2025-11-04@10:06:52 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 958				 
                «کہ دیامر کے»:
(نئی خبر)
	 ویب ڈیسک:پاکستان نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے بےبنیاد، اشتعال انگیز اور غیرذمہ دارانہ الزامات مسترد کر دئیے۔  ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیرِاعظم کے بیانات علاقائی کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں، جھوٹے الزامات اور عسکری دعوے یواین چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔  دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان عالمی دہشت گردی کے خلاف مسلسل اور مؤثر شراکت دار ہے، پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوششیں گمراہ کن اور ناقابلِ قبول ہیں۔  برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا    دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم سے توجہ...
	پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے معرکۂ حق کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے نیا ملی نغمہ ’میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں‘ جاری کر دیا۔ نغمہ نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہو گیا۔ اس نغمے میں گلوکاروں کی سحرانگیز آوازوں اور دل سوز بول نے سننے والوں کے دلوں کو چھو لیا. جب کہ اس میں افواجِ پاکستان اور سویلینز کی عظیم قربانیوں کو شاندار انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء معرکۂ حق کو ’سر کا جھومر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انہی شہداء اور غازیوں کی...
	 —فائل فوٹو  خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 12 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سجاد احمد صاحبزادہ کا کہنا ہے کہ ملزمان مقتول کے قریبی رشتے دار بھی ہیں، دونوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش ملزمان نے اعترافِ جرم کر لیا ہے، 12 سالہ بچہ چند دن قبل گھر سے لاپتہ ہوا تھا، گز شتہ روز بچے کی لاش گڑھے سے ملی تھی۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
	سوشل میڈیا پر ایک حیران کن اور مزاحیہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو اپنی چلتی بائیک پر سوار شوہر کو چپلوں سے دھوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی ریاست اُترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں پیش آیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شوہر بائیک چلا رہا ہے جبکہ بیوی اس کے پیچھے بیٹھی ہوئی ہے۔ اچانک خاتون غصے سے بھر جاتی ہے اور شوہر کو چپل سے مارنا شروع کر دیتی ہے، پہلے دائیں طرف، پھر بائیں، اور ساتھ ساتھ کچھ اشارے بھی کرتی ہے جیسے کسی چیز کی طرف توجہ دلا رہی ہو۔  Kalesh b/w Husband and wife on running bike, Wife started...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معرکہ بُنیان مرصوص کے دوران ایک بار پھر پاکستانی عوام اور قیادت کے معترف  ہوگئے۔ صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کی امن پسندانہ پالیسیوں اور قیادت کی تعریف کی، صدرٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے لوگ اور قیادت اعلی معیار کے حامل ہیں، ہم نے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت سے تجارتی معاہدے کریں گے۔ دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھارت نے اپنی واضح شکست دیکھ کرجنگ بندی کی اپیل کی، پھرہٹ دھرمی سےصدر ٹرمپ کو نشانہ بنایا، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکی ثالثی کا اہم کردار تھا، جسے بھارت جھٹلاتا رہا۔ دفاعی ماہرین  نے کہا کہ بھارت کےجھوٹے بیانیے کو...
	نئی دہلی: بھارت میں مودی سرکار نے پاکستان کے ہاتھوں فوجی و سفارتی ناکامی کے بعد ملک کے مسلمانوں کے خلاف بلڈوزر آپریشن تیز کر دیا ہے۔  ذرائع کے مطابق ہزاروں مسلمان خاندانوں کے گھروں کو غیرقانونی قرار دے کر مسمار کیا جا رہا ہے جبکہ ان افراد کو بےدخل کر کے کھلے آسمان تلے چھوڑ دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے احمد آباد کے علاقے چندولا تالاب میں مسلمانوں کے مکانات کو نشانہ بنایا۔  رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 7 ہزار سے زائد گھر زبردستی خالی کرا کر مٹی کا ڈھیر بنا دیے گئے۔ حیران کن طور پر انہی علاقوں میں موجود ہندوؤں کے مکانات کو...
	آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر رکن قومی اسمبلی صبحین غوری نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینا ملکی تاریخ کا ایک اہم اور تاریخی فیصلہ ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی صبحین غوری نے کہا کہ معرکۂ حق "بنیان المرصوص" میں کامیابی شہداء کے خون کو خراجِ عقیدت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے طور پر ترقی حق و باطل کے معرکے میں ان کی اعلیٰ اور ماہرانہ قیادت کا اعتراف ہے۔ صبحین غوری نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی یہ ترقی استقامت، قربانی سے جُڑی جدوجہد کا تسلسل ہے۔ اُن کی...
	نئی اتھارٹی کے قیام سے 25 ارب ڈالر کی غیر رسمی کرپٹو مارکیٹ کو ضابطے میں لایا جائے گا، جبکہ قومی اثاثوں اور حکومتی قرضوں کی ٹوکنائزیشن کو ممکن بنایا جائے گا۔ اس اقدام سے نہ صرف ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان عالمی ڈیجیٹل دوڑ میں سنگاپور، یو اے ای اور جاپان جیسے ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے ملک میں ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ کار کیلئے "پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ نے اتھارٹی کے قیام کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے، جو ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کی نگرانی، ریگولیشن اور لائسنسنگ کے امور سرانجام دے گی۔ نئی اتھارٹی کے قیام سے 25 ارب ڈالر...
	کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکرز کے خراب ہونے کی بات غلط اور بے بنیاد ہے۔سی ڈی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ٹینکرز کی کارکردگی اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کے واٹر ٹینکرز مکمل فعال اور فنکشنل ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام میں غلط فہمی پھیلانے والی خبروں سے گریز کیا جائے۔
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور عالمی سفارتی مہم کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت پانی کو اسلحے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جوہری ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت نے دہشتگردی کی آڑ میں جارحیت کی، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، خطے کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے کوئی حل نکالنا چاہیے۔  انہوں نے کہا کہ بھارت پانی کو اسلحہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے، پانی کے مسئلے پر آنے والی نسلیں جنگ لڑیں گی؟ یہ...
	اسلام آباد:پاکستان میں  چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ادارہ جاتی روابط، دفاعی تعاون، اور خطے میں بدلتے ہوئے جغرافیائی و اسٹریٹجک حالات پر تفصیلی اور جامع گفتگو کی گئی۔ انہوں نے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے کی اہمیت پر زور دیا، اور موجودہ علاقائی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اعلیٰ آپریشنل تیاری اور فوری رابطہ کاری کو ناگزیر قرار دیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق  ایئر چیف نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور...
	راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہےکہ فیلڈ مارشل کا اعزاز  ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایک بیان میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ  یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان،  خاص کر سول اور ملٹری شہدا  اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیرکا کہنا ہےکہ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ  صدرپاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں، یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے اعزاز ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق  فیلڈ مارشل عاصم منیر...
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت پاکستان نے معرکہ حق ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ڈان نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔کابینہ اجلاس میں وزیرِ اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔ مزید :
	چین نے غربت میں کمی کا ہدف مقررہ وقت سے 10 سال پہلے حاصل کر لیا ہے، شی جن پھنگ بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے غربت میں کمی اور پائیدار ترقی سے متعلق شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم 2025 کو تہنیتی پیغام  بھیجا۔منگل کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے  کہا کہ  غربت کا خاتمہ ایک عالمی مسئلہ اور دنیا کے تمام ممالک کا مشترکہ نصب العین ہے۔  چین نے کٹھن کوششوں کے ذریعے   پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030  کے  ایجنڈے میں غربت میں کمی کا ہدف مقررہ وقت سے 10 سال پہلے حاصل کر لیا ہے اور  چینی خصوصیات کےحامل  تخفیف غربت پروگرام پر گامزن ہو کر انسانی تاریخ میں...
	کانگریس لیڈر نے مودی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے حملے کے آغاز میں پاکستان کو مطلع کرنا ایک جرم تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ کے حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے پیر کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ایک بار پھر سوال کیا اور ان پر الزام لگایا کہ وہ اس بات پر خاموش ہیں کہ ہندوستانی فضائیہ نے "آپریشن سندور" کے دوران کتنے طیارے کھوئے۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ملک سچ جاننے کا مستحق ہے۔ راہل گاندھی نے ایکس پر پوسٹ کیا "وزیر خارجہ جے شنکر کی خاموشی صرف یہ نہیں بتا رہی ہے، یہ نقصان دہ ہے لہذا میں دوبارہ پوچھوں گا، ہم نے کتنے ہندوستانی طیارے کھوئے کیونکہ پاکستان...
	 — تصویر بشکریہ سوشل میڈیا متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور وفاقی وزراء کے درمیان گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت کے سامنے کیپٹیو پاور پلانٹ کے ٹیرف بڑھانے، اسے صنعتوں سے الگ کرنے کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ایم کیو ایم رہنماؤں نے وفاقی وزراء سے فیصلوں پر اعتماد میں نہ لینے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد کا کہنا ہے کہ حکومت اہم فیصلوں میں اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرے۔ کیپٹیو پاور پلانٹ کو ختم یا الگ کرنے سے صنعتی پیداوار، روزگار اور برآمدات میں کمی آئے گی۔ ایم...
	پاکستانی حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوہاب سومرو نے کہا ہے کہ اعلی ترین معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے سرکاری حج اسکیم قابل استطاعت، باسہولت اور لاجسٹک کارکردگی کے حوالے سے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی دوراندیش قیادت اور وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی مستعد نگرانی میں حکومت نے حجاج کرام کے آرام، سکیورٹی اور روحانی تسکین کو اولین ترجیح دی ہے۔ ڈی جی حج نے کہا کہ 88,380 حجاج کرام کے لیے سرکاری حج اسکیم کو بے مثال بنایا گیا ہے تاکہ حجاج کرام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔ کلیدی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے عبدالوہاب سومرو نے کہا کہ اس اسکیم میں دنیا کا سب سے کم خرچ...
	ڈوزیئرمیں آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی، پہلگام فالس فلیگ اوربھارتی جارحیت کے ناقابل تردیدشواہد پیش،بنیادی حقائق، سیٹلائٹ تصاویر، مستند بین الاقوامی میڈیا رپورٹس بھی ڈوزیئر کا حصہ بھارتی جنگجو میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ کے فوری بعد جھوٹی خبریں پھیلائیں ، گمراہ کن پروپیگنڈا کرکے جنگ کاماحول بنایا، پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے مخلصانہ کاوشوں کا ذکر پاکستان نے معرکہ حق میں تاریخی فتح پر بھارتی جارحیت اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لیے ڈوزیئرجاری کر دیا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ڈوزیئرمیں آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی، پہلگام فالس فلیگ اوربھارتی جارحیت کے ناقابل تردیدشواہد پیش کیے گئے ہیں۔آپریشن بنیان مرصوص کے حقائق، سیٹلائٹ تصاویر، پہلگام فالس فلیگ پر مستندبین...
	لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز شریف کی گوالمنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے ورکر ایوب بٹ کے گھر ان کی اہلیہ کی رحلت پر فاتحہ خوانی کے لئے آمد ہوئی۔ علاوہ ازیں وہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان ملک فیصل اور صابر شاہ کے گھروں پر بھی اظہار افسوس کے لئے گئے۔ سابق وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر  کی ولولہ انگیز اور مدبرانہ قیادت کے باعث دشمن پر فتح نصیب ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم اپنے...
	اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے معرکہ حق میں تاریخی فتح پر بھارتی جارحیت اور جھوٹ کو بے نقاب کر کے ڈوزیئرجاری کردیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ڈوزیئرمیں آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی، پہلگام فالس فلیگ اوربھارتی جارحیت کے ناقابل تردیدشواہد پیش کئے گئے ہیں، آپریشن بنیان مرصوص کے حقائق، سیٹلائٹ تصاویر، پہلگام فالس فلیگ پر مستندبین الاقوامی میڈیارپورٹس بھی ڈوزیئر کاحصہ ہیں۔ڈوزیئر کے متن کے مطابق پاکستان امن کاعلمبردار ہے اور اپنی سالمیت کاہرقیمت پردفاع کرےگا، ڈوزیئر میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیااکاونٹس کی پاکستان مخالف منظم مہم اور فیک نیوز کے ناقابل تردید شواہد پیش کئے گئے...
	 —فائل فوٹو معرکۂ حق پاکستان نے تاریخی فتح پر بھارتی جارحیت اور جھوٹ بے نقاب کر کے ڈوزیئر جاری کر دیا، ڈوزیئر میں آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی کے ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوزیئر میں پہلگام فالس فلیگ اور بھارتی جارحیت کے ناقابلِ تردید شواہد بھی موجود ہیں، آپریشن بنیان مرصوص کے حقائق، سیٹلائٹ تصاویر ڈوزیئر کا حصہ ہیں، پہلگام فالس فلیگ پر مستند بین الاقوامی میڈیا رپورٹس بھی ڈوزیئر کا حصہ ہیں۔ڈوزیئر میں کہا گیا ہے کہ پاکستان امن کا علم بردار ہے اور اپنی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔ پاکستان پر حملے میں رافیل کی تباہی مغرب کیلئے ایک سبق ہے، جرمن اخبار نے آرٹیکل لکھ دیا انڈین...
	پاکستان نے معرکہ حق میں تاریخی فتح پر بھارتی جارحیت اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے  لیے ڈوزیئرجاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ڈوزیئرمیں آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی، پہلگام فالس فلیگ اوربھارتی جارحیت کےناقابل تردیدشواہد پیش کیے گئےہیں۔ آپریشن بنیان مرصوص کےحقائق، سیٹلائٹ تصاویر، پہلگام فالس فلیگ پر مستندبین الاقوامی میڈیارپورٹس بھی ڈوزیئر کاحصہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈوزیئر کے متن کے مطابق:- پاکستان امن کاعلمبردار ہےاور اپنی سالمیت کاہرقیمت پردفاع کرےگا۔ ڈوزیئر میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیااکاؤنٹس کی پاکستان مخالف منظم مہم اور فیک نیوز کےناقابل تردید شواہد پیش کیے گئےہیں۔ بھارتی جنگجو میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ کے فوری بعد جھوٹی خبریں پھیلائیں اور گمراہ...
	معرکۂ حق : پاکستان نے تاریخی فتح پر ڈوزیئرجاری کردیا۔۔۔آپریشن بنیان مرصوص کےحقائق اور کون کونسےشواہد شامل ہیں ؟ اہم تفصیلات جانیے
	لاہور ( طیبہ بخاری سے ) معرکۂ حق/ پاکستان نے تاریخی فتح پربھارتی جارحیت اور جھوٹ کوبےنقاب کرکےڈوزیئرجاری کردیا۔  ڈوزیئرمیں’’ آپریشن بنیان مرصوص‘‘ میں تاریخی کامیابی، پہلگام فالس فلیگ اوربھارتی جارحیت کےناقابل تردیدشواہد پیش کیے گئےہیں۔’’آپریشن بنیان مرصوص ‘‘کےحقائق،  سیٹلائٹ تصاویر، پہلگام فالس فلیگ پر مستندبین الاقوامی میڈیارپورٹس بھی ڈوزیئر کاحصہ ہیں۔ ڈوزیئر کے متن کے مطابق’’پاکستان امن کاعلمبردار ہےاور اپنی سالمیت کاہرقیمت پردفاع کرےگا۔ڈوزیئر میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیااکاؤنٹس کی پاکستان مخالف منظم مہم اور فیک نیوز کےناقابل تردید شواہد پیش کیے گئےہیں۔بھارتی جنگجو میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ کے فوری بعد جھوٹی خبریں پھیلائیں اور گمراہ کن پروپیگنڈا کرکےجنگ کاماحول بنایا۔بین الاقوامی میڈیا حتیٰ کہ بھارتی سیاستدانوں اور عوام...
	—فائل فوٹو ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، جس کے باعث ہیٹ ویو کی صورتِ حال جاری ہے۔لاہور میں 42 جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔کوئٹہ اور کراچی میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ کراچی میں 40 ڈگری جیسی گرمی کی شدت محسوس کی جائے گی۔ محکمۂ موسمیات نے آج شام اور رات میں گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختون خوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات کی طلب بڑھ گئی جبکہ گرمی کے باعث ہونے والی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
	 گجرانوالہ:  صدرمملکت آصف علی زرداری نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ یاد رکھے گی کہ پاکستان کی مسلح افواج نے کیسے چند گھنٹوں میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدرمملکت آصف علی زرداری نے گجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی تھے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا اور اس موقع پر کور کمانڈرز منگلہ اور گجرانوالہ بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے معرکہ حق کی کامیابی میں پاک فوج کے...
	تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ پاکستان کے 18 کروڑ نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر نہ دیا گیا تو ترقی کا خواب ادھورا رہ جائے گا، حکومت خالی عمارتوں کو تعلیمی مراکز میں تبدیل کر کے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد شہر میں جامعات لانا چیلنج بن چکا ہے۔ کراچی میں تعلیم و تربیت کے لیے نئے کورسز متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں نوجوان افرادی قوت کی مانگ بڑھ رہی ہے اور چین جیسے ترقی یافتہ ملک بھی پاکستان کے...
	 —فائل فوٹو گھوٹکی میں رونتی کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران اسلام آباد اور میاں چنوں کے رہائشی دو افراد کو بازیاب کروایا گیا۔پولیس نے کہا کہ دونوں افراد کو شادی کا جھانسہ دے کر اغواء کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے مغویوں کے ورثاء سے 3 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔
	پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نسبت دنیا ماڈرن ڈے کرکٹ کے حساب سے بہت آگے نکل گئی ہے۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد حارث نے کہا کہ بطور بیٹرز اور ٹیم ماڈرن ڈے کرکٹ کے پیشِ نظر پاکستان پیچھے ہے، لیکن میں ماڈرن ڈے کرکٹ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہی پریکٹس کرتا ہوں۔   انہوں نے کہا کہ ماڈرن ڈے کرکٹ کو کیسے اپنانا ہے، اسی پر کوچز سے بات ہوتی رہتی ہے، میرا ٹارگیٹ ہے کہ مستقبل کے ایونٹس میں ماڈرن ڈے کرکٹ کے حساب سے کھیلوں۔ قومی کرکٹ ٹیم بھی اگر ماڈرن ڈے کرکٹ کے حساب سے کھیلے گی تو مشکلات...
	بھارت کا جھوٹ ایک بار پھر فاش ہوگیا، ڈنمارک کے مقبول اخبار پولیٹکن (Politiken) نے سُرخی لگادی کہ بھارتی میڈیا، پاکستان پر خیالی فتوحات کے بارے میں بے شرمی سے جھوٹ بول رہا ہے۔  ڈنمارک کے معروف اخبار نے لکھا ہے کہ جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے بڑے بڑے دعوے کیے لیکن وہ سب جھوٹ نکلے،حتیٰ کہ اپنا جھوٹ سچ ثابت کرنے کے لیے بھارتی میڈیا نے پرانی تصویروں اور غزہ کی فوٹیج تک دکھائیں۔  ڈنمارک کے اخبار پولیٹکن کے کالم نگار، یونیورسٹی آف کوپن ہیگن میں کمیونیکیشن کے پروفیسر اور آکسفورڈ یونیورسٹی میں سینیئر ری سرچر راس مُس کلائس نے لکھا کہ بھارتی میڈیا کوریج نہ صرف غلط اور گمراہ کن رہی، بلکہ انتہائی کشیدہ حالات...
	اسلام آباد (آئی این پی )سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی  نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطی کے دورے میں اسرائیل کو سائیڈ لائن کر دیا ہے۔ایک نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا صدر ٹرمپ کا عرب ممالک کا دورہ انتہائی اہم تھا، بظاہر ٹرمپ کا دورہ میگا ڈیلز پر مبنی تھا، روز لگتا ہے صدر ٹرمپ اپنے ملک کی خارجہ پالیسی نئے سرے سے لکھتے ہیں۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا صدر ٹرمپ نے حوثیوں سے جنگ بندی کا معاہدہ کیا، صدر ٹرمپ نے سعودی عرب میں کہا کہ ایران سے نیوکلیئر ڈیل کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں، شام کے صدر کی ٹرمپ سے ملاقات ہوئی، امریکی صدر...
	  اسلام آباد: معرکہ حق میں تاریخی فتح پر یوم تشکر کی تقریب اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے مقام پر جاری ہے، تقریب میں پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں نے شاندار ایئرشو پیش کیا.  تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد شہدائے وطن کے درجات کی بلندی، وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اوراستحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب میں پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا، جس کے بعد ترانے اور ملی نغمے پیش کیے جارہے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف ہیں، جبکہ تقریب میں وفاقی وزرا، چیئرمین جے سی ایس سی، سروسز چیفس، مختلف ممالک کے سفارتکار، سول اور عسکری حکام شریک ہیں۔...
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کہ آپریشن بنیان مرصوص قومی سلامتی کے تحفظ میں سیاسی و عسکری قیادت سمیت قوم کے مکمل اتحاد کا ثبوت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہم 9 مئی والے نہیں، 10 اور 28 مئی والے ہیں، مریم نواز شریف جمعے کے روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، قومی سلامتی، ترقیاتی منصوبوں اور پنجاب میں جدید ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پر تبادلہ خیال کیاگیا، پنجاب کی پہلی بلٹ ٹرین اور ہائی سپیڈ ٹرین پراجیکٹس پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے آپریشن’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، وفاقی وزیر حنیف عباسی نے سی...
	وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز(ملٹری) کے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری ہسپتال، راولپنڈی کا دورہ کیا
	معرکہ حق، یوم تشکر/ وزیر اعظم پاکستان کا آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز(ملٹری) کے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری ہسپتال، راولپنڈی کا دورہ کیا وزیر اعظم نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی وزیر اعظم پاکستان نے زخمی جوانوں کی معرکہ حق کے دوران بے مثال بہادری، عزم اور فرض شناسی کو سراہا وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ؛ " جس طرح افواج پاکستان اور پوری قوم نے یہ جنگ لڑی، اس کی مثال کئی نہیں ملتی " عوام کی ثابت قدمی ملک کی عسکری تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب بن...
	وزیراعظم شہباز شریف کا پاک فوج کے سربراہ کے ہمراہ سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ ، آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی ہونے والے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی
	راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری )کے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری ہاسپٹل (سی ایم ایچ )راولپنڈی کا دورہ کیا اور معرکہ حق؍ آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔(جاری ہے)  جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے زخمی جوانوں کی معرکہ حق کے دوران بے مثال بہادری، عزم اور فرض شناسی کی داد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح افواج پاکستان اور پوری قوم نے یہ جنگ لڑی، اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف عوام کی ثابت...
	معرکہ حق میں کامیابی پر یوم تشکر کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری اسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا اور زخمی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی۔  وزیر اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی اور زخمی جوانوں کی معرکہ حق کے دوران بے مثال بہادری، عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جس طرح افواج پاکستان اور پوری قوم نے  یہ جنگ لڑی، اس کی کہیں مثال نہیں ملتی، عوام کی ثابت قدمی ملک کی عسکری تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب بن چکی ہے۔...
	 اسلام آباد:  پاکستانی قوم اور شہداء کے اہلِ خانہ بھی آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی عظیم فتح پر یومِ تشکر منا رہے ہیں۔ اس موقع پر شہداء کے اہلِ خانہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک بزدل دشمن ہے جس نے رات کے اندھیرے میں معصوم سویلینز پر حملہ کیا، عوام اور پاک فوج اس مشکل گھڑی میں متحد ہو کر ساتھ کھڑے رہے۔ لواحقین نے کہا کہ پاک فوج نے فجر کے وقت آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کر کے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور پاک فوج نے ثابت کر دیا کہ وہ دنیا کے ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جدید حکمت عملی، بہادر قیادت...
	معرکہ حق آپریشن " بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ" کی کامیابی: یوم تشکر کے موقع پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کے پیغامات
	معرکہ حق کے آپریشن" بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ" میں افواج پاکستان کی بھارت کو دھول چٹاکر شاندار کامیابی اور عظیم تاریخی فتح کے اعتراف میں ملک بھر میں آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔ اسی حوالے سے صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تشکر  پر اپنے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلح افواج نے دشمن کو اسی کی زبان میں بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا، اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے کے لیے آج یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔ صدر مملکت کا پیغامصدر مملکت آصف زرداری نے بھی یوم تشکر کے حوالے سے اپنا پیغام جاری کردیا جس میں مسلح افواج اور قوم...
	وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کے لیے کامرہ ایئر بیس کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے معرکۂ حق میں بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی اس موقع پر وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔ چند گھنٹوں میں پاکستان کے محافظوں نے بھارتی جارحیت خاک میں ملا دی: وزیرِ اعظم شہباز شریفشہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں جوانوں کی غیر معمولی جرات و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ ان کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف بھی تھے۔وزیرِ اعظم کے ہمراہ...
	سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بھارت کے نیو نارمل جیسے بیانات کو بے بنیاد قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بھارت کے نیو نارمل جیسے بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں صرف ایک نارمل ہے اور وہ خودمختاری کا احترام ہے۔اسلام آباد میں تعینات سفارتکاروں کو پاک بھارت تعلقات پر بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی، مکالمے، سفارتکاری کو تنازع، کشیدگی پر ترجیح دیتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارتی نمائندوں کو 10 مئی کو ہونے والی جنگ بندی کے اطلاق اور پیشرفت سے آگاہ کیا گیا، خیر سگالی...
	نئی دہلی (نیوز ڈیسک)مودی کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سابق بھارتی فوجی کے دھماکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔ جعلی پہلگام حملے کے ناقابلِ تردید شواہد منظر عام پر آگئے جب کہ بھارتی فوج کے سابق اہلکار نے مودی کے فالس فلیگ ڈراموں سے پردہ اٹھا دیا۔ مودی کو کھری کھری سناتے ہوئے سابق بھارتی فوجی نے انکشاف کیا کہ 18 سال بھارتی فوج میں خدمات انجام دیں، پہلگام میں بھی تعینات رہا‘ پہلگام میں آرمی، سی آر پی ایف اور بی ایس ایف کی تین چیک پوسٹیں ہوتی تھیں سابق بھارتی فوجی نے کہا کہ بغیر مکمل تفتیش داخلہ ناممکن تھا، فوجی بھی تلاشی کے بغیر داخل نہیں ہو سکتے تھے، سیکیورٹی فول پروف تھی۔ سابق بھارتی فوجی نے...
	سیکریٹری خارجہ نےجنگ بندی میں کردار ادا کرنے والے دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا۔فائل فوٹو  پاکستان کی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بھارت کے ’’نیو نارمل‘‘ جیسے بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں صرف ایک نارمل ہے اور وہ خودمختاری کا احترام ہے۔اسلام آباد میں تعینات سفارتکاروں کو پاک بھارت تعلقات پر بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی، مکالمے، سفارتکاری کو تنازع، کشیدگی پر ترجیح دیتا ہے۔ پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطلی کے اقدام پر بھارت کو خط لکھ دیاذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک نے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی سے متعلق بھارتی مؤقف مسترد کر دیا، ترجمان دفتر خارجہ...
	سٹی 42: وزیرِ اعظم  شہباز شریف  نے  معرکہ حق میں دفاع وطن کے دوران بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے پاکستان کی فضائی برتری قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کیلئے کامرہ ائیربیس کا دورہ کیا  وزیرِ اعظم نے اکیسویں صدی کی سب سے طویل فضائی جھڑپوں میں سے ایک میں دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی.نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اعلی سول و عسکری قیادت نے وزیرِ اعظم کے ہمراہ شرکت...
	ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ بھارت خود کو خطے کا سب سے بڑا بدمعاش سمجھ رہا تھا، پوری دنیا کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا پتا چل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی قیادت انتہائی پروفیشنل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے جواب پر دنیا حیران ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت خود کو خطے کا سب سے بڑا بدمعاش سمجھ رہا تھا، پوری دنیا کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا پتا چل گیا ہے۔...
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نےکہا ہےکہ 9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو  جلایا گیا اسی ائیرفورس نے رافیل طیارے گرائے، نواز شریف کا جملہ یاد رکھنا چاہیےکہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی اور 10 مئی والے ہیں۔فیصل آباد میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج پورا پاکستان سربلند ہے، ہم نےکئی گنا بڑے دشمن کے خلاف جنگ متحد ہوکر لڑی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم جیتے اس سے ہمارا مستقبل محفوظ ہوا،9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی ائیرفورس نے رافیل طیارے گرائے ، نوازشریف کا جملہ یاد رکھنا چاہیےکہ ہم 9...
	فوٹو اسکرین گریپ : جیو نیوز  بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سریاب روڈ پر پیپلز پارٹی کے رکنِ صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں علی مدد جتک محفوظ رہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی افراد کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
	ٹور نٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی نے اپنی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا، جس نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ پاکستانی نڑاد شفقت علی کو بھی وزیر مقرر کرلیا۔اوٹاوا سیٹیزن کی رپورٹ کے مطابق شفقت علی کینیڈا کے شہر برامپٹن سے رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں، وہ ٹریژری بورڈ کے صدر کے طور پر ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ سابق وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے دور میں اس عہدے پر خدمات انجام دینے والی جینیٹ پیٹی پاس ٹیلر کو کابینہ سے باہر کر دیا گیا۔(جاری ہے) غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارک کارنی نے وزرا کی تعداد کو کم کر کے 29 کر دیا ہے، جن کی...
	وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات کیلئے ایئر بیسز اور نیول بیسسز کا بھی دورہ کریں گے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ  اسحاق ڈار، وزیر دفاع  خواجہ آصف،  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ،  اعلی سول اور عسکری قیادت وزیرِ اعظم کے دورے...
	اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معرکہ حق کے دوران زخمی ہونے والے پاک افواج کے جوانوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق نے زخمی جوانوں کی جرات، بہادری اور عزم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان سپاہیوں کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے شہدا اور غازی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ پوری قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ اسپیکر نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے...
	بھارت کے خلاف معرکہ حق کی کامیابی پر گلوکار ابرار الحق نے نیا ترانہ جاری کردیا۔مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ پنجاب میں مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جب کہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ 29،...
	آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے صلاۃ الشکر اور اسکے ساتھ ساتھ ننھے عثمان عقیل کی خواہش پر پاک فوج میں بطور کیپٹن کہ ایک دن
	کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2025ء) آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے کراچی میں پاک فوج، پاکستان رینجرز سندھ اور پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے صلاۃ الشکر ادا کی گئی۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز شکرانہ ادا کی- ڈی رینجرز سندھ, ڈویثرن ہیڈکوارٹرز ملیر، حیدرآباد، پنوں عاقل اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے بھی پاک فوج کی فتح کے موقع پر نماز تشکر کا اِہتمام کیا۔ نماز شکرانہ کہ موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہوئے جس رب ذوالجلال نے پاکستانی فوج کو مکار دشمن بھارت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت کیا اور فتح نصیب کی۔(جاری ہے)  نماز شکرانہ ادا کرنے...
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ابھی باز نہیں آئے گا اور بہار کے الیکشن سے پہلے پنگا لے گا اس لیے ہمیں الرٹ اور جاگتے رہنا چاہیے۔  سماء کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بہار کا الیکشن مودی کے گلے پڑا ہوا ہے، ابھی لڑائی ختم نہیں ہوئی اور مئی اہم ہے جبکہ مئی کے 17 دن اہم دیکھ رہا ہوں، ہم نے بھارت کے 5 سے زیادہ جہاز گرائے ہیں۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کے بہت سے مسائل سے واقف ہوں ، سیز...
	بھارتی جارحیت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر راولپنڈی میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے، جلسے کو کامیاب بنانے میں  کمشنر  اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی  نے اہم کردار ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب: اسکولوں میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی جلسے  میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی،جلسے میں ریٹائرڈ فوجی افسران، علما کرام، وکلا، سیاسی قائدین، صحافی، نوجوان اور عوام الناس نے بڑی تعداد  میں شرکت کی، شرکا نے ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے افواج پاکستان سے مکمل یکجہتی اور حمایت کا عہد دہرایا۔  جلسے سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا...
	آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی لڑاکا طیارے کہاں کہاں گرے، تفصیلات سامنے آ گئیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے، جبکہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتا بھی ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک بھارتی طیارہ اننت ناگ میں گر کر تباہ ہوا، جبکہ بھارتی پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔اسی طرح بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پلوامہ میں گر کر تباہ ہوا. پلوامہ میں دونوں پائلٹس شدید زخمی حالت میں سری نگر ہسپتال منتقل کیے گئے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کا تیسرا طیارہ اکھنور میں گرا، جبکہ دونوں پائلٹس کو...
	راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے 10مئی تک کے معرکے کو ’معرکہ حق‘ کا نام دے دیا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 10 مئی کی کارروائیاں آپریشن بنیان المرصوص کا حصہ تھیں۔پاک فوج کی جانب سے ’معرکہ حق‘ 22 اپریل سے 10 مئی 2025 کی تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بنیان المرصوص عسکری تنازع ’معرکہ حق’ کے تحت بھارتی فوج کے بزدلانہ حملوں کے ردعمل میں کیا گیا۔بھارت کی جانب سے حملے 6 اور 7 مئی 2025 کی شب شروع ہوئے تھے...
	معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کے غرور کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اور غرور کو خاک میں ملا دیا۔وزیرِ اعظم نے معرکہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت اور ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ارض وطن کے تحفظ کے دوران پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی شہادت پر انہیں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مودی کے خطاب سے لگتا ہے کہ انہیں ابھی تک مکمل چین نہیں آیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 4 سال پہلے کہا تھا کہ مودی فالس فلیگ آپریشن کرکے کا ملبہ پاکستان پر ڈالے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مودی کے خطاب سے لگتا ہے کہ انہیں ابھی تک مکمل چین نہیں آیا، ہمت ہے تو فاشسٹ مودی پاکستان پر دوبارہ حملے کا شوق پورا کر لے، پاکستانی قوم اور افواج متحد ہو کر مقابلہ کریں گے۔خیال رہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب...
	وزیرِ اعظم شہباز شریف کا معرکہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت، بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن “بنیان المرصوص” کی کامیابی کو قوم کی فتح قرار
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے “معرکہ حق” کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں نے قربانی کی عظیم مثال قائم کی۔ وزیرِ اعظم نے شہداء کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے، اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہم نے نہ صرف ملک کا دفاع کامیابی سے کیا بلکہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔ افواجِ پاکستان نے اپنے...
	"روز ویلٹ ہوٹل کے مستقبل بارے سنجیدگی سے غور شروع، دوراستے ہیں کہ یا تو مکمل فروخت کردیا جائے یا پھر ۔ ۔ ۔" وزیردفاع نے اندر کی بات بتادی
	اسلام آباد (آئی این پی)قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے مستقبل پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، جس میں دو راستے زیرِ غور ہیں، یا تو اسے مکمل طور پر فروخت کر دیا جائے، یا پھر جوائنٹ وینچر کے تحت اس سے طویل مدتی فائدہ حاصل کیا جائے۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ روز ویلٹ نیویارک میں پاکستان کی ایک بے مثال اور قیمتی جائیداد ہے، ایسی عمارت جسے 2 راستے حاصل ہوں اور جو نیویارک کے دل میں واقع ہو، کوئی اور نہیں، یہ 19 منزلہ عمارت ہے اور حکومت کی خواہش ہے...
	آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بنیان المرصوص عسکری تنازع ’معرکہ حق’ کے تحت، بھارتی فوج کے بزدلانہ حملوں کے ردعمل میں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے 10 مئی تک کے معرکے کو ’معرکہ حق‘ کا نام دے دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 10 مئی کی کارروائیاں آپریشن بنیان المرصوص کا حصہ تھیں۔ پاک فوج کی جانب سے ’معرکہ حق‘ 22 اپریل سے 10 مئی 2025 کی تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بنیان المرصوص عسکری تنازع ’معرکہ حق’ کے تحت، بھارتی فوج کے بزدلانہ حملوں کے...
	آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا سی ایم ایچ کا دورہ ، معرکہ حق کے دوران زخمی ہوئے جوانوں اور شہریوں کی عیادت
	آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا سی ایم ایچ کا دورہ ، معرکہ حق کے دوران زخمی ہوئے جوانوں اور شہریوں کی عیادت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025  سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کے دوران زخمی ہوئے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے فردا فردا تمام زخمی جوانوں سے ملاقات کی اور زخمیوں کی غیر معمولی بہادری اور فرض شناسی کو سراہا۔ آرمی چیف نے افواجِ پاکستان کی جانب سے ان کی مکمل دیکھ بھال، بحالی اور فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی جرات و قربانی پاکستان...
	راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور معرکۂ حق آپریشن بُنیان مرصوص کے دوران زخمی ہوئے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی چیف نے فرداً فرداً تمام زخمی جوانوں سے ملاقات کی اور زخمیوں کی غیر معمولی بہادری اور فرض شناسی کو سراہا۔ آرمی چیف نے افواجِ پاکستان کی جانب سے ان کی مکمل دیکھ بھال، بحالی اور فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی جرأت و قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے، پوری قوم اپنی افواج کے ہر سپاہی کے ساتھ یکجہتی میں کھڑی ہے۔آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ...
	سٹی 42: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا ؛  معرکہ حق/آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی  آرمی چیف کی زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات، بہادری کو سراہا، آرمی چیف نے کہا قوم اپنے سپاہیوں اور شہریوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے،دشمن کے ناپاک عزائم افواجِ پاکستان کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، معرکہ حق پاکستانی عسکری تاریخ کا درخشاں باب ہے، افواجِ پاکستان زخمیوں کی بحالی اور فلاح کیلئے پرعزم ہیں،قوم اور افواج کا اتحاد ملکی سلامتی کی مضبوط بنیاد ہے،  پاکستان کی سٹاک ایکسچینج  میں انڈیکس چھتیں پھاڑ کر اوپر نکل گئے،  پانچ منٹ میں اربوں کا فائدہ  
	آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص مکمل، پاکستان نے بھارت کیساتھ 22 اپریل سے 10مئی تک کے معرکےکو ’معرکہ حق‘ کا نام دے دیا
	راولپنڈی(نیوز ڈیسک)معرکہ حق،آپریشن “بنیان مرصوص”: پاکستان کی تاریخ ساز جوابی کارروائی،پاکستان کی مسلح افواج نے 10 مئی 2025 کو بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب شروع کی گئی بزدلانہ جارحیت اور بے گناہ پاکستانی شہریوں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کی شہادت کے جواب میں عظیم الشان آپریشن “بنیان مرصوص” کامیابی سے مکمل کیا۔ یہ کارروائی بھارتی حملوں کے خلاف انصاف، انتقام اور قومی وقار کی بحالی کا وعدہ تھا، جو الحمدللہ مسلح افواج نے پورا کر دکھایا۔ مسلح افواج نے اللہ رب العزت کی مدد، نصرت اور کرم کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ مظلوموں کو جواب دینا ایمان کا تقاضا ہے، اور ہم عاجزی سے سجدہ ریز ہیں کہ اللہ نے ہمیں اپنے...
	بیجنگ :چین اور امریکہ کے اعلیٰ سطحی اقتصادی اور تجارتی مذاکرات سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں منعقد ہوئے۔چینی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم حہ لی فنگ نے کی جبکہ امریکی وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندے جیمسن گریئر نے کی۔ فریقین  نے 17 جنوری کو چین امریکہ  صدور کی  بات چیت میں طے پانے والے اتفاق رائے پر عملدرآمد کے لیے پرخلوص اور تعمیری  گفتگو کی، جس میں کئی اہم اتفاق طے پائے اور مذاکرات میں ٹھوس پیش رفت ہوئی۔ حہ لی فنگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان وسیع مشترکہ مفادات اور تعاون کے بڑے مواقع موجود ہیں، اور دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات  باہمی فائدے پر مبنی ہیں۔مختلف ترقیاتی مراحل اور  اقتصادی...
	ذرائع کے مطابق بارہمولہ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع میں کنٹرول لائن کے قریب دیہاتوں کے 1.25 لاکھ سے زائد مکین محفوظ مقامات پر چلے گئے تھے کیونکہ آر پار کی گولہ باری سے ان کے گھروں کو شدید خطرہ لاحق تھا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث کنٹرول لائن کے قریب واقع دیہاتوں سے منتقل ہونے والے لوگوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے سے روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بارہمولہ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع میں کنٹرول لائن کے قریب دیہاتوں کے 1.25 لاکھ سے زائد مکین محفوظ مقامات پر چلے گئے تھے کیونکہ آر پار کی گولہ باری سے ان کے گھروں...
	اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پانی کے معاملےپربھی ایساہی جواب دیاجائےگا جیسا اس بار دیا گیا۔ہمارے جواب دینے کے بعد بھارت نے امریکا اور دیگرممالک سے سیزفائر کیلئے خود درخواست کی۔ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ ہم نے بطور ریاست اور قوم ایک ہی بات کی تھی کہ ہماری طرف سے کوئی معاملہ نہیں ہوگا، اگر ہماری سالمیت پر حملہ ہوا تو جواب دیں گے۔ پھر جواب دیا گیا جس سے بھارت کو اور ہزیمت اٹھانا پڑی اور یہ بات بالکل درست ہے کہ بھارت نے امریکا کے نائب صدر اور...
	راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل رب نواز کا کہنا ہے کہ ہمارے الفاظ نہیں کام بولتے ہیں۔ تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران پاک بحریہ کے نمائندے نے حالیہ کشیدگی میں پاک بحریہ کے کردار کی وضاحت کی۔ بریفنگ کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ ہمارے الفاظ نہیں کام بولتے ہیں، اب آپ کو پتا لگ گیا ہوگا کہ خاموش بیٹھا ہوا شخص کیا کر رہا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے انٹرنیشنل میڈیا کیلئے ہونے والی مشترکہ نیوز کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل نے ہی گفتگو کی تھی جب کہ وائس ایڈمرل رب نواز خاموش بیٹھے رہے تھے۔ جس...
	واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صحافی نک رابرٹسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جبکہ برطانوی صحافی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی اور برطانوی صحافیوں نے پاک بھارت جنگ اور سیز فائر سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت پر پاکستان نے میزائل برسائے۔ امریکی صحافی نک رابرٹسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تابڑ توڑ حملوں نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جس سے نئی دہلی مذاکرات کی میز پر آیا۔ نک رابرٹسن کے مطابق بھارتی جارحیت پر پاکستانی ردعمل نے نئی دہلی کو کاری ضربیں لگا ئیں جس سے وہ سنبھل نہ...
	بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے 41 ممالک کے 31 ہزار سے زائد جواب دہندگان پر مشتمل ایک تازہ سروے کے مطابق دنیا بھر کے 51.8فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ امریکہ کے مقابلے میں چین کے ساتھ تجارت زیادہ فائدہ مند ہے او ر 48.1فیصد یورپی جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت نا قابل اعتماد ہے۔دنیا بھر سے 62.9فیصد جواب دہندگان نے امریکہ پر تنقید کی ہے کہ امریکا کی داخلی اور خارجی پالیسیوں نے دوسرے ممالک کے قانونی مفادات کو شدید نقصان پہنچایا ہے جبکہ 67.7فیصد یورپی جواب دہندگان بھی اس رائے سے متفق ہیں۔ 75.5فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ اقتصادی دبائوامریکی...
	غیر ذمہ دار بھارتی حکمرانوں نے اپنی افواج پر وہ بوجھ ڈالا جو وہ اٹھانے کے قابل نہیں تھے:سابق پاکستانی جنرل
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض کا کہنا ہے کہ بھارتی سیاسی قیادت نے اپنی افواج پر وہ بوجھ ڈالا جو وہ اٹھانے کے قابل نہیں تھے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاک فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ ہم نے پورے تحمل کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے جواب دیا تو بھارت کو سیز فائر کی طرف جانا پڑا۔ان کا کہنا تھا ہم نے کل کی سٹرائیک میں اپنے تمام اہداف حاصل کئے، بھارتی سیاسی قیادت نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اپنی افواج پر وہ بوجھ ڈال دیا جو وہ اٹھانے کے قابل نہیں...
	آپریشن بنیان مرصوص شروع ہونے سے قبل نور خان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے، پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ رہے آپریشن بنیان مرصوس شروع ہونے سے قبل گزشتہ سے پیوستہ رات بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان کے تین ائیر بیسز کو نشانہ بنایا گیا ۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے نورخان ایئربیس چکلالہ سمیت تین ایئر بیسز پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے جواب کا انتظار کرے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا بریفنگ میں کہنا ہے کہ نور خان ایئربیس، مرید بیس...
	ماسکو:روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پھنگ  7 سے 10 مئی 2025 تک روسی فیڈریشن کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دونوں سربراہان مملکت نے ماسکو میں  مذاکرات کئے اور   نئے دور  میں چین-روس تعاون کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے  سے متعلق ایک مشترکہ بیانیہ پر دستخط کیے ۔ جمعہ کے روز جاری کردہ بیان میں  کہا گیا ہے کہ اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ  اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ  کی فتح کی 80 ویں سالگرہ ہے۔ چینی عوام اور سوویت عوام نے ایک مشکل جدوجہد کی ہے، ایک دوسرے کی...
	ماسکو :دوسری جنگ عظیم میں فتح اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ، عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن نے عالمی تزویراتی استحکام کو برقرار رکھنے اور مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے میدان میں بین الاقوامی برادری کو درپیش سنگین چیلنجوں کے پیش نظر دونوں فریقوں نے  عالمی اسٹریٹجک استحکام سے متعلق مشترکہ دستاویز کی اصل روح اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کے مطابق عالمی تزویراتی استحکام پر  ایک مشترکہ بیان جاری کیا ۔جمعہ کے روز جاری کردہ  بیان میں دونوں فریقوں نے  کہا  کہ تمام ممالک کے عوام کا مقدر  ہم آہنگ ہے اور تمام ممالک اور تنظیمیں دوسرے...
	چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن اور روس کی وزارت ثقافت کے درمیان فلمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025  سب نیوز بیجنگ :چین کے  صدر  مملکت شی جن پھنگ نے ماسکو کے کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ہمراہ فلمی تعاون کے معاہدے پر دستخط اور  دستاویز کے تبادلے کی تقریب میں شرکت کی۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی موجودگی میں، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر  کے نائب  سربراہ  اور چائنا میڈیا گروپ کے  صدر  شین ہائی شیونگ نے عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی فلم انتظامیہ  کے طور پر  روسی فیڈریشن کی وزارت ثقافت کے درمیان 2030 سے پہلے فلم پروڈکشن میں تعاون کے ایکشن پلان” کا تبادلہ کیا۔ ...
	بھارت کو ایک جانب اپنے آپریشن ’سندور‘ پر ذلت آمیز ناکامی  کا سامنا کرنا پڑا ہے تو دوسری جانب پاکستانیوں نے بھی مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا ہے۔ بھارت  کی پاکستان کے خلاف جارحیت اور درجنوں ڈرون حملوں کے بعد پاک فوج کے منہ توڑ جواب دینے  پر پاکستانی عوام کی جانب سے زبردست ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں شہریوں نے اپنے ملی جذبے کا کھل کر اظہار کیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنے آپریشن کا نام ’سندور‘ رکھا  مگر وہ سندور ہماری پاک فوج نے اُن (بھارتی فوج) کے ہی ماتھے پر لگا دیا ہے۔ شہریوں نے کہا کہ رافیل طیارے بھارتی فضائیہ کا غرور تھے، مگر پاک فضائیہ نے ان کے بزدلانہ حملے...
	بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف شروع کیے جانے والا ’آپریشن سندور‘ جس بری طرح ناکام ہوا، اس نے مودی ہی نہیں رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کو بھی شرمندہ کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مودی کا بھارتی پنجاب پر حملہ کرکے الزام پاکستان پر لگانے کا منصوبہ بے نقاب بھارت  کی اس ہزیمت پر پاکستانی عوام کا خاصے پُرجوش ہیں، اس حوالے سے ایک شہری کا کہنا ہے بھارت نے آپریشن کا نام سندور رکھا، تو وہ سندور ہماری ہی فوج نے ان کے ماتھے پر لگا دیا۔  پاکستانی شہری کے مطابق رافیل طیارے بھارتی فضائیہ کا غرور تھا، مگر پاک فضائیہ نے بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں اس کے 5 طیارے مار گرائے۔ عام...
	"علامتی طور پر نو مئی سے بہتر اور کوئی دن نہیں ہو سکتا کہ عمران خان کو ۔ ۔ ۔" اقرارالحسن نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں تجویز دیدی
	اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پائی جارہی ہے اور سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے بانی عمران خان  جیل میں بند ہیں، ایسے میں سینئر صحافی اقرارالحسن نے تجویز دیدی ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں اقرار الحسن نے لکھا کہ " علامتی طور پر نو مئی سے بہتر اور کوئی دن نہیں ہو سکتا کہ عمران خان کو بھارتی جارحیت کے خلاف قومی مشاورت اور بیانئے میں شامل کرنے کی خاطر پیرول پر رہا کیا جائے۔ جہاں ہم پی ٹی آئی سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ آج اپنے تحفظات بھُلا کر ریاست کے ساتھ کھڑی ہو وہیں ریاست کو بھی چاہئے کہ پی ٹی آئی کے معاملے میں ایک قدم...
	امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جمعۃ المبارک یوم عزم اور اتوار کو پاکستان زندہ باد کے طور پر منایا جائے جبکہ شیعہ علماء کونسل بھی جمعہ کو بھارتی جارحیت کیخلاف یوم احتجاج جبکہ مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ملک کی 3 بڑی مذہبی سیاسی جماعتوں نے یوم جمعہ کو مسلح افواج و دفاع وطن کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان کردیا۔سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور علامہ ساجد نقوی نے اجتماعات جمعہ میں بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کرانے کی اپیل کردی۔ اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ یوم جمعہ کو یوم...
	دو امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے چینی ساختہ جے 10 طیارے نے بدھ کو 2 بھارتی طیارے مار گرائے۔ برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ قوی امکان ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ جے 10 طیارے سے بھارتی لڑاکا طیاروں پر فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے
	جسٹس بابر ستار—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے عدالتی حکم کے باوجود شہری کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نہ نکالنے کے معاملے پر کاز لسٹ جاری نہ کرنے پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔ڈویژن بینچ کے حکمِ امتناع کے باوجود ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت جسٹس بابر ستار نے کی۔دورانِ سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، ڈپٹی رجسٹرار اور اسسٹنٹ رجسٹرار عدالت میں پیش ہوئے۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ توہینِ عدالت کی کارروائی سے متعلق اس عدالت کا 12 مارچ کا آرڈر نئے ڈویژن بینچ نے معطل کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے جسٹس بابر ستار کیخلاف مہم، توہینِ عدالت کیس کی کاز لسٹ منسوخ جسٹس بابر ستار...
	بھارت ڈرون حملوں کے ذریعے دراصل پاکستان کو گھیرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن ۔۔۔ دفاعی ماہر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں پر ڈرون حملے کیے گئے جنہیں مسلح افواج نے کامیابی سے ناکام بنادیا۔ تھنک ٹینک آئی ٹی سی ٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور دفاعی امور کے ماہر  فاران جعفری  کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب  سے ان ڈرونز کے ذریعے دراصل پاکستان کو "دانہ" ڈالنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا " بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود، تاحال پاکستانی عسکری حلقوں میں یہی عمومی رائے نظر آتی ہے کہ پاکستان بھارت کے بچھائے گئے جال میں نہیں پھنسے گا، اور بدلہ اپنے منتخب کردہ وقت اور مقام پر لے گا۔"  پاک بھارت کشیدگی، بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارتی جارحیت کے بعد پاک بھارت مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطے کی تصدیق کر دی۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترک میڈیا ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار سے اس بارے میں سوال کیا گیا کہ رات بھر کی کارروائیوں کے بعد نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کا ایک دوسرے سے رابطہ ہوا ہے، جس پر ان کا کہنا تھا کہ جی، دونوں کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بھارت نے جو کچھ کیا وہ ناقابل معافی ہے، پاکستان اور بھارت کو مناسب جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔  عمران خان کے...
	روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کا آج سے آغاز ہوگیا، یہ جنگ بندی دس مئی کی نصف شب تک جاری رہے گی۔ روس نے19 اپریل کو ایسٹر کے موقع پر بھی یوکرین سے جنگ بندی کی تھی۔  روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے دوران یوکرین کا رویہ آزمائش رہے گا تاکہ طویل المدتی امن کی راہ تلاش کی جاسکے۔ دیمتری پیسکوف کا مزید کہنا ہے کہ یوکرین نے جنگ بندی پر عمل نہ کیا تو متناسب جواب دیا جائے گا۔ Post Views: 4
	 لاہور:  بھارت رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کرنے کے بعد دن کی روشنی میں واہگہ بارڈر پر ہونے والی پریڈ سے بھاگ گیا اور اپنے شہریوں کو مشترکہ پریڈ دیکھنے کی اجازت نہیں دی، جس کے باعث بھارتی اسٹیڈیم میں سناٹا چھایا رہا۔ بھارت کو پاکستان رینجرز پنجاب نے واہگہ بارڈر پر ہونے والی جوش اور جذبوں کی جنگ میں بھی شکست سے دوچار کر دیا، پاکستان پر مشن سندور کے نام سے حملے کرنے والے بھارت کا اسٹیڈیم دن کی روشنی میں سونا نظر آیا جبکہ پاکستان رینجرز پنجاب کے شیر دل جوان اپنی سرحد پر سینہ تانے کھڑے رہے اور سرحدوں کی نگہبانی کا فریضہ ادا کررہے ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی پاک...
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ حملے کے جواب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی ایئر فورس کے دو طیاروں کو گرادیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کی دشمن کے طیاروں کے ساتھ زبردست ڈاگ فائٹ ہوئی جس میں پاکستان کے شاہینوں نے اپنی برتری کو ثابت کیا ۔ پہلے ایک طیارے کو گرایا گیا لیکن اس کے کچھ ہی دیر بعد دوسرے طیارے کو بھی ڈھیر کردیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے ایک رافیل طیارے کو بھی گرایا گیا ہے۔ یہ وہی طیارہ ہے جس کو فرانس سے امپورٹ کرکے مودی سرکار سمجھ رہی تھی کہ...
	نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی حملے کے بعد جوابی کارروائی میں پاکستان نے بھارت کے طیارے تو مار گرائے تاہم پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اصل جواب ابھی باقی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے اس موقف پر بھارت میں کھلبلی مچی ہوئی ہے اور بھارتی صحافی پاکستانی حملے کے حوالے سے قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔ بھارتی صحافیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان جواب میں بھارت کے اندر 8 مقامات پر حملے کر سکتا ہے۔ بی جے پی کے حامی بھارتی صحافی ادتیا راج کول کا کہنا تھا کہ پاکستان راجستھان، جموں و کشمیر اور گجرات کے سرحدی علاقوں میں حملے کرکے کہے گا کہ اس نے بلوچستان میں دہشت گردی کیلئے بھارت...
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سرکاری ٹیلی ویژن کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران امریکہ کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری بھی موجود تھے۔رپورٹ کے مطابق ملاقات میں بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر کو بھارتی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے بریف کیا، اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا...
	سٹی42:   وہ جو کہتے تھے کہ کنونشنل وار میں پیچھے چھوڑ دیا ہے، ان کے کل رات ہوش ٹھکانے آ گئے۔ کل رات کو انہیں نیند نہیں آئی، ہم نے تاریک رات کو چاندنی رات بنا دیا۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے یہ باتیں، آج بدھ کی شام قومی اسمبلی کے اجلاس میں کل رات کو بزدل کے  مساجد پر حملوں کے جواب میں پاکستان آرمی کی کارروائیں کے متعلق  خطاب کرتے ہوئے کہیں۔  میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا  وزیراعظم شبہاز شریف نے کہا، اب وقت ہے کہ ہم ان سپاہیوں، سپہ سالاروں کو ہم سلام پیش کریں جنہیں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر لاکھوں عورتوں کو بیوہ ہونے...
	برطانیہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔بدھ کے روز برطانیہ کے سیکرٹری تجارت جوناتھن رینالڈز کا کہنا تھا کہ برطانوی کابینہ کے رکن ڈیوڈ لیمی نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش میں دونوں ممالک سے رابطہ کیا ہے۔جوناتھن رینالڈز کا کہنا ہے کہ کشمیر کی صورتحال ’بہت تشویشناک‘ ہے۔ہمارا پیغام ہے کہ ہم دونوں ملکوں کے دوست اور پارٹنر ہیں۔ ہم دونوں ملکوں کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انڈیا اور پاکستان دونوں کا خطے کے استحکام، مذاکرات اور کشیدگی کم کرنے میں ایک بڑا کردار ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے میں...
	 بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے میٹ گالا 2025 میں پہلی بار شرکت کر کے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی تاہم ان کا ڈیبیو لُک مداحوں کے دل جیتنے میں ناکام رہا۔  کنگ خان کے اس بین الاقوامی فیشن ایونٹ میں شرکت کی خبر آتے ہی مداحوں نے ان کے لک کا بے صبری سے انتظار شروع کر دیا تھا، خاص طور پر جب مشہور ڈیزائنر سبیاساچی کا نام ان کے ساتھ جوڑا گیا۔  شاہ رخ خان نے اس تقریب میں سیاہ رنگ کے لباس میں شرکت کی، جو بظاہر منفرد اور شاہانہ تھا تاہم ان کے لُک کو لے کر سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل دیکھنے کو ملے۔ کچھ صارفین نے ان...
	---فائل فوٹو  پاکستانیوں کی اکثریت امن کی خواہشمند ہے لیکن 93 فیصد لوگ کہتے ہیں کہ بھارت نے جنگ مسلط کی تو خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔گیلپ پاکستان کی جانب سے نیا سروے کیا گیا جس میں ملک کے 100 اضلاع سے شماریاتی طور پر منتخب پاکستانیوں نے حصہ لیا۔گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ سروے کے مطابق 7 فیصد پاکستانیوں نے جنگ سے انکار کیا ہے۔سروے کے مطابق  77 فیصد پاکستانیوں نے پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی الزاما ت کو مسترد اور انہیں جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔ 17 فیصد پاکستانیوں نے اس بارے میں کچھ معلومات نہ ہونے کا بتایا۔ پاک فوج کی بھارت کو پھر وارننگ، جنگ...
	آزاد کشمیر،آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کی تا
	نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاکستان نے مار گرائے جبکہ متعدد ڈرون اور کواڈ کاپٹر بھی تباہ کر دیے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت...