو کے نرخ 3ہزار سے بڑھ کر 3500روپے ہوگئے ہیں۔گھریلو صارفین، روٹی تنور صارفین، کمرشل، سی این...
    فوٹو: فائل لاہور پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں ماہ کے پہلے 25 دنوں میں 179 مقدمات درج اور 179 گرفتاریاں ہوئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق 25 دنوں کی کارروائی کے  دوران سیکڑوں پتنگیں اور 167 چرخیاں برآمد کی گئیں۔ آن لائن پتنگیں بیچنے والے گروہ سمیت بڑے سپلائر پکڑے گئے، گلشن راوی میں ایک فیکٹری بھی پکڑی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ پتنگ بنانا، بیچنا، اڑانا یا ڈیلیور کرنا ناقابل ضمانت جرم ہے، یہ خونی کھیل ہے اور علماء بھی اسے غیر شرعی قرار دے چکے ہیں، والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کو اس جرم سے بچائیں۔ لاہور: آن لائن اندرون و بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا...
    المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق حکومت یمن نے انصار اللہ کے سربراہ سید عبد الملک بدر الدین الحوثی کے حکم پر سنیچر کو 153 جنگی قیدیوں کو آزاد کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ انصار اللہ یمن نے 153 جنگی قیدیوں کو یک طرفہ طور پر آزاد کر دیا ہے۔ المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق حکومت یمن نے انصار اللہ کے سربراہ سید عبد الملک بدر الدین الحوثی کے حکم پر سنیچر کو 153 جنگی قیدیوں کو آزاد کر دیا۔ یمن کی جنگی قیدیوں کی قومی کمیٹی کے سربراہ عبد القادر المرتضی نے بتایا ہے کہ جارح زرخریدوں سے وابستہ 153 زخمی، بیمار اور سن رسیدہ جنگی قیدیوں کو یک طرفہ طور پر آزاد کیا گیا ہے۔ المرتضی نے المسیرہ ٹی وی کو بتایا ہے...
    سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی تحریک انصاف کی حکومت سے بھی بری ہے۔لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان کو زبردست رسپانس ملا ہے، پارٹی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔سابق وزیر مفتاح اسماعیل نے کہاکہ کسی کی گود میں بیٹھ کر اقتدار میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے اپنا راستہ کھو دیا ہے اور پی ٹی آئی بہت بڑی ہوگئی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ نواز شریف کی بھی مسلم لیگ بھی نہیں رہی ہے، آج تو بچوں، سمدھیوں اور بھائیوں کی حکومت آگئی ہے۔
    لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی  تحریک انصاف کی حکومت سے بھی بری ہے۔   نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو  کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان کو زبردست رسپانس ملا ہے، پارٹی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  وفاقی حکومت کی کارکردگی تحریک انصاف کی حکومت سے بھی بری ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم کسی کی گود میں بیٹھ کر اقتدار میں نہیں آئیں گے، مسلم لیگ نے اپنا راستہ کھو دیا ہے اور پی ٹی آئی بہت بڑی ہوگئی ہے۔ پاک بحریہ کے جہازوں کا بیرون ملک تعیناتی کے دوران...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسَر، مرکزی رہنما حسین سومرو اور نور نبی پلیجو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کارپوریٹ فارمنگ اور 6 نئے کینالز کے خلاف آج کے این شاہ اور چمبڑ میں شارٹ مارچ کیے جائیں گے، پنجاب کے حکمران گزشتہ ڈیڑھ صدی سے سندھ کے حصے کے پانی پر ڈاکا ڈال رہے ہیں اور اب چولستان کینال نکال کر پنجاب کے ریگستان کو آباد کرنے کے لیے 7 کروڑ سندھیوں سے پینے کا پانی چھینا جا رہا ہے، نئے کینالز کے منصوبے ختم کروانے اور سندھ کو اس کے حصے کا پانی دلانے تک جدوجہد جاری رہے گی۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی نے صوبے میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف تحریک التوا متفقہ طور پر منظور کرلی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس میںصوبے میں لوڈشیڈنگ سے متعلق پیپلز پارٹی کی رکنہیر سوہو کی تحریک التوا پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے مکمل حمایت کی اور وفاق پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وفاق کے خلاف آغاز سندھ حقوق کی تحریک شروع کی جائے۔ جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق فرحان نے کہا کہ آئین پاکستان میں یہ واضح ہے کہ جو چیز جہاں پر پیدا ہوگی، اس پر پہلا حق مقامی لوگوں کا...
    (خصوصی رپورٹ ) کراچی ،لاڑکانہ ،حیدرآباد، شہید بینظیرآباد،سکھر،میرپور خاص ریجنز میں ایس بی سی اے کے تمام ملازمین الاؤنسز کو ترس گئے ،چھ فروری کو ریٹائرڈ ہونے والے ڈی جی رشید سولنگی کرپٹ افسران ،انسپکٹرز اور ٹھیکیداروں پرمہربان،ایس بی سی اے آفس میں ریٹائرڈ ہونے والے ڈی جی نے پیسوں کا ڈھیر لگانے والے پوسٹنگ،ٹرانسفر،سیکشن بلزمنظور کرنا شروع کردیے ،ایس بی سی کے دیگرریجن کے ملازمین سہولیات کو ترس گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز یونٹی یونین سی بی اے کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ ڈی جی ایس بی سی اے اتھارٹی میں ریجنزمیں ملازمین کے ساتھ مسلسل نا انصافی کی جارہی ہے ، ہمارے پروموشن،چارٹر آف ڈیمانڈ میں موجود ٹیکنیکل اسٹاپ کی ٹریننگ ڈی پی سی ٹو، ریجن میں...
    بھارت کے نوجوان بلے باز ابھیشیک شرما نے 20 گیندوں پر نصف سنچری بناکر یووراج کا 12 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا۔ ایڈن گارڈن میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوینٹی میچ میں ابھیشیک شرما نے اپنے محسن اور معروف بلے باز یووراج سنگھ کا ریکارڈبرابر کیا۔ انہوں نے 20 گیندوں پر جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 50 رنز اسکور کیے اور بھارت کے تیز ترین نصف سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔ بھارت نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو انگلش بولر جوفرا آرچر نے پہلے ہی اوور میں سوریا کمار یادو کو پویلین کی راہ دکھائی اور اگلی گیند پر ابھیشیک شرما کو ایل بی ڈبلیو کیا تاہم وہ بچ گئے۔ اس کے بعد ابھیشیک نے جارحانہ...
    قومی اسمبلی میں سی ڈی اے کی کارکردگی پر اسپیکر کا سوال ، ارکان اسمبلی کا بیک زبان “ناں ناں” کا جواب ، ڈی جی کی سرزنش، دفتر میں بیٹھا دیا ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پارلیمنٹ لاجز اور ایم این ایز ہاسٹل میں سی ڈی اے کی جانب سے ناقص اقدامات کا معاملہ زیر بحث آیا۔سی ڈی اے کی کارکردگی سے متعلق اراکین قومی اسمبلی نے سوالات اٹھا دیے ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے طنز کیا کہ ایسا لگتا ہے سی ڈی اے کی کارکردگی سے متعلق تمام اراکین خوش ہیں،تمام اراکین اس ایشو پر بات کرنا چاہتے ہیں،کیا صرف پارلیمنٹ...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر)بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون ،ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا ، امریکی ٹینس سٹار اور ٹورنامنٹ کی تھرڈ سیڈڈ کوکو گف اور ہسپانوی ٹینس سٹار پاؤلا بدوسا گیبرٹ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد روسی حریف میرا الیگزینڈروونا اینڈریوا کو شکست دیکر ٹاپ ایٹ رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیاجبکہ امریکہ کی 20 سالہ ٹینس سٹار کوکو گف نے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں سوئس حریف کھلاڑی بلیندا بنکک کو شکست دیکر کوارٹر فائنل رائونڈ...
    جیکب آباد (نمائندہ جسارت) ضلعی حکام کی غفلت کے باعث 4 ماہ کے مختصر عرصے میں پولیو کے 5 کیس ظاہرہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود ذمہ دار افسران کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ قومی انسداد پولیو میں محکمہ صحت کی جانب سے مجرمانہ غفلت پر ڈی ایچ او کے خلاف کارروائی کی گئی، نہ ہی ڈبلیو ایچ او نے جیکب آباد میں مقرر اسٹاپ افسر کو ہٹایا، قومی ادارہ صحت کے رپورٹ میں سیوریج نالے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے، مسلسل 6ماہ سے پولیو وائرس کی موجودگی کے باوجود کوئی اقدامات نہیں کیے گئے جس کے باعث 4 ماہ میں پولیو کے 5 کیس رپورٹ ہوئے جو تشویشناک ہے، ضلع میں...
    عائشہ حمیرا موریانی، سیکرٹری، کلائمیٹ چینج کمبائنڈ ایفلونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کورنگی میں سولر سسٹم کا افتتاح کرتے ہوئے
    گولارچی (نمائندہ جسارت)گولارچی پولیس کی کارروائیاں بائیک لفٹر گروپ کا سربراہ سمیت ایک بدنام زمانہ بین الصوبائی فراڈی گرفتار مقدمہ درج 6 موٹر سائیکلیں برآمد مزید کارروائی میں پیش رفت جاری ہے۔تفصلات کے مطابق گولارچی پولیس ڈی ایس پی شکیل احمد سولنگی اور ایس ایچ او غلام مصطفی عاقلانی کی سربراہی میں مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے گولارچی، بدین، سجاول، ٹھٹھہ اور جاتی شہر سمیت دیگر علاقوں میں موٹر سائیکلوں کی چوری کرنے والے بین الصوبائی گروپ کے سربراہ شاہنواز سولنگی کو گرفتار کر کے قبضے سے چوری شدہ 6 موٹر سائیکلیں برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا چور کو لاک اپ کردیا جبکہ دوسری کارروائی میں میرپور خاص سے سندھ کا مشہور کھورواہ کا رہائشی فراڈی اصغر کمبھار...
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے آلودگی پھیلانے والی سرکاری گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب میں سرکاری گاڑیوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے حکومت نے بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں 30 جنوری کے بعد سرکاری گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کا آغاز کیا جائے گا۔ محکمہ ماحولیات اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی مشترکہ ٹیمیں 30 جنوری کے بعد سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کریں گی تاکہ ان گاڑیوں کی حالت کا جائزہ لیا جا سکے اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔ اس حوالے سے ڈی جی ماحولیات، عمران حامد شیخ نے پنجاب کے تمام محکموں، کمشنرز، اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری...
    لاہور: پنجاب حکومت نے آلودگی پھیلانے والی سرکاری گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب میں سرکاری گاڑیوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے حکومت نے بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں 30 جنوری کے بعد سرکاری گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کا آغاز کیا جائے گا۔ محکمہ ماحولیات اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی مشترکہ ٹیمیں 30 جنوری کے بعد سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کریں گی تاکہ ان گاڑیوں کی حالت کا جائزہ لیا جا سکے اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔ اس حوالے سے ڈی جی ماحولیات، عمران حامد شیخ نے پنجاب کے تمام محکموں، کمشنرز، اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا...
    پنجاب حکومت نے آلودگی پھیلانے والی سرکاری گاڑیوں کے خلاف 30 جنوری سے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ماحولیات اور ٹرانسپورٹ کی ٹیمیں مقررہ تاریخ کے بعد سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کا آغاز کریں گی اور 30 جنوری کے بعد صوبے بھر میں ان گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی جائے گی۔ ڈی جی ماحولیات نے پنجاب کے تمام محکموں کے سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 30 جنوری سے پہلے تمام گاڑیوں کے انسپکشن سرٹیفکیٹ حاصل کیے جائیں۔  مراسلے میں یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ تمام محکموں کے افسران گاڑیوں کی انسپکشن کو مکمل طور پر یقینی بنائیں۔
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین اسپنر نے تاریخ رقم کردی۔ ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں جومل واریکن نے 7 پاکستان کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، جس میں بابراعظم، محمد ہریرہ، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، نعمان علی اور ساجد خان کی وکٹیں شامل تھیں۔ جومل واریکن ویسٹ انڈیز کے پہلے بالر بن گئے ہیں جنہوں نے پاکستان میں 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کی ہوں اس سے قبل کوئی ویسٹ انڈین بولر یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا۔ مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز نے اسپنر سے گیند کرواکر 113 سال پُرانی روایت توڑ دی قبل ازیں اسی ٹیسٹ میچ میں ویسٹ...
    ایک بیان میں پی پی پی کے سینئر رہنما نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نہیں ہٹانا چاہیئے تھا، ان کی حکومت مدت پوری کرتی تو آج عمران خان کی 4 سیٹیں بھی نہ ہوتیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مدت پوری کرے گی یا نہیں، اس کا علم نہیں، بس دعا کریں۔ تفصیلات کے مطابق سید خورشید شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نہیں ہٹانا چاہیئے تھا، ان کی حکومت مدت پوری کرتی تو آج عمران خان کی 4 سیٹیں بھی نہ ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ...
    چینی حکومت سائبر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے پرعزم ہے، وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی حکومت سرحد پار غیر قانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور چینی شہریوں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ حالیہ عرصے سے چین نے متعلقہ ممالک کے ساتھ مل کر بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہوں کی ایک بڑی تعداد کا خاتمہ کیا ہے۔ چین بین الاقوامی قانون کے نفاذ میں تعاون کو مزید گہرا کرتا رہے گا اور آن لائن گیمبلنگ، الیکٹرانک فراڈ ک اور انسانی اسمگلنگ جیسی سرحد پار غیر قانونی اور مجرمانہ...
    جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد آئی ٹی پولیس کی ناقص کارکردگی ،سال میں صرف 148موبائل فون برآمد کئے جا سکے،کتنی شکایات درج ہوئی انچارج بتانے سے کترانے لگا ،گزشتہ سال 3ہزار سے زائد موبائل فون چوری کی رپورٹ درج ہوئیں،دو سال سے مسروقہ آئی فون آئی ٹی پولیس برآمد کرنے میں ناکام ہے ڈاکٹر اور دکاندار کی شکایت۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد آئی ٹی پولیس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے چوری اور چھینے گئے موبائل فونز سے شہری محروم ہیں ،اور برسوں سے آئی ٹی آفس کے چکر لگانے پر مجبور ہیںآئی ٹی انچارج دفتر سے اکثرغائب رہتا ہے ڈاکٹر شفیق حیدر برڑو ،اجیت کمار ،ساگر سمیت متعدد شہریوں کو دو سال سے زائد کا عرصہ بیت گیا ہے...
    کراچی : سندھ اسپیشل گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر ،سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری کھلاڑیوںکی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو عام انتخبات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو 8 فروری کا ملک گیر احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی ٹی آئی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں کو 8 فروری کو احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام ایم این ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سنجیدگی، کھلے دل ،نیک نیتی کے ساتھ بیٹھیں گے تو تمام مسائل کا حل نکل آئے گا، انشاءاللہ کل مذاکرات کا تیسرا سیشن ہو رہا ہے، ہم اپنے مطالبات لکھ کر سامنے رکھیں گے،اسلا م آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے 12 شہدا اور 49 زخمیوں کا ذکر کیا تھا۔ زخمیوں میں سے مزید دو افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ان کا ڈیٹا بھی عدالت میں جمع کرانا ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سیاسی قیدی ہیں انہیں رہائی ملنی چاہیے۔حکومت اگر نیک نیتی اور سنجیدگی کے...
    جیکب آباد ،شہری گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف سخت احتجاج کررہے ہیں
    جیکب آباد (نمائندہ جسارت) کئی ماہ سے گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا، شہر میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف عام انسان تحریک کی جانب سے احتجاجی جلوس عابد سندھی، سید علی شاہ، الطاف میرانی کی قیادت میں نکالا گیا، جلوس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور گیس کی بندش کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے گیس آفس کے سامنے دھرنا دیا اور ٹائر نذر آتش کیے جس کے باعث قومی شاہراہ ایک گھنٹہ بلاک رہی۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ گیس کی بندش کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جدید دور میں بھی لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیس بندش...
    رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت---فائل فوٹو  پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے اووو اووو والا احتجاج پسند نہیں ہے، ایسے تو گیدڑ کرتے ہیں۔شیر افضل مروت نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ مجھے میری پارٹی کہے گی کہ اووو اووو کا نعرہ لگاؤ تو ان کے لیے لگا دوں گا۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کا مسئلہ حکومت کو حل کرنا چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاریپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دوستوں کے...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رائیڈر گینگ کے کارندے چھینا جھپٹی کی وارداتیں کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عزیز آباد میں رائیڈر گینگ سرگرم ہو گیا ہے، جس نے بیک وقت کئی وارداتیں کی ہیں۔رائیڈر گینگ کی جانب سے عزیز آباد میں موبائل فون چھیننے کی واردات کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔ جس میں اسٹریٹ کرمنلز کو واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
    اسلام آباد: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او ے) نے ملک میں گیمز کے انعقاد اور ڈسپلنری معاملات کو بہتر بنانے کے لیے پی او اے اسپورٹس کمیشن اور ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی گاٸیڈ لاٸنز کو مدنظر رکھتے ہوئے پی او اے کے صدر عارف سعید نے دونوں کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری دی جس کے مطابق سیکرٹری آرمی اسپورٹس بورڈ لیفٹیننٹ کرنل نبیل احمد رانا کی سربراہی میں پی او اے ڈسپلنری کمیٹی قاٸم کی گٸی۔ کمیٹی کے سیکرٹری پی او اے کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد جہانگیر ہوں گے جبکہ ممبران میں پرویز احمد (جمناسٹک)، نزہت جبین (ویٹ لفٹنگ)، اعجاز علی (ٹیبل ٹینس)، پروفیسر احمد بلال...
    کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہےکہ 450 دن گزر گئے ہیں،اسرائیل معصوم بچوں اور عورتوں پر بمباری کررہا ہے، 57 اسلامی ممالک اور 70 لاکھ افواج خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، اگر اسلامی ممالک کے حکمرانوں نے امریکی غلامی ترک نہ کی تو اہل غزہ و لبنان کے بعد کوئی اور اسلامی ملک بھی محفوظ نہیں رہے گا۔ منعم ظفر خان نے غزہ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا کے ممالک کے پاس بہترین جنگی ساز وسامان اور وسائل موجود ہیں،عوام امریکا و اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے ان کا معاشی بائیکاٹ کریں اور پیغام دیں کہ اب مزید بمباری جاری نہیں رکھی جاسکتی۔ امیر جماعت اسلامی کراچی کاکہنا تھا کہ...
    اسلام آباد(طار ق محمودسمیر)حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دورکاانعقادمشکلات کاشکارہوگیاہے اور تحریک انصاف مذاکراتی کمیٹی کی اپنے بانی چیئرمین سے اڈیالہ جیل میں آزادانہ فضامیں ملاقات کا مطالبہ حکومت نے تسلیم کرنے سے انکارکردیاجب کہ دوسری جانب عمران خان کی طرف سے متنازع ٹویٹس کے بعد نومئی اور 26مئی کے واقعات کاذمہ دارایک بارپھر اسٹیبلشمنٹ کو قراردینے کے بعد اس بات کے امکانات واضح ہوگئے ہیں کہ مذاکرات کاتیسرا دورممکن نظرنہیں آرہا،معاملات طے نہ ہونے کے باعث صورتحال آئندہ ہفتے تبدیل ہوجائے گی اور 190ملین پاؤنڈریفرنس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصرجاویدرانا13جنوری پیرکے روز اڈیالہ جیل کی عدالت میں سنادیں گے اور فیصلہ سنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں،جب بھی دومخالف سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات...
    صدر کی نشست پر انجم پتافی اور محبوب حسین چغتائی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، نائب صدور کی دو نشستوں پر امیر زمان بھٹی، رانا عمران، عبداللہ طارق سہو، ممتاز حسین شاہ مدمقابل، جنرل سیکرٹری کی نشست پر القمر جہاں جی اور ریاض حسین بیگ جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی دو نشستوں پر رانا خالد حسین، سدرہ فاروق، نیلم مقبول اور محمد احمد مدمقابل ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات 2025 کے لئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، صدر کی نشست پر انجم پتافی اور محبوب حسین چغتائی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، نائب صدور کی دو نشستوں پر امیر زمان بھٹی، رانا عمران، عبداللہ طارق سہو، ممتاز حسین شاہ مدمقابل ہیں، جنرل سیکرٹری کی...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت یوسفزئی کا کہا ہے حکومت اب بیک فٹ پر جارہی ہے اور ان کے رویے میں سنجیدگی کی کمی نظر آ رہی ہے، حکومت کے ساتھ تحریک انصاف کے مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو، تحریک انصاف کے رہنماءنے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کے تیسرے دور کو ممکنہ طور پر آخری قرار دیدیا، اپنے بیان میں رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات سے خوفزدہ لگ رہی ہے۔ حکومت کے پاس واقعی اختیار ہے تو عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کیوں نہیں کرائی جا رہی؟ ۔حکومت جان بوجھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پریس کانفرنس کررہے ہی، قیصر شریف، ضیاالدین انصاری ، صاحبزادہ طارق اللہ بھی موجود ہیں لاہو ر( نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے 17جنوری کو ملک گیر مظاہروں اور آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ، سابق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ و دیر سے آئی ہوئی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طبقاتی اور استحصالی نظام عوام کا خون چوس رہا ہے۔ آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمہ سے حکومت کے بقول قومی خزانہ کو ڈیڑھ ہزار ارب...
    امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر ملک گیر احتجاجی شروع کرنے کا اعلان کر دیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہوئی تو17جنوری سے ملک گیراحتجاجی تحریک چلائی جائیگی، جماعت اسلامی جب کوئی تحریک شروع کرتی ہے تو پھر پیچھے نہیں ہٹتی،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے احتجاجی تحریک کو از سر نو شروع کریں گے۔ حکومت کے مطابق ڈیڑھ ارب روپوں کا فائدہ ہوا ہے لیکن بجلی سستی نہیں ہوئی۔یہ دعوے بڑے بڑے کرتے ہیں لیکن عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدام نہیں کرتے۔ حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں کی قربانی دینے کیلئے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ...