2025-04-26@13:54:14 GMT
تلاش کی گنتی: 3359
«بھی رواں برس»:
(نئی خبر)
پاکستان ایک طویل عرصےسےسیاسی بےیقینی، معاشی اورتوانائی کے بحران اور بد انتظامی کی زد میں رہا ہے۔ عوام پر مہنگائی، بیروزگاری اور بےیقینی کا بوجھ اس قدر بڑھ چکا تھاکہ ہرپاکستانی کادل بےچین، دماغ منتشر اورامیدیں مدھم ہوچکی تھیں لیکن اندھیروں میں بھی جب کوئی چراغ روشن ہوتا ہے تو نہ صرف راستہ دکھائی دیتا ہے بلکہ نئی صبح کی امید بھی جنم لیتی ہے۔ایسے ہی نازک وقت میں، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جس بصیرت، عزم اور قائدانہ مہارت سے ملک کو ایک مستحکم اور متوازن راستے کی جانب موڑنےکی کوشش کی ہے،وہ قابلِ تحسین ہی نہیں بلکہ تاریخ میں سنہرے الفاظ سےلکھےجانے کے قابل ہے۔انہوں نے نہ صرف وعدہ پورا کیا، بلکہ ان مشکلات اور چیلنجز کو بھی...
آزادی مارچ کیس: زرتاج گل کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف آزادی مارچ کے کیسزمیں زرتاج گل کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے بریت کی درخواست پر سماعت کی، وکیل سردار مصروف خان نے دلائل دیئے کہ ایف آئی آر میں زرتاج گل پر احتجاج پراکسانے کا الزام ہیں، 25 میں سے 11 لوگوں کو بری بھی کیا گیا ہے۔ وکیل سردار مصروف نے کہا کہ ایف آئی آر کے مطابق وقوعہ عوامی جگہ پر ہوا...
پشاور: خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے انتباہ جاری کردیا۔ ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں پیر سے دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے جب کہ صوبے کے بعض علاقوں میں دوپہر اور رات کے وقت گرم اور گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری سنٹی گریڈ تک اضافہ متوقع ہے۔ صوبائی ادارہ برائے آفات (پی ڈی ایم اے) نے گرمی کی متوقع لہر کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے...
امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ سے ہالی ووڈ کی فلم انڈسٹری پر بھی قابل زکر اثر پڑا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین امریکا پر جو جوابی ٹیرف عائد کیا ہے اس سے ہالی ووڈ فلمیں بھی محفوظ نہیں رہی ہیں۔ چین نے نہ صرف مزید ٹیرف عائد کیا ہے بلکہ ہالی ووڈ فلموں کی اپنے ملک درآمد کو بھی محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن نے ایک سخت بیان جاری کیا ہے۔ جس سے ہالی ووڈ فلم میکرز میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 30 سال سے زیادہ عرصے تک چین ہر سال 10 ہالی ووڈ فلموں کی اجازت دیتا آ...
بالی ووڈ کے ’بھائی‘ سلمان خان نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ان کے لیے عمر صرف ایک عدد ہے۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان مچا دیا۔ وائرل ویڈیو میں سلمان خان اپنے پن ویل فارم ہاؤس میں بلیک بیری کے درخت پر پھرتی سے چڑھتے اور تازہ پھل توڑتے نظر آرہے ہیں۔ یہ منظر دیکھ کر تو لگتا ہے کہ سلمان خان نے واقعی ’نوٹری‘ کا کوئی جادوئی مشروب پی رکھا ہے! https://dailymumtaz.com/wp-content/uploads/2025/04/salman-khan.mp4 ویڈیو کا سب سے مزیدار پہلو یہ تھا کہ پس منظر میں ان کی نئی فلم ’سکندر‘ کا گانا ’’ہم آپ کے بنا‘‘ چل رہا تھا۔ شاید سلمان خان خود بھی نہیں جانتے تھے کہ درخت...
اقوام متحدہ کے ادارے ‘بین الاقوامی تجارتی مرکز’ (آئی ٹی سی) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پامیلا کوک ہیملٹن نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے دیگر ممالک پر تجارتی ٹیرف عائد کیے جانے سے بین الاقوامی تجارت 3 فیصد تک سکڑ سکتی ہے۔ جینیوا مین ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ امریکا کی اس پالیسی کا نتیجہ ٹیرف سے بچنے کے لیے طویل المدتی طور پر علاقائی تجارتی روابط کی تشکیل نو اور ان میں وسعت و مضبوطی کی صورت میں بھی برآمد ہو سکتا ہے۔ ہیملٹن کے مطابق اس سے سپلائی چین میں تبدیلی اور بین الاقوامی تجارتی اتحادوں کی تجدید کی ضرورت بھی پڑسکتی ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کو امریکا کی جانب...
گزشتہ ہفتے ہم نے وجائنا کی بیماری کی بات کی ۔ وجائنا کی مشکلات میں سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ اس کے آس پاس پیشاب اور پاخانے کے خروج کے راستے ہیں اور دونوں سے نکلنے والا فضلہ جرثوموں سے لدا ہوتا ہے۔ حوائج سے فراغت کے بعد اگرچہ دونوں جگہ کو دھویا جاتا ہے لیکن جرثوموں کی کچھ نہ کچھ تعداد وجائنا میں داخل ہونے میں کامیاب ہوجاتی ہے، یہ جرثومے کے حملے کی ایک وجہ ہے ، باقی ہم پچھلی بار بیان کرچکے ہیں۔ وجائنا میں موجود حفاظتی دستے جرثوموں کا راستہ روکتے ہیں اور انہیں مار بھگاتے ہیں بالکل اسی طرح جیسے انگلیوں کے ساتھ منہ میں جراثیم داخل ہوں اور منہ کا حفاظتی دستہ...
ایک فیصد بھی شرمندگی نہیں کہ مجھے انگلش نہیں آتی، محمد رضوان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ وہ مانتے ہیں کہ انہیں انگلش بولنی نہیں آتی لیکن ان سے ڈیمانڈ کرکٹ کی ہے انگلش کی نہیں، ایک فیصد بھی شرمندگی نہیں کہ انگلشن بولنی نہیں آتی۔ محمد رضوان نے کہا کہ میری جو ٹرولنگ ہورہی ہے مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا، مجھے اس پر فخر ہے کہ میرے دل میں جو ہوتا ہے وہ کہتا ہوں اور سچ بولتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے انگلش نہیں آتی کیوں کہ میری تعلیم زیادہ نہیں ہے مگر مجھے اس پر ایک فیصد بھی...
پاکستان اور بیلا روس میں صنعت و تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط تربیت یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں سے متعلق لائحہ عمل جلد ترتیب دیا جائے گا، دونوں ملکوں کا اتفاق ڈیڑھ لاکھ سے زائد پاکستانی تربیت یافتہ ہنر مند نوجوانوں کو بیلاروس بھیجا جائے گا، تربیت یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں سے متعلق لائحہ عمل جلد ترتیب دیا جائے گا۔یہ اتفاق بیلاروس کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ایوان آزادی میں دو طرفہ ملاقات کے دوران کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے دارالحکومت منست میں بیلاروس کے صدر الیکزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کی ہے ، جس میں دو طرفہ تعاون اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی ہے ،...
حال ہی میں امریکا نے عوامی جمہوریہ چین پر مزید محصولات بڑھا کر عالمی تجارتی جنگ کی لَو کو مزید تیزکردیا ہے، ادھر چین نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ اس تجارتی جنگ کو لڑے گا۔ امریکا نے دیگر بہت سے ملکوں پر ٹیرف میں اضافہ کر کے عالمی باہمی تجارت کو سست روی کی راہ پر ڈال دیا ہے۔ امریکی اقدامات سے بین الاقوامی تجارت کساد بازاری کا شکار ہو کر امریکی معیشت کو مہنگائی کے نرغے میں جھونک دے گا۔ امریکی صدر کے ٹیرف والی تجارتی جنگ نے عالمی معاشی صورت حال میں مخدوش حالات کو جنم دینا شروع کردیا ہے۔ تیل کی عالمی قیمت کم ہو رہی ہے، ڈالرکی عالمی قدر میں کمی ہو رہی ہے۔...
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی ترجمان نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ غاصب اسرائیلی رژیم غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بفر زون قائم کرنیکی کوشش میں ہے اسلام ٹائمز۔ جنیوا میں منعقدہ غزہ سے متعلق ایک پریس کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی ترجمان روینہ شمدسانی کا کہنا تھا کہ غزہ میں غاصب صہیونی فوج کے رویے کے اثرات کے پیش نظر، ہائی کمشنر نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی عوام پر ایسے حالات زندگی مسلط کر دیئے ہیں کہ جو غزہ میں ان کے زندگی گزارنے کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے۔ اقوام متحدہ کی اہلکار نے کہا کہ...
منسک(نیوز ڈیسک)ڈیڑھ لاکھ سے زائد پاکستانی تربیت یافتہ ہنر مند نوجوانوں کو بیلاروس بھیجا جائے گا، تربیت یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں سے متعلق لائحہ عمل جلد ترتیب دیا جائے گا۔ یہ اتفاق بیلاروس کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ایوان آزادی میں دو طرفہ ملاقات کے دوران کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے دارالحکومت منست میں بیلاروس کے صدر الیکزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کی ہے، جس میں دو طرفہ تعاون اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی ہے، ملاقات کیلئے منسک کے ایوان آزادی آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کو بیلاروس کی مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر دیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان صنعت و تجارت اور ماحول...
مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی نے کہاہے کہ الکوحل کے پیگ لگانا اس وقت تک حلال ہے جب تک اس کے دماغ پر اس کے منفی اثرات نہ پڑیں۔ مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا تھا ’برصغیر میں رہنے والے 2 کروڑ مسلمانوں کے لیے تمباکو والا پان حلال ہے لیکن آپ اور میں 5 منٹ بھی نہیں کھا سکتے۔ اسی طرح نسوار پٹھانوں کے لیے حلال ہے تو ہمارے لیے الکوحل والے مشروب کے 3 یا 4 پیگ کیوں حرام ہیں۔ اصل میں تو خمر حرام ہے۔ وی نیوز کے مطابق مفتی قوی نے کہا کہ قرآن کہتا ہے کہ آپ کا دماغ اور زبان درست ہو الکوحل حرام نہیں...
متحدہ عرب امارات میں لاپرواہ ڈرائیوروں کو اب موقع پر گرفتار اور ایک لاکھ درہم جرمانہ ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سختی کردی گئی ہے اور ٹریفک سگنل توڑنے پر جرمانے کی حد ایک لاکھ درہم تک بڑھا دی گئی۔رپورٹ کے مطابق اگر دبئی میں نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے تو جرمانے کے ساتھ ساتھ لائسنس بھی منسوخ کر دیا جائے گا۔ ترمیم شدہ ضابطے کے مطابق ٹریفک نافذ کرنے والے افسران کو وسیع تر اختیار فراہم کردیا گیا ہے مین سڑکوں پر تفریحی موٹر سائیکل چلانے، ریڈ سگنل توڑنے اور دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے والی ڈرائیونگ کی گاڑی ضبط ہوگی اور انہیں حراست میں...
ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ 10 میں ملتان سلطان کی قیادت کرنے والے قومی کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ میں ملتان سلطانز کے ساتھ پاکستان کے 25 کروڑ عوام کا بھی کپتان ہوں۔ ہر کپتان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ٹائٹل جیتے، لیگ میں بہتر سے بہتر کارکردگی کی کوشش کریں گے، بطور کپتان ہی نہیں بطور کھلاڑی بھی دباؤ ہے۔ پی ایس ایل 10 میں ہفتے کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف میچ سے قبل حتمی مشقوں کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ماضی میں کی جانے والی غلطیوں کو دہرانے سے اجتناب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مداحوں کی ناراضگی اپنی جگہ درست...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں سپین سے آئے ڈاکٹرز کے وفد نے ملاقات کی۔وفد میں ڈاکٹر انیس زیمیلس، مس بیڑریو ویلر مورالز اور مس لیوا زرینہ شامل تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر سینیئر ہیلتھ پروفیشنل ڈاکٹر زاہد پرویز اور وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر وفد کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کیں۔(جاری ہے) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ان کارڈیک سرجنز نے 5 سے 11 اپریل کے دوران فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں معصوم بچوں کی ہارٹ سرجری کی ہے۔ ان ڈاکٹرز کے ایف آئی سی بارے...
بیجنگ :اس سال کے آغاز سے ہی امریکہ کی محصولاتی پالیسیوں سے دنیا بھر میں افراتفری پھیل گئی ہے نیز خود امریکی معاشرے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ گولڈ مین ساکس گروپ نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں آنے والے سال میں امریکہ میں کساد کے امکانات کو 35 فیصد سے بڑھا کر 45 فیصد کردیا گیا ہے۔ امریکہ کے دو سابق وزیر خزانہ لیری سمرز اور یلین نے امریکی محصولات کی پالیسی کو “بدترین خود کو نقصان پہنچانے والا” قرار دیا جس کی وجہ سے امریکہ دنیا بھر میں اپنی ساکھ کھو چکا ہے۔امریکہ کے “پاگل پن”کے برعکس، چین اپنے “استحکام” کے ساتھ دنیا میں یقین پیدا کر رہا ہے.ٹیرف جنگ...
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل بانی چیئرمین عمران خان کی اجازت کے بعد ہی خیبر پختونخوا اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ‘ہماری معدنیات وفاق کے حوالے نہ کی جائیں‘، خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل متنازع کیوں؟ خیبر پختونخوا اسمبلی میں زیر بحث مائنز اینڈ منرلز بل پر تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا تفصیلی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بل کے تمام اہم نقاط پہ جامع اور مفصل وضاحت پیش کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کی جانب سے جاری کردہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے اس بل کے تمام پہلوؤں...
خیبرپختونخوا میں منشیات کے عادی افراد اب صحت کارڈ سے مستفید ہوسکیں گے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 30ویں اجلاس میں شعبہ صحت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا اقدام، صحت کارڈ اسکیم میں مفت او پی ڈی سروسز بھی شامل صوبائی کابینہ نے صحت کارڈ کے تحت مفت ٹرانسپلانٹ و امپلانٹ سروس دینے کا فیصلہ کیا ہے،کڈنی، لیور، بون میرو ٹرانسپلانٹ کا خرچہ حکومت برداشت کرے گی، کوکلیئر انپلانٹ کا خرچہ بھی حکومت برداشت کرے گی. اگلے مرحلے میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو صحت کارڈ میں شامل کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت کا صحت کارڈ اسکیم میں لائف انشورنس شامل...

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر لوکا شینکو کے مابین دو طرفہ ملاقات، پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد تربیت یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کو بیلا روس بھیجا جائے گا
منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد تربیت یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کو بیلا روس بھیجا جائے گا۔ یہ فیصلہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر لوکو شینکا کے مابین جمعہ کو بیلا روس کے ایوان آزادی میں ہونے والی دو طرفہ ملاقات میں کیا گیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سے ہنر مند اور تربیت یافتہ نوجوانوں کو بیلاروس بھجوانے کے حوالے سے لائحہ عمل جلد ترتیب دیا جائے گا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ زرعی شعبے اور زرعی مشینری کی تیاری کے حوالے سے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔ ملاقات میں...
دبئی سے بنگلہ دیش، ڈھاکا جانے والے غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق طیارے میں سوار ایک مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سے رابطہ کیا، ایئرپورٹ پر تعینات طبی عملے نے مسافر کا معائنہ کیا۔ غیرملکی ایئرلائن کی دوحہ کی پرواز منسوخ، مسافر پریشان دوسری جانب غیرملکی ائیرلائن کی دوحہ کی پرواز منسوخ کردی گئی ہے، جسے صبح 3بج کر50 منٹ پر دوحہ روانہ ہونا تھا، غیرملکی ائیرلائن کا طیارہ ٹیکسی کے دوران فنی خرابی کا شکار ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ منسوخ ہونے والی پرواز کے مسافروں کو اگلی پرواز سے بھیجا...
پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ الکوحل کے پیگ لگانا اس وقت تک حلال ہے جب تک اس کے دماغ پر اس کے منفی اثرات نہ پڑیں۔ مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا تھا ’برصغیر میں رہنے والے 2 کروڑ مسلمانوں کے لیے تمباکو والا پان حلال ہے لیکن آپ اور میں 5 منٹ بھی نہیں کھا سکتے۔ اسی طرح نسوار پٹھانوں کے لیے حلال ہے تو ہمارے لیے الکوحل والے مشروب کے 3 یا 4 پیگ کیوں حرام ہیں۔ اصل میں تو خمر حرام ہے‘۔ مفتی قوی نے کہا کہ ’قرآن کہتا ہے کہ آپ کا دماغ اور زبان درست ہو الکوحل حرام نہیں ہے۔...
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وسطی کرم اور لوئر کرم میں فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی مسلسل موجودگی نے حالات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، ان عناصر کی موجودگی نہ صرف عوام کے جان و مال کے لیے خطرہ ہے بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کو بھی داؤ پر لگا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر ساجدحسین طوری نے کہا ہے کہ پاراچنار کے عوام چھ ماہ سے راستوں کی بندش کے باعث محصور ہیں اور شدید مشکلات کا شکار ہیں، میڈیا کے ساتھ بات چیت میں پی پی کے صوبائی نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے کہا کہ مین شاہراہ اور افغان سرحد سمیت آمدورفت کے راستے چھ ماہ سے بند...
190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنی سزا کے خلاف دائر اپیلوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دی ہے یہ درخواستیں خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہیں جن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی کارروائی میں تاخیر انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اس وقت سیاسی انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں اور ان کی حراست بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے سترہ جنوری کو سزا سنائے جانے کے بعد کئی ماہ گزر چکے ہیں لیکن تاحال...
کرایہ داری فارم کی فیس 2 ہزار، بیرون ملک جانے کے لئے پولیس کلیرئنس سرٹیفکیٹ کی فیس تین ہزار، سرکاری ملازمت کی ویریفکیشن فیس ایک ہزار جبکہ ویزہ پراسیس کی تصدیق کی بھی فیس مقرر کردی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس کلیرنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور ویزہ کلیرنس کے لیے 3 ہزار روپے سرکاری فیس مقرر کردی۔ تفصیلات کے مطابق کرایہ داری فارم کی فیس 2 ہزار، بیرون ملک جانے کے لئے پولیس کلیرئنس سرٹیفکیٹ کی فیس تین ہزار، سرکاری ملازمت کی ویریفکیشن فیس ایک ہزار جبکہ ویزہ پراسیس کی تصدیق کی بھی فیس مقرر کردی گئی۔ اس سے قبل پشاور پولیس لائن اور پال آفس یعنی پولیس اسسٹنس لائن سے یہ تمام سہولیات شہریوں کو مفت مسیر آتی...
سٹی42: صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال ویساکھی اور بابا گورو نانک کے جنم دن کے موقع پر دنیا بھر سے 50 ہزار سکھ یاتریوں کو پاکستان لایا جائے گا۔ صوبائی وزیر کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی دن میں 5 ہزار 800 سکھ یاتری بھارت سے پاکستان پہنچے۔ اس تعداد کو 50 ہزار تک لے جانے کے لیے تیز تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل سردار رمیش سنگھ نے بتایا کہ یورپ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک...
— فائل فوٹو غیر ملکی ایئر لائن کی کراچی سے دوحہ کی پرواز کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد منسوخ کر دی گئی۔غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کو صبح 3 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہونا تھا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کا طیارہ ٹیکسی کے دوران فنی خرابی کا شکار ہو گیا۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق منسوخ ہونے والی آج کی پرواز کے مسافروں کو اگلی پرواز سے بھیجا جائے گا۔ ریاض سے لاہور کی غیرملکی پرواز میں سوار پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب، مسقط میں ہنگامی لینڈنگپرواز نے شیڈول کے مطابق شام 7 بجکر 10 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ایئر لائن...
فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف آج ملک بھر میں ریلیاں جلوس اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں جمعتہ المبارک کو مجلس اتحاد امت کی جانب سے یوم مظلوم و محصورین فلسطین کے طور پر منایا جا رہا ہے اس موقع پر مختلف مذہبی و سیاسی جماعتیں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کر رہی ہیں مجلس اتحاد امت کے زیر اہتمام قومی فلسطین کانفرنس کے اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جب تک غیر مشروط جنگ بندی نہیں ہو جاتی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے ممالک سے سفارتی روابط ختم کیے جائیں کانفرنس کے شرکاء نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فوری اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ...
منسک (ڈیلی پاکستان آن لائن )بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی جانب سے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعزاز میں اپنے فارم ہاوس پر عشائیہ دیا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس کے دارالحکومت منسک پہنچے۔بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے وزیراعظم شہباز شریف کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ ایئرپورٹ پر بیلاروس میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران بھی استقبال کے لئے موجود تھے۔وزیراعظم کے ہمراہ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب بھی تھے۔بعد ازاں...
واشنگٹن: امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں شدت آ گئی ہے، کیونکہ وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر مجموعی امریکی ٹیرف اب 145 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ وہ چینی مصنوعات پر نیا ٹیرف عائد کر رہے ہیں جو 125 فیصد تک ہوگا۔ تاہم، وائٹ ہاؤس کی وضاحت کے مطابق یہ نیا ٹیرف پہلے سے لاگو 20 فیصد ٹیرف کے علاوہ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ چین پر مجموعی محصولات کی شرح اب 145 فیصد ہو چکی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ابتدائی 20 فیصد ٹیرف کا مقصد چین سے فینٹینیل جیسی خطرناک منشیات کی اسمگلنگ پر دباؤ ڈالنا...

ایک ملازم ایسا بھی ہے جس کے انکریمنٹ لگ لگ کر مراعات جج کے برابر ہو چکیں،وکیل درخواستگزارکے ہائیکورٹ چیف جسٹسز کے اختیارات سے متعلق کیس میں دلائل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں ہائیکورٹ چیف جسٹسز کے اختیارات سے متعلق کیس میں وکیل درخواست گزار نے کہاکہ چیف جسٹسز نے بعض ملازمین کو ایک کروڑ کا انکریمنٹ دیا، ایک ملازم ایسا بھی ہے جس کے انکریمنٹ لگ لگ کر مراعات جج کے برابر ہو چکیں،ایک شخص کیلئے ایک ہی دن میں 3،3نوٹیفکیشنز ہوتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں ہائیکورٹ چیف جسٹسز کے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ پنجاب ہائیکورٹ کا جواب جمع ہو چکا ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ جب تک ہائیکورٹ کے رولز نہیں بنیں گے ایسا ہی چلے گا، درخواست گزار نے کہاکہ چیف جسٹسز نے بعض ملازمین کو ایک...
سانتو ڈومنگو: ڈومینیکن ریپبلک کے دارالحکومت میں واقع مشہور نائٹ کلب جیٹ سیٹ میں چھت گرنے سے کم از کم 221 افراد جاں بحق ہو گئے، یہ حادثہ ملک کی حالیہ تاریخ کا بدترین المیہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ منگل کی صبح پیش آیا جب کلب میں سینکڑوں افراد موجود تھے۔ معروف مرینگے گلوکار روبی پیریز اس وقت اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے جب اچانک چھت گر گئی، وہ بھی اس حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو ٹیم کے سربراہ خوان مانوئل مینڈیز نے میڈیا کو بتایا کہ اب تک 189 افراد کو زندہ نکالا گیا ہے جبکہ 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی کارروائیاں دو دن تک جاری رہیں جن...
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کاکہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں جمہوری آزادیاں میسر ہیں،جب اقتدار سنبھالا تو تباہ حال معاشی و سیاسی نظام ورثے میں ملا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے افسوسناک امر ہے، آزادکشمیر رینجرز کے نام سے فورس پہلے ہی موجود ہے، بدقسمتی سے آزادکشمیر میں انسداد دہشتگردی اور امن و امان کے حوالے سے درپیش چیلنجز پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی، "آرمڈ سٹرگل" مغرب کی ٹرم ہے، قرآن کا دوٹوک فیصلہ ہے کہ یہود و ہنود مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے، آج غزہ میں پرامن جدوجہد کا کوئی تصور باقی نہیں بچا، وفاق...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ ایگزیکٹو ایجنسیوں کی مداخلت کے خلاف عدالتی افسر کی کسی بھی شکایت کے جواب میں ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی طرف سے کوئی بھی کارروائی نہ کرنا آئین کے آرٹیکل 203 کے تحت اس کی آئینی ذمہ داریوں کے منافی ہوگا۔ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے پہلے تو آرٹیکل 203 کے تحت انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سمیت ماتحت عدالتوں کی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے اپنے آئینی اختیار میں رہ کر کام کیا ۔ مزید پڑھیں: 9 مئی مقدمات، چیف جسٹس فریقین میں توازن کیلیے پرعزم دوسرا ایڈمنسٹریٹو جج کی جانب سے پریذائیڈنگ جج کے خلاف ریفرنس ناکافی بنیادوں پر خارج کرنے کی روشنی میں...
خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق سرکاری سکولوں میں مفت کتابوں کی فراہمی کے لئے فنڈ کی فراہمی کی منظوری دی گئی، نئے تعلیمی سال میں داخلہ لینے والے بچوں کو مفت بستوں کی فراہمی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق سرکاری سکولوں میں مفت کتابوں کی فراہمی کے لئے فنڈ کی فراہمی کی منظوری دی گئی، نئے تعلیمی سال میں داخلہ لینے والے بچوں کو مفت بستوں کی فراہمی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ نے صحت سہولت کے تحت مفت ٹرانسپلانٹ و امپلانٹ...
پشاور: پختونخوا حکومت نے پولیس کلیرنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور ویزہ کلیرنس کے لیے 3 ہزار روپے سرکاری فیس مقرر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کرایہ داری فارم کی فیس 2 ہزار ، بیرون ملک جانے کے لئے پولیس کلیرئنس سرٹیفکیٹ کی فیس تین ہزار، سرکاری ملازمت کی ویریفکیشن فیس ایک ہزار جبکہ ویزہ پراسیس کی تصدیق کی بھی فیس مقرر کردی گئی۔ اس سے قبل پشاور پولیس لائن اور پال آفس یعنی پولیس اسسٹنس لائن سے یہ تمام سہولیات شہریوں کو مفت مسیر آتی تھیں لیکن صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد پہلی بار شہریوں کے لئے کسی بھی قسم کی پولیس ویریفکیشن یا ویزہ سمیت تصدیقی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کےلئے فیس ادا کرنی ہوگی۔ پشاور میں پولیس سہولت...
جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار محدود ہے، ہر افسر حلف لیتا ہے پھر بھی رشوت لی جاتی ہیں، یہاں ہر کام کرنے کے لیے رشوت دینی پڑھ رہی ہے، آپ یہ بتائیں کہ آپ کیسے متاثر ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سودی نظام اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ ہر افسر حلف لیتا ہے پھر بھی رشوت لی جاتی ہیں۔ جسٹس اعجاز انور اور جسٹس کامران میاں خیل نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ صدر اور وزیر اعظم پاکستان اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، حکومت نے سودی شرائط پر آئی ایم ایف...
بالی ووڈ میں ایسے کئی اداکار ہیں جنہیں ناظرین اقربا پروری کی پیداوار سمجھتے ہیں۔ ان اسٹار کڈز کو عام طور پر ان اداکاروں کے مقابلے میں برتری دی جاتی ہے جو انڈسٹری میں بالکل نئے ہوتے ہیں۔ لیکن قسمت ہر ایک کا ساتھ نہیں دیتی، ایسے ہی ایک سپر اسٹار کے بیٹے نے لگاتار 11 ناکام فلمیں دے کر فلم انڈسٹری ہی چھوڑ دی۔ جی ہاں! بالی ووڈ کی دنیا میں ایک ایسا ستارہ بھی گزرا ہے جس نے 11 فلموں میں کام کیا مگر قسمت نے ایک بار بھی ساتھ نہ دیا۔ یہ کہانی ہے لیجنڈری اداکار منوج کمار کے بیٹے کنال گوسوامی کی، جنہیں فلمی دنیا میں کوئی کامیابی نہ مل سکی۔ دلچسپ بات یہ ہے...
ندا اور یاسر نواز کی جوڑی شوبز دنیا کی سب سے کامیاب جوڑی سمجھی جاتی ہے جن کی مثالیں دی جاتی ہیں تاہم ہر میاں بیوی کی طرح ان کے درمیان بھی جھگڑے معمول کی بات ہیں۔ یاسر نواز نے اداکاری کے بعد ہدایتکاری میں بھی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا ہے اور کئی کامیاب سیریز ان کے کریڈٹ پر ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں یاسر نواز نے بتایا کہ ان کی اہلیہ ندا بہت غصیلی طبیعت کی مالک ہیں اور جھگڑے بھی ہوتے رہتے ہیں۔ یاسر نواز نے بتایا کہ ندا ایک بار میرا لیپ ٹاپ بھی توڑ چکی ہے اور ایک بار تو غصے میں آکر بوتل ٹی وی پر دے ماری تھی۔ یاسر نے بتایا کہ جب میں نے ندا...
یمن میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سازباز کا راستہ سوائے شکست اور ناکامی کے کچھ حاصل نہیں کر سکتا کہا کہ امریکہ اور غاصب صیہونی رژیم سے مقابلے کا واحد راستہ جہاد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے غزہ میں مظلوم فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری صیہونی بربریت کے بارے میں کہا: "ہم نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی توڑنے کے آغاز سے ہی فلسطینی عوام کی حمایت میں فوجی کاروائیاں شروع کر دی تھیں۔ اسرائیل نے امریکہ کی واضح حمایت اور شاباش سے جنگ بندی کا معاہدہ توڑا ہے۔ اسرائیلی دشمن نے حتی جنگ بندی...
بیلاروس کے صدر کی دعوت پر وزیراعظم 10 سے 11 اپریل 2025ء تک بیلاروس کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیراعظم بھی بیلاروس کے دورے پر روانہ ہو گئے، پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب بھی ان کے ساتھ روانہ ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے، منسک ایئرپورٹ پر بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے شہباز شریف کا پُرتپاک استقبال کیا۔ بیلاروس میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام بھی وزیراعظم کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ بیلاروس کے...
کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں عامر نواز کی گاڑی اور ان کے پیچھے موٹر سائیکل سوار افراد کو دیکھا جاسکتا ہے۔منگل کی رات کو آئی آئی چندریگر روڈ پر کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ پر حملہ کیا گیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی۔ فوٹیج میں عامر نواز وڑائچ کی گاڑی مختلف سڑکوں سے ہوتی ہوئی آئی آئی چندریگر روڈ پر آرہی ہے جبکہ ان کے تعاقب میں موٹر سائیکل سوار افراد کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔جیسے ہی عامر نواز آئی آئی چند ریگر روڈ پر ایک ہوٹل پر رکے انھیں چار سے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس کے دارالحکومت منسک پہنچ گئے، وہ بیلاروس کے صدر کی دعوت پر سرکاری دورہ کر رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔روز نامہ امت کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بیلاروس پہنچ چکے ہیں، منسک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن اور بیلاروس میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے وزیراعظم کا استقبال کیا جبکہ بیلاروس میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام بھی وزیراعظم کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے، وزیراعظم کا دورہ...
خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل 2025 کو کابینہ سے منظوری کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کیا گیا تو مجوزہ بل کے خلاف طوفان کھڑا ہو گیا ہے اور اپوزیشن کے علاوہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اراکین بل کے خلاف کھڑے ہو گئے۔ بل کے خلاف پارٹی اراکین کی مخالفت کے بعد پی ٹی آئی کے بانی چئیرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے مجوزہ قانون سازی کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اٹک میں سونے کے ذخائر کی نیلامی جلد، 2 مزید مقامات پر ذخائر ملے ہیں، وزیر معدنیات پنجاب علیمہ خان نے روالپنڈی میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ عمران خان رہائی تک مجوزہ بل کو پاس نہ کیا جائے۔...
وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے۔ بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے منسک ایئرپورٹ پر شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔ بیلاروس میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام بھی وزیراعظم کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں: نواز شریف سرکاری دورے پر وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ بیلا روس روانہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر 10 سے 11 اپریل 2025ء تک بیلاروس کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ دریں اثنا مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز...
صدر یورپین کمیشن ارسلا وانڈر لین کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کو ایک موقع اور دیا جائے، یورپی یونین کے جوابی اقدامات کو رکن ممالک کی بھرپور حمایت حاصل ہے، لیکن ہم نے ان اقدامات کو 90 دن کےلیے مؤخر کر نے فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی کمیشن کی صدر نے بھی جوابی ٹیرف کے نفاذ میں 90 روزہ وقفے کا اعلان کیا ہے۔ صدر یورپین کمیشن ارسلا وانڈر لین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ٹیرف کے نفاذ میں وقفے کے اعلان کا نوٹس لیا ہے۔ انھوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کو ایک موقع اور دیا جائے، یورپی یونین کے جوابی اقدامات کو رکن ممالک کی بھرپور حمایت حاصل...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں شامل 6 ٹیموں کے کپتانوں شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم، محمد رضوان، شاداب خان، حسن علی اور سعود شکیل نے اسلام آباد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس کے بعد صحافیوں نے ان سے مختلف سوالات کیے لیکن ایک سوال ایسا تھا جس کا جواب نہ تو بابر اعظم دے سکے اور نہ ہی محمد رضوان۔ پھر شاہین آفریدی نے کہا کہ وہ اس سوال کا جواب دیتے ہیں۔ صحافی نے بابر اعظم سے سوال کیا کہ اس وقت قوم کا مورال ڈاؤن ہے، آپ کیا سمجھتے ہیں کہ ہم کہاں پر کمزوری دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی ٹیم 200 سے زائد اسکور کرتی ہے تو...
اسلام ٹائمز: بے حسی کے اس دور میں جب کہ حرم کے اماموں کو ظلم کے خلاف اُف تک کہنے کا یارا نہیں ہے کہ کہیں حاکم وقت ناراض نہ ہوجائے، جب کہ مسلمان حکمرانوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لی ہیں کہ بچوں کی چیخیں انھیں پریشان نہ کریں، جب کہ دو ارب مسلمان اور آٹھ ارب انسان ظلم کا ننگا ناچ خاموشی سے دیکھ رہے ہیں، ایسے میں مراکش کی ابتہال اور ہندوستان کی وانیا اگروال نے اس اندھی بہری دنیا کو آئینہ بھی دکھایا ہے اور راستہ بھی سُجھایا ہے۔ آپ جائے ظلم سے بہت دور رہ کر پر امن طریقے سے تن تنہا بہت بڑا احتجاج کرسکتے ہیں اگر آپ کا ضمیر زندہ ہے۔ تحریر:...
بہاولپور ( اے بی این نیوز )یزمان منڈی میں مہندی کی تقریب میں نازیبا رقص کرنے پر معروف ڈانسر مہک ملک سمیت 35 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بہاولپور پولیس کے مطابق تقریب میں پرفارمنس کے دوران کرنسی نوٹوں کی بارش کی گئی جس سے عوامی شرافت پر تشویش پیدا ہوئی۔ مزید برآں تقریب کے دوران لاؤڈ سپیکر اور ساؤنڈ ایمپلیفائر کا استعمال مقامی قوانین کے منافی پایا گیا۔شادی میںنازیبا رقص کرنے پر معروف ٹرانس جینڈر ڈانسر پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے باضابطہ طور پر مہک ملک اور ایک مقامی شہری ذیشان جو کہ شانی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کا نام لیا ہے۔ ان کے ساتھ دس دیگر افراد کو بھی نامزد کیا...
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بین الاقوامی جغرافیائی کانفرنس کا آغاز ہو رہا ہے، جو صدر عبدالفتاح السیسی کی سرپرستی میں منعقد کی جارہی ہے۔ مصر 100 سال بعد اس عالمی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے، مصر نے اس کانفرنس کی پہلی میزبانی 1925 میں کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: مسلم معاشروں میں خواتین کی تعلیم چیلنجز اور مواقع، رواں ہفتے 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوگی یہ اہم کانفرنس دنیا بھر سے جغرافیہ دانوں، محققین اور ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گی، جہاں وہ جغرافیہ کے مختلف شعبہ جات میں تازہ ترین تحقیقات، سائنسی مطالعات اور پالیسی سفارشات پیش کریں گے۔ کانفرنس میں 14 خصوصی کمیٹیاں شرکت کریں گی، جو بین الاقوامی جغرافیائی یونین کی...
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام سے وابستہ 5 اداروں اور ایک شخص پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کے تحت ایران پر مزید دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے تاکہ جوہری معاہدے پر ایران کو جھکایا جا سکے۔ محکمہ خارجہ کے مطابق، ان اداروں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو مدد فراہم کی، اور امریکا ان تمام عناصر کا احتساب جاری رکھے گا جو ایران کے ایٹمی عزائم کو تقویت دے رہے ہیں۔ یہ پابندیاں ایسے وقت میں لگائی گئی ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات صرف دو روز بعد ہونے والے ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر خبردار کیا...

معدنیات کے حوالے سے تمام چیزیں ابھی تک مفاہمتی یادداشتوں کی حد تک ہی ہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے جبکہ معدنیات کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت میں ابھی سرمایہ کاری کی کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا حصہ بننے والے مزمل اسلم کون ہیں؟ رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے، مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منرلز اور مائنز کے حوالے سے اگر کوئی مالا مال ہے تو وہ خیبرپختونخوا ہے تو یہ صوبہ غریب کیوں ہے ہم اپنی معدنیات کو بیچ کر مالا مال ہوں گے۔ https://Twitter.com/ahmad__bobak/status/1910243259080712206 ’کوئی بھی دھات جو اس وقت کسی بھی صوبے میں پائی جاتی ہے تو سب خیبرپختونخوا میں بھی پائی...
مصر کے ایک ہسپتال میں زخمی فلسطینی خاتون کے الفاظ اسوقت مزاحمت کی علامت بن کر جبری نقل مکانی کے تمام منصوبوں کیخلاف سینکڑوں کانفرنسوں سے زیادہ فصیح و بلیغ انداز میں احتجاج کرتے ہوئے دنیا بھر کی توجہ کو ان انسانیت سوز پالیسیوں اور انکے بھیانک نتائج کیجانب مبذول کرنے لگے جب مصری و فرانسیسی صدور اسکی عیادت کیلئے وہاں پہنچے! اسلام ٹائمز۔ "بس مجھے غزہ واپس جانے دو!" یہ الفاظ مصر کے ایک ہسپتال میں زیر علاج اس زخمی فلسطینی خاتون کے ہیں جس کی عیادت کو مصری و فرانسیسی صدور عبدالفتاح السیسی اور ایمانوئل میکرون وہاں پہنچے تھے۔۔ ایسے الفاظ کہ جنہوں نے عالمی سطح پر بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی اور سوشل میڈیا صارفین نے...
پاکستان تحریک انصاف کے اندر بڑھتی ہوئی گروپ بندیاں اور سیاسی دھڑے بندی خیبرپختونخوا میں معدنیات سے متعلق مجوزہ بل کو ایک اہم اصلاحاتی قدم سے تنازع میں بدلنے کا باعث بن گئیں ہیں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے درمیان سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا جہاں KPMINERALBILL 2025 کا ٹرینڈ زور پکڑ گیا اور بل کے حق اور مخالفت میں ایک محاذ آرائی شروع ہو گئی بل پر تنقید کرنے والے رہنماؤں اور پارٹی سے منسلک یوٹیوبرز نے قانونی نکات پر بات کرنے کی بجائے ذاتی اور سیاسی حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا بعض یوٹیوبرز نے اس بل کو پارٹی نظریے کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے غیر منتخب قوتوں کے حوالے کرنے کی کوشش کہا جبکہ...
اپنے بیان میں ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ڈمپرز یا ہیوی گاڑیوں کو جلانے کی اجازت نہیں، جو بھی شہر کا امن خراب اور دہشت پھیلانے میں ملوث ہے گرفتار کیا جائے گا، پولیس کو گاڑیاں جلانے والے افراد کو گرفتار کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے ڈمپر حادثات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈمپرز حادثات میں ملوث ڈرائیوروں کو گرفتار کرنے کے واضح احکامات ہیں۔ اپنے بیان میں ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ڈمپرز یا ہیوی گاڑیوں کو جلانے کی اجازت نہیں، جو بھی شہر کا امن خراب اور دہشت پھیلانے میں ملوث ہے گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس کے لیے روانہ ہو گئے۔ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف 10 سے 11 اپریل 2025ء تک بیلاروس کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ دریں اثنا مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی بیلاروس کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ان کے ہمراہ روانہ...
فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے دریافت کیا کہ اپیل کے حوالے سے کل ہم نے اٹارنی جزل سے بھی پوچھا تھا، 175 کے پارٹ کو کسی نے چیلنج نہیں کیا، وزارت دفاع کی وکالت کرتے ہوئے خواجہ حارث بولے؛ سلمان اکرم راجہ نے سارے دلائل ہی 175 پر دیے ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا 175 سے ہٹ کر بھی سویلینز کے ملٹری ٹرائل کی اجازت ہے، خواجہ حارث کا موقف تھا کہ محرم علی اور لیاقت حسین کیس میں یہ تمام چیزیں موجود ہیں، آرمڈ فورسز سے تعلق والا پوائنٹ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینزکے ٹرائل سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کیا 175سے ہٹ کر بھی سویلینز کےملٹری ٹرائل کی اجازت ہے؟خواجہ حارث نے کہاکہ محرم علی اور لیاقت حسین کیس میں یہ تمام چیزیں موجود ہیں،آرمڈفورسز سے تعلق والا پوائنٹ ایف بی علی کیس سے ہی نکلا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کےٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب دیتے ہوئے کہاکہ سلمان اکرم راجہ نے سارے دلائل 175پر دیئے ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف بیلا روس کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواب بھی ہمراہ ہیں۔ بیلاروس کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بیلاروس 10 سے 11 اپریل تک ہوگا ۔ وزیراعظم شہباز شریف اور میزبان صدر کے درمیان پاکستان میں سرمایہ کاری، معاشی تعاون اور تجارتی روابط کے فروغ پر باضابطہ مذاکرات ہوں گے ۔ پاکستان میں ٹریکٹر سازی کیلئے تعاون اور یوکرائن روس تنازع سمیت امن و سلامتی پر بھی بات ہو گی ۔ دو روزہ دورے میں نوازشریف بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔...
اسلام آباد (اوصاف نیوز)وزیراعظم شہباز شریف ، نوازشریف اور مریم نواز کے ہمراہ بیلا روس کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواب بھی ہمراہ ہیں۔ بیلاروس کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بیلاروس 10 سے 11 اپریل تک ہوگا ۔ وزیراعظم شہباز شریف اور میزبان صدر کے درمیان پاکستان میں سرمایہ کاری، معاشی تعاون اور تجارتی روابط کے فروغ پر باضابطہ مذاکرات ہوں گے ۔ پاکستان میں ٹریکٹر سازی کیلئے تعاون اور یوکرائن روس تنازع سمیت امن و سلامتی پر بھی بات ہو گی ۔ دو روزہ دورے میں نوازشریف بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔...
اسلام آباد: بجلی کی پیداوار کے ٹیرف میں کمی کے لیے حمزہ شوگر ملز سمیت 9 بیگاس پاور پلانٹس نے بھی نیپرا میں درخواست جمع کروا دی۔ بیگاس پاور پلانٹس نے فیول لاگت کی کمی کی درخواست دی۔ بجلی کی پیداور میں منافع کم کرکے 17 فیصد پر فکس کرنے کی درخواست دی گئی جبکہ مرمت اور آپریشن لاگت میں 10 فی صد کمی کی درخواست دی گئی۔ انشورنش فیس میں بھی 0.7 فی صد کمی کی درخواست دی گئی۔ بیگاس پاور پلانٹس نے اوپن مارکیٹ میں بجلی فروخت کرنے کی بھی درخواست دی۔ ٹیرف میں کمی کی درخواست چنیوٹ پاور، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز، المعیز انڈسٹری، چنار انرجی، تھل انڈسٹری، حمزہ شوگر ملز، رحیم یار خان...
مہاراشٹر(نیوز ڈیسک)بھارت میں 3 بچوں کی ماں نے 12 ویں جماعت کے طالبعلم کی محبت میں گرفتار ہو کر مذہب تبدیل کر کے شادی کر لی۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں 30 سالہ 3 بچوں کی ماں نے بارہویں جماعت کے 18 سالہ نوجوان کی محبت میں اپنا مذہب بدل لیا اور اسی نوجوان سے شادی بھی رچا لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ غیر معمولی واقعہ امروہہ کے ایک مندر میں پیش آیا جہاں خاتون نے ہندو مذہب اختیار کر کے نوجوان طالب علم سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا۔ حسن پور کے سرکل افسر دیپ کمار پنت نے بتایا ہے کہ خاتون نے اپنا پرانا نام شبنم چھوڑ کر نیا...
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ بیلاس روس روانہ ، متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو اپنے وفد کے ہمراہ بیلاروس روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے بھائی نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب، اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی وفد میں شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور بیلاروس کے صدر لوکا شینکو کے درمیان باضابطہ مذاکرات کل ہوں گے، اس دوران متعدد معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بیلاروس کے صدر لوکا شینکو وزیراعظم شہبازشریف کو عشائیہ دیں گے۔ وفد میں اطلاعات، تجارت، اور مواصلات کے وزرا کے...
بھارت میں 3 بچوں کی ماں نے 12 ویں جماعت کے طالب علم کی محبت میں گرفتار ہو کر مذہب تبدیل کر کے شادی کر لی۔ بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں 30 سالہ 3 بچوں کی ماں نے بارہویں جماعت کے 18 سالہ نوجوان کی محبت میں اپنا مذہب بدل لیا اور اسی نوجوان سے شادی بھی رچا لی۔ بھارتی نیوز چینل کے مطابق یہ غیر معمولی واقعہ امروہہ کے ایک مندر میں پیش آیا جہاں خاتون نے ہندو مذہب اختیار کر کے نوجوان طالب علم سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا۔ حسن پور کے سرکل افسر دیپ کمار پنت نے بتایا ہے کہ خاتون نے اپنا پرانا نام شبنم چھوڑ کر نیا...
پشاور: خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، ملاکنڈ میں چند ایک مقامات پر گرچ چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ مانسہرہ، تورغر، کوہستان، بٹگرام، ایبٹ آباد میں بھی تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ خیبر، اورکزئی، مہمند، صوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ اور پشاور میں بھی گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ڈیرہ، ٹانک، لکی مروت، کرک، شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی گرچ چمک اور ہواؤں...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کیلئے پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے کھلاڑیوں کی نقل و حرکت بشمول فیلڈرز کے کوآرڈینیٹ، بولر کے رن اپ اور بیٹنگ اسٹانس کو ہر ایک ڈلیوری پر فریم بہ فریم ٹریک کیا جائے گا۔ اسی طرح ٹیکنالوجی کھیل کے مختلف پہلوؤں کا بال بائی بال ریکارڈ بھی رکھے گی۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ "میچ آفیشل ٹیکنالوجی" کیا امپائرز کو فائدہ ہوگا؟ چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی پی ایس ایل کو جدید کرکٹ براڈکاسٹنگ بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔ مزید پڑھیں: فرنچائز ٹیم ڈائریکٹر نے دورباہ...
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ابھی صرف پنجاب کی حد تک عوامی رابطہ مہم شروع کر رہے ہیں، نواز شریف دوسرے صوبوں کا دورہ کریں گے تو ان صوبوں میں بھی جلسے کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، امریکی ڈاکٹر شاید صرف حال چال پوچھنے ہی آئے تھے۔ لاہور میں جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو اپنے صوبے کی نمائندگی کرنا چاہیے تھی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے صوبے کی نمائندگی نہیں کرتے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی درآمدات پر عائد کردہ مزید 50 فیصد ٹیرف سے چینی مصنوعات پر مجموعی محصولات اب 104 فیصد تک پہنچ گئی ہیں، اس بھاری ٹیرف کے بعد اب چین اور امریکا کے درمیان ہونے والی تجارت میں بڑی کمی ہوگی، کہا یہ جا رہا ہے کہ چین اب امریکا کے ساتھ تجارت کرنے کے لیے کسی اور ملک خصوصاً پاکستان کا سہارا لے سکتا ہے۔ وی نیوز نے معاشی ماہرین سے گفتگو کی اور ان سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا چین پاکستان کے ذریعے امریکا کے ساتھ تجارت کر سکتا ہے؟ یہ بھی پڑھیں امریکا کا چین پر 104 فیصد ٹیرف کے نفاذ کا اعلان، چین نے متبادل منڈیوں کی تلاش شروع کردی...
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی نمو میں کمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال معاشی نمو 2.5 فیصد اور آئندہ مالی سال 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، جو کہ خطے میں سب سے کم شرح نمو ہے۔ بینک نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا کہ اصلاحات کے پروگرام میں کوئی بھی رکاوٹ نقصان دہ ثابت ہوگی، پاکستان میں موجود سیاسی تنائو معاشی اعتماد متزلزل اور اس سے معیشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ بینک نے مزید کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 6 فیصد رہے گی، جو بنگلہ دیش کے بعد دوسری بڑی شرح ہے۔ مزید پڑھیں: اے ڈی بی نے مختلف منصوبوں کیلیے 55 کروڑ ڈالر قرض...
انسپکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایات کے مطابق پولیس اہلکاروں کو فیس بک، واٹس ایپ، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے غیر مجاز استعمال پر فوری ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال جبکہ زیر تفتیش ملزمان کو یوٹیوبر کے سامنے پیش کرنے انٹرویوز کروانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا نے زیر تفتیش ملزمان کو یوٹیوبرز کے سامنے پیش کر کے انٹرویوز کروانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ زیر تفتیش ملزمان کے سوشل میڈیا ٹرائل سے متعلق شکایات پر خیبر پختونخوا پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے بھی ہارڈ اسٹیٹ کی مشروط حمایت کردی۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہارڈ اسٹیٹ اچھی بات ہے مگر اس کیلئے حکومت آئینی ہو جسے عوام کی حمایت حاصل ہو۔عمر ایوب نے کہا کہ تین سال پہلے جمہوری حکومت کو جنرل باجوہ اور پی ڈی ایم نے انجینئرڈ عدم اعتماد سے ہٹایا، ایسی حکومت کو لا کر بٹھایا گیا جس کی عوام میں جڑیں نہیں تھیں۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی معیشت فری فال میں ہے، پرائیویٹ شعبہ میں قرض دو ہزار ارب روپے پر پہنچ گیا ہے، ترقیاتی بجٹ استعمال نہیں ہوا،...
پشاور: خیبرپختونخوا میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال جبکہ زیر تفتیش ملزمان کو یوٹیوبر کے سامنے پیش کرنے انٹرویوز کروانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا نے زیر تفتیش ملزمان کو یوٹیوبرز کے سامنے پیش کر کے انٹرویوز کروانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ زیر تفتیش ملزمان کے سوشل میڈیا ٹرائل سے متعلق شکایات پر خیبر پختونخوا پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایات کے مطابق پولیس اہلکاروں کو فیس بک، واٹس ایپ، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے غیر مجاز استعمال پر فوری ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا۔...
یورپی یونین نے امریکا کو کرارا جواب دیتے ہوئے جوابی تجارتی اقدامات کا اعلان کردیا، اور امریکی ٹیرف کے جواب میں 25 فیصد ڈیوٹی عائد کردی ہے۔ جبکہ چین نے بھی امریکا پر ٹیرف بڑھا کر 84 فیصد کردیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین نے کہا ہے کہ امریکی مصنوعات پر جوابی تجارتی اقدامات کے تحت 25 فیصد ٹیرف کا اطلاق 15 اپریل سے ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں امریکا کا چین پر 104 فیصد ٹیرف کے نفاذ کا اعلان، چین نے متبادل منڈیوں کی تلاش شروع کردی یورپی یونین کے مطابق 15 اپریل سے امریکی مصنوعات پر ڈیوٹی وصول کرنا شروع کردی جائے گی، لیکن اگر امریکا متوازن تجارتی تعلقات پر راضی ہوتا ہے تو ٹیرف معطل کرنے...
پشاور ہائی کورٹ نے مہاجر کارڈ کی بنیاد پر شہریت دینے کی درخواستیں وزارت داخلہ کو ارسال کرتے ہوئے انہیں نمٹانے کا حکم جاری کردیا جبکہ پاکستان اوریجن کارڈ کے اجراء میں تاخیر کے خلاف درخواست پر نادرا کو درخواست گزاروں کی شکایات سننے کی ہدایت کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ پشاور ہائی کورٹ میں مختلف درخواستوں پر سماعت جسٹس وقار احمد کی سربراہی میں قائم بنچ نے کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل سیف اللہ محب کاکا خیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار افغان مہاجر ہیں جن کو پاکستان اوریجن کارڈ (پی اوسی) پاکستانی حکومت نے جاری کیا ہے اور پاکستانی قانون کے مطابق اگر4 سال کوئی پاکستان میں گزارے تو وہ شہریت لینے کا اہل...
کراچی کے علاقے گلشن حدید میں گلی سے گزرنے والی کمسن لڑکی پر آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔ تفصیلات کے مطابق گلشن حدید میں کمسن لڑکی گلی سے گزر رہی تھی کہ دو آوارہ کتوں نے اس کا تعاقب کیا اس دوران تیسرا چھوٹا کتا بھی بھگتا ہوا دکھائی دیا۔ دونوں بڑے آوارہ کتوں نے لڑکی کو گھیرے میں لے لیا اس دوران کمسن لڑکی کتوں سے بچنے کے لیے کوششیں کرتی ہوئی دکھائی دی جبکہ ایک آوارہ کتے نے لڑکی پر حملہ بھی کیا تاہم وہ محفوظ رہی۔ اس دوران گلی سے گزرنے والے موٹر سائیکل سوار نوجوان نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے بچی کو آوارہ کتوں کے چنگل سے...
کراچی: حکومت سندھ نے سندھ ایچ ای سی کی سفارش پر صوبے کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ان کے پرفارمنس آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے یہ اقدام سندھ سمیت پورے ملک کی اکیڈمک تاریخ میں پہلی بار کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی بھجوائی گئی سمری کی منظوری دے دی ہے جسے " key performance indicators for (KPIs) for senior academic and non academics positions in public sector universities کا نام دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد وائس چانسلرز سمیت دیگر اہم عہدوں پر فائز افسران کے پرفارمنس آڈٹ کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا ہے اور اب...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعرات کو بانی چیئرمین سے رفقاء کے ساتھ فیملی کی ملاقات کی بھی درخواست دے دی۔ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللّٰہ نیازی نے میڈیا کو بتایا کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے گزشتہ روز بانی کی فیملی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ 10 اپریل کو اڈیالہ جیل انتظامیہ سے فیملی کی ملاقات کی درخواست کی ہے، جمعرات پارٹی لیڈرز کی ملاقات کے دن ہے۔نیاز اللّٰہ نیازی نے یہ بھی کہا کہ جیل انتظامیہ کو پارٹی لیڈرز اور فیملی ملاقات کی درخواست کی گئی ہے، پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پرجیل حکام کوفہرست بھیج دی ہے۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے جس میں دوا سازی کے شعبے میں ریگولیٹری خامیوں پر تشویش کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے جس میں دوا سازی کے شعبے میں ریگولیٹری خامیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خط میں طبی آلات کے قواعد کی خلاف ورزی سے منظوریوں میں تاخیر کا انکشاف ہوا، کہا گیا کہ دوا ساز کمپنیاں مصنوعی قلت پیدا کر کے مہنگی ادویات فروخت کر رہی ہیں۔ وفاقی حکومت پر دوا سازی کی صنعت پرمؤثرنگرانی نہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا، خط کے متن کے مطابق گزشتہ ڈھائی سالوں میں وفاقی انسپکٹرز برائے ادویات کی نئی تقرری عمل میں نہ آ...
یہ میٹنگ وقف ایکٹ میں حالیہ ترامیم پر غور و خوض کرنے کیلئے بلائی گئی تھی اور اس میں لداخ، کرگل سمیت جموں و کشمیر کے مذہبی نمائندوں کی شرکت کی توقع تھی۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر عمر فاروق نے کہا ہے کہ حکام نے آج ان کی نگین رہائشگاہ پر متحدہ مجلس عمل (ایم ایم یو) کی طے شدہ میٹنگ میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔ یہ میٹنگ وقف ایکٹ میں حالیہ ترامیم پر غور و خوض کرنے کے لئے بلائی گئی تھی اور اس میں لداخ، کرگل سمیت جموں و کشمیر کے مذہبی نمائندوں کی شرکت کی توقع تھی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ یہ عجیب ہے...
شوبز کی دنیا کے چمکتے ستارے اپنے وزن اور ملبوسات کے لیے بہت حساس ہوتے ہیں لیکن ایسے بھی فنکاروں کی کمی نہیں جو اپنی زندگی آپ جیتے ہیں۔ باصلاحیت اور دلکش اداکارہ کومل میر نے کچھ عرصے قبل پلاسٹک سرجری کروائی تھی اور ساتھ ہی ان کے وزن میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ کومل میر اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان نہیں بلکہ خوش ہیں اور دوستوں کے ساتھ ایک ملاقات میں ہنستے ہوئے کہا کہ اب میں تگڑی ہوگئی ہوں۔ یہ ملاقات اداکارہ یشما گل کے کیفے میں ہوئی تھی جہاں کومل میر کے ساتھ حبا علی اور دیگر ساتھی اداکارائیں بھی موجود تھیں۔ کومل میر نے اپنی دوستوں کو کسی باڈی بلڈر کی طرح اپنا بازو دکھاتے ہوئے کہا کہ اب میں تگڑی ہوگئی ہوں۔ اداکارہ کومل میر نے...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا دروازہ کبھی بند نہیں کیا ہے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ وہ آج بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں اور کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہپیں کیے، ہم نے جو مذاکرات معطل کیے تھے وہ حکومت کے ساتھ مذاکرات معطل کیے تھے کیوں کہ حکومت کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کررہی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ’کاش! آپ اطاعت گزاری نہ کرتے‘، سلمان اکرم راجا کی بیرسٹر گوہر پر تنقید انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات ہوں...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایت پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے ضلع لیہ کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے مختلف عوامی، تعلیمی اور ادارہ جاتی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا اور پولیس و عوام کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے.(جاری ہے) آر پی او نے اپنے دورہ کے دوران تحصیل جمن شاہ اور سٹی لیہ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل براہ راست بیان کیے آر پی او نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیے انہوں نے...
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے جس میں دوا سازی کے شعبے میں ریگولیٹری خامیوں پر تشویش کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے جس میں دوا سازی کے شعبے میں ریگولیٹری خامیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خط میں طبی آلات کے قواعد کی خلاف ورزی سے منظوریوں میں تاخیر کا انکشاف ہوا، کہا گیا کہ دوا ساز کمپنیاں مصنوعی قلت پیدا کر کے مہنگی ادویات فروخت کر رہی ہیں۔ وفاقی حکومت پر دوا سازی کی صنعت پرمؤثرنگرانی نہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا، خط کے متن کے مطابق گزشتہ ڈھائی سالوں میں وفاقی انسپکٹرز برائے ادویات کی نئی تقرری عمل میں نہ آ...
سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور ہوگیا جب کہ مقامی اور عالمی قیمت بھی آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں30 ڈالر کے اضافے سے3040ڈالر پر پہنچ گیا ملک میں آج 3 ہزار روپے کے اضافےسے فی تولہ سونا3 لاکھ21ہزارروپے پر آگیا۔ اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 2572 روپے کے اضافےسے قیمت 2لاکھ 75 ہزار 205روپے ہوگئی۔
ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی جاتی امرا کے باہر میڈیا سے گفتگو، کہا کہ مسلم لیگ ن نے پارٹی کو مزید منظم اور مستحکم کرنے کے لئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ میں اس عوامی رابطہ مہم کی قیادت کروں گا اور اس کے بعد ساری صورتحال نواز شریف اور مریم نواز کے سامنے رکھوں گا، ابھی صرف پنجاب کی حد تک عوامی رابطہ مہم شروع کر رہے ہیں، نواز شریف دوسرے صوبوں کا دورہ کرینگے تو ان صوبوں میں بھی جلسے کرینگے۔امریکی ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، امریکی ڈاکٹر شاید صرف حال...
بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ سے دیگر شہروں کے لیے فضائی سفر مہنگا ہونے اور پروازوں کی تعداد میں کمی پر سخت نوٹس لے لیا۔ عدالت نے چیف سیکرٹری بلوچستان، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان سے تفصیلی رپورٹس طلب کر لی ہیں۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ، جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس شوکت علی رخشانی نے درخواست گزار اختر محمد کاکڑ کی آئینی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کوئٹہ سے دیگر شہروں کے لیے فضائی کرایوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے، اور پروازوں کی فریکوئنسی بھی جان بوجھ کر کم کی جا رہی ہے۔ عدالت نے مشاہدہ کیا کہ یہ طرز عمل نہ صرف شہریوں کے بنیادی حقوق...

مالک اور مزدور کے باہمی تعلق میں بہتری: یکم مئی کو اسلام آباد میں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد ہوگا
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے یکم مئی کو اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مالک اور مزدور کے درمیان تعلق کو بہتر بنانے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے تجاویز دی جائیں گی۔ قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے بتایا ہے کہ ملک بھر کے 7 کروڑ ورکرز میں سے صرف 14 فیصد ریگولر ورکر کی تعریف میں آتے ہیں۔ہماری کوشش ہو گی کہ نجی بائیک رائیڈرز سمیت قانونی تحفظ سے محروم دیگرشعبوں کے ملازمین کو بھی ریگولر ورکر کی تعریف میں لائیں۔ نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی ) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کمیشن کے دیگر ارکان کے...
سیف سٹی اسلام آباد سی سی ٹی وی اینڈ نیٹ ورک ٹیکنیشن کورس کا انعقاد کرنے جا رہا ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا ہر شہری اس کورس کا حصہ بن سکتا ہے، عمر یا تعلیم کی کوئی قید نہیں ہے، کورس کا دورانیہ 2 ہفتوں پر محیط ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سیف سٹی سسٹم پر ہیکرز کا حملہ، حساس نوعیت کا ڈیٹا چوری سیف سٹی اسلام آباد کے مطابق اس کورس میں کیمرہ جات اور مختلف آلات کا استعمال کرتے ہوئے تمام قسم کی سرگرمیوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ان کا ریکارڈ رکھنا سکھایا جائے گا، عوامی اور نجی جگہوں پر سیکیورٹی، حفاظت اور ہر قسم کے حالات سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔ اینالاگ، آئی...
لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اپنی جماعت کے وفد کے ہمراہ جاتی امرا رائیونڈ پہنچ گئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں ہونے والی اس اہم ملاقات کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزراء اویس لغاری، احسن اقبال اور پرویز رشید بھی پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی معاونت کے لیے سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال اور سردار اویس لغاری بھی جاتی امرا رائیونڈ میں موجود ہیں۔ میاں نواز شریف ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔