2025-11-03@16:02:15 GMT
تلاش کی گنتی: 30565

«ایک نشست»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251030-08-22 اسلام آباد (آن لائن) افغان خارجی دہشت گرد سطورے کا اعترافی بیان سامنے آ گیا ہے، جس میں اس نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستگی، دہشت گردی کے منصوبوں اور مختلف حملوں میں کردار ادا کرنے کے اعترافات کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق سطورے کا تعلق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے علاقے خوگیانہ سے ہے۔ سطورے کے بیان کے مطابق ایک شخص عاصم نے اسے تحریک طالبان پاکستان میں شامل ہونے کی دعوت دی اور کابل میں ٹی ٹی پی کمانڈر قاری محمد سے ملاقات کرائی، جس کے بعد اس نے قاری محمد کے ہاتھ پر بیعت کی۔سطورے نے بتایا کہ وہ علاج کے لیے پشاور آیا، جہاں علاج مکمل ہونے کے بعد کمانڈر قاری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آن لائن)پاکستان ریلوے نے نئے طریقے کار کے تحت ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا ریلوے حکام نے اس حوالے سے اشتہار جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 11 ٹرینوں کو بڈز کے بجائے اوپن نیلام کیا جائے گا۔آؤٹ سورس کیے جانیوالی ٹرینوں میں ہزارہ ایکسپریس، بہاالدین زکریا ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راول ایکسپریس، تھل ایکسپریس، موئن جو داڑو پسنجر، فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین شامل ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی اوپن نیلامی 20 نومبر کو کی جائے گی۔اس سے قبل 9 ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلانے کے لیے ریلوے حکام کو 7 ارب 90 کروڑ روپے کی فنانشل بڈز موصول ہوئیں۔وفاقی وزیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے کسی ایک بھی منصوبے پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا،خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبے بعد میں شروع ہوتے ہیں پہلے حصے بانٹنے کی بولیاں لگتی ہیں،نوازشریف کے ہیلتھ کارڈ پر اپنی مہر لگوانے والے ہمیں کس منہ سے کاپی پیسٹ کے طعنے دے رہے ہیں؟ ۔پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبے بعد میں شروع ہوتے ہیں پہلے حصے بانٹنے کی بولیاں لگتی ہیں،40 ارب روپے کا کوہستان کرپشن اسکینڈل اس کی بڑی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے ایک سال میں 80 منصوبے شروع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت باصلاحیت اور ذہین طلبامیں ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز آج (جمعرات)سے ہوگا۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہو گی۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ اسکیم کیلیے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔ سرکاری اور غیر سرکاری یونیورسٹیوں کی جانب سے میرٹ پر قابل اور ذہین نوجوانوں کی فہرستیں مرتب کی گئیں۔ میرٹ پر ایک لاکھ طلبا کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔اس حوالے سے افتتاحی تقریب جمعرات کو کنونشن سینٹر میں ہوگی۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی اور رواں سال مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان 4 روزہ تنازع کے خاتمے میں اپنے کردار کو دہراتے ہوئے اسے سراہا۔جنوبی کوریا کے شہر گیونگجو میں منعقدہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپک) کے دوپہر کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے بھارت، پاکستان اور دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے تنازع کا تذکرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ’میں بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ کر رہا ہوں، اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں، وزیراعظم نریندر مودی کے لیے میرے دل میں بڑا احترام اور محبت ہے، ہمارے تعلقات بہترین ہیں۔انہوں نے کہا کہ...
    مکہ مکرمہ: مسجد الحرام  میں 17 ملین افراد (17,743,854) نے نماز ادا کی۔  جبکہ عمرہ ادا کرنے والوں کی تعداد11 ملین (11,784,153) ریکارڈ کی گئی۔ سعودی عرب میں حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ربیع الثانی 1447ھ کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں زائرین اور نمازیوں کی تعداد 54 ملین (54,511,901) ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق مسجد نبوی مدینہ منورہ میں 21 ملین (21,353,370) نمازیوں کا خیرمقدم کیا گیا۔ 2,083,861 زائرین نے روضہ شریفہ میں نماز ادا کی جبکہ 1,488,943 نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی۔ واضح رہے کہ حرمین شریفین کی دیکھ بھال کے امور کی جنرل...
    ریاض: سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی مالیت ایک ٹریلین ڈالر کے قریب پہنچنے قریب، سال کے اختتام تک یہ ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔ پی آئی ایف گورنر نے بتایا کہ فنڈ کی مالیت رواں سال کے اختتام تک ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائےگی، پی آئی ایف گورنر نے یہ اعلان ریاض میں جاری فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس کے دوران کیا۔ گورنر سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے بتایا کہ ہم اپنے ہدف کے بہت قریب ہیں، پی آئی ایف سعودی عرب کے وژن 2030 کا اہم ستون قرار دیا جاتا ہے۔ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ ملک میں اقتصادی تنوع کے سفر کی قیادت کرتے ہوئے مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے میں اہم...
    دوحہ: قطر میںطالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ اورافغانستان کے سفیر سہیل شاہین نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات اب تک کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچے ہیں تاہم اس کا ایک اور دور ہونا چاہیے۔  ترکی میں ہونے والے مذاکرات میں افغان وفد میں شامل سہیل شاہین سے پاکستان کے وزیر اطلاعات کے اس بیان کے مطابق پوچھا گیا کہ مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں تو سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا ایک اور دور ہونا چاہیے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ عام طور پر اس طرح کے مذاکرات میں ایک ہی بیٹھک یا ایک ہی دور میں حتمی معاہدے نہیں ہوتے ہیں افغان طالبان...
    پاکستان کے مقبول پاپ گلوکار عاصم اظہر نے اچانک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کرکے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ گلوکار نے اپنی اسٹوری میں صرف ایک مختصر مگر پُراثر جملہ لکھا ’’خدا حافظ‘‘۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر تجسس اور چہ مگوئیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ عاصم اظہر، جو کئی مشہور گانوں اور اپنی منفرد آواز کے باعث نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں، نے یہ قدم کسی وضاحت کے بغیر اٹھایا۔ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی تمام تصاویر اور ویڈیوز غائب ہوچکی ہیں، اور مداحوں کی نظریں اس ایک جملے پر مرکوز ہیں جو ان کی اسٹوری پر نمایاں ہے۔ گلوکار کے اس غیر متوقع اقدام نے ان کے چاہنے والوں کو مخمصے...
    عمران خان سے ملاقات کی سلمان اکرم راجا ، علی ظفر کی الگ الگ لسٹیں سامنے آگئیں دونوں لسٹوں میں ایک ایک نام کا فرق ، فہرست مرتب کی ذمہ داری علی ظفر کو دی گئی تھی پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ عمران خان سے ملاقات کی بھی الگ الگ لسٹیں سامنے آگئیں۔ ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق جیل ملاقاتوں کی فہرست مرتب کرنے کی ذمہ داری علی ظفر کو دی گئی تھی ، پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے علی ظفر کے جاری لسٹ پر ایک اور لسٹ جاری کردی۔دونوں لسٹوں میں ایک ایک نام کا فرق ہے۔
    فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار، جعفر ایکسپریس کو ڈیرہ مراد جمالی اسٹیشن پر روک دیا گیا راکٹ داغے جانے سے بوگیوں کو نقصان پہنچا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سرچ آپریشن شروع ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نوتال میں مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کی اور چار راکٹ داغے، فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق فائرنگ اور راکٹ داغے جانے سے بوگیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام ہوگیا اور وہ فرار ہوگئے۔ریلوے ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد جعفر ایکسپریس کو ڈیرہ مراد جمالی اسٹیشن پر روک دیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی نیشنل سیکورٹی سروس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بغداد میں داعش کے ایک خطرناک رکن کو گرفتار کر لیا ہے جو ماضی میں سیکورٹی فورسز پر مہلک حملوں میں ملوث تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں ملزم کی شناخت ابو محمد کے نام سے ہوئی ہے، جو 2014 میں داعش میں شامل ہوا اور بغداد کے جنوبی علاقے لطیفیہ میں سیکورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں حصہ لیا، جن میں 19 اہلکار، بشمول ایک فوجی افسر ہلاک ہوئے تھے۔ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق ابو محمد داعش کے ایک حصے زوبع فلوجہ سیکٹر میں انتظامی اور لاجسٹک امور کا ذمے دار تھا۔ داعش کی پسپائی کے بعد وہ شام فرار ہو گیا تھا۔ انٹرنیشنل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا کے صدر کے پائلٹ کو خریدنے کی امریکی کوشش کا انکشاف ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ایک امریکی وفاقی ایجنٹ نے وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کے ذاتی پائلٹ کو بھاری دولت اور سیکورٹی کی ضمانت کے عوض بھرتی کرنے کی کوشش کی، تاکہ مادورو کو ایک ایسے مقام پر لایا جا سکے جہاں امریکا اسے گرفتار کر سکے۔ یہ واقعہ 2024ء میں جمہوریہ ڈومینیکن میں پیش آیا، جب امریکی محکمہ داخلہ سیکورٹی کے سابق فوجی افسر اور تفتیش کار ایڈون لوپیز کو اطلاع ملی کہ وینزویلا کے 2صدارتی طیارے سانتو ڈومینگو کے لا اِزابیلا ہوائی اڈے پر مرمت کے لیے موجود ہیں، جو ممکنہ طور پر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی تھی۔ تحقیقات...
    محمد آصف پاکستان آج ایک ایسے نازک موڑ پر کھڑا ہے جہاں”سیاست نہیں، ریاست بچاؤ” کا نعرہ محض ایک سیاسی جملہ نہیں بلکہ ایک قومی ضرورت بن چکا ہے ۔ وطن عزیز گزشتہ کئی دہائیوں سے سیاسی انتشار، ذاتی مفادات، بداعتمادی، ادارہ جاتی کمزوری، اور اخلاقی انحطاط کے بھنور میں پھنسا ہوا ہے ۔ ہر دور میں سیاست کو ریاست پر ترجیح دی گئی، اقتدار کو خدمت پر فوقیت ملی، اور قومی مفاد ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھ گیا۔ نتیجہ یہ ہے کہ آج ملک کے معاشی، سیاسی، سماجی، اور ادارہ جاتی ڈھانچے کمزور ہو چکے ہیں، عوام مایوسی کا شکار ہیں، اور نوجوان طبقہ اپنے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی کیفیت میں مبتلا ہے ۔ ایسے میں یہ...
    پروفیسر شاداب احمد صدیقی جب کوئی قوم اپنی وفاداری کی قیمت اپنے خون سے ادا کرے ، اپنے بزرگوں کی قربانیاں تاریخ میں رقم کر دے ، اور پھر بھی اس پر غداری کے الزام لگیں، تو سمجھ لیجیے کہ انصاف صرف کتابوں میں باقی رہ گیا ہے ۔ بھارت کی وہ سرزمین، جو کبھی گنگا جمنی تہذیب کی علامت کہلاتی تھی، آج تعصب، نفرت اور مذہبی انتقام کے شور میں ڈوب چکی ہے ۔ مسلمانوں نے اس ملک کی تعمیر، ترقی اور دفاع میں اپنی نسلیں قربان کر دیں، لیکن ان کی محبت کے جواب میں نفرت کا انعام دیا گیا۔ کبھی مسجدوں کو مندروں کے نام پر شہید کیا گیا، کبھی ”گاؤ رکشا” کے بہانے بے گناہ نوجوانوں...
    ریاض احمدچودھری بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے دعوئوں کے برعکس ”آزادی کی تحریکیں” بھارت کیلئے مسلسل خطرہ بنی ہوئی ہیں۔ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے دعوی کیا ہے کہ بھارت میں آزادی پسندی کی تحریکیں تقریبا ختم ہو چکی ہے اور مزاحمت اب کوئی خاطر خواہ حیثیت نہیں رکھتی۔ تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ مزاحمتی تحریکیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور بڑی تعداد میں بھارتی فوجی ہلاک ہو رہے ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی تسلط کے خلاف مسلح جدوجہد 1990کی دہائی سے جاری ہے۔ اسکے علاوہ کئی بھارتی ریاستوں میں بھی آزادی اور خودمختاری کی تحریکیں شدت اختیار کر رہی ہیں۔ 1988 سے 2019 کے درمیان مقبوضہ کشمیر میں 56ہزار سے زائد مزاحمت کے واقعات پیش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)تاریخی گراوٹ کے ایک روز بعد ملک میں سونے کی قدر میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ چاندی کبھی مہنگی ہوگئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو 24 قیراط کا فی تولہ سونا 3500 روپے کے اضافیسے 4لاکھ19ہزار 862 روپے پر پہنچ گیا۔اسی طرح 10گرام سونیکی قیمت بھی 3 ہزار روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 59 ہزار 963 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی 35 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 3975 ڈالر پرپہنچ گیا۔دوسری جانب 110روپے کے اضافے سے فی تولہ چاندی کی قیمت 5 ہزار 34 روپے پرپہنچ گئی جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت 94روپیکے اضافے سے 4 ہزار 315روپے پرپہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فی لیٹر کمی کا فوری اعلان کرے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کمترین سطح پرآگئی ہیں۔قیمتوں کو عالمی مارکیٹ کی سطح پر لایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر94روپے89پیسے اور ایک لیٹر ڈیزل پر 95 روپے 35پیسے ٹیکس عائد ہے یعنی ایک لیٹرپیٹرول کی قیمت میں36فیصد اور ایک لیٹرڈیزل کی قیمت میں35فیصد ٹیکس ہے۔حکومت نے عوام پر ٹیکسز اور چارجز کا ناجائز بوجھ ڈالا ہوا ہے، جس کو فی الفور ختم کیا جائے۔ عالمی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے سیکٹر 8 کی محلہ کمیٹی کے ساتھ ایک اہم عوامی میٹنگ میں شرکت کی جس میں سیکٹر 8 کے رہائشیو ں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے چیئرمین کو اپنے بنیادی بلدیاتی مسائل سے آگاہ کیا جن میں سب سے نمایاں مسئلہ پینے کے پانی کی عدم دستیابی اور پارکوں کی خستہ حالی کا تھا۔چیئرمین محمد یوسف نے عوام کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ میں سیکٹر 8 کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں، یہاں کے عوام کئی سالوں سے پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں، لیکن ان شاء اللہ اس مسئلے کے حل کے لیے واٹر بورڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (تحقیقی رپورٹ: محمد علی فاروق) شہر قائد میں دل دہلا دینے والا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کورنگی مہران ٹاؤن، شیطان چوک کے قریب نوزائیدہ بچے کی لاش ملی۔ اہلِ علاقہ نے جب اس معصوم جسم کو کچرے کے ڈھیر پر دیکھا تو ہر آنکھ اشکبار ہوگئی مگر یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ پچھلے چند برسوں سے کراچی میں اس طرح کے انسانیت سوز واقعات تشویشناک تسلسل کے ساتھ سامنے آرہے ہیں۔ ریسکیو اداروں کے مطابق صرف گزشتہ ایک سال (2024) کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں سے 170 سے زائد نومولود بچوں کی لاشیں برآمد کی گئیں جبکہ رواںبرس اب تک 121نومولود بچوںکی لاشیں ملی ہیں، جن میں سے اکثریت لڑکیوں کی تھی۔ ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں خاتون اور نومولود سمیت7افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعا ت میں7افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق مواچھ گوٹھ کے علاقے بلدیہ حب ریور روڈ عالمگیر قبرستان کے قریب ٹریفک حادثے میںموٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی جبکہ زخمی کی شناخت 30سالہ نور محمد کے نام سے ہوئی۔ بلدیہ A25 داؤد گوٹھ کٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 25سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ زمان ٹائون تھانے کی حدو دکورنگی ڈھائی نمبر سیکٹر 4بی کے قریب گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی، متوفی کی شناخت 40سالہ شاہ رخ ولد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر کورٹ میں آج ایک غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب مبینہ رشوت ستانی سے تنگ ایک شہری نے کھلے عام تفتیشی افسر انسپکٹر ممتاز کو گھیر لیا اور ان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ واقعہ نے ناصرف عدالت کے احاطے میں موجود افراد کو حیران کر دیا بلکہ پولیس کی ساکھ پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگا دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق انسپکٹر ممتاز ملزمان کو پیشی کے لیے عدالت لائے۔ اسی دوران ایک شہری نے اچانک ان کا راستہ روک کر وڈیو بناتے ہوئے الزامات عائد کیے کہ تفتیشی افسر نے مجھ سے ملاقات کے لیے دو لاکھ روپے رشوت طلب کی اور جب میں نے دینے سے انکار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض: سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی مالیت ایک ٹریلین ڈالر کے قریب پہنچنے قریب، سال کے اختتام تک یہ ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔پی آئی ایف گورنر نے بتایا کہ فنڈ کی مالیت رواں سال کے اختتام تک ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائےگی، پی آئی ایف گورنر نے یہ اعلان ریاض میں جاری فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس کے دوران کیا۔گورنر سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے بتایا کہ ہم اپنے ہدف کے بہت قریب ہیں، پی آئی ایف سعودی عرب کے وژن 2030 کا اہم ستون قرار دیا جاتا ہے۔سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ ملک میں اقتصادی تنوع کے سفر کی قیادت کرتے ہوئے مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے میں اہم کردار...
    جماعت اسلامی بنگلہ دیش خواتین ونگ نے ملک کے مختلف حصوں میں تنظیم کی خواتین اراکین کے خلاف ہراسانی اور حملوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کی سخت مذمت اور شدید احتجاج کیا ہے۔ جماعت اسلامی خواتین ونگ کی مرکزی رہنما نورالنسا صدیقہ نے ایک بیان میں کہاکہ جماعتِ اسلامی خواتین ونگ کی رہنماؤں اور کارکنان کو انتخابی مہم کے دوران جگہ جگہ روکا جا رہا ہے، ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے اور ان کے پروگراموں میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ مزید پڑھیں: جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے حکومتی ’غیر جانبداری‘ پر سوالات اٹھا دیے رپورٹس کے مطابق 28 اکتوبر کو ضلع نواکھالی کے ایک علاقے میں مقامی خواتین ونگ کی جانب سے شمالی دیوتی گاؤں میں ایک قرآن کلاس کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ افغانستان کی تسلی تشفی ایک بار ہوچکی، ایک دو بار پھر ہوگی تو مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے  رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا  کہ بھارت ہم سے بڑی قوت ہے، معرکہ حق دس بارہ گھنٹہ چلا  اور  پھر ان کو آرام آگیا جب کہ بھارت کی فوج ہم سے پانچ گنا زیادہ ہے، میں فیلڈ مارشل کی حکمت عملی سے متفق ہوں کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات ہی ہونا ہیں لیکن جب تک ان کی تسلی تشفی نہیں ہوگی، مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے، تسلی تشفی ایک بار ہوچکی ہے، ایک دو...
    یہ ڈیجیٹل دُور ہے، اور ہر دُور کی طرح اس ڈیجیٹل دُور میں بھی وہی لوگ کام یاب ہوں گے جو ڈیجیٹل دُنیا اور تبدیلی کو بروقت اور بہتر طریقے سے سمجھ سکیں گے۔ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن نے ہماری زندگیوں کے انداز، سو، نقطۂ نظر اور کام کرنے کے طریقوں کو یکسر بدل دیا ہے۔ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میرے پسندیدہ موضوعات میں سے ایک ہے۔ اسے پڑھنا، سیکھنا، اس کے بارے میں جاننا، اور اسے عملی طور پر اپنی زندگی میں اپنانا میرا ایک محبوب مشغلہ ہے۔ اس مضمون کی تیاری میں بھی میں نے اے آئی کا بھرپور استعمال کیا ہے، جس نے میرے کام کی رفتار، معیار اور مقدار کو بڑھایا ہے، اور مجھے اپنے کام کو بہترین انداز میں...
    ہمارے معاشرے کے خواندہ، نیم خواندہ اور ناخواندہ طبقات میں بعض مسائل کے اپنی جگہ اَٹل ہونے پر گویا قدرتی طور پر اِتفاقِ رائے پایا جاتا ہے۔ اگر کوئی لفظ یا نام غلط مشہور ہوگیا تو آپ لاکھ تصحیح کریں، وہ غلط ہی لکھا، پڑھا اور بولا۔ یا ۔پُکارا جائے گا ، حتیٰ کہ کچھ ’علامہ‘ یہ کہیں گے کہ بھئی جب سبھی کہہ رہے ہیں تو اِسے ’رِواجِ عام‘ یا ’قبولِ عام‘ کا درجہ مل گیا ہے، لہٰذا آپ تصحیح سے اجتناب کریں اور چلنے دیں، جیسا چل رہا ہے;کون مانے گا ۔یا۔کونسا فرق پڑے گا؟  اس رَوِش سے بھی خاکسار کے اس مٔوقف کی تائید ہوتی ہے کہ ہم ایک نیم خواندہ (یا ناخواندہ) معاشرے میں بستے ہیں...
    یہ 23 مارچ 1931 کا دن ہے۔ آج لاہور میں تین نوجوانوں کو پھانسی دی جانی ہے۔ بگھت سنگھ اور اس کے دو ساتھیوں سکھ دیو تھاپڑ اور شیو رام ہری راج گرو پر الزام ہے کہ انھوں نے 1928 میں برطانوی پولیس افسر جان سانڈرر کو لاہور میں گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ اس کے علاوہ 8 اپریل 1929 کو اسمبلی میں بم پھینکنے کا بھی الزام ہے۔ بھگت سنگھ اور اس کے ساتھی سام راج زندہ باد کا نعرہ لگایا کرتے تھے۔ ان تینوں آزادی کے جنگجوؤں کو معمول سے ہٹ کر شام سات بجے پھانسی دینے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ عوامی ردعمل سے بچا جا سکے مگر مسئلہ یہ ہے کہ کوئی بھی مجسٹریٹ...
    ناسا کے نیل گیہرلز سوئفٹ آبزرویٹری نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے، جب ماہرین نے بین النجومی دمدار ستارے کومٹ اٹلس3 آئی میں ہائیڈروکسل (OH) گیس دریافت کی، جو پانی کی کیمیائی شناخت سمجھی جاتی ہے۔ یہ دمدار ستارہ زمین کے مقابلے میں سورج سے تقریباً 3 گنا زیادہ فاصلے پر واقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دمدار ستارہ اٹلس تھری آئی سورج کے قریب پہنچنے والا ہے، انکشاف آبرن یونیورسٹی کی تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ دریافت بتاتی ہے کہ دمدار ستارے ہمارے نظامِ شمسی سے باہر کس طرح ارتقا پذیر ہوتے ہیں۔ کومٹ اٹلس3 آئی ایک جولائی 2025 کو دریافت ہوا تھا اور یہ اب تک دریافت ہونے والے صرف...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اعتراف کیا کہ امریکی آئین کے تحت وہ تیسری مدت کے لیے صدارتی انتخاب نہیں لڑ سکتے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکیوں کو جاگنا ہوگا، ٹرمپ تیسری مدت کے لیے سنجیدہ ہیں، کیلیفورنیا کے گورنر کا انتباہ صدر ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک افسوسناک بات ہے کہ وہ ایسا نہیں کر سکتے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر آپ آئین پڑھیں تو یہ بالکل واضح ہے کہ مجھے اجازت نہیں ہے کہ میں دوبارہ الیکشن لڑوں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ اس کے باوجود کہ میری عوامی مقبولیت اپنے عروج پر ہے میں ایک بار پھر الیکشن نہیں...
    سوڈان میں ایک اور خونی باب کھل گیا — باغی فورس ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے حکومت کے مضبوط گڑھ الفشر شہر پر قبضہ کر کے اسے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 اکتوبر کو کیے گئے اس حملے میں دو ہزار سے زائد شہری مارے گئے، جبکہ درجنوں زخمی اور بے گھر ہو گئے۔ سوڈانی حکومت کا کہنا ہے کہ آر ایس ایف نے شہر میں گھروں پر چھاپے مارے، عام شہریوں کو اجتماعی طور پر پھانسی دی، اور فرار ہونے والوں پر فائرنگ کی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی تصدیق کی ہے کہ نہ صرف مرد بلکہ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جنسی تشدد کے واقعات بھی رپورٹ...
    ایس ایس پی نصیر آباد غلام سرور بھیو نے بتایا کہ نوتال کے قریب ریلوے ٹریک پر نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر 4 راکٹ داغ دیئے۔ جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے راکٹ سے حملہ کیا ہے۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ٹرین کو بحفاظت جیکب آباد پہنچا دیا گیا۔ سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) نصیر آباد غلام سرور بھیو نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ ضلع نصیرآباد میں نوتال کے قریب ریلوے ٹریک پر نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر 4 راکٹ داغ دیئے۔ پولیس کے مطابق حملہ جعفر ایکسپریس پر کیا گیا،...
    ریو ڈی جنیرو میں پولیس کے تاریخ کے سب سے خونریز آپریشن کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 132 ہوگئی۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مقامی رہائشیوں نے درجنوں لاشیں سڑک پر جمع کر دیں، صرف ایک ہفتہ قبل جب شہر میں عالمی ماحولیاتی کانفرنسز منعقد ہونے والی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کو دفاعی محاذ پر دھچکا، برازیل نے آکاش میزائل ڈیل مسترد کردی ریو کے پبلک ڈیفینڈر آفس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد منگل کو جاری سرکاری اعداد و شمار سے دوگنی ہو گئی، جن میں 64 افراد کی ہلاکت بتائی گئی تھی، جن میں چار پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔ ریاستی حکومت کے مطابق آپریشن کا ہدف ایک بڑا منشیات فروش گروہ...
    برطانیہ میں روبوٹ کیئر میں انقلاب لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یہ روبوٹ نہ صرف صفائی اور ورزش میں مدد کرتے ہیں بلکہ بڑھاپے میں انسانی دیکھ بھال کا بوجھ بھی کم کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کی جانب بڑا قدم، جدید لیبارٹری کا افتتاح بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے عمر رسیدہ آبادی بڑھ رہی ہے یہ جدید مشینیں مستقبل میں انسانی دیکھ بھال کے نظام کا حصہ بن سکتی ہیں۔ لندن کے ایک لیب میں سیاہ دھات کے 3 روبوٹک ہاتھ ایسے ڈیزائن کیے گئے ہیں کہ وہ انسان کے ہاتھ کی طرح حرکت کر سکیں۔ ان کا مقصد انسانوں کی...
    کے پی کابینہ میں وزارتوں کیلئے ایک ارب سے 70 کروڑ تک کی بولی لگ رہی ہے، عظمی بخاری کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے الزام لگایا ہیکہ خیبر پختونخوا (کے پی) میں نئی کابینہ کے لیے ابھی سے بولیاں لگ رہی ہیں۔عظمی بخاری کے مطابق اچھی وزارتوں کے لیے ایک ارب سے 70 کروڑ روپے تک کا ریٹ طے ہو رہا ہے۔ بیرسٹر سیف کے الزام کا جواب دیتے ہوئے عظمی بخاری نیکہا کہ نواز شریف کے ہیلتھ کارڈ پر اپنی مہر لگوانے والے ہمیں کس منہ سیکاپی پیسٹ کے طعنے دے رہے ہیں؟ پنجاب میں تمام کام میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ خیال...
    قطر نے بدھ کے روز کہا کہ وہ امریکا کی حمایت یافتہ جنگ بندی کے برقرار رہنے کی توقع رکھتا ہے، حالانکہ اسرائیل نے فلسطینی فائرنگ کے جواب میں فضائی حملے کیے جنہیں ایک ’’خلاف ورزی‘‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ قطری وزیرِاعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے نیویارک کے دورے کے دوران کونسل آن فارن ریلیشنز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی سے دونوں فریق اس بات کو تسلیم کر رہے ہیں کہ جنگ بندی برقرار رہنی چاہیے اور انہیں معاہدے پر قائم رہنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے میں کردار پر امیرِ قطر کا شکریہ اسرائیل نے بڑے پیمانے پر فضائی حملے اس وقت...
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ روس نے پوسائیڈن نیوکلیئر پاورڈ سپر تارپیڈو کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے بارے میں عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ساحلی علاقوں کو تباہ کر دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور سمندر میں وسیع ریڈیو ایکٹیو لہریں پیدا کر سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پیوٹن نے امریکی پابندیوں کو مسترد کردیا، ٹوماہاک حملے کی صورت میں ’بہت سخت جواب‘ کا انتباہ پیوٹن نے ماسکو میں ایک اسپتال میں یوکرین جنگ میں زخمی روسی فوجیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ یہ تجربہ منگل کو کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہم نے اسے ایک کیریئر سب میرین سے لانچ انجن کے ذریعے...
    ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نوتال میں مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کی اور چار راکٹ داغے، تاہم فورسز کی بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گرد اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہو سکے اور فرار ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حملے کے دوران کچھ بوگیوں کو نقصان پہنچا، لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام ہوا اور وہ موقع سے فرار ہو گئے۔ ریلوے ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد جعفر ایکسپریس کو ڈیرہ مراد جمالی اسٹیشن پر روک دیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
    پشاور: خیبر پختونخوا کی پارلیمانی جماعتوں نے صوبے میں قیام امن کے لیے متعلقہ اداروں سے تفصیلی بریفنگ لینے اور  آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ پشاور میں اسپیشل سیکیورٹی کمیٹی کا پہلا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال، جاری عسکری کارروائیوں کے اثرات اور پائیدار امن کے قیام کے لیے سیاسی سطح پر مشترکہ حکمتِ عملی کی ضرورت پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا کہ 2007 سے اب تک مختلف اوقات میں ہونے والے آپریشنز نے کوئی دیرپا نتیجہ نہیں دیا بلکہ خیبر...
    پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت صحت کارڈ کے تحت 17 لاکھ مریضوں کو مفت علاج فراہم کرچکی۔ بیرسٹر سیف نے پیشکش کی کہ مریم نواز پنجاب میں صحت کارڈ کی سہولت فراہم کریں، ہم اس میں معاونت کیلئے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے آئمہ مساجد کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کو کاپی پیسٹ منصوبہ قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کے پی حکومت کی طرز پر آئمہ مساجد کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا اعلان کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے کے پی حکومت کا ایک اور منصوبہ کاپی پیسٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات  پنجاب عظمیٰ بخاری نے الزام لگایا  ہےکہ  خیبر پختونخوا (کے پی)  میں نئی کابینہ کے لیے  ابھی سے بولیاں لگ  رہی ہیں۔عظمیٰ بخاری کے مطابق   اچھی وزارتوں کے لیے ایک ارب سے 70 کروڑ  روپے  تک کا ریٹ طے ہو رہا ہے۔بیرسٹر سیف  کے الزام کا  جواب دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نےکہا کہ نواز شریف کے ہیلتھ کارڈ  پر اپنی مہر لگوانے والے ہمیں کس منہ سےکاپی پیسٹ کے طعنے دے  رہے ہیں؟ پنجاب میں تمام کام  میرٹ  اور  شفافیت کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ یکم نومبر سے آئندہ 15 روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان خیال رہے کہ  پی ٹی آئی کے  رہنما  بیرسٹر سیف کا کہنا...
    اسلام ٹائمز: فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیل نے ایک فلسطینی نوجوان کو صرف ChatGPT سے گفتگو کرنے پر گرفتار کیا۔ اسے کسی الزام کے بغیر 12 ماہ سے حراست میں رکھا گیا ہے۔ فلسطینی وکیل خالد محاجنہ کے مطابق یہ پہلا مقدمہ ہے جس میں کسی کو AI سے ذاتی گفتگو پر پکڑا گیا ہے۔ اب اسرائیلی سیکیورٹی ادارے AI تعاملات کو ممکنہ جرم کے طور پر دیکھنے لگے ہیں۔ خصوصی رپورٹ: امریکا کی نئی نسل کی جانب سے اسرائیلی پالیسیوں کی حمایت میں کمی کے بعد اسرائیل اب مصنوعی ذہانت (AI) کے ماڈلز پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اپنی مرضی کی کہانی کو عام کرسکے۔ تسنیم نیوز کے مطابق اسرائیل نے کلاک ٹاور (Clock Tower X LLC) نامی...
    پاکستان کی دو سرکاری گیس کمپنیاں، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے مالی سال 2025-26 کے لیے گیس کی مقررہ قیمتوں میں نمایاں اضافہ مانگ لیا ہے۔ دونوں کمپنیوں نے مجموعی طور پر 77 ارب روپے سے زائد کے خسارے کو پورا کرنے کے لیے اوگرا سے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کے خدشات پر اوگرا نے وضاحت کردی اوگرا کو جمع کرائی گئی درخواستوں میں سوئی ناردرن نے فی ایم ایم بی ٹی یو 189 روپے اضافے کی سفارش کی ہے، جس سے اس کی اوسط مقررہ قیمت ایک ہزار 955 روپے 50 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائے گی، جو...
    پیپلز کانفرنس کے چئیرمین نے کہا کہ یہ 31 کروڑ روپے بہت سارے ٹوٹے ہوئے وعدوں میں سے ایک کی عکاسی کرتا ہے اور جھوٹ اور فریب کے سلسلے میں ایک اور اضافہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے چئیرمین اور رکن اسمبلی سجاد لون نے نیشنل کانفرنس کی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ مختلف بھرتی ایجنسیوں کے ذریعے وصول کی جانے والی درخواست کی فیس معاف کرنے کے اپنے انتخابی وعدے کو پورا کرنے میں ناکام ہوکر جموں و کشمیر کے نوجوانوان کو دھوکہ دے رہی ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اپنے انتخابی منشور میں جموں و کشمیر سروسز سلیکشن ریکروٹمںنٹ بورڈ جے کے ایس ایس...
    بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی ایک پرانی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ یہ بتاتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ان کا تعلق پشاور سے ہے اور پشاور جانے کو ترس رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’میری خواہش ہے کہ اپنے بچوں کو پاکستان لے جاسکوں‘، شاہ رخ خان کی ویڈیو وائرل یہ ویڈیو دراصل اکتوبر 2022 میں بی بی سی اُردو کو لندن اسٹوڈیو میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران ریکارڈ کی گئی تھی۔ گفتگو کے دوران انیل کپور نے رپورٹر سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ان کے والد اور دادا کا تعلق پشاور سے ہے۔ بی بی سی اُردو نے اس ویڈیو کو 3 سال...
    چٹاگانگ میں کھیلے گئے بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹی20 انٹرنیشل میچ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جب بنگلہ دیشی فاسٹ بولر تسکین احمد ایک زبردست چھکا مارنے کے فوراً بعد ہٹ وکٹ آؤٹ ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کی تاریخ میں ہونے والے انوکھے آؤٹ میچ کے آخری اوور میں بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 17 رنز درکار تھے اور ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ گیند کررہے تھے۔ تسکین نے ایک بھرپور شاٹ کھیل کر گیند کو مڈ وکٹ باؤنڈری کے پار چھکے کے لیے روانہ کیا، تاہم خوشی کے نعرے ابھی تھمے بھی نہیں تھے کہ امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔ ری پلے میں ظاہر ہوا کہ شاٹ کھیلتے وقت...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نبی پاک ﷺ سے عشق کا دعویٰ کرنے والے کچھ لوگ بندوق اٹھا کر تشدد کا راستہ اپناتے ہیں، خدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟ لاہور میں اتحاد بین المسلمین کمیٹی سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ سیاست یا مذہب کی آڑ میں انتہاپسندی، راستے بند کرنا، لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا، عمارتوں کو نقصان پہنچانا قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ مذہبی جماعتیں آپ کی اپنی جماعتیں ہیں، مذہب کے نام پر ہم سب ایک ہوجاتے ہیں، اگر کوئی جتھہ ہتھیار اٹھا کر رستے پر آجائے تو دین کی بدنامی کی وجہ بنتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ غزہ کے مظلوموں نے...
    سٹی42:  نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں نے راکٹ فائر کئے ہیں۔ راکٹوں سے ٹرین کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ بلوچستان میں نوتال کی قریب  دہشتگردوں نے  جعفر ایکسپریس پر چار راکٹ فائر کئے ۔ اس کے ردعمل میں سکیورٹی فورسز  اور پولیس کے جوانوں نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کی۔  سکیورٹی فورسسز اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے  دہشتگرد فرار ہو گئے۔ جعفر ایکسپریس کو اس حملے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ تمام مسافر اور ٹرین کی تمام بوگیاں محفوظ ہیں۔ ٹرین اس واقعہ کے بعد  اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز Waseem Azmet
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نصیرآباد: نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملے کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نوتال کے مقام پر نامعلوم افراد نے راکٹ فائر کیا۔ خوش قسمتی سے حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی، تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق حملے کے باعث مسافروں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ٹرین کو...
    کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ کیا گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نوتال کے مقام پر نامعلوم حملہ آوروں نے راکٹ فائر کیا، جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی، تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے۔ ابتدائی اطلاعات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بطور وزیر اعلیٰ پارٹی چیئرمین سے ملنا چاہتا تھا لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 ججز کے حکم کے باوجود ایک حوالدار نے مجھے روک لیا، یہ عدلیہ کی کمزوری ہے کہ ججز کا حکم ایک حوالدار ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتا ہے۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے پشاور ہائی کورٹ بار، ڈسٹرکٹ اور تحصیل بارز کو گرانٹ کے چیکس تقسیم کرنے کے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سیاسی نظریہ ہر کسی کا اپنا اپنا ہوتا ہے لیکن پاکستان میں قانون کو روندا جارہا ہے جب کہ ہمارے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ذکر یہاں ضرور کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں لایا گیا نہیں...
    ایک دلچسپ اور دل کو چھو لینے والی کہانی میں، 77 سالہ جاپانی شخص ٹاٹشیکو یاماموٹو 55 سال بعد اس 81 سالہ سوئس خاتون مارلیس سے دوبارہ جڑنے میں کامیاب ہوئے، جس سے وہ صرف ایک بار ملے تھے۔ یہ ملاقات 1970 کی اوساکا ایکسپو میں ہوئی تھی، جب 22 سالہ ٹاٹشیکو اور 26 سالہ مارلیس، جو اس وقت سوئس پویلین کے عملے کا حصہ تھیں، ایک دوسرے سے ملے۔ مارلیس نے ٹاٹشیکو سے کہا کہ وہ اکٹھے تصویر لیں، جو اس وقت کے مشہور پویلین “ٹری آف لائٹ” کے سامنے کھینچی گئی۔ ٹاٹشیکو نے وعدہ کیا کہ اگلے دن وہ تصویر کی کاپی مارلیس کو دیں گے، لیکن جب وہ واپس پہنچے تو مارلیس چھٹی پر تھیں اور پھر...
    فیس بک دنیا کے سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے، جس کے صارفین کی تعداد اربوں میں ہے۔ لیکن اتنے سارے فیچرز ہونے کی وجہ سے اکثر نئی اپ ڈیٹس کے بارے میں صارفین کو علم نہیں ہوتا، کیونکہ کمپنی اکثر اعلان نہیں کرتی۔ ایسا ہی ایک نیا فیچر فیس بک میں خاموشی سے شامل کر دیا گیا ہے، جو پوسٹس بنانے کے عمل کو مزید آسان اور دلچسپ بنائے گا۔ میٹا اب اپنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کو ایپس کے مختلف حصوں میں استعمال کر رہا ہے۔ پہلے آپ میٹا AI کو اپنی مرضی کی تصاویر بنانے کے لیے فیس بک کے باہر یا دیگر طریقوں سے استعمال کر سکتے تھے، لیکن اب یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گزشتہ چند برسوں کے دوران ماہرینِ طب نے اس بات کا گہرا مطالعہ شروع کیا ہے کہ رات کے وقت گھروں، گلیوں اور دفاتر میں استعمال ہونے والی مصنوعی روشنی انسانی صحت پر کس حد تک اثر انداز ہوتی ہے۔مختلف تحقیقات سے یہ واضح ہوچکا ہے کہ رات کے وقت روشنی کے ماحول میں زیادہ دیر تک رہنا جسم کے قدرتی نظام کو متاثر کرتا ہے۔ نومبر 2022 میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق، بیرونی مصنوعی روشنیوں میں زیادہ وقت گزارنے سے ذیابیطس کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے، جبکہ مارچ 2023 میں سامنے آنے والی ایک اور تحقیق نے بتایا کہ نیند کے دوران کسی بھی قسم کی روشنی کا استعمال بڑھاپے میں موٹاپے، ذیابیطس اور...
    انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو کرکٹ میں انگلینڈ کے لیے طویل اور شاندار خدمات انجام دینے پر سر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں ونڈسر محل میں ایک تقریب کے دوران شہزادی این نے دیا۔ 43 سالہ جیمز اینڈرسن نے 21 سالہ بین الاقوامی کیریئر کو جولائی 2024 میں لارڈز کے تاریخی میدان میں الوداع کہا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے 188 ٹیسٹ، 191 ایک روزہ اور 19 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی اور بالترتیب 704، 269 اور 18 وکٹیں حاصل کیں۔ اینڈرسن انگلینڈ کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کے تیسرے سب سے کامیاب بولر بھی ہیں۔ اس فہرست میں سری لنکا...
    معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے کراچی سے متعلق بیان پر ہونے والی تنقید کے بعد معنی خیز ردعمل جاری کردیا۔ صبا قمر کا شمار پاکستان کی اُن باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو ہر قسم کے کردار کو اپنا بنالیتی اور مکمل ڈھل جاتی ہیں۔ صبا قمر اپنی منفرد اور جداگانہ سوچ جبکہ حقیقت پسندی کی وجہ سے بھی جانی مانی جاتی ہیں مگر حال ہی میں انہیں اپنے ایک بیان پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ صبا قمر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں پوچھے گئے سوال ’کیا آپ ہمیشہ کیلیے کراچی منتقل ہونا چاہیں گی‘؟۔ اس پر صبا قمر نے لمحے بھر کی تاخیر کیے بغیر جواب میں استغفراللہ کہا۔ صبا قمر کے اس بیان...
    —فائل فوٹو محکمۂ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر سے غیر قانونی اسلحے کی نشاندہی، ضبطگی، تادیبی ایکشن کی رپورٹ طلب کر لی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے اس ضمن میں صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز، سی سی پی او لاہور، ڈی پی اوز، سی پی اوز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں 3 دن میں ضبط شدہ اسلحے کی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے میں اسلحہ، ماڈل، سیریل نمبر، ایف آئی آر، ملزمان، کسٹڈی کی تفصیلات دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ تمام ڈیٹا محکمۂ داخلہ اور کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کو بھجوایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں گرفتار دو ملزمان کی ضمانت...
    بحریہ ٹاؤن کی ایک اور قیمتی جائیداد ’کلب روڈ پراپرٹی‘ بھی کامیاب نیلامی کے بعد فروخت کردی گئی ہے۔ اس نیلامی میں میڈیا آؤٹ لیٹ آزاد ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر و معروف قانون دان ایڈووکیٹ مصور عباسی نے ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ بدھ کے روز ہونے والی نیلامی میں بحریہ ٹاؤن کی کلب روڈ پر واقع جائیداد 2 ارب 5 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی، جسے آزاد ڈیجیٹل کے سی ای او مصور عباسی نے حاصل کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے شاپنگ مال کی نیلامی کا حکم واپس، عدالت نے کیس نمٹادیا نیلامی کے دوران کئی معروف سرمایہ کار اور کاروباری شخصیات نے حصہ...
    قومی انٹرنیشنل ایئرلائن نے سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی، ریاض ایئر کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی کارگو معاہدہ طے کیا ہے۔ ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق معاہدے کے تحت، کارگو کو پاکستان اور لندن سے ریاض لایا جائے گا جہاں سے دونوں ایئر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو منزلِ مقصود تک پہنچایا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ آج 29 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہے ، اس معاہدے کا بنیادی مقصد پی آئی اے کے کارگو آپریشن کو وسعت دینا اور ادارے کے ریونیو میں نمایاں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ معاہدہ پی آئی اے کی مضبوط کاروباری حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ یہ معاہدہ فضائی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جنگ بندی پر فلسطینی جشن منا رہے تھے، یہاں ایک شرپسند جماعت اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کر رہی تھی۔ اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سب مذہبی جماعتیں ہماری اپنی ہیں، جہاں مذہب کا نام آتا ہے وہاں ہم سب ایک ہوجاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اب امام مسجد کو ماہانہ وظیفہ دیا جائےگا: پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا مریم نواز نے اجلاس میں شریک مذہبی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ ہی کی ٹیم کا حصہ ہوں، آپ ہی کی خدمت کے لیے حاضر ہوں، میرے سر پر بہت بڑی ذمہ داری ہے، آپ صرف...
    کراچی: صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ ای چالان صرف اسی شخص کے پاس جائے گا جس کے نام پر گاڑی رجسٹرڈ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں جہاں کہیں ٹریفک سگنل ہوگا وہاں ای چالان سسٹم بھی فعال ہوگا۔ ٹریفک سگنلز کے ساتھ نصب کیمرے آئندہ ایک ماہ میں فعال کر دیے جائیں گے، جبکہ ایک سے ڈیڑھ سال میں پورے شہر میں 12 ہزار کیمرے لگانے کا منصوبہ ہے۔ ضیا لنجار نے کہا کہ گزشتہ روز کراچی میں 2600 چالان کیے گئے، تاہم اتنے بڑے شہر کے لحاظ سے یہ تعداد بہت کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکلوں کے دو اقسام کے چالان ہوں گے، اور ای چالان ہمیشہ گاڑی کے...
    اسلام آباد : پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق غزہ میں قابض افواج کی تازہ کارروائیاں نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ حال ہی میں طے پانے والے امن معاہدے کی بھی پامالی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج کے ان حملوں کے نتیجے میں کئی معصوم فلسطینی شہری شہید ہوئے۔ یہ کارروائیاں خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے جاری عالمی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔ پاکستان نے واضح کیا کہ اسرائیلی جارحیت کے تسلسل نے ایک بار پھر دنیا کے سامنے اسرائیل کے حقیقی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور جدید فیچر متعارف کرایا ہے جو پوسٹنگ کے عمل کو پہلے سے زیادہ آسان اور تخلیقی بنا دے گا۔کمپنی کی جانب سے اس فیچر کا باضابطہ اعلان تو نہیں کیا گیا، تاہم صارفین نے اس نئی سہولت کو مختلف جگہوں پر استعمال ہوتے ہوئے دیکھنا شروع کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق میٹا اپنی ایپس میں آرٹی فیشل انٹیلیجنس (AI) کو تیزی سے ضم کر رہا ہے۔ پہلے صارفین میٹا اے آئی سے چیٹ کے ذریعے یا علیحدہ فیچر میں اپنی مرضی کی تصاویر تیار کروا سکتے تھے، لیکن اب یہ سہولت براہ راست فیس بک پوسٹ میں دستیاب ہوگی۔صارفین کے...
    پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کو نئے طریقۂ کار کے تحت آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ریلوے حکام نے اشتہار جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق 11 ٹرینوں کو بڈز کے بجائے اوپن نیلامی کے ذریعے آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ آؤٹ سورس کے لیے منتخب ٹرینوں میں ہزارہ ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راول ایکسپریس، تھل ایکسپریس، موئن جو دڑو پسنجر، فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر شامل ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق، ان ٹرینوں کی اوپن نیلامی 20 نومبر کو کی جائے گی۔ اس سے قبل ریلوے نے 9 ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلانے کے لیے فنانشل بڈز طلب کی تھیں، جن...
    ایک روز قبل ایک افغان سرکاری ذریعے نے بتایا تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان اہم معاملات پر کچھ پیش رفت ہوئی ہے اور ایک مشترکہ اعلامیے کے اجرا کی امید تھی، جس میں جنگ بندی میں توسیع، تجارتی راستوں کی بحالی اور قیدیوں کی رہائی شامل تھی۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے سرکاری میڈیا اور پاکستان کے ایک سیکیورٹی ذریعے نے رائٹرز کو بتایا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے کے بغیر ختم ہو گئے۔ ایک روز قبل ایک افغان سرکاری ذریعے نے بتایا تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان اہم معاملات پر کچھ پیش رفت ہوئی ہے اور ایک مشترکہ اعلامیے کے اجرا کی امید تھی، جس میں جنگ بندی میں توسیع، تجارتی راستوں کی...
    لاہور: پاکستان ریلوے نے نئے طریقے کار کے تحت ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ریلوے حکام نے اس حوالے سے اشتہار جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 11 ٹرینوں کو بڈز کے بجائے اوپن نیلام کیا جائے گا۔ آؤٹ سورس کیے جانی والی ٹرینوں میں ہزارہ ایکسپریس، بہاالدین زکریا ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راول ایکسپریس، تھل ایکسپریس، موئن جو داڑو پسنجر، فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین شامل ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی اوپن نیلامی 20 نومبر کو کی جائے گی۔ اس سے قبل 9 ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلانے کے لیے ریلوے حکام کو 7 ارب 90 کروڑ روپے کی...
    کمپیٹیشن کمیشن نے پیٹرولیم ایکسپلوریشن لمیٹڈ کو آئل اینڈ گیس کمپنیوں میں مزید حصص حاصل کرنے کی اجازت دے دی۔ پی ای ایل کو پی کے پی کرتھار، پی کے پی ایکسپلوریشن II اور پی کے پی کدنوری لمیٹڈ کے حصص ایکوائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ سی سی پی کے مطابق ٹرانزیکشن سے مارکیٹ میں اجارہ داری پیدا ہونے کا امکان نہیں، ٹرانزیکشن سے کمپنیوں کی ملکیت کا ڈھانچہ تبدیل ہوگا، مارکیٹ مسابقت متاثر نہیں ہوگی۔ کمپیٹیشن کمیشن نے تمام ٹرانزیکشنز کی منظوری کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت دے دی۔
    کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP) نے پیٹرولیم ایکسپلوریشن لمیٹڈ (PEL) کو مختلف آئل اینڈ گیس کمپنیوں میں مزید حصص حاصل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ کمیشن کے اعلامیے کے مطابق، پی ای ایل کو پی کے پی کرتھار، پی کے پی ایکسپلوریشن II اور پی کے پی کدنوری لمیٹڈ میں حصص کے حصول کی منظوری دی گئی ہے۔ سی سی پی نے وضاحت کی کہ اس ٹرانزیکشن سے مارکیٹ میں اجارہ داری یا غیر منصفانہ مسابقت پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ منظوری کے بعد صرف کمپنیوں کی ملکیتی ساخت (ownership structure) میں تبدیلی آئے گی، جب کہ مارکیٹ میں صحت مند مسابقت برقرار رہے گی۔ کمپیٹیشن کمیشن نے ان تمام ٹرانزیکشنز کی منظوری کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت...
    اسلام آباد اور کابل کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ رہنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز مندی کا سلسلہ جاری رہا۔ سرمایہ کاروں کے منفی جذبات کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,600 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,635.97 پوائنٹس یعنی  1.02 فیصد کمی کے ساتھ 158,465.05 پر بند ہوا۔ Market Close Update: Negative Today! ???????????? KSE 100 ended negative by -1,636 points (-1.02%) and closed at 158,465.1 with trade volume of 390.2 million shares and value at Rs. 27.35 billion. Today's index low was...
    کینبرا میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ میچ کا آغاز آسٹریلیا کے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے سے ہوا۔ بھارت نے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا، تاہم صرف پانچ اوورز کے بعد بارش نے کھیل روک دیا۔ وقفے کے بعد میچ کو فی اننگز 18 اوورز تک محدود کر کے دوبارہ شروع کیا گیا، مگر بارش ایک بار پھر حائل ہو گئی اور کھیل 9.4 اوورز کے بعد مکمل طور پر ختم کرنا پڑا۔ بارش رکنے سے پہلے بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 97 رنز بنا لیے تھے۔ سوریا کمار یادیو 39 اور شبمان گل 37 رنز کے ساتھ...
    پیسے کی طاقت سے ورلڈ کرکٹ کو تباہ کردیا، ہر معاملے میں خصوصی رعایت دی جاتی ہے مجھے ایک فون کال موصول ہوئی اور کہا گیا کہ کوئی حل نکالو، ہاتھ ہلکا رکھو، سابق میچ ریفری سابق میچ ریفری کرس براڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بھارت نوازی کا پول کھول دیا۔کرس براڈ نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے بھارت کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ کے معاملے میں ہاتھ ہلکا رکھنے کا کہا گیا تھا۔ ایک میچ میں بھارتی ٹیم 4 اوورز پیچھے تھی، سلو اوور ریٹ کا جرمانہ یقینی طور پر بنتا تھا۔آئی سی سی کے سابق میچ کرس براڈ نے یہ بھی کہا کہ مجھے ایک فون کال موصول ہوئی اور کہا...
    ناظم آباد کے ایک ہی بلاک میںپلاٹ ای 2/6 پر توڑ پھوڑ، پلاٹ ای 9/2 کی عمارت قائم سید ضیاء پر امتیازی سلوک کے سنگین الزامات ،گلی کی دو فٹ زمین ہڑپنے والا تعمیراتی مجرم محفوظ (رپورٹ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ناظم آباد نمبر 1 میں کی گئی انہدامی کارروائی نے انتظامی امتیاز اور ملی بھگت کے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ جرأت سروے ٹیم کو حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلاک ای کے پلاٹ نمبر 2/6 پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے عمارت کو جزوی طور پر مسمار کر دیا گیا، جبکہ محض چند قدم کے فاصلے پر واقع پلاٹ نمبر 9/2 پر ہونے والی سنگین تعمیراتی خلاف ورزیوں کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔مقامی...
    کسٹمز حکام نے تافتان بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے خطرناک نشہ آور دوامیتھاڈون کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف بی آر کے مطابق، ایک کنٹینر میں موجود620 کارٹنوں سے تقریباً1 کروڑ 11 لاکھ 60 ہزار گولیاں برآمد ہوئیں جن کی مالیت44 کروڑ 60 لاکھ روپے کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔ ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ ممنوعہ دوا تافتان کے ایک درآمدکنندہ کی ملکیت ہے جو پہلے بھیغلط بیانی اور کسٹمز فراڈ کے مقدمات میں ملوث رہا ہے۔ حکام کے مطابق، اس کھیپ کو ایکنجی گاڑی میں منتقل کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔ ایف بی آر کے ترجمان نے واضح کیا کہ میتھاڈون جیسی...
    اپنے ایک بیان میں محمد الحاج موسیٰ کا کہنا تھا کہ قابض رژیم، ہیوی مشینری یا تکنیکی معاونت کی ٹیموں کو غزہ میں داخل ہونے سے روک کر، اپنے قیدیوں کی لاشوں کو ڈھونڈنے میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے۔ جو کہ عوامی رائے کو گمراہ کرنے اور مزاحمت کو قصوروار ٹھہرانے کی ایک کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جهاد اسلامی" كے ترجمان "محمد الحاج موسیٰ" نے اعلان كیا كہ گزشتہ شب جو کچھ ہوا وہ قابضین کی جانب سے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ جس میں انہوں نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں، بالخصوص بے گھر افراد کے خیموں پر وحشیانہ بمباری کے ذریعے نہتے شہریوں کا قتل عام کیا۔ انہوں نے کہا...
    اونچ نیچ ۔۔۔۔ آفتاب احمد خانزادہ ۔۔۔ انیسویں صدی کے جرمن تاریخ دان لیو پولڈوان رینکے نے اپنی تصنیف میں ماضی کو طاقت کی تاریخ قراردیا۔ طاقت بنیادی طورپر وہی قوت محرکہ ہے جس کی بات چارلس ڈارون اور کارل مارکس نے کی۔ ایک نے اس کو حیاتیا ت میں جبکہ دوسرے نے اس کو معاشیات میں کارفرمار دیکھا ۔ نطشے کہتا ہے فرد ہمیشہ طاقت کا طلب گار ہوتاہے۔ ہر دور نے طاقت کی سیاست کے مضمرات دیکھے ہیں۔”اقتدار کی ہوس”ٹیکی ٹس لکھتا ہے تمام جذبوں سے زیادہ شدید ہے یہ ایک ایسی بھوک ہے جس کی تسکین کبھی نہیں ہوتی۔ انصاف طاقتور کی صوابدید ہے ۔کمزور ریاستیں،جارحیت کو دعو ت دیتی ہیں۔ یہ اصول اگر چہ انتہائی مکروہ...
    عراقی نیوز ایجنسی کیساتھ گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ عراق نے دمشق کی نئی قیادت کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کا نیا مرحلہ شروع کیا ہے جو دو اہم شعبوں دہشتگردی کے خلاف جنگ، اور منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے پر مرکوز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ہمسایہ ملک عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے خطے کی تازہ صورتحال اور اپنی حکومت کی خارجہ پالیسی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک مسئلۂ فلسطین منصفانہ طور پر حل نہیں ہوتا، خطہ عدم استحکام کا شکار رہے گا اور اس نوعیت کے واقعات بار بار پیش آتے رہیں گے۔ عراقی خبر رساں ایجنسی واع کے مطابق السودانی نے غزہ بحران کے انتظامی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تینوں فارمیٹس ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی، جس میں کئی نمایاں تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ون ڈے بیٹرز رینکنگ کے مطابق بھارتی ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما نے پہلی بار دنیا کے نمبر ون بیٹر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے، جب کہ افغان اوپنر ابراہیم زدران دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ون ڈے رینکنگ کے مطابق بھارت کے شبمن گل دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے، جبکہ پاکستانی کپتان بابر اعظم چوتھی پوزیشن پر بدستور برقرار ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجہ ترقی کے بعد ٹاپ فائیو...
    سابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکا ایک ایسے نظام پر قائم ہے جس میں محدود اختیارات والی صدارت، مؤثر کانگریس، اور خودمختار عدلیہ موجود ہے، لیکن ٹرمپ نے بجٹ بحران کو بہانہ بنا کر حکومت کو دوسری طویل بندش کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق ڈیموکریٹک صدر جوبائیڈن نے موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر آزادیِ اظہار پر حملہ کرنے اور انتظامی اختیارات کی حدود کو چیلنج کرنے کا الزام لگایا۔ یہ ان کی پہلی عوامی تقریر تھی جو انہوں نے پروسٹیٹ کینسر کے علاج کے لیے شعاعی (ریڈی ایشن) تھراپی مکمل کرنے کے بعد کی۔ بائیڈن نے کہا کہ امریکا اپنی بنیاد سے ہی دنیا کی سب سے طاقتور نظریۂ حکمرانی کے لیے ایک مشعلِ راہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی مداخلت کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جنگ رک گئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان لڑائی کے دوران انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستانی قیادت سے رابطہ کیا اور انہیں کہا کہ اگر وہ جنگ کریں گے تو امریکا ان کے ساتھ تجارتی معاہدے نہیں کرے گا۔ ٹرمپ نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، "میں بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے جا رہا تھا۔ مودی سے میری بڑی اچھی دوستی ہے، میں ان کا احترام کرتا ہوں، وہ ایک قاتل ہے اور بہت سخت ہے، اسی طرح پاکستان کا وزیراعظم بھی بہترین انسان ہے۔ ان کے پاس ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گیونگجو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انتہائی مضبوط فائٹر قرار دیا۔جنوبی کوریا میں اے پی ای سی سی ای او سمٹ کے ظہرانے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل دونوں اچھے انسان ہیں اور فیلڈ مارشل ایک بہت زبردست فائٹر ہیں۔صدر ٹرمپ نے اس موقع پر بتایا کہ ایک وقت آیا جب پاکستان اور بھارت کے درمیان تصادم شدت اختیار کر گیا تھا اور لڑائی میں سات طیارے گرائے گئے — جو ایک بڑی بات تھی کیونکہ دونوں ایٹمی قوتیں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بحران میں اُن کے اثر و رسوخ نے کام کیا: انہوں نے وزیراطلاعات مودی کو فون کر...
    اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد سیز فائر کی بحالی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد سیز فائر کی بحالی کا اعلان کردیا،رات بھر جاری رہنے والی بمباری سے ایک سو سے زائد فلسطینی شہید ہوگئےجن میں چوبیس بچے بھی شامل ہیں۔ غزہ کے اسپتالوں میں ایک بار پھر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے،صیہونی فوج نے حماس پر ایک اسرائیلی فوج کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا جس کی حماس نے تردید کردی۔ القسام بریگیڈ کا کہنا ہےجنگ بندی معاہدے پرقائم ہیں،قابض فوج پرحملے سےکوئی تعلق نہیں ہے،حماس نے آج کھدائی کے دوران ملنے والی ایک اوراسرائیلی قیدی...
    پاک بھارت جھڑپ میں 7 نئے اور خوبصورت طیارے تباہ ہوئے، ٹرمپ نے ایک بار پھر مودی کو نیچا دکھا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی مختصر فوجی جھڑپ میں سات بالکل نئے اور خوبصورت طیارے مار گرائے گئے تھے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جاپان کے دورے کے دوران کاروباری رہنماؤں سے عشائیے میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت کی جانب سے مختلف ممالک پر لگائے گئے ٹیرِف (درآمدی محصولات) نے کئی جنگوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔ٹرمپ نے کہا، “اگر آپ بھارت...
    پاکستان قونصلیٹ جدہ میں سردار طاہر محمود کی جدہ ایکسپو کے منیجنگ ڈائریکٹر ابراہیم بخش کھوسہ سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد چیمبر کے صدر کو اعزازی شیلڈ پیش، پاکستانی کمپنیوں کو جدہ میں سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانیجدہ (خالد نواز چیمہ) پاکستان قونصلیٹ جدہ میں جدہ ایکسپو کے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بزنس فورم کے وائس چیئرمین ابراہیم بخش کھوسہ نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ہیڈ کمرشل محترمہ سعدیہ، کمرشل کونسلر فہد چودھری اور شعبہ پاسپورٹ کے کامران بٹ بھی موجود تھے۔سردار ابراہیم کھوسہ نے سردار طاہر کو جدہ ایکسپو کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی اور پاکستانی...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ یہ نظام کی کمزوری ہے کہ ایک حوالدار 3 ججوں کے آرڈرز کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت کی اجازت کے باوجود ایک حوالدار نے انہیں روکا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور ہائیکورٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست ہر کسی کی اپنی اپنی ہوتی ہے، مگر انصاف اور آئین کی بالادستی سب کا مشترکہ فرض ہے۔ انہوں نے 26ویں آئینی ترمیم کو عدالتوں کو مفلوج کرنے کی وجہ قرار دیا اور کہا کہ اس نے عدالتی نظام پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ جمہوری نظام کے تحت منتخب ہو کر وزیراعلیٰ بنے۔ انہوں نے کہا کہ...
    ورکرز پارٹی کے مرکزی فوجی کمیشن کے نائب صدر پک جونگ چون اس تجربے کی نگرانی کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ اقدام ہماری رعب دار جنگی صلاحیت (Deterrence Power) کو وسعت دینے کا حصہ ہے، یہ ایک ذمہ دارانہ عمل ہے جس کا مقصد اسٹریٹجک ہتھیاروں کی قابلِ اعتماد کارکردگی اور دشمن کے خلاف ان کی مؤثریت کا مسلسل جائزہ لینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوبی کوریا کے دورے سے صرف ایک روز قبل شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ایٹمی وارہیڈ لے جانے کے قابل کروز میزائلوں کی ایک نئی سیریز کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی KCNA نے بدھ کے روز بتایا کہ...
    پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا سے خام تیل کی کھیپ آج (بدھ) بلوچستان کے ساحل کے قریب سینرجیکو پاکستان لمیٹڈ  کے آف شور ٹرمینل پر پہنچنے والی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدام ملک کی توانائی درآمدات میں تنوع لانے اور اسلام آباد و واشنگٹن کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے کی سمت ایک تاریخی قدم ہے۔  10 لاکھ بیرل امریکی خام تیل امریکی بندرگاہ ہیوسٹن  سے 14 ستمبر کو روانہ ہونے والا ایم ٹی پیگاسس  نامی جہاز جو سُوئز میکس کلاس  ٹینکر ہے تقریباً 10 لاکھ بیرل  ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل لے کر آج پاکستان کے ساحلی پانیوں میں لنگر انداز ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان کا پہلی بار امریکی خام تیل درآمد کرنے کا معاہدہ، اکتوبر...
    مغربی کنارے کے شمالی علاقے جنین کے شہر کفر قد میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہو گئے، فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق وزارت صحت کے ترجمان نے کہاکہ   شہید ہونے والوں کی شناخت عبدالله جلمانہ کے نام سے ہوئی جس کی عمر  27 سال،  قیس البیتاوی ،جس کی عمر 21 سال  اور احمد ناشراتی نوجوان  29 سال تھی ، صیہونی فوجیوں کی جارحانہ فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے فوجی bolster کے ساتھ علاقے میں چھاپہ مارا، زرعی زمین کو گھیر لیا اور تین نوجوانوں پر فائرنگ کی ، اسرائیلی فوج نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس سے آگ لگی اور کچھ زیتون کے درخت...