2025-12-10@09:03:24 GMT
تلاش کی گنتی: 20264

«ارینا سبالنکا»:

(نئی خبر)
    واشنگٹن(ویب ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ اوروینزویلا کے درمیان مذاکرات جاری رہے۔ امریکا انتظامیہ نے وینزویلین صدر کو اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا، اقتدار چھوڑنے کے بدلے کسی امیر عرب ملک منتقلی کی پیش کش کر دی۔ نکولس مادورو نے اقتدار چھوڑنے سے صاف انکار کر دیا، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کہتے ہیں مادورو حکومت کو جائز نہیں کہا جاسکتا۔ واضح رہے کہ وینزویلا نے امن کیلئے امریکی غلامی قبول کرنے سے انکار کر دیا تا، انہوں نے گزشتہ روز اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وینزویلا امن کے لئے امریکی غلامی کو قبول نہیں کرے گا، انہوں نے کہا کہ ہم خودمختاری، برابری اور آزادی کے ساتھ امن چاہتے ہیں،ہم امن کے لئے غلامی یا امریکی نوآبادی نہیں...
    دہلی میں ہونے والی ایک شاندار شادی کی تقریب میں بالی وڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار شاہ رخ خان نے لڑکی کی فرمائش پوری کرنے سے انکار کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔  تقریب کے دوران لڑکی نے اداکار سے ان کے ایک معروف اشتہار کا ڈائیلاگ ’بولو زبان کیسری‘ دہرانے کی درخواست کی تاہم شاہ رُخ خان نے نہایت شائستگی کے ساتھ اس فرمائش کو ٹالتے ہوئے ایسا جواب دیا کہ حاضرین میں قہقہے گونج اٹھے۔ یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کے لیے عامر خان نے شرط رکھ دی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی کی فرمائش پر شاہ رخ خان مسکراتے...
    بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے 3 بار سابق وزیرِ اعظم، سابق صدر کی اہلیہ اور موجودہ بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (BNP) کی چیئرپرسن خالِدہ ضیا کی جلد صحتیابی کے لیے ملک بھر میں خصوصی دعاؤں کا اعلان کیا ہے۔ مزید پڑھیں: چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس کی اسپتال جاکر خالدہ ضیا کی عیادت سی اے پریس ونگ کے مطابق حکام نے آج صبح اعلان کیا کہ اس ہفتے جمعہ کی نماز کے بعد تمام ملک گیر مساجد میں خصوصی دعائیں منعقد کی جائیں گی تاکہ خالِدہ ضیا کی صحتیابی کے لیے دعا کی جا سکے۔ اس کے علاوہ مندر، چرچ، پاگوڈا اور دیگر عبادت گاہوں میں بھی اپنی مذہبی روایات کے مطابق دعائیں کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن کی بِڈنگ 23 دسمبرکو ہوگی۔ بڈنگ کا عمل میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔ قومی ائیرلائن کی نجکاری میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی ائیر لائن کی دنیا بھر میں پروازوں کی بحالی سے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے لیے سہولت ہوگی۔ سیاحتی شعبے کی ترقی کے لیے بھی قومی ائیرلائن کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ جو بھی بِڈنگ کے بعد یہ ذمہ داری سنبھالے گا وہ...
    ۔۔فائل فوٹو سال 2025 کا آخری سپر مون یا دسمبر کا کولڈ مون آج ہوگا، آخری سپر مون یا دسمبر کا کولڈ مون 4 اور 5 دسمبر کی رات پاکستان میں واضح دیکھا جاسکے گا۔اسپارکو کا کہنا ہے کہ دسمبر کا کولڈ مون سال 2025 کا تیسرا مسلسل سپر مون ہے، یہ 5 دسمبر کی صبح 4:15 بجے 99.8 فیصد روشن حالت میں عروج پر پہنچے گا۔ رواں سال کا پہلا سپر مون آج آسمان پر جگمگائے گا، پاکستان میں بھی نظارہ ممکن؟اسپارکو کے مطابق رواں سال مزید دو سپر مونز بھی دیکھے جا سکیں گے اسپارکو کے مطابق پاکستان میں سپر مون 4 دسمبر کی شام 4 بج کر 58 منٹ پر 99.2 فیصد روشن حالت میں طلوع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انگلینڈ میں کھیلوں کے شوقین نوجوانوں کے ایک گروپ نے  2 دن تک مسلسل ڈوج بال کھیل کر ایک ایسا سنگ میل عبور کیا ہے جس نے گینیز ورلڈ ریکارڈ میں نئی تاریخ رقم کردی۔24 ایتھلیٹس پر مشتمل یہ ٹیم مسلسل 48 گھنٹے میدان میں کھیلتی رہی۔ اس دوران نہ کھیل رکا، نہ جذبہ کم ہوا اور نہ ہی کھلاڑیوں کی رفتار میں کمی دیکھی گئی۔ یہ پورا ایونٹ ڈوج سینٹرل کے تعاون سے منعقد ہوا جب کہ میزبانی ہارٹلی پول میورکس ڈوج بال کلب نے کی، جنہوں نے اس میراتھون کو منظم انداز میں انجام تک پہنچایا۔یہ طویل ترین مقابلہ ہفتے کی صبح 9 بجے شروع ہوا اور اگلے 48 گھنٹوں کے بعد پیر کی صبح ٹھیک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ ابرار احمد جعفر کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں ابرار احمد جعفر کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر ملیر کو ڈی سی ایسٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچے کی ہلاکت کے واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد 5 افسران کو معطل کیا گیا تھا۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز...
    ذرائع کے مطابق بیسیوں معذور افراد پریس انکلیو سری نگر میں جمع ہوئے۔ انہوں نے "پلے کارڈ اور بینر" اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ اسلام ٹائمز۔ معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معذور ایسوسی ایشن کے اراکین نے اپنے مطالبات پر زور دینے کیلئے سری نگر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق بیسیوں معذور افراد پریس انکلیو سری نگر میں جمع ہوئے۔ انہوں نے "پلے کارڈ اور بینر" اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید بٹ نے معذور افراد کے حقوق کے قانون 2016ء کو فوری طور پر مقبوضہ علاقے میں نافذ...
    کراچی کے پورٹ گرینڈ میں سندھ کرافٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جو سندھ کلچر فیسٹیول کا ایک حصہ ہے یہ فیسٹیول محکمہ ثقافت، حکومتِ سندھ کے زیرِ اہتمام منعقد کیا جاتا ہے اور یہ سندھ کے بھرپور ثقافتی ورثے اور روایتی دستکاریوں کو اجاگر کرنے کا ایک شاندار موقع فراہم کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: الحمرا صوفی فیسٹیول: صوفیانہ عظمتوں کی آواز فیسٹیول میں 100 سے زائد اسٹالز لگائے جاتے ہیں جن میں سندھ کی مختلف روایتی دستکاریاں نمائش کے لیے رکھی جاتی ہیں، خاص طور پر خواتین کاریگروں کی بنائی ہوئی چیزیں۔ اس فیسٹیول میں کڑھائی کا کام اور موتیوں کا کام، چرمی کام، لاک کا فن، مٹی کے برتن، حیدرآبادی چوڑیاں اور پیتل کا سامان حاضرین کی داد وصول...
    حکومت کو مطالبات منظور کرنے کیلئے چار روز کا وقت دیا جا رہا ہے، صدر نبیل طارق بصورت دیگر ٹرانسپورٹرز سڑکوں پر نکلیں گے، پاکستان میںروڈجام کردینگے،پریس کانفرنس پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے 8دسمبر سے صوبہ بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو مطالبات منظور کرنے کیلئے چار روز کا وقت دیا جا رہا ہے، بصورت دیگر ٹرانسپورٹرز سڑکوں پر نکلیں گے صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نبیل طارق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کی منظوری کے لئے حکومت کو 4 روز کا وقت دے رہے ہیں ، مطالبات نہ مانے گئے تو سڑکوں پر نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک آرڈیننس 2025 ہم پر مسلط...
    اسرائیلمقبوضہ فلسطینی علاقوں سے یہودی آبادکاروں کو نکالے،عالمی برادری کامؤقف قرارداد فلسطین کے حق میں 151 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ صرف 11 نے مخالفت کی اقوام متحدہ قرارداد کی بھاری اکثریت سے منظوری کے بعد فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے فوری انخلا کا مطالبہ عالمی سطح پر ایک مضبوط پیغام بن کر سامنے آیا ہے۔ اقوام متحدہ قرارداد کے مطابق عالمی برادری نے واضح موقف اختیار کیا ہے کہ اب مشرقِ وسطیٰ میں امن کا راستہ صرف مذاکرات اور انصاف پر مبنی حل سے ہی ممکن ہے۔قرارداد فلسطین کے سوال کے پرامن حل کے عنوان سے پیش کی گئی، جس کے حق میں 151 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ صرف 11 نے مخالفت کی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا...
    بلاک 13ڈی کے پلاٹ نمبر اے 1اور اے 2مشترکہ پلاٹوں پر غیرقانونی تعمیرات ڈائریکٹر شاہد خشک کی پشت پناہی حاصل،انتظامیہ کی شرمناک خاموشی پر شہری ناراض شہرِ قائد کے معروف رہائشی علاقے گلشن اقبال کے بلاک 13ڈی میں واقع پلاٹ نمبر اے 1اور اے 2پر واضح طور پر خلافِ ضابطہ اور غیر قانونی کمرشل تعمیرات کا کام تیزی سے جاری ہے ،جس پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر شاہد خشک کی پشت پناہی کے گہرے شبہات پیدا ہوئے ہیں۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے ، کہ یہ پلاٹ مکمل طور پر رہائشی زون میں واقع ہیں،جہاں کسی بھی قسم کی بڑی کمرشل تعمیر کی اجازت نہیں ہے ۔ تاہم، مذکورہ پلاٹوں پر تیز...
    کراچی: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) اعلان کرتا ہے کہ 2025 کا آخری سپر مون،جسے دسمبر کا کولڈ مون بھی کہا جاتا ہے،4 اور 5 دسمبر کی رات پاکستان بھر میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ سپر مون اس وقت واقع ہوتا ہے جب چاند اپنی بیضوی مدار میں زمین کے سب سے قریب مقام پیریجی پر موجود ہو اور اسی وقت چاند مکمل طور پر روشن ہو،اس قربت کی وجہ سے چاند عام دنوں کے مقابلے میں ذرا بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔ دسمبر کا کولڈ مون سال 2025 کا تیسرا مسلسل سپر مون اور سال کا آخری سپر مون ہوگا۔ یہ 5 دسمبر کی صبح 04:15 بجے PST پر...
    افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں اور تربیتی مراکز دنیا بھرکے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ عالمی جریدے’’ وریشیاریویو‘‘ کے مطابق افغانستان ایک عالمی دہشت گرد پناہ گاہ بن چکا ہے جس کے شواہد ناقابل تردید ہیں۔ جریدے کے مطابق داعش، خراسان، القاعدہ، مشرقی ترکستان کے عسکریت پسند اور وسطی ایشیائی گروہ افغانستان سے فعال ہیں، افغانستان میں دہشت گرد تنظیمیں بھرتی، پروپیگنڈا اورکرپٹو فنڈنگ چلارہی ہیں۔ دوسری جانب خیبرپختون خوا کے علاقے بنوں میں گاڑی پر نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ اور دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد شہید اور دو اہلکار زخمی ہوگئے، حملہ آور دہشت گردوں نے اسسٹنٹ کمشنرکی گاڑی کو آگ لگا دی اور سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔...
    خیال رہے کہ اکتوبر میں دونوں ممالک کے درمیان ہونیوالی سرحدی جھڑپوں میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ افغان طالبان تحریری یقین دہانی دیں کہ وہ پاکستان مخالف گروہوں کیخلاف کارروائی کرینگے، تاہم طالبان حکام اس پر تیار نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ہونے والے تازہ ترین امن مذاکرات کسی بڑی پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے دونوں ممالک کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں ہونے والے یہ مذاکرات قطر، ترکیے اور سعودی عرب...
    شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں مدرسے کے قاری نے کمسن بچے کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس پر پولیس نے اُسے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر پولیس نے مدرسے کے کمسن طالبعلم پر تشدد کرنے والے قاری کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق منگھوپیر پولیس نے عزیز بروہی گوٹھ کے مدرسے میں 6 سالہ طالبعلم پر انسانیت سوز تشدد کرنے والے جلاد معلم کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت اللہ بچایا ولد منظور احمد کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے شدید تشدد کرتے ہوئے محنت کش کے معصوم اور کمسن طالبعلم کے سر کی ہڈی توڑ دی تھی جسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
    سٹی42:  افغانستان کے طالبان کی عبوری حکومت نے مسلمہ انسانی حقوق کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایک انسان کو  ہزاروں انسانوں کے مجمعے کے سامنے پھانسی پر لٹکا دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق خوست کے ایک سٹیڈیم میں سزائے موت کے  وقت 80 ہزار کا مجمع تھا، قاتل نے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی گھر کے 13 افراد کو قتل کیا تھا۔ طالبان انتظامیہ  نے مقتولین کے خاندان کے 13 سالہ لڑکے  سے فائرنگ کرواکر قاتل کو  سرعام  سزائے موت دلوائی۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک طالبان  سپریم کورٹ کے مطابق لواحقین نے مجرم کو معاف کرنے سے انکار کردیا تھا، لواحقین کی طرف سے معافی رد کرنےکے بعد...
    ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز بالخصوص صوبہ بلوچستان اور صوبہ خیبرپختونخواہ دہشت گردی کی شدید لپیٹ میں ہے، مختلف مقامات پر بم دھماکے، خودکش حملے اور سیکورٹی فورسز کی شہادت کے پے در پے واقعات، ملکی سلامتی اور استحکام کو چیلنج کرنے اور ملی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ جماعت اہل سنت پنجاب کے صوبائی ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی، جمعیت علمائے پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل نورانی، مرکزی ناظم اطلاعات و پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے رہنما مفتی محمد عثمان پسروری، جماعت اہل سنت کی صوبائی مجلس عاملہ کے رکن محمد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ناران : وادی کاغان کے مشہور سیاحتی مقام بٹہ کنڈی میں دنیا کا بلند ترین مارخور کا مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے، جس کی اونچائی 105 فٹ اور چوڑائی 38 فٹ ہے، اور یہ مقامی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مارخور کے اس مجسمے کی تنصیب عالیشان زیر تعمیر شاہ داؤد ہوٹل کے مالک عبدالشکور خان لغمانی نے کی، جس کا مقصد مارخور کے تشخص اور اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، کیونکہ مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے۔اب اس کے ساتھ ہی ہوٹل میں اٹلی کے مشہور پیسا ٹاور کی طرز پر نو منزلہ فن تعمیر کا ایک اور شاہکار بھی تعمیر کیا جا رہا ہے جو آنے...
    تنقید پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر علی حسن زہری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو میں نظر آنیوالی تمام گاڑیاں انکی ذاتی سکیورٹی کا حصہ ہیں۔ معمول کے دوروں میں ہمیشہ اپنی ہی سکیورٹی استعمال کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و صوبائی وزیر علی حسن زہری نے سکیورٹی کے لئے متعدد گاڑیوں کے استعمال پر سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے اور عوامی تنقید پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو میں نظر آنے والی تمام گاڑیاں ان کی ذاتی سکیورٹی کا حصہ ہیں اور وہ اپنے معمول کے دوروں میں ہمیشہ اپنی ہی سکیورٹی استعمال کرتے ہیں۔ اگر ضرورت پڑے تو وہ مزید ذاتی گاڑیاں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں افغان تارک کی جانب سے نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے سے افغانستان کی عوام یا حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں پیش آیا تھا، جہاں مشتبہ شخص رحمٰن اللہ لکانوال پر نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے کا الزام ہے، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوا تھا۔2 دسمبر کو رحمٰن اللہ لکانوال پر قتل سمیت دیگر الزامات عائد کیے گئے، اس دوران ملزم رحمٰن اللہ ہسپتال کے بستر سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔امیر خان متقی نے کہا...
    رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذیشان شبیر ڈھڈی شہید ایڈووکیٹ کو انصاف ملنے ان کے بھائی کے خلاف درج جھوٹے مقدمات کے خاتمے اور ملزمان کی گرفتاری تک وکلا چین نہیں بیٹھیں گے۔  اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کی وہاڑی پولیس کے ہاتھوں قتل کے خلاف احتجاجی جنرل باڈی اجلاس و ریلی سے صدر ملک جاوید علی ڈوگر، جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد، جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار صفدر سرسانہ سیال، ممبران پنجاب بار کونسل مالک خان لنگاہ، چوہدری سعید احمد اور ندیم کانجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذیشان شبیر ڈھڈی شہید ایڈووکیٹ کو انصاف ملنے ان کے بھائی کے خلاف درج جھوٹے مقدمات کے خاتمے اور ملزمان...
    افسران کی معطلی کے نوٹیفکیشن محکمہ بلدیات سندھ نے جاری کر دیئے ہیں۔ افسران کی معطلی وزیراعلی مراد علی شاہ کی ہدایت پر کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں بچے ابراہیم کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے معاملے میں کے ایم اسی، ڈی ایم سی اور واٹر بورڈ افسران اور اسسٹنٹ کمشنر کو معطل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق افسران کی معطلی کے نوٹیفکیشن محکمہ بلدیات سندھ نے جاری کر دیئے ہیں۔ افسران کی معطلی وزیراعلی مراد علی شاہ کی ہدایت پر کی گئی۔معطل ہوئے افسران میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے اسسٹنٹ انجینئر راشد فیاض، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایگزیکٹو انجینئر...
    کابل (ویب دیسک ڈیسک) افغان طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں افغان تارک کی جانب سے نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے سے افغانستان کی عوام یا حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں پیش آیا تھا، جہاں مشتبہ شخص رحمٰن اللہ لکانوال پر نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے کا الزام ہے، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوا تھا۔ 2 دسمبر کو رحمٰن اللہ لکانوال پر قتل سمیت دیگر الزامات عائد کیے گئے، اس دوران ملزم رحمٰن اللہ ہسپتال کے بستر سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے’فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل‘ کے عنوان سے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں اسرائیل سے فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عروہ حنین آکسفورڈ یونین کی پہلی فلسطینی صدر منتخب ترکیہ کی انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ مسودہ قرارداد جبوتی، اردن، موریتانیہ، قطر، سینیگال اور فلسطین کی جانب سے پیش کی گئی تھی اور اسے 151 ووٹوں کی حمایت، 11 کے مخالفت اور 11 ممتنع رائے کے ساتھ منظور کیا گیا۔ قرارداد کے اہم نکات قرارداد میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی فلسطین کے مسئلے کے حوالے سے ذمہ داری برقرار ہے۔ سنہ 1967 کے بعد کی اسرائیل کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: رواں سال 2025کا آخری سپر مون کل ہوگا۔میڈیا ذرائع کے مطابق دسمبر کا سپر مون، جو دنیا بھر میں ونٹر فل مون اور کولڈ مون کے نام سے جانا جاتا ہے، کل رات آسمان پر پوری آب و تاب کے ساتھ جلوہ گر ہوگا۔ماہرین فلکیات کے مطابق نومبر کا سپر مون بھی سال کا سب سے بڑا اور روشن چاند تھا، تاہم دسمبر کا سپر مون اس سال کا آخری سپر مون ہوگا، جو غیر معمولی چمک اور جسامت کے ساتھ دکھائی دے گا۔اس شاندار فلکی مظاہرے کے دوران چاند تقریباً 3 لاکھ 57 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا، جو اپنے مدار کے قریب ترین مقام Perigee پر ہونے کے باعث عام دنوں کی نسبت 8...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی میں ایس آئی یو ٹی کے نئے یونٹ  کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ باتیں گردش کر رہی ہیں کہ اسلام آباد تعلیم اور بہبودِ آبادی جیسے اختیارات دوبارہ اپنے پاس لانا چاہتا ہے، جو 18ویں ترمیم کی روح کے خلاف ہوگا۔چیئرمین پیپلزپارٹی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں بھی وفاق نے این آئی سی وی ڈی کو صوبے سے واپس لینے کی کوشش کی تھی، جو ایک غلط قدم تھا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت نے ایس آئی یو ٹی سمیت متعدد صحت کے اداروں کو جدید...
    سال 2025 کا آخری سپر مون اس ہفتے منظرِ عام پر آئے گا اور فلائیٹ کے شوقین افراد کے لیے ایک شاندار فلکیاتی منظر پیش کرے گا۔ یہ سال کا تیسرا سب سے بڑا فل مون ہوگا جو شام کے وقت مشرق کی جانب طلوع ہو کر رات کے آسمان میں سب سے بلند دکھائی دے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سپر مون کا خوبصورت نظارہ دسمبر کا سپر مون، جسے ‘کولڈ مون’ بھی کہا جاتا ہے، 4 دسمبر 2025 کو بلند ہوگا۔ سپر مون اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند زمین کے قریب ترین نقطے (پیریجی) پر ہو، جس سے وہ عام فل مون کے مقابلے میں بڑا اور زیادہ روشن نسپر مونظر...
    کابینہ کے اجلاس میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ کییف کی صورتِ حال کا حل آسان نہیں، اور اس وقت امریکی نمائندے روس میں موجود ہیں اور مسئلے کے حل کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر نے کابینہ اجلاس میں یوکرین کی جنگ کی موجودہ صورتِ حال کو "سنگین" قرار دیا ہے۔ تسنیم نیوز کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس میں کہا ہے کہ کییف کی صورتِ حال کا حل آسان نہیں، اور اس وقت امریکی نمائندے روس میں موجود ہیں اور مسئلے کے حل کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا ہے کہ میں اب تک آٹھ جنگیں ختم کروا چکا ہوں، اور یہ جنگ نویں...
    پنجاب میں 25 سال بعد پتنگ بازی کی بہار لوٹ آئی. گورنر پنجاب سلیم حیدر کے دستخط سے بسنت منانے کی مشروط اجازت کا آرڈیننس جاری کردیا گیا۔ گورنر پنجاب کے دستخط سے جاری ہونے والے آرڈیننس کے تحت بسنت کے لئے شرائط مقرر کی گئی ہیں جن کی خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کی سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔پنجاب میں 2001 میں پتنگ بازی پر پابندی لگی تھی لیکن 25 سال بعد 2025 میں پتنگ بازی کی دوبارہ اجازت دی گئی ہے. جس کے تحت 18 سال سے کم عمر بچے پتنگ بازی نہیں کرسکیں گے اور خلاف ورزی پر والد یا سرپرست ذمہ دار ہوگا۔آرڈیننس کے تحت صرف دھاگے سے بنی ڈور سے ہی پتنگ بازی کی...
    بلاول بھٹو زرداری : فائل فوٹو  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے ایسا علاج کا جال بچھایا جو عالمی سطح کا ہے، ہمارے پنجاب کے ٹکٹ ہولڈر نے مجھ سے، وزیر اعلیٰ سندھ سے رابطہ کیا اور کہا سندھ میں دی جانے والی مفت سہولت ہمارے علاقوں میں بھی دی جائے۔کراچی میں ایس آ ئی یو ٹی کے نئے یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم پاکستان کو ایک خط لکھا ہے، وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اجازت دی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج اس فائیو اسٹار ہوٹل کو فائیو اسٹار ہیلتھ فیسلیٹی میں تبدیل کر رہے ہیں، 18ویں...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی ایئر لائن کی نجکاری کے معاملے پر نجکاری میں شامل چاروں کمپنیوں کو نجکاری کمیشن نے تازہ صورتِ حال سے آگاہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لیے بولی 10 سے 15 دسمبر کے درمیان ہونے کی اُمید ہے، قومی ایئر لائن کی جانب سے یومیہ 70 پروازیں چلائی جاتی ہیں۔ قومی ایئر لائن کی جانب یومیہ 45 بین الاقوامی اور 25 ڈومیسٹک فلائٹ چلائی جا رہی ہیں جبکہ قومی ایئر لائن کے 34 طیارے ہیں ان میں صرف 18 آپریشنل ہیں۔ وزیراعظم کی قومی ایئر لائن کی نجکاری کے مراحل شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت قومی ایئر لائن اس وقت 18 انٹرنیشنل روٹس پر پروازیں چلا رہی ہے،...
    روس کے ایک معروف ایتھلیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے فضاء میں سب سے زیادہ اونچائی پر فٹبال میچ کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ ان کے مطابق یہ میچ 1800 میٹر یعنی تقریباً 5900 فٹ کی بلندی پر ایک ہاٹ ایئر بیلون میں منعقد کیا گیا، جہاں وہ اور ان کی ٹیم فضاء میں معلق چھوٹے سے گراؤنڈ میں فٹبال کھیلتے رہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑی نہایت احتیاط کے ساتھ بیلون کی ٹوکری میں گیند کو ایک دوسرے کی طرف پاس کر رہے ہیں جبکہ پس منظر میں نیچے پھیلا ہوا زمین کا دلفریب نظارہ ہے۔ ساتھ ہی ایک طیارہ مسلسل بیلون کے گرد چکر...
    اسلام ٹائمز: مقاومت کے وفادار پارلیمانی بلاک کے سربراہ محمد رعد سمیت متعدد دیگر نمائندوں کی پوپ کے استقبال میں شرکت کے ذریعے ایک مختلف اور مثبت تصویر پیش کی۔ حزب اللہ نے امام مہدی (عج) اسکاؤٹس کو شہید مغنیہ روڈ سے بعبدا پیلس تک تعینات کر کے پوپ کا ایک رسمی اور باوقار خیرمقدم کیا۔ اسکاؤٹس نے ویٹیکن کے پرچم، پوپ کی تصاویر، اور یہ پیغام اٹھا رکھا تھا "ضاحیہ کی جانب سے سید حسن نصرالله آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں"۔ پوپ کے استقبال کی یہ تصاویر اور رپورٹس ویٹیکن کے عربی صفحے نے شائع کیں۔ خصوصی رپورٹ: پوپ لیو چہاردہم، جو دنیا کے کیتھولک مسیحیوں کے رہنما ہیں، ان کا لبنان کا دورہ ایسے نازک حالات...
    —فائل فوٹو قومی ایئر لائن کی نجکاری کے معاملے پر نجکاری میں شامل چاروں کمپنیوں کو نجکاری کمیشن نے تازہ صورتِ حال سے آگاہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لیے بولی 10 سے 15 دسمبر کے درمیان ہونے کی اُمید ہے، قومی ایئر لائن کی جانب سے یومیہ 70 پروازیں چلائی جاتی ہیں۔قومی ایئر لائن کی جانب یومیہ 45 بین الاقوامی اور 25 ڈومیسٹک فلائٹ چلائی جا رہی ہیں جبکہ قومی ایئر لائن کے 34 طیارے ہیں ان میں صرف 18 آپریشنل ہیں۔ وزیراعظم کی قومی ایئر لائن کی نجکاری کے مراحل شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایتوزیراعظم نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کے تمام مراحل تیز اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے...
    پشاور: غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری ہے تاہم وفاق کی سنجیدہ حکمتِ عملی کے مقابلے میں خیبرپختونخوا میں یہ عمل سست روی کا شکار ہے۔ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے Illegal Foreigner Repatriation Plan (IFRP) شروع کیا گیا یہ جامع پلان قومی سلامتی، ریاستی وسائل کے تحفظ اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ناگزیر حکمتِ عملی ہے۔ وفاقی حکومت نے اس منصوبے کے تحت واضح اور مرحلہ وار پلان جاری کیا، پلان کے مطابق ملک بھر میں افغان مہاجر کیمپوں کو مرحلہ وار ڈی نوٹیفائی کیا گیا، وفاقی حکومت کی جانب سے فیز 3 کے نفاذ کے بعد مجموعی طور پر 54...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا میں نیشنل گارڈز پر حملہ کیس میں افغان شہری نے الزامات سے انکار کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق  وائٹ ہاؤس کے قریب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کا واقعہ دنیا بھر میں میڈیا کی شہ سرخیوں میں آیا تھا، جس کے بعد امریکی حکومت نے ویزا درخواستوں، افغان پاسپورٹس پر ویزے کا اجرا سمیت امیگریشن کے حوالے سے سخت فیصلے کیے ہیں۔اس سلسلے میں تازہ پیش رفت کے مطابق افغان شہری نے نیشنل گارڈز پر گولی چلانے کے کیس میں تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق 29 سالہ رحمان اللّٰہ لکنوال وہ ملزم ہے جس پر ایک نیشنل گارڈ کو ہلاک اور دوسرے کو شدید زخمی کرنے کا الزام...
    گزشتہ سال اکتوبر میں 26ویں آئینی ترمیم پیش کرنے سے قبل حکومت اور اپوزیشن سمیت میڈیا اور دیگر حلقوں کی توجہ کا مرکز جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن تھے، وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری، محسن نقوی، بلاول بھٹو، سینیئر وزراء، چیئرمین پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن رہنماؤں اور دیگر پارٹیوں کے سربراہان نے مولانا فضل الرحمن سے متعدد ملاقاتیں کیں اور ان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے مختلف حربے اپنائے تھے اور آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد صدر، وزیراعظم، وزرا سب نے مولانا فضل الرحمن کا بھرپور شکریہ ادا کیا تھا، تاہم اس مرتبہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حکومت کو مطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل تھی تو مولانا...
    آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے مرکزی دروازے پر پریس کانفرنس کے دوران آئی ایس او رہنماء نے اربوں روپے کے سرکاری تعلیمی و تحقیقی اثاثے 2 ڈونرز نادرہ پنجوانی اور عزیز جمال کو دیئے جانے کی کوشش کو سخت تنقید نشانہ بنایا اور اس کوشش کو جامعہ کراچی سے دشمنی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سندھ حکومت کے مجوزہ بل "انٹرنیشنل سینٹر فار سائنس بل 2024/2025ء" کو تعلیم دشمن قرار دیکر یکسر مسترد کرتی ہے اور حکومت سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ آئی سی سی بی ایس ڈگری ایوارڈ بل واپس لیا جائے اور تمام اسٹیک ہولڈر کی مشاورت سے ادارے کی بہتری کے لیے اقدامات کئے جائیں، اربابِ اختیار سے یہ بھی...
    سٹی42: لاہور میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے ٹریفک آرڈیننس 2025 کے فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز چالان اور جرمانوں کا نظام ختم کیا جائے۔  انہوں نے پیرا فورس کی جانب سے غیر ضروری جرمانوں کے خاتمے اور اس ادارے کو لامحدود اختیارات نہ دینے پر زور دیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ وہ ٹریفک قوانین کے ساتھ چلنے کے خواہاں ہیں اور حکومت و متعلقہ اداروں سے تعاون چاہتے ہیں, انہوں نے ٹرک سٹینڈوں میں مناسب پارکنگ سہولیات فراہم کرنے اور لاہور میں نئے ٹرک اڈوں کے قیام کی بھی درخواست کی۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین ...
    فن لینڈ کے صدر نے فارن افیئرز میں کہا کہ دنیا میں عالمی مغرب، عالمی مشرق اور عالمی جنوب کے درمیان ایک تین طرفہ مقابلہ جاری ہے، اس نے عالمی طاقت کے مراکز کو تین حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، یعنی امریکا اور مغرب، دوسرا چین اور روس اور تیسرے ترقی پذیر ممالک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک فن لینڈ کے صدر الکساندر اسٹب نے خبردار کیا ہے کہ دنیا، اس وقت مغرب، مشرق اور عالمی جنوب کی باہمی رقابت کا دور دیکھ رہی ہے، اور اس صورتحال نے ترقی پذیر ممالک کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنا دیا ہے۔ بین الاقوامی امور کے متعلق اسٹب نے امریکی جریدے فارن افیئرز میں خبردار کیا ہے کہ وہ لبرل نظم جو...
    راولپنڈی: راولپنڈی میں ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کروانے کیلئے ڈرونز کیمروں کا استعمال شروع کردیا گیا۔ سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم کے مطابق قانون شکن عناصر کیخلاف کارروائی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے، ابتدائی طور پر رش اور گنجان علاقوں میں ڈرون ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔ فرحان اسلم نے کہا کہ ڈرونز کی نشاندہی پر ٹریفک وارڈنزفوری کاروائی کریں گے، کم عمر ڈرائیونگ، بغیر ہیلمٹ، ون وے کی خلاف ورزی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ سی ٹی او نے کہا کہ قانون شکن عناصر کیخلاف سخت اور بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے، زیرو ٹالرنس کی بدولت ٹریفک قوانین کیخلاف ورزیوں میں واضح کمی ہوئی۔ انکا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین میں...
    آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے مرکزی دروازے پر پریس کانفرنس کے دوران آئی ایس او رہنما نے ڈونرز کو اربوں روپے کے سرکاری تعلیمی و تحقیقی اثاثے 2 ڈونرز نادرہ پنجوانی اور عزیز جمال کو دیئے جانے کی کوشش کو سخت تنقید نشانہ بنایا اور اس کوشش کو جامعہ کراچی سے دشمنی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سندھ حکومت کے مجوزہ بل "انٹرنیشنل سینٹر فار سائنس بل 2024/2025ء" کو تعلیم دشمن قرار دیکر یکسر مسترد کرتی ہے اور حکومت سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ آئی سی سی بی ایس ڈگری ایوارڈ بل واپس لیا جائے اور تمام اسٹیک ہولڈر سے مشاورت سے ادارے کی بہتری کے لیے اقدامات کئے جائیں، اربابِ اختیار سے...
     ویب ڈیسک :ٹرانسپورٹرز نے 8 دسمبر سے صوبہ بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا۔  صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نبیل طارق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کی منظوری کے لئے حکومت کو 4 روز کا وقت دے رہے ہیں ، مطالبات نہ مانے گئے تو سڑکوں پر نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک آرڈینینس 2025 ہم پر مسلط کیا گیا،کسی ٹرانسپورٹرز سے بھی مشاورت نہیں کی گئی،ڈرائیورز کی تذلیل کی جا رہی ہے، گاڑیاں بند کی جا رہی ہیں، اتنے بھاری جرمانے ہیں کہ ہمارا 80 فیصد کام رک چکا ہے۔نبیل طارق نے کہا کہ ہمارا سامان ہمارے گوداموں میں پڑا ہے ، کوئی ڈرائیور لے کر جانے کو تیار نہیں،ٹریفک آرڈیننس  کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سال 2025 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے لیے بہتری کا سال ثابت ہوا۔ ٹیم نے نہ صرف نمایاں فتوحات سمیٹیں بلکہ جدید دور کی کرکٹ کا انداز بھی اپناتے ہوئے نظر آئی۔اعداد و شمار کے مطابق رواں سال قومی ٹیم کے چھکے مارنے کی اوسط میں نمایاں اضافہ ہوا۔ پاکستان نے 34 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں مجموعی طور پر 3872 گیندیں کھیلیں اور 235 چھکے لگائے، یعنی ہر میچ میں اوسطاً 7 چھکے اور ہر 16 گیندوں بعد ایک چھکا۔گزشتہ سال پاکستان نے 27 میچوں میں صرف 152 چھکے لگائے تھے، جبکہ 2024 میں ہر 19ویں گیند پر ایک چھکا اور فی میچ چھکوں کی اوسط 6 سے بھی کم تھی۔2024 کے مقابلے میں 2025 کے اعداد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">معروف عالم دین اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان ڈینگی میں مبتلا ہو گئے اور اس وقت کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے اور وہ باقاعدگی سے اپنی نمازیں بھی ادا کر رہے ہیں۔مفتی عبدالرزاق نقشبندی نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے مفتی منیب الرحمان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، اور امکان ہے کہ بدھ کے روز انہیں گھر منتقل کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ اہلخانہ نے عوام سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
    کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئندہ برس جنوری میں ملک بھر میں 2 اضافی تعطیلات دی جائیں گی، جن میں نئے سال کی خوشیاں اور اسرا و معراج کی مقدس مناسبت شامل ہیں۔ یہ تعطیلات سال کے آغاز پر شہریوں اور رہائشیوں کو طویل وقفہ فراہم کریں گی۔ العطل الرسمية في البلاد لعام 2026 #الكويت pic.twitter.com/T47Gr5VbLR — الاحداث الكويتية ???????? (@Ahdath_kw) November 29, 2025 رپورٹس کے مطابق نئے سال کی تعطیلات 3 دن پر مشتمل ہوں گی، جو جمعرات یکم جنوری سے شروع ہو کر ہفتہ 3 جنوری تک جاری رہیں گی۔ جبکہ معمول کا کام اتوار 4 جنوری سے دوبارہ شروع ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: کویت کا الیکٹرونک ویزا کیا ہے اور کون اپلائی کرسکتا ہے؟ اسی طرح اسرا...
    پشاور کے علاقے یکہ توت میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ جائے وقوعہ کی نشاندہی کے لیے لے جاتے ہوئے ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ واضح رہے کہ ملزم پر 10 سال کی بھتیجی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا۔
    2025ء شوبز اور اسپورٹس کی دنیا میں رشتوں کے اختتام کا سال ثابت ہوا، کچھ جوڑوں نے خاموشی سے راستے جدا کیے تو کچھ کی علیحدگیاں سرخیوں پر چھا گئیں۔ 2025ء اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، سال کے آخری ماہ میں یہاں اُن مشہور شخصیات کا خلاصہ ہے جنہوں نے رواں سال علیحدگی اختیار کی۔ دھناشری ورما اور یوزویندر چہل کوریوگرافر دھناشری ورما اور بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کی علیحدگی سال کی سب سے زیادہ زیرِ بحث طلاقوں میں شامل رہی، طلاق کے بعد دھناشری ورما کو ملنے والے 4 کروڑ روپے اور مختلف افواہوں نے اس معاملے کو مسلسل خبروں میں رکھا۔ اس جوڑی نے 2020ء میں شادی کی تھی اور اِن کی طلاق مارچ 2025ء...
    امریکا میں قائم خالصتان حامی تنظیم سکھس فار جسٹس (SFJ) نے الزام عائد کیا ہے کہ کینیڈا میں تعینات ایک حاضر سروس بھارتی سفارتکار نے خالصتان ریفرنڈم کے منتظم اندرجیت سنگھ گوسال کے قتل کے لیے 50 ہزار ڈالر کی رقم ایک مبینہ ہٹ مین کو پیش کی ہے۔ ایس ایف جے کے مطابق کینیڈین سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیاں اس مبینہ کانٹریکٹ ٹو کل منصوبے سے آگاہ تھیں اور رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس (RCMP) نے گوسال کو حال ہی میں سیکیورٹی اور تحفظ کی پیشکش بھی کی ہے، کیونکہ ان کی جان کو ’فوری خطرہ‘ لاحق تھا۔ کینیڈین میڈیا کے مطابق اندر جیت سنگھ گوسال خالصتان ریفرنڈم مہم کے منتظمین میں شامل رہے ہیں اور انہیں پہلے بھی...
    برطانوی ماہرِ طب ڈاکٹر رچرڈ بیل ڈھاکا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم اور بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کے علاج میں معاونت کریں گے۔ خالدہ ضیا اس وقت ایور کیئر اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ One of the top doctors of England’s National Health Service (NHS), Professor Richard Beale of Intensive Care Medicine at London’s King’s College, has arrived in Bangladesh for the treatment of Khaleda Zia pic.twitter.com/4wfIRqLk0P — Jashim (@jashim4truth) December 3, 2025 بی این پی چیئرپرسن کے میڈیا وِنگ کے شیعرالکبیر خان کے مطابق ڈاکٹر رچرڈ بیل بدھ کی صبح تقریباً ساڑھے 10 بجے حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اُترے، جہاں سے وہ براہِ راست ایور...
    واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں نیشنل گارڈ کے ایک اہلکار کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار افغان شہری نے عدالت میں تمام الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ 29 سالہ رحمان اللّٰہ لکنوال کو اسپتال میں زیرِ علاج ہونے کے باعث ویڈیو لنک کے ذریعے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں اس نے اپنے اوپر عائد الزامات کو رد کردیا۔ دورانِ سماعت وہ شدید تکلیف کے باعث آنکھیں بند کیے رکھا۔ جج رینی ریمنڈ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شواہد سے واضح ہے کہ ملزم مسلح ہو کر طویل سفر طے کرکے واشنگٹن ایک خاص مقصد کے تحت پہنچا۔ استغاثہ کے مطابق فائرنگ کے وقت ملزم نے...
    معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر اپنے حالیہ بیان کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔ اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز اکثر ڈیلیوری کے وقت ’چینج‘ نہیں لاتے، ان کا کہنا تھا کہ آپ اپنی مرضی سے ان کو ٹپ دے دیں تو وہ اور بات ہے لیکن اگر وہ جھوٹ بول رہے ہیں تو میں ڈرائیور کو بلاتی ہوں اور کہتی ہوں جا کر کھلے پیسے لے کر آؤ۔ یہ بھی پڑھیں: ’ہر شو میں ایک نئی کہانی ہوتی ہے‘، ندا یاسر کو پھر تنقید کا سامنا پروگرام میں شریک دیگر خواتین فنکاروں نے بھی ندا یاسر کی رائے کی...
    وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرکے ایک نیشنل گارڈ کو ہلاک اور دوسرے کو شدید زخمی کرنے والے افغان شہری نے الزامات سے انکار کیا ہے۔ 29 سال کے افغان شہری رحمان اللّٰہ لکن وال نے اسپتال کے بیڈ سے ویڈیو کے ذریعے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔ اس دوران ملزم نے تکلیف کے باعث اپنی آنکھیں بند کر رکھی تھیں۔ واشنگٹن ڈی سی کے مجسٹریٹ جج رینی ریمنڈ نے رحمان اللّٰہ لکن وال کو حراست میں رکھنے کاحکم دیا اور کہا یہ بالکل واضح ہے کہ مسلح ملزم 3000 میل کا سفر طے کرکے ایک خاص مقصد کے لیے آیا۔ استغاثہ نے الزام لگایا کہ ملزم نے فائرنگ کرتے وقت اللّٰہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا تھا۔
    دنیا ہر سال 3 دسمبر کو معذوروں کا عالمی دن مناتی ہے۔ مقصد یہ نہیں کہ صرف ایک دن یاد کرلیا جائے کہ ہمارے اردگرد موجود لوگ کن مشکلات سے گزر رہے ہیں، بلکہ یہ سوچا جائے کہ کیا ہم ایک ایسا معاشرہ بنا سکے ہیں جو سب کے لیے خوشگوار، محفوظ اور قابلِ رسائی ہو؟ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ایک بہتر، انصاف پر مبنی اور سب کے لیے قابلِ رسائی معاشرہ تبھی ممکن ہے جب ہم ہر فرد کو ساتھ لے کر چلیں۔ اس سال کا عالمی موضوع ہے: ’’معذورافراد کی شمولیت… سماجی ترقی کی بنیاد‘‘۔ اقوام متحدہ کے مطابق دنیا کے ہر خطے میں معذور افراد کو وہ چیلنج درپیش ہیں جو عام لوگوں کے...
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ پہلی بار کرکٹ کی دنیا کے تاریخی مقام لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں شاندار روڈ شو کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔  یہ ایونٹ عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز اور کرکٹ شائقین کو ایک جگہ جمع کرے گا۔ اس خصوصی تقریب کا مقصد لیگ کی غیر معمولی ترقی، مضبوط تجارتی حیثیت اور مستقبل کی سمت کو عالمی سطح پر پیش کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان سپر لیگ 10: ڈرافٹنگ کی تاریخ اور وینیو میں تبدیلی کردی گئی ایچ بی ایل پی ایس ایل انتہائی تیزی سے دنیا کی مقبول ترین اور مضبوط ترین ٹی20 لیگز میں شامل ہو چکی ہے۔ 2 نئی ٹیموں کے اضافے کی تیاریوں کے ساتھ ہی لیگ کو برطانیہ بھر...
    کابل(انٹرنیشنل ڈیسک)افغان طالبان رجیم کی سخت پابندیوں اور سفاکانہ حکمرانی کے تحت افغانستان میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری ہیں۔ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور اقتصادی مشکلات نے ہزاروں افغان خاندانوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق، نوجوان تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہیں اور کم تنخواہ پر کام کرنے کے باوجود اپنی بنیادی ضروریات پوری نہیں کر پا رہے۔ افغان طالبان رجیم سخت پابندیوں کی آڑ میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں مصروفافغان عوام کی زندگیاں اور بنیادی حقوق طالبان کی سفاکی اور دہشت گردانہ حکمرانی کی بھینٹ چڑھ گئےبے روزگاری اور اقتصادی مشکلات نے ہزاروں افغان خاندانوں کی زندگی اجیرن کر دی@pajhwok @ReutersPakistan pic.twitter.com/ionBDGqrnB — Media Talk (@mediatalk922) December 3, 2025...
    اسلام آباد: صدر  مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ قومی زندگی میں خصوصی افراد کی مکمل شمولیت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اپنے پیغام میں صدر مملکت نے خصوصی افراد کے حقوق اور وقار کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی زندگی میں خصوصی افراد کی مکمل شمولیت حکومت کی ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں اقدامات جاری ہیں۔ صدر زرداری کے مطابق قومی شناختی کارڈ پر خصوصی لوگو، سرٹیفیکیشن اور سماجی تحفظ سے متعلق سہولیات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے جب کہ خصوصی افراد کے لیے بہتر روزگار اور نقل و...
    ویب ڈیسک:پاک فوج کے زیر انتظام میرانشاہ میں اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا۔  جرگے میں شمالی وزیرستان کے مشران اور عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی،جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے جرگے کے شرکاء کو خوش آمدید کیا۔  جی او سی میرانشاہ نے شمالی وزیرستان میں امن و خوشحالی کیلئے قبائلی عمائدین اور مشران کے کلیدی کردار کو سراہا۔  جرگے میں علاقے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین  شرکاء نے علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور درپیش انتظامی مسائل پر اپنی تجاویز پیش کیں۔  قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے...
    ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان خصوصی افراد کے حقوق، وقار اور مکمل سماجی شمولیت کے لیے پُرعزم ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قومی زندگی میں خصوصی افراد کی بھرپور شمولیت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لیے رسائی، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں متعدد اقدامات جاری ہیں جن کا مقصد خصوصی افراد کو سہولتوں، مواقع اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ مزید پڑھیں: خصوصی افراد کا عالمی دن، بھارتی مظالم سے ہزاروں افراد زندگی بھر کے لیے معذور انہوں نے کہا کہ قومی شناختی کارڈ پر خصوصی لوگو، سرٹیفیکیشن اور سماجی تحفظ...
    امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب ایمبسیڈر مسعود خان کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات چھوڑ کر جنگ کا راستہ اس لیے اختیار کیا تاکہ وہ اندرونی کمزوریاں چھپا سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا مسئلہ افغان عوام سے نہیں، افغان طالبان رجیم سے ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر منجھے ہوئے سفارتکار مسعود خان نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان تعلقات ایک تو دوطرفہ مذاکرات سے حل ہو سکتے تھے نہیں ہوئے، سہ فریقی یا ثالثی مذاکرات سے حل ہو سکتے تھے، نہیں ہوئے کیونکہ افغان طالبان نے جنگ کا راستہ اختیار کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    پشاور و صوابی انٹرچینج میں احتجاج جاری، پارٹی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے سہیل آفریدی کا صوابی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ،احمد نیازی کی میڈیا سے گفتگو عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے پشاور اور صوابی میں پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے جبکہ احتجاجی مظاہروں کے دوران پارٹی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج صوابی انٹرچینج پر احتجاج کا اعلان احمد خان نیازی نے کیا ہے، جبکہ پارٹی اور وزیر اعلیٰ نے کارکنوں کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔ ان کے مطابق منتخب نمائندے اڈیالہ جیل جائیں گے جبکہ صوابی کا احتجاج صرف ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    دنیا بھر میں اوپن اے آئی اور چیٹ جی پی ٹی کی سروس اچانک متاثر ہونے کے باعث لاکھوں صارفین برہمی اور پریشانی کا شکار رہے۔ منگل کی دوپہر 2 بج کر 30 منٹ (امریکی مشرقی وقت) کے بعد عالمی سطح پر صارفین نے سروس تک رسائی میں شدید مشکلات کی شکایات کیں۔ بین الاقوامی ویب سائٹ ڈآن ڈیٹیکٹر پر 39 ہزار سے زائد صارفین نے چیٹ جی پی ٹی استعمال نہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی جن میں سے 92 فیصد نے خاص طور پر چیٹ جی پی ٹی تک رسائی میں مسئلے کی نشاندہی کی۔ 7 فیصد صارفین نے اوپن اے آئی کی ویب سائٹ تک رسائی میں مسائل بتائے جبکہ 1 فیصد نے اے پی آئی تک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کا اجتماع ناظمین علاقہ جات امیر ضلع ڈاکٹر نور الحق کی زیر صدارت دفتر جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی میں منعقد ہوا جس میں قیم ضلع راشد خان، نائب امرا سید سلطان روم، نذر محمد برکی سمیت نظم ضلع اور تمام ناظمین علاقہ جات نے شرکت کی۔ اجلاس میں اجتماع عام میں بھرپور شرکت پر تمام ناظمین کی کارکردگی کو سراہا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے دیے گئے لائحہ عمل پر عمل درآمد کیا جائے گا اور ملک سے نظام ظلم کے خاتمے کے لیے عوام کو متحد کرنے کے لیے رابطہ عوام مہم چلائی جائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی پولیس طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج نے ماہ رواں کے دوران منائے جانے والے مختلف ثقافتی ایام(کلچر ڈے) کے موقع پر رینج میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے ثقافتی ایام کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات اور ریلیوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے اور شر پسند عناصر اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنیکیاحکامات جاری کرتے ہوئے رینج کے تمام ایس ایس پیز کو فول پروف حفاظتی انتظامات پر مشتمل سیکورٹی پلان ترتیب دینے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے مزید احکامات جاری کئے کہ تعلیمی اداروں، پریس کلبز یا دیگر ایسے مقامات جہاں کلچر ڈے کی مناسبت سے پروگرامز / تقریبات منعقد ہوتی ہیں ان کے اطراف میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے بحالی عبدالجبار خان نے پیپلزپارٹی کے ملک گیر کامیاب یوم تاسیس پر پارٹی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی 58سالہ تاریخ جدوجہد ، عوامی خدمت اور ملک دشمن قوتوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہے۔ پورے ملک اور خاص طورپر سندھ میں یوم تاسیس پر جس طرح پارٹی کارکنان اور عہدیداروں نے عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا اس سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے بنیادی مسائل حل کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری عوام کی اُمید ہیں اور عوام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مٹیاری (نمائندہ جسارت)مٹیاری کے باقیل پوٹہ محلے کے رہائشی، ایک معصوم بچی اور دو کم سن بیٹوں کے والد، گھر کے واحد کفیل علی شیر ترک گزشتہ دو سال سے منہ کے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔ بیماری بڑھ جانے کے باعث وہ بستر تک محدود ہو گئے ہیں اور کھانے پینے سے بھی قاصر ہیں۔ گھر والوں نے اپنی استطاعت کے مطابق کافی علاج کرایا، لیکن غربت کے سبب مزید علاج نہ کرا سکے، جس کی وجہ سے بیماری مزید شدید ہوتی جا رہی ہے۔علی شیر ترک گھر کے واحد کمانے والے تھے، لیکن بیماری کی وجہ سے مزدوری نہ کر سکنے کے باعث خاندان شدید مالی تنگی کا شکار ہے۔ علاج اور دواؤں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تلہار (نمائندہ جسارت) تلہار ڈی ایس پی گولارچی عبدالرحیم خاصخیلی کے خلاف ایس ٹی پی کارکنان کا پریس کلب کے سامنے شدید احتجاجی مظاہرہ ڈی ایس پی پر زرعی زمین پر مبینہ قبضہ کرنے کا الزام۔تفصیلات کے مطابق. تلہار ایس ٹی پی کارکنان شان سموں، اسلم سموں، رفیق سموں سمیت دیگر کا پریس کلب کے سامنے ڈی ایس پی عبدالرحیم خاصخیلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ علامتی بھوک ہڑتال مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ ٹنڈوغلام حیدر کی حدود میں ہماری زرعی زمین ہے جس پر ڈی ایس پی گولارچی عبدالرحیم خاصخیلی قبضہ کرنا چاہتا ہے ہمیں ہراساں کرنے کے لیے ہم پر ہمارے رشتہ داروں اور ہاریوں پر جعلی ایف آئی آر درج کروائیں گئیں ہیں ڈی ایس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-22 کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت خصوصی افراد کے حقوق کی فراہمی اور معاشرے میں ان کے تعمیری کردار کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔ نابینا پن یا کسی دیگر معذوری کا شکار ہونے کے باوجود بعض افراد ملک میں نمایاں اور قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جماعت اسلامی انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ حکومت معذور افراد کے لیے ملازمتوں میں مختص کوٹے پر میرٹ کے مطابق عمل درآمد یقینی بنائے۔ 3دسمبر عالمی یوم معذوراں کے موقع پر کراچی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خصوصی افراد کے حوالے سے مستند اعدادوشمار تک مرتب نہیں ہوئے، گزشتہ خانہ شماری میں ان...
    گلشن اقبال کے علاقے میں نیپا پل کے قریب مین ہول میں گرکر لاپتا ہونے والے تین برس کے بچے کی لاش نصف میٹر فاصلے سے 15 گھنٹے بعد مل گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ان کے پاس کھدائی کے لیے ضروری مشینری دستیاب نہیں تھی اور نہ ہی کسی سرکاری ادارے کی جانب سے کوئی معاونت فراہم کی گئی۔ بعد ازاں علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہیوی مشینری منگوائی اورکھدائی کا کام شروع کیا۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔  کراچی کا سانحہ ایک بار پھر پوری شدت کے ساتھ ہمارے اجتماعی ضمیر کو جھنجھوڑگیا ہے۔ تین سالہ معصوم بچے کا کھلے مین ہول میں گر کر ہلاک...
    کراچی: مومن آباد پولیس نے رحیم شاہ کالونی کے ٹو پہاڑی کے قریب ڈکیت گینگ سے مبینہ مقابلے کے دوران 3 زخمی سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار 3 ڈاکوؤں کو مہران ولد ابراہیم ، اسمٰعیل ولد فضل خالق ، فہیم ولد گلشیر کے نام سے جبکہ چوتھے ساتھی کو اکرام عرف ببلا ولد اکرم کے نام سے شناخت کیا گیا جن کیے قبضے سے 2 پستول ، گولیاں ، چلیدہ خول ، چھینے گئے موبائل فونز ، نقدی اور 2 موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔  پولیس نے تینوں زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس ان کا کرمنل ریکارڈ...
    ویب ڈیسک : گنیز ورلڈ ریکارڈز نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) کے چانسلر محمد شاہ زیب اعوان کو دنیا کے کم عمر ترین مرد یونیورسٹی چانسلر کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔  گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے این آئی ٹی کے چانسلر محمد شاہ زیب اعوان کو باضابطہ طور پر دنیا کے کم عمر ترین (مرد) یونیورسٹی چانسلر کے طور پر تسلیم کرنا پاکستانی نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو اجاگر کرنے کیلئے اہم سنگِ میل ہے۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین  این آئی ٹی ایک فیڈرل چارٹرڈ ادارہ ہے جو امریکا کی صفِ اول کی جدید ترین...
    سعودی کابینہ نے مالی سال 2026 کے بجٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اس کی منظوری دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق نئے بجٹ کے تحت آئندہ سال کی آمدنی 1.15 ٹریلین ریال (310 ارب ڈالر) جبکہ اخراجات 1.313 ٹریلین ریال (350 ارب ڈالر) مقرر کیے گئے ہیں، اور مجموعی خسارہ 165.4 ارب ریال متوقع ہے۔ کابینہ کا اجلاس دمام میں ولی عہد وزیراعظم اور کونسل آف اکنامک اینڈ ڈیولپمنٹ کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ مزید پڑھیں: امیر مدینہ منورہ کا سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے منصوبے جاری رکھنے پر زور شہزادہ محمد بن سلمان نے وزرا اور اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی ذمہ داری کے...
    کراچی (نیوزڈیسک) مفتی منیب ڈینگی کا شکار ہوئے، حالت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا، اب طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ مفتی اعظم پاکستان اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے۔ ترجمان مفتی عبد الرزاق کے مطابق مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان ڈینگی وائرس ہوا، حالت تشویش ناک ہونے پر نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ مفتی منیب الرحمان کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کریں۔
    فائل فوٹو۔ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے میر علی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےخارجیوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 6 خارجی ہلاک کردیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسپن وام میں دوسری کارروائی کے دوران ایک خارجی کو ہلاک کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے بھارتی پراکسی کے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد دہشتگرد کارروائیوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں کی گئی غلطیوں کو واپس لے کر آئین کو درست کیا جائے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے  کہا کہ پارلیمنٹ ایک ایسا فورم ہے جہاں مشاورت سے معاملات حل کرنے چاہئیں، لیکن 27 ویں ترمیم میں یہ عمل مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ یہ ترمیم آئین کے ٹائٹل پر زخم کی مانند ہے اور سیاسی لحاظ سے اس میں بہت بونا پن نظر آتا ہے، اس میں جمہوری تقاضے پورے کیے گئے اور اتفاق رائے حاصل کیا گیا، لیکن 27 ویں ترمیم کے...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق  7 دہشتگردوں کو 2 مختلف کارروائیوں کے دوران ہلاک کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے میر علی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا اور خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میر  علی میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک کیے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ  اسپن وام میں دوسری کارروائی کے دوران ایک خوارج کو ہلاک کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر 2 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی میر علی کے علاقے میں کی گئی، جہاں دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر فورسز نے ان کے ٹھکانوں کو گھیر کر آپریشن کیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔ترجمان کے مطابق اسپن وام میں کی جانے والی دوسری کارروائی میں ایک مزید دہشتگرد کو ہلاک کیا گیا۔ دونوں کارروائیوں کے دوران ہلاک افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد سیکیورٹی...
    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرط پر وفاقی حکومت نے کالے دھن کے ورچوئل ایسٹ میں استعمال کو روکنے کیلئے سخت ریگولشنز متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈر ریگولیشنز کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) کی شرائط پر منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ، کرپشن، مشکوک ٹرانزکشنزکی ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈر ریگولیشنز کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیاگیا ہے۔ اس مسودے کو متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے فائنل کرکے منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف (فیٹف) کی شرائط پر تیار کیے گئے ریگولیشنز کے ابتدائی مسودے میں تجویز کردہ اقدامات سے منی لانڈرنگ،...
    عمران خان کی صحت الحمدللہ ٹھیک ہے ،بہن کی ملاقات کے بعد گفتگو ،بانی پر ذہنی ٹارچر کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی بہن عظمی خان کی 29روز بعد ملاقات ہوگئی، عظمی خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت الحمدللہ ٹھیک ہے مگر وہ بہت غصے میں تھے اور انکشاف کیا کہ انہیں ذہنی ٹارچر کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان سے ان کی بہن عظمی خان کی ملاقات ہوئی۔ ڈاکٹر عظمی خان اکیلی گیٹ نمبر 5سے اڈیالہ جیل روانہ ہوئیں۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے پیغام دیا کہ ون پرسن ون ملاقات کی اجازت ہے۔ ڈاکٹر عظمی خان...
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں کیمبرین پیٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی پاک فوج کی ٹیم نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دنیا کے مشکل ترین فوجی مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے پر ٹیم کو مبارکباد دی اور ان کی جسمانی برداشت، جنگی مہارت، سخت تربیت اور شاندار ٹیم ورک کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ یہ کامیابی نہ صرف قوم کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ پاک فوج کے اعلیٰ معیار اور عظمت کی بھی تصدیق کرتی ہے۔ فیلڈ مارشل نے ٹیم کے عزم، محنت اور لگن کو پاک فوج کی اعلیٰ روایات...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم چلانے والے اکاؤنٹس بھارت، وسطی ایشیا اور بھارت سے چلائے جارہے ہیں ان میں سے 33 سرگرم ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے 22 سوشل میڈیا اکاؤنٹس فتنہ الخوارج کی جانب سے چلائے جارہے ہیں جبکہ 11 سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان مخالف عناصر چلارہے ہیں۔ مفتی نورولی اورغازی میڈیا نیٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ فتنہ الخوارج کے عناصرافغانستان میں بیٹھ کرچلارہے ہیں جبکہ احسان اللہ احسان اوراسلام آباد پوسٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ وسطی ایشیا سے چلائے جارہے ہیں۔اسی طرح الحسن محمود اور سید آر ساحل کے ناموں سے اکاؤنٹ افغانستان سے فتنہ الخوارج کے لوگ چلارہے ہیں، شہید مدثراور پتراز ستریورکہ ناموں کے...
    خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف سید عبدالرحیم موسوی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ہیڈکوارٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور قریب سے ان منصوبوں کے نفاذ کے عمل کا جائزہ لیا۔  اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ خاتم‌الانبیاء (ص) ہیڈکوارٹر کے اقدامات کو شایستہ انداز میں عظیم ایرانی قوم تک پہنچایا جانا چاہیے تاکہ محترم ایرانی عوام اس بڑے اقدام سے باخبر ہوں اور جان لیں کہ دشمن کی تبلیغات محض جھوٹ ہے۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف سید عبدالرحیم موسوی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ہیڈکوارٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور قریب سے ان منصوبوں...
    عمران خان بہت غصے میں تھے کہا کہ یہ مجھے ذہنی ٹارچر کر رہے ہیں ان سب کا ذمہ دار ایک شخص ہے، عظمی خانم ۔۔۔۔۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی بہن عظمیٰ خانم کی 29 روز بعد ملاقات ہوگئی، عظمیٰ خانم کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت الحمدللہ ٹھیک ہے مگر وہ بہت غصے میں تھے اور انکشاف کیا کہ انہیں ذہنی ٹارچر کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان سے ان کی بہن عظمی خانم کی ملاقات ہوئی۔ ڈاکٹر عظمی خانم اکیلی گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل روانہ ہوئیں۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے پیغام دیا کہ ون پرسن ون ملاقات کی اجازت ہے۔ ڈاکٹر عظمیٰ...
    کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں بی اے پی رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ پی بی 36 میں انتخابات سے متعلق صوبائی اسمبلی، قومی اسمبلی، سینیٹ میں آواز اٹھائینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے بلوچستان کے ضلع قلات سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 36 پر فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر و وفاقی وزیر خالد مگسی کی زیر صدارت پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، سینیٹر عبدالقادر، سینیٹر منظور کاکڑ، سینیٹر دنیش کمار، سابق وزیر داخلہ ضیاء لانگو، سینیٹر نصیب اللہ بازئی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی و بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس...
    ستائیسویں آئینی ترمیم کی غلطیاں واپس لے کر آئین کو درست کریں، مولانا فضل الرحمان کا حکومت کا مشورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ 27 ویں ترمیم میں کی گئی غلطیوں کو واپس لیکر آئین کو واپس درست کریں۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پارلیمنٹ ایک ایسا فورم ہے جہاں ہم مشاورت سے معاملات طے کرتے ہیں، کوشش کی جائے کہ آئین متنازعہ نہ ہو لیکن 27 ویں ترمیم میں ایسا نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم متنازع ہوگی اور اسے آئین کے ٹائٹل پر زخم سمجھا جائے گا،...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پروموشن کے لیے لندن روڈ شو کروانے کا اعلان کردیا گیا۔ ترجمان پی ایس ایل کے مطابق پی ایس ایل کا روڈ شو لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا جس میں عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی شرکت متوقع ہے۔ چئیرمین پی سی بی محس نقوی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شامل ہے۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں میں برطانوی سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ لندن روڈ شو کا مقصد لیگ کا وژن، کمرشل ماڈل اور مستقبل کی حکمتِ عملی...
    اسلام آباد:(نیوزڈیسک) بائیولوجیکل اور زہریلے ہتھیاروں کے خلاف بل بھی پارلیمنٹ سے منظور کیا گیا ۔بل کے متن کے مطابق پاکستان میں حیاتیاتی ہتھیاروں پر مکمل پابندی ہوگی، حیاتیاتی ہتھیار استعمال کرنے پر سزائے موت، عمر قید اور ایک کروڑ جرمانہ ہوگا۔ بائیو ویپن کی تیاری کے لیے براہ راست یا بالواسطہ تکنیکی، مالی، لاجسٹک یا کوئی دوسری مدد فراہم کرنے پر 25 سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ بائیو لوجیکل ہتھیاروں کے پاکستان یا پاکستان سے باہر استعمال یا استعمال پر پابندی ہوگی، بائیولوجیکل ہتھیار پاکستان یا پاکستان سے باہر استعمال کرنے پر سزائے موت یا عمر قید ہوگی۔ بائیولوجیکل مواد یا ٹیکنالوجی کی ترسیل کی درآمد متعلقہ وزارت کنٹرول کرنے کی...
    اسلام آباد(نیوزدیسک) قومی اسمبلی میں البیرونی یونیورسٹی کےقیام کا بل 25 فیصد مستحق طلبہ کو مفت تعلیم دینے کی ترمیم سمیت متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ جمعیت علمائے اسلام ف کی عالیہ کامران کی بل میں ترامیم کثرت رائے سے مسترد کر دی گئیں۔ البیرونی انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد بل 2025 ضمنی ایجنڈے کے طور پر پیش کیا گیا تو پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ نے 25 فیصد مستحق طلبہ کو مفت تعلیم دینے کی ترمیم متعارف کرا دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ترمیم کی حمایت کر دی اور بل اس ترمیم سمیت متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ رکن اسمبلی نیلسن عظیم نے راولپنڈی کے اسپتالوں کی صورتحال کا معاملہ اٹھایا تو...
    —فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کے انتقال پر خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی الیکشن کا اعلان کر دیا گیا۔الیکشن کمشنر پنجاب کے ترجمان کے مطابق امیدوار 4 سے 5 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ 8 دسمبر اور امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امیدوار 15 دسمبر تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ پولنگ 24 دسمبر کو پنجاب اسمبلی میں ہو گی۔
    رسالپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے آپریشن بنیان مرصوص میں ہم نے دشمن کو شکست دی، 10 مئی کو دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا معرکہ حق میں کامیابی پاکستان ائیر فورس کی بہترین کاکردگی کا مظہر ہے۔ ان کا کہنا تھا جب 6 اور 7 مئی کی رات پاکستان کی خود مختاری کو چیلنج کیا گیا تو پاکستان ائیر فورس نے دشمن کو بھرپور جواب دیتے ہوئے رافیل سمیت اس کے جدید ترین لڑاکا طیارے...
    انتقال کی خبروں پر معین خان کا ردعمل آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) سابق پاکستانی کرکٹر معین خانکا اپنے انتقال کی خبروں پر ردعمل سامنے آ گیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبروں کی تردید کی اور ویڈیو بیان کے ذریعے اپنی خیریت کے حوالے سے بتایا۔ آج صبح سے معین خان کے انتقال کی افواہیں زیر گردش تھیں، جس پر انہیں ویڈیو بیان جاری کرنا پڑا۔اپنے بیان میں انہوں نے ان جھوٹی خبروں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ صبح سے میرے انتقال کی ایک افواہ گردش کر رہی ہے جن صاحب نے بھی یہ حرکت کی ہے انہوں نے نہایت ہی غیر ذمہ داری کا ثبوت...
    بھارت کے اترپردیش میں ایک انوکھا واقعہ اس وقت خبروں کی زینت بن گیا جب دلہن نے سسرال پہنچنے کے محض 20 منٹ بعد ہی شوہر کے ساتھ زندگی گزارنے سے صاف انکار کردیا۔ رپورٹس کے مطابق دیوریا میں ہونے والی اس شادی میں تمام رسم و رواج دھوم دھام سے ادا کیے گئے تھے۔ لڑکا سلیم پور نگر پنچایت کی رہائشی لڑکی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا، اور شادی کی تقریب بخیر و خوبی انجام پائی۔ تاہم سسرال پہنچنے کے کچھ ہی دیر بعد صورتحال میں ڈرامائی موڑ آگیا۔ خواتین جب چہرہ دکھانے کی روایتی رسم کے لیے دلہن کے گرد جمع ہوئیں تو وہ اچانک اٹھ کھڑی ہوئی اور بتایا کہ اسے فوری اپنے والدین کو بلانا...