2025-07-27@07:10:24 GMT
تلاش کی گنتی: 1487
«فاریسٹ افسر»:
(نئی خبر)
چمن میں جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا حافظ گل حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولاناحافظ گل پر حملہ محمودآباد میں واقع مسجد میں کیا گیا۔ لیویز حکام کے مطابق مولانا حافظ گل ظہرکی اذان دے رہےتھےکہ اس دوران ملزمان نے مسجد میں گھس کرفائرنگ کی۔ مولانا حافظ گل کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ Post Views: 4
شہدادکوٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمکہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ اے سیکشن کی حدود میں پیش آیا جہاں، ڈپٹی ڈائریکٹر عاشق حسین چانڈیو کو مقامی مسجد کے پاس فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
کابل ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی جانب سے افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کے فیصلے کے بعد اہم سفارتی پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے تحت افغان طالبان حکومت نے بھی پاکستان کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسلام آباد میں موجود اپنے ناظم الامور کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور یہ اقدام دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔پاکستان کی جانب سے افغانستان میں سفیر کی تعیناتی کا فیصلہ حالیہ سفارتی روابط میں بہتری اور باہمی مشاورت...
فرحت شاہ : خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے خطرے کی گھنٹی بجا دی, گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی رہنما اور سابق ایم پی اے سونیا فلک نیاز کے گھر پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ خوش قسمتی سے سونیا فلک نیاز اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے تاہم گھر کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، شواہد اکھٹے کیے گئے جبکہ تفتیش کا عمل جاری ہے۔ سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے ڈی سی ریونیو شہید واقعے کے بعد سیاسی حلقوں اور شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی کے اسلام آباد دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں امیر جماعت نے غزہ میں فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی، مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل، پاک افغان تعلقات کی اہمیت، پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی مسائل کے بارے میں جماعت کی پالیسیوں سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔ ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں حافظ نعیم نے کہا بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کرسکتا ہے۔ ملاقات کے موقع پر ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف...
انفارمیشن گروپ کے 3افسران کو گریڈ 21میں ترقی مل گئی ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)انفارمیشن گروپ کے 3افسران کو گریڈ 21میں ترقی مل گئی، ترقی پانے والوں میں عمرانہ وزیر ، سعید احمد شیخ اور ثمینہ فرزین شامل ہیں۔ وزارت اطلاعات کی طرف سے ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19کے ا فسر محمد رفیق کی گریڈ 20میں ترقی ، جوائنٹ سیکرٹری داخلہ وانسداد منشیات ڈویژن تعینات سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19کے ا فسر محمد رفیق کی گریڈ...
اسلام آباد(وقائع نگار)انفارمیشن گروپ کے گریڈ20میں ترقی پانے والے تین افسران کے تقرروتبادلے ، شازیہ سراج کو ڈائریکٹرجنرل پریس انفارمیشن(پی آئی ڈی) تعینات کردیاگیا۔ کردیئے گئے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزارت اطلاعات میں ڈپٹی پریس رجسٹرارعنبرین گل شاہدکاتبادلہ کرکے ڈائریکٹرجنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی اسلام آباد تعینات کردیاگیا۔وزارت اطلاعات میں آڈ ٹ بیورو آف سرکولیشن کے ڈائریکٹرمحمدسلیم کا تبادلہ کرکے ڈائریکٹرجنرل ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیااینڈپبلیکشنزتعینات کردیاگیا۔وزارت اطلاعات میں ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ڈائریکٹرشازیہ سراج کا تبادلہ کرکے ڈائریکٹرجنرل پریس انفارمیشن تعینات کردیاگیا۔ Post Views: 5
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کو سفیر کی سطح پر اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ امید ہے اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید گہرا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام پاک افغان اقتصادی ،سیکیورٹی تعاون اور باہمی تجارتی شعبے میں تعلقات کو مزید گہرا کرے گا۔نائب وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔اس سے پہلے پاکستان کا افغانستان میں سفارت خانہ ناظم الامور کی سطح پر تھا، جسے اب سفیر کی سطح پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمداسحاق ڈار نے کابل میں اپنے سفارتخانے کو سفیرکی سطح پراپ گریڈکرنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ امید ہے یہ اقدام دونوں ملکوں کے درمیان تعاون، اقتصادی اور سکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاک افغان تجارتی شعبے میں تعلقات کو مزید گہرا کرے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کا افغانستان میں سفارتخانہ ناظم الامور کی سطح پر تھا۔ Post Views: 5
—فائل فوٹو بہاولنگر میں پانی کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں باپ اور دو بیٹے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق چشتیاں کے قریب چک نمبر 33 فتح میں واٹر سپلائی اسکیم سے پانی فراہمی کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ہوا، فائرنگ سے باپ اور دو بیٹے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ کراچی: مختلف علاقوں سے نامعلوم افراد کی 4 لاشیں برآمدکراچی کے مختلف علاقوں سے آج اب تک نامعلوم افراد کی 4 لاشیں ملی ہیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے ٹیمیں تشکیل دے...
واشنگٹن: توقع کی جارہی ہے کہ افغان عبوری وزیر خارجہ 2 سالوں میں پہلے مرتبہ جلد ہی اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔ گزشتہ روز ایک سفارتی ذریعے نے بتایا کہ امیر خان متقی جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے، اس حوالے سے تاریخوں پر کام کیا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ افغان فریق نے پہلے ہی دعوت قبول کر لی ہے، ایک ذریعے کے مطابق یہ ایک دن کا نہیں بلکہ 3روزہ دورہ ہوگا جس میں تمام معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اپریل میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کابل کا دورہ کیا جو تین سالوں میں کسی پاکستانی اعلیٰ عہدیدار کا پہلا دورہ تھا، اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو...
کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی فور کے چورنگی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کی شناخت 35 سالہ سمیرا اور 18 سالہ عمران کے نام سے ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک مقامی ریسٹورنٹ پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اندھا دھند گولیاں چلائیں۔ پولیس حکام کے مطابق مذکورہ ریسٹورنٹ کو ماضی میں بھتے کی پرچیاں...
اسلام آباد، پولیس افسر کے قتل میں ملوث 2ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) تھانہ شہزاد ٹاون کی حدود میں پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی میں پولیس افسر کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز اسسٹنٹ سب انسپکٹر سدھیر احمد عباسی کو شہید اور کانسٹیبل جعفر جہانگیر کو شدید زخمی کرنے والے دونوں ڈکیت اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ترجمان کے مطابق پولیس ٹیم گرفتار ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ملزمان کو ساتھی ڈکیتوں کی گرفتاری اور ریکوری کے لیے نشان دہی کی غرض سے لے کر جارہی تھی۔پولیس ٹیم کے گینگ کے ٹھکانے...
تینوں جان بحق افراد کا تعلق ریگی سے ہے جن کی لاشیں خیبر ٹیچنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں لائی گئیں جبکہ ڈاکٹروں نے تینوں افراد کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقے ریگی میں مبینہ طور پر پرانی دشمنی کے باعث تین افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پشاور پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے جبکہ فائرنگ شدید نوعیت کی تھی، پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ تینوں جان بحق افراد کا تعلق ریگی سے ہے جن کی لاشیں خیبر ٹیچنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں لائی گئیں جبکہ ڈاکٹروں نے تینوں افراد کی موت کی...
---فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع پشین میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو گروہوں کے درمیان پرانی اور ذاتی دشمنی پر پیش آیا۔ کراچی: فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق، وزیرِ داخلہ سندھ کا نوٹسکراچی کے علاقے پورٹ قاسم چورنگی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ اس دوران مخالف فریق نے کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔
ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع پشین میں کار سوار افراد پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو گروہوں کے درمیان پرانی اور ذاتی دشمنی پر پیش آیا۔ مخالف گروہ کی کار پر فائرنگ سے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) پشین کے علاقے سرانان میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویزحکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو گروہوں کے درمیان پرانی اور ذاتی دشمنی پر پیش آیا۔ اس دوران مخالف فریق نے کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز حکام کا بتانا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔ سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا اعلان
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کو گزشتہ اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں اور اسمبلرز 200 بین الاقوامی حفاظتی معیارات میں سے صرف 18 کی تعمیل کر رہے ہیں۔ باقی 182 معیارات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے، اس حقیقت کے باوجود کہ پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں عالمی معیارات سے کافی زیادہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی فروخت میں رواں برس اب تک 18 فیصد کا اضافہ؛ وجہ کیا ہے؟ کمیٹی کے ارکان نے ملک میں غیر محفوظ گاڑیوں کی پیداوار پر سنگین خطرے کا اظہار کیا اور عالمی حفاظتی پروٹوکول پر پورا اترنے میں ناکام کار ساز اداروں کے خلاف فوری اور سخت عمل درآمد...
کچھ لو اور کچھ دو کے معنی این آر او نہیں تو کیا ہیں؟، عرفان صدیقی کا پی ٹی آئی سے سوال WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والے تحریک عدم اعتماد لائیں، ہمارے تو نہیں پی ٹی آئی کے لوگ ضرورکم ہوجائیں گے۔اپنے ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لو اور کچھ دو کے معنی اگر ڈیل، سودے بازی اور این آر او نہیں تو کیا ہیں؟ بانی پی ٹی آئی کے پاس کسی کو دینے کے لیے کیا رہ گیا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پہلے یہ طے...
غزہ کے جنوبی شہر رفح میں منگل کے روز اسرائیلی فوج نے امدادی سامان کے لیے جمع ہونے والے ہجوم پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 فلسطینی شہید اور 46 زخمی ہوئے، جب کہ 7 افراد لاپتا ہیں۔ امریکا اور اسرائیل کی مدد سے امدادی سامان تقسیم کرنے والی تنظیم، غزہ ہیومنٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) نے اس واقعے کی تردید کی ہے۔ دوسری طرف، اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے افراتفری ختم کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی اور امدادی سرگرمیاں دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ: ڈیڑھ ماہ تک تمام شہری قحط کا شکار ہوجائیں گے، عالمی ادارہ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹمی بروس کا کہنا ہے کہ...
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار شیریں بیکری کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 19 سالہ سراج اور 23 سالہ سدیس کے نام سے کی گئی جبکہ سراج کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پاک کالونی پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا بلدیہ مواچھ موڑ نیازی محلہ کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ جہانزیب زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ مدینہ کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) یوم تکبیر کے موقع پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کےلیے مکمل تیار اور پر عزم ہیں، یومِ تکبیر 1998ء کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔پاکستان نے جنوبی ایشیاء میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا اور اپنے دفاع کے حق کو منوایا، یہ تاریخی کارنامہ قوم کے عزم، باوقار و پُرامن وجود کے حصول کی مسلسل جدوجہد کا مظہر ہے۔ ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ)...
راولپنڈی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسروں کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی، تمام غازیوں، شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ایکس سروس مین کا مزید کہنا تھا کہ ہم دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسروں نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملکی دفاع کو ایک نئی سمت دی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دلیرانہ قیادت کی بدولت عظیم کامیابی ملی۔ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسروں کا کہنا تھا کہ پاکستان...
پشاور میں گھر میں کچن کے تنازع پر دو خواتین سمیت تین افراد قتل ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ داؤد زئی شاہ عالم کے علاقے میں پیش آیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 صوابی کے مطابق نواحی گاؤں شگئی پنج پیر میں فائرنگ سے اسکول پرنسپل اور استاد جاں بحق ہوگئے، دونوں مقتولین چچازاد تھے جن کی شناخت اعزاز اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر نشانہ بنایا گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشیں باچا خان اسپتال منتقل کردیں۔ ادھر پشاور میں گھر میں کچن کے تنازع پر دو خواتین...
راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کے ساتھ دورہ ایران کے موقع پر ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی رہنماؤں نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے سمیت علاقائی سلامتی کے منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے فوجی تعاون کو بڑھانے، مشترکہ سرحد پر سیکیورٹی کو بہتر بنا کر تجارتی اور اقتصادی رابطوں کے زونز میں تبدیل کرنے کے راستے تلاش کرنے پر زور دیا، جس سے علاقائی استحکام اور خوشحالی آئےگی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق...

آرمی چیف کا دورہ ایران، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات ،علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
تہران (نیوز ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) پاکستان، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، نے جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز تہران، اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف، میجر جنرل محمد باقری سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں عسکری رہنماؤں نے باہمی دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت میں دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی جن میں عسکری تعاون کو فروغ دینا، مشترکہ سرحد پر سیکیورٹی میکانزم کو مؤثر بنانا اور سرحدی علاقوں کو تجارتی و اقتصادی زونز میں تبدیل کرنے کے امکانات شامل تھے۔ ...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کے ساتھ دورہ ایران کے موقع پر ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں بارڈر پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر پاکستان ایران کا اتفاق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی رہنماؤں نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے سمیت علاقائی سلامتی کے منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے فوجی تعاون کو بڑھانے، مشترکہ سرحد پر سیکیورٹی کو بہتر بنا کر تجارتی اور اقتصادی رابطوں کے زونز میں تبدیل کرنے کے...
بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے کلی محمد حسنی میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی، پولیس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہوں نے پولیو ورکرز پر فائرنگ کی، مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکرز کی سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے شہید پولیس اہلکار کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے، فائرنگ کے اس واقعے میں پولیو ٹیم محفوظ رہی۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے جان لیوا فائرنگ کے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی...
پشاور کے تھانہ داودزئی کی حدود میں واقع ایک گھر میں کچن کے تنازع پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھر کے اندر پیش آیا جہاں گھریلو تکرار کے دوران ملزم نے اپنی بیوی، بہن اور بھائی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جب کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق جھگڑا گھریلو معاملات، بالخصوص کچن کے استعمال سے متعلق منہ زبانی تکرار کے بعد شدت اختیار کر گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر...
فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے خواجہ سرا کو قتل کردیا۔لیویز کے مطابق ہری چند کے علاقے میں شادی کی تقریب سے واپسی پر مسلح افراد نے خواجہ سراؤں کی گاڑی کا پیچھا کیا اور بدرگہ کے مقام پر فائرنگ کی۔مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں وفا نامی خواجہ سرا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے 18کروڑ ، 40لاکھ پاس ورڈز لیک ہونے کا انکشاف،ایڈوائزری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)گوگل، مائیکروسافٹ، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے 18 کروڑ ، 40 لاکھ سے زیادہ پاس ورڈز لیک ہونے کا انکشاف ہواہے۔نیشنل سائبر سکیورٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے صارفین کو فوری طور پر اہم پاس ورڈ تبدیل کرنے اور ٹو فیکٹر ویری فکیشن کو فعال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔اس کے علاوہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاسورڈ ری سیٹ سے متعلق مشکوک لنکس یا ای میلز پر کلک کرنے سے گریز کیا جائے اور غیر معمولی سرگرمی کی صورت میں اپنے اکاونٹس کی نگرانی کریں۔...
گوگل، مائیکروسافٹ، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے 18 کروڑ ، 40 لاکھ سے زیادہ پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف ہواہے۔نیشنل سائبر سکیورٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے صارفین کو فوری طور پر اہم پاسورڈ تبدیل کرنے اور ٹو فیکٹر ویری فکیشن کو فعال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔اس کے علاوہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاسورڈ ری سیٹ سے متعلق مشکوک لنکس یا ای میلز پر کلک کرنے سے گریز کیا جائے اور غیر معمولی سرگرمی کی صورت میں اپنے اکاؤنٹس کی نگرانی کریں۔
فرانس میں موجود پاکستانی ایمبیسی کےسابق اکاؤنٹس افسر کے پاسپورٹ کی ضبطگی سے متعلق کیس میں عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر لاہور ہائی کورٹ نے اظہار برہمی کیا ہے۔ عدالت نے ڈی جی یورپ وزارت خارجہ شہباز حسین کا بیان حلفی طلب کرلیا، اس کے علاوہ عدالت نے تفصیلی رپورٹ بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت عالیہ نے ریمارکس دیے کہ کیوں نہ سیکریٹری خارجہ اور سیکرہٹری دفاع کےبیان حلفی بھی طلب کئے جائیں، کسی کو عدالتوں کو مذاق بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ عدالت نے پاسپورٹ واپس نہ کرنے پر سیکرٹری خارجہ کوعدالت بلانے کا عندیہ دے رکھاہے، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شکیل ہاشا عدالت پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ نوید نامی اکاونٹ افسر نے پاسپورٹ وزارت خارجہ کے...
امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے بیچ ٹاؤن لٹل ریور میں اتوار کی رات ایک خوفناک فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہورے کاؤنٹی پولیس کے مطابق یہ واقعہ رات 9:30 بجے کے قریب انٹرا کوسٹل واٹر وے کے نزدیک ایک رہائشی علاقے میں پیش آیا۔ لٹل ریور، میرٹل بیچ سے تقریباً 32 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ایک چھوٹا سا ساحلی قصبہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ زخمی افراد کو نجی گاڑیوں کے ذریعے بھی اسپتال لے جایا گیا، اور یہ ایک جاری تفتیش کا معاملہ ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس علاقے سے...
اس حوالے سے گزشتہ روز سائبر سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاسورڈ ری سیٹ سے متعلق مشکوک لنکس یا ای میلز پر کلک کرنے سے گریز کیا جائے اور غیر معمولی سرگرمی کی صورت میں اپنے اکاؤنٹس کی نگرانی کریں۔ اسلام ٹائمز۔ گوگل، مائیکروسافٹ، فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز سے منسلک 184 ملین سے زائد پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نیشنل CERT نے صارفین کو فوری طور پر اپنے اہم پاسورڈ تبدیل کرنے اور ٹو فیکٹر ویری فکیشن کو فعال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز سائبر سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاسورڈ ری سیٹ سے متعلق مشکوک لنکس یا...
پشاور: غیرت کے نام پر قتل کے اندوہناک واقعے میں خاتون اور اس کی 8 سالہ بیٹی سمیت 3 افراد کو فائرنگ کرکے مار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا کے علاقے یباڑ کیجون میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص نے اپنی بیوی، 8سالہ بیٹی اور ایک نامعلوم شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ حملہ آور نے اپنی بیوی اور ایک شخص پر گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ فائرنگ کی زد میں آ کر اس کی معصوم 8 سالہ بیٹی بھی جاں بحق ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے...
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا مارگلہ اسٹیشن کا اچانک دورہ، صفائی اور ٹرین کی بوگیوں کا تفصیلی جائزہ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے آج اچانک مارگلہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسٹیشن کی صفائی، سہولیات اور مسافروں کو دی جانے والی خدمات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ وزیر ریلوے نے اسٹیشن پر موجود انتظامیہ اور عملے کے ساتھ تبادلہ خیال کے علاوہ مسافروں سے براہ راست ان کی شکایات و تجاویز بھی سنی۔وزیر ریلوے نے سب سے پہلے اسٹیشن کی صفائی کے انتظامات کا بغور جائزہ لیا اور صفائی کی حالت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے عملے کو ہدایت...
سٹی 42: وزیر ریلوے حنیف عباسی نے مارگلہ اسٹیشن کا اچانک دورہ کیا وزیر ریلوے نے صفائی کے انتظامات کا بغور جائزہ لیا ،صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا ، عملے کو صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی ، وزیر ریلوے نے ٹرین کی ہر بوگی کا خود تفصیلی معائنہ کیا، مسافروں سے براہِ راست ملاقات کی ، شکایات و تجاویز سنی گئیں ، ریلوے عملے سے خدمات کے معیار اور مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا ، مارگلہ اسٹیشن کی ترقی کے لیے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا ، غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا مسافروں کو معیاری اور آرام دہ سفری سہولیات...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر واقع جمالی گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا، جس کی شناخت سلمان کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، اور تحقیقات جاری ہیں۔ زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی؛ شوہر کی فائرنگ سے بیوی کے قتل کا ایک ہی دن میں دوسرا واقعہ دوسرا...
کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوعمر لڑکی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی کے علاقے تیسر ٹاؤن سیکٹر 50 اے دربار ہوٹل کے قریب گلی میں فائرنگ سے نوعمر لڑکی زخمی ہوگئی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مضروبہ کی شناخت 12 سالہ بسمہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر کے باہر لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ سرجانی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے مضروبہ کا والد بلال گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ اس دوران ایک شخص کو دیکھ کر وہ گھر...
پشاور میں دفعہ 144 نافذ: ہوائی فائرنگ، ڈرون اور پتنگ اڑانے پر پابندی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز پشاور: (آئی پی ایس) ڈپٹی کمشنر پشاور نے فلائٹ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں آئندہ 60 دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس دوران ہوائی فائرنگ، ڈرون، کبوتر اور پتنگ اڑانے کے علاوہ دکانوں یا اشتہارات میں ہائی بیم لیزر لائٹس کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد فضائی حدود میں پرندوں اور دیگر اشیاء کے باعث طیاروں کو لاحق خطرات کا تدارک کرنا ہے، ڈپٹی کمشنر پشاور نے شہریوں سے اپیل...
پشاور(نیوز ڈیسک)ڈپٹی کمشنر پشاور نے فلائٹ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں آئندہ 60 دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس دوران ہوائی فائرنگ، ڈرون، کبوتر اور پتنگ اُڑانے کے علاوہ دکانوں یا اشتہارات میں ہائی بیم لیزر لائٹس کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد فضائی حدود میں پرندوں اور دیگر اشیاء کے باعث طیاروں کو لاحق خطرات کا تدارک کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جہازوں سے پرندوں کے ٹکرانے جیسے حادثات سے بچاؤ کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں...
لاہور:لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں مکمل یقین ہے کہ ہم فائنل جیتیں گے۔ پاکستان سپر لیگ 10 کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے پر شاہین شاہ آفریدی نے پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے اہم موقع پر زبردست کھیل پیش کیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔ لاہور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 203 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 15.1 اوورز میں محض 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا...
شہر کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، اس سلسلہ میں اعلامیہ بھی جاری ہو گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ فلائٹ سیفٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے، دفعہ 144 کا نفاذ 60 روز کے لئے ہو گا۔ اعلامیہ کے مطابق ہوائی فائرنگ، ڈورن، کبوتر اور پتنگ اُڑانے پر پابندی عائد ہو گی، دکانوں یا اشتہارات میں ہائی بیم لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ڈیرہ اسماعیل خان اور عارف والا میں فائرنگ کے 2 الگ الگ واقعات میں وکیل سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ پہاڑ پور کی حدود کوٹجائی یامین پیٹرول پمپ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مدثر اور حیات اللہ کے ناموں سے ہوئی۔پولیس کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہیں تاہم واقعہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں تھانہ صدر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے...

افغانستان اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے ، سفارتی تعلقات بڑھانے کو تیار ہیں، اسحاق ڈار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے ، سفارتی تعلقات بڑھانے کو تیار ہیں۔ ایک سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان سے تعلقات میں بہتری کی تجویز چین نے دی تھی، 19 اپریل کے دورے میں بھی افغانستان سے کہا تھا اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے، اب اُن کی طرف سے مثبت پیش رفت ہورہی ہے۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اصولی طور پر افغانستان اور پاکستان نے ایک دوسرے کے ملک میں سفیر بھیجنے پراتفاق کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پیغام ہے کہ ’عزت اسی میں ہے کہ ہم سے صلح...

امریکا نے واشنگٹن میں فائرنگ کے دوران مارے جانے والے اسرائیل کے سفارت خانے کے اہلکاروں کی شناخت ظاہر کردی
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )امریکہ میں اسرائیل کے سفارت خانے نے واشنگٹن میں ہلاک ہونے والے جوڑے کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے ان کا نام یارون اور سارہ بتایا ہے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کے پورے نام یارون لیشنسکی اور سارہ ملگرام ہیں. سفارت خانے نے” ایکس” پر پیغام میں کہا ہے کہ متاثرین اپنی زندگی کے ابتدائی دور میں تھے ایک دہشت گرد نے ا نہیں گولی مار کر اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ واشنگٹن میں کیپیٹل جیوئش میوزیم میں ایک تقریب سے باہر نکل رہے تھے. سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ان کا عملہ اس قتل سے دل برداشتہ اور پریشان ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے...
کراچی: شہر قائد میں میں ڈکیت بے لگام ہوتے جار ہے ہیں، جس کے نتیجے میں راہ چلتے شہری یہاں تک کے بچے بھی محفوظ نہیں رہے۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے اسکول سے گھر لوٹنے والے راہگیر بچے سمیت2 شہری زخمی ہوگئے جب کہ مسلح ملزمان موقع پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 10 فرنیچرمارکیٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات کےدوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے راہ گیر بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی شناخت 12 سالہ عبدالوہاب ولد عاقب اور 52سالہ عبدالرشید ولد عبدالرزاق...
آف گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی کے نفاذ کے لئے بل قومی اسمبلی سے منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) قومی اسمبلی میں گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس پر لیوی لگانے سے متعلق بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ جے یو آئی رکن عالیہ کامران کے مطالبے پر ارکان کی گنتی کی گئی جس پر حکومتی ارکان 99 جبکہ اپوزیشن 44 نکلے۔ حکومتی ارکان زیادہ ہونے کے باعث تحریک پیش کرنے کی منظوری دی گئی تھی جو قومی اسمبلی نے منظور کر لی۔ آف گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی کے نفاذ کے لیے بل قومی اسمبلی سے منظور کر لیا گیا۔ منظور کیے گئے بل میں تجویز...

بھارت کو سفارتی محاز پر بھی عبرتناک شکست،پاکستان، افغانستان اور چین کا سہ فریقی اتحاد کلیدی حیثیت اختیار کر گیا ۔
بھارت کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے مابین اختلافات پیدا کرنے کی مسلسل کوششیں ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہو گئی ہیں۔ خطے میں استحکام، ترقی اور باہمی تعاون کی نئی فضا قائم ہو چکی ہے، جس میں پاکستان، افغانستان اور چین کا سہ فریقی اتحاد کلیدی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ علاقائی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی اور حالیہ اعلیٰ سطحی روابط نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے۔ ان تعلقات کی مضبوطی میں چین نے نہ صرف ثالث بلکہ ایک قابلِ اعتماد شراکت دار کا کردار ادا کیا ہے۔ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) میں افغانستان کی باضابطہ شمولیت اس سہ فریقی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہے، جو بھارت کے تخریبی...
جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا نے اوول آفس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں امریکی صدر نے مہمان پر سفید فام افراد کی نسل کشی کا الزام لگایا۔ ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی افریقہ میں مبینہ سفید فام نسل کشی کی تصاویر دکھائیں اور سفید فام افریقیوں پر تشدد کی شکایات کا ذکر کیا۔ اس موقع پر رامافوسا نے ان تصاویر کو جنوبی افریقہ کی درست عکاسی قرار دینے سے انکار کیا اور کہا کہ آئین تمام اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے۔ رامافوسا کا کہنا تھا کہ تشدد کا نشانہ صرف سفید فام نہیں بلکہ تمام طبقات بنتے ہیں، جرائم میں ہلاک ہونے والوں میں اکثریت سیاہ فاموں کی ہے۔ ...
امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایک میوزیم کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی دارالحکومت میں واشنگٹن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون اور ایک مرد ہلاک ہوگئے۔ امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایک یہودی میوزم کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد اسرائیلی سفارت خانے کے ملازم تھے۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے بتایا کہ جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اس وقت اسرائیلی سفیر وہاں موجود نہیں تھے۔ امریکا میں اسرائیلی سفیر نے واقعے کو دہشت گرد کارروائی قرار دے دیا۔ واقعے کے حوالے سے امریکی اٹارنی جنرل پامیلا بونڈی نے اپنے بیان میں کہا...
واشنگٹن: امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات اس وقت پیش آیا جب کیپیٹل یہودی میوزیم کے باہر ایک تقریب جاری تھی۔ نامعلوم حملہ آور نے باہر موجود دو افراد کو گولیاں مار دیں۔ امریکی سیکیورٹی چیف نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد اسرائیلی سفارتی عملے کے رکن تھے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی سابق ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈائریکٹر کرسٹی نوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ "ہم اس گھناؤنے حملے کے ذمہ دار کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔" تاحال حملے کی ذمہ...
پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو،دونوں ملکوں کا مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی کا اصولی فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز)پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، پاکستان اور افغانستان نے مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی کا اصولی فیصلہ کرلیا، یہ فیصلہ بیجنگ میں سہہ فریقی اجلاس میں کیا گیا۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کے لیے بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے سفیروں کی دوبارہ تعیناتی پر اصولی طور پر اتفاق کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اہم پیش رفت حال ہی میں بیجنگ میں ہونے والے سہہ فریقی اجلاس کے دوران ہوئی، جس میں پاکستان، افغانستان اور چین...
پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، پاکستان اور افغانستان نے مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی کا اصولی فیصلہ کرلیا، یہ فیصلہ بیجنگ میں سہہ فریقی اجلاس میں کیا گیا۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کے لیے بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے سفیروں کی دوبارہ تعیناتی پر اصولی طور پر اتفاق کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اہم پیش رفت حال ہی میں بیجنگ میں ہونے والے سہہ فریقی اجلاس کے دوران ہوئی.جس میں پاکستان، افغانستان اور چین کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد اور کابل میں مکمل سفارتی روابط بحال کیے جائیں گے۔اس وقت دونوں ممالک میں ناظم...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وفد سے ملاقات میں کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے اور وہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم پر کاربند ہیں، گورنر ہاؤس کے دروازے ہر مکتبِ فکر کے افراد کے لیے بلاتفریق کھلے ہیں اور اب تک 58 لاکھ افراد یہاں آ چکے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سندھ کے 9 رکنی وفد نے علامہ سید علی عرفان عابدی کی قیادت میں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد نے گورنر سندھ کو عراق میں مقدس مقامات کی زیارت پر مبارکباد دی اور اپنے مسائل و تجاویز پیش کیں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وفد سے ملاقات...
بنوں میں نیو سبزی منڈی پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے دھماکے سے چوکی کا گیٹ اڑا دیا۔ دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ تفصیلات کے مطابق نیو سبزی منڈی پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس چوکی کے مرکزی گیٹ کو دھماکے سے اڑانے کے بعد دہشتگردں نے اندر داخل ہو کر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ پولیس حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور حملے کے بعد سیکورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ پولیس اور فورسز دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے...
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) فیلڈ مارشل (Field Marshal) ایک اعلیٰ ترین فوجی عہدہ ہوتا ہے جو عام طور پر کسی ملک کی بری فوج میں دیا جاتا ہے۔ یہ عہدہ جنرل سے بھی اوپر ہوتا ہے اور اکثر اعزازی طور پر دیا جاتا ہے۔ خصوصاً اْن افسران کو جنہوں نے جنگوں میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں یا ملکی دفاع میں بڑا کردار ادا کیا ہو۔ آج وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی ہے۔ اس سے قبل ملک میں صرف ایک شخصیت کو یہ عہدہ دیا گیا تھا اور وہ صدر جنرل محمد ایوب خان تھے جنہیں 1959ء میں یہ عہدہ دیا گیا۔ فیلڈ مارشل کا یہ اعزاز مسلح...
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت نے مدت میں 14جون 2025 تک توسیع کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے، پاکستان اور افغانستان میں باہمی تجارت کو مشکل صورتحال سے بچانے کے لیے الیکٹرانک امپورٹ فارم سے استثنا کی مدت میں توسیع دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے اشیاء کی درآمد پر دی جانے والی الیکٹرانک امپورٹ فارم سے چھوٹ کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت نے مدت میں 14جون 2025 تک توسیع کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے، پاکستان اور افغانستان میں باہمی تجارت کو مشکل صورتحال سے بچانے کے لیے الیکٹرانک امپورٹ فارم سے استثنا کی مدت میں توسیع دی گئی ہے۔ افغانستان...
کراچی: فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے والے جنرل عاصم منیر آپریشنل، انٹیلی جنس سمیت مختلف امور پر مہارت رکھنے والے فوجی جنرل ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملک کی معشیت کی مضبوطی، خارجہ امور، دہشت گردی کے خاتمے اور بلوچستان سمیت ملک میں قیام امن، زراعت کی ترقی، ملک میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کی جامع منصوبہ بندی اور اقدامات کے لیے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کے قیام سمیت اہم ترین مسائل کے حل میں وفاقی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ان اہم قومی امور کے حل میں انتہائی کلیدی کردار رہا ہے، دفاعی ماہرین اس حوالے سے رائے دیتے ہیں کہ فیلڈ...
اسلام آباد: سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہےکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنی محنت، صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ مہارت سے یہ مقام حاصل کیا ہے چوہدری شجاعت حسین نےکہا کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ جنرل سید عاصم منیر کی دفاع وطن کی خاطر خدمات کا اعتراف ہے ، چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی منصوبہ بندی حکمت عملی اور کامیابی فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تاریخی کارنامہ ہے، چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے حالیہ پاکستان بھارت جنگ میں تاریخی فتح اور کامیابی حاصل کی،انہوں نے کہاکہ یقین ہے کہ فیلڈ مارشل...
حریت کانفرنس کے چیئرمین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں آج کل سچ بولنا اور حقیقت کا اظہار بھی غداری سمجھا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر محمد عمر فاروق نے کہا کہ کشمیریوں کی بار بار گرفتاریاں انصاف کے منافی ہے، سزا کی معیاد پورا کرنے کے باوجود انصاف کے تقاضوں کو پامال کیا جارہا ہے۔ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ کشمیریوں کی بار بار گرفتاریاں جن میں سے بہت سے اپنی سزا کی معیاد پوری کر چکے ہیں، انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے، نوجوانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار شدگان کے اہل خانہ مجھ سے غم اور...

فیلڈ مارشل کا عہدہ جنرل عاصم منیر کی دفاع وطن کی خاطر خدمات کا اعتراف ہے ؛ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت
سٹی 42: سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد دی چوہدری شجاعت حسین آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنی محنت، صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ مہارت سے یہ مقام حاصل کیا ہے ،فیلڈ مارشل کا عہدہ جنرل سید عاصم منیر کی دفاع وطن کی خاطر خدمات کا اعتراف ہے ، آپریشن بنیان المرصوص کی منصوبہ بندی حکمت عملی اور کامیابی فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تاریخی کارنامہ ہے، سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے حالیہ پاکستان بھارت جنگ میں تاریخی فتح اور کامیابی حاصل کی، یقین ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نئی بلندیوں تک جائے گی، انجلینا جولی...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ وفاع وطن کیلیے آپ کی خدمات کا اعتراف ہے۔ صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ جنرل سید عاصم منیر نے بلااشتعال بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے ، دشمن کے مکروہ عزائم ناکام بنانے پر اُن کے کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ دفاع وطن کی خاطر آپ کی خدمات کا اعتراف ہے، بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستان کی مؤثر جوابی کاروائی پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور افواج پاکستان تعریف کے مستحق ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب...
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے اشیاء کی درآمد پر دی جانے والی الیکٹرانک امپورٹ فارم سے چھوٹ کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت نے مدت میں 14جون 2025 تک توسیع کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔پاکستان اور افغانستان میں باہمی تجارت کو مشکل صورتحال سے بچانے کے لیے الیکٹرانک امپورٹ فارم سے استثنا کی مدت میں توسیع دی گئی ہے۔افغانستان سے بینکنگ چینل استوار ہونے تک درآمدات کو ای آئی ایف سے استثنا دیا گیا ہے۔ افغانستان سے درآمدات روپے میں سیٹل کرنے کی آخری تاریخ 15 مئی 2025 تھی۔وزارت تجارت کے مطابق آخری تاریخ سے قبل شراکت داروں سے مشاورت کرکے تجاویز حکومت کو دینا تھیں لیکن مقررہ مدت...
نئی دہلی / لندن: پاکستان سے آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی ناکامی کا سامنا ہے۔ عالمی جریدے "ٹیلی گراف" کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بین الاقوامی سطح پر بھارت کی ساکھ بحال کرنے کے لیے جو سفارتی وفد تشکیل دیا، وہ اندرونی اختلافات کا شکار ہو چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اپوزیشن جماعتوں نے سوال اٹھایا ہے کہ وفد میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کیوں نہیں رکھی گئی۔ کئی سرکردہ سیاسی رہنماؤں نے اس وفد کا حصہ بننے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر سنجے راوت کا کہنا ہے کہ مودی سرکار سفارتی کمیٹی کو بھی سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے۔ رپورٹ...
فیروز والہ + خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ گوجرانوالہ کا رہائشی رفاقت اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر حافظ آباد جا رہا تھا‘ رفاقت موقع پر ہی جبکہ بیوی ہسپتال کے راستے میں دم توڑ گئی۔ سیالکوٹ کے رہنے والے مویشیوں کے بیوپاری طارق علی اور حسین علی ملتان سے مویشی لے کر موٹر وے کے راستے سیالکوٹ آ رہے تھے جب ان کا ٹرک عین انٹرچینج کے قریب پہنچا موٹروے پر خراب کھڑے 22ویلر ٹرالہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ٹرک سوار دو افراد شیر علی اور طارق موقع پر جان بحق جبکہ دو افراد حسنین علی اور حماد شدید زخمی ہو گئے...
پشاور(نیٹ نیوز) پشاور میں دیر کالونی میں سفاک قاتل نے پسند کی شادی کرنے والے بھانجے اور بھتیجی کو ان کے گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے مقتول کے 19سالہ بھائی طارق حکیم نے بتایا ان کے 18سالہ بھائی عدنان اور ان کی اہلیہ کی ایک سال قبل پسند کی شادی ہوئی جبکہ کرم میں مقیم افغانستان سے تعلق رکھنے والے ان کے ماموں سردار کو اس پر رنج تھا۔ درخواست گزار نے بتایا ماموں 4روزقبل ان کے گھر آیا تھا اور بھائی اور بھابی کو فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
پشاور(این این آئی)پشاور کے علاقے خٹکو پل کے ایک گھر میں ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کر دیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، زخمی خاتون کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین پڑوسی ہیں، مقتولین پر مخالف فریق کی خاتون کے قتل کا الزام تھا۔پولیس نے کہا کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد: تھانہ کراچی کمپنی کی حدود سے اغواء ہونے والے دو مغوی افراد کو اسلام آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کے بعد بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ پولیس نے اغواء اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث آٹھ ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمرہ جات اور انسانی ذرائع کا مؤثر استعمال کیا گیا۔ خفیہ اطلاع پر تھانہ کرپا کی حدود میں ایک ڈیرے پر چھاپہ مارا گیا، جہاں مغویوں کو رکھا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا کارلفٹرز گینگ کیساتھ مقابلہ 3ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ کر دی، تاہم...
ٹی وی ڈراما کی معروف جوڑی ’’سونا چاندی‘‘ سے شہرت پانے والے اداکار حامد رانا اور شیبا حسن کو پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے کی خوشی میں ایک تقریب پذیرائی منعقد کی گئی۔ دی بورے والینز کمیونٹی کی اس تقریب میں پرائیڈ آف پرفارمنس اداکار خالد عباس ڈار، اورنگ زیب لغاری، راشد محمود، اشرف خان اور معروف گلوکار خالد بیگ نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی اور سونا چاندی کے فن پر روشنی ڈالی۔ سونا چاندی کے اعزاز میں رکھی گئی اس تقریب میں افواجِ پاکستان سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر اداکار خالدعباس ڈار کا کہنا تھا کہ حامد رانا ور شیبا حسن کی لازوال پرفارمنس کی وجہ سے سونا چاندی کو پاکستان کی ڈراما تاریخ میں ہمیشہ...
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اور زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں خاتون کے مبینہ قتل کی پاداش میں دو خاندانوں کے درمیان خونی تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔ یہ واقعہ تھانہ ارمڑ کی حدود خٹکو پل میں واقعہ پیش آیا جہاں پر ملزمان شمشاد اور منصور نے فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا۔ جاں بحق افراد میں مسماۃ (ش) زوجہ اطلس، مسماۃ (ن) زوجہ رمضان، حضرت امین ولد اطلس، فضل امین ولد اطلس، طفلکہ ہما دختر فضل بمعر دس سال، طفل احمد ولد فضل امین بمعر...
پشاور میں گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد کے قتل کی وجہ پولیس نے خاتون کی موت کو قرار دے دیا۔پشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ میں مخالف فریق کی گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، مارے جانے والوں میں 2 خواتین، ایک بچی اور ایک بچہ شامل ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن نور جمال نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 6 افراد کے قتل کی وجہ خاتون کی موت ہے۔ پشاور: گھر پر فائرنگ، خاتون، بچوں سمیت 1 خاندان کے 6 افراد قتلپولیس نے واقعہ کا مقدمہ تین افراد کے خلاف درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے...
نادرا کی طرف سے جاری کردہ ب فارم 18 سال سے کم عمر بچوں کے اندراج کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، یہ بچوں کے پاسپورٹ ، اسکول میں داخلے یا بیرون ممالک سفر کے لیے درکار ہوتا ہے ۔ اب نادرا کی جانب سے ’ب‘ فارم بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے سوشل میڈیا پیج پر ایک اور سہولت سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ نادرا کا کہنا ہے کہ ’ب‘ فارم بنوانے کے لیے اب لائن میں لگنے کی ضرورت نہیں بلکہ اب آن لائن ہی گھر بیٹھے ’ب‘ فارم بنوایا جاسکتا ہے۔ خواہشمند افراد ’پاک آئی ڈی‘ موبائل ایپ سے درخواست جمع کروائیں اور ب فارم بننے پر موبائل ایپ سے ہی ڈاؤن لوڈ کرکے محفوظ بھی کرلیں۔...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ محکموں میں کرپشن جاری ہے اور میرے ہوتے ہوئے کرپشن ہونا افسوسناک ہے، اس کے خاتمے کیلیے جامع کریک ڈاؤن کرنا ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت چھ گھنٹے طویل خصوصی اجلاس ہوا جس میں ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام پیش کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 12- اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی خود منظوری دی جبکہ باقی ماندہ اضلاع کے ترقیاتی پروگرام،انسداد تجاوازت بیوٹی فیکیشن سے متعلق اجلاس کل (20مئی) دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں صوبے بھر کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی جبکہ اس اہم بیٹھک میں ڈسٹرکٹ میں بیوٹی فیکیشن اور انسداد...
فوٹو اسکرین گریپ جیو نیوز پشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ میں مخالف فریق کی گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، مارے جانے والوں میں 2 خواتین ایک بچی اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ 3 افراد کے خلاف درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے ہیں، فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد مارے گئے جبکہ فائرنگ میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی۔پولیس کے مطابق دونوں فریق آپس میں رشتہ دار ہیں ایک فریق کی بہن کی چند روز قبل موت ہوئی تھی، جس پر مقتولہ کے بھائیوں نے الزام لگایا کہ ان کی بہن کو اس کے شوہر نے...
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے وزیراعظم کے بلاول بھٹو کو سفارتی وفد کی قیادت دینے کے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیا ہے۔ایک بیان میں ندیم افضل چن نے کہا کہ بلاول بھٹو کی سیاسی اور سفارتی صلاحیتوں کا دنیا بھر میں اعتراف کیا جاتا ہے، بھٹو خاندان نے ہمیشہ ہر محاذ پر ملک کا بہترین طریقے سے دفاع کیا۔ بھارت نے پھر بغیر ثبوت الزام لگایا، بلاول بھٹو زرداری بھارت کے لیے اندرونی چیلنجز سے توجہ ہٹانے کےلیے پاکستان پر الزام تراشی آسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا بلاول بھٹو کو سفارتی وفد کی قیادت دینا دانشمندانہ فیصلہ ہے، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی سفارتی خدمات کو دنیا آج بھی کھلے...
عدالت عالیہ نے سماعت مکمل کر کے اپیل منظور کرنے کا زبانی حکم جاری کیا، کیس کا تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا، اے ایس آئی ظہور کی سزا کے خلاف عدالت عالیہ نے اپیل منظور کرلی، جس کے بعد پولیس افسر کو ریلیف مل گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے روسی سفارت کار کو خفیہ معلومات دینے کے الزام میں پولیس افسر کو سنائی گئی سزا کالعدم قرار دے دی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے روسی سفارت کار کو خفیہ معلومات پہنچانے کے مقدمے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ظہور کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرلی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سزا کےخلاف اپیل منظورکی، اے ایس آئی ظہور کے خلاف...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل ہوگیا جس کا واضح مظاہرہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں دیکھا گیا۔عالمی میڈیا نے بھی اعتراف کیا کہ چینی ساختہ J-10C طیاروں اور PL-15 میزائلوں نے بھارتی فضائیہ کے کئی جنگی طیارے مار گرائے۔فرانس، برطانیہ اور امریکا کے بڑے میڈیا اداروں نے چینی ٹیکنالوجی کی برتری اور پاکستان کی عسکری کامیابی کا اعتراف کیا۔(جاری ہے) دی اکانومسٹ کے مطابق چین کے ہتھیاروں نے پاکستان کے ہاتھوں اپنی پہلی بڑی جنگی آزمائش ’’کامیابی کے ساتھ‘‘ مکمل کر لی۔ جدید چینی ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی افواج نے حکمت عملی سے بھارت کی عسکری منصوبہ بندی کو بری طرح ناکام بنایا۔غیر ملکی خبر...
اسلام آباد: اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی ظہور کو روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات پہنچانے کے الزام میں سنائی گئی سزا کالعدم قرار دے دی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اے ایس آئی ظہور کی سزا کے خلاف اپیل منظور کر لی۔ درخواست گزار کی جانب سے عمران فیروز ملک ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت مکمل کر کے اپیل منظور کرنے کا زبانی حکم جاری کر دیا، تحریری فیصلہ بعد میں جاری ہوگا۔ اے ایس آئی ظہور کے خلاف 13 دسمبر 2021 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے 18 مئی 2024 کو تین سال قید کی سزا...
---فائل فوٹوز پشاور کے علاقے خٹکو پل کے ایک گھر میں ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کر دیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ پشاور: شادی سے چند روز قبل نوجوان منگیتر کے ہاتھوں قتلصوبہ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ شہر پشاور میں لڑکی نے شادی سے کچھ روز قبل اپنے منگیتر کا قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، زخمی خاتون کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین پڑوسی ہیں، مقتولین پر مخالف فریق کی خاتون کے قتل کا الزام تھا۔پولیس نے کہا کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔