2025-07-26@12:13:50 GMT
تلاش کی گنتی: 1853

«مذاکرات جاری ہیں»:

(نئی خبر)
    پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت شکست کے زخم چاٹ رہا ہے، اور اب وہ اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان پر حملہ آور ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اس حوالے سے واضح کر چکے ہیں کہ بھارت اب اپنی پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کرائے گا لیکن ہم ہر چال کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، اور دہشتگردی کو شکست دیں گے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے بھارتی اخبار ’سنڈے گارڈین‘ میں ایک مضمون لکھا ہے جس میں پاکستان پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں اپنی فوج و حکومت کی تذلیل کے بعد میجر گورو اور ارنب گوسوامی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات گزشتہ ہفتے مکمل ہو گئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے بجٹ پرپالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہو ں گے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات 23 مئی تک جاری رہیں گے، آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کیلئے پاکستان کی مجموعی آمدن 20کھرب روپے تک لے جانےکاکہا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی رواں سال موجودہ آمدن تقریباً 17.8 کھرب روپے ہے، آئی ایم ایف غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کے لئے سخت کنٹرول چاہتا ہے، اگلے مالی سال پاکستان کو تقریباً 19ارب ڈالر قرض واپس کرنے...
    پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز  (ڈی جی ایم اوز)کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا۔ایک ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ  وہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر کام کر رہے ہيں، بھارت سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمعرات کو ہوئی گفتگو میں جنگ بندی میں اتوار تک توسیع پر اتفاق ہوا تھا، ڈی جی ایم اوز کے مذاکرات کے کئی راؤنڈز ہوچکے ہیں، اگلا مرحلہ مذاکرات کا ہوگا اور ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا۔
    حماس کے قبضے میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کے معاملے پر حماس اور اسرائیل کے مذاکرات دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کٹز نے کہا ہے کہ دوحہ میں موجود حماس کے وفد نے مذاکرات کا دوبارہ آغاز کردیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل بغیر کوئی شرائط مانے مذاکرات میں شامل ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: حماس نے اسرائیل کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے لیے نئے مذاکرات کی تصدیق کردی دوسری طرف حماس کے ترجمان طاہر النونو نے بھی مذاکرات کی بحالی کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں جنگ کے خاتمے، قیدیوں کے تبادلے اور غزہ میں 2 مہینوں سے زائد عرصے سے امدادی اشیا کی ترسیل پر پابندی اٹھانے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دوطرفہ اور علاقائی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے خطے کی حالیہ پیش رفت اور پاک۔ ترکیہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون بڑھانے اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ علاوہ ازیں  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مناسب نہیں پانی سے متعلق حکومتی پلان میڈیا پر بیان کروں۔...
    وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ بندی پر قائم ہے مگر اپنے دفاع سے ہرگز غافل نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات میں مسئلہ کشمیر سرفہرست ہو گا۔ رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان جنگ بندی پر قائم ہے مگر اپنے دفاع سے ہرگز غافل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اگر دوبارہ جنگی محاذ کھولنے کی غلطی کی تو فوری جواب دیا جائے گا۔
    حماس نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا نیا دور قطر میں شروع ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کی تصدیق حماس کے عہدیدار طاہر النونو نے رائٹرز سے گفتگو میں کی۔ حماس رہنما نے بتایا کہ فریقین کے درمیان مذاکرات بغیر کسی پیشگی شرائط کے ہو رہے ہیں۔ جس میں اب تک کے تمام معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ان مذاکرات کا مقصد غزہ میں اکتوبر 2023 سے جاری خونریز جنگ کو ختم کرنا اور متاثرہ افراد کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔ خیال رہے کہ ان مذاکرات کا پھر سے آغاز قطر، مصر اور امریکا کی مشترکہ کوششوں کے باعث ممکن ہوا ہے۔ ان مذاکرات میں اسرائیلی وفد اور حماس کے نمائندے بالواسطہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ ہمالیہ کے گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں اور عالمی حدت میں ریکارڈ اضافے سے اس پگھلاؤ کی شدت بھی غیرمعمولی طور پر بڑھ رہی ہے جسے روکنے اور ماحولیاتی تباہی سے بچنے کے لیے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں منعقدہ ساگر ماتھا سمباد (ایورسٹ ڈائیلاگ) کے لیے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہمالیائی خطے کے صدیوں پرانے گلیشیئر تازہ پانی کے بہت اہم ذخیرے ہیں۔ ان کے تیزرفتار پگھلاؤ سے ناصرف مقامی آبادیوں بلکہ میدانی علاقوں کے لوگوں کو بھی خطرات لاحق ہیں جن کا انحصار ان پہاڑوں سے آنے...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مناسب نہیں پانی سے متعلق حکومتی پلان میڈیا پر بیان کروں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو بھرپور جواب دے چکے ہیں، مناسب نہیں کہ پانی سے متعلق پلان میڈیا پر سامنے لاؤں۔ بھارتی جارحیت کے سامنے پاکستانی اور کشمیری یکجا ہیں، رانا ثناءوزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے سامنے پاکستانی اور کشمیری یکجا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے کال کی اور بتایا کہ بھارت سیز فائر پر تیار ہے، ہم نے جواب دیا اگر بھارت سیز فائر پر تیار...
    حماس کی اسرائیل کے ساتھ غزہ میں سیز فائر پر مذاکرات کے نئے دور کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حماس نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کے ساتھ غزہ میں سیز فائر پر مذاکرات کا نیا دور قطر میں جاری ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حماس کے عہدیدار طاہر النونو نے بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ غزہ میں سیز فائر پر مذاکرات کا ایک نیا دور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریق بغیر کسی پیشگی شرائط کے تمام معاملات پر بات چیت کر رہے ہیں۔ادھر، اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے اسرائیل سے غزہ میں فوجی...
    استبول(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )یوکرین اور روس کے درمیان پہلے باضابطہ مذاکراتی عمل کے آغاز پر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ایک ایک ہزار جنگی قیدیوں کو رہا کرنے پر اتفاق کر لیا ہے ترکی کے شہر استنبول میں روس اور یوکرین جنگ کے تین برس بعد پہلے باضابطہ بات چیت کے عمل کا آغاز ہوا ہے. گزشتہ روز سفارت کاری میں ایک اہم پیشرفت کے نتیجے میں یوکرین اور روس کے وفود مارچ 2022 کے بعد پہلی بار بات چیت کے لیے آمنے سامنے آئے ان مذاکراتی عمل کے لیے ترکی اور امریکہ سمیت دیگر ممالک نے دنوں فریقین پر دباﺅڈالا اور بات چیت کے عمل کی حوصلہ افزائی کی جس کے بعد یہ...
      پاکستان ایک پر امن اور امن پسند ملک ہے ، ہماری امن سے محبت کو ہماری کمزوری ہر گز نہ سمجھا جائے چین کے اورناچل پردیش پر اقدامات کی رپورٹس دیکھی ہیں،چین کی خومختاری کی حمایت کرتے ہیں ہمارے پاس بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی اور دہشت گردوں کی سرپرستی کے شواہد موجود ہیں بھارت خود دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی ہفتہ وار بریفنگ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی مذاکرات ہوں گے کشمیر پر بات چیت ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برداری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو جارحیت سے روکے ، بھارت کا پہلگام واقعے کی تحقیقات...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے ورچوئل مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ آئندہ ہفتے سے پالیسی نوعیت کی بات چیت شروع ہوگی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مذاکرات کا بنیادی موضوع ایف بی آر ریونیو اور اس کو حاصل کرنے کے لیے مجوزہ ریونیو  اقدامات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک تجویز ہے کہ ملک کے اندر چلنے والی  ٹیکسی سروسز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔ تنخواہ دار طبقہ اور پراپرٹیز  اور گاڑیوں کے سیکٹر میں ٹیکسوں کے بوجھ میں کمی کی تجویز بھی زیر غور آئی  ہے۔ صنعتی  خام مال اور نیم تیار شدہ اشیاء  پر ڈیوٹیز میں کمی کی تجویز ہے۔ نئے بجٹ...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان بھارت جنگ بندی میں کلیدی کردار پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان سیز فائر کا کریڈٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے کو ہولناک تباہی سے بچا کر انسانیت کی خدمت...
    روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کے روز یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کی جانب سے براہِ راست مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے اس کے بجائے ایک نچلی سطح کا وفد مجوزہ امن مذاکرات کے لیے بھیج دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وکرینی اور روسی حکام کے مابین جنگ بندی کے حوالے سے استنبول میں مذاکرات جاری ہیں، جبکہ یوکرینی صدر نے مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں عالمی رہنماؤں سے سخت ردعمل کی اپیل کی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی پر دونوں ممالک کے حکام کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔ قبل ازیں البانیہ کے دارالحکومت ترانہ میں یورپی سربراہی اجلاس سے مختصر خطاب کرتے ہوئے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی مذاکرات ہوں گےکشمیر پر بات چیت ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برداری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو جارحیت سے روکے، بھارت کا پہلگام واقعے کی تحقیقات جاری ہونے کا اعتراف اس حوالے سے پاکستانی بیانات پر مہر تصدیق ثبت کرتا ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کےدوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کی وجہ سے خطے میں امن کی صورتحال میں بگھڑ پیدا ہوئی، مسلح افواج نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے لیے جوابی کارروائی کی اور آپریشن بنیان مرصوص کا انعقاد کیا، ہمارے جواب کے پیچھے محرکات سب کے...
    اپنے ایک بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے قانونی مشیر کا کہنا تھا کہ ہم سے مذاکرات کرنے والے افراد یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی اُن کامیابیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا جو اس نے شہداء کی قربانیوں اور بڑی قیمت کے بدلے حاصل کیں۔ اسلام ٹائمز۔ استنبول میں یورپی ممالک اور ایران کے درمیان مذاکرات کا 5واں سیشن منعقد ہوا۔ یورپی ممالک میں فرانس اور جرمنی شامل تھے۔ یہ مذاکرات ایرانی قونصل خانے کی عمارت میں ہوئے جس میں مذکورہ بالا ممالک کے نائب وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر شریک ہوئے۔ اس سلسلے میں ایرانی وزارت خارجہ کے قانونی و بین الاقوامی امور کے مشیر "کاظم...
    پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی مذاکرات ہوں گےکشمیر پر بات چیت ہوگی. ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برداری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو جارحیت سے روکے. بھارت کا پہلگام واقعے کی تحقیقات جاری ہونے کا اعتراف اس حوالے سے پاکستانی بیانات پر مہر تصدیق ثبت کرتا ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کےدوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کی وجہ سے خطے میں امن کی صورتحال میں بگھڑ پیدا ہوئی. مسلح افواج نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے لیے جوابی کارروائی کی اور آپریشن بنیان مرصوص کا انعقاد کیا. ہمارے جواب کے پیچھے محرکات سب کے سامنے واضح تھے۔ترجمان...
    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شفقت علی خان نے وضاحت کی کہ سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے ایرانی سرزمین کے پاکستان مخالف استعمال اور کل بھوشن کے بعد ایک اور بھارتی جاسوس کی چاہ بہار سے گرفتاری کے اپنے بیانات کی بھی تردید کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برداری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو جارحیت سے روکے، بھارت کا پہلگام واقعے کی تحقیقات جاری ہونے کا اعتراف اس حوالے سے پاکستانی بیانات پر مہر تصدیق ثبت کرتا ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کےدوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کی وجہ سے خطے میں امن کی صورتحال میں بگھڑ پیدا ہوئی،...
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کے روز یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کی جانب سے براہِ راست مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے اس کے بجائے ایک نچلی سطح کا وفد مجوزہ امن مذاکرات کے لیے بھیج دیا، جبکہ زیلنسکی نے کہا کہ ان کے وزیر دفاع کیف کی مذاکراتی ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق، مارچ 2022 کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست بات چیت ہونے جا رہی ہے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے اس بیان نے اس عمل کو سبوتاژ کیا ہے کہ جب تک وہ اور پیوٹن اکٹھے نہیں ہوتے اس وقت...
    پشاور: ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ  ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر ڈیل کی باتیں درست نہیں ہیں۔ ہائی کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کچھ اخباروں میں اسٹوری لگی ہے کہ بانی کو پیش کش ہوئی ہے اور وہ مان گئے ہیں۔ یہ خبر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان راضی ہوئے ہیں اور نہ یہ بات ہوئی ہے جو اخبارات میں چل رہی ہے۔  عمران خان مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ جوڈیشل کمیشن بھی نہ بنائیں  اور ہم مان جائیں۔ شیخ وقاص...
    اطلاع یہ ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان بآلاخر مذاکرات پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے ہیں۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انا کا مسئلہ بنانے والے پاکستان کو نقصان پہنچارہے ہیں، ملک میں سیاسی استحکام نہ ہونے سے سرمایہ کاری نہیں آرہی، ہمیں ذات سے نکل کر ملک کے لیے سوچنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پر اگرچہ خود پی ٹی آئی کے حلقوں کو بھی زیادہ اعتماد نہیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 مئی 2025ء) روس اور یوکرین میں جاری جنگ کے درمیان تین سالوں میں یہ پہلا موقع ہو گا کہ دونوں ممالک براہ راست مذاکرات کر رہے ہیں۔ اس دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ وہ ترکی میں ہونے والے یوکرین-روس امن مذاکرات سے زیادہ توقعات نہیں رکھتے اور امن مذاکرات سے پیش رفت کے لیے ٹرمپ اور پوٹن کی ملاقات ضروری ہے۔ یوکرین جنگ: پوٹن ترکی میں امن مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے روبیو نے جنوبی ترکی میں نیٹو کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے بعد کہا، "مجھے نہیں لگتا کہ ہم یہاں کوئی پیش رفت کرنے جا رہے ہیں جب تک کہ صدر ٹرمپ اور صدر پوٹن...
    میڈیا ٹاک کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ مشکل وقت میں کلمہ طیبہ سے جوش و ولولہ ہم میں بیدار ہو جاتا ہے، یہ جذبہ آج غزہ کے مسلمانوں میں ہے، اسرائیل غزہ کے بچوں کا جذبہ ختم نہیں کرسکا، ہم بھی اپنے ایمان کے لیے دعا کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ میں مودی کو شکریہ کہونگا کہ اس نے ایک ایڈوینچر سے سب بدل دیا، 20 دن پہلے کا پاکستان اور آج کا پاکستان بلکل مختلف ہے، ہمارے ڈی این اے میں ہے کہ ہم مشکل وقت میں اچھا پرفارم کرتے ہیں، انڈیا کی اوقات نہیں ہے کہ وہ پانی...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال 26-2025کے لیے خسارے کا تخمینہ 7 ہزار 222 ارب روپے یا جی ڈی پی کے 5.5 فیصد کے برابر لگایا گیا ہے جبکہ صوبائی سرپلس شامل کرکے خسارہ 5 ہزار 862 ارب روپے تک محدود ہونے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہیں اور ان مذاکرات میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تجاویز پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ سے متعلق ورچوئل مذاکرات میں وفد کی قیادت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کر رہے ہیں، سیکریٹری خزانہ امداد...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوامی بیانات اپنی جگہ، اس وقت پاکستان اور بھارت میں سیز فائر موجود ہے، ہمیں خطرہ محسوس ہورہا ہے کہ بھارت کی طرف سے یہ سیز فائر جاری نہ رہے۔ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے اس پورے عمل میں ظاہر کیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اپنی دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہے جو پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، بھارت کا مؤقف تھا کہ مقبوضہ کشمیر ان کا اندرونی مسئلہ ہے، بیانیہ کے لحاظ سے پاکستان کو...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کی خلاف ورزی پورے خطے کیلئے خطرناک ہوگی،بلاول بھٹو کی وارننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کردیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، حالیہ کشیدگی میں پاکستان کے بیانیے کو بڑی کامیابیاں ملی، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کی خلاف ورزی پورے خطے کے لیے خطرناک ہوگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کردیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کو بڑی کامیابیاں ملی ہیں، ہمیں بات...
    اپنے ایک خطاب میں انصار الله کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ عربوں سے صرف پیسے اینٹھتا ہے لیکن اسلحہ اور امداد اسرائیل کو دیتا ہے۔ ہماری امت کیخلاف امریکہ و اسرائیل کا جارحانہ رویہ ناقال تغیر ہے اسلئے دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کرنا بے فائدہ و فضول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبدالمالک الحوثی" نے کہا کہ صیہونی رژیم نے رواں ہفتے غزہ میں متعدد خاندانوں کو مکمل طور پر تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1948ء میں انجام پانے والا تلخ حادثہ نکبت بہت سارے سبق لئے ہوئے ہے جن میں سے ایک یہ ہے کہ صیہونی رژیم کے جرائم اور تسلط پسندانہ برتاو 77 سالوں بعد بھی...
    روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والی جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں امید کی کرن پیدا ہو گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان آج جمعرات کے روز ترکیہ کے شہر استنبول میں ایک طویل وقفے کے بعد براہِ راست مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ترکیہ میں اس ملاقات کی تجویز دی تھی تاہم وہ خود مذاکرات میں شریک نہیں ہوں گے۔ دوسری جانب یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کے لیے انقرہ پہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور امریکا کی کوششوں کے پیشِ نظر وہ وزیر دفاع کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد استنبول روانہ کریں گے۔ امریکی صدر کے ایلچی اسٹیو وٹکوف...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ کسی حد تک جوہری معاہدے کی شرائط پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ کے اپنے دورے کے دوران قطر کے دارالحکومت دوحہ میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ مذاکرات انتہائی سنجیدہ اور طویل مدتی امن کے لیے اہم پیشرفت ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں ہم ایران کے ساتھ کسی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور یہ بغیر کسی فوجی کارروائی کے ہوا ہے۔ اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر نے امریکی میڈیا کو بتایا تھا کہ اگر امریکا ایران پر عائد...
    ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذاکرات کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں۔  وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے بعد اہم گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ وزیراعظم نے ایوان کے فلور پر مذاکرات کی آفر کی،میں نے وہ آفر قبول کی اور کہا کہ یہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی تک پہنچاؤں گا۔  بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے اس متعلق میری کیا میٹنگ ہوئی ہے وہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے،بانی پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریں گے،ان کے بچوں کا انٹرویو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے،وہ بہت باخبر ہیں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، اور نہ ہی کوئی مذاکرات زیر غور ہیں۔ انہوں نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ چیئرمین عمران خان بے گناہ ہیں، وہ ناحق اور بے بنیاد مقدمات میں قید ہیں، اور وہ کسی بھی قسم کی سودے بازی یا ڈیل نہیں کریں گے۔ بیرسٹر گوہر نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پارلیمنٹ کے فلور پر دی جانے والی مذاکرات کی پیشکش کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ میں نے اس پیشکش کو سراہا ہے، تاہم اس حوالے سے پارٹی کے بانی عمران خان...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 مئی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے کوئی ڈیل نہیں کی ، سیاسی معاملات کا حل ڈائیلاگ سے ہی ہونا چاہیے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیں اسمبلی میں مذاکرات کی پیشکش کی تھی جس کا خیر مقدم کیا. انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی بات کو باہر کبھی شئیر نہیں کرتا،عمران خان کے بچے سامنے آئے، وہ بھی حالات سے باخبر ہیں، قاسم اور سلیمان اپنے والد سے رابطے میں ہیں اور انہوں نے بھی کہا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں کی گئی.(جاری ہے)...
    قطر میں جاری بالواسطہ جنگ بندی کے مذاکرات کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 84 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی صبح سے جبالیہ پناہ گزین کیمپ سمیت شمالی غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 50 افراد شہید کیے گئے، غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تقریباً 50 افراد جبالیہ اور 10 دیگر جنوبی شہر خان یونس میں شہید ہوئے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے ان خبروں پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی اسیر رہا کردیا، مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی توقع جبالیہ میں، امدادی کارکنوں نے ہینڈ ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے کنکریٹ کے گرے ہوئے...
      نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ—فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ اچھا ہے۔لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت مذاکرات کو کھیل نہیں، بحرانوں کا علاج بنائیں۔ اقتدار کی طاقت میں لوگ اندھے اور بہرے ہو جاتے ہیں: لیاقت بلوچنائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اقتدار کی طاقت میں لوگ اندھے اور بہرے ہوجاتے ہیں، ہر قسم کی رکاوٹیں لگا دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بحرانوں کا حل ہمیشہ مذاکرات میں ہوتا ہے۔لیاقت بلوچ نے لاہور میں ڈمپر حادثے میں 5 افراد کی ہلاکت پر افسوس...
    یوکرینی صدر زلنسکی روس کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلیے ترکیے کے دارالحکومت انقرہ جارہے ہیں، سینئر یوکرینی عہدیدار نے تصدیق کردی۔ امریکی عہدیدار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ روس یوکرین مذاکرات میں شرکت کے لیے ترکیے نہیں جائیں گے۔ روس کا وفد جنگ کے حل کے لیے یوکرین کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرے گا۔ کریملن کے مطابق وفد میں مشیر روسی صدر، اعلیٰ عسکری، سفارتی و انٹیلی جنس حکام شامل ہیں۔ Post Views: 4
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مئی 2025ء) روسی صدر ولادیمیر پوٹن جمعرات کو ماسکو اور کییف کے درمیان تین سالوں میں ہونے والے ممکنہ پہلے براہ راست امن مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے۔ اتوار کو، پوٹن نے جمعرات کو استنبول میں یوکرین کے ساتھ "بغیر کسی پیشگی شرط کے" براہ راست مذاکرات کی تجویز پیش کی تھی۔ ماسکو اور کییف جنگ بندی کے لیے جلد از جلد اقدامات کریں، ترکی بدھ کی شام، کریملن نے اعلان کیا کہ وفد میں صدارتی مشیر ولادیمیر میڈنسکی اور نائب وزیر دفاع الیگزینڈر فومین شامل ہوں گے۔ وفد کے اراکین میں پوٹن، وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور کریملن کے خارجہ پالیسی کے معاون یوری اوشاکوف کے نام شامل نہیں ہیں۔...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک اہم سیاسی پیش رفت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی حالیہ پیشکش کے بعد حکومت کے ساتھ بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق، عمران خان نے پیر کے روز اڈیالہ میں ملاقات کیلئے آئے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو مذاکرات کی اجازت دی۔ تاہم سابق وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مذاکرات ٹی وی کیمروں کی چکاچوند سے دور ہوں تاکہ بامعنی نتائج کو یقینی بنایا جا سکے۔ پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی اب باضابطہ طور پر حکومت...
    روس اور یوکرین کے درمیان امن بات چیت کا انعقاد غیر یقینی سے دوچار ہے کیونکہ صدر ولادیمیر پیوٹن خاص طور پر روسی وفد کی فہرست میں شامل نہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ بھی اب ترکیہ سربراہی اجلاس میں نہیں جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ اب استنبول میں ہونے والی بات چیت میں شامل نہیں ہوں گے، اس سے قبل انہوں نے صدر پیوٹن کی شرکت کی صورت میں مذکورہ اجلاس میں شرکت کا عندیہ دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: روس اور یوکرین بحیرہ اسود میں آزادانہ جہاز رانی پر متفق، امریکا روس نے بدھ کی شام اپنے وفد کی فہرست کا اعلان...
    پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے ہیں اور کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انا کا مسئلہ بنانے والے پاکستان کو نقصان پہنچارہے ہیں، ملک میں سیاسی استحکام نہ ہونے سے سرمایہ کاری نہیں آرہی، ہمیں ذات سے نکل کر ملک کے لیے سوچنے کی ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کرنے کو تیار ہوں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کی رہائی سے متعلق پٹیشن چل رہی ہیں، میرے پاس...
    ویب ڈیسک : وزیر اعلی ٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے ہیں اور کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔ Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025 میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انا کا مسئلہ بنانے والے پاکستان کو نقصان پہنچارہے ہیں، ملک میں سیاسی استحکام نہ ہونے سے سرمایہ کاری نہیں آرہی، ہمیں ذات سے نکل کر ملک کے لیے سوچنے کی ضرورت ہے،  اس لیے بانی پی ٹی آئی...
    پشاور: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے ہیں اور کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انا کا مسئلہ بنانے والے پاکستان کو نقصان پہنچارہے ہیں، ملک میں سیاسی استحکام نہ ہونے سے سرمایہ کاری نہیں آرہی، ہمیں ذات سے نکل کر ملک کے لیے سوچنے کی ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کرنے کو تیار ہوں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کی رہائی سے متعلق پٹیشن چل رہی ہیں، میرے پاس عدالتی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 ) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان اور بھارت میں براہ راست مذاکرات کی بحالی کی خواہاں ہے واشنگٹن اب دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان براہ راست رابطے کی حوصلہ افزائی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹومی پِگوٹ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہفتے کے آخر میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور دونوں وزرائے اعظم کو امن کا راستہ اختیار کرنے پر سراہتے ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ہم فریقین کے درمیان براہ راست رابطے کی بھی حوصلہ افزائی...
    مسلح افراد نے میکسیکو کی خلیجی ساحلی ریاست ویراکروز میں حکمراں جماعت کی جانب سے میئر کی امیدوار سمیت 5 افراد کو قتل کردیا، جو یکم جون کے انتخابات سے قبل مذکورہ ریاست میں اس نوعیت کی ہلاکت کا دوسرا واقعہ ہے۔ مورینا پارٹی کی امیدوار یسینیا لارا گوتریس پر حملہ اتوار کو اس وقت ہوا جب وہ ٹیکسسٹیپیک کے راستے حامیوں کے ایک کارواں کی قیادت کر رہی تھیں، حملے میں مزید 3 افراد زخمی ہوئے۔ میکسیکو کی خاتون صدر کلاڈیا شینبام کی جماعت مورینا پارٹی سے وابستہ ویراکروز کے گورنر روکیو ناہلے کے مطابق مارے جانے والوں میں لارا گوتریس کی بیٹی بھی شامل ہیں، ٹیکسسٹیپیک کوٹزاکوالکوس کی اہم پٹرولیم انڈسٹری سے جڑی بندرگاہ کے جنوب مغرب میں...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورنے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان معاف کرنے اور مذاکرات کے لیے تیار ہیں، موجودہ سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل رہائی کے لیے بھی درخواست زیر سماعت ہے، اور تمام آئینی راستے اپنائے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ہفتے ملاقات کا عدالتی حکم موجود ہے، لیکن اس پر عمل نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ قریب ہے، سیکیورٹی اور دیگر اہم معاملات...
    نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کشمیر تنازع پر ثالثی کے دعووں پر خاموشی رکھنے پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے میں اہم کردار ادا کیا، اور تجارت کی طاقت سے دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لایا۔ بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا بھارت نے تیسری پارٹی کی ثالثی کو قبول کرلیا؟ کانگریس کے جے رام رمیش نے کہا کہ مودی کی خاموشی سوالیہ نشان ہے: “کیا ہم نے کسی ‘نیوٹرل مقام’ پر مذاکرات کی منظوری دے دی؟” رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا: “اگر ثالثی...
    فرانس کے صدر نے کہا کہ یورپ کو اسرائیل کے خلاف پابندیاں لگانے پر غور کرنا چاہیے اور مزید کہا کہ بنیامین نیتن یاہو کے غزہ میں کیے گئے اقدامات اور امداد کی فراہمی روکنے کا عمل شرمناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس کے صدر نے منگل کی شام کہا کہ یورپی یونین کو اسرائیلی رژیم کے خلاف پابندیاں عائد کرنے پر غور کرنا چاہیے۔ فارس نیوز کے مطابق، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے منگل کی شام ایک بار پھر غزہ میں جنگ کی جاری رہنے پر اسرائیل پر لفظی اور بے اثر تنقید کی۔ میکرون نے اس حوالے سے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک ناقابل قبول اور ہولناک انسانی المیہ ہے جسے روکنا...
    اهل‌ بیت (ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ایک خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب کے مشیر کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ و اسرائیل نے اپنی تسلط پسندانہ پالیسی کو ترک نہ کیا تو انہیں بھاری قیمت چکانا ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب کے مشیر "علی لاریجانی" نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد کا نمایاں چہرہ شہید "اسماعیل ھنیہ" کی ٹارگٹ کلنگ، مسئلہ فلسطین میں متاثر کُن کردار ادا کرنے والی عظیم شخصیات کی شہادت، پیجر دھماکوں اور صیہونی بمباری میں شہید ہونے والے حزب الله کے متعدد کمانڈرز بالخصوص شہید "سید حسن نصر الله" کی شہادت مسلمانوں کے لئے نہایت تکلیف دہ تھی۔ اسی طرح ایرانی صدر و وزیر خارجہ کی ہیلی کاپٹر حادثے میں اپنے رفقاء کے...
    اسلام ٹائمز: ڈونلڈ ٹرمپ بحیرہ عرب سے لے کر بحیرہ روم تک ایک سیکورٹی اقتصادی بلاک تشکیل کرنا چاہتا ہے اور اسے اچھی طرح معلوم ہے کہ یہ مقصد اسرائیل کی یکہ تازیوں اور تسلط پسندی کے ساتھ حاصل نہیں ہو سکتا کیونکہ اسلامی ممالک کسی صورت میں بھی فلسطین کاز سے پیچھے ہٹنے پر تیار نہیں ہیں۔ مسئلہ فلسطین خاص طور پر طوفان الاقصی آپریشن کے بعد عالمی سطح پر اور اسلامی دنیا میں انتہائی درجہ اہمیت اختیار کر چکا ہے اور اسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ لہذا ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹلی کے ڈانز کے طریقہ کار پر عمل پیرا ہوتے ہوئے حماس سے براہ راست مذاکرات انجام دے کر نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ وہ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کے دوران دہشت گردی، کشمیر اور پانی کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مودی پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر  تنقید کا سیلاب آیا ہوا ہے،  مودی نے اپنے خطاب میں چیزوں کو سمیٹنے کی کوشش کی ہے، چیزیں اتنی بکھر چکی ہیں کہ مودی سمیت نہیں سکے گا، مودی کے دن گن جاچکے ہیں، فیصلہ عوام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ  کشمیراور دہشتگردی پر بات ہوگی،  بھارت سے مذاکرات کے ایجنڈے میں 3 چیزیں ہیں، دہشتگردی ایجنڈے کا ایک حصہ ہے، دنیا اب خود فیصلہ کرے، پاکستان 25 سال سے دہشتگردی کا نشانہ بنا ہے، الزام بھی ہمارے اوپر لگایا جارہا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم نے خود پیش کش کی تھی کہ دہشتگردی...
    وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی برابری کی پوزیشن اور دفاعی صلاحیت کو منوالیا، بھارت سے مذاکرات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جوابی حملے شروع کیے تو عالمی برادری حرکت میں آئی، مارکو روبیو نے انہیں کال کرکے کہا کہ بھارت سیزفائز کے لیے تیار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ نے پوچھا کہ کیا آپ جنگ بندی میں تعاون کریں گے، ہم نے مارکو روبیو کو زبان دی کہ بھارت پر مزید حملے نہیں کریں گے، بھارت نے فضا میں ہماری برتری دیکھی تو جنگ بندی کا...
    واشنگٹن: امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کے دوران تین ایرانی شہریوں اور ایک ادارے پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان پابندیوں کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام پر دباؤ بڑھانا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، امریکی حکومت نے جن افراد اور ادارے پر پابندیاں لگائی ہیں، ان کے تعلقات ایران کی "آرگنائزیشن آف ڈیفینسو انوویشن اینڈ ریسرچ" (SPND) سے ہیں، جو ایران کے متنازعہ تحقیقی و دفاعی منصوبوں میں سرگرم ہے۔ پابندیوں کے تحت ان افراد اور ادارے کے امریکا میں موجود تمام مالی اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں، اور ان سے کسی قسم کا تجارتی لین دین بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے...
    ہالی ووڈ کے معروف گلوکار اور ریپر شان ڈِڈی کومبس خواتین کو جنسی پارٹیوں میں شرکت پر مجبور اور ان کی ویڈیوز کے ذریعے انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ہپ ہاپ کے معروف موسیقار اور کاروباری شخصیت شان ڈِڈی کومبس پر پیر کے روز انسانی اسمگلنگ (سیکس ٹریفکنگ) کے الزامات کے تحت مقدمے کی سماعت شروع ہوئی۔ دوران سماعت، استغاثہ کی وکیل ایملی جانسن نے کہا کہ میوزک کمپنی ’بیک بوائے ریکارڈز‘ کے بانی نے خواتین کو رومانوی تعلقات کے ذریعے پھنسایا، انہیں کئی دنوں تک منشیات کے زیرِ اثر جنسی پارٹیوں میں شرکت پر مجبور کیا، اور پھر ان کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا رہا۔ انہوں نے عدالت...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھارت کے ساتھ حالیہ سیز فائر معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کے نتیجے میں ممکن ہوئی، اور ہم چیزوں کو معمول کی طرف بڑھتا دیکھ رہے ہیں جو ایک مثبت علامت ہے۔ انہوں نے پیر کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کو بھی خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کا پاکستان کی معیشت پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں ابھی تین سے چار ہفتے باقی ہیں، اس لیے کسی حتمی بات سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف : فوٹو فائل وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر پر اکڑ دکھائے گا لیکن اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بھی آچکا ہے، وہ دنیا بھر کے فلیش پوائنٹس پر بات کر رہے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کے ایجنڈے میں سرفہرست کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور دہشتگردی کے معاملات شامل ہوں گے۔ وزیر دفاع سے سوال کیا گیا کہ کیا بھارت سے مذاکرات کا مقام طے ہوا ہے؟ جس کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے اب تک کوئی اطلاع نہیں کہ مذاکرات کہاں ہوں گے، اگر مذاکرات کیلئے ملاقات ہوگی تو ہی ایجنڈا طے ہوگا، میری دانست...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت  مقبوضہ کشمیر پر اکڑ دکھائے گا لیکن اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بھی آچکا ہے، وہ دنیا بھر کے فلیش پوائنٹس پر بات کر رہے ہیں۔ ’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کے ایجنڈے میں سرفہرست مقبوضہ  کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور دہشتگردی کے معاملات شامل ہوں گے۔ وزیر دفاع سے سوال کیا گیا کہ کیا بھارت سے مذاکرات کا مقام طے ہوا ہے؟ جس کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے اب تک کوئی اطلاع نہیں کہ مذاکرات کہاں ہوں گے، اگر مذاکرات کیلئے ملاقات ہوگی تو ہی ایجنڈا طے ہوگا،...
    چین اور امریکا کے ما بین تجارتی مذاکرات اختلافات کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین امریکہ جنیوا اقتصادی و تجارتی اعلی سطحی مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں طے پانے والا مشترکہ بیان فریقین کے مابین برابری کی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے اختلافات کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس نے اختلافات کو مزید دور کرنے کے حالات پیدا کئے ہیں اور تعاون کو گہرا کرنے کی بنیاد رکھی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں عملی پیشرفت ہوئی ہے جس میں دونوں اطراف نے محصولات میں...
    چین امریکہ مذاکرات میں عملی پیشرفت اور اہم اتفاق رائے طے پا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین اور امریکہ کے درمیان اعلی سطحی اقتصادی اور تجارتی مذاکرات سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں منعقد ہوئے۔ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے چینی سربراہ اور چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ نے  چینی وفد کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چین- امریکہ اقتصادی اور تجارتی اعلی سطحی مذاکرات کھلے، گہرے اور تعمیری تھے، جن میں اہم اتفاق رائے  اور عملی پیشرفت حاصل ہوئی۔  فریقین نے چین- امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورت کا میکانزم قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔حہ  لی فنگ نے کہا کہ چین اور امریکہ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے دہشت گردی، کشمیر اور پانی کے معاملے پر بات چیت ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نسبتاً نیا مسئلہ ہے لیکن باقی دوسرے مسائل بہت پرانے مسائل ہیں، ان پر بحث ہونی چاہیے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ماضی میں افغان جنگوں میں ہمارے کردار کو لے کر بھارت ہم پر الزام لگائے کیوں کہ دنیا میں ہم دہشت گردی کا سب سے بڑا نشانہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی طیارے گرانا جنگی تاریخ میں سنگ میل ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کا جو داغ امریکا اور  مغرب کی وجہ سے ہم پر...
    امریکی وزیرخارجہ  مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان اور  بھارت کے درمیان حل طلب تنازعات کے حوالے سے دونوں ممالک کے براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان خیالات کے اظہار امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے برطانوی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران کیا۔ رپورٹ کے مطابق بات چیت کے دوران امریکی وزیرخارجہ اور ان کے برطانوی ہم منصب نے پاک بھارک جنگ بندی برقراررکھنے پر زور دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکوروببو نے کہا کہ دونوں ممالک دوطرفہ رابطے اور مذاکرات جاری رکھیں۔ امریکی وزیرخارجہ نے بتایا کہ مارکو روبیو کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ اگر مذاکرات ہوئے تو بھارت سے کشمیر ، دہشتگردی اور پانی سے متعلق بات ہوگی جب کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت اور پاکستان کے لیے یہ سنہری موقع ہے۔ نجی چینلسے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تین میجر پوائنٹس ہیں، کشمیر، دہشتگردی اور پانی، یہ تین ایسے معاملات ہیں جو پچھلے 76 سال سے ان کی تاریخ ہے، ان تینوں معاملات پر بحث ہونی چاہیے، پاکستان دہشتگردی کا شکار سب سے بڑا ملک ہے، یہ ایک سنہری موقع ہے کہ دونوں ملک دہشتگردی کا مسئلہ حل کریں، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت اور پاکستان کے لیے یہ سنہری موقع ہے، ٹرمپ نے...
     امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست مذاکرات کے حامی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے بھارتی نیوز ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ امن کا راستہ منتخب کرنے پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی دانشمندی کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مکمل جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور دیتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت پر براہ راست بات چیت کرنے پر زور دیتے ہیں۔ اور امریکہ تعمیری بات چیت کو فروغ دینے کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔
    ویب ڈیسک:پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششوں کیلئے دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان آج اہم رابطہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ رابطہ ہاٹ لائن پر صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، جس میں فریقین 10 مئی کے سیز فائر کے فیصلے کی تفصیلات کا جائزہ لیں گے۔  ڈی جی ایم اوز کے درمیان دس مئی کی سہ پہر بھی رابطہ ہوا تھا، جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے   سکیورٹی ذرائع نے اس رابطے کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کی راہ...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششوں کیلئے دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان آج اہم رابطہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ رابطہ ہاٹ لائن پر صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، جس میں فریقین 10 مئی کے سیز فائر کے فیصلے کی تفصیلات کا جائزہ لیں گے۔ ڈی جی ایم اوز کے درمیان دس مئی کی سہ پہر بھی رابطہ ہوا تھا، جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا۔ سکیورٹی ذرائع نے اس رابطے کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کی راہ بھی ہموار ہو رہی ہے، جن کے لیے ابتدائی رابطے جاری ہیں۔ ذرائع...
    واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست بات چیت کا حامی ہے اور روابط بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی سے ٹیلی فون پر بات چیت میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے جنوب ایشیائی پڑوسیوں پر جنگ بندی اور رابطہ قائم رکھنے پر زور دیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی اور جرمن چانسلر فریڈرک مرز سے ٹیلی فون پر الگ الگ بات چیت کی اور یوکرین جنگ پر امریکا کے مؤقف کی توثیق کی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور...
    تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق تنازعات کو حل کرنے کے لیے ایرانی اور امریکی مذاکرات کاروں کے درمیان تازہ مذاکرات اتوار کے روز عمان میں مزید مذاکرات کی منصوبہ بندی کے ساتھ ختم ہو گئے، حکام نے بتایا کہ تہران نے واضح طور پر یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے پر اصرار کیا۔ اگرچہ تہران اور واشنگٹن دونوں نے کہا ہے کہ وہ دہائیوں سے جاری جوہری تنازع کو حل کرنے کے لیے سفارت کاری کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن وہ کئی ریڈ لائن پر گہری تقسیم کا شکار ہیں، جن سے مذاکرات کاروں کو ایک نئے جوہری معاہدے تک پہنچنے اور مستقبل میں فوجی کارروائی سے بچنے کے لیے مذاکرات کاروں کو دوسرا راستہ اختیار کرناہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: ایران...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششوں کیلئے دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان آج اہم رابطہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ رابطہ ہاٹ لائن پر صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، جس میں فریقین 10 مئی کے سیز فائر کے فیصلے کی تفصیلات کا جائزہ لیں گے۔ ڈی جی ایم اوز کے درمیان دس مئی کی سہ پہر بھی رابطہ ہوا تھا، جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا۔ سکیورٹی ذرائع نے اس رابطے کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کی راہ بھی ہموار ہو رہی ہے، جن کے لیے ابتدائی رابطے جاری ہیں۔ذرائع کا کہنا...
    ایک سینیئر فلسطینی عہدیدار کے مطابق، حماس اور امریکی حکام کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے براہِ راست حتمی مذاکرات جاری ہیں۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو ذرائع نے بتایا کہ ان مذاکرات کا مقصد 23 لاکھ آبادی والے محصور علاقے میں فوری انسانی امداد پہنچانا اور لڑائی روکنے کے لیے کسی سمجھوتے تک پہنچنا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں فلسطینیوں تک خوراک کی فراہمی میں مدد کا وعدہ دہرایا، جبکہ امریکی ایلچی نے بھی عندیہ دیا ہے کہ امداد کی فراہمی کے لیے امریکی حمایت یافتہ نظام جلد فعال ہو جائے گا۔ مزید پڑھیں: ’جامع ڈیل چاہتے ہیں‘، حماس نے جنگ بندی کی اسرائیلی پیشکش مسترد کردی...
    ابھی عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ختم ہوئے چند گھنٹے ہی گزرے ہیں کہ امریکی نیوز ویب سائٹ آکسیوس نے رپورٹ دی ہے کہ اسٹیو وٹکوف غزہ میں قیدیوں کی رہائی اور وسیع تر امن کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ابھی عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ختم ہوئے چند گھنٹے ہی گزرے ہیں کہ امریکی نیوز ویب سائٹ آکسیوس نے رپورٹ دی ہے کہ اسٹیو وٹکوف غزہ میں قیدیوں کی رہائی اور وسیع تر امن کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، آکسیوس نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسٹیو وٹکوف، جو امریکی صدر کے خصوصی نمائندے ہیں، اسرائیل، قطر اور مصر کے ساتھ بات...
    غزہ میں حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ چند روز قبل امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی بنیاد پر طے پایا ہے کہ اسرائیلی امریکی قیدی کی رہائی کے بعد، غزہ کی گذرگاہیں کھول دی جائیں گی اور انسانی امداد عوام تک پہنچے گی۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ چند روز قبل امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی بنیاد پر طے پایا ہے کہ اسرائیلی-امریکی قیدی کی رہائی کے بعد، غزہ کی گذرگاہیں کھول دی جائیں گی اور انسانی امداد عوام تک پہنچے گی۔ فارس نیوز کے مطابق، غزہ میں حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ چند روز قبل امریکہ کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی بنیاد پر طے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بھارتی حکام کی پریس بریفنگ میں آواز ان کا ساتھ نہیں دے رہی تھی، وہ بولنے کے قابل نہیں تھے، بھارتی میڈیا کو بھی سانپ سونگھ گیا ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے عطاء تارڑ  نے کہا  پاکستان کے اندر جشن کا ماحول ہے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ ملٹری ترجمان کے ہمراہ پریس بریفنگ میں بولنے کے قابل نہیں تھے۔ آواز بھی ان کا ساتھ نہیں دے رہی تھی۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا بھارت کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ہمیشہ من گھڑت اور بے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کو ہزیمت اٹھانا پڑی اور بہت بڑی شکست ہوگئی۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے امریکا، سعودی عرب اور ایران کے ساتھ رابطہ کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری کامیابی کو دنیا اور خود بھارتی میڈیا بھی تسلیم کررہا ہے اور انہوں نے ہمارے موقف کو سراہا اور انڈیا کا ساتھ نہیں دیا۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے قومی سلامتی مشیروں کی میٹنگ میں بھارت کیساتھ مسئلہ کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور دہشت گردی کے مسئلے پر گفتگو ہوگی۔ وزیر دفاع پاکستان خواجہ آصف دوسری جانب...
    امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی، حافظ نعیم الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ اور پاکستان کو اب بھارت پر برتری حاصل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی۔ اور وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پوری قوت سے اٹھایا جائے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قوم کشمیر پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں...
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ براہ راست امن مذاکرات کی پیش کش کی ہے اور کہا ہے کہ یہ مذاکرات 15 مئی کو ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے چاہئیں اور جن کا مقصد ایک پائیدار امن کا قیام اور جنگ کی بنیادی وجوہات کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ روس نے یوکرین کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ ان کے مطابق 2022 میں جنگ کے آغاز کے فوراً بعد مذاکرات شروع کیے گئے تھے، لیکن انہیں یوکرین نے یکطرفہ طور پر ختم کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ’روس نے مذاکرات ختم نہیں کیے تھے، یہ کییف تھا جس نے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا۔ اب بھی ہم بغیر...
    بھارت نے حالیہ دنوں پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے بعد ہفتے کے روز جنگ بندی پر آمادہ ہوگیا ہے تاہم اس اعلان کے چند ہی گھنٹے بعد شرائط سے پیچھے ہٹنے لگا ہے۔ امریکا کی ثالثی میں ہونے والی اس جنگ بندی مذاکرات میں سعودی عرب اور ایران سمیت متعدد ملکوں نے قیام امن اور دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں کیں۔ جمعہ ہفتہ کی درمیانی شب انڈیا نے پاکستان میں راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس سمیت متعدد اہداف کو میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا تو پاکستان نے اس کا جواب ‘آپریشن بنیان مرصوص’ سے دیا اور فوراً ہی انڈیا میں کئی فوجی تنصیبات کو فتح میزائل، جنگی طیاروں، ڈرونز اور بھاری توپخانے کے ذریعے ہدف بنانے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر سمیت دیگر اہم موضوعات زیر بحث آئیں گے۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی، وزیراعظم کا آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بات چیت میں سرفہرست سندھ طاس معاہدے کی بحالی ہوگا، اس کے بعد دہشتگردی، کشمیر سمیت دیگر موضوعات زیر بحث آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے بھارت کا غرور خاک میں ملا کر رکھ دیا ہے، اب بھارت اپنی طاقت پر غرور نہیں کر سکے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی ہے، اور دونوں ملکوں کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے۔...
    نیویارک:امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران، نائب صدر وینس اور میں نے بھارتی اور پاکستانی اعلیٰ حکام سے بات چیت کی ہے، جن میں وزیرِاعظم نریندر مودی اور شہباز شریف، وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر، چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر، اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور عاصم ملک شامل ہیں۔مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے اور ایک غیر جانبدار مقام پر مختلف اہم معاملات پر مذاکرات کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ہم وزرائے اعظم مودی اور شریف کی دانائی، دور اندیشی، اور امن کے...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مذاکرات میزائلوں اور ڈرونز کے تلے نہیں ہوسکتے۔برطانوی میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس مرحلے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی رسمی سفارتی رابطے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے یقین رکھتا ہے کہ مذاکرات ہی پائیدار امن کا واحد راستہ ہیں، لیکن مذاکرات میزائلوں اور ڈرونز کے تلے نہیں ہوسکتے۔پی پی پی چیئرمین نے مزیدکہا کہ بھارت اگر اپنا جنگجو رویہ روک دے تو ہم کشیدگی کم کرنے اور سفارتی چینل استعمال کرنے کےلیے تیار ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ امریکا سمیت بین الاقوامی ثالث سے رابطے میں ہیں، ذمے داری دکھانے کا دباؤ مکمل طور...
    جنیوا / واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 80 فیصد ٹیرف لگانے کی حمایت کردی ہے۔  انہوں نے کہا کہ یہ شرح "درست محسوس ہوتی ہے"، حالانکہ اس وقت چین پر عائد ٹیرف کی شرح 145 فیصد ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور چین کے اعلیٰ سطحی حکام جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں اہم تجارتی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ مذاکرات کا مقصد دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ کو ختم کرنا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور چیف تجارتی مذاکرات کار جیمیسن گریر، چین کے اقتصادی سربراہ ہی لیفنگ سے ملاقات کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق چین کی جانب سے ایک...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے درمیان آج اہم مذاکرات متوقع ہیں جس میں سات ارب ڈالر کے بیل آﺅٹ پیکج کی اگلی قسط پر غور کیا جائے گا یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان اور انڈیا کے درمیان سرحدی کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے . برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایسے میں اس بات کا خدشہ سامنے آ رہا ہے کہ انڈیا آئی ایم ایف پر پاکستان کو مزید قرض نہ دینے کے لیے دباﺅ ڈالے انڈین سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ انڈیا آئی ایم ایف کے سامنے اپنا موقف رکھے گا اور بورڈ کو گزشتہ تین دہائیوں کے دوران...
    دمشق (اوصاف نیوز)شامی صدر احمد الشرع کہنا تھا کہ ان کا ملک حالیہ کشیدگی میں بگاڑ روکنے کیلئے اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کر رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یورپ کے اپنے پہلے دورے کے دوران پیرس میں کہی ہے۔ اپنے اس دورہ کے دوران وہ وہ مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسرائیل نے گزشتہ ہفتے شام کے کچھ حصوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا تھا اور کہا تھا کہ ان حملوں کا مقصد ملک میں دروز اقلیت کا تحفظ کرنا ہے جن پر حکومت نواز جنگجو حملہ کر رہے ہیں۔ پیرس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شامی صدر احمد الشرع نے...
    مظفرآباد(اوصاف نیوز)کھوئیرٹہ، باغ، راولاکوٹ، نکیال،بھمبرسمیت لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر رات بھر بھارتی گولہ باری جاری رہی جس میں 40دن کی بچی اسکی ماں سمیت5 افراد شہید اورخواتین سمیت13افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کھوئیرٹہ سیکٹر میں بھارت کی جانب سے شدید گولہ باری کی گئی جس میں40دن کی معصوم بچی فاطمہ آصف ،اسکی ماں شمرہ آصف( عمر22سال) گائوں گوڑہ،راجہ شہپال ساکن بھروٹ گالہ اورعثمان خالد ساکن بنڈی شہید ہوئے۔ بھارتی فائرنگ سے خواتین سمیت8افراد زخمی ہوئے جن میں امتیاز بیگم زوجہ خورشید، اقراخورشید، طاہرہ خورشید، زوبینہ زوجہ صہیت ساکنان گائوں گوڑہ، ہارون بنارس ،بنارس ولد کرم داد ساکن بھروٹ گالہ،امتیاز صدیق ساکن گوڑھا اور شبیر حسین ساکن بنڈلی شامل ہیں۔ ادھر ضلع باغ کے گاؤں کوٹیڑی...
    حمیداللہ بھٹی ایشیا جیسا گنجان آباد خطہ چار جوہری طاقتوں کی وجہ سے بارودکے ڈھیرپر ہے۔ چاروں جوہری طاقتوں روس ،چین ،بھارت کو ہمسایہ ممالک کہہ سکتے ہیں۔دنیا میں اور کوئی ایسا براعظم نہیں جہاں اکٹھی چارجوہری طاقتیں ہوں ۔اِس حساسیت کاتقاضاہے کہ جو باہمی مسائل کاحل مذاکرات کے ذریعے تلاش کیاجائے لیکن اِس میں بھارت کا جارحانہ رویہ رکاوٹ ہے ۔اُس نے پُرامن بقائے باہمی کے بجائے مسائل حل کرنے سے اجتناب کیا ہے۔ اسی وجہ سے تقسیم ہند سے لیکرہنوزمسائل برقرارہیں جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے وسائل کا بڑا حصہ دفاعی تیاریوں پرصرف ہو جاتا ہے اور جنوبی ایشیا میں بار بار تنائو کی کیفیت پیداہوتی رہتی ہے۔ افسوس عالمی طاقتوں نے بھی تنائو میں کمی...
    ’اللہ اکبر تیار ہیں ہم‘ قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتا نیا جنگی ترانہ ریلیز WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) موجودہ کشیدہ علاقائی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستانی قوم کے جذبات کی عکاسی کرتا ایک نیا جنگی ترانہ ”اللہ اکبر۔۔ تیار ہیں ہم“ ریلیز کر دیا گیا۔ نغمہ میں شامل شاعری دل کو گرما دینے والی ہے، جبکہ سحر انگیز آواز نے سننے والوں کو جذبے، عزم اور فخر کے ایک نئے احساس سے روشناس کرایا ہے، اس ملی ترانے کے بول ’غالب ہیں، خدا کا وار ہیں ہم، لڑنے کیلئے تیار ہیں ہم‘، ہر پاکستانی کی زبان پر آ گئے ہیں۔ نغمے میں بھارت کو واضح پیغام دیا گیا کہ اُسے معلوم...
    اسلام آباد ( نیوزڈیسک)پاک بھارت جنگ کے بادل مزید گہرے ہو تے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی دارلحکومت میں اعلانات کئے گئے۔ کیو آر ایف کی جانب سے تجارتی مراکز میں لائٹس بند کرنے کے اعلانات کئے گئے۔ کیو آر ایف نے اعلان کیا کہ حکومت کی طرف سے احکامات ہیں تمام تجارتی مراکز کی لائٹس بند کر دی جائیں۔ قبل ازیں بھارتی جارحیت اور سکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی کی تمام نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں مکمل بلیک آؤٹ برقرار رکھنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک مکمل بلیک آؤٹ رہے گا۔حکم نامے میں کہا...
    اپنی ایک رپورٹ میں رویٹرز کا کہنا تھا کہ اس مذاکراتی میکانزم میں شامی اور اسرائیلی انٹیلیجنس کے سابق اہلکار بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی چینل 13 نے شام اور اسرائیل کے درمیان خفیہ مذاکرات کے آغاز کی خبر بریک کر دی۔ یہ مذاکرات متحدہ عرب امارات کی ثالثی اور معاونت سے ہو رہے ہیں۔ آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات، سیکورٹی و انٹیلیجنس موضوعات کے حل کے ساتھ ساتھ دونوں فریقین کے درمیان اعتماد کی فضاء قائم کرنے کے لئے انجام دئیے جا رہے ہیں۔ اسی ضمن میں رویٹرز نے مذاکراتی عمل سے آگاہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی کہ UAE نے شام اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے لئے خفیہ رابطے کا ایک...
    دنیا میں انسان نے جتنی ترقی کی ہے اتنے ہی خطرناک ہتھیار بھی ایجاد کرلئے ہیں۔ ان میں سب سے تباہ کن ہتھیار ایٹم بم ہے۔ اگرچہ یہ ہتھیار جنگی مقاصد کے لیے بنایا گیا مگر اس کے اثرات صرف دشمن فوج یا عسکری اہداف تک محدود نہیں رہتے بلکہ شہری آبادی، نسلوں، ماحول اور انسانیت پر اس کے دیرپا اور ہولناک اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اگرایٹم بم کسی آبادی میں پھٹ جائےتو اسکے اثرات تصورسے زیادہ ہولناک ہوتے ہیں۔ سب سے پہلے زبردست روشنی اور حرارت پیدا ہوتی ہے جو ہزاروں ڈگری سینٹی گریڈ پر مشتمل ہوتی ہے۔ اس حرارت کی وجہ سے قریبی انسان، جانور، درخت، عمارتیں، سب کچھ راکھ بن جاتے ہیں۔ جو لوگ کچھ فاصلے پر...
    امریکا اور ایران کے درمیان چوتھی بار جوہری مذاکرات ہونے جا رہے ہیں اور پچھلی بار کی طرح اس مرتبہ بھی مقام مسقط ہے۔ ایرانی ویب سائٹ "نورنیوز" نے ایک اعلیٰ عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کا آغاز اتوار سے ہوگا۔ اعلیٰ عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر نور نیوز کو بتایا کہ پچھلی بار کی طرح اس مرتبہ بھی جوہری مذاکرات مسقط میں ہوں گے۔ اس سے قبل ایک امریکی ویب سائٹ نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے آغاز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ امریکی ایلچی نے بتایا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں...
    لاہور: پاکستان کے مختلف شہروں میں جہاں ایک طرف بھارت کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے بیانات سامنے آرہے ہیں اور ریلیاں نکالی گئی ہیں وہیں اب " جنگ مخالف " حلقے بھی میدان میں آگئے ہیں۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی برائے عوامی حقوق (جے اے سی) کے زیر اہتمام آج لاہور میں "جنگ نہیں امن ،کے عنوان سے  ایک جنگ مخالف ریلی نکالی گئی، ریلی میں انسانی حقوق کے کارکنان، گھریلو خواتین مزدور، خواتین و اقلیتوں کے حقوق کی تنظیموں، این جی اوز، ٹریڈ یونین ورکرز، صحافیوں، وکلاء، فنکاروں، طلباء، امن کارکنوں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرنے والوں میں انسانی حقوق کمیشن پاکستان...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ یہ بیانیہ غلط ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں یا ہمارا کوئی جھگڑا ہے، میری ریڈ لائن پاکستان ہے۔سیمینار سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سے نہ میں نے اور نہ ہی بانی چیئرمین عمران خان نے انکار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بیانہ غلط ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں، ہمارا ان سے کوئی جھگڑا نہیں، کسی پالیسی پر اختلاف ہوسکتا ہے مگر ادارے سے کوئی لڑائی نہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ 2014ء کے دھرنوں کے پیچھے نہیں تھی، نہ میرا، نہ تحریک انصاف اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی کا فوج سے کوئی اختلاف...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ یہ بیانیہ غلط ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں یا ہمارا کوئی جھگڑا ہے، میری ریڈ لائن پاکستان ہے۔سیمینار سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سے نہ میں نے اور نہ ہی بانی چیئرمین عمران خان نے انکار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بیانہ غلط ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں، ہمارا ان سے کوئی جھگڑا نہیں، کسی پالیسی پر اختلاف ہوسکتا ہے مگر ادارے سے کوئی لڑائی نہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ 2014ء کے دھرنوں کے پیچھے نہیں تھی، نہ میرا، نہ تحریک انصاف اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی کا...