2025-05-22@09:33:28 GMT
تلاش کی گنتی: 17667

«نہیں کی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار  ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا، جس میں  وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی شگفتہ جمانی نے کہا کہ نیلم جہلم پراجیکٹ بند پڑا ہے، وجہ کیا ہے؟۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو نے بتایا کہ نیلم جہلم پراجیکٹ کی 2 ٹنلز 2024 میں کلیپس ہو گئی تھیں ۔ وزیراعظم نے دورہ کیا اور کمیٹی تشکیل دی۔ ایک اور ہائی پاور کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اب تک اس پر مسلسل کام ہو رہا ہے،تحقیقات بھی جاری ہیں۔ ابتدائی رپورٹس تیار ہوگئی ہیں۔ 2 سال...
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کے روز یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کی جانب سے براہِ راست مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے اس کے بجائے ایک نچلی سطح کا وفد مجوزہ امن مذاکرات کے لیے بھیج دیا، جبکہ زیلنسکی نے کہا کہ ان کے وزیر دفاع کیف کی مذاکراتی ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق، مارچ 2022 کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست بات چیت ہونے جا رہی ہے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے اس بیان نے اس عمل کو سبوتاژ کیا ہے کہ جب تک وہ اور پیوٹن اکٹھے نہیں ہوتے اس وقت...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)برطانوی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان طالبان حکومت کے نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر نے پاکستان اور انڈیا کے ایک دوسرے پر حملوں اور کشیدگی کے عروج پر ’خفیہ طور پر‘ انڈیا کا سفر کیا۔ اس دوران بی بی سی پشتو کے مطابق ابراہیم صدر نے اس دورے کے دوران انڈین حکام سے ملاقات بھی کی ہے۔ ابراہیم صدر کو طالبان رہنما ملا ہبت اللہ کے قریب سمجھا جاتا ہے اور انھیں طالبان حکومت کے اہم اور سٹریٹیجک سکیورٹی کے امور سے متعلق فیصلہ سازی میں اہمیت دی جاتی ہے۔ انڈین میڈیا نے اس دورے کو اہم قرار دیا ہے کیونکہ طالبان کے ایک سینیئر اہلکار ایک ایسے وقت میں انڈین حکام سے بات...
    پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب جھوٹی پوسٹس اور افواہوں پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت دی ہے کہ ان کا ان باتوں سے کوئی تعلق نہیں۔ ہانیہ عامر نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ان کا صرف ایک ہی انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے اور دیگر تمام دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہانیہ سے منسوب ایک فیک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں بھارتی وزیراعظم سے کشمیر میں ہونے والے حملے پر اپیل کی گئی تھی۔ ہانیہ نے اس پوسٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی تھی۔ اس کے بعد ایک اور دعویٰ سامنے آیا کہ وہ بھارتی مداحوں کے لیے الگ انسٹاگرام...
    اسلام آباد : صدر مملکت آصف زرداری نے معرکہ حق میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جاکر ان کے والد اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف معرکہ حق میں تاریخی فتح پر پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آج ملک بھر میں یو م تشکر منایا جارہا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری بھارت کے خلاف معرکہ حق میں شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے، جہاں انھوں نے شہید اسکواڈرن لیڈر کے والد اور دیگر خاندان کے افراد کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے شہید کی وطن کیلئے خدمات، دفاع وطن میں جان...
    ویب ڈیسک : سندھ  کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج ہمارے پاسپورٹ کی ویلیو میں اضافہ ہوگیا ہے، کلمہ کے نام پر بننے والے پاکستان میں ہم سب ایک قوم ہیں کوئی اختلاف نہیں ہے۔   گورنر سندھ نے یوم تشکر کے موقع پر ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے رات اندھیرے میں جنگ مسلط کی اور ختم اللہ نے ہماری مرضی سے کی۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بھارت یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ پاکستان انتشار کا شکار ہے، ایک سیاسی جماعت پی ٹی آئی نے پورے دو سال افواج پاکستان کو رسوا کرایا،...
    اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین میں تاحیات قیادت کی کوئی پالیسی نہیں، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی نسبت مجلس وحدت کا انٹرا پارٹی الیکشن کا سسٹم شفاف اور شاندار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ مجلس سے وابستہ نہیں، انہیں مجلس کی پالیسیوں پر تنقید کا بھی کوئی حق نہیں۔ متعلقہ فائیلیںسید اسد عباس نقوی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ہیں۔ تحریک انصاف کے سابق دور میں وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔ زمانہ طالب علمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مختلف عہدوں پر بھی کام کرچکے ہیں۔ ملکی سیاست میں اپنی ایک پہچان رکھتے ہیں۔...
    مسلم لیگ نبواز کے سینیٹر عرفان صدیقی—فائل فوٹو مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کل اپنے پارٹی ممبر کو کہا کہ ہم 9 مئی پر نہیں صرف 10 مئی پر بات کریں۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کسی لیڈر کے بارے میں کوئی بات نہیں ہونی چاہیے۔ عرفان صدیقی کے جملے پر قائمہ کمیٹی میں قہقہے لگ گئےحکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کے ایک جملے پر قائمہ کمیٹی میں قہقہے لگ گئے۔ انہوں نے کہا کہ شبلی فراز کا بہت احترام کرتا ہوں، جب کل ان سینیٹر نے بات کی تو میں نے کم از کم 3...
    ویب ڈیسک: معرکۂ حق کی کامیابی کے بعد یومِ تشکر کے موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کے شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔ دونوں سربراہان نے شہید کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے صبر کے لیے دعا کی،  وزیرِ اعظم نے اس موقع پر شہید عثمان یوسف کی فرض شناسی، بہادری اور جذبۂ قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہداء قوم کا فخر ہیں اور اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف نے مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے اپنی...
    پشاور: ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ  ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر ڈیل کی باتیں درست نہیں ہیں۔ ہائی کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کچھ اخباروں میں اسٹوری لگی ہے کہ بانی کو پیش کش ہوئی ہے اور وہ مان گئے ہیں۔ یہ خبر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان راضی ہوئے ہیں اور نہ یہ بات ہوئی ہے جو اخبارات میں چل رہی ہے۔  عمران خان مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ جوڈیشل کمیشن بھی نہ بنائیں  اور ہم مان جائیں۔ شیخ وقاص...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان کا آرمی چیف کے ہمراہ سکاڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کی گھر آمد ،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور آرمی چیف نے شہید کے اہلِخانہ سے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف نے شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی،وزیر اعظم پاکستان نے معرکہ حق کے دوران اسکاڈرن لیڈر عثمان یوسف کے عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔ بنیان مرصوص: وزیراعلیٰ سندھ کا شہدا کے ورثا کیلئے ایک کروڑ اور زخمیوں کیلئے 10 لاکھ کا اعلان
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ مشرقِ وسطیٰ کے دوران جہاں ان کی جانب سے کیے گئے تاریخی معاہدے خبروں کی ذینت بن رہے ہیں وہیں اس دوران ان کے شاہانہ استقبال پر بھی بات ہو رہی ہے۔ سعودی عرب سے شروع ہونے والے ان کے دورے میں پہلے ان کا سفید عربی گھوڑوں سے استقبال کیا گیا اور مقبول جامنی قالین بچھایا گیا۔ قطر آمد پر گھوڑوں کے ساتھ ساتھ اونٹوں کا اضافہ بھی کیا گیا اور محل لے جانے والے ان کے قافلے میں سائبر ٹرکس بھی موجود تھے۔ تاہم جب وہ متحدہ عرب امارات پہنچے تو وہاں ان کے استقبال کے لیے موجود سفید کپڑوں میں ملبوس مقامی لڑکیوں نے ایک مخصوص رقص کیا جو اکثر...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) معرکۂ حق کی کامیابی کے بعد یوم تشکر کے موقع پر وزیر اعظم، آرمی چیف اور وفاقی وزراء  کے ہمراہ سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچ گئے۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہید کے اہلِخانہ سے ملاقات کی، وزیر اعظم اور آرمی چیف نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ ججز میں تنازع ہے، میں کیوں دکھاوا کروں کہ تنازع نہیں ہے؟جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے ریمارکس  وزیر اعظم نے معرکۂ حق کے دوران سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔ واضح رہے کہ 7 اور 8 مئی کی...
    پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی اور حکومت مخالف بھر پور تحریک چلانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اور حکومت مخالف بھر پور تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر کی صدرات میں اجلاس ہوا، جس میں خیبر پختونخوا سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر کے پارٹی صدور اور جنرل سیکرٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں عمران خان کی رہائی کے حوالے سے جاری تحریک کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا، اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق...
    مولانا محمد الیاس گھمن   گزشتہ چند دن پہلے وطن عزیز ایک نازک اور حساس دور سے گزرا۔ سرحدی کشیدگی، جنگی بیانات، ایئر اسپیس کی نقل و حرکت، اور قوم کا اجتماعی اضطرابیہ سب کچھ اس بات کی علامت تھا کہ حالات معمول کے دائرے سے باہر نکل چکے ہیں۔ پاکستانی عوام، افواج اور قیادت نے نہ صرف حوصلہ و حکمت سے ان لمحات کا سامنا کیا، بلکہ بالآخر دشمن کے مقابل ایک واضح اخلاقی، عسکری اور سفارتی برتری حاصل کی۔ اس کامیابی اور فتح پر جہاں عوام نے خوشی کا اظہار کیا، وہیں اس بات کی شدید ضرورت ہے کہ ہم اس مرحلے کو محض فخریہ نعرے بازی یا وقتی جشن تک محدود نہ رکھیں، بلکہ اللہ رب العزت...
    معرکہ حق، یوم تشکر؛ آرمی چیف کے ہمراہ وزیراعظم کی شہید اسکاڈرن لیڈر کے گھر آمد WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:معرکہ حق کی کامیابی کے بعد یوم تشکر کے موقع پر وزیر اعظم، آرمی چیف کے ہمراہ اسکاڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچ گئے۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور آرمی چیف نے شہید کے اہلِخانہ سے ملاقات کی، وزیر اعظم اور آرمی چیف نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔وزیر اعظم نے معرکہ حق کے دوران اسکاڈرن لیڈر عثمان یوسف کے عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔ واضح رہے کہ 7 اور 8 مئی کی شب بھارت کی جانب سے حملے کے نتیجے میں پاک فضائیہ کے اسکاڈرن...
    خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں 40 ارب روپے کے کرپشن کے معاملے پر محکمہ خزانہ کے مزید 10 افسران معطل کر دیئے گئے۔معطل ہونے والوں میں ایک گریڈ 18 اور 3 گریڈ 17 کے افسران شامل ہیں ، اس کے علاوہ گریڈ 16 کے 5 اور اسکیل 11 کے ایک ملازم کو بھی بھی معطل کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کوہستان اسکینڈل میں سی اینڈ ڈبلیو نے 7 اور اکاؤنٹنٹ جنرل آفس نے 2 ملازمین معطل کیے۔ اب تک معطل ہونے والے سرکاری افسران و ملازمین کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکینڈل سے متعلق تحقیقات میں کئی نئے پہلو سامنے آ رہے ہیں، اور امکان ہے کہ مزید افسران کے خلاف کارروائی کی جائے...
    پاکستانی اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود کو ٹی وی پروگرام کے دوران ہنس ہنس کر والدہ کے بارے میں مضحکہ خیز بیانات دینے پر تنقید کا سامنا ہے۔ اداکارہ جویریہ سعود والدہ کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں اور والدہ سے متعلق کئی سوالات کے جوابات دیے۔ ایک سوال کے جواب میں جویریہ کا کہنا تھا کہ ’میں امی کے ساتھ حیدر آباد گئی تھی وہاں میں نے ان کے ساتھ  2 دن  گزارے جس کے بعد کہا کہ بھابھیوں کو سلام ہے‘۔اور پھر اداکارہ زور زور سے ہنسنے لگیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک بار وہ اپنی والدہ کےپاس رہنے گئیں تو والدہ سے پوچھا کہ دن کے 12 بج رہے ہیں انہوں...
    لکھاری، سماجی رہنما و سیاست دان فاطمہ بھٹو کے ہاں دوسرے کی پیدائش پر مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے بچہ و زچہ کی صحت کے لیے دعائیں کی ہیں۔ فاطمہ بھٹو نے 15 مئی کو انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ وہ دوسری بار ماں بنی ہیں، ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام ’کیسپین مصطفیٰ‘ رکھا ہے اور اب ان کا خاندان تین افراد سے بڑھ کر چار کا ہوگیا۔ لکھاری و سماجی رہنما نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دوسرے بچے کی پیدائش پر اپنے والد کی شدید کمی محسوس کر رہی ہیں، کاش...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج ہمارے پاسپورٹ کی ویلیو میں اضافہ ہوگیا ہے، ہماری افواج نے منہ توڑ جواب دے کر دنیا کو بتا دیا پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ گورنر سندھ نے یوم تشکر کے موقع پر ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ دشمن نے رات اندھیرے میں جنگ مسلط کی اور ختم اللہ نے ہماری مرضی سے کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ پاکستان انتشار کا شکار ہے، ایک سیاسی جماعت پی ٹی آئی نے پورے دو سال افواج پاکستان کو رسوا کرایا، کچھ لوگ بیرونی سازش میں شامل ہوگئے اور انکا ساتھ دیا۔ انہوں...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) پاکستان نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ مسلح تصادم میں لاپتہ افراد کے اہم معاملے پر خاموشی برقرار ہے ، ایسے افراد کی اپنے پیاروں سے عدم موجودگی ایک ایسا زخم ہے جو کبھی مندمل نہیں ہوتا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے گزشتہ روز قرارداد 2474 کے نفاذ پر 15 رکنی سلامتی کونسل میں ایک بحث کے دوران کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ خاص طور پر تنازعہ والے علاقوں اور مقبوضہ علاقوں فلسطین سے لے کر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر تک شدید تر ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد وہ باپ ہیں جو کبھی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کی سزا مکمل ہونے پر 382 بی کا فائدہ دیکر رہا کرنے کی دائر درخواستیں خارج کردیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملزموں کو آرمی ایکٹ کے تحت سزائیں دی گئیں، آرمی ایکٹ سپیشل لاء ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق ملزمان کو سیکشن 382 بی کا فائدہ دیا جا چکا ہے، ملزمان کو سپیشل لاء کے تحت سزائیں دی گئی ہیں، عام قانون پر اس کو فوقیت حاصل ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواستگزار کے مطابق سزا مکمل ہونے کے باوجود ملزمان جیل میں ہیں، سزا...
    کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اولمپکس کوالیفکیشن کے عمل کو "ناانصافی پر مبنی" قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹو جانی گریو نے آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کے یکطرفہ فیصلوں کیخلاف عَلم بغاوت بلند کرتے ہوئے کہا کہ اولمپکس کوالیفکیشن کے عمل ناانصافی پر مبنی قرار دیا۔ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے اولمپکس 2028 میں کرکٹ شامل ہونے کے بعد کوالیفکیشن کے اصولوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم کو براہ راست کوالیفائی کرنے کا موقع نہیں دیا جارہا۔ مزید پڑھیں: لاس اینجلس اولمپکس؛ کرکٹ کے مقابلے کِس میدان پر ہوں گے؟ نام سامنے آگیا کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹو جانی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 مئی 2025ء) بھارتی حکومت نے یہ حکم نامہ ایسے وقت جاری کیا ہے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان تقریباً ایک ہفتہ قبل ہونے والی لڑائی کے بعد فائر بندی کے باوجود حالات خاصے تناؤ کا شکار ہیں۔ کنفیڈریشن کے صدر بی سی بھارتیہ نے وزارت تجارت و صنعت کو لکھے گئے خط میں دعویٰ کیا کہ "ایمازون، فلپ کارٹ جیسے بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز پر پاکستانی پرچم، پاکستانی لوگو والے مگ اور ٹی شرٹس کھلے عام فروخت ہو رہی ہیں جبکہ ہماری 'بہادر‘ افواج پاکستان کے خلاف 'آپریشن سیندور' جیسے اہم مشن میں مصروف ہیں۔" پاک بھارت تنازعے سے مذہبی تناؤ مزید گہرا ہونے کا خطرہ بھارتیہ نے مزید لکھا،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مذہبی امور سردار یوسف  نے کہا ہے کہ 65ہزار عازمین کو حج کی اجازت کیلئے سعودی عرب کو لکھے گئے خط کا جواب نہیں آیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سردار یوسف نے ایوان میں اظہار خیال  کرتے ہوئے کہاکہ جج کوٹہ 1لاکھ 89ہزار کا تھا،50فیصد سرکاری اور50فیصد پرائیویٹ کوٹہ تھا، حج کیلئےاپلائی کرنے کی تاریخ 14فروری تھی،جن کمپنیوں نے رقم جمع کرا دی ان کو وہاں جگہ مل گئی،وزیر مذہبی امور کاکہنا تھا کہ ہم نے سعودی حکومت سے کہا کہ تاریخ میں توسیع کی جائے،کمپنیو ں کو پیسے جمع کرانے کیلئے 48گھنٹے دیئے جس پر 23ہزار حاجیوں نے رقم جمع کرائی،ہمارے 1لاکھ 15ہزار حاجیوں کو جازت مل گئی ہے۔ ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں، افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی، اور قومی یکجہتی مثالی ہیں،پاکستان کی مسلح افواج نہ صرف جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں بلکہ اعلیٰ تربیت یافتہ اور ہر چیلنج کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع میں فوج، بحریہ، فضائیہ اور انٹیلیجنس ادارے جس جذبے، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت سے کام کرتے ہیں، وہ دنیا بھر میں قابلِ تحسین ہے۔ ہر آزمائش کی گھڑی میں قوم نے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر یہ ثابت کیا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) ایوان بالا کے اجلاس میں جمعہ کو سینیٹر عرفان صدیقی نے ایوان میں قائدِ حزبِ اختلاف کی جانب سے اُٹھائے گئے نقطۂ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ گزشتہ روز ایوان میں ہونے والی گفتگو پر غیر ضروری بحث کی اب کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز جب ایمل ولی نے تقریر کی تو میں نے انہیں روکا۔(جاری ہے) وہ 9 مئی کے حوالے سے بات کرنا چاہتے تھے، مگر میں نے گزارش کی کہ وہ اپنی بات 10 مئی کے حوالے سے کریں۔سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ اس وقت معاملہ وہیں طے ہو گیا تھا اور ایوان کی کارروائی آگے بڑھ...
    اسلام آباد: پاکستانی قوم اور شہداء کے اہلِ خانہ بھی آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی عظیم فتح پر یومِ تشکر منا رہے ہیں۔ اس موقع پر شہداء کے اہلِ خانہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک بزدل دشمن ہے جس نے رات کے اندھیرے میں معصوم سویلینز پر حملہ کیا، عوام اور پاک فوج اس مشکل گھڑی میں متحد ہو کر ساتھ کھڑے رہے۔ لواحقین نے کہا کہ پاک فوج نے فجر کے وقت آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کر کے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور پاک فوج نے ثابت کر دیا کہ وہ دنیا کے ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جدید حکمت عملی، بہادر قیادت...
     احمد منصور: پاک بھارت سیز فائر 18 مئی تک ہونے کا ابہام درست نہیں، فائر بندی کی کوئی مدت مقرر نہیں ہے. سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگ بندی دونوں اطراف کی رضامندی سے قائم ہے،سیز فائر اس صورت میں ختم ہو سکتی جب دونوں یا کوئی ایک فریق خلاف ورزی کرے۔ پاکستان فائر بندی کی مکمل پاسداری کر رہا ہے،بھارت بھی تاحال جنگ بندی کا احترام کر رہا ہے،دونوں جانب کشیدگی کم کرنے کے مزید اقدامات جاری ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ بھارت نے خلاف ورزی کی تو مؤثر جواب دیا جائے گا، کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
    دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی بیٹی ویوین جینا ولسن نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویوین نے 15 مئی کو معروف فیشن برانڈ ’وائلڈ فینگ‘ کی نئی مہم کا حصہ بن کر اپنے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کیا ہے یہ ایک ایسی مہم ہے جو شناخت، خود اعتمادی اور خود اظہار کے موضوع پر مبنی ہے۔ 21 سالہ ویوین جو مصنفہ جسٹین ولسن اور ایلون مسک کی بیٹی ہیں، نے اس تشہیری مہم کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں، جن میں وہ پراعتماد انداز میں مختلف ملبوسات میں ماڈلنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔         View this post on Instagram      ...
    برسلز : یورپی پارلیمنٹ کے سامنے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں افواجِ پاکستان سے یکجہتی اور بھارت کی حالیہ جارحیت کے خلاف بھرپور آواز بلند کی گئی۔ مظاہرے میں مراکش، الجزائر، ترکی، تیونس سمیت کئی اسلامی ممالک کے نوجوانوں نے بھی شرکت کی اور “پاکستان زندہ باد” اور “افواجِ پاکستان پائندہ باد” کے نعرے لگائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ نے کہا: "پاکستان ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے، لیکن ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔" انہوں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں حالیہ کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ "25 کروڑ پاکستانی افواج...
    پنجاب کے وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ہندو بنئے کی مکاری اور جھوٹا پروپیگنڈا بھی اُسکے کام نہ آ سکا۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی تاریخ 10 مئی اور 28 مئی جیسے جرات مندانہ فیصلوں کے گرد گھومتی ہے، مسلم لیگ ن نے تمام طاقتوں سے بے پرواہ ہوکر 10 مئی اور 28 مئی کو تاریخ رقم کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ حالیہ پاک بھارت مختصر دورانیے کی تاریخ ساز جنگ نے بھارت کا برسوں کا غرور توڑ دیا۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ ہندو بنئے کی مکاری اور جھوٹا پروپیگنڈا بھی اُسکے کام نہ آ سکا۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ مسلم...
    سوزوکی پاکستان نے اپنی معروف جی ایس 150 موٹرسائیکل 12 ہزار 2 سو روپے ماہانہ اقساط پر پیش کردی ہے۔ کمپنی کے اعلامیے کے مطابق حالیہ پیشکش سوزوکی موٹر سائیکل جی ایس 150 کی ملکیت کے خواہاں شہریوں کے لیے اس قابل اعتماد اور کارکردگی پر مبنی موٹر سائیکل کا حصول مزید ممکن بنانے کی غرض سے کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس پیشکش کا مقصد ملک بھر کے صارفین کے لیے موٹر سائیکل کے حصول کے لیے سستا مالیاتی آپشن فراہم کرنا ہے۔. ماہانہ ادائیگی کا منصوبہ موجودہ قسط کی اسکیم کے تحت، صارفین 12 ہزار 2 سو روپے ماہانہ قسطوں کی ادائیگی کی شرط پر سوزوکی جی ایس 150 کے مالک ہو سکتے ہیں، تاہم اس ضمن...
    دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی ویوین جینا ولسن نے بطور ماڈل فیشن انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔ 21 سالہ ویوین جینا ولسن نے 15 مئی کو مشہور فیشن برانڈ ’وائلڈ فینگ‘ کی ایک حالیہ تشہیری مہم سے اپنے ماڈلنگ کے کیریئر کا آغاز کیا۔ ویوین جینا ولسن نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ’وائلڈ فینگ‘ کی تشہیری مہم سے اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Vivian Jenna Wilson (@vivllainous) ان تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کے اُنہوں نے بہت پُر اعتماد انداز میں فوٹو شوٹ کروایا ہے۔ ’وائلڈ فینگ‘ کی سی ای او ایما میکلروئے نے...
    معروف یوٹیوبر رجب بٹ اپنی بیوی کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر تنقید کی زد میں آگئے۔ پاکستان کے مشہور یوٹیوبر اور ڈیجیٹل مواد تخلیق کار رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے، اس بار وجہ ان کا اپنی اہلیہ ایمان کے ساتھ رویہ ہے جو ان کے حالیہ فیملی ڈنر وی لاگ میں دیکھنے کو ملا۔ رجب بٹ کے یوٹیوب پر 6.75 ملین سبسکرائبرز ہیں، وہ اپنے خاندانی وی لاگز، والدین، بہن اور دوستوں کے ساتھ محبت بھرے تعلقات کی وجہ سے مداحوں میں خاصے مقبول ہیں۔ ان کی اہلیہ ایمان بھی ان کے ویڈیوز میں اکثر نظر آتی ہیں اور ناظرین ان کے وقار اور شائستگی کی تعریف کرتے ہیں۔ یوٹیوبر کا ایک وی لاگ یوٹیوب...
    سرگودھا (نیوز ڈیسک) بھلوال کے علاقے نبی شاہ بالا میں گھر کا کام نہ کرنے پر بااثر افراد نے اپنی ہی عدالت لگا لی اور غریب محنت کش کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو بھی سامنےآچکی ہے لیکن انتظامیہ کی طرف سے تاحال کسی ایکشن یا گرفتاری وغیرہ کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔ https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/05/video.mp4 سوشل میڈیا پر دستیاب معلومات کے مطابق کلیم شاہ، عقیل شاہ اور عقیل اعوان کا تعلق نبی شاہ بالا بھلوال سے ہے جو مزدور ترکھان کو گھر سے اغواء کرکے ڈیرے پر لے گئے جہاں انسان کے بھیس میں موجود ان درندوں نےاسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی جاتی رہی ، ساتھ گالم گلوچ بھی کیا گیا...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ججز ٹرانسفرز کیس میں سپریم کورٹ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ہے کہ حقائق کی بنیاد پر فیصلہ نہیں کرنا بلکہ قانونی سوالات پر کرنا ہے۔ جسٹس شاہد بلال نے کہا کہ ماضی میں لاہور ہائیکورٹ کے تین ججز اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنے۔ منیر اے ملک نے کہا کہ آرٹیکل 175/3 کے تحت عدلیہ کو ایگزیکٹو سے الگ رکھا گیا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ سنیارٹی کا تعین کون کرے؟۔ وکیل نے بتایا کہ سنیارٹی کا تعین چیف جسٹس کرے گا۔ جسٹس مظہر نے کہا کہ چیف جسٹس کی جانب سے سنیارٹی تعین کا اختیار انتظامی ہے، چیف جسٹس کے انتظامی فیصلے کے خلاف...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت میں ایٹمی تنصیبات کی سکیورٹی اور تابکار مواد کے بار بار چوری ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے جوہری ہتھیاروں پر بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے اور بھارتی عدم تحفظ اور ناکام دفاعی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے، راج ناتھ سنگھ کی باتوں سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی ذمہ داریوں سے لاعلمی ظاہر ہوتی ہے، بھارت کو روکنے کیلئے پاکستان کی روایتی صلاحیتیں ہی کافی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عالمی برادری کو بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اورغیر قانونی سمگلنگ...
    اسلام آباد (خبر نگار) آپریشن بْنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر سینٹ نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان بھارت حالیہ جنگ میں پاکستانی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی۔ متن میں پاکستان کا علاقائی اور عالمی امن کے مکمل عزم کا اعاد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ قرارداد میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی مسترد کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سلامتی کا مسئلہ قرار دیا گیا ہے۔ قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ آپریشن بْنیان مرصوص کی کامیابی سے...
    لاہور+فیروز والہ +شیخوپورہ(نیوز رپورٹر +نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی)  تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم کے کاشتکاروں کے لئے 1000 مفت ٹریکٹر اور گندم کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ 5 ہزار کیش گرانٹ سکیم کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے رائس انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو میں گندم کے کاشتکاروں کو ٹریکٹر اور کیش گرانٹ دے کر آغاز کیا۔ مریم نواز شریف نے پہلے ٹریکٹر کی چابی محمد اکمل کو دی۔ وزیراعلی مریم نواز  نے خاتون کاشتکار طاہرہ نسرین کو ٹریکٹر کی چابی اور ماڈل پیش کیا۔ خاتون کاشتکار نے وزیراعلیٰ کو چادر  کا تحفہ پیش کیا۔ مریم نوازنے چین کی طرف سے تحفتاً ملنے والے300 ملین کے 75 ٹریکٹر اور دیگر زرعی آلات کا معائنہ کیا۔...
    اسلا م آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ جو بھی ہماری سرزمین، سالمیت کی خلاف ورزی کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہوگا۔ برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں۔ سنگین کشیدگی تباہی کا باعث ہوگی۔ اگر بھارت سمجھتا ہے وہ پاکستان کے خلاف جنگ کا محاذ کھڑا کر سکتا ہے تو یہ خطے میں تباہی کا باعث ہوگا۔ امریکا جیسے ممالک جوہری خطرات کے پیش نظر بھارتی عزائم کو بخوبی جان چکے ہیں۔ بھارت اندرونی معاملہ قرار دے کر بھارتی فوج کی موجودگی کے ساتھ کشمیریوں کو ہراساں کر...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان سیز فائر کا کریڈٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے کو ہولناک تباہی سے بچا کر انسانیت کی خدمت کی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ پاک بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک بھارت جنگ بندی میں کلیدی کردار پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر داخلہ...
    انسداد ملیریا پروگرام کے لیے 1.21 ارب روپے مختص کرنے کے باوجود، سندھ حکومت بیماری کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صرف چار ماہ کے دوران صوبے بھر میں ملیریا کے 28,800 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو انسداد ملیریا 25-2024 کے اس پروگرام کے موثر ہونے پر سنگین سوالات اٹھاتے ہیں۔ سندھ کے کئی علاقوں بشمول سکھر، لاڑکانہ اور خیرپور کو مچھروں پر قابو پانے کے لیے خاطر خواہ فنڈز موصول ہوئے۔ تاہم حکام نے خاص طور پر دیہی علاقوں میں، مناسب فیومیگیشن مہم چلانے کے لیے کوئی کوشش نہیں کی جس کی وجہ سے بروقت کارروائی نہ کرنے سے مذکورہ خطوں میں ملیریا تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ...
    وفاقی وزیر برائے توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں واقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان میں مغربی دنیا کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ثابت ہوگا، جس سے لائف آف مائن یعنی 37 سالہ مدت میں 75 ارب ڈالر سے زائد کے خالص مالی فوائد کی توقع ہے۔ جمعرات کے روز قومی اسمبلی میں تحریری جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ منصوبے کی پیداوار 2 مراحل میں ہوگی۔ پہلے مرحلے کا آغاز 2028 میں ہوگا، جس میں سالانہ 3 لاکھ اونس سونا اور 2 لاکھ ٹن تانبہ پیدا کیا جائے گا۔ دوسرا مرحلہ 2034 میں شروع ہوگا، جس میں سونے کی پیداوار 5 لاکھ اونس اور تانبے کی 4 لاکھ ٹن سالانہ تک پہنچ جائے...
    صدر مملکت کی شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد، اہلخانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔ صدر مملکت آصف علی اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے شہید کے والد اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ صدر مملکت نے شہید کے لیے...
    ابوظہبی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران یو اے ای کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات قصر الوطن (ابوظہبی کے صدارتی محل) میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کے دوران کہی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ “مجھے یقین ہے کہ یہ دوستی مزید بڑھے گی اور مضبوط ہوگی۔” انہوں نے یو اے ای کے 1.4 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ “ہم اس پر پورا اترنے کے لیے سخت محنت کریں گے۔” صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے رہنما مصنوعی ذہانت (AI) میں عالمی...
    نئی دہلی : بھارت نے ترکی کی کمپنی سیلیبی ایئرپورٹ سروسز انڈیا (Celebi Airport Services India) کی سیکیورٹی کلیئرنس فوری طور پر منسوخ کر دی ہے۔ یہ اقدام قومی سلامتی کے خدشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے، بھارتی وزارتِ شہری ہوابازی کے مطابق یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت میں لوگ ترکی اور آذربائیجان کی سیر کا پروگرام منسوخ کر رہے ہیں، کیونکہ ان ممالک نے حالیہ پاک-بھارت تنازع میں پاکستان کی حمایت کی تھی۔ سیلیبی ایوی ایشن ہولڈنگ، جس کی ویب سائٹ کے مطابق وہ بھارت کے نو بڑے ہوائی اڈوں (جیسے دہلی، ممبئی اور بینگلورو) پر گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز فراہم کرتی ہے، نے اس فیصلے پر فوری کوئی تبصرہ نہیں...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سکینہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران اپنی ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کی، جس میں وہ ناکام محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔ پروگرام کے دوران میزبان عمران اشرف نے سکینہ خان سے سوال کیا کہ کیا کبھی اُن کا دل ٹوٹا ہے؟ سکینہ خان نے اعتراف کیا کہ حال ہی میں اُن کی محبت ناکام ہوئی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی محبت سے بہت سی امیدیں تھیں، جو پوری نہ ہو سکیں اور یہی ٹوٹنے والی امیدیں سب سے زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب انسان کسی پر یقین کرتا ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 مئی 2025ء) روس اور یوکرین میں جاری جنگ کے درمیان تین سالوں میں یہ پہلا موقع ہو گا کہ دونوں ممالک براہ راست مذاکرات کر رہے ہیں۔ اس دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ وہ ترکی میں ہونے والے یوکرین-روس امن مذاکرات سے زیادہ توقعات نہیں رکھتے اور امن مذاکرات سے پیش رفت کے لیے ٹرمپ اور پوٹن کی ملاقات ضروری ہے۔ یوکرین جنگ: پوٹن ترکی میں امن مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے روبیو نے جنوبی ترکی میں نیٹو کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے بعد کہا، "مجھے نہیں لگتا کہ ہم یہاں کوئی پیش رفت کرنے جا رہے ہیں جب تک کہ صدر ٹرمپ اور صدر پوٹن...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے شہید کے والد اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ صدر مملکت نے شہید کے لیے فاتحہ خوانی کی اور بلندی  درجات کی دعا کی۔ انہوں نے شہید کے اہل...
    سٹی42: معرکہ بنیان مَّرْصُوْص/یوم تشکر کے موقع پر میجر ذکا شہید کے اہل خانہ کا اظہار تشکر،ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں،قوم کے بہادر سپوت میجر ذکا شہید کے والد کا معانی خیز بیان سامنے آیا۔ میجر ذکا شہید نے 2012 میں سیاچن میں گیاری سیکٹر کے محاذ پر دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا، یوم تشکر کے موقع پر میجر ذکا شہید کے والدکا کہنا تھا کہ’میرے بیٹے نے گیاری میں جام شہادت نوش کیا ، افواج پاکستان کی بھارت کیخلاف عظیم فتح پر مجھے بہت خوشی ہوئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ مودی نے جہاز تو خرید لئے مگر پاکستان کی مسلح افواج کے جذبے جیسا جذبہ کہاں سے...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ویڈیو لنک کے ذریعے ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے پہلے گرین سکوک بانڈ کے اجرا کا باقاعدہ اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی اور اسے قابل فخر لمحہ قرار دیا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گرین سکوک بانڈ مکمل شریعہ کمپلائنس کے تحت جاری کیا گیا ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی فلاح، پائیدار ترقی اور معیشت کی بہتری کو یکجا کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک گرین سکوک بانڈ سے فنانسنگ کے نئے دروازے کھلیں گے، جبکہ ویلیو بیسڈ اور اسلامک فنانس کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس...
    لاہور (نیوز رپورٹر) بھارت سے حالیہ جنگ اللہ کا انعام تھا، پاکستان کے عزت و وقار میں بہت اضافہ ہوا۔ پاکستان عالمی سطح پر بہت اوپر جائے گا، معیشت بہتر ہو گی۔ دوست ممالک کا اعتماد بڑھے گا۔ کچھ عرصہ کچھ مسلم ممالک کا رخ بھارت کی طرف تھا وہ اب واپس آئیں گے۔ حالیہ جنگ میں دنیا نے بھارت کی بات نہیں مانی۔ اس سے پہلے بھارت جھوٹ کا لبادہ اوڑھتا تھا اور جھوٹ کے سہارے سے ہی دنیا کو خود سے جوڑتا تھا اور پھر ہمیں پریشرائز کرتے تھے۔ لیکن اس بار اللہ کے فضل سے دنیا نے صرف پاکستان کی بات مانی کہ پاکستان سے زیادتی ہوئی ہے۔ پاک افواج نے جس طرح جوابی کارروائی کی دراصل...
    پاکستان کی حمایت : بھارت نے ترکیہ کی ایئرپورٹ کمپنی پر پابندی لگا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی : بھارت نے ترکیہ کی کمپنی سیلیبی ایئرپورٹ سروسز انڈیا (Celebi Airport Services India) کی سیکیورٹی کلیئرنس فوری طور پر منسوخ کر دی ہے۔ یہ اقدام قومی سلامتی کے خدشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے، بھارتی وزارتِ شہری ہوابازی کے مطابق یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت میں لوگ ترکیہ اور آذربائیجان کی سیر کا پروگرام منسوخ کر رہے ہیں، کیونکہ ان ممالک نے حالیہ پاک-بھارت تنازع میں پاکستان کی حمایت کی تھی۔ سیلیبی ایوی ایشن ہولڈنگ، جس کی ویب سائٹ کے مطابق وہ بھارت کے نو بڑے ہوائی اڈوں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 مئی 2025)صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر منا رہے ہیں،آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مسلح افواج کے دلیر سپاہیوں اور سربراہان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی کے حوالے سے یوم تشکر کے موقع پر اپنے پیغام میںصدر مملکت کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کیلئے قومی طاقت کے تمام ذرائع بروئے کار لائے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نازک گھڑی میں فتح سے نوازا، یہ صرف پاکستان کی افواج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے، دشمن کی...
    غزہ : اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 120 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب، ایک امریکی حمایت یافتہ تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ماہ کے آخر تک غزہ میں امداد کی تقسیم کا آغاز کرے گی۔ اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ کے لیے تمام امداد بند کر رکھی ہے، جسے وہ حماس پر دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی قرار دیتا ہے۔ لیکن حماس نے امداد کی بحالی کو مذاکرات کے لیے "کم از کم شرط" قرار دیتے ہوئے اسرائیل پر شدید تنقید کی ہے۔ حماس نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو "وحشیانہ جارحیت" پر جواب دہ بنائے۔  
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی بھارت کے خلاف معرکہ حق میں شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ بھارتی سورماؤں کو جنگ عبرتناک شکست دینے پر پوری قوم افواج پاک کی معترف ہے اور اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، جبکہ شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ اعلیٰ قیادت کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ راولپنڈی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی بھارت کے خلاف معرکہ حق میں شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے، صدر مملکت کا اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے والد اور دیگر خاندان کے افراد کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔ صدر...
     بلوچستان کے سرحدی علاقوں سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت ملک بھر میں غیر قانونی طور پر اشیائے خورونوش، الیکٹرانک آئٹمز، پیٹرول اور ڈیزل اسمگل کیا جاتا ہے، ان اشیا کے ساتھ ساتھ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی اسمگل ہو کر صوبے کے مختلف حصّوں سمیت دیگر شہروں تک پہچائی جاتی ہیں۔ دراصل نان کسٹم پیڈ گاڑیاں غیر قانونی طور پر افغان سرحد سے پاکستان لائی جاتی ہیں جو بعد میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سرحد سے ملک کے دیگر حصوں کو بھیجی جاتی ہیں۔ اکثر یہ گاڑیاں مختلف حصوں میں کاٹ کر سرحدی علاقوں تک لائی جاتی ہیں جسے بعد میں دوبارہ جوڑا جاتا ہے۔ سن گاڑیوں کی مانگ ہمیشہ اس لیے رہتی ہے کیونکہ یہ قیمت میں انتہائی...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب حالات مشکل ہوں تو آپ کو اپنی بصیرت کو سننا سیکھنا چاہیے، لیکن جب وہ بہترین ہوں، تو آپ کو اسے اور بھی زیادہ سننا سیکھنا چاہیے۔ سونے کے انڈے دینے والی مرغی کو سونے کی تلاش میں چھوڑ دینا، شاید اپنے سر پر اپنے چشمے پہننے اور اپنے بستر کے پاس انہیں بے قابو طریقے سے تلاش کرنے کے مترادف ہو۔ جی ہاں، ہم جانتے ہیں کہ آپ ایک اچھا سا ایڈونچر پسند کرتے ہیں۔ لیکن آپ اپنے خوراک حاصل کرنے کے طریقے تلاش کر سکتے ہیں بغیر اس کے کہ جو کچھ پہلے ہی حرکت میں آیا ہے اور ترقی کر رہا ہے اسے بے ترتیب کیا جائے۔ ہر دن...
    غزہ(نیوز ڈیسک)اسرائیل نے غزہ کے جبالیہ کیمپ میں میڈیکل کلینک پر بمباری کرکے مریضوں کے چیتھڑے اڑادیے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 143 فلسطینی شہید کردیے گئے۔ جبالیہ میں میڈیکل کلینک پر اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں میڈیکل کلینک میں موجود مریضوں کے چیتھڑے اڑ گئے جب کہ شہدا میں 13 بچے شامل تھے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی آباد کار کی ہلاکت کے بعد انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے مغربی کنارے کا پورا قصبہ گرانے کا مطالبہ کیا ہے جس کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر رات سے شدید حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب یمن کے حوثیوں کی جانب سے...
    نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) یو این میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کو کچلنا چاہتا ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یو این میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ انڈیا نے 2000 سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا، مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں نامعلوم اور بے شناخت قبریں سامنے آئیں۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو اغوا کرکے قتل کرتی ہے، تنازعات کی روک تھام اور پر امن تصفیہ ناگزیر ہے، انہوں نے بتایا کہ تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ بھارتی قابض افواج لوگوں کو پہلے اغوا کرتی ہیں پھر انہیں اذیتیں دی...
    صدر آصف علی زرداری نے ’یوم تشکر‘ کے موقع پر پاک فوج کے بہادر جوانوں اور پوری عسکری قیادت کو بھارت کے خلاف فتح کا جشن منانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں آپریشن بُنیان  مرصوص کا جشن ہمارے لیے بہت بڑا لمحہ ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے ہمیں اس نازک گھڑی میں فتح سے نوازا۔ صدر مملکت نے کہا کہ میں پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر سپاہیوں اور پوری عسکری قیادت خاص طور پر جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ایئر اسٹاف اور چیف آف نیول سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتا...
    آج بروزجمعۃ المبارک،16 مئی 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل تھوڑی سی توجہ آپکی زندگی کو بدل سکتی ہے۔ آپ الٹے سیدھے کاموں میں پڑے ہوئے ہیں جو کہ صرف زندگی کو خراب کرنے والی بات ہے اور کچھ بھی نہیں ۔ خود پر غور ضروری ہے۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی حالات اب تیزی سے بدلنا شروع ہو جائیں گے۔ آپ کو اندازہ نہیں ہو کہ مشتری کے زائچے میں آ جانے سے...
    انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی یعنی آئی اےای اے نے بھارت کے حالیہ آپریشن سندور کے دوران فضائی حملوں کے بعد پاکستان کی جوہری تنصیبات سے تابکاری کے اخراج کی خبروں کی باضابطہ تردید کی ہے۔ یہ دعوے، جو سوشل میڈیا اور بعض غیر ملکی میڈیا اداروں پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہے ہیں، ان میں الزام لگایا گیا ہے کہ بھارتی میزائل نے پاکستان کے ضلع سرگودھا میں کیرانہ پہاڑیوں کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں ایک تابکاری کا واقعہ پیش آیا تھا۔ لیکن آئی اے ای اے واضح کیا ہے کہ ان بھارتی دعوؤں کی حمایت میں کوئی ثبوت نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرستوں کا تبادلہ...
    معروف قانونی ماہر اور پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ’یہ ایک معرکہ تھا جو ہماری افواج نے جیتا ہے، دشمن کو ہزیمت اٹھانا پڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اس اقدام میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جو پاکستان کے مؤقف اور عسکری تیاریوں کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ ہم اس پر فخر کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جارہا ہے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں دشمن کے ہر وار کو ناکام بناتی ہیں۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیا،...
    بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے حوالے سے کہا ہے کہ جب تک پاکستان سرحد پار سے ہونے والی دہشتگردی کا کوئی حل تلاش نہیں کر لیتا تب تک یہ معاہدہ معطل رہے گا۔ یہ  بھی پڑھیں:سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا جاسکتا، صدر عالمی بینک نے بھارتی دعویٰ مسترد کردیا نئی دہلی میں ہونڈوراس کے سفارتخانے کے افتتاحی پروگرام میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ بھارت کو آپریشن سندھ کے دوران بہت زیادہ بین الاقوامی حمایت حاصل ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں حقیقت میں بہت زیادہ بین الاقوامی حمایت ملی، ہمارے پاس UNSC کی قرارداد تھی کہ مجرموں کا احتساب ہونا چاہیے، اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)• 16سے19 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں(وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان)میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع۔ • 16سے20 مئی کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں(سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان۔ آج جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان۔تاہم بعدازدوپہر کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود ررہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا...
    عید قربان کی آمد آمد ہے اور کراچی میں شہریوں کی جانب سے اچھے جانوروں کی تلاش کا بھی آغاز ہو چکا ہے۔ شہریوں کا زیادہ جھکاؤ نادرن بائی پاس پر لگنے والی مویشی منڈی طرف ہوتا ہے کیوں کہ یہاں ایک ہی جگہ پر ہر قسم کے جانور مل جاتے ہیں۔ اس سے قبل کراچی کی مویشی منڈی جانے والوں کو یہ شکوہ رہتا تھا کہ مناسب کھانے پینے کے انتظامات نہیں ہوتے جس کی وجہ سے شہری آتے نہیں تھے یا پھر آکر جلدی جانے کی تیاری کرتے تھے تاہم اس بار کراچی کی مویشی منڈی میں باقاعدہ فوڈ اسٹریٹ بنا دی گئی ہے جس میں کراچی کے مشہور کھانے دستیاب ہیں۔ بریانی کھانا ہو، نہاری کھانا ہو...
    سیکٹر 11 Aپلاٹ 430 اور 11 H پلاٹ 20 کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیر نارتھ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کی حفاظت پر عاطف شیروانی مامور،انہدام سے محفوظ رکھنے کی گارنٹی کراچی میں جاری غیر قانونی تعمیرات نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔انہدامی کارروائیوں کی آڑ میں بلڈرز و بیٹر مافیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر کے بلڈنگ افسران کو غیر قانونی دھندوں کی سرپرستی کی مکمل چھوٹ دی جا رہی ہے جسکا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بدعنوان بلڈنگ افسران خطیر رقوم بٹورنے کے بعد خلاف ضابطہ تعمیرات کو انہدام سے محفوظ رکھنے کی گارنٹی دے رہے ہیں۔ اسی ضمن میں...
    عمران خان کی طرف سے کبھی بھی خفیہ مفاہمت یا سودے بازی کا کوئی عندیہ نہیں دیا گیا وزیراعظم کی جانب سے اسمبلی فلور پر مذاکرات کی دعوت کو مثبت انداز میں لیا گیا، بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے ڈیل کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کوئی ڈیل زیر غور نہیں ہے ۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان اور حکومت کے درمیان کسی بھی خفیہ معاہدے یا مفاہمت کی بات سراسر بے بنیاد ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم...
    پاک بھارت جنگ ختم ہوچکی، سیز فائر ہوگئی اور خاصے امکانات ہیں کہ اس میں توسیع ہوجائے گی۔ جنگ میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا ، اس کی کئی وجوہات ہیں جو ہم آگے جا کر بیان کرتے ہیں، سب سے بڑھ کر یہ کہ عالمی میڈیا اور خود بھارت کے کئی ممتاز دفاعی تجزیہ کار مودی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی نہ صرف حکمت عملی غلط رہی بلکہ اس کا بھارت کو بہت نقصان پہنچا۔ اس پس منظر میں حیران کن اور تکلیف دہ بات یہ ہے کہ پاکستان میں ایک خاص حلقہ اس پاکستانی جیت اور کامیابی پر نجانے کیوں جھنجھلایا ہوا اور فرسٹریٹڈ ہے۔ یہ لوگ نہ صرف...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ انڈیا پاکستان کی واضح دفاعی برتری ہضم نہیں کر پائے گا، کسی صورت نہیں ہوگا خصوصاً نریندر مودی اینڈ کمپنی کبھی ہضم نہیں کر پائے گی.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر صلاحیت ہوتی تو یقین کریں نیکسٹ ڈے سیز فائر نہ ہوتا وہاں سے اٹیک ہوتا.  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ مودی نے جو زبردست کام کیا پورے بھارت کو مندر کا گھنٹہ بنا دیا ہے جو آرہا ہے وہ بجا رہا ہے، ٹرمپ سے لیکر نیپال اور میانمار تک، نیپال اور میانمار بھی اب مودی اور بھارت کو آنکھیں دکھا رہے ہیں.  تجزیہ کار عامر الیاس...
    وزیراعظم شہباز شریف نے اگلے روز آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا ہے، انھوں نے آپریشن میں شریک افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کوبھارت کے ساتھ حالیہ معرکے کی تفصیلات اور کور کی موجودہ آپریشنل تیاریوںکے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے  سیالکوٹ کی پسرور چھاؤنی کے دورے کے موقع پر افسروں اور جوانوں سے خطاب بھی کیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر بابر سدھو بھی اس موقع پر موجود تھے۔  وزیراعظم نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان امن اور جنگ دونوں کے لیے تیار ہے، انھوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ...
    اپنے ایک بیان میں فواد حسین کا کہنا تھا کہ امریکہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ ایران سے تیل اور گیس کی خرید کا مطلب تہران کی مالی مدد ہے جسے روکنا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیر خارجہ "فواد حسین" نے کہا کہ بغداد مکمل طور پر ایران-امریکہ غیر مستقیم مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات کی ناکامی کے بھیانک نتائج ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، بغداد پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ ایران سے گیس درآمد کرنے سے باز رہے۔ فواد حسین نے کہا کہ امریکہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ ایران سے تیل اور گیس کی خرید کا مطلب تہران کی مالی مدد ہے جسے...
    لیجنڈری مرحوم اداکار طلعت حسین کی بیٹی تزئین نے حال ہی میں دوسری شادی کی ہے اور ایک انٹرویو میں اس بارے میں دلچسپ روداد سنائی ہے۔ تزئین حسین جو کہ اداکاری کے شعبے میں کافی شہرت رکھتی ہیں نے دوسری شادی ایک بینکار سے کی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں تزئین حسین نے انکشاف کیا کہ ان کے دوسرے شوہر نے انھیں یوٹیوب پر ایک انٹرویو میں دیکھا اور دل ہار بیٹھے تھے۔ جس کے بعد انھوں نے مشترکہ دوستوں کے ذریعے سے تزئین حسین سے ملاقات کرانے کی درخواست کی تھی۔ اس طرح اداکارہ تزئین اور ان کے شوہر عامر سیدین کی ملاقات ہوئی اور پھر فون پر بھی بات چیت جاری رہی۔ دونوں نے جلد ہی شادی کے بندھن میں...
    سپریم کورٹ میں ججز تبادلہ اور سنیارٹی کیس میں درخواستگزار 5 ججز کا اپنے تحریری جواب میں کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی آزادی اور تقدس پر حملہ ناقابلِ قبول ہے، ہائیکورٹ صرف چیف جسٹس کا ادارہ نہیں، تمام ججز اس کا حصہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ججز تبادلہ اور سنیارٹی کیس میں درخواستگزار 5 ججز کا تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع ہو گیا۔ ججز نے تحریری جواب میں کہا کہ ہم نے عدالتی عہدے عوامی خدمت کے جذبے سے قبول کیے، مالی فوائد کی قربانی دی، انصاف کی فراہمی خدا کی امانت ہے، اس کا حساب دنیا اور آخرت میں دینا ہے۔ تحریری جواب میں کہا گیا کہ عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ کرنے والا جج اعتماد کا...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 15 مئی 2025ء ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کی وجہ سے بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ ہوا، وزیراعظم محمد شہباز شریف محنت کرکے بجلی کے نرخ نیچے لارہے ہیں، بجلی کے نرخ کم ہونے کی وجہ سے اب بجلی کا بل بھی کم آئے گا۔ جمعرات کے روز وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کالاشاہ کاکو رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے کاشتکاروں بھائیوں کو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف،آرمی چیف جنرل عاصم منیر،پاک فوج کے ہر افسر اورجوان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں...
    یوم تشکر کی تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری فوج نے پاکستان کو سرخرو کیا اور ہماری فوج نے مودی کو دن کے تارے دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ پاکستان کی قوم ہمیشہ سرخرو ہوگی اور امید ہے کہ گجرات کا قصائی سوچے گا بھی نہیں کہ وہ پاکستان سے جنگ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ کابینہ کے وزراء نے کہا ہے کہ بھارت کا قصائی اب پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھے گا، پاکستان کی افواج، بری، بحری اور فضائی تمام نے صرف چند گھنٹوں میں بھارت کے گھمنڈ کو خاک میں ملا دیا اور جو بھارت آج تک یہ سمجھ رہا تھا...
    امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات میں صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ امریکہ مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے اور خطے میں امن کے قیام اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنی کوششیں تیز کرے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں نے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان سے ملاقات کی، ملاقات میں پولیٹیکل قونصلر زیچرے ہرکنرائیڈر اور سفارت کار الزیبتھ بینین نے شرکت کی۔ سلطان محمود چودھری نے امریکی سفارتخانے کے عہدیداران کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر...
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق ایرانی صدر اور اُن کے رفقاء کی پہلی برسی کی مناسبت سے سیمینار کا اہتمام کیا جارہا ہے، سیمینار کے مقررین کے حوالے سے ابھی کنفرم نہیں کیا گیا، سیمینار بعدنماز مغربین جامع مسجد جعفریہ شیعہ میانی ملتان میں ہوگا۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام ایرانی صدر شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور اُن کے رفقاء کی برسی کی مناسبت سے ''تجدید عہد وفا در راہ شہیدان سیمینار'' 18مئی کو شیعہ میانی ملتان میں منعقد ہوگا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق ایرانی صدر اور اُن کے رفقاء کی پہلی برسی کی مناسبت سے سیمینار کا اہتمام کیا جارہا ہے، سیمینار کے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوامی بیانات اپنی جگہ، اس وقت پاکستان اور بھارت میں سیز فائر موجود ہے، ہمیں خطرہ محسوس ہورہا ہے کہ بھارت کی طرف سے یہ سیز فائر جاری نہ رہے۔ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے اس پورے عمل میں ظاہر کیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اپنی دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہے جو پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، بھارت کا مؤقف تھا کہ مقبوضہ کشمیر ان کا اندرونی مسئلہ ہے، بیانیہ کے لحاظ سے پاکستان کو...
    کابل(انٹرنیشنل‌ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کی بگرام ائیربیس اپنے پاس رکھیں گے اور اسے کسی کو نہیں دیں گے۔ قطرکے العدید ائیربیس پر امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ تنازعات کا خاتمہ ان کی ترجیحات میں شامل ہے، امریکا اپنے شراکت داروں کے دفاع کے لیے طاقت کے استعمال میں نہیں ہچکچائے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ کل قطر نے امریکا کے ساتھ42 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی معاہدوں پردستخط کیے، قطرآئندہ برسوں میں العدید ائیربیس پر 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرےگا۔ امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی فضائیہ کے پاس جلد ایف 47 طیارہ ہوگا، ہم ایف35کےجدید ورژن ایف 55 کے بھی منتظر ہیں2026کےبجٹ میں امریکی...
    گوگل اپنے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں برسوں کی سب سے بڑی مفت اپ گریڈ کرنے جا رہا ہے جس میں ایک نیا ڈیزائن اور فون کو حسب ضرورت بنانے کے نئے طریقے شامل ہیں۔ اس اپ گریڈ میں “Material 3 Expressive” نامی ایک نیا فیچر متعارف کرایا جائے گا جو صارفین کو اپنے آلات کی شکل و صورت کو بالکل نئے انداز میں تبدیل کرنے کی اجازت دے گا، جس سے ان کا فون منفرد نظر آئے گا۔ دی مرر کے مطابق نئے اینڈرائیڈ ورژن کے انسٹال ہونے کے بعد صارفین اپنی ہوم سکرین کو ڈیکوریٹ کرسکیں گے، ظاہری شکل میں تبدیلی کر سکیں گے اور سیٹنگز میں جا کر اپنے فون کو اپنی پسند کے مطابق بنا سکیں گے۔...
    پی ٹی آئی رہنماوں کو اڈیالہ جیل میں قید بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے پارٹی رہنماوں کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔تمام پی ٹی آئی رہنما داہگل پولیس ناکے سے واپس روانہ ہوگئے، فیصل جاوید، احمد چٹھہ، فردوس شمیم، اسامہ حمزہ اڈیالہ پہنچے تھے، میاں غوث اور رانا عاطف بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے پہنچے تھے۔تحریک انصاف کے رہنماوں کو پولیس نے داہگل ناکے سے آگے نہیں جانے دیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی...
    احتجاج سے خطاب میں مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر اسرائیلی ڈرون ہندوستان کے ذریعہ پاکستان میں حملہ آور ہو سکتے ہیں تو ضرورت اس امر کی ہے کہ فلسطینیوں کی ہر ممکنہ سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد کے ساتھ مسلح مدد بھی کی جائے تو کہ پاکستان کی نظریاتی دشمن ریاست غاصب اسرائیل کو نابود کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر یوم نکبہ کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی اور فلسطین پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ناجائز قیام کے 77 سال مکمل ہونے پر احتجاج کیا۔ مظاہرے کی قیادت ملی یکجہتی کونسل سندھ...
    ججز تبادلہ اور سنیارٹی کیس،5ججز نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ججز تبادلہ اور سنیارٹی کیس میں درخواست گزار 5 ججز نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ججز تبادلہ اور سنیارٹی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں معزز ججز نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے عدالتی عہدے عوامی خدمت کے جذبے سے قبول کیے اور مالی فوائد کی قربانی دی، انصاف کی فراہمی خدا کی امانت ہے، اس کا حساب دنیا اور آخرت میں دینا ہے، عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ کرنے والا جج اعتماد کا اہل نہیں ہوسکتا۔جواب میں کہا...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوامی بیانات اپنی جگہ، اس وقت پاکستان اور بھارت میں سیز فائر موجود ہے، ہمیں خطرہ محسوس ہورہا ہے کہ بھارت کی طرف سے یہ سیز فائر جاری نہ رہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے اس پورے عمل میں ظاہر کیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اپنی دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہے جو پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، بھارت کا مؤقف تھا کہ مقبوضہ کشمیر ان کا اندرونی مسئلہ ہے، بیانیہ کے لحاظ سے پاکستان کو بہت زیادہ کامیابیاں ملیں۔پی پی...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کی خلاف ورزی پورے خطے کیلئے خطرناک ہوگی،بلاول بھٹو کی وارننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کردیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، حالیہ کشیدگی میں پاکستان کے بیانیے کو بڑی کامیابیاں ملی، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کی خلاف ورزی پورے خطے کے لیے خطرناک ہوگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کردیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کو بڑی کامیابیاں ملی ہیں، ہمیں بات...
    پاکستان نے 5نہیں ،6بھارتی طیارے مارگرائے، وزیر اعظم شہباز شریف کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے 5 نہیں بلکہ 6 طیارے مارگرائے گئے ہیں۔وزیراعظم نے آج کامرہ ائیربیس کا دورہ کیا جس میں وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، ائیرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے۔وزیر اعظم نے دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی اور ان سے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ قوم کو یہ بتاسکتا ہوں کہ...
    اپنے ایک خطاب میں انصار الله کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ عربوں سے صرف پیسے اینٹھتا ہے لیکن اسلحہ اور امداد اسرائیل کو دیتا ہے۔ ہماری امت کیخلاف امریکہ و اسرائیل کا جارحانہ رویہ ناقال تغیر ہے اسلئے دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کرنا بے فائدہ و فضول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبدالمالک الحوثی" نے کہا کہ صیہونی رژیم نے رواں ہفتے غزہ میں متعدد خاندانوں کو مکمل طور پر تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1948ء میں انجام پانے والا تلخ حادثہ نکبت بہت سارے سبق لئے ہوئے ہے جن میں سے ایک یہ ہے کہ صیہونی رژیم کے جرائم اور تسلط پسندانہ برتاو 77 سالوں بعد بھی...
     کامرہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے  کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے شاندار فتح ہمیں پہلے نصیب نہیں ہوئی تھی ،پاکستان کی کامیابی نے خطے میں طاقت کے توازن کو تبدیل کیا ، دشمن کو پیغام مل گیا کہ اگر دوبارہ ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاؤں تلے روند دیں گے۔ کامرہ ایئر بیس کے دورے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فضائیہ کے شاہینوں کو عظیم کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، جوانوں نے جنگ میں دشمن کے دانت توڑے اور غرور کو خاک میں ملایا، 6 سے 10 مئی تک دنیا کو پاک فضائیہ نے اپنی اعلیٰ ترین مہارت...
    ممبران اسمبلی نے قرارداد پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جارحیت کیخلاف حکومت اور اپوزیشن ایک ساتھ ہیں۔ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی حکومتی و اپوزیشن کی دو قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی میں بھارت کی جارحیت کیخلاف بھرپور جواب دینے پر حکومت اور اپوزیشن نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادوں کی متفقہ منظوری دیدی۔ حکومت کی جانب سے وزیر قانون غلام محد نے قرارداد ایوان میں پیش کی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے رکن اسمبلی کلثوم فرمان...
    بھارت تمہارے جنگی جنون کا بخار اتر چکا، اب امن کی بات کرو، ہم تیار ہیں، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جارحیت کے خلاف شاندار کامیابی پر مسلح افواج کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے 5 نہیں بلکہ 6 جہاز مار گرائے ہیں اور جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا اسے مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی، بھارت تمہارے جنگی جنون کا بخار اتر چکا، اب امن کی بات کرو، اس کے لیے ہم تیار ہیں۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کامرہ ایئربیس کا دورہ کیا اور 21 ویں صدی کی سب سے طویل...