2025-10-18@20:21:00 GMT
تلاش کی گنتی: 30999

«کابل کے»:

(نئی خبر)
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس میں پنجاب حکومت نے تشدد، اشتعال انگیزی اور فتنہ و فساد کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے لیے اب کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج کے نام پر خونریزی، ہنگامہ آرائی اور افراتفری پھیلانے والوں کے گرد آہنی شکنجہ مزید سخت کیا جائے گا۔ عمران خان کے سوشل میڈیا پر 400 لاشوں سے متعلق اشتعال انگیز اور جھوٹے بیان پر بھی پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا گیا۔ پنجاب حکومت نے واضح کیا کہ کارروائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق زرِ مبادلہ کے ذخائر 10 اکتوبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 1 لاکھ ڈالرز بڑھے ہیں۔اس طرح ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 10 اکتوبر تک 19.81 ارب ڈالرز رہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2.07 کروڑ ڈالرز کے اضافے سے 14.44 ارب ڈالرز رہے۔مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.06 کروڑ ڈالرز کم ہو کر 5.36 ارب ڈالرز رہے۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
    لاہور: پنجاب حکومت نے تشدد اور خون ریزی کی سیاست کا باب بند کرنے کی غرض سے ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم اقدامات کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن امان سے متعلق دوسرا غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں احتجاج کے نام پر خون ریزی، شرانگیزی اور فتنہ و فساد پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت کی وزارتِ خارجہ نے وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان روسی تیل کی خریداری سے متعلق کسی بھی قسم کی گفتگو کی سختی سے تردید کردی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے توانائی کے حوالے سے دیا گیا بیان درست نہیں ہے، وزارتِ خارجہ اس معاملے پر پہلے ہی ایک وضاحتی بیان جاری کرچکی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ بھارت اپنی توانائی کی ضروریات کے مطابق آزادانہ فیصلے کرتا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ جہاں تک بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کسی ٹیلی فونک گفتگو کی بات ہے تو ان کی معلومات...
    اسلام آباد: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ ریگیولیشن اتھارٹی (نادرا) نے شناخت کے نظام کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے قواعد کا اجرا کر دیا۔ نادرا کے مطابق ان قواعد میں ڈیجیٹل آئیڈینٹیٹی ریگولیشنز اور نیشنل ڈیٹا ایکسچینج لیئر ریگولیشنز(این ڈی ای ایل) شامل ہیں، ڈیجیٹل آئی ڈی ریگولیشنز کے تحت نادرا ملک بھر میں ایک مربوط ڈیجیٹل شناختی نظام قائم کرے گا۔ قواعد کے تحت شہری شناخت کی تصدیق کے بعد متعدد آن لائن سرکاری و نجی خدمات تک بآسانی رسائی حاصل کر سکیں گے، این ڈی ای ایل کے ذریعے حکومت اور نجی شعبے کے مجاز اداروں کے درمیان ڈیٹا کا محفوظ تبادلہ ہو سکے گا۔ اسی طرح دونوں ریگولیٹری فریم ورکس ایک بااعتماد...
    دنیا بھر میں معاشی مشکلات کا سامنا کرنے والے 86 ممالک پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا مجموعی قرضہ 162 ارب ڈالر سے بڑھ چکا ہے۔ یہ انکشاف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس جاری ہیں، جن میں عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز اور مالیاتی بحران زیربحث ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف کو اکثر’’آخری امید کا قرض دہندہ‘‘ تصور کیا جاتا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے قرضے سخت شرائط کے باعث قرض لینے والے ممالک کی معیشتوں کو مزید دباؤ میں ڈال دیتے ہیں۔ ان شرائط کے نتیجے میں مہنگائی، بیروزگاری اور کفایت شعاری کی پالیسیاں بڑھتی ہیں،...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ٹی20 اور ون ڈے میچز کے ٹکٹوں اور ہاسپیٹیلٹی پیکجز کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ ٹی20 سیریز کا پہلا میچ 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی راولپنڈی میں 10 سیٹر باکس کی قیمت 3 لاکھ روپے، 20 سیٹر باکس کی 5 لاکھ روپے، پلاٹینم باکس سیٹ کی 1 لاکھ 50 ہزار روپے فی نشست اور 24 سیٹر باکس فیلڈ کی 6 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ ???? Ticket prices announced for the Pakistan vs South Africa T20I and ODI series ????️ Lahore and Rawalpindi will...
    سٹی 42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس، لا اینڈ آرڈر، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کل کسی بھی شخص کو ہڑتال کی آڑ میں سڑکوں پر آنے، قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ۔  آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال، املاک کا تحفظ، قانون کی پاسداری بہرصورت یقینی بنائیں گے۔شرپسندوں، بلوائیوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، توڑ پھوڑ، تشدد اور فساد کی صورت میں سخت ایکشن لیں گے۔ مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان آئی جی پنجاب  نے   تنبیہ کرتے ہوئے کہا شر پسندی پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی:۔امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کا شدید بحران ہے، شہری پانی کے ایک ایک قطرے کو ترس گئے، شہر بھر میں پانی کی لائنیں پھٹنے سے بحران مزید سنگین ہوگیا ہے۔ گلشن اقبال، گلستان جوہر، اسکیم 33، گلبرگ ٹاﺅن، نارتھ ناظم آباد اور لیاقت آباد کے علاقے تین دن سے پانی سے محروم ہیں۔ منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع غربی اور کیماڑی میں پانی کی فراہمی میں بہتری کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، نصف شہر کو سپلائی نہ ملنے سے شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں، کراچی کو یومیہ 1200 ملین گیلن پانی درکارہے جبکہ...
    سٹی 42 : کسٹمز افسران اور ملازمین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی  کے ٹیکس اہداف کی تکمیل پر اچھی کارکردگی کے حامل ملازمین کو نقد انعام سے نوازا جائے گا۔ کسٹمز ہیڈ کواٹر کارکردگی کے حساب سے کیش ریوارڈ دے گا۔ کارکردگی کے حساب سے بنیادی تنخواہ کا پچاس فیصد تک انعام ملے گا ۔ 
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، حالیہ واقعات سے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے، افغان جارحیت پر افواج پاکستان کو جواب دینا پڑا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کی درخواست پر 48 گھنٹے کیلئے جنگ بندی کی گئی، اب بال افغانستان کے کورٹ میں ہے، دوست ممالک خاص طور پر قطر اس معاملے کو طے کروانے کی کوشش کر رہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے دو ہزار کلو میٹر کا بارڈر شیئر کرتا ہے، اپنے محدود وسائل کے باوجود 40 لاکھ افغان شہریوں کی میزبانی کی، پاکستان اور افغانستان کی طویل مشترکہ سرحد ہے۔شہباز شریف...
    ابوظبی میں بارش کی طویل غیر موجودگی کے باعث متحدہ عرب امارات کی قیادت نے روحانیت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر ملک بھر کی تمام مساجد میں نمازِ استسقاء ادا کی جائے گی تاکہ بارش کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کی جا سکے۔ یہ نماز کل نمازِ جمعہ سے آدھا گھنٹہ پہلے ادا کی جائے گی، جس میں عوام کو شرکت کی بھرپور ترغیب دی گئی ہے۔ حکام نے اپیل کی ہے کہ شہری خلوصِ دل، عاجزی اور عقیدت کے ساتھ اس نماز میں شریک ہوں، تاکہ اجتماعی دعا کے ذریعے رحمت کی بارش طلب کی جا سکے۔ اس موقع پر ملک بھر میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ نے تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر سیل کر دیے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے بھارہ کہو اور سواں سمیت مختلف علاقوں میں ٹی ایل پی کے دفاتر سیل کر دیے۔انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی سیکیورٹی اداروں کی سفارش اور حکومت کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی، جس کا مقصد انتہا پسند سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے وفاق سے تحریک لبیک پر پابندی کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق...
    چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ہمیشہ سے تعمیری کردار ادا کرتا آیا ہے اور مستقبل میں بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ بیان میں چین نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ تحمل، مکمل جنگ بندی اور دیرپا امن کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے افغانستان (UNAMA) کی جانب سے بھی بیان سامنے آیا ہے، جس میں دونوں ممالک سےشہریوں کے...
    پنجاب حکومت نے حالیہ پرتشدد مارچ کے تناظر میں ریاست کی رٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو سفارشات بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ایل پی کی قیادت کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا جبکہ جماعت کی تمام جائیدادیں اور اثاثے محکمہ اوقاف کے حوالے کر دیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج: ’ریاست اور عوام پر حملہ کرنے والے مظلوم نہیں‘ پنجاب حکومت کے اس اقدام کو سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے مثبت انداز میں سراہا جا رہا ہے اور ملک بھر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیراعظم کے مشیر راناثناء اللہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا تو ہم کریں گے۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ دہشت گردی کو سہولت کاری نہ دی جائے، ہمارا موقف ہے افغان سرزمین سے ہمارے ملک میں دہشت گردی نہ ہو اور افغانستان اپنی سرزمین ہماریملک کیخلاف استعمال کرنے سے باز رہے۔رانا ثنااللہ نے بتایا کہ کہ گزشتہ تین روز میں وفاقی اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں اور اگر 48 گھنٹے کے سیز فائر کے دوران بھی کسی دہشت گرد نے داخل ہونے کی کوشش کی تو وہ قبول نہیں کیا جائے...
    آغا خان یونیورسٹی کے معروف ماہرِ اطفال، پروفیسر ڈاکٹر آغا ذوالفقار خان نے 76 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی، ان کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور وہ اس اقدام کو سراہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ایک صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ محبت کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ ان کی یہ متاثرکن کہانی یاد دلاتی ہے کہ ساتھ اور خوشی زندگی کے کسی بھی مرحلے پر مل سکتی ہے۔ آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر آغا ذوالفقار خان نے 76 سال کی عمر میں شادی کر کے یہ ثابت کر دیا کہ محبت کی کوئی عمر نہیں...
    لاہور: حالیہ بارشوں اور دریاؤں میں آنے والے سیلاب نے پنجاب کے فش فارمز کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث صوبے میں مچھلی کی پیداوار اور مارکیٹ دونوں بحران کا شکار ہو رہی ہیں۔ محکمہ فشریز پنجاب کے مطابق قصور، حافظ آباد اور مظفرگڑھ وہ اضلاع ہیں جہاں درجنوں فش فارمز مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوگئے۔ تیز بہاؤ نے لاکھوں مچھلیاں کھلے پانی میں بہا دیں اور فارمرز کے تیار شدہ تالاب، مٹی کے بند اور دیگر ڈھانچے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے۔ ابتدائی تخمینوں کے مطابق یہ نقصان کروڑوں روپے تک پہنچ چکا ہے۔ قصور کے ایک فش فارمر محمد اشفاق کا کہنا ہے کہ انہوں نے رواں سال 20 لاکھ روپے کی...
    فتنہ الخوارج کی سیزفائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نےخوارج کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ہے، خفیہ اطلاع پر پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں کامیاب کارروائی کی، جس میں 45 سے 50 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ کئی خوارج زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: انٹیلی جنس آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 13 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا، پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کررکھا ہے، آپریشن کئی گھنٹوں سے جاری ہے، اس دوران فائرنگ...
     پنجاب بھر میں مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پرتشدد احتجاج میں ملوث گرفتار ملزمان کی تعداد 3ہزار 400 ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعت کے خلاف پنجاب بھر میں جاری کریک ڈاؤن میں گرفتاریوں کی تعداد 3400 تک جا پہنچی ہے۔لاہور سے گرفتار ملزمان کی تعداد 340 ہوگئی، شیخوپورہ میں 217، منڈی بہاؤالدین 210 ، راولپنڈی 190 ، فیصل آباد 180 ، گوجرانوالہ 160 ، سیالکوٹ 150 اور اٹک میں 156 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ان ملزمان کے خلاف پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کئے گئے، سب سے زیادہ 39 مقدمات لاہور میں درج ہوئے، مظاہرین کے حملوں سے 250 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق اشتعال انگیزی،احتجاج میں ملوث...
    حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے، جس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا بھارتی کھلاڑی سمرتی مندھانا کے قدموں کو چھو رہی ہیں۔ تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ واقعہ 5 اکتوبر کو سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے بھارت بمقابلہ پاکستان میچ کے بعد پیش آیا۔ تاہم، اس تصویر کی حقیقت کچھ اور ہے۔مختلف اے آئی ڈیٹیکشن ٹولز، جیسے کہAttestiv اور Hive Moderation، کے ذریعے اس تصویر کا تجزیہ کیا گیا۔ Attestiv نے تصویر کو 98 کا ٹیمپر اسکور دیا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تصویر میں بڑی حد تک چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔...
    پنجاب حکومت نے دو سینیئر وکلا کو سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا ہے۔ رانا شکیل احمد خان اور چودھری خالد رشید سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کئے گئے ہیں۔ سیکرٹری پراسیکیوشن نے سپیشل پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ سپیشل پراسیکیوٹر ملزمان کو سزائیں دلوانے میں کردار ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج میں گرفتار ملزمان کے کیسز کی موثر پیروی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت نے دو سینیئر وکلا کو سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا ہے۔ رانا شکیل احمد خان اور چودھری خالد رشید سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کئے گئے ہیں۔ سیکرٹری پراسیکیوشن نے سپیشل پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا...
    وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ —فائل فوٹو وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اقلیتوں کےحقوق کے لیے ابھی مزید کام کرنا باقی ہے۔وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کا سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئینِ پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ عدالتوں کو جبری شادیاں رکوانے کا قانونی اختیار حاصل ہے۔ 1 کروڑ 40 لاکھ کیسز زیرِ التواء ہونا خطرناک صورتِحال ہے: اعظم نذیر تارڑوفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہم زیرِ التواء مقدمات کے چنگل میں ہیں، 1 کروڑ 40 لاکھ مقدمات زیرِ التواء ہیں، جو خطرناک صورتِ حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ مساوات...
    بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار نے اپنی شخصیت، آواز اور تصویر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ اے آئی جنریٹڈ ڈیپ فیک مواد کی بڑھتی ہوئے غلط استعمال کے تناظر میں دائر کیا گیا ہے، جو نہ صرف اداکار کی شہرت کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ عوامی سطح پر بھی سنگین نتائج کا باعث بنتا ہے۔ اکشے کے وکیل سینئر ایڈووکیٹ بیرندرا سراف نے بتایا کہ ایسے مواد سوشل میڈیا پر اتنی تیزی سے بڑھ رہے ہیں کہ ہر مواد کو فوری طور پر ٹریک کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقصان ہونے سے پہلے وضاحت جاری کرنا مشکل ہوتا ہے، جو عوام...
    سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کے والد اور سابق کرکٹر و اداکار یوگراج سنگھ نے اپنی زندگی کے سب سے تکلیف دہ باب پر ایک بار پھر لب کشائی کی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی سابقہ بیوی شبنم نے انہیں اور ان کے گھر کو ایک روحانی گرو (بابا) کے لیے چھوڑ دیا تھا، جس کے بعد ان کی زندگی ’تباہ‘ ہو گئی۔ یوگراج سنگھ، جو اپنی جارحانہ فطرت اور کھلے اندازِ گفتگو کے لیے جانے جاتے ہیں، نے ’ان ٹولڈ پنجاب‘ نامی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’میں گناہگار انسان ہوں، زندگی میں کئی غلطیاں کیں لیکن جس دن یووی (یووراج) اور اس کی ماں مجھے چھوڑ کر گئے، میری زندگی الٹ گئی۔ یہ...
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دہشتگردی کی ہر شکل کو جڑ سے ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کابینہ کو بیرونی دوروں، علاقائی صورتحال، اور سفارتی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے پاک سعودیہ اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کردی ذرائع کے مطابق، اجلاس میں افغانستان سے مبینہ شرپسند سرگرمیوں اور خوارج کی کارروائیوں پر بھی غور کیا گیا۔ کابینہ نے افواجِ پاکستان کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں:افغانستان کی درخواست پر سیز فائر کا آغاز، پاکستان کو پڑوسی ملک پر اعتبار نہیں، خواجہ آصف اجلاس میں تجارتی، تعلیمی اور قانون سازی سے...
    جہانگیر خان ترین کا شانگلہ کے سیلاب متاثرین کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے امدادی پیکج کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز لودھراں: جہانگیر خان ترین کی ہدایت پر لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کی ٹیم ضلع شانگلہ پہنچی، جہاں حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو موسم سرما کی شدت سے بچانے کے لیے فوری امدادی سامان فراہم کیا گیا۔ شانگلہ کے 405 متاثرہ خاندانوں کے 2835 افراد کو سردی سے بچاؤ کے لیے ضروری اشیاء فراہم کی گئیں جن میں گدے، چارپائیاں، رضائیاں، چادریں، تکیے، گرم ملبوسات، گیس سلنڈر اور چولہا شامل تھے۔ جہانگیر خان ترین نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخواہ کے 3 اضلاع میں اب تک 21 ہزار سے زائد سیلاب متاثرہ خاندانوں...
    ویب ڈیسک:چین کی جانب سے پاکستان اور افغانستان جنگ بندی کا خیرمقدم اور کوششوں کی حمایت کی گئی ہے۔  ترجمان  چینی وزارتِ خارجہ لن جیان نے کہا   کہ پاکستان اور افغانستان نے عارضی جنگ بندی پر عمل درآمد کرنے اور تعمیری مکالمے کے ذریعے مسائل کے حل کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا ہے,یہ فیصلہ علاقائی امن و استحکام کیلئے فائدہ مند ہو گا۔   ترجمان نے  کہا کہ چین اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس کی حمایت کرتا ہے ،پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے دوستانہ ہمسایہ ممالک ہیں،  یہ ایسے ہمسائے ہیں جنہیں ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔ مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان  ترجمان...
    وفاقی انتظامیہ کی وسیع کارروائی،اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر اور مساجد/مدارس کے خلاف کاروائی کا معاملہ، وفاقی انتظامیہ نے ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد و مدرسہ کو سیل کر دیا۔ مرکزی دفتر ٹی ایل پی رولر ایریا مری روڈ اٹھال چوک سیل کر دیا گیا ،ذرائع کے مطابق مدینہ ٹاون سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں واقع ٹی ایل پی آفس سیل کر دیا گیا ، مرکزی جامع مسجد و مدرسہ انوار مدینہ نئی آباد بھارہ کہو سیل کردیا گیا، مرکزی جامع مسجد محلہ ٹیکری نئی آبادی بھارہ کہو سیل کر دی گئی،یوسی لیول دفتر ٹی ایل...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مالاکنڈ میں سوات موٹر وے پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔(جاری ہے) انہوں نے جمعرات کو جاری تعزیتی بیان میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ وزیر اعلی پنجاب نے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے ایک اہم اور مثبت قدم اٹھاتے ہوئے خصوصی ویزا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد بیرونِ ملک سے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار کے لیے راغب کرنا اور انہیں تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنا ہے۔نئی پالیسی کے تحت بیرونِ ملک سے آنے والے کاروباری افراد کو بزنس ویزے دیے جائیں گے، جنہیں ملٹی پل انٹری ویزا کی سہولت حاصل ہوگی تاکہ وہ پاکستان میں اپنے کاروباری منصوبوں پر باآسانی عملدرآمد کر سکیں۔یہ ویزا پروگرام خاص طور پر...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) صوبہ خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 34 خوارج ہلاک ہوگئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی اس پی آر) کے مطابق 13 سے 15 اکتوبر 2025ء کے دوران خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں بھارتی ایجنسیوں کے زیر اثر دہشت گرد تنظیم الخوارج سے تعلق رکھنے والے 34 دہشت گرد مارے گئے۔ فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جہاں دورانِ کارروائی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے...
    صدر مملکت آصف علی زرداری اور  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع شمالی و جنوبی وزیرستان اور بنّوں میں حالیہ سیکیورٹی آپریشنز کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے، جن میں مجموعی طور پر 34 مبینہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوئے، حکام نے اطلاع دی ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی مسلح افواج اور سیکیورٹی ایجنسیز کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ شمالی و جنوبی وزیرستان اور بنّوں میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں قابلِ فخر ہیں۔ صدر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں سے ملک میں امن و استحکام کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ اور انہوں نے تاکید کی کہ دہشتگردی کے...
     مذہبی جماعت کے کارکنان کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات، تحریک لبیک کے 11 کارکنان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تو عدالت نے ملزمان کا 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ ملزمان پر پولیس اہکاروں پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔ خیال رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ چونگ میں دہشتگردی کا مقدمہ درج ہے۔ ملزمان میں محمد طارق ، شاہد علی ، جہانگیر بابر ، علی رضا سمیت دیگر شامل ہیں۔
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ یہ سرمایہ کاروں کے لیے سزا کے طور پر لاگو کیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین  کی سربراہی میں سپریم کورٹ  کے 5 رکنی آئینی بینچ  نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت کی، جس میں  مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ دوران سماعت  جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سپر ٹیکس میں مقررہ رقم لکھی ہوئی کہ کتنے پر ٹیکس لگے گا ۔ کمپنیز اپنے اپنے حصے کا ٹیکس دیں گی جو ان پر بنتا ہوگا ۔ آپ جو کہہ رہے اس سے یہ لگ رہا کہ جن پر ٹیکس نہیں لگایا...
    قاہرہ میں عالمی ادارہ صحت کے 72 ویں مشرقی بحیرہ روم علاقائی اجلاس ہوا جس میں وزیر صحت مصطفی کمال نے خطاب کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلیے پر عزم ہیں اور صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے موثر اقدامات جاری ہی۔ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے تحت بنیادی اور کمیونٹی سطح پر ضروری اقدامات کا پیکج تیار کیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ بہتر اقدامات کی بدولت پاکستان کے یونیورسل ہیلتھ کوریج انڈیکس میں مسلسل بہتری آئی ہے۔ پاکستان نے صحت کے شعبے میں تیاری اور فوری ردعمل کی صلاحیت کو بہتر بنایا ہے جس میں ملکی سرمایہ کاری اور شراکت داروں کے تعاون نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حالیہ سرحدی کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے کیے گئے ٹارگٹڈ آپریشنز کے بعد افغان طالبان اور بھارتی میڈیا نے سوشل میڈیا پر پاکستان اور پاک فوج کے خلاف جھوٹے اور گمراہ کن پراپیگنڈے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جن میں جعلی اور مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ ویڈیوز بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان مخالف افغان اور بھارتی گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آ گیا ہے، اور بھارتی میڈیا افغان جارحیت کو پاکستان سے جوڑ کر جھوٹی خبریں پھیلانے میں سرگرم ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے یہ جھوٹا دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے ایک پاکستانی ٹینک پر قبضہ کر لیا ہے، جبکہ حقیقت میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پنجاب گروپ اور دنیا نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے عامر محمود اور مرحومہ کے دیگر لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔...
    خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 34 دہشتگرد جہنم واصل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (آئی پی ایس) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 34 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تیرہ تا پندرہ اکتوبر خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ اطلاعات پر کارروائیاں کیں، شمالی وزیر ستان کے سپن وارم علاقے میں آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 18 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 خوارجی ہلاک کئے جبکہ بنوں میں تیسری کارروائی کے...
    پاکستان پہلی بار سعودی عرب کے فنکاروں کی میزبانی کرے گا جو ورلڈ کلچر فیسٹیول میں شرکت کے لیے کراچی پہنچیں گے۔ یہ میلہ 31 اکتوبر سے 7 دسمبر تک جاری رہے گا اور آرٹس کونسل آف پاکستان کے مطابق اسے دنیا کا سب سے بڑا ثقافتی فیسٹیول قرار دیا جا رہا ہے۔ 141 ممالک کے فنکاروں کی شرکت فیسٹیول میں 141 ممالک کے فنکار شرکت کریں گے جن میں 37 افریقہ، 41 ایشیا، 36 یورپ، 13 شمالی امریکا، 11 جنوبی امریکا اور 3 اوشیانا سے ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں لیبر اصلاحات: غیرملکی محنت کشوں کے لیے نئے دور کا آغاز یہ 7 ہفتوں پر مشتمل میلہ 45 تھیٹر پرفارمنسز، 60 میوزک شوز، 25 ڈانس نمائشوں، 6...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے مجرم لال اکبر کی درخواست پر سماعت کے بعد معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کو لارجر بینچ تشکیل دینے کے لیے بھجوا دیا۔سماعت جمعرات کو جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے منشیات کے مقدمات میں ٹیسٹنگ کے طریقہ کار، قانونی پہلوؤں اور سزا کے تعین سے متعلق مختلف نکات پر سوالات اٹھائے۔وکیل اے این ایف نے مؤقف اختیار کیا کہ چرس برآمدگی کے بعد ٹیسٹ کرانے کا طریقہ کار 2021 سے تبدیل ہو چکا ہے۔ اس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ پہلے ایک کلو...
    لندن: برطانوی جریدے دی گارڈین نے اپنی تازہ رپورٹ میں پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف کی غیر معمولی سفارتی مہارت اور بردباری کی کھل کر تعریف کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ امن سربراہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر متوقع اور بعض اوقات بے ساختہ رویے نے کئی عالمی رہنماؤں کو مشکل میں ڈال دیا، لیکن صرف شہباز شریف وہ رہنما ثابت ہوئے جنہوں نے صورتِ حال کو نہ صرف سنبھالا بلکہ ماحول کو خوشگوار بھی بنا دیا۔ دی گارڈین نے لکھا کہ اجلاس کے دوران ٹرمپ نے بعض مواقع پر غیر رسمی حرکات کیں۔ اطالوی وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے تقریر روک دی، برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر کا مائیک خود سنبھال لیا اور کینیڈا کے وزیراعظم کو...
    لندن میں گزشتہ سال موبائل فون چوری اور چھیننے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، جہاں 80 ہزار سے زائد فونز کا سراغ نہیں ملا، جن کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس کی تازہ تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ صرف مقامی سطح پر ہونے والی چھوٹی وارداتیں نہیں بلکہ ایک منظم بین الاقوامی نیٹ ورک کے تحت کیے جا رہے ہیں، جو چوری شدہ فونز کو ہانگ کانگ، چین اور الجزائر جیسی عالمی منڈیوں میں فروخت کرتا ہے۔ پولیس نے شمالی لندن میں حالیہ چھاپوں کے دوران تقریباً 2 ہزار چوری شدہ موبائل فونز اور 2 لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 7 کروڑ 49 لاکھ روپے) نقدی برآمد کی۔ یہ کارروائیاں اُن دکانداروں اور درمیانے...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے معاشی تعلقات کو مزید مستحکم اور گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے واشنگٹن ڈی سی میں جاری آئی ایم ایف – ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کا جائزہ لیا گیا، جب کہ وزیر خزانہ نے سعودی عرب سے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ منصوبوں میں تعاون کی درخواست کی۔ محمد اورنگزیب نے واضح کیا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت معاشی اصلاحات پر ثابت قدمی سے عمل پیرا ہے تاکہ طویل المدتی معاشی استحکام کو یقینی بنایا...
    کراچی: جناح اسپتال کراچی میں مریض کا کامیاب آپریشن کردیا گیا، جس کے گلے میں چاقو پیوست تھا۔ 2 گھنٹے طویل نازک سرجری کے بعد چاقو کو محفوظ طریقے سے نکال کر مریض کی جان بچالی گئی۔ عبدالرحمٰن نامی 40 سالہ مریض عبداللہ گوٹھ کا رہائشی ہے، جسے گھریلو تنازع پر سوتیلے بیٹے نے گردن کے نچلے حصے میں چاقو مارا تھا۔ مریض کو گزشتہ صبح جناح اسپتال (جے پی ایم سی) لایا گیا، جہاں ایکس رے سے انکشاف ہوا کہ چاقو اتنی گہرائی میں پیوست ہے کہ اس کا سرا دوسری جانب جلد کے قریب پہنچ گیا تھا، جس کے بعد ڈاکٹر محمد شعیب کی سربراہی میں ڈاکٹر فراست اور دیگر طبی ماہرین نے 2...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نےبھوک کے خاتمے، غذائی تحفظ کے فروغ اور پائیدار زرعی طریقوں کو اپنانے کے لیے قومی و عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مناسب اور غذائیت سے بھرپور خوراک تک رسائی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق عالمی یوم خوراک کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف میں سے "بھوک کا خاتمہ"کے مقصد کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت، نجی شعبے، سول سوسائٹی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب گروپ اور دنیا نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مرحومہ کےلیے بلندی درجات اور اہلِ خانہ کے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔\932
    سعودی عرب نے اپنی لیبر مارکیٹ میں ایسی بنیادی اصلاحات نافذ کی ہیں جنہوں نے غیرملکی محنت کشوں کے لیے روزگار، اقامت اور سفر کے نظام کو نئی سمت دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں ریلوے سفر میں 41 فیصد اضافہ، محکمہ شماریات یہ تبدیلیاں وژن 2030 کے اہداف کے تحت متعارف کرائی گئیں تاکہ معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے محنت کشوں کے حقوق کو عالمی معیار سے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔ ڈیجیٹل معاہدوں کا شفاف نظام وزارتِ افرادی قوت و سماجی ترقی نے 2021 میں جو لیبر ریفارم انیشی ایٹو نافذ کیا، اس کے ذریعے اب غیرملکی کارکن ڈیجیٹل معاہدے کے تحت آجروں سے وابستہ ہیں۔ اس نظام نے انفرادی انحصار کو کم...
    وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں قومی اور عالمی امور پر تفصیلی غورکیا گیا۔ وزیراعظم نےبیرونی دوروں،ملاقاتوں اور علاقائی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا،اجلاس کے شرکا نے پاک فوج کےساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا اوردہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کابینہ اجلاس میں افغانستان سے جاری فتنہ،ہندوستان کی شرانگیزیوں اورخوارج کی کارروائیوں کا تفصیل سےجائزہ لیاگیا،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہید ہونےوالےافواج پاکستان کےجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا،جبکہ انکےاہل خانہ سےمکمل یکجہتی کا اظہارکیاگیا،کابینہ ارکان نے اس...
    ویب ڈیسک : قومی احتساب بیورو (نیب) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز میں ملوث متعدد با اثر ملزمان بیرونِ ملک فرار  ہو سکتے ہیں، لہٰذا ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف فوری سماعت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔  نیب نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اگر سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ فوری طور پر معطل نہ کیا گیا، تو ’’اکثر ملزمان ملک سے فرار ہو جائیں گے‘‘، جس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات اور احتساب سے جڑی کارروائیاں متاثر ہوں گی۔ نیب نے اپنی اپیل میں کہا ہے کہ وہ...
    انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں زلزلہ ،ریکٹر اسکیل پر شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 70 کلومیٹر اور مرکز ابے پورا شہر سے 200کلومیٹر دور تھا۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی،ابے پورا کی آبادی 62 ہزار سے زائد ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے،صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیرِ لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز پنجاب منشا اللہ بٹ نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے مزدوروں کی صحت، ان کے خاندانوں کی فلاح اور بچوں کے تابناک مستقبل کے لیے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور طبقہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، ان کی فلاح و بہبود کے بغیر ترقی کا خواب ادھورا ہے۔(جاری ہے) اسی لیے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات میں مزید بہتری لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ہر مزدور اور اس کا خاندان معیاری طبی سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکے۔ وزیر لیبراینڈ ہیومن ریسورسز منشا اللہ بٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب مزدوروں کی اجرت کے تحفظ،...
    پنجاب پولیس کے پائلٹ پراجیکٹ ’’تحفظِ درسگاہ‘‘ کے شاندار نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت زیر تعلیم ہونہار ٹرانسجینڈر طالب علم عبدالرحمٰن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان میں 70 فیصد نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹرانسجینڈر طالب علم عبدالرحمٰن کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی پنجاب پولیس کے قائم کردہ تحفظِ درسگاہ کے محفوظ اور تعمیری ماحول کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق تحفظِ درسگاہ بے گھر ٹرانسجینڈر بچوں کے لیے گھر سے دور اپنی چھت ہے۔ یہاں لاوارث اور گھر سے نکالے گئے ٹرانسجینڈر بچوں کو رہائش، کھانا اور تعلیم کی سہولت...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد عبداللہ عبدالعزیز الجدعان سے اہم ملاقات کی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین بڑھتے ہوئے تجارتی و اقتصادی تعلقات، سرمایہ کاری اور نجکاری کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے سعودی ہم منصب کو پاکستان میں جاری نجکاری پروگرام، خاص طور پر قومی ایئر لائن (پی آئی ای) اور ہوائی اڈوں کی نجکاری پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔محمد اورنگزیب نے پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا اور اس سلسلے میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔وزیر اعلی نے بشیر وزیر ایڈووکیٹ کی وسطاعت سے درخواست دائر کر دی۔درخواست میں موقف اپنایا کہ سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہیں لہٰذا وزیر اعلیٰ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے۔وزیراعلیٰ نے درخواست پر سماعت آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے سہیل آفریدی خیبر پختوںخوا نے نئے وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفا دیا تھا۔
    لاہور: مذہبی جماعت کے جاں بحق ہونے والے کارکنوں کی لاشیں لینے اور زخمیوں کے اسپتالوں سے علاج معالجے کے لیے درخواست  پر سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے درخواست پر عائد اعتراض ختم کر دیا اور رجسٹرار آفس کو درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ واضح رہے کہ رجسٹرار آفس نے درخواست پر درست اتھارٹی لیٹر نہ لگانے کا اعتراض لگایا تھا ۔ بعد ازاں جسٹس شہرام سرور چوہدری نے مذہبی جماعت کی درخواست پر سماعت کی ، جو عثمان نسیم ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی۔ درخواست میں وفاقی حکومت ،لاہور پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا  ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریدکے میں مذہبی جماعت کے پر امن...
    اسلام آباد: نام نہاد اماراتِ اسلامی کے علم بردار افغان طالبان بدقسمتی سے بھارت کے ہاتھوں کھیلنے لگے ہیں، جبکہ بھارت اپنے مذموم مقاصد کے لیے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان دونوں کو پاکستان مخالف پراپیگنڈے میں استعمال کر رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان مخالف جھوٹی خبریں اور پراپیگنڈا نشر کر رہا ہے۔ 15 اکتوبر کو پاکستانی ٹینک افغان طالبان کے قبضے میں لینے کا جھوٹا دعویٰ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کیا، جسے بھارتی میڈیا نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ تاہم فیکٹ چیک گروک نے اس جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ویڈیو میں دکھایا گیا روسی ساختہ ٹینک دراصل افغان طالبان کے اپنے...
    افغان طالبان کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحانہ رویے کے بعد کاکڑ قبیلے کے عمائدین نے پاک فوج اور ایف سی سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان آرمی کا افغان طالبان کے حملوں کا بھرپور جواب، اہم ٹھکانے تباہ عمائدین نے کہا ہے کہ کوئی ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھے، ہم وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ انہیں ملک کے دفاع میں عملی طور پر شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔ مزید پڑھیں: افغان طالبان کا چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ کو تباہ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بےنقاب عمائدین نے کہا کہ یہ مٹی ہماری ماں جیسی ہے،...
    قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن کےذریعے مختلف محکموں میں بھرتی کا معاملہ،پولیس، محکمہ صنعت، جنگلات، وائلدلائف بھی بھرتی کیلئے نتائج جاری کردیئے گئے ،سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پنجاب پولیس کے گوجرانوالہ ریجن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرسروس کوٹہ کی 91 اسامیوں کیلئے امیدواروں کا حتمی نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔کمیشن نے کل 91 امیدواروں کو صوبائی حکومت کو تقرری کیلئے سفارش کی ہے۔ کامیاب امیدواروں میں مدثر رضا، محمد وارث، غضنفر ریاض، محمد اظہر نصیر، حذیفہ شہزاد، جہانزیب خالد، بابر علی، رضیہ سلطانہ، علی حیدر، عمیر حسن، لبنیٰ بشیر، محمد ظل عثمان، حسن رضااور دیگر شامل ہیں۔ محکمہ انڈسٹریز میں انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ آفیسر کی آسامیوں کیلئے بھی حتمی نتیجہ...
    سیالکوٹ: تھانہ قلعہ کالر والہ میں 5 سالہ بچی عفیفہ کائنات کو زیادتی کے بعد قتل کرنے میں ملوث مرکزی ملزم ابو ہریرہ، اس کے والد اور والدہ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق 15 ستمبر کو اغوا ہونے والی بچی کی لاش 18 ستمبر کو کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔ ڈی پی او فیصل شہزاد نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے حصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں، جس پر جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ابو ہریرہ نے زیادتی کے بعد اینٹ مار کر قتل کیا جبکہ والدین نے شواہد مٹانے میں مدد کی۔ ڈی پی او فیصل شہزاد کا کہنا...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سوات ایکسپریس وے پر المناک ٹر یفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیاہے۔(جاری ہے) ترجمان وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور کے مطابق وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ کو زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
    اداکارہ اور ڈائریکٹر انجلین ملک کینسر سے زندگئی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں اور ان کی کیمو تھراپیز بھی ہوئی ہیں۔ انجلین ملک نے بیماری کا پتہ چلنے کے پہلے روز سے اب تک ایک مرحلے مرحلے پر مداحوں کو اعتماد میں لیا اور صحتیابی کی دعا کی اپیل کی ہے۔ اپنی بیماری کے حوالے سے بالخصوص خواتین کو اہم معلومات شیئر کرتے ہوئے اووری کے کینسر کی علامات کی نشاندہی کی۔ انجلین ملک نے بتایا کہ یہ ایک خاموش بیماری ہے جس کی اکثر دیر سے تشخیص ہوتی ہے کیونکہ اس کی علامات بہت معمولی اور نظر انداز کی جانے والی ہوتی ہیں۔ انجلین ملک نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے مجھ سے پوچھا...
    آسام کے بکسا ضلع میں مشہور گلوکار زوبین گارگ کی ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل کرتے وقت پرتشدد احتجاج پھوٹ پڑا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بڑی تعداد میں موجود مشتعل مداحوں نے جیل کے باہر ملزمان کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور تین پولیس گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا، جس سے کئی پولیس اہلکار اور ایک صحافی زخمی ہوئے۔ پولیس نے حالات قابو کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ، لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ ملزمان میں نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول کے آرگنائزر شیام کانو مہانتا، زوبین کے منیجر سدھارتھا شرما، کزن سندیپن گارگ، اور دو سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایم پی...
    سعودی شاہی دیوان کے مشیر اور مرکزِ شاہ سلمان برائے امداد و انسانی خدمات (KSrelief) کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے آج ریاض میں بَثراء  (بیج) نامی ایک نئی عالمی مہم کا آغاز کیا، جس کا مقصد مملکت سے باہر چھوٹے پیمانے پر دیہی پروڈیوسرز  کو بااختیار بنانا ہے۔اس موقع پر نائب وزیرِ ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر منصور بن ہلال المشیطی بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر الربیعہ نے کہا کہ آج ہم بَثراء پہل کے آغاز کا جشن منا رہے ہیں، جو اس پختہ یقین سے جنم لیتی ہے کہ حقیقی ترقی تب ہی ممکن ہے جب انسانوں کو خود اپنی زندگی سنوارنے کے قابل بنایا جائے۔ یہ پائیداری کا وعدہ ہے اور اس...
    پنجاب حکومت کے قیام امن کیلئے اہم فیصلے؛ انتہا پسند جماعت پر پابندی کی سفارش WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز لاہور:(آئی پی ایس) پنجاب حکومت نے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے غیر معمولی اور تاریخی فیصلے کر لیے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرے گی۔ پنجاب میں نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس افسران کی شہادت اور سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دہشت...
    تحریک آزادی کے رہنما اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کا 75 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔لیاقت علی خان کوقائد ملت اور شہید ملت کے خطابات سے نوازا گیا۔ وہ 1896 میں بھارت کے علاقے کرنال کے نواب رستم علی خان کے گھر پیدا ہوئے۔ 1918 میں علی گڑھ یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ 1936 میں مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔لیاقت علی خان نے قائد اعظم محمد علی جناح کا دست راست بن کر قیام پاکستان کےلیے شب و روز کام کیا۔16 اکتوبر 1951 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انھیں سید اکبر نامی شخص نے گولیاں...
    آسٹریلوی سوئمر آریارنے ٹٹمس نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 4 مرتبہ کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ آریارنے ٹٹمس نے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ 25 سالہ آریارنے ٹٹمس نے سوشل میڈیا پوسٹ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن میں اس سے خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 18 سال سوئمنگ میں گزارے، 10 برس ملک کو دیے۔ میں نے ہمیشہ سوئمنگ سے پیار کیا ہے لیکن ایک وقت آیا جب سوئمنگ سے بڑھ کر بھی کچھ دیکھنا پڑتا ہے۔ آریارنے ٹٹمس کا کہنا تھا کہ کینسر کا خوف میرے لیے ٹرننگ پوائنٹ تھا میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شہیدِ ملت لیاقت علی خان کو ان کی برسی پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے، انہوں نے قیامِ پاکستان کے بعد ملک کی تعمیر و استحکام کےلئے تاریخی خدمات سر انجام دیں۔(جاری ہے) جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ لیاقت علی خان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے شہید ملت لیاقت علی خان کی قومی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز میں ملوث متعدد بااثر ملزمان بیرونِ ملک فرار ہو سکتے ہیں، لہٰذا ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف فوری سماعت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔ نیب نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اگر سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ فوری طور پر معطل نہ کیا گیا، تو ’’اکثر ملزمان ملک سے فرار ہو جائیں گے‘‘، جس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات اور احتساب سے جڑی کارروائیاں متاثر ہوں گی۔ نیب نے اپنی اپیل میں کہا ہے کہ...
    امریکی صدر نے پھر پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے گرانے کا ذکر کرکے مودی سرکار کے زخم تازہ کر دیئے، بولے اب تک 8 جنگیں رکوا چکا ہوں، بھارت اور پاکستان جوہری جنگ کے بہت قریب تھے، پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے تھے، وزیراعظم شہباز شریف نے مجھے کہا کہ آپ نے لاکھوں زندگیاں بچائی ہیں،ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کا اشارہ اُس ممکنہ ایٹمی جنگ کی جانب تھا جو بھارت اور پاکستان کے درمیان چھڑنے کے قریب تھی-
     پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں پولیس نے نصیبولعل کے گانے کو بلند آواز میں چلانے پر ایک رکشہ ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے ساؤنڈ سسٹمز (ریگولیشن) ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق، ڈرائیور نے سڑک پر عوامی مقام پر بلند آواز میں گانے بجائے جن کے بول تھے ’مینوں سوتی نوں جگا کے آپ سون لگا ای کی ظلم کمان لگا ایں‘۔ پولیس نے رکشہ میں نصب ساؤنڈ سسٹم کو ثبوت کے طور پر قبضے میں لے لیا ہے۔ "مینوں سوتی نوں جگا کے آپ سون لگا ایں ،، کی ظلم کماون لگا ایں" گانا سننے پر مقدمہ درج pic.twitter.com/m0WhqC1IjQ — Ahmad Warraich...
    واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خوش نہیں تھا کہ بھارت روس سے تیل خریدے، مگر اب معاملہ طے ہو گیا ہے، چین کے ساتھ تجارتی جنگ جاری ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اے آئی کے میدان میں چین کو بہت پیچھے چھوڑ چکا ہے، حماس کو جنگ بندی معاہدے پرعمل کرنا ہوگا، چاہتے ہیں حماس غیر مسلح ہو، حماس کو غیر مسلح کرنے کیلئے امریکی فوج کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ امریکی صدرکا مزید کہنا تھا کہ یوکرین جنگ ختم کرنے کی کوشش کر رہے...
    حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پہلی بار ڈرون سرویلنس کے ذریعے بھٹوں کی نگرانی کا نیا نظام متعارف کرایا ہے۔ مزید پڑھیں: پنجاب: اینٹی اسموگ آپریشن جاری، 30 سے زائد بھٹے اور صنعتی یونٹس مسمار موٹروے کے اطراف 112 بھٹوں کی جانچ کی گئی، جن میں سے 77 بھٹے سفید دھواں خارج کر رہے تھے، 34 نان فنکشنل پائے گئے جبکہ صرف ایک بھٹے سے کالا دھواں نکلا۔ ای پی اے فورس 24 گھنٹے بھٹوں کی چمنیوں کی نگرانی کر رہی ہے۔ زیرو پولیوشن پالیسی پر عملدرآمد بلا امتیاز جاری ہے۔ موٹروے پر سفر کے دوران اگر کسی بھٹے سے کالا دھواں نظر آئے تو 1373 پر اطلاع دیں، ای پی اے فورس فوری کارروائی کرے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کی ریاست نیویارک میں ایک دلچسپ و عجیب اور متاثر کن واقعہ پیش آیا جہاں جدید ٹیکنالوجی نے ایک بے زبان جانور کی زندگی بچا لی۔ایک بلی کا بچہ حادثاتی طور پر ایک زیرِ زمین پائپ میں جا پھنسا، جہاں تک انسانوں کا پہنچنا تقریباً ناممکن تھا۔ بلی کی مسلسل میاؤں میاؤں نے اردگرد کے لوگوں کی توجہ کھینچ لی اور مقامی ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی گئی۔ریسکیو عملے نے فوری طور پر ایک ریموٹ کنٹرول کار کو ریسکیو مشن کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کھلونے کی اس کار میں ایک چھوٹا کیمرہ اور تیز روشنی نصب کی تاکہ پائپ کے اندر بلی کا پتا لگایا جا سکے۔ویڈیو دیکھیں: https://www.facebook.com/share/v/1BZ6XNQKd4/کار کو احتیاط سے...
    سیمینار کا انعقاد انٹرنیشنل انٹر چینج ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی آئی ڈی اے) نے کیا تھا۔ سیمینار میں انسانی حقوق کے علمبرداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل یورپ (کے سی ای یو) کے چیئرمین علی رضا سید نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق حل کرانے کے لیے کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے ان خیالات کا اظہار جنوبی کوریا کے شہر سیول میں "یوم سیاہ، انصاف و آزادی کیلئے کشمیر کی پکار“ کے عنوان سے منعقدہ ایک بین الاقوامی سیمینار سے خطاب میں کیا۔ سیمینار کا انعقاد انٹرنیشنل انٹر چینج ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی آئی...
    فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے سی ایس ایس امتحان 2024 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق اس سال محض 229 امیدوار کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے۔ امتحان میں شریک امیدواروں کی تعداد ایف پی ایس سی کے مطابق مجموعی طور پر 15 ہزار 602 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، تاہم صرف 229 امیدوار ہی کامیابی حاصل کر پائے۔ کامیاب امیدواروں میں مرد و خواتین کی تعداد کامیاب امیدواروں میں 119 مرد اور 110 خواتین شامل ہیں۔ تحریری امتحان میں صرف 397 امیدوار کامیاب ہوئے تھے، جن میں سے 387 امیدوار زبانی امتحان (وائیوا) کے بعد حتمی مرحلے تک پہنچے۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ: آرمڈ فورسز افسران کی سول سروس میں شمولیت،...
    پشاور: سوات موٹروے ٹنل کے قریب پیش آنے والے المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ا ور 10 شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے مطابق خوفناک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثہ سوات موٹروے کے ٹنل نمبر 3 کے قریب پیش آیا، جہاں گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور موٹروے پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔  تمام زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال بٹخیلہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق سوات کی تحصیل...
    پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے تاریخی مقامات کے قریب ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے اور اردگرد کے علاقوں کو ازسرِنو ماڈل بنانے کے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں بدھ کے روز پنجاب کے وزیر ہاؤسنگ و شہری ترقی، بلال یاسین کی زیرِ صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل طاہر فاروق اور ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی (ٹیپا) کے چیف انجینئر اقرار حسین نے شرکاء کو داتا دربار کے گردونواح کی توسیع اور دیگر مجوزہ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیے لاہور میں الیکٹرک بسوں کے جدید اسٹاپ، خصوصیات کیا ہیں؟ اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے...
    بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے غیرجانبدار تحریک (NAM) کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی اتحاد کو فروغ دیتے ہوئے فیصلہ سازی کے عمل میں اصلاحات لائیں تاکہ مشترکہ کمزوریوں کا بہتر طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔ یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں منعقدہ غیرجانبدار تحریک کے 19ویں وزارتی وسط مدتی اجلاس کے اجلاسِ عام سے خطاب کرتے ہوئے توحید حسین نے کہا کہ گزشتہ سال کی عوامی بغاوت کے بعد بنگلہ دیش کے عوام نے ادارہ جاتی اصلاحات، حقوق کے تحفظ اور احتساب کے فروغ کے عزم کی تجدید کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کو پاکستان اور بھارت سے کیسا تعلق رکھنا چاہیے؟ کارکنوں نے اپنی جماعتوں کو بے نقاب...
    خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ’عمران خان زندہ باد‘ اور ’خان کو رہا کرو‘ جیسے نعروں کے درمیان اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عہدے کا حلف اٹھا لیا تجزیہ کاروں کے مطابق اپنے آپ کو احتجاجی سیاست کا ماہر کہنے والے جوان سال سہیل آفریدی کے لیے وزیراعلیٰ کی کرسی پھولوں کی نہیں بلکہ کانٹوں کی سیج ثابت ہوگی۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے نوجوان سہیل آفریدی کو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے دیرینہ ساتھی اور رازداں علی امین گنڈاپور کو ہٹا کر وزیراعلیٰ نامزد کیا تھا۔ سہیل آفریدی کی نامزدگی کے بعد بعض وفاقی وزرا کی...
    پشاور (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ ذرائع کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر فیصل کریم کنڈی نے سہیل آفریدی سے وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف کے دوران شدید بدنظمی ہوئی اور کارکنان سٹیج پر موجود رہے اور نعرے بازی کرتے رہے۔ خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیر اعلی محمد سہیل آفریدی کی حلف برداری کے بعد وزیراعلی سیکرٹریٹ آمد پر سیکرٹریٹ کے عملے نے نو منتخب وزیراعلی کا استقبال کیا جبکہ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے وزیر اعلی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ محمد سہیل آفریدی نے باضابطہ طور پر وزارت اعلی کا منصب سنبھال لیا۔ اس...
    لاہور (این این آئی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا میدان آج16اکتوبر کو سجے گا ، پولنگ کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ، بار کی 13نشستوں پر ملک بھر سے 34امیدوار مدمقابل ہیں ،انتخابات میں روایتی حریف عاصمہ جہانگیر گروپ اور حامد خان گروپ کے حمایت یافتہ امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے 16اکتوبر کو ووٹنگ لاہور، ملتان، بہاولپور، راولپنڈی، کے پی، سندھ اور بلوچستان میں ہو گی۔ بار کی 13 نشستوں پر ملک بھر سے 34امیدوار مدمقابل ہیں ۔ صدارت کے لئے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ایڈووکیٹ ہارون الرشید اور حامد خان گروپ کے توفیق آصف کے درمیان ون...
    جوڈیشل کمیشن قائم کرکے آئی جی اسلام آباد اور محسن نقوی کو شامل کیا جائے، امن صرف بات چیت سے آتا ہے،ہم اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ ہوگئے ہیں،سب کو اس ملک کیلئے کھڑا ہونا چاہیے پیرول پر رہا کیا جائے، پاک افغان کے درمیان امن کراسکتا ہوں،دو مسلم اور ہمسایہ ممالک میں لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں، تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا بہتر ہے،بانی کی پیشکش پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے مرید کے واقعے پر جمعہ کو پشاور میں احتجاج کی کال دے دی اور کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن قائم کرکے آئی جی اسلام آباد اور محسن نقوی کو شامل کیا جائے۔توشہ خانہ 2 کیس سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں...
    اسلام آباد:۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری کے لیے دی گئی بولی کو منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے لیے پیش کی گئی بولی مقررہ ریفرنس پرائس سے زیادہ تھی، اس فیصلے سے متحدہ عرب امارات کی نامزد کمپنی کے ساتھ سرکاری سطح (G2G) پر معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس معاہدے سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید بہتری متوقع ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نجکاری کمیشن اور اس عمل سے وابستہ...
    معروف بھارتی نغمہ نگار اور اسکرین رائٹر جاوید اختر نے افغان طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کو بھارت میں دیے گئے ’استقبال‘ پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’شرمندگی سے ان کا سر جھک گیا ہے‘۔ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی چھ روزہ دورے پر بھارت میں موجود ہیں، جو 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد کسی طالبان رہنما کا بھارت کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ بھارت میں امیر خان متقی کو ملنے والے استقبالیے پر معروف اسکرین رائٹر جاوید اختر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے لکھا، ’’مجھے شرم آتی ہے جب میں دیکھتا ہوں کہ دنیا کے بدترین دہشت گرد گروہ طالبان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر )فوڈ پانڈا نے القادر ویلفیئر کے ساتھ ایک اہم شراکت داری کا اعلان کیا ہے تاکہ پاکستان بھر میں اپنی رائیڈر کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو بہتر بنایا جا سکے اور انہیں طویل المدت مدد فراہم کی جا سکے۔ اس اشتراک کے تحت ایک جامع فلاحی منصوبہ متعارف کرایا گیا ہے، جس میں مستحق رائیڈرز کے لیے مفت موٹر سائیکل مرمت کی سہولت اور موٹر سائیکل کی بلا معاوضہ فراہمی شامل ہے، تاکہ ان کی سفر کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو اور آپریشنل اخراجات میں کمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ظاہری وسائل سے بڑھ کر،اس شراکت داری میں صحت کی دیکھ بھال اور ہنر مندی میں اضافہ کیلئے تربیتی پروگرام بھی شامل ہیں، جن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (کسمتد ڈیسک ) محکمہ صنعت و تجارت پنجاب اور ہانگ کانگ جنرل چیمبر آف کامرس کے مابین تعاون کا معاہدہ طے پاگیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور ہانگ کانگ جنرل چیمبر آف کامرس کی چیئرمین ایگنس چن نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ ترجمان محکمہ صنعت و تجارت کے مطابق معاہدے کی رو سے ایشیا کے بڑے کاروباری مرکز ہانگ کانگ اور پنجاب کے مابین معاشی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔معاہدے کے تحت دوطرفہ تجارت،سرمایہ کاری اور معاشی اشتراک بڑھایا جائے گا اور ہانگ کانگ اور پنجاب کی بزنس کمیونٹی کے مابین باہمی مفادات کو فروغ دیا جائے گا۔کاروباری سرگرمیوں کیلئے سہولت کاری،مارکیٹ کے مواقع کا تبادلہ اور مشترکہ تجارتی اقدامات کئے جائیں...