2025-04-25@17:36:20 GMT
تلاش کی گنتی: 616
«تھا پانی سے»:
(نئی خبر)
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ کل تک جو کہتا تھا چھوڑوں گا نہیں آج وہ سب کے پاؤں پکڑ رہا ہے۔ اسد قیصر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کے چمچوں کے اعصاب پر سوار ہیں، مریم نواز کو آپ کے مہاتما کی خواہش پر 2018 کے الیکشن سے قبل نااہل کروایا پھر باپ کے سامنے گرفتار کروایا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز آج تاریخ کے بھاری مینڈیٹ سے وزیراعلیٰ بن کر پنجاب کی خدمت کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لیڈر جیل میں بیٹھا انتشار پھیلانے کی پلاننگ کرتا جبکہ چیلے باہر مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں، فتنے...
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا ہو گی یا بری؟ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کل بروز سوموار 13 جنوری کو اڈیالہ جیل میں محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔ آئیے یہ جانتے ہیں کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کیا ہے؟ نیب کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے وزیرِاعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کو القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کے لیے موضع برکالا، تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم میں واقع 458کنال، 4 مرلے اور 58 مربع فٹ زمین عطیہ کی ہے جس کے بدلے میں مبیّنہ طور پر عمران خان نے ملک ریاض کو 50 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا تھا۔ گزشتہ سال اکتوبر...

190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا ہوگی یا پھر بری ہوں گے؟ فیصلہ کل سنایا جائے گا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا ہو گی یا بری؟ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کل بروز سوموار 13 جنوری کو اڈیالہ جیل میں محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل اڈیالہ جیل میں سنائیں گے۔ احتساب عدالت نے 18 دسمبر 2024 کو فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ پہلے 23 دسمبر 2024 کو فیصلہ سنانے کی تاریخ دی گئی جو بعد میں 6 جنوری 2025 تک مؤخر کردی گئی تھی۔ بعد ازاں 13 جنوری کو فیصلہ سنانے کا دن مقرر کیا گیا تھا۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا ریفرنس...
سقراط کو سزاے موت سنائی جاچکی ہے، اگلی صبح انہیں زہر کا پیالہ دیا جائے گا۔ ان کا شاگرد کریٹو ان کے پاس پہنچ کر انہیں آگاہ کرتا ہے کہ وہ اور اس کے ساتھی ان کو قید خانے اور ایتھنز سے فرار کرانے کا بندوبست کرچکے ہیں؛ بس سقراط مان لیں، تو باقی تیاری پوری ہے۔ لیکن سقراط کوئی بھی بات یونہی ماننے والے تو نہیں تھے۔ انہوں نے تو ساری عمر اسی اصول پر گزاری تھی کہ بغیر سوچے اور پرکھے کوئی بات قبول نہیں کرنی، اور صرف وہی بات قبول کرنی ہے جو تجزیے کے بعد درست معلوم ہو، نتائج کی پروا کیے بغیر؛ اس لیے انہوں نے کریٹو سے کہا کہ وہ پہلے انہیں اس پر...
عمران کے علاوہ کوئی اور میرا باس نہ بنے: شیر افضل مروت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران کے علاوہ کوئی اور میرا باس نہ بنے۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ اورمیرے معاملیمیں میری طرف سے سیز فائرہے، مجھے شوکاز دے کر بیدخل بھی کیا گیا تھا، میراقصورکیاتھا؟ پارٹی کو میری قربانیاں نظر نہیں آتیں، اب میں نے فیصلہ کیاہے کہ میں برداشت نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے کب میرا ساتھ دیا ہے؟ میں اب کسی کے عہدے سے بھی متاثر نہیں ہو گا، میں نے کسی کو تکلیف نہیں دی لیکن سب میرے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جنوری 2025ء) مشرقی جرمن ریاست سیکسنی جسے AfD کا ایک مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے، کے شہر ریزا میں آج ہفتہ 11 جنوری کو اے ایف ڈی کے پارٹی اجلاس کے قریب 600 مندوبین نے تالیوں کی گونج میں پیش کی گئی تحریک پر متفقہ طور پر ایلس وائیڈل کو بطور چانسلر امیدوار قبول کرنے کا فیصلہ سنایا۔ ’مسک کے بیانات اے ایف ڈی کے ایجنڈے کی توثیق،‘جرمن سروے قبل ازیں اے ایف ڈی کے شریک چیئیر ٹینو کروپالا نے رائے عامہ کے تازہ ترین جائزے کے بارے میں کہا تھا، ''اب ہمیں ایلس وائیڈل کو چانسلر کے عہدے تک پہنچانے کے لیے عوامی حمایت کی 20 فیصد کی سطح کو پیچھے...
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو ملنے والی عدم سہولیات پر پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق ٹیسٹ کپتان اور ایس این جی پی ایل کے کوچ محمد حفیظ پی سی بی پر برس پڑے اور انہوں نے کہا کہ فرسٹ کلاس میچز میں ڈریسنگ روم ہی موجود نہیں جبکہ کھلاڑیوں کے لیے پانی اور واش روم انتہائی ناقص ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پی سی بی اپنی ترجیحات پر غور کرے، چیمپینز کپ کو کامیاب کرانا تھا کرادیا،فرسٹ کلاس پر کسی کی توجہ نہیں، فرسٹ کلاس کرکٹ سے پلیئرز نکال کر اسٹرائیکر کیمپ میں بھیجا جارہا ہے جبکہ اسٹرائیکر کیمپ آف سیزن میں ہونا چاہیے تھا۔...
کراچی بار کے تحت دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے اور زرعی اراضی کارپوریٹ سیکٹر کو دینے کے خلاف وکلا کنونشن منعقد ہوا۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ ارشد شر کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ سے نئی نہروں کا منصوبہ سندھ کو بنجر بنانے کا منصوبہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کیا دریائے سندھ سونا اُگل رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سے نئی نہریں سندھ کی شہ رگ کاٹنے کے مترادف ہے۔ ریگستان کو آباد کرنے کے لئے سندھ کو برباد کیا جارہا ہے۔ ناہید افضال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں تباہی کی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اسٹیبلشمنٹ کو کس کارنامے کے انعام کے طور پر عمر کوٹ میں...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، سینیئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے رہنماء شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، سینیئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرا دور شاید...
شیر افضل اور سلمان اکرم میں لفظی گولہ باری، چیئرمین پی ٹی آئی کا کیا موقف ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کو بانی تحریک انصاف عمران خان کا اعتماد حاصل ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا سلمان اکرم راجہ کو بانی پی ٹی آئی نے ہی سیکرٹری جنرل تعینات کیا ہے، کس کو تعینات کرنا یا کس کو ہٹانا ہے یہ بانی پی ٹی آئی کو ہی طے کرنا ہے، پہلے بھی ایسی تعیناتیاں ہوتی رہی ہیں۔ شیر افضل مروت کی جانب سے سلمان اکرم راجہ پر پارٹی قوانین کی...
شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو رجسٹر کرلیا۔ رجسٹریشن کے جاری نوٹی فکیشن میں شاہد خاقان عباسی پارٹی کنوینئر جبکہ مفتاح اسماعیل سیکرٹری جنرل ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشنز بھی تسلیم کرلیے ہیں، عوام پاکستان نے 26 جون کو انٹرا پارٹی الیکشنز کی تفصیلات جمع کرائیں تھی۔خیال رہے کہ عوام پاکستان پارٹی کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ یکم فروری 2023 کو شاہد خاقان...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت یوسفزئی کا کہا ہے حکومت اب بیک فٹ پر جارہی ہے اور ان کے رویے میں سنجیدگی کی کمی نظر آ رہی ہے، حکومت کے ساتھ تحریک انصاف کے مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو، تحریک انصاف کے رہنماءنے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کے تیسرے دور کو ممکنہ طور پر آخری قرار دیدیا، اپنے بیان میں رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات سے خوفزدہ لگ رہی ہے۔ حکومت کے پاس واقعی اختیار ہے تو عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کیوں نہیں کرائی جا رہی؟ ۔حکومت جان بوجھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء) پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے خبردار کیا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، سینئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو کیونکہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا حکومت اب بیک فٹ پر جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی پہلے ہی کہہ چکے کہ حکومت...
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیئے کہ انہوں نے مظلوموں کا خون بہایا ہے، پیپلز پارٹی کو اس فسطائیت اور غیر قانونی فیصلوں کی سیاسی قیمت چکانی پڑے گی، پیپلز پارٹی نے دھرنے کے پرامن شہریوں پر تشدد کرکے اپنی آمرانہ سوچ کی عکاسی کی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی کے پاک محرم ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مختار امامی، علامہ مبشر حسن، مولانا اسحاق قرائتی، علامہ ملک غلام عباس، ناصر الحسینی سمیت دیگر موجود تھے۔ علامہ راجہ...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ الگ الگ ریاستوں کی صورتحال کے حساب سے کانگریس ہو یا علاقائی پارٹیاں ہوں وہ فیصلہ کرتی ہیں کہ ہمیں متحد ہوکر لڑنا ہے یا الگ الگ ہوکر لڑنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی الیکشن 2024ء میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے ارادے سے بنایا گیا "انڈیا الائنس" کیا ختم ہوچکا ہے۔ یہ سوال اس وقت عوام کی طرف سے بھی پوچھا جا رہا ہے کیونکہ راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیجسوی یادو کے بعد کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ الائنس صرف پارلیمانی الیکشن تک ہی تھا۔ انڈیا الائنس سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب...
لبنان میں آرمی چیف جنرل جوزف عون ملک کے صدر منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2025 سب نیوز بیروت(آئی پی ایس ) لبنان کے آرمی چیف جنرل جوزف عون ملک کے صدر منتخب ہوگئے۔صدر کے انتخاب کے لیے آج ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں لبنانی پارلیمنٹ کے 128 ارکان میں سے 99 ارکان نے جنرل جوزف عون کے حق میں ووٹ دیا۔جنرل جوزف عون ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں دوتہائی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ خیال رہے کہ سابق صدر میشیل عون کی مدت صدارت اکتوبر 2022 میں ختم ہوگئی تھی جس کے بعد سے لبنان میں صدر کا عہدہ خالی تھا۔حزب اللہ کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار سلیمان فرنجیہ گزشتہ روز جوزف عون کے حق...