2025-09-18@19:35:59 GMT
تلاش کی گنتی: 1841
«قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں»:
(نئی خبر)
ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد پیدا ہونے والی علاقائی کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیشِ نظر، وزیرِاعظم پاکستان کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور توانائی کی صورتحال پر گہری نظر رکھنے کے لیے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں اہم وفاقی وزارتوں، ریگولیٹری اداروں اور توانائی کے ماہرین کو شامل کیا گیا ہے تاکہ ممکنہ بحران سے بچاؤ، قیمتوں کے اثرات کا تجزیہ، اور ہنگامی حکمت عملی کی تیاری ممکن بنائی جا سکے۔ کمیٹی کو 4 اہم نکات پر کام سونپا گیا ہے: عالمی سطح پر قیمتوں اور رسد کی صورتحال پر نگرانی، قیمتوں کے اثرات کا...

مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی کیس : ریلیف سنی اتحاد کی جگہ پی ٹی آئی کو دیا گیا، جسٹس امین الدین کے ریمارکس
سپریم کورٹ آف پاکستان میں مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواستوں کی سماعت کا آغاز ہو گیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، جسے براہِ راست نشر کیا جا رہا ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ مخصوص نشستوں کا ریلیف سنی اتحاد کونسل کی بجائے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دیا گیا۔ انہوں نے وکیل فیصل صدیقی سے استفسار کیا کہ بطور وکیل سنی اتحاد، کیا وہ اس فیصلے سے متفق ہیں، جس پر فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ وہ فیصلے سے متفق ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھایا کہ کیا مخصوص نشستیں خالی چھوڑی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)وفاقی بجٹ 2025-26 میں حکومت پاکستان نے 1300 سے 1800 سی سی انجن گنجائش رکھنے والی گاڑیوں پر 2 فیصد اضافی ٹیکس نافذ کرنے کی تجویز دی ہے، جس کے باعث متعدد ایس یو ویز اور درمیانے درجے کی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس فیصلے سے چیری، ڈی ایف ایس کے، اور ایم جی جیسی معروف گاڑیاں متاثر ہوئی ہیں۔(جاری ہے) چینی کارساز ادارے ’’چیری‘‘ کی مقبول ایس یو وی لائن اپ، Tiggo 4 Pro اور Tiggo 8 Pro‘‘ براہ راست اس نئے ٹیکس سے متاثر ہوئی ہیں.البتہ ’’وی ویز‘‘ (الیکٹرک گاڑیاں) اور 2000 سی سی سے اوپر والے انجن جیسے MG RX8، MG Extender،...
چترال، بالائی و زیریں دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے کچھ حصوں میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جب کہ میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ چترال، بالائی و زیریں دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے کچھ حصوں میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی...
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جون ۔2025 )ایران کی وزارت تیل نے تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت میں واقع شہران آئل ڈپو اسرائیلی حملے میں نشانہ بنا یا گیا ہے ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی حملے نہ رکے تو ایران کی جوابی کارروائی مزید سنگین ہو گی گزشتہ رات ایران اور اسرائیل کے درمیان حملوں کے نئے سلسلے میں ایران کے متعدد اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا.(جاری ہے) ایرانی وزارت تیل کے مطابق اسرائیلی حملوں میں تہران میں شہران آئل ڈپو اور ایک فیول ٹینک کو نشانہ بنایا گیا تاہم دونوں مقامات پر صورتحال قابو میں ہے وزارت تیل نے یہ بھی بتایا کہ جنوبی صوبے بوشہر میں دو بڑے گیس فیلڈز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر بارش کے امکانات ہیں، جس سے گرمی کی حالیہ لہر میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ موسمیات کے ترجمان کاکہنا ہےکہ کراچی میں اتوار کو موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، شہر قائد میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، جبکہ ہواؤں کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں پیر اور منگل کے روز گرج چمک...
کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارش کی پیشگوئی کر دی اور اس دوران آندھی چلنے کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے جبکہ نم ہوائیں صوبے کے مشرقی علاقوں میں بھی داخل ہو رہی ہیں۔ سسٹم کے زیر اثر کراچی میں پیر اور منگل کو مضافاتی علاقوں سمیت چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ منگل کو مضافاتی علاقوں میں بارش کے دوران آندھی چلنے کی بھی توقع ہے۔ اندرون سندھ میں گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، خیرپور، دادو، نوشہروفیروز، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر اور عمر کوٹ سمیت مختلف...
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ورزش آنتوں کے کینسر کے مریضوں کی بچنے کی شرح میں اضافہ کر سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے ورزش نہ صرف اس مرض کے بعد بلکہ تشخیص سے پہلے بھی مجموعی خطرات کو نمایاں طور پر کم کردیتی ہے۔ ہارورڈ میڈیکل اسکول اور جرنل آف کلینکل آنکولوجی میں شائع شدہ مطالعات کے مطابق جو مریض آنتوں کے کینسر کی تشخیص کے بعد بھی معتدل تا بھرپور ورزش کرتے ہیں، ان میں کینسر کے دوبارہ ہونے اور موت کا خطرہ 30–40٪ تک کم ہو جاتا ہے۔ ????♂️ ورزش کیسے فائدہ دیتی ہے؟ ورزش انسولین لیول متوازن رکھتی ہے۔ کیونکہ انسولین کی کمی یا زیادتی کینسر کو فروغ دے سکتی ہے۔ اسی طرح ورزش...
حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر پینلز کی درآمد پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے، ماضی میں سولر پینلز کی امپورٹ پر کوئی بھی ٹیکس عائد نہیں تھا۔ اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ 18 فیصد ٹیکس عائد ہونے سے سولر پینلز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ یہ بھی پڑھیں پنجاب میں سولر پینلز لگانے والے ہوجائیں خبردار، صوبے میں نئی پالیسی لاگو ہوگئی پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے چیئرمین وقاص موسیٰ نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر بجٹ تجاویز منظور ہو گئیں تو سولر پینلز کی درآمد کے دوران اسی وقت 18 فیصد ٹیکس وصول کرلیا جائے گا، اس کے بعد 3.5 فیصد مزید ٹیکس عائد ہوتا ہے...
تہران(نیوز ڈیسک)ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا، برطانیہ اور فرانس اسرائیل کو تہران کے جوابی حملوں کو روکنے میں مدد فراہم کرتے رہے تو وہ خطے میں موجود ان ممالک کے فوجی اڈوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنائے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بی بی سی نے رپورٹ کیا کہ ایران کے سرکاری میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے تمام اتحادیوں اور ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے دوران میزائل گرانے میں اس کی مدد کرنے والوں کے مشرق وسطیٰ میں قائم اڈے محفوظ نہیں رہیں گے۔ یاد رہے کہ 11 جون کو ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ نے خبردار کیا تھا کہ...
اسلام آباد: خیبر پختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کردی۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نظر ثانی کیس میں صوبائی حکومت، اسپیکر صوبائی اسمبلی لازمی فریق ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نظر ثانی درخواست گزاروں نے جان بوجھ کر فریق نہیں بنایا، عدالتی فیصلے سے صوبائی حکومت کے بنیادی حقوق اور مفادات وابستہ ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بنایا جائے۔ Post Views: 6

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق طالبعلم رہنما اور کراچی میں پختون کمیونٹی کے فعال راہنماء ملک ارشد کنڈی کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق طالبعلم رہنما اور کراچی میں پختون کمیونٹی کے فعال راہنماء ملک ارشد کنڈی نےگورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے سندھ، بالخصوص کراچی میں مستقل بنیادوں پر مقیم خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے افراد کو درپیش مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا۔(جاری ہے) گورنر فیصل کریم کنڈی نے یقین دہانی کرائی کہ سندھ میں آباد پختون باشندوں کے مسائل کے حل کے لیے وہ سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ماضی میں بھی ان مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتا...
اسلام آباد میں واقع نیشنل ویڈر فورکاسٹنگ سینتر کی جانب سے جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہنے کے ساتھ ساتھ گرد آلود ہوائیں، بارش اور گرج چمک کے ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ فراہم کردہ ایڈوائزری کے مطابق ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب سمیت بالائی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ ’خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان، وسطی و جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے چند مقامات پر یہ موسمی حالات دیکھنے میں...
کراچی: سندھ حکومت نے مالی سال 2024-25 کے دوران ٹریفک جرمانوں کی مد میں تخمینہ سے زائد رقم وصول کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں صوبے بھر میں ٹریفک پولیس نے ایک ارب 47 کروڑ روپے کے جرمانے وصول کیے، حالانکہ سال کے آغاز میں اس مد میں ایک ارب 25 کروڑ روپے کی آمدن کا اندازہ لگایا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے ٹریفک جرمانوں سے ایک ارب 72 کروڑ روپے آمدن کا ہدف رکھا گیا ہے، جو گزشتہ برسوں کی نسبت نمایاں اضافہ ہے۔ دوسری جانب شہریوں کی رائے اس حوالے سے مختلف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک چالانوں...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025) ہفتہ وار مہنگائی کی شرح منفی 1 اعشاریہ 41 فیصد ہونے کے باوجود بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، رواں ہفتے کے دوران مرغی، دالوں، کوکنگ آئل، آٹا، ایل پی جی سمیت 15 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی، تاہم ساتھ ہی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 11 فیصد کی معمولی کمی ہو گئی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق برینٹ آئل کی قیمت میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 74.46 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 5.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب یہ 73.15 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا یہ سلسلہ جاری رہا تو توانائی کی عالمی قیمتیں...
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے کچھ سخت گیر عہدیداروں نے بہادری سے بات کی لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔ اب وہ تمام سخت گیر عناصر مارے جا چکے ہیں، اور آئندہ مزید خطرناک کارروائیاں متوقع ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے جلد معاہدہ نہ کیا تو نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹرمپ نے ایران پر مزید بڑے حملوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت ختم ہو رہا ہے، ایران کو پہلے بھی معاہدہ کرنے کا موقع دیا گیا تھا، مذاکرات قریب تک...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مشاورت اور منظوری کے بغیر بجٹ پاس نہیں کیا جائیگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نیکہا کہ صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ کو اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا جارہا، خیبرپختونخوا میں ہمیں بانی پی ٹی آئی کے نظریے کی وجہ سے مینڈیٹ ملا، عوامی مینڈیٹ پر خیبر پختونخوا میں ہم نے عوامی حکومت بنائی۔(جاری ہے) علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فارم 47 کی جعلی حکومت پچھلے ڈیڑھ سال سے مسلسل میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رخنے ڈال رہی ہے، عدالتی احکامات...
پشاور: خیبر پختونخوا کے مجوزہ ترقیاتی بجٹ کی دستاویز ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی۔ دستاویز کے مطابق سالانہ ترقیاتی بجٹ کا حجم 5 کھرب 17 ارب سے زائد رکھا گیا ہے، ترقیاتی بجٹ میں ایک کھرب 77 ارب سے زائد غیر ملکی گرانٹ اور لون شامل ہیں۔ مجوزہ ترقیاتی بجٹ میں 1349 جاری، 810 نئے منصوبے شامل ہیں۔ سالانہ اے ڈی پی میں سب سے زیادہ سولہ فیصد حصہ سڑکوں کی تعمیر کے لیے مختص کیا گیا ہے، سڑکوں کی 583 نئی اور پرانی اسکیموں کے لیے 53 ارب 64 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ صحت کے 182 نئے اور جاری منصوبوں کے لیے 27 ارب روپے، ابتدائی و ثانوی تعلیم کے 96 منصوبوں کے لیے 13...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کے جانب سے ایران پر کیے گئے فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسی کارروائیاں خطے کو تباہ کن کشیدگی کی طرف دھکیل سکتی ہیں۔اپنے جاری کردہ بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فریقین پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر تحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کریں اور ایسے کسی بھی اقدام سے باز رہیں جو مشرقِ وسطیٰ کو مزید عدم استحکام کی طرف لے جائے۔انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ پہلے ہی سنگین بحرانوں سے دوچار ہے اور موجودہ تناؤ میں اضافہ نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن و سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال...
محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر کے دوران آج شام سے 16 جون تک مختلف علاقوں میں بارش، گرد آلود ہواؤں اور آندھی کی پیشگوئی کی ہے، جو موسم میں غیر یقینی تبدیلیوں کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کئی حصوں میں گرد آلود ہواؤں اور تیز جھکڑوں کا امکان ہے، جو شہریوں کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں۔ درجہ حرارت کی صورتحال: اسلام آباد: 45°C لاہور: 46°C پشاور و مظفرآباد: 44°C کراچی: 37°C کوئٹہ: 36°C گلگت: 34°C پی ڈی ایم اے کا الرٹ: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ...
خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے مساوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، گریڈ 1 سے 16 تک کے اہلکاروں کی تنخواہیں براہ راست پنجاب پولیس کے برابر کی جائیں گی، جبکہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے اسپیشل الاؤنس میں اضافے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں قبائلی اضلاع میں پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے 16 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس فنڈ سے پولیس کو جدید اسلحہ، ٹریننگ اور انفراسٹرکچر کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مشاورت اور منظوری کے بغیر بجٹ پاس نہیں کیا جائےگا۔ نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا کہ صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ کو اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا جارہا، خیبرپختونخوا میں ہمیں بانی پی ٹی آئی کے نظریے کی وجہ سے مینڈیٹ ملا، عوامی مینڈیٹ پر خیبر پختونخوا میں ہم نے عوامی حکومت بنائی۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی جعلی حکومت پچھلے ڈیڑھ سال سے مسلسل میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رخنے ڈال رہی ہے، عدالتی احکامات کے باوجود ملاقاتیں نہیں کروائی جاتی،...
اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا، جس نے سرمایہ کاروں میں بے یقینی اور تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ جمعے کے روز برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 9.07 فیصد اضافے کے ساتھ 75.65 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، جب کہ ایک وقت میں اس کی قیمت 78.50 ڈالر تک بھی پہنچ گئی جو 27 جنوری کے بعد بلند ترین سطح تھی۔ اسی طرح، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل بھی 9.45 فیصد اضافے کے ساتھ 74.47 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ یہ دونوں قیمتیں روس-یوکرین جنگ کے بعد کسی بھی دن کے سب سے بڑے اضافے کے طور پر ریکارڈ کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف کیلی فورنیا سے شروع ہونے والے مظاہروں کاسلسلہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں پھیل گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امیگریشن حکام کے خلاف بالٹی مور، نیویارک، اٹلانٹا اور شکاگو سمیت مختلف شہروں میں بھی مظاہرے کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق نیویارک میں تقریباً ڈھائی ہزارسے زائد افرادنے مظاہرہ کیا جس کے بعد پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 83 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ سان فرانسسکو میں 150، شکاگو میں 17 اور کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں سے 330 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ دوسری جانب حکومت کی طرف سے لاس اینجلس میں فوج کو شہریوں کو حراست میں رکھنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لاس اینجلس...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بجٹ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا تاہم اس کی منظوری پیٹرن ان چیف کی مشارت سے مشروط ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی منظوری بانی اور پیٹرن ان چیف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مشاورت سے مشروط کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بجٹ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا تاہم اس کی منظوری پیٹرن ان چیف کی مشارت سے مشروط ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا میں جاری بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہمیں پیٹرن ان چیف کے نظریے کی وجہ سے مینڈیٹ ملا اور اسی پر...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان کی مشاورت اور منظوری کے بغیر بجٹ پاس نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ہمیں عمران خان کے نظریے کی وجہ سے مینڈیٹ ملا اور اسی پر خیبر پختونخوا حکومت بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47 کی جعلی حکومت پچھلے ڈیڑھ سال سے میری عمران خان سے ملاقات میں مسلسل رخنے ڈالتی آئی ہے اور حساس ترین صوبے کا وزیراعلیٰ ہونے کے باوجود صرف چند بار ہی میں اپنے لیڈر سے مل سکا ہوں۔ خیبرپختونخوا میں ہمیں عمران خان کے نظریے کی وجہ سے مینڈیٹ...
سیسی کے کمشنر میانداد راہوجو نے پی اے سی کو بتایا کہ صوبے میں 67 ہزار صنعتی یونٹس میں سے 24 ہزار یونٹس سیسی کے پاس رجسٹرڈ ہیں، ان میں سے 6 ہزار یونٹس بند ہو چکے ہیں جبکہ 18 ہزار یونٹس فعال ہیں اور رجسٹرڈ یونٹس کے 8 لاکھ سے زائد مزدور سیسی میں رجسٹرڈ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کو آگاہ کیا گیا ہے کہ صوبے کے 80 فیصد سے زائد نجی صنعتی ادارے کم از کم تنخواہ کی سرکاری ہدایت پر عمل نہیں کر رہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت پی اے سی کے اجلاس میں محکمہ محنت اور سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن...
سپریم کورٹ نے ریاضی ماہر اسسٹنٹ پروفیسر سے ریاضی مضمون واپس لے کر انجینئرنگ کے مضامین پڑھانے کا ٹاسک دینے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے عائد جرمانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ریاضی مضمون واپس لے کر انجینئرنگ کے مضامین پڑھانے کا ٹاسک دینے سے متعلق قائد اعظم یونیورسٹی نوابشاہ کے اسسٹنٹ پروفیسر اصغر علی کی سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ عدالت کا اسسٹنٹ پروفیسر سے مکالمہ میں کہا کہ استدعا سے تو لگتا ہے یونیورسٹی بند کرانا چاہتے ہیں، اگر یونیورسٹی بند ہوگئی تو آپ کہاں جائیں گے؟ اسسٹنٹ پروفیسر نے کہا کہ میں ریاضی پڑھانے کا ماہر استاد ہوں، انتظامیہ نے مرکزی مضمون واپس لے کر...
اسپین کیخلاف نیشنز کپ 2025 کے سنسنی خیز فائنل میں تاریخی فتح سمیٹنے والی پرتگالی ٹیم کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ کے حاملہ ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلنے لگیں۔ 8 جون کو میونخ میں کھیلے گئے نیشنز کپ 2025 کے فائنل میں اسپین اور پرتگال کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، مقررہ وقت تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا بعدازاں اضافی وقت میں بھی میچ برابر رہا اور یوں میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ پرتگال کی جانب سے تجربہ کار مڈفیلڈر روبن نیوس نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کی جبکہ اسپین کے ایلواور موراتا کی پنالٹی مِس ہوئی۔ فائنل میں پرتگال نے پنالٹی پر اسپین کو 3-5 سے شکست دیکر دوسری بار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ امن کے لیے امریکا کو بھارت کو کان سے پکڑ کر بھی مذاکرات کی میز پر لانا پڑا تو وہ لائے گا کیونکہ یہ دنیا کے مفاد میں ہوگا۔لندن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر اور بارہا یہ کہا کہ خطے میں امن ہونا چاہیے، ’ہم تو صدر ٹرمپ کے بیانات کو وعدے سمجھتے ہیں۔بلاول نے کہا کہ کی امن کی کوششوں کے لیے دیے گئے بیانات کو بھارت سبوتاژکرنا چاہتا ہے، اگر امریکا کو بھارت کو کان سے...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کیلئے جوڈیشل کمشن کا اجلاس 19 جون کو طلب کر لیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق جوڈیشل کمشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 19 جون کو دن دو بجے طلب کیا گیا ہے۔ آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امن کےلیے امریکا کو انڈیا کو کان سے پکڑ کر بھی مذاکرات کی میز پر لانا پڑا تو وہ لائے گا کیونکہ یہ دنیا کے مفاد میں ہوگا۔ لندن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر اور بارہا یہ کہا کہ خطے میں امن ہونا چاہیے، ’ہم تو صدر ٹرمپ کے بیانات کو وعدے سمجھتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ’کی امن کی کوششوں کے لیے دیے گئے بیانات کو انڈیا سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، ہم سمجھتے کہ اگر امریکہ کو انڈیا کو...
خیبر پختونخوا حکومت کی بجٹ دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں صرف 114 ارب روپے کا اضافہ کیا، سال 25-2024ء میں ترقیاتی بجٹ 414 ارب روپے تھا جو آنے والے بجٹ میں 528 ارب روپے کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کا 13 جون کو پیش ہونے والے بجٹ کی میڈیا نے دستاویزات حاصل کرلیں۔ دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں صرف 114 ارب روپے کا اضافہ کیا، سال 25-2024ء میں ترقیاتی بجٹ 414 ارب روپے تھا جو آنے والے بجٹ میں 528 ارب روپے کیا جا رہا ہے۔ آنے والے بجٹ میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 195 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، لوکل گورنمنٹ کے لیے...
دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں صرف 114 ارب روپے کا اضافہ کیا، سال 25-2024ء میں ترقیاتی بجٹ 414 ارب روپے تھا جو آنے والے بجٹ میں 528 ارب روپے کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا حکومت کا 13 جون کو پیش ہونے والے بجٹ کی میڈیا نے دستاویزات حاصل کرلیں۔ دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں صرف 114 ارب روپے کا اضافہ کیا، سال 25-2024ء میں ترقیاتی بجٹ 414 ارب روپے تھا جو آنے والے بجٹ میں 528 ارب روپے کیا جا رہا ہے۔ آنے والے بجٹ میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 195 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، لوکل گورنمنٹ کے لیے 45 ارب روپے مختص کرنے کا...
خیبر پختونخوا حکومت نے تحریک انصاف کے پیٹرن ان چیف عمران خان کی مشاورت کے بغیر صوبے کا بجٹ پیش کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا اور صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم اسے پیش کریں گے۔ پی ٹی آئی کے پیٹرن ان چیف نے ہدایت کی تھی کہ جب تک بجٹ پر میری مشاورت نہیں کی جاتی صوبے کا بجٹ پیش نہ کیا جائے لیکن اس کے باوجود صوبائی حکومت نے بجٹ پیش کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل وزیراعلیٰ گنڈا پور کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اس ضمن میں ایکسپریس نے مشیر خزانہ...
آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کیلیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 جون کو طلب کرلیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 19 جون کو دن دو بجے طلب کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس سپریم کورٹ میں ہوگاجس میں آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کر معاملے پر غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جسٹس امین الدین خان کو بطور سربراہ آئینی بنچ مزید 6 ماہ کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ہائیکورٹ ججز کی سالانہ کارکردگی کے جائزے کے لیے رولز کی تشکیل پر غور ہوگا۔
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ہنگری کے سبکدوش ہونے والے سفیر مسٹر بیلا فاذیکس نے الوداعی ملاقات کی، گورنر خیبرپختونخوا نے انہیں گلدستہ پیش کیا پاکستان میں انکی تعیناتی کے دورانیہ کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہترین بنانے میں گراں قدر قرار دیا، ہنگری کے سبکدوش سفیر نے پاکستانی عوام کی محبت کو ناقابل فراموش قرار دیا اور انہوں گورنر خیبرپختونخوا کی محبت کو انکے صوبہ کے عوام کی روایتی مہمان نوازی کے عین مطابق قرار دیا۔
کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس ( جی ایس ٹی ) 18 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی ہے جس کے بعد ان گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 سے 14 لاکھ روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔ نیوز ویب سائٹ پروپاکستانی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے 2025-26 کے بجٹ میں ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں نمایاں اضافے کی تجویز پیش کی ہے، جس کے تحت ٹیکس کی شرح موجودہ 8.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کردی جائے گی۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان میں دستیاب کئی مقبول ہائبرڈ ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ وسیع تر ٹیکس اصلاحات کے تحت، حکومت...
ججز سن لیں، انصاف کے ساتھ شیطانی کی تو پوری قوم یاد رکھے گی،علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدلیہ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کیس تین منٹ میں ختم ہوسکتا ہے، لیکن عدلیہ تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس جج نے سزا سنائی ہے، اس پر خود سپریم کورٹ نے اعتراض کیا ہے۔ جج ناصر جاوید نے جو کچھ کیا، وہ ان کی دس پشتیں یاد رکھیں گی۔ اُنہیں صرف سزا دلوانے کے لیے لگایا گیا تھا۔علیمہ خان نے ججز کو مخاطب...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج نہیں ہو سکے گی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت نہیں ہوگی۔ قائم قام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کرنا تھی۔ قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بنچ آج دستیاب نہیں ہوگا، قائم مقام چیف جسٹس بھی صرف سنگل بنچ میں کیسز کی سماعت کریں گے۔ فہد مصطفیٰ نے 2 نئی فلمیں بنانے کا اشارہ دے دیا مزید :
اسلام آباد(صغیر چوہدری )بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کرنے والے بنچ کے جسٹس آصف رخصت پر چلے گئے سماعت آج نہیں ہو سکے گی،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کرنی تھی۔عدالت نے نیب سپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے لئے مہلت دی تھی،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی جسٹس محمد آصف کے چھٹی پر ہونے کے باعث کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کی گئی،قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم ڈویژن بینچ میں آج سزا معطلی درخواستیں مقرر تھیں Post Views: 5
وفاقی بجٹ میں 10 وزارتوں کے رائیٹ سائزنگ کی منظوری دی گئی ہے 40 ہزار خالی اسامیوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔ 8 وزارتوں کے حوالے سے تجاویز زیر غور ہیں پنشن سکیم میں اصلاحات کی ہیں، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا اہم ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی بجٹ میں 10 وزارتوں کے رائیٹ سائزنگ کی منظوری دی گئی ہے 40 ہزار خالی اسامیوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔ 8 وزارتوں کے حوالے سے تجاویز زیر غور ہیں پنشن سکیم میں اصلاحات کی ہیں، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا اہم ترجیح ہے، 99 لاکھ مستحق خاندانوں کو امداد فراہم کی گئی۔ ڈیجیٹل گورننس کے حوالے سے پاکستان کی خدمات کو بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے، ایکسپورٹس کو...
ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عیدالاضحی کے گرم دنوں کی چھٹیاں ٹھنڈے مقامات گزارنے کے لیے 6 لاکھ 52 ہزار 595 سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر سے چھ لاکھ سے زائد سیاحوں نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں گزارنے کے لیے خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا جب کہ ایک 77 ہزار 5 سو سیاحوں نے گلیات، ایک لاکھ 68 ہزار نے ناران کاغان اور ایک لاکھ 60 ہزار سیاحوں نے مالم جبہ سوات کا رخ کیا۔ ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عیدالاضحی کے گرم دنوں کی چھٹیاں ٹھنڈے مقامات گزارنے کے لیے 6 لاکھ 52 ہزار 595 سیاحوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی بجٹ میں دس وزارتوں کے رائیٹ سائزنگ کی منظوری دی گئی ہے چالیس ہزار خالی اسامیوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔8 وزارتوں کے حوالے سے تجاویز زیر غور ہیں پنشن اسکیم میں اصلاحات کی ہیں، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا اہم ترجیح ہے، 99 لاکھ مستحق خاندانوں کو امداد فراہم کی گئی۔ڈیجیٹل گورننس کے حوالے سے پاکستان کی خدمات کو بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے، ایکسپورٹس کو بڑھانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے، 95 ہزار سے زائد ایس ایم ایز کو مالی امداد فراہم کی گئی۔اسی طرح 2028 تک ایس ایم ای فنانسنگ کو 1100 ارب تک پہنچانے کا عزم ہے، وزیراعظم سماجی اور اقتصادی ترقی کی سکیموں کو فروغ دینے...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پنشن اسکیم میں اصلاحات کرتے ہوئے شریک حیات کے اتنقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کرنے کی تجویز دی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ حکومت نے پنشن اسکیم میں بھی اصلاحات کی جارہی ہیں اور قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پنشن اضافہ کنزیومر پرائس انڈیکس سے منسلک کر دیا گیا ہے اور شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سے زائد پنشن کا خاتمہ ہوگا، ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت کی صورت میں پنشن یا تنخواہ ایک کا...
بھارت کے خلاف جنگ میں مقبول ہونے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد جو سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگے تھے ان کی عید کے موقع پر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں چند نوجوان لڑکوں کے ساتھ کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انڈیا کی نیندیں حرام کر کے خود بھی عید پر مسکرا رہے ہیں اور پاکستانی عوام بھی مسکرا رہی ہے۔ انڈیا کی نیندیں حرام کر کے خود بھی عید پر مسکرا رہے ہیں اور پاکستانی عوام بھی مسکرا رہی ہے???????? pic.twitter.com/l4Kqt7AYZW — بانکے...
اجلاس میں کہا گیا کہ کشمیری اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے جن کی ضمانت انہیں اقوام متحدہ نے دے رکھی ہے، پرامن جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کے ارکان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین براہیم طحہ پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر اور مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور پابندیوں کی طرف فوری توجہ دیں۔ ذرائع کے مطابق سول سوسائٹی کے ارکان ڈاکٹر زبیر احمد راجہ، محمد فرقان، محمد اقبال شاہین اور سید حیدر حسین نے سرینگر میں ایک اجلاس میں کہا کہ بی جے پی حکومت نے...
ملک بھر سے چھ لاکھ سے زائد سیاحوں نے عیدالاضحی کی چھٹیاں گزارنے کے لیے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا جب کہ ایک 77ہزار 5سو سیاحوں نے گلیات، ایک لاکھ 68 ہزار نے ناران کاغان اور ایک لاکھ 60 ہزار سیاحوں نے مالم جبہ سوات کا رخ کیا۔ ٹوراز اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عیدالاضحی کے گرم دنوں کی چھٹیاں ٹھنڈے مقامات گزارنے کے لیے 6 لاکھ 52 ہزار 595 سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ گلیات میں ایک لاکھ 77 ہزار، ناران کاغان میں ایک لاکھ 68 ہزار سیاحوں نے رخ کیا، مالم جبہ میں ایک لاکھ 60 ہزار جبکہ دیر اپر میں 85 ہزار سیاح آئے۔ ترجمان ٹوراز اتھارٹی...
آسٹریلوی چینل9 سے وابستہ صحافی لورین توماسی لاس اینجلس میں رونما ہنگاموں کی رپورٹنگ کے دوران ربڑ کی گولی لگنے سے زخمی ہو گئیں، انہیں گولی لگنے کی ویڈیو چشم زدن میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسٹریلوی رپورٹر توماسی کیمرے کا سامنا کرتے ہوئے اچانک درد سے چھلانگ لگاتی ہیں، جب ایک قانون نافذ کرنے والے اہلکار کیمرے کی طرف رخ کر کے فائر کرتا ہے اور گولی ان کی ٹانگ پر جا لگتی ہے۔ ABD polisi, Los Angeles'taki protestoları anlatan Avustralyalı muhabir Lauren Tomasi'yi plastik mermiyle bacağından vurdu. pic.twitter.com/NpvPX4ci7x — TRT HABER (@trthaber) June 9, 2025 یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب لاس اینجلس میں امیگریشن چھاپوں کے...
اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج برو زمنگل شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہا ؤس اسلام آ باد میں سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہوگا۔ توقع ہے کہ یہ ہنگامہ خیز اجلاس ہوگا جس میں اپو زیشن بالخصوص پی ٹی آئی کی جانب سے شدید احتجاج کا امکان ہے۔ قومی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل طاہر حسین نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا چار نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے۔ تلاوت۔ حدیث ۔نعت ۔اور قومی ترانہ کے بعد وفاقی وزیر خزانہ سنیٹر اورنگزیب مالی سال 2025..26کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔ان کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے ہنگامہ آ رائی کا امکان ہے۔ بجٹ تقریر کے بعدوزیر خزانہ سابقہ میزانیہ گوشوارہ برائے مالی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں لوکل کونسلز کی مخصوص نشستوں (خواتین، مزدور، کسان، غیر مسلم) کیانتخابات کیلئے الیکشن شیڈول جاری کردیا۔ شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے23 جون 2025ء کو پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا۔اور 24 جون سے 27 جون تک امیدواروں کی جانب سے ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے بعدازاں 28 جون کو نامزد امیدواروں کے ناموں کی اشاعت کی جائے گی۔شیڈول کی مطابق 30 جون سے 2 جولائی 2025ء تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ اسی طرح 3 سے 8 جولائی تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔ اور 9 جولائی سے 11 جولائی تک...
یمن کی فوج کے چیف آف اسٹاف نے قسام دستوں سے جہاد کے راستے کو جاری رکھنے کے لیے عہد کی تجدید کی اور کہا کہ فلسطین صنعا کے دل میں ہے جس طرح قدس یمن کے عقیدے، رویے اور رہنمائی میں موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی فوج کے چیف آف اسٹاف نے شہید قسام دستوں کو پیغام دیا کہ فوج اور اس ملک کے عوام فتح کے وعدے کی تکمیل اور قابض اراضی کی آزادی تک فلسطینی عوام کے ساتھ رہیں گے۔ فارس نیوز کے مطابق، محمد الغماری، یمن کی فوج کے چیف آف اسٹاف نے عید قربان کے موقع پر حماس کی عسکری شاخ شہید عزالدین قسام دستوں کی افسانوی مزاحمت اور دائمی بہادری کو مجاہدین کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران خیبرپختونخوا میں مختلف واقعات میں 55 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122 نے بتایا کہ یہ اموات ٹریفک حادثات، آتش زدگی کے واقعات، ڈوبنے ، اور فائرنگ سے متعلق کیسز سمیت مختلف واقعات کا نتیجہ تھیں، ان واقعات میں زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے ترجمان بلال احمد فیضی کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاحوں اور مقامی آبادیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے، بڑے سیاحتی مقامات پر خصوصی طبی کیمپ قائم کیے گئے، جبکہ صوبہ بھر کے دریاؤں اور ڈیموں پر وقف شدہ واٹر ریسکیو ٹیمیں تعینات کی گئیں۔میڈیاذرائع کے مطابق مردان میں 14 اموات، پشاور میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ اکنامک پالیسی یہ ہے کہ ملک کی ترقی کو بند کر دیں، امپورٹ کو محدود کرنے سے گروتھ نہیں ہوگی، جب فیکٹریوں کے لیے خام مال نہیں ہوگا تو ملک کیسے چلے گا، ملکی قرضہ بڑھتا جا رہا ہے، ہمارے پاس وسائل نہیں ہے کہ عوام دوست بجٹ لاسکیں، ہم آج پیسے اکھٹا کرنے کے لیے مستقبل کی گروتھ کو ختم کر دیں گے، ٹیکس دینا ذمہ داری ہے، پارلیمان کا ہر فرد ٹیکس ادا کرے۔سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے آج نیوز کے پروگرام اسپاٹ لائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ملکی سیاسی، آئینی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبصرہ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2025ء) ایک سال کے دوران بیشتر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی، مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعووں کے برعکس گزشتہ ایک سال میں چکن، گوشت، چینی، انڈے، گھی، دالوں سمیت کئی ضروری اشیا مزید مہنگی ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ایک سال کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں رد و بدل پر مبنی رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق روزمرہ استعمال کی کئی اشیا مہنگی ہوئی ہیں جب کہ چند اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جہاں آٹا، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں نیچے آئی ہیں، وہیں چکن، گوشت، چینی، انڈے اور گھی سمیت کئی...
پاکستان کے حلوہ پوری اورسری پائے دنیا کے 100 بہترین ناشتوں کی فہرست میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز ذائقوں کا انسائیکلوپیڈیا کہلانے والی میگزین ٹیسٹ اٹلس نے سو شاندار ناشتوں کی فہرست جاری کردی۔ دنیا کے بہترین ناشتوں میں پاکستان کے دو روایتی ناشتے شامل کرلیے گئے ہیں،پاکستان کے حلوہ پوری اور سری پائے کو 100 شاندار ناشتوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ فہرست میں پاکستانی حلوہ پوری 33 نمبر پرہےجبکہ سری پائے کو 40 نمبر میں رکھا گیا ہے,ترکیہ کا روایتی ناشتہ’کہوالتی’ کو سب سے اعلیٰ ناشتہ قرار دیا گیا,جس میں روایتی قہوے کےساتھ درجن بھر اشیا میز پر سجائی جاتی ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے...

وزیراعظم کا چاروں وزرائے اعلیٰ ، پنجاب ، پختونخوا ، بلوچستان کے گورنرز سے رابطہ ، عید کی مبارکباد دی
وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ ، گورنر خیبر پختونخوا ، گورنر پنجاب ، گورنر بلوچستان اور اسپیکر قومی اسمبلی کو ٹیلیفون کرکے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو ٹیلیفون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔چاروں وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بھی عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی .انہوں نے وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے گورنر پنجاب ، گورنر خیبر پختونخوا، گورنر بلوچستان اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ کرکے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک...
خیبر پختونخوا حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایک اہم اور دور رس فیصلہ کرنے جا رہی ہے، جس کا مقصد سرکاری ملازمین کے درمیان مالی مراعات کے غیر متوازن نظام کو درست کرنا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ خزانہ نے افسران کے بلند الاؤنسز میں کمی اور نچلے درجے کے ملازمین کے لیے الاؤنسز میں اضافے کی تجویز تیار کر لی ہے، جو بجٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ الاؤنسز میں طبقاتی فرق کا بحران سرکاری ذرائع کے مطابق اس وقت خیبر پختونخوا میں اعلیٰ افسران اور نچلے درجے کے ملازمین کو دی جانے والی مراعات میں نمایاں فرق موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ایس ایس، سیکریٹریٹ اور پولیس افسران کو ان کی بنیادی تنخواہ کے...
کوٹلی آزاد کشمیر میں بیوپاری گاہکوں کو متوجہ کرنے لیے ڈھول کی تھاپ پر جانوروں کو ڈانس کروانے لگے۔ یہاں کی مویشی منڈی میں دور دراز علاقوں سے لائے جانے والے دیسی بکرے اور بیل بھی گاہوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ یہاں کی منڈی کے بارے میں مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پشاور: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مودی گجرات کا قصاب ہے، ہمیشہ ہمدردی کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے ایسے ڈرامے کرتا ہے، اب بات ہوگی تو کشمیر پر بات ہوگی اور بھارت نے اگر کوئی غلطی کی تو اس سے سخت جواب دیں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج، ائیرفورس سمیت تمام سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بھارت کو 78 گھنٹوں میں بتا دیا کہ ہمارا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز گرائے، بھارت نے دوبارہ حملہ کیا تو اس وقت فوج نے...

چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ،زندہ مرغی اور گوشت کی قیمتوں کے میکانزم میں نظر ثانی کی منظوری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کونسل کا 7واں اجلاس پیسک ہاس میں منعقد ہوا جس میں یک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ۔وزیر اعلی کی معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیزڈیپارٹمنٹ سلمی بٹ،سیکریٹری ڈاکٹر احسان بھٹہ،سیکریٹری انڈسٹریز محمد عمر مسعود اور متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔پرائس کنٹرول کونسل نے ژندہ مرغی اور گوشت کی قیمتوں کے تعین کے میکانزم میں نظر ثانی کی منظوری دیدی ۔اب زندہ مرغی اور مرغی کے گوشت دونوں کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر نوٹیفکیشن ہوگا۔پرائس کنٹرول کونسل نے مرغی کے گوشت کی قیمتوں پر چیک اینڈ بیلنس...
مسجد الحرام کے امام شیخ صالح بن حمید نے خطبہ حج کے دوران فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے خصوصی دعا کراتے ہوئے کہا ہے کہ اے اللہ! فلسطین کے بھائیوں کی مدد فرما، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کردے، ان کے قدم اکھیڑ دے۔ حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے دوران میدان عرفات میں واقع مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ صالح بن حمید نے امت مسلمہ کو ہدایت کی کہ چھوٹی سےچھوٹی نیکی کو بھی حقیر نہ جانو، اللہ فخر، تکبرکرنےوالے کو پسند نہیں کرتا، اللہ کے رسول کے احکامات کی پاسداری کرو، جن چیزوں سے روکا گیا ہے ان سے دور رہو۔ امام حرم نے کہاکہ اللہ نے کہا ہے...

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی مبشر توقیر شاہ کی الوداعی ملاقات، وزیر اطلاعات نے شاندار خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی (آئی ایس اے)مبشر توقیر شاہ نے جمعرات کو الوداعی ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مبشر توقیر شاہ کو ان کی ریٹائرمنٹ پر وزارت اطلاعات میں شاندار خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مبشر توقیر شاہ کی خدمات وزارت اطلاعات، میڈیا اور ابلاغ عامہ کے شعبوں میں قابل تقلید ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مبشر توقیر شاہ نے ہمیشہ قومی مفاد اور پیشہ ورانہ دیانتداری کو مقدم رکھا، ان کی قیادت میں انفارمیشن سروس اکیڈمی نے نوجوان افسران...

190ملین پاؤنڈ کیس؛منتوں، مرادوں اور دعاؤں کے بعد آج کی تاریخ ملی ہے،وکیل سلمان صفدر کا عدالت میں بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزامعطلی کی درخواست پروکیل سلمان صفدر نے کہا کہ آج سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہے،منتوں، مرادوں اور دعاؤں کے بعد آج کی تاریخ ملی ہے،آج کی تاریخ ہمیں آسانی سے نہیں ملی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے سماعت کی،علیمہ خان بھی دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔ قومی اقتصادی کونسل نے4 ہزار 224 ارب کے ترقیاتی بجٹ...
دنیا بھر میں مسلمان ہر سال سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے عید الاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی کرتے ہیں جس کے لیے ہر مسلمان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ خوبصورت اور اچھا جانور اللّٰہ کی راہ میں قربان کرے، قربانی کے جانوروں میں خوبصورتی کے علاوہ جس چیز کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے وہ اس کے دانت ہوتے ہیں۔ قربانی کا جانور 2 سال کی عمر یعنی 2 دانت رکھتے ہوئے قربانی کا اہل ہوتا ہے اس طرح جو 4 دانت کا جانور ہوتا ہے جس کی عمر تقریباً 3 سال کے قریب ہوتی ہے اس کی قیمت 2 سال کی عمر کے جانور کی نسبتاً کم ہوتی ہے اسی طرح 6 دانت والے جانور...
اسلام آباد(اے بی این نیوز) جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم کشمیر،گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، وسطی/جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم : ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک...
پاکستان میں کسی بھی ایک شے کی قیمت بڑھنے پر اس سے متعلقہ تمام اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو جاتا ہے، تاہم اسی چیز کی قیمت میں کمی پر اس سے متعلقہ دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جاتی۔ مثلاً گندم اور میدے کی قیمتوں میں اضافے پر بیکری آئٹمز کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔ تاہم جب گندم کی قیمت کم ہوتی ہے تو بیکری آئٹمز کی قیمتیں کم نہیں ہوتیں۔ گندم اور میدے کی قیمتوں میں ایک سال میں 60 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ گندم کی فی من قیمت 5200 سے کم ہو کر 2400 روپے فی من تک ہو گئی ہے۔ 80 کلو والے میدے کی بوری 12 ہزار روپے سے کم ہو...
اسلام آباد: کھاد کی قیمتوں میں متعدد بڑی کمپنیوں اور فرٹیلائزر مینوفیکچرنگ ایڈوائزری کونسل (ایف ایم پی اے سی) کے گٹھ جوڑ پر کمپٹیشن کمیشن پاکستان (سی سی پی) نے بڑا اقدام کرتے ہوئے 37 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ سی سی پی نے بتایا کہ کھاد کی6 بڑی کمپنیاں اور فرٹیلائزر مینوفیکچرنگ ایڈوائزری کونسل کو گٹھ جوڑ میں ملوث قرار دیا گیا اور 6 فرٹیلائزر کمپنیوں اور ایسوسی ایشن پر مجموعی طور پر 37 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے اور ہر کمپنی پر 5 کروڑ جبکہ تنظیم پر7 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ سی سی پی نے کہا کہ کھاد کی کمپنیوں کی پیداواری لاگت مختلف...
ناسا اور اسمتھ سونین انسٹیٹیوشن نے آتش فشاں کے پھٹنے کی پیشگوئی کا نیا اور حیران کن طریقہ دریافت کرلیا۔ سائنسدان اب آتش فشاں کے ممکنہ دھماکے کی پیشگوئی درختوں کی سبزی سے کر سکتے ہیں ۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ایک نئی تحقیق کے مطابق، جب کسی آتش فشاں سے زمین کی سطح کے قریب لاوا آنا شروع ہوتا ہے، تو کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں اضافہ ہو جاتا ہے، اور یہی گیس قریبی درختوں کی نشوونما کو بڑھاتی ہے، جس سے ان کے پتے مزید سبز ہو جاتے ہیں۔یہ حیران کن دریافت ناسا اور اسمتھ سونین انسٹیٹیوشن کے ماہرین نے مل کر کی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ درختوں کی سبز رنگت میں اضافہ ایک طرح...
---فائل فوٹو ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی آج شام7 بجے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور ایم کیو ایم وفد کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی۔ وزیراعظم اور ایم کیو ایم وفد کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی وزیراعظم اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ایم کیو ایم وفد کی قیادت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کریں گے۔ وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور جاوید حنیف شامل ہوں گے۔ملاقات میں بجٹ اور سندھ کے شہری علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر گفتگو ہوگی، ایم کیو ایم پاکستان کا وفد وزیراعظم سے کے 4 منصوبے پر بھی پر بات چیت کرے...

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے غلط فیصلے او راقدامات‘ بڑی فصلوں کی پیداوار میں 13اعشاریہ5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے.منصوبہ بندی کمیشن
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 جون ۔2025 )منصوبہ بندی کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے فیصلوں اور غلط اقدامات کے نتیجے میں اس مالی سال کے دوران بڑی فصلوں کی پیداوار میں 13اعشاریہ5 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث آئندہ سال خوراک کی درآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے اور قیمتی زرمبادلہ پر دباﺅ پڑنے کا خدشہ ہے. رپورٹ کے مطابق وفاقی بجٹ 26-2025 کے لیے تیار کیے گئے ورکنگ پیپر میں منصوبہ بندی کمیشن نے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں مقررہ ہدف سے کم شرح نمو کی ذمہ داری بھی زرعی شعبے کی ناقص کارکردگی پر عائد کی ہے کمیشن نے اعتراف کیا ہے کہ مالی سال...
غیر سرکاری نتائج کے مطابق 22 پولنگ اسٹیشن میں ووٹوں کی ری کاؤنٹنگ میں خوشحال خان کاکڑ نے 4075 ووٹ لئے ہیں، جبکہ اس نشست سے فاتح قرار دیئے جانیوالے جمعیت علمائے اسلام کے مولوی سمیع الدین نے 2652 ووٹ لئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 شیرانی کم ژوب کم قلعہ سیف اللہ کی نشست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء خوشحال خان کاکڑ کو برتری مل گئی۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق 22 پولنگ اسٹیشن میں ووٹوں کی ری کاؤنٹنگ میں خوشحال خان کاکڑ نے 4075 ووٹ لئے ہیں، جبکہ اس نشست سے فاتح قرار دیئے جانے والے جمعیت علمائے اسلام کے مولوی سمیع الدین...
سٹی 42: وزیراعظم شہبازشریف نے پشاورمیں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کو2010سےاب تک 700ارب روپے کے فنڈزدیئے گئے ہیں ، دہشت گردی کے خاتمے تک فنڈز کی فراہمی جاری رہے گی فیلڈمارشل سیدعاصم منیر اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بھی جرگہ میں شریک ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہ اخیبرپختونخوا کو2010سےاب تک 700ارب روپے کے فنڈزدیئے گئے،دہشت گردی کے خاتمے تک کے پی کو فنڈز کی فراہمی جاری رہے گیفنڈزپرکمیٹی بنائیں گے،مل بیٹھ کرمسائل حل کریں گے،پاکستان کا دیاگیاسبق بھارت کبھی نہیں بھولے گا،عوام اور افواج پاکستان کا ساتھ پاکستان کی تقدیربدلے گا،بھارت کے مذموم عزائم کو دفن کردیں گے،سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کا ایک ایک قطرہ پاکستانی قوم کی امانت ہے،عوام اور...
مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک)مکہ مکرمہ میں حج کے 7 دنوں کے دوران مقدس مقامات کی میٹرو لائن پر جسے المشاعر المقدسہ میٹرو کہا جاتا ہے 4,900 سفر مکمل کیے جانے اور تقریباً 20 لاکھ زائرین کی نقل و حرکت متوقع ہے۔ یہ ریلوے لائن سال میں صرف حج کے ایام میں محدود مدت کے لیے کام کرتی ہے اور زائرین کو عرفات، مزدلفہ اور منیٰ جیسے مقدس مقامات تک پہنچانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ پیر کو وزارت ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز کے ترجمان صالح الزوید نے حج کے دوران استعمال ہونے والے ٹرانسپورٹ نظام سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فضائی، زمینی، بحری اور لاجسٹک تمام شعبوں میں بھرپور تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ ترجمان کے مطابق اب...
کراچی میں عید الاضحیٰ پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے چھوٹے اور بڑے جانوروں کی فروخت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، عید قرباں جیسے جیسے قریب آرہی ہے جانوروں کی فروخت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ اس مرتبہ عید الاضحیٰ پر گذشتہ برس کی نسبت قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں 50 سے 70 فیصد اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ مویشی منڈیوں میں کم وزن کی بچھیا کی ایک لاکھ روپے تک دستیابی انتہائی مشکل ہوگئی ہے، بچھیا کی کم سے کم قیمت ایک لاکھ 40 ہزار اور بکرے کی قیمت 40 ہزار روپے سے شروع ہو رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر قربانی کے جانوروں کی قیمتوں کے تعین کے لیے کوئی...
— فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے موقع پر مزید 2 گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی، آج بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔آج سماعت کے موقع پر مزید 2 گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔ جس کے بعد توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 8 گواہوں کے بیانات قلم بند ہوچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کو عدالت میں پیش کردیا گیا، بشریٰ بی بی کا کمرہ عدالت...
الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں المرداوی نے کہا کہ اسرائیل اصرار کرتا ہے کہ پہلے دن ہی 10 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے، جبکہ وہ معاہدے کی دیگر شقوں پر عمل درآمد کی کوئی ضمانت دینے کو تیار نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صہیونی حکومت نے اپنے تازہ اقدام میں امریکی ثالث کی پیش کردہ تجویز کو بھی قبول کرنے سے انکار کر دیا، جس سے ایک بار پھر واضح ہو گیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ فارس نیوز کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما محمود المرداوی نے پیر کی شام اس بات پر تاکید کی کہ صہیونی حکومت نے جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی، جس پر فلسطینی مزاحمت اور امریکی...
اپنے تازہ ترین اقدام میں قابض اسرائیلی رژیم نے امریکی ثالث کیجانب سے پیش کردہ معاہدے کو ماننے سے بھی انکار کر دیا کہ جس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوا کہ قابض و سفاک صیہونی رژیم، غزہ میں جنگ کو روکنے سے مکمل طور پر انکاری ہے! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما محمود المرداوی نے اعلان کیا ہے کہ قابض صیہونی رژیم نے جنگ بندی کی اس تجویز کو قبول نہیں کیا کہ جس پر فلسطینی مزاحمت اور امریکی ثالث نے اتفاق کیا تھا۔ اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس اقدام سے اسرائیل کا مقصد "اپنے اندرونی مسائل کو سلجھانا" ہے، محمود المرداوی نے کہا کہ ہماری قوم کو بھوک سے...
درخواست سیکرٹری جنرل پشاور ہائیکورٹ بار کی توسط سے دائر کی گئی ہے، جس میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن، صوبائی حکومت اور دیگر کو فریقین بنایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لا یونیورسٹی کے قیام کے لیے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے توہین عدالت درخواست دائر کردی۔ درخواست سیکرٹری جنرل پشاور ہائیکورٹ بار کی توسط سے دائر کی گئی ہے، جس میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن، صوبائی حکومت اور دیگر کو فریقین بنایا گیا ہے۔ درخواست کے مطابق 2012ء میں پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو لا یونیورسٹی کے قیام کے لیے احکامات دیے تھے، 2015ء میں سپریم کورٹ نے فریقین کو لا یونیورسٹی کے قیام کے...
اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل(این ای سی) جمعرات کو آئندہ مالی سال کیلئے 3795 ارب روپے کے لگ بھگ مالیت کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی، پنجاب کیلئے آئندہ سال 1188 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور ہوسکتا ہے، آئندہ مالی سال سندھ کیلئے 887 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزرائے اعلیٰ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے۔ وزیرخزانہ محمداورنگزیب این ای سی کے اجلاس میں بجٹ پر وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ دیں گے، قومی اقتصادی کونسل میں آئندہ بجٹ کیلئے خدوخال کی منظوری دی جائے گی۔ نیشنل اکنامک کونسل آئندہ مالی سال کیلئے 3795 ارب ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی، پنجاب...
ملکارجن کھڑگے نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کریں اور ہر ممکن طریقے سے تعاون کا ہاتھ بڑھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے آسام اور شمال مشرق کی کچھ دیگر ریاستوں میں سیلاب و لینڈ سلائڈنگ سے پیدا مشکل حالات پر اپنی فکر کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ترقیات کے بنیادی ایشوز سے جذباتی اور پولرائزیشن والے ایشوز کی طرف توجہ بھٹکانا بی جے پی کی سیاست کی شناخت بن چکی ہے۔ دراصل آسام میں سیلاب کی حالت انتہائی سنگین بنی ہوئی ہے۔ ریاست کی 10 اہم ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں، جبکہ 15 سے زائد...
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اراکین نے سی ای اوکے الیکٹرک مونس علوی پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا طے ہوا تھا رات کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی تو شیڈول کس کی اجازت سے تبدیل ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس چیئرمین خصوصی کمیٹی فیاض بٹ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ ، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی سمیت دیگر شریک ہوئے جبکہ حیدرآباد و سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ سی ای او کے الیکٹرک کے پہنچنے سے قبل اجلاس میں گرما گرمی رہی، کمیٹی ارکان نے کہا کہ سی ای او کے الیکٹرک نہ پہنچتے...
بجٹ میں عام آدمی کے مسائل اور انکی توقعات کو مدنظر رکھا جائے چوہدری شجاعت حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چوہدری شجاعت حسین کی پارٹی رہنماوں سے اہم ملاقات، ملاقات میں ڈاکٹر محمد امجد،مصطفی ملک، مہرین ملک آدم، ڈاکٹر رحیم اعوان،انیلہ چوہدری،عاطف مغل، رضوان صادق،چوہدری جہانگیر میں موجود تھے ۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت نے کہا کہ پاکستان خطہ میں ایک نئی طاقت بن کر ابھرا ہے ، اب سب کو مل کر پاکستان کو اقتصادی قوت بنانا ہو گا،پاکستانی قوم جرات مند، بہادر قوم اسے چیلنجوں سے نمٹنا آتا ہے، قوم کو اپنی افواج اور سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر، ائر چیف ظہیر احمد بابر، نیول چیف نوید اشرف...
لاہور(نیوز ڈیسک)عید الاضحیٰ میں چند روز باقی ہیں اور قربانی کے جانوروں کی بڑھتی قیمتوں نے لوگوں کے ہوش ٹھکانے لگادیے ہیں۔ کراچی اور لاہور کی منڈیوں میں ایک سروے کے مطابق جانوروں کی قیمتوں میں 70 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ہر شخص مہنگائی کا رونا رو رہا ہے ۔ اداکار ،سیاستدان ، سلیبرٹی ہر شخص اپنے اپنے انداز میں مہنگے جانوروں پر بات کررہا ہے ایسے میں نعمان اعجاز کی ایک پوسٹ پر صارفین نے ان کو آڑے ہاتھوں لے لیا . اداکار نعمان اعجاز نے بھی قربانی کے جانور کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہارکیا تاہم جانور کا پوسٹ میں آئی فون سے موازنہ سینئر اداکار کو بھاری پڑگیا۔ انسٹاگرام پر...
بلوچستان کے ضلع شیرانی میں واقع تورغر کے گھنے جنگلات میں لگنے والی شدید آگ تیسرے روز بھی مکمل طور پر قابو میں نہ آ سکی۔ 31 مئی کو بھڑکنے والی آگ نے اب تک کم از کم 500 ایکڑ جنگلاتی رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے مقامی حیاتیاتی نظام کو بھی سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ابتدائی طور پر آگ نشیبی علاقوں میں لگی، تاہم تیز ہواؤں اور پہاڑی ڈھلانوں کے باعث شعلے بلندی کی جانب پھیلتے چلے گئے، جس سے آگ بجھانے کی کوششیں مزید پیچیدہ ہو گئیں۔ ڈپٹی کمشنر شیرانی بہرام سلیم نے میڈیا کو بتایا کہ آگ بھڑکنے کے فوری بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی...