2025-10-05@08:16:49 GMT
تلاش کی گنتی: 2074
«اسلام آباد پولیس نے»:
(نئی خبر)
سوشل میڈیا کو بے راہ روی اور منفی رجحانات پھیلانے کا ذریعہ بنانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف خیبرپختونخوا پولیس نے فیصلہ کن کریک ڈاؤن شروع کر دیا، اور اس ضمن میں پہلی بڑی کارروائی ضلع مردان میں عمل میں لائی گئی۔ ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مشہور ’غیر اخلاقی گروپ‘ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس گروپ میں شامل 6 افراد — حارث عرف باچاجی، پہلوان مردانی، ذیشان، زاہد ارمان، پرنس عبداللہ اور عالمگیر — سوشل میڈیا پر مسلسل غیر اخلاقی ویڈیوز، فحش زبان اور گالی گلوچ کے ذریعے معاشرے میں بگاڑ پیدا کر رہے تھے۔ یہ بھی...
راولپنڈی: تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ کے خان کالونی قبرستان میں مبینہ طور پر ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جہاں 7 سالہ بچی کی قبر سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرجا چوکی کے علاقے گلی نمبر 19 کے رہائشی ظفر اقبال نے بتایا کہ ان کی بیٹی علینہ 26 اگست کو وفات پا گئی تھی اور تدفین خان کالونی قبرستان میں کی گئی تھی۔ والد کا کہنا ہے کہ جب وہ صبح فاتحہ کے لیے قبرستان پہنچے تو دیکھا کہ بیٹی کی قبر کھدی ہوئی تھی اور کفن قریبی حویلی میں پڑا ہوا تھا۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او دھمیال اور دیگر پولیس حکام فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ ایس...
لاہور: گلشن راوی میں کوڑے کے ڈرم سے ملنے والی نومولود کی لاش کا معما پولیس نے حل کر لیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی، جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن راوی ملک شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم اپنی والدہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر نومولود کی لاش کو کوڑے دان میں پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔ ایس پی سدرہ خان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی...
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 4 اکتوبر اور 26 نومبر احتجاج کے مقدمات میں پی ٹی آئی این اے 48 کے صدر سہیل ستی کو مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ سہیل ستی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ڈیوٹی جج عدنان خان نے کیس پر سماعت کی، ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزم کے وکیل انصر کیانی نے عدالت میں کہا کہ یہ مقدمات غیر قانونی اور سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں، یہ ڈسچارج کرنے کا کیس ہے، عدالت ریمانڈ کی استدعا مسترد کرے۔ عدالت نے پولیس کی مزید ریمانڈ کی استدعا پر ملزم کو...
کراچی: شادمان ٹاؤن کے قریب تیز رفتار رکشا الٹنے سے اس میں سوار خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ پولیس نے بتایا کہ رکشا ڈرائیور نوعمر ہے اور اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے۔ کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن 2 نمبر سخی حسن سے ناگن چورنگی جاتے ہوئے تیز رفتار رکشا الٹنے سے اس میں سوار خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ہیڈ محرر تھانہ شارع نور جہاں ندیم سجاد نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر رکشا ڈرائیور عبدالرحمان کو حراست میں لیا اور رکشا تھانے منتقل کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں جاں...
پشاور: خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاکرز کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اور مردان میں 6 ٹک ٹاکرز کے خلاف غیر اخلاقی مواد، فحش زبان اور گالم گلوچ پر مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او مردان ظہور آفریدی کے مطابق، گرفتار ٹک ٹاکر سوشل میڈیا پر اخلاقیات کی خلاف ورزی اور معاشرتی بگاڑ کا باعث بن رہا تھا۔ پولیس کی جانب سے جاری کارروائی میں دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او مردان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل سوشل میڈیا کو مثبت کے بجائے منفی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے، جس سے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری چاکیواڑہ سنگولین میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔ پولیس کا کہا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 35 سالہ جہانزیب کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا گیا ہے۔ متوفی 3 بچوں کا باپ تھا تاہم پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔
لیاری چاکیواڑہ سنگولین میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔ پولیس کا کہا ہے کہ متوفی کی شناخت 35 سالہ جہانزیب کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا گیا ہے۔متوفی 3 بچوں کا باپ تھا۔تاہم، پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔
اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کی پولیس ٹیم نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک منظم گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کے 2 رکن گرفتار ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 5 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے شہر میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد...
لاہور: اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کو 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد و جنسی ذیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گھریلو ملازمہ سے ذیادتی کا مقدمہ تھانہ نواب ٹاؤن میں درج ہوا جس پر پولیس فوری حرکت میں آگئی اور اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کو پولیس نواب ٹاؤن نے ملازمہ کیساتھ تشدد و زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ انویسٹی گیشن پولیس نے بتایا کہ ثمر رانا کے گھر 14 سالہ لڑکی کو پانچ افراد نے مبینہ ذیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ثمر رانا پر ملازمہ پر تشدد کرنے اور خوفزدہ کرنے کا الزام ہے۔ انوسٹی گیشن پولیس نواب ٹاؤن کے مطابق نامعلوم ملزمان لڑکی سے مبینہ ذیادتی کی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر...
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر ریلوے کے درمیان ملاقات میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور پہنچے جہاں وزیر ریلوے حنیف عباسی کے زیر صدارت خصوصی اجلاس میں وزیر داخلہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان ریلویز کی سیکیورٹی پر اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ملک بھر خصوصاً بلوچستان میں ریلوے لائنز اور ٹرینوں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ ریلویز کی اراضی پر تجاوزات کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل کانسٹینلری، ریلویز پولیس کے ساتھ مل کر انسداد تجاوزات آپریشن میں حصہ لیں گی۔...
کراچی: ملیرکینٹ حاجی زکریہ گوٹھ میں مکان سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کرقتل کیا گیا ، جس کے الزام میں مقتولہ کے دیور کو گرفتارکرلیا گیا ہے، جس نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا۔ پیر کے روز ملیر کینٹ تھانے کےعلاقے حاجی زکریہ گوٹھ میں مکان سے30سالہ خاتون سعدیہ دختر ہدایت اللہ کی گلےمیں پھندا لگی لاش ملی تھی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ خاتون کی لاش اس کے ورثا کے حوالے کردی تھی ۔ پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کرقتل کیا...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے کے قریب فقیرا گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے فقیرا گوٹھ کا محاصرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ ڈی ایس پی اورنگ زیب خٹک کے مطابق علاقے میں گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے اور مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔ فائرنگ اور آپریشن کے دوران پولیس کی اضافی نفری...
اسلام آباد: عمران خان سے بہنوں کی ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی نے سی پی او کو درخواست جمع کرادی اور کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈاکٹروں اور بہنوں سے ملنے نہیں دیا جارہا، پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بہنوں کی ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی وکیل تابش فاروق نے سی پی او کو بذریعہ ڈاک درخواست ارسال کردی جس میں سپرنٹنڈنٹ جیل غفور انجم، اے ایس پی زینب سمیت دیگر پولیس افسران کا نام بھی شامل ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں قواعد کے مطابق سہولیات میسر نہیں، ڈاکٹروں سے بھی ملنے...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور حنیف عباسی کی صدارت میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھر، خصوصاً بلوچستان میں ریلویز لائنز اور ٹرینوں کی سیکیورٹی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریلویز کی اراضی پر تجاوزات کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کیا جائے گا، جس میں نیشنل کونسٹیبلری اور ریلویز پولیس حصہ لیں گی۔ ایف سی بھی انسداد تجاوزات آپریشن میں ریلویز پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ مزید پڑھیں: بلوچستان حکومت اور پاکستان ریلویز کا پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے پر اتفاق وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرینیں چلانے کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نوجوان ٹک ٹاک اسٹار ثناء یوسف کے قتل کیس میں چالان کی اسکروٹنی مکمل ہونے کے بعد مقدمہ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سماعت کے دوران پراسکیوشن نے بتایا کہ چالان کی جانچ ایک ماہ سے زائد عرصہ جاری رہی۔ مقدمے میں 31 گواہان شامل ہیں جن میں ثناء یوسف کے اہل خانہ، ڈاکٹر اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔ پولیس نے چالان میں ملزم عمر حیات کو قتل کا ذمہ دار قرار دیا، اور ذرائع کے مطابق ملزم نے مجسٹریٹ کے سامنے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد مقدمے کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ...
ہنگو(نیوز ڈیسک)ہنگو کے علاقے طورہ وڑی میں ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں دہشتگردوں نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے قلعے کو نشانہ بنایا۔ حملہ اس قدر اچانک اور شدید تھا کہ دو جوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 17 دیگر زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔ یہ واقعہ دوآبہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا، جہاں دہشتگردوں نے قلعے پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ ایف سی اور پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دہشتگرد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ تاہم، اس حملے نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے۔ پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر سلمان ٹیرس کے قریب کے رہائشی شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے ملیر 15 مندر سلمان ٹیرس کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ وقار ولد عبدالعزیز کے نام سے کی گئی ، ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے۔ ورثا نے ایم ایل او کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ وقار...
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ شالیمار کے علاقے میں ملزمان نے پولیس ریڈنگ ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ اسلام آباد پولیس کی ٹیم گرفتار ملزم عاصم جہانگیر کو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لے جا رہی تھی کہ اچانک گرین ایریا میں چھپے ملزمان نے پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس وین کا ٹائر پھٹ گیا تاہم پولیس اہلکار حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی کارروائی: 380 ملزمان گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے گرفتار ملزم عاصم جہانگیر زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عاصم جہانگیر تھانہ شالیمار...
کراچی میں منگل کی صبح سے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ بارشوں کے باعث شہر کے متعدد حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ سڑکیں زیرِ آب آنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے اور ٹریفک پولیس نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 358 افراد جاں بحق، پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں بارش ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام لازمی سروسز محکموں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور عملے کو ہمہ وقت دستیاب رہنے...
سٹی42: آئی جی پنجاب کے ویژن کے تحت پولیس فورس کی فلاح اور افرادی قوت میں بہتری کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس میں 27 ہزار نئی بھرتیاں کی جائیں گی جبکہ 30 ہزار اہلکاروں و افسران کو ترقیاں دی جا چکی ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق نئی بھرتیاں سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور کانسٹیبل کے عہدوں پر کی جائیں گی۔ محکمہ پولیس کے مطابق خالی آسامیوں پر بھرتیاں محکمانہ ترقیوں کے بعد کی جائیں گی۔سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کی بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کے ذریعے ہوں گی۔رائٹ مینجمنٹ اور شفاف طریقہ کار کے تحت امتحانات لیے جائیں گے۔بھرتی کا عمل لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں ہوگا۔ ...
حافظ آباد: پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں خوفناک اور لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ایک کار پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور پھر جاں بحق افراد کو گاڑی سمیت جلا دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اسد اللہ پور کے قریب پیش آیا جہاں دشمنی کی بنیاد پر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں محمد حسین، محمد عثمان اور رائے شہزاد شامل ہیں، جن کی لاشیں مکمل طور پر جھلس چکی تھیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جھلسی ہوئی نعشوں کو ضلعی اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی تفتیش میں واقعے کو پُرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم پولیس ہر...
—فائل فوٹو گوجرانوالہ میں 3 روز قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کی لاش مل گئی۔پولیس حکام کے مطابق خاتون کو قتل کرنے والے شوہر کو لاہو ر سے گرفتار کیا گیا، جس کی نشاندہی پر لاش تلاش کی گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کچا کھیالی روڈ کے قریب سیوریج نالے سے ملی ہے، ملزم نے اسی علاقے میں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔پولیس نے بتایا ہے کہ ورثاء نے پولیس کو خاتون کے گھر سے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔
کراچی: راشد منہاس روڈ پر ٹریفک حادثے کے دوران بہن بھائی کے جاں بحق اور والد کے زخمی ہونے کے معاملے پر بنائی گئی خصوصی تحقیقاتی کمیٹی کی کارروائی میں مزید 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اب تک حادثے اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ڈمپر ڈرائیور سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ سینٹرل یوسف پلازہ پولیس نے واقعے میں ملوث چار مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور ڈمپر ڈرائیور پر تشدد میں ملوث ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سے قبل حادثے اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔...
اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر مہر گل لودھی کو افغان شہری ولی جان سے مبینہ روابط اور حساس معلومات شیئر کرنے کے الزام پر سروس سے جبری طور پر برخاست کر دیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مہر گل لودھی—جو ماضی میں مندرہ کے ایس ایچ او بھی رہ چکے ہیں—کو ابتدائی طور پر افغان شہری سے مشتبہ تعلقات کے باعث معطل کر کے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔ تحقیقات کے دوران ایک آڈیو ریکارڈنگ بھی سامنے آئی جس میں وہ افغان شہری کو ملک بدر کیے جانے سے پہلے متعلقہ پولیس افسر کی نشاندہی کرتے سنائی دیتے ہیں۔ اس انکشاف کے بعد معاملہ مزید سنگین ہو گیا۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد، ایس پی صدر کی...
حافظ آباد میں دیرینہ دشمنی پر 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد گاڑی سمیت آگ لگا دی گئی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اسد اللہ پور کےقریب پیش آیا جہاں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے قیمتی جانوں کو ضائع کر دیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور پھر گاڑی سمیت آگ لگا دی گئی۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کر دیا تھا۔
لاہور میں یومِ آزادی کے موقع پر فوٹو شوٹ اور ویڈیوز کی شکل میں مبینہ غیر اخلاقی تقریب سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم سمیت کئی افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور پولیس کا شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر انتباہ جاری میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا ہے جس میں جنان سندھو، رحمت ظفر، جان حسینہ اور سات نامعلوم خواجہ سراؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ گلبرگ کے ایک اسٹوڈیو میں عریاں لباس پہن کر فحش گانوں پر ویڈیوز بنائی...
سانگھڑ میں صحافی خاور حسین کی موت کے معاملے پر پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے بظاہر لگتا ہے کہ خاور حسین نے اپنے ہی پستول سے خود کو گولی ماری، صحافی کے سر میں لگی گولی اس کے خود کے لائسنس یافتہ پستول کی ہے، پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں بظاہر خودکشی سامنے آئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق فنگر پرنٹس اور سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد حاصل کر لیے ہیں، سی سی ٹی وی میں خاور ریسٹورینٹ میں جاتے، آتے اور گاڑی میں بیٹھتے نظر آ رہے ہیں۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مرنے سے قبل خاور حسین 2 بار ریسٹورینٹ میں آئے...
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاور 2 گھنٹے تک ہوٹل کے باہر گاڑی میں رہا، خاور کے استعمال میں دو موبائل فون تھے، ایک مل گیا ہے اور دوسرا غائب ہے، دوسرا موبائل فون تلاش کر رہےہیں، ہو سکتا ہے گر گیا ہو یا متوفی کہیں رکھ کر بھول گیا ہو۔ اسلام ٹائمز۔ سانگھڑ میں صحافی خاور حسین کی موت کے معاملے پر پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے بظاہر لگتا ہے کہ خاور حسین نے اپنے ہی پستول سے خود کو گولی ماری، صحافی کے سر میں لگی گولی اس کے خود کے لائسنس یافتہ پستول کی...
حافظ آباد میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے کار پر فائرنگ کرکے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد کو قتل کرنے کے بعد لاشیں جلادیں، آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او حافظ آباد سے فوری رپورٹ طلب کرکے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ اسد اللہ پور کے قریب گھات لگائے مخالفین نے کار پرفائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں کار سوار سرکاری ملازم سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملزمان نے قتل کرنے کے بعد مقتولین کی لاشیں جلادیں، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محمد حسین اور ان کا بھتیجا عثمان اور پولیس کانسٹیبل شہزاد شامل ہے۔ مقتول شہزاد حسن حال ہی میں پولیس فورس سے پیرا فورس میں...
( ویب ڈیسک )حافظ آباد میں دیرینہ دشمنی پر 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد گاڑی سمیت آگ لگا دی گئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اسد اللہ پور کےقریب پیش آیا جہاں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے قیمتی جانوں کو ضائع کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور پھر گاڑی سمیت آگ لگا دی گئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب واضح رہے کہ گزشتہ روز دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کر دیا...
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق، آئی جی اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں آئی ہیں۔ آئی جی اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران منشیات فروشوں ،غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور سنگین… — Islamabad Police (@ICT_Police) August 17, 2025 پولیس کے مطابق منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے...
صحافی خاور حسین کی گولی لگی لاش واقعے کے 3 گھنٹے بعد بھی تاحال گاڑی میں پڑی ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نوٹس کے بعد شہید بینظیرآباد سے فرانزک ٹیم سانگھڑ پہنچ گئی۔پولیس حکام کے مطابق معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلیے فرانزک ٹیم کے اہلکار واقعے کا تمام پہلوؤں سے تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ صحافی خاور حسین کی اہلیہ اور ان کے بچے بھی سانگھڑ پہنچ رہے ہیں۔ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد فیصل بشیر میمن کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے مزید شواہد جمع کیے جارہے ہیں، ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ واقعہ کس طرح پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ...
ویب ڈیسک: کوہاٹ کے علاقے ریگی شینوخیل میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین تاندہ ڈیم پر پکنک منانے کے بعد واپس آ رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع...
ویب ڈیسک: سانگھڑ میں کراچی کے صحافی کی مقتول خاور حسین کی لاش ان کی گاڑی سے برآمد ہوئی ہے، مقتول خاور کو ایک گولی سر میں لگی ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو سرمیں گولی ماری گئی ہے ، تاہم یہ باور نہیں ہو سکا کہ کیا واقعہ خودکشی ہے، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مقتول صحافی خاور کی لاش سانگھڑ کے مقامی ہسپتال میں منتقل کردی گئی ہے ،خاور حسین کی گاڑی سانگھڑ کے مرچی 360 ہوٹل کے باہر سے ملی جس میں ان کی لاش موجود تھی۔ جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب
فوٹو: فیس بک خاور حسین سانگھڑ میں حیدرآباد روڈ پر گاڑی سے صحافی خاور حسین کی لاش ملی ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عابد بلوچ کا کہنا ہے کہ کراچی کے صحافی خاور حسین نے مبینہ طور پر فائر کرکے خودکشی کی ہے، صحافی خاور حسین کا آبائی گھر سانگھڑ میں ہے۔متوفی کراچی میں نجی نیوز چینل سے منسلک تھا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صحافی خاور حسین کی غیر طبعی موت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے پولیس کے بہترین افسر کو تفتیش سونپنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کرکے موت کی اصل وجہ کا پتا لگایا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ تحقیقات کرکے صحافی خاور حسین کی موت کی اصل وجہ کا پتہ لگایا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی گئی اور انتظامیہ کو تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے نوجوان صحافی خاور حسین کی گاڑی سے گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے، ان کی لاش سانگھڑ سے ملی۔ معروف نجی چینل سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی خاور حسین کی سانگھڑ میں کار سے گولی لگی لاش ملی ہے، پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور ان کی موت سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ریسکیو حکام نے لاش سے متعلق ابتدائی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صحافی خاور حسین کے ہاتھ...
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا حافظ آباد کے علاقے اسد اللّٰہ پور کے قریب دشمنی پر مخالفین کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔حافظ آباد پولیس کے مطابق دیرینہ دشمنی کے باعث کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کراچی، کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحقکراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،مقتول کو موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تینوں افراد کو قتل کرنے کے بعد گاڑی سمیت آگ لگا دی۔حافظ آبادپولیس نے بتایا ہے کہ مقتولین میں پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔تینوں مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل...
انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر جلانے کے مقدمے میں مزید گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر جلانے کے مقدمے میں یوسف پلازہ پولیس نے گرفتار مزید 3 ملزمان کو پیش کیا۔ ملزمان میں محمد معاذ، امام علی اور سید ثقلین شامل ہیں۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان سے متعلق شواہد اکھٹے کرنے اور بیان قلمبند کرنے ہیں۔ افسر نے بتایا کہ مخبر خاص کی نشاندہی اور وائرل ویڈیوز میں ملزمان چہرے نظر آرہے ہیں۔ ملزمان کی نشاندہی پر 3 ڈنڈے برآمد کیئے گئے ہیں جو قبضے میں لے لیے ہیں۔ ملزمان کے ریمانڈ...
نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان میں ڈرم سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی بستر میں لپٹی لاش ملی، مقتول کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان میں ڈرم سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی بستر میں لپٹی لاش برآمد ہوئی، مقتول کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا ، مقتول اورنگی ٹاؤن کا رہائشی اور 7 بچوں کا باپ تھا۔ سرسید کے علاقے نارتھ کراچی بلال کالونی کچی آبادی محمد شاہ قبرستان گیٹ نمبر کے قریب پلاسٹک کے ڈرم سے ایک شخص کی بستر میں لپٹی لاش ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر...

اس نے بچوں کی ذبح شدہ لاشیں گود میں رکھ کر ویڈیو کال کی‘: کراچی میں ماں کے ہاتھوں قتل بچوں کے والد کا بیان آگیا
’ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں 14 اگست کو پیش آئے ایک دل دہلا دینے والا واقعے نے نیا موڑ لے لیا ہے۔ اس دن 37 سالہ طلاق یافتہ خاتون ادیبہ خالد نے مبینہ طور پر اپنے دو کمسن بچوں کو ذبح کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے آٹھ سالہ بیٹے ضرار اور چار سالہ بیٹی سامعہ کو کچن کے چاقو سے واش روم میں قتل کیا اور بعد ازاں لاشوں کو کمرے میں لا کر اپنی گود میں لے کر بیٹھ گئی۔ ملزمہ کے سابق شوہر غفران خالد نے دعویٰ کیا کہ بچے والدہ کے پاس رہنے گئے تھے اور 14 اگست کی دوپہر تقریباً ڈھائی بجے ادیبہ نے اسے...
اسلام آباد: سیشن کورٹ اسلام آباد نے فیصل ایونیو پر احتجاج اور نعرے بازی کے الزام پر گرفتار پی ٹی آئی کے 40 کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں فیصل ایونیو کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاج اور نعرے بازی، سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے گرفتار 40 سے زائد کارکنان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان الدین نے سماعت کی۔ پولیس نے ملزمان کے 10 دن روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ ملزمان کے وکیل نے کہا کہ جس مقام کو جائے وقوع بنایا گیا ہے وہاں سی سی ٹی وی کیمرے...
مرکزی جلوس اندرون شہر حویلی الف شاہ سے برآمد ہوا۔ جو مقررہ راستوں سے ہوتا بھاٹی چوک پہنچا، جہاں سے کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کے شرکاء نے علامہ سید جواد موسوی کی اقتداء میں مسجد کشمیریاں چوک میں نماز ظہرین ادا کی۔ جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس ہائی الرٹ رہی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کا جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ مرکزی جلوس اندرون شہر حویلی الف شاہ سے برآمد ہوا۔ جو مقررہ راستوں سے ہوتا بھاٹی چوک پہنچا، جہاں سے کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کے...
لاہور: شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملازمت پر جانے والی خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے والے خطرناک گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میٹرو اسٹیشن کے گرد و نواح میں گھات لگا کر نوکری پر جانے والی خواتین کو نشانہ بناتے تھے اور اسنیچنگ کے ساتھ ساتھ گھروں میں گھس کر چوریاں بھی کرتے تھے۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جھپٹا مارتے اور پرس، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے۔ دس روز قبل شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں بھی ملزمان نے ایک شہری کی بہن سے واردات کی تھی جس کی فوٹیج سی سی ٹی...
پشاور: صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا ٹورازم پولیس کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کر لیا۔ ٹورازم پولیس کی ملازمت میں توسیع ایک دفعہ ہوگی۔ بل کے متن کے مطابق فیصلہ سیاحت کے سیزن کے شروع ہونے اور نئی بھرتی میں تاخیر کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ملازمت میں توسیع سے پہلے ٹورازم ترمیمی ایکٹ کا بل اسمبلی میں پیش ہوگا۔ ترمیم کے تحت ٹورازم پولیس کی بھرتی مخصوص مدت کے لیے کی جائے گی، اتھارٹی اپنی مجاز استعداد کی ترقی کے بعد اپنی پولیس بھرتی کر سکتی ہے۔ Tagsپاکستان
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا کے ذریعے فحاشی کے اڈوں کی تشہیر ، پولیس لاکھوں روپے ہفتہ وصول کرنے لگی، ذرائع فیز 2 جامی کمرشل میں نزد جنرل اسٹور، کھڈا مارکیٹ، فیز 7 خیابان عباسی نالا والا روڈ،کلاک ٹاور و دیگر علاقے شامل ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں پولیس کی مبینہ سرپرستی میں مساج سینٹرز کی آڑ میں فحاشی کے اڈے قائم ہونے کا انکشاف ہوا ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے فحاشی کے اڈوں کی تشہیر بھی کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفینس کے علاقے فیز 2 جامی کمرشل میں نزد جنرل اسٹور، کھڈا مارکیٹ، ڈیفینس فیز 7 میں خیابان عباسی نالا والا روڈ، فیز 2 کے علاقے جوس کارنرکے قریب۔ سی ویو کے علاقے کلاک ٹاور کے...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مدنی مسجد کی شہادت کے بعد علام ایکشن کمیٹی نے تعمیر نو کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علما ایکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مدنی مسجد کو ازسرِنو تعمیر کیا جائے گا اور آج مسجد ے مقام پر نماز جمعہ بھی ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری مدنی مسجد کے قمام پر پہنچی جب کہ خواتین پولیس کی بھی بڑی تعداد موقع پر موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق واٹر کینن اور آنسو گیس کے شیل بھی پولیس کے پاس موجود ہیں جب کہ احتجاج کے پیش نظر مرکزی شاہراہ کو بند بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع...
علامتی تصویر۔ نوشہرہ کے علاقے رسالپور میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔دریں اثنا حافظ آباد میں بٹیرے کے علاقے میں 3 بچوں نے مبینہ طور پر زہریلی چیز کھالی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک بچی دم توڑ گئی جبکہ دو بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں گجرات میں پولیس کے مطابق سرائے عالمگیر میں گاڑی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ کا 14 اگست کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے 14 حملے ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 14 اگست کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے 14 حملے ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کے پی کے پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔(جاری ہے) محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے یوم آزادی پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا‘ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر آئی جی کے پی کے اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔کے پی کے پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے۔
سٹی42: ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں nنے خیبر پختونخوا پولیس پر ایک اور بزدلانہ وار کر دیا۔ پولیس نے بھرپور انداز میں فوری جواب دیا۔ پولیس کے جوانوں کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا اور 3 زخمی ہو گئے۔ آج جمعہ کی شام موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کولاچی میں دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ ایس ایچ او کلاچی بھی دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان...

اسلام آباد میں مدنی مسجد کوشہید کرنے کا معاملہ ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، چیئرمین سی ڈی اے و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر
اسلام آباد میں مدنی مسجد کوشہید کرنے کا معاملہ ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، چیئرمین سی ڈی اے و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں مری روڈ پر واقع مدنی مسجد کوشہید کرنے کا معاملہ ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، چیئرمین سی ڈی اے و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی ۔ اندراج مقدمہ کی درخواست امیر جمعیت علمائے اسلام ،اسلام آباد کے امیر اویس عزیز کی جانب سے تھانہ سیکرٹریٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ مسجد کی شہادت کے دوران قران پاک کی بے حرمتی کی گئی اور اس کے...
— فائل فوٹو راولپنڈی میں تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو جاں بحق ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سسرال والوں نے بہو کے والدین کو انتقال کی خبر دی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق والدین اپنی بیٹی کی لاش لے کر کوٹ ادو گئے تو لاش پر تشدد کے نشانات دیکھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں پوسٹ مارٹم کے بعد خاتون کی لاش کوٹ ادو بھجوا دی گئی۔پولیس نے بتایا کہ تھانہ دھمیال پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔
راولپنڈی: تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا میں خاوند کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والی اہلیہ کی خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام ہوگئی۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق لواحقین نے متوفیہ کے جسم پر تشدد کی نشانات دیکھے تو لاش کوٹ ادھو سے واپس راولپنڈی لے آئے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر مقتولہ کا پوست مارٹم کروا کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق 10 اگست کو گرجا روڈ سے مسماتہ ثمینہ کو خاوند اور بیٹے نے اسپتال منتقل کرکے سیڑھیوں سے گر کر سر اور جسم پر چوٹیں لگنا بتایا، 14 اگست کو مسامتہ ثمینہ کے دم توڑنے پر لاش تابوت میں بند کرکے خاموشی سے کوٹ ادھو لے گئے۔ کوٹ ادھو میں خاموشی...
ویب ڈیسک: پشاور میں ناصر باغ روڈ پر پولیس موبائل وین کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ دھماکہ ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بعدازاں علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کیا گیا اور بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ بی ڈی یو کا کہنا ہے کہ ناصر باغ دھماکے میں ایک سے ڈیڑھ کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا، دھماکہ ریموٹ کنٹرول آئی ای چی تھا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی خیال رہے کہ چہلم حضرت امام حسین...
پولیس ذرائع کے مطابق حملے اپر دیر، لوئر دیر، پشاور اور بنوں میں کیے گئے جہاں شدت پسندوں نے پولیس تھانوں، چوکیوں اور موبائل وینز کو نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ایک ہی روز کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پر بیک وقت 6 حملے کر کے ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے کئی حملے ناکام بنا دیے۔ خونریز حملوں میں 5 اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملے اپر دیر، لوئر دیر، پشاور اور بنوں میں کیے گئے جہاں شدت پسندوں نے پولیس تھانوں، چوکیوں اور موبائل وینز کو نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں نے بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کر...
کراچی: بہادر آباد دھوراجی شیرپاؤ بستی میں بینک میں کام کرنے والی 26 سالہ لڑکی سے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بلا کر زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں بہادر آباد تھانے میں درج کرلیا گیا۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ بینک میں گاڑیاں لیزنگ اور کریڈٹ کارڈ بنانے کا کام کرتی ہوں۔ ملزمان نے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بناتے رہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ 7 1 جولائی کو مہزور نامی شخص نے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے لیے رابطہ کیا۔ 10 اگست کو دھوراجی میں نجی اسپتال کے قریب بلوایا گیا۔ رات سوا 8 کے قریب...
چیئرمین سی ڈی اے کی چہلم جلوس کیلئے فول پروف سکیورٹی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کہ ہے کہ اسلام آباد میں چہلم کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے علاوہ سکیورٹی اور ٹریفک پلان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا ہےکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔اسلام آباد میں 19 صفر چہلم کے جلوس کے موقع پر تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سخت انتظام کیا جائے۔ اس کے علاوہ جلوس کے روٹس...
دیر(نیوز ڈیسک) دیر کے علاقے پناہ کوٹ میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔ گزشتہ شب دو بجے کے قریب پولیس کوئیک رسپانس فورس کے اہلکار رات گئے معمول کی پیٹرولنگ کر رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر فائرنگ کردی۔ ڈی پی او سید بلال کے مطابق پولیس اہلکار ڈیوٹی پورا کرکے واپس پولیس لائن آرہے تھے کہ اس پر پناہ کوت کے مقام پر فتنہ الخوارج حملہ کردیا جس میں 3 اہلکارموقع پر شہید ہوگئے جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوئے ۔ ریسکیو کے مطابق شہید اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ۔ حملے کے بعد علاقے...
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چہلم کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے، جس کے تحت 5 ہزار سے زائد افسران و جوان تعینات ہوں گے۔ جی سکس کا مرکزی جلوس انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا گیا ہے، جس کی سیکیورٹی کے لیے تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز تعینات ہوں گے۔ آپریشنز، انوسٹی گیشن، سی آئی اے، سی ٹی ڈی اور پانچوں ڈویژنز متحرک رہیں گے۔ پلان کے مطابق اندرونی و بیرونی کارڈن، فلینکنگ اور روف ٹاپ ڈیوٹی لگائی گئی ہے جبکہ سنائپرز اور سی ٹی ڈی کمانڈوز کو اہم مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھہں:جشن آزادی پاکستان: اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی...
پشاور: پشاور کے نواحی علاقوں میں پولیس پر دہشت گردوں کے سلسلہ وار حملے، سیکیورٹی فورسز نے دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے حملے ناکام بنا دیے، جبکہ ایک حملے میں پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق، تھانہ حسن خیل پر دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر دیا، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے مورچہ سنبھالتے ہوئے بھرپور جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار ابوبکر شہید جبکہ اہلکار ہارون زخمی ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کو پسپا کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ فوری طور پر علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، اور اضافی نفری طلب کر کے علاقے کا گھیراؤ کر لیا گیا ہے۔ دوسری...
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول ٹیچر اپنی بیٹی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر بیٹی سمیت جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دیر لوئر کے علاقے اسبنڑ شورشنگ خور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سرکاری اسکول کے استاد کو بیٹی سمیت قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول ٹیچر اپنی بیٹی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جشنِ آزادی کے موقع پر شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی پلان جاری کر دیا۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کے مطابق شہر بھر کی مرکزی شاہراہوں اور مختلف تفریحی مقامات پر ساڑھے 300 سے زیادہ ٹریفک اہلکار تعینات ہوں گے جو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور شہریوں کی سہولت کے لیے مصروفِ عمل رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: جشن آزادی پاکستان: اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور فیملیز کو تنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ شہریوں کو ہدایت...
کراچی: پولیس نے کلفٹن چائنا پورٹ کے قریب سے ملنے والی نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں ملنے کے معاملے پر 17 روز بعد مقتول ساجد کے اہل خانہ کو مقتولہ ثنا کی تدفین کی اجازت دے دی۔ مقتول ساجد کی والدہ نے کہا کہ ہمیں انصاف چاہے، حکومت ہمیں انصاف فراہم کرے، ہمارے بیٹے اور بہو کو بے گناہ قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بہو ثنا کی تدفین مسلم طریقے سے کریں گے، پولیس نے اب تک اس کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ مقتول ساجد کی والدہ نے مطالبہ کیا کہ کیس میں نامزد دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے۔ پولیس سے اجازت ملنے کے بعد مقتول ساجد کے ورثا...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ سبزہ زار میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک بچہ جاں بحق، 2کی حالت تشویشناک ہو گئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 11سالہ ایان کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق زہریلا کھانا کھانے سے 10سالہ اذان اور 12سالہ ایمن کی حالت تشویشناک ہے، تینوں بچوں کو دوپہر میں والدہ نے کھانا کھلایا۔(جاری ہے) بچوں کو کھانا کھلا کر والدہ گھر کے کام سے باہر چلی گئی، والدہ واپس گھر لوٹی تو تینوں بچوں کو بیہوشی کی حالت میں پایا، والدہ نے تینوں بچوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔دوران علاج 11سالہ ایان دم توڑ گیا، دو بچے تاحال زیر علاج...
اسلام آباد پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے جامع سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے، جس کے تحت 4 ہزار سے زیادہ افسران اور اہلکار شہر کے مختلف مقامات پر تعینات ہوں گے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ پولیس کے مطابق اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکے قائم کیے گئے ہیں جہاں گاڑیوں اور مشکوک افراد کی سخت چیکنگ کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق جشن آزادی تقریبات، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ترجمان کے مطابق سیکیورٹی پلان کے تحت شہر میں ہلڑبازی، ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ جیسے خطرناک اور غیرقانونی اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے...
کراچی: انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر جلانے کے مقدمے میں ملزمان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ یوسف پلازہ پولیس نے 5 ملزمان کو منتظم عدالت میں پیش کیا۔ ملزمان میں عمر ایوب، محمد مراد، محمد ولید، ضمن حسین، وسام عابد شامل ہیں۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان نے اپنے جرم کا انکشاف کیا، مخبر خاص کی نشاندہی اور وائرل ویڈیوز میں ملزمان کے چہرے نظر آرہے ہیں۔ گرفتار ضمن کی نشاندہی پر ملزم وسام کو گرفتار کیا گیا ہے اس لیے ملزمان کا...
لوئر دیر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر بیٹی سمیت جاں بحق ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دیر لوئر کے علاقے اسبنڑ شورشنگ خور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سرکاری اسکول کے استاد کو بیٹی سمیت قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول ٹیچر اپنی بیٹی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ فائرنگ کے...
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے علیمہ خان اور ان کی بہنوں کے ساتھ کارکنوں نے احتجاج کیا، جس پر پولیس نے انہیں تحویل میں لے کر چکری انٹرچینج منتقل کردیا اور بعد ازاں رہا کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پارٹی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا، عمران خان کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی ایڈووکیٹ، نعیم حیدر پنجھوتہ، ظہیر عباس چوہدری ایڈووکیٹ داہگل اور فیکٹری ناکہ پہنچے۔ عمران خان کی دوبہنیں علیمہ خان اور نورین خانم اسلام آباد سے اڈیالہ روڈ کے راستہ داہگل ناکہ پہنچیں جہاں پولیس نے انہیں روک لیا اور اس...
راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر حراست میں لے لیا۔ حراست میں لینے کے بعد پولیس نے دونوں کو چکری انٹرچینج کی جانب لے جانا شروع کیا، جبکہ عمران خان کی بہنوں کے ساتھ حراست میں لیے گئے پی ٹی آئی کے 9 کارکنان کو رہا کردیا گیا۔ علیمہ خان اور نورین نیازی اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر دھرنا دے رہی تھیں۔ اس سے قبل پولیس حکام نے علیمہ خان اور نورین نیازی سے واپس جانے کی درخواست بھی کی تھی۔ حراست میں لیے جانے سے قبل...
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدت پسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز، سرکاری دفاتر اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 8 ایف سی اہلکار اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ میں لنک بادینی روڈ پر پولیس گاڑی کے گزرنے کے بعد دھماکا ہوا، جس سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 روز میں 47 دہشتگرد ہلاک لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے منگچر میں نامعلوم افراد کی جانب سے 2 راکٹ فائر کیے گئے جو ایف سی کیمپ کے قریب گر کر...
علیمہ خان اور نورین نیازی—فائل فوٹو راولپنڈی پولیس نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو داہگل ناکے پر تحویل میں لے لیا۔ پولیس علیمہ خان اور نورین نیازی کو وین میں لے کر چکری انٹرچینج روانہ ہو گئی۔ تاہم پولیس نے حراست میں لیےگئے پی ٹی آئی کے 9 کارکنوں کو رہا کردیا۔علیمہ خان نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا۔ اس موقع پر دھرنے کی وجہ سے اڈیالہ روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی تھیں۔ علیمہ خان کا کارکنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنابانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو داہگل ناکے پر تحویل میں لے لیا۔ پولیس علیمہ خان اور نورین نیازی کو وین میں لے کر چکری انٹرچینج روانہ ہو گئی۔ علیمہ خان نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا۔ اس موقع پر دھرنے کی وجہ سے اڈیالہ روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی تھیں۔دھرنے میں سلمان اکرم راجہ، نیاز اللّٰہ نیازی، نعیم پنجوتھا و دیگر وکلاء بھی علیمہ خان کے ساتھ موجود تھے۔ چھاتی کے کینسر سے نمٹنے کیلئے ہر شعبے کو مل کراپنا کردارادا کرنا ہو گا،آصفہ بھٹوزرداری...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2025ء) علیمہ خان اور نورین خان کو گرفتار کر لیا گیا ، پنجاب پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو اڈیالہ جیل کے قریب واقع ناکے سے حراست میں لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے بانی تحریک انصاف کی 2 بہنوں کو اڈیالہ جیل کے قریب سے حراست میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا۔ راولپنڈی پولیس علیمہ خان اور نورین خان کو حراست میں لے کر چکری انٹرچینج کی جانب روانہ ہو گئی۔(جاری ہے) اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کے ہمشیرہ علیمہ خانم نے اڈیالہ کے قریب سلمان اکرم راجا و دیگر وکلا کے...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے معرکہ حق جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔ معرکہ حق کی مرکزی تقریب سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس میں شریک مہمانوں کو مختلف رنگ کے کارڈز فراہم کیے گئے ہیں تاکہ وہ مخصوص راستوں سے داخل ہوسکیں۔ یہ بھی پڑھیں: یومِ آزادی معرکہ حق کا جوشیلہ ملی نغمہ ’منہ توڑ‘ جاری پلان کے مطابق وائٹ روٹ نمبر ایک پر جہلم، منگلا اور پنڈی چکلالہ اسکیم سے آنے والے مہمان اسلام آباد ایکسپریس وے سے فیض آباد فلائی اوور، مری روڈ اور کشمیر چوک سری نگر ہائی وے کے راستے اسپورٹس کمپلیکس کے گیٹ نمبر ایک میں داخل ہوں گے۔ وائٹ روٹ نمبر 2 میں ڈی سی آئی،...
خط کے مطابق انسپکٹر عامر وِرک کی سربراہی میں 3 رکنی پولیس ٹیم خیبرپختونخوا روانہ ہوگی، پولیس ٹیم میں اے ایس آئی عبدالقادر اور ایک خاتون سرچر بھی شامل ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے مقامی عدالت سے راہداری ریمانڈ لے کر کراچی منتقل کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں معروف قانون دان خواجہ شمس الاسلام کے قتل کیس میں 11 ملزمان کی گرفتاری کے لیے سندھ پولیس نے خیبرپختونخوا حکومت سے مدد مانگ لی ہے۔ حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت کو خط ارسال کیا ہے جس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ خط میں خیبر پختونخوا حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضلع جنوبی کے تھانہ...
کراچی: راشد منہاس روڈ پر جان لیوا حادثے کے بعد مشتعل شہریوں کی جانب سے ڈمپرز جلائے جانے کے معاملے پر درج مقدمے میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کا کریک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاری رہا۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں یوسف پلازہ، ایف بی صنعتی ایریا اور دیگر علاقوں میں کیں۔ پولیس نے دو روز کے دوران 30 سے زائد افراد کو حراست میں لیا، 10 سے زائد افراد کو رہا کر دیا گیا اور 20 افراد تاحال حراست میں ہیں، جن سے تفتیش جاری ہے۔ زیر حراست جن افراد کے خلاف ثبوت ہوں گے، ان کو مقدمات میں نامزد کیا جائے گا۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کسی...
لاہور: سیف سٹی کیمروں کی ٹریسنگ سے لاہور میں آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے قیمتی سامان لوٹنے والا 4 رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا۔ جیل روڈ لاہور سے آن لائن ٹیکسی کا ڈرائیور شہری کا لاکھوں مالیت کا سامان لے کر فرار ہوگیا۔ شہری نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے فوری پولیس کی مدد طلب کی، کال موصول ہوتے ہی سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کی مدد سے ٹریسنگ شروع کی۔ سیف سٹی کی اے آئی بیسڈ ٹیکنالوجی سے ملزمان کی گاڑی کا مکمل روٹ ٹریس کرکے لوکیشن پولیس کو فراہم کی گئی۔ پولیس نے سیف سٹی کی نشاندہی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفتیش میں...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) موٹروے پولیس نے گھر سے ناراض ہو کر کراچی سے اسلام آباد جانے والے لڑکے کو اطلاع ملنے پر راستے میں ہی اتار لیا اور گھر والوں سے واپس ملوا دیا ۔ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک لڑکا گھر سے ناراض ہو کر بس میں کراچی سے اسلام آباد جا رہا ہے۔ ڈیوٹی آفیسر نے بس روک کر لڑکے کو اپنی حفاظتی تحویل میں لیا اور والد سے رابطہ کیا، جنہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا کل سے لاپتہ ہے۔ بعد ازاں تمام قانونی کارروائی مکمل کر کے لڑکے کو اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ ویڈیو: ہونڈا ایچ آر وی کا نیا ماڈل لانچ کر...
فائل فوٹو راولپنڈی میں تھانہ وارث خان کے علاقے میں خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم میٹرو اسٹیشن پر سفر کرنے والی خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا تھا، خواتین کی جانب سے ملزم کے خلاف کئی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ملزم راہ چلتی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرتا اور ان کے پرس بھی چھین لیتا تھا۔
کرناٹک کے ضلع تُماکور میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب 7 اگست کو پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک آوارہ کتا انسانی بازو منہ میں لیے گھوم رہا ہے۔ پولیس فوراً کوراٹاگیرے کے چِمپُوگاناہلّی گاؤں پہنچی، جہاں سے 5 کلومیٹر کے دائرے میں تلاشی کے دوران عورت کے جسم کے ٹکڑے 19 مختلف مقامات سے برآمد ہوئے، البتہ سر غائب تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ مقتولہ ایک خاتون ہے۔ اس کے جسم پر موجود زیورات سے ظاہر ہوا کہ یہ واردات لوٹ مار کے لیے نہیں تھی۔ یہ بھی پڑھیے انڈیا: ضعیف خاتون کو ‘چڑیل’ قرار دے کر قتل کردیا گیا، منصوبہ 5 سال پرانا تھا لاپتہ خواتین کی فہرست میں 42 سالہ بی لکشمی دیوی عرف...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔مشتعل افراد نے دونوں ملزمان کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری میں دن دیہاڑے ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، کلینک سے نکل کر واک پر جانے والے ڈاکٹر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے قتل کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی۔ کراچی میں ڈاکٹر کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا، مقتول واک کرنے نکلا تھا لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کرکے ڈاکٹر شمبو لعل عرف ڈاکٹر لعل کو قتل کر دیا گیا،...
کراچی: کورنگی میں دورانِ ڈکیتی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری غلام محمد جاں بحق ہوگیا، جبکہ مبینہ طور پر ملوث دو ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑ لیا، جن میں سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کورنگی ڈیڑھ نمبر کے علاقے میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا شہری غلام محمد کورنگی ڈیڑھ نمبر کا رہائشی تھا اور تین بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ لواحقین کے مطابق غلام محمد کی دو ماہ بعد شادی تھی، جبکہ اس کا آبائی تعلق بہاولپور سے تھا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی شہری اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ واقعے کی مزید...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے قتل ہونے والے خواجہ شمس اسلام ایڈووکیٹ کے کیس میں پولیس نے خواتین سمیت 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔زیرحراست افراد میں مرکزی ملزم کے قریبی رشتے دار اور خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق مرکزی ملزم عمران آفریدی کے قریبی ساتھی کو کے پی کے سےحراست میں لیا گیا ہے۔ سہولت کار ملزم حسن، عمران آفریدی کو اپنی کار میں کے پی کے لےکر فرار ہوا، پولیس نے حسن کی کار بھی برآمد کرلی ہے، واقعے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔ سینئر وکیل کا قتل، فائرنگ کرنے والے ملزم کی نشاندہی ہوگئیحراست میں لیے جانے والے دونوں افراد سے ملزم کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے، واقعہ میں...
عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت کے روبرو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم فردوس کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کے پاس سے ہیوی ٹرانسپورٹ لائسنس نہیں ملا البتہ ملزم کے پاس ایل ٹی وی لائسنس...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت کے روبرو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم فردوس کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کے پاس سے ہیوی ٹرانسپورٹ لائسنس نہیں ملا البتہ ملزم کے پاس ایل ٹی وی لائسنس ہے اور وہ بھی 2016 میں ایکسپائر ہو چکا ہے جبکہ ڈمپر کے مالک کے حوالے سے معلومات کرنی ہے۔ تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ...
کراچی: راشد منہاس روڈ پر مشتعل افراد کی جانب سے 7 ڈمپرز کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے میں پولیس کی مجرمانہ غفلت سامنے آ گئی، جس کے بعد 3 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ راشد منہاس روڈ پر پیش آیا، جہاں مشتعل افراد نے کئی منٹ تک آزادانہ کارروائی کرتے ہوئے سات ڈمپر گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ واقعے کے بعد ایس ایچ او یوسف پلازہ انسپکٹر افتخار خانزادہ، ایس ایچ او ایف بی انڈسٹریل ایریا سب انسپکٹر شاہد آدم بلوچ اور ایس ایچ او سولجر بازار انسپکٹر وقار عظیم کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق افتخار خانزادہ...
فائل فوٹو پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مبینہ تشدد سے گھریلو ملازمہ جاں بحق ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد نے بتایا کہ اس کی بیٹی گھریلو ملازمہ تھی، گھر کے مالک نے فون پر بتایا کہ ان کی بیٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی ہے۔والد کا کہنا ہے کہ بیٹی پر تشدد کیا گیا اس کے جسم پر زخموں کے نشانات تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے مالک اور اس کے بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔
کراچی، ڈمپر نے بہن بھائی کو کچل دیا، والد زخمی، مشتعل شہریوں نے 7 ڈمپر جلا دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)کراچی میں ڈمپر چلتی پھرتی موت بن گئے، شہر قائد میں راشد منہاس روڈ پر لکی ون کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں بہن بھائی جاں بحق اور والد زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی ہسپتال منتقل کئے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔ جاں بحق ہونے والی بہن اور بھائی کی شناخت 22 سالہ ماہ نور اور 14 سالہ...
سٹی 42 : جعفرآباد ، ڈیرہ اللہ یار شہر میں کار شو روم کے قریب دھماکہ ہوا ہے ۔ جعفرآباد میں ہونے والے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جس کے بعد دھماکے کے مقام کو پولیس نے گھیر لیا ہے۔ تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دوسری جانب دھماکے کی نوعیت جاننے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے ۔
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر کمپنی کی ایچ آر منیجر کا ریپ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کو پیرودہائی پولیس نے گرفتار کیا جس کے ساتھی دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اس مقصد کیلئے پولیس نے کئی مقامات پرط چھاپے مارے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان متبصر حسین اور شایان بخاری کی جانب سے ملک رضا کی سرپرستی میں نجی کمپنی کی ایچ آر منیجر کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس...