2025-04-28@23:07:23 GMT
تلاش کی گنتی: 471
«لیے تیار»:
(نئی خبر)
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے مشکلات دورکرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ملک بھر کے بجلی صارفین کو ایک مالی سال میں بجلی بلوں کی زیادہ قسطوں کی سہولت دیے جانے کا امکان ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے صارفین کو قسطوں کی سہولت ڈسکوز کو ریونیو ضروریات کے مطابق دینے کی تجویز دی گئی ہے۔اس کے علاوہ نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کی بھی تجویز دے دی۔دستاویز کے مطابق نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے 7 روز میں رائے طلب کرلی۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کے لیے پہلی قسط کی بروقت ادائیگی پر مارک اپ نہیں ہوگا، ڈسکوز کو قسطوں پر 14 فیصد مارک اپ...
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے امریکا کے روس کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے اور تیسری عالمی جنگ کو روکنے کے بیانات کا خیر مقدم کیا ہے۔ پیر کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس کی قومی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ان کی حلف امریکا کے صدارتی عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے خطاب میں ولادیمیر پیوٹن نے روس کے ساتھ رابطے بحال کرنے کی ٹرمپ کی خواہش اور تیسری عالمی جنگ کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کے بارے میں بیانات کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی اس حوالے سے سوچ...
امریکا کے مشرقی ساحل سے ملحق علاقوں میں انتہائی نوعیت کے موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق شدید برف باری کا امکان ہے اور اس کے نتیجے میں کم و بیش سات کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ امریکا اور کینیڈا کے خطے میں موسم کی اس کیفیت کو آرکٹک بلاسٹ کہا جاتا ہے۔ قطبین پر جب موسم شدت اختیار کرتا ہے تو امریکا، کینیڈا، گرین لینڈ اور دیگر خطوں اور ممالک میں بھی موسم کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے یعنی برف باری خطرناک شکل اختیار کرتی ہے اور برف باری نہ ہونے کی صورت میں بھی سردی بہت بڑھ جاتی...
انسٹا گرام کی جانب سے ایڈٹس نامی ایک ایپ متعارف کرائی گئی ہے جو ویڈیوز ایڈیٹنگ میں مدد فراہم کرے گی۔ تھریڈز پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے بتایا کہ ایڈیٹس متعدد ٹولز پر مشتمل مفت ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس میں ایک ٹیب انسپائریشن کے لیے مختص ہے جبکہ دوسری ٹیب ابتدائی خیالات کی ٹریکنگ کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایپ کا معیاری کیمرا اچھی ویڈیوز ریکارڈ کرتا ہے اور وہاں آپ کو تمام ایڈیٹنگ ٹولز بھی دستیاب ہوتے ہیں۔ ایڈم موسیری کے مطابق یہ ایپ فروری میں صارفین کو دستیاب ہوگی، اس وقت یہ آئی او ایس ایپ اسٹور میں پری آرڈر پر دستیاب ہے جبکہ جلد...
حکومتی مذاکراتی ٹیم نے پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کے جواب تیار کر لیے۔ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم نے تحریک انصاف کے مطالبات پر شق وار جواب تیار کیا، 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا۔حکومتی نے تحریری جواب میں کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن ان معاملات پر بنتا ہے جو عدالت میں زیرِ بحث نہ ہوں، 9 مئی مقدمات عدالتوں میں ہیں، بعض ملزمان کو ملٹری کورٹس سے سزائیں بھی ہو گئی ہیں۔ بڑا بریک تھرو، حکومت، PTI مذاکرات آج، تحریک انصاف وزیراعظم کی بنائی کمیٹی سے مذاکرات پر آمادہ، پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کیمرہ اجلاس طلباسلام آباد بڑا سیاسی بریک تھرو، برف پگھل گئی،... تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ26 نومبر سے...
—فائل فوٹو مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر تیاری کے لیے وقت دے دیا۔مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے سماعت کی۔دورانِ سماعت وکیل حامد خان نے کہا کہ آرٹیکل 184(3) میں دائرہ اختیار دیا گیا ہے یا نہیں۔جسٹس مندوخیل نے کہا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں الیکشن کمیشن جانبدار ہے تو متعلقہ فورم پر جانا چاہیے تھا، ہر امیدوار کے نوٹیفکیشن کے لیے عدالت کو آپ کو بتانا ہو گا، فارم 45 یا 47 دونوں میں اگر فرق ہے تو کوئی ایک صحیح ہو گا، فارم کو جانچنے...
کراچی: سندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، کوٹری بیراج سے نکلنے والی نہر کے بی فیڈر کی لائننگ کا کام تقریباً ایک ماہ گزر جانے کے باوجود التوا کا شکار ہے، جس کی وجہ سے کراچی ، حیدرآباد، جامشورو کوٹری اور مضافاتی علاقوں کے لاکھوں افراد پانی نہ ہونے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں. ذرائع کے مطابق اس دوران مقررہ وقت 8 کلومیٹرز تک کام مکمل کرنا تھا، مگر تاحال 5 کلومیٹر کا کام بھی آدھا ادھورا کیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق کے فور منصوبہ بھی کئی سالوں سے التوا کا شکار ہے،کے فور منصوبے کو پانی کی فراہمی کے لیے کوٹری بیراج سے نکلنے والے کلری بگھاڑ فیڈر میں پانی کی کیپیسٹی بڑھانے...
گوادر: گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب کل (پیر) کو ہوگی، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ آصف اس جدید ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے، جبکہ کراچی سے گوادر کے لیے پہلی پرواز روانہ ہوگی۔ افتتاحی پرواز پی کے 503 کی آمد پر ایئرپورٹ پر واٹر سیلیوٹ پیش کیا جائے گا۔ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئرپورٹ ہے، جو جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے۔ گوادر ایئرپورٹ بڑے طیاروں، بشمول ایئر بس 380، کی لینڈنگ کے لیے موزوں ہے اور یہ پاکستان میں ایوی ایشن کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
پاکستان کے خلائی اور اپرایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے اعلیٰ عہدیداروں نے خوشخبری دی ہے کہ پاکستان جلد ہی اپنی ذاتی سیٹلائٹ چاند پر بھیجنے والا ہے اور اس کی مقامی سطح پر تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ سپارکو کے ۔ سپارکو کے ڈپٹی چیف منیجرعاصم شبیرزیدی اور ڈپٹی منیجرڈاکٹر یاسر نے اپنے علحیدہ علحیدہ انٹرویوز میں کہا کہ پاکستان نے چاند پر اترنے کے لیے اپنی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، اس حوالے سے چاند پر بھیجی جانے والی سیٹلائٹ گاڑی کی مقامی سطح پرتیاری اور ڈیزائن پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ڈاکٹر یاسر نے بتایا کہ 35 کلوگرام وزنی چاند گاڑی، امپورٹڈ نہیں بلکہ مقامی سطح پر تیار کی جا رہی ہے تاہم...
اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے 200 بوگیوں کی کامیاب فراہمی کے بعد مزید 620 بوگیوں کی مقامی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے درآمدات پر انحصار کم کرنے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔ نقل و حمل کی صلاحیت میں اضافے کے لیے چینی کمپنی کے تعاون سے جدید مال بردار بوگیوں کی تیاری کا آغاز کیا گیا ہے۔ منصوبے کے ذریعے 450 نئی ملازمتوں کی فراہمی ہوگی، یہ نوجوان ٹیکنیشنز کی تربیت کے لیے اہم اقدام ہے۔ چینی سرمایہ کاری کی بدولت لاہور میں 115 فلیٹ بوگیوں کی اسمبلنگ مکمل کر لی گئی جن کی اپریل میں تعیناتی متوقع ہے۔ رسالپور میں تیار...
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے درآمدات پر انحصار کم کرنے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کاؤشیں جاری ہیں۔ نقل و حمل کی صلاحیت میں اضافے کے لیے چینی کمپنی کے تعاون سے جدید مال بردار بوگیوں کی تیاری کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:ایس آئی ایف سی ملک میں کھیلوں کی صنعت کے فروغ کے لیے کیا کردار ادا کررہی ہے؟ اس سلسلے میں پاکستان ریلوے نے 200 بوگیوں کی کامیاب فراہمی کے بعد مزید 620 بوگیوں کی مقامی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔ منصوبے کے ذریعے 450 نئی ملازمتوں کی فراہمی ہوگی اور نوجوان ٹیکنیشنز کی تربیت کے لیے موقع فراہم ہوگا۔ چینی سرمایہ کاری کی بدولت لاہور میں...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بحریہ 22 جنوری کو ترکیہ سے CTF 151 کا چارج لے گی۔ سی ٹی ایف 151 کی کمان کی تبدیلی کی تقریب بحرین میں ہو گی۔ سی ٹی ایف151 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی پانچ ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے۔ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں قائم کی گئی ہیں۔ سی ٹی ایف151 کا مشن اپنے دائرہ کار والے علاقوں میں بحری قزاقی کو روکنا ہے۔ سی ٹی ایف 151 بحری قزاقی کے ساتھ انسانی سمگلنگ، غیر منظم اور غیر قانونی ماہی گیری کی روک تھام کے لیے بھی کام کرتی ہے۔ سی ٹی ایف 151 جنوری 2009 میں قائم کی گئی۔ سی...
---فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا ہے۔آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے تمام 8 ججز دستیاب ہوں گے، 20 سے 24 جنوری تک کیسز کی سماعت کے لیے 8 سنگل بینچ اور 4 ڈویژن بینچ دستیاب ہوں گے۔پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ہوگا۔دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ہوگا۔تیسرا ڈویژن بینچ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر جبکہ چوتھا ڈویژن بینچ جسٹس بابر ستار اور جسٹس ارباب محمد...
یہ اُس عہد کا ذکر ہے جب عورت تو کجا مرد کا تعلیم حاصل کرنا بھی معیوب تصور کیا جاتا تھا۔ اُس عہد کے ہندوستان میں سر سید احمد خان کے لیے بھی مسلمانوں کو تعلیم کی جانب متوجہ کرنے کی جدوجہد آسان نہ تھی۔ سر سید احمد خان کی وفات کے سال یعنی 1898 میں لاہور کی 20 یا 22 سال کی اک شادی شدہ خاتون نے اپنی بڑی بہن کو خط لکھا کہ ’’میں نے عورتوں کے لیے ایک جریدہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، کیا تم اس حوالے سے میری مدد کرنے اور میرے لیے کچھ مضامین لکھنے پر تیار ہو؟‘‘ اُس کی بہن نے جوابی خط میں دو ٹوک الفاظ میں انکار کر دیا اور کہا...
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کے سینئررہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی والے مذاکرات کے لیے اس وقت تیار ہوئے جب القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ آنے والا تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے لوگوں کوآج بھی گمراہ کر رہے ہیں کہ ہم آئین کی بالادستی کے لیے سزائیں کاٹ رہے ہیں اوردوسری جانب آئین و قانون سے ماورا ان ہی سے مذاکرات کررہے ہیں ،انہی سے بھیک مانگ رہے ہو جنہیں کہتے ہیں کہ یہ صادق اور امین نہیں ہیں ، یہ غدار ہیں میرجعفر ہیں اور ان کی وجہ سے ریاست کو نقصان پہنچا۔
لاہور: مسلم لیگ ن کے سینیئررہنما جاوید لطیف کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے لوگوں کوآج بھی گمراہ کر رہے ہیں کہ ہم آئین کی بالادستی کے لیے سزائیں کاٹ رہے ہیں اوردوسری جانب آئین و قانون سے ماورا ان ہی سے مذاکرات کر رہے ہیں جنہیں کہتے ہیں کہ یہ صادق اور امین نہیں ہیں ، یہ غدار ہیں، پی ٹی آئی والے مذاکرات کے لیے اس وقت تیار ہوئے جب القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ سامنے آنے والا تھا۔ سینئررہنما ن لیگ جاوید لطیف نے پروگرام ’’ سینٹر اسٹیج ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کو سزا ملنے پر ہم خوش نہیں ہوتے ،ہم تو دعا کرتے ہیں کہ اللہ معاف کرے...
اسلام آباد:پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے ملکی سطح پر تیار کردہ پہلا ہائی ریزولوشن الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ(ای او-1) کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ہے، جو ملکی ترقی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ یہ سیٹلائٹ چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا گیاہے، جس میں جدید ترین ہائی ریزولوشن کیمرے اور دیگر جدید ٹیکنالوجی نصب ہے۔ ای او-1 دنیا کے کسی بھی حصے کی تفصیلی تصاویر فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو زراعت، پانی کے ذخائر کی نگرانی، قدرتی وسائل کی منصوبہ بندی اور آفات سے نمٹنے میں مدد دے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپارکو کے جنرل منیجر ساجد محمود نے تبایا کہ یہ سیٹلائٹ پاکستان میں...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سٹیلائیٹ کی لانچ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کے لئے یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے، ہمارے سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی لگن اور ایک بہترین ٹیم ورک کے لیے مبارکباد! وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ سپارکو نے آج پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل (EO-1) سیٹلائٹ Jiuquan سیٹلائٹ لانچ سینٹر، چین سے خلاء میں روانہ کر دیا ہے ؛ پوری قوم کے لئے یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ فصلوں کی پیداوار کی پیشن گوئی سے لے کر شہری ترقی کے منصوبوں تک یہ سٹیلائیٹ انتہائی معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سپارکو کی سربراہی...
وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کی تیاریاں تیز کردی ہیں اور حج کے دوران پاکستانی عازمین کو معیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے ان ملازمین کے فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جو عازمین کے ساتھ بطور معاونین سعودی عرب جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب میں حج معاہدہ، کیا نئی سہولیات ملیں گی؟ وزارت مذہبی امور کے مطابق، جوائنٹ سیکریٹری حج سجاد حیدر یلدرم کی نگرانی میں اس فٹنس ٹیسٹ کی تیاریاں کی جارہی ہیں، آج شالیمار گراؤنڈ میں وزارت مذہبی امور کے ملازمین کی ٹرائل دوڑ کا آغاز کیا گیا تاکہ حتمی فٹنس ٹیسٹ کے لیے مناسب...
پاکستان کے خلائی اور اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے پہلے مکمل طور پر دیسی الیکٹرو آپٹیکل (ای او-1) سیٹلائٹ کو جمعہ کے روز چین سے کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا گیا ہے۔ سپارکو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جمعہ کو سیٹلائٹ چین کے جیوکوان سیٹلائٹ لانچنگ سینٹر سے خلا میں بھیج دیا گیا ہے، اس تقریب کو سپارکو کے کراچی کمپلیکس سے براہ راست نشر کیا گیا، جس سے پاکستانی سیٹلائٹ کے خلا میں سفر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ای او ون سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں کی نگرانی، قدرتی آفات پر نظر رکھنے اور فصلوں کی بہتری، مٹی کی نمی اور موسمی تبدیلیوں سے متعلق اہم اعداد و شمار فراہم کرنے میں کلیدی کردارادا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جنوری 2025ء) بیجنگ کی وزارت ثقافت اور سیاحت نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ چین مستقبل قریب میں تائیوان کے لیے بعض گروپ ٹور دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ تائیوان سے دوبارہ اتحاد کو کوئی نہیں روک سکتا، چینی صدر اس اقدام پر عمل درآمد سے آبنائے تائیوان کے اس پار تائیوان کے قریب ترین چینی صوبے شنگھائی اور جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے رہائشیوں کو خود مختار جزیرے تائیوان کا سفر کرنے کا موقع ملے گا۔ البتہ چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت نے گروپ ٹورز کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کوئی مخصوص ٹائم لائن مقرر نہیں کی ہے۔ چین نے نئی طرز کا جنگی بحری جہاز...
واشنگٹن:نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکا کے 46 ویں صدر جو بائیڈن کی اقتدار سے دستبرداری کے بعد دوسری مدت کے لیے حلف اٹھائیں گے۔ تقریب حلف برداری امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے یو ایس کیپیوٹل کی سیڑھیوں پر منعقد ہو گی، جہاں وہ باضابطہ طور پر کانگریس کے ارکان، سپریم کورٹ کے ججز، اپنی آنے والی انتظامیہ اور ہزاروں شرکاء کے سامنے حلف اٹھائیں گے۔ اس اہم موقع کے لیے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ 48 کلومیٹر طویل سیاہ حفاظتی باڑ لگائی جا رہی ہے، جبکہ 25 ہزار پولیس افسران کو تعینات کیا گیا...
امریکہ(نیوز ڈیسک)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ 20جنوری کو دوسری مدت صدارت کا حلف اٹھا ئیں گے، تقریب حلف برداری یو ایس کیپیوٹل کی سیڑھیوں پر ہوگی۔جہاں ٹرمپ باضابطہ طور پر کانگریس کے ارکان، سپریم کورٹ، ان کی آنے والی انتظامیہ اور ہزاروں شرکاء کے سامنے حلف اٹھائیں گے۔تقریب کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے جا رہےہیں، 48 کلومیٹر طویل سیاہ حفاظتی باڑ کے ساتھ 25 ہزار پولیس افسران تعینات اور سکیورٹی چوکیا ں قائم کی جارہی ہیں۔ وائٹ ہاؤس سے کیپیوٹل تک 3 کلو میٹر تک کا علاقہ گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا جائے گا۔صدر جو بائیڈن نے تصدیق کی ہے...

نون چائے: کشمیریوں کی روایتی نمکین گلابی چائے کیسے تیار ہوتی ہے اور اس کے صحت کے لیے فوائد کیا ہیں ؟
نون چائے کشمیریوں کی روایتی گلابی رنگ کی نمکین چائے ہے، جسے کشمیری نون چائے کہتے ہیں، جبکہ نسلاً کشمیری اسے وسط ایشیائی اصطلاح ’شیر چائے‘ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ نون چائے کا ذائقہ نمکین ہوتا ہے اور اسے نمکین چائے یا گلابی چائے بھی کہا جاتا ہے۔ نون چائے کشمیریوں کی اہم روایتی نمکین کھانوں میں شامل ہے اور قریباً ہر کوئی اسے روزانہ پیتا ہے۔ یہ کشمیریوں کا سب سے مشہور اور عام مشروب ہے۔ نون چائے پینے کی رسم بہت قدیم ہے اور کشمیریوں کے ہر خاندان میں نسلوں سے یہ روایت چلی آ رہی ہے۔ عموماً یہ چائے ایک فلاسک یا بڑے سماوار (پیتل کے برتن) میں پیش کی جاتی ہے، جس میں دھکتے...
کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان ایگریکلچر اینڈ ہارٹیکلچر فورم کے صدر شیخ امتیاز حسین اور سینئر نائب صدر خالد اعجاز نے صدر کراچی چیمبر آف کامرس جاوید بلوانی سے خصوصی ملاقات کی اور انہیںکر اچی کے صنعتی زونز میں لوڈ شیڈنگ اور پاکستان میں زرعی خوشحالی پر بریفنگ دی اس موقع پرپاکستان ایگریکلچر اینڈ ہارٹیکلچر فورم کے صدر شیخ امتیاز حسین نے کہاکہپاکستان کی صنعتی ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے لوڈ شیڈنگ کے مسئلے سے نمٹنے اور خاص طور پر کراچی جیسے صنعتی زونز میں بجلی کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنانا نہایت ضروری ہے جبکہ زراعت کو پھلنے پھولنے کے لیے پانی کی فراہمی،کاشتکاری کے نظام کو جدید طرز پر استوار کرنے اورچھوٹے کسانوں کو مدد فراہم کرنا بھی...
کراچی: حکومت سندھ نے بے کار گاڑیاں ایک ماہ کے اندر نیلام کرنے اور کراچی کے سرکاری ملازمین کے لیے ای وی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کا کراچی میں اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء سعید غنی، ضیا الحسن لنجار، علی حسن زرداری اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران کی جانب سے سرکاری گاڑیوں کی الاٹمنٹ کو ریگولیٹ کرنے کے لیے واضح گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کی ہدایات کی گئیں، اس موقع پر مختلف محکموں کے سیکرٹریز نے سرکاری گاڑیوں سے متعلق 10 سالہ...
پاکستان کےقومی خلائی ادارے اسپارکو کی جانب سے تیارہ کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کل خلا میں روانہ ہوگا. سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا جائے گا۔ پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو کی جانب سے تیار کردہ پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کل خلا میں روانہ کیا جائے گا۔ تیار کرلیا گیالانچ کی تقریب سپارکو کمپلیکس کراچی میں منعقد ہوگی.سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجے جانے کے مناظر پاکستانی عوام کو براہ راست دکھائے جائیں گے۔سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ (ای او-1) جدید سیٹلائٹ ہے، جسے وسیع مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے. جس میں ماحولیاتی نگرانی، زراعت، دفاع اور نگرانی شامل...
اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کہا جارہا ہے کہ مجھ سے رابطہ کیا گیا، یہ سراسر غلط ہے، کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کو تیار ہوں۔ پارلیمنٹ میں مذاکراتی کمیٹی کے ارکان سے اظہار خیال میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے کمیونیکیشن گیپ رہا، تاہم اب فریقین مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ بیانات ایسے آئے جس سے یہ تاثر دیا گیا کہ میں اپنا صحیح کردار ادا نہیں کررہا، مجھ سے رابطہ کیا گیا، یہ بات سراسر غلط ہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اسد قیصر نے جیسے ہی مجھ سے رابطہ کیا، میں نے چند گھنٹے میں انہیں جواب دیا اور حکومت کے...
ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے اسپن ٹریک تیار کر لیا گیا۔ میچ کا آغاز صبح 10.30 بجے ہوگا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کپتان آج ٹرافی کی رونمائی بھی کریں گے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی جانب سے پریکٹس بھی کی گئی۔ اسپن وکٹ کی تیاری کے لیے انڈسٹریل سائز پنکھوں سے پچ کو خشک کیا جا رہا ہے جبکہ اسے پلاسٹک کور میں بھی ڈھانپ کر رکھا گیا ہے، گراؤنڈ اسٹاف کو پہلے ہی پچ پر موجود نمی کو خشک کرنے کی ہدایت دی جا چکی۔ اسپن ٹریک کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ٹیموں کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اخبار سے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان چین کی مالیاتی منڈیوں تک رسائی اور ہانگ کانگ میں کارپوریٹ سٹاک لسٹنگز کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے تیار ہے۔ رواں مالی سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا ابتدائی اجرا متوقع ہے۔ پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے۔ وزیر خزانہ نے عالمی ایجنسیوں سے ’’بی‘‘ کی درجہ بندی کی توقع ظاہر کی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستانی چینی مشترکہ منصوبے سروس لانگ مارچ کی ہانگ کانگ میں لسٹنگ متوقع ہے۔ وزیر خزانہ نے پاکستانی کمپنیوں کے لیے مزید لسٹنگز کے امکانات پر زور دیا۔ پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید...
لاہور ہائیکورٹ میں جناح ہاؤس سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی درخواستوں میں بانی پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا ہے کہ میں 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں جناح ہاؤس سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔ چیف جسٹس مس عالیہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر سماعت کرے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 13 جنوری کو بانی...
ویب ڈیسک — بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر دو جنگی جہازوں اور ایک آب دوز کی تیاری دفاعی صلاحیتوں میں خود انحصاری کے لیے اہم ہے۔ بدھ کو ممبئی میں بھارتی نیوی کے بیڑے میں دو جنگی جہازوں اور ایک آبدوز کی شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم مودی کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا کی ایک بڑی سمندری قوت بن رہا ہے۔ یہ جنگی جہاز ایسے وقت میں بھارتی بحری بیڑے میں شامل ہو رہے ہیں جب نئی دہلی سوویت دور کے ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرتے ہوئے اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کر رہا ہے۔ بعض دفاعی ماہرین بھارت کی فوجی طاقت میں مسلسل...
شیخ وقاص اکرم : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کو پیش کرنے کیلئے اپنے تحریری مطالبات تیار کرلیے۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریری مطالبات کل مذاکراتی نشست میں پیش کیے جائیں گے۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہم دو تحریری مطالبات پیش کریں گے، پہلا مطالبہ بانی پی ٹی آئی اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا ہے، جبکہ دوسرا مطالبہ 9 مئی، 24 نومبر پر جوڈیشل کمیشن کا قیام ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت کل ہمارے مطالبات پر متفق نہیں ہوتی تو مذاکراتی عمل ختم ہوجائے گا۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2025ء) مشہورِ زمانہ سمارٹ فون برانڈ ویوو نے آج پاکستان میں اپنے جدید ترین سمارٹ فون Y200 کی دستیابی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سمارٹ فون کو خاص طور پر صارفین کی روزمرہ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ویوو Y200 میں موجود 5000mAh کی بڑی بیٹری 80W FlashCharge ٹیکنالوجی کی مدد سے منٹوں میں تیزی سے چارج ہوجاتی ہے۔ مزید 8GB+ 8GB Extended RAM اور 256GB ROM کی مدد سے صارفین باآسانی ملٹی ٹاسکنگ کرسکتے ہیں اور سٹورج ختم ہونے کی فکر سے ہمیشہ کے لیے آزاد ہوسکتے ہیں۔صارفین کے تجربے کو بہترین بنانے کے لیے یہ سمارٹ فون Snapdragon® 685 Processor کے ساتھ ...
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔ غیرملکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کی مالیاتی منڈیوں تک رسائی کے لیے تیار ہے، پاکستان اپنے یوان بانڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہانگ کانگ میں کارپوریٹ اسٹاک لسٹنگز کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے تیار ہیں، رواں مالی سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا ابتدائی اجرا متوقع ہے۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان چین مشترکہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 جنوری 2025ء) بھارتی وزیر دفاع نے اس موقع پر کہا کہ بحر اوقیانوس کی اہمیت اب بحر ہند کے خطے میں منتقل ہو گئی ہے، جو بین الاقوامی طاقت کے لیے رقابت کا مرکزبنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ''بھارت اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی بحریہ کو طاقت ور بنانے کو سب سے زیادہ اہمیت دے رہا ہے۔'' بھارت کا غیر معمولی اقدام: بیک وقت گیارہ آبدوزیں تعینات آبدوز، ڈسٹرائر اور فریگیٹ کو ممبئی کے مزگاؤں ڈاک یارڈ میں تیار کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان تینوں کو کمیشن کیا۔ انہوں نے کہا، ''تینوں بڑے بحری جہازوں کی کمیشننگ اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیفنس مینوفیکچرنگ...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔ غیرملکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کی مالیاتی منڈیوں تک رسائی کے لیے تیار ہے، پاکستان اپنے یوان بانڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔ نہم جماعت کا سلیبس تبدیل، طلبہ کیلئے انگریزی، اردو نصاب میں’چوائس‘ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہانگ کانگ میں کارپوریٹ سٹاک لسٹنگز کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے تیار ہیں، رواں مالی سال کے آخر تک...
غیر ملکی اخبار سے گفتگو میں وزیرخزانہ نے عالمی ایجنسیوں سے بی کی درجہ بندی کی توقع ظاہر کی، پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ آئی ایم ایف پروگرام آخری ہوگا۔ غیرملکی اخبار نکی ایشیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، وزیرخزانہ نے عالمی ایجنسیوں سے بی کی درجہ بندی کی توقع ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کی مالیاتی منڈیوں تک رسائی کے لیے تیار ہے، پاکستان اپنے یوان بانڈ...
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔غیرملکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کی مالیاتی منڈیوں تک رسائی کے لیے تیار ہے، پاکستان اپنے یوان بانڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔ اسپیکٹرم جیسے بڑھے گا انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر ہوگی، شزا فاطمہوزیرِ مملکت شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ اسپیکٹرم جیسے بڑھے گا انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر ہوگی۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہانگ کانگ میں...
بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور اپریل 2026 میں یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی مشہور فلم "دھوم 4" کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، یہ رنبیر کا اس بلاک بسٹر سیریز میں پہلا کردار ہوگا، جس میں وہ ایک منفرد اور دلچسپ کردار نبھائیں گے۔ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے رنبیر کپور اپنی زیر تکمیل فلموں "رامائن" اور "لو اینڈ وار" کو مکمل کریں گے۔ "دھوم 4" اس وقت پری پروڈکشن کے مراحل میں ہے، اور پروڈکشن ٹیم دو خواتین مرکزی کرداروں اور ایک ولن کے لیے کاسٹنگ کر رہی ہے۔ رنبیر کپور فلم "دھوم 4" کے لیے ایک نئے انداز میں نظر آئیں گے۔ رپورٹ کے مطابق،...
سپریم کورٹ نے انکم ٹیکس کیس کی گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں کا کیس: صرف دیکھنا ہے کہ کون سے مقدمات کہاں سنے جاسکتے ہیں، آئینی بینچ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 191 اے کے تحت بینچ کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھایا گیا، درخواست گزار کے مطابق آئینی ترمیم کے تحت موجودہ بینچ سماعت کا اہل نہیں، وکیل کے مطابق کسی قانون کے آئینی یا غیر آئینی ہونے کا فیصلہ آئینی بینچ ہی کر سکتا ہے۔ حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ دوسرے فریق کے مطابق عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراض کی بنیاد...
پشاور: خیبر پختونخوا کی ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں پارہ چنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بھرتی کا عمل رواں ماہ جنوری میں مکمل کیاجائے گا، 399اہلکاروں کی بھرتی عمل میں لائی جائے گی، مذکورہ اہلکاروں کی بھرتیاں کنٹریکٹ بنیادوں پرہونگی، محکمہ خزانہ نے فنڈزکی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بھرتیاں ریجنل پولیس افسر کوہاٹ کریں گے، اہلکاروں کے لیےعمر کی حد45سال مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیشل پروٹیکشن فورس میں 350 سپاہی، 45حوالدار شامل ہونگے، مذکورہ بھرتیاں ایکس سروس مین سےہوں گی۔ اسپیشل پروٹیکشن فورس کو جدید اسلحہ فراہم کیا جائے گا تاکہ روڈ کا تحفظ...
کراچی: آج شہر قائد میں یومِ علیؓ کے جلوس کے باعث شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آج 13 رجب المرجب 1446 ہجری کو شام 4 بجے ایک جلوس بسلسلہ یومِ علیؓ غفور چیمبر سے نکالا جائے گا، جو نمائش چورنگی محفلِ خراساں پر ختم ہوگا۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جلوس کے پیش نظر ایم اےجناح روڈ پر تبت سینٹر سے گرومندر چوک اور اطراف کی سڑکیں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند رہیں گی، اس سلسلے میں شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستے اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق بہادر یار جنگ روڈ استعمال کرنے...
تل ابیب : اسرائیلی میڈیا کے مطابق، اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کے حوالے سے ایک معاہدے کی طرف قدم بڑھا لیا ہے جس میں وہ ایک فوجی خاتون قیدی کے بدلے 50 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرنے کے لیے تیار ہو گیا ہے۔ اس معاہدے کو تین مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے مرحلے میں غزہ میں یرغمال بنے اسرائیلی شہریوں کے بدلے 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، اور اسرائیل فلاڈیلفی کوریڈور سے بھی دستبردار ہو جائے گا۔دوسرے مرحلے میں تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی جائے گی۔تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو اور وہاں حکومت سازی پر کام شروع ہو گا۔ امریکی حکام نے بتایا ہے کہ اس ہفتے غزہ پر...
لاہور (کامرس ڈیسک) پاکستان فرنیچر کونسل نے 15 جنوری سے ایتھوپیا کے شہر ادیس ابابا میں منعقد ہونے والی 5 ویں سہ روزہ پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اور سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اتوار کو پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے ماریہ توقیر جی ایم انٹیریئرز چن ون کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور فرنیچر سیکٹر سمیت پاکستان کی فروغ پذیر صنعتوں کو افریقی منڈیوں میں متعارف کرانے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرے گی، پی ایف سی کی شرکت کا مقصد اعلی کوالٹی فرنیچر اور دستکاری کی ایک وسیع...
اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان چینی کرنسی یوان پر مبنی بانڈز جاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جو ملکی معیشت کے استحکام اور مالی وسائل کے حصول کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاری مالی سال کے دوران مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.5 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، جو پچھلے سال کے 2.5 فیصد سے بہتر کارکردگی ہے۔ بلوم برگ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ یوان پر مبنی بانڈز جاری کرنے سے چین کے سرمایہ کاروں سے 200 سے 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرنے کا ہدف ہے، جو آئندہ 6سے 9ماہ میں ممکن...
کراچی: سعودی وزارت صحت نے عمرہ زائرین کے لیے تمام ضروری ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مسافروں کو صحت دستاویزات، بشمول ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لیے میننجائٹس ویکسین لازمی ہوگی۔ سعودی عرب پہنچنے والے زائرین کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ضروری ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، پاکستان، نائجیریا، افغانستان اور دیگر متاثرہ ممالک سے جانے والے زائرین کے لیے پولیو ویکسین لازمی ہے، جبکہ انگولا، نائیجیریا، برازیل اور کانگو کے مسافروں کے لیے زرد بخار کی ویکسین ضروری ہوگی۔ عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کے تحت کورونا اور موسمی فلو کی ویکسین بھی لازمی ہوگی۔ اس...
ماہرین نے ایسی بائیو گریڈ ایبل کاغذی بیٹری تیار کی ہے جو ان کے مطابق توانائی کے استعمال اور اسے ذخیرہ کرنے کے طریقے کے حوالے سے انقلاب برپا کر دے گی۔ سنگاپور سے تعلق رکھنے والی کمپنی فلنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بیٹری دنیا کی سب سے ماحول دوست بیٹری ہے جو ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔کمپنی کے طابق ابھی توانائی ذخیرہ کرنے کے لیے جن سسٹمز کا استعمال کیا جا رہا ہے وہ ماحول کے لیے نقصان دہ ہیں۔ کمپنی نے بتایا کہ اس کی پیپر بیٹری کی زندگی کی مدت روایتی لیتھیم بیٹری جیسی ہی ہوتی ہے جبکہ یہ بہت ہلکی، سستی اور اسے لگ بھگ ہر برقی ڈیوائس...
چین اور گریناڈا کے تعلقات میں مسلسل ترقی ہوئی ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں گریناڈا کے وزیر اعظم ڈیکون مچل سے ملاقات کی جو چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔پیر کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور گریناڈا کے تعلقات میں مسلسل ترقی ہوئی ہے، باہمی باہمی اعتماد کو مسلسل مستحکم کیا گیا ہے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے وافر ثمرات برآمد ہوئے ہیں۔ چین گریناڈا کی حمایت کرتا ہے کہ وہ اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے کی آزادانہ طور پر تلاش کرے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے...
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے لیے پلیئرز ڈرافٹ کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ آج فرنچائزز اپنی ٹیموں کی تشکیل کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔ ڈرافٹ کا آغاز آج دوپہر ایک بجے لاہور کے حضوری باغ میں ہو گا، جہاں چھ فرنچائزز مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی، جن میں پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کیٹیگری شامل ہیں۔ اس ڈرافٹ میں دنیا بھر کے کئی معروف کرکٹرز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی اور مارک چیپ مین، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، میتھیو شارٹ اور شان ایبٹ، انگلینڈ کے جیسن روئے، ایلکس ہیلز اور زیک کرولی، بنگلا دیش...
امت ویلفیئرفاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر خرم رشید، کراچی پریس کلب کے سعید سربازی اور عبدالخالق تھرپارکر کی ٹیم کو فور ویل جیپ ایمبولینس کی چابی دے رہے ہیں کراچی (پ ر)پاکستان کی تاریخ کی پہلی ایمبولنس فور ویل جیپ تھرپارکر سندھ کے دکھی بہن بھائیوں کی سہولت کے لیے تیار کی گئی ہے‘ یہ جیپ ڈاکٹر خرم رشید جو امت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرمین نے پروجیکٹس کے حوالے سے کراچی پریس کلب میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امت ویلفیئر فاؤنڈیشن بے سہاروں کا سہارا ہے جو ملک بھر میں فی سبیل اللہ فلاحی خدمات انجام دینے والے ادارے نے خدمت کی ایک اور مثال قائم کی اور پاکستان کی تاریخ کی پہلی ایمبولنس فور ویل جیپ...
لبنان :لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے شام کے حکمراں احمد الشرع سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدوں پر بات چیت کی گئی اور دونوں کے تعلقات کے لیے ایک نیا لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ 15 لاکھ شامی مہاجرین کی لبنان سے اپنے وطن واپسی کے منصوبے پر بھی تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ احمد الشرع نے حزب اللہ کے شام پر کیے گئے حملوں کو نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب شام حزب اللہ کے لیے ایرانی ہتھیاروں کا راستہ نہیں ہوگا۔ ملاقات میں سرحدی مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا گیا اور دونوں ممالک نے اپنی سرحدوں پر قانونی طور...
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا رہی ہیں۔ شائقین میچ کے ساتھ لیزر لائٹ شو سے بھی محظوظ ہو سکیں گے، نئی اسکور اسکرینز کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔ پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے۔ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا اچانک دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ مین بلڈنگ کے فنشنگ کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے فنشنگ ورک کو ہر صورت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ مزید پڑھیں: وہ اہم کھلاڑی جو...
حافظ شہباز: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کادورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مین بلڈنگ کے فنشنگ کاموں کا معائنہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے فنشنگ ورک کو ہر صورت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے ۔ کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق ڈرینج ورک کو بھی مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ انشاء اللّٰہ جدید سہولتوں سے آراستہ قذافی...
اسپیکر ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا خان نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب خان کی طرف سے آج اسپیکر ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کی کوشش کی گئی مگر رابطہ قائم نہ ہوسکا۔اسپیکر قومی اسمبلی کو بذریعہ میسج آگاہ کردیا گیا ہے کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی اتوار 12جنوری یا سوموار 13جنوری کو مذاکراتی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے لیے تیار ہے ، جوڈیشل کمیشن نہ بنایا گیا تو مذاکرات کا عمل معطل ہوجائے گا۔حکومت اور اپوزیشن مذاکرات سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا حکومت...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کسی کو سمجھانے کےلیے اڈیالہ جانا پڑا تو ملک کے لیے جائیں گے۔ جو اڈیالہ جیل میں قید ہے اس کے لیے بھی کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ گورنرز سمٹ سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ اڈیالہ کا قیدی جو کر رہا ہے اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اس سے ملک کا نقصان ہورہا ہے۔کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ پاکستان اور فورسز کو بدنام کرنے میں اڈیالہ کے قیدی کا کردار ہے۔
سنگاپور:سائنس دانوں نے ایک نئی پیپر بیٹری تیار کی ہے، جو توانائی کے ذخیرہ اور استعمال کے طریقے میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ بیٹری ایک تجزیہ شدہ مواد سے بنی ہے جو ماحول پر کم اثر ڈالتے ہوئے توانائی کے مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ سنگاپور کی اسٹارٹ اپ کمپنی فلنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کی سب سے پائیدار بیٹری تیار کی ہے، جو نہ صرف توانائی کے ذخیرہ کرنے کے روایتی طریقوں کو چیلنج کرتی ہے بلکہ ماحول کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ یہ بیٹری قابل تجدید مواد سے بنی ہے اور زمین میں جانے کے بعد چھ ہفتوں کے اندر تحلیل ہو سکتی ہے، جس...
بنگلہ دیش کے سفیر محمد اقبال خان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کے لیے ویزا شرائط اور قوانین تبدیل کرتے ہوئے ان میں جتنا ممکن ہو سکا ہے نرمی کر دی ہے، اب پاکستانی بھائیوں کے لیے ویزا آن لائن بھی دستیاب ہو گا۔ ہفتہ کے روز لاہور چیمبر آف کامرس کے دورے کے دوران بنگلہ دیش کے پاکستان کے لیے سفیر محمد اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاہور کی ثقافت کسی تعارف کا محتاج نہیں، بنگلہ دیش کے عوام کا پاکستان کے عوام کے ساتھ محبت کا رشتہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ محمد اقبال خان نے پیش کش کی کہ لاہور چیمبر آف کامرس...
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر کو موجودہ بیس کیمپ کی حکومت نے ترجیح اول رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر کے عوام مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سیلف ڈیفنس ہمارا حق ہے اس کے لیے تیاری کرنی چاہیے۔ تحریک آزادی کشمیر کو موجودہ بیس کیمپ کی حکومت نے ترجیح اول رکھا ہے۔ ہمیں اپنے ازلی دشمن بھارت سے چوکنا رہنا ہو گا، اسرائیل کی مٹھی بھر تعداد مشرق وسطیٰ میں تباہی پھیلا رہی ہے، ہمیں مضبوط حکمت عملی کے ساتھ چلنا ہو گا۔...
ٹخنے کی انجری کا شکار قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر صائم ایوب کا لندن میں علاج چل رہا ہے، جس کے باعث شائقین کرکٹ یہ سوال اٹھا رہے ہیں کیا وہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔ صائم ایوب نے اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ یہ بھی پڑھیں صائم ایوب صحتیاب ہورہے ہیں، میڈیکل رپورٹ آگئی نوجوان کرکٹر نے کہاکہ میڈیکل پینل کے فیصلے کا انتظار ہے، میڈیکل رپورٹس کے بارے میں پی سی بی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں علاج کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدامات سے مطمئن...
لاہور: پاکستانی کرکٹ فینز کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ نوجوان وکٹ کیپر حسیب اللہ کے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے پہلے مکمل فٹ ہونے کا قوی امکان ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کرتے ہوئے حسیب اللہ کے ہاتھ پر گیند لگ گئی تھی۔ ذرائع کےمطابق حسیب اللہ کے دائیں ہاتھ کے ٹشوز متاثر ہوئے تھے، ان کے زخم پر ٹانکےلگانے کے بعد ڈاکٹر نے دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا۔ حسیب اللہ اب تیزی سے روبصحت ہیں اور امکان ہے کہ وہ ملتان میں 25 جنوری کو شیڈول دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوسکیں گے۔
ولادیمیر پیوٹن، ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، روس WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز ماسکو (آئی پی ایس )کریملن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے روسی صدر سے ملاقات کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن پیشگی شرائط کے بغیر نو منتخب امریکی صدر سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کریملن کے ترجمان ڈمٹری پیشکوو نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ولادیمیر پیوٹن نے بارہا ڈونلڈ ٹرمپ سمیت بین الاقوامی رہنماں سے رابطے کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔ یاد رہے کہ نو منتخب امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ وہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے روسی صدر کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جنوری 2025ء) امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو بطور صدر حلف اٹھا لیں گے۔ انہوں نے ابھی تک کوئی ٹھوس منصوبہ تو پیش نہیں کیا لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان تقریباً تین سال سے جاری تنازعے کو تیزی سے ختم کرا سکتے ہیں۔ صدر پوٹن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے آج بروز جمعہ نامہ نگاروں کو بتایا، ''صدر نے بارہا امریکی صدر بشمول ڈونلڈ ٹرمپ بین الاقوامی رہنماؤں سے رابطے کے لیے کھلے پن کا اظہار کیا ہے۔‘‘ قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا تھا کہ پوٹن کے ساتھ ایک ملاقات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ریپبلکن...
مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبد اللہ بن عواد الجہنی نے مسلمانوں کو تقویٰ اختیار کرنے اور گناہوں سے باز آنے کی تلقین کی ہے۔ آج خطبہ جمعہ میں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا اور اتنے ہی اعمال کا مکلف بنایا جتنا ہم برداشت کرسکتے ہیں۔ اس لیے ہمیں اللہ کے احکام کی پیروی کرنی چاہیے، اس کی منع کردہ چیزوں سے بچنا چاہیے، اور قرآنِ کریم کی ہدایات کو سمجھنا چاہیے۔ قرآن ہمیں نجات کے راستے دکھاتا ہے، اس میں فرائض، فضائل اور اصلاحی تعلیمات ہیں۔ یہ بھی پڑھیں سعودی وزارت اسلامی امور اور پاکستانی وزارت مذہبی امور کے درمیان معاہدہ ڈاکٹر الجہنی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے...
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔ نئے تعمیر شدہ ائیرپورٹ سے آج پہلی پرواز گوادر سے مسقط کے لیے روانہ ہورہی ہے۔ پی آئی اے حکام کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز پی کے 197 گوادر کے نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے عمان کے شہر مسقط کے لیے روانہ ہوگی۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر اور اسے فعال بنانا حکومت پاکستان کے چند بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ اس ہوائی اڈے کی تعمیر کا کام 2019 میں شروع کیا گیا تھا تاہم گزشتہ برس نیو گوادر ایئر پورٹ کا ورچوئل افتتاح چین کے وزیر اعظم لی چیانگ اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے...
پشاور (آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ترقی کے لیے ہمیشہ اختیارات کی منتقلی ضروری ہوتی ہے لیکن ہر کوئی بڑا اختیار چاہتا ہے۔ ملک میں مزید صوبے بنا دیے جائیں تو نوے فیصد مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔ یونیورسٹی آف پشاور میں انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علیامین گنڈاپور نے کہا کہ ہم سب کہہ رہے تھے کہ صوبہ کیوں نہیں ترقی کررہا ، کیونکہ ہم آو¿ٹ آف باکس نہیں جارہے۔ دنیا کی ترقی کے لیے ہمیشہ اختیارات کی منتقلی ضروری ہوتی ہے لیکن ہر کوئی بڑا اختیار چاہتا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک میں 4صوبے ہیں، مزید صوبے نہیں بن رہے...