2025-10-13@20:22:46 GMT
تلاش کی گنتی: 132641
«برقع اور نقاب»:
(نئی خبر)
خیبرپختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے پر گورنر ہاؤس کی رائے آئے بغیر نئے وزیراعلی کے انتخاب پر اپوزیشن نے سوالات اٹھاتے ہوئے اس انتخاب کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کا مؤقف ہے کہ وزیراعلیٰ اور کابینہ کے ڈی نوٹیفائی ہونے تک دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب نہیں ہوسکتا جبکہ ایڈووکیٹ جنرل کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب آئینی طریقے سے کیا جا رہا ہے۔ اسپیکر کے پی اسمبلی نے بھی نئے وزیراعلیٰ کے انتخابی طریقہ کار کو آئین کے مطابق قرار دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے مستعفی ہو جانے کے بعد نئے وزیراعلی کا انتخاب پیر کو ہوگا لیکن اس انتخابی عمل پراپوزیشن کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: اورکزئی میں قبائل نے افغانستان سے دراندازی کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانےکا فیصلہ کرلیا۔ضلع اورکزئی کے قبائلی مشران اورعوام کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور جاری دہشت گردی لہر کے خلاف کلایہ لوئر اورکزئی کے مقام پر ریلی نکالی گئی۔ریلی میں ضلعی انتظامیہ، مقامی پولیس، قبائلی مشران اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔قبائلی عمائدین نے افغانستان سےدراندازی کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانےکا فیصلہ کیا اور کہا کہ پاک فوج کےساتھ شانہ بشانہ کھڑےہیں اور وطن کا دفاع ہمارا فرض ہے، ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔عمائدین کا کہنا تھاکہ افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال دراندازی انتہائی افسوسناک ہے پہلے بھی وطن کے دفاع...

خیبر پختونخوا میں اپوزیشن رہنماؤں نے علی امین گنڈا پور کے استعفے پر گورنر کی رائے کے بغیر نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرقانونی قرار دے دیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے پر گورنر ہاؤس کی رائے آئے بغیر نئے وزیراعلی کے انتخاب پر اپوزیشن نے سوالات اٹھاتے ہوئے اس انتخاب کو غیر قانونی قرار دے دیا۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کا مؤقف ہے کہ وزیراعلیٰ اور کابینہ کے ڈی نوٹیفائی ہونے تک دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب نہیں ہوسکتا جبکہ ایڈووکیٹ جنرل کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب آئینی طریقے سے کیا جا رہا ہے۔اسپیکر کے پی اسمبلی نے بھی نئے وزیراعلیٰ کے انتخابی طریقہ کار کو آئین کے مطابق قرار دے دیا ہے۔ کراچی میں بچوں کے سامنے باپ کوقتل کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں مارا گیا واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے اقدامات، اور سیکیورٹی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہء خیال کیا گیا ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اور...
غزہ میں 2 سالہ تباہ کن جنگ کے بعد بلڈوزروں نے ملبہ صاف کرنے کا کام شروع کر دیا ہے، جبکہ دسیوں ہزار بے گھر فلسطینی شمالی غزہ کے برباد شدہ شہروں اور قصبوں کی طرف واپس لوٹ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات غزہ کی سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل کے مطابق واپسی کا یہ سلسلہ جمعے کی دوپہر فائر بندی کے آغاز کے فوراً بعد شروع ہوا، جنگ بندی امریکی ثالثی میں نافذ ہوئی،جو اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے نئے امن معاہدے کا پہلا مرحلہ ہے۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ اس نے معاہدے کے تحت اپنے دستے مخصوص مقامات تک واپس بلا لیے ہیں۔ الجہاد...
مرکزی خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ اگر مسلم حکمران شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی شخصیت کی حقیقی پیروی کریں تو صہیونیت کو شکست دے سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہدائے راہ مقاومت کانفرنس کا انعقاد کراچی میں بریٹو روڈ پر کیا گیا، جس میں بڑوی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مرکزی خطاب ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی، ذاکرین امامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ نثار قلندری، جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما اسد اللہ بھٹو،...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بتایا ہے کہ کلکٹوریٹس آف کسٹمز اپریزمنٹ اور انفورسمنٹ نے بھارتی ساختہ ممنوعہ ٹیسکٹائل مشینری کی کلیئرنس کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق درآمد کنندہ نے اپنے گڈز ڈیکلریشن میں چینی ساختہ" ٹیکسٹائل ٹوسٹنگ مشین" ظاہر کی تھی، اصل ملک کے غلط اندراج کے شبہے کی اطلاع آزمائشی بنیادوں پر چلائے جانے والے نصب نئے رسک مینجمنٹ سسٹم (RMS 2.0) نے دی۔ ایف بی آر نے بتایا کہ اطلاع موصول ہونے پر کلیئرنس کلکٹوریٹ نے متعلقہ کنسائنمنٹ کو فزیکل جانچ پڑتال کے لیے نشان زد کیا، درآمدی دستاویزات میں سامان کا ماخذ چین ظاہر کیا گیا تھا جبکہ فزیکل معائنے پر یہ اشیا...
ٹورنٹو(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات کی خبروں کی تصدیق ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں کو حال ہی میں کیلیفورنیا کے ساحل سانتا باربرا کے قریب پیری کی یاٹ ’’کاراول‘‘ (Caravelle) پر ایک دوسرے کے ساتھ محبت بھرے لمحات گزارتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 40 سالہ کیٹی پیری اور 53 سالہ جسٹن ٹروڈو یاٹ کے بالائی حصے میں ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور بوسہ لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس سے مہینوں سے گردش کرتی افواہوں کی باضابطہ تصدیق ہوگئی۔دونوں انتہائی پُرسکون نظر آئے اور اردگرد موجود سیاحوں کی موجودگی سے بالکل بے فکر دکھائی دیے۔...
وزیراعظم شہباز شریف مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں شرکت اور غزہ میں جاری سنگین صورتحال کے خاتمے کے لیے امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے کل( 13 اکتوبر ) مصر روانہ ہوں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ اور دیگر سینئر وزراء بھی اس دورے میں شامل ہوں گے۔ شرم الشیخ سربراہی اجلاس دراصل ان سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے جو گزشتہ ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر شروع ہوئی تھیں۔ وزیراعظم پاکستان نے 23 ستمبر 2025 کو سات عرب و اسلامی ممالک — مصر، اردن، قطر، سعودی...
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی منظوری سے قبل ہی خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار سہیل آفریدی سمیت 4 اراکین نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے، جو منظور بھی کرلیے گئے ہیں۔ بلا مقابلہ انتخاب کے لیے پی ٹی آئی سیاسی مخالفین سے بھی ملاقاتیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اتوار کے روز خیبرپختونخوا اسمبلی میں سیاسی گہما گہمی عروج پر رہی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے عمران خان کی جانب سے نامزد کردہ امیدوار سہیل آفریدی نے کاغذات جمع کرانے کے بعد واضح پیغام دیا کہ انتخاب آئین کے مطابق ہو رہا ہے اور اس میں بیرونی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ یہ بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی عمرہ میں صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور افغانستان کی جانب سے اشتعال انگیزی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی۔ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ملاقات میں افغانستان کی جانب سے اشتعال انگیزی پر بھی بات چیت کی گئی اور پاکستانی افواج کی جانب سے مؤثر اور بھرپور جواب پر پاکستان کی افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کے دفاع کے لیے پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعظم نے نواز شریف کو اپنے دورہ ملائیشیا سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا اور انہیں ملائیشیا کے ...
پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے پس منظر میں پاک فوج نے افغانستان کی متعدد سرحدی پوسٹوں پر قبضہ کرتے ہوئے وہاں پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر طالبان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور جارحیت کے بعد پاک فوج کی جانب سے مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ مؤثر اور جارحانہ انداز میں کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں افغان فورسز کی متعدد پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ کئی اہلکار پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔پاک فوج نے افغانستان کی 19 چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا اور افغان درانی کیمپ- 2 مکمل تباہ کر دیا۔طالبان کے...
افغان چوکی پر قبضہ کرنے والے پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا پیغام وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر بلااشتعال حملوں کا موثر جواب دیتے ہوئے 21افغان پوسٹوں پر قبضہ کرکے پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا، اس دوران پاک فوج کے ایک جوان کا پیغام وائرل ہوگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر افغان طالبان کی جارحیت ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا پیغام وائرل ہوگیا۔ وائرل آڈیو پیغام میں فوجی جوان نے پیغام دیا کہ الحمد اللہ ہم نے افغان طالبان کا غرور خاک میں ملا دیا ہے اور فتنہ الہندوستان کے سارے دہشت گرد یہاں سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پیش آنے والی حالیہ پیش رفت تشویشناک ہے،افغان فورسز کی جانب سے سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ اور حملے سنگین اشتعال انگیزی ہیں۔اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس ‘‘پر اپنی پوسٹ میں سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے مناسب جوابی حملے اور کارروائیاں طالبان کے ڈھانچے کو نشانہ بنانے اور افغان سرزمین سے کام کرنے والے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندُوستان نامی دہشت گرد عناصر کو نیوٹرلائز کرنے کے لیے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ہماری دفاعی کارروائیاں امن پسند افغان شہری آبادی کے خلاف نہیں ہیں،طالبان فورسز کے برعکس ہم نے شہری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد : مشیر وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق استحکام پاکستان کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنے کی دعوت دے دی۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مودی کے آپریشن سندور کے آلہ کار کے ٹھکانے ہمسایہ ملک میں آپریشنل تھے، ہمسایہ ملک کو بار بار تنبیہ کی جاتی رہی، کئی بار کہا کہ آپ کو پاکستان اور دہشت گردوں کے درمیان فیصلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کل جارحیت کا آغاز افغانستان سے ہوا، پاکستان کی مسلح افواج دفاع کیلئے پوری طرح تیار تھیں، جو ٹھکانے پاکستان کے خلاف آپریٹ ہوتے تھے ان کو مسلح افواج...
کراچی کے پورٹ پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مال بردار بحری جہاز کامیابی کے ساتھ لنگر انداز ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہچیسن پورٹس پاکستان نے ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے کنٹینر بردار جہاز "ایس سی مکول" کو لنگر انداز کردیا ہے۔ واحد گہرے پانی کے کنٹینر ٹرمینل ہچیسن پورٹس پاکستان نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کنٹینر جہاز کو کامیابی کے ساتھ برتھ کیا ہے۔ اس جہاز کا نام ایم ایس سی مِکول ہے جو جدید ترین کنٹینر جہاز ہے جس کی لمبائی 400 میٹر اور گنجائش 24,070 ٹی ای یو ہے۔ یہ دنیا کے سب سے جدید اور بڑے بحری مال بردار جہازوں میں سے ایک ہے اور پاکستان کی بندرگاہ پر آنے والا...
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران زیادہ تردھوپ اور مطلع مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہر پر شمال مغربی سمت کی ہوائیں اثرانداز ہونے کے سبب سمندری ہوائیں متاثرہوسکتی ہیں، جس کے نتیجے میں موسم مرطوب اور مطلع صاف رہنے کے سبب زیادہ تردھوپ رہنے کی توقع ہے۔ پیشگوئی کے مطابق 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتاہے جبکہ صبح کے وقت نمی کا تناسب 85 فیصد تک تجاوز کرسکتا ہے، جس کی وجہ سے اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر علاقوں...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پاکستان مسلم (ن) سے بھی مدد مانگ لی ہے۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے وفد نے وفاقی وزیر امیر مقام سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی، وفد میں اراکین قومی اسمبلی شیر علی ارباب، علی خان جدون اور ڈاکٹر امجد، کبیر خان، ادریس خٹک، لائق خان، اکرام کھٹانہ بھی شامل تھے۔ جنید اکبر نے ملاقات کے دوران کہا کہ ماضی کی طرح مل کر فیصلے کرنے کی امید پر آئے ہیں، جن مسائل سے گزر رہے ہیں اس سے ملک کر مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی...
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی. جس کے تحت احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اتوار کو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی سیکشن 144 ضابطہ فوجداری کے تحت نافذ کی گئی ہے. جس کے تحت 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی جب کہ صوبے میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ترجمان...

افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مطالبہ
افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ بلااشتعال جارحیت علاقائی امن اور استحکام کے لییسنگین خطرہ اور خوشحالی کی اجتماعی کوششوں کو نقصان پہنچائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا، دہشت گرد گروہ پاکستان سمیت...
پاکستان نے افغان قوم کی ہر مشکل میں مدد کی، جواب میں کبھی خیر نہیں ملی، سابق وفاقی وزیر سعد رفیق WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )سابق وفاقی وزیر خواجہ سعید رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان قوم کی ہر مشکل مرحلے پر دینی بھائی اور ہمسایہ جان کر مدد کی لیکن بد قسمتی سے قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہمیں جواب میں خیر نہیں ملی۔اپنی ٹوئٹ میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ جنرل مشرف اور اس کے چند بزدل ساتھیوں کی افغانستان پر امریکی قبضے کے جرم میں شرمناک اعانت کو کبھی پاکستانی قوم کی رائی برابر حمایت حاصل نہیں تھی، وہ ہمیشہ پاکستانیوں کی نفرت کا...
اسلام ٹائمز: تاریخ گواہ ہے کہ جماعتِ اسلامی ایک منظم، نظم و ضبط والی جماعت ہے، مگر اسی نظم نے کئی بار اپنے ہی ہنرمند کارکنوں کو بے چین بھی کیا ہے۔ شاید یہی وہ مقام ہے، جہاں جماعتی ڈسپلن اور فردی آزادی کے بیچ لکیر دھندلا جاتی ہے۔ کچھ لوگ اسے جماعت کی طاقت سمجھتے ہیں تو کچھ اسی نظم کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ سینیٹر مشتاق کا اختلاف محض جماعتی پالیسی سے نہ ہو بلکہ ایک بڑے فکری سوال سے جڑا ہو۔۔۔۔ کیا مذہبی سیاسی جماعتیں اپنے نظریاتی خول سے نکل کر بدلتے ہوئے عالمی سیاسی منظرنامے کا سامنا کرسکتی ہیں۔؟ تحریر: نادر بلوچ سینیٹر مشتاق احمد کا حالیہ رویہ، ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے افغانستان کی طرف سے اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کی کامیاب جوابی کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت بخوبی جانتا ہے اور ملک کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔وزیرِ ریلوے نے کہا کہ ہمارے محافظوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ملک کی حفاظت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ کسی بھی ملک کو پاکستان کی سلامتی پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے افغان جانب کی حالیہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ افغانستان کو پاکستان کی 44 سالہ میزبانی اور تعاون کو مدِ نظر رکھ کر...
ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (اے ایف پی) نے اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر آئین کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزام میں تاحیات پابندی عائد کر دی ہے۔ اے ایف پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ 10 اکتوبر کو صدر وجاہت حسین ساہی کی زیرِ صدارت ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں شفافیت، آئینی عملداری اور تنظیمی نظم کو برقرار رکھنے کے لیے اہم انتظامی فیصلے کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم نے ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد میاں چنوں پہنچ کر کیا پیغام دیا؟ فیڈریشن نے سلمان بٹ پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے بطور سابق عہدیدار پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن (پی اے اے)...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی دعوت پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 13 اکتوبر کو مصر کا دورہ کریں گے، جہاں وہ شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور غزہ کی سنگین صورتحال کے خاتمے کے لیے مجوزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر سینیئر وزرا بھی ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ امن معاہدہ: اسرائیلی اجلاس کے دوران نیتن یاہو کا مودی سے رابطہ یہ اجلاس ان سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے جو گزشتہ ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر شروع...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا خارجی صورتحال پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے خارجی صورتحال پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس فوری بلائے کا مطالبہ کردیا۔وفاقی دارالحکومت سے جاری ہونے والیاعلامیہ کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس محمود خان اچکزئی کی صدارت میں مصطفی نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میں تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے رہنماوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی و خارجی صورتحال اور اپوزیشن کی حکمت عملی پر غور کیا گیا، تحریک تحفظ آئین پاکستان نے افغانستان سے متعلق سعودی عرب کے موقف کی حمایت کی۔تحریک تحفظ آئین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پنجاب میں جاری مذہبی جماعت کے احتجاج کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی حکومت کے نمائندے رانا ثناء اللہ سے رابطہ کیا ہے، اور معاملہ کو خوش اسلوبی سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مذہبی جماعت کے احتجاج اور پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر مولانا فضل الرحمان نے تشویش کا اظہار کیا اور دونوں رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ گفتگو میں کہا کہ موجودہ حالات تصادم کے متحمل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی معاملہ کو افہام و تفہیم کے ذریعے سلجھایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ذرائع کے مطابق مولانا...
اورکزئی میں قبائل نے افغانستان سے دراندازی کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانےکا فیصلہ کرلیا۔ضلع اورکزئی کے قبائلی مشران اورعوام کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور جاری دہشت گردی لہر کے خلاف کلایہ لوئر اورکزئی کے مقام پر ریلی نکالی گئی۔ریلی میں ضلعی انتظامیہ، مقامی پولیس، قبائلی مشران اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔قبائلی عمائدین نے افغانستان سےدراندازی کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانےکا فیصلہ کیا اور کہا کہ پاک فوج کےساتھ شانہ بشانہ کھڑےہیں اور وطن کا دفاع ہمارا فرض ہے، ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔عمائدین کا کہنا تھاکہ افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال دراندازی انتہائی افسوسناک ہے پہلے بھی وطن کے دفاع کے خاطر دہشتگردوں...

افغان قیادت نے مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی سے منہ موڑکر تاریخ اور امت کیساتھ ناانصافی کی، صدر مملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، جموں و کشمیر پر کسی بھی متنازعہ یا گمراہ کن مؤقف کو پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا، بھارت کی جانب سے کشمیر سے متعلق ہر غیر قانونی دعویٰ عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے افغانستان کی جانب سے جارحیت پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ صدرِ مملکت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان قیادت نے مقبوضہ جموں و کشمیر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کےخلاف ٹھوس کارروائی کرے۔ ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ بلااشتعال جارحیت علاقائی امن اور استحکام کے لیےسنگین خطرہ اور خوشحالی کی اجتماعی کوششوں کو نقصان پہنچائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا، دہشت گرد گروہ پاکستان سمیت خطے کے امن اور مستقبل کے لیے خطرہ ہیں۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان پُر امن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، ہمسایہ...
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف اپنی پہلی اننگ میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنالیے۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بٹینگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق صرف 2 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد شان مسعود اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔163 کے مجموعی اسکور پرکپتان شان مسعود 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔199 کے مجموعی اسکور پر امام الحق بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گورنرِ سندھ کامران خان ٹیسوری کاکہنا ہے کہ پاکستان کی محتاط مگر مؤثر جوابی کارروائی افغانستان کے لیے سبق آموز ہے اور ضرورت پڑنے پر پاک افواج مشکل حالات میں بھی ملک کا دفاع مضبوطی سے کرتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق گورنر سندھ نے کہاکہ ماضی میں پاک فوج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے اور سخت کارروائی کے ذریعے دشمن کو پسپائی پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ایٹمی قوت بھارت کو بھی چھ گھنٹوں میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے جیسے حالات نمٹا لیے تھے اور موجودہ حالات میں افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال کارروائیوں پر پاکستان نے چند اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔کامران ٹیسوری نے زور دے کر کہا کہ...
عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ سونا پہلے ہی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے جبکہ اب چاندی کی قیمتوں نے بھی تیزی سے نئی حد عبور کر لی ہے۔ ماہرین اس رجحان کو عالمی منڈی میں غیریقینی حالات روپے کی گرتی ہوئی قدر، صنعتی طلب اور مقامی سرمایہ کاری کے رجحان کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔ اردونیوزکی رپور ٹ کےمطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق اکتوبر 2025 کے دوسرے ہفتے سے 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت چار لاکھ روپے سے زائد ریکارڈ کی جا رہی ہے جبکہ عالمی سطح پر بھی سونا مضبوط پوزیشن میں ہے جہاں فی...
آئی ایس پی آر نے بھارت کو خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سہولت کار قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ افغان سرزمین کے دہشت گردی کے لیے استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت بعض دہشت گرد عناصر کی مدد اور سرپرستی میں ملوث ہے، وہ بھارت سےمل کرعلاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ طالبان حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی ترک کرنی ہوگی، پاکستانی عوام اور ریاست افغانستان سے اٹھنے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، طالبان حکومت دہشت گرد گروپوں کو فوری اور قابلِ توثیق اقدامات سے ختم...
ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے، بزنس کمیونٹی دفاع وطن کیلئے فیلڈ مارشل ، پاک فوج اور حکومت کی پشت پر کھڑی ہے ، صدر ایف پی سی سی آئی اسلام آباد ()صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ و سرحدی حملے قابل تشویش ہیں ، پاک فوج فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف موثر کارروائیاں کر رہی ہے ۔پاک افغان سرحدی کشیدگی پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واضح کر دیا کہ ہماری دفاعی کارروائیاں امن پسند افغان عوام کیخلاف نہیں،پڑوسی ملک کی طرف سے پاکستان کیخلاف جارحانہ کارروائیاں قابل مذمت ہیں ، پاکستان اپنی سرزمین، خودمختاری...
سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پاک افغان سرحد کی حالیہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان حکام علاقائی امن کے مفاد میں تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں ںے کہاکہ افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے، افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت مشترکہ خوشحالی کے لیے ہونے والی اجتماعی کوششوں کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ افغان فوج کے حملے کا جواب دیا ہے۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار...

امن چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعلی پنجاب مریم نواز
امن چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعلی پنجاب مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغان جارحیت کا دلیری سے جواب دینے پرپاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا پاک فوج پوری قوم کی عزت ،غیرت، عزم اور وقار کی علمبردار ہے، افغان جارحیت کا جواب پاک افواج نے ہمیشہ کی طرح جرات، دانشمندی اور قومی اتحاد سے دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحدیں مقدس امانت ہیں ان کی حفاظت ہر پاکستانی کا فرض ہے، افغان...
پانی کے کنکشن گھر کے تہہ خانے سے خفیہ سرنگوں کے ذریعے نکالے گئے تھے، چوری شدہ پانی شہریوں اور ادارے دونوں کیلئے نقصان دہ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں پانی چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ کراچی واٹر کارپوریشن اور سندھ رینجرز نے کارروائی کی، جس میں خفیہ سرنگوں کے ذریعے زیرِ استعمال 8 غیر قانونی کنکشن پکڑے گئے۔ ترجمان واٹر کارپورپشن کے مطابق 3 ماہ قبل پکڑے گئے کنکشن کے بعد دوبارہ پانی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اس معاملے پر کہا ہے کہ اینٹی تھیفٹ ٹیم نے کارروائی میں 8 غیر قانونی کنکشن ختم کیے، جن سے روز 30 لاکھ گیلن پانی چوری ہو رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ...

طالبان حکومت نے دہشت گرد گروپوں کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات نا کیے تو پاکستان اپنےعوام کےدفاع کے لیے دہشت گرد اہداف کو نیوٹرالائز کرتا رہے گا، آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایس پی آر نے بھارت کو خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سہولت کار قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ افغان سرزمین کے دہشت گردی کے لیے استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت بعض دہشت گرد عناصر کی مدد اور سرپرستی میں ملوث ہے، وہ بھارت سےمل کرعلاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ طالبان حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی ترک کرنی ہوگی، پاکستانی عوام اور ریاست افغانستان سے اٹھنے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، طالبان حکومت دہشت گرد گروپوں کو فوری اور قابلِ...
احمد آباد کے ای کے اے ایرینا میں میں منعقد ہونے والے 70 ویں ہنڈائی فلم فیئر ایوارڈز میں بھارتی فلم انڈسٹری کے بہترین فنکاروں اور فلموں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ تقریب میں ستاروں کی چمک دمک، فنکاروں کی پرفارمنسز اور فلمی جوش و خروش نے ماحول کو یادگار بنا دیا۔ شاہ رخ خان 17 سال بعد بطور میزبان اسٹیج پر واپس آئے، ان کے ساتھ کرن جوہر اور منیش پال نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔ یہ بھی پڑھیں: 30 سال پہلے فلم فیئر ایوارڈ کی جھلک، کون کیسا دکھائی دیتا تھا؟ ہدایت کار کرن راؤ کی فلم لاپتا لیڈیز نے تقریب میں سب پر سبقت حاصل کر لی، فلم نے 13 ایوارڈز جیت کر ریکارڈ قائم کیا، جن...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں دہشتگردی کو ہوا دینے والا سب سے بڑا سہولت کار بن چکا ہے، لیکن پاکستان کسی صورت افغان سرزمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے نہیں دے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک افغان جھڑپیں: 200 سے زیادہ طالبان و دہشتگرد ہلاک، 23 پاکستانی جوان شہید، دہشتگردی کے درجنوں ٹھکانے تباہ آئی ایس پی آر کے مطابق طالبان حکومت بعض دہشتگرد گروہوں کی معاونت اور سرپرستی میں ملوث ہے، جو بھارت کے ساتھ مل کر خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ طالبان انتظامیہ کو دہشتگرد تنظیموں کی حمایت ترک کرنی ہوگی۔ پاکستانی قوم اور ریاست...

پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائیگا ، وزیراعظم
پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائیگا ، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھرپور اور موثر کارروائی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائے گا ۔ اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل...
اسلام آباد: مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث کئی روز سے بند جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کی سڑکوں پر شہریوں کو درپیش مشکلات میں کچھ کمی آئی ہے، انتظامیہ نے عوامی سہولت کے پیشِ نظر کئی شاہراہوں اور گلیوں کو جزوی طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں احتجاج کے باعث شاہراہوں پر اب بھی متعدد مقامات پر کنٹینرز کھڑے ہیں، شہریوں کے شدید ردعمل اور مشکلات کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے کچھ اہم راستے کھول دیے ہیں، راولپنڈی کے رہائشی علاقوں کو جانے والے راستے اب عام ٹریفک کے لیے کھلے ہیں جبکہ مری روڈ سے متصل گلیوں میں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔ اسلام آباد...
اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف زرداری نے افغانستان کی جانب سے حالیہ جارحیت اور پاکستان مخالف سرگرمیوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے افغان قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے سرگرم دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے فی الفور مؤثر اقدامات کرے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان اس خطے کے امن، استحکام اور ترقی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے، اس کا بوجھ کسی ایک ملک پر نہیں ڈالا جا سکتا۔ آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کے سامنے بارہا اس گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا ہے جو فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے...
اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث طورخم بارڈر کو دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، سرحدی بندش کے نتیجے میں سینکڑوں مسافر اور درجنوں تجارتی گاڑیاں پھنس گئیں جبکہ بارڈر کے قریب سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طورخم بارڈر کی بندش کے بعد ہر قسم کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے، پیدل سفر کرنے والے شہریوں اور تجارتی سامان لے جانے والی گاڑیوں کو واپس لنڈی کوتل منتقل کر دیا گیا ہے، فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور افغان فورسز کی حالیہ اشتعال انگیزی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ خیال رہےکہ گزشتہ روز...
وزیراعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کی اشتعال انگیزی پر مؤثر جوابی کارروائی کرنے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین اور جامِ شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 23 جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان و وابستہ دہشتگرد ہلاک، 30 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا: آئی ایس پی آر افغان طالبان اور بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج نے حملہ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب کیا، وزیرِ اعظم شہباز...
افغان طالبان کی جانب سے جارحیت پر پاکستانی افواج نے بھاری ہتھیاروں سے مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا ہے، پاک فوج کی جانب سے افغان اشرف سر پوسٹ پر بھاری توپ خانے کی مدد سے گولہ باری کی گئی ہے۔پاک فوج کی گولہ باری سے افغان طالبان کی اشرف سر پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جبکہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔افغان طالبان اور بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے حملے کے بعد پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد طالبان اور ان کے حمایتی دہشت گرد ہلاک کر دیے، بڑی تعداد میں دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے ناظم آباد میں غیر قانونی پانی چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔واٹر کارپوریشن اور سندھ رینجرز نے کارروائی کی، جس میں خفیہ سرنگوں کے ذریعے زیرِ استعمال 8 غیر قانونی کنکشن پکڑے گئے۔ترجمان واٹر کارپورپشن کے مطابق 3 ماہ قبل پکڑے گئے کنکشن کے بعد دوبارہ پانی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اس معاملے پر کہا ہے کہ اینٹی تھیفٹ ٹیم نے کارروائی میں 8 غیر قانونی کنکشن ختم کیے، جن سے روز 30 لاکھ گیلن پانی چوری ہو رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ پانی کے کنکشن گھر کے تہہ خانے سے خفیہ سرنگوں کے ذریعے نکالے گئے تھے، چوری شدہ پانی شہریوں اور ادارے دونوں کے لیے نقصان دہ...
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل—فائل فوٹو گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے اسلام آباد میں منعقدہ بلوچستان سے متعلق 3 روزہ فیسٹیول میں شرکت کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور صوبے کی ثقافت کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنے والوں سے اظہارِ تشکر کیا۔ گورنر بلوچستان نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کی ثقافت ہزاروں سال کی تاریخ پر مشتمل ہے۔فیسٹیول میں بلوچستان کی روایتی موسیقی اور کھانوں کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔بلوچستان کی زراعت کے فروغ کے لیے زیتون اور کھجور کی مختلف اقسام کے اسٹالز بھی موجود ہیں۔ گورنر بلوچستان نے فیسٹیول میں کتابوں کے اسٹال کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے قلات سے متعلق تاریخی کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں...
—جنگ فوٹو یونیسکو نے غلط اور گمراہ کن معلومات اور نفرت انگیز تقاریر کے تدارک کے ذریعے اظہارِ رائے کی آزادی کے تحفظ اور ڈیجیٹل دور میں معلومات کی سچائی کو یقینی بنانے سے متعلق پاکستان کی پیش کردہ تجویز کو منظور کر لیا ہے۔پیرس میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیز کے مطابق یہ تجویز پاکستان کی مستقل مندوب برائے یونیسکو و سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے یونیسکو کے ایگزیکٹیو بورڈ کے 222 ویں اجلاس میں پیش کی۔پاکستان کی اس تجویز کو مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے رکن ممالک کی وسیع حمایت حاصل ہوئی، جو ایک محفوظ، قابلِ اعتماد اور جامع معلوماتی ماحول کے فروغ کے لیے عالمی برادری کے مشترکہ عزم...
عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے افغان سرحد پر فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی مذموم سازش ناکام بنا دی ہے۔ایک بیان میں عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں بلا اشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان بھارتی سر پرستی میں رات کے اندھیرے میں پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج نے بھرپور مؤثر کارروائی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں استعمال ہونے والے متعدد تربیتی کیمپ تباہ کیے۔عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے افغانستان کے ساتھ سرحد پر فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان...

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان و وابستہ دہشتگرد ہلاک، 30 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا: آئی ایس پی آر
اسکرین گریب آئی ایس پی آر پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج نے پاک افغان سرحد کے لمبے حصے پر پاکستان پر حملہ کیا، فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال اور دشمنانہ کارروائی کے طور پر پاکستان پر حملہ کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انٹیلیجنس اور نقصان کے تخمینے کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان اور وابستہ دہشت گرد ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں زخمی ہوئے، جھڑپوں میں 23 بہادر جوانوں نے دفاعِ وطن میں جامِ شہادت نوش کیا، 29 سپاہی زخمی ہوئے۔ پاکستان پر حملوں کیلئے استعمال ہونے والی 19 افغان پوسٹیں تباہ، کئی افغان طالبان ہلاک، پاکستانی پرچم لہرا دیا...
نوجوان گلوکار اور اداکار ثمر جعفری نے بین الاقوامی سطح پر ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی کی جانب سے "ریڈار پاکستان آرٹسٹ 2025 (چوتھی سہ ماہی)” کے طور پر نامزدگی حاصل کر لی ہے۔ یہ اعزاز نوجوان نسل میں ان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور ان کے گانوں کی مقبولیت کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔ اسپاٹیفائی کے مطابق ثمر جعفری کی موسیقی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں مقبول ہو رہی ہے، جن میں بنگلادیش، امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ یہ اعزاز ان کے میوزک کیریئر میں ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔ A post shared by...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں نایاب اور انتہائی محفوظ حالت میں پایا جانے والا ہویہ (Huia) پرندے کا ایک پر 46 ہزار نیوزی لینڈ ڈالر (تقریباً 28 ہزار 365 امریکی ڈالر) میں نیلام ہوا، جس نے دنیا کا سب سے مہنگا پر ہونے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ پرندہ جو صرف نیوزی لینڈ میں پایا جاتا تھا، گزشتہ صدی کے اوائل میں ناپید ہو گیا، یورپی باشندوں کی آمد کے بعد یہ پرندہ پہلے ہی کم ہوتا جا رہا تھا مگر اس کے خوبصورت پروں کی مانگ نے اس کی تباہی میں اہم کردار ادا کیا۔ہویہ کے پر قدیم دور میں قبائلی سرداروں اور معزز شخصیات کے درمیان فخر اور رتبے کی علامت...
افواج پاکستان کے سربراہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے پاک افغان سرحد کا دورہ کیا اور فوجی جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس دوران پاکستانی فورسز نے افغانستان کی متعدد چوکیوں پر حملہ کر کے 19 چوکیوں پر قبضہ کیا اور دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا افغان فورسز کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی رات کے وقت کئی مختلف سرحدی مقامات پر ایک ساتھ کی گئی، جس کا مقصد دہشت گردوں کے منظم نیٹ ورک کو توڑنا اور پاکستانی علاقوں میں دراندازی کی کوششوں کو روکنا تھا۔فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے اپنے دورے کے دوران کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کے تحفظ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ہر جارحیت کا...
خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلی کا انتخاب کل کیا جائے گا، صوبائی اسمبلی کا اجلاس صبح 10 بجے طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلی کا انتخاب کل کیا جائے گا، صوبائی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں وزارت اعلی کیلئے 4امیدوار سامنے آ گئے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلی کیلئے سہیل آفریدی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے،جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان کے بھی کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے،مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہاں یوسف، پیپلزپارٹی کے ارباب زرک کے کاغذات جمع کرائے گئے۔دوسری طرف خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلی کے انتخاب میں حصہ لینے والے چاروں امیدواروں...
پاکستان کا دل اسلام آباد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز تحریر ظہیر حیدر جعفریاسلام آباد، پاکستان کا دل اور چہرہ، ایک ایسا شہر ہے جو اپنے قدرتی حسن، سکون، ترتیب اور وقار کے باعث دنیا کے خوبصورت ترین دارالحکومتوں میں شمار ہوتا ہے۔ مارگلہ کی سبز پہاڑیاں، کشادہ شاہراہیں، نیلے آسمان کے نیچے پھیلے درختوں کے جھرمٹ، اور جدید طرزِ تعمیر کا حسین امتزاج اسلام آباد کو ایک ایسا مقام عطا کرتا ہے جس پر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھی فخر کر سکتی ہے۔ مگر افسوس کہ اس شہر کا سکون اکثر ایسی صورتِ حال کی نذر ہو جاتا ہے جو اس کے مکینوں کے لیے زندگی کو مشکل بنا دیتی ہے۔اسلام آباد کے باسی ایک...
کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144نافذ، احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)سندھ حکومت نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ کردی، جس کے تحت احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اتوار کو سندھ حکومت نے صوبے بھر میں احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی سیکشن 144ضابطہ فوجداری کے تحت نافذ کی گئی ہے، جس کے تحت 5 سے زائد افراد کے...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں مؤثر کارروائی پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے ان کامیاب کارروائیوں کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 23 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک افغان جھڑپیں: 200 سے زیادہ طالبان و دہشتگرد ہلاک، 23 پاکستانی جوان شہید، دہشتگردی کے درجنوں ٹھکانے تباہ وزیراعظم نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، پاکستان کے دفاع پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحہ: قطر کے شہر دوحہ کے جاسم بن حمد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیائی کوالیفائرز کے گروپ اے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے شاندار واپسی کرتے ہوئے عمان کو 1-2 سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی یو اے ای نے فیفا ورلڈکپ 2026 میں دوسری مرتبہ شرکت کی امیدیں برقرار رکھیں، اس سے قبل وہ 1990 میں ورلڈکپ کھیل چکی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق میچ کے آغاز میں یو اے ای کو بدقسمتی کا سامنا کرنا پڑا جب کوامے کوادیو کے خود کے گول نے عمان کو برتری دلا دی۔ تاہم، دوسرے ہاف میں مارکوس میلونی اور کائیو لوکاس کے گولز نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔یو اے ای کے رومانوی...
راولپنڈی: پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زیادہ طالبان اور منسلک دہشت گردوں کو ہلاک اور کئی زیادہ کو زخمی کردیا جبکہ پاکستان کے 23 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج نے رات کو پاک افغان سرحد کے ساتھ پاکستان پر بلا اشتعال حملہ کیا. فائرنگ اور چھاپوں کامقصد دہشت گردی کی سہولت کاری کے لیے سرحدی علاقوں کو غیر مستحکم کرنا تھا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق چوکس مسلح افواج نے پوری افغان سرحد پر حملے کو فیصلہ کن طور پر پسپا...
جنوبی بحیرہ چین میں فلپائن اور چین کی بحریہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔ چینی حکام کے مطابق فلپائنی نیوی کی کشتی نے جان بوجھ کر چینی بحری جہاز کا راستہ کاٹنے کی کوشش کی۔ اس دوران چینی بحری جہاز نے فلپائنی کشتی کو ٹکر ماردی۔ چینی بحریہ نے فلپائنی کشتیوں پر پانی کی توپ چلائی جس علاقے میں یہ تصادم ہوا وہاں ایک قریبی جزیرے کی ملکیت کا دعویٰ چین اور فلپائن دونوں کرتے ہیں۔ اس جزیرے کیلئے پہلے بھی دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی رہی ہے۔ یہ علاقہ اسپرٹلی جزائر کا حصہ ہے، جو جنوبی بحیرہ چین کے متنازع حصے میں واقع ہے، جہاں منیلا اور بیجنگ کے درمیان برسوں سے کشیدگی اور متعدد جھڑپیں ہوتی رہی...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی بلااشتعال فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے پاک وطن کے 23 بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا اور زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے شہدائے وطن کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے دلیر سپوتوں نے اپنی جانیں دفاع وطن کے لیے نچھاور کرکے عظیم مثال قائم کی، افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ...
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق سلمان بٹ ایتھلیٹکس کے حوالے سے کسی قسم کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ فیصلے سے ورلڈ ایتھلیٹکس، ایشین ایتھلیٹکس اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کو آگاہ کردیا ہے ۔ ذرائع کان کہنا ہے کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے سید حبیب شاہ پر بھی 10 سال کی پابندی عائد کردی ہے۔ سلمان بٹ اور حبیب شاہ پر پابندی بد انتظامی اور ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی پر لگائی گئی۔ سلمان اقبال بٹ اور سید حبیب شاہ نے پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے غیر آئینی اور غیر قانونی انتخابات کروائے تھے۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے 31 اگست کو...
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنی مسلح افواج کیساتھ مضبوط اتحاد میں کھڑے ہیں، جو ہر جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہماری افواج ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ قومی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن، استحکام اور باہمی احترام کے اصولوں پر کاربند رہا ہے۔ تاہم یہ واضح رہے کہ قومی سلامتی اور دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔ پاکستانی عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ مضبوط اتحاد میں کھڑے ہیں،...
پاک افغان سرحدی کشیدگی کے دوران افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا پیغام وائرل ہوگیا۔ فوجی جوان نے کہاکہ الحمد اللہ! ہم نے افغان فوجیوں اور بھارتی پالتو کتوں کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، ہم نے قبضہ کی گئی چوکیوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیے ہیں۔ پاک افغان بارڈر پر طالبان کی جانب سے بِلا اشتعال جارحیت/ پاکستان کا منہ توڑ جواب افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا پیغام الحمد اللہ ہم نے افغان فوجیوں اور بھارتی پالتو کتوں کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، فوجی جوان ہم نے قبضہ کی گئی چوکیوں… pic.twitter.com/O03foPKRC0 — PTV News...
ایک سینئر عہدیدار نے کہاہے کہ یمن غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں اسرائیلی اہداف کے خلاف "زیادہ سخت اور تباہ کن" ردعمل دیگا۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی تحریک انصار اللہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ یمن غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں اسرائیلی اہداف کے خلاف "زیادہ سخت اور تباہ کن" ردعمل دیگا۔ انصار اللہ کے سیاسی ونگ کے ایک رکن حزام الاسد نے اسپوتنک نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرتا ہے تو ہم حملے بند کر دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیکن اگر تل ابیب اس...

خیبرپختونخوا: نئے وزیراعلیٰ کے لیے 4 امیدوار میدان میں آگئے، علی امین کا استعفیٰ منظور نہ ہونا بھی معمہ
خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہوگیا، جہاں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور جمعیت علما اسلام (ف) کے امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔ مقررہ وقت ختم ہونے تک چاروں جماعتوں کے امیدواروں نے باقاعدہ طور پر کاغذات سیکریٹری خیبرپختونخوا اسمبلی کے پاس جمع کرائے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے انتخاب میں باہر سے کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے، نامزد اُمیدوار سہیل آفریدی تحریک انصاف کی نمائندگی سہیل آفریدی، مسلم لیگ (ن) کی سردار شاہ جہاں یوسف، جے یو آئی (ف) کی مولانا لطف الرحمان اور پیپلز پارٹی کی ارباب زرک کررہے ہیں۔ دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے انتخابی عمل میں حصہ...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2025ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے انتخاب کے لیے صوبے کی حکمراں جماعت تحریک انصاف اور اپوزیشن پارٹیوں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخواہ کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہوچکا ہے، وزارت اعلیٰ کے الیکشن کے لیے تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے سہیل آفریدی، ن لیگ سے سردار شاہ جہاں یوسف، جے یو آئی ف کے مولانا لطف الرحمان اور پیپلزپارٹی کی طرف سے ارباب...
سٹی 42 : ایبٹ آباد میں سول سوسائٹی کی جانب سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی ۔ ریلی شاہین چوک سے پریس کلب تک نکالی گئی ، جس کے دوران ریلی میں شریک ہونے والے افراد نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی، اور فضا پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھی ۔ اس موقع پر شرکا نے افغانستان کی جانب سے پاکستان پر حملے کی شدید مزمت بھی کی۔ واضح رہے کہ افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان و دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 23 پاکستانی جوانوں نے جامِ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے میں ثالثی کرنے پر ترکیہ، قطر اور مصر کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں انتہائی اہم اور کلیدی قرار دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے دنیا کو دکھایا کہ طاقت اور امن ایک دوسرے کے مخالف نہیں بلکہ ساتھ ساتھ چلنے والے ساتھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان مذاکرات میں عرب اور مسلم رہنماؤں نے جو کردار ادا کیا وہ قابلِ تعریف ہے، جن میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن، اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی...
وزیراعلی کا انتخاب،پی ٹی آئی نے ن لیگ سے تعاون مانگ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا کے انتخاب کیلئے پی ٹی آئی نے(ن)لیگ سے تعاون مانگ لیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وفد نے وفاقی وزیر امیر مقام سے ملاقات کی،پی ٹی آئی وفد کی قیادت صوبائی صدر جنید اکبر خان نے کی وفد میں ایم این اے شیر علی ارباب، علی خان جدون اور ڈاکٹر امجد شامل تھے، شوکت یوسفزئی، مشتاق غنی اور ریاض خان بھی وفد کا حصہ تھے۔جنید اکبر نے کہاکہ ماضی کی طرح ملکر فیصلے کرنے کی امید پر آئے ہیں،درپیش مسائل کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا، اسمبلی میں پی ٹی آئی کو اضح اکثریت حاصل...
حکام نے اتوار کے روز موٹروے ایم ٹو اور ایم تھری کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے. تاہم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مظاہرین مریدکے اور سادھوکے میں مسلسل تیسرے روز دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسلام آباد پہنچنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔موٹروے ایم ٹو لاہور کو اسلام آباد سے ملاتی ہے، جب کہ ایم تھری لاہور کو عبدالحکیم (ضلع خانیوال) سے جوڑتی ہے، جہاں سے یہ ایم فور کے ذریعے فیصل آباد اور ملتان تک جاتی ہے۔ایک روز قبل ٹی ایل پی کا مرکزی جلوس پولیس کی سیکیورٹی رکاوٹوں کو توڑ کر مریدکے پہنچ گیا تھا. اس سے چند گھنٹے قبل لاہور میں...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جاتی امرا میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور صدر نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملکی اور خارجی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ’ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر حد تک جائے گا‘، صدر اور وزیراعظم کا افغان جارحیت پر سخت ردِعمل میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ وزیراعظم نے نواز شریف کو اپنے حالیہ دورہ ملائیشیا کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ شہباز شریف نے گفتگو کے دوران بتایا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے...
چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر راول ڈیم کے اطراف بھرپور صفائی مہم کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی راندھاوا کی ہدایت پر راول ڈیم کے اطراف بھرپور صفائی مہم کا آغاز،سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈائریکٹریٹ کا راول ڈیم کے اطراف کوڑا کرکٹ نکانے کیلئے صفائی آپریشن ،راول ڈیم کے اردگرد گندگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے راول ڈیم کے اطراف واقع ریستورانوں، ہاوسنگ سوسائٹیز اور کمرشل مراکز کو گندگی پھیلانے پر چالان جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ سول...
امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات کی خبروں کی تصدیق ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں کو حال ہی میں کیلیفورنیا کے ساحل سانتا باربرا کے قریب پیری کی یاٹ ’’کاراول‘‘ (Caravelle) پر ایک دوسرے کے ساتھ محبت بھرے لمحات گزارتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 40 سالہ کیٹی پیری اور 53 سالہ جسٹن ٹروڈو یاٹ کے بالائی حصے میں ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور بوسہ لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس سے مہینوں سے گردش کرتی افواہوں کی باضابطہ تصدیق ہوگئی۔ دونوں انتہائی پُرسکون نظر آئے اور اردگرد موجود سیاحوں کی موجودگی سے بالکل بے فکر دکھائی دیے۔ اس موقع پر کیٹی پیری...
پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زیادہ طالبان اور منسلک دہشت گردوں کو ہلاک اور کئی زیادہ کو زخمی کردیا جب کہ پاکستان کے 23 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج نے رات کو پاک افغان سرحد کے ساتھ پاکستان پر بلا اشتعال حملہ کیا، فائرنگ اور چھاپوں کا مقصد دہشت گردی کی سہولت کاری کے لیے سرحدی علاقوں کو غیر مستحکم کرنا تھا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق چوکس مسلح افواج نے پوری افغان سرحد پر حملے کو فیصلہ کن طور پر پسپا کیا، جوابی...
حماس نے کہا ہے کہ شرم الشیخ میں ہونے والے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت نہیں کرے گی اور تقریب میں صرف ثالث اور امریکی و صہیونی حکام موجود ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ تہران شرم الشیخ سربراہی اجلاس میں مدعو کیے جانے کے باوجود سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ اس سے قبل ایکسوس ویب سائیٹ نے خبر دی تھی کہ امریکی محکمہ خارجہ نے شرم الشیخ سربراہی اجلاس میں ایران کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ شرم الشیخ سربراہی اجلاس میں 20 ممالک کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔ حماس نے کہا ہے کہ شرم الشیخ میں ہونے والے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت نہیں کرے گی اور تقریب میں صرف ثالث اور امریکی و صہیونی...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے والے چاروں امیدواروں کے کاغذات منظور کرلئے گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سہیل آفریدی کے کاغذات منظورکرلئے گئے،جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان، ن لیگ کے سردار شاہ جہاں کے کاغذات منظورکر لئے گئے،پیپلزپارٹی کے ارباب زرک کے بھی کاغذات نامزدگی منظورکرلئے گئے۔ مزید :
پاک افغان جھڑپ میں پاک فوج کے 23بہادر جوان شہید اور 29زخمی، 200سے زائد دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور کہیں زخمی ہوگئے جبکہ جھڑپوں کے دوران پاکستان کے 23 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 29 فوجی زخمی ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر 2025 کی درمیانی شب افغان طالبان اور بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج نے پاکستان پر پاک افغان سرحد کے مختلف مقامات پر بلااشتعال حملہ کیا۔ دشمن کی بزدلانہ...
ویب ڈیسک : افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان و دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 23 پاکستانی جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا ۔ 11 اور 12 اکتوبر کی رات کو پاک افغان سرحد کیساتھ پاکستان پر بلا اشتعال حملہ کیا گیا، افغان طالبان اور بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج نے پاک افغان سرحد پر پاکستان پر حملہ کیا۔ پاک افواج نے دشمن حملے کو بروقت اور فیصلہ کن کارروائی سے پسپا کر دیا۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا پاک فوج نے طالبان کی سرحد پار متعدد پوسٹس، کیمپس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: غزہ اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کے بعد تباہ حال غزہ شہر میں ملبہ ہٹانے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے جبکہ رفح اور کریم ابوسالم کی سرحدی گزرگاہوں سے امدادی سامان سے لدے درجنوں ٹرک غزہ میں داخل ہو گئے ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہزاروں بے گھر فلسطینی اپنی معمولی اشیاء کے ساتھ واپس غزہ شہر کی جانب لوٹ رہے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں بلڈوزر ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں تاکہ شہری اپنے گھروں کے باقی ماندہ حصوں تک رسائی حاصل کر سکیں۔غزہ کی حکام نے بتایا کہ اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ فضائی تصاویر کے مطابق صرف غزہ شہر...
پنجاب بھر میں نوجوانوں میں وطن سے محبت اور خدمتِ خلق کا جذبہ روز بروز فروغ پارہا ہے، جس کا ثبوت سول ڈیفنس میں بطور رضاکار رجسٹریشن کرانے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے، اب تک ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد شہری سول ڈیفنس کے رضاکار بن چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 85 ہزار 910 مردوں اور 57 ہزار 78 خواتین نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروائی ہے۔ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی بڑھ چڑھ کر اس قومی خدمت میں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سول ڈیفنس پنجاب میں 5 ہزار سے زائد شہری بطور رضاکار رجسٹر، فیصل آباد سب سے آگے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے سول ڈیفنس ریزیلئنس کور کا یوٹیوب...
وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پاک، افغان سرحد پر جاری کشیدگی پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں سربراہ مسلم لیگ (ن)نواز شریف سے اہم ملاقات کی،ملاقات میں پاک افغان کشیدگی اور دونوں ممالک کے درمیان تنا وکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماوں نے پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی استحکام اور عوامی ریلیف کے لئے مل کر کام کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی جاتی...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2025ء ) پاکستان اور افغانستان کی سرحدی کشیدگی کے دوران 200 سے زائد مخالف سپاہی و خارجی مارے گئے‘ اس دوران پاک فوج کے 23 جوان شہید ہوئے۔(جاری ہے) مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق گزشتہ رات پاک افغان سرحد پر حملہ کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 23 سپوت شہید اور 29 زخمی ہوئے، حملہ افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی جانب سے کیا گیا، پاک فوج کی جانب سے سرحد پر بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 21 افغان پوزیشنز پر قبضہ کرلیا گیا۔

ہمارے جری جوانوں نے 200 سے زائد افغان طالبان اور بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا؛ محسن نقوی
سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی نے افغان طالبان اور بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کی بلااشتعال فائرنگ سے جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک وطن کے 23 بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا۔ محسن نقوی نے زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدائے وطن کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے دلیر سپوتوں نے اپنی جانیں دفاع وطن کے لئے نچھاور کرکے عظیم مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان اور بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دینے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ قبائلی...

ایک دوست عرب ملک کے ذریعے افغانستان سے بات چیت جاری ہے ، امید ہے کہ اچھا نتیجہ نکلے گا: وزیراعظم پاکستان شہبازشریف
لاہور (عثمان شامی) افغانستان کو دشمن ملک نہیں سمجھتے، وہ ہمارے بھائی ہیں، ان سے دوستانہ تعلقات چاہتےہیں،لیکن دہشتگردوں کو کھلی چھٹی نہیں دے سکتے، ان خیالات کا اظہاروزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں سینئرصحافی مجیب الرحمٰن شامی، سلمان غنی اور عمرشامی سے ملاقات کے دوران کیا۔وزیراعظم کا کہناتھاکہ خلوص نیت سے فوجی لیڈر شپ کے ساتھ مل کر کوشش اور محنت کی جس کے نتیجے میں اللہ پاک نے کرم کیااور پاکستان کے دنیا میں قدمیں اضافہ ہوا ہے، اس وقت امریکہ اور چین دونوں سے بے حد اچھے تعلقات ہیں، عرب ممالک بھی پاکستان کے ساتھ ہیں اور علاقائی اتحادی اہم بین الاقوامی معاملات میں ہم سے مشاورت کرکے فیصلے لے رہے ہیں۔افغانستان کے حوالے سے ان کاکہناتھاکہ افغانستان...
سپورٹس سٹی میں "نسل سید" کے عنوان سے شہداء سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی یاد میں اجتماع منعقد کیا اور شہداء کے ساتھ اپنے عہد کی تجدید کی۔ اسلام ٹائمز۔ آج صبح لبنان کے مختلف علاقوں سے 60،000 سے زیادہ گرلز اور بوائے اسکاؤٹس نے بیروت سپورٹس سٹی میں "نسل سید" کے عنوان سے شہداء سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی یاد میں اجتماع منعقد کیا اور شہداء کے ساتھ اپنے عہد کی تجدید کی۔ حزب اللہ سے وابستہ لبنانی میڈیا کے مطابق کہ بیروت اسپورٹس سٹی میں اتوار کی صبح اسکاؤٹ کا تاریخ میں سب سے بڑا اجتماع تھا۔ المنار نیٹ ورک کے مطابق المہدیؑ اسکاوٹس کے 60،000 سے زائد اراکین...
تہران: ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران دونوں ممالک کے درمیان امن اور استحکام کے لیے تعاون کرنے کو تیار ہے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور پاکستان اور افغانستان دونوں کو فوری مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام ضروری ہے۔ ایران نے کہا کہ اگر دونوں ممالک چاہیں تو وہ ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ سرحدی تناؤ کو کم...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے وزارت اعلیٰ کے لیے اپنے امیدوار محمد سہیل آفریدی کی بلامقابلہ کامیابی کے لیے اے این پی سے رابطہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدرجنید اکبر نے شیر علی ارباب، علی خان جدون، شوکت یوسفزئی، عرفان سلیم اور دیگر کے ہمراہ اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخارحسین اوراے این پی کے دیگر رہنمائوں سے باچا خان مرکز پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اے این پی کے صوبائی سینئر نائب صدر سید عاقل شاہ، نائب صدر صلاح الدین، جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، ترجمان ارسلان خان ناظم، جائنٹ سیکرٹری حامد طوفان اور سیکرٹری یوتھ افیئرز طارق افغان شریک تھے۔ ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف اہم امور...
کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ سندھ حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکشن 144 کے تحت ہر قسم کے احتجاج، مظاہرے، دھرنے، ریلیاں اور پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی کا فیصلہ آئی جی سندھ کی سفارش پر کیا گیا، جنہوں نے مختلف پولیس رینج اور زونز کی رپورٹس کی روشنی میں حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ موجودہ حالات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی صوبے بھر میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور ایک...
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں مارے جانے والا ملزم بچوں کے سامنے باپ کو قتل کرنے میں ملوث نکلا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ دھابیجی موڑ کے قریب پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والا ملزم نور حسین عرف نونو ولد ناصر حسین بچوں کے سامنے باپ کو قتل کرنے میں ملوث نکلا۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ کے مطابق ملزم کے ساتھی اور واردات کے وقت موٹر سائیکل چلانے والے ملزم محمد بلال کو تین روز اقبال مارکیٹ پولیس نے گرفتاری کیا تھا۔ ہلاک و گرفتار ملزمان نے 28 ستمبر کو محمد مصطفیٰ کالونی میں واردات کی کوشش کے دوران...
سربراہ میری پہچان پاکستان نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی سمیت کہیں بھی ملک دشمن پاکستان کے خلاف سازش کرے گا منہ کی کھائے گا، اس کی حمایت کرنے والے بھی ملک دشمن کہلائیں گے، قوم اپنے شہید فوجی افسروں اور جوانوں کو سلام تحسین پیش کرتی ہے جو ملک پر نچھاور ہوگئے، انکی وطن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ اور میری پہچان پاکستان کے روح رواں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پاک فوج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستانی افواج نے بھارت اور افغانستان گٹھ جوڑ اور فتنہ الہندوستان خوارجیوں کو سبق سکھا کر طالبان اور...
ویب ڈیسک : پاک افغان بارڈر پر طالبان کی جانب سے بِلا اشتعال جارحیت پر پاکستان کا منہ توڑ جواب دے رہا ہے۔ افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا پیغام آگیا۔ فوجی جوان نے کہا کہ الحمد اللہ ہم نے افغان فوجیوں اور بھارتی پالتو کتوں کا غرور خاک میں ملا دیا ہے،ہم نے قبضہ کی گئی چوکیوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیئے ہیں۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا فوجی جوان نے کہا کہ وطن کی مٹی کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے جوان مستعد اور چوکس ہیں، پاک فوج کے جوانوں نے ثابت کیا ہے کہ ہم جاگ رہے...