2025-11-04@14:27:38 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 4945				 
                «تیز آندھی»:
(نئی خبر)
	امریکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ابھی بھی ہماری افواج سعودی عرب کی سرزمین پر موجود ہیں، اِس ڈیل سے دفاعی تعلقات کو باقاعدہ معاہدے کی شکل دی ہے، ہیروشیما اور ناگاساکی کے بعد کوئی بھی ایٹمی طاقت ہتھیار استعمال کرنے کے حق میں نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ممکن ہے قطر پر حملے نے پاک سعودی معاہدے کے مذاکرات کے عمل کو تیز کیا۔ امریکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات طویل ہیں، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو قطر حملے کا ردعمل نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی...
	اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی شیاؤمی نے اپنے نئے ہائی اینڈ اسمارٹ فونز شیاؤمی 17 پرو اور شیاؤمی 17 پرو میکس لانچ کر دیے ہیں، جنہیں ایپل کے آئی فون 17 سیریز کے مقابلے میں مزید جدید فیچرز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وہ 7 ممالک جہاں آئی فون 17 کی قیمت پوری دنیا سے کم ہے جمعہ 26 ستمبر 2025 کو ایک لائیو اسٹریم کے دوران شیاؤمی کے سی ای او لی جون نے ان ڈیوائسز کی نقاب کشائی کی اور دعویٰ کیا کہ یہ فون بیٹری لائف، ڈسپلے کوالٹی اور کیمرا پرفارمنس میں منفرد ہیں۔  شیاؤمی 17 پرو میں 6.3 انچ کا ایل ٹی پی او ڈسپلے (1-120Hz) اور 2.7 انچ کا بیک ڈسپلے...
	بھارتی فضائیہ نے اڑتے تابوت کہلائے جانیوالے MiG-21 طیاروں سے بلآخر جان چھڑالی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025  سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی فضائیہ نے 62 سال سے زیر استعمال روسی ساختہ جنگی طیاروں مِگ 21 سے بلآخر جان چھڑالی۔گزشتہ 6 دہائیوں سے بھارتی فوج کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے ان طیاروں نے آج اپنی الوداعی تقریب میں آخری پرواز کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مِگ21 کو طاقتور مشین اور قومی فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مِگ21 صرف ایک طیارہ یا مشین نہیں بلکہ بھارت اور روس کے قریبی تعلقات کی علامت بھی ہے۔ تقریب میں بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل اے پی سنگھ...
	سلامتی کونسل میں پیچھے بیٹھی خاتون کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی وضاحت آگئی۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی مصروفیت کے باعث ان کی جگہ سلامتی کونسل میں تقریر کی، میرے پیچھے بیٹھی خاتون کون،وفد میں کیوں اور میرے پیچھے کیوں بیٹھی؟ سب سوالوں کا جواب دفتر خارجہ ہی دے سکتا ہے،میرا جواب دینا مناسب نہیں۔ میرے پیچھے کسی نے بیٹھنا ہے؟ یہ صوابدید اور اختیار دفتر خارجہ کا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہا کہ فلسطین کے ساتھ میرا 60 سال سے جذباتی لگاؤ اور کمٹمنٹ ہے، ابوظبی میں ملازمت کے دوران دوست بنے فلسطینیوں سے آج بھی رابطہ ہے، غزہ پر میرے خیالات واضح ہیں جن کا برملا اظہار بھی کرتا ہوں۔ خواجہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک اہم فیصلے میں پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور بھارتی کپتان سوریاکمار یادو پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔اس فیصلے نے ایک بار پھر پاک بھارت کرکٹ تعلقات میں جاری کشیدگی کو شہ سرخیوں میں اجاگر کردیا ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کے بیٹر صاحبزادہ فرحان کو سخت وارننگ بھی جاری کی ہے، تاہم ان پر جرمانہ عائد نہیں کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب سوریاکمار یادو کے متنازع بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے باضابطہ شکایت درج کرائی تھی۔ آئی سی سی نے اس شکایت پر بھارتی کپتان کو طلب کیا اور...
	پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا. وائٹ ہاؤس میں دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان خوشگوار ملاقات نے دنیا کی توجہ سمیٹ لی۔واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہبازشریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پرجوش خیر مقدم کیا. وائٹ ہاؤس کے اوول آفس کے دوستانہ ماحول میں ہونے والی بیٹھک ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی.اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شریک تھے۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے تعاون پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی اور انٹیلی...
	سعودی عرب کے وزیرِ ثقافت اور ہیریٹیج کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین، شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان آل سعود نے جزیرۂ عرب کی قدیم ترین انسانی بستی کے انکشاف کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: العلا: سعودی عرب کا ایک تاریخی شہر اور ثقافتی ورثہ یہ دریافت شمال مغربی شہر تبوک کے قریب واقع مصیون مقام پر جاری آثارِ قدیمہ کی کھدائیوں کے دوران عمل میں آئی، جو سعودی ہیریٹیج کمیشن نے جاپان کی کانازاوا یونیورسٹی کے اشتراک سے انجام دی۔  ماہرین کے مطابق یہ بستی قبل از مٹی کے برتنوں کے عہدِ حجری (Pre-Pottery Neolithic) سے تعلق رکھتی ہے اور اس کا زمانہ تقریباً 11ہزار سے 10 ہزار سال قبل کا ہے۔ مصیون کا یہ...
	بھارتی بورڈ کی شکایت پر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی کے سامنے مضبوط مؤقف اپنایا اور الزامات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا .بھارتی بورڈ کی شکایت پر میچ ریفری رچی رچرڈسن نے پاکستانی کرکٹرز کے کیس کی سماعت کی۔ آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے تحت حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان پیش ہوئے۔ ذرائع کے مطابق میچ ریفری رچی رچرڈسن نے کرکٹرز سے مختلف نوعیت کے سوالات کیے، کرکٹرز نے تحریری طور پر بھی جواب جمع کرائے۔ کرکٹرز نے اپنا کیس مضبوط انداز میں میچ ریفری کے سامنے رکھا۔ صاحبزادہ فرحان نے الزامات کا اعتراف نہیں کیا۔ انہوں نے کہا سیاسی نوعیت کی سیلیبریشن نہیں تھی، بھارت کو سیلیبریشن میں ٹارگٹ نہیں کیا تھا۔ انہوں...
	برطانوی حکومت نے غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لیے ڈیجیٹل شناختی کارڈ اسکیم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت شہریوں اور رہائشیوں کے ڈیجیٹل شناختی کارڈ ان کے موبائل فونز پر رکھے جائیں گے۔ حکومت کا مؤقف وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے اعلان کیا کہ یہ اسکیم برطانیہ کی سرحدوں کو مزید محفوظ بنانے اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے لیے ملازمت کے مواقع ختم کرنے میں مددگار ہوگی۔  حکومت کے مطابق ڈیجیٹل آئی ڈی میں فرد کا نام، تاریخِ پیدائش، تصویر، شہریت اور رہائشی حیثیت کی تفصیلات شامل ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں:برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کا آغاز کب سے؟ برطانیہ کی طرف سے اجازت نامہ جاری یہ شناختی...
	صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کسانوں کو سہولت دینا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے کیونکہ فوڈ سیکیورٹی کا تعلق براہِ راست کسان اور کاشتکاری سے جڑا ہوا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو بھی چاہیے کہ آئی ایم ایف سے سبسڈی کے لیے بات کرے تاکہ کسان کو براہِ راست ریلیف مل سکے. ’قدرتی آفات اور بحرانوں پر سیاست کرنا ایک گری ہوئی حرکت ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے مسائل پر سنجیدگی سے بات کی ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔‘  یہ بھی پڑھیں: ’وفاقی حکومت جواب دے‘، بلاول بھٹو کا ایک بار پھر بینظیر انکم سپورٹ کے تحت سیلاب زدگان کی...
	کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جامعہ کراچی نے طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کا نتیجہ اور ڈگری منسوخ کردی،اس حوالے سے نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طالب علم پر غیر منصفانہ ذرائع استعمال کرنے پر تین سال کی پابندی عائدکی گئی،طالب علم کو کسی بھی یونیورسٹی یا کالج میں داخلہ اور امتحانات دینے سے بھی روک دیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ طارق محمود کبھی بھی اسلامیہ لاء کالج کراچی کے باقاعدہ طالب علم نہیں تھے۔ مزید :
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں مختلف اقسام کے بخار کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ زرایع کے مطابق سول اسپتال کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ وائرل بخار کے کیسز میں 15 سے 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سول اسپتال میں روزانہ تقریباً 300 مریض موسمی بخار، ملیریا اور ڈینگی کے علاج کے لیے آ رہے ہیں جبکہ جناح اسپتال میں بھی یومیہ 100 سے زائد مریض رپورٹ ہو رہے ہیں۔ڈاکٹر عرفان صدیقی نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری خوراک سے پرہیز کریں، ماسک پہننے اور ہاتھ دھونے کو معمول بنائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ گندگی اور آلودگی بخار اور انفیکشن پھیلنے کی بڑی وجوہات...
	 اس کنونشن میں جہاں نئے مرکزی صدر کا انتخاب عمل میں آئے گا وہیں شہید مقاومت سید حسن نصراللہ اور دیگر شہداء کی پہلی برسی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے، کنونشن میں شرکت کے لیے تمام ڈویژن سے قافلے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، توقع کی جارہی ہے شہید مقاومت کی برسی کے موقع پر ملکی و بین الاقومی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔ اسلام ٹائمز ۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 54واں مرکزی کنونشن بعنوان شہید مقاومت کنونشن آج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، کنونشن میں شرکت کے لیے ملک کے طول وعرض سے امامیہ نوجوانوں کے قافلے گزشتہ رات سے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں، اس کنونشن میں جہاں نئے مرکزی صدر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ میں کانگو وائرس نے ایک اور جان لے لی، رواں سال اس وائرس کے نتیجے میں صوبے میں اموات کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر میں کانگو وائرس سے ایک اور موت واقع ہوگئی ہے۔ 28 سالہ زبیر، جو لانڈھی کا رہائشی اور پیشے کے اعتبار سے قصاب تھا، جناح اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ مریض کو دو روز قبل تیز بخار اور پیٹ میں شدید تکالیف کے باعث اسپتال لایا گیا تھا، جہاں آج صبح اس میں کانگو وائرس کی باضابطہ تصدیق ہوئی۔اس سے قبل جون 2025 میں شہر میں دو شہری...
	سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے تین پہیہ رکشوں کی برآمدات کو مزید تین نئی عالمی منڈیوں تک توسیع دے رہی ہے، جن میں فلپائن، میکسیکو اور افغانستان شامل ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کی آٹو انڈسٹری کے لیے برآمدات کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ کارپوریٹ بریفنگ کے دوران کمپنی حکام نے بتایا کہ حالیہ سیلاب نے سپلائی آپریشنز پر بڑا اثر نہیں ڈالا۔ صرف اس وقت تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جب کراچی-لاہور روڈ عارضی طور پر بند ہوا، تاہم یہ مسئلہ زیادہ دیر برقرار نہیں رہا۔ فی الحال کمپنی چھ ماڈلز مارکیٹ میں پیش کر رہی ہے، جن میں چار ہیول ایچ 6 اور دو جولیون شامل ہیں۔...
	ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیرقیادت قابض انتظامیہ نے سرینگر میں میر واعظ کی رہائش گاہ کی طرف جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل تیسرے جمعہ کو بھی تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمع ادا کرنے سے روکنے کیلئے گھر میں نظربند کر دیا۔ ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیرقیادت قابض انتظامیہ نے سرینگر میں میر واعظ کی رہائش گاہ کی طرف جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ ادھر میر واعظ عمر فاروق نے ایکس پر ایک...
	بھارتی کانگریس رہنما ششی تھرور نے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی کرکٹرز کے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کے تنازعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کو سیاسی تنازعات سے الگ رکھا جانا چاہیے۔ ششی تھرور نے کہا کہ اگر ہم پاکستان کے بارے میں اتنا شدت سے محسوس کرتے ہیں تو ہمیں کھیلنا ہی نہیں چاہیے تھا لیکن اگر ہم ان سے کھیل رہے ہیں تو کھیل کے جذبے کے تحت کھیلنا چاہیے اور ہمیں ان سے ہاتھ ملانا چاہیے تھا، بھارتی ٹیم منفی رویہ نہ اپنائے۔ یہ بھی پڑھیں: ہاتھ ملانے میں حرج نہیں تھا، سابق بھارتی کپتان اظہرالدین کی بھارتی ٹیم پر شدید تنقید ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے یہ پہلے بھی...
	سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ اصل مسئلہ وقار، حقوق، اراضی، ملازمتوں اور وسائل کے تحفظ کا ہے اور جدوجہد کو صرف ریاستی درجے کی بحال تک محدود رکھنا لوگوں کی خواہشات کو نظر انداز کر کے بی جے پی کے بیانیے کو تقویت دینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ علاقے کے لوگوں کی جدوجہد کو صرف ریاستی درجے کی بحالی تک محدود رکھنا گمراہ کن اور ان کی حقیقی امنگوں کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ ذرائٰع کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ اصل مسئلہ وقار، حقوق، اراضی، ملازمتوں اور...
	معروف بھارتی پنجابی گلوکار، اداکار اور فلم پروڈیوسر دلجیت دوسانجھ نے بھارت کے دوہرے رویے پر سخت تنقید کی ہے۔ دلجیت دوسانجھ، جو اپنی شاندار گائیکی اور بلاک بسٹر فلموں کے باعث دنیا بھر میں بے پناہ مقبولیت رکھتے ہیں، نے اپنے حالیہ آورا ٹور کے ایک کنسرٹ میں خطاب کیا جہاں انہوں نے بھارتی میڈیا اور سرکاری حلقوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں ’’منافق‘‘ قرار دیا۔  انہوں نے کہا کہ ان کی فلم سردار جی 3 طویل عرصہ قبل شوٹ کی گئی تھی، لیکن پاکستان–بھارت تنازع کے بعد جب فلم ریلیز ہوئی تو انہیں بلاوجہ نشانہ بنایا گیا۔ دلجیت دوسانجھ نے اپنے بیان میں کہا، ’میرے خلاف بے بنیاد باتیں کی گئیں، حالانکہ فلم تنازع...
	گرین شرٹس نے زبردست بولنگ پرفارمنس کی بدولت بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے دی شاہین آفریدی، حارث رؤف نے تین ،تین ، صائم ایوب نے 2 جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، فائنل میں ایک بار پھر روایتی حریف بھارت کیساتھ جوڑ پڑے گا۔پاکستان کی جانب سے ملنے والے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بناسکی۔بنگلا دیش کی جانب سے شمیم حسین30رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے، سیف حسن نے 18 ، نور الحسن نے16، مہدی حسن نے 11،...
	ریاض احمدچودھری آر ایس ایس کا ہندوتوا نظریہ پورے جنوبی ایشیا میں نفرت، انتہا پسندی اور عدم استحکام کا باعث ہے۔بھارت پاکستان اور کشمیریوں کے خلاف اپنے مذموم ایجنڈے کے حصول کیلئے گودی میڈیا، سائبر ٹیکنالوجی اور دہشت گردی کوبطور ریاستی پالیسی استعمال کر رہا ہے۔دنیا کو بھارت کو نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ملک بلکہ دہشت گردی کے ریاستی سرپرست کرنے والے ملک کے طورپر دیکھنا چاہیے کیونکہ مودی کی قیادت میں ہندوتوا دہشت گردی پرامن بقائے باہمی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ مودی کی بھارتی حکومت اندرون اور بیرون ملک دہشت گردی کو ایک ریاستی پالیسی کے طورپر استعمال کررہی ہے۔مودی کے بھارت نے اسرائیلی طرز پربیرون ملک اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بھی قتل...
	ویب ڈیسک :کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی سروس تیسرے روز بھی بحال نہ ہو سکی۔  ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس سپیزنڈ کے قریب متاثرہ ٹریک بحال نہ ہونے کے سبب معطل کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث الٹنے والی بوگیوں کو ہٹا لیا گیا ہے، متاثرہ ریلوے ٹریک اور پل کی مرمت کا کام جاری ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سپیزنڈ کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں اور ایک بوگی الٹ گئی تھی، متاثرہ ٹریک سے تاحال بوگیاں نہیں ہٹائی جا سکیں، حادثے میں 12 مسافر معمولی زخمی ہوئے تھے۔  آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد...
	اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو افغانستان میں ’ ریاستی سرپرستی‘{ حاصل ہے جہاں سے وہ’ ہم پر حملہ کرتے ہیں۔‘{ دہشتگرد نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں انہیں کسی صورت رعایت نہیں دیں گے۔ دہشت گردوں کو افغانستان میں ’ ریاستی سرپرستی‘{ حاصل ہے جہاں سے وہ’ ہم پر حملہ کرتے ہیں۔’ دہشت گردوں کو افغانستان میں ’ محفوظ پناہ گاہیں’ اور تربیتی کیمپ چلانے کی جگہیں فراہم کی جاتی ہیں۔  وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ان خیالات کا اظہار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ  حال ہی میں مارے گئے دہشت گردوں میں سے بہت سے دہشت گردوں کا تعلق افغانستان...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250926-2-1 ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)سرکاری ملازمین کے احتجاج میں تیزی آگئی سندھ زرعی تحقیقاتی ادارہ سندھ کے اندر تیسرے دن بھی DRA الاؤنس میں اضافہ نہ ہونے، فوتی کوٹہ کے آرڈر جاری نہ کرنے اور دیگر مسائل کے حل کے لیے دفاتر کی تالابندی کرکے کاٹن سیکشن سے ڈائریکٹر جنرل آفس تک ریلی نکال کر احتجاجی مظاہرہ احتجاج کے ریلی کے دوران سارنگیا تنظیم کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری محبوب خاصخیلی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جنہیں فرسٹ ایڈ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سند ھ ایمپلائز الائنس کی اپیل پر سندھ زرعی تحقیقاتی ادارہ میں مکمل تالا بندی رہی اور ملازمین نے اس کاٹن سیکشن سے ڈائیریکٹر جنرل سندھ کے آفس تک ریلی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اور خود کہا کہ ہم نے مسیح، عیسیٰ ابن مریم، رسول اللہ ؑ کو قتل کر دیا ہے حالانکہ فی الواقع انہوں نے نہ اُس کو قتل کیا نہ صلیب پر چڑھایا بلکہ معاملہ ان کے لیے مشتبہ کر دیا گیا اور جن لوگوں نے اس کے بارے میں اختلاف کیا ہے وہ بھی دراصل شک میں مبتلا ہیں، ان کے پاس اس معاملہ میں کوئی علم نہیں ہے، محض گمان ہی کی پیروی ہے انہوں نے مسیح کو یقین کے ساتھ قتل نہیں کیا۔ (النساء: ۱۵۷)چارلی کرک کی میموریل تقریب میں چارلی کرک کی بیوہ ایرکا کی طرف سے ٹکر کارلسن کو اسٹیج فراہم کرنے پر صہیونی حلقے سخت مضطرب تھے اور ٹکر کارلسن نے اس تقریب...
	انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئندہ سیاسی بیانات دینے سے گریز کریں۔ یہ فیصلہ دبئی میں میچ ریفری رچی رچرڈسن کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کے بعد سامنے آیا، فی الحال یہ واضح نہیں کہ سوریا کمار پر مزید کوئی پابندی یا جرمانہ عائد کیا جائے گا یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ، سیاسی بیان کے بعد سوریا کمار یادو مشکل میں، آئی سی سی نے تحقیقات شروع کر دیں پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے الزام لگایا تھا کہ سوریا کمار نے 14 ستمبر کو ایشیا کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد پریس کانفرنس میں سیاسی نوعیت کے ریمارکس دیے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ...
	کارگل جنگ میں بھی کھلاڑی ہاتھ ملا رہے تھے تو اب ایسا کیوں ہے؟ سابق بھارتی وزیربھی بول پڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025  سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی کانگریس رہنما او سابق وزیر ششی تھرور نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچز میں ہینڈ شیک تنازع پر گفتگو کرتے ہوئے کھیل اور سیاست کو الگ الگ رکھنے کا مشورہ دے دیا۔ششی تھرور نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ 1999 میں کارگل جنگ ہورہی تھی سپاہی مر رہے تھے، تب بھی ہم نے انگلینڈ میں ورلڈکپ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے تھے تو اب ایسا کیوں ہے؟ انہوں نے کہا کہ اگر ہم پاکستان کے بارے میں اتنا شدت سے محسوس کرتے ہیں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کی مودی سرکار نے ایک بار پھر اپنی ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے سکھ یاتریوں کو کرتار پور آنے سے روک دیا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں سکھ بابا گرو نانک کی برسی کے بعد ان کے جنم دن کی تقریبات میں بھی شریک نہیں ہو سکیں گے۔یہ فیصلہ نہ صرف سکھ برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے بلکہ ان کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔سکھ برادری نے دہلی سرکار کے اس اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ان کے عقیدے اور مذہبی آزادی پر قدغن لگانے کے مترادف ہے۔ بھارتی صحافیوں نے بھی مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے دہرا معیار قرار...
	اداکار دانش تیمور انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے۔ یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان اور دانش تیمور شوبز انڈسٹری چھوڑ کر کون سے ملک جانے کا سوچ رہے ہیں؟ فہد مصطفی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد 8.8ملین تک پہنچ گئی ہے۔  اداکار کی اہلیہ اداکارہ عائزہ خان نے بھی انسٹاگرام پر اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے آپ کے مداحوں کو قریب سے دیکھا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’بیوی کی توہین نہیں کی‘ دانش تیمور نے 4 شادیوں سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی ان کا کہنا تھا کہ یہ اعدادو شمار اصل زندگی کی محبت کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں لیکن...
	چینی سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر صدر آصف علی زرداری کے دورۂ چین کے اہم نتائج کو عملی جامہ پہنانے اور مشترکہ ایکشن پلان 2025-29 کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے تاکہ چین پاکستان برادری کو مزید قریب لایا جا سکے۔ اپنے آرٹیکل میں چینی سفیر نے کہا کہ صدر زرداری کے حالیہ دورۂ چین نے دونوں ممالک کی تاریخی دوستی کو نئے باب دیے، عملی تعاون کو مزید آگے بڑھایا اور عوامی تعلقات کو گہرا کیا۔ یہ بھی پڑھیں: چینی سفیر کا ایئر ہیڈکوارٹر کا دورہ، چینی ساختہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا صدر آصف علی زرداری کو 12 سے 21 ستمبر تک...
	کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کے خلاف باوردی مواد کی برآمدگی کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزم سلیم کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 114 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی میں ملوث ’را‘ کے 4 ایجنٹ کراچی سے گرفتار عدالت نے سزا کے ساتھ ملزم کی ضمانت بھی منسوخ کرتے ہوئے اسے فوری طور پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔   پروسیکیوشن کے مطابق ملزم سلیم کو ایس آئی یو پولیس نے ماڑی پولیس کے علاقے سے گرفتار کیا تھا، اس کے قبضے سے ایک دستی بم، لانچر اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ تفتیش کے دوران...
	بھارت میں ایک چونکا دینے والے واقعے میں رواں برس میں بھی ایسے مناظر دیکھنے کو ملے جب ریاست گجرات کے شہر سورت کے نیو سول اسپتال میں چند ملازمین نے کم عمر لڑکی سے زیادتی کے الزام میں سزا یافتہ خود ساختہ مذہبی رہنما آسا رام باپو کی تصاویر کے سامنے پوجا کی۔ یہ مناظر ویڈیو کی صورت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے، جس کے بعد انتظامیہ نے ایک سیکورٹی گارڈ اور گریڈ ون افسر کو معطل کردیا۔ یہ واقعہ اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ عدالت سے مجرم قرار دیے جانے کے باوجود آسا رام جیسے افراد کے لیے اندھی عقیدت ختم نہیں ہوئی۔ آسا رام کو 2013 میں 16 سالہ اسکول کی طالبہ سے ریپ...
	بھارت نے کھیل کے میدان کو بھی سیاسی اکھاڑے میں تبدیل کردیا۔ صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف پر سنگین الزامات عائد کردیے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف شکایت درج کرا دی ہے۔ بھارت کاموقف ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے اشتعال انگیز اشارے کیے۔ بی سی سی آئی کی تحریری شکایت کی ای میل آئی سی سی کو مل گئی ہے۔ بی سی سی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ صاحبزادہ فرحان نے ففٹی کرنے پر بیٹ کوبندوق بناکر اشارے کیے جبکہ حارث رؤف نے تماشائیوں کی ہوٹنگ پر ہاتھ سے طیارے گرنے کا منظر پیش کیا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ...
	بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پریزینٹیشن میں متنازع سیاسی بیان بازی کے باعث بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی شکایت پر آئی سی سی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے بھارتی کپتان کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی پاکستان کی شکایت کا جائزہ لے رہا ہے جس پر جلد سماعت ہو گی۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جمع کرائے گئے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد سوریا کمار یادیو کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی کپتان نے پاکستان کے...
	اپنے دور کے معروف بیٹر اور سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست سے باہر نکلیں اور ٹیم کے لئے کھیلیں. پاکستان کرکٹ ٹیم میں مستقل مزاجی کا فقدان ہے۔ یونس خان نے ان خیالات کا اظہار بدھ کی شب نیپا اسپورٹس کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو سخت تنقید کا ہدف بناتے ہوئے کہا کہ اپنے لیے نہیں بلکہ ملک و قوم کے لیے کھیلیں۔اگر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بیٹنگ میں اپنے جوہر دکھا سکتے ہیں تو دوسروں کو کیا دشواری ہے۔ شاہین شاہ آفریدی میں اچھا آل راؤنڈر بننے...
	وطن عزیز کو ہر سال یا تو پانی کی قلت کا سامنا رہتا ہے یا پھر ہر سال مون سون کے موسم میں سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہمیشہ سے انسانی حیات کا تعلق پانی سے جڑا ہوا ہے اور اسی لیے دریاؤں، چشموں اور دیگر ذرائع آب کے قریب انسانی بستیاں آباد ہوتی رہی ہیں۔ تربیلا ڈیم 1976 میں بنا اور اس کے بعد کوئی بڑا ڈیم ملک میں نہ بن سکا اور یہیں سے ہماری بدقسمتی کی ابتدا ہوئی۔ خوش قسمتی سے ہمارے ملک میں دنیا کا سب سے وسیع اور جدید نہری نظام موجود ہے۔ اور کبھی ہم زراعت کے نظام میں خود کفیل تھے، ماضی میں ہماری زراعت نے کافی ترقی کی۔ لیکن آج بدقسمتی...
	 اسلام آباد:  آزاد جموں و کشمیر حکومت اور عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر وفاقی وزراء طارق فضل چوہدری اور انجینئر امیر مقام نے آزاد جموں و کشمیر جا کر ان مذاکرات میں ثالثی کی کوشش کی۔ مذاکرات کے دوران جب بھی کسی معاہدے کی صورت بنتی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے نئے مطالبات پیش کر دیے جاتے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تاجروں اور کاروباری طبقے کے لیے بجلی میں مزید سبسڈی کا مطالبہ بھی پیش کیا، بجلی سبسڈی کا یہ مطالبہ گھریلو صارفین کے دائرہ کار سے ہٹ کر پایا گیا۔ اس کے علاوہ، ایکشن کمیٹی نے جج صاحبان کی پنشن ختم کرنے کا بھی مطالبہ...
	ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کے بعد میدان میں پیدا ہونے والی کشیدگی نے سرکاری سطح پر شکایات کی شکل اختیار کر لی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور بلے باز صہیبزادہ فرحان کے خلاف ان کے رویے اور اشاروں پر آئی سی سی میں باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔ #BCCI lodges complaint with ICC against Haris Rauf, #SahibzadaFarhan for ‘provocative gestures’ https://t.co/PhQ1e3OGT7 #INDvsPAK pic.twitter.com/MyS16kM65k — THE WEEK (@TheWeekLive) September 25, 2025  میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شکایت بدھ کو ای میل کے ذریعے بھیجی گئی، جس کی وصولی آئی سی سی نے تصدیق کر دی ہے۔ شکایت میں الزام...
	لداخ (نیوزڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر کے بعد لداخ خطے میں بھی بھارتی بربریت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک شروع ہو گئی، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 70 زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لداخ میں پرتشدد احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں جس سے لداخ بھارت کی گرفت سے نکل رہا ہے، بھارتی سرکار نے لداخ میں کرفیو نافذ کر دیا، لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر بھارتی قبضے کو چیلنج کیا۔  مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ لداخی عوام خود کو دھوکے اور غصے کی کیفیت میں محسوس کر رہے ہیں، اگر آج لداخ خود کو محرومی اور مایوسی کا شکار...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250925-01-3 غزہ /تل ابیب /جنیوا /ایتھنز /دمشن /میڈرڈ /صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک/اے پی پی /صباح نیوز) غزہ سے نقل مکانی کرتے ہوئے فلسطینیوں پر صہیونی حملوں میں درجنوں شہادتیں ہوگئیں‘ ایک طرف بمباری، دوسری طرف بند سمندر، غزہ چاروں طرف سے محصور ہو گیا، 24 گھنٹے میں 60 سے زاید فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے‘قابض فوج مسلسل رہائشی عمارتیں تباہ کر رہی ہے۔ فٹ بال کے معروف کھلاڑی اور فارورڈ محمد السطری کو قابض اسرائیلی فوج نے گولی مار دی‘جنوبی غزہ کے علاقے رفح کے قریب ایک امدادی تقسیم کے مرکز پر حملوں میں کھانے کے انتظار میں کھڑے 8 بے بس افراد بھی شہید ہوئے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی کہ مارے گئے میجر کی شناخت...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) قیوم آباد میں شربت فروش کی جانب سے بچوں سے زیادتی کرنے کے مقدمے میں چار متاثرہ بچیوں نے اپنے بیان میں ملزم شبیر تنولی کے سزائے موت دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ متاثرہ بچیوں نے اپنے بیانات کے دوران ملزم شبیر تنولی کو شناخت بھی کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں متاثرہ بچیوں کا بیان قلم بند کیا گیا۔ بچیوں کا بیان میں کہنا ہے کہ وہ اس ملزم کو جانتی ہیں۔ یہ ملزم پیسوں کا لالچ دیکر اپنے کمرے میں لے کر جاتا تھا‘ کمرے میں لے جاکر کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسکی وڈیوز بھی بنائی گئیں۔ڈر کی وجہ سے کسی کو بھی اس بارے میں نہیں بتایا۔ ملزم...
	عینی شاہدین کے مطابق احتجاجی مظاہرین بی جے پی دفتر کے باہر جمع ہوئے اور اپنے دیرینہ مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی، اس دوران بی جے پی حامیوں کیساتھ انکی شدید جھڑپ ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع لیہہ میں آج ریاستی درجے (اسٹیٹ ہُڈ) اور چھٹے شیڈول کے مطالبے پر شٹر ڈاؤن (ہڑتال) کے دوران احتجاج کے دوران تین سے چار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، جبکہ مظاہروں کے دوران درجنوں شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے لیہہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفتر کو آگ لگا دی اور ایک سکiورٹی فورسز کی گاڑی بھی نذرِ آتش کر دی۔ عینی شاہدین کے مطابق احتجاجی...
	سٹی 42 : ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے 13 بھارتی اسپانسرڈ خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔  ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، کارروائی کے نتیجے میں 13 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوئے۔   اسلامی نظریاتی کونسل نے مسیحی برادری کو بھی محمد علی مرزا کے بہتانوں کے تنازعہ میں گھسیٹ لیا  ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔ یہ...
	---فائل فوٹو  بلوچستان کے وزیرِاعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں علیحدگی پسند دہشت گردوں کو آج بھی افغانستان کی سرپرستی حاصل ہے۔وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ 2016ء تک بلوچستان زیادہ تر پُرامن تھا، بلوچستان میں جن لوگوں کو 2018ء میں چھوڑا گیا اُنہوں نے دوبارہ دہشت گردوں کو جوائن کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، مِسِنگ پرسن پر تحریک چلانے والے مِسنگ پرسن کی کوئی بات تقریروں میں نہیں کرتے، لاپتہ افراد پر سیاست کرنے والوں کو بلوچستان کی پسماندگی میں فائدہ ہے۔
	پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس دورانِ کاروبار 900 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔ دوپہر 2 بجے تک بینچ مارک 100 انڈیکس 158,871.96 پر موجود تھا، جو 926.94 پوائنٹس یعنی 0.59 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟ دورانِ کاروبار کے ایس ای 100 انڈیکس نے 159,046.60 کی بلند ترین سطح کو بھی چھوا۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is positive by +1002.28 points (+0.63%) at midday trading. Index is at 158,947.31 and volume so far is 503.64 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/etrEUQo0YE — Investify Pakistan (@investifypk) September 24, 2025...
	دہلی کے معروف آشرم ’سری شاردا انسٹی ٹیوٹ آف انڈین مینجمنٹ‘ جو ویسنت کنج کے پوش علاقے میں واقع ہے کے ڈائریکٹر سوامی چیتنیا نندا سرسوتی پر17 خواتین طالبات نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ معروف ”سری شاردا انسٹی ٹیوٹ آف انڈین مینجمنٹ“ کے ایک سینئر عہدیدار کے بارے میں سامنے آیا ہے۔ سوامی بابا نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے والی طالبات کے ساتھ پوسٹ گریجویٹ مینجمنٹ ڈپلومہ کورسز کے دوران بدسلوکی کی، اور اس میں اکثر خواتین اساتذہ اور انتظامیہ کے افراد بھی ملوث پائے گئے جنہوں نے طالبات پر ان کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔  پولیس کے مطابق، 32 طالبات میں سے...
	اداکارہ میمونہ قدوس نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں ہم جنس پرستی کا رجحان لاہور سے پروان چڑھا اور وہاں یہ معاملہ زیادہ عام ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ اگرچہ کراچی میں بھی یہ سب کچھ ہوتا ہے، مگر لاہور میں کھلم کھلا پارٹیاں منعقد کی جاتی ہیں، جب کہ ایسے کام خفیہ محفلوں تک محدود رہنے چاہئیں۔  میمونہ قدوس نے یہ بات حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کہی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری اور مختلف شہروں کے لوگوں کے رویوں پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔  انہوں نے کہا کہ لاہور کی انڈسٹری میں زیادہ گند پایا جاتا ہے اور وہاں کے لوگ زیادہ غلط ہیں۔ ان کے بقول لاہور کے...
	 کراچی:  جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو متاثرہ بچیوں نے زیر دفعہ 164 کے بیان میں ملزم شبیر تنولی کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کردیا۔ قیوم آباد میں شربت فروش کی جانب سے بچوں سے زیادتی کرنے کے مقدمے میں بچیوں کے بیانات کا متن سامنے آگیا۔ متن کے مطابق متاثرہ بچیوں نے اپنے بیانات کے دوران ملزم شبیر تنولی کو شناخت بھی کیا۔ بیان میں بچیوں نے کہا کہ ہم اس ملزم کو جانتی ہیں۔ اس ملزم کا نام شبیر تنولی ہے۔ یہ ملزم ہمیں پیسوں کا لالچ دیکر اپنے کمرے میں لیکر جاتا تھا۔ کمرے میں لیجاکر ہماری مخصوص جگہوں پر ہاتھ لگاتا تھا۔ ہم سے کئی بار زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ انہپوں نے...
	بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے کہا ہے کہ بھارت پر امریکی ٹیرف کی وجہ سے شدید معاشی نقصانات اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انڈیا پر امریکی ٹیرف عائد ہونے کے بعد کوئمبیٹور میں کئی کارخانے بند ہوئے، اسی طرح سورت میں ایک لاکھ 35 ہزار ورکرز کو فارغ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ’یہ پہلگام واقعے کا جشن منا رہے ہیں‘، ششی تھرور کے گانا گانے پر بھارتی صارفین کی تنقید ششی تھرور کا کہنا تھا کہ ویشاکاپر جو امریکا کو بڑے پیمانے پر سمندری خوراک ایکسپورٹ کرتا ہے، وہاں بھی بھاری ٹیرف عائد ہونے کے بعد صورتحال گھمبیر ہے اور وہ امریکا ایکسپورٹ کرنے سے قاصر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا...
	---فائل فوٹو  ضلع مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں دو گروہوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔لیویز کے حکام کے مطابق گروہوں کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔لیویز کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
	دہلی کے پوش علاقے وسنت کنج میں واقع ایک معروف آشرم کے ڈائریکٹر پر کم از کم 17 طالبات نے جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم سوامی چیتنیانند سرسوتی المعروف پارتھ سارتھی، سری شاردا انسٹی ٹیوٹ آف انڈین مینجمنٹ سے وابستہ ہے۔ طالبات کے بیانات طالبات نے الزام لگایا کہ ملزم نہ صرف فحش پیغامات اور نازیبا زبان استعمال کرتا تھا بلکہ زبردستی جسمانی رابطے پر بھی مجبور کرتا رہا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت: وحشیانہ جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ٹرینی ڈاکٹر کے والد نے کیا مطالبہ کیا؟ شکایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کچھ خواتین فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے نے طالبات پر دباؤ ڈالا کہ وہ سوامی کی ’مطالبات‘...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی کے علاقے 36 بی لعل مزار کے قریب کچرا کنڈی سے 7 سالہ سعد علی ولد سلمان علی کی بوری بند لاش ملنے کے بعد پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سعد علی 18 ستمبر کو گھر سے 20 روپے لے کر چیز لینے نکلا اور واپس نہ آیا جس پر اہل خانہ نے اس کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ لانڈھی میں درج کرایا تھا۔ پانچ روز بعد بچے کی لاش گھر کے قریب کچرا کنڈی سے ملی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے کے ساتھ جنسی زیادتی اور سر پر وزنی چیز لگنے سے موت کی تصدیق ہوئی۔ ڈی آئی جی کے مطابق ایس ایس...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جامعہ کراچی کی آرٹس لابی آج علم و فن کے چراغوں سے روشن ہوگئی، جہاں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیرِ اہتمام تین روزہ ’’KU FEST 2025‘‘ کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، اس فیسٹیول نے طلبہ و طالبات کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار، فکری تبادلے اور تخلیقی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کا سنہری موقع فراہم کیا ہے۔افتتاحی دن میں مختلف رنگوں اور جہتوں پر مبنی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں فن، ادب اور فکر کا حسین امتزاج جھلکتا رہا۔ نمایاں پروگراموں میں اسٹیج ڈرامہ “تعلیم بالغاں” شامل تھا، جس نے شرکاء کو سماجی مسائل اور ان کے حل پر سوچنے پر مجبور کیا ۔اس کے ساتھ ساتھ مباحثہ بعنوان “طلبہ ہی انقلاب کا ضامن ہیں بھی...
	بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں پاکستان کے زیر اہتمام تیسری میڈ اِن پاکستان نمائش کا آغاز ہوگیا۔ 5 روزہ نمائش انٹرنیشنل کنونشن سینٹر بشندھارا میں جاری ہے جس میں 100 سے زائد پاکستانی کمپنیاں مختلف مصنوعات کے ساتھ شریک ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش کو چاول برآمد کرے گا نمائش میں ٹیکسٹائل، کاسمیٹکس، اسپورٹس گُڈز، جیولری، فوڈ اینڈ بیوریجز، لیدر پراڈکٹس اور خوشبویات سمیت دیگر شعبوں کی مصنوعات رکھی گئی ہیں, افتتاحی تقریب میں اعلیٰ حکام، بزنس لیڈرز اور سفارتکاروں نے شرکت کی۔ چیف گیسٹ ایکسپورٹ پروموشن بیورو کے وائس چیئرمین و سی ای او حسن عارف نے نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستانی مصنوعات کے معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش...
	متن کے مطابق ملزم نے بیان میں کہا کہ بچیوں کو بھی پیسوں کا لالچ دیکر اپنے کمرے میں لیکر گیا ہوں، بچے اور بچیوں کو کئی بار کمرے میں لیکر گیا، وہاں ان سے غلط کام کرتا تھا، اس کی ویڈیوز بھی بناتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پیسوں کا لالچ دیکر بچوں سے زیادتی کے کیس میں ملزم شبیر تنولی کا 6 مقدمات میں زیر دفعہ 164 کے تحت بیان کا متن سامنے آگیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے ملزم شبیر تنولی کا 6 مقدمات میں زیر دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کروایا گیا تھا۔ متن کے مطابق بیان ریکارڈ کروانے سے قبل عدالت نے ملزم شبیر کو 2 گھنٹے سوچنے کا بھی وقت دیا۔ عدالت نے استفسار کیا...
	معروف ارب پتی اور ٹیسلا و اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کے والد ایریل مسک پر بچوں اور سوتیلی اولاد کے ساتھ جنسی زیادتی کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: زبانی جنگ کے بعد ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، امریکی صدر نے تفصیل بھی بتادی نیویارک ٹائمز کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ایریل مسک پر 5 بچوں اور سوتیلے بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی کا الزام ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ مبینہ زیادتیاں جنوبی افریقہ اور کیلیفورنیا میں ہوئیں؎ جن کے شواہد میں پولیس اور عدالتوں کے ریکارڈز، سوشل ورکرز کی رپورٹس، ذاتی خطوط اور خاندانی انٹرویوز شامل ہیں۔ دہائیوں پر محیط الزامات یہ پہلا موقع نہیں جب ایریل...
	پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے منگل کو کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ کیا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس نے ابتدائی گھنٹوں میں تقریباً 1200 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔ صبح 10 بج کر 55 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1,179.62 پوائنٹس یعنی 0.75 فیصد اضافے کے ساتھ 158,734.28 پر موجود تھا۔ کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں خریداری آٹوموبائل، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور بجلی پیدا کرنے والے شعبوں میں دیکھنے میں آئی۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is positive by +1023.34 points (+0.65%) at midday trading. Index is at 158,578 and volume so far is 382.86 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/Ps55uTRu3Q — Investify Pakistan (@investifypk) September 23, 2025 ...
	مشہور بالی ووڈ پلے بیک سنگر کمار سانو کی ذاتی زندگی اکثر خبروں میں رہتی ہے۔ حال ہی میں گلوکار کی سابقہ اہلیہ ریتا بھٹاچاریہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ کمار سانو اور ان کے خاندان نے اُن کے ساتھ حمل کے دوران بدسلوکی کی۔  ریتا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ فلم عاشقی کی کامیابی کے بعد سانو کا رویہ اُن کے ساتھ مکمل طور پر بدل گیا تھا۔ کمار سانو بہت غیر محفوظ  شخصیت کے مالک تھے اور انہیں گھر دے باہر جانے کی اجازت بھی نہیں دیتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ویڈیو لیک: سلمان احمد نے راحت فتح علی خان کے علاوہ کتنے بالی وڈ سنگرز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں؟  انہوں نے مزید بتایا...
	سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)سرگودھا میں سوشل میڈیا کے ذریعے نوکری کا جھانسہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا جس کا ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور پولیس کو تمام پہلوں پر تفتیش مکمل کر کے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کا حکم دے دیا۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا میں سوشل میڈیا کے ذریعے نوکری کا جھانسہ دے کر بھیرہ کے اوباش نوجوان نعمان سلطان نے کراچی کے نوجوان صابر زمان عباسی کی 23سالہ بیوی(ایف)کو اسلام آباد بلوا لیا اور پھر فیض آباد سے پرائیویٹ گاڑی میں بھیرہ لا کر سات روز تک حبس بجا میں رکھ کر زبردستی زیادتی کا...
	 کراچی:  لانڈھی کے علاقے سے اغوا کرکے قتل کیے جانے والے کمسن بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہد مل گئے۔ تفصیلات کے مطبق لانڈھی تھانے کے علاقے 36 بی لعل مزار سے اغوا کر کے قتل کیے جانے والے سات سالہ کمسن بچے سعد علی کا پوسٹ مارٹم مکمل کر کے لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق کے مطابق پوسٹ مارٹم کے دوران مقتول کمسن بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہد ملے ہیں، بچے کی موت سر پر وزنی چیز سے چوٹ لگنے کے باعث ہوئی ہے۔ پولیس سرجن نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران مقتول بچے کے مختلف اعضا کے سیمپل لے کر کیمیکل ایگزامن کے لیے بھجوا...
	ایشیا کپ 2025 میں ہندوستان اور پاکستان کے میچ میں ہاتھ نہ ملانے کے تنازع پربھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین نے بھارتی کرکٹ ٹیم پر شدید تنقید کی ہے۔ اظہر الدین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہاتھ ملانے میں کوئی حرج نہیں تھا۔ جب آپ میچ کھیل رہے ہوتے ہیں تو کھیل اخلاق و آداب کے مطابق ہونا چاہیے، مجھے معلوم نہیں کہ اس معاملے میں کیا مسئلہ تھا، میں واقعی سمجھ نہیں پا رہا کہ ہاتھ نہ ملانا کیوں ضروری سمجھا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظرانداز: بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملایا انہوں نے مزید کہا کہ اگر ٹیم نے میچ کھیلنے...
	جنگ بندی کے اطلاق سے قبل بھارتی افواج کی اپنے کھوئے ہوئے علاقے واپس حاصل کرنے کی کوشش ناکام رہی۔ سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں پاکستانی افواج نے اپنی برتری برقرار رکھی جبکہ پاک فضائیہ کی مدد سے دشمن کی حرکت کو بالکل محدود کر دیا۔ واہگہ اور اٹاری سیکٹر میں بھارتی افواج نے مایوسی کے عالم میں آخری مرتبہ دوبارہ حملہ کیا لیکن منہ کی کھائی۔ کھیم کرن سیکٹر میں بھارتی افواج نے دوبارہ ایک پورے ڈویژن سے حملہ کیا مگر اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ راجستھان سیکٹر میں پاکستانی افواج نے ڈالی پر قبضہ کرنے کی بھارتی کوشش کو ناکام بنایا، اس حملے میں پاکستانی افواج نے 97 بھارتی فوجیوں کو قیدی بنایا جس میں 5 آفیسرز...
	ایشیا کپ 2025 میں بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیل کی روح کے منافی حرکت کو خود سابق بھارتی کرکٹرز کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی افواہوں کے زیر گردش ایشیا کپ 2025 کا آغاز تو ہوگیا مگر امپائرنگ کے معیار اور بھارتی ٹیم کی گری ہوئی حرکت نے اسے متنازع بنادیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ اسٹیج اور سپر فور مرحلے میں دو میچز کھیلے جاچکے ہیں۔ تاہم بھارتی ٹیم نے کھلاڑیوں کے ہاتھ ملانے کی روایت توڑتے ہوئے دونوں میچز میں ٹاس کے وقت اور  میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملائے۔ سابق بھارتی کپتان  محمد اظہرالدین کی جانب...
	بھارت نواز فتنۃ الخوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہونے لگے، جو شہری آبادی کو ڈھال بنا کر تباہی کا کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا نے تیراہ واقعے کی اصل حقیقت شواہد کے ساتھ بیان کی ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وادی تیراہ میں فتنۃ الخوارج کے کمپاؤنڈ میں دھماکے سے 14 دہشگرد ہلاک ہوئے جبکہ واقعہ بارودی مواد پھٹنے کے باعث پیش آیا جس میں 10 معصوم شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگرد وادی تیراہ میں ایک گھر میں بارودی مواد اور خودکش جیکٹس ذخیرہ کیے ہوئے تھے۔ ڈی ڈبلیو کے مطابق یہ گھر طالبان کمانڈر امان گل اور مسعود خان بطور بم فیکٹری...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی حالیہ ملاقات نے بین الاقوامی تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے۔ یہ دورہ نہ صرف دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کی علامت ہے بلکہ موجودہ عالمی بحرانوں کے تناظر میں بڑی طاقتوں کے درمیان ہم آہنگی کی اشد ضرورت کو بھی واضح کرتا ہے۔ دفاعی و ترویراتی شراکت داری کے معاہدوں کو دیکھتے ہوئے یہ بات سامنے آتی ہے کہ امریکا اور برطانیہ اپنی باہمی تجارت و صنعت کو نئی جہتوں سے آراستہ کر رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی پروسپرٹی ڈیل (TPD) میں شامل کوانٹم کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت اور ایٹمی توانائی جیسے حساس شعبے اس بات کا اظہار ہیں کہ مستقبل کی معیشت اور سلامتی انہی عناصر پر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ایک بیان میں کہا کہ آج، امن اور دو ریاستی حل کی اُمید کو زندہ کرنے کے لیے میں بطور وزیراعظم برطانیہ اعلان کرتا ہوں کہ برطانیہ باضابطہ طور پر ریاست ِ فلسطین کو تسلیم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی ہولناکی کے سامنے ہم یہ قدم اٹھا رہے ہیں کہ امن اور دو ریاستی حل کے امکان کو زندہ رکھا جا سکے۔ قبل ازیں آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز اور آسٹریلوی سینیٹ میں قائد ایوان و وزیرخارجہ پینی وونگ کی جانب سے جاری کردہ ایک...
	’’ہم یہاں اپنی بیٹی کا رشتہ کسی صورت میں بھی نہیں دیں گے، کیا وہ اپنا رویہ بھول گئے ہیں؟‘‘ بڑے بھیّا نے اماں، ابا کو صاف صاف کہہ دیا۔ ’’ہاں بالکل! انھوں نے بھی اپنی چھوٹی والی (بیٹی) کا رشتہ ہمیں نہیں دیا تھا اور کس طرح منھہ بھر کے انکار کر دیا تھا۔ بھابھی نے جلے دل کے پھپھولے پھوڑنا شروع کر دیے۔ امی، ابا کی کیا مجال تھی کہ بڑے بیٹے یا بہو کے سامنے کسی بات سے انکار کر جائیں۔ حالاں کہ وہ چاہتے کہ بچی کا رشتہ ان کے بھائی کے گھر ہو جائے۔ لڑکا بھی اچھا تھا۔ اپنا کاروبار تھا۔ ہر لحاظ سے انھیں بہتر لگا تھا، لیکن اب کیا کریں۔ بیٹا ہی راضی...
	برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو آزاد، خود مختار ریاست تسلیم کرلیا جو دہائیوں پر محیط مغربی خارجہ پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی ہے۔ برطانیہ نے بالفور ڈیکلیئریشن کے 108 سال بعد فلسطین کو ریاست تسلیم کیا ہے۔ یہ دو ریاستی حل کے لیے امید قائم رکھنے کی ایک کوشش ہے۔ اقوام متحدہ میں اب تک 140ممالک فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں جب کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے برطانیہ،کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوگی، مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کے اقدامات جاری رکھیںگے۔  یہ ایک غیر معمولی لمحہ ہے جب برطانیہ، کینیڈا اور...
	 فلسطین کے دوریاستی حل پر اقوام متحدہ کی سربراہی کانفرنس آج ہوگی، جس میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔ سعودی عرب اور فرانس کی سربراہی میں اقوام متحدہ میں آج  مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے اہم سربراہی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم 26 ستمبر تک جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ فلسطین اور کشمیر کے حقِ خود ارادیت پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران غزہ کے بحران اور فلسطینی عوام کو درپیش مشکلات کو اجاگر کریں گے۔ علاوہ ازیں ان کے...
	فرانسیسی صدر کا فلسطین کو دو ریاستی حل کے اجلاس کے موقع خطاب کرتے ہوے کہنا تھا کہ فلسطین میں عرب ریاست کا قیام کا وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہو سکا، وقت آگیا ہے جنگ، قتل عام اور لوگوں کی ملک بدری روکی جائے، مسئلہ فلسطین کا 2 ریاستی حل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا، فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 151 ہوگئی۔ فرانسیسی صدر میکرون نے فلسطین کو دو ریاستی حل کے اجلاس کے موقع خطاب کرتے ہوئے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا، فرانسیسی صدر میکرون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں امن قائم کرنے کا وقت آگیا ہے، حماس 48 یرغمالیوں کو رہا کرے، یرغمالیوں...
	گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چین کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چین کو 76ویں یومِ قومی پر دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ گورنرسندھ نے چین کے قومی دن پرخیرسگالی، یکجہتی اور دوستی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی فولاد سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔ چین کی ترقی، امن اور عالمی کردار قابلِ تحسین ہے۔ پاک-چین تعلقات خطے میں استحکام کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سی پیک دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی کا مظہر ہے۔ چین نے عالمی سطح پر امن، ترقی اور تعاون کی مثال قائم کی۔ چین کے ساتھ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
	ملیالم فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار موہن لال کی بلاک بسٹر فلم دریشم کے سیکوئل 3 کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا۔ لیجنڈری اداکار موہن لال کو حال ہی میں بھارت کے سب سے بڑے اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اب ایک اور بڑی کامیابی کے سفر پر نکل پڑے ہیں۔ وہ ایک بار پھر اپنے مقبول ترین کردار جارج کُٹی کی واپسی کر رہے ہیں۔ ہدایتکار جیتو جوزف کی ہدایتکاری میں بننے والی دریشم 3 کی شوٹنگ کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔ دریشم: ایک سنسنی خیز آغاز  2013 میں ریلیز ہونے والی پہلی دریشم ملیالم سنیما کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوئی تھی۔ فلم کی کہانی ایک عام فیملی مین جارج کُٹی کے گرد گھومتی ہے جو...
	ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم 26 ستمبر تک جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ فلسطین اور کشمیر کے حقِ خود ارادیت پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے دوریاستی حل پر اقوام متحدہ کی سربراہی کانفرنس آج ہوگی، جس میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔ سعودی عرب اور فرانس کی سربراہی میں اقوام متحدہ میں آج مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے اہم سربراہی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم 26 ستمبر تک جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ فلسطین اور کشمیر کے حقِ خود ارادیت...
	حارث ر ئوف کا 0-6 کا اشارہ بھارتیوں کے سر پر اب تک سوار، بی جے پی کا ردعمل بھی آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025  سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر حارث رف کی جانب سے بھارتی شائقین کو 0-6 کا نشان دکھانا بھارتیوں کے سرپر سوار ہوگیا ہے اور اب حکمران جماعت بی جے پی کا بھی اس پر ردعمل سامنے آیا ہے۔گزشتہ روز بھارت کی بیٹنگ کے دوران حارث ر ئو ف بانڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ مبینہ طور پر بھارتی تماشائیوں کے نعروں کے جواب میں حارث نے ہاتھوں کی انگلیوں سے 0-6 کا نشان...
	بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پرکاش راج نے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے معصوم انسانوں کے جانی نقصان پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے پر مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے منجھے ہوئے اداکار پرکاش راج نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے اجتماع میں شرکت کی۔ انھوں نے فلسطین کا عالمی شہرت یافتہ رومال اپنے کندھے پر رکھا جو غزہ میں صیہونی ریاست کے خلاف مزاحمت کی علامت بن چکا ہے۔ اداکار پرکاش راج کا کہنا تھا کہ جب دنیا میں کہیں بھی انسانیت لہولہان ہو رہی ہو تو ایسے وقت میں خاموشی بھی جرم بن جاتی ہے اور مودی اسی جرم کے مرتکب ہیں۔ اداکار پرکاش راج نے کہا کہ مودی جی دنیا کو وِشو...
	چین نے سوشل میڈیا پرعارضی طور پر سختی بڑھا دی ہے۔ چین کے اعلیٰ انٹرنیٹ ریگولیٹر نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں سوشل میڈیا پر 2 ماہ کی سخت مہم چلائی جائے گی، جس کا مقصد ایسے مواد کا خاتمہ ہے جو ’شرپسندانہ تنازعات بھڑکانے‘ یا ’زندگی سے بیزاری جیسی منفی سوچ‘ کو فروغ دیتا ہو۔ یہ بھی پڑھیں: کیا چینی طرز پر پاکستان میں بھی سوشل میڈیا کو کنٹرول کیا جائے گا؟ حکام کے مطابق یہ مہم سوشل میڈیا پر ایک زیادہ مہذب اور معقول ماحول قائم کرنے کے لیے ضروری ہے۔ سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا (CAC) کے اس اعلان سے قبل 3 بڑے پلیٹ فارمز کے خلاف کارروائی کی گئی تھی جن میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ویبو،...
	اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اعلیٰ سطح کے سالانہ اجلاس کے آج پہلے روز عالمی رہنما دو ریاستی حل پر غور کے لیے جمع ہوں گے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آ رہا ہے جب خطے کی صورتحال شدید کشیدگی کا شکار ہے اور 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 60 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ بھی غزہ کے شمالی علاقے میں قحط کی تصدیق کرچکا ہے جب کہ قطر میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے بعد سے صورت حال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔ دو ریاستی حل کا تاریخی پس منظر  دو ریاستی حل کا تصور اقوام متحدہ کے قیام سے قبل موجود تھا۔ 1947 میں برطانیہ نے فلسطین کا مسئلہ اقوام متحدہ کے...
	قصور: دریائے ستلج میں آنے والا تباہ کن سیلاب بھی دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا. دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا. ریسکیو 1122 والے بھی باراتی بن گئے۔ دریائے ستلج میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث راستے اور گاؤں زیرِ آب آگئے، آمدورفت کا نظام معطل ہوگیا۔ انہی سنگین حالات میں ایک انوکھا منظر دیکھنے میں آیا۔گنجہ کلاں کے رہائشی دلہا ماجد ڈوگر اپنی برات کے ہمراہ دلہن کے گاؤں حجرا شاہ مقیم روانہ ہوئے۔ سڑکیں ٹوٹنے اور زمینی راستے بند ہونے کے باعث دلہا اور براتیوں نے ریسکیو 1122 کی بوٹ کا سہارا لیا۔کشتی کے ذریعے برات اپنی منزل پر پہنچ گئی۔ براتیوں نے بروقت مدد فراہم کرنے پر ریسکیو 1122 ٹیم کا شکریہ ادا کیا...
	چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کسی کے کنٹرول میں نہیں اور اس پلیٹ فارم پر بڑی تعداد میں رضاکار سرگرم ہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت تھی لیکن ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی اور اس کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی،امید ہے کہ کل بانی پی ٹی ائی سے ملاقات ہو جائے گی کیونکہ یہ ملاقات ضروری ہے اور اس سے حالات میں بہتری آسکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کون چلاتا ہے اور ریاست مخالف...
	ملتان کی سیشن عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 7 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جولائی 2022 میں اسی کیس میں جمشید دستی کو نااہل قرار دیا تھا، تاہم وہ عام انتخابات 2024 میں مظفرگڑھ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کو نااہل قرار دیدیا یاد رہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے جعلی یا کالعدم قرار دی گئی 7 تعلیمی اسناد حاصل کر کے نیا ’ریکارڈ‘ قائم کیا۔ انہوں نے یہ جعلی ڈگریاں ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور سے لے کر کراچی تک کے تعلیمی اداروں سے ’حاصل‘ کیں۔ تاہم، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے...
	پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 700 پوائنٹس بڑھ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دوپہر 12 بج کر 40 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 158,726.21 پوائنٹس پر تھا، جو 688.84 پوائنٹس یعنی 0.44 فیصد زیادہ ہے۔ کاروبار کے دوران آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری سیکٹرز میں خریداری کا رجحان غالب رہا۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس پہلی مرتبہ 1,57,000 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا بڑی کمپنیوں جیسے حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی او ایل، ایم سی بی اور این بی پی کے...
	فخر زمان کو غلط آؤٹ دینے والے تھرڈ امپائر نے پہلے میچ میں پاکستان کیخلاف تین غلط فیصلے دیے تھے جو ریویو میں واپس ہوئے تھے۔ اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے امپائر روچیرا پلیاگروگے کو بطور تھرڈ امپائر ذمہ داریاں دی گئی تھیں۔ یہ وہی امپائر ہیں جنہوں رواں ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ میں بھی تین غلط ایل بی ڈبلیو کے فیصلے دیے جو پاکستان کی جانب سے ریویو لینے پر واپس ہوگئے۔  گزشتہ روز کے میچ میں مذکورہ امپائر کو بطور تھرڈ امپائر لگایا گیا تھا مگر یہاں بھی اس نے فخر زمان کے...
	 لاہور فیکٹری ایریا کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 2موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔حادثے کے نتیجے میں 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، متوفین کی موقع پر شناخت نہ ہو سکی، لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں،ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی، جاں بحق افراد کے لواحقین کو تلاش کرنے کیلئے بھی کارروائی شروع کردی۔
	الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ، سربراہوں کے نام بھی سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025  سب نیوز  اسلام آباد:(آئی پی ایس) الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہو گئیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق آزاد عوام پاکستان پارٹی اور تجدید نظام پارٹی رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ محمد علی جبکہ تجدید نظام پارٹی کے چئیرمین خالد زمان ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نئی سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیے ہیں۔ دو نئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 170 ہو گئی ہے۔  روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
	ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر اپنے اخلاقی گراوٹ اور دیوالیہ پن کا عملی مظاہرہ کیا۔ میچ ختم ہونے کے بعد بھارتی ٹیم ایک بار پھر اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں اور امپائرز سے ہاتھ ملائے بغیر ڈریسنگ روم میں چلی گئی۔ تاہم بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم سے باہر بلا کر پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ صرف میچ آفیشلز سے ہاتھ ملانے کی ہدایت دی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گروپ مرحلے کے میچ میں بھی بھارت اور پاکستان کے کپتانوں نے ٹاس کے وقت اور کھلاڑیوں نے میچ کے اختتام پر ہاتھ نہیں ملایا تھا۔...
	بھارتی سپریم کورٹ نے ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی آزاد اور عدالت کی نگرانی میں ہونے والی تحقیقات کے لیے دائر عوامی مفاد کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ابتدائی رپورٹ کی بنیاد پر پائلٹس کو قصوروار ٹھہرانا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر کل کوئی یہ کہہ دے کہ پائلٹ اے یا بی کی غلطی تھی تو ان کے خاندان کو صدمہ پہنچے گا۔ اور اگر حتمی رپورٹ میں ان پر کوئی الزام ثابت نہ ہوا تو پھر کیا ہوگا؟ عدالت نے تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے افواہیں پھیلانے اور ذمہ داری عائد کرنے کے عمل کو خطرناک قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایئر انڈیا طیارہ کریش: زندہ بچ جانے والے واحد...
	بھارت نے پاکستان پر ایک اور حملے کا اشارہ دے دیا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان کو نام نہاد فوجی کارروائیوں کی دھمکیاں دیں۔ بھارتی وزیر دفاع نے حالیہ ’’آپریشن سندور‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا ”پارٹ ون“ یا ”پارٹ ٹو“ بھی ہو سکتا ہے۔  #WATCH | #OperationSindoor | Rabat, Morocco: At the interaction with the Indian community in Morocco, Defence Minister Rajnath Singh says, "The terrorists came here and killed our citizens after asking their religion. Humne kisi ka dharm dekh kar nahi, unka karm dekh kar maara… pic.twitter.com/EKiewH5xBo — ANI (@ANI) September 22, 2025   خیال رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد...
