2025-09-18@08:45:43 GMT
تلاش کی گنتی: 817

«فائنل جیت»:

(نئی خبر)
    ہمایوں خان نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے باعث رپورٹ آنے میں دیر ہوئی، امید ہے کہ پیر تک رپورٹ موصول ہوجائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں لگی آگ کی نوعیت کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ زیر زمین بڑا ذخیرہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاقے کورنگی کریک آگ کو لگے ہوئے سات دن سے زیادہ گزر چکے ہیں، آگ کی نوعیت اور زمین سے نکلنے والے پانی میں کمی آئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آگ ایک گھنٹے میں بجھائی جا سکتی ہے، لیکن اس سے گیس پھیل سکتی ہے اور گیس پھیلنے سے گرد و نواح میں نقصان پہنچ سکتا ہے۔ چیف فائر آفیسر نے...
    بنوں کے علاقے ڈومیل کاشو پل کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے افسر عدنان علی شاہ شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے افسر کرک سے بنوں آ رہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی گئی۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ Post Views: 1
    بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں واپسی تاحال مشکوک ہے۔ جمعے کے روز لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف ممبئی انڈینز کی ٹیم کا حصہ نہ بن پانے والے گیند باز کا رائل چیلنجرز کے خلاف 7 اپریل کو ہونے والا اگلا میچ کھیلنا بھی مشکوک ہوگیا ہے۔ تاہم، ای ایس پی این کرک انفو کے ماطبق جنوری میں کمر کی انجری کا شکار ہونے والے جسپریت بمراہ اس وقت ری ہیب میں ہیں اور جلد ہی ایکشن میں دِکھائی دیں گے۔ وہ اس وقت بنگالورو میں بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسیلینس میں ہیں اور فٹنس ٹیسٹ کے حتمی مراحل سے گزر رہے ہیں اور بی سی سی آئی کی میڈیکل...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ڈائریکٹر شفاعت علی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میرٹ پر مبنی دو خلابازوں کو چین میں تربیت کے لئے بھیجے گا۔یہ ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ پاکستان، بیجنگ کے خلائی سٹیشن کے تربیتی پروگرام میں حصہ لینے والا پہلا غیر ملکی ملک بن گیا ہے۔نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے شفاعت علی خان نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے پاکستانی خلابازوں کو تربیت دینے کے لئے چین کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے جس میں پی ایچ ڈی ہولڈرز، تجربہ کار پائلٹس اور مخصوص جسمانی ضروریات کو پورا کرنے والے گریجویٹس سمیت میرٹ کی بنیاد پر...
    ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان سمیت 40 سے زائد ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندیوں کے نفاذ کو روک دیا۔ یہ فیصلہ امریکی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سفری اسکریننگ کی جانچ کے بعد سامنے آیا۔ یہ متنازع ‘سفری پابندی’ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 جنوری کو جاری کردہ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت تجویز کی گئی تھی، جس کا مقصد امریکہ کو دہشت گردی اور سیکیورٹی خدشات سے محفوظ بنانا تھا۔ تاہم، انتظامیہ کی مقرر کردہ 21 مارچ کی ڈیڈ لائن خاموشی سے گزر گئی، اور بعد میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے تصدیق کی کہ پابندیوں کے نفاذ کے لیے کوئی نئی ٹائم لائن طے نہیں کی گئی۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان ٹیمی بروس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ویزا...
    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید انتقال کرگئے،  وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے  مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فاروق حمید کی عمر 80 برس تھی، انہوں نے ایک ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 43 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے جن میں انہوں نے 111 وکٹیں حاصل کیں۔ فاروق حمید نے 1964 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فاروق حمید کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور  مرحوم کی بلندی  درجات کی دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔  وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری اور سپرہائی وے فقیرا گوٹھ میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا  جبکہ بلدیہ اور ملیر میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری کے علاقے کورنگی الیاس گوٹھ بہار مدینہ مسجد کے قریب عیدالفطر کی چاند رات کو فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 42 سالہ کریم بخش ولد میر محمد جٹ کے نام سے کی گئی واقعے کے وقت مقتول گھر کے قریب اپنے بیٹے کے ہمراہ کھڑا ہوا تھا کہ 125 موٹرسائیکل سوار افراد نے...
    پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صوابی میں گدون اُتلہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نمازِ عید کے بعد مسجد کے سامنے فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 بھائی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں نمازِ عید کے دوران دو مساجد کے اندر اور باہر فائرنگ کے واقعات پیش آئے، جس میں 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صوابی میں گدون اُتلہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نمازِ عید کے بعد مسجد کے سامنے فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 بھائی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر، شیخ تمیم بن حمد الثانی اور عمان کے سلطان  ہیثم بن طارق سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انہیں عیدالفطر کے پْرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی اور دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی، اقتصادی، اور ثقافتی سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیرِ اعظم اور امیر قطر کے مابین اہم عالمی و علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیرِ اعظم نے غزہ میں امن کے قیام کیلئے امیر...
    علامتی فوٹو راجن پور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ڈاکو عمر لوند کو 2 ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل عمر لوند نے پولیس کے تعاون سے ڈاکو شاہد لوند کو ہلاک کیا تھا۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمال دین والی کے قریب پیش آیا، فائرنگ میں ملوث ڈاکو فرار ہوگئے۔ 
    مشتاق احمد بٹ نے اسلام آباد سے جاری بیان میں کہا کہ اس سے پہلے بھی سینکڑوں کشمیریوں کی جائیدادیں قابض انتظامیہ سربمہر کر چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ کی جانب سے سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی کی کروڑوں روپے مالیت کی آبائی جائیداد ضبط کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سراسر غیر قانونی، غیر آئینی اور جبرواستبداد پر مبنی اقدامات ہیں اور کشمیری عوام پر ظلم و جبر کا تسلسل ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے اسلام آباد سے جاری...
    وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں فنی تربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہواوے کے آئی سی ٹی تربیتی پروگرام سے نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے ہواوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن کی زیر قیادت پانچ رکنی وفد سے گفتگوکرتےہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن...
    کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں نوعمر لڑکے اور سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ نوعمر لڑکا ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق موچکو کے علاقے مشرف کالونی میں ڈاکوؤں نے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر نو عمر لڑکے کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ موچکو پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 15 سالہ عبداللہ ولد شہباز کے نام سے کی گئی جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عبداللہ گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا جسے موبائل فون چھیننے کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسے دونوں ہاتھوں پر گولیاں لگی تھیں۔ بوٹ بیسن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں فنی تربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہواوے کے آئی سی ٹی تربیتی پروگرام سے نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے ہواوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن کی زیر قیادت پانچ رکنی وفد سے گفتگوکرتےہوئے کیا ،جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و...
    اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں حریت کانفرنس کے رہنما کا کہنا کہ قابض فورسز سری نگر، سوپور، بانڈی پور، بڈگام اور دیگر اضلاع میں چھاپوں کے دوران حریت رہنمائوں کی رہائش گاہوں کو خاص طور پر نشانہ بنا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سابق کنوینر محمد فاروق رحمانی نے بھارتی حکام کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں چھاپوں اور تلاشی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائٰع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض فورسز سری نگر، سوپور، بانڈی پور، بڈگام اور دیگر اضلاع میں چھاپوں کے دوران حریت رہنمائوں کی رہائش گاہوں کو خاص...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت دیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین اور قرار واقعی سزا یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں، شرپسند عناصر کی معصوم لوگوں کے خلاف بزدلانہ کارروائیاں ان کی حیوانیت کی واضح عکاسی کرتی ہیں لیکن شرپسند عناصر کے ملک دشمن عزائم کو کبھی کامیاب نہیں...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمگیریت کیلئے جامع سوچ کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے جس سے تمام اقوام خصوصاً ترقی پذیر معیشتوں کو فائدہ پہنچے۔انہوں نے یہ بات آج چین میں ایشیاء سالانہ کانفرنس 2025 کیلئے منعقدہ بائو فورم کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔عالمی معاشی نظام میں بڑھتی ہوئی عدم مساوات پر روشنی ڈالتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمگیریت نے ایک ارب سے زائد افراد کو غربت سے نجات دلائی ہے لیکن یہ اب بھی جنوبی ممالک کو نظر انداز کرتے ہوئے ترقی یافتہ معیشتوں کو غیر مساوی طور پر فائدہ پہنچا رہا ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان عالمگیریت کے زیادہ متوازن ماڈل کا حامی ہے جو منصفانہ تجارت،...
    بیجنگ (ممتازرپورٹ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 2025 کے بوآو ایشیا فورم کے سالانہ اجلاس میں “جامع عالمگیریت کو حاصل کرنے کے راستے اور اقدامات” کے ضمنی فورم میں اہم خطاب کیا اور عالمگیریت کے نظام میں اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لیے تعمیری تجاویز پیش کیں۔  انہوں نے اپنے خطاب میں خاص طور پر چینی صدر شی جن پھنگ کے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشیٹو کا ذکر کیا، جس نے بین الاقوامی تعلقات کی تعمیر کے لیے اہم رہنمائی فراہم کی ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ موجودہ عالمگیریت کے عمل کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ تجارتی تحفظ پسندی میں اضافہ ترقی پذیر ممالک کی برآمدات کو شدید طور پر محدود کر رہا ہے، عالمی قرضوں کا بحران مسلسل بڑھ رہا...
    وزیر خزانہ کا بوآو فورم میں زیادہ منصفانہ اور جامع عالمگیریت کے نظام کی تعمیر کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :2025 کے بوآو ایشیا فورم کے سالانہ اجلاس میں “جامع عالمگیریت کو حاصل کرنے کے راستے اور اقدامات” کے ضمنی فورم میں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایک اہم خطاب کیا اور عالمگیریت کے نظام میں اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لیے تعمیری تجاویز پیش کیں۔ بدھ کے روزانہوں نے اپنے خطاب میں خاص طور پر چینی صدر شی جن پھنگ کے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشیٹو کا ذکر کیا، جس نے بین الاقوامی تعلقات کی تعمیر کے لیے اہم رہنمائی فراہم کی ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ موجودہ عالمگیریت کے عمل کو متعدد...
    —فائل فوٹو پولیس نے قمبر شہداد کوٹ میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 1 زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ کوٹ ادو: پولیس کی موہانہ گینگ کے خلاف کارروائی، 4 کارندے گرفتارکوٹ ادو میں پولیس نے موہانہ گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق قمبر شہداد کوٹ کے علاقے محمودآباد روڈ پر فائرنگ کے تبالے کے بعد متعداد جرائم میں مطلوب ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان سے درج مقدمات کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
    معروف اداکار جاوید شیخ کے بیٹے اور اداکار شہزاد شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ ان پر مشہور شخصیت کے بیٹے ہونے کا کوئی مثبت اثر نہیں پڑا بلکہ بعض اوقات اس کا منفی اثر زیادہ محسوس ہوا ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کے دوران میزبان کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے شہزاد شیخ نے اپنی جدوجہد اور انڈسٹری میں آنے کے تجربات پر بات کی شہزاد شیخ نے بتایا کہ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ اگر کسی کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے تو اس کے بچوں کے لیے کامیابی کا سفر آسان ہو جاتا ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایک پلیٹ فارم ضرور مل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ Post Views: 1
    وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جعلی راجکماری سعودی عرب سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی گرفتاری کے احکامات دے رہی تھیں۔ مشیراطلاعات بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا کہ پنجاب میں یومِ پاکستان منانے پر پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ قابلِ مذمت ہے۔گزشتہ رات مساجد سے بھی کارکنوں کو اٹھا کر جیلوں میں ڈال دیا گیا۔ جعلی راجکماری سعودی عرب سے  پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کے احکامات دے رہی تھیں۔ فارم 47 کی وزیر اعلیٰ مریم نواز رمضان میں بھی فسطائیت سے باز نہیں آ رہیں۔ مزید پڑھیں: امریکا افغانستان میں مذاکرات کیلیے پہنچ گیا مگر وفاقی حکومت ہمیں اجازت نہیں دے...
    شہر کے مختلف علاقوں میں تیز دھار آلے کے وار اور فائرنگ سے خاتون سمیت دو  افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شیر شاہ کے علاقے محمدی روڈ پر ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر تیز دھار آلے کے وار سے خاتون کو زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال لیجایا گیا۔ شیرشاہ پولیس کے مطابق مضروبہ کی شناخت 52 سالہ صفیہ کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دریں اثنا لی مارکیٹ الخیر ہوٹل کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 35 سالہ سید بلال شاہ نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ بغدادی پولیس کے مطابق واقعہ اتفاقیہ گولی...
    پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ 2025ء) یوم پاکستان کی مناسبت سے سفارتخانہ پاکستان پیرس میں پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں پاکستانی تارکین وطن، میڈیا کے نمائندوں اور سفارتخانے کے عہدیداروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے مہمانوں کا استقبال کیا اور یوم پاکستان کو یکجہتی اور یکجہتی سے منانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی تاریخ میں 23 مارچ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور تحریک آزادی کے قائدین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان فرانس تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے...
    ایک بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے کہا کہ حکمرانوں سمیت ملک میں بسنے والی ہر اکائی بابائے قوم سے تجدید عہد کرتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کی ترقی کے لئے ہر ممکنہ کوشش کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ قائداعظم مسلم دنیا کے وہ واحد رہنما ہیں کہ جنہوں نے نہ صرف تئیس مارچ انیس سو چالیس کو قرار داد پاکستان پیش کی بلکہ اس موقع پر فلسطین میں غاصب جعلی ریاست اسرائیل کے قیام کے لئے جاری ناپاک صیہونی سازشوں کا پردہ بھی چاک کیا اور قرارداد پاکستان کے...
    کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد سے دو سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر مقامی فیکٹری کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ جہاں اس کی شناخت 45 سالہ عطااللہ کے نام سے کی گئی جسے بعدازاں اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ مضروب کو پیٹ پر گولی لگی تھی۔ پیر آباد کے علاقے میٹروول فرنٹیئر کالونی خیبر بازار کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 60...
    سوات اور کوہاٹ میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔سوات کے علاقے قلاگے میں گھریلو جھگڑے پر دیور نے فائرنگ کرکے بھابھی کو قتل کر دیا جبکہ کوہاٹ میں جنگل خیل چار باغ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ دریں اثنا سوات میں دوشا گرام میں کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق محمود آباد عوامی چورک گلی نمبر 3 میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعہ میں 36 سالہ حنا زوجہ زاہد زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ ایس ایچ او بلوچ کالونی مظہر کانگو نے بتایا ابتدائی طور پر واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔تاہم، فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا معلوم نہیں ہو سکا جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے پورٹ قاسم چورنگی طارق ہوٹل کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے 25 سالہ اختر حسین جبکہ بن قاسم کے...
    امیتابھ بچن اور ریکھا کی کامیاب فلمی جوڑی کے درمیان رومانوی تعلقات کی داستانیں زبان زد عام رہی ہیں لیکن کم ہی لوگ محبت کی اس کہانی کی مکمل حقیقت سے واقف ہیں۔ اس حوالے سے معروف ولن اداکار رنجیت بیدی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ریکھا کا اصل مسئلہ یہ تھا کہ وہ بہت زیادہ خبروں میں رہنا پسند کرتی تھیں۔ ولن اداکار رنجیت نے انکشاف کیا کہ ریکھا بہت ضد کیا کرتی تھیں اور اُن کے امیتابھ بچن کے درمیان تعلقات کبھی اچھے نہیں تھے۔ اداکار نے مزید کہا کہ کچھ عرصے بعد دونوں کے تعلقات بہتر ہونا شروع گئے تھے لیکن اس میں کبھی گرم جوشی نہ آسکی تھی۔ ولن اداکار رنجیت نے یہ بھی بتایا کہ ریکھا اور امیتابھ بچن دونوں الگ الگ راستوں کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے ثابت کردیا کہ ان کی پہلی اور آخری ترجیح بانی پی ٹی آئی ہے۔ ملکی سلامتی کی ان کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی والوں کا نصب العین ہے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں۔ وطن دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے لیکن پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کررہی ہے۔ اس سے بڑھ کر وطن دشمنی اور کیا ہوسکتی ہے۔ اپوزیشن اتحاد نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کی ان کیمرا بریفنگ کا بائیکاٹ کر دیا، محمود اچکزئی نے کہا  پاکستان کے حالات تقاضا کرتے ہیں تمام ایم این...
    غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 مارچ ۔2025 ) حماس نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں فضائی حملوں کے نتائج کا مکمل ذمے دار اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو ٹھہرایا ہے تنظیم نے ان حملوں کو نہتے شہریوں کے خلاف دھوکے پر مبنی جارحیت قرار دیا اسرائیلی حملوں کے حوالے سے جاری ایک پریس ریلیز میں حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل فائر بندی معاہدے سے مکر گیا ہے اس نے غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے.(جاری ہے) عرب نشریاتی ادارے کے مطابقحماس نے معاہدے میں شامل ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فائر بندی معاہدے کو توڑنے کی پوری ذمے داری اسرائیل پر عائد کریں...
    رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نےنیتن یاہو پر الزام عائد کیا کہ وہ سیکیورٹی چیف کو ہٹا کر قطر گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے حماس سے شکست تسلیم کرنے والے ملک کی داخلی سیکیورٹی ایجنسی شِن بیٹ کے سربراہ رونن بار کو عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ سیکیورٹی ادارے کے سربراہ پر مکمل اعتماد ہونا ضروری ہے اور اب انہیں رونن بار پر اعتماد نہیں رہا۔ اسرائیلی وزیراعظم کا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب شِن بیٹ نے 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے کو روکنے میں ناکامی تسلیم کی تھی۔...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)ایئرپورٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے معروف دینی شخصیت مفتی عبدالباقی نورزئی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ مفتی عبدالباقی کو مسلح افراد نے ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور مفتی عبدالباقی نورزئی کے جسد خاکی کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اس حوالے سے علاقے میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فٹیجز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
    اسلام آباد: پاکستان کی ٹینس ٹیم نے ترکی میں آئی ٹی ایف ماسٹرز 45+ ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ ترکی کے شہر مناوگت میں منعقدہ ایونٹ میں پہلی بار مقابلہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے دنیا کی چند سرفہرست ٹینس ممالک کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستانی ٹیم کپتان اعصام الحق قریشی کی قیادت میں عقیل خان اور شہریار سلامت پر مشتمل تھی۔ اس میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 21 ممالک نے حصہ لیا جہاں پاکستان نے رومانیہ اور میزبان ملک ترکی کو 3-0 سے شکست دے کر گروپ مرحلے میں غلبہ حاصل کیا۔ کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کو 2-1...
    نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے بعد وائس آف امریکا کی پیرنٹ ایجنسی سمیت 6 دیگر وفاقی ایجنسیاں معطل،صدارتی دستخط کے بعد وائس آف امریکا کے متعدد ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 40 سے زائد زبانوں میں کام کرنے والے بین الاقوامی میڈیا براڈکاسٹر وائس آف امریکا کے متعدد کارکنوں کو مکمل تنخواہ اور مراعات کے ساتھ انتظامی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ وائس آف امریکا کی پیرنٹ ایجنسی یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا کے ہیومن ریسورس ایگزیکٹو کی جانب سے بھیجی گئی ای میلز میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کام کے احاطے میں داخل نہ ہوں اور نہ ہی داخلی...
    نئی دہلی — بھارت اور بنگلہ دیش کی بحریہ نے رواں ہفتے خلیجِ بنگال میں مشترکہ مشقیں کی ہیں۔ ‘بونگوساگر’ نامی مشقوں میں بھارتی بحریہ کی جانب سے آئی این ایس رن ویر اور بنگلہ دیش بحریہ کی جانب سے بی این ایس ابو عبیدہ نے حصہ لیا۔ ‘پریس انفارمیشن بیورو'(پی آئی بی) نے بحریہ کے ایک بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ اس مشق نے دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان باہمی اشتراک اور جنگی صلاحیتوں اور مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز کے تعلق سے جوابی کارروائی کی اہلیت اور باہمی اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔ ‘سیکیورٹی اینڈ گروتھ فار آل ان دی ریجن’ (بونگوساگر) نامی اس مشق کی اہم سرگرمیوں میں سطح پر فائرنگ، اسٹریٹجک جنگی...
    گلگت بلتستان میں 4 نایاب برفانی تودے کی موجودگی سامنے آئی ہے۔ برفانی تیندوے کی موجودگی حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی صحت کے لئے خوش آئند خبر ہے۔ برفانی چیتوں کی شاندار تصویر وائلڈ لائف واچر سخاوت علی اور چیف کنزرویٹر پارکس اینڈ وائلڈ لائف، فاریسٹ، وائلڈ لائف اینڈ انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ، گلگت بلتستان ڈاکٹر ذاکر حسین نے گلگت بلتستان کے پہاڑوں سے حاصل کی۔ ماہرین کے مطابق برفانی تیندوے عام طور پر چھپ کر رہنے والے جانور ہوتے ہیں اور ان کا اس طرح نظر آنا ایک غیر معمولی واقعہ ہے جو اس خطے میں ان کی افزائش اور بہتر ماحول کی علامت ہو سکتا ہے۔ برفانی تیندوا دنیا کے نایاب اور معدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں میں شامل...
    امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کےدرمیان دفاع، سیکورٹی اورتعلیم کے شعبوں میں تعاون کی بہت اہمیت ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے پاک امریکا تعلقات مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی میں سیاسی شمولیت بڑھانے اوردہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں پر زوردیا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کو امریکی سیاست میں مزید متحرک ہونے کی ترغیب دی گئی اور پاک امریکا تعلقات میں مزید تعاون کے لیے اسٹریٹجک فریم ورک کی ضرورت پر زوردیا گیا۔جنرل برگمین نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لیے...
    امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے پاک امریکا تعلقات مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دفاع، سکیورٹی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کی بہت اہمیت ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے پاک امریکا تعلقات مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی میں سیاسی شمولیت بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کو امریکی سیاست میں...
    نواز شریف کا پارلیمنٹ کی بالادستی، عوامی مفاد میں قانون سازی اور جمہوریت کے استحکام کی ضرورت پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ کی بالادستی، عوامی مفاد میں قانون سازی اور جمہوریت کے استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی کے امور اور پارلیمانی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے نواز شریف کو قومی اسمبلی کے جاری اجلاس، قانون سازی کے عمل، اہم پارلیمانی امور اور سولہویں...
    مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان جنین کے علاقے خلہ السوہ میں بھی مسلح جھڑپیں ہوئیں۔ یہ جھڑپیں ایک ایسے وقت میں ہوئی جب جنین شہر میں مسلسل پچاسویں روز اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین کے علاقوں مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض فوجیوں اور آباد کاروں کے خلاف فلسطینیوں کی 20 مزاحمتی کارروائیوں کے وقعات ریکارڈ کیے گئے۔ فلسطین انفارمیشن مرکز ’معطی‘نے رپورٹ کیا کہ اس نے مغربی کنارے اور یروشلم میں 16 مختلف مقامات پر فائرنگ، مسلح جھڑپوں، آباد کاروں کے ساتھ تصادم، ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے، جھڑپوں اور پتھراؤ کے ساتھ ساتھ ایک مظاہرے کو ریکارڈ کیا۔ رام اللہ کے قصبوں ابو شخیدم اور المزرعہ الغربیہ...
    JENIN, PALESTINIAN TERRITORIES: اسرائیل کی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارےمیں کارروائیوں کے دوران 60 سالہ بزرگ خاتون سمیت 6 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے جینین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بزرگ خاتون سمیت 6 افراد کو شہید کردیا ہے جو حالیہ برسوں میں کارروائیوں کے دوران ہونے والی سب سے زیادہ شہادتیں ہیں۔ اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ پولیس اسپیشل فورسز کی فلسطین کے علاقے جینین میں ایک گھر میں کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس سے دو افراد شہید ہوگئے۔ بیان میں کہا گیا کہ منگل کو اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کرنے والے ایک فلسطینی کو بھی شہید کردیا...
    تاجہ بانڈہ میں مبینہ ملزمان رات کی تاریکی میں دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔ پولیس تھانہ رستم نے قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقہ چارسدہ میں غیرت کے نام پر فائرنگ سے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد قتل کردیے گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رستم کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔ تاجہ بانڈہ میں مبینہ ملزمان رات کی تاریکی میں دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔ پولیس تھانہ رستم نے قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
    نیتن یاہو نے اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی کے سربراہ سے استعفا مانگ لیا، شن بیت چیف کا منہ پر انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز یروشلم (سب نیوز )اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے مبینہ طور پر شِن بیت (اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی) کے سربراہ رونین بار سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے، تاہم بار نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا چینل این 12 کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ جمعرات کو ایک سخت ملاقات میں نیتن یاہو نے بار سے کہا کہ حکومت نے شِن بیت کی تحقیقات کا انتظار کیا، اور اب چابیاں حوالے کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بار نے کہا کہ اگر نیتن یاہو انہیں عہدے...
    خیبرپختونخوا: مردان میں پسند کی شادی کرنیوالی خاتون بچے اور سسر سمیت قتل WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز مردان: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں غیرت کےنام پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے 19 سالہ خاتون اس کا ایک سال کا بیٹا اور سسر جاں بحق ہوگئے، خاتون نے دو سال قبل پسند کی شادی کی تھی، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر غیرت کے نام پر قتل کا معلوم ہوتا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ بھی تحقیقات کے بعد ہی کہا...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں غیرت کے نام پر فائرنگ سے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد قتل کردیے گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رستم کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔  تاجہ بانڈہ میں مبینہ ملزمان رات کی تاریکی میں دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔ پولیس تھانہ رستم نے قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
    تراویح کے دوران فائرنگ کرکے پولیس اہل کار سمیت 3 افراد قتل کردیے گئے۔ پولیس کے مطابق نارووال میں دیرینہ دشمنی پر نماز تراویح پڑھتے افراد پر نامعلو م افراد نے  اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے اسپیشل برانچ کے اہل کار سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ او سٹی نارووال توحید الرحمان کے مطابق انعام اللہ بٹ کی حویلی کے کمرے میں نماز تراویح ادا کی جا رہی تھی کہ نامعلوم نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ٹرانسپورٹر عمران بٹ، شاہد بٹ سمیت اسپیشل برانچ پنجاب پولیس کا اہلکار ظفر اقبال جاں بحق ہو گئے جب کہ شہباز نامی شخص شدید زخمی ہو گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین کی...
    دبئی(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر نہ صرف چمچماتی ٹرافی تھامی بلکہ کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔اتوار کو بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز اسکور کیے۔ بھارت نے ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔فائنل...
    بھارت نے تیسری مرتبہ  آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیت کر 22 لاکھ 40 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم بھی اپنے نام کی۔ نیوزی لینڈ دوسری مرتبہ یہ اعزاز  نہ جیت سکی لیکن فائنل میں رسائی کے بعد بطور رنر اپ ٹیم نے 11 لاکھ 20ہزار ڈالرز انعام حاصل کیا،  سیمی فائنل  میں  سفر ختم کر دینے والی آسٹریلیا اور جنوبری افریقا کی ٹیمیوں نے 60 ہزار ڈالرز کا انعام ضرور پالیا۔ واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی  کے لیے 69 لاکھ ڈالرز کی مجموعی انعامی رقم رکھی گئی تھی۔
    چیمپئنز ٹرافی فائنل، نیوزی لینڈ کا بھارت کو جیت کیلئے 252رنز کا ہدف WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دے دیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔ کیویز کی جانب سے ڈیری مچل 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ مچل بریسویل 53 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، ان دونوں کے سوا کوئی کیوی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ول ینگ 15، راچن رویندرا 37، کین ولیمسن 11، ٹام...
    آئی سی سی   چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دے دیا۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیرل مچل 63 اور مائیکل بریس ویل کے 53 رنز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔ ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی اوپنرز نے ٹیم کو 57 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد اوپنر ول ینگ 23 گیندوں پر 15 رنز بنانے کے بعد ورون چکرورتی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ 69 کے مجموعی اسکور پر رچن روندرا 29 گیندوں پر 37 رنز بنانے کے بعد...
    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں یہ مقابلہ ہورہا ہے جہاں نیوزی لینڈ کے کپتان مچیل سینٹنر نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ٹاس کے موقع پر کیوی کپتان مچیل سینٹنر نے بتایا کہ بولر میٹ ہینری انجری کے باعث فائنل نہیں کھیل رہے، انہوں نے کہا کہ توقعات کے مطابق بھارتی شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود ہے۔ آج بھارت اور نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 25 سال بعد مدمقابل ہیں، 25 سال قبل نیروبی میں کھیلےگئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو کرس کینز کی شاندار سنچری کی بدولت 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ خیال رہے کہ بھارت پانچویں بار چیمپئنز ٹرافی کا فائنل...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں اور پریشر بڑھائیں۔ اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ جلد وکٹیں لیکر کیویز پر پریشانی بڑھانا چاہتے ہیں، کوشش کریں گے ایک اور آئی سی سی ٹرافی وطن واپس لیکر جائیں۔ نیوزی لینڈ کا اسکواڈ: کپتان مچل سینٹنر، ول ینگ، راچن رویندرا، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، کائل جیمیسن، نیتھن اسمتھ اور ول...
    چیمپئینز ٹرافی فائنل؛ نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز دبئی: آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں اور پریشر بڑھائیں۔ اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ جلد وکٹیں لیکر کیویز پر پریشانی بڑھانا چاہتے ہیں، کوشش کریں گے ایک اور آئی سی سی ٹرافی وطن واپس لیکر جائیں۔ نیوزی لینڈ...
    آئی سی سی چئمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم دبئی میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت نے فائنل تک پہنچنے کے سفر میں بغیر کسی شکست کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ بھارت کے خلاف گروپ اسٹیج میں شکست کے باوجود، نیوزی لینڈ نے تمام شعبوں میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف بھرپور فتح حاصل کی۔ واضح رہے کہ گروپ اسٹیج میں دونوں ٹیمیں دبئی میں آمنے سامنے آئیں تھی، جہاں روہت شرما کی ٹیم...
    میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے طورو اسپتال منتقل کیا، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں 2 زخمی بچوں کو لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مردان میں فریقین کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق مردان کے علاقے طورو قاسم میرہ کڑپندی میں فائرنگ  سے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچی۔ میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے طورو اسپتال منتقل کیا، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں 2 زخمی بچوں کو لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ...
    مردان(نیوز ڈیسک)مردان میں اراضی کے تنازع پر دو گرہوں میں فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مردان کے علاقے طورو قاسم میرہ کڑپندی میں دو گروپوں کے درمیان اراضی کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ ڈی ایس پی کے مطابق جاں بحق افراد میں باپ اور بیٹے شامل ہے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ مزیدپڑھیں:ناقص کارکردگی پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اظہار برہمی، محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان کر دیا
    — فائل فوٹو مردان کے علاقے طورو قاسم میرہ میں آب پاشی کے نالے کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہےفائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد کی جان چلی گئی۔ پنجاب: مختلف شہروں سے 10 دہشتگرد گرفتارکاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشنز کرتے ہوئے مختلف شہروں سے10 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ ڈی ایس پی ارشاد خان کے مطابق فائرنگ سے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔فائرنگ سے 2 راہگیر بچوں سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    مردان میں آبپاشی کے نالے پر ہونے والے تنازع پر دو گرہوں میں فائرنگ سے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق مردان کے علاقے طورو قاسم میرہ کڑپندی میں دو گروپوں کے درمیان آبپاشی کے نالے کے تنازع پر جھگڑا ہوا اور فائرنگ کے تتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈی ایس پی ارشاد خان کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں تین بھائی بھی شامل ہیں جبکہ فائرنگ سے دو راہگیر بچوں سمیت 3 افراد زخمی بھی ہو گئے۔
    خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں تین بھائیوں سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ مردان کے علاقہ طورو میں پیش آیا جہاں دیرینہ دشمنی پر مخالف گروپ نے فائرنگ کر کے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا، مقتولین کی شناخت مرزا خان، جمال شاہ اور ظاہر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، اس حوالےسے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ، جلد ملزمان قانون کی...
    مردان: فریقین کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں  3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق مردان کے علاقے طورو قاسم میرہ کڑپندی میں فائرنگ  سے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچی۔ میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے طورو اسپتال منتقل کیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں 2 زخمی بچوں کو لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ایک فریق کے 3 بھائی جب کہ دوسرے فریق کا ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ پولیس نے واقعے کے بعد شواہد اکٹھے کرکے اور لوگوں کے بیانات لے کر واقعے کی...
    بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہےکہ رواں سال چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے۔ تبادلوں کی نصف صدی پر نظر ڈالتے ہوئے، ہم سمجھتے ہیں کہ سب سے قیمتی تجربہ باہمی احترام ہے، سب سے مضبوط محرک قوت باہمی مفاد اور جیت جیت کے نتائج ہیں، سب سے بڑا اتفاق رائے کثیرالجہتی ہے، اور سب سے درست سمت شراکت داری ہے۔جمعہ کے روز وانگ ای نے ایک پر یس کا نفر نس میں کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں، چین۔یورپی یونین تعاون نے بڑی پیش رفت کی ہے۔آج، چین۔یورپی یونین کی معیشتوں کا حجم دنیا کی کل معیشتوں کا ایک تہائی سے زیادہ ہے ، اور چین۔یورپی یونین...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے مستقبل سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوچکی ہیں اور بتایا جارہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا نتیجہ اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ روہت شرما مستقبل میں ٹیم کے کپتان رہیں گے یا نہیں۔ ٹائمز آف انڈیا نے اپنے ذرائع سے خبر دی ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی نظریں اس وقت اگلی ٹیسٹ چیمپیئن شپ اور 2027 کے ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں اور بورڈ چاہتا ہے کہ کوئی ایسا کپتان مقرر کیا جائے جو ان اہم ایونٹس میں ٹیم کی بہتر انداز میں نمائندگی کرسکتا ہو۔ مزید پڑھیں: روہت شرما کا ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل، ٹنڈولکر اور گنگولی پیچھے رہ گئے بھارتی اخبار نے یہ بھی بتایا...
    لاہور(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 363 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے شاندار سنچریاں بنائیں، دونوں نے دوسری وکٹ پر 164 رنز کی شراکت بنائی۔ رویندرا نے 108 رنز بنائے اور ان کی اننگز میں ایک چھکا اور تیرہ چوکے شامل ہیں۔ کین ولیمسن نے بھی 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مددسے 102رنزکی اننگزکھیلی، آخر میں ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے بھی ہاتھ دکھائے ، ڈیرل مچل 49رنزبناکرآؤٹ ہوئے...
    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا اور مولانا عبدالحق ثانی سے ان کے والد مولانا حامد الحق کی شہادت پر فاتحہ خوانی کی۔جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا راشدالحق سمیع اور دیگر راہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے مولانا حامد الحق حقانی شہید کے فرزند اور ان کے سیاسی جانشین مولانا عبد الحق ثانی، جامعہ کے نائب مہتم مولانا راشدالحق سمیع، اساتذہ اور طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا حامد الحق کی شہادت ہم سب کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔ مولانا سمیع الحق شہید کے بعد مولانا حامد الحق نے دارالعلوم کے...
    مجلس مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے علماء مشائخ و ذاکرین نے کہا کہ اہل بیتؑ سے بغض و عناد گمراہی و ضلالت و جہنم کی نشانی ہے، اہل بیتؑ سے عقیدت و محبت کرنیوالے بلاامتیاز مسلک شیعہ و سنی استعمار کے خلاف متحد و بیدار ہوجائیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیراہتمام مرکزی بانی صدر حجۃ الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ جامع مسجد و امام بارگاہ نور ایمان ناظم آباد میں دختر رسولؐ، زوجہ مولا علیؑ، ام الحسنین کریمینؑ، خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزہراءؑ کے یوم وصال پر منعقدہ مجلس مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ و ذاکرین نے کہا ہے کہ خاتون جنت سیدہ فاطمۃ...
    چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت لیا ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے اور نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔آج کے میچ کی فاتح ٹیم 9 مارچ کو دبئی میں بھارت سے فائنل میچ کھیلے گی۔رواں ایونٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہی جب کہ نیوزی لینڈ نے ایک میچ بھارت سے ہارا ہے۔باہمی میچوں میں دونوں ٹیموں کا تقابل کریں تو جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔ اب تک کھیلے گئے 73 میچوں میں 42...
    لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی سیمی قذاقی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، یہاں اوس نہیں ہونی چاہیے۔ ہم جانتے ہیں کہ ان کنڈیشنز میں کیا توقع رکھنی چاہیے۔ ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلا میچ مختلف کنڈیشنز میں تھا، آج ہم ایک مضبوط ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں اور امید ہے کہ جنوبی افریقا پر دباؤ ڈال سکیں گے۔ جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بیٹنگ کو ترجیح دیتے لیکن اب...
    بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے ولا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے لاہور پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا فیملی کے ہمراہ لاہور پہنچے ہیں اور کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل دیکھیں گے۔ دوسری جانب دیگر کرکٹ بورڈ کے سربراہان بھی کل لاہور پہنچیں گے۔
    دبئی(سپورٹس ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کےلیے 265 رنز کا ہدف دے دیا۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد بھارتی ٹیم کو آغاز تو اچھا ملا لیکن صرف تھوڑی دیر کا، تیسرے اوور میں 4 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد آسٹریلوی بیٹرز نے اچھی بیٹنگ کی اور 8 اوور میں اسکور 53 تک پہنچا دیا۔ بعدازاں اگلے اوور میں آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 54 رنز پر گر گئی جب سیٹ ہونے والے بیٹر ٹریوس ہیڈ 39 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر بھارتی ٹیم کو پریشر میں لائیں اور وکٹیں لیں۔ اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ اسپنرز کیساتھ اٹیک کریں گے تاہم کینگروز کو پریشر میں لائیں۔ بھارت کا اسکواڈ: کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور ورون چکراورتھی آسٹریلیا کا اسکواڈ: اسٹیو اسمتھ کپتان، کوپر...
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کر کے 4 رکنی بھتہ خور گینگ کو ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم متاثرہ شہری کا بھتیجا اور واردات کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ کراچی: بھتیجے کی فائرنگ سے چچا جاں بحقکراچی کے علاقے لیاقت آباد بی ون ایریا میں بھتیجے کی فائرنگ سے زخمی چچا دم توڑ گیا۔ ملزمان نے 25 جنوری کو شاہ ولی اللّٰہ نگر کے رہائشی سے بھتے کا مطالبہ کیا تھا۔بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے شہری اور اس کے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
    آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے کے لیے تیار ہے اور دبئی کی کنڈیشنز سے آگاہ ہے۔ بھارت نے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے ہیں اور اسٹیو اسمتھ پُر اعتماد ہیں کہ ان کے کھلاری کنڈیشنز کو جلدی سمجھ لیں گے۔ میچ سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ اس میچ میں بس اپنا کھیل کھیلنا پیش کرنا، کنڈیشنز استعمال کرنا 100 اوورز تک اچھا کھیلنا ہوگا۔ دو اچھی ٹیمیں کھیلنے جارہی ہیں، اس میچ کو ایک اچھا مقابلہ ہونا چاہیئے۔ آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ ان کو لگتا ہے کہ یہ میچ اس بات پر انحصار...
    سابق سیکریٹری جنرل سلمان فاروقی کی اہلیہ اور ریاست بنگال کے نواب بہادرالدین حیدر کی نواسی شاہ تاج فاروقی انتقال کرگئی ہیں۔ ا ن کا جناز ہ کراچی کلفٹن میں واقع ان کی رہائش گاہ سے منگل کو دن ساڑھے گیارہ بجے اٹھایا جائے گا اور ڈی ایچ اے کی سلطان مسجد میں ظہر کی نماز کے بعد پڑھا جائے گا، بعدازاں پی ای سی ایچ ایس قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ شاہ تاج فاروقی پولیٹیکل سائنس و انٹرنیشنل ریلیشنز کی پروفیسر اور ہیلن کیلر ماڈل سپیشل ایجوکیشن سنٹر اسلام آباد کی بانی سربراہ تھیں۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز نے ریلوے پولیس سمیت دیگر اداروں میں مستقل بنیاد پر بھرتیاں کرنے کی سفارش کردی، کمیٹی نے ریلوے ملازمین کی پنشن سے متعلق یونیفارم پالیسی کی بھی سفارش کی ہے۔ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کا اجلاس جام سیف اللہ خان کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ریلوے پولیس سے متعلق کئی شکایات مل رہی ہیں، گزشتہ 2 ماہ میں ریلوے پولیس میں ٹرانسفر پوسٹنگ کا ریکارڈ کمیٹی کو جمع کرائیں۔سینیٹر شہادت اعوان نے استفسار کیا کہ ریلوے پولیس سمیت دیگر اداروں میں نئے لوگوں کی بھرتیوں کی ضرورت ہے، ریلوے میں لوگوں کو کنٹریکٹ پر نہیں مستقل بنیاد...
    چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ،ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ پہنچ چکی ہیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے جہاں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہیں، کیویز اور بھارتی سورماؤں کا یہ میچ اس لیے اہم ہے کہ اس کے نتیجے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی پوزیشن واضح ہوجائے گی۔ اس میچ کے بعد پتہ چلے گا کہ کون سی ٹیم سیمی فائنل میں کس سے مقابلہ کرے گی۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں بھارت، نیوزی...
    شمالی وزیرستان: بمبار نے بارود بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی، 2 فوجی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز شمالی وزیرستان کے علاقے ایدک میں خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں 2 فوجی شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حملے میں 2 شہریوں سمیت کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے، حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ شہدا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لیے آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ لکی مروت میں پولیس پر حملہدوسری جانب لکی مروت کے علاقے عباسہ خٹک میں فائرنگ...
    خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے گاؤں جلبئی میں گھر کے اندر ذہنی مریض شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق  پولیس ذرائع نے کہا کہ گھر میں فائرنگ سے ابراہیم نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق  فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، رپورٹ کے مطابق ملزم  شخص ذہنی مریض بتایا جاتا ہے۔
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں ججز کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔ ججز کی تعداد8 سے بڑھا کر 13 کردی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 5 ججز کو شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی جس کے بعد آئینی بینچ میں 5 ججز کا اضافہ کر دیا گیا۔ بعدازاں تعداد 8 سے بڑھ کر 13 ہوگئی ہے۔ ان ججز میں جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس شکیل احمد، جسٹس اشتیاق ابراہیم،  اور جسٹس صلاح الدین پنہور شامل ہیں۔ بلوچستان سے جسٹس ہاشم کاکڑ، اسلام آباد سے جسٹس عامر فاروق، کے پی سے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد، سندھ سے جسٹس صلاح الدین پنہور آئینی بینچ...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن 10 نمبر آفریدی محلے میں فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں خاتون زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ مومن آباد پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 30 سالہ امینا کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔ دریں اثنا کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن جلال چوک کے قریب فائرنگ سے 18 سالہ مدثر زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ آپ فاروق ستار کی باتوں کو سنجیدہ لیتے ہیں؟ فاروق ستار اور ان کی جماعت کا اس وقت وجود نہیں، لوگوں نے فاروق ستار کو ہر طریقے سے پرکھ لیا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ فاروق ستار چاہتے ہیں کہ ہم نفرت انگیز بات کریں اور ان کا جواب دیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بسوں کی خریداری کے لیے فنڈ نہیں دیئے، وزیرِ اعظم وعدے کے مطابق 180 الیکٹرک بسیں فراہم کریں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے اینٹی نارکوٹکس کو آٹو میٹڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈبل کیبن گاڑیوں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا فائدہ اب زرعی ٹیوب ویل صارفین اور 300یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو بھی ملے گا.جون 2015سے 300یونٹ والے صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا فائدہ روک دیا گیا تھا،جبکہ دسمبر 2010سے زرعی ٹیوب ویل صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی ختم کردی گئی تھی۔ فیول کاسٹ میں کمی کو زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ تک استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو دینے سے ان کے ماہانہ بلوں میں مزید کمی آئے گی۔پاور ڈویژن نے نیپرا کو دونوں صارفین کو فائدہ پہنچانے کے لیے خط لکھ دیا۔ چمگادڑ کھانے کے بعد کانگو میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 53 افراد ہلاک
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ کی افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد اگر مگر کا معاملہ بھی دلچسپ ہوگیا۔ گروپ اے  سے نیوزی لینڈ اور بھارت سیمی فائنل میں جگہ بنا چکے ہیں۔ گروپ بی میں بدھ  کو افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلینڈ ایونٹ سے باہر ہوگیا۔ اب جمعہ کو لا ہور ہی میں آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان اہم میچ ہوگا۔ کامیابی کی صورت میں 5 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گا،بصورت دیگر افغانستان یہ میچ جیت کر 4 پوائنٹس سے تقویت پاکرسیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب  ہو جائے گا۔ اس گروپ کی دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ یکم مارچ کو کراچی میں جنوبی افریقا اور انگلینڈ...