2025-04-25@22:52:56 GMT
تلاش کی گنتی: 722

«ڈائری کے»:

(نئی خبر)
    کراچی(نیوز ڈیسک)سہ ملکی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ڈے اینڈ نائٹ میچ آج (بدھ کو) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں پہنچے گی، جو 14 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ نیوزی لینڈ پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔گزشتہ میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ نیوزی لینڈ نے 305 رنز کا ہدف 48.4 اوورز میں حاصل کیا۔ کین ولیمسن نے 133 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ڈیون کونوے 97 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کل کا میچ سیریز میں بقا کے لیے اہم...
    اپوزیشن اتحاد نے مستقبل میں باہمی روابط بڑھانے اور ملک کو درپیش چیلینجز سے نمٹنے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد اور ایک نیشنل ایجنڈا ڈرافٹ کرنے کے لیے ایک اسٹیرنگ کمیٹی کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی رہائشگاہ پر دیے گئے عشائیہ میں حزب اختلاف کی قیادت نے ملک کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے گرینڈ اتحاد پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن اتحاد کا بحالی آئین کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ اپوزیشن رہنماؤں نے اس پر اتفاق کیا کہ ملکی حالات اور بحرانی کیفیت اس بات کے تقاضا کرتے ہیں کے تمام جمہوریت پسند قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی...
    کانگو کے شہری روانڈا کے سفارت خانے کے باہر احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ کررہے ہیں کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک جمہوریہ کانگو کے شہریوں نے روانڈا کے سامنے پرتشدد احتجاج کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق چند ماہ سے مسلح باغی کانگو میں کارروائیاں کررہے ہیں،جب کہ انہیں روانڈا کی حمایت حاصل ہے۔ اس سے قبل مسلح گروہ نے کانگو کے سب سے بڑے شہر گوما میں داخل ہوکر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال امن ڈائیلاگ کے سیمینار سے خطاب کررہے ہیں
    پنجاب اسمبلی کے 21 ویں اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا 21 واں اجلاس کل 2 بجے شروع ہوگا۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک، نعت اور قومی ترانے سے ہو گا۔ محکمہ اسپیشل ایجوکیشن پوچھے گئے سوالات کے جوابات ایوان میں پیش کرے گا۔ اجلاس میں 5 بل پیش کیے جائیں گے جن میں دی پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بل 2025، دی پنجاب فورینسک سائنس اتھارٹی بل 2025، دی پنجاب لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2025، دی پنجاب انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس(ترمیمی) بل 2025  اور  دی پنجاب ویگرینسی (ترمیمی) بل 2025 شامل ہیں۔ اجلاس میں پری بجٹ بحث کا آغاز کیا جائے گا۔اراکین پنجاب اسمبلی توجہ دلاؤ نوٹسز پیش کریں گے۔
    اوگرا نے ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا، ٹیموں کو متعلقہ علاقوں کا دورہ کرنے اور خلاف ورزیوں پر کارروائی کی ہدایت کر دی۔ اوگرا نے ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے اپنی ٹیموں کو مختلف علاقوں میں کارروائیوں کی ہدایت کردی ہے۔اوگرا کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ کے واقعات سامنے آئے ہیں، جنہیں سیل کرکے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرا دی گئی ہے۔ گوجرانوالا میں بھی غیر معیاری سیلنڈرز کی مینو فیکچرنگ کا بھی انکشاف ہوا ہے، شہر میں 3 غیر قانونی سیلنڈر مینو فیکچرنگ یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔
    برطانیہ میں بھی غیر قانونی تارکینِ وطن کی نشاندہی اور گرفتاری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ بھارتی میڈیا نے حسبِ توقع ہاہا کار مچانا شروع کردیا ہے کیونکہ برطانیہ کے طول و عرض میں جو غیر قانونی تارکینِ وطن گرفتار کیے جارہے ہیں اُن کی اکثریت کا تعلق بھارت ہے۔ گرفتار کیے جانے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کو جلد از جلد ڈی پورٹ کرنے کی بھی تیاری کی جارہی ہے۔ برطانوی پولیس نے منصوبہ سازی کے ساتھ انگلینڈ اور دیگر علاقوں میں واقع بھارتی ریسٹورنٹنس پر چھاپے مارنا شروع کردیا ہے۔ یہ کارروائی اس لیے کی جارہی ہے کہ بھارت سے غیر قانونی طور پر برطانیہ پہنچنے والے بالعموم...
    اوگرا نے ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا، ٹیموں کو متعلقہ علاقوں کا دورہ کرنے اور خلاف ورزیوں پر کارروائی کی ہدایت کر دی۔اوگرا نے ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے اپنی ٹیموں کو مختلف علاقوں میں کارروائیوں کی ہدایت کردی ہے۔اوگرا کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ کے واقعات سامنے آئے ہیں. جنہیں سیل کرکے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرا دی گئی ہے۔گوجرانوالا میں بھی غیر معیاری سیلنڈرز کی مینو فیکچرنگ کا بھی انکشاف ہوا ہے. شہر میں 3 غیر قانونی سیلنڈر مینو فیکچرنگ یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔ترجمان اوگرا کے مطابق...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز مردان(سب نیوز)سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مردان کے تھانہ سٹی میں پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے پر ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق خود کو صحافی ظاہر کرنےوالا شخص پریس کلب کے خلاف مہم چلا رہا تھا۔ محمد زاہد نے پریس کلب اور اس کے ارکان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے۔ پریس کلب کی درخواست پر تھانہ سٹی...
    چیئرمین گلشن اقبال ٹائون ڈاکٹر فواد احمد اور سابق سینیٹر امام الدین شوقین ٹی ایم سی گلشن اقبال کے ڈائریکٹر پارکس رائو غلام رسول کو شیلڈ پیش کررہے ہیں
    ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ محکمہ اطلاعات سندھ سلیم خان کا ریٹائرمنٹ پر افسران اور ملازمین کے ساتھ گروپ فوٹو
    اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیلی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے، پاکستان فلسطینی کاز کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھے گا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کی مستقل اور آزمودہ حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ ترجمان...
    اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راؤ ہاشم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید بشارت حسین نے محلہ دھونا پتی میں ہونے والے تزہین و آرائش کے کام کی تفصیلات سے ممبر قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور کو آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے تاجروں اور شہریوں نے حکومت سے اندرون شہر سیف سٹی پروجیکٹ منصوبے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بھائی ممبر قومی اسمبلی فیصل امین گنڈاپور نے جھنڈا بازار محلہ دھونا پتی کا دورہ کیا۔ تنظیم تاجران خیبر پختونخوا ترجمان شہزاد احمد صدیقی، کریمپورہ بازار صدر خرم شہزاد، چوک شادی پیر بازار صدر حاجی اسرار خان، دیگر عہدیداران، پاکستان تحریک انصاف ورکرز، اہلیان علاقہ، ہندو کمیونٹی کے زمہ داران نے...
    ناسا نے حال ہی میں ایک زبردست تصویر جاری کی ہے جس میں مریخ کے قطب جنوبی حصے کے قریب ایک نایاب اور مسحور کن کاربن ڈائی آکسائیڈ گیزر کے پھٹنے کا عمل دکھایا گیا ہے۔ سطح پر بنی یہ شکلیں صرف مریخ پر موسم بہار کے دوران ہی نظر آتی ہیں۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب سردیوں کے دوران منجمد کاربن ڈائی آکسائیڈ جمع ہو کر گیس میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد یہ سطح میں موجود دراڑوں سے اور دھول اور بخارات کی صورت میں خارج ہوتی ہے۔ گیزر پھٹنے کا یہ ڈرامائی عمل مریخ کی سطح پر سیاہ جالے جیسی لکیریں بناتا ہے جنہیں عام طور پر "مارشین مکڑیاں" کہا جاتا ہے۔ یہ سیاہ...
      بحری تجارت کامعیشت میں بنیادی کردار ہے، سمندی تحفظ کیلئے مشترکہ کوششیں کریں دنیا بھر میں 90فیصد تجارت سمندری گزرگاہوں کے ذریعے ہوتی ہے،سینیٹرمشاہد حسین وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بحری تجارت کامعیشت میں بنیادی کردار ہے، طاقتور بحریہ سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن ہے، ہمارا اجتماعی فرض ہے کہ سمندی تجارت کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششیں کریں، عالمی معاشی نظام میری ٹائم پر انحصار کرتا ہے۔پاک بحریہ کی امن مشقوں کے تیسرے روز کراچی میں محفوظ سمندر،خوشحال مستقبل کے عنوان سے پہلے امن ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیاگیا،جس میں امن ڈائیلاگ میں شریک ممالک کی بحری افواج کے چیف آف نیول سٹاف اوردیگر عہدیدار شریک ہوئے جبکہ وزیردفاع خواجہ محمدآصف...
    کراچی: وزیر دفاع خواجہ آصف امن ڈائیلاگ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
    COLOMBO: سری لنکا میں آج ہونے والے بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کی وجہ سے معمولات زندگی معطل ہو کر رہی گئی، ابتدائی طور پر اس کا سبب ایک بندر کو ٹہرایا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آج ہونے والے بریک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر میں معمولات زندگی معطل ہو گئی، جبکہ اسپتالوں میں متعدد آپریشن منسوخ کرنا پڑے۔ سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی کولمبو میں سیلون الیکٹرسٹی بورڈ کے گرڈ اسٹیشن میں آج صبح 11 بجے تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی، انجنیئرز اور عملے نے 3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد بجلی بحال کی۔ حکام کے مطابق اب بھی متعدد علاقے بجلی سے محروم ہے، جہاں بجلی...
    سٹی42: پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ سیّد عباس عراقچی کی ہفتے کو ٹیلی فون پر گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد، خود مختار اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، جس کا دارالحکومت القدس ہو۔ اسرائیل نے اپنی سرحدوں میں سب سے بڑی تبدیلی 1967 میں کی تھی جب کئی عرب ملکوں کے مشترکہ حملہ سے چھڑنے والی  چھ روزہ جنگ کے دوران اسرائیل نے جزیرہ نما سینائی، غزہ کی پٹی، مغربی کنارے، مشرقی بیت المقدس اور بیشتر شامی گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اس قبضے نے اسرائیل...
    سری لنکا کے گرڈ اسٹیشن میں بندر کے گھسنے کے باعث پورے ملک میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 فروری کو سری لنکا میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا، اور اس دوران شہری شدید مشکلات سے گزرے۔ یہ بھی پڑھیں جب ایک شرارتی بندر نے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑ لگوا دی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ بجلی کا طویل بریک ڈاؤن جنوبی کولمبو میں واقع سیلون الیکٹریسٹی بورڈ کے گرڈ اسٹیشن میں خرابی کی وجہ سے ہوا۔ سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ عملے نے 3 گھنٹے کے کوشش کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں کی بجلی بحال کی، جبکہ مکمل بحالی...
      اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانے کے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کی مذمت کردی۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے کہا گیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا بیان اشتعال انگیز، غیر سنجیدہ اور ناقابل قبول ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے جائز حق کی حمایت کرتا ہے۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، سعودی عرب کے فلسطین کاز کے لیے غیر متزلزل عزم کو غلط رنگ دینا افسوسناک ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ فلسطینی عوام کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق آزاد ریاست کا حق مسلمہ ہے، القدس الشریف فلسطین...
     وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طاقتور بحریہ سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن ہے۔ پاک بحریہ کی امن مشقوں کے تیسرے روز کراچی میں محفوظ سمندر،خوشحال مستقبل کے عنوان سے پہلے امن ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں امن ڈائیلاگ میں شریک ممالک کی بحری افواج کے چیف آف نیول سٹاف اوردیگر عہدیدار شریک ہوئے جبکہ وزیردفاع خواجہ آصف تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔ امن ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دنیا بڑی معاشی تبدیلیوں سے گزررہی ہے، تجارتی ٹیرف ایک بڑاچیلنج بن کر سامنے آیاہے، یہ ہمارا اجتماعی فرض ہے کہ سمندری تجارت کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معاشی...
    وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ فلسطینی سر زمین فلسطینی عوام کی ہے۔ پاکستان خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر خصوصی توجہ مرکوز کی۔ فریقین نے غزہ میں فلسطینیوں کی مسلسل حالت زار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب کا مضبوط بیان: عرب ممالک کے ردعمل کی تحسین، نتنیاہو کے بیانات کی شدید مذمت اسحاق ڈار نے غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کی تجویز کو انتہائی پریشان کن و غیر منصفانہ قرار دیا۔ وزیر خارجہ...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بحر ہند عالمی تیل اور گیس کے 50 فیصد ذخائر رکھتا ہے۔ بحری تجارت کا معیشت میں بنیادی کردار ہے۔ طاقتور بحریہ سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن ہے۔ کراچی میں ’محفوظ سمندر، خوشحال مستقبل‘ کے عنوان سے امن ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا۔ امن ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ تجارتی ٹیرف ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آئے ہیں۔ دنیا بڑی معاشی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔ مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور کہتے ہیں 99 فیصد مطالبات پورے ہوگئے تو پھریہ احتجاج کس بات کا؟ خواجہ آصف وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ ہمارا اجتماعی فرض...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا ڈا¶لینس فیکٹری کے قریب لنڈے کے گودام (کپڑوں) میں آتش زدگی، سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) ٹیم کو کال موصول ہوتے ہی ریسکیو فائر فائٹرز ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی ،ریسکیو 1122 ٹیم نے جائے وقوع پر فوراً رسپانس کر کے آگ کو قابو پالیا ہے ،کولنگ کا عمل جاری ہے،آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ کاٹن مشین میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔
    ایرانی بحریہ کے امیر البحر شھرام ایرانی پاکستان پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ایرانی بحریہ کے امیر البحر شھرام ایرانی پاکستان پہنچ گئے، ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی بحریہ کے سربراہ اپنے پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر پاکستان کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ایڈمرل شھرام ایرانی آج علی الصبح کراچی پہنچے جہاں پاک بحریہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔شھرام ایرانی پاکستان میں منعقدہ ’امن 25‘ کثیر الجہتی مشقوں اور امن مذاکرات میں حصہ لیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق نویں بین الاقوامی امن مشق پاک نیوی کی میزبانی میں 7 سے 11 فروری تک منعقد کی جائے گی۔’امن 2025‘ کے نام سے منعقد ہونے والی اس مشق کی خاص...
    ایرانی بحریہ کے امیر البحر شھرام ایرانی پاکستان پہنچ گئے، ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی بحریہ کے سربراہ اپنے پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر پاکستان کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ ایڈمرل شھرام ایرانی آج علی الصبح کراچی پہنچے جہاں پاک بحریہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔ شھرام ایرانی پاکستان میں منعقدہ ’امن 25‘ کثیر الجہتی مشقوں اور امن مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بحریہ کی بین الاقوامی مشقیں آئی ایس پی آر کے مطابق نویں بین الاقوامی امن مشق پاک نیوی کی میزبانی میں 7 سے 11 فروری تک منعقد کی جائے گی۔ ’امن 2025‘ کے نام سے منعقد ہونے والی اس مشق کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 8 فروری کے عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر ملک گیر احتجاج کے اعلان پر صوابی جلسہ میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی شروع کر دیا گیا ہے، ملتان سے اہم پارٹی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہفتہ کے روز صوابی پی ٹی آئی جلسہ گاہ میں 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے، لائٹنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور 8 ہزار سے زیادہ کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے 1400 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں...
    ویب ڈیسک: ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری شروع کردی گئی۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے تمام ریجنل پاسپورٹ دفاتر کو یومیہ مانیٹرنگ رپورٹ ہیڈکوارٹرز جمع کروانے کی ہدایت جاری کردی۔   ذرائع کے مطابق پاسپورٹ دفاتر کے باہر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ایجنٹس پر کڑی نظر رکھنے کے لیے ہیڈکوارٹرز کی خصوصی ٹیم بھی سرپرائز وزٹ کرے گی، جب کہ روزانہ کی بنیاد پر مقدمات درج کر کے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ لاہور کے گارڈن پاسپورٹ دفتر کے باہر کارروائی کرتے ہوئے ایک ایجنٹ کو گرفتار کر لیا گیا جس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔   مذاکرات سے انکار؛...
    بدین : ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسو منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے ہیں
      سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر ڈیمالیشن عبدالسجاد خان کے ستارے گردش میں آنے لگے۔ اطلاعات کے مطابق کینیڈین نیشنل ڈائریکٹر ڈیمالیشن کی نوکری کے حوالے سے بھی سوالات اُٹھنے لگے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق موصوف ناجائز طریقے سے سندھ کنٹرول بلڈنگ اتھارٹی میں نوکری کر رہے ہیں ، ان کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا مگراسٹاف کی ملی بھگت سے جعلی کاغذات بنواکر اپنے اپ کو ری اسٹیٹ کروا کر اور ڈائریکٹر ڈیمالیشن کے عہدے پر قابض ہیں۔چیف منسٹر انسپکشن ٹیم اور تحقیقاتی اداروں کی جانب سے اُن کے متعلق حقائق اور متعلقہ دستاویزات پر کام شروع کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ایک اطلاع کے مطابق عبدالسجاد خان ملک چھوڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 07 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے جمہوریہ کانگو کے مشرقی علاقے میں بڑھتے تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحران پر قابو پانے کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے خصوصی اجلاس میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن بحال کرنے کے لیے فوری طور پر ٹھوس اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے دنوں میں مزید بدترین حالات دیکھنے کو مل سکتے ہیں اور یہ تنازع ملکی سرحدوں سے پرے بھی پھیل سکتا ہے۔ Tweet URL جمہوریہ کانگو کے مشرقی صوبوں میں سرکاری...
    اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 فروری 2025ء ) سپریم کورٹ کے 4 ججز کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جاننا چاہتے ہیں کس کے ایجنڈا اور مفاد کیلئے عدالت کی تذلیل کی جا رہی ہے؟ آئینی بنچ سے فل کورٹ کی درخواست پر فیصلے تک تعیناتی موخر کی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی سنیارٹی طے ہونے تک ججز تعیناتی روکی جائے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے 4 ججز نے چیف جسٹس کو خط لکھ کر جوڈیشل کمیشن کا 10 فروری کو ہونے والا اجلاس موخر کرنے کا مطالبہ کر دیا جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ کی...
    حکومت پاکستان کی دعوت پر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رفائیل ماریانو گروسی، اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔ چشمہ پاور پلانٹ وہ پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرِاہتمام سیمینارز میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ لاہور میں انمول ہسپتال اور چشمہ میں جوہری توانائی سے بجلی بنانے والے پلانٹ کا دورہ بھی کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرستوں کا تبادلہ واضح رہے کہ پاکستان اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے درمیان 1957 سے اشتراک اور تعاون کا سلسلہ چل رہا ہے، پاکستان اِس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 فروری 2025ء) ملحدین اور کسی مذہب کو نہ ماننے والوں کے حقوق کے تحفظ کی ایک غیر معمولی قانونی کوشش کو گزشتہ ماہ انڈونیشیا کی آئینی عدالت نے ناکام بنا دیا تھا۔ اس نے یہ فیصلہ دیا تھا کہ ایک شہری، حتیٰ کہ اقلیتوں کو بھی، سرکاری دستاویزات پر اپنے عقیدے کی وضاحت کرنی چاہیے، اور یہ کہ شادی مذہب کے مطابق ہونی چاہیے۔ انڈونیشیا، دنیا کا سب سے بڑا مسلم اکثریتی ملک ہے اور سرکاری طور پر چھ مذاہب کو تسلیم کرتا ہے۔ یہ ہیں اسلام، پروٹسٹنٹ ازم، کیتھولک ازم، بدھ مت، ہندو مت، اور کنفیوشس ازم۔ اگرچہ اقلیتی عقائد کے ماننے والوں کو امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑ سکتا...
    حیدرآباد: ڈائریکٹر سندھ میوزیم حیدرآباد کشمیر ڈے کے موقع پر تصویری نمائش میں تصاویر دیکھ رہے ہیں
      ٭بجٹ اور اخراجات، سولر سسٹم کے ٹھیکوں ، اشتہارات کی تفصیلات طلب ٭محکمہ توانائی کے ڈائریکٹر متبادل کو خط لکھ کر چھ فروری کو طلب کرلیا گیا کراچی میں اینٹی کرپشن سندھ نے محکمہ توانائی کے افسران کیخلاف تحقیقات شروع کردیں۔ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر ٹو نے محکمہ توانائی کے ڈائریکٹر متبادل کو خط لکھ کر چھ فروری کو طلب کرلیا۔ڈائریکٹر ٹو اینٹی کرپشن کی جانب سے ڈائریکٹر متبادل محکمہ توانائی کو خط میں کہا گیا کہ گزشتہ پانچ سال کے بجٹ اور اخراجات۔ سولر سسٹم کے ٹھیکوں اور اخبارات میں اشتہارات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔۔ ٹینڈر اور حصوں میں ٹینڈر کرنے کی تفصیلات بھی دی جائیں۔ خط میں سولر سسٹم کی تنصیب کیلئے خریداری اور متبادل سولر...
    پاکستانی اداکارہ حرا مانی اور معروف یوٹیوبر رجب بٹ کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا لیکن گانے کی ویڈیو پر مداحوں کی تنقید بھی جاری ہے۔ اداکارہ حرا مانی اور رجب بٹ کا نیا گانے کچھ عرصے سے خبروں میں تھا، اور گانے کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی حرا مانی اور رجب بٹ کی چٹ پٹی باتیں بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔ را مانی نے شوٹنگ سیٹ پر رجب بٹ سے فرمائش کی تھی کہ ’’مجھے امیر بنادو‘‘۔ اور رجب بٹ نے بھی حرا مانی کو یوٹیوب چینل کھولنے پر لاکھوں سبسکرائبرز گفٹ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ یہ خبر بھی پڑھیے: حرا مانی کی رجب بٹ سے انوکھی اپیل، رجب نے بڑا تحفہ...
    وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے 8 فروری کوعام انتخابات کے انعقاد کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ’یوم سیاہ‘ اور ’احتجاج‘ کی کال پر پارٹی کی مقامی قیادت اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 8 فروری کو وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج سے قبل پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کے سینیئرافسران کو پاکستان تحریک...
    ترجمان کا کہنا تھا کہ شاہین کمپلیکس میں کم مقدار پر پی ایس او کے دو ڈسپینسرز کو سیل کردیا گیا ہے، اسی طرح شاہراہ فیصل پر قائم پی ایس او پیٹرول پمپ بھی ڈیفالٹر نکلا، پیمائش اور وزن کم کرنا جرم ہے، عوام مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں، عوام کی پریشانی کا پیٹرول پمپ مافیاز کو احساس نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کی سربراہی میں متعلقہ حکام نے کراچی میں پیٹرول پمپ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن اور 12 پیٹرول پمپس پر چھاپے مارے۔ ترجمان حکومت سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خاص برائے قیمت و رسد عثمان ہنگورو خود میدان عمل میں آگئے اور پیمائش کے افسران کے ہمراہ کراچی کے 12...
    کراچی: یونیورسٹی آف لاہور (یو او ایل) نے ایم اے رؤف چیئر لیبارٹری قائم کردی ہے جو سائنسی تحقیق اور اختراع کو آگے بڑھانے میں ایک اہم سنگ میل ہے اور یو او ایل کے بورڈ آف گورنرز نے مسلم دنیا کے معروف اور سب سے بڑے ایوارڈ "مصطفی(ص) ایوارڈ" ہافتہ ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو بائیو آرگینک اور نیچرل پروڈکٹس کیمسٹری کے شعبے میں ان کی غیر معمولی خدمت کے اعتراف میں پہلا چیئر ہولڈر مقرر کیا ہے۔ لیبارٹری کا افتتاح معروف چینی سائنسدان اور ماہر تعلیم پروفیسر ژاؤ یوفین نے ایک تقریب کے دوران کیا جس میں یو او ایل کے ریکٹر اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری عالمی...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چین روانگی کے باعث پاکستان اور قطر کے درمیان بدھ کو ہونیوالے مذاکرات مؤخر کردیئے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور قطر کے درمیان آج ہونیوالے مذاکرات مؤخر کردیئے گئے ہیں، دونوں ممالک کی سالانہ دوطرفہ مشاورت دوحہ میں طے تھی، دفتر خارجہ نے گزشتہ ہفتے دونوں ملکوں کے سالانہ مذاکرات کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں وفد نے مذاکرات میں شرکت کرنا تھی، تاہم ان کے چین جانے کے باعث پاک قطر مذاکرات مؤخر کرنا پڑے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار قطر سے مذاکرت کی تیاریوں پر دو اجلاسوں کی صدارت بھی کرچکے ہیں، دونوں ممالک مذاکرت کی نئی تاریخوں کیلئے رابطے میں ہیں۔
    لاہور: مالکان کی جانب سے ڈانٹ کا بدلہ لینے کے لیے نومولود پر تشدد کرنے والی گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق تین ماہ کے بچے پر تشدد اور گھر سے چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ صائمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ نومولود بچے پر تشدد کرنے کی فوٹیج گزشتہ روز منظر عام پر آئی تھی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر ملازمہ کا نومولود پرتشدد، کپڑا رکھ کر سانس روکنے کی کوشش سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون بچے کو جھولے سے اٹھا کر بیڈ پر پٹخ رہی تھی۔ گھریلو ملازمہ بچے کو بیڈ پر رکھ کر تشدد کرتی رہی اور بعد ازاں گھر میں چوری  کرکے...
    سی ڈی اے ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل،ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء باری نے تمام پولنگ اسٹیشن کا جائزہ لیا ، کون کون سے آفیسرز پولنگ کے عمل کو مکمل کروائیں گے ، دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) سی ڈی اے میں ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ،، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ریلیشن عطاء باری ارشد نے تمام 34 پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ، ہر پولنگ اسٹیشن پر سی ڈی اے کی جانب سے آفیسر اور باقی عملے کی تعیناتی اور انتظامات کا جائزہ لیا ،، اس موقعہ پر عطاء باری نے پولنگ کے عمل کو شفاف اور پر امن بنانے کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا مُسلسل یہ موقف رہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیےجموں و کشمیر کے تنازعے کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق پرامن حل ضروری ہے۔ بدھ کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو ان وعدوں کا احترام کرنا چاہیے جو اس نے 77 سال پہلے کیے تھے ، جموں و کشمیر بارے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں، پاکستان اپنی طرف سے کشمیری عوام کی حق...
      گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی — فائل فوٹو  گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم کشیمری عوام سے اظہارِ  یکجتی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اندھیرے کے بعد اجالا آئے گا اور کشمیر میں بہت جلد اجالا آنے والا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ایک ہی نعرہ اور ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان،   دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیری اکیلے نہیں۔ 2 روز میں کرم جاؤں گا: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈیگورنرخیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو کرم لےکر جاؤں گا۔ ...
    ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) رے پبلک ہائی اسکول ٹنڈوجام میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں سالانہ تقریبِ اسناد مقامی ہال میں منعقد کی گئی جس میں تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات، اساتذہ، والدین، اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز حیدرآباد ریجن سید نوید شاہ تھے جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ کالجز حیدرآباد ریجن پیر غلام رسول شاہ، پرائیویٹ اسکول اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر نجیب میمن، سابق ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز حیدرآباد ریجن پروفیسر انور قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن میرپور خاص پیر راحیل حسین، یوسی چیئرمین دانش صابر قائم خانی، سینئر استاد منظور میمن، رے پبلک ہائی اسکول کے پرنسپل...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ مشق امن 2025ء کے ساتھ پہلی بار "امن ڈائیلاگ" کا آغاز بھی کر رہی ہے، امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے بحری افواج اور کوسٹ گارڈز کے سربراہان شرکت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملٹی نیشنل میری ٹائم ایکسرسائز امن 2025ء اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میڈیا بریف کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے امن مشق اور امن ڈائیلاگ کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا، میڈیا کو بتایا یا کہ پاک بحریہ کے زیر انتظام کثیرالقومی بحری مشق امن کا نواں ایڈیشن اس سال 7 سے 11 فروری تک...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 فروری 2025)صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ملازمہ نے غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکال دیا، ملازمہ نے بچے کو پنگھوڑے سے نکال کر کئی بار زمین پر پٹخا ، تھپڑ مارے اور منہ پر کپڑا رکھ کر اس کا سانس روکنے کی کوشش کی ، نومولود بچے کے رونے سے ملازمہ کی نیند میں خلل آنے کے باعث سفاک گھریلو ملازمہ اپنا غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکالتی رہی ، بچے کی طبیعت بگڑنے پر والدین نے اسے ہسپتال منتقل کیا۔ اس حوالے سے پولیس کے مطابق لاہور میں شمالی چھاونی کے علاقے میں واقع گھر میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر گھریلو ملازمہ غصہ نومولود بچے پر نکالتی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ملازمہ نے غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکال دیا۔پولیس کے مطابق لاہور میں شمالی چھاؤنی کے علاقے میں واقع گھر میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر گھریلو ملازمہ غصہ نومولود بچے پر نکالتی رہی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملازمہ کو بچے کے چہرے پر کپڑا رکھ کر سانس بند کرنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بچے کے والد مطلوب ظفر کی جانب سے دائر کی گئی ایف آئی آر کے مطابق بچوں کی دیکھ بھال کے لیے رکھی گئی 30 سالہ ملازمہ صائمہ 3 ماہ کے بچے کو تشدد کا نشانہ بناتی رہی۔بچے کے رونے پر اسے تھپڑ مارے۔ بچے کی طبیعت خراب ہونے پر والدین...
    کینیا کے ڈپٹی ہائی کمشنر ڈینیئل نگانڈا کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی سے شیلڈ وصول کر رہے ہیں
    سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کامران اسلم کو پرموشن مل گئی، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کامران اسلم کو پرموشن مل گئی،ایچ آر ڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کی سفارش پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران اسلم کو 18سکیل میں ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے عہدے پر ترقی مل گئی ہے۔جاری احکامات کے مطابق وہ پہلے گریڈ 17میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے مسائل پر بات ہوتی ہے کیونکہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ ہر کام میں شامل ہے، چیف آف آرمی اسٹاف نے این ایف سی ایوارڈ کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی ہے اس لیے اب سپریم کورٹ نہیں جارہے۔ پشاور میں پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے چلینج کیا کہ ہمارے صوبے میں سب سے زیادہ کام اور نفع ہورہا ہے، آپ باقی تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو بلا کر کارکردگی کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باقی صوبوں میں وزرائے اعلیٰ کی کرپشن کے حوالے سے بات ہورہی ہے جبکہ...
    آرمی چیف کی یقین دہانی پر این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے سپریم کورٹ نہیں جارہے، وزیراعلی گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے مسائل پر بات ہوتی ہے کیونکہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ ہر کام میں شامل ہے، چیف آف آرمی اسٹاف نے این ایف سی ایوارڈ کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی ہے اس لیے اب سپریم کورٹ نہیں جارہے۔پشاور میں پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے چلینج کیا کہ ہمارے صوبے میں سب سے زیادہ کام اور نفع ہورہا ہے، آپ باقی تین صوبوں کے وزرائے...
    تحت لائسنس یافتہ اسلحے کی پبلک مقامات، شادی بیاہ کی تقریبات اور حجروں کے باہر تشہیر، مسلح افراد کی موجودگی اور سوشل میڈیا پر کلاشنکوف کلچر کے بڑھتے واقعات کے باعث پشاور پولیس نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے پشاور میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا، ابتدائی طور پر 300 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے دفعہ 144 میں توسیع کے لیے صوبائی حکومت سے رابطہ کرلیا، اسلحہ کی نمائش کی پابندی کے تحت لائسنس یافتہ اسلحے کی پبلک مقامات، شادی بیاہ کی تقریبات اور حجروں...
    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ کلاس پلیئر ویرات کوہلی کی کنگنم اسٹائل میں ڈانس کی ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہوگئی۔ ویرات کوہلی کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو 2013 میں چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد کی ہے جس میں بھارت نے دھونی کی کپتانی میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ 2013 میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوا تھا جس میں بھارت نے انگلینڈ کو پانچ رنز سے شکست دی تھی۔ میچ میں بھارت کی تاریخی فتح کے بعد ویرات کوہلی نے اسٹیڈیم میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ جیت کا جشن منایا اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں والا گنگنم اسٹائل ڈانس کر کے سب کو حیران کردیا...
    نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں دولہے کو بالی وڈ کے ایک مشہور ڈانس نمبر پر رقص کرنا مہنگا پڑ گیا۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دولہا بارات کے ساتھ دلہن کے گھر پہنچا جہاں اس کے دوستوں نے اسے ڈانس کرنے پر مجبور کیا۔ جب بالی وڈ کا مقبول ڈانس نمبر بجایا گیا تو وہ اپنے آپ کو روک نہ سکا۔ شادی کی تقریب میں موجود مہمان دولہے کا منفرد رقص دیکھ کر لطف اندوز ہوئے لیکن نوجوان کی یہ حرکت لڑکی والوں کو پسند نہ آئی۔دلہن کے والد نے غصے میں گانا بند کروایا اور شادی منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا جس سے ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لیسکو نےسولرسسٹم میں استعمال ہونیوالےبائی ڈائریکشنل میٹرزکی قیمت میں100فیصداضافہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بائی ڈائریکشنل میٹر کی قیمت 33 ہزار سے بڑھ کر 65 ہزار روپے تک جا پہنچی،لیسکونےصارفین کوبائی ڈائریکشنل میٹر کیلئے65 ہزارروپےکےڈیمانڈنوٹسزکااجراءشروع کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بعض دفاترمیں صارفین کو75ہزارروپےکاڈیمانڈنوٹس بھی دیا جارہاہے، لیسکونےنومبرمیں صارفین کو این او سی جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔این او سی سے قبل لیسکو صارفین کو 33 ہزار روپے کا ڈیمانڈ نوٹس جاری کرتی تھی۔ لیسکو میں 33 ہزار میں بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز کا ڈیمانڈ نوٹس ملتا تھا،جنوری میں صارفین کو 65 ہزار روپے میں اے ایم آئی میٹرز کا ڈیمانڈ نوٹس دیا گیا۔صارفین کو سٹور چارجز کیساتھ ساتھ انسٹالیشن چارجز بھی جمع کروانا ہوتے...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک)شادی بیاہ میں گانوں پر رقص کرنا آج کل ایک ٹرینڈ بن چکا ہے لیکن بھارت میں ایک دُلہے کو اپنی شادی کا رقص کر کے جشن منانا مہنگا پڑگیا ہے۔ شادی کے دن کو ہر کوئی یاد گار بنانا چاہتا ہے لیکن بسا اوقات اس کے نتائج غیر متوقع طور پر سنگین ہوسکتے ہیں، اب اس بے چارے دولہے کو ہی دیکھ لیں جس کو چولی کے پیچھے گانے پر رقص اس قدر مہنگا پڑا کہ ہونے والے سسر نے اپنی بیٹی کی شادی ختم کرکے بارات کو واپس لوٹا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نی دہلی میں پیش آیا، ہوا کچھ یوں کہ دُلہا نے دوستوں کے اصرار پر بالی وڈ فلم کھل...
    ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات میں مزید اضافہ ہوگیا ،عون چوہدری سے ملاقات پر  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے عاطف خان کو طعنے دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔   پارٹی ذرائع نے بتایا کہ سابق گورنر شاہ فرمان نے واٹس ایپ گروپ میں عاطف خان اور عون چوہدری کی ملاقات کی تصیور شئیر کی، جس پر عاطف خان نے انہیں کھری کھری سنائیں۔  وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے طعنہ زنی کرتے ہوئے واٹس ایپ گروپ میں کہا کہ ’میں تو چیف ایگزیکٹو کے طور پر مجبوری میں سرکاری لوگوں سے ملتا تھا ۔ جلو پارک: شیر کا  پنجرہ جان بوجھ کر کھولنے پر ملازم گرفتار  پارٹی ذرائع کا...
    عون چودھری سے ملاقات عاطف خان کے گلے پڑ گئی ، گنڈا پور کے طعنے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز پشاور: پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے عاطف خان کو طعنے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، عون چوہدری سے ملاقات کی تصویر گروپ میں شیئر کرنے پر عاطف خان ناراض ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق گورنر شاہ فرمان نے واٹس ایپ گروپ میں عاطف خان اور عون چوہدری کی ملاقات کی تصیور شئیر کی، جس پر عاطف خان نے انہیں کھری کھری سنائیں۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور...
    کراچی: اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والی پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ علیزے شاہ نے فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مختصر کپڑے پہن کر بیلی ڈانس کررہی ہیں۔ علیزے شاہ کو ویڈیو میں بیلی ڈانس کرتا دیکھ کر صارفین سیخ پا ہوئے اور انہوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ علیزے شاہ وہ واحد شخصیت ہیں جو یہ کر کے بھی شہرت حاصل نہیں کر پارہیں۔ ایک اور صارف نے اداکارہ سے سوال کیا کہ کیا ایسا کچھ کرنے پر آپ کی ماما پٹائی نہیں کرتیں؟           View this...
    اے این ایف حکام نے اندرون اور بیرون ملک سمگلنگ کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران  4 کارروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی 27.970 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ پشاور میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے  2 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ لاہور میں کوریئر آفس کے ذریعے آسٹریلیا بھیجنے کے لیے تیار پارسل میں لیدر جیکٹ سے2.970...
    پیکا قانون کے خلاف ایچ یو جے کی جانب سے کالا جھنڈا لہرایا جا رہا ہے
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم  کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا  ہے  کہ  وزیرِ اعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے، پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےرانا ثنا نے کہاکہ   پی ٹی آئی والے 4 سال کی حکومت میں مقدمات بناتے تھے، ہم ان سے بات کرتے تھے ، جب ہم اپوزیشن میں تھے تب شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ بیٹھیں بات کریں۔ وزیر اعظم کے مشیر   نے کہا کہ 2018 کے بعد ہمیں گِلہ تھا کہ رزلٹ الٹ دیا گیا، انہوں نے حکومت بنائی، اگر ایسے واقعات کی فیکٹ فائنڈنگ چاہتے ہیں تو پارلیمانی کمیشن تشکیل دیا جائے۔ انہوں...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار نہیں بلکہ مذاکراتی عمل کا اب ختم ہوچکا ہے۔ ’اردو نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی جانب سے بات چیت کی پیشکش کو دوبارہ مسترد کیے جانے کے بعد ہم نے بھی مذاکراتی عمل ختم کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پارلیمانی کمیشن کی پیشکش پر کوئی غور نہیں کیا جائےگا، وزیراعظم کی آفر پر پی ٹی آئی کا دوٹوک جواب انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے جس تیزی کے ساتھ بات چیت کے لیے آئے تھے اسی تیزی سے واپس چلے گئے ہیں۔ یہ صرف اور صرف عمران خان...
    بھارتی نژاد امریکی باشندے کاش پٹیل کو صدر ٹرمپ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی سربراہی کے لیے نامزد کیا ہے۔ انہوں نے اپنی تعیناتی کو حتمی شکل دینے کے لیے سماعت کی غرض سے گزشتہ روز امریکی سینیٹ میں حاضری دی۔ اس موقع پر کاش پٹیل نے جے شری کرشنا کا نعرہ لگایا۔ سینیٹ کی طرف سے تصدیق اور توثیق کیے جانے پر کاش پٹیل ایف بی آئی کی قیادت سنبھالنے والے پہلے ہندو، بھارتی نژاد امریکی ہوں گے۔ کاش پٹیل نے اس موقع پر کہا کہ ان کی پرورش امریکا میں ہوئی ہے اور انہیں بھی مختلف مواقع پر نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے اپنی کامیابیوں کا سہرا اپنے والدین کے...
    چین میں نئے قمری سال کے آغاز کے موقع پر ہونے والے ایک میلے میں انسان نما روبوٹس کے ڈانس نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس یونی ٹری ایچ 1 کو پہلے ہی دنیا کا تیز ترین روبوٹ قرار دیا جاتا ہے۔ ان روبوٹس نے انسانوں کے ساتھ رقص کیا اور کسی کو محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ انسانوں سے کم ہیں۔ ان انسان نما روبوٹس نے چین کے ایک روایتی ڈانس سے لوگوں کو محظوظ کیا۔ شمال مشرقی چین کے اس ڈانس کے دوران روبوٹس اور انسانوں کی حرکات لگ بھگ یکساں تھیں۔ یاد رہے کہ یہ روبوٹس 7.4 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتے ہیں...
    کنساشا (صباح نیوز) کانگو کے صوبائی دارالحکومت گوما پرحکومت مخالف باغیوں نے قبضہ کرلیا ،جس میں 150سے زائد پاکستانی پھنس گئے، 75 پاکستانیوں کو روانڈا منتقل کردیا گیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوما پر باغیوں کے قبضہ کے بعد پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ان کی زندگیاں خطرے سے دو چار ہیں، پھنسے ہوئے پاکستانیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ مشرقی کانگو میں سڑکوں پر باغیوں کا گشت جاری ہے۔ باغی فورسز نے گوما کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی قبضہ کرلیا ہے جس سے طویل قبضے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ کانگو میں پاکستانی سفارتخانہ بھی موجود نہیں ہے اور اس ملک کے سفارتی معاملات تنزانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاون کے دوران شہر قائد میں آئی آئی چندریگر روڈ پر کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کرکے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کی شناخت شرجیل عباسی کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے 40000 امریکی ڈالر برآمد کیے گئے جبکہ موبائل فون اور دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق چھاپہ مار کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر عمل...
    اسلام آباد: دفترخارجہ کے ترجمان نے بیان میں جمہوریہ کانگو میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہائی کمیشن نے متاثرہ شہریوں کے لیے کھانے اور رہائش کا انتظام کرلیا ہے۔ ترجمان وزرت خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جمہوری کانگو میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں سے متعلق جاری بیان میں کہا گیا کہ کانگو میں حالیہ تنازعات میں اضافے کے بعد گوما شہر میں 150 کے قریب پاکستانی پھنسے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کیگالی میں پاکستان کے ہائی کمشنر نعیم اللہ خان کی کاوشوں سے روانڈا کے حکام نے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو روانڈا میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اب تک 75 کے قریب پاکستانی روانڈا منتقل...
    واشنگٹن:امریکی ریاست الینوائے کی رہائشی خاتون نائیلی ٹیٹ اس وقت حیران رہ گئیں جب ان کی مرغی نے ایک غیرمعمولی بڑا انڈا دیا،لیکن  انہیں اصل حیرت تب ہوئی جب انہوں نے انڈے کو توڑ کر دیکھا کہ اس کے اندر ایک اور مکمل انڈا موجود تھا۔ نائیلی ٹیٹ نے 2024 میں مرغیاں پالنے کا آغاز کیا اور ان کا کہنا ہے کہ یہ شوق انہیں اپنی دادی سے وراثت میں ملا، جو بچپن سے مرغیوں کی دیکھ بھال کرتی تھیں۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میری دادی مرغیوں کو پالتی تھیں اور میں نے ان ہی سے اس بارے میں سب کچھ سیکھا ہے۔ چند دن قبل جب وہ معمول کے مطابق اپنی مرغیوں کے انڈے اکٹھے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا کہ وہ پینٹاگون اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے کو گوانتانامو بے میں 30 ہزار تارکین وطن کے لیے حراستی مرکز قائم کرنے کا حکم دیں گے۔ گوانتانامو بے، کیوبا، میں امریکی بحریہ کے اڈے میں پہلے سے ہی ایک تارکین وطن کی سہولت موجود ہے، جو کہ غیر ملکی دہشت گردی کے مشتبہ افراد کے لیے اعلیٰ حفاظتی امریکی جیل سے الگ ہے- یہ بھی پڑھیں: امریکا کی 22 ریاستوں نے صدر ٹرمپ کا کون سا حکم عدالت میں چیلنج کردیا؟ جسے کئی دہائیوں سے مختلف مواقع پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جس میں ہیٹی اور کیوبا کے باشندوں کو سمندر سے ریسکیو کرکے وہاں گرفتار رکھنا بھی شامل ہے۔...
    کراچی: مستعفی آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف ایلر ڈائس کے بارے میں چہ مگوئیاں ہونے لگیں، امریکا میں ٹی 20 ورلڈکپ میچز کے دوران فنڈز میں بے ضابطگیوں کی آڈٹ رپورٹ میں نشاندہی ہو چکی۔ ادھر بھارتی میڈیا ’’فیک نیوز‘‘ میں بازی لے گیا، ایلرڈائس کے استعفے کو پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی وینیوز کی تکمیل میں تاخیر سے جوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس نے گزشتہ دنوں عہدے سے استعفا دیا تھا، بھارتی میڈیا کی بعض رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ گزشتہ برس امریکا میں ورلڈ کپ میچز کی تیاریوں کے لیے اخراجات میں بے ضابطگیاں ہوئی تھیں، جس پر آئی سی سی بورڈ ممبران نے تحفظات ظاہر...
    جنگ فوٹو  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے حوالہ ہنڈی کے الزام میں کراچی کے علاقے بہادر آباد کے فلیٹ پر چھاپہ مار کر ایک خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق فلیٹ کو ہنڈی کے کاروبار اور کلیکشن آفس کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، کارروائی اسٹیٹ بینک سرکل کے عملے نے عدالت سے سرچ وارنٹ لے کر کی تھی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کے مطابق حوالہ ہنڈی کا منظم نیٹ ورک فریدہ غازی نامی خاتون چلا رہی تھی۔ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی ملکی کرنسی برآمد کراچیایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی... خاتون فریدہ غازی...
    ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت)حیسکو چیف حیدرآباد کی ہدایت پر بجلی چوروں ، کنڈا مافیا اور حیسکو کے نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن میں آج ایکسیئن حیسکو ٹنڈوآدم اختیار میمن کی سربراہی میں ایس ڈی او اوڈیرولال سب ڈویژن ٹنڈوآدم لقمان بلوچ نے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سب ڈویژن اڈیرو لال میں کارروائی کرتے ہوئے محمدی ٹاؤن ، کنڈا کنکشن اور بقایا جات کنکشن کے اوپر حیدرآباد روڈ ، طور کالونی، محکمہ جاتی کارروائی کی اور حبیب ٹاؤن ، جمن شاہ اور دیگر علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 200 میٹر تار اپنے قبضے میں لے لئے اور 27 لاکھ روپے کے بقایا جات کے 20 کنکشن منقطع کر دیے اور3 لاکھ جرمانے کے بل دیے اور دو افراد...
    ویب ڈیسک : بلوچستان کے مختلف اضلاع میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔    محکمہ ایکسائز کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران 50 سے زائد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔ ،محکمہ ایکسائز کے مطابق زیادہ تر گاڑیاں مستونگ، نوشکی، چاغی کے اضلاع سے تحویل میں لی گئیں۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق 4 ماہ کے دوران 45 ہزار گاڑیوں کی پروفائنگ مکمل کرلی گئی۔      الہ آباد کے مہا کنبھ میلے میں بھگدڑ سے مرنے والوں کی تعداد میں ہولناک اضافہ 
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔جیو نیوز  کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ صوبے میں بیڈ گورننس اور کرپشن کی شکایات مل رہی ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی بات پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پوسٹنگ ٹرانسفرز میں میرا کوئی کردار نہیں، اراکینِ اسمبلی پوسٹنگ ٹرانسفرز کے لیے سفارش کرتے ہیں، پوسٹنگ ٹرانسفرز خود کرواتے ہیں، شکایتیں میرے خلاف کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور سے کہا کہ پارٹی صدارت کا عہدہ اس لیے واپس لیا تاکہ آپ پر کام کا بوجھ کم ہو، اس لیے پارٹی عہدہ آپ سے لیا...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پی صدیق انجم کے خلاف مقدمے پر ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا ہے۔ جسٹس بابر ستار نے آرڈر میں لکھا عدالت توقع کرتی ہے کہ ہائی کورٹ میں معاملہ حل ہونے تک ٹرائل کورٹ مزید کارروائی نہیں کرے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے سے مقدمے سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے اور تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی ہے کہ انکوائری کیسے شروع ہوئی اور کیسے کارروائی کی گئی؟ بادی النظر میں ایف آئی اے نے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے۔ جسٹس بابر ستار نے صدیق انجم...
    اسلام آباد: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق فرینڈز آف فلسطین کے ڈائریکٹر بلال اسطل سے ملاقات کررہے ہیں
    اسلام آباد؍ ہری پور (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بحیثیت صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا استعفی منظور کرلیا۔ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر چند روز قبل علی امین گنڈا پور کی جگہ جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کے حوالے سے صرف ڈس انفارمیشن پھیلائی جا رہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ لوگ علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے...
    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تصدیق کی ہے کہ جیف ایلر ڈائس نے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایلر ڈائس نے 2012 میں آئی سی سی میں کرکٹ کے جنرل منیجر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی تھی، اس سے قبل وہ کرکٹ آسٹریلیا میں کرکٹ آپریشنز منیجر کے عہدے پر فائز تھے۔ جیف ایلر ڈائس کو نومبر 2021 میں آئی سی سی کا سی ای او مقرر کیا گیا تھا ، اس سے قبل وہ 8 ماہ تک قائم مقام سی ای او کی...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جیف ایلرڈائس کو نومبر2021 میں چیف ایگزیکٹیو کے عہدے پر تعین کیا گیا تھا۔ جبکہ آئی سی سی سے ان کا تعلق 2012 سے ہے۔ اس سے قبل وہ کرکٹ آسٹریلیا میں بطور جنرل منیجر کام کر چکے تھے۔ جیف ایلرڈائس کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بطور چیف ایگزیکٹیو آفیسر کام کرنا ایک اعزاز ہے۔ عالمی سطح پر کرکٹ کو پھیلانے سے لے کر آئی سی سی ممبران کے لیے کمرشل بنیادوں کو مضبوط کرنے تک جیسی کامیابیاں حاصل کرنے پر فخر کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ 13 برس کے عرصے میں سپورٹ اور کولیبوریشن کرنے پر...
    آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو افسر جیف ایلر ڈائس عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان کے استعفے کی تصدیق کردی۔ جیف ایلر ڈائس نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو افسر کے عہدے پر کام کرنا میرے لیے اعزازتھا،آئی سی سی کے تمام ممبران کا شکر گزارہوں۔ اس موقع پرچیئرمین آئی سی سی جے شاہ کا کہنا تھا کہ جیف ایلر ڈائس کی خدمات پر مشکور ہوں،انہوں نے کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم خدمات انجام دیں۔
    انسانی اسمگلنگ کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 13 اہلکاروں کو برطرف اور ویزا فراڈ اور غیر قانونی امیگریشن اسکیموں میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثات: 65 ایف آئی اے افسران بلیک لسٹ، انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی کا حکم اے پی پی کے مطابق کریک ڈاؤن وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے بعد کیا گیا ہے جس میں ایجنسی کے اندر احتساب اور اصلاحات پر زور دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے ایک سماعت کی جس کے بعد فیصل آباد ایئرپورٹ پر تعینات ایک انسپکٹر، 2 سب انسپکٹر، 2 ہیڈ کانسٹیبل اور 8 کانسٹیبلز کو برطرف...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء)سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ میں سٹے کے ملزم کی درخواست پرڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی کو طلب کرلیاہے۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان سپر لیگ میں سٹے کے ملزم کی درخواست کی سماعت ہوئی۔(جاری ہے) درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ نریش کمار کو پی ایس ایل 2022 میں سٹہ کھیلنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کا مقدمہ بینکنگ کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ ملزم چاولوں کا تاجر ہے بلاوجہ اکائونٹس منجمد کردیئے ہیں۔ ملزم کے 3 بینک اکائونٹ غیر قانونی طورپر منجمد کئے گئے۔ دوران تفتیش ثابت ہوا کہ ان اکائونٹس کا سٹے سے تعلق نہیں۔ ملزم پر فرد جرم...
    بانی تحریک انصاف کی ہدایات پر وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور صوبائی صدارت سے مستعفی،نوٹیفیکشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پی ٹی آئی کے پی کے میں تحریک انصاف کی تنظیم نو کا معاملہ ، بانی تحریک انصاف کی ہدایات پر وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور،کے پی کے کی صوبائی صدارت سے مستعفی علی امین گنڈا پور کے صوبائی صدر سے مستعفی ہونے کا نوٹیفیکیشن تسلیم کرلیا گیا۔چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے نوٹیفکیشن پردستخط کر دیے۔