2025-12-13@06:20:27 GMT
تلاش کی گنتی: 3335
«بھی اپنی»:
(نئی خبر)
چین نے اپنا نیا خلائی مشن شین ژو 21 کامیابی سے روانہ کردیا۔ خبرایجنسی کے مطابق یہ مشن تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے لیے بھیجا گیا ہے اور اس میں تین خلاباز شامل ہیں، جن میں چین کے سب سے کم عمر خلاباز بھی شامل ہیں۔ مشن کو شمال مغربی چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا، جہاں راکٹ نے مقررہ وقت پر کامیابی سے اڑان بھری۔ چینی خلائی ادارے کے مطابق خلاباز تقریباً چھ ماہ تک خلا میں قیام کریں گے اور اسٹیشن پر مختلف سائنسی تجربات اور سسٹمز اپ گریڈز انجام دیں گے۔ یہ مشن سال 2022 میں تعمیر ہونے والے تیانگونگ خلائی مرکز سے روانہ ہونے والا ساتواں خلائی مشن ہے۔ چینی حکام نے...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت پہلو: آج آپ کے اندر توانائی اور جوش و خروش کا ایک نیا احساس ہوگا۔ آپ اپنے کاموں کو تیزی سے نمٹانے کے قابل ہوں گے اور نئے منصوبوں پر کام شروع کرنے کے لیے بھی تیار ہوں گے۔ دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے گی۔ منفی پہلو: آج آپ کو جلد بازی میں فیصلے کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ غصے پر قابو رکھیں اور کسی بھی قسم کے تنازع سے بچنے کی کوشش کریں۔ مالی معاملات میں بھی احتیاط برتیں۔ ثور: 22 اپریل تا 20 مئی مثبت پہلو: آج آپ کے لیے مالی لحاظ سے اچھے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔ آپ کو کہیں...
اپنے خصوصی انٹرویو میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ ملک چلانا ہے تو آئین پر عمل پیرا ہونا پڑے گا، ہم کسی صورت فوج کے غزہ میں جانے کی حمایت نہیں کرسکتے، اپنے بھائیوں کو اپنے ہی بھائیوں کے ہاتھوں سے قتل ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئے۔ متعلقہ فائیلیںسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے شکریال سے تعلق ہے، جامعۃ الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ قم المقدس ایران سے علم دین حاصل کرنیکے بعد پاکستان تشریف لائے اور دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی شعور دینے میں بھی علامہ ناصر عباس جعفری کا کردار نمایاں ہے۔...
ایک بیان میں چیئرمین نظام مصطفی پارٹی نے کہا کہ اب پاکستان اور افغانستان دنوں ملکوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مفاہمتی یاداشت پر عمل درآمد کو یقینی بنانے بالخصوص افغانستان اپنی سرزمین پاکستان یا کسی اور ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دے اور دہشت گردی کے خاتمہ کے تعاون کرے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ افغانستان پاکستان پڑوسی اسلامی برادر ملک ہے، استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی جاری رکھنے پر متفق ہونا خوش آئند اقدام ہے، امید ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک دیرپا قیام امن کے لیے سفارتی اقدام کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں...
خواجہ آصف(فائل فوٹو)۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تو بہت زہر اگل رہے ہیں، وہ اپنے بیانات میں ریاست کو چیلنج کر رہے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سرحد کی مانیٹرنگ اور ان دہشتگردوں کو نہیں روکتے تو اس کا مطلب یہ بھی شامل ہیں، میرا خیال ہے کہ اس مانیٹرنگ میں دیگر ممالک کی بھی شمولیت ہوگی۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مطالبہ ہے افغانستان سے دہشتگرد سرحد کراس نہ کریں، مطالبہ ہے کہ وہاں سے دہشتگرد آکر ہمارے ملک میں تباہی نہ پھیلائیں۔ انھوں نے کہا بدقسمتی سے یہ لوگ ہمارے بھی مہمان رہے اور آج ان کا ہاتھ...
عالمی ڈیزائن پلیٹ فارم کینوا نے اپنا نیا ڈیزائن ماڈل متعارف کرا دیا ہے جو پرتوں اور فارمیٹس کو بہتر طور پر سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ماڈل میں جدید ترین مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچرز شامل کیے گئے ہیں جو کینوا کے پورے پلیٹ فارم پر فعال ہیں۔ کینوا کے مطابق یہ نیا ماڈل کینوا کے اپنے ڈیزائن عناصر پر تربیت یافتہ ہے اور صارفین کو ایڈیٹ ایبل ڈیزائنز تخلیق کرنے کی سہولت دیتا ہے جن میں مختلف لیئرز اور آبجیکٹس شامل ہوں گے، نہ کہ صرف سادہ تصاویر۔ یہ ماڈل پریزنٹیشنز، سوشل پوسٹس اور ویب سائٹس جیسے مختلف فارمیٹس کی مکمل سپورٹ فراہم کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فیگما اور گوگل میں شراکت، جیمنی اے آئی اب ڈیزائن...
راولپنڈی: راولپنڈی: غیرقانونی مقیم غیرملکی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں تین روز کے دوران افغان باشندوں کو مکان کرائے پر دینے والے 16 مالک مکان کو گرفتار کرلیا گیا، 163 غیر ملکی افغانیوں کو تحویل میں لے کر ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا، 51 مقدمات درج کرلیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنڈی پولیس نے مقدمات تھانہ سٹی، پیرودہائی، وارث خان، بنی، نیوٹاؤن، صادق آباد، رتہ امرال، آراے بازار، ریس کورس، واہ کینٹ ، چکلالہ، ائیر پورٹ، ٹیکسلا، صدرواہ، سول لائنز، مورگاہ، نصیر آباد، مندرہ، جاتلی، صدربیرونی، گوجرخان، دھمیال، کلرسیداں اور روات میں درج کیے۔ راولپنڈی پولیس نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو شہری اپنی پراپرٹی ہرگز کرائے پر نہ دیں، غیر...
سینئر اداکار کاشف محمود نے حال ہی میں پروگرام ’زبردست وِد وصی شاہ‘ میں شرکت کے دوران اپنے کیریئر اور ایوارڈ شوز سے محرومی پر کھل کر بات کی۔ کاشف محمود نے حال ہی میں پروگرام ’زبردست وِد وصی شاہ‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔ اداکار نے کہا کہ انہیں اپنے آپ سے شکوہ ہے کہ انہوں نے خود کو صحیح وقت پر مارکیٹ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی عمر کے کچھ اداکار آج بھی اتنے ہی مقبول ہیں جتنے وہ ماضی میں تھے، جیسے ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اور احسن خان، لیکن وہ نہیں کیونکہ انہوں نے اپنے کیریئر کے عروج کے وقت خود...
لاہور: عوام کی ملکیت کے تحفظ کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف ام موویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری دے دی گئی۔ آرڈیننس کے تحت اب صوبے میں کسی بھی شخص کی زمین یا جائیداد پر قبضے کے کیس برسوں عدالتوں میں نہیں چلیں گے بلکہ ان کا فیصلہ صرف 90 دن میں کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اس اقدام کو عوام کو دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے وژن کا حصہ قرار دیا ہے۔ نئے نظامِ انصاف کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں قائم کی جائیں گی جو زمین یا جائیداد کے تنازعات کا فیصلہ عدالت جانے سے قبل ہی کریں گی۔ ان...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ اس وقت اپنے مشہور بنگلے ’منت‘ میں ان کے پاس کمرہ نہیں بلکہ وہ کرائے کے فلیٹ میں مقیم ہیں۔ شاہ رخ خان نے مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک سوال جواب سیشن کا انعقاد کیا، اس دوران انہوں نے اپنے چاہنے والوں کے متعدد سوالات کے جوابات دیے۔ یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے 59 سال کی عمر میں جوان نظر آنے کا حیران کن راز فاش کردیا ایک مداح نے مزاحیہ انداز میں شاہ رخ خان سے پوچھا کہ ’سر، آپ کی سالگرہ کے لیے ممبئی پہنچ گیا ہوں، لیکن کمرہ نہیں مل رہا۔ منت میں ایک...
پشاور (بیورو رپورٹ) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہو رہا، ایسا کام کرنا چاہیے کہ کام بھی ہو اور عوام کا نقصان بھی نہ ہو۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گنڈاپور نے کہا کہ ہم جب آئے اس وقت حالات بہت خراب تھے، اب دہشت گرد آبادی میں پناہ لیتے ہیں جس میں عام عوام کی جان بھی جاتی ہے۔ ہم نے پولیس کو بہتر کیا اور پولیس نے اچھی کارروائیاں کیں، پولیس کی کارروائیوں میں عام عوام نہیں مرتے لیکن اگر آپ آبادی پر مارٹر گولے گراتے ہیں تو عوام کی جانیں تو جائیں گی۔ باجوڑ میں جرگے کے ذریعے ہم نے مسئلہ...
قرآن حکیم ہمیں بتاتا ہے کہ بنی اسرائیل کا گزر ہوا ایک ایسی بستی سے جہاں کے رہنے والے بتوں کی عبادت کر رہے تھے۔ اور بنی اسرائیل انھیں مشرکین کو دیکھ کر حضرت موسیٰؑ سے تقاضا کرتے ہیں کہ آپؑ ہمیں بھی ایسا ہی خدا بنا دیجیے اور حضرت موسیٰؑ جواب دیتے ہیں کہ تم تو بڑے ہی نادان ہو۔ یہ وہی قوم ہے جو تمام صعوبتوں سے گزر کر یہاں پہنچتی ہے۔ فرعون نے اسی قوم کی زندگی مشکل میں ڈالی، یہی قوم ظلم و جبر کے نہ ختم ہونے والے دور سے گزرتی رہی۔ فرعون نے اسی قوم کے نوزائدہ بچوں تک کو قتل کیا۔ اور پھر اﷲ تعالیٰ نے حضرت موسیٰؑ کو کام یابی عطا کی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان لورا وولوارٹ نے انگلینڈ کے خلاف ویمنز ورلڈکپ سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کئی انفرادی ریکارڈز اپنے نام کر لیے اور اپنی ٹیم کو پہلی بار ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا دیا۔ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں لورا وولوارٹ نے کیریئر کی بہترین 169 رنز کی تاریخی اننگز کھیل کر نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلائی بلکہ ریکارڈ بُک بھی اپنے نام سے بھر دی۔ان کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 319 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا، جو ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں جنوبی افریقہ کا سب سے زیادہ ٹیم اسکور ہے۔یہ اننگز ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں کسی بھی...
اپنی پارٹی کے نائب صدر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ماضی میں رائے شماری، خود مختاری، ریاستی درجہ کی بحالی اور دفعہ 370 کی بحالی جیسے وعدے کئے مگر کبھی عملی اقدامات نہیں کئے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے نائب صدر اور سابق وزیر غلام حسن میر نے اپنے ایک بیان میں نیشنل کانفرنس پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی تاریخ گواہ ہے کہ اس پارٹی نے آج تک کوئی انتخابی وعدہ پورا نہیں کیا۔ غلام حسن میر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ماضی میں رائے شماری، خود مختاری، ریاستی درجہ کی بحالی اور دفعہ 370 کی بحالی جیسے وعدے کئے مگر کبھی عملی اقدامات نہیں کئے۔ انہوں نے مزید...
موسیقی کے عظیم معمار خواجہ خورشید انور کی آج 41ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ برصغیر کے عظیم موسیقار، ہدایت کار اور فلسفی خواجہ خورشید انور کی آج 41ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ 21 مارچ 1912 کو میانوالی میں پیدا ہونے والے اس نابغۂ روزگار فنکار نے فلمی دنیا کو کوئل، جھومر، شیریں فرہاد اور ہیر رانجھا جیسے لازوال شاہکار دیے۔ ملکہ ترنم نورجہاں، زبیدہ خانم اور مہدی حسن سمیت کئی نامور گلوکاروں نے ان کی دھنوں پر اپنی آواز کا جادو جگایا۔ خواجہ خورشید انور نے پنجاب یونیورسٹی سے فلسفہ میں ایم اے کیا اور انڈین سول سروس کا امتحان پاس کرنے کے باوجود انقلابی نظریات کے باعث نوکری ترک کر دی۔ انہیں 1955 میں...
پاکستانی فلمی موسیقی کے عظیم معمار، ہدایت کار اور فلسفی خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے آج اکتالیس برس بیت گئے، مگر ان کی بنائی ہوئی دھنیں آج بھی سننے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ 21 مارچ 1912 کو میانوالی میں پیدا ہونے والے خواجہ خورشید انور نے اپنے فن سے فلمی موسیقی کو ایک نئی شناخت دی۔ ان کے نغموں نے صرف کانوں کو نہیں، روحوں کو بھی چھوا۔ فلمیں کوئل، جھومر، شیریں فرہاد اور ہیر رانجھا ان کے تخلیقی جادو کی وہ مثالیں ہیں جو آج بھی کلاسک کا درجہ رکھتی ہیں۔ ملکہ ترنم نورجہاں، زبیدہ خانم، مہدی حسن اور دیگر بے شمار فنکاروں نے ان کی دھنوں پر گایا اور ان کے سُروں نے ان...
گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ نے تیسری سہ ماہی میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا مالی ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ کمپنی نے اس عرصے کے دوران تقریباً 102.35 بلین ڈالر کی آمدنی حاصل کی، یہ پہلا موقع ہے کہ گوگل کی آمدنی ایک ہی سہ ماہی میں 100 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ کمپنی کے سی ای او سندر پچائی نے نتائج جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی گوگل کی فل اسٹیک اے آئی حکمتِ عملی، کلاؤڈ سروسز اور اشتہارات کے شعبے میں مضبوط کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل نے نیا کوانٹم کمپیوٹنگ الگورتھم تیار کرلیا، آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں انقلاب بپا کرنے کا اعلان سندر پچائی کا کہنا ہے کہ گوگل نے گزشتہ...
سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر کام نہیں ہو رہا، ایسا کام کرنا چاہیے کہ کام بھی ہو اور عوام کا نقصان بھی نہ ہو۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم جب آئے تھے اس وقت حالات بہت خراب ہوئے تھے، اب دہشت گرد آبادی میں پناہ لیتے ہیں جس میں عام عوام کی جان بھی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس کو بہتر کیا اور پولیس نے اچھی کارروائیاں کیں، پولیس کی کارروائیوں میں عام عوام نہیں مرتے لیکن اگر آپ آبادی پر مارٹر گولے گراتے ہیں تو عوام کی جانیں تو جائیں گی۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں سابق صدر نے کہا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو ہدایت کی ہے کہ نیوکلیئر ہتھیاروں کی جانچ کا عمل فوراً شروع کیا جائے تاکہ امریکا اپنے حریف ممالک کے برابر کھڑا ہو سکے۔ ٹرمپ کے مطابق، دنیا میں امریکا کے پاس سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار موجود ہیں، روس دوسرے نمبر پر ہے جبکہ چین آئندہ پانچ برسوں میں امریکا کے برابر آ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کسی بھی ملک سے پیچھے نہیں رہ سکتا اور قومی سلامتی کے لیے نیوکلیئر ٹیسٹنگ ناگزیر ہو چکی ہے۔ ٹرمپ...
پرانی رائل اینفیلڈ بلٹ یا اسٹینڈرڈ صرف ایک موٹرسائیکل نہیں بلکہ ایک چلتی پھرتی تاریخ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں ونٹیج کا عشق، ویسپا سائیڈ کار اور سنہ 70 کا موپیڈ یہ وہ بائیک ہے جو آج کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس سواریوں کے مقابلے میں ایک مختلف اور خالص سواری کا تجربہ فراہم کرتی ہے۔ اس کے بھاری کرینک شافٹ سے پیدا ہونے والی ‘تھمپ’ (Thump) آواز اور ہینڈلنگ میں موجود سادگی ہی اس کا اصل سحر ہے۔ مزید پڑھیے: اپنے وقت کی شہزادی شیورلیٹ کیپریس کلاسک جس کو کسی نے آج بھی بنا سنوار کر رکھا ہے! اگرچہ نئی بائیکس کی رفتار اور جدید فیچرز اس میں نہیں ملیں گے لیکن اس کی مضبوط ساخت، سڑک پر اس...
پاکستان اور عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کے درمیان ایک اہم بحث زور پکڑ چکی ہے، کہ کیا اس وقت سرمایہ کاری کے لیے روایتی محفوظ سرمایہ سمجھا جانے والا سونا بہتر ہے یا پھر تیزی اور خطرے کے امتزاج سے بھرپور بٹ کوائن؟ حالیہ ہفتوں میں عالمی مالیاتی منڈیوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ، مقامی سطح پر روپے کی قدر میں کمی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے بڑھتے رجحان نے اس سوال کو پہلے سے زیادہ اہم بنا دیا ہے۔ کیونکہ اس وقت ہر طرف انویسٹمنٹ کے چرچے ہیں۔ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ اور پھر بٹ کوائن کے حوالے سے پیشین گوئیاں بار بار انویسٹرز کو انویسٹ کرنے پر مجبور کررہی ہیں۔ مزید پڑھیں: سونا خریدتے ہوئے کن باتوں...
لاہور:پنجاب حکومت نے سائبر کرائمز سے نمٹنے کےلیے این سی سی آئی اے جیسی اپنی ایجنسی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی کارکردگی سے ناخوش اور سائبر جرائم کے بڑھتے واقعات کی وجہ سے پنجاب حکومت نے صوبے میں اپنی علیحدہ ایجنسی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِاعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا اور کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے پنجاب میں سائبر کرائم وِنگ قائم کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ایک سینئر عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے...
معروف اداکارہ صبا قمر نے کراچی سے متعلق اپنے حالیہ بیان پر ہونے والی تنقید کے بعد وضاحتی ردعمل جاری کیا ہے۔ صبا قمر پاکستان کی ان اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں جو ہر کردار کو مکمل طور پر اپنا کر پیش کرتی ہیں اور اپنی منفرد سوچ اور حقیقت پسندی کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ چند روز قبل ایک پوڈ کاسٹ میں پوچھا گیا کہ “کیا آپ ہمیشہ کے لیے کراچی منتقل ہونا چاہیں گی؟” اس پر صبا قمر نے جواب میں فوراً استغفراللہ کہا۔ صبا قمر کے اس جواب پر کچھ کراچی سے تعلق رکھنے والے افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور معافی کا بھی مطالبہ کیا، جبکہ کچھ نے یاد دلایا کہ انہوں نے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کل شام معاملہ مکمل ہو چکا ہے اور ثالثوں پر بھی یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ کابل کی نیت کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کابل کی نیت میں فتور واضح ہے اور اب دعا کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔ وزیرِ دفاع نے خبردار کیا کہ افغان صورتحال تشویش ناک سمت میں جا رہی ہے اور طالبان ماضی کی طرف افغانستان کو دھکیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان افغانستان کو ایک ریاست کے طور پر پوری طرح پیش کرنے کے قابل بھی نہیں اور ان کا رویہ ریاستی تشخص کے خلاف ہے؛ طالبان بنیادی طور پر ماردھاڑ کر کے مالی فائدے...
اپردیر کے موسم سرما کے اہم سوغات اخروٹ سیب، ناشپاتی سمیت دیگر پھل بھی ہوتے ہیں لیکن اپر دیر میں ٹماٹر نما املوک المعروف جاپانی پھل کی ملک کے مختلف شہروں کے مارکیٹوں میں سپلائی کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: زیارت: خشک سالی اور حکومتی بے توجہی نے پھلوں کے بیشتر باغات اجاڑ دیے جاپانی پھل کے کاروباری افراد اور باغبانوں کا کہنا ہے کہ اپر دیر میں موسم سرما کے سوغات جاپانی پھل کی ترسیل یہاں سے شروع کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ضلع اپر دیر کے ہزاروں افراد کا روزگار بھی وابستہ ہے کیونکہ سیزن میں اس کی مانگ بہت زیادہ ہوتی ہے۔ انضمام الحق ایک تعلیم یافتہ نوجوان ہیں اور انہوں نے ایم ایس...
افغان سمیت کسی بھی غیر قانونی مقیم غیرملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں کیخلاف ایف آئی آر ہو گی، ذمہ داروں کو پکڑا جائے، کوئی بے گناہ زد میں نہ آئے: مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے شیخوپورہ کے قریب سکول بس اور ٹرک کے تصادم میں طلبہ کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اور زخمی طلبہ کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا اور ڈی پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ طلبہ کی آمدورفت کے لئے استعمال ہونے والی ٹرانسپورٹ کے بارے میں غفلت پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ بچوں کی حفاظت کے بارے میں کوئی غفلت یا کوتاہی قطعی برادشت نہیں۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے افغان سمیت کسی بھی غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں پر ایف آئی آر کا...
ایک لڑکے اورلڑکی میں محبت ہوگئی ، لڑکی والے کچھ بڑے لوگ تھے، اس لیے رشتے سے انکار کیا، نتیجہ یہ ہوا کہ لڑکی بھاگ کر لڑکے کے گھر آگئی ، لڑکی کے خاندان نے اعلان کردیا کہ وہ ’’بدلہ ‘‘ لے کر رہیں گے۔ اس لڑکے کی ایک غیر شادی شدہ بہن تھی۔ بدصورت ہونے کی وجہ سے اس کوکسی نے اسے قبول نہیں کیا تھا، اس نے بدلے کا سنا تو جان بوجھ کر کھلے عام پھرنے لگی، اکثر دشمنوں کے گلی کوچوں میں پھرنے لگی کہ شاید وہ لوگ اپنا بدلہ لینے کے لیے ’’اسے‘‘ اٹھا لیں لیکن بیچاری کی امید پوری نہیں ہوئی۔ ہمارا بھی کچھ ایسا ہی معاملہ رہا ہے، ہم سنتے تھے کہ اکثر...
اکتوبر آتا ہے تو دنیا کی فضائیں گلابی ہو جاتی ہیں۔ عمارتوں پر سڑکوں پر اسپتالوں میں اور اسکرینوں پر ایک خوبصورت رنگ چھا جاتا ہے، یہ رنگ امید کا ہے، زندگی کا ہے اور عورت کی بقا کا ہے۔ یہی وہ مہینہ ہے جسے دنیا نے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے منتخب کیا ہے، مگرگلابی ربنوں کی یہ دنیا میرے دل میں ایک اداسی بھی جگاتی ہے، کیونکہ ان رنگوں کے پیچھے بے شمار چہروں کی خاموشی چھپی ہے جن کی زندگیاں اس بیماری نے چھین لیں۔ دنیا بھر میں ہر سال تقریباً بیس لاکھ عورتیں اس مرض میں مبتلا ہوتی ہیں۔ ان میں سے لاکھوں اپنی زندگی کی جنگ ہار جاتی ہیں۔ پاکستان میں یہ بیماری ایک...
اپنی ٹوئٹ میں سابق پاکستانی وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ پاکستانی عوام کا سکون اور احترام چاہتی ہے تو وہ اسے اب اور ہمیشہ مسترد کر دیگی۔ط اسلام ٹائمز۔ سابق پاکستانی وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی، معروف مصنفہ اور سماجی کارکن فاطمہ بھٹو کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان بقاء چاہتا ہے تو اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتا، کبھی نہیں، یہ ہمارے لیے ایک وجودی سوال ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس‘ پر اپنی ٹوئٹ میں فاطمہ بھٹو نے کہا کہ اگر یہ پاکستانی حکومت اپنی بقاء چاہتی ہے تو اسے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے معاملے مہں فوراً پیچھے ہٹنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ پاکستانی عوام کا سکون اور احترام...
تیجسوی یادو نے این ڈی اے سے یہ بھی کہا کہ وہ بتائے کہ بہار کی ترقی کیلئے انکے پاس کیا منصوبہ ہے اور وہ ریاست کو کیسے آگے لیکر جائیںگے۔ اسلام ٹائمز۔ بہار اسمبلی انتخابات سے صرف 10 دن پہلے عظیم اتحاد نے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما اور عظیم اتحاد کی طرف سے وزیراعلٰی کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو نے اسے "تیجسوی عہد نامہ" کا نام دیا ہے۔ یہ منشور اگلے پانچ برسوں کے لئے ریاست کی ترقی کا روڈ میپ پیش کرے گی۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ یہ عہد نامہ بہار کو ملک کی نمبر ون ریاست بنانے کا ویژن دستاویز ہے۔ عظیم اتحاد کے منشور...
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں پٹواری، نمبردار اور ایس ایچ او غیر ملکیوں کو دی گئی پراپرٹی کی رپورٹ کرنے کے ذمہ دار قرار دیا گیا، جبکہ تمام اضلاع میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے بارے میں فیلڈ سروے کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزٹ ویزہ یا غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوکر ملازمت کرنیوالے غیر ملکیوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے افغان سمیت کسی بھی غیر ملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں پر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل چھٹا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں افغان سمیت کسی...
افغان سمیت کسی بھی غیرملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں کیخلاف پرچے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) پنجاب حکومت نے افغان سمیت کسی بھی غیر ملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں پر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل چھٹا اجلاس منعقد ہوا، غیر قانونی طور مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کے لئے مساجد میں اعلان کرانے کی ہدایت کی گئی اور افغان سمیت کسی بھی غیر ملکی کو گھر، دکان، فیکٹری، ہوٹل اورپٹرول پمپ وغیرہ کرائے پر دینے کی روزانہ رپورٹ طلب کر لی گئی۔ اجلاس میں پٹواری، نمبردار اور ایس...
معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اچانک اپنی انسٹاگرام پروفائل سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اپنی پروفائل پکچر بھی ہٹا دی اور تمام فالوورز کو ان فالو کر دیا، تاہم اس اقدام کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔ یہ پیش رفت ان کے حالیہ اسلام آباد کنسرٹ کے بعد ہوئی، جہاں گلوکار نے کنسرٹ میں تاخیر پر مایوسی کا اظہار کیا اور منتظمین پر تنقید کی کہ پروگرام رات دیر سے شروع کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل، 2024 میں بھی عاصم اظہر نے انسٹاگرام سے تمام پوسٹس حذف کی تھیں اور ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا کہ ’اپنے آپ کو ڈھونڈنے کے لیے آپ...
ایمیزون آئندہ ہفتے سے دنیا بھر میں تقریباً 30 ہزار کارپوریٹ ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ فیصلہ کمپنی کی جانب سے اخراجات کم کرنے اور کووِڈ وبا کے دوران کی گئی زائد بھرتیوں کے اثرات کو متوازن کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چھانٹی کا آغاز منگل سے ہوگا اور اس سے کمپنی کے مختلف شعبے متاثر ہوں گے، جن میں ہیومن ریسورسز، پیپل ایکسپریئنس اینڈ ٹیکنالوجی، آپریشنز، ڈیوائسز اینڈ سروسز، اور ایمیزون ویب سروسز شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ایمیزون نے ڈرائیورز کے لیے اے آئی اسمارٹ چشمے متعارف کرا دیے یہ ایمیزون کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈاون سائزنگ ہوگی، جو 2022 کے اواخر میں ہونے والی...
برطانوی شاہی خاندان کے متنازع رکن پرنس اینڈریو ایک بار پھر مشکلات میں گھر گئے ہیں، اور اطلاعات کے مطابق وہ شاہ چارلس کی جانب سے ممکنہ مکمل جلاوطنی کے خطرے سے دوچار ہیں۔ مشہور برطانوی جریدے Heat World سے بات کرتے ہوئے شاہی خاندان کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ پرنس اینڈریو اس وقت شدید دباؤ میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ’اینڈریو اس وقت ایک ایسی صورتحال میں پھنسے ہوئے ہیں جہاں ہر راستہ نقصان دہ دکھائی دیتا ہے۔‘ انہوں نے بتایا، ’ایک طرف وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اپنی ساکھ بحال کرنے اور مستقبل محفوظ بنانے کا واحد راستہ یہی ہے کہ وہ اپنی کہانی خود دنیا کے سامنے رکھیں۔ دوسری طرف، وہ اب...
ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر 1947ء کا ہی وہ دن تھا جس روز کشمیریوں پر ظلم و جبر کی عملی بنیاد رکھی گئی اور بھارت بلاجواز، غیر آئینی و غیرقانونی طریقے سے فوجیں اتار کر قابض ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر ہی جنوبی ایشیاء کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے کیونکہ یہ تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے، جسے استعمار مذموم مقاصد کی تکمیل اور خطے میں بدامنی، افراتفری کی غرض سے جان بوجھ کر چھوڑ کرگیا، کشمیری و فلسطینی اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لئے آج بھی عالمی منصفوں کی دوغلی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں، اپنی ہی...
ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر 1947ء کا ہی وہ دن تھا جس روز کشمیریوں پر ظلم و جبر کی عملی بنیاد رکھی گئی اور بھارت بلاجواز، غیر آئینی و غیرقانونی طریقے سے فوجیں اتار کر قابض ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر ہی جنوبی ایشیاء کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے کیونکہ یہ تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے، جسے استعمار مذموم مقاصد کی تکمیل اور خطے میں بدامنی، افراتفری کی غرض سے جان بوجھ کر چھوڑ کرگیا، کشمیری و فلسطینی اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لئے آج بھی عالمی منصفوں کی دوغلی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں، اپنی ہی...
برطانوی ماڈل اور ٹی وی اسٹار کیٹی پرائس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی پیشانی پر نمایاں تبدیلی ’ہَمپس‘ دیکھے جا سکتے ہیں۔ کیٹی پرائس کے مطابق یہ دانے نما نشانات حالیہ بوٹوکس ٹریٹمنٹ کے نتیجے میں ظاہر ہوئے ہیں۔ برطانوی ویب سائٹ کے مطابق 47 سالہ ماڈل نے بتایا کہ یہ نشانات انجیکشن کے متعدد پوائنٹس کی وجہ سے بنے، جو یا تو انجیکشن لگانے کے طریقہ کار یا استعمال شدہ مواد کے ردِعمل کے باعث ہوسکتے ہیں۔ کیٹی پرائس اس وقت اپنی صحت اور ظاہری شکل کے حوالے سے پہلے ہی زیرِ بحث ہیں۔ یاد رہے کہ ماڈل ان دنوں وزن میں کمی، متعدد بلڈ ٹیسٹ،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان میں میٹا اے آئی کو باضابطہ طور پر اردو زبان میں متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستانی صارفین اب اس جدید ٹیکنالوجی سے انگریزی کے ساتھ ساتھ اپنی قومی زبان میں بھی بات چیت کر سکیں گے۔میٹا نے یہ اہم پیش رفت وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے اشتراک سے منعقدہ تقریب Future in Focus: AI and Innovation کے دوران کی۔ تقریب میں پاکستان میں مصنوعی ذہانت کی تعلیم کے فروغ اور سرکاری ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے تجرباتی پروگرام کے آغاز کا بھی اعلان کیا گیا۔کمپنی نے اس موقع پر اپنی رہنما دستاویز Transforming Public Sector Innovation in Asia Pacific with Llama کا پاکستانی ایڈیشن بھی متعارف کرایا، جوDeloitte کے تعاون سے...
قائدِ حزبِ اختلاف آزاد جموں و کشمیر، خواجہ فاروق حیدرنے وزیراعظم چوہدری انوار الحق پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارتِ عظمیٰ گئی تو پی ٹی آئی کے دروازے بھی بند ہوگئے، مگر اپوزیشن چیمبر سب کے لیے کھلا ہے۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ وزیراعظم کے اپنے ساتھی ایک ایک کر کے ساتھ چھوڑتے جا رہے ہیں، جنہیں وہ فخر سے اپنا کہتے تھے، وہ اب دوسری جماعتوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کوئی بھی وزیراعظم کو اپنے ساتھ لینے کو تیار نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر: مسلم لیگ ن کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان، اپوزیشن بینچوں پر...
متحدہ عرب امارات میں آن لائن خریداری کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔ ویزا اور ماسٹر کارڈ نے ایسے جدید نظام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو مصنوعی ذہانت کے ذریعے صارفین کی جانب سے خودکار طور پر محفوظ طریقے سے اور مقررہ حدود میں خریداری اور ادائیگی کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: 5 پیشے جن میں اے آئی انسانوں سے بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے یہ نیا رجحان ‘ایجنٹک کامرس’ کہلاتا ہے، جس میں تصدیق شدہ اے آئی ایجنٹس صارف کی اجازت سے ان کی جگہ خریداری کرتے ہیں۔ ویزا کا ‘انٹیلیجنٹ کامرس’ اور ماسٹر کارڈ کا ‘ایجنٹ پے’ اسی ٹیکنالوجی پر مبنی ہیں۔ صارف اپنے اے آئی اسسٹنٹ کو صرف ایک ہدایت دیتا ہے، جیسے...
گرفتار ہونیوالے مذکورہ افغان باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز منتقل کر دیاگیا ہے، جہاں سے انہیں واپس افغانستان بھیج دیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے حکام نے بتایا ہے کہ 3 ہزار 300 غیر قانونی افغان شہریوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، ان افغان شہریوں کو ہولڈنگ سنٹرز میں رکھا گیا ہے، بارڈر کھلتے ہی ان کو واپس افغانستان بھیج دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف سکیورٹی اداروں کا آپریشن جاری ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب میں 3 ہزار 300 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونیوالے مذکورہ افغان باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز منتقل کر دیاگیا ہے، جہاں سے انہیں واپس افغانستان بھیج دیا جائے گا۔ محکمہ...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا اور اکیڈمی میں جاری اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے زیر تعمیر نئے ہاسٹل کی تعمیراتی سرگرمیوں کا بھی معائنہ کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ گیارہ منزلہ عمارت کو پانچ ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے ہدایت دی کہ اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور تمام تعمیراتی کام معیار اور شفافیت کے ساتھ انجام دیے جائیں۔ انہوں نے اکیڈمی کے سپورٹس کمپلیکس کا بھی جائزہ لیا اور اس کی از سر نو بحالی کے اقدامات کی ہدایت دی۔ وزیر داخلہ نے نیشنل پولیس اکیڈمی کے افسران کے میس...
عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کیٹی پیری اور سابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے باقاعدہ طور پر اپنے رومانوی تعلقات کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ان کی تصاویر سانتا باربرا کے قریب کیٹی کے یاٹ پر قربت کے لمحات میں آن لائن وائرل ہوئی تھیں۔ کیٹی پیری نے اپنی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر پیرس میں اپنی پہلی عوامی تقریب میں شرکت کی، جس میں وہ اور جسٹن ٹروڈو ساتھ نظر آئے۔ یہ بھی پڑھیں: کیٹی پیری نے جسٹن ٹروڈو کے ساتھ رومانس کی روداد اشارے کنایوں میں بتادی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو نے پیرس کے مشہور کیبریٹ شو ’کریزی ہارس‘ میں شرکت کی۔ شو کے...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے یومِ سیاہ کشمیر پر کہا کہ 27 اکتوبر تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی افواج نے کشمیری عوام کی مرضی کے برخلاف وادی پر قبضہ کیا۔تفصیلات کے مطابق شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ27 اکتوبر کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم عارضی ہوتا ہے مگر آزادی کی جدوجہد ابدی۔ کشمیری عوام نے کئی دہائیوں میں بے مثال قربانیاں دے کر یہ ثابت کیا کہ وہ اپنے حقِ خودارادیت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا حوصلہ، صبر اور استقامت دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے مثال ہے۔ پاکستان کے عوام آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) پاکستان ریلوے نے ٹرین ڈرائیورز، ڈپٹی ڈرائیورز اور اسسٹنٹ ڈرائیورز کے لیے دوران ڈیوٹی ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، لوکو موٹو کے اندر کسی بھی قسم کی ویڈیو یا ریکارڈنگ کرنا سختی سے منع ہے۔ دورانِ ڈیوٹی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر یا اپ لوڈ کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جو بھی ملازم ان ہدایات کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ریلوے حکام کے مطابق یہ اقدام سکیورٹی اور ڈسپلن برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا...
یہ سب کچھ اُس وقت میرے ذہن میں ابھرا جب میں نے خبر سنی کہ پیرس کے مشہور عالم میوزیم ’’لوور‘‘ سے چند قیمتی نوادرات چوری ہوگئے ہیں۔ خبر مختصر تھی مگر اس کے پیچھے صدیوں کی ایک پوری تاریخ جاگ اٹھی، وہ تاریخ جس میں طاقتور قومیں کمزور اقوام پر چڑھ دوڑتی ہیں، ان کے خزانے لوٹتی ہیں، ان کے فن، تہذیب، تاریخ اور خواب چرا لیتی ہیں۔ لوور سے چوری ہونے والے چند جواہرات دراصل اس بات کی علامت ہیں کہ لوٹ مارکی وہ صدی پرانی روایت اب بھی ختم نہیں ہوئی، صرف اس کے انداز بدل گئے ہیں۔ دنیا کے بڑے میوزیم برٹش میوزیم لندن، لوور پیرس، برلن میوزیم یا نیویارک میٹروپولیٹن سب دراصل لٹی ہوئی دنیا...
’’آئیں! میں آپ کو ڈراپ کر دوں۔‘‘ ’’ارے ہاں، آپ نے تو ایک بار میرے شوہر بھی جب آئے ہوئے تھے تو ہمیں گھر ڈراپ کیا تھا۔‘‘ انداز میں کچھ ہچکچاہٹ۔ ’’ میں بھی تو اسی طرف رہتا ہوں۔‘‘ انھوں نے مزید اپنے گھر کا پتا یاد دلایا۔ ’’ہاں! آپ بھی تو اس طرف ہی رہتے ہیں، تھوڑا سا آگے ہی تو میرا گھر ہے۔‘‘ ’’ لیکن میں نے بچے سے رائڈ بک کروا لی۔‘‘ انھوں نے کچھ فاصلے پر بیٹھے کسی بچے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتایا جو اپنے سیل فون پر جتا ہوا تھا۔ ’’ہاں تو کیا ہوا، رائیڈ کینسل کروا دیں۔‘‘ گاڑی کی چابی سے کان کھجاتے۔۔۔ صاحبہ کچھ خجالت سے بچے کے پاس آئیں جو...
رپورٹ کے ایک اور حصے میں کہا گیا ہے کہ ماہرین کے مطابق یہ اقدام دراصل ایران اور اسرائیل کی حالیہ جنگ کے بعد خطے میں طاقت کے توازن کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہے، اس جنگ میں تل ابیب کو میزائل حملوں کے محاذ پر بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا، اور اب ترکیہ بھی اس جغرافیائی کشمکش کے دائرے میں آ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان کے میڈیا آوٹ لیٹ نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے اپنا فضائی دفاعی نظام قبرص میں نصب کر دیا ہے۔ خبر رساں ویب سائٹ روتر نٹ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے اپنے باراک ایم ایکس نامی جدید فضائی دفاعی نظام قبرص میں تعینات کر دیے ہیں،...
آج کل اخبارات کا مطالعہ کرنے، خبریں دیکھنے اور سوشل میڈیا کا جائزہ لینے پر لوگوں کی خودکشی یا معمولی تنازعات و تکرار پر قتل کی خبریں گویا معمول بنتی جا رہی ہیں۔ ہمارے اردگرد تواتر سے رونما ہونے والے یہ سانحات سماج میں بڑھتی شدت پسندی، عدم برداشت اور لوگوں کی خستہ ذہنی حالت کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ قابل تشویش بات یہ ہے کہ کوئی اس طرف متوجہ نہیں۔ خودکشی اور کسی دوسرے پر ظلم دو مختلف اعمال ہیں مگر بد قسمتی سے ہمارے ہاں ان پر ایک جیسا رد عمل دیکھنے کو ملتا ہے اور وہ ہے لعنت ملامت۔ ظالم سے نفرت اور بیزاری کا اظہار قابل فہم ہے لیکن کسی ایسے شخص پر لعن طعن کرنا...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا کا کہنا ہے کہ بچوں کی تربیت اور گھریلو امور میں مردوں کو بھی برابر ذمہ داریاں اُٹھانی چاہئیں۔ حال ہی میں اداکار ایک پوڈکاسٹ میں دکھائی دیئے جہاں انہوں نے دوسری بار والد بننے کے تجربے اور بیٹے کی پیدائش کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلیوں پر بات کی۔ دورانِ انٹرویو انہوں نے کہا کہ بچوں کہ پرورش کرنا، ان کی دیکھ بھال کرنا صرف ماں کی ذمہ داری نہیں بلکہ دونوں والدین کو مل کر یہ ذمہ داری اُٹھانی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتا اکثر باپ بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتے ہوئے کراہت کیوں محسوس کرتے ہیں؟ پہلے اپنی بیٹی اور اب اپنے...
علیزہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ہیں اور اس کے پیچھے کی وجہ بھی بتا دی ہے۔ علیزے شاہ کا شمار پاکستان کی انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، تاہم وہ گزشتہ کچھ عرصے سے ڈراما انڈسٹری سے دور ہیں اور اکثر سوشل میڈیا کے ذریعے ہی ان کی زندگی کے بارے میں معلومات ملتی ہیں۔ اداکارہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی تھیں اور اگر ان ویڈیوز پر کوئی صارف لباس کے حوالے سے تنقیدی تبصرہ کرتا تھا تو وہ انہیں یہی جواب دیتیں کہ ان کی والدہ نے کبھی بھی ان پر لباس کے حوالے...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ آزاد کشمیر اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 17 ہے، جبکہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 27 ارکان کی حمایت درکار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کا اعلان، نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیرسٹر سلطان محمود کو پیغام پہنچایا ہے کہ آپ غیر مشروط پیپلز پارٹی میں شامل ہو جائیں، دیگر معاملات بعد میں طے کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سلطان نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو کہا تھا کہ ہم...
کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ ترکیہ سے اپنی تمام فورسز کو شمالی عراق منتقل کر رہی ہے تاکہ جاری امن عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔ تنظیم نے شمالی عراق کے قندیل علاقے میں ایک تقریب کے دوران اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترکیہ کے اندر موجود اپنی تمام فورسز کے انخلا پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچ علیحدگی پسند تحریک کا انجام بھی ترکی کی کردستان تحریک جیسا ہو گا، سرفراز بگٹی تقریب میں 25 جنگجوؤں، جن میں 8 خواتین شامل تھیں، کی ایک تصویر جاری کی گئی جو پہلے ہی ترکیہ سے عراق پہنچ چکے ہیں۔ پی کے کے نے مئی میں اپنی 40 سالہ مسلح...
اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنی خصوصی گفتگو کے دوران سابق سینیٹر نے کہا کہ اسرائیل پر دنیا کا کوئی قانون لاگو نہیں، کیونکہ اسے دنیا کی بااثر طاقتوں کی فل سپورٹ حاصل ہے۔ انکی شہہ پر وہ ہر قانون کو چیلنج کرتا ہے۔ چنانچہ جنگ بندی کے بعد جب انکے قیدی رہا ہوگئے تو اس نے بے گناہ شہریوں پر پھر سے بمباری شروع کی۔ حالانکہ عام شہریوں پر بمباری کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، مگر اسرائیل کو اس قانون سے مکمل چھوٹ حاصل ہے۔ چنانچہ جب وہ دیکھتا ہے کہ اسے ڈانٹنے او روکنے والا کوئی نہیں تو وہ اپنی پالیسی کے تحت سو جرائم اور زیادتیاں کرے گا۔ علامہ سید عابد الحسینی کا شمار ملک...
اگر آپ رات کو گہری اور مکمل نیند لینے کے باوجود دن میں بھی مسلسل نیند محسوس کرتے ہیں اور تازگی کے بجائے الجھن یا سستی کا شکار رہتے ہیں، تو ممکن ہے کہ آپ *ایڈیوپیتھک ہائپرسومنیا (Idiopathic Hypersomnia) نامی نایاب نیند کی خرابی میں مبتلا ہوں۔ یہ کیفیت ایسی ہوتی ہے جس میں انسان کو ضرورت سے زیادہ نیند کی طلب رہتی ہے۔ حیرت انگیز طور پر، زیادہ سونے کے باوجود بھی متاثرہ شخص خود کو تر و تازہ محسوس نہیں کرتا۔ اس کے برعکس، وہ سستی، الجھن اور ذہنی دھندلاہٹ (brain fog) کا شکار رہتا ہے۔ برطانیہ کے ایک خیراتی ادارےHyper Somnolence UK کے مطابق ملک میں 25 ہزار افراد میں سے ایک سے بھی کم شخص اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا آپ کو بھی رات بھر پرسکون نیند لینے کے باوجود دن کے وقت مسلسل نیند آنے کی شکایت رہتی ہے؟ اگر ایسا ہے تو ممکن ہے کہ آپ ایک نایاب نیند کی بیماری ایڈیوپیتھک ہائپرسومنیا (Idiopathic Hypersomnia) میں مبتلا ہوں۔یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں متاثرہ شخص کو غیر معمولی حد تک نیند کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ زیادہ نیند لینے کے باوجود بھی ایسے افراد خود کو تر و تازہ محسوس نہیں کرتے بلکہ دن بھر تھکن، سستی اور الجھن کا شکار رہتے ہیں۔برطانیہ کے ایک خیراتی ادارے ہائپر سومنولینس یو کے کے مطابق برطانیہ میں 25 ہزار میں سے ایک سے بھی کم شخص اس بیماری میں مبتلا ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق چونکہ...
وزیرآباد+قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ کا یہ کام نہیں کہ سڑکوں پر بیٹھا رہے، یا کسی کی چپل کا ناپ دے یا کسی کی تصویر کو صاف کرے بلکہ اسکا کام عوامی و فلاحی منصوبے لانا ہے۔ عوام کو سہولیات پہنچانے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے احمد نگر چٹھہ میں چوہدری شجاعت حسین، چوہدری وجاہت حسین کے بہنوئی، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ہم زلف اور سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ کے چچا چوہدری جاوید چٹھہ کے انتقال کے موقع پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے...
اپنے ایک بیان میں یسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ اسلحے سے پاک غزہ اور حماس کی سرنگوں کی تباہی، اسرائیلی فوج کیلئے دو اہم چیلنجز ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیر جنگ "یسرائیل کاٹز" نے دعویٰ کیا کہ اسلحے سے پاک غزہ اور حماس کی سرنگوں کی تباہی، اسرائیلی فوج کے لئے دو اہم چیلنجز ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ حماس کی 60 فیصد سرنگیں اب بھی کام کر رہی ہیں، لیکن میں اسرائیلی فوج کو حکم دیتا ہوں کہ وہ اپنے کنٹرول شدہ علاقوں میں ان سرنگوں کو تباہ کریں۔ واضح رہے کہ "نتین یاہو" کے ساتھ مل کر قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں بارہا رکاوٹ بننے والے مذكورہ وزیر جنگ نے کہا کہ اِس وقت صیہونی...
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے امریکی کلب انٹر میامی کے ساتھ 2028 سیزن کے اختتام تک نیا معاہدہ کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لیونل میسی نے فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ تیسری مرتبہ اپنے نام کرلیا انٹر میامی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ نئے فریڈم پارک اسٹیڈیم کے وسط میں میز پر بیٹھے معاہدے پر دستخط کرتے دکھائی دے رہے ہیں، ویڈیو کے ساتھ صرف یہی تحریر تھی: He’s Home۔ لیونل میسی نے بیان میں کہا کہ میامی میں رہنا اور اس خواب کو جاری رکھنا ان کے لیے باعثِ خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے وہ میامی آئے ہیں، وہ بہت خوش ہیں اور یہاں...
کراچی: خواجہ سرا کمیونٹی کے تحت ہفتہ کو برنس گارڈن کراچی میں ہیجڑا فیسٹول 2025 منایا گیا ۔اس موقع پر خواجہ سراکمیونٹی نے اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی ۔ریلی میں خواجہ سرائوں نے دھمال ڈالی ۔ریلی پنڈال میں پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی ۔ہیجڑا فیسٹول میں خواجہ سرائوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خواجہ سرا کمیونٹی کے رہنما کامی چوہدری نے بتایا کہ پاکستان کی خواجہ سرا کمیونٹی بھی اس ہی معاشرہ کا حصہ ہے۔لیکن افسوس ہے کہ ہمیں شناخت حاصل نہیں ہے۔ہمیں شہری نہیں سمجھا جاتا ہے۔ہمیں عزت نہیں دی جاتی۔ روزگار کی سہولت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تیسرا ہیجڑا فیسٹول ہے۔یہ فیسٹول بھی کامیاب رہا ہے۔کامی چوہدری اور ڈاکٹر سارہ...
’ففٹی شیڈز آف گرے‘ فلم سے مقبولیت حاصل کرنے والی ہولی وڈ اداکارہ ڈکوٹا جانسن نے مرد حضرات کی جانب سے عوامی تقریبات میں میں فلپ فلاپ چپل پہننے کو ناقابل قبول عادت قرار دیتے ہوئے ایسی عادت کو ’ریڈ فلیگ‘ قرار دیا ہے۔ امریکی میگزین ’پیپلز‘ کے مطابقڈکوٹا جانسن نے حال ہی میں ووگ جرمنی کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنی خوبصورتی اور تعلقات میں مردوں کی بری عادت کے حوالے سے بھی بات کی۔ دوران انٹرویو انہوں نے اپنے بالوں کی دیکھ بھال کے معمولات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بالوں کو خود کاٹتی ہیں، وہ بالوں کی خوبصورتی کے لیے قدرتی غذاؤں پر انحصار کرتی ہیں۔ ڈکوٹا جانسن نے بتایا کہ ان...
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار ستیش شاہ 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ فلم ساز اشوک پانڈت کے مطابق ان کی موت گردوں کے فیل ہونے کے باعث ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار ستیش کوشک انتقال کر گئے بھارتی اداکار اشوک پانڈت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکار کی تصویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے افسوسناک خبر دی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ستیش شاہ کی طبیعت اچانک گھر پر خراب ہوئی، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ان کی میت کو جلد باندرہ میں واقع رہائش گاہ پر منتقل کیا جائے گا۔ View this post on Instagram A post shared by...
مصر میں جلا وطن کیے گئے فلسطینیوں کی آبادکاری کیلئے پاکستان بھی آپشن میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز مصر میں جلاوطن کیے گئے فلسطینی قیدیوں کو آباد کرنے کے لیے جن ممالک پر غور کیا جا رہا ہے، ان قطر، ترکی اور ملائیشیا کے علاوہ پاکستان بھی شامل ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ثالثی سے ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد، جو 10 اکتوبر سے نافذ العمل ہے، حماس نے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا تھا۔ان میں سے زیادہ تر قیدی غزہ اور مغربی کنارے واپس چلے گئے، تاہم 154 فلسطینی سابق قیدیوں کو جلاوطن کر کے بسوں کے ذریعے مصر بھیج...
دنیا بھر میں مقبول ہونے والے فوڈ ٹرینڈز جیسے ’دبئی چاکلیٹ‘، ماچا ٹی اور کینوآ نہ صرف صارفین میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں بلکہ ماحولیاتی اور زرعی بحرانوں کو بھی جنم دے رہے ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی چاکلیٹ میں استعمال ہونے والے پستے کی عالمی طلب میں 2023 کے بعد غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث یورپی یونین میں پستہ کی درآمدات ایک سال میں ایک تہائی بڑھ گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:سویڈن کے جزیرے پر ڈرون سے فوڈ ڈیلیوری کا آغاز تاہم اس مانگ نے خشک علاقوں میں پانی کے شدید بحران کو جنم دیا ہے، کیونکہ ایک کلوگرام پسطا پیدا کرنے کے لیے 10 ہزار لیٹر سے زیادہ پانی درکار ہوتا ہے۔...
نماز پڑھ کر بھی نماز برائیوں سے نہیں بچا رہی تو انسان اپنے اعمال پر نظر ثانی کرے، مولانا ضیاءالحسن نجفی
جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہی ہمارے لیے نمونہ عمل ہے، اصل انسان کے اخلاقیات ہیں، بد خلق کی عبادت اسے کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے مولانا ضیاءالحسن نجفی نے کہا ہے کہ فلسفہ نماز برائی اور بے حیائی سے نجات دیتی ہے، اگر کوئی شخص نماز پڑھ کر بھی برائیوں سے نہیں بچ رہا تو وہ اپنے اعمال پر نظر ثانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہی ہمارے لیے نمونہ عمل ہے۔ اصل انسان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-03-3 روزینہ خورشیدکسی دانا کا قول ہے جو سیدنا علی سے منسوب کیا جاتا ہے ’’کفر کا نظام چل سکتا ہے ظلم کا نظام نہیں چل سکتا‘‘۔ ایسا نظام جس میں مظلوم کو انصاف اس کے مرنے کے بعد ملے، جس میں طاقتور کمزوروں پر حکمرانی کرے، جس میں منصف خود اپنی بولی لگاتے ہوں، جہاں محافظ ہی رہزن بنے بیٹھے ہوں، نیچے سے لے کر اوپر تک ہر ادارے میں لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم ہو، جہاں امیر، امیر تر بنتا جا رہا ہو اور غریب سے روٹی کا نوالہ بھی چھینا جا رہا ہو، تنخواہ دار طبقے بھاری ٹیکس ادا کرنے کے باوجود بنیادی سہولتوں سے محروم ہوں جبکہ ان کے ٹیکس پر پلنے والے...
خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران 8 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، کارروائی خوارج کے موجود ہونے کی اطلاع پر کی گئی تھی، جوہندوستانی پراکسی اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے۔ آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال ہو رہا تھا۔...
سڈنی شیلڈن انگریزی زبان کا مشہور پاپولر ناول نگار ہے، اس کے تھرلنگ ناول دنیا کی بہت سی زبانوں میں ترجمہ ہوئے، وہ بیسٹ سیلر رائٹر رہا۔ چند سال پہلے اپنی موت سے قبل سڈنی نے اپنی بائیوگرافی بھی ایک ناول کے انداز میں لکھی۔ اس کتاب میں انکشاف کیا کہ 18 سال کی عمر میں سڈنی شیلڈن نے خودکشی کی کوشش کی، مگراتفاق سے عین وقت پر والد گھر آگیا اور اس نے پھر اپنی باتوں سے نوجوان سڈنی کو قائل کرلیا کہ اپنی زندگی کی کتاب بند کرنے کے بجائے اگلے برسوں میں آنے والے نئے چیپٹرز (ابواب) دیکھ لے۔ خوش قسمتی سے نوجوان سڈنی نے ایسا کیا اور پھر زندگی کی 65۔ 70 مزید بہاریں دیکھ کر...
کل اسلام آباد کی ایک مصروف شاہراہ پر ڈیوٹی پر موجود ہونہار اور لائق پولیس افسر عدیل اکبر کے ہاتھوں سے چلنے والی گولی کی گونج نے ہم سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ کوئی کیسے اپنی جان لے لیتا ہے؟ کوئی اپنے ساتھیوں، اپنے پیاروں اور ایک بار ملنے والی زندگی سے یوں منہ کیسے موڑ لیتا ہے؟ ابھی کچھ دیر پہلے تو وہ ہشاش بشاش، مسکراتا ہوا اپنے فرائض سرانجام دے رہا تھا۔ ماتحتوں کو چوکس رہنے کا کہہ رہا تھا، فل برائٹ اسکالرشپ پر امریکا جانے کی تیاری بھی کرنا ہوگی، بیٹی کو مرضی کے گفٹ دلانے کی فکر بھی ہوگی، خواب دیکھنے والی آنکھیں کیوں بجھ جاتی ہیں؟ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں ہیں، تحقیقات کے...
مصائب و آلام اور تکالیف و حوادث انسانی زندگی کا لازمی حصہ ہیں، اس فانی دنیا میں عمرِ عزیز کی چند ساعتیں عیش کی گھنی چھاؤں میں بڑے سکون سے گزرتی ہیں اور کچھ گھڑیاں رنج کی جھلساتی ہوئی دھوپ میں کٹ جاتی ہیں۔ حیاتِ مستعار کے آنگن میں کبھی مسرتیں ڈیرے ڈال کر لمحات کو خوش گوار بنا دیتی ہیں تو کبھی غم و اندوہ کے جھکڑ خوشیوں کے آشیانے کو تنکا تنکا کر دیتے ہیں، رنج و الم سے عبارت یہ زندگی کی ہچکولے کھاتی ہوئی کشتی اپنے دامن میں زمانے کی تلخ و شیریں یادیں لیے ہوئے آخر موت کے ساحل پر لنگر انداز ہو جاتی ہے۔ یہ سفرِ حیات اتنا کٹھن کیوں ہے۔۔۔ ؟ مصیبتیں کیوں...
میانمار کی فوج نے بدنام زمانہ سائبر کرائم مراکز پر چھاپا مار کارروائی کی جس کے نتجے میں 700 سے زائد بھاگ کر تھائی لینڈ پہنچے تھے تاہم وہاں پکڑے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ پولیس نے بتایا کہ اب تک 677 افرادکو گرفتار کیا گیا ہے جو میانمار کی سرحد عبور کرکے داخل ہوئے تھے۔ تھائی لینڈ کی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ یہ افراد میانمار سے ایک ندی کو تیرتے ہوئے سرحد پار پہنچے اور پکڑے گئے۔ ان میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق بھارت اور تھائی لینڈ سے ہے جب کہ کچھ کا تعلق پاکستان سے بھی ہے۔ یہ افراد میانمار میں بدنام زمانہ کی فوج نے ’’کے کے پارک‘‘ نامی...
آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ون ڈے میں 2 وکٹ سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے میں بھارت کو شکست دیدی ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔ کپتان روہت شرما کے 73 اور شریاس ایئر کے 61 رنز بھی ٹیم کے کام نہ آئے، جب کہ اکشر پٹیل نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 60 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ زیویر بارٹلیٹ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلیا نے 265 رنز کا ہدف...
پاکستان کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے نوجوان نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔ کراچی میں مقیم افغانی نوجوان کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ افغان مہاجرین کے انخلا پر پاکستان کیخلاف لغویات بک رہا تھا۔ اس لڑکے کی شناخت فرہاد کے نام سے ہوئی جو کریانے کی دکان میں کام کرتا ہے۔ لڑکے کی ویڈیو دو خریداروں نے بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کی جس میں وہ پاکستان کی مخالفت میں ہر حد تک جارہا تھا اور پھر جب اُسے پولیس کا بولا گیا تو اُس نے سندھ پولیس کو بھی لغویات بکی تھیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب اس نوجوان کا ایک اور ویڈیو سامنے آیا جس میں وہ روتے ہوئے اپنے کیے اور بیان...
کوئٹہ سے افغان مہاجرین کے انخلا کے اثرات شہر کی پراپرٹی مارکیٹ پر نمایاں طور پر ظاہر ہونا شروع ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کی واپسی، آزاد کشمیر حکومت نے حتمی ٹائم فریم مقرر کر دیا نواحی علاقوں میں مکانات، پلاٹس اور کرایوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھی جا رہی ہے جب کہ خریداروں کی دلچسپی میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے افغان خاندان کوئٹہ کے مضافاتی علاقوں جیسے مشرقی بائی پاس، بروری، پشتون باغ، سیٹلائٹ ٹاون، خالص باوڑی، اور پشتون آباد میں آباد تھے۔ مگر حکومتوں کی جانب سے واپسی کے فیصلے کے بعد ہزاروں افغان خاندان اپنے گھروں کو فروخت کر کے افغانستان واپس جا رہے ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے...
پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ اس مرتبہ بھی اسموگ سے کاروبار زندگی متاثر ہوسکتا ہے لہٰذا ہم سب کو مل کر اس سے نمٹنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: اینٹی اسموگ آپریشن کے باوجود لاہور آلودہ ترین شہر، ’یہ پنجاب حکومت کر کیا رہی ہے؟‘ مریم اورنگزیب نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسموگ کی اصل وجوہات کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اینٹوں کے بھٹے منتقل کرنے کے علاوہ دیگر عملی اقدامات کیے ہیں جن سے اسموگ پر قابو پایا جاسکے۔ مزید پڑھیے: یکم اکتوبر کو پنجاب میں فضائی معیار معتدل، اسموگ سے بچاؤ کے انتظامات جاری مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت صوبے کی ایئر...
بیٹی کی مغربی طرز کی شادی کی ویڈیو وائرل، خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کا ردعمل آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے مشیر ایڈمرل علی شمخانی نے بیٹی کی مغربی طرز کی شادی کی وائرل ویڈیو پر ردعمل دے دیا۔گزشتہ دنوں علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، یہ ویڈیو گزشتہ برس اپریل میں ہونے والی شادی کی تقریب کی ہے۔ویڈیو میں علی شمخانی اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے، نچھاور پھولوں کے درمیان شادی ہال میں داخل ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں، وہ اپنی بیٹی کے ساتھ اسٹیج تک جاتے ہیں، جہاں ان کا داماد اپنی فیملی...
کراچی کے علاقے گارڈن میں پولیس نے ملکی اور غیرملکی جعلی کرنسی بنانے اور بیچنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کیمطابق ملزم بہزاد سے اے این ایف کے جعلی جوائننگ آرڈرز، جعلی چیکس ، پلاٹ کے جعلی کاغذات، جعلی ڈالر بنانے کے کاغذ، کیمیکل اور دیگراشیا بھی برآمد کی گئی۔ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سادہ لوح شہریوں کو نوکری دلوانے کا جھانسہ دیتا تھا۔ ملزم نے کرنسی نوٹ کا درست سائز بنانے کی متعدد ڈائیاں بھی بنا رکھی تھی ملزم اپنے ساتھیوں کیساتھ مل کر 4 سال سے جعلسازی کر رہا تھا ۔ گرفتار ملزم کیساتھی میڈیکل ریپ اور کال سینٹر کا کام کرتے ہیں۔ ملزم نے کرنسی نوٹ ایک بیگ میں بھر کررکھے ہوئے تھے۔
اکیسویں صدی کا انسان اپنی جیب میں ایک ایسی دنیا لیے پھرتا ہے جسے ہم ’’سوشل میڈیا‘‘ کہتے ہیں۔ یہ دنیا روشنی بھی دیتی ہے اور سایہ بھی ڈالتی ہے۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں اس کے اثرات نہ صرف ثقافتی سطح پر محسوس کیے گئے ہیں بلکہ خاندانی نظام، مذہبی اقدار اور ریاستی ساکھ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہورہے ہیں۔ خاندانی نظام کا بکھرتا ہوا نقشہ پاکستانی معاشرہ ہمیشہ خاندان کے مضبوط رشتوں اور مشترکہ اقدار پر کھڑا رہا ہے۔ مگر اب منظرنامہ بدل رہا ہے۔ ایک ہی کمرے میں بیٹھے افراد اپنی اپنی اسکرینوں میں گم ہیں۔ نوجوان نسل، جو کل تک والدین کی آنکھوں سے دنیا دیکھتی تھی، آج ’’فالورز‘‘ اور ’’لائیکس‘‘ کے...
بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ اور معروف اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا کو ان کی 52 ویں سالگرہ پر سوشل میڈیا پر دلکش انداز میں مبارکباد دی ہے۔ ارجن کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ملائکہ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مسکراتی رہو، تلاش کرتی رہو اور ہمیشہ آگے بڑھتی رہو۔ اگرہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کے درمیان رشتہ اب ختم ہو چکا ہے، مگر دونوں کے درمیان باہمی احترام اور دوستانہ تعلقات برقرار ہیں۔ حال ہی میں ’ہوم باؤنڈ‘ فلم کی اسکریننگ کے موقع پر ان کو گرم جوشی سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ اس...
کچھ دن پہلے کی بات ہے، امی کے پاس بیٹھی تھی کہ سونے کی بڑھتی قیمتوں پر بات شروع ہوئی، باتوں باتوں میں امی نے بتایا کہ آج سے کئی دہائیاں پہلے پاکستان میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود من مرضی کے زیور بن ہی جاتے تھے۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ اتنا مہنگا ہو گیا کہ اب شاید ہی متوسط طبقے کی کوئی خاتون اپنا پسندیدہ زیور آسانی سے خرید سکے۔ امی کی باتوں کے بعد میں نے سونے کی بڑھتی قیمتوں پر تحقیق کی تو پتا چلا کہ پاکستان میں ایک سال میں سونے کی قیمت دگنی ہو گئی ہے۔ اور اس وقت پاکستان میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 44 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 3...
بالی وُوڈ کی مقبول ترین جوڑی دپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ اس دیوالی پر اپنی ننھی پری کو دنیا کے سامنے لے آئے جس کا چہرہ اب تک کسی نے نہیں دیکھا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دیوالی بالی ووڈ جوڑی رنویر سنگھ اور دپیکا کے لیے کچھ خاص بات لیے ہوئی تھی۔ انھوں نے ممبئی میں اپنے گھر پر قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ دیوالی منائی۔ اس موقع پر صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ دپیکا اور رنوریر رواں برس جولائی میں ایک خوبصورت بیٹی کے ماں باپ بنے تھے جس کا نام دعا رکھا تھا تاہم اب تک کسی نے میڈیا پر بچی کی ایک جھلک بھی نہیں دیکھی تھی۔ اپنی بیٹی کو میڈیا کے سامنے لانے کے لیے دپیکا اور...
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار اور مصنف ابھینو کشیپ نے ایک تازہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان کے ساتھ تعلقات خوشگوار نہیں رکھتے ہیں اور فلم دبنگ کے دوران وہ ان سے ناخوش تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے سلمان خان کیخلاف متنازع بیانات دینے والے بالی ووڈ کے ہدایتکار ابھینو کشیپ کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے فلم دبنگ میں ارباز خان کے کئی مناظر حذف کروا دیے کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ٔاسکرین پر ارباز کا کردار نمایاں ہو۔ 2010 میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم دبنگ کے ہدایتکار نے مزید دعویٰ کیا کہ فلم کے سیٹ پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) پاکستانی نژاد فن ٹیک، ‘ابھی’ (ABHI) نے متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں اپنی خدمات کو وسعت دے رہا ہے۔ اور پہلے مرحلے پرپیشگی تنخواہ (advance salary) کو متعارف کرارہا ہے۔ابھی کے شریک بانی اور سی ای او، عمر انصاری نے بتایا کہ ‘ابھی’ نے متحدہ عرب امارات کے الفردان ایکسچینج کے ساتھ شراکت کی ہے، جو متحدہ عرب امارات میں کارکنوں کے مالیاتی خود مختاری میں اضافہ کرے گا۔انہوں نے مزید کہا، “متحدہ عرب امارات میں ‘ابھی’ کی جانب سے کمائی ہوئی اجرت تک رسائی (Earned Wage Access) کی خدمات فراہم کرنے والا پہلا ایکسچینج بن کر، جس کے زریعے متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے لاکھوں غیر ملکیوں محنت کشوں کے لیے...
قومی ٹیم کے اسپنرنعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کے باعث آئی سی سی رینکنگ میں نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے، اور وہ اب دنیا کے نمبر ون بولر بننے کےبالکل قریب پہنچ گئے ہیں۔ تازہ ترین آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق، لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف شاندار بولنگ کے بعد نعمان علی نےچار درجے ترقی پاتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ اس کارکردگی کے نتیجے میں انہوں نے جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا کو پیچھے چھوڑ دیا، جو اب پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ نعمان اب **پہلی پوزیشن پر موجود بھارت کے روی چندرن ایشون سے صرف معمولی فاصلے پر ہیں۔ فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی بھی تین درجے...
وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے نہ ملنے کا فیصلہ، شرکا اور بلوچستان حکومت کا اظہارِ افسوس
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات سے معذرت کرلی، جس پر شرکا اور بلوچستان کے حکام کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ ورکشاپ میں شریک افراد کے مطابق، نہ صرف وزیراعلیٰ کے پی نے ملاقات سے گریز کیا بلکہ پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کسی رکن اسمبلی — نہ ایم پی اے اور نہ ایم این اے — نے بھی ورکشاپ کے شرکا کو خوش آمدید نہیں کہا۔ اس کے علاوہ، شرکا کو دیے جانے والے کھانے بھی صرف پیکٹس کی صورت میں پیش کیے گئے، جسے غیر روایتی اور بےرخی پر مبنی رویہ قرار دیا جا رہا ہے۔ بلوچستان کے سینیئر وزیر سردار عبدالرحمان...
باجوڑ: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، ایک خوارجی ہلاک، دیگر زخمی حالت میں فرار WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی:(آئی پی ایس) سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ایک خوارجی کو ہلاک کردیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی باجوڑ کے علاقے میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں، اسی سلسلے میں فورسز نے شاہی تنگی جنگل میں موجود خوارجی دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور سرنگوں کا مکمل طور پر صفایا کردیا۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شاہی تنگی کے جنگل میں موجود ایک غار پر گھات لگا کر سکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کی جہاں خوارجیوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا...
عمران خان کی سبقہ اہلیہ اور ممتاز برطانوی سماجی رہنما جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے سوشل میڈیا پر دی۔ جمائما نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ زندگی کا قدرتی اصول ہے، ہر اس شخص کے ساتھ ہوتا ہے جس کے والدین زندہ ہوں مگر پھر بھی میں ایک ایسی دنیا کا تصور نہیں کر سکتی جس میں ماں موجود نہ ہو۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان کا سابق سسرالی خاندان صدمے سے دوچار، جمائما کی والدہ انتقال کرگئیں انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ 91 برس کی تھیں اور ایک بھرپور زندگی گزار چکی تھیں، پھر بھی ہم سب تیار نہیں تھے، یہ اچانک اور دل دہلا دینے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان وزیرِ دفاع ملا یعقوب نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی حالیہ کشیدگی میں بھارت کے کسی کردار کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان دو پڑوسی ممالک ہیں جن کے تعلقات باہمی احترام اور اچھے ہمسائے کے اصولوں پر استوار ہونے چاہییں، کیونکہ کشیدگی نہ صرف دونوں کے مفاد میں نہیں بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہے۔ملا یعقوب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین کو کیے گئے معاہدوں کی ہر شق پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق افغانستان اپنی تمام ذمہ داریوں پر مکمل طور پر کاربند ہے، تاہم اگر...
فٹبال کے عالمی سپر اسٹار کرِسٹیانو رونالڈو کے بیٹے رونالڈو جونیئر کو پہلی مرتبہ پرتگال کی انڈر-16 قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ وہ آئندہ ہونے والے ترکیہ کے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پرتگال کی نمائندگی کریں گے، جو 30 اکتوبر سے 4 نومبر تک جاری رہے گا۔ Cristiano Ronaldo Jr has been called up to Portugal’s U16 team for the first time ???????? pic.twitter.com/zjIia4pxV3 — OneFootball (@OneFootball) October 20, 2025 والد کے نقشِ قدم پر بیٹا بھی گامزن رونالڈو جونیئر اس وقت اسپورٹنگ کلب کی جونیئر ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں وہی کلب جہاں سے ان کے والد نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔اسپورٹنگ کے 7 کھلاڑیوں کو اس بار قومی انڈر-16...
مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے لداخ میں بھارتی حکام نے احتجاجی مارچ کو روکنے کے لیے لیہ ضلع میں سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، لیہہ اپیکس باڈی نے آج ایک پرامن احتجاجی مارچ کی کال دی تھی تاکہ 24 ستمبر کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 4 شہریوں کے اہلِخانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا جا سکے۔ مزید پڑھیں: مودی حکومت کے جبر کے خلاف لداخ میں عوامی بغاوت شدت اختیار کر گئی مارچ کا مقصد لداخ کے لیے ریاستی درجہ، چھٹے شیڈول کا نفاذ، اور گرفتار نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کرنا تھا۔ اس احتجاجی کال کی کرگل ڈیموکریٹک الائنس (KDA) نے بھی حمایت کی تھی۔ تاہم، ضلع مجسٹریٹ رومیل...