2025-10-05@10:39:02 GMT
تلاش کی گنتی: 22030
«سنوار کی»:
(نئی خبر)
آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر ریاست بھر میں مکمل ہڑتال ہے، جس میں کاروباری مراکز بند اور ٹرانسپورٹ معطل ہے۔ حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بند کیے جانے کے بعد عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:عوامی احتجاج کے بعد آزاد کشمیر میں متنازع صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا گیا آزاد کشمیر کے سابق وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہاس نے گزشتہ روز لندن میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مظاہرین کے مطالبات پر بات چیت کا کہا ہے۔ ان کے مطابق وزیراعظم نے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات میں سے 98 فیصد پر اتفاق ہو چکا ہے، صرف 2...
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی، تاہم اس جیت کے بعد کھیل کے میدان میں سیاست کا رنگ بھی غالب آگیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہی کی دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی آپریشن سندور یاد آگیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فوجی انداز اپناتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کھیل کے میدان میں آپریشن سندور کا بھی وہی نتیجہ رہا۔ #OperationSindoor on the games field. Outcome is the same – India wins! Congrats to our cricketers. — Narendra Modi (@narendramodi) September 28, 2025 ’کھیل کے میدان میں آپریشن سندور، نتیجہ وہی،...
وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ امریکی دورے اور اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر خاصی پذیرائی ملی ہے۔ ان کے لہجے، حکمتِ عملی اور نئی ابھرتی ہوئی قیادت کے انداز نے کئی ناقدین کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی قیادت کی تعریف اور ملاقاتوں نے سیاسی و سفارتی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا پاکستان عالمی سطح پر ایک نئے مقام کی جانب بڑھ رہا ہے؟ اور کیا اس سب کا فائدہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو طویل المدتی اقتدار کی صورت میں مل سکتا ہے؟ سیاسی تجزیہ کار احمد ولید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف وکٹ راشد لطیف نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل کے بعد بھارتی ٹیم کے رویے پر سخت ردعمل دے کر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے لکھا کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی کی جانب سے معطلی کی مضبوط امیدوار ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: بھارت کی سنسنی خیز کامیابی، تلک ورما ہیرو بن گئے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارتی ٹیم ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی سے ٹرافی وصول کیے بغیر چلی گئی۔ راشد لطیف نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے اے سی سی چیئرمین سے...
کراچی: فیصل آباد سے سسرال سے ملنے کے لیے آنے والے نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ اقبال مارکیٹ اے ایس آئی قطب الدین نے بتایا کہ پاکستان بازار تھانہ کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 رحمت چوک ایم ایم کالونی گلی نمبر 13 میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ سجاد شوکت جاں بحق ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور چھیپا کے ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتول نوجوان کی میت کو اسپتال منتقل کی اور کرائم سین یونٹ کی مدد سے جائےوقوع کو سیل کرکے شواہدجمع کیے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ مقتول کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور وہ چند...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے نے جدید ترین وائی فائی ٹیکنالوجی وائی فائی 7 اپنانے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد پاکستان ایشیا پیسیفک خطے کے اُن چند ابتدائی ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو اس نیٹ ورک کا استعمال کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ٹیلی کام نگرانی کا نظام قانونی اور عالمی معیار کے مطابق ہے، پی ٹی اے پی ٹی اے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وائی فائی 7 اور اس کے بعد آنے والی تمام جنریشنز 6 گیگا ہرٹز نیٹ ورک بینڈ پر کام کریں گی، جو ڈیجیٹل جدت اور ٹیکنالوجی میں پاکستان کی قیادت کا ثبوت ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ وائی فائی 7 الٹرا ہائی ڈیٹا ریٹ،...
سروائیکل کینسر دنیا بھر میں خواتین کی صحت کے لیے ایک نمایاں خطرہ ہے، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں جہاں اس کی شرح اموات تشویش ناک حد تک زیادہ ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق، ہر سال تقریباً 6 لاکھ نئی خواتین اس مرض میں مبتلا ہوتی ہیں اور 3 لاکھ سے زائد اس کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھتی ہیں۔ ان اموات میں سے 90% سے زیادہ کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں ہوتی ہیں، جو صحت کے شعبے میں عالمی عدم مساوات کی عکاس ہیں۔ پاکستان میں، سروائیکل کینسر خواتین میں کینسر کی دوسری سب سے عام قسم ہے، جہاں ہر سال تقریباً 5,000 نئے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں اور 2,000 سے 2,500 خواتین...
دارالحکومت میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی شکایات کے ازالے اور روک تھام کے لیے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور میونسپل کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) نے مشترکہ اقدامات مزید تیز کر دیے ہیں۔ ایم سی آئی انتظامیہ کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1334 مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے، جو 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن شکایات وصول کرکے فوری کارروائی کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ شہری ڈی سی آفس پورٹل کے ذریعے بھی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں آوارہ کتوں کو قابو کرنے کے لیے ترامڑی میں واقع اسٹرے ڈاگ سینٹر کو فعال بنایا گیا ہے جہاں کتوں کو پکڑنے...
وجودِ زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ۔ یہ مصرعہ خواتین کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے اور حقیقی زندگی میں دیکھا جائے تو خواتین انسانی معاشرے کا جزو لازم ہیں بقاء انسانی ان کے بنا نامکمل ہے۔ ایک عورت ہی نسل کو پروان چڑھاتی ہے مکان کو گھر بناتی ہے اور مرد کوا س قابل بناتی ہے کہ وہ گھر اور بچوںکی فکر سے آزادہو کر حصول معاش کے لئے جدوجہد کر سکے۔یہ سمجھنا اور قبول کرنا بے حد ضروری ہے کہ مرد اور عورت دونوں ہی بقاء معاشرہ اور خاندان کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔ دونوں کو مل کر گھر بسانے اور شادی چلانے میں برابر حصہ ڈالنا ہوتا ہے۔ ان کی ذمہ داریاں کیا ہوں گی...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ تمام ڈیجیٹل فنڈز ٹرانسفر ریئل ٹائم کی بنیاد پر بروقت ہوتے ہیں اور رقوم وصول کنندگان کے اکاؤنٹس میں تقریباً فوراً منتقل ہو جاتی ہیں ۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ کولنگ پیریڈ صرف برانچ لیس بینکنگ والٹس اور اکاؤنٹس پر لاگو ہے۔ برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس میں آنے والی رقوم پر 2 گھنٹے کا کولنگ پیریڈ کا اطلاق ہوتاہے ، یہ شرط اپریل 2023 سے نافذ ہے۔ اسٹیٹ بینک نے وضاحت کی کہ برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس کے لیے صارف کی جانچ پڑتال سادہ اور قوانین نرم ہیں، جانچ پڑتال اور قوانین نرم ہونےکےباعث دھوکا دہی پرمبنی لین دین کےامکانات زیادہ ہوتے ہیں Post Views: 3
اقوام متحدہ نے ایران پرعالمی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ اقدام برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے سلامتی کونسل میں اس مؤقف کے بعد اٹھایا گیا کہ ایران نے 2015 کے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا۔ اس اقدام سے ایران پر پابندیوں کے حوالے سے 2006 سے 2010 کے درمیان منظور ہونے والی سلامتی کونسل کی پرانی قراردادیں دوبارہ نافذ ہو گئیں۔ یورپی وزرائے خارجہ نے کہا کہ ایران اور تمام ممالک کو ان قراردادوں پر مکمل عمل درآمد کرنا ہوگا، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف کایا کالس نے بھی اعلان کیا کہ یورپی یونین...
وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تصاویر جاری کردیں۔ تصاویر میں وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کو صدر ٹرمپ کے علاوہ دیگر حکام سے بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جاری تصاویر مجموعی طور پر دونوں ممالک کی طاقتور ترین شخصیات کے درمیان ملاقات کی نوعیت، اہمیت، اور کامیابی کی بہترین عکاسی کرتی ہیں۔ کیمرے میں بند کیے گئے خوشگوار مناظر سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ملاقات نہ صرف مثالی ماحول میں ہوئی بلکہ طرفین کی توقعات پر بھی پوری اتری ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرمجوشی سے مصافحہ کرتے ہوئے۔ ایک گروپ فوٹو میں صدر ٹرمپ کو اپنے...
اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد میں موجود خاتون ڈاکٹر شمع جونیجو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد اب متعلقہ خاتون کا تفصیلی بیان سامنے آگیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستانی مشن میں وزیراعظم کی ایڈوائزر کے طور پر شریک تھیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وضاحتی پیغام میں شمع جونیجو نے لکھا کہ میں پچھلے کئی مہینوں سے پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف کے لیے کام کر رہی تھی، پاک بھارت جنگ کے دوران میرے پالیسی بریفس، ایڈوائس اور پوائنٹس سب کچھ ریکارڈ کا حصہ اور محفوظ ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے وزیراعظم صاحب نے اقوام متحدہ کی تقریر لکھنے کا ٹاسک دیا اور...
بھاری رشوت کے عوض شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش ناکام، 2ایف آئی اے اہلکار گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بھاری رشوت کے عوض شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے و امیگریشن کلیرینس کی کوشش ناکام ہوگئی جب کہ ایف آئی اے امیگریشن کے اے ایس آئی سمیت دو اہلکار گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری کی کرپشن و بدعنوانی میں ملوث عملے کے بارے میں زیرو ٹالرینس پالیسی و ہدایات کے تحت نیو اسلام آباد پر امیگریشن عملے کے ڈیوٹی کے دوران موبائل فون پاس رکھنے اور استعمال پر سختی سے پابندی عائد کی گئی۔اس دوران...
وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے جرمن سفیر کی ملاقات، گرین ٹیکنالوجی میں تعاون پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جرمنی کی سفیر انا لیپل سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات، ماحولیاتی تبدیلی، جدید زرعی اور گرین ٹیکنالوجی، ہنر مند افرادی قوت کے تبادلے اور تعلیم و تربیت جیسے اہم شعبوں پر گفتگو ہوئی۔وزیراعلی نے جرمن سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد جرمنی کی جانب سے یکجہتی اور فوری تعاون کے پیغام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور سرحد پار اسموگ و سیلاب جیسے چیلنجز سے...
لاہور پولیس نے خاتون شہری سے اسلحہ کے زور پر گاڑی چھیننے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی افسر عائشہ بٹ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ملزمان نے واردات کے دوران پہلے خاتون کی گاڑی کو پیچھے سے موٹر سائیکل سے ٹکر ماری اور جب خاتون صورتحال دیکھنے کے لیے باہر نکلیں تو ایک ملزم گاڑی میں بیٹھ گیا۔ دوسرے ملزم نے خاتون کو پستول دکھا کر ڈرایا اور گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔ یہ مناظر سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ریکارڈ ہوئے۔ لاہور پولیس کی برق رفتار کارروائی???? خاتون شہری سے اسلحہ کے زور پر گاڑی چھیننے والے ملزمان...
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بھاری رشوت کے عوض شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے و امیگریشن کلیرینس کی کوشش ناکام ہوگیا جب کہ ایف آئی اے امیگریشن کے اے ایس آئی سمیت دو اہلکار گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری کی کرپشن و بدعنوانی میں ملوث عملے کے بارے زیرو ٹالرینس پالیسی و ہدایات کے تحت نیو اسلام آباد پر امیگریشن عملے کے ڈیوٹی کے دوران موبائل فون پاس رکھنے اور استعمال پر سختی سے پابندی عائد کی گئی۔ اس دوران کچھ اسٹاف ممبران کی جانب سے پابندی کی خلاف کی شکایت ملنے پر شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن اسلام آباد ائرپورٹ سلمان لیاقت نے سرپرائز...
پاکستان کے نوجوان اسکواش اسٹار نور زمان نے ایک اور شاندار کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے کینیڈا کے شہر لندن میں کھیلے گئے نیش کپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ نور زمان، جو پاکستان کے عظیم اسکواش گھرانے کی تیسری نسل سے تعلق رکھتے ہیں، نے فائنل میں مصر کے دوسرے نمبر کے سیڈ مصطفی السیرتی کو حیران کن انداز میں اسٹریٹ گیمز میں 0-3 سے شکست دی۔ دلچسپ اور سنسنی خیز 52 منٹ تک جاری رہنے والے میچ کے اسکورز 19-17، 7-11 اور 9-11 رہے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان کے اسکواش کھلاڑی شاہد مسعود خان نے یورپ و امریکا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑدیے 30 ہزار ڈالر انعامی رقم کے اس...
سندھ اسمبلی کی رکن اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور روما مشتاق مٹو کا کہنا ہے کہ آج کا دن پاکستان کے نام ہے اور سندھ کے عوام بھی دل کی گہرائیوں سے اپنی قومی ٹیم کے لیے دعاگو ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام میں روما مشتاق مٹو نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت فائنل صرف ایک کھیل نہیں بلکہ پوری قوم کے خوابوں، دعاؤں اور جذبات کی ترجمانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی شاہینوں کے پاس تاریخ رقم کرنے اور سبز ہلالی پرچم کو مزید سربلند کرنے کا سنہری موقع ہے۔ قوم کو اپنے ہیروز سے بڑی توقعات وابستہ ہیں اور پوری قوم ان کے...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جرمنی کی سفیر انا لیپل سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات، ماحولیاتی تبدیلی، جدید زرعی اور گرین ٹیکنالوجی، ہنر مند افرادی قوت کے تبادلے اور تعلیم و تربیت جیسے اہم شعبوں پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے جرمن سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد جرمنی کی جانب سے یکجہتی اور فوری تعاون کے پیغام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور سرحد پار اسموگ و سیلاب جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جرمنی کی ٹیکنیکل معاونت اہم ثابت ہو سکتی ہے۔ مریم نواز نے جرمنی کے ڈوئل ووکیشنل ٹریننگ...
پاکستان اس وقت دہشتگردی کے ساتھ ساتھ پراپیگنڈے کے محاذ کا بھی سامنا کر رہا ہے۔ تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی)، جس کی قیادت ڈاکٹر مہرنگ بلوچ کر رہی ہیں، بین الاقوامی سطح پر کالعدم قرار دی گئی تنظیموں کے بیانیے کو آگے بڑھا رہی ہے۔ انسانی حقوق کے پردے میں متنازع کردار ڈاکٹر مہرنگ بلوچ، جنہیں ایک وقت میں ریاست کی جانب سے سرکاری وظیفہ دے کر طب کی تعلیم کے لیے بھیجا گیا تھا، اب غیر ملکی پشت پناہی رکھنے والے عناصر کے لیے ڈھال بن چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:http://ماہرنگ بلوچ: بلوچ لبریشن آرمی کی دہشتگردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کے نام پر سرگرمیاں وہ خود کو انسانی...
راولپنڈی ضلع بھر میں خواتین کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم 77.71 فیصد مکمل کرلی گئی ہے۔ ضلعی محکمہ صحت کے مطابق ایچ پی وی ویکسینیشن 9 سے 14 سال عمر کی لڑکیوں کو دی گئی ۔ ون ٹائم ویکسینیشن سے خواتین کو جان لیوا سروائیکل کینسر سے بچایا جاسکتا ہے۔ ذرائع محکمہ صحت نے بتایا کہ 27 ستمبر کو مکمل ہونے والی مہم میں 88188 لڑکیوں کو ویکسینیشن نہ مل سکی ہے۔ ایچ پی ویکسینیشن کا مقرر ٹارگٹ 395609 تھا اور 307421 لڑکیوں کو ویکسینیشن دی جاسکی ہے۔ ویکسینیشن سے محرومی کی وجہ والدین کے انکار، عدم دستیابی اور بیماری قرار دیا گیا ہے۔ ایچ پی وی ویکسینیشن مہم 27 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگئی ہے۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کے کارندے کو مردان سےگرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کےمطابق ملزم کے خلاف کارروائی متاثرہ شہری کی شکایت پرعمل میں لائی گئی،گرفتارملزم غیرقانونی پیوندکاری کیلئے پرائیویٹ اسپتالوں کا سہارالیتا تھا۔ ابتدائی تفتیش کےمطابق مکروہ دھندے میں متعدد افراد اور سہولت کارملوث ہیں،ملزم سےتفتیش کے بعد دیگر ملزمان،سہولت کاروں کوگرفتاری کیا جائےگا۔ Post Views: 1
باجوڑ میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جب کہ پاک فوج نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے معصوم بچوں کی جانیں بچالیں۔ رپورٹ کے مطابق باجوڑ کے علاقے لغڑئی میں فتنہ الخوارج کا چھوڑا ہوا بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچے شہید اور 5 زخمی ہوگئے، بارودی مواد پھٹنے کا افسوسناک واقعہ27 ستمبر کو پیش آیا۔ بچے فتنہ الخوارج کے چھوڑے گئے مواد سے کھیل رہے تھے کہ بارودی مواد پھٹ گیا، بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج نے زخمی بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا۔ زخمی بچوں کا علاج پاک فوج کے ماہر ڈاکٹرز کے زیر نگرانی سی ایم ایچ پشاور میں جاری ہے، پولیس اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوع کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کر لیے۔ یہ سانحہ ثبوت...
نیویارک: اقوام متحدہ نے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں میں سرگرم کمپنیوں کا نیا ڈیٹا بیس جاری کر دیا ہے، جس میں 11 ممالک کی 158 فرمز شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ فولکر ترک نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی پالیسی ’’جنگی جرم‘‘ کے زمرے میں آتی ہے۔ اس فہرست میں ایئربی این بی، بُکنگ ڈاٹ کام، موٹرولا سلوشنز اور ٹرِپ ایڈوائزر جیسی عالمی کمپنیاں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ تر کمپنیاں اسرائیل میں ہیں، جبکہ دیگر کا تعلق امریکا، برطانیہ، فرانس، کینیڈا، جرمنی، چین، اسپین، پرتگال، لکسمبرگ اور نیدرلینڈز سے ہے۔ نئی فہرست میں 68 مزید کمپنیاں شامل کی گئی ہیں جبکہ 7 کو نکال دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ...
نجی ٹی وی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ کے میزبان تابش ہاشمی کا ایشیا کپ میں پاک بھارت فائنل میچ پر دلچسپ تبصرہ وائرل ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انہوں نے بھارتی شائقین کے لیے فکرمندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انڈیا کا میچ ہے، اور میں بھارتی شائقین کے لیے پریشان ہوں کہ وہ جیتنے کے بعد ہمارا مذاق کیسے اُڑائیں گے؟ انہوں نے روسٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ ان (بھارتیوں) سے زیادہ تو ہمیں پتہ ہے کہ کیا ہوگا میچ میں، ہم کسی خیالی دنیا میں نہیں ہیں تو وہ ہمارا مذاق کیسے اُڑائیں گے؟ انہوں نے پاکستانیوں کے لیے پریشانی ظاہر کی اور مزید روسٹ کرتے ہوئے کہا کہ دوسری طرف ہم الٹا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے خطاب کے موقع پر اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر کشمیریوں نے زبردست احتجاج کیا۔یہ مظاہرہ “فرینڈز آف کشمیر” کے زیر اہتمام ہوا، جس میں مختلف کشمیری رہنماؤں، عام شہریوں کے ساتھ بڑی تعداد میں سکھ کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔ شرکا نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔دوسری جانب جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے وزیر خارجہ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کے سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے بھرپور اور مدلل ردعمل دیا۔پاکستانی مؤقف پر بھارت سخت دباؤ میں آگیا اور بھارتی مندوب کو گھبراہٹ کے عالم میں فون پر مصروف دیکھا...
لاہور میں خاتون شہری سے گاڑی چھیننے کی ویڈیو سامنے آگئی، واردات میں ملوث ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اقبال ٹاؤن پولیس نے خاتون شہری سے اسلحے کے زور پر گاڑی چھیننے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے واردات کی نیت سے خاتون کی گاڑی کو پیچھے سے موٹرسائیکل سے ٹکر ماری جس کے بعد خاتون دیکھنے کے لیے گاڑی سے باہر نکلی تو ایک ملزم گاڑی میں بیٹھ گیا اور فرار ہوگیا۔ ????اقبال ٹاؤن پولیس کی برق رفتار کارروائی ???? خاتون شہری سے اسلحہ کے زور پر گاڑی چھیننے والے ملزمان گرفتار ????️ ملزمان نے واردات کی نیت سے خاتون کی گاڑی کو پیچھے سے موٹر سائیکل سے ٹکر ماری ????...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ و میزبان ندا یاسر اور ان کے شوہر اداکار و ہدایت کار یاسر نواز کے سب سے چھوٹے بیٹے بالاج یاسر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی تنقید کی زد میں آگئی۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بالاج یاسر کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں بالاج اپنے والد کی گرل فرینڈز کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by MediaMasala.Pk (@mediamasala) وائرل کلپ میں بالاج سے سوال پوچھا جاتا ہے کہ کیا آپ کو ٹھیک لگے گا اگر آپ کے والد کی گرل فرینڈ ہو؟ جس پر بالاج انکار کرتا ہے اور کہتا ہے کہ...
ویب ڈیسک:خواتین کے لیے مفت الیکٹرک سکوٹی سکیم میں درخواست دینے کے لیے اہلیت کا معیار اور درخواست دینے کا طریقہ کار سامنے آگیا۔ سندھ حکومت نے خواتین کے لیے مفت الیکٹرک سکوٹی سکیم کے لیے اہلیت کے معیار اور درخواست دینے کے عمل کا اعلان کردیا۔ اس اقدام کا مقصد صوبے میں خواتین کو درپیش مشکلات میں کمی لانا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔ اس سکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست گزار کا سندھ کا مستقل شہری اور سٹوڈنٹ یا ملازمت پیشہ خاتون ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بھارت میں ایشیا کپ فائنل 100 سے زائد سینما گھروں میں دکھائے جانے کا اعلان درخواست گزار کے پاس مصدقہ ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا ضروری ہے جبکہ...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بار پھر لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔ بھارت کے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے اپنی تقریر میں پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ بھارت کا ایک ہمسایہ ملک ‘عالمی دہشت گردی کا مرکز’ ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے سیکنڈ سیکرٹری محمد رشید نے ہفتے کے روز بھارت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خود بھارت سرحد پار دہشت گردی کی سرپرستی میں ملوث رہا ہے۔ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیاں اپنے ہمسایہ ممالک کو غیر مستحکم کرنے کے نیٹ ورکس چلا رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’ سرحد پار تشدد اور اقلیتوں پر مظالم بے نقاب ‘، اقوام متحدہ میں پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوپن ہیگن: ڈنمارک کے سب سے بڑے فوجی اڈے سمیت متعدد دفاعی تنصیبات پر نامعلوم ڈرونز کی پروازوں نے حکام کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے، اس واقعے کو ڈنمارک کی حکومت نے “ہائبرڈ حملہ” قرار دیا ہے جبکہ روسی مداخلت کے شبہات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈنمارک کی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی کہ مختلف مقامات پر ڈرونز دیکھے گئے اور ان سے نمٹنے کے لیے کئی دفاعی صلاحیتیں بروئے کار لائی گئیں تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ڈرونز کہاں پرواز کر رہے تھے۔پولیس ترجمان نے کہاکہ رات 8 بج کر 15 منٹ پر مغربی ڈنمارک کے کاروپ بیس کے اوپر اور قریب ایک سے دو ڈرونز دیکھے گئے، یہ ملک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے نیویارک میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کی اور اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی فوج سے بھی بڑی ایک عالمی فورس تشکیل دیں۔صدر پیٹرو نے امریکی فوجیوں پر بھی زور دیا کہ وہ انسانیت کے لیے کھڑے ہوں، ٹرمپ کے احکامات نہ مانیں اور اپنے ہتھیار انسانیت کی خدمت کے لیے استعمال کریں۔امریکا نے ان کے بیان کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے ردِعمل میں کولمبیا کے صدر کا ویزا منسوخ کر دیا۔ ویب ڈیسک مقصود بھٹی
کوپن ہیگن: ڈنمارک کے سب سے بڑے فوجی اڈے کاروپ بیس کے اوپر نامعلوم ڈرونز کی پروازوں نے حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ پولیس کے مطابق یہ ڈرونز بدھ کی رات کو دیکھے گئے، جو کئی گھنٹے فضا میں موجود رہے۔ پولیس نے بتایا کہ ڈرونز کو نہ گرایا گیا اور نہ ہی یہ بتایا جا سکا کہ وہ کہاں سے آئے تھے۔ ان واقعات کے بعد ڈنمارک بھر میں کئی ہوائی اڈے عارضی طور پر بند کر دیے گئے، تاہم تجارتی پروازیں متاثر نہیں ہوئیں۔ وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے کہا ہے کہ ملک گزشتہ دنوں ’’ہائبرڈ حملوں‘‘ کا شکار رہا ہے، جو غیر روایتی جنگ کی ایک نئی شکل ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یورپ...

’جو آنا چاہے آئے جو نہ آنا چاہے نہ آئے، کسی کی پروا نہیں‘، سلمان آغا کا ہینڈ شیک تنازع پر دوٹوک مؤقف
ایشیا کپ فائنل سے قبل دبئی میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھرپور اور جارحانہ انداز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان جیت کے لیے میدان میں اترے گا اور کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گا۔ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے تیز و تند سوالات پر بھی کپتان پر اعتماد نظر آئے اور ہر گیند کو چوکے چھکے میں تبدیل کیا۔ہینڈ شیک تنازع پر سلمان علی آغا نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ "پاکستان اور بھارت میں حالات پہلے بھی خراب رہے مگر ہاتھ نہ ملانے کی روایت کبھی نہیں رہی، یہ کرکٹ کے لیے اچھا نہیں، میرے والد کرکٹ کے بڑے دلدادہ ہیں، انہوں نے بھی کبھی یہ نہیں کہا کہ...
کراچی کے شہریوں کے لیے دودھ کے نئے نرخ سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ڈیری فارمرز کے نائب صدر چوہدری فاروق نے پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا ہے کہ کمشنر کراچی یکم اکتوبر تک دودھ کے نئے نرخ مقرر کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کے ڈیری فارمرز کو روزانہ 30 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے جبکہ کچھ عناصر کیمیکل ملا دودھ فروخت کر رہے ہیں، جس کی نشاندہی متعلقہ اداروں کو بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر پرامن احتجاج کریں گے۔ ان کے مطابق سیلابی تباہ کاریوں نے بھی ڈیری فارمرز...
لاہور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاکر عائشہ جٹ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے. رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ملزم سلمان حیدر کی قبل از گرفتاری درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جسٹس جواد ظفر نے کیس کی سماعت کی، جبکہ ملزم کی جانب سے وکیل میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ آیا ملزم پر جرم بنتا بھی ہے یا نہیں؟ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ اُنہیں کسی گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے۔ جس پر جسٹس جواد ظفر نے ریمارکس دیے کہ اگر گرفتاری مطلوب نہیں تو پھر کیس کس مرحلے پر ہے اور اس کی نوعیت کیا ہے؟ عدالت نے فریقین کے مؤقف اور...
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹرحافظ عبدالکریم نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کو بروقت‘ جرات مندانہ اور پاکستان کے عوام کی ترجمانی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے عالمی برادری کے سامنے دوٹوک موقف اپنایا اور واضح کر دیا کہ پاکستان جنگ جیتنے کے بعد بھی امن کا خواہاں ہے اور بھارت کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی پرزور حمایت کر کے ان کے دلوں کی آواز دنیا تک پہنچائی۔ وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات‘ اسلاموفوبیا کے بڑھتے خطرات‘افغانستان کی...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ+بیورو رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادیاں کرنے والے افغان شہریوں کو ڈی پورٹ نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین کی اپنے افغان شوہروں کیلئے شہریت کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نادرا کو اپلائی کریں اور نادرا درخواست گزاروں کے کیس کو قانون کے مطابق دیکھے اور جب تک نادرا اس کیس فیصلہ نہ کرے تو درخواست گزار کو ڈی پورٹ نہ کیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار خاتون کا شوہر افغان شہری ہے، درخواست گزار نے شہریت کے لئے پاکستان اوریجن کارڈ ( پی او سی) کے لئے نادرا کو اپلائی کیا ہے، وکیل کے مطابق نادرا...
اقوام متحدہ: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مراکش کے وزیرخارجہ ناصر بوریتا نے دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دفترخارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بوریتا سے ملاقات کی۔ بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، روابط اور علاقائی امن میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے پاکستان مراکش تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ Tagsپاکستان
راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت نے عمران خان کے وکلا کی جانب سے التوا کی نئی درخواست بھی خارج کردی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید امجد علی شاہ کے روبرو جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سرکار کے 3 گواہان کے بیان ریکارڈ کیے گئے جب کہ عدالت نے وکلائے صفائی کی جانب سے کیس کے التوا کی درخواست خارج کردی جب کہ وکلائے صفائی کی جانب سے 8گواہان کو دوبارہ طلب کرنے سے متعلق دائر درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر دیا گیا ۔ کیس کے 71 گواہ غیر ضروری قرار عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 30 ستمبر تک...

جنیوا: ہزاروں مظاہرین فلسطینی جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھائے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری و فوجی کارروائیوںکیخلاف مارچ کررہے ہیں،چھوٹی تصویر میں جرمنی کے شہر برلن میں بھی غزہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

نیویارک: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صدر جنرل اسمبلی انالینا بیئربوک سے ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
یورپ کے کئی ممالک نے حالیہ دنوں میں فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ محض سفارتی کارروائی نہیں بلکہ ایک بڑے انسانی ضمیرکی آواز ہے جو برسوں سے دبائی جا رہی تھی۔ فرانس، برطانیہ، کینیڈا، پرتگال، بیلجیم، لکسمبرگ اور مالٹا جیسے ممالک نے یہ تسلیم کر کے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام اپنی زمین اور اپنی ریاست کے جائز حق دار ہیں لیکن انھی دنوں اٹلی نے اس کے برعکس موقف اختیارکیا اور فلسطین کو تسلیم کرنے سے انکارکردیا۔ اس انکار نے پورے اٹلی کو ہلا کر رکھ دیا۔ گلیاں چوراہے اور بڑے بڑے شہر احتجاج کی آواز سے گونج اُٹھے۔ طلبہ، مزدور، خواتین اور عام شہری ایک ہی بات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرک، اسلام آباد (صباح نیوز) خیبر پختونخوا میں کرک کے علاقے درشہ خیل میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران17 دہشت گرد مارے گئے‘ جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، کرک کے تھانہ شاہ سلیم کے علاقے درشہ خیل میں پاک آرمی، اسپیشل سروسز گروپ اور سی ٹی ڈی نے ملا نذیر گروپ کی علاقے میں موجودگی کی اطلاعات پرآپریشن کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ خفیہ معلومات پر22 دہشت گردوں پر مشتمل گروہ کو درشہ خیل میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت گھیرے میں لیا گیا، پھر انتہائی مہارت سے گھیرا تنگ کر کے نشانہ بنایا گیا، اس آپریشن میں17 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 7 سے 10 دہشت گردوں کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ میڈیا رپورٹس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے، برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر اور (ن) لیگ برطانیہ کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔لندن پہنچنے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے جینوا میں (ن) لیگ کے صدر نواز شریف سے ملاقات کرکے ان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے نواز شریف کو امریکا کے دورے اور ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے متعلق آگاہ بھی کیا۔ شہباز شریف لندن میں تین دن قیام کے بعد پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ نواز شریف 7 روز سے جینوا کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔ سابق وزیراعظم کو گزشتہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام شہر میں برائیلر مرغی کی قیمتوں میں کمی کے باوجود برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی شہریوں کو ریلیف فراہم نہ ہو سکا منافع خوروں کے خلاف کاروائی کی جائے عوام کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوتا جارہا ہے اورپرائیز کنٹرول اتھارٹی بالکل غیر فعال ہو چکی ہے اورشہریوں منافع خور پر چھوڑ دیا گیا ہے اس وقت منافع خور معافیہ برائیلر مرغی کے گوشت کے دام من مانے وصول کررہے ہیں سندھ پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے زندہ برائیلر مرغی کا ریٹ 286 روپے فی کلو کمی تک آنے کے باوجود شہر بھر میں برائیلر مرغی کا گوشت 550 سے لے کر...
اسلام آباد: یمن کے قریب ایل پی جی ٹینکر میں پھنسے 24 پاکستانی شہریوں کے حوالے سے دفتر خارجہ نے اطمینان بخش خبر دی ہے کہ تمام عملہ محفوظ ہے اور جہاز یمنی پانیوں سے بحفاظت روانہ ہوچکا ہے۔ یہ واقعہ 17 ستمبر کو پیش آیا جب یمن کے ساحل کے قریب ایک ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس جہاز پر مختلف ممالک کے عملے کے ساتھ ساتھ 24 پاکستانی بھی سوار تھے۔ ترجمان کے مطابق جیسے ہی واقعے کی اطلاع ملی، پاکستان کے سفارتی مشنز نے فوری طور پر یمنی حکام سے رابطہ قائم کیا تاکہ عملے کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور جہاز کو دوبارہ روانہ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔...
خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو رقوم کی ادائیگی کے لیے کرپٹو کرنسی کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ انسدادِ دہشتگردی کی رپورٹ کے مطابق چمکنی دھماکے میں ملوث ملزمان کو کرپٹو کرنسی کے ذریعے پیسے منتقل کیے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ داعش کا ایک بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا تھا جو اس سلسلے میں سرگرم تھا۔ رپورٹ کے مطابق غیرملکی خودکش حملہ آور کے سہولت کاروں کو کرپٹو ای والٹ کے ذریعے افغانستان سے کوئٹہ رقم بھیجی گئی، جہاں اسے پاکستانی روپے میں تبدیل کر کے لاہور اور کرک منتقل کیا گیا۔ دہشتگردوں کے سہولت کار اور ہینڈلرز پشاور، کوئٹہ، کرک، ضلع خیبر اور کوہاٹ میں موجود تھے۔ یاد رہے کہ 11 مئی کو 22...
بھارتی صنعتکار سنجے کپور کی بیوہ پریا سچدیو کپور نے وراثت کے مقدمے میں ایک نئی شرط رکھتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے مرحوم شوہر کے اثاثوں کی تفصیلات صرف اس صورت میں پیش کریں گی اگر انہیں خفیہ لفافے میں رکھا جائے اور تمام فریقین اس تک رسائی سے پہلے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کریں۔ دہلی ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں پریا کپور نے کہا ہے کہ یہ شرط سائبر سیکیورٹی اور دیگر حفاظتی خدشات کے پیش نظر لازمی ہے۔ انہوں نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ سنجے کپور کی سابقہ اہلیہ اداکارہ کرشمہ کپور کے دونوں بچوں سمیرا اور کیان، نیز ان کی دادی رانی کپور کو بھی اس معاہدے پر دستخط کرنا ہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> دنیا کی طاقتور ترین معیشت جب اپنی امیگریشن یا ورک ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی کرتی ہے تو اس کے اثرات براہِ راست کئی ممالک پر پڑتے ہیں۔ خاص طور پر بھارت پر، جہاں لاکھوں نوجوان ہر سال امریکا جانے کے خواب دیکھتے ہیں۔ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایچ ون بی ورکر ویزے کے لیے سالانہ ایک لاکھ ڈالر فیس مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ بجلی بن کر بھارتی معاشرے، آئی ٹی انڈسٹری اور حکومت پر گرا ہے کیونکہ اس کا سب سے زیادہ اثر بھارتی پروفیشنل کلاس پر پڑے گا جو بڑی تعداد میں امریکا میں ملازمت اختیار کرنے کے لیے اس ویزے پر انحصار کرتی ہے۔ یہ محض ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> گزشتہ بیس پچیس برس سے اقوامِ متحدہ کور کرتا رہا ہوں اور پاکستانی سیاست و خارجہ پالیسی کا ادنیٰ سا طالب علم ہوں یقین مانیں، کئی برسوں کے بعد وہ احساس پیدا ہوا ہے کہ پاکستان ایک منفرد عالمی مقام پر کھڑا ہے۔ ایک ایسا مقام جسے ہم نے پہلے کم ہی محسوس کیا تھا۔ یہ بھی سچ ہے کہ اس پیش رفت کو اندرونِ ملک کئی حلقے شک و تردد کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہمارے حکمرانوں اور اسٹیبلشمنٹ کا ماضی شفاف نہیں رہا، اسی بنا پر عوام میں ان کی نیت پر مکمل اعتماد موجود نہیں۔ تاہم تاریخ یہ بتاتی ہے کہ اکثر اوقات ریاستی فیصلے مخصوص مفادات کے تابع رہے ہیں۔ پھر بھی موجودہ عالمی...
اقوام متحدہ: روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے نیٹو اور یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ اگر ہمارے خلاف کوئی جارحیت کی تو اس کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ روس پر الزام دیا جا رہا ہے کہ نارتھ اٹلانٹک الائنس اور یورپی یونین ریاستوں پر حملے کی منصوبہ کی جارہی ہے حالانکہ صدر پیوٹن مسلسل ان اشتعال انگیزیوں کو مسترد کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو کو یورپی یونین اور نیٹو کے دارالحکومتوں میں چند سیاست دانوں کی جانب دیے گئے بیانات پر تشویش ہے جس میں ممکنہ جنگ عظیم سوم...
ایف آئی اے نے امریکی قونصل خانے کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت دو انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے امریکی قونصل خانے کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے انسداد اسمگلنگ آف مائیگرنٹس ایکٹ 2018 (ترمیمی 2025) کی دفعات 3، 4 اور 6 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں دو مبینہ انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت عظمیٰ مصطفیٰ رہائشی ویلنشیا ٹاؤن لاہور اور محمد شبیر رہائشی شرقی کالونی وہاڑی کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان پر منظم انداز میں تارکین وطن کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے...
جرمن وزیر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ برلن، جوہری معاملے پر تہران کیساتھ نئے معاہدے تک پہنچنے کو تیار ہے! اسلام ٹائمز۔ جرمن وزیر خارجہ جوہانس وڈفل نے دعوی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جرمنی، ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق مسائل کے حل کے لئے مذاکرات و سفارتکاری کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ جوہانس وڈفل نے کہا کہ جرمنی کا موقف واضح ہے؛ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے! جرمن وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم سفارتکاری کے راستے پر یقین رکھتے ہیں اور ایران کے ساتھ ایک نئے معاہدے تک پہنچنے کے لئے بات چیت کو تیار ہیں۔ واضح رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے...
برکس ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ایرانی شہری مقامات سمیت پرامن ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکہ و اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے "اس مسئلے کو حل کرنے" کا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ برکس گروپ کے وزرائے خارجہ نے گذشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر اپنا سالانہ اجلاس منعقد کیا جس کے آخر میں بین الاقوامی مسائل پر 59 نکاتی بیان بھی جاری کیا گیا۔ اپنے بیان میں برکس اراکین نے غاصب اسرائیلی رژیم کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف فوجی جارحیت کی شدید مذمت کی اور پیراگراف 24 میں کہا ہے کہ وزراء نے 13 جون...
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وائٹ ہاؤس کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات کی تصاویر جاری کردی گئیں۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوول آفس میں ملاقات کے دوران صرف پانچ لوگ موجود تھے۔ امریکہ کی طرف سے صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو جب کہ پاکستان کی طرف سے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر موجود تھے۔ اس کے علاوہ ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل سے بھی وائٹ ہاؤس میں ہی ملاقات ہوئی۔ تصویروں سے پتا چلتا ہے کہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ ایک موقع پر صدر ٹرمپ ،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول۔: ترک صدر طیب ایردوان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کو نہ روکا گیا تو فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششیں ادھوری ہی رہیں گی۔ ترک صدر طیب ایردوان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، ان کی کابینہ اور ان کے ساتھ کھڑے نسل کش ٹولے کے فوری ٹرائل کا مطالبہ بھی کیا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے استنبول میں منعقدہ بوسفرس ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ترک صدر نے غزہ کی تباہی پر سو ارب ڈالر اسرائیلی حکومت سے وصول کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مظلوموں کی آہیں نیتن یاہو کو ایک دن ضرور پکڑیں گی۔ترک صدر نے کہا کہ متعدد ریاستوں نے فلسطین کو تسلیم کرنے میں تاخیر سے کام لیا...
شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے لیاری 36 علی مینگل گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی شخص سول اسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔ حالیہ واقعے کے بعد شہر میں رواں سال کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 64 ہوگئی ۔ جمعرات کی شب ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 30 سالہ راشد کو فائرنگ کر کے شدید زخمی گیا تھا جسے سر پر گولی لگی تھی۔ مضروب کو ابتدائی طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جسے...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم...
اسلام آباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیٹ کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرلی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ کا رکن گرفتار ترجمان اسلام آباد پولیس کے کے مطابق اسلام آباد پولیس نے تھانہ کھنہ کی حدود میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کار چوری میں ملوث گروہ کو بھاری نقصان پہنچایا ہے، کارروائی کے دوران 1 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 6 قیمتی چوری شدہ اور ٹیمپرڈ گاڑیاں برآمد کی گئیں۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق برآمد شدہ گاڑیوں میں ہونڈا، کرولا، وٹز، مہران اور ہائی ایس شامل ہیں۔ یہ گاڑیاں مختلف شہروں سے چوری کرکے جعلی نمبر پلیٹس کے...
حکومت خیبرپختونخوا صوبے میں آپریشن کی حامی نہیں، گنڈاپور کا پشاور میں جلسے سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ان کی حکومت صوبے میں کسی بھی آپریشن کی حمایت نہیں کرتی۔پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی اس کی حمایت کرتے ہیں، وفاقی حکومت سن لے، حکومت خیبرپختونخوا آپریشن یا لوگوں کے بے گھر ہونے کی حمایت نہیں کرتی۔علی امین گنڈاپور نے وفاقی اداروں پر زور دیا کہ وہ افغانستان سے بات کریں اور ملک میں دہشت گردی کے مسئلے کو...
وزیر دفاع خواجہ آصف : فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اپنے ساتھ تصویر میں نظر آنے والی خاتون سے متعلق ایک مرتبہ پھر وضاحت کردی۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ میرے ساتھ ہوٹل کی لابی میں تصویر بنائی گئی لیکن میں اس خاتون کو نہیں جانتا۔خواجہ آصف نے کہا کہ بہت سارے لوگ ملتے ہیں اور ساتھ تصویر بھی بناتے ہیں، پاکستان واپس آکر اس معاملے سے متعلق انکوائری کروں گا۔ ڈاکٹر شمع جونیجو کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں کیوں بٹھایا گیا؟ خواجہ آصف کی وضاحتوزیر دفاع خواجہ آصف نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے وفد میں ڈاکٹر شمع...
جو آنا چاہے آئے جو نہ آنا چاہے نہ آئے، کسی کی پروا نہیں، سلمان آغا کا ہینڈ شیک تنازع پر دوٹوک موقف WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس )ایشیا کپ فائنل سے قبل دبئی میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھرپور اور جارحانہ انداز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان جیت کے لیے میدان میں اترے گا اور کسی دبا کو خاطر میں نہیں لائے گا۔ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے تیز و تند سوالات پر بھی کپتان پر اعتماد نظر آئے اور ہر گیند کو چوکے چھکے میں تبدیل کیا۔ ہینڈ شیک تنازع پر سلمان علی آغا نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ “پاکستان اور بھارت...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک فیز 2 کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت بلوچستان کی معدنیات کو گوادر سے جوڑنے کیلیے راہداری قائم کی جائے گی۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 میں سے 11ویں سی پیک کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت میرے لئے اعزاز ہے، 14 ویں جے سی سی نے باضابطہ طور پر سی پیک فیز 2 کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کی بجائے بزنس ٹو بزنس تعاون پر زور دے گا، چینی کمپینیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف : فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے، برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر اور ن لیگ برطانیہ کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔لندن پہنچنے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے جینیوا میں ن لیگ کے صدر نواز شریف سے ملاقات کرکے ان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔وزیراعظم نے نواز شریف کو امریکا کے دورے اور ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے متعلق آگاہ بھی کیا۔شہباز شریف لندن میں تین دن قیام کے بعد پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔واضح رہے کہ نواز شریف 7 روز سے جینیوا کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔ سابق وزیراعظم کو گزشتہ...
امریکا میں ڈکیت گینگ نے فلمی انداز میں جیولری اسٹور میں واردا تکی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 22 ستمبر کے روز پیش آنے والی واردات کی ویڈیو منظرعام پر آئی جس کے بعد علاقے کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔ ڈکیتی کی واردات میں ایک ملین ڈالرز مالیت کے زیورات چوری کیے گئے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح افراد بندوقیں اور توڑ پھوڑ کے آلات کے ساتھ اسٹور میں داخل ہوئے اور چند لمحوں میں زیورات لوٹ کر گاڑیوں میں فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 25 افراد مشتمل ڈکیت گینگ نے جیولری اسٹور میں واردات کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کم از کم 3 ملزمان کے پاس...
ملک میں پہلی بار شروع کی گئی سروائیکل کینسر (HPV) و یکسی نیشن مہم کو والدین کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے، جس کے باعث حکومت کو مہم کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق 15 سے 27 ستمبر تک جاری رہنے والی اس مہم کا ہدف 1 کروڑ 17 لاکھ سے زائد بچیوں کو ویکسین لگانا تھا، تاہم مہم کے ابتدائی 9 دنوں میں ہی تقریباً 30 لاکھ والدین نے ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا۔ اعداد و شمار کے مطابق انکار کے سب سے زیادہ کیسز پنجاب سے سامنے آئے، جہاں21 لاکھ 95 ہزار سے زائد والدین نے ویکسین سے انکار کیا۔ سندھ میں 6 لاکھ 59 ہزار، آزاد کشمیر میں 1...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے جو لوگ گولی کی زباں سمجھتے ہیں انہیں گولی سے ہی جواب ملے گا۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف ناقابلِ تسخیر عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ گولی چلاتے ہیں، انہیں گولی کا ہی جواب دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین دہشتگردوں کو بھتہ دے کر صوبے میں رہ رہے ہیں، طلال چوہدری انہوں نے 2014 کے پشاور آرمی پبلک اسکول پر حملے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں، بازاروں اور عوامی جگہوں پر دھماکوں سے شہید ہونے والے عام شہریوں، اور میجر عدنان شہید جیسے بہادر فوجی افسروں کی قربانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خون...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل، حکومت پاکستان کے ذیلی ادارہ ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن(EOBI) میں بدانتظامی اور بے قاعدگیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں جہاں گزشتہ ایک برس سے کوئی مستقل چیئرمین تعینات نہیں، ادارہ میں افرادی قوت کی شدید قلت کے باوجود خالی اسامیوں پر 250 افسران کی بھرتیوں کا خواب تاحال شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ای او بی آئی کی منظور شدہ افرادی قوت 1476 ہے لیکن گزشتہ 11 برسوں سے نئی بھرتیاں نہ ہونے اور بڑے پیمانے پر افسران اور اسٹاف کی ریٹائرمنٹ کے باعث ادارہ میں سینکڑوں اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں۔ اس وقت ادارہ میں صرف 38 فیصد عملہ...

ٹرمپ کی لندن کے میئر صادق خان پر تنقید، صادق خان کا کرارا جواب، فلسطین کی آزادی، اسلامک نیٹو کا آغاز
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news اسلامک نیٹو اقوام متحدہ ڈونلڈ ٹرمپ صادق خان فلسطین میئر لندن نصرف جاوید
مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ میں علیحدہ ریاستی حیثیت اور خصوصی حقوق کے حق میں جاری احتجاجی تحریک پر مودی سرکار کے طاقت کے بے دریغ استعمال کے باوجود پورے زور و شور کے ساتھ جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی سرکار کی ایما پر کٹھ پتلی کشمیری انتظامیہ نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ تازہ واقعے میں پولیس کی فائرنگ سے مزید 4 افراد مارے گئے جب کہ احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے والے ماحولیاتی رہنما سونم وانگچک کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ رواں ماہ کی ابتدا سے جاری ان احتجاجی مظاہروں میں پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 سے زائد ہوگئی جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔ ایک...
سیکیورٹی فورسز کے کرک میں کامیاب آپریشن میں ہلاک کیے گئے خوارج کی فوٹیج منظر عام پر آگئی، درشہ خیل، کرک میں بھارتی اسپانسرڈ خوارج دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 17 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک کیے گئے۔ آج سے طالبان آگے اور پولیس ان کے پیچھے ہوگی، سینئر افسر بنوں پولیس سینئر پولیس افسر بنوں کا پولیس کنٹرول پر اہلکاروں کے نام انتہائی اہم پیغام سامنے آگیا۔ بنوں کے سینئر پولیس افسر نے کنٹرول پر میسیج دیتے ہوئے اہلکاروں کا حوصلہ بڑھایا۔ فوٹیج میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو غار کی جانب بھاگتے دیکھا جا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان نیوی وار کالج کے 55ویں اسٹاف کورس کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں پاک فوج کے افسران کے ساتھ ساتھ 15 دوست ممالک کے نیول افسران بھی شامل تھے۔ وفد کی قیادت ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ نے وفد کو پنجاب حکومت کے اہم اقدامات، اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ فلسطینی افسران کی شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہوئے مریم نواز نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے صحت، تعلیم، زراعت، روزگار، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، خواتین کے تحفظ، ماحولیاتی اقدامات اور سمارٹ گورننس سے متعلق جاری منصوبوں پر روشنی ڈالی، جن میں1000 بستروں کا جدید کینسر اسپتال (لاہور)سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف...
کوپن ہیگن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 ) ڈنمارک کے سب سے بڑے فوجی اڈے کے اوپر رات کے وقت نامعلوم ڈرونز دیکھے گئے، یہ واقعات ان مشاہدات کی تازہ ترین کڑی ہے، جنہیں ڈنمارک کے حکام ہائبرڈ حملہ قرار دے چکے ہیں فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق ان پراسرار ڈرون مشاہدات کے باعث پورے اسکینڈے نیوین ملک میں کئی ہوائی اڈے بند کر دیے گئے ہیں، یہ سلسلہ پیر سے جاری ہے جب پہلی بار ڈرون نظر آئے تھے. ڈیوٹی آفیسر سائمن اسکیلسیئر نے بتایا کہ میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ ہمارے پاس گزشتہ شام 8:15پاکستانی وقت رات 11:15کے قریب ایک واقعہ پیش آیا تھا جو کچھ گھنٹوں تک جاری رہا، ایک سے 2...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے لیے قومی ٹیم کے دو سابق کپتانوں کلیم اللہ اور صدام حسین کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو دونوں سینئر کھلاڑیوں کو آزمانے پر تیار ہوگئے ہیں اور انہیں افغانستان کے خلاف میچ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ٹیم منیجمنٹ نے 12 اوور سیز پلیئرز سمیت 37 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی ہے۔ افغانستان کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ گول کیپر یوسف بٹ...
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 )سعودی عرب میں کابینہ نے مملکت میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رہائش پذیر غیرملکیوں کے بچوں کی ملازمت کے حوالے نئے ضوابط جاری کیے گئے ہیں وزیر افرادی قوت و سماجی ترقی کو نکات مرتب کرنے کا اختیار تفویض کردیا گیا ہے. سعودی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی کابینہ نے 22 شعبان 1444 ہجری کے اپنے فیصلہ نمبر585 میں ترمیم کرتے ہوئے وزیر افرادی قوت کو اختیار دیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں قانونی طورپر کام کرنے والے غیرملکیوں کے بچوں کی ملازمت کے بارے میں وسیع بنیادوں پر ضوابط مرتب کریں جس میں ان امور کا خیال رکھا جائے کہ وہ پیشے فہرست میں شامل نہ ہوں جو...
سعودی عرب کی حکومت نے مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے اہل خانہ، خاص طور پر بچوں کی ملازمت سے متعلق نئے اصول و ضوابط مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ نے اس حوالے سے وزیر افرادی قوت و سماجی ترقی کو مکمل اختیار دے دیا ہے کہ وہ اس معاملے پر واضح نکات اور قواعد و ضوابط طے کریں۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق، یہ فیصلہ کابینہ کے 22 شعبان 1444 ہجری کو جاری کردہ فیصلے نمبر 585 میں ترمیم کے بعد کیا گیا۔ اس ترمیم کے تحت یہ بات یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے کہ غیر ملکیوں کے بچے صرف ان شعبوں میں کام کریں جو سعودی شہریوں کے لیے مخصوص نہیں ہیں۔ کابینہ...
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لیگل ٹیم نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا کر دی۔9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی لیگل ٹیم کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت میں ٹرائل روکنے کی درخواست دائر کی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو لنک ٹرائل پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کا فیصلہ آنے تک ٹرائل روکا جائے۔بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے انسداد دہشت گردی عدالت سے کیس میں مہلت دینے کی درخواست کردی۔
لداخ میں ریاستی درجہ اور آئین ہند کی چھٹی شِق کے تحت خصوصی اختیارات کے مطالبات پر شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران چار افراد ہلاک اور سو کے قریب عام شہری زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے لداخ کے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی گرفتاری کو "افسوسناک" قرار دیا ہے۔ پی ڈی پی سمیت کانگریس لیڈران نے بھی وانگچک کی گرفتاری کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔ عمر عبداللہ نے چین کی سرحد سے متصل لداخ کی صورتحال کو جموں و کشمیر سے جوڑتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت کل سے ہی وانگچک کے تعاقب میں تھی اور یہ قدم متوقع تھا۔ کارکن سونم وانگچک جنہوں نے...
لاہور ہائیکورٹ نے نیٹ فلیکس، ایمازون پرائم ویڈیو اور دیگر آن لائن کانٹینٹ ویب سائٹس کو ریگولیٹ کرنے کے معاملے پر اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے اس حوالے سے دائر درخواست خارج کر دی ہے۔ جسٹس راحیل کامران کی جانب سے 20 صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست ایک نجی کمپنی کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس کے پاس سینما گھروں میں فلمیں دکھانے کا لائسنس موجود ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ موشن پکچر آرڈیننس 1979 کے تحت انٹرنیٹ پر دکھائی جانے والی فلموں اور مواد کو بھی ریگولیٹ کیا جائے۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ موشن پکچر آرڈیننس دراصل ڈیجیٹل دور سے پہلے کا قانون ہے...
لانڈھی میں ننھے سعد کے قاتل حسن اور سہیل نے بچے کے اغوا سے لیکر قتل تک کی تفصیلات بتادیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی کے علاقے میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے دونوں ملزمان کا اعترافی بیان ریکارڈ کرلیا۔ ملزم حسن نے بیان دیا کہ میں گوشت کا کام کرتا ہوں اور 18 ستمبر کو باڑے کے پاس موجود تھا، میرے ساتھ ملزم سہیل بھی موجود تھا، بچہ خالہ کے گھر سے باہر آیا تو سہیل نے اسے چیز دلوائی اور باڑے لے آیا۔ ملزم حسن نے پولیس کوبتایا کہ باڑے میں تھوڑی دیر بچے کو جانور دکھائے اور پھر کمرے میں لے...
کرک کے دورافتادہ سرحدی علاقہ درشہ خیل میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں18 عسکریت پسند ہلاک اور7 دیگر زخمی کرنے کا بڑا دعویٰ کیا گیاہے ،جبکہ سیکیورٹی فورسز کے3 اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کرک نے علاقہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے پیش نظر عوامی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرتے ہوئے کرفیو نافذ کردی ہے۔ کرک پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ شام کرک کی تحصیل تخت نصرتی کی حدودمیں پولیس تھانہ شاہ سلیم کے سرحدی علاقہ درشہ خیل میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ملانذیرگروپ کے مسلح ارکان کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا...