2025-09-18@22:01:23 GMT
تلاش کی گنتی: 11473

«ٹیموں کی»:

(نئی خبر)
    تین سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتا رہا، سیاسی مسائل کے حل کیلئے بات چیت ہونی چاہیے، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیے۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے میری اور ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے، 15 سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا، کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے...
    بانی پی ٹی آئی کی ڈائریکشن ہے، استعفے واپس نہیں لیں گے، بیرسٹر گوہر کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپیکر نے کہا وہ استعفے منظور نہیں کریں گے لیکن ہمارا فیصلہ اٹل ہے، ہم استعفے واپس نہیں لیں گے کیونکہ یہ بانی پی ٹی آئی کی ڈائریکشن ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم 91 ممبران کے ساتھ اسمبلی میں بیٹھے، آج ہمارے پاس 76 ممبران ہیں، پرسوں تک 25 ایم این ایز نے استعفے جمع کروائے تھے، آج تک سارے ایم این ایز کے استعفی ہو گئے، صرف ان ایم این ایز...
    لاہور: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو اپنے لیڈر کی طرح ہر قومی سانحے پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے کی گندی عادت ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ سیلاب اور بارش سے ملکی صورت حال تشویش ناک ہے اور ایسے موقع پر بھی آپ جیسی چھوٹی ذہنیت والے لوگوں کو اپنی سیاست کی فکر پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے اپنے علاقے بونیر میں 200 سے زیادہ لوگ جاں بحق ہو گئے، خیبر پختونخواہ حکومت نے کتنے لوگوں کو ریسکیو کیا اور ریلیف دیا ابھی...
    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق تجویز کو مسترد کرتے ہوئے شدید مخالفت کا اظہار کردیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ، بلوچستان اور خود خیبرپختونخوا کی اسمبلی کالا باغ ڈیم کے خلاف قراردادیں منظور کرچکی ہیں۔ ایسے میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کا اس منصوبے کی حمایت میں بات کرنا دراصل اپنے ہی ایوان کی توہین کے مترادف ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے علی امین گنڈاپور کے مؤقف کی حمایت کردی انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کو سیاست کے رموز سمجھنے کی ضرورت ہے اور انہیں کسی...
    کالا باغ کی تعمیر سے متعلق علی امین کا بیان پارٹی پالیسی نہیں،اسد قیصر نے مخالفت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینیئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق علی امین گنڈاپور کا بیان ذاتی ہے، یہ پارٹی پالیسی نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں کالا باغ ڈیم کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ ان کے مطابق اس وقت چھوٹے پیمانے پر ڈیم تعمیر کرنا زیادہ موزوں ہوگا۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے اپنے علاقے میں چشمہ رائٹ بینک کینال کا منصوبہ موجود...
    ملک کے مختلف حصوں میں جاری غیر معمولی سیلاب نے جہاں لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا، وہیں اب اس کے نتیجے میں مختلف بیماریوں کا پھیلاؤ بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے عوامی تحفظ کیلئے ایک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ آلودہ پانی اور مچھروں سے بڑھتے خطرات ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا  کہ سیلابی پانی میں آلودگی اور کیڑوں کی افزائش عوام کی صحت کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ خاص طور پر ہیضہ، ٹائیفائیڈ، اور مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں میں اضافہ متوقع ہے۔ قومی ادارہ صحت نے طبی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور متاثرہ علاقوں میں احتیاطی تدابیر...
    بالاج ٹیپو قتل کیس میں گوگی بٹ ذمہ دار قرار، جے آئی ٹی ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)بالاج ٹیپو قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)کے ذرائع کے مطابق خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو قتل کی منصوبہ بندی کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ گوگی بٹ قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا۔بتایا گیا ہے کہ گوگی بٹ نے امیر بالاج کے قتل کی منصوبہ بندی میں براہِ راست کردار ادا کیا۔مزید انکشاف ہوا ہے کہ گوگی بٹ ٹیپو خاندان کے تمام سابقہ قتل کیسز...
    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کالاباغ ڈیم بنانے کی تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے اس کی سخت مخالفت کردی۔ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کالا باغ ڈیم بنانے کی تجویز پر اہم بیان میں کہا کہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ صوبے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرچکے ہیں، جس خیبرپختونخواہ صوبے کی اسمبلی کالاباغ ڈیم کے خلاف قرارداد منظور کرچکی ہے اس صوبے کا وزیراعلیٰ کالاباغ ڈیم کی حمایت میں بات کرکے ایوان کی توہین کر رہے ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو سیاست سیکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ انہیں کالاباغ  ڈیم کی حمایت سے قبل سوچ سمجھ کر بات کرنی...
    علیمہ خان سے صحافی کے چبھتے سوالات، بانی پی ٹی آئی کی بہن کا جواب دینے سے گریز WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی اپنی طاقت کھو رہی ہے؟۔اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے لیے آنے والی ان کی بہن علیمہ خان سے صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی اپنی طاقت کھو رہی ہے، جس پر علیمہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بھائی سے ملنے آئی ہیں ،سیاست سے متعلق سوال پارلیمنٹ میں جا کر پوچھیں۔ پارلیمنٹ میں آپ کے سوال کا تسلی بخش جواب مل جائے گا۔علیمہ خان نے کہا کہ...
    نئی دہلی: بھارت کے سینئر صحافی اور کالم نگار دنیش کے وہرا نے مودی حکومت کے نام نہاد ترقی کے ماڈل کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جلد لاکھوں بھارتی بے روزگار ہونے والے ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں سینئر صحافی نے نہ صرف برآمدات کی تاریخی گراوٹ اور نام نہاد ترقی کے ماڈل کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کی سفارتی نااہلی سے برآمدی شعبہ تباہ ،لاکھوں ملازمین کا مستقبل تاریک ہو گیا ہے۔ بھارتی سینئر صحافی اور کالم نگار دنیش کے وُہرا نے مودی کے کھوکھلے دعوؤں کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا کہ آج سے امریکا کے تمام آرڈرز منسوخ ہو گئے ہیں کوئی شپمنٹ نہیں جائے گا جبکہ بھارت کا امریکا کیساتھ 60ارب...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں، جن سے نشیبی اور پہلے سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور شیخوپورہ میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، فیصل آباد، سرگودھا اور قریبی علاقوں میں بھی تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک اور ملتان کے علاوہ خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بھی وقفے وقفے سے...
    بانی پی ٹی آئی کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، کون کون سی بیماریاں لاحق ہیں ؟ تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز) میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کو درست قرار دیدیا اور کان اور دانتوں کیلئے سپورٹیومینجمنٹ تجویز کردی۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کو درست قرار دیدیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کان اور دانت حساس ہونے پرسپورٹیومینجمنٹ تجویز کی جا رہی ہے، جنوری 2024 سے عمران خان کے کان کو اسپیشلسٹ چیک کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہنا تھا کہ پمز میڈیکل بورڈ نے پہلی بار کان...
    یو ایس اوپن میں ایک ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولینڈ کے ایک بزنس مین اور سی ای او نے ٹینس اسٹار کی جانب سے بچے کو دی جانے والی ٹوپی چھین لی۔ یہ لمحہ کیمرے میں قید ہوا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سخت تنقید کی زد میں آ گیا۔ پولش ٹینس اسٹار کامِل ماژخژاک اپنے مداحوں کو آٹوگراف دے رہے تھے جب انہوں نے ایک کم عمر مداح کو اپنی ٹوپی تھمائی، لیکن پولش کمپنی ڈروگ بروگ کے سی ای او پیوتر شچیرک نے ٹوپی فوراً چھین کر اپنی اہلیہ کے بیگ میں ڈال دی۔ بعدازاں شچیرک نے اعتراف کیا کہ یہ ان کی سنگین غلطی تھی اور معافی مانگ لی۔ یہ بھی...
    کوئٹہ: ڈی جی اینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحد کاکڑ کی ہدایت پر سابق ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کیوٹہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کیو ڈی اے) زاہد حسین بگٹی کے خلاف 26 بوگس پلاٹس کی الاٹمنٹ کے حوالے سے بڑی تفتیشی کارروائی شروع کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر شیخ منیر احمد اور تفتیشی آفیسر شاہ محمد مندوخیل کی سربراہی میں کی جانے والی اس کارروائی میں زاہد حسین پر جعل سازی اختیارات کے ناجائز استعمال اور ہزار گنجی کمپلیکس کے ریکارڈ کو غائب کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن ذرائع  کے مطابق زاہد حسین اپنے عہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرکاری زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث رہا...
    لاہور (نیوز ڈیسک) بالاج ٹیپو قتل کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو گناہ گار قرار دے دیا۔ جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق گوگی بٹ نے امیر بالاج کے قتل کی منصوبہ بندی کی اور اس سلسلے میں مرکزی ملزم طیفی بٹ سے مسلسل رابطے میں رہا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گوگی بٹ ٹیپو خاندان کے تمام سابقہ قتل کیسز میں بھی نامزد ملزم رہا ہے۔ جے آئی ٹی آئندہ پیشی پر عدالت سے گوگی بٹ کی ضمانت منسوخ کروانے کی سفارش کرے گی۔ امیر بالاج کے قتل کے بعد گوگی بٹ موقع سے فرار ہو گیا تھا جبکہ مرکزی ملزم طیفی بٹ تاحال اشتہاری قرار دیا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی حمایت پر پارٹی میں اندرونی اختلافات سامنے آ گئے اور پارٹی کے اعلیٰ رہنما اور چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اس کی مخالفت کر دی۔ وزیر اعلیٰ علی امین نے گزشتہ روز اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت میں کالا باغ ڈیم بنانے کی حمایت کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خاطر کالا باغ ڈیم بننا چاہیے۔ تاہم انھوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ ان کی جماعت اس کی حمایت کرے گی یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کالا باغ ڈیم ریاست کی ضرورت، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کھل کر...
    لاہور (اسپورٹس ڈیسک) کینیڈا سپر 60 لیگ میں تین پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایونٹ کے لیے فرنچائز ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 8 سے 13 اکتوبر تک وینکوور کے بی سی پلیس اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ تجربہ کار اسپنر **سعید اجمل** ماسٹرز میسی سوگا کی نمائندگی کریں گے، جبکہ **شعیب ملک** اور **خواجہ نافع** واریئرز وائٹ روک کی جانب سے میدان میں اتریں گے۔ یہ لیگ اس حوالے سے منفرد ہوگی کہ پہلی بار کینیڈا میں کسی انڈور اسٹیڈیم میں برقی قمقموں کی روشنی میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلی جائے گی۔ دیگر ٹیموں میں بڑے نام شامل ہیں۔ سکسرز ٹورنٹو نے **الیکس ہیلز** اور **رحمان اللہ گرباز** کی خدمات حاصل کرلی ہیں، بلٹز...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی 20 ٹرائنگولر سیریز کا اہم معرکہ آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس کی نگاہیں فائنل میں سیٹ بک کرانے پر مرکوز ہیں، شائقین کرکٹ ایک بار پھر سنسنی خیز اور یادگار مقابلہ دیکھنے کے منتظر ہیں، اب تک ناقابل شکست رہنے والی پاکستانی ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔  ٹاپ آرڈر پر صائم ایوب ایک بار پھر توجہ کا مرکز ہوں گے، حسن نواز سے ہارڈ ہٹنگ کی توقع ہے، بولرز بھی ڈیتھ اوورز میں اپنی افادیت ثابت کرنے کی کوشش کریں گے۔  دوسری جانب افغان سائیڈ بھی گرین شرٹس کے ہوتھوں ابتدائی شکست کا داغ دھونے کی کوشش کریں گے، ان کا انحصار اپنے اسپن ہتھیاروں پر...
    قومی اسمبلی اجلاس؛ جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر سوسائٹیز بنانے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، جس میں وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی، جسے منظور کرلیا گیا۔ اجلاس میں اسد قیصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے بہن بھائی مشکل میں ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں۔ آج ہم نے فیصلہ کیا کہ احتجاجاً واک آؤٹ کریں گے۔ نظام کا ظلم جبر کی بنیاد پر چل رہا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کے لیے ٹینٹ سٹی قائم کردیے گئے ہیں۔ تحصیل اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ میں فلڈ ریلیف کیمپ کے ساتھ ٹینٹ سٹی لگا دیا گیا ہے جہاں سیلاب متاثرین کے قیام و طعام کا شاندار انتظام کیا گیا ہے۔ علاج معالجے کے لئے ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھی موجود ہے جبکہ متاثرین کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیمپ میں عارضی ہیلی پیڈ بھی بنایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سندھ میں سیلاب کب داخل ہوگا، حکومت کی تیاریاں کیا ہیں؟ اسی طرح کوٹ خیرا اور گورنمنٹ ہائی اسکول احمد پور سیال میں بھی متاثرین کے لئے...
    بھارت کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے ایک بار پھر اپنی انٹرنیشنل کرکٹ کے دوران درپیش مشکلات اور دھونی کے دورِ قیادت میں اپنے کردار کے محدود ہونے پر کھل کر بات کی ہے۔ عرفان پٹھان نے اپنے کیریئر کے آغاز میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ 2006 میں پاکستان کے خلاف ان کی ہیٹ ٹرک بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں یادگار ہے۔ لیکن دھونی کے کپتان بنتے ہی پٹھان کا کردار کم ہوتا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بار بار نظرانداز ہونا صرف انجریز کی وجہ سے نہیں بلکہ انتخابی ناانصافیوں کی بدولت ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: آئی پی ایل نے عرفان پٹھان کو کمنٹری پینل سے باہر کیوں کردیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی 2008 آسٹریلیا ٹور کا واقعہ...
    پنجاب کی مختلف جیلوں میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد اور مرض کی وجوہات سامنے آگئی ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبائی جیلوں میں قید ہر شخص کا جیل میں داخلے کے وقت لازمی میڈیکل اسکریننگ ٹیسٹ کی بدولت 673 قیدیوں میں ایچ آئی وی اور ایڈز کی تشخیص ہوئی۔ ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق جیلوں میں قیام کے دوران کسی قیدی کو ایڈز لاحق نہیں ہوا بلکہ داخلے کے وقت کی جانے والی اسکریننگ سے مرض کی تشخیص ممکن ہوئی۔ بیشتر مریض منشیات سے متعلق مقدمات میں جیل آئے جبکہ کئی قیدیوں کو جیل میں پہلی بار اپنے مرض کے بارے میں علم ہوا جس کے بعد ان کا باقاعدہ علاج شروع کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:...
    سپریم کورٹ نے اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں واقع 3 کروڑ روپے مالیت کی پراپرٹی سے متعلق کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے درخواست گزار شائستہ کے وکیل کو مشورہ دیا کہ اپنی موکلہ کو کہیں درخواست واپس لے لیں، اگر کیس چلاتے ہیں اور فریق بننے کی درخواست خارج ہوئی تو معاملہ ان کے لیے مزید مشکل ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: نوکری سے نکالنے والی کمپنی خریدنے اور سابق باس کو برطرف کرنے والی باہمت خاتون کی کہانی عدالت نے شائستہ کے وکیل کو اپنی موکلہ کا ریکارڈ، شناختی کارڈ اور...
    بھارتی روپیہ پیر کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں نئی کم ترین سطح پر بند ہوا، انٹربینک مارکیٹ میں ایک پیسہ کمی کے ساتھ 88 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کیا، یہ گراوٹ بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی محصولات کے خدشات اور درآمدکنندگان کی جانب سے ڈالر کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث سامنے آئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی روپیہ کے لیے دن کا آغاز 88.18 پر ہوا اور دورانِ کاروبار 88.33 تک گر گیا، جو جمعہ کے روز کی ریکارڈ سطح تھی۔ تاہم، مقامی حصص بازار میں بہتری نے کچھ سہارا فراہم کیا اور روپے کو معمولی ریکوری کرنے میں مدد ملی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: امریکی ٹیرف کے بعد جے پور کی جیولری برآمدات بند، صنعت...
    کینٹ اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر 4 کے قریب ٹرین کی زد میں کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کینٹ اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر 4 کے قریب ٹرین کی زد میں کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش چھیپاایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 60 سالہ مختیار ولد عبدالعلیم کے نام سے کی گئی، ریلوے پولیس نےواقعے سے متعلق مزید تفتیش شروع کردی۔
    دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ میں شارجہ واریئرز ڈویلپمنٹ نے گلف جائنٹس ڈویلپمنٹ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ وسیم اکرم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 26 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جن میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔ گلف جائنٹس کی ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان جوناتھن فیگی نے 52 رنز بنائے۔ جواب میں رئیس احمد نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر ناقابلِ شکست 68 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو 13.5 اوورز میں ہدف تک پہنچا دیا۔ دیگر میچز میں ایم آئی ایمریٹس نے ڈیزرٹ وائپرز کو ڈی ایل ایس میتھڈ سے 11 رنز سے، جبکہ ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز نے دبئی کیپیٹلز کو 7 وکٹوں...
    ایس ائی ایف سی کی کاوشوں سے عالمی مارکیٹ تک بہتر رسائی کی بدولت پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوا اور 354 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ آئی ٹی برآمدات گُزشتہ بارہ ماہ کی 317 ملین ڈالر کی اوسط سے تجاوز کر گئیں۔ آئی ٹی برآمدات  میں گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 24 فیصد جبکہ  جون کے مقابلے میں 5 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ برآمدات میں اضافہ کمپیوٹر سروسز، سافٹ ویئر کنسلٹنسی اور خلیجی ممالک میں صارفین کے اضافے سے ممکن ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی ایکسپورٹرز کے اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس کی حد 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کردی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے متعارف کرائی گئی ایکوئٹی انویسٹمنٹ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان نے صوبے میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کو عوامی حقوق پر ڈاکہ قرار دیتے ہوئے فوری بحالی کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کاکڑ نے کہا کہ حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو جواز بنا کر انٹرنیٹ سروس معطل کر رکھی ہے جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان ہائیکورٹ: ٹرانسپورٹ پر پابندی کا حکم فوری واپس لینے اور محفوظ علاقوں میں انٹرنیٹ بحال کرنے کا حکم انہوں نے کہا کہ فارم 47 کی پیداوار حکومت اپنا تحفظ نہیں کر سکتی، عوام کے جان و مال کی حفاظت کیا کرے گی؟ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا آج عوامی...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے این ای ڈی یونیورسٹی کے لیکچرار کی عہدے سے تنزلی و تبادلے کیخلاف درخواست پر تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ ہائیکورٹ میں این ای ڈی یونیورسٹی کے لیکچرار کی عہدے سے تنزلی و تبادلے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ درخواستگزار واثق علی خان کو نامعلوم شکایات پر معطل کرکے عہدے سے تنزلی کی گئی۔ درخواستگزار کو گریڈ 18 کے لیکچرار سے گریڈ 17 کا اسسٹنٹ رجسٹرار بنادیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے درخواستگزار کی رسائی بھی محدود کردی ہے۔ شعبہ میٹریل انجینیئرنگ کے چیئرمین نے بدنیتی کی بنیاد پر درخواست گزار کیخلاف نامعلوم شکایت پر کارروائی کی۔ درخواستگزار پی ایچ ڈی اسکالر ہے، رسائی روکنا غیر...
    سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی مسلسل دو فتوحات کے باوجود ڈیتھ اوورز میں بے جان بولنگ کپتان کی تشویش بڑھانے لگی۔ یو اے ای کو شکست دینے کے بعد پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم نے بیٹنگ میں زبردست کارکردگی دکھائی۔ابتدائی 15 اوورز میں بولنگ بھی اچھی رہی لیکن آخری پانچ اوورز میں مزید محنت کی ضرورت ہے۔ کپتان سلمان علی آغا کے مطابق اس پہلو پر ٹیم نے پہلے بھی کام کیا ہے مگر اب بھی بہتری درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیتھ اوورز میں بولنگ اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے، اگر اس پر قابو پالیا جائے تو ٹیم اگلے میچز میں مزید بہتر نتائج دے سکتی ہے۔
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں موبائل فون سروس کے معیار کو درپیش سنگین مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں اسپیکٹرم کی شدید کمی کا شکار ہے اور اس مسئلے کا واحد حل فائیو جی اسپیکٹرم کی بروقت نیلامی ہے۔ پی ٹی اے کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق پاکستان میں اس وقت صرف 274 میگا ہرٹس اسپیکٹرم دستیاب ہے، جو سعودی عرب، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش اور خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اس وقت خطے کے 16 ممالک میں اسپیکٹرم کی دستیابی کے لحاظ سے سب سے آخری نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں...
    سہ فریقی سیریز میں پاکستان سے اپنے اپنے ابتدائی میچز ہارنے والی ٹیموں افغانستان اور یو اے ای کو پہلی  فتح کی تلاش ہے۔ دونوں ٹیموں کا مقابلہ آج ہوگا۔ Hosts UAE take on Afghanistan in match three of the Inverex Solar Energy presents Bank Alfalah T20I Tri-Series 2025. Action begins at the Sharjah Cricket Stadium at 7pm tonight! Best wishes for team UAE! ???????? pic.twitter.com/Nyx14Tb05e — UAE Cricket Official (@EmiratesCricket) September 1, 2025 تفصیلات کے مطابق شارجہ میں جاری سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے پھر دوسرے مقابلے میں  یو اے ای کو 31 رنز سے زیر کیا تھا۔ اب دونوں ناکام ٹیمیں آپس میں مدمقابل...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے مسلسل احتجاج، جلسے جلوس اور عدالتوں میں کیسز لڑ رہی ہے۔ لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود رہائی میں خاطر خواہ پیش رفت دکھائی نہ دینے سے کچھ حلقوں کے مطابق پارٹی میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ پارٹی اجلاس، ورکرز میٹنگز اور جلسے جلوس میں پارٹی کی موجودہ قیادت ورکرز کو عمران خان کی جلد رہائی کی نوید سناتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ عمران خان کے خلاف کیسز جھوٹے ہیں اور وہ عوام کی خاطر جیل میں ہیں اور عوامی طاقت سے ہی باہر آئیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی رہنما عادل بازئی نے قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے...
    قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے کاؤنٹی ون ڈے کپ میں چوتھی سنچری جڑ دی۔ تفصیلات کے مطابق ون ڈے کپ میں یورکشائر کی نمائندگی کرنے والے امام الحق نے سیمی فائنل میں ہیمپشائر کے خلاف رواں ایونٹ میں چوتھی سنچری اسکور کی۔ ہیمپشائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے تھے۔ بارش سے متاثرہ میچ میں یارکشائر کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 41 اوورز میں 254 رنز کا ہدف ملا تھا۔ ہدف کے تعاقب میں امام الحق نے 97 گیندوں پر 105 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکے۔ N̶e̶v̶e̶r̶ fall in love with an...
    لندن (اسپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے انگلینڈ میں جاری کاؤنٹی ون ڈے کپ میں اپنی شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے ایک اور سنچری داغ دی۔ تفصیلات کے مطابق یارکشائر کی نمائندگی کرنے والے امام الحق نے سیمی فائنل میں ہیمپشائر کے خلاف 97 گیندوں پر 105 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ رواں ایونٹ میں ان کی چوتھی سنچری تھی۔ ہیمپشائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں پر 304 رنز بنائے۔ بارش کے باعث میچ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 41 اوورز تک محدود کیا گیا اور یارکشائر کو 254 رنز کا ہدف دیا گیا۔ N̶e̶v̶e̶r̶ fall in love with an overseas ???? It's been special, Imam...
    اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے عالمی مارکیٹ تک بہتر رسائی کی بدولت پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 354 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ آئی ٹی برآمدات گزشتہ بارہ ماہ کی 317 ملین ڈالر کی اوسط سے تجاوز کر گئیں۔ آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 24 فیصد جبکہ جون کے مقابلے میں 5 فیصد بہتری ریکارڈ ہوئی۔ برآمدات میں اضافہ کمپیوٹر سروسز، سافٹ ویئر کنسلٹنسی اور خلیجی ممالک میں صارفین کے اضافے سے ممکن ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی ایکسپورٹرز کے اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس کی حد 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر دی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے متعارف کرائی...
    رام اللہ (نیوز ڈیسک) فلسطینی اتھارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے صحن کے نیچے غیرقانونی اور خفیہ کھدائی کر رہا ہے جس کے نتیجے میں اسلامی دور کے قیمتی آثارِ قدیمہ کو جان بوجھ کر مٹایا جا رہا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اسرائیل کے ان عزائم کا واضح ثبوت ہیں۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ اموی دور کے اہم تاریخی آثار کو منظم منصوبے کے تحت ختم کیا جا رہا ہے، جو مسجد اقصیٰ کی اسلامی شناخت اور مسلمانوں کے حق ملکیت کے ناقابلِ تردید شواہد ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق یہ سرگرمیاں مکمل طور پر خفیہ رکھی...
    فلسطینی اتھارٹی نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے صحن کے نیچے غیرقانونی کھدائی کر رہا ہے جس کے نتیجے میں اسلامی آثار قدیمہ کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ آثار قدیمہ مسلمانوں کے مسجد اقصیٰ پر جائز اور تاریخی حق کے ناقابلِ تردید ثبوت ہیں جنہیں اسرائیل جان بوجھ کر تباہ کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ افراد مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں کھدائی کے بعد بڑے پتھروں کو توڑ رہے ہیں۔ Jerusalem ???? Breaking | Leaked Footage Reveals Israeli Excavations Threatening Al-Aqsa Mosque Heritage Jerusalem Governorate – Newly leaked footage has exposed illegal excavations and demolition work...
    وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا ایجنڈا وائس چانسلر کی تنخواہ کے تعین سے متعلق دو سرکاری اداروں کی اہم دستاویزات کو پوشیدہ رکھتے ہوئے جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سینیٹ کے 3 ستمبر کو ہونے والے اس اجلاس کا ایجنڈا یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہوا ہے  جس میں اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان اور وفاقی وزارت تعلیم کی ان اہم یا غیر معمولی ایڈوائسز کو دانستہ طور پر ایجنڈے کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے جو بظاہر جامعہ اردو کے وائس چانسلر کو موجودہ وصول کی جانے والی تنخواہ سے روکتی ہیں۔ تاہم سابق رجسٹرار اور ٹریژرار کی جانب سے ان دستاویز میں موجود ایڈوائز کے برعکس جامعہ اردو کے وائس چانسلر کو 8 لاکھ...
    اسلام آباد: صدر مملکت نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025ء  کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025ء  کی منظوری دے دی ہے۔ سرکاری ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق اس منظوری کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا کا تیسرا ملک بن گیا ہے، جس نے سرحد پار تجارت اور آمدورفت کو سہل بنانے کے لیے لینڈ پورٹ اتھارٹی قائم کی ہے۔ President Asif Ali Zardari has assented to a Pakistan Land Port Authority Bill, 2025. With this approval, Pakistan becomes a 3rd nation in South Asia, after India Bangladesh, to settle a Land Port Authority for facilitating trade movement across borders. —...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں ایک فلاحی ادارے کے زیر اہتمام آئی ٹی انٹری ٹیسٹ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور حاضرین سے خطاب کیا۔ انہوں نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کریں گے اور بھارت کی آئی ٹی ایکسپورٹ کو پیچھے چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ نوجوان اپنے پیروں پر کھڑے ہوں اور ملک کا نام روشن کریں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی کے مسائل کا حل کیسے ممکن ہے؟ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نسخہ بتادیا اس موقع پر گورنر سندھ نے نوجوانوں کے لیے قرعہ اندازی کے ذریعے دبئی کے 24 ٹکٹس دینے کا اعلان کیا جبکہ ایک طالبہ کو...
    مشہور انتظامی مشاورتی فرم ‘بین اینڈ کمپنی’ نے اپنی تازہ تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) بلاشبہ میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو بدل رہی ہے لیکن ابھی یہ انسانی تخلیقی صلاحیتوں کا متبادل نہیں بن سکی۔ رپورٹ کے مطابق مواد بنانے اور اس سے آمدنی کمانے کے طریقے بدل رہے ہیں لیکن انسانوں کی تخلیقیت سے تیار ہونے والا مواد اب بھی سب سے اہم ہے۔ یہ بھی پڑھیے: مزاح نگاری مصنوعی ذہانت کے بس کی بات نہیں، مصنفین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایمازون نے کِنڈل پر روزانہ شائع ہونے والی کتابوں کی حد مقرر کر دی ہے، میوزک پلیٹ فارمز پر مکمل طور پر اے آئی سے بنے گانے تیزی سے اپ لوڈ...
    محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں منگھوپیر اور کشمیر روڈ کے علاقوں میں کی گئیں جن کے دوران مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 5 شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں تحریک طالبان پاکستان کے اللہ نور اور سرفراز شامل ہیں جبکہ سلیم، جہانزیب اور امداداللہ القاعدہ برصغیر کے رکن نکلے۔ یہ بھی پڑھیے: اپر دیر: پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے مقامی کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاک، 2 شہری شہید ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد پڑوسی ملک میں عسکری تربیت حاصل کرچکے تھے اور کراچی...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے سابق کپتان ایم ایس دھونی کو مینٹور بنانے کا خواہش مند ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے ایک بار پھر ایم ایس دھونی سے بھارتی ٹیم کے مینٹور بننے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ ایم ایس دھونی اس سے قبل بھارتی ٹیم کے ساتھ یو اے ای میں 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بطور مینٹور کام کرچکے ہیں۔ اس ایونٹ میں بھارتی ٹیم کو ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔ بھارتی ٹیم اس ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں بھی جگہ بنانے میں ناکام...
    واروکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے ساتھ عالمی شراکت داری کا اعلان کردیا۔ دو پیشہ ور کرکٹ کلبوں کے درمیان ایک مشترکہ عالمی منصوبے کی تشکیل کرتے ہوئے طویل المدتی اسٹریٹجک وژن تیار کرنے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا جو برطانیہ میں برمنگھم اور واروکشائر جبکہ پاکستان میں لاہور میں کرکٹ کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گا۔ Lahore Qalandars ???? Warwickshire CCC Through our partnerships, we will; Strengthen performance on the field, create pathways to identify and nurture talent and use cricket to uplift communities in Lahore, Warwickshire and Birmingham. Expanding our global reach to unlock new… pic.twitter.com/2R5txjGPZT — Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) August 31, 2025 لاہور قلندرز کے مالک...
    بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں ایک غیر معمولی منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب کیندرا بینک کے ملازمین نے دفتر کے باہر ’’بیف فیسٹ‘‘ منایا اور ساتھیوں کو بیف پراٹھے تقسیم کیے۔ یہ احتجاج دفتر کی کینٹین میں گائے کے گوشت پر پابندی لگانے کے فیصلے کے خلاف تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بینک کے نئے علاقائی منیجر، جو بہار سے تعلق رکھتے ہیں، نے کینٹین میں بیف فراہم کرنے سے صاف انکار کردیا۔ ان کے اس فیصلے کو نہ صرف ملازمین نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ معاملہ بڑھتے بڑھتے ایک علامتی احتجاج میں بدل گیا۔ احتجاج کی قیادت بینک ایمپلائز فیڈریشن آف انڈیا (بی ای ایف آئی) نے کی۔ ابتدا میں احتجاج منیجر کے...
    پاکستانی رنرز نے سڈنی میراتھون 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جہاں فیصل شفیع نے لائٹ ملٹری یونیفارم میں دوڑ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ شفیع نے 42.195 کلومیٹر کا راستہ تین گھنٹے 40 منٹ اور 13 سیکنڈز میں طے کیا، اور اپنے اعزاز کے ساتھ Abbott World Marathon Majors کا ساتویں ستارہ (Seventh Star) بھی حاصل کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میراتھون میں کل 36 پاکستانی رنرز نے حصہ لیا، جن میں 10 خواتین بھی شامل تھیں، اور ان میں سے 16 رنرز نے چار گھنٹے سے کم وقت میں میراتھون مکمل کیا۔ آسٹریلیا میں مقیم علی زیدی سب سے تیز پاکستانی رنر رہے جنہوں نے 3:05:33 کا وقت ریکارڈ کیا، جبکہ اسلام آباد کے...
    اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں سیالکوٹ، شکر گڑھ ،نارووال اور کرتار پورکا دورہ کیا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سکھ کمیونٹی سے خطاب میں اُنکی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کرائی۔ سکھ کمیونٹی نے سیلاب متاثرہ دربار صاحب کرتار پور میں بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کرتار پور دورے اور بروقت امدادی کارروائیوں کو بھر پور الفاظ میں سراہا۔ سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے...
    صدر آصف علی زرداری نے انسدادِ دہشتگردی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی، جس کا مقصد سیکیورٹی اداروں کی دہشتگردی کے خلاف صلاحیت کو مضبوط بنانا اور ملک میں امن و امان کو فروغ دینا ہے۔ نئے قانون میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا گیا ہے، تاکہ انسدادِ دہشتگردی کے اقدامات قانونی دائرہ کار میں رہ کر نافذ ہوں۔ بل میں 3 سالہ سن سیٹ کلاز شامل کی گئی ہے، جس کے تحت اس کی مدت محدود رہے گی اور وقت پر اس کا جائزہ لیا جا سکے گا۔ مزید پڑھیں: مشکوک شخص کو 3 ماہ تک حراست میں رکھا جا سکے گا، قومی اسمبلی میں ترمیمی بل منظور قانون میں عدالتی نگرانی اور حفاظتی اقدامات بھی شامل کیے...
    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سہ فریقی سیریز میں حاصل ہونے والی فتوحات کو سیلاب متاثرین کے نام کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں ہیڈ کوچ نے کہا کہ مسلسل فتوحات پاکستان میں سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس وقت بہت مشکل میں ہیں، ہم ان کی حفاظت کے لیے دعا گو ہیں۔ These back-to-back wins are dedicated to everyone affected by the floods in Pakistan. Some people are really struggling and we are praying for safety and strength for all those affected back in Pakistan. ????????❤️ — Mike Hesson (@CoachHesson) August 30, 2025 واضح رہے کہ پاکستان نے سہ فریقی سیریز میں گزشتہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے انسدادِ دہشت گردی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی ‎نیا قانون سکیورٹی اداروں کی دہشت گردی روکنے کی صلاحیت مضبوط بنائے گا قانون میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا گیا ہے بل میں تین سالہ سن سیٹ کلاز شامل ہے، تاکہ مدت محدود رہے قانون میں عدالتی نگرانی اور حفاظتی اقدامات شامل کیے گئے ہیں یہ قانون پاکستان کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم قدم ہے Post Views: 8
    آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ سر ڈونلڈ بریڈمین کی  47-1946 ایشز سیریز میں پہنی گئی ’بیگی گرین‘ ٹیسٹ ٹوپی 2 لاکھ 87 ہزار امریکی ڈالر (قریباً 8 کروڑ 15 لاکھ روپے) میں نیشنل میوزیم آف آسٹریلیا نے خرید لی۔ میوزیم نے اسے ’قومی تاریخ کا ایک آئیکونک حصہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹوپی جنگ عظیم دوم کے بعد کرکٹ کی واپسی اور آسٹریلوی عوام کے لیے امید کی علامت ہے۔ بریڈمین، جن کا ٹیسٹ ایوریج 99.94 رہا، کی یہ ٹوپی اب کینبرا میں نیشنل ہسٹوریکل کلیکشن کا حصہ ہوگی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘...
    دہلی میں منعقد ہونے والی کواڈ سمٹ میں امریکی صدر کی شرکت مشکوک ہوگئی جب کہ مودی سرکار کی ناقص سفارتی پالیسیوں نے بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار کر دیا۔ پاک بھارت جنگ میں امریکی ثالثی سے انکار ،بھارت کے سفارتی و معاشی زوال کی بڑی وجہ بن گیا۔ بھارتی جریدے بزنس اسٹینڈرڈ نے نیویارک ٹائمز  کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ٹرمپ کا کواڈ سمٹ کے لیے ہندوستان کا دورہ کرنے کا اب کوئی منصوبہ نہیں ہے،  ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی کو ٹیلی فون پر کواڈ سمٹ میں شرکت کیلئے بھارت آنے کا کہا تھا۔ بزنس اسٹینڈرڈ   نے لکھا کہ امریکا اور بھارت کی حکومتوں نے نیویارک ٹائمز کے اس دعوے پر کوئی ردِعمل نہیں دیا، ...
    امریکا کی وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے غیر دستاویزی تارکین وطن کی بغیر عدالتی کارروائی کے فوری ملک بدری روک دی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ یہ عمل تارکین وطن کے ’بنیادی قانونی حقوق‘ کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ بھارت سے بدظن کیوں ہوئے؟ امریکی اخبار نے بھید کھول دیا صدر بائیڈن کی نامزد کردہ جج نے فیصلے میں لکھا کہ تیز رفتار ڈیپورٹیشن لاکھوں ایسے افراد کو متاثر کرتی ہے جو برسوں سے امریکا میں مقیم ہیں اور جنہیں آئینی طور پر عمل (Due Process) کا حق حاصل ہے۔ عدالت نے محکمہ انصاف کی اس استدعا کو بھی مسترد کر دیا کہ فیصلے پر اپیل تک عمل درآمد مؤخر کیا جائے۔ آپ...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے قصبہ کالونی کٹی پہاڑی کے قریب میڈیکل اسٹور پر فائرنگ کے نتیجے میں احسان اللہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول احسان اللہ میڈیکل اسٹور کے باہر فون پر بات کر رہا تھا، جب ایک مسلح شخص اس کے قریب آیا اور بلا کسی جھگڑے کے اسے تین گولیاں مار دیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں احسان اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ملزم واردات کے بعد فوراً موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق...
    دبئی : متحدہ عرب امارات کے ابھرتے ہوئے بلے باز جوناتھن فیگی نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی قومی ٹیم میں واپسی کی امیدیں روشن کر دی ہیں۔ 24 سالہ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے چار میچز میں 180 رنز بنائے جن میں تین نصف سنچریاں شامل ہیں، جس کی بدولت ان کی ٹیم گلف جائنٹس ڈویلپمنٹ نے چار میں سے دو میچز میں کامیابی حاصل کی۔ فیگی جو پہلے ہی متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کر چکے ہیں اور دو ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے کے ساتھ ساتھ یو اے ای کے واحد انڈر 19 ورلڈ کپ سنچورین ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں، نے اپنی حالیہ کارکردگی پر اطمینان...
    شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم نجی ٹی وی چینل میں بطور کیمرہ مین ملازمت کرتا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سولجر بازار انویسٹی گیشن پولیس نے اہلیہ کے قتل میں ملوث ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ نے ملزم سے پسند کی شادی کی تھی جس کو گھریلو رنجش پر شوہر نے قتل کیا اور پھر وہ معمول کے مطابق ملازمت پر چلا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ ایک بیٹی کی ماں تھی جس کے شوہر کے ساتھ کافی عرصے سے جھگڑے چل رہے تھے۔ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کی تفتیش کے دوران پولیس نے...
    آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرتارپور کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد بحالی کی یقین دہانی کروائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل نے سیالکوٹ، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ سکھ کمیونٹی نے کرتارپور میں سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کی بحالی کے لیے فوری امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔ سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ آفرز کے مطابق، آرمی چیف کی بروقت مدد اور ان کے کرتارپور دورے پر سکھ کمیونٹی نے ان کا تہہ...
    https://www.facebook.com/wenewsdotpk/videos/1319611139781873/?rdid=QgbiudWb7v8z81X4#   آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی عمران خان رہائی ملکی سیاست نصرت جاوید وی نیوز
    14 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی کیرون پولارڈکا اعزاز ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے معروف آل راؤنڈر اور جارح مزاج بلے باز کیرون پولارڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ حال ہی میں کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے دوران، ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے پولارڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کیے۔ اس کے ساتھ ہی وہ کرس گیل کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں 14 ہزار رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ کیرون پولارڈ نہ صرف 14 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بنے، بلکہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ہزار سے زائد رنز اور 300 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی سینئر رہنما کنول شوذب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے وارنٹ جاری کیے، اپنے فیصلے میں عدالت نے ملزمہ کو گرفتار کر کے 3 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم کے بعد تھانہ چکلالہ پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما کے گھر پر چھاپا مارا تاہم ان کی گرفتاری نا ہوسکی۔ Post Views: 6
    بھارت کی جنوبی رہاست کیرالہ کے شہر کوچین میں کینرا بینک کے ملازمین نے انوکھا احتجاج کیا۔ ریجنل منیجر کی جانب سے دفتر کی کینٹین میں بیف پر پابندی لگانے کے بعد ملازمین نے بینک کے باہر ’بیف پارٹی‘ منعقد کی، جہاں بیف اور پراٹھے پیش کیے گئے۔ A controversy erupted at #CanaraBank’s regional office in #Kochi after a newly appointed manager from #Bihar reportedly banned beef from being served in the office canteen. In response, employees organized a dramatic protest by holding a “beef festival” outside the branch,… pic.twitter.com/lng7LbiUzM — News9 (@News9Tweets) August 30, 2025 یہ احتجاج اصل میں مبینہ ہراسانی کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا، لیکن بیف پر پابندی کی خبر سامنے آنے...
    نارروال(ویب ڈیسک) سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سکھ کمیونٹی کیساتھ بیٹھنے سے دنیا کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔ گزشتہ روز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے سیالکوٹ، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کا بھی دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سکھ کمیونٹی سے خطاب میں سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کروائی تھی۔ سکھ کمیونٹی نے سیلاب متاثرہ دربار صاحب کرتارپور میں بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا ہے...
    قومی کرکٹ ٹیم نے شارجہ میں میچ کے بعد افغان کپتان راشد خان سے ملاقات کی۔ قومی ٹیم نے راشد خان سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ Pakistan team meets Rashid Khan to offer condolences on the passing of his brother.#PAKvAFG pic.twitter.com/zh95IrzbUu — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 30, 2025 افغان کرکٹر راشد خان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری کا انتقال چند روز قبل ہوا تھا۔ اس سے قبل پاکستان اور افغانستان سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں مدمقابل آئے تھے جس میں قومی ٹیم نے 39 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔
    افغانستان کے اسٹار آل راؤنڈر راشد خان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شینواری کا انتقال ہوگیا ہے۔ اس افسوسناک خبر پر افغانستان اور پاکستان کے کرکٹ کھلاڑیوں نے انہیں اور ان کے خاندان کو تعزیت پیش کی۔ Pakistan team offers condolences and prayers on the death of Rashid Khan's elder brother. #PakistanCricket #RashidKhan pic.twitter.com/gxwvXyYdnG — Ahtasham Riaz (@ahtashamriaz22) August 29, 2025 پاکستان کرکٹ ٹیم نے جمعہ کو شروع ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز کے پہلے ٹی20 میچ کے بعد راشد خان کے بھائی کے لیے خراج عقیدت پیش کیا۔ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی، جس میں سلمان علی آغا، محمد نواز اور فہیم اشرف کی عمدہ بلے بازی شامل تھی۔ راشد...
    ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کیرون پولارڈ نے گزشتہ روز کیریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کیے۔ Kieron Pollard, the second to 14,000 runs in T20 cricket ???? pic.twitter.com/8jA53pgyJ9 — ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) August 30, 2025 وہ کرس گیل کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بلے باز ہیں۔ ???? 14,000 T20 RUNS FOR POLLARD ???? Most T20 Runs 14,562 – Chris Gayle (455 inns) 14,000* – Kieron Pollard (633 inns) 13,950 – Alex Hales (504 inns) 13,595 – David Warner (423 inns) 13,571 – Shoaib Malik...
    ہرارے (اسپورٹس ڈیسک) پہلے ون ڈے میں سری لنکا نے مدوشنکا کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے دی۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 298 رنز بنائے۔ پتھم نسانکا 76 اور کمنڈو مینڈس 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ So close, yet so far, in many ways ????#ZIMvSL SCORECARD ???? https://t.co/O80deYSyyi pic.twitter.com/4ABvkfAxBC — ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) August 29, 2025 زمبابوے کے رچرڈ نگاروا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شان ولیمز، سکندر رضا، بلیسنگ مزارابانی اور ٹریور گوانڈو نے ایک ایک وکٹ لی۔ HAT-TRICK HERO ????????????Dilshan Madushanka seals a...
    کراچی (اسپورٹس ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹرائنگولر سیریز کے افتتاحی میچ میں افغانستان کے خلاف کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے شارجہ میں شاندار کھیل پیش کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ پوری قوم کو گرین شرٹس کی جیت پر فخر ہے۔ گورنر سندھ نے امید ظاہر کی کہ ٹیم آئندہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ Post Views: 7
    پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے مدوشنکا کی ہیٹ ٹرک کی بدولت زمبابوے کو سات رنز سے شکست دے دی۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے۔ پتھم نسانکا 76، جانتھ لیانگے ناقابل شکست 70 اور کمنڈو مینڈس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگاروا نے دو جبکہ شان ولیمز، سکندر رضا، بلیسنگ مزارابانی اور ٹریور گوانڈو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کو پہلے اوور میں بغیر کھاتہ کھولے دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔ بعد ازاں بین کرن...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نےٹرائنگولر سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کوافغانستان کے خلاف کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز نے شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں شاندار کھیل پیش کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا،پوری قوم کو گرین شرٹس کی جیت پر فخر ہے۔امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  فتوحات کا تسلسل برقرار رکھے گی۔
    کراچی: جامعہ کراچی کی قیمتی اراضی پر کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے حکام کی جانب سے ناجائز قبضے کی کوشش کی گئی جسے یونیورسٹی حکام نے ناکام بنادیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کے ڈی اے حکام پولیس اہل کاروں کے ہمراہ جمعہ کے روز یونیورسٹی کے گیٹ نمبر 1 کے سامنے سڑک کی دوسری جانب واقع خالی اراضی پر پہنچے اور یہاں کے ڈی اے کے سائن بورڈ اور برجیاں لگانا شروع کردی اور زمین کو اپنے قبضے میں لینے کی کوشش۔ یونیورسٹی کے واچ اینڈ وارڈز کی جانب سے انتظامیہ کو اطلاع دی گئی جس پر یونیورسٹی کے رجسٹرار عمران احمد صدیقی اور کیمپس سیکیورٹی افسر محمد سلمان موقع پر پہنچے اور کے ڈی افسران کو روکنے...
    راولپنڈی: راولپنڈی کے قبرستان میں دفنائی گی سات سالہ بچی کی قبر سے مبینہ چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے جب کہ قریب ہی سفید کپڑا اور روئی پڑی ملی، والد نے پولیس کو اطلاع دی جمعہ کی صبح مجسٹریٹ کی نگرانی میں قبر کشائی کرکے پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کو سات سالہ مسماتہ علینہ کے والد ظفر اقبال نے بتایا کہ وہ گتجا چوکی کے علاقے گلی نمبر 19 میں رہائش پذیر ہے 7 سالہ بیٹی علینہ 26 اگست کو فوت ہوئی جس کی تدفین خان کالونی والے قبرستان میں کی، جمعرات کی صبح فاتحہ خوانی کے لیے قبرستان گیا تو بیٹی کی قبر سے چھیڑچھاڑ ہوئی تھی اور کفن ملحقہ...
    سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے سیکریٹ سروس کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر 29 اگست کو کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کملا ہیرس کی ناکامی کا ذمہ دار جوبائیڈن، غضبناک ڈیموکریٹس پھٹ پڑے امریکا میں سابق نائب صدور کو عام طور پر 6 ماہ تک سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے تاہم صدر جو بائیڈن نے اپنا عہدہ چھوڑنے سے قبل اس مدت میں توسیع کرتے ہوئے اسے جنوری 2026 تک بڑھا دیا تھا۔ ٹرمپ نے اب اس توسیع کو منسوخ کرتے ہوئے سیکیورٹی ہٹا دی ہے۔ کملا ہیرس کی ممکنہ واپسی کی تیاری؟ کملا ہیرس، جنہوں نے سال 2024 کے صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ سے شکست کھائی تھی، سنہ...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنی پانچ ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہر طرح سے سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑا ہوں، سیلاب متاثرین کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لاؤں گا، سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے گورنر ہاؤس میں خصوصی سیل قائم کررہا ہوں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا ہے کہ جلد امدادی سامان کے ٹرک سیلاب متاثرہ اضلاع میں روانہ کیے جائیں گے۔
    گوگل میپس کی ایک ٹیم کو بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور کے ایک گاؤں میں دیہاتیوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتی ریاست اترپردیشن کے گاؤں بیرہر میں گوگل میپس کے لیے کام کرنے والی ٹیم، جو ٹیک مہندرا کے ذریعے آؤٹ سورس کی گئی تھی، کیمروں سے لیس ایک گاڑی کے ذریعے گاؤں کی گلیوں کی نقشہ کشی کر رہی تھی۔ ٹیم علاقے کی سڑکوں کی تصویریں لے رہی تھی تاکہ گوگل میپس پر درست نقشہ اپ لوڈ کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل میپ نے پھر دھوکا دیدیا، نیپال جانے والے سائیکلسٹ بھارت میں بھٹک گئے مقامی افراد نے جب کیمرہ فٹ گاڑی دیکھی تو انہیں شک ہوا کہ یہ لوگ چوری کی نیت سے معلومات...
    جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اور آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ لیے قومی ویمنز ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ایل سی سی اے گراؤنڈ میں تربیتی کیمپ شروع ہوگیا۔ ???? Pakistan's training camp ahead of the South Africa ODI series and ICC Women's World Cup 2025 gets underway in Lahore#BackOurGirls | #PAKWvSAW pic.twitter.com/GexQNAfj4c — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 29, 2025 قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔ تربیتی کیمپ کے روزانہ دو سیشن ہوں گے۔ پہلا ٹریننگ سیشن صبح 10 بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک اور دوسرا سیشن سہ پہر چار بجے سے شام ساڑھے چھ بجے تک ہوگا۔
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ جماعتوں کی تعداد 167 ہو گئی ہے۔ فہرست کے مطابق اس وقت چار سیاسی جماعتیں بغیر سربراہ کے رجسٹرڈ ہیں۔ ان میں پاکستان تحریک انصاف، عوامی ورکرز پارٹی، پاک سرزمین پارٹی اور پاکستان عوامی راج پارٹی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت خالد مگسی کے پاس ہے، جبکہ پاکستان مسلم لیگ کونسل کے صدر نعیم حسین چٹھہ ہیں۔ دوسری جانب زرتاج گل کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 185 ڈیرہ غازی خان...
    پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی نے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ رکن اسمبلی نے استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ عمران خان کی ہدایات پر کمیٹیوں کی رکنیت چھوڑ رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: عمران خان کی ہدایت، جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا استعفے میں کہا گیا ہے کہ قائمہ کمیٹی برائے غربت مٹاؤ و سماجی تحفظ، قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی اور قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی رکنیت سے فوری طور پر دستبردار ہو رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرا استعفیٰ منظور...
    شارجہ: سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کی مسکراہٹ موضوعِ بحث بن گئی۔ ایک صحافی نے افغانستان کے کپتان راشد خان سے سوال کرتے ہوئے افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم قرار دیا۔ یہ جملہ سنتے ہی سلمان آغا کے تاثرات فوراً بدل گئے اور وہ مسکرا اٹھے۔ ان کی یہ مسکراہٹ کیمرے میں قید ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ as ever, Salman Ali Agha’s facial expressions saying a lot more than his words ever will.. pic.twitter.com/TghQPez6vm — Cani (@caniyaar) August 28, 2025 واضح رہے کہ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک...
    بیجنگ: چین نے دنیا کے بلند ترین اور سب سے طویل پہاڑی پُل ’’ہواجیانگ گرینڈ کینین برج‘‘ (Huajiang Grand Canyon Bridge) پر کامیاب لوڈ ٹیسٹ مکمل کر لیا۔ یہ پُل صوبہ گوئی چو (Guizhou) میں بنایا گیا ہے اور اسے انجینئرنگ کا بڑا کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے۔ لوڈ ٹیسٹ 96 ٹرک ایک ساتھ پُل پر کھڑے اور رواں کیے گئے۔ ٹرکوں کا مجموعی وزن 3,300 ٹن تھا۔ ٹیسٹ پانچ دن تک جاری رہا۔ ماہرین نے اسے مکمل کامیاب قرار دیا۔ اہم خصوصیات لمبائی2,890 میٹر دریا سے بلندی: 625 میٹر دنیا کا بلند ترین پُل پہاڑی علاقے میں سب سے طویل پُل متوقع اثرات پُل کو ستمبر کے آخر میں عام ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔...
    ماہرین نے ایک نیا مٹیریل تیار کیا ہے جو ایئر کنڈیشنر یا پنکھے کے بغیر بھی گھروں کو ٹھنڈا رکھ سکتا ہے۔ یہ ماحول دوست متبادل توانائی کی بچت کے ساتھ ساتھ گرمی سے نمٹنے میں مدد دے گا۔ یہ تحقیق چین کی Dalian University of Technology اور امریکہ کی Pennsylvania State University نے مشترکہ طور پر کی۔ مقصد یہ تھا کہ بڑھتی ہوئی گرمی اور توانائی کے بحران کے دوران گھروں کو سستا اور پائیدار طریقے سے ٹھنڈا رکھنے کا حل نکالا جائے۔ یہ نیا مٹیریل کیسے کام کرتا ہے؟ یہ Polymethyl Methacrylate (PMMA) پر مبنی ہے۔”Passive Radiative Cooling” کے اصول پر کام کرتا ہے۔ دن میں سورج کی تپش کو روکتا ہے۔ رات میں عمارت کی حرارت...
    ایشیا کپ سے قبل ہتھیاروں کی آزمائش کا وقت آگیا۔ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا میلہ آج تاریخی اہمیت کے حامل شارجہ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق افتتاحی میچ میں پاکستان ٹیم بلند عزائم لیے افغانستان کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔ کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ سہ فریقی سیریز ایشیا کپ کی تیاریوں کا بہترین موقع ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قیادت میرے لیے اعزاز کے ساتھ بڑی ذمہ داری بھی ہے،کوشش ہوگی کہ ٹیم کی اچھی کارکردگی کو برقرار رکھا جائے۔ کپتان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ افغانستان کے خلاف میچ میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز میں...
    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے تھانہ کوٹری، ضلع جامشورو کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے 3 انتہائی مطلوب اور روپوش دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او سی ٹی ڈی حیدرآباد آصف حیات کے مطابق ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں جامشورو پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) اور اسپیشل برانچ کی ٹیمیں بھی شریک تھیں۔ مزید پڑھیں: اپر دیر: پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے مقامی کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاک، 2 شہری شہید کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد ضلع...
    کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے سب سے بااختیار ادارے سینیٹ کا ایک غیر معمولی اجلاس یونیورسٹی کے چانسلر اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے ڈیڑھ سال بعد طلب کر لیا گیا ہے یہ اجلاس موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کے تقریبا ڈیڑھ سالہ دور میں پہلی بار منعقد ہو رہا ہے۔ اردو یونیورسٹی کی سینٹ کا 51واں اجلاس  ڈپٹی چیئر سینٹ ڈاکٹر جمیل احمد کی سربراہی میں جمعرات 3 ستمبر کو کراچی کے گلشن اقبال سائنس کیمپس میں بلایا گیا ہے، اجلاس کئی حوالوں سے اہم ہے لیکن اجلاس کے ایجنڈے کے اہم ترین نکات میں 2013 اور 2017 کے 235 اساتذہ کے سلیکشن بورڈز کی رپورٹ اور وائس چانسلر...
    حیدرآباد: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حیدرآباد نے کوٹری کے قریب بھولاری ریلوے ٹریک کے نزدیک بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، بارودی مواد اور حساس ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق، گرفتار دہشت گردوں میں شیر علی رند، معشوق رند اور حنیف بھٹ شامل ہیں، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سندھ ریجمینٹل آرمی (SRA) سے ہے۔ انچارج سی ٹی ڈی آصف حیات کے مطابق گرفتار دہشت گرد ریلوے ٹریک کے قریب بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ممنوعہ بور کا اسلحہ، 8 ایم...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اسپیشل انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن مصطفیٰ علی نے گورنر ہاؤس میں خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے گولڈ میڈلسٹ مصطفیٰ علی کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی، شیلڈ اور انعام سے نوازا۔ گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اسپیشل کھلاڑی بھی پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر رہے ہیں، ان کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی،کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکے۔
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نئے صوبے 3 ٹیلی فون کی مار ہیں، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ایم کیو ایم کو فون کریں اور ترمیم کرالیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے نئے صوبوں کی تجویز پیش کرنے کے لیے لوگوں سے پریس کانفرنس کروائی ہے، وہ سیدھا آصف علی زرداری کو فون کریں۔ یہ بھی پڑھیں: صوبائی اسمبلیاں اجازت دیتی ہیں تو نئے صوبے بنانے میں کوئی مضائقہ نہیں، جماعت اسلامی کراچی انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کروانی ہوں تو آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف اور ایم کیو ایم کے رہنما وہ سب کچھ کروا سکتے ہیں،...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایک مرتبہ پھر متحرک ہوگئی ہے اور عمران خان کی منظوری کے بعد مذاکرات شروع ہونے کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے ایک بار پھر متحرک ہوگئی ہے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی نے مذاکراتی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بغیر پی ٹی آئی پارلیمنٹیرئنز کی جانب سے مذاکرات کے آغاز کا امکان ہے اور اس کے لیے پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ...
      وزیراعظم شہباز شریف کے اہم احکامات پر حکومت نے ملک میں ڈیجیٹل ترقی کی راہ میں حائل ایک بڑی رکاوٹ دور کر دی ہے۔ اب فائبر آپٹک اور آئی ٹی انفرااسٹرکچر کی تنصیب کے لیے ‘رائٹ آف وے چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔ وزارت ریلوے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے وزیراعظم کی ہدایت پر یہ چارجز فوری طور پر ختم کر دیے ہیں، جس سے پورے ملک میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی رفتار میں نمایاں تیزی آئے گی۔ واضح رہے کہ ’رائٹ آف وے‘ وہ فیس ہوتی ہے جو سرکاری یا نجی زمین کے استعمال کے بدلے لی جاتی ہے، تاکہ اس پر فائبر کیبل، پائپ لائن یا کوئی اور بنیادی ڈھانچہ نصب کیا جا سکے۔...
    بھارت کے روسی تیل کے درآمدات میں ستمبر کے مہینے میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، دوسری طرف امریکا نے بھارتی درآمدات پر 50 فیصد تک محصولات عائد کر دیے ہیں تاکہ انڈیا کو روس کے ساتھ تجارتی تعلقات محدود کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔ روئٹرز کی خبر کے مطابق بھارتی ریفائنریز ستمبر میں روسی تیل کی خریداری 10 تا 20 فیصد بڑھا کر روزانہ 1.65 تا 1.8 ملین بیرل تک پہنچا سکتی ہیں۔ یہ شرح دنیا کی کُل سپلائی کا تقریباً ڈیڑھ فیصد ہے۔ اگر بھارت روسی درآمدات بند کرے تو عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں عارضی طور پر 100 ڈالر فی بیرل کے قریب جا سکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا کی بھارت کو پھر تنبیہ، روسی...
    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنے استعفے کی تصدیق نجی ٹی وی  سے گفتگو میں کی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی، ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا بھی اعلان بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سیاسی کمیٹی کی ہدایات پر استعفیٰ دیا ہے۔ ان کے مطابق استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں جمع کرا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں نے قانون و انصاف، انسانی حقوق، آئی ٹی اور ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی سے استعفیٰ دیا ہے۔‘ پی ٹی آئی کے استعفیٰ...
    چار رکنی قومی ٹین پن باؤلنگ ٹیم کی فنڈز نہ ہونے کے باعث سینئر ورلڈ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کی فنڈز کے لئے پاکستان اسپورٹس بورڈ پر نظریں ہیں۔ سینئر ورلڈ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 13 سے 23 اکتوبر 2025 تک امریکہ میں کھیلی جائے گی۔ ٹین پن باؤلنگ ٹیم کے کھلاڑیوں نے حکومت سے فنڈز مہیا کرنے کی اپیل کردی۔ ٹیم میں اعجاز الرحمان، محمد حسین، شبیر لشکر اور علیم آغا شامل ہیں۔ احمد شیخانی مینیجر اور امجد محمود قومی ٹیم کے کوچ ہیں۔