2025-11-04@11:27:52 GMT
تلاش کی گنتی: 6616

«ٹیمی بروس نے کہا»:

(نئی خبر)
    فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل کی دیواروں نے ذہنی طور پر مفلوج کردیا ہے۔اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ماضی میں انتشاری جماعت کو موصوف دہشتگرد، شدت پسند قرار دیتے تھے، اب اسی مذہبی جماعت کے لیے پارٹی کارکنوں کو احتجاج کی کال دے رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یوٹرن لینے اور بار بار مؤقف تبدیل کرنے پر ان کو شرم بھی نہیں آتی، آپ کی فائنل کال کو پاکستان مسترد کرچکا تو اب کس منہ سے کال دیتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ پاکستانی یہ سوچنے پر مجبور ہے کیا انتشار پھیلانے کے لیے ان دونوں کا ایجنڈا ایک ہے؟ جس صوبے میں...
    صدر مملکت آصف علی زرداری اور  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع شمالی و جنوبی وزیرستان اور بنّوں میں حالیہ سیکیورٹی آپریشنز کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے، جن میں مجموعی طور پر 34 مبینہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوئے، حکام نے اطلاع دی ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی مسلح افواج اور سیکیورٹی ایجنسیز کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ شمالی و جنوبی وزیرستان اور بنّوں میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں قابلِ فخر ہیں۔ صدر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں سے ملک میں امن و استحکام کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ اور انہوں نے تاکید کی کہ دہشتگردی کے...
    سیکیورٹی فورسز نے 13 سے 15 اکتوبر کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 34 دہشت گرد ہلاک کردیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 13 سے 15 اکتوبر کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کیں، کارروائیوں کے دوران بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج  کے 34 دہشت گردہلاک کردیے گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موٴثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے...
    نئی دہلی / واشنگٹن: امریکی دباؤ اور بھاری ٹیرف کے بعد بھارت نے آخرکار روس سے تیل کی خریداری روکنے کی یقین دہانی امریکا کو کرادی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت کی روسی تیل خریدنے کی پالیسی سے خوش نہیں تھے، لیکن اب یہ معاملہ حل ہوگیا ہے۔ ان کے مطابق بھارت فوری طور پر روس سے تیل کی درآمد بند نہیں کرسکتا، تاہم جلد ایسا کر دے گا۔ یاد رہے کہ امریکا نے روسی تیل کے سودوں پر بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اتحادی تنازعات مزید گہرے ہو گئے ہیں، جہاں پنجاب حکومت پر بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن لاہور سے پولیس سیکیورٹی واپس لینے کا الزام لگایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بلاول ہاؤس سیکیورٹی تنازع: محافظ جیالوں کو اسلحہ لائسنس فراہم کیا جائے، رانا ثناءاللہ ذرائع کے مطابق صوبائی حکام کی مشاورت کے بعد تمام پولیس اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا، جو پچھلے دو دنوں سے غائب ہیں۔ یہ اقدام اتحادیوں کے درمیان صوبائی حقوق، سیلاب امداد کی تقسیم اور پاور شیئرنگ جیسے مسائل پر جاری جھگڑوں کی وجہ سے سیاسی انتقام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ گیلانی خاندان کی سیکورٹی بھی واپس اس سے قبل ملتان میں سابق وزیر...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے پنجاب حکومت کی جانب سے بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لینے پر شدید ردِعمل دیا ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ بلاول ہاؤس کی حفاظت پر مامور جیالوں کو اسلحہ لائسنس فراہم کرے تاکہ وہ سیکیورٹی بہتر طور پر یقینی بنا سکیں۔ پیپلز پارٹی لاہور کے رہنما رانا جمیل منج، سید حسن مرتضیٰ اور چوہدری اسلم گل نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت کا بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس لینا غلط فیصلہ ہے۔ ان کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی وفاق میں اتحادی ہیں، اس لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو اس اقدام کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ مزید پڑھیں: عدلیہ کی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان‘ افغانستان عارضی سیز فائر کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ افغان طالبان نے جنگ بندی کی اپیل قطر اور سعودی عرب کے ذریعے بھی کی۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سیز فائر طالبان کی درخواست پر عمل میں آیا۔ سیز فائر کرانے میں قطر اور سعودی عرب نے کلیدی کردار ادا کیا۔ قطر اور سعودی عرب نے پاک افغان تناؤ کم کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے براہ راست رابطہ بھی کیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دوست ممالک کی مداخلت پر افغان طالبان کے ساتھ 48 گھنٹے کا سیز فائر ہوا ہے۔ شبہ ہے کہ یہ جنگ...
    معیاری پروگرامنگ کے لیے اپنی جدوجہد اور بہترین کارکردگی کا عزم لیے ’’ایکسپریس انٹرٹینمنٹ‘‘ ایک بار پھر اپنی نئی حکمتِ عملی کے ساتھ منفرد اور نیا مواد پیش کرنے جا رہا ہے, تاکہ ناظرین کے لیے تازگی اور انفرادیت کے حامل پروگرام پیش کیے جاسکیں۔ ’’ایکسپریس انٹرٹینمنٹ‘‘ طویل عرصے سے پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری میں اپنا ایک کلیدی اور نمایاں کردار ادا کر رہا ہے، جہاں اس نے مسلسل اور ایک کے بعد ایک منفرد اور حقیقی تصورات کو پیش کیا ہے۔ اپنے پروگراموں میں تنوع لانے کے لیے ’’ایکسپریس انٹرٹینمنٹ‘‘ نہ صرف تجربہ کار ڈراما ٹیم کے ساتھ کام کرتا ہے، بلکہ ابھرتے ہوئے نئے پروڈیوسرز کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کرتا ہے، جو جوش و...
    پنجاب حکومت اور لاہور پولیس نے بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس لینے کی تردید کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے ذرائع سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ حکومت پنجاب نے بلاول ہاؤس لاہور اور پی پی قیادت کی کی سیکورٹی واپس لے لی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے سکیورٹی لینے کی درخواست نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب اب سیکیورٹی دے بھی تو ہم نہیں لیں گے۔  پیپلزپارٹی ذرائع نے کہا کہ حکومت پہلے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے خاندان سے بھی سکیورٹی واپس لے چکی ہے۔ پی پی رہنما اسلم گل نے کہا کہ ن لیگ چھوٹی حرکتوں پر اتر آئی ہے سیکورٹی واپس لینا کم ظرفی ہے، پیپلز پارٹی جدوجہد والی جماعت کو سیکیورٹی کی ضرورت...
    خواجہ آصف(فائل فوٹو)۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ یہ سیز فائر زیادہ دیر نکال پائے۔ افغانستان سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا رہا تو ہمیں جواب دینا پڑے گا۔ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو‘‘ کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ  افغانستان ایک ٹینک دکھا رہا ہے اور دعویٰ کر رہا ہے کہ یہ پاکستان کا ہے۔ جو ٹینک افغانستان دکھا رہا ہے ویسا ٹینک ہمارے پاس ہے ہی نہیں، نجانے کہاں کس کباڑی سے انھوں نے ٹینک لیا اور اب جھوٹ بول رہے ہیں، افغان طالبان اس وقت بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے جہاز گرائے جانے کی گواہ پوری دنیا ہے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مرید کے واقعے پر جمعہ کو پشاور میں احتجاج کی کال دے دی اور کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن قائم کرکے آئی جی اسلام آباد اور محسن نقوی کو شامل کیا جائے۔میڈیا ذرائع کے مطابق توشہ خانہ 2 کیس سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں ان کی بہن نورین نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے لاہور میں قتل عام کی مذمت کی ہے، تین سال میں چار بڑے سانحات ہوچکے ہیں، پہلا 9 مئی، دوسرا 26 نومبر، تیسرا کشمیر میں اور چوتھا لاہور مریدکے میں پیش آیا ہے۔نورین...
    سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ تشکیل بھیجنے کا مقصد مہمند کے سرحدی علاقہ ترکمان زئی سے دراندازی کے ذریعے دہشتگردی پھیلانا تھا، یہ در اندازی پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں کی ہزیمت کا بدلہ لینے کی ناکام کوشش تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے مہمند میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے تشکیل میں آنے والے 30 خوارج ہلاک کردیے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو فتنۃ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور کردیا، افغان طالبان کی فتنہ الخوارج کی مدد سے ایک بڑی تشکیل مہمند بھیجنے کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج کی بروقت کارروائی سے تشکیل میں شامل 30 خوارج ہلاک...
    پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف کامیابی کے بعد کہا ہے کہ کی اصل چیلنج تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھانا ہے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بدھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ 93 رنز سے جیتنے کے بعد کہا کہ ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے، مگر اب اصل امتحان تسلسل کے ساتھ ایسی ہی کارکردگی دکھانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شان مسعود نے کہا کہ ٹیم معیاری حریفوں کے خلاف اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، مگر ہمیں تسلسل کے ساتھ میچز جیتنے کی ضرورت ہے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں ملک کی داخلی و خارجی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے  میں کہا گیا ہےکہ  جنرل حافظ عاصم منیر نے آصف زرداری  کو ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا،  ملاقات میں فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کی جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں پر بریفنگ دی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تازہ سکیورٹی صورتحال سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔فیلڈ مارشل نے صدرِ مملکت کو بتایا کہ پاک فوج نے افغان حکومت کی جانب سے ہونے والی اشتعال انگیزی کے جواب میں انتہائی...
    پاک فوج نے مہمند میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے تشکیل میں آنے والے 30 خوارج ہلاک کردیے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی نے افغان طالبان کوفتنۃ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور کردیا، افغان طالبان کی فتنہ الخوارج کی مدد سے ایک بڑی تشکیل مہمند بھیجنے کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج کی بروقت کارروائی سے تشکیل میں شامل 30 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ تشکیل بھیجنے کا مقصد مہمند کے سرحدی علاقہ ترکمان زئی سے دراندازی کے ذریعے دہشتگردی پھیلانا تھا، یہ در اندازی پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں کی ہزیمت کا بدلہ لینے کی ناکام کوشش تھی۔ سیکیورٹی...
    اسلام آباد (سٹاف رپوٹ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک افغان سرحد کرم سیکٹر میں افغان طالبان کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے پر  اطمینان  کا اظہار کیا ہے۔  ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ افغان طالبان کو ان کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، ملکی سالمیت کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کا پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کے لیے استعمال ہو رہا ہے جو قابل مذمت ہے۔علاوہ ازیں عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے پر اپنے...
    اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بدھ کے روز ایکس پر جاری بیان میں خیبر پختونخوا میں حکومت کی پرامن منتقلی پر صوبائی اسمبلی کے ارکان کو مبارکباد دی ہے۔ عمران خان نے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے لیے کہا کہ وہ ان کے اوپننگ بیٹسمین ہیں، جنہیں پُراعتماد انداز میں کھیلنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عہدے کا حلف اٹھا لیا بیان میں عمران خان نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، اس کے کارکنوں کو محض اختلافِ رائے کی بنیاد پر ’غدار یا ریاست دشمن‘ قرار دینا خطرناک رجحان ہے۔ ’سیاسی اختلاف کو ملک دشمنی سے جوڑنا جمہوری...
    بھارت کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد شامی نے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر بھارتی ٹیم مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے سے متعلق سوال پر محمد شامی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کھیلی، آئی پی ایل کھیلا اور پریکٹس میں بھی ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پریکٹس تو چل ہی رہی ہے، میچز ملیں گے تب ہی کھیلوں گا۔ محمد شامی کا کہنا تھا کہ اگر میں چار روزہ میچ کھیل سکتا ہوں تو ون ڈے کیوں نہیں کھیل سکتا؟ اگر میں فٹ نہ ہوتا تو رانجی ٹرافی کے میچز نہیں کھیل رہا ہوتا۔ ایک رپورٹر نے سوال کیا کہ اجیت اگرکر...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نےکہا ہے کہ سفید چھڑی بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری اور اعتماد کی علامت ہے۔(جاری ہے) گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق سفید چھڑی کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ بصارت سے محروم افراد کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں،بصارت سے محروم افراد کو باعزت اور محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔سفید چھڑی احترام اور خود انحصاری کی علامت ہے، اس دن کو شعور کی بیداری کے طور پر منایا جائے۔گورنرسندھ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نابینا افراد کے ساتھ سڑکوں پر تعاون کریں۔بصارت سے محروم...
    قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فتح کے ساتھ آغاز ہمارے لیے اچھا شگون ہے۔ لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف 93 رنز سے فتح کے بعد شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہماری کارکردگی اچھی رہی، کوشش ہے کہ کارکردگی میں تسلسل لائیں۔ شان مسعود نے کہا کہ ہم نے پچھلے سرکل میں غلطیاں کیں جس وجہ سے آگے نہ جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایسی پچ تھی کہ جس پر نئے بلے باز کے لیے سیٹ ہونا مشکل تھا۔ دونوں اننگز میں ہماری آخری وکٹیں جلدی گریں جس پر قابو پانے کے لیے کوشش کررہے ہیں۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ امام...
    الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹری سبسڈی پر بھارت کے خلاف چین کی جانب سے ڈبلیو ٹی او میں مقدمہ دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے ڈبلیو ٹی او میں الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹری سبسڈی کے بھارتی اقدامات کے خلاف چین کے مقدمے کے حوالے سے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ بھارت کے متعلقہ اقدامات درآمدی متبادل سبسڈی ہیں جو ڈبلیو ٹی او کی طرف سے واضح طور پر ممنوع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات بھارت کی ملکی صنعتوں کو غیر منصفانہ مسابقتی برتری دیتے ہیں اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ چین چینی صنعتوں کے...
    صدر مملکت، وزیراعلی سندھ، گورنرسندھ، صوبائی وزراء سمیت دیگر رہنماؤں کا گہرے دکھ کا اظہار سراج درانی 4 دہائیوں سے زائد پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے، 3 مرتبہ صوبائی وزیر اور 2 مرتبہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر رہے ……. پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، خاندانی ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی طویل عرصے سے علیل تھے اور کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، آغا سراج درانی کی حالت کئی ہفتوں سے تشویش ناک تھی، ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی پیپلزپارٹی کے رہنماؤں، کارکنوں اور عوامی حلقوں...
    ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔   محسن نقوی نے  کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیل کے ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا۔  چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کامیابی پر کپتان کھلاڑیوں اور ٹیم منجمنٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اُمید ہے کہ پاکستان ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں بھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔ واضح رہے کہ لاہور ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے...
    ڈائریکٹر لینڈ احسان الہی کے قتل میں ملوث ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ تھانہ نون کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ڈائریکٹر لینڈ احسان الہی کے قتل میں ملوث ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ سفاک ملزمان نے بلیو ایریا میں ساتھیوں کی مدد سے ڈائریکٹر لینڈ کو قتل اور قیصراشفاق کو زخمی کیا تھا،  ملزمان وقوعہ کے بعد روپوش تھے جن کی گرفتاری کی لئے ٹیمیں متحرک تھیں، ملزمان کو تھانہ نون کے علاقہ میں دوران چیکنگ گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ دوران چیکنگ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ بھی کی جو حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے جب کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آغا سراج درانی کو ایک ماہ قبل برین ہیمبرج ہوا تھا جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور پھر چند روز قبل دوبارہ ان کی طعیبت خراب ہو گئی تاہم آج ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں آغا سراج درانی کے انتقال کی خبر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی اور جمہوری خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ President...
    پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ بیٹرز نے غلط شاٹ سلیکشن سے خود کو مشکل صورتحال میں ڈالا، البتہ ٹیسٹ اب بھی اوپن ہے ، ہدف کا دفاع کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران اظہر محمود نے کہا کہ میچ کے دوران ٹیم کی جانب سے دو اچھی شراکتیں دیکھنے کو ملیں تاہم دوسری اننگز میں اچانک وکٹوں کے گرنے سے مشکلات میں اضافہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف 17 رنز کے اندر 5 وکٹوں کا نقصان ہوا جس کی بنیادی وجہ شاٹ سلیکشن میں کمزوری تھی، بیٹنگ لائن نے درست فیصلے نہیں کیے۔ ٹیسٹ کوچ اظہر محمود نے بتایا کہ ٹیم...
    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید 4 ہلاک یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ریڈ کراس کو غزہ سے 4 یرغمالیوں کی لاشیں موصول ہوگئیں۔ قبل ازیں بین الاقوامی ریڈ کراس سوسائٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ جنگ میں فریقین کی انسانی باقیات کی حوالگی میں سہولت فراہم کریں گے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی ریڈ کراس سوسائٹی کے ترجمان نے کہا کہ غزہ جنگ میں فریقین کی جانب سے انسانی باقیات کی حوالگی بہت بڑا چیلنج ہے۔
    ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) فیصل کامران نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی ہمیشہ جھوٹ بول کر لوگوں کو گمراہ کرتی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران فیصل کامران نے کہا کہ سعد رضوی کو ٹریس کرلیا گیا ہے کہ کہاں کہاں ٹھہرے اور کہاں کہاں گئے۔ انہوں نے کہا کہ سعد رضوی پولیس کے پاس نہیں، کوشش ہے کہ جلد ٹریس کرکے سامنے لائیں، گولی لگی ہے تو ثبوت دکھائیں تاکہ اس کے مطابق کارروائی ہو۔ ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ یہ ہر احتجاج میں اس طرح بڑھا چڑھا کر اعداد و شمار بتاتے ہیں، یہ ہمیشہ جھوٹ بول کر لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا...
    اسلام آباد میں منگل کے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں چیئرپرسن پلّین بلوچ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات امبرین جان نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن (پی ٹی وی) کو دیے گئے 11 ارب روپے کے بجٹ سے ادارے کی تنخواہوں اور پنشن کی ضروریات پوری نہیں ہو سکتیں۔ پی ٹی وی مالی بحران کا شکار، اضافی فنڈز کی درخواست مسترد سیکریٹری اطلاعات نے بتایا کہ وزارت کی جانب سے اضافی فنڈز کی درخواست تاحال وزارتِ خزانہ نے منظور نہیں کی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر رانا ثناءاللہ کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی قائم کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی پولین بلوچ نے پی ٹی وی میں تزئین و آرائش پر بہت بڑی رقم خرچ کرنے پر کہا کہ اگر لوگوں کو پنشنز نہیں مل رہی تو نئے پروجیکٹ پر اتنی بڑی رقم خرچ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟۔ کمیٹی کے اجلاس میں اراکین کمیٹی نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں 500 سے زاید لوگوں کو پی ٹی وی میں بھرتی کیا گیا ایک خاتون ہیں جو ڈالرز میں تنخواہ لے رہی ہیں یہاں پر تنخواہیں متوازن طریقے سے نہیں دی جارہی ہیں بھاری تنخواہیں دینے کے بعد پی ٹی وی کی ویور شپ پہ کتنا فرق پڑا ہے۔ اجلاس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور سندھ یونیورسٹی جامشورو کے درمیان صفائی کے منظم اور پائیدار نظام کے قیام کے لیے ایم او یو سائن کر لیا گیا۔ معاہدے کے مطابق کچرے کو الگ کرنے، ری سائیکلنگ کے طریقے متعارف کرانے اور طلبہ و عملے کے لیے آگاہی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ بورڈ طارق علی نظامانی نے کہا کہ تعلیمی ادارے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے صفائی نظام میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ معاہدے کے تحت یونیورسٹی، رہائشی علاقے اور ہاسٹلز سے کچرا روزانہ کی بنیاد پر علیحدہ جمع کر کے محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے گا۔ ترکیہ کی کمپنی پاک الطاس اس منصوبے میں ری سائیکلنگ...
    اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ آج بلوچستان کے ضلع کچھی میں پولیو ٹیم پر حملے کی ناپاک کوشش کے دوران بی ایل اے کے 15 دہشتگردوں کو لیویز فورس نے بہادری سے ناکام بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند تنظیم صرف افواج کی نہیں، بلکہ بلوچستان عوام کے کی بھی دشمن ہے۔ لیویز فورسز نے بی ایل اے کا حملہ ناکام بنایا۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ یہ کہتا آیا ہوں کہ بی ایل اے نہ صرف ہماری سکیورٹی فورسز، بلکہ عام بلوچ عوام کی بھی دشمن ہے۔ آج بلوچستان کے ضلع کچھی میں پولیو ٹیم پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان ٹیرف ڈیل طے پا گئی ہے، جسے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے لیے ایک مثبت سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں معاون امریکی وزیر خزانہ رابرٹ کپروتھ سے ملاقات کی، جس میں ورچوئل اثاثوں کی ریگولیشن سے متعلق پاکستان میں ہونے والی قانون سازی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں تیل، گیس، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔وزیر خزانہ نے امریکا کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان ٹیرف ڈیل طے پا گئی ہے، جسے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے لیے ایک مثبت سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں معاون امریکی وزیر خزانہ رابرٹ کپروتھ سے ملاقات کی، جس میں ورچوئل اثاثوں کی ریگولیشن سے متعلق پاکستان میں ہونے والی قانون سازی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں تیل، گیس، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔وزیر خزانہ نے امریکا کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سابق برطانوی وزیرِاعظم ٹونی بلیئر کو غزہ کی تعمیرِ نو میں کردار ادا کرنے کے لیے فلسطینی اتھارٹی کی منظوری مل گئی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اردن میں ہونے والی ایک ملاقات کے بعد سامنے آیا، جیسا کہ برطانوی اخبار گارڈین نے رپورٹ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹونی بلیئر نے فلسطینی اتھارٹی کے نائب صدر حسین الشیخ سے عمان میں ملاقات کی، جس میں جنگ کے بعد کے حالات، جنگ بندی کے قیام، قیدیوں کی رہائی اور امداد کی ترسیل پر بات چیت کی گئی۔حسین الشیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ “ہم صدر ٹرمپ، ٹونی بلیئر اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر خطے میں پائیدار امن، جنگ بندی، اور تعمیرِ نو کے لیے کام کرنے کو تیار ہیں۔دوسری جانب حماس نے...
    ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو گویا وہ یکا یک لندن سے واپس سوات پہنچ گئی تھیں۔ برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویوں میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ یوں لگا جیسے دوبارہ 15 برس کی ہوگئی، طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ لگتا تھا وہ سب بھول چکی ہیں، لیکن نشہ کرتے ہی سب آنکھوں کے سامنے آگیا، اسکول بس، مسلح شخص اور ہر طرف خون ہی خون۔ ملالہ نے بتایا کہ دوستوں نے اسے ایک کمرے میں پہنچادیا، جہاں اس وحشت کا دورہ پڑا اور الٹیاں ہوئیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ دوست انیسہ نے اسپتال جانے سے منع کیا کہ خون میں...
    ملالہ یوسف زئی نے برطانیہ میں تعلیم کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کا تذکرہ کرکے سب کو حیران کردیا۔ برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے چونکا دینے والے انکشاف میں بتایا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں دوستوں کے ساتھ ویڈ (Weed) کا نشہ کیا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ جب نشہ چڑھنے لگا تو مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے اچانک لندن سے واپس اپنے گاؤں سوات پہنچ گئی ہوں اور پھر وہی خوف، وہی چیخیں، وہی خون آلود مناظر سامنے آنے لگے۔ ملالہ نے کہا کہ اس قبل میں سمجھتی تھی کہ ماضی کی سب تلخ یادیں بھول چکی ہوں۔ مگر ویڈ نے پلک جھپکتے ہی مجھے پھر 15 سال پرانی ملالہ بنا دیا۔ وہی اسکول بس، وہی حملہ...
    لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو گویا وہ یکایک لندن سے واپس سوات پہنچ گئی تھیں۔  برطانوی روزنامے کو انٹرویو میں ملالہ نے کہا کہ  آکسفورڈ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو یوں لگا جیسے دوبارہ 15 برس کی ہوگئی، طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی۔ملالہ نے کہا کہ لگتا تھا  سب بھول چکی ہوں، لیکن نشہ کرتے ہی سب آنکھوں کے سامنے آگیا، اسکول بس، مسلح شخص اور ہر طرف خون ہی خون۔ملالہ نے بتایا کہ دوستوں نے مجھے ایک کمرے میں پہنچادیا، جہاں اس وحشت کا دورہ پڑا۔ الٹیاں ہوئیں۔ دوست انیسہ نے اسپتال...
    نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ آکسفرڈ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو گویا وہ یکایک لندن سے واپس سوات پہنچ گئی تھیں۔ برطانوی روزنامے کو انٹرویو میں ملالہ نے کہا کہ آکسفرڈ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو یوں لگا جیسے دوبارہ 15 برس کی ہوگئی، طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی۔ ملالہ نے کہا کہ لگتا تھا سب بھول چکی ہوں، لیکن نشہ کرتے ہی سب آنکھوں کے سامنے آگیا، اسکول بس، مسلح شخص اور ہر طرف خون ہی خون۔ ملالہ نے بتایا کہ دوستوں نے مجھے ایک کمرے میں پہنچادیا، جہاں اس وحشت کا دورہ پڑا۔ الٹیاں ہوئیں۔ دوست انیسہ نے اسپتال جانے...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما راشد حسین ربانی مرحوم کو اُنکی برسی کے موقع پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد ربانی کو ہمیشہ ایک ایسے مخلص و ثا بت قدم جیالے کے طور پر یاد رکھا جائے گا جنہوں نے اپنی پوری زندگی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نظر یہ کے لیے وقف کر دی۔(جاری ہے) میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ راشد ربانی وفاداری،جراَت اور ثابت قدمی کی علامت تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ راشد ربانی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرپنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش صحت عامہ کے مسائل سے نکالنے کیلئے، ادویات اور ویکسین کے لئے دیگر ممالک پر انحصار کم کرنے کیلئے محققین کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف زوالوجی کے زیر اہتمام اپلائیڈ زوالوجیکل سوسائٹی آف پاکستان اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے اشتراک سے دو روزہ آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس برائے اپلائیڈ زوالوجی 2025ء کی الرازی ہال میں منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی،وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹررؤفِ...
    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ کا مقابلہ پاکستان کے کسی شہر یا صوبے سے نہیں بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی کی ترقیاتی پالیسیوں کا دائرہ اب عالمی معیار تک پہنچ چکا ہے، اور یہی پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ تاریخ میں وہی لوگ زندہ رہتے ہیں جو لکھتے ہیں، اور بینظیر بھٹو بھی انہی میں شامل تھیں جنہوں نے اپنی زندگی میں دو سے زائد کتابیں تحریر کیں۔ انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو بھی تاکید کی کہ وہ اپنے تجربات اور خدمات کو تحریری...
    ویب ڈیسک : سوات کی تحصیل مٹہ کے دور افتادہ علاقے میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی۔ ڈی پی او کے مطابق فائرنگ سے پولیو مہم کی ڈیوٹی پر تعینات لیویز اہلکار جاں بحق ہو گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے مٹہ سوات میں انسداد پولیو ٹیم پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعظم نے شہید کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے عوامی خدمت کرنے والوں پر دہشت گرد حملہ ناقابلِ برداشت ہے۔ ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے پولیو کے مکمل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے سوات کے علاقے مٹہ میں پولیو ویکسین ٹیم پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم میں خدمات سر انجام دینے والے اہلکار قوم کے محافظ ہیں ،لیویز افسر یاسین شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔(جاری ہے) منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق خاتون اول نے اس المناک واقعہ میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو ناقابل علاج بیماریوں سے بچانے کے عظیم مشن پر مامور کارکنوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے عناصر درحقیقت انسانیت کے...
    غزہ ،لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) سابق برطانوی وزیرِاعظم ٹونی بلیئر کو غزہ کی تعمیرِ نو میں کردار ادا کرنے کے لیے فلسطینی اتھارٹی کی منظوری مل گئی ہے۔ یہ فیصلہ اردن میں ہونے والی ایک ملاقات کے بعد سامنے آیا، جیسا کہ برطانوی اخبار گارڈین نے رپورٹ کیا ۔رپورٹ کے مطابق ٹونی بلیئر نے فلسطینی اتھارٹی کے نائب صدر حسین الشیخ سے عمان میں ملاقات کی، جس میں جنگ کے بعد کے حالات، جنگ بندی کے قیام، قیدیوں کی رہائی اور امداد کی ترسیل پر بات چیت کی گئی۔حسین الشیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم صدر ٹرمپ، ٹونی بلیئر اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر خطے میں پائیدار امن، جنگ...
    حکومتِ پاکستان نے ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن لینے کا اعلان کر دیا جب کہ فیک نیوز نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا اور مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کرلی گئی۔ ملوث افراد کے خلاف PCCIA کے تحت مقدمات درج ہوں گے، ایف آئی اے سائبر کرائم اور خصوصی یونٹس کی جانب سے فوری گرفتاریاں متوقع ہیں، ڈیپ فیک لیب ایکٹو، جعلی ویڈیوز/ آڈیوز کی فارنزک جانچ شروع کردی گئی۔ اس حوالے سے سوشل پلیٹ فارمز کو نوٹس کرکے کہا گیا کہ فیک مواد 24 گھنٹے میں ہٹایا جائے، بار بار خلاف ورزی پر اکاؤنٹس مستقل معطلی کی سفارش کی گئی۔ عوام کو وارننگ دی گئی کہ  غیر مصدقہ ویڈیو/ کلپ شیئر کرنے پر بھی کارروائی ممکن ہے،...
    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں انٹرپول کے زیر اہتمام دوسری ’فیوچر آف پولیسنگ کانگریس 2025‘ منعقد ہوئی، جس میں 40 ممالک اور متعدد علاقائی و بین الاقوامی سیکیورٹی تنظیموں کے وفود نے شرکت کی۔ یہ 2 روزہ کانفرنس نائف عرب یونیورسٹی برائے سیکیورٹی سائنسز میں انٹرنیشنل کریمنل پولیس آرگنائزیشن (INTERPOL) کے اشتراک سے منعقد کی گئی، جس کا محور سیکیورٹی چیلنجز، پولیسنگ کا مستقبل، اور ٹیکنالوجی کی تیزی سے بدلتی دنیا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار رہا۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب کی قیادت میں خطہ امن کی نئی سمت کی جانب گامزن تقریب میں سعودی عرب کے قائم مقام نائب وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن محمد بن ایاف سمیت سینئر حکام نے شرکت کی۔ نائف یونیورسٹی کے...
    —فائل فوٹو سوات کی تحصیل مٹہ کے دور افتادہ علاقے میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی۔ڈی پی او کے مطابق فائرنگ سے پولیو مہم کی ڈیوٹی پر تعینات لیویز اہلکار جاں بحق ہو گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے مٹہ سوات میں انسداد پولیو ٹیم پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔وزیراعظم نے شہید کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے عوامی خدمت کرنے والوں پر دہشت گرد حملہ ناقابلِ برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، انسداد پولیو مہم اس مرض کے مکمل...
    خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سوات کے علاقے مٹہ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم میں خدمات انجام دینے والے اہلکار قوم کے محافظ ہیں، اور بچوں کو بیماری سے بچانے والے کارکن ہمارے ہیرو ہیں۔ مزید پڑھیں:ہر خاندان کی ترقی ہمارا قومی فرض ہے، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری بی بی آصفہ نے کہا کہ ایسے بزدلانہ واقعات انسانیت پر حملہ ہیں اور یہ قوم کے پولیو فری پاکستان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ خاتونِ اوّل نے شہید لیویز اہلکار یاسین کی خدمات اور قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے اہلِخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا...
    حماس نے ٹونی بلیئر کے کردار کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی بورڈ کو فلسطین کی سرپرستی کا اختیار نہیں دیا جا سکتا۔ حماس کا مؤقف ہے کہ بلیئر کا کردار فلسطینی خودمختاری کے منافی ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق برطانوی وزیرِاعظم ٹونی بلیئر کو غزہ کی تعمیرِ نو میں کردار ادا کرنے کے لیے فلسطینی اتھارٹی کی منظوری مل گئی ہے۔ یہ فیصلہ اردن میں ہونے والی ایک ملاقات کے بعد سامنے آیا، جیسا کہ برطانوی اخبار گارڈین نے رپورٹ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹونی بلیئر نے فلسطینی اتھارٹی کے نائب صدر حسین الشیخ سے عمان میں ملاقات کی، جس میں جنگ کے بعد کے حالات، جنگ بندی کے قیام، قیدیوں کی رہائی اور...
    وزیراعلیٰ ہاؤس میں عالمی بینائی کے دن کی مناسبت سے ایل آر بی ٹی نے مفت آنکھوں کا کیمپ منعقد کیا ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق آنکھوں کے کیمپ کا افتتاح سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ نے کیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے آنکھوں کی حفاظت اور بروقت معائنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ آنکھیں قدرت کی ایک انمول نعمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنکھوں کی صحت کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنا خوش آئند اقدام ہے۔ سندھ حکومت عوامی صحت کے منصوبوں میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ بینائی کی حفاظت کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت...
    پشاور: پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے حکومتیں معنی نہیں رکھتیں، گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلے تو ٹیڑھی کرنا ہوگی۔ نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کے معاملے پر ہائی کورٹ میں  درخواست کی سماعت سے قبل پی ٹی آئی رہنما اور ارکان اسمبلی  عدالت پہنچے، جن میں  اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، سلمان اکرم راجا ،جنید اکبر، اسد قیصر  اور دیگر رہنما شامل تھے۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں ہر ایک آئینی و قانونی اقدام کو واضح کریں گے۔ سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عدالت سے اچھے...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ایسے علاقوں میں کارروائیاں کررہی ہیں جہاں دشمن اور دوست کی پہچان مشکل ہے۔کوئٹہ میں 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ واضح دشمن کے خلاف کارروائی آسان، اندرونی صفوں میں موجود دشمن سے نمٹنا مشکل ہے۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سی ٹی ڈی کی استعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے، سی ٹی ڈی کےلیے 10 کروڑ روپے مختص کردیے گئے ہیں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں شورش نہیں بلکہ علیحدگی کی نام نہاد تحریکیں ہیں، ملک دشمن عناصر کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا اور تقسیم کرنا ہے، بلوچستان میں غیر متوازن ترقی کا غلط...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے حکومتیں معنی نہیں رکھتیں، گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلے تو ٹیڑھی کرنا ہوگی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کے معاملے پر ہائی کورٹ میں  درخواست کی سماعت سے قبل پی ٹی آئی رہنما اور ارکان اسمبلی  عدالت پہنچے، جن میں  اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، سلمان اکرم راجا ،جنید اکبر، اسد قیصر  اور دیگر رہنما شامل تھے۔ عدالت کا بشریٰ بی بی کیخلاف 29 مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم سپیکر صوبائی اسمبلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں ہر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی حکام سے ہونے والے کامیاب مذاکرات کو پاکستان کی اقتصادی سمت کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ ٹیرف ڈیل امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعمیری بات چیت اور باہمی تعاون کا نتیجہ ہے، جو دوطرفہ تجارتی تعلقات کو نئی جہت دے گی۔یہ بات انہوں نے امریکی محکمہ خزانہ کے معاون وزیر برائے بین الاقوامی مالیات رابرٹ کپروتھ اور قونصلر جوناتھن گرینسٹین سے ملاقات کے دوران کہی۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ اس وقت واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔ ملاقات میں انہوں نے پاکستان کی مضبوط معاشی بنیادوں، جاری اسٹرکچرل...
    بیجنگ (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے چینی مصنوعات پر 100 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد چین نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ میں آخری حد تک لڑنے کے لیے تیار ہے۔ مغربی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا سو فیصد ٹیرف کا اقدام سوشل میڈیا پوسٹ میں سامنے آیا جو بیجنگ کی جانب سے بنعت۔ ہفتے نایاب معدنیات کے شعبے میں وسیع پیمانے پر نئی برآمدی پابندیوں کے اعلان کے جواب میں تھا۔ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی اعلان کیا کہ واشنگٹن یکم نومبر سے تمام اہم سافٹ ویئرز پر برآمدی پابندیاں عائد کرے گا۔ واضح رہے کہ اس تازہ کشیدگی نے مارکیٹوں...
    پشاور+ اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) خیبرپی کے  میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر صوبے کے 30ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ قبل ازیں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ علی امین گنڈاپور اپنا استعفیٰ دے چکے ہیں، جب استعفیٰ منظور ہوگا اور کابینہ تحلیل ہوگی تو پھر نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا عمل شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر آئینی کام ہے اور ہم کسی غیر آئینی کام کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پی ٹی آئی خود اس عمل کو مشکوک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کے درست استعمال کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے دشت گردی ایک ذہنی بیماری ہے۔ انہوں نے یہ بات سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ڈاکٹر اے ایم شیخ آڈیٹوریم میں‘‘انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے’’کے موضوع پر منعقدہ ایک اہم سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں دہشت گردی کو تعلیم کے ہتھیار سے ہی شکست دی جا سکتی ہے اور تعلیم کے ذریعے ہی امن و ترقی کی نئی راہیں متعین کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ طرزِ عمل چین کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچانے والا ہے اور اس سے مسائل کے حل کے بجائے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا کہ امریکا نے چین کے خلاف مسلسل پابندیاں اور محدود اقدامات متعارف کروائے ہیں جن سے چین کے مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے، اور بیجنگ ان اقدامات کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ خود احتسابی کے بجائے امریکا نے مزید ٹیرف کی دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں، جو چین کے...
    کانگریس صدر نے کہا کہ 2019ء میں مودی حکومت نے آر ٹی آئی ایکٹ میں کٹوتی کی، انفارمیشن کمشنروں کی میعاد اور تنخواہوں پر پابندی لگادی اور خودمختار نگران اداروں کو ماتحت اہلکاروں کیلئے کم کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے مودی حکومت پر اطلاعات کے حق (آر ٹی آئی) ایکٹ 2005 کو "منظم طریقے سے کمزور" کرنے اور جمہوریت اور شہری حقوق کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا۔ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے لکھا کہ 20 سال قبل کانگریس کی قیادت والی "یو پی اے حکومت" نے اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ اور سونیا گاندھی کی قیادت میں شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دینے کے لئے "آر ٹی آئی ایکٹ" نافذ کیا تھا۔...
    وفد سے ملاقات کے دوران وزیر محنت سندھ نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ زیبسٹ کا زیب ٹیک نوجوانوں کو آئی ٹی، مختلف فنی تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اور سندھ حکومت اس سلسلے میں زیبسٹ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی اور ہم مل کر کام کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کے پسماندہ علاقہ میں وہاں کے نوجوانوں بالخصوص بچیوں کو جدید تعلیم کی فراہمی پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے، زیبٹیک جی پی آئی اعظم ٹان کی کارکردگی بلاشبہ قابل رشک ہے، سندھ حکومت اس سلسلے میں زیبسٹ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے پولیو مہم کے لئے اپنے خصوصی پیغام میں والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائے ۔(جاری ہے) گورنرسند ھ نے صوبہ بھر سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیو فری سندھ ہمارا ہدف ہے ۔ گورنرسندھ نے پولیو ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔
    پاکستان کی بحری تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہو گیا ہے.دنیا کے جدید ترین اور سب سے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں سے ایک ’ایم ایس سی مِکول‘ کراچی کے ساوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل  پر لنگر انداز ہو گیا۔وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے جہاز کی آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے تاریخی لمحہ قرار دیا اور کہا کہ ایم ایس سی مِکول کی آمد پاکستان کی بندرگاہی صلاحیت پر بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے۔400 میٹر طویل اور 24 ہزار ٹی ای یو کی گنجائش رکھنے والا یہ جہاز اب تک پاکستان میں آنے والا سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز ہے۔ ساوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل نے اس جہاز کو کامیابی سے...
    پنجاب اسمبلی کا اجلاس، ٹی ایل پی کے معاملے پر بات نہ کرنے پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج، واک آوٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی نے تحریک لبیک کے معاملے پر بات نہ کرنے پر ہنگامہ کیا اور ارکان واک آوٹ کرگئے، پیپلز پارٹی نے بھی وزیراعلی پنجاب کے ریمارکس کے خلاف واک آوٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین گھنٹے بیالیس منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال چنہڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ آغاز تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبول اور قومی ترانے سے ہوا۔اجلاس میں پاک افغان جنگ میں پاک افواج کے شہدا اور شہید ایس ایچ او ، سردار غضنفر علی...
    لاہور: پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی نے تحریک لبیک کے معاملے پر بات نہ کرنے پر ہنگامہ کیا اور ارکان واک آؤٹ کرگئے، پیپلز پارٹی نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے ریمارکس کے خلاف واک آؤٹ کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین گھنٹے بیالیس منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال چنہڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ آغاز تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانے سے ہوا۔ اجلاس میں پاک افغان جنگ میں پاک افواج کے شہدا اور شہید ایس ایچ او ، سردار غضنفر علی لنگا کے بھائی اور میاں مرغوب کی اہلیہ کی روح کے ایصال ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی نے...
    مستعفی وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں امن وامان اور دہشتگردی کا مسئلہ ہے، اس کا ایک ہی حل ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ بیٹھیں۔ خیبرپختونخوا  اسمبلی اجلاس   میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  سہیل آفریدی کو  پیشگی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کو یقین دلاتا ہوں کہ اس سفر میں ان کے ساتھ ہوں، ملک میں انصاف کے لئے جو جنگ ہے ہم ملکر لڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جب بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا حکم ہوا،  اسی روز استعفی دے دیا،  جس طرح جمہوریت کے ساتھ ساتھ جان بوجھ کر کیا جارہا ہے، باز آجائیں،  ہماری پارٹی ہماری مرضی...
    کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ایٹمی طاقت بھارت کو 6 گھنٹے میں گھٹنے ٹیکنے پرمجبور کیا تھا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان نہ بھولے پاک فوج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے تھے۔ پاکستان کی محتاط جوابی کارروائی افغانستان کے لیے سبق ہے۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ افغانستان کی بلااشتعال کارروائی پر پاکستان نے ابھی چند اہداف نشانہ بنائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کسی زعم میں ہے تو پاکستان یہی پہاڑ طالبان کے سر پر توڑ دے گا۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ برطانیہ، سوویت یونین اور  امریکہ کو ہرانے کی باتیں کرنے والے حقیقت سے لاعلم ہیں۔
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری—فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور افغانستان میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی کو سراہا ہے۔کراچی سے اپنے بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، لیکن دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی اشتعال انگیزی کا جواب حکمت اور قوت سے دیا گیا۔گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر وزیراعظم راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی آپریشن ہورہا ہو تو کوئی صوبہ یا شخص آپریشن نہیں روک سکتا۔ بانی پی ٹی آئی اپنا بھاشن دیتے رہیں اس سے فرق نہیں پڑے گا۔ پروگرام "سماء ڈیبیٹ" میں گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ دہشتگردوں کوبھارت کی مکمل تائید اور سپورٹ حاصل ہے، جب تک دہشتگردوں کا قلع قمع نہ ہویہ جنگ جاری رہے۔راناثنااللہ نے کہا کہ کوئی صوبہ یا وزیراعلیٰ کسی ملک سے براہ راست بات نہیں کرسکتا، ان کو افغانستان سے بات چیت کی اجازت نہیں دی جائے گی، سہیل آفریدی سے خیبرپختونخوا کی صورتحال نہیں سنبھالی جائےگی، علی امین گنڈاپور کو اسلیے ہٹایاگیا کیونکہ وہ پارٹی کی توقعات پوری نہیں کرسکے۔...
    پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا  پارلیمانی وفد اسلام آباد میں گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔اس موقع پر وفد نے وزیرِ اعلیٰ کے انتخابات میں پیپلز پارٹی سے تعاون مانگ لیا۔پی ٹی آئی کے وفد میں اسد قیصر، عاطف خان، علی اصغر، جنید اکبر، ڈاکٹر امجد خان شامل تھے، ملاقات میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے۔ تحریکِ انصاف کے وفد نے گورنر فیصل کریم کنڈی سےخیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی ہے۔وفد نے...
    پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمرانوں کو کہتے ہیں قوم کے مزاج کو سمجھنے کی کوشش کریں، 35 سال تک حکومت اسٹیبلشمنٹ کی رہی ہے اور اپنی ناکامی کا اعلان کرکے حکومت سیاست دانوں کے لیے چھوڑ دے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان کے حکمران طالبان کو بھارت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کو کہتے ہیں قوم کے مزاج کو سمجھنے کی کوشش کریں، 35 سال تک حکومت اسٹیبلشمنٹ کی رہی ہے اور اپنی ناکامی کا اعلان کرکے حکومت...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ غیر جمہوری کرداروں کو روکنے کیلئے سہیل آفریدی کو بلامقابلہ منتخب کروانا چاہتے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے قبل پی ٹی آئی وفد نے اپوزیشن پارٹیوں کے وفود سے ملاقاتیں کیں۔پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین اور مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر وفاقی وزیر امیر مقام سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا وفد صوبائی صدر جنید اکبر خان کی سربراہی میں باچا خان مرکز گیا، وفد میں شیر علی ارباب، علی خان جدون، شوکت یوسفزئی، ملک عدیل اقبال، عرفان سلیم، اکرام کھٹانہ و دیگر...
    ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) شوکت عباس نے دہشتگردی سے متاثرہ پولیس ٹریننگ اسکول ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا۔اُن کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان صاحبزادہ سجاد، ایس پی سی ٹی ڈی ڈیرہ افتخار علی شاہ اور ایس پی سی ٹی ڈی بنوں فضل واحد خان بھی موجود تھے۔ایڈیشنل آئی جی نے مختلف حصوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور واقعے میں ملوث ممکنہ سہولتکاروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کی۔ تفتیشی ٹیمز نے اب تک ہونے والی پیشرفت پر ایڈیشنل آئی جی کو بریفنگ دی. جس پر اُنہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ایڈیشنل آئی جی شوکت عباس نے کہا کہ نہتے ریکروٹس پر حملہ کرنے والے خوارج کسی بھی...
      پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ غیر جمہوری کرداروں کو روکنے کیلئے سہیل آفریدی کو بلامقابلہ منتخب کروانا چاہتے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے قبل پی ٹی آئی وفد نے اپوزیشن پارٹیوں کے وفود سے ملاقاتیں کیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین اور مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر وفاقی وزیر امیر مقام سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا وفد صوبائی صدر جنید اکبر خان کی سربراہی میں باچا خان مرکز گیا، وفد میں شیر علی ارباب، علی خان جدون، شوکت یوسفزئی، ملک عدیل اقبال، عرفان سلیم، اکرام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد : مشیر وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق استحکام پاکستان کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنے کی دعوت دے دی۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مودی کے آپریشن سندور کے آلہ کار کے ٹھکانے ہمسایہ ملک میں آپریشنل تھے، ہمسایہ ملک کو بار بار تنبیہ کی جاتی رہی، کئی بار کہا کہ آپ کو پاکستان اور دہشت گردوں کے درمیان فیصلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کل جارحیت کا آغاز افغانستان سے ہوا، پاکستان کی مسلح افواج دفاع کیلئے پوری طرح تیار تھیں، جو ٹھکانے پاکستان کے خلاف آپریٹ ہوتے تھے ان کو مسلح افواج...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پاکستان مسلم (ن) سے بھی مدد مانگ لی ہے۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے وفد نے وفاقی وزیر امیر مقام سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی، وفد میں اراکین قومی اسمبلی شیر علی ارباب، علی خان جدون اور ڈاکٹر امجد، کبیر خان، ادریس خٹک، لائق خان، اکرام کھٹانہ بھی شامل تھے۔ جنید اکبر نے ملاقات کے دوران کہا کہ ماضی کی طرح مل کر فیصلے کرنے کی امید پر آئے ہیں، جن مسائل سے گزر رہے ہیں اس سے ملک کر مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی...
      ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے، بزنس کمیونٹی دفاع وطن کیلئے فیلڈ مارشل ، پاک فوج اور حکومت کی پشت پر کھڑی ہے ، صدر ایف پی سی سی آئی اسلام آباد ()صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ و سرحدی حملے قابل تشویش ہیں ، پاک فوج فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف موثر کارروائیاں کر رہی ہے ۔پاک افغان سرحدی کشیدگی پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واضح کر دیا کہ ہماری دفاعی کارروائیاں امن پسند افغان عوام کیخلاف نہیں،پڑوسی ملک کی طرف سے پاکستان کیخلاف جارحانہ کارروائیاں قابل مذمت ہیں ، پاکستان اپنی سرزمین، خودمختاری...
    وزیراعظم شہباز شریف—فائل فوٹو  وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کی اشتعال انگیزی پر مؤثر جوابی کارروائی کرنے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین اور جامِ شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 23 جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان و وابستہ دہشتگرد ہلاک، 30 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا: آئی ایس پی آر افغان طالبان اور بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج نے حملہ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب کیا، وزیرِ اعظم شہباز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 اکتوبر 2025ء) اپنے آبائی علاقوں سے دور دیگر شہروں میں حصول تعلیم کے لیے منتقل ہونے والے ان طلبہ کے لیے اپنی رہائش کا انتظام کرنا ایک بڑا مسئلہ ثابت ہوتا ہے۔ اسی تناظر میں گزشتہ ہفتے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کلب کے باہر مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی یا سی ڈی اے کی جانب سے نجی ہاسٹلوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ یہ احتجاج اسٹوڈنٹس کوآرڈینیشن کمیٹی کی کال پر کیا گیا، جس کی قیادت یوتھ لیڈر سوسائٹی کے صدر دانیال عبداللہ کر رہے تھے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''لاکھوں طلبہ تعلیم...
    لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی ہر فورم پر دہشت گردوں کے حامی رہے ہیں۔   میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ کچھ لوگ خیبر پختونخوا میں قیام امن میں رکاوٹ ہیں۔ تحریک انتشار واحد جماعت ہے جسے شہدا کی قربانیوں اور ملکی سالمیت سے کوئی غرض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسے (تحریک انتشارکو ) صرف اس بات سے غرض ہے کہ خیبر پختونخوا میں کس طرح تقسیم پیدا کی جائے، حالات کس طرح خراب کیے جائیں، دہشت گردوں کو کس طرح...
    (ن)لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، اے این پی اور دیگر جماعتیں مل کر اپنا امیدوار لائیں گی اپوزیشن ہارنے کیلئے نہیں بلکہ جیتنے کیلئے امیدوار کھڑا کرے گی، اختیار ولی کی میڈیا سے گفتگو خیبرپختونخوا میں اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کیلئے مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان کردیا اور کہا ن لیگ، پی پی، جے یو آئی اور دیگر ملکر امیدوار لائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سیاسی گہما گہمی بڑھ گئی ہے، اپوزیشن جماعتوں نے قائد ایوان کے لیے اپنا امیدوار لانے کا اعلان کردیا۔ ن لیگ کے رہنما اختیار ولی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، اے این پی اور دیگر جماعتیں مل کر وزیراعلیٰ کیلئے...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کی محتاط جوابی کارروائی افغانستان کے لئے سبق ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ افغانستان نہ بھولے پاک فوج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے تھے، پاک فوج نے ایٹمی طاقت بھارت کو 6 گھنٹے میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی بلااشتعال کارروائی پر پاکستان نے ابھی چند اہداف نشانہ بنائے ہیں۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ افغانستان کسی زعم میں ہے تو پاکستان یہی پہاڑ طالبان کے سر پر توڑ دے گا، برطانیہ، سوویت یونین اور امریکا کو ہرانے کی باتیں کرنے والے...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ایٹمی طاقت بھارت کو 6 گھنٹے میں گھٹنے ٹیکنے پرمجبور کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان نہ بھولے پاک فوج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے تھے۔ پاکستان کی محتاط جوابی کارروائی افغانستان کے لیے سبق ہے۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ افغانستان کی بلااشتعال کارروائی پر پاکستان نے ابھی چند اہداف نشانہ بنائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کسی زعم میں ہے تو پاکستان یہی پہاڑ طالبان کے سر پر توڑ دے گا۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ برطانیہ، سوویت یونین اور  امریکا کو ہرانے کی باتیں کرنے والے حقیقت سے لاعلم ہیں۔
    اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز محمد جواد طارق نے فیض آباد کا اچانک دورہ کیا اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی نے موقع پر موجود افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ ہر وقت الرٹ اور چوکس رہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: تحریک لبیک کے احتجاج سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا محمد جواد طارق نے کہا کہ شہر میں امن و امان کا تسلسل ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، کسی بھی قسم کی شرپسندی یا قانون شکنی پر قانون فوراً حرکت...
    چین نے اتوار کے روز امریکا پر دوہرا معیار اپنانے کا الزام لگایا ہے، یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی دوسری بڑی معیشت پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔ چینی وزارتِ تجارت کے ایک ترجمان نے اپنے آن لائن بیان میں کہا، امریکی حکام کا حالیہ بیان دوہرے معیار کی ایک مثال ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین پر 100 فیصد نئے ٹیرف اور سافٹ ویئر برآمدات پر پابندی، ’امریکا دنیا کو چین کو غلام نہیں بننے دے گا‘، صدر ٹرمپ صدر ٹرمپ نے جمعے کے روز کہا تھا کہ وہ یکم نومبر سے چین پر اضافی محصولات نافذ کریں گے۔ ان کے بقول، یہ اقدام چین کی جانب...
    کرکٹ میں کسی ملک کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی بار کامیابی حاصل کرنا ایک تاریخی واقعہ ہوتا ہے، یہ معرکہ اس صورت میں زیادہ باوقعت ہو جاتا ہے اگر مقابل ٹیم کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں چت کیا جائے۔ پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی آمد کے ساتھ ہی یہ سلسلہ شروع کر دیا تھا۔ سنہ 1952 میں لکھنؤ میں اپنی تاریخ کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے انڈیا کو زیر کر لیا تھا جبکہ انڈیا کو پاکستان میں ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے سنہ 2004 تک انتظار کرنا پڑا۔ انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے سنہ 1954 میں پہلی ٹیسٹ سیریز میں اوول ٹیسٹ جیت کر دنیائے کرکٹ کو حیران کر دیا تھا۔ انڈیا نے انگلینڈ...
    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وہی ہوگا جسے بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  امید ہے نئے وزیرِاعلیٰ کا انتخاب خوش اسلوبی سے ہوگا، ہماری اولین ترجیح ہوگی کہ معاملات ہموار طریقے سے حل ہو جائیں۔ وزیراعلی کے انتخاب اور اس حوالے سے حکمت عملی کے لئے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیرعلی ہاوس پشاور میں ہوا۔ اجلاس میں سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، جنید اکبر، اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سواتی اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔  پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا...
    عمران خان دہشتگردوں کے حامی، تاثر ہے ٹی ٹی پی تحریک انصاف کا عسکری ونگ ہے: عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی ہر فورم پر دہشت گردوں کے حامی رہے ہیں، تاثر ہے ٹی ٹی پی تحریک انصاف کا عسکری ونگ بن چکی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا، کچھ لوگ خیبر پختونخوا میں قیام امن میں رکاوٹ ہیں، تحریک انتشار واحد جماعت ہے جسے شہدا کی قربانیوں...
    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اچھا آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کپتان شان مسعود نے کہا کہ اس دفعہ پی سی بی نے ریڈ بال کرکٹ کے لیے کافی کام کیا ہے۔ ریڈ بال کے لیے کیمپ لگائے گئے، کھلاڑیوں نے کاؤنٹی کرکٹ کھیلی۔ شان مسعود کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا چیمپئن ٹیم ہے، ان کے خلاف بہترین کھیل کر اپنا مورال بہتر کریں گے۔ ٹیسٹ میچز جیتنے کے لیے 20 وکٹیں حاصل کرنی پڑتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سائیکل میں ہوم سیریز بہت اہم ہوتی ہے۔ پچھلی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں رزلٹ اچھے نہیں رہے لیکن کچھ مثبت چیزیں...
    سابق بھارتی کرکٹر منوج تیواری نے کہا ہے کہ نئے ہیڈ کوچ گوتم گھمبیر ویرات کوہلی، روہت شرما اور دیگر سینئر کھلاڑیوں کو ریٹائر ہونے پر مجبور کر رہے ہیں۔ منوج تیواری نے ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کی انتظامیہ کے حالیہ فیصلوں میں سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ برا سلوک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ کیوں چھوڑی ہوگی؟ اس نے انگلینڈ کی سیریز کے لیے پہلے ہی سے تیاری شروع کر دی تھی لیکن ماحول نے اسے یہ احساس دلوایا کہ ٹیم میں اس کی اب کوئی ضرورت نہیں ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر نے مزید کہا کہ جب ایک کھلاڑی کو لگتا ہے کہ اس کی...