2025-09-18@14:17:34 GMT
تلاش کی گنتی: 7653
«اور اپنی»:
(نئی خبر)
خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی صحت سے متعلق افواہوں نے سوشل میڈیا پر متضاد افواہیں زیر گردش ہیں جس کی تاحال تردید یا تصدیق نہیں ہوپا رہی ہے۔ اداکارہ ہانیہ عامر اپنی معصوم اداؤں اور خوش مزاجی کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں لیکن اس بار انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ایسی تصویر شیئر کر دی جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ تصویر میں ہانیہ عامر کے چہرے پر آکسیجن ماسک لگا ہوا ہے جبکہ وہ کیمرے کی طرف دیکھ کر ہاتھ کے اشارے سے "ٹھیک" ہونے کا پیغام دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس کے باوجود ان کی یہ حالت دیکھ کر مداحوں نے کمنٹس میں ان کی صحت کے بارے میں فکر مندی ظاہر...
بھارتی ڈراموں "شرارت" اور "تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ" سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے شادی کے 15 سال بعد شوہر سے طلاق لے لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی کی مشہور اداکارہ سمپل کول نے اپنے شوہر راہول لومبا سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں سمپل کول نے کہا کہ طلاق کا فیصلہ ہم دونوں نے باہمی رضامندی سے لیا۔ ہم دونوں میچور انسان ہیں اور مکمل سمجھداری کے بعد علیحدگی کا فیصلہ لیا۔ اداکارہ نے مزید کہا یہ رشتہ ختم ہونا اب بھی میرے لیے ناقابلِ یقین لگتا ہے کیونکہ اتنے برسوں سے میں نے اپنی زندگی کا زیادہ حصہ انھی کے ساتھ گزارا ہے۔ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی اداکارہ سمپل کول اپنے شوہر کے ساتھ...
پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کی ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ ایکسپریس نویز کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال سنگین ہو گئی ہے، تاہم پاک فوج، سول انتظامیہ اور دیگر ادارے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں پیش پیش ہیں۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر حفاظتی بند ٹوٹ گیا جبکہ ہیڈ سلیمان کی اور ہیڈ سدھنائی پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ساہیوال، تلمبہ، میاں چنوں، اقبال نگر اور ملحقہ دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ دریائے ستلج کے قریب مصافاتی علاقوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ نے 12 ریلیف کیمپس قائم کیے ہیں۔ساہیوال میں متاثرہ 49 دیہاتوں کے لیے 30 ریلیف...

پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن ، ہزاروں شہری اور مویشی محفوظ مقامات پر منتقل
پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال شدید ہو چکی ہے، خاص طور پر دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں پاک فوج، سول انتظامیہ اور ریسکیو ادارے مل کر متاثرہ علاقوں میں بھرپور ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق، دریائے ستلج پر گنڈا سنگھ والا کے مقام پر حفاظتی بند ٹوٹ گیا، جب کہ ہیڈ سلیمان کی اور ہیڈ سدھنائی پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے ساہیوال، تلمبہ، میاں چنوں، اقبال نگر اور قریبی دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کے لیے ریلیف کیمپس اور ریسکیو آپریشن دریائے ستلج کے کنارے بسنے والے دیہاتوں میں پاک فوج اور انتظامیہ نے 12...
پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے کچے کے علاقے “کچہ رونتی” میں پولیس نے مغوی افراد کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف بڑا ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا، جس میں جدید ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، آپریشن کو خفیہ معلومات کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا اور ڈرونز کے ذریعے سرپرائز حملے کیے گئے۔ یہ حملے ایسے جزیرہ نما علاقوں میں کیے گئے جہاں ڈاکوؤں نے محفوظ پناہ گاہیں بنا رکھی تھیں۔ ڈرونز کی مدد سے ان پناہ گاہوں کو ہدف بنا کر کامیابی سے تباہ کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے بتایا کہ آپریشن اب بھی جاری ہے اور ڈاکوؤں...
اداکارہ مومنہ اقبال نے اعلیٰ معیار کا سوشل میڈیا کانٹینٹ تیار کرنے والی سیاسی شخصیات پر تنقید کی ہے جو سیلاب سے تباہ شدہ علاقوں میں جاکر ویڈیوز بنا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں۔ مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز، ٹک ٹاکرز اور اداکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ اپنے متعلقہ پلیٹ فارمز اور کام کو چھوڑ دیں کیوں کہ اب سیاسی شخصیات اس میدان میں اُتر چکی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’میں تمام TikTokers، YouTubers اور اداکاروں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو چھوڑ دیں کیونکہ ہمارے تمام سیاستدان سوشل میڈیا جوائن کر چکے ہیں اور وہ یہ کام ہم سے بہتر...
ہالی ووڈ کے اسٹار اور سابق ریسلر ڈوین جانسن المعروف دی راک اپنی نئی فلم دی اسمیشنگ مشین کے عالمی پریمیئر پر آبدیدہ ہوگئے۔ وینس فلم فیسٹیول میں ورلڈ پریمیئر کیلئے پیش کی گئی ڈوین جانسن کی نئی فلم دی اسمیشنگ مشین کو حاضرین کی جانب سے اسٹینڈنگ اوویشن ملا جس پر راک اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے خوشی سے روپڑے۔ سوشل میڈیا پر راک کی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے بھرپور تبصرے کیے جارہے ہیں اور انہیں خوب سراہا جارہا ہے۔ دی راک کی اس نئی فلم کی کہانی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر مارک کیر کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم میں ڈوین جانسن نے مرکزی کردار...

کراچی میں 27 ہزار والدین نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کردیا، وفاقی وزیر صحت کا انکشاف
کراچی: وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا ہے کہ شہر میں 27 ہزار والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر رہے ہیں۔ بلدیہ ٹاؤن میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں پولیو کے انکاری کیسز کی بڑھتی تعداد پر وزیر اعظم ہر میٹنگ میں مجھ سے سوال کرتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ شہر میں 27 ہزار والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر رہے ہیں، جن میں سے 40 فیصد انکاری کیسز ضلع شرقی کے گجرو، بلدیہ اور اتحاد ٹاؤن سے رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ شہر کے تمام اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو...
جھنگ (نیوز ڈیسک) پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیز کر دیا ہے، جس کے دوران سیکڑوں متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کھولڑہ پوائنٹ، ہسووالی، بدھوانہ، جھنگ اور چنیوٹ میں پاک فوج اور سول انتظامیہ دن رات متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔ پاک فوج کے جوان کشتیوں کے ذریعے بزرگوں، خواتین اور بچوں سمیت متعدد خاندانوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر چکے ہیں، جبکہ مال مویشی بھی محفوظ مقامات تک پہنچا دیے گئے ہیں۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج نے امدادی کیمپس قائم کیے ہیں، جہاں کپڑے، راشن اور ادویات متاثرین کو فراہم کی جا...
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں منگل کو سونے اور چاندی کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے اپنی بلند ترین سطح پر مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 480ڈالر رہی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 70ہزار 700روپے کی بلند ترین سطح اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 17ہزار 815روپے کی بلند ترین سطح پر مستحکم رہی۔ اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 303روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 689روپے کی سطح...
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر کچے کے عوام سے اپنے رشتہ داروں یا حکومتی ریلیف کیمپس میں منتقل ہونے کی اپیل کر دی۔ اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملک بھر میں سیلاب نے گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں شدید تباہ کاریاں مچائی ہیں، اب یہ ریلا صوبہ سندھ میں داخل ہونے والا ہے۔ ایک ویڈیو بیان میں شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے صورت حال سے نمٹنے کے لیے مکمل اقدامات کر رکھے ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات پر تمام وزراء اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے...
بھارت کی معروف اداکارہ اور بزنس وویمن شلپا شیٹی نے اپنا ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹی کی جانب سے ممبئی کے علاقے باندرہ میں موجود یہ ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ اور ان کے شوہر بزنس مین راج کندرہ 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے تنازعے سے نمٹ رہے ہیں۔ یہ اعلان شلپا کی جانب سے انسٹاگرام پر کیا گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ جمعرات ایک دور کے خاتمے کا دن ہے جب ہم ممبئی کے سب سے مشہور مقامات میں سے ایک کو الوداع کہہ رہے ہیں، بستیاں باندرا۔ ایک ایسا مقام جس نے ہمیں بےشمار یادیں، ناقابل فراموش راتیں اور...
لندن: کامن ویلتھ اسپورٹس فیڈریشن کے مطابق 2030 کے صد سالہ کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کے لیے بھارت اور نائیجیریا نے باضابطہ طور پر اپنی بڈز جمع کرا دی ہیں۔ کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں پہلی بار افریقی ملک نائیجیریا نے میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے، جبکہ بھارت اس ایونٹ کو اپنی کھیلوں کی عالمی ساکھ بڑھانے اور مستقبل کے بڑے مقابلوں خصوصاً 2036 اولمپکس کی میزبانی کے لیے ایک سنگ میل کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ India and Nigeria submit formal proposals to host the 2030 Commonwealth Games pic.twitter.com/rJuYqmSHH3 — Malawi Olympic Committee (@Moc_maw) September 2, 2025 یاد رہے کہ 1930 میں پہلے کامن ویلتھ گیمز کینیڈا کے شہر ہیملٹن میں کھیلے...
فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ بھاگیاشری نے حال ہی میں اپنے ساتھی اداکار سلمان خان کے ساتھ اپنی خصوصی وابستگی پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے ہمالیہ داسانی سے شادی کی تو اس جذباتی لمحے میں سلمان خان نے ان کا ساتھ دیا۔ بھاگیاشری نے ایک گفتگو کے دوران بتایا کہ جب انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو ان کے خاندان کی طرف سے کوئی موجود نہیں تھا، صرف اداکار سلمان خان ساتھ کھڑے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے والد اور والدہ کی ویڈیو کیوں دھوم مچا رہی ہے؟ ’وہ آخری شخص تھے جو شادی کے بعد وہاں سے رخصت ہوئے۔ یہ میرے لیے بہت خوشگوار اور...
چین کے ایک ذہین طوطے نے رنگ پہچاننے میں ایسی مہارت دکھائی کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔ The fastest time for a parrot to identify 10 colors is 33.50 seconds, according to Guinness World Records. ???? pic.twitter.com/OfIkdhVYE4 — Trump Girl (@TrumpGirlLove) September 1, 2025 چن فینگ کے پالتو طوطے ’شیاوگوی‘ نے صرف 33.5 سیکنڈز میں دس مختلف رنگوں کی پہچان کر کے سب کو حیران کر دیا۔ طوطے نے رنگین گیندوں کو اٹھا کر بالکل درست رنگ کے ڈبوں میں ڈال دیا اور دنیا کا سب سے تیز رفتار رنگ پہچاننے والا طوطا قرار پایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شیاوگوی سے ایک بار غلطی ہوئی، اس نے گہری گلابی گیند کو ہلکی گلابی کے ڈبے میں...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ بہت زیادہ فراخدلی سے مالامال ہیں۔ آپ اب پہاڑوں کو پگھلنے یا آتش فشاں کے خطرات کے بارے میں فکر نہیں کرتے، آپ اپنے وژن، اپنے ذاتی مقاصد اور اپنے ذاتی راستے میں اتنے مصروف ہیں کہ دوڑ صرف آپ کےلیے ایک اور چلنے کا راستہ ہے۔ کیونکہ آپ کے خیال میں آپ نے زندگی میں پہلے ہی جیت حاصل کرلی ہے۔ واہ! کیا احساس ہے! طویل مدتی منصوبے بنائیں، اور سب کچھ سونے میں بدلنے کےلیے جاری رکھیں۔ ذمے داری کے احساس اور بہت سے عملی، محسوس کرنے والے اقدامات کے ساتھ اور تھوڑا سا ایمان کے ساتھ آپ آسمان میں اتنی ہی تیزی سے اڑ سکتے ہیں جتنا آپ تصور...
موسمیاتی تبدیلی اب محض سائنسی اصطلاح یا تحقیقاتی مقالوں کا موضوع نہیں رہی، یہ ناقابلِ انکار سچ بن چکا ہے۔ دنیا کے بڑے بڑے ماہرین کئی دہائیاں پہلے اس خدشے کا اظہار کر چکے تھے کہ اگر انسان نے اپنے طرزِ زندگی، وسائل کے استعمال اور زمین کے ساتھ برتاؤ کو تبدیل نہ کیا تو موسموں کا توازن بگڑ جائے گا، برفانی تودے پگھل جائیں گے، بارشوں کا نظام غیر متوقع ہو جائے گا اور زمین پر زندگی کے آثار شدید خطرات سے دوچار ہوں گے۔ یہ تمام پیش گوئیاں اب حقیقت بن چکی ہیں۔ترقی یافتہ ممالک نے اپنی پالیسیاں تبدیلیاں کیں، فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے قوانین سخت کیے گئے اور درختوں کی حفاظت کو یقینی بنانے...
دنیا کی سیاست کی بساط پہ وقت کے مہروں کی چالیں اکثر ہمیں حیرت میں ڈال دیتی ہیں۔ کبھی وہ لمحہ آتا ہے جب لگتا ہے کہ تاریخ اپنی پرانی زنبیل کھول کر دکھا رہی ہے کہ کیسے بادشاہ، سپہ سالار اور تاجر ایک ہی وقت میں اقتدار کے کھیل میں شامل رہے۔ آج بھی یہ کھیل جاری ہے، صرف نام بدل گئے ہیں۔ تخت و تاج کی جگہ صدارت اور وزارتِ عظمیٰ کے القاب نے لے لی ہیں۔ زر اور بندوق کے اشتراک نے وہی کہانیاں جنم دی ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ انسانی المیے کے سائے بڑھتے جا رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں دو خبریں آئیں، ایک نریندر مودی کا دورہ چین اور دوسری ڈونلڈ ٹرمپ کا...
’’ عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں‘‘ نعرے کی بنیاد پر عوام کے دلوں میں راج کرنے والی پیپلز پارٹی کے منتخب اراکین اس جستجو میں ہیں کہ منتخب اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات عوام کے سامنے پیش کرنے کے قانون میں ترمیم کی جائے۔ قومی اسمبلی کی پارلیمانی امورکی اسٹینڈنگ کمیٹی میں اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری اور نوید قمر نے یہ تجویز پیش کی کہ الیکشن کمیشن ایکٹ کی دفعہ 138 میں ترمیم کی جائے۔ الیکشن کمیشن ایکٹ کی اس دفعہ کے تحت تمام منتخب اراکین اپنے اور اپنے بچوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات ہر سال 31 دسمبر تک الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کرنے کی پابند ہیں۔ الیکشن کمیشن یہ تفصیلات...
کراچی: شارع نور جہاں پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث باپ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا جس میں ملزم بیٹا پولیس اہلکار اور حاضر سروس ہے۔ تفصیلات کے مطابق شارع نور جہاں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار 2 مشتبہ افراد کو روک کر تلاشی کے دوران ان کے پاس موجود اے سی کی گیس سلنڈر کے اندر چھپائی گئی چرس برآمد کرلی جس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔ ایس ایچ او شارع نور جہاں فیض الحسن نے بتایا کہ گرفتار ملزمان باپ اور بیٹا ہیں جن کی شناخت خرم رشید اور ابرہیم رشید کے نام سے کی گئی اور ان کے قبضے سے گیس سلنڈر میں چھپائی گئی 4...
روشنیوں کی دنیا میں کچھ چہرے ایسے ہوتے ہیں جو محض کردار ادا نہیں کرتے بلکہ وقت کے دھارے پر اپنا نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ یہ فنکار اپنی موجودگی سے ایک ایسا طلسم پیدا کرتے ہیں کہ پردہ سیمیں لمحہ بھر کے لیے ایک جیتی جاگتی حقیقت میں بدل جاتا ہے۔ ان کی آنکھوں کی گہرائی، مکالمے کی نرمی یا شدت اور باڈی لینگوئج میں چھپی ہوئی کہانیاں ناظر کے دل تک پہنچتی ہیں۔ وہ اداکار جو محض ڈائیلاگ نہیں بولتے بلکہ ہر لفظ میں اپنی روح ڈال دیتے ہیں، وہی سینما کے حقیقی جادوگر ہوتے ہیں۔ ایسے فنکاروں کی پہچان صرف ان کی کامیاب فلموں سے نہیں ہوتی بلکہ اس بات سے ہوتی ہے کہ وہ ہر کردار میں...
وزیراعلی پنجاب نے مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس لے لیا،وضاحت طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس لے لیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین سے وضاحت طلب کرلی ہے۔وزیراعلی پنجاب نے مسجد پر تصویر لگانے پر ڈپٹی کمشنر کی سرزنش کی ہے اور ضلعی انتظامیہ اور سرکاری اداروں کو اپنی تصویر کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔خیال رہے کہ منڈی بہاوالدین میں سیلاب متاثرین کے لیے قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بنائی گئی مسجد کی دیوار پر بینر لگایا گیا تھا جس پر پنجاب حکومت کے لوگو کے سامنے...
آپ کو ہر قومی سانحہ پر پوائنٹ اسکورنگ کی عادت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر عظمی بخاری کا ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو اپنے لیڈر کی طرح ہر قومی سانحے پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے کی گندی عادت ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ سیلاب اور بارش سے ملکی صورت حال تشویش ناک ہے اور ایسے موقع پر بھی آپ جیسی چھوٹی ذہنیت والے لوگوں کو اپنی سیاست کی فکر پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کے اپنے علاقے...
ایف بی آر کی جانب سے بحریہ ٹاون کے شاپنگ مال کی نیلامی کا حکم واپس، عدالت نے کیس نمٹادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بحریہ ٹاون کے شاپنگ مال(مال آف اسلام آباد)کی نیلامی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے 3 ستمبر کو ہونے والی نیلامی کا حکم واپس لے لیا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس نمٹا دیا۔منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں مال آف اسلام آباد نیلامی کیس کی سماعت جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت ڈپٹی کمشنر ایف بی آر سہیل عباس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پہلے...
لاہور: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو اپنے لیڈر کی طرح ہر قومی سانحے پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے کی گندی عادت ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ سیلاب اور بارش سے ملکی صورت حال تشویش ناک ہے اور ایسے موقع پر بھی آپ جیسی چھوٹی ذہنیت والے لوگوں کو اپنی سیاست کی فکر پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے اپنے علاقے بونیر میں 200 سے زیادہ لوگ جاں بحق ہو گئے، خیبر پختونخواہ حکومت نے کتنے لوگوں کو ریسکیو کیا اور ریلیف دیا ابھی...
سوشل میڈیا پر سرگرم ٹک ٹاک انفلوئنسر اسمارالڈا فیریر گاریبے، ان کے شوہر اور دو کمسن بچوں کو فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ واقعے نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر غم و غصے اور دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ چاروں افراد کی لاشیں پلاسٹک میں لپیٹ کر ایک خالی پک اپ ٹرک میں پھینک دی گئی تھیں، جو بعد ازاں شہر گوادالاجارا میں پولیس کو ملا۔ مقامی حکام کے مطابق، یہ ایک منظم اور منصوبہ بند کارروائی تھی۔ جائے واردات ایک ورکشاپ نکلی ریجنل پراسیکیوٹر الفونسو گیٹرز سانتیان نے میڈیا کو بتایا کہ CCTV فوٹیج کی مدد سے ٹرک کی نقل و حرکت کو ٹریس کیا گیا، جس...
صدر پاکستان کا سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد کی وفات پر اظہارِ افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر پاکستان نے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے صادق سنجرانی کے غم میں برابر کا شریک ہونے کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔صدر نے صادق سنجرانی اور اہلِ خانہ کے لئے صبر و حوصلے کی دعا کی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ،...
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ، پارلیمنٹ کے باہر اپنی اسمبلی لگا لی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا، اجلاس سے واک آوٹ کرکے پارلیمنٹ کے باہر اپنی اسمبلی لگا لی۔قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہم سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ہمارے ساتھ ہونے والے ظلم اور جبر پر ہم اس ایوان سے واک وآٹ کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسی لیے ہم نے قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفی دے دیا ہے۔جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اراکین ایوان سے واک...
پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جرمنی کے سفیر کی ملاقات کے پیغام پر اپنے اسسٹنٹ (پی اے) کی بے عزتی کر دی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور ان کے پی اے کی گفتگو سامنے آگئی ہے، جس میں پی اے کہتا ہے کہ سر آپ کی میٹنگ کا وقت ہو چکا ہے، جس پر علی امین گنڈاپور جواب دیتا ہے کہ تمہارا کیا کام ہے جرمن سفیر آیا ہے تو کیا ہوا تم بس غلاموں کی طرح سوچنا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جرمن سفیر آگیا ہے تو پتا نہیں کیا سوچتے ہو کہ فوری بھاگوں، ذہنی غلام ادھر بیٹھے ہوئے ہیں سفیر تھوڑا انتظار کر لے گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین...
مال آف اسلام آباد کی نیلامی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 3 ستمبر کو ہونے والی نیلامی کا حکم واپس لے لیا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس نمٹا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بحریہ ٹاؤن پراپرٹیز نیلامی: سپریم کورٹ نے حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں مال آف اسلام آباد نیلامی کیس کی سماعت جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت ڈپٹی کمشنر ایف بی آر سہیل عباس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پہلے الاٹیز کی تصدیق کی جائے گی، اس کے بعد نیلامی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ الاٹیز...
پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لمیٹڈ (پی ٹی وی) نے اپنے کرنٹ افیئرز پروگرام کے اینکر رضوان الرحمان ( عرف رضی دادا) کو معطل کردیا ہے۔ پی ٹی وی ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی انتظامیہ کے علم میں آیا کہ اینکر نے اپنے وی لاگ میں ایک مخصوص نسلی گروہ کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس دیے ہیں، جس کے باعث عوام کو شدید دکھ اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ خط میں کہا گیا کہ یہ رویہ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے منافی ہے، لہٰذا انہیں معطل کیا جارہا ہے اور آئندہ احکامات تک پی ٹی وی اسکرین پر ان کی شرکت ممنوع ہوگی۔ یہ فیصلہ ڈپٹی کنٹرولر ایڈمنسٹریشن اینڈ...
ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی فلمی دنیا کے عظیم کپور خاندان سے تعلق رکھنے والی کرشمہ کپور کی زندگی خوشیوں اور غموں، کامیابی اور ناکامی، شہرت اور تنہائی کا ایک امتزاج ہے۔ ایک طرف ان کا فلمی ستارہ آج بھی روشن ہے، تو دوسری طرف ذاتی زندگی نے کئی بار انہیں جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ منگنی کا ٹوٹ جانا، شادی کی تلخیاں اور پھر سابق شوہر کی اچانک موت—یہ سب کچھ ان کی زندگی کو ایک دردناک داستان بناتے ہیں۔ کرشمہ کپور اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں جب ان کی منگنی بالی ووڈ کے ابھرتے اداکار ابھیشیک بچن سے طے پائی۔ بچن خاندان کی بہو بننے کی خبر نے مداحوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑا دی۔ یہاں تک...
نئی سائنسی تحقیقات سے یہ بات واضح ہوتی جا رہی ہے کہ دانتوں اور مسوڑھوں کی صفائی کا براہِ راست تعلق دل کی صحت سے ہے۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر دانت صاف نہ رکھے جائیں تو بیکٹیریا جمع ہو کر مسوڑھوں کی سوزش (Gingivitis) کا سبب بنتے ہیں۔ یہ بیکٹیریا اور سوزش خون میں شامل ہو کر شریانوں میں جم جاتے ہیں جو دل کی بیماریوں جیسے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ گندے دانتوں سے پیدا ہونے والے بیکٹیریا خون کی باریک نالیوں تک پہنچ سکتے ہیں جہاں یہ شریانوں کی تنگی کا باعث بنتے ہیں۔ مسلسل منہ کی ناقص صفائی جسم میں دائمی سوزش بڑھا دیتی ہے اور یہی عمل دل کی بیماریوں کے بڑے اسباب میں سے ہے۔...
سپریم کورٹ نے اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں واقع 3 کروڑ روپے مالیت کی پراپرٹی سے متعلق کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے درخواست گزار شائستہ کے وکیل کو مشورہ دیا کہ اپنی موکلہ کو کہیں درخواست واپس لے لیں، اگر کیس چلاتے ہیں اور فریق بننے کی درخواست خارج ہوئی تو معاملہ ان کے لیے مزید مشکل ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: نوکری سے نکالنے والی کمپنی خریدنے اور سابق باس کو برطرف کرنے والی باہمت خاتون کی کہانی عدالت نے شائستہ کے وکیل کو اپنی موکلہ کا ریکارڈ، شناختی کارڈ اور...
گواڈالاہارا (میکسیکو) سے دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ 32 سالہ مشہور ٹک ٹاک اسٹار ایسمیرالڈا فیرر گاریبے اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ مردہ حالت میں ملی ہیں۔ پولیس نے چاروں لاشیں پلاسٹک میں لپٹی ہوئی ایک گاڑی سے برآمد کیں، جو سان آندریس کے علاقے میں کھڑی تھی۔ متاثرہ خاندان کی شناخت پراسیکیوٹرز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایسمیرالڈا، ان کے 36 سالہ شوہر روبرتو کارلوس گل لیسیا، 13 سالہ بیٹا گیل سانتیاگو اور 7 سالہ بیٹی ریجینا شامل ہیں۔ ورکشاپ سے شواہد ملے تحقیقات کے دوران پولیس کو قریبی مکینک ورکشاپ سے خون کے دھبے، گولیوں کے خول اور دیگر ثبوت ملے۔ حکام کے مطابق غالب امکان ہے...
برطانیہ کی وزیر داخلہ یویٹ کوپر نے اعلان کیا ہے کہ پناہ گزینوں کے فیملی ری یونین کے تحت تمام نئی درخواستیں عارضی طور پر معطل کر دی جائیں گی۔ یہ فیصلہ پناہ کے زیر التوا مقدمات کو نمٹانے اور غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کی تعداد کم کرنے کے لیےکیا گیا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت پناہ گزین بھی عام فیملی امیگریشن قوانین کے پابند ہوں گے۔ اب انہیں اپنے اہل خانہ کو برطانیہ لانے کے لیے وہی شرائط پوری کرنی ہوں گی جو برطانوی شہریوں پر لاگو ہیں جن میں کم از کم سالانہ 29 ہزار پاؤنڈ مشترکہ آمدنی کا ثبوت شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیے: انسانی اسمگلنگ روکنے اور امیگریشن آسان بنانے کے لیے ایف...

اپنی ہو یا پرائی مٹی چھوڑنا مشکل: دہائیوں بعد پاکستان بدری پر افغان باشندے روپڑے، میزبان بھی دل گرفتہ
سنہ 1990 کی دہائی میں افغانستان سے جان بچا کر آنے والے سید شاہ نے پاکستان کے شمال میں ایک چھوٹے سے گاؤں میں سکونت اختیار کی اور پیٹ پالنے کے لیے مقامی بازار کے ایک کونے میں موچی کا کام شروع کیا اور بہت کم وقت میں گاؤں میں احتراماً ’خلفہ‘ کے نام سے مشہور ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیے: پی او آر کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کے انخلا میں صرف 26 دن باقی، یکم ستمبر کی حتمی ڈیڈلائن سید شاہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر چترال کے قصبے بونی میں مقیم تھے اور جلد ہی مقبول ہو گئے۔ تقریباً 35 سال سے زائد عرصہ بونی میں رہنے کے بعد خلفہ نہ چاہتے ہوئے بھی ہمیشہ کے لیے پاکستان کو...

کراچی، نجی فیکٹری سے 20 سے زائد ڈاکوؤں نے کروڑوں کا سامان لوٹ لیا، متاثرہ فیکٹری مالک کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا
کراچی: شہر قائد میں ایک اور بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی، احسن آباد فیز ون میں واقع نجی فیکٹری ڈاکوؤں کے نرغے میں آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 20 سے زائد مسلح افراد رات کی تاریکی میں فیکٹری میں گھس آئے اور لوٹ مار کے بعد بھاری مقدار میں قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکو فیکٹری سے 25 صنعتی مشینیں، تین قیمتی لیپ ٹاپس اور دیگر قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے۔ واردات کے دوران چوکیدار کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث وہ لہو لہان ہو گیا۔ فیکٹری کے مالک شہروز نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیر اعلیٰ اور حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے...
PYONGYANG: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے اپنی مشہور زمانہ بکتر بند ٹرین کے ذریعے چین کے دارالحکومت بیجنگ کا سفر شروع کر دیا ہے، جہاں وہ بدھ کے روز ہونے والی شاندار یومِ فتح فوجی پریڈ میں شرکت کریں گے۔ یہ دورہ نہ صرف کم جونگ اُن کا پہلا کثیرالملکی بین الاقوامی اجلاس ہوگا، بلکہ 1959 کے بعد کسی شمالی کوریائی رہنما کی چین میں فوجی پریڈ میں پہلی شرکت بھی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، اور دیگر عالمی طاقتوں کے سربراہان کم جونگ اُن کا استقبال کریں گے۔ جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کم کی بکتر بند ٹرین میں 90 سے...
دنیا کے مختلف ممالک نے اپنے اپنے سیاسی، معاشی، دفاعی اور تجارتی مقاصد کو فروغ دیے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کو مربوط و مستحکم کرنے کے لیے مختلف اتحاد بنا رکھے ہیں جن میں جی سیون، جی ٹوئنٹی، کواڈ، نیٹو اور ایس سی او شامل ہیں۔ اپنے ملکوں کی معیشت و اقتصادی استحکام کو ترقی دینے، فوجی تعاون کو بڑھانے اور علاقائی تعاون کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور ضروری اقدامات کے حوالے سے اتحادی ممالک ایک دوسرے کا دست و بازو بن کر اپنے اتحاد کو مزید فروغ دینے اور زیادہ سے زیادہ فوائد کے حصول کو اپنا مطمع نظر سمجھتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ سب سے مضبوط اور طاقتور اتحاد...
بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے ممبئی کے پوش علاقے اوشیوارہ کے اوبرائے اسپرنگز میں موجود اپنے دو قیمتی اپارٹمنٹس بیچ دیئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دونوں اپارٹمنٹس اگست 2025 میں رجسٹر ہوئے تھے جن کی کل مالیت 12.50 کروڑ روپے ہے۔ ہر اپارٹمنٹ تقریباً 847 اسکوائر فٹ کارپٹ ایریا اور 1017 اسکوائر فٹ بلٹ اپ ایریا پر مشتمل ہے۔ دونوں ڈیلز میں ہیما جی کو فی اپارٹمنٹ 6.25 کروڑ روپے ملے اور ہر ایک کے ساتھ ایک کار پارکنگ بھی شامل رہی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر اپارٹمنٹ پر 31.25 لاکھ روپے اسٹامپ ڈیوٹی اور 30 ہزار روپے رجسٹریشن فیس بھی ادا کی گئی۔ ہیما مالنی، جو 1970 اور 80 کی دہائی میں بالی ووڈ کی صفِ اول کی...
امریکا میں ایک باہمت خاتون نے اس وقت سب کو حیران کر دیا جب ترقی نہ ملنے پر اُس نے صرف نوکری چھوڑنے پر اکتفا نہیں کیا، بلکہ پوری کمپنی ہی خرید لی — اور پھر اپنے سابقہ باس کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔ یہ متاثر کن کہانی ہے جولیا اسٹیورٹ کی، جو آج امریکا کی معروف کاروباری شخصیات میں شمار ہوتی ہیں، لیکن ان کا سفر آسان نہیں تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 1990 کی دہائی میں جولیا نے ’ایپل بی‘ نامی ریستوران کی چین میں ملازمت کی۔ انہوں نے دن رات ایک کر کے کمپنی کو مسلسل تین سال میں منافع بخش ادارہ بنا دیا۔ کمپنی نے وعدہ کیا تھا کہ اگر کارکردگی اچھی رہی...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم ریاست کی ضرورت ہے، اس منصوبے پر اگر کسی کو اعتراضات ہیں تو انہیں دور کیا جانا چاہیے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت صوبے کے متعدد اضلاع شدید متاثر ہوئے، جہاں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور پاک فوج نے بروقت ریسپانس دیتے ہوئے 6700 سے زائد افراد کو زندہ بچایا۔ پشاور میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ بونیر، شانگلہ،...
کوئٹہ: بلوچستان پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے، ڈی آئی جی رخشاں ڈویژن وزیر خان ناصر کو ڈی آئی جی موٹروے پولیس اور ڈی آئی جی موٹروے پولیس عبدالحئی بلوچ کو ڈی آئی جی رخشاں ڈویژن کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔ بلوچستان پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ تقرر و تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، متعلقہ افسران کو اپنے نئے عہدوں پر ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے، ان تبادلوں کا مقصد صوبے میں پولیس کے نظام کو مزید موثر بنانا اور عوام کی خدمت کو بہتر کرنا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ تقرر و تبادلے انتظامی ضروریات اور پولیس ڈھانچے میں بہتری کے لیے کیے گئے ہیں۔...
معروف اداکار انور علی ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کی زندگی کا آغاز ایک فنکارانہ ماحول میں ہوا، جہاں موسیقی، ادب اور تھیٹر کی محفلیں ان کے لیے ایک ترغیب تھیں۔ بچپن سے ہی انور علی کو اداکاری اور طنز و مزاح کا شوق تھا، اور وہ اسکول کے ڈراموں میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے تھے۔ ان کی سادہ طبیعت اور لوگوں سے جڑنے کی صلاحیت نے انہیں ہر دلعزیز بنایا۔ ’تھیٹر سے ٹیلی ویژن تک‘ انور علی نے اپنے کیریئر کی شروعات 1980 کی دہائی میں لاہور کے مشہور تھیٹرز سے کی، جہاں ان کے طنزیہ اور مزاحیہ کرداروں نے ناظرین کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ ان کا مخصوص انداز، جس میں وہ...
سابق قومی کپتان اور اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نےافغانستان میں زلزلے سے ہونے والی ہولناک تباہی پر اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں شاہد خان آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں آنے والے زلزلے پردل بہت غمگین ہے اور اس کے نتیجے میں ہونے والےجانی و مالی نقصان پر انتہائی افسوس ہے۔مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ تمام متاثرہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور بحالی کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔
ایپل نے اپنے نئے آئی فون 17 سیریز کی لانچ تاریخ 9 ستمبر طے کر دی ہے اور جیسے جیسے دن قریب آرہا ہے ویسے ویسے لیکس اور قیاس آرائیاں بھی تیز ہو گئی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آئی فون 17 کے کئی ماڈلز اب ای سم (eSIM) اونلی ہونے والے ہیں، یعنی ان میں فزیکل سم کارڈ کے لیے کوئی سلاٹ موجود نہیں ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: فولڈ ایبل آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہوگا، خصوصیات کیا ہیں؟ یورپی یونین میں ایپل کے آتھرائزڈ ری سیلرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ای سم والے فونز کے لیے تیار رہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلے صرف آئی فون 14 کے امریکی ماڈلز میں یہ فیچر...
شارجہ میں کھیلی جارہی سہ ملکی سیریز میں شائقین کے لیے نیا پروٹوکول جاری کردیا گیا۔ حکام کے مطابق سہ ملکی سیریز کے میچز دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین صرف اپنی ٹیم کی حمایت کرسکتے ہیں، انہیں مخالف ٹیم کے خلاف نعرے بازی یا کسی اشارے کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکام نے ہدایت کی ہے کہ شائقین میچ کے دوران اپنی نشستوں پر ہی رہیں، دوسرے اسٹینڈ میں جانے کی ہرگز کوشش نہ کریں۔ حکام نے ہدایت کی ہے کہ شائقین کھیل کے دوران بھاگ دوڑ اور بدنظمی سے بچیں، اماراتی قوانین کا احترام کریں اور کھیل کی روح برقرار رکھیں۔ واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کے ابتدائی دو میچز میں پاکستان نے افغانستان اور یو اے...
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) سابق کپتان وسیم اکرم نے فارم میں واپسی کے لیے بابر اعظم کو بڑا مشورہ دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کے سپر اسٹار اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ انہیں تنقید کو نظر انداز کرکے اپنی کلاس پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ فارم وقتی ہوتی ہے لیکن کلاس ہمیشہ قائم رہتی ہے، بابر کو پُرسکون رہتے ہوئے اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے اور غیر ضروری پریس کانفرنسز سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کے پاس میچ ونر کی تمام صلاحیتیں ہیں۔ ان کے ٹیلنٹ اور تسلسل پر کوئی شک...
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اپنی خفیہ شادی کے بعد پہلی بار اپنے شوہر ٹونی بیگ کے ساتھ منظر عام پر آگئیں۔ یہ جوڑا ممبئی میں ایک ایونٹ کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوا، جہاں ان کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ تقریب میں مشہور ہدایتکارہ فرح خان بھی موجود تھیں جنہوں نے خوشگوار انداز میں ٹونی کو کہا: “اپنی بیوی کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ”، جس پر وہاں موجود افراد مسکرا اٹھے۔ رپورٹس کے مطابق نرگس فخری اور کشمیری نژاد بزنس مین ٹونی بیگ نے فروری 2025 میں لاس اینجلس کے فور سیزنز ہوٹل میں نہایت نجی تقریب میں شادی کی تھی۔ شادی میں صرف قریبی رشتہ دار شریک ہوئے جبکہ...
بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی پہلی فلم بےخودی (1992) سے اس لیے نکال دیا گیا تھا کیونکہ ہدایتکار راہول رویل نے ان سے کہا کہ یا تو اپنی گرل فرینڈ کو چھوڑ دیں یا پھر فلم چھوڑیں۔ سیف علی خان، جو اس وقت انگلینڈ کے بورڈنگ اسکول سے فارغ ہو کر بالی ووڈ میں قدم رکھ رہے تھے، نے بتایا کہ وہ فطری طور پر ایک اداکار نہیں تھے۔ انہوں نے انڈسٹری میں داخل ہوتے وقت کوئی باضابطہ تربیت حاصل نہیں کی تھی۔ وہ اسکول کے بعد سیدھا فلمی دنیا میں آئے۔ انہیں کئی بار مسترد کردیا گیا جس نے انہیں اپنی اداکاری پر محنت کرنے پر مجبور کیا۔...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آل جماعت حریت کانفرنس کے بانی رہنما سید علی گیلانی کی چوتھی برسی پر ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی سیاسی بصیرت اور مدبرانہ قیادت کے ذریعے کشمیری عوام کی آواز کو دنیا کے ایوانوں تک پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کی پاکستان سے لازوال محبت قومی فخر اور کشمیری عوام سے پاکستان کے دلی و روحانی تعلق کی واضح علامت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی پوری زندگی کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کے لیے وقف کی اور ان کی زندگی کشمیری عوام...

جہاں جہاں آبی گزرگاہوں پر تجاوزات قائم ہوئیں انہیں ختم کیا جانا ناگزیر، خواجہ آصف کا اپنی حکومت سے مطالبہ
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنی ہی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی نشان کردہ آبی گزر گاہوں پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اللہ جب کسی آزمائش میں ڈالتا ہے تو اس کے راستے بھی متعین کرتا ہے لیکن ہم نے تو راستے ہی بند کردیے ہیں، لوگوں نے بے دردی اور بے شرمی کے ساتھ آبی گزرگاہوں میں گھر بنالیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب، راوی اور ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، سیالکوٹ میں بارش کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا خواجہ آصف کے مطابق ایک عام آدمی سے لے کر فیکٹری مالک تک کوئی قانون پر عملداری کے لیے تیار نہیں ہے،...
کراچی: انٹرویو لینے والے نے سوال کیا ’’ کیا آپ کو لگتا ہے بابر اعظم کو اپنے ٹی20 بیٹنگ اسٹائل میں تبدیلی لانی چاہیے‘‘ محمد حارث کا جواب تھا ’’یس‘‘ اگلا سوال سامنے آیا ’’ تیز یا سلو‘‘ ’’ تیز‘‘ حارث نے یہ جواب دیا میں نے یہ کلپ دیکھی اس میں ’’ریپڈ فائر‘‘ قسم کے سوال کے مختصر جواب دیے گئے، بظاہر کوئی ایسی غیرمعمولی بات نہیں تھی لیکن اس پر بابر اعظم کے جانثاروں اور سوشل میڈیا آرمی نے طوفان برپا کر دیا، انھوں نے محمد حارث کی ایسی ٹرولنگ کی کہ وہ بیچارہ اب فرسٹریشن کا شکار ہو چکا، ’’خود کو دیکھو کیسی بیٹنگ کرتے ہو، تم نے بابر کے بارے میں کیسے یہ کہہ...
پچھلے کئی سالوں سے عالمی سطح پر یہ کہاجاتا رہاہے کہ آیندہ جنگیں پانی کے مسئلے پر ہواکریں گی، یعنی اگلے چند سالوں میں خشک سالی کے سبب یابارشیں کم ہونے کے سبب دنیاکے کئی ممالک صاف پانی کی کمی کاشکار ہوجائیں گے اورہوسکتا ہے پانی نہ ملنے کی وجہ سے یہ ممالک آپس میں لڑپڑیں گے۔ انھیں اپنی زرعی زمینیں خشک ہوتی نظر آنے لگے گی اوروہ قحط کی خوف سے ایک دوسرے پر حملہ آور ہوسکتے ہیں۔ ابھی پچھلے دنوں ہمارے ازلی دشمن بھارت نے ہمارا پانی روکنے کا جب عندیہ دے ڈالا تھا تو ہم کس طرح سیخ پاہوگئے تھے اورسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی سطح پر شور مچانا شروع کردیاتھا۔ ہمیں خطرہ لاحق...
ہجرت انسان کی زندگی کا وہ فیصلہ ہے جو اس کے ماضی اور مستقبل کے بیچ ایک مضبوط لکیر کھینچ دیتا ہے۔ یہ فیصلہ اکثر دل پر بوجھ ڈال کر کیا جاتا ہے، کیونکہ اس میں اپنا گھر، گلی محلہ، اور بچپن کی یادیں پیچھے چھوڑنی پڑتی ہیں۔ مگر انسان کی فطرت ہے کہ وہ بہتر زندگی، امن و سکون، انصاف اور مواقع کی تلاش میں سب کچھ قربان کرنے پر آمادہ ہو جاتا ہے۔ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور مشرقِ وسطیٰ سے ہر سال لاکھوں لوگ یورپ، امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کا رخ کرتے ہیں۔ کوئی مزدوری کے لیے جاتا ہے، کوئی تعلیم کے لیے، کوئی کاروبار کے لیے، اور کوئی صرف اس لیے کہ اپنے بچوں کو ایک...
لاہور کے علاقے تھیم پارک، موہلنوال اور چوہنگ کے لوگ پچھلے کئی دنوں سے سیلاب کے پانی میں گھِرے ہوئے ہیں۔ اگرچہ اب پانی کچھ کم ہوا ہے مگر سینکڑوں گھروں میں اب بھی پانی بھرا ہوا ہے۔ جہاں کبھی زندگی رواں دواں تھی وہاں آج مایوسی اور بے بسی کے سائے ہیں۔ موہلنوال کی گلیوں میں کھڑے پانی سے بدبو اٹھ رہی ہے۔ لوگ اپنے ٹوٹے دروازوں اور ڈوبے ہوئے فرنیچر کو دیکھ کر آنکھوں میں آنسو چھپا نہیں پا رہے۔ ایک مقامی خاتون، جن کے پاس اب صرف کپڑوں کا ایک جوڑا بچا ہے، لرزتی آواز میں کہتی ہیں کہ میری عمر بھر کی جمع پونجی تھی، سب بہہ گئی۔ قیمتی کاغذات اور زیورات پانی میں ضائع ہوگئے۔...
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے فریم ورک کے تحت رکن ممالک نے اس بات پر زور دینے کی ضرورت ہے کہ دہشت گردی کے واقعات پر ردِعمل کے لیے ایک واضح اور شفاف طریقہ کار اپنایا جائے تاکہ کسی بھی ملک پر فوری الزام تراشی کے بجائے مکمل تحقیقات اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ہی مؤقف اختیار کیا جا سکے۔ چین میں منعقدہ ایس سی او سربراہان مملکت کے اجلاس میں اس امر کو باؤر کرانے کی ضرورت ہے کہ دہشت گردی کئی خطوں میں جنم لیتی ہے، جن میں بلوچستان، پاکستان اور چین بھی شامل ہیں، اس لیے اس کے اسباب کو جڑ سے ختم کرنا ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی میں سی ٹی ڈی...
اسلام آباد: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن دن رات جاری ہے۔ جھنگ، فیصل آباد، چنیوٹ، قصور، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دیگر شہروں میں پاک فوج کے دستے متاثرین سیلاب کو ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ متاثرین کی ضروری طبی امداد کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ پاک فوج ہمشہ کی طرح خدمت کے جذبے کے ساتھ سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ ریلیف آپریشن میں مصروف ہے۔ فیصل آباد کے متاثرہ دیہات میں پھنسے 14,050 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا جن میں بزرگ شہری، بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ دریائے ستلج اور ہیڈ سلیمانکی کے سیلابی پانی سے متاثرہ...
لاہور: اسسٹنٹ کمشنر پتوکی ضلع قصور سیلابی دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیا۔ ڈی جی کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد ہیڈ بلوکی سیلاب کے علاقے میں ڈیوٹی پر تھے، ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ راوی، چناب اور ستلج کے بپھرنے کے باعث پنجاب میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے بعد کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز ٹیم کے ہمراہ اپنے اپنے علاقوں میں ڈیوٹی پر موجود ہیں۔
اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان بیٹی کے باپ بن گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں شاداب خان نے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی اور نومولود کے ننھے پیروں کی تصویر بھی شیئر کی۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا: “الحمدللہ، اللہ نے ہمیں ایک خوبصورت بیٹی کی صورت میں پہلی اولاد سے نوازا ہے۔ اس نعمت پر اللہ کا شکر گزار ہوں، ہمیں اس نئے سفر کے آغاز میں اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں۔” Alhamdulillah, Allah has blessed us with our first child, a beautiful daughter. Grateful beyond words for this blessing. Please keep us in your duas as we begin this new journey ❤️ pic.twitter.com/QUbcD7e1HI...
یو ایس اوپن ٹینس کے دوران ایک یادگار اور دل کو چھو لینے والا لمحہ دیکھنے میں آیا، جب بیلاروس کی ٹینس اسٹار آرائنا سبالینکا اور کینیڈا کی لیلا فرنینڈز کے درمیان جاری میچ کے دوران اسٹیڈیم کی فضاء اچانک خوشیوں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر ایک نوجوان تماشائی نے سب کے سامنے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کردی۔ نوجوان کے اس منفرد اور رومانوی انداز نے نہ صرف اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین کو حیران کردیا بلکہ دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ بھی بکھیر دی۔ تماشائیوں نے اس دلکش منظر کو اپنے موبائل فونز میں محفوظ کیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کمنٹیٹرز بھی اس منظر کو دیکھ...
اس برس دس نومبر سے پچیس نومبرکے درمیان برازیل کے شمالی شہر بیلم میں دنیا کے تقریبا دو سو ممالک کے لیڈر، منسٹر، ڈپلومیٹ، میڈیا، سول سوسائٹی، بزنس کمیونٹی،اسکالرز اور ماحولیاتی ماہرین جمع ہو رہے ہیں اور یہ پہلی دفعہ ہے کہ یہ تقریب ایمازون کے جنگلات میں منعقدکی جا رہی ہے۔ یہ ایک علیحدہ بحث ہے کہ اس کانفرنس کے انعقاد کے لیے ایک نیا ہائی وے بنایا گیا ہے جس کے لیے جنگلات کی کٹائی کی گئی ہے جو خود میں ایک سوال ہے۔ یہ کانفرنس جسے دنیا COP30 کہتی ہے، دراصل زمین کا مقدمہ ہے، زمین جو ہماری ماں ہے، جس کے سینے پر ہم نے اپنے شہر اپنی معیشت کے خواب سجائے وہی زمین آج تپتے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ ان کی جماعت سینیٹ، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ اسمبلیوں سے استعفے نہیں دے رہی۔ ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہم قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے رہے ہیں، مگر سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں سے فی الحال استعفے دینے کا فیصلہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت کے کسی رہنما کے ساتھ اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے 25 ارکان نے اپنے استعفے جمع کرا دیے ہیں، جبکہ باقی ارکان پیر تک اپنے استعفے جمع کروا دیں گے۔ پی ٹی آئی کے...
بی آئی ایس ای سوات بورڈ نے 30 اگست 2025 کو گیارہویں جماعت (ایچ ایس ایس سی پارٹ ون) کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ نتائج سوات اور شانگلہ کے طلبا کے لیے ہیں، جنہوں نے اس سال کے آغاز میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات دیے تھے۔ نتائج چیک کرنے کے لیے طلبا کو مختلف طریقے فراہم کیے گئے ہیں: ویب سائٹ کے ذریعے طلبا بی آئی ایس ای سوات کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر اپنے نتائج چیک کر سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کے “نتائج” سیکشن میں اپنا رول نمبر درج کریں، اور “سبمٹ” پر کلک کر کے نتیجہ دیکھیں۔ نام سے تلاش اگر طلبا اپنے رول نمبر کی بجائے نام کے ذریعے نتائج دیکھنا چاہتے...
بھارتی سنیما کی جنوبی صنعت کے معروف اداکار وشال نے منگنی کر کے اپنے مداحوں کو خوشخبری دی ہے۔ وشال نے اس سال مئی میں ساتھی اداکارہ سائی دھنشیکا کے ساتھ تعلق کا اعتراف کیا تھا اور شادی کی منصوبہ بندی کا اعلان بھی کیا تھا۔ View this post on Instagram A post shared by Vishal (@actorvishalofficial) اب اداکار نے اپنی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر سائی دھنشیکا کے ساتھ منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی خوشی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اصل میں شادی کی تقریب اسی سالگرہ کے دن رکھی گئی تھی، لیکن گھر کی تعمیر مکمل نہ ہونے کے سبب تاریخ کو مؤخر کرنا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کا سامنا ہم نے کئی دہائیوں بعد کیا ہے اور مسلسل بارشوں کے سبب حالات انتہائی خراب ہو گئے ہیں۔ صوبے میں جاری سیلاب کی صورتحال پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکام کو ہدایات دیں کہ ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 3 ستمبر تک سیلابی صورت حال جاری رہنے کا خدشہ، سندھ اور بلوچستان میں بھی خطرات مریم نواز نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اسپیل ویز کھولنے سے دریاؤں کا پانی بپھر گیا۔ تاہم بروقت انخلا کے اقدامات کی وجہ سے ہزاروں جانیں بچائی جا سکیں۔ 6 لاکھ کے قریب افراد کو محفوظ مقامات پر...
بے شک آزمائش کی یہ گھڑی دل دہلا دینے والی ہے، جب گھروندے پانی میں بہہ جائیں، فصلیں تباہ ہو جائیں، مال مویشی ڈوب جائیں اور زندگی بھر کی جمع پونجی لمحوں میں دریا برد ہو جائے، تو دل پر کیا بیتتی ہے، یہ صرف وہی جان سکتا ہے جو خود اس کرب سے گزر رہا ہو۔ لیکن اے اہلِ درد، اے سیلاب کے متاثرین، میں تمہارے دکھ کو محض خبر نہیں سمجھتا، اسے اپنے دل پر محسوس کرتا ہوں۔ یہ سچ ہے کہ تمہارے گھر اجڑ گئے، لیکن تمہارے حوصلے ابھی بھی آباد ہیں۔ تمہاری زمینیں پانی لے گیا، مگر تمہارے بازو آج بھی کام کرنے کو تیار ہیں۔ تمہارے کھیت خالی ہو گئے، مگر تمہارے دل ہمت اور...
ایس آئی ایف سی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ریفائننگ سیکٹر میں نمایاں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 6 ارب ڈالر کے ریفائنری منصوبوں کی بحالی، ایس آئی ایف سی کے تحت توانائی شعبے میں اہم اصلاحات متوقع ای سی سی نے سنرجیکو کے پیٹرولیم لیوی واجبات کے تصفیے کے فریم ورک کی منظوری دیتے ہوئے واجبات کی اصل رقم کی وصولی کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی پیٹرولیم ڈویژن کو معاہدے پر دستخط کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ منظوری کے بعد سنرجیکو اب اوگرا کے ساتھ معاہدے کے تحت براؤن فیلڈ ریفائننگ پالیسی پر عملدرآمد کر سکے گا۔ اس پالیسی کا بنیادی مقصد ریفائنریز کی جدید کاری، یورو...
آپریشن سندور کی ہزیمت مٹانے کیلئے بھارت کا پاکستان کیخلاف دہشتگردی کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب ہوگیا۔ ریاست بہار کے انتخابات قریب آتے ہی’’را‘‘ کے ایماء پر بھارتی میڈیا نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا شروع کردیا، بھارتی میڈیا نے 28 اگست 2025 کو تین پاکستانی شہریوں کے حوالے سے من گھڑت خبر دی۔ خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ ’تین پاکستانی شہری حسنین علی ، عادل حسین اور محمد عثمان نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کے راستے بھارتی ریاست بہار میں داخل ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی اس خبر نے تینوں پاکستانیوں کو دہشتگرد کے طور پر پیش کرتے ہوئے ریڈ الرٹ بھی جاری کردیا۔ بھارتی میڈیا پر پھیلائی جانے والی اس جھوٹی خبر کے فوراً بعد تینوں پاکستانی شہریوں کے بیانات بھی سامنے آگئے...
دبئی کی مشہور شہزادی شیخہ مہرہ اور مشہور امریکی مراکش ریپر فرنچ مونٹانا نے ڈیٹنگ کی خبروں کے بعد منگنی کی تصدیق کردی۔ شادی کے ایک سال بعد ہی اپنے شوہر سے طلاق لینے کا اعلان کرنے والی دبئی کے حکمران کی بیٹی شیخہ ماہرہ نے اپنے بوائے فرینڈ مشہور ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کرلی ہے۔ یہ اعلان پیرس فیشن ویک کے دوران سامنے آیا، جہاں نئے جوڑے کو قریبی دوستوں اور خاندان کے ساتھ جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس سے قبل شیخہ ماہرہ کی ڈیتنگ کی افواہیں خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی تھیں اور انہیں کئی مرتبہ ریپر فرنچ مونٹانا کیساتھ تصاویر میں دیکھا گیا تھا۔ یاد رہے کہ دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کاروباری دنیا میں بھی اپنا...
معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق شوہر شہروز سبزواری کے ساتھ بیٹی نوریح کی پرورش کے دوران انہیں اپنی انا کو قربان کرنا پڑا۔ یہ بات انہوں نے حال ہی میں صنم جنگ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کہی۔ سائرہ کا کہنا تھا کہ علیحدگی کے باوجود بطور والدین مشترکہ طور پر بچے کی پرورش جسمانی اور ذہنی مضبوطی کا تقاضا کرتی ہے، اور اس تجربے نے انہیں اپنی ذات سے بالاتر ہوکر سوچنا سکھایا۔ پروگرام کے دوران سائرہ یوسف سے وائرل ویلنٹائن ڈے تصویر پر بھی سوال کیا گیا، جس میں وہ اپنی بیٹی نوریح، شہروز اور صدف کنول کی بیٹی زہرا، اور اپنی بھتیجی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )آپریشن سندور کی ہزیمت مٹانے کیلئے بھارت کا پاکستان کیخلاف دہشتگردی کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب ہوگیا،ذرائع کے مطابق ریاست بہار کے انتخابات قریب آتے ہی بھارتی بدنام۔ زمانہ خفیہ اہجنسی ’’را‘‘ کی ایماء پر بھارتی میڈیا نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا شروع کردیا ہے اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے 28 اگست 2025 کو تین پاکستانی شہریوں کے حوالے سے ایک من گھڑت جھوٹ پر مبنی خبر نشر کی ہے بھارتی نیوز چینل نے اس خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ تین پاکستانی شہری حسنین علی ، عادل حسین اور محمد عثمان نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کے راستے بھارتی ریاست بہار میں داخل ہوئے ہیں بھارتی میڈیا کی اس خبر نے تینوں پاکستانیوں کو دہشتگرد کے طور پر...
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان ہیما مالنی اور دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول کے سابق شوہر بھارت تختانی نے اپنی زندگی میں ایک نئی محبت کو شامل کرلیا۔ بھارت تختانی نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے میگھنا لکھانی کو اپنی زندگی کا حصہ قرار دیا۔ انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا: ’’ویلکم ٹو مائی فیملی‘‘۔ دونوں کو اسپین کے شہر میڈرڈ میں خوشگوار لمحات گزارتے دیکھا گیا۔ میگھنا نے بھی اسٹوری میں لکھا: ’’یہ سفر یہاں سے شروع ہوتا ہے‘‘۔ یاد رہے کہ بھارت تختانی اور ایشا دیول کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، لیکن 12 برس بعد 2024 میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ دونوں اپنی دو بیٹیوں کی پرورش مشترکہ طور...
اسلام آباد کے احتشام جدون اسکریپ آئرن اور ری سائیکل شدہ دھاتوں سے مجسمے بناتے ہیں جو نہ صرف آرٹ کی دنیا میں اپنی مثال آپ ہے بلکہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ جذبہ ہو تو بظاہر بیکار چیز بھی کام آ سکتی ہے۔ آرٹ کا انوکھا انداز ، سکریپ سے شاہکار تک ، احتشام جدون کا فن مجسمہ سازی pic.twitter.com/swX2UHUgD7 — WE News (@WENewsPk) August 30, 2025 احتشام نے ملائیشیا سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ صرف آرٹ نہیں بلکہ ان کے اظہار کا ایک طریقہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بعض اوقات 25 یا 30 فٹ کے بڑے مجسمے بنانے میں انہیں 2 سے 3 مہینے لگ جاتے ہیں۔...
کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے کہا ہے کہ بیٹی نوریح کی پرورش کے دوران انہیں اپنی انا کو قربان کرنا پڑا۔ اداکارہ نے یہ بات صنم جنگ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ علیحدگی کے باوجود والدین کی مشترکہ ذمہ داری جسمانی اور ذہنی مضبوطی کا تقاضا کرتی ہے۔ اس تجربے نے انہیں اپنی ذات سے بالاتر ہوکر سوچنا سکھایا۔ View this post on Instagram A post shared by Syra Yousuf (@syrayousuf) پروگرام میں ان سے ویلنٹائن ڈے کی وائرل تصویر پر بھی سوال ہوا جس میں وہ بیٹی نوریح، سابق شوہر شہروز سبزواری، صدف کنول کی بیٹی زہرا اور اپنی بھتیجی کے ساتھ خوشگوار موڈ...
کراچی (شوبز ڈیسک) ملک کا نیا موسیقی کا مقابلہ ’’پاکستان آئیڈل‘‘ اپنے اگلے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ آڈیشنز کا اگلا راؤنڈ اتوار 31 اگست کو کراچی کے آرٹس کونسل میں ہوگا۔ سلسلہ سکھر سے شروع ہوا تھا، جس کے بعد ملتان، لاہور اور راولپنڈی میں بھی باصلاحیت گلوکاروں نے اپنی آوازوں سے ججز کو متاثر کیا۔ کراچی میں آڈیشنز کے لیے نوجوان گلوکار بڑی تعداد میں تیاری کر رہے ہیں۔ کئی گلوکار اپنی پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیے ریاضت میں مصروف ہیں۔ “پاکستان آئیڈل” کا یہ نیا سیزن ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔ یہ پلیٹ فارم نوجوان گلوکاروں کے لیے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا...
نیویارک (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ اسٹار اینی ہتھاوے اپنی نئی فلم ’’دی ڈیول ویئرز پرادا ٹو‘‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگئیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اداکارہ فلم کے ایک سین کی عکس بندی کر رہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر اینی ہتھاوے کے گرنے کی تصاویر تیزی سے وائرل ہوئیں۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا پاؤں بری طرح مڑ گیا تھا۔ حادثے کے فوراً بعد اداکارہ اٹھ گئیں اور کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ اس کے باوجود مداح ان کی صحت کے حوالے سے پریشان دکھائی دیے اور بڑی تعداد میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ View this post on Instagram A post shared by...
بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک شخص نے اپنی بیٹی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق باپ نے بیٹی کا گلا گھونٹ دیا اور اس کے منہ میں کیڑے مار دوا ڈال دی تاکہ معاملہ خود کشی معلوم ہو۔ گاؤں والوں نے اس پر یقین کیا اور آخری رسومات میں حصہ بھی لیا۔ باپ نے بیٹی کی آخری رسومات بھی ادا کیں۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ 18 سالہ لڑکی کی خودکشی سے موت ہوئی ہے اور اس کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں، لیکن اس معاملے کے بارے میں شکوک و شبہات ہیں۔ مزید پڑھیں: ’خود کشی کے خیال آتے تھے‘ طلاق کے بعد اے آر رحمان پہلی بار منظرِ عام پر مقامی پولیس گاؤں...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر محکمہ وائلڈ لائف نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں جانوروں کو بچانے کے لیے ہنگامی آپریشن شروع کردیا۔ اس مقصد کے لیے ریسکیو ٹیموں کو خصوصی ایمبولینسز اور ویٹرنری ڈاکٹرز فراہم کیے گئے ہیں جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں ویٹرنری کیمپس قائم کرکے زخمی جانوروں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ سیلاب کی بے رحم موجوں کے ساتھ سرحد پار سے بے زبان ہرن بھی بہہ کر پنجاب کے مختلف علاقوں میں آئے جنہیں وائلڈ لائف رینجرز نے بروقت ریسکیو کر کے نئی زندگی دے دی۔ وائلڈلائف رینجرز پنجاب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سید کامران بخاری نے بتایا کہ سیالکوٹ میں 26 اگست کو سیلابی پانی کے ساتھ بہہ...
لاہور: ہیئر بیدیاں روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اپنی بیوی، دو بچوں اور سسر کو قتل کرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عمران کے خلاف ہیئر تھانے میں مقدمہ نمبر 2730/25 زیر دفعہ 302 درج تھا۔ ملزم نے 15 پر کال کرکے اعتراف کیا تھا کہ اس نے اپنی بیوی، بچوں اور سسر کو قتل کردیا ہے اور اب وہ چوکی انچارج نادرآباد کو قتل کرنے جا رہا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کی لوکیشن ٹریس کی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ اسی دوران عمران نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں...
موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن کے بڑے بیٹے پرنس نے اپنی دیرینہ دوست مولی شرمانگ سے منگنی کا اعلان کردیا ہے۔ فلاحی ادارے کے بانی 28 سالہ پرنس جیکسن نے اپنی آٹھ سالہ رفاقت کے بعد مولی کو شادی کی پیشکش کی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ’’انفینٹی‘‘ (لامتناہی) کا نشان شیئر کرتے ہوئے یہ خوشخبری سنائی، جس کا مطلب ہے کہ ان کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ پرنس نے لکھا ’’میں اور مولی نے ساتھ میں بے شمار خوبصورت یادیں بنائی ہیں۔ ہم نے دنیا کا سفر کیا، گریجویشن مکمل کی اور ایک ساتھ بہت کچھ سیکھا۔ اب میں اپنی زندگی کے اگلے باب کے لیے پرجوش ہوں۔‘‘ یاد رہے کہ پرنس لاس اینجلس میں قائم ایک فاؤنڈیشن...
پاکستان کے مقبول اداکار عفان وحید نے پہلی بار اپنی شخصیت کے ایک ایسے پہلو سے پردہ اٹھایا ہے جو اکثر ان کے مداحوں کی نظروں سے اوجھل رہا۔ نرم مزاج اور متوازن گفتگو کے لیے شہرت رکھنے والے عفان نے بتایا کہ وہ برسوں تک غصے کے مسائل کا شکار رہے اور اس کمزوری نے کئی بار انہیں مشکل میں ڈال دیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ اگرچہ بظاہر وہ ایک پُرسکون اور ہنس مکھ انسان دکھائی دیتے ہیں، لیکن ان کے قریبی لوگوں کو بخوبی معلوم ہے کہ کبھی کبھار وہ سخت غصے میں آجاتے ہیں۔ عفان کا کہنا تھا کہ ’’یہ مسئلہ میں نے خود بھی ہمیشہ محسوس کیا...
گلوکار سے اداکار بننے والے اذان سمیع خان نے اپنے والد عدنان سمیع خان کے ساتھ تعلقات اور اس کے اپنی زندگی پر اثرات کے بارے میں کھل کر گفتگو کی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں، جو ویب پلیٹ فارم سمتھنگ ہوٹے کو دیا گیا، اذان نے کہا کہ ’بیٹے کی حیثیت سے میں اپنے والد کو سمجھتا ہوں لیکن ایک پاکستانی کی حیثیت سے ہم کئی باتوں پر متفق نہیں۔‘ یہ بھی پڑھیے: عدنان سمیع سے علیحدگی کے بعد زیبا بختیار کے ساتھ کیا کچھ پیش آیا؟ ڈرامہ سیریل ‘میں منٹو نہیں ہوں’ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اذان نے بتایا کہ وہ ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمٰن قمر کے بیٹے دراب خلیل کے ساتھ اچھی دوستی کر...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب کے خطرات کی زد میں آنے والے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر انتظامیہ سے تعاون کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت سب سے پہلی ترجیح عوام کی جان کا تحفظ ہے، لہٰذا شہری انتظامیہ اور ریسکیو کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ Historic rise in River Ravi’s water level, flow between 211,330–219,760 cusecs. On CM Maryam Nawaz’s instructions, rescue & relief operations are in full swing. Ministers and MPAs on ground, over 20,000 people evacuated in 24 hours. pic.twitter.com/gNqF9oaoB1 — PMLN (@pmln_org) August 29, 2025 انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گھروں، فصلوں اور مویشیوں...
نئی دہلی: بھارتی گلوکار و اداکار گرو رندھاوا اپنے نئے گانے “ازول نمبر” کی وجہ سے سخت تنقید کی لپیٹ میں آگئے۔ میوزک ویڈیو میں اداکارہ انشیکا پانڈے کو اسکول یونیفارم میں بولڈ ڈانس کرتے دکھایا گیا ہے، جسے صارفین نے استاد اور شاگرد کے رشتے کو نامناسب انداز میں پیش کرنے کے مترادف قرار دیا۔ ویڈیو میں رندھاوا ایک فوٹوگرافی ٹیچر کا کردار ادا کر رہے ہیں جو کلاس کی تصویر لینے والے ہیں، اسی دوران انشیکا رقص کرتی ہیں اور بعد میں عام لباس میں مزید بولڈ انداز میں دکھائی دیتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے خلاف شدید ردعمل سامنے آیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ گانے میں اخلاقی حدود پامال کی گئی ہیں اور ایک...
گلوکار ولی حامد علی خان، جو پٹیالہ گھرانے کے پرچم بردار ہیں اور استاد حامد علی خان کے صاحبزادے ہیں، نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں اپنی سابقہ اہلیہ اداکارہ نور بخاری کے بارے میں مثبت ریمارکس دیے۔ ولی حامد علی خان اور نور بخاری نے ایک ساتھ فلم Ishq Positive میں کام کیا اور اس دوران محبت کے رشتے میں بندھے۔ تاہم ان کی شادی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکی اور بعد میں انہوں نے باہمی رضامندی سے طلاق لے لی۔ مزید پڑھیں: ہم ’عشق مرشد‘ کیوں دیکھیں؟ دونوں کا تعلق ہمیشہ دوستانہ رہا اور ان کا تعلق عوام کے سامنے کسی منفی تنازعے میں تبدیل نہیں ہوا۔ شو کے دوران جب ولی حامد علی خان...