2025-11-04@08:42:34 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 728				 
                «بھی بیلاروس»:
(نئی خبر)
	ترک خاتون اول امینہ اِردوان نے پاکستان کی سیلابی صورت حال پر اپنا جذباتی پیغام سوشل میڈیا کے ذریعے دیا ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں امینہ اِردوان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2010ء  کے سیلاب میں وہ پاکستان گئی تھیں اور وہاں متاثرین کی حالت زار و  بے بسی کو قریب سے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اُس وقت بھی ترکی اُن اولین ممالک میں شامل تھا، جنہوں نے پاکستان کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا۔ امینہ اِردوان نے کہا کہ آج بھی ترکی کے عوام کی دعائیں، دل اور امداد پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔ 2010 yılındaki sel felaketinde Pakistan’a gitmiş, oradaki...
	ملتان(نیوز ڈیسک)مشرقی دریاؤں میں پانی کی بلند سطح سے وسطی پنجاب میں سیلاب کے بعد آج ملتان کی حدود میں شام تک سیلاب کا بڑا ریلا داخل ہونے کا امکان ہے، 3 لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان میں بھی 2 ستمبر کو آبی ریلا داخل ہونے کا خدشہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملتان کی حدود میں آج شام تک سیلاب کا بڑا ریلا داخل ہونے کے پیش نظر 3 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کر رہے ہیں، متاثرین نے کشتیاں کم ہونے اور مویشیوں کی منتقلی کے انتظامات نہ کرنے پر انتظامیہ سے شکوہ کیا ہے۔  Punjab Floods 2025 | Current Situation in Ravi, Chenab & Sutlej | Types...
	پنجاب میں سیلابی صورت حال سنگین ہوتی جا رہی ہے جب کہ ملتان اور قصور میں پانی داخل ہونے کے خطرات کے باعث لاکھوں افراد کی نقل مکانی ہوئی ہے، اُدھر بلوچستان بھی سیلاب کے خطرے کی زد میں آ چکا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے بڑے دریاؤں میں غیر معمولی سیلاب نے لاکھوں افراد کو متاثر کر دیا ہے۔ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے ستلج اور دریائے راوی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: پنجاب: چناب، راوی اور ستلج میں سیلاب سے ہر طرف تباہی، 1769 گاؤں زیر آب، 14 لاکھ افراد متاثر، 28 جاں بحق ناب میں بھی تیز بہاؤ کے باعث جنوبی...
	ملتان کی حدود میں دریائے چناب کا خطرناک ریلا آج شام تک داخل ہونے کا امکان ہے۔ شہری آبادی کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا پر حفاظتی بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ Flood fury hits India too, visuals from Ravi River in Chamba, Himachal Pradesh. pic.twitter.com/y7zMdx5CSX — Mansoor Ahmed Qureshi (@MansurQr) August 29, 2025  میڈیا رپورٹ کے مطابق سیلاب کے خطرے کے پیش نظر 3 لاکھ سے زائد افراد اپنی بستیوں اور گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو رہے ہیں۔ متاثرین نے کشتیاں کم ہونے اور مویشیوں کی بروقت منتقلی کے انتظامات نہ ہونے پر انتظامیہ سے شکایات بھی کی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی: پنجاب...
	  لاہور:   دریائے راوی میں آنے والے سیلاب سے لوگوں کے صرف گھر، سامان اور فصلیں تباہ نہیں ہوئیں بلکہ سیلاب کا پانی کئی گھروں کے خواب اور امیدیں بھی بہا کر لے گیا ہے۔ سیلاب کا پانی دریائے راوی کنارے آباد فرخ آباد، شفیق آباد، افغان کالونی، تھیم پارک سمیت درجنوں بستیوں کے نشیبی حصوں میں بنے گھروں میں جمع ہے، جس نے فرنیچر، برقی آلات، جہیز اور زندگی بھر کی جمع پونجی بہا کر رکھ دیا ہے۔ سیلاب متاثرین کے چہروں پر کرب، دکھ اور بے بسی کے آثار نمایاں ہیں جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری رہنے کے باوجود لوگوں کی ضرورتیں تاحال پوری نہیں ہو سکیں۔ فرخ آباد کے رہائشی محمد یاسین نے اپنے ڈوبے...
	مظفرگڑھ میں بپھرا ہوا دریائے چناب سیلابی صورتحال اختیار کر گیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 25 ہزار افراد کو مختلف ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا۔  ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کے مطابق آج سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کے مکینوں کو گھروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ عوام کو سرکاری گاڑیوں کے ذریعے محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب متاثرین کی صحت کے پیش نظر فیلڈ اسپتال قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں مریضوں کو ادویات کے ساتھ ساتھ خون کے ٹیسٹ اور ایکسرے کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ سیلاب...
	ماہ جولائی میں کراچی میں کافی گرمی پڑ رہی تھی اور بندرگاہ میں بھی معاشی سرگرمیاں سرد نہیں تھیں بلکہ گرم تھیں جس کے نتیجے میں مہینے کے آخر میں معلوم ہوا کہ پاکستان کی برآمدات میں 16.43 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ گویا معیشت کی دھڑکن تیز ہوگئی۔ برآمدی معیشت میں سب سے نمایاں رنگ ٹیکسٹائل کا تھا۔ معلوم ہوا کہ کپڑے، دھاگے، تولیے، بیڈ شیٹ وغیرہ کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ گویا لاہور کے کارخانے ہوں، کراچی کی ملیں، یا فیصل آباد جسے پاکستان کا مانچسٹرکہا جاتا ہے ، وہاں کے کاریگروں کو کام پر واپس آنے کا پیغام ملا کہ اب شفٹوں میں مزدور بڑھانے کا وقت آ گیا ہے، لیکن یہاں غور کرنا ہوگا کہ...
	وزیراعظم شہباز شریف نے نئے آبی ذخائر کی تعمیر کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے قلیل، درمیانی اور طویل المدتی پالیسیاں وضع کرنا ہوں گی، دوسری جانب بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور شدید بارشوں کے باعث دریائے راوی، چناب اور ستلج بپھر گئے ہیں۔ 1400بستیاں زیر آب آچکی ہیں جب کہ 10لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں، سیکڑوں ایکڑ رقبے پر کاشت فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔  پاکستان کا زرعی اور معاشی دل کہلانے والا صوبہ پنجاب آج ایک ایسی قدرتی آفت کی لپیٹ میں ہے جس نے نہ صرف انسانی زندگیوں کو متاثر کیا ہے بلکہ پورے معاشرتی، اقتصادی اور ماحولیاتی نظام کو بھی ہلا کر...
	گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گزشتہ دنوں آنے والے اچانک اور تباہ کن سیلاب نے گاؤں تالی داس کو مکمل طور پر ملیامیٹ کر دیا تھا جس کے بعد متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ متاثرین کو سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کی جانب سے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی رہائش کے لیے عارضی کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں سرکاری محکمے اور فلاحی تنظیمیں ان کی مدد کررہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: غذر گلگت بلتستان: سیلاب کے دوران چرواہے کی بروقت اطلاع سے سینکڑوں زندگیاں کیسے بچ گئیں؟ متاثرہ علاقوں تک سڑکوں کی بندش اور زمینی رسائی کے مسائل کے پیشِ نظر ہیلی کاپٹر سروس کے ذریعے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا...
	بھارتی پنجاب میں جاری سیلابی کیفیت میں ریلیف آپریشن کے دوران ریسکیو اہلکاروں کی مقامی افراد سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں ریسکیو اہلکاروں کو متاثرین کو یقین دہانی کراتے اور ان سے گھروں کو خالی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاکہ وہ ریسکیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ اس موقع پر افسر نے کہا کہ ’ہم آپ کو یہاں سے لے جانے آئے ہیں، ہمارے ساتھ چلیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی پنجاب کے وزرا کو سیلابی کشتی میں بھی سوئیڈن اور گوا کی سیر نہ بھولی، شدید تنقید خاتوں ریسکیو اہلکار نے کہا کہ زندگی بچانا سب سے اہم ہے، انسان سب کچھ دوبارہ بنا سکتا ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا...
	 اسلام آباد:  نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ تینوں مشرقی دریاؤں میں موجود شدید سیلابی صورت حال کے باعث نشیبی دریائے سندھ میں بھی شدید سیلابی صورت حال کا خطرہ ہے۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ3 سے 4 ستمبر کے دوران 9 لاکھ سے 9 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک کے ریلے پنجند ہیڈ ورکس سے گزریں گے،  ممکنہ نقصان کے خطرے کے پیش نظر بند توڑ کے بہاؤ کا رخ بدلنے کی صورت میں 8 لاکھ 25ہزار سے 9 لاکھ کیوسک کے ریلوں کا امکان ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ گڈوبیراج پر 5 سے 6 ستمبر کے دوران 8 لاکھ سے 11 لاکھ کیوسک بہاؤ کا امکان ہے،...
	ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب 2022: ایشین بینک نے سندھ کے لیے 400 ملین ڈالر کے رعایتی قرض کی منظوری دے دی ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے صدر ماساتو کانڈا نے پاکستان میں مون سون بارشوں اور شدید سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی حکومت کی درخواست پر کی جانب سے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی گرانٹ فراہم کی جائے گی جو کہ ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ سے دی جائے گی۔ اے ڈی بی کے صدر ماساتو کانڈا 3 روزہ دورے...
	 لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ریلیف کیمپ میں سیلاب سے متاثرہ بچوں سے اظہار شفقت کیا۔ وزیراعلیٰ بچوں کے درمیان دسترخوان پر بیٹھ گئیں اور کھانا بھی کھایا۔ اسی طرح، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوہدرہ کے تلاوانہ محلے کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے علاقے میں سیلابی پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔  وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ساہیوال اور  دیگر مضافاتی علاقوں میں متاثرین کی تلاش کے لیے ڈرون کا استعمال بھی جاری ہے۔ ڈرون کے استعمال سے ساہیوال میں زیادہ خطرناک طریقے سے سیلابی ریلے میں گھرے متعدد افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔
	 لاہور:  دریائے راوی میں حالیہ سیلاب کے باعث شاہدرہ کے نواحی علاقوں میں قائم کئی نئی ہاؤسنگ سوسائٹیاں بری طرح متاثر ہوئیں، تیز بہاؤ کے باعث پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور کئی مقامات پر تین سے چار فٹ تک کھڑا رہا جس سے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ علاقہ مکینوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ بجلی اور دیگر سہولیات بھی متاثر ہوئیں۔ شاہدرہ لاہور کا وہ علاقہ ہے جو براہِ راست دریائے راوی کے کنارے واقع ہے اور گزشتہ چند برسوں میں یہاں مختلف نجی ہاؤسنگ اسکیمیں آباد ہوئی ہیں۔ ان بستیوں کی بڑی تعداد نشیبی زمین پر قائم ہونے کے باعث پانی کے دباؤ کو برداشت نہ...
	پنجاب میں دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال تیزی سے سنگین ہوگئی ہے، جبکہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل پانی چھوڑے جانے کے باعث آئندہ دنوں میں شیخوپورہ، ننکانہ اور ساہیوال سمیت کئی اضلاع متاثر ہوں گے۔ Madhopur Headworks at River Ravi in India has collapsed ???? As per Indian side, atleast 4x flood gates have collapsed while others have sustained damages. pic.twitter.com/2aUzQbyi5B — Pakistan Strategic Forum (@ForumStrategic) August 27, 2025  ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق دریائے راوی میں بڑا ریلا گزرنے کے بعد اب یہ پانی بلوکی کے مقام پر پہنچ چکا ہے، جس کے نتیجے میں نچلے اضلاع پر...
	 لاہور:  دریائے چناب، راوی اور ستلج میں سیلابی ریلے کے باعث پنجاب کے متاثر علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے کمیٹی روم میں اہم اجلاس ہوا۔ صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں اضافی انتظامی افسران کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے...
	پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سیلابی دباؤ کے باعث سیالکوٹ ایئرپورٹ کا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل نجی چینل کی رپورٹر ام فروا کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ لاہور میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ہونے والے پی ڈی ایم اے کے اجلاس میں زیر غور آیا۔   اجلاس میں ریلیف کمشنر پنجاب اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا شریک تھے جبکہ صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کلینک آن وہیلز کو فوری طور...
	ضلع منڈی بہاء الدین کا بڑا حصہ سیلابی پانی میں ڈوب چکا ہے۔ لوگ گھروں کی چھتوں پر پناہ لیے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔ حافظ آباد کے نواحی دیہات بھی سیلاب کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ کمالیہ میں متاثرہ خاندان خوراک اور امداد کے منتظر ہیں۔ مقامی افراد اپنے ساتھ ساتھ مویشیوں کے لیے چارے کی تلاش میں بھی مشکلات کا شکار ہیں۔  دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ شکر گڑھ میں گھروں کے اندر پانی داخل ہوگیا، قیمتی سامان تباہ ہوگیا اور کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بھی سیلابی ریلے بہا لے گئیں۔ وزیر آباد کے قریب نالہ...
	پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے کے پی، پنجاب، سندھ اور کشمیر سمیت کئی صوبوں میں تباہی مچائی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں سیلاب، چند اہم سوالات کے پی کے کئی شہر پانی میں بہہ گئے جبکہ کراچی میں شدید بارش کے دوران ٹریفک جام رہا۔ بونیر، صوابی، کشمیر اور خوشاب کے علاقے بھی بری طرح متاثر ہوئے۔  بھارت کی جانب سے ڈیموں کے سپل ویز کھولنے سے سیالکوٹ ڈوب گیا اور پنجاب و سندھ میں مزید بڑے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ پچھلے سیلاب میں تقریباً 500 افراد جاں بحق ہوئے تھے، لیکن اس بار بروقت وارننگ کی وجہ سے کئی زندگیاں بچ گئیں۔  مجموعی طور پر اب تک ایک ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق...
	امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن یعنی سی ڈی سی  نے براؤن انڈوں کے متعدد کارٹن مارکیٹ سے واپس منگوا لیے ہیں، جو سالمونیلا کے پھیلاؤ سے منسلک پائے گئے، اس وبا سے اب تک 14 ریاستوں میں 95 افراد متاثر اور 18 اسپتال میں داخل ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اصلی دیسی انڈے کی پہچان کیا ہے؟ بدھ کو جاری کیے گئے اس الرٹ کے مطابق یہ انڈے مشو،  ناگاتوشی پروڈیوس اور نجیامارکیٹس کے برانڈ نام سےسی اے 7695  کوڈ کے ساتھ بڑے براؤن کیج فری کارٹنوں میں پیک کیے گئے تھے، جن پر فروخت کی آخری تاریخ یکم جولائی 2025 سے 18 ستمبر 2025 تک درج تھی۔ The @US_FDA is investigating illnesses in a outbreak of Salmonella...
	صرف دو تین ہفتے پہلے تک پاکستان کے شمالی علاقوں میں تباہی مچی تو پنجاب سے مختلف امدادی تنظیموں کے لوگ اور رضاکار اپنے طور پر مدد لے کر وہاں پہنچے۔ تب کس کو اندازہ تھا کہ صرف چند دنوں میں پنجاب کے اندر بھی قیامت ٹوٹ پڑے گی۔ آج پنجاب کے تین اہم دریاؤں راوی، چناب اور ستلج میں شدید طغیانی ہے، مختلف مقامات پر شدید خطرات اور بحرانی صورتحال موجود ہے۔ اگلے دو تین دن بہت اہم ہیں۔ اللہ خیر کرے۔ اس بحران میں ہمیشہ کی طرح سوشل میڈیا پر متضاد خبریں، پوسٹیں ، ولاگز وغیرہ چل رہے ہیں۔ ہم آج کے کالم میں بعض بنیادی نوعیت کے سوالات کا جائزہ لے کر حقیقت کھوجنے کی کوشش کریں...
	 لاہور:  دریائے راوی میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ دریا سے متصل علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ترجمان ریسکیو پنجاب، فاروق احمد کے مطابق متاثرہ علاقوں سے لوگوں کے انخلا اور انہیں محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لیے ریسکیو اہلکار ہمہ وقت متحرک ہیں۔ ترجمان کے مطابق لاہور کے علاقے فرخا آباد میں سیلابی پانی داخل ہونے کے بعد 72 افراد کو بروقت انخلا کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ مانگا منڈی سے بھی ریسکیو بوٹ کے ذریعے 40 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے جب کہ تھیم پارک کے قریب سے 7 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ علاوہ ازیں پارک ویو...
	چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے انتباہ دیا ہے کہ حالیہ سیلاب کے باعث گندم کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے اور فی من قیمت 4 سے 5 ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ ان کے مطابق سیلاب سے پہلے گندم 3200 روپے من فروخت ہورہی تھی لیکن موجودہ تباہ کاریوں کے بعد قیمت عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوجائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: کسان اتحاد کی آئندہ سال گندم کی کاشت نہ کرنے کی دھمکی خالد حسین باٹھ نے کہا کہ سیلاب نے کاشتکاری کو شدید نقصان پہنچایا ہے، کپاس کی پیداوار 50 فیصد کم ہوگئی ہے جبکہ بہاولنگر کے 100 کلومیٹر رقبے پر کاٹن مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبوں...
	وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب میں تباہ ہونے والی سڑکوں اور پلوں کی اصل وجہ کرپشن ہے، جو ہمارے معاشرتی کلچر کا حصہ بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رزقِ حلال کی اہمیت ختم ہو گئی ہے اور حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر مختص رقم کا صرف 15 سے 20 فیصد استعمال ہوتا ہے، باقی سب کرپشن کی نذر ہو جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دریاؤں کے راستے پر تجاوزات تباہی کی وجہ، سول انتظامیہ کا کام پاک فوج کررہی ہے، خواجہ آصف نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ یہ سوال بار بار اٹھتا ہے کہ پل جلدی کیوں گر جاتے ہیں؟ اس کا سیدھا جواب کرپشن ہے۔...
	نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: ترقی یافتہ ممالک 100 ارب ڈالر کی کلائیمیٹ فنانسنگ کا وعدہ پورا کریں، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس نے خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں، مقامی برادریوں اور خاندانوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ نائب وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مکمل یکجہتی کا یقین دلایا...
	وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 15 اگست سے شروع ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی بارشوں نے صوبے کے کئی اضلاع کو بری طرح متاثر کیا جن میں بونیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور صوابی شامل ہیں، ان بارشوں اور حادثات کے باعث 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے، جبکہ 664 گھروں کو مکمل اور 2431 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ مزید برآں 511 سڑکیں، 77 پل اور 2123 دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا صوابی کا دورہ، ریلیف ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے فوری طور پر تمام محکموں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو متحرک کیا۔...
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلاب سے ہونے والے تمام نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا اور حکومت ہر متاثرہ شخص تک پہنچے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام فکر نہ کریں، میں اور میری پوری حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ نارووال اور شکرگڑھ کے علاقوں کا ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی جائزہ لیا اور متاثرہ صورتحال پر حکام سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ pic.twitter.com/8uuAo4yeLV — Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) August 28, 2025  مریم نواز نے عوام کو ہدایت دی کہ وہ پانی اور سیلابی مقامات سے دور رہیں، والدین اپنے بچوں کو بھی محفوظ رکھیں تاکہ کسی قسم کا...
	لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں آنے والے سیلاب سے ہونے والے تمام نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا اور متاثرین کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔ شاہدرہ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس وقت پنجاب کے تین بڑے دریاؤں میں پانی کا شدید دباؤ ہے، نارووال مکمل طور پر زیرآب ہے جبکہ سیالکوٹ میں بھی صورتحال تشویشناک ہے۔  انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اور انتظامیہ نے دن رات محنت کر کے لوگوں کا بروقت انخلا کیا، اگر پہلے سے تیاری نہ ہوتی تو نقصان کئی گنا زیادہ ہوتا۔ پنجاب حکومت نے اب تک 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات...
	وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جمعرات کو پنجاب کے سیلاب متاثرہ اضلاع کا فضائی اور زمینی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں دریائے راوی، چناب اور ستلج میں طغیانی کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:راوی، چناب اور ستلج میں تباہ کن سیلاب، 22 افراد جاں بحق، لاکھوں متاثر، کئی بستیاں غرقاب روانگی سے قبل چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے وزیراعظم کو ملک بھر کی سیلابی صورتحال اور جاری ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ فضائی معائنے کے دوران وزیراعظم کو خاص طور پر نارووال اور گوجرانوالہ ڈویژن میں شدید متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔  وزیراعظم نے ہدایت...
	ہری پور: ملک بھر میں حالیہ دنوں ہونے والی شدید بارشوں، سیلابی ریلوں اور بعض علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:راوی، چناب اور ستلج میں تباہ کن سیلاب، 22 افراد جاں بحق، لاکھوں متاثر، کئی بستیاں غرقاب ان ہی حالات کے پیشِ نظر تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہو گئی ہے اور ڈیم اپنی زیادہ سے زیادہ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلا ڈیم کے اسپل ویز آج دوپہر 1:30 بجے کھولے جائیں گے جس کے بعد ڈیم سے پانی کا مجموعی اخراج 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک ہوگا۔  حکام نے واضح کیا ہے کہ...
	لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب سے لاکھوں ایکڑ اراضی زرعی اور بنیادی ڈھانچہ جات کی تباہی کے ساتھ ساتھ چھ لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ دریائے چناب کے کنارے واقع 333 دیہات میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، ان میں سیالکوٹ کے 133، وزیرآباد کے 16، گجرات کے 20، منڈی بہاؤالدین کے 12، چنیوٹ کے 100 اور جھنگ کے 52 دیہات شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں۔  دریائے ستلج کے کنارے واقع 335 دیہات کے 3 لاکھ 80 ہزار 768 شہری سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، متاثرین کی مدد اور دیکھ بھال کے لیے 104 امدادی کیمپ اور 105 میڈیکل کیمپ کام کر رہے ہیں۔ ستلج...
	شمالی علاقہ جات میں حالیہ دنوں ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور شدید بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ اس اچانک اور غیر معمولی بارش کے باعث نہ صرف جانی و مالی نقصان ہوا بلکہ مقامی آبادی بھی شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ ہر کوئی کہتا رہا کہ یہ سب تباہی کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:کلاؤڈ برسٹ: بونیر کے بعد صوابی میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی، متعدد جاں بحق، گھر ڈوب گئے دوسری جانب محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل صاحبزادہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالیہ تباہ کن فلیش فلڈز کو ’کلاؤڈ برسٹ‘ سے منسوب کیا جا رہا ہے، جبکہ گزشتہ 24 سال سے کلاؤڈ برسٹ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔...
	اسلام آباد(ویب ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے اپنے بیان میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی فصلوں اور مویشیوں کو بڑے پیمانے پر پہنچنے والا نقصان انتہائی افسوسناک ہے، انہوں نے سندھ حکومت کو ممکنہ بڑے سیلابی ریلوں کے پیش نظر فوری اقدامات اور مکمل تیاری کی ہدایت کی۔  صدر زرداری نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکلات کا مقابلہ حوصلے اور عزم کے ساتھ کیا ہے اور اس بار بھی سرخرو ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ 2010 اور 2022 کے تباہ...
	کمشنر لاہور آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر اس وقت پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 3 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، انہوں نے راوی میں سیلاب کی صورتحال فی الحال خطرے سے باہر بتائی ہے۔ کمشنر لاہور کے مطابق دریائے راوی کے بیڈ میں موجود افراد کو مکمل طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ قریبی آبادیوں سے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: راوی، چناب اور ستلج میں تباہ کن سیلاب، 22 افراد جاں بحق، لاکھوں متاثر، کئی بستیاں غرقاب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف بلال لودھی نے بتایا کہ تاحال صورتحال قابو میں ہے، تاہم آج صبح شاہدرہ سے پانی کا بہاؤ...
	سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آج دن بھر فضائی سرگرمیاں محدود رہیں گی کیونکہ شدید بارشوں کے بعد سیلابی پانی ایئرپورٹ کے اطراف میں داخل ہونے لگا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:29 اگست سے شدید بارشوں کی پیشگوئی، نشیبی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں انتظامیہ کے مطابق صبح دس بجے سے رات دس بجے تک فلائٹ آپریشن بند رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق ایوی ایشن حکام نے پروازوں کی معطلی کا باضابطہ نوٹم جاری کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جنوبی جانب سے سیلابی ریلے نے ایئرپورٹ کو گھیرنے کی کوشش کی جس کے بعد فوری طور پر مشینری اور عملے کو متحرک کر دیا گیا۔ انتظامیہ کا...
	محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس دوران ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ موجود ہے۔ یہ بھی پڑھیں:راوی، چناب اور ستلج میں تباہ کن سیلاب، 22 افراد جاں بحق، لاکھوں متاثر، کئی بستیاں غرقاب 29 اگست سے 2 ستمبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 29 اگست کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال کی مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل ہوں گی، جب کہ 30 اگست سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بھی ملک میں داخل ہوگا۔  شدید بارشوں کے نتیجے میں کشمیر، مری،...
	اس وقت پاکستان کے بالائی علاقے شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہیں لیکن اس بار ان بارشوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ شاید یہ غصہ قدرت کی طرف توجہ نہ دینے کی وجہ سے ہو۔ مگر جو بھی ہو ایک قیامت کا منظر ہے جو ہر لمحہ کو خوف و غم میں تبدیل کررہی ہے، یہ وقت گلے شکوؤں کا نہیں بلکہ ہمیشہ کی طرح قدرتی آفات میں ہاتھ سے ہاتھ ملانے کا ہے۔ پاکستان میں قدرتی آفات کی کہانیاں کم نہیں ہیں لیکن پاکستان کی تاریخ یہ بھی بتاتی ہے کہ کیسے اس قوم نے ایسے حالات میں ایک دوسرے کو سہارا دینے کی مثالیں قائم کیں جو آج بھی جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا سیلاب: پاک فوج...
	 وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پانی کا خطرہ ابھی کم ہوا ہے لیکن ٹلہ نہیں ہے دوبارہ سیلاب آنے کا اندیشہ ہے، پانی میں بھارت کے لوگوں کی لاشیں بھی بہہ کر آئی ہیں۔ سیالکوٹ میں ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ بارش کی ماضی قریب میں مثال نہیں ملتی، اس سے پہلے کبھی اتنا پانی نہیں آ یا، بھارت کی طرف سے مزید پانی چھوڑے جانے کی امکانات ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت نے اس سے پہلے دو دفعہ پانی ریلیز کیا ہے جس کا انہوں نے ہمیں بتایا ہے مزید بارشیں ہوئیں تو خطرہ ابھی ٹلہ نہیں ہے، پانی کافی حد تک اتر گیا ہے، نالوں...
	وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے، حالیہ سیلاب سے پوری پوری بستیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئیں، ہم اس چیلنج سے تنہا نہیں نمٹ سکتے۔ دوسری جانب بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ساڑھے 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرچکا ہے، جب کہ آبپاشی اسٹرکچر کو بچانے کے لیے چناب میں ہیڈ قادر آباد بند دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے۔  سائنسی اعتبار سے سیلاب آنے کی وجہ گلوبل وارننگ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ زمین کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے...
	وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے متاثر ہونے والے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، جہاں ضرورت پڑی بھرپور تعاون کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: آج رات شاہدرہ کے علاقے میں بڑا خطرہ، لوگوں کا بروقت انخلا یقینی بنایا جائے، مریم نواز کی ہدایت ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دلی دکھ ہے، پنجاب کے عوام کی تکلیف ہماری اپنی تکلیف ہے۔ وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ خیبرپختونخوا حکومت مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور جہاں بھی ضرورت ہوئی بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پنجاب میں ہونے والی طوفانی بارشوں...
	سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں جاری پاک فوج کے ریلیف اور ریسکیو آپریشن پر مقامی سکھ برادری نے مسلح افواج اور ان کی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح سیالکوٹ بھی حالیہ تباہ کن سیلاب سے شدید متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں ڈسکہ میں سکھ برادری کے درجنوں افراد پانی میں محصور ہوگئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور آرمی چیف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر پاک فوج کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ سکھ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ اب تک 96 افراد کو ریلیف آپریشن کے ذریعے ریسکیو کیا جا چکا ہے۔ محفوظ مقام پر...
	سیلاب سے متاثرہ علاقے ڈسکہ میں پاک فوج کے ریلیف اور ریسکیو آپریشن پر سکھ برادری نے فیلڈ مارشل اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح سیالکوٹ بھی سیلاب سے شدید متاثر ہے، شدید سیلاب کے باعث ڈسکہ کی سکھ برادری کی بڑی تعداد بھی سیلاب میں پھنس گئی تھی۔ پاک فوج کے جوانوں نے فوری ریلیف اور ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سکھ برادری کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا، اب تک پاک فوج کی جانب سے سکھ برادری کے 96 افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر پہنچایا گیا ہے۔ سکھ برادری کے افراد نے پاک فوج کی بروقت امدادی کاروائیوں کو سراہا اور اقدامات کی تعریف کی۔...
	وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے بیلاروس کے وزیر داخلہ ایون کبراکوو نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ جس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نے بیلاروس کے وزیر داخلہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بیلا روس نے اپنی فضائیہ کو پاکستان ایئر فورس سے ٹریننگ دلانے کی خواہش ظاہر کردی انہوں نے رواں سال اپنے دورہ بیلاروس کا حوالہ دیتے ہوئے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں...
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کے سیلاب متاثرہ ہر خاندان کی بحالی ان کا مشن ہے، بے گھر ہونے والوں کے ان کے گھروں میں آباد ہونے تک پنجاب حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں فلڈ ایمرجنسی زیر غور، مری میں نواز، شہباز اور مریم نواز کی غیر معمولی مشاورت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبے میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے گرینڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ تین بڑے دریاؤں راوی، ستلج اور چناب میں آنے والے سیلاب کے بعد صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا اور غیر معمولی ریسکیو مشن شروع کیا گیا ہے۔ صوبے میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے...
	 اسلام آباد:  پاکستان اور بیلاروس کے مابین اسکلڈ ورک فورس کو روزگار کی فراہمی سے متعلق ایم او یو پر دستخط ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم او یو پر وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین اور بیلاروس کے وزیر داخلہ آئیوین کبراکوف نے دستخط کیے۔ وزیر مملکت برائے  اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے ایم او یو کے تحت پاکستانیوں کو بیلاروس میں روزگار کی فراہمی کے حوالے سے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے، پاکستانی ورکرز کے بیلاروس میں حقوق کے تحفظ کے حوالے سے جامع فریم ورک بنایا جائے گا، ٹیکسٹائل، توانائی اور کنسٹرکشن کے شعبوں میں ابتدائی طور پر پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ پاکستانی...
	پاکستان میں حالیہ سیلابی صورتحال کے تناظر میں، پاک فوج، حکومت اور امدادی ادارے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک اہم بریفنگ میں بتایا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں فوری اور مؤثر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیلابی خطرات کی شدت وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس وقت ملک کے تین بڑے دریا شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔ دریائے ستلج میں گندھارا سے ہیڈ خانکی تک پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے، اور 10 لاکھ کیوسک کا ریلا موجود ہے۔ قادر آباد کی طرف بھی پانی کی شدت میں اضافہ متوقع...
	عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں گے، سلمان رفیق کی علما وفد کو یقین دہانی
	پنجاب کے وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق سے پاکستان سنی تحریک کے وفد نے محکمہ داخلہ میں ملاقات کی، جس میں سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، اسپیشل سیکریٹری فضل الرحمان، ایڈیشنل سیکریٹری احسان علی جمالی سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔ پاکستان سنی تحریک کے وفد میں صوبائی صدر شمالی پنجاب مولانا زاہد حسیب قادری، ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھر، سردار محمد طاہر ڈوگر، آصف رضا قادری، محمد عبداللہ ثاقب اور دیگر رہنما شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلادالنبیﷺ 6 ستمبر کو ہوگی ملاقات میں جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر سیکیورٹی پلان اور دیگر اہم امور پر تفصیلی...
	ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے انکشاف کیا ہے کہ دریائے راوی میں 39 برس بعد ایک بڑا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت سیلابی ریلا خانکی کے مقام سے گزر رہا ہے جبکہ آج رات شاہدرہ کے مقام سے بھی یہ بڑا ریلا گزرے گا۔ ???? Flood Fury Knows No Borders At the Sikmal-Shakargarh border, the fence dividing Pakistan and India, Which was built in Musharraf’s era & now stands drowned. Raging waters wreak havoc on both sides, proving nature bows to no boundaries. pic.twitter.com/KDb9cxHwQG — Rizwan Shah (@rizwan_media) August 27, 2025  تاہم ان کے مطابق اس سیلابی ریلے سے بڑے پیمانے پر تباہی کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔ ڈی...
	بھارت نے پاکستان کو دریاؤں میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔ اس بارے میں این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کے بڑے ریلے آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی آبی جارحیت نے کرتارپور ڈبو دیا، گردوارہ دربار صاحب متاثر میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان انڈس واٹر کمیشن نے بھی صورتحال پر الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت کی طرف سے دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروزپور ڈاؤن اسٹریم، دریائے چناب میں اکھنور ڈاؤن اسٹریم اور دریائے راوی میں مادھو پور ڈاؤن اسٹریم پر پانی چھوڑا جائے گا۔  ادھر دوسری جانب پانی چھوڑے جانے اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے دریائے راوی، چناب...
	رواں برس بھی گزشتہ برسوں کی طرح معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں جن کی وجہ سے بونیر، سوات، باجوڑ، بٹگرام سمیت مختلف علاقوں میں سیلاب اُمڈ آیا اور 320 سے زیادہ افراد کی جانیں لے گیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔ بونیر میں سیلاب بادل پھٹنے کی وجہ سے آیا اور پورے کا پورا گاؤں ہی بہا کر لے گیا۔ ان علاقوں کی تباہی کی خبریں الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں دیکھی گئیں، صحافت کے عالمی اداروں نے ان واقعات کو شہ سرخیوں کا حصہ بنایا۔ ملک بھر میں غم کا سماں ہے۔ ہر پاکستانی سیلاب زدگان کے دکھ درد میں شریک ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر...
	وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دریائے چناب، دریائے ستلج اور دریائے راوی میں شدید سیلاب کے خطرات کے پیش نظر وفاقی وزراء کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سیلاب میں بہہ کر کئی مویشی بھی پاکستان پہنچ گئے#FloodAlert #Ravi #Kasur #Narowal #Punjab #FloodsInPakistan #Flood #Floods #Flood2025 #FloodRelief pic.twitter.com/nqYlA6x2N2 — HaMza Naseer Ghazi (@HamzaNGhazi) August 27, 2025  وزیراعظم نے وزراء کو فوری طور پر پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور امدادی کارروائیوں کی براہِ راست نگرانی کی ہدایت دی۔ انہوں نے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) سے قریبی رابطہ رکھنے اور مکمل معاونت فراہم کرنے کا حکم دیا۔ یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ جموں و کشمیر: تباہ کن بارش اور...
	وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے دریائے چناب، دریائے ستلج اور دریائے راوی میں شدید سیلاب کے خدشات کے پیش نظر وفاقی وزرا کو خصوصی ہدایات جاری کردیں۔ وزیراعظم نے وزرا کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں اور وہاں جاری امدادی سرگرمیوں کی براہِ راست نگرانی کریں۔ یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب، راوی اور ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، سیالکوٹ میں بارش کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا انہوں نے کہاکہ وفاقی وزرا اپنے متعلقہ حلقوں میں موجود رہیں اور انخلا، ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کی خود نگرانی کریں تاکہ متاثرہ عوام کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ...
	وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشنز مزید تیز کیے جائیں اور پھنسے ہوئے افراد کے انخلا میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔ انہوں نے متاثرین کے لیے خوراک، ادویات اور خیموں کی فوری اور یقینی فراہمی پر بھی زور دیا۔ یہ ہدایات انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: بارش اور سیلاب سے 406 ہلاکتیں اور 245 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ادارے سے مکمل رابطے میں رہیں تاکہ متاثرین کو...
	اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لئے تین ارب روپے کی امداد منظور کرلی جب کہ متاثرہ علاقوں کی جلد تعمیر نو اور متاثرین کو خیمے، ادویات اور خوراک فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی  اجلاس میں گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لئے تین ارب روپے امداد کی منظوری دی گئی جب کہ تباہ شدہ ڈھانچے کی بحالی اور جلد تعمیر نو کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں پی ٹی وی کے لئے 3 ارب 81 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی اور ہدایت کی گئی کہ ادارہ بجٹ پر انحصار کم کر کے خود...
	کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گلگت بلتستان کے سیلاب زدگان کے لیے 3 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا اویس لغاری، علی پرویز ملک اور رانا تنویر نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: ای سی سی نے گرین ٹیکسانومی، سستے گھروں کی اسکیم اور صنعتی اصلاحات کی منظوری دے دی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو خیمے، ادویات، خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ متاثرین کو فوری ریلیف مل سکے۔ ای سی سی نے پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی) کے لیے 11 ارب روپے کی ضمنی تکنیکی گرانٹ کی...
	محکمہ موسمیات نے پنجاب اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مون سون 2025: بارشیں، اموات اور بڑھتے خطرات، حل کیا ہے؟ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کے روز پنجاب کے علاقے لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور قصور میں شدید بارشیں متوقع ہیں جبکہ جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، ننکانہ صاحب اور پاکپتن میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔ ان بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے، ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: بارش اور سیلاب سے 406 ہلاکتیں اور 245 زخمی ہوئے، پی...
	چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا اگلا اسپیل 2 سے 11 ستمبر تک متوقع ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملک میں مون سون کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 7 اسپیل گزر چکے ہیں جبکہ 8 واں اسپیل 2 سے 11 ستمبر تک متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دریائے راوی میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق رواں برس مون سون معمول سے 22 فیصد زیادہ شدت کے ساتھ آیا، جس کے باعث اب تک 800 افراد جاں بحق اور 1100 زخمی...
	 پشاور:  پی ڈی ایم اے نے 15 اگست سے اب تک ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی۔  رپورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں مختلف حادثات کے نتیجے میں 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 305 مرد، 55 خواتین اور 46 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 179 مرد، 38 خواتین اور 30 بچے شامل ہیں۔ بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 3526 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں 2945 گھروں کو جزوی اور 577 گھروں کو مکمل طور پر منہدم قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ضلع...
	پاک فوج نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوامی خدمت اور امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بالاکوٹ میں سیلاب متاثرین کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 1327 سے زائد افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ میں 740 مرد، 336 خواتین اور 251 بچوں کا مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں۔ مریضوں کا معائنہ معدے، پٹھوں کے درد، خارش، سانس کی بیماریوں اور دیگر امراض کے حوالے سے کیا گیا۔ کیمپ میں ڈاکٹرز سمیت مکمل طبی عملہ موجود تھا تاکہ ہر متاثرہ فرد کو معیاری طبی سہولت مہیا کی جا سکے۔ مزید پڑھیں: زلزلے کے 19 برس بعد بھی بالاکوٹ بحالی سے میلوں پرے پاک...
	 سوات کے علاقے شانگلہ میں سیلابی ریلے سے گاؤں شائی درہ مکمل تباہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیلاب کے راستے میں آنیوالے گاؤں شائی درہ میں مکانات، مارکیٹ اور لڑکیوں کا واحد پرائمری اسکول بھی سیلاب کی نذر ہوگیا جبکہ رابطہ سڑک تباہ ہونے سے امدادی سامان بھی نہیں پہنچ سکا۔ مقامی لوگوں کو کہنا ہے کہ سیلاب کو 10 روزگزرنے کے باوجود زاہد آباد کے کئی مکانات اور گلیاں اب تک صاف نہیں کی جاسکیں، حکومتی ادارے اور مقامی رضاکار صفائی میں مصروف ہیں۔ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 800 تک پہنچ گئی دوسری جانب ضلع غذر میں سیلاب کے باعث چٹورکھنڈ اورگاؤں دائن کو ملانے والا پل...
	نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران دریائے راوی میں درمیانے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں کے باعث تھین ڈیم 86 فیصد تک بھرچکا ہے جبکہ ڈیم سے پانی کے ممکنہ اخراج اور بھارتی نالوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث دریائے راوی کے بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دریائے ستلج میں پھر پانی چھوڑا، پاکستان میں سیلابی صورتحال پیر پنجال رینج کے ندی نالوں بشمول بین، بسنتر، اور ڈیک میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران درمیانے سے اونچے درجے کے بہاؤ کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق کوٹ نیناں...
	دریاے ستلج اور سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے جس کے باعث متعدد علاقوں میں سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔کہروڑپکا میں کھڑی فصلیں ڈوب گئیں، جبکہ کوٹری بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ کہروڑپکا: دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں اضافہ کہروڑپکا اور گردونواح میں دریائے ستلج کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیرِ آب آ گئیں۔ ہیڈ اسلام پر پانی کی آمد 43,623 کیوسک جبکہ اخراج 42,323 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ ہیڈ سائفن پر آمد و اخراج 37,858 کیوسک رہا۔ وگھہ مل پتن کے مقام پر شدید زمینی کٹاؤ کے باعث متعدد ایکڑ تیار فصلیں دریا میں بہہ گئیں۔ یہ بھی پڑھیں...
	پرنس رحیم آغاخان کا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خط، سیلاب کی تباہی سے نمٹنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی
	پرنس رحیم آغاخان نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو اپنے اداروں کی طرف سے تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔ اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا اور آغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کے سربراہ پرنس رحیم آغا خان نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر کو خط لکھا جس میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پرنس رحیم آغاخان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط، پاکستان اور بھارت میں ثالثی کی پیشکش اپنے خط میں انہوں نے لکھا، ‘میں اپنی کونسل اور آغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این) کی ایجنسیز کے ساتھ قریبی رابطے میں ہوں، اور جوں جوں ہر روز ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں، میں اس صورتحال کا...
	ماہِ ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کے بعد یکم ربیع الاول 26 اگست بروز منگل کو ہوگی۔ اس حساب سے عید میلادالنبی ﷺ 6 ستمبر بروز ہفتہ کو منائی جائے گی، جو کہ اتفاق سے یومِ دفاعِ پاکستان کے دن آ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلادالنبیﷺ 6 ستمبر کو ہوگی واضح رہے کہ یومِ دفاع پاکستان ہر سال 6 ستمبر کو 1965 کی جنگ کے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں تقریبات، سیمینارز اور دعائیہ اجتماعات منعقد ہوتے ہیں، جبکہ افواجِ پاکستان کی جانب سے پرچم کشائی اور یادگارِ شہدا پر سلامی پیش کی جاتی...
	خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب کے دوران جہاں 350 سے زائد انسانی جانیں ضائع ہوئیں وہیں مال مویشی اور کھڑی فصلوں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 358 افراد جاں بحق، پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری 15 اگست کی طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات کی پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے شمالی اضلاع میں بڑے پیمانے پر مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 427 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔ سوات میں لائیو اسٹاک کا سب سے زیادہ نقصان پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق سوات میں سیلاب سے لائیو اسٹاک کو سب...
	سیلاب: پاک فوج اور انتظامی ادارے سرگرم، 25 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال پر بتایا ہے کہ ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، اب تک 25 ہزار افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔فیلڈ مارشل کی ہدایت پر فوجی دستے، آڈاکٹر، انجینئر مدد کر رہے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آرپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ فیلڈ مارشل کی...
	لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)ملک بھر میں شدید بارشوںاور سیلابی صورتحال میں کپڑے کی ہول سیل مارکیٹوں میں شدید مندی کا رجحان ہے ،غیر یقینی موسم سے کاروبار میں 30 سے 35 فیصد کی کمی نے تاجروں کو پریشان کر دیا۔سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب،خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں شدید بارشیں اورسیلاب کے باعث کپڑے کی خریداری میں 35 فیصد تک کمی آگئی،کپڑے کی طلب کم ہونے سے پاور لومز سیکٹر بھی متاثر ہو رہا ہے۔(جاری ہے)  صدر کلاتھ مارکیٹ فیصل آبادکاکہنا ہے کہ ہمارا 30 فیصد سے زیادہ کاروبارمتاثر ہے کیونکہ خیبرپختونخواہ، کشمیر سے لوگ نہیں آرہے،بیشترعلاقوں میں پانی سے شاہرائیں متاثر ہونے سے تاجروں کی آمد محدود ہوگئی، تاجرپریشان ہیںکہ اب وہ کون...
	—فائل فوٹو دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب آ گیا جبکہ تربیلا اور گڈو بیراج پر بھی نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں۔ دریائے راوی میں جسٹر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔اس کے علاوہ دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی اور گنڈا سنگھ والا پر بھی نچے درجے کے سیلاب ہیں۔ دریائے کابل میں نوشہرہ پر سیلابی صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔
	خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 337 افراد جاں بحق اور 178 زخمی ہوئے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئیں۔  شدید مون سون بارشوں کے بعد آنے والے ان سیلابوں نے پاکستان کے شمالی علاقوں کو بری طرح متاثر کیا ہے، اگرچہ مون سون کی بارشیں آبی ذخائرکو بھرنے کے لیے بہت اہم ہیں، لیکن حالیہ برسوں میں یہ مزید شدید ہوگئی ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی سیلاب کو تیزی سے خطرناک بنا رہی ہے۔ شمالی پاکستان میں ہونے والی حالیہ بارشیں...
	وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وزارت صحت صوبائی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے، وزارت صحت کے تمام ادارے اس ناگہانی آفت سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہیں۔ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اس آفت اور مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت صحت نے سیلاب متاثرین کو ضروری ادویات اور ویکسین کی پہلی کھیپ بھیج دی، امدادی کھیپ میں 2 لاکھ 50 ہزار یونٹس پنٹاویلنٹ ویکسین اور 1 لاکھ 50 ہزار یونٹس خسرہ ویکسین شامل ہیں۔ امدادی کھیپ میں روبیلا ویکسین، 2 لاکھ 91 ہزار 500 سرنجز، 3 ہزار سیفٹی باکسز کے علاوہ ملیریا سے بچاؤ کیلئے 30 ہزار آر ڈی ٹی کٹس، 60...
	—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا سیلاب سے متاثرہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کی جانب سے باجوڑ اور دیر کو ملانے والے جار پل کی بحالی کے لیے کام تیزی سے جاری ہے، ٹوٹے حصے پر نئے پل کی تنصیب کے لیے کام ہو رہا ہے۔پاک فوج کی کور آف انجینئرز کا دستہ نئے پل کی تنصیب میں مصروف عمل ہے، جسے چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد باجوڑ اور دیر کا منقطع رابطہ بحال ہو جائے گا۔پاک فوج کی جانب سے مینگورہ میں متاثرین میں راشن تقسیم کیا گيا، مانسہرہ، نیل بان اور بٹگرام کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔...
	سیلاب سے متاثرہ خیبر پختون خوا اور گلگت بلتستان میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، پاک فوج کی جانب سے مینگورہ کے متاثرین میں راشن تقسیم کیا گيا۔مانسہرہ، نیل بان اور بٹگرام کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، متاثرین میں دودھ اور کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئيں، میڈيکل کیمپ میں 100 سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ بونیر سے ابتک 274 افراد کی لاشیں نکالی جا چکیںترجمان ریسکیو بونیر کا کہنا ہے کہ تحصیل گدیزی قدرنگر سے مزید 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال پاچا منتقل کیا گیا۔ متعلقہ سڑکیں بھی کلیئر کر دی گئيں، پاک فوج نے گلگت بلتستان میں...
	سٹی 42 : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کو 89 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کی فراہمی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ اضلاع بونیر، باجوڑ، سوات اور شانگلہ کے لیے 89 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کی ترسیلی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ اقدام حالیہ بارشوں اور فلیش فلڈ کے باعث متاثرہ خاندانوں کی فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ 89 ٹرکوں سے لیس امدادی سامان میں متاثرین کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 1800...
	ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں طوفانی بارش اور سیلاب کے باعث شادی  والا گھر ماتم کدہ بن گیا جہاں ایک ہی خاندان کے 21افراد جاں بحق ہو گئے ۔ سیلابی ریلوں اور بادل پھٹنے سے بونیر کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے قادر نگرمیں سیلابی ریلے میں بہہ کر 84 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک ہی خاندان کے 21افراد بھی شامل ہیں۔ شادی کی تیاری میں مصروف خاندان کی خوشیاں بھی سیلاب بہا لے گیا، کئی کی لاشیں مل گئیں جبکہ بہت سے اب بھی لاپتہ ہیں۔  پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی   خیال رہے کہ حالیہ...
	خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر کی ضلعی انتظامیہ نے اتوار کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی رپورٹ جاری کر دی، جس میں بتایا گیا ہے کہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے اموات کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی۔ ڈپٹی کمشنر بونیر کاشف قیوم کے مطابق تباہ کن سیلاب نے ضلع بونیر میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے. جس کے نتیجے میں 401 افراد جاں بحق اور 671 زخمی ہوئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تباہی کی شدت بے مثال ہے. اب تک 401 ہلاکتیں، 671 زخمی اور 4 ہزار 54 مویشیوں کے نقصان کی تصدیق ہو چکی ہے۔سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 ہزار 300 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے،...
	آرمی چیف کی خصوصی ہدایت کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں راشن کی تقسیم جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025  سب نیوز پشاور (سب نیوز)آرمی چیف کی خصوصی ہدایت کے مطابق خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے راشن کی تقسیم جاری ہے۔پاک فوج کے ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باوجود بونیر ، شانگلہ اور سوات کے مختلف علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔ خواڑ بانڈہ کے علاقے میں راشن پہنچا دیا گیا۔  امدادی سامان میں آٹا ، چاول، دالیں ، ملک پاوڈر، نمک ، چائے کی پتی اور کوکنگ آئل شامل ہے۔پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز دور دراز علاقوں سے زخمیوں ، عورتوں اور بچوں کو محفوظ مقام تک...
	طوفانی بارشیں، بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025  سب نیوز پشاور (سب نیوز)حالیہ بارشوں، بادل پھٹنے کے واقعات اور سیلابی ریلوں کے باعث اب تک خیبر پختونخوا میں 328 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔خیبر پختونخوا کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں بونیر سرفہرست ہے جہاں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا، 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔ کئی مکانات تباہ ہو گئے جبکہ مال مویشی بھی سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئے۔سیلابی ریلوں اور بادل پھٹنے سے بونیر کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے قادر نگر میں سیلابی ریلے میں...
	(احمدمنصور)آرمی چیف فیلڈمارشل سیدعاصم منیرکی ہدایت پرخیبر پختونخواکے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے راشن کی تقسیم جاری ہے اورخراب موسم کے باوجود پاک فوج کے ہیلی کاپٹر بونیر ، شانگلہ اور سوات میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے خواڑ بانڈہ کے علاقے میں راشن پہنچایا جس میں آٹا،چاول،دالیں،ملک پاؤڈر، نمک،پتی اور کوکنگ آئل شامل ہے۔آرمی ہیلی کاپٹرز دور دراز علاقوں سے زخمیوں ، عورتوں اور بچوں کو محفوظ مقام تک پہنچا نے میں  بھی مصروف ہیں.  جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب   پاک فوج کے ڈاکٹرز نے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ بھی لگا لیا ،مفت ادویات کی تقسیم...
	وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ضلع بونیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں بشونئی اور پیر بابا کا دورہ کیا اور وہاں جاری امدادی سرگرمیوں اور نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ کے ہمراہ صوبائی کابینہ کے اراکین، ایم این اے بیرسٹر گوہر، چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ مزید پڑھیں: پاک فوج کی گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے متاثرہ عوام سے ملاقات کی اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہدا کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسانی جانوں کا کوئی نعم...
	سیلابی ریلوں اور بادل پھٹنے سے بونیر کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے قادر نگر جہاں اب تک سرکاری امدادی ادارے بھی نہیں پہنچ سک قادر نگر میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 84 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 21 افراد بھی شامل ہیں۔شادی کی تیاری میں مصروف خاندان کی خوشیاں بھی سیلاب بہا لے گیا، کئی کی لاشیں مل گئیں جبکہ بہت سے اب بھی لاپتہ ہیں۔خیال رہے کہ حالیہ بارشوں، بادل پھٹنے کے واقعات اور سیلابی ریلوں کے باعث اب تک خیبر پختونخوا میں 328 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔خیبر پختونخوا کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں بونیر سرفہرست ہے جہاں بڑے...
	بونیر(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بونیر میں جاں بحق افراد کے ورثا کو فی کس 20 لاکھ دینے کا اعلان کر دیا، علی امین گنڈاپور آج دوسرے روز بھی سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کلاؤڈ برسٹ کے بعد تباہی کی زد پر آنے والے علاقے بونیر کا دورہ کیا اور سیلاب سے ہونے والے نقصان اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جاں بحق افراد کے ورثا کو فی کس 20 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔  اسحاق ڈار اور برطانوی ہم منصب کا رابطہ، سیلاب سے جانی...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈیوڈ لیمی نے پاکستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مشکل گھڑی میں پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ برطانوی سیکرٹری خارجہ نے اسحاق ڈار کے دورۂ لندن کے دوران کامیاب ملاقاتوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ سے یکجہتی اور امدادی پیشکش پر اظہارِ تشکر کیا، پاکستانی وزیر خارجہ نے برطانوی قیادت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ...
	نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شمالی پاکستان میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈز کے بعد سفری ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس کے مطابق متعدد اہم شاہراہیں اور پل عارضی یا مستقل طور پر بند ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ مواصلاتی نظام کی بحالی اولین ترجیح ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ سَومرو برج (گانچھے)، سالٹورو ریور برج، باغیچہ اسکردو اور شایوک پل کو نقصان پہنچا ہے اور ان پر سفر مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح جگلوٹ–اسکردو روڈ پر استک، چمچو اور شنگوس کے مقامات پر آمد و رفت عارضی طور پر معطل ہے۔ ...
	پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے دریاؤں کی صورتحال اور بارشوں کی پیش گوئی سے متعلق بلیٹن جاری کرتے ہوئے ملک کے مختلف حصوں میں درمیانے درجے کے سیلاب اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ دریاؤں کی صورتحال رپورٹ کے مطابق دریا کابل نوشہرہ، چشمہ اور کالا باغ پر درمیانے درجے کے سیلاب کی لپیٹ میں ہیں، جبکہ تربیلا، تونسہ اور گڈو پر دریائے سندھ اور گنڈا سنگھ والا پر دریائے ستلج میں پانی کی سطح کم ہے۔ دیگر بڑے دریا معمول کے بہاؤ پر ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ مواصلاتی نظام کی بحالی اولین ترجیح ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک الارٹ میں کہا...
	صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی اتوار کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں اور اچانک آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث کم از کم 314 افراد جاں بحق اور 156 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 264 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 124 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔  پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں کے نتیجے میں 159 مکانات متاثر ہوئے جن میں سے 97 جزوی طور پر جبکہ 62 مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بونیر ضلع سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 209 افراد جاں بحق ہوئے۔ دیگر متاثرہ اضلاع میں سوات،...
	محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بھی کلاؤڈ برسٹ کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ جبکہ ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہونے کا امکان ہے جو 19 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔ اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، اسی طرح سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔  محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ بارشوں اور گلیشیئرز کے پگھلنے کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہورہا ہے۔ ادارے کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ تربیلا اور تونسہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب...
	غذر: ایشیا کا سب سے لمبا کڑی کا پل سیلاب کی نذر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025  سب نیوز  غذر (آئی پی ایس)غذر کی تحصیل اشکومنبھی حالیہ سیلاب سے شدید متاثر ہوئی ہے جہاں ایشیا کا سب سے لمبا لکڑی کا پل پانی کے ریلوں کی نذر ہو گیا۔ یہ پُل چتورکھنڈ اور دائن گاؤں کو آپس میں ملاتا تھا، اور نہ صرف مقامی آبادی کے لیے آمدورفت کا واحد ذریعہ تھا بلکہ ایک سیاحتی مرکز بھی سمجھا جاتا تھا جسے دیکھنے کے لیے اندرون و بیرون ملک سے سیاح آتے تھے۔ پل کے بہہ جانے سے علاقے کا زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا ہے اور مقامی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ سیلاب نے تحصیل...
	50 سالہ مختیار خان جب بیرون ملک سے آئے اپنے بیٹے کو لینے ایئرپورٹ جا رہے تھے تو ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ دوبارہ کبھی اپنے خاندان سے نہیں مل سکیں گے۔ وہ جب بیٹے کو لے کر گھر پہنچے تو پورا خاندان بے رحم سیلاب کی نذر ہو چکا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے تبائی، 344افراد جاں بحق، پنجاب میں مزید بارشوں کی پیشگوئی مختیار خان کا تعلق بونیر کے پیر بابا کے نواحی گاؤں دگئی سے ہے۔ وہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے بچ گئے لیکن ان کے خاندان کے 22 افراد سیلاب میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے۔ جن کی...
	خیبر پی کے میں قیامت صغریٰ، ہلاکتیں 332، یوم سوگ منایا گیا: پنجاب کے دریاؤں میں بھی پانی کی سطح بلند
	لاہور، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی‘کراچی (نیوز رپورٹر+ بیورو رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+آئی این پی+سٹاف رپورٹر) خیبر پی کے میں بارشوں، بادل پھٹنے، سیلاب اور آسمانی بجلی کے گرنے کے واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد332  ہو گئی۔ صوبے میں  بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کے پیش نظر یوم سوگ منایا گیا۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بونیر میں 213، شانگلہ میں35  اور مانسہرہ میں23  افراد جاں بحق ہوئے۔ باجوڑ 21، سوات 20، بٹگرام 15  اور لوئردیر میں5  افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ سیلاب کے باعث باجوڑ اور شانگلہ میں 8،8 افراد زخمی ہوئے، لوئر دیر 3  اور مانسہرہ میں2  افراد زخمی ہوئے۔ 50 سے زائد لاپتہ ہیں خیبر پی کے میں سیلاب...
	اسلام آباد ، ریاض؍ استنبول؍ ماسکو (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کویتی وزیر خارجہ عبداللہ ایحییٰ نے ٹیلی فون کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا اور کویت کی جانب سے پاکستان کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اسحاق ڈار نے کویت کی یکجہتی پر اظہار تشکر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس جدہ میں ملاقات کی۔ امید ظاہر کی ادھر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی ایکس پر بیان میں پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس ظاہر کرتے کہا اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون،...
	پاکستان کے بالائی علاقوں، خصوصاً خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز بدترین سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بادلوں کے پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے کے باعث سیکڑوں افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ متعدد افراد سیلابی ریلوں میں بہہ کر لاپتہ ہیں جب کہ متعدد مکانات منہدم ہوگئے اور متعدد سیلاب کی نذر ہو گئے ہیں۔  سب سے زیادہ تباہی خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں ہوئی ہے، اطلاعات کے مطابق ضلع بونیر میں دو سو کے قریب افرادجاں بحق ہوئے، سیلاب کی شدت کا اندازہ اس سے کیا جاسکتا ہے کہ ضلع بھر میں فلڈ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ضلع باجوڑ میں بھی سیلاب اور شدید بارشوں کے باعث خاصا نقصان ہوا ہے۔...
	 پشاور:  خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے نقصانات کا 100 فیصد ازالہ کریں گے۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ قدرتی آفت سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے رابطہ کرکے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اپنے وسائل بہت ہیں اور متاثرہ افراد کی مدد کی جائے گی، سیلاب سے متاثرہ افراد کا 100 فیصد نقصان پورا کریں گے۔ وزیراعلیٰ کے...
	پاکستانی ریموٹ سیٹلائٹ کامیابی سے فعال، خلا سے ہائی ریزولوشن تصاویر زمین پر بھیجنا شروع کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان اسپیس اینڈ اپر اٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے کہا ہے کہ پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے زمین کے مدار میں فعال ہے۔ترجمان سپارکو کے مطابق سیٹلائٹ 31 جولائی 2025 کو چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے بھیجا گیا تھا اور کامیاب لانچ کے بعد سیٹلائٹ نے گرانڈ اسٹیشنز کے ساتھ مستحکم رابطہ قائم کر لیا۔ ترجمان نے بتایاکہ سیٹلائٹ نے خلا سے ہائی ریزولوشن تصاویر حاصل کر کے زمین پر بھیجنا شروع کر دی ہیں جس سے مختلف قومی شعبوں کے لیے ڈیٹا کی دستیابی ممکن ہو سکے...
	صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن—فائل فوٹوز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے نام تعزیتی خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔خط میں روسی صدر پیوٹن نے خیبر پختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔روسی صدر نے خط میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔ گزشتہ 6 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب سے کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟خیبر پختون خوا میں 6 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث...
	پیوٹن کا صدر زرداری کو خط، پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو خط لکھ کر پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔روسی صدر نے سیلاب سے خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔روسی صدر نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمناں کا اظہار بھی کیا ہے۔دوسری جانب ایران اور سعودی عرب نے بھی پاکستان...
	روسی صدر نے سیلاب سے خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ولادیمیر پیوٹن نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو خط لکھ کر پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ روسی صدر نے سیلاب سے خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ولادیمیر پیوٹن نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔ دوسری جانب ایران اور سعودی عرب نے بھی پاکستان میں حالیہ تباہ...
	خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ری ہیبلیٹیشن اینڈ سیٹلمنٹ ڈپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث صوبے کے 8 اضلاع میں ہنگامی صورتحال (ایمرجنسی) نافذ کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ملک کے شمالی علاقوں میں بارشوں سے تباہی، جاں بحق افراد کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی محکمہ کے سیکرٹری یوسف رحیم کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے اضلاع سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ، دیر بالا، دیر زیریں اور بٹگرام میں فوری طور پر 31 اگست 2025 تک ایمرجنسی نافذ رہے گی۔  نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی...