2025-06-09@18:40:33 GMT
تلاش کی گنتی: 3426

«پولیس اور»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے ان کی بہنیں اور متعدد رہنما و وکلا پہنچے مگر عدالتی حکم کے باوجود انہیں پولیس ناکے پر روک دیا گیا، ملاقات نہ ہوسکی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کا دن ہے ان سے ملنے کے لیے  بشری بی بی کے فوکل پرسن رائے سلمان احمد کھرل ایڈووکیٹ، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء چوہدری ظہیر عباس، عثمان ریاض گل، بشری بی بی کی بھابی مہرالںساء، بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللہ نیازی، راجہ یاسر، نعیم پنجوتھہ، وکیل ابوذر سلیمان نیازی پہنچے، سید اقبال شاہ، سردار زین العابدین، عبد الحکیم زرین،...
    شہرقائد میں ہیوی ٹریفک کے باعث موٹرسائیکل سوارمعصوم شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات تھم نہ سکے،شہرکے 2 مختلف علاقوں میں ہیوی  گاڑیوں نے موٹرسائیکل سواروں کوکچل دیا جس کے نتیجے میں قانون  فانذ کرنے والے ادارے کے ملازم سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ،حادثات کے بعد  دونوں ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیور موقع پر سے فرارہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان بازار تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن اسلام چوک کےقریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جب کہ دوسرا نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ متاثرہ شہریوں کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے میں...
    ویب ڈیسک:ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل درابن کی حدود میں کلاچی موڑ کے قریب ڈی ایس پی سید مرجان کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔   پولیس کے مطابق گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکہ کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کے باعث گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا،واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔   بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لئے اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -منگل 29اپریل, 2025  پولیس حکام کے مطابق واقعہ دہشت گردی کی کوشش معلوم ہوتا ہے، جس...
    لاہور میں گھریلو جگھڑے کے دوران معمولی تلخ کلامی کے بعد ٹک ٹاکر آیت مریم کو شوہر نے قتل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ٹک ٹاکر آیت مریم کو قتل کردیا گیا،  لاہور پولیس  کا کہنا تھا کہ شوہر سعد نے معمولی لڑائی جھگڑے پر بیوی کو گلا دبا کر اس کی جان لے لی۔ ایس پی لاہور پولیس ڈاکٹر غیور احمد خان نے بتایا کہ نواب ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو 24 گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم سعد اور مقتولہ آیت مریم کا اکثر آپس میں جھگڑا رہتا تھا، قتل کا مقدمہ درج کرلیا...
    گزشتہ روز ایک بار پھر گرفتار کی گئیں پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کو لاہور پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا۔ رپورٹ کے مطابق صنم جاوید اور ان کے شوہر کو پولیس نے گزشتہ روز حراست لیا تھا اور دونوں میاں بیوی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا، کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے صنم جاوید اور اس کے شوہر پروفیسر عتیق کو حراست میں لیا گیا تھا۔ صنم جاوید 9 مئی کیسز کی جیل میں جاری عدالتی سماعت کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلی تھیں۔ صنم جاوید کو روڈ بلاک کرکے اشتعال انگیز نعرے بازی اور ریاست مخالف نعرے لگانے پر تھانہ اسلام پورہ میں پولیس مدعیت میں درج مقدمہ میں گرفتار...
    کراچی: سپرہائی وے پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور اس کا 9 سالہ بھانجہ زخمی ہوگیا ، متوفی کی 6 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔  تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے سپر ہائی وے خان جی ریسٹورنٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور 9 سالہ بچہ زخمی ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ عدنان خان ولد سعید خان اور زخمی کی 9 سالہ عفان ولد عمیر کے نام سے کی گئی۔  مزید پڑھیں: کراچی:...
    لاہور: چیئرنگ کراس پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے جاری دھرنے پر پولیس نے رات گئے آپریشن کلین اپ کرتے ہوئے کارروائی کی، جس کے دوران دھرنے کے متعدد شرکاء کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو دھرنے کے مقام پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران 52 خواتین اور 20 مرد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کو قریبی تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران پولیس نے دھرنے کے مقام پر موجود تمام سامان، بشمول بینرز، خیمے اور دیگر اشیاء، بھی ہٹا دیے۔ علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور چیئرنگ کراس کے اطراف ٹریفک کو...
    لاہور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے والے  گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے کے 23 ویں روز دھرنےکے شرکا نے پیر کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کا رخ کرلیا تھا۔ شرکا بیریئرز اور رکاوٹیں ہٹاتے ریلی کی صورت میں چیئرنگ کراس سے ایوان وزیر اعلیٰ کے سامنے پہنچے جہاں پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو گھسیٹ گھسیٹ کر پریزن وین میں ڈالا۔ مظاہرین نے پولیس کی گاڑی پر دھاوا بول دیا اور دھکم پیل میں 2 افراد زخمی ہوگئے جب کہ ایک پولیس اہلکار کی وردی پھٹ گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل...
    پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائیرنگ کر کے قتل کیا، چچا کو اپنے بھتیجے پر کافی عرصے سے بیوی  کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شک تھا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں ایک ملزم نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ذائع کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دہرے قتل کی واردات پبی کے علاقے جلوزئی میں پیش آئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائیرنگ کر کے قتل کیا، چچا کو اپنے بھتیجے پر کافی عرصے سے بیوی  کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شک تھا۔
    پولیس کے مطابق ٹینکر میں آگ لگنے کے بعد ڈرائیور اسے آبادی سے دور لے جا رہا تھا، اس دوران دھماکہ ہوا، جبکہ لوگوں کے رش کے باعث زیادہ نقصان ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آئل کے ٹرک کو آگ لگنے سے ایک شخص کی جان چلی گئی، جبکہ پولیس افسران سمیت 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے متعدد افراد کی تشویشناک ہے۔ جنہیں فوری طور پر کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں میں ڈی ایس پی، اے ایس آئی سمیت چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹرک پیٹرول ترسیل کرنے والی تھی، تاہم خالی تھی اور بازار کے ایک گیراج میں گاڑی پر کام ہو...
    خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی  تحصیل پبی میں ایک ملزم نے غیرت کے نام پر  اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دہرے قتل کی واردات پبی کے علاقے جلوزئی میں پیش آئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائیرنگ کر کے قتل کیا۔ چچا کو اپنے بھتیجے پر کافی عرصے سے بیوی  کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شک تھا۔  
    پشاور میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل پر قابو پانے کے لئے رکشہ چلانے کے اوقات کار اور مخصوص رنگ متعین کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہر کی سڑکوں پر 80 ہزار سے زائد رکشے مقررہ اوقات کار کے تحت چلائے جائیں گے۔ پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 16,371 رجسٹرڈ رکشوں کو 24 گھنٹے چلنے کی اجازت دی جائے گی اور ان رکشوں کو سبز رنگ دیا جائے گا۔ 30 ہزار غیر رجسٹرڈ رکشوں کو سرخ رنگ دیا جائے گا اور انہیں صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک چلنے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح زرد رنگ والے مزید 30 ہزار غیر رجسٹرڈ رکشے دوپہر 2 بجے سے رات 12 بجے تک چل...
    سٹی 42 : پولیس اہلکار اور وکیل کے درمیان ہونے والی لڑائی کے واقع کے بعد اسلام آباد بار نے کل ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔  اسلام آباد بار کی جانب سے ہنگامی اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں اسلام آباد بار نے کل کچہری میں پولیس کا داخلہ بند کرنے کا اعلان کردیا ۔ اجلاس میں وکیل پر پولیس اہلکار کی جانب سے تشدد کی مذمت کی گئی ۔   اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے جاری اعلامیہ کے مطابق اگر تین دن تک اہلکار گرفتار نا ہوئے تو پولیس کا داخلہ کچہری میں بند کر دیں گے ۔  دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک
    کراچی: عزیز بھٹی پولیس نے طالب علم کو چیکنگ کے بہانے روک کر ڈکیت ظاہر کرنے کی کوشش کی، پانچ ہزار روپے اور قومی شناختی کارڈ بھی چھین لیا، ایس پی گلشن اقبال نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون کے رکھوالے ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے، عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں تعینات شاہین فورس کے اہل کاروں نے موٹر سائیکل سوار طالب علم کو چیکنگ کے بہانے روک کر نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ طالب علم کو ڈکیت ظاہرکرنے کے بعد ہاتھ میں اسلحہ تھما کر اس کا موبائل فون سے جھوٹا بیان بھی ریکارڈ کرلیا۔ شاہین فورس کے اہل کار طالب علم پر گھناؤنے الزام بھی عائد کرتے...
    کراچی: دریائے سندھ میں کینالز بنانے کے خلاف قومی شاہراہ لنک روڈ پر وکلا اور قوم پرست جماعتوں کے احتجاج  میں مظاہرین پر پولیس پر حملے اور موبائل جلانے کے تین مقدمات درج ہوگئے، پولیس نے ویڈیوز حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مظاہرین کے خلاف دو مقدمات اسٹیل ٹاؤن تھانے اور تھانہ بن قاسم ٹاؤن تھانے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمات سرکاری مدعیت میں بلوے، کار سرکار میں مداخلت، املاک کو نقصان پہنچانے، دھمکیاں دینے اور انسداد دہشت گری کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں جن میں 21 افراد کونامزد کیا گیا ہے۔ یہ پڑھیں : نیشنل ہائی وے پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، موبائل نذر...
    ایک بیان میں ایس یو سی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت معاملات کو سنجیدگی سے حل کرے، احتجاج کرنے والے وکلا کے تحفظات کو سن کر مسائل حل کرنا بہت ضروری ہیں، راستوں کی بندش سے عوام اور تاجر برادری بھی مشکلات کا شکار ہے، سی سی آئی اجلاس جلد بُلا کر مسائل کا حتمی حل نکالا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے موجودہ سندھ کی صورتحال پر تنظیمی میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ سندھ میں کینالوں کے حوالے سے وکلا کے احتجاج پر پولیس کے لاٹھی چارج اور تشدد پر تشویش ہے، پُر امن احتجاج آئینی و قانونی حق ہے،...
    کراچی: ڈیفنس میں ہوٹل کے عملے سمیت درجنوں افراد کی جانب سے پولیس اہلکار اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔  مقدمہ درخشاں تھانے میں متاثرہ شہری شوکت حسین شاہ کی مدعیت میں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، مغلظات بکنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا جس میں ہوٹل کے مالک سمیت 10 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ اتوار کی شب ڈیفنس فیز فائیو اسٹریٹ نمبر 8 میں ہوٹل کے عملے سمیت درجنوں افراد کی جانب سے پولیس اہلکار اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس نے مقدمے میں نامزد 7 ملزمان عبدالعزیز، سمیع اللہ، عرض محمد،...
    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور ان کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے صنم جاوید اور اس کے شوہر پروفیسر عتیق کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بھاری پولیس نفری متعدد گاڑیوں پر آئی اور دونوں میاں بیوی کو ساتھ لے گئی۔ صنم جاوید نو مئی کیسز کی جیل میں جاری عدالتی سماعت کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلی تھیں۔ Post Views: 1
    حادثہ مانسہرہ میں کن چھجڑی کے مقام پر پیش آیا جہاں جیپ سنڈی سے جبوڑی جارہی تھی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ حادثہ جیپ کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آٰیا جس کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق اور 6 افرا زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ مانسہرہ میں کن چھجڑی کے مقام پر پیش آیا جہاں جیپ سنڈی سے جبوڑی جارہی تھی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ حادثہ جیپ کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آٰیا جس کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق اور 6 افرا زخمی ہوئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے...
    پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور ان کے شوہر کو پولیس  نے گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس  نے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل  کر دیا، کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے صنم جاوید اور اس کے شوہر پروفیسر عتیق کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بھاری پولیس  نفری متعدد گاڑیوں پر آئی اور دونوں میاں بیوی کو ساتھ لے گئی۔ صنم جاوید نو مئی کیسز کی جیل میں جاری عدالتی سماعت کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلی تھیں۔
    صنم جاوید اور ان کے خاوند کو نو مئی کے جلاؤ گھیراو کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ صنم جاوید کو لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن سے ان کے خاوند کے ہمراہ پولیس نے حراست میں لیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی متحرک کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید اور اس کے خاوند کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ صنم جاوید اور ان کے خاوند کو نو مئی کے جلاؤ گھیراو کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ صنم جاوید کو لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن سے ان کے خاوند کے ہمراہ پولیس نے حراست میں لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صنم جاوید اور ان کے خاوند کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات درج تھے۔
    لندن (نیوزدیسک) برطانیہ میں بھارتی شرپسند عناصر کا پاکستانی ہائی کمیشن پرحملہ ، کھڑکیاں اور شیشے ٹوٹ گئے ، پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے برٹش پولیس سٹیشن میں ایف آر درج کروانے کے بعد لندن پولیس نے حملے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی شرپسندوں نے جمعے کو ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے کے دوران عمارت کے شیشے توڑ دیے تھے اور عمارت پر سرخ رنگ پھینکا تھا جب کہ نازیبا حرکات کرنے پر میٹروپولیٹن پولیس نے جمعے کو 2 بھارتی شہریوں کو حراست میں بھی لیا تھا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے حملے کی تفصیلات سے پولیس کو آگاہ کردیا ہے، لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے میں ملوث شرپسندوں...
    لاہور: گلبرگ پولیس نے جعلی میچ ٹکٹس فروخت کرنے والے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان کے مطابق ملزمان ایاز احمد اور عبدالتواب خود کو ٹی سی ایس کے ملازمین ظاہر کرکے شہریوں کو جعلی ٹکٹس فروخت کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو قذافی سٹیڈیم کے مختلف گیٹس سے گرفتار کیا گیا۔  ملزم عبدالتواب کو گیٹ نمبر 15 جبکہ ایاز احمد کو فیفا گیٹ سے جعلی ٹکٹس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی میچ ٹکٹس برآمد کر لیے، جنہیں عوام میں فروخت کیا جا رہا...
    کراچی: شہر قائد میں شاہراہ نورجہاں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہراہ نورجہاں پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب شادمان سیکٹر 14/B سخی حسن قبرستان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔  زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناکت 28 سالہ شاہ جہاں ولد محمد ویانی کے نام سے کی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی، اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دیگر 2...
    وکلا اور قوم پرست جماعتوں کا گزشتہ چھ روزسے قائم احتجاجی کیمپ پولیس نے اکھاڑ پھینکا مظاہرین نے ایک مرتبہ پھر قومی شاہراہ لنک روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا، موبائل نذر آتش اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر قائم وکلا اور قوم پرست جماعتوں کی جانب سے گزشتہ 6 روزسے قائم احتجاجی کیمپ کو پولیس نے اکھاڑ پھینکا۔پولیس نے احتجاجی کیمپ میں موجود قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کو منتشر کردیا۔ اس دوران پولیس اور قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی جس میں ملیر بار کے ممبرایم ایم سی ایڈووکیٹ ذیشان اجمل آرائیں بھی زخمی ہوئے جنہیں پولیس نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔پولیس...
    کراچی: اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر قائم وکلا اور قوم پرست  جماعتوں کی جانب سے گزشتہ 6 روزسے قائم احتجاجی کیمپ کو پولیس نے اکھاڑ پھینکا۔ پولیس نے احتجاجی کیمپ میں موجود قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کو منتشر کردیا۔ اس دوران پولیس اور قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی جس میں ملیر بار کے ممبرایم ایم سی ایڈووکيٹ ذیشان اجمل آرائیں بھی زخمی ہوئے جنہیں پولیس نے حراست میں لینے کےبعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔ پولیس نے کئی احتجاج مظاہرین کو حراست میں لیا اور 22 اپریل سے جاری احتجاج کے باعث کراچی سے ٹھٹھہ جانے اورآنے والی بند قومی شاہراہ پرٹریفک بحال کردی۔ پولیس ایکشن اوراحتجاجی مظاہرین کو...
    گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور 2 موبائل فونز برآمد ہوئے۔  اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران زخمی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پہلا واقعہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے نارتھ کراچی سیکٹر ون اے شاہ نواز بھٹو کالونی میں وادی اسلام قبرستان کے قریب پیش آیا، جہاں خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق، اس مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن میں سے ایک ملزم حبیب اللہ زخمی ہوگیا۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ اس کے ساتھی قاسم سے مزید تفتیش جاری...
    پولیس حکام نے بتایا کہ کنوئیں میں موجود لاش کو اس کے ساتھیوں نے نکالنے کی کوشش بھی کی، لیکن لاش نکالنے میں ناکامی پر ساتھیوں نے 15 پر کال کی اور فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں شاہ لطیف ٹاؤن ملیر ندی بند کے قریب پلاٹ میں تیل یا گیس کی مبینہ چوری کرنے کیلئے کنویں کی کھدائی کے دوران ایک شخص مبینہ طور پر دم گھںٹے سے ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مددگار ون فائیو پولیس کی اطلاع پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو موقع پر طلب کرلیا۔ پولیس کو کنویں کے باہر سے گیس سلینڈر اور لائن میں کنکشن لگانے کیلئے آلات ملے، جبکہ علاقے میں گیس کی...
    شاہ لطیف ٹاؤن ملیر ندی بند کے قریب پلاٹ میں تیل یا گیس کی مبینہ چوری کرنے کے لیے کنویں کی کھدائی کے دوران ایک شخص مبینہ طورپردم گھںٹے سےہلاک ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق مدد گارون فائیو پولیس کی اطلاع پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو موقع پرطلب کرلیا۔ پولیس کو کنویں کے باہر سے گیس سلینڈر اور لائن میں کنکشن لگانے کے لئے آلات ملے جب کہ علاقے میں گیس کی بو بھی  پھیلی ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے کنوئیں میں اندر جانے کی کوشش کی تاہم انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پارکو اور سوئی گیس کے اہلکار بھی  موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے...
    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرے میں شامل وکیل نے پولیس اہلکار کو ڈنڈا مارا تھا، جس کے بعد لاٹھی چارج کیا گیا، اس حوالے سے وکیل کی جانب سے پولیس اہلکار کو ڈنڈا مارنے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے، گلشن حدید سے مظاہرین منتشر ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی اور خیر پور میں پولیس نے نہروں کے منصوبے کیخلاف احتجاج کرنے والے وکلا کے دھرنوں پر دھاوا بول دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید لنک روڈ پر نہروں کے منصوبے کیخلاف وکلاء کا احتجاج جاری تھا، پولیس وہاں پہنچی تو ایک وکیل نے پولیس اہلکار کو ڈنڈا دے مارا، جس کے بعد پولیس نے وکلا پر لاٹھی چارج شروع کر دیا۔ پولیس کے لاٹھی...
    سٹی42: قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز میں تعینات لیڈی محرر اقرالطیف کی مبینہ کرپشن کے خلاف لیڈی اہلکاروں میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے۔آئی اے بی کی انکوائری رپورٹ کے باوجود اقرالطیف کی تعیناتی کو برقرار رکھا گیا ہے حالانکہ رپورٹ میں انہیں تعینات نہ کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق لیڈی محرر پولیس لائنز میں ماہانہ 5 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کرتی ہے اور رشوت نہ دینے پر اہلکاروں کو غیر حاضری اور ڈبل ڈیوٹی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایسی صورتحال میں اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے اور انکوائری کے باوجود اس کرپشن پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ لاہور شہر بھر میں...
    ذرائع کے مطابق صوبے کو گریڈ 18 اور 19 کے 91 افسران کی کمی کا سامنا ہے، سینٹرل پولیس آفس میں متعدد افسران دو دو عہدوں پرتعینات ہیں، اسی طرح پولیس میں ساڑھے 3 ہزار سے زیادہ اسامیاں خالی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی پولیس کو افسران، بلٹ پروف گاڑیوں اور کم اجرت کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبے کو گریڈ 18 اور 19 کے 91 افسران کی کمی کا سامنا ہے، سینٹرل پولیس آفس میں متعدد افسران دو دو عہدوں پرتعینات ہیں، اسی طرح پولیس میں ساڑھے 3 ہزار سے زیادہ اسامیاں خالی ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ریجنل پولیس افسران اور ڈی پی اوز کے پاس بلٹ گاڑیاں بھی نہیں ہیں۔ انسپیکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس...
    لاہور: لوہاری گیٹ میں دوران ڈیوٹی پولیو ورکر کے ساتھ بدتمیزی اور دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق لوہاری گیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیو ورکر سے جھگڑا کرنے والے ملزم بابو کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیو ٹیم بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لیے گھر پر پہنچی۔ دروازہ کھلتے ہی ملزم بابو نے ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور گالیاں دینا شروع کر دیں۔ ایس پی سٹی کے مطابق بروقت ریسپانس کرنے پر ایس ایچ او لوہاری گیٹ فراز احمد اور ان کی ٹیم کو شاباش دی گئی۔ ملزم کے خلاف ایریا سپروائزر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے گلشن حدید لنک روڈ پر نہروں کے خلاف احتجاج کرنے والے وکلا اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آگئے، پولیس اہلکاروں نے لاٹھی چارج کرکے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔ نجی چینل کے مطابق گلشن حدید لنک روڈ پر وکلا نے نہروں کی تعمیر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے رکھا تھا، پولیس کے لاٹھی چارج سے ایک وکیل زخمی بھی ہوا، جس کے بعد وکلا کی بڑی تعداد اسٹیل ٹاؤن تھانے پہنچ گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرے میں شامل وکیل نے پولیس اہلکار کو ڈنڈا مارا تھا، جس کے بعد لاٹھی چارج کیا گیا۔ قبل ازیں وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے ببرلو بائے پاس پر وکلا سے دھرنا ختم کرنے کی...
    سٹی42:  پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران 27 جرائم پیشہ گینگز کے 66 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا جس میں کلاشنکوف، پستول، رائفلز، بندوقیں اور 113 مختلف ہتھیاروں کے علاوہ بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔ کارروائیوں کے دوران 60 موٹر سائیکلیں، 52 موبائل فونز، 15 مویشی اور 40 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کر لی گئی۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار ترجمان کا کہنا ہے کہ 263 اشتہاری مجرم، 101 عدالتی مفرور اور 100 عادی مجرموں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا گیا۔ پولیس...
    کراچی میں نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر پانچ روز سے جاری دھرنا آج اختتام پذیر ہو گیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کے لگائے گئے ٹینٹ ہٹا دیے اور رکاوٹیں بھی صاف کر دیں۔ قوم پرست جماعت کے کارکنوں نے پولیس کی کارروائی پر شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ پولیس نے ٹھٹھہ سے کراچی جانے والی شاہراہ سے رکاوٹیں ہٹانا شروع کر دی ہیں، جس کے باعث اس راستے پر ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے گلشن حدید لنک روڈ کے اطراف میں موجود رہی اور امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے۔ پانچ روز بعد، گلشن حدید لنک روڈ کو عام ٹریفک کے...
    اسلام آباد کے تھانہ ترنول کی حدود میں ملزمان کی پولیس پر فائرنگ کر کے فرار ہونے والے ملزمان زخمی حالت میں گرفتار۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق کے ملزمان علاقہ تھانہ گولڑہ میں سنیچنگ کی واردات کرکے ترنول کی طرف بھاگ رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس پولیس رات گئے تھانہ ترنول کے حدود میں معمول کی چیکنگ پر مامور تھی، اس دوران پولیس نے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی موٹرسائیکل سواروں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ تھانہ ترنول پولیس نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 ملزمان کو زخمی حالت میں...
    لندن: برمنگھم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو دو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی سمیت کئی سنگین جرائم میں 26 سال کےلیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس سے اگست 2024 میں ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بارے میں رابطہ کیا گیا۔ جس پر پولیس افسران نے فوری طور پر پوچھ گچھ کی اور مائر نامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ مکمل چھان بین کے بعد افسران نے دریافت کیا کہ مائر کئی سال قبل دو نوجوانوں کے خلاف بدسلوکی کے کیٹلاگ کےلیے ذمہ دار تھا۔ موٹ ہاؤس روڈ کے 35 سالہ نوجوان پر بعد ازاں 13 سال سے کم عمر کے بچے کے ساتھ زیادتی، ایک نوعمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کے تین الزامات،...
    کراچی کے علاقے شاہ لطیف، ملیر ندی بند کے قریب تیل یا گیس چوری کے لیے بنائے کنویں میں لاش کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے۔ گیس کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو کنویں کے اندر جانے میں مشکلات کا سامنا ہے، مین کنکشن سے گیس سپلائی بند کرنے کے بعد کنوئیں میں جانا ممکن ہوگا۔ پولیس کے مطابق کنوئیں کے باہر سے گیس سلنڈر اور لائن کنکشن لگانے کے آلات بھی ملے ہیں۔ کنوئیں میں اترنے اور چڑھنے کے لئے سیڑھیاں بنائی گئی تھیں۔ پولیس کے مطابق کنوئیں میں موجود لاش کو ساتھیوں نے نکالنے کی کوشش بھی کی، لاش نکالنے میں ناکامی پر ساتھیوں نے 15 پر کال کی اور فرار ہوگئے۔ Post Views: 1
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران زخمی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پہلا واقعہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے نارتھ کراچی سیکٹر ون اے شاہ نواز بھٹو کالونی میں وادی اسلام قبرستان کے قریب پیش آیا، جہاں خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق، اس مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن میں سے ایک ملزم حبیب اللہ ولد شاہ علی زخمی ہوگیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، اے وی ایل سی کا اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، سابق پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید...
    رحیم یار خان: رحیم یار خان کے تھانہ تبسم شہید کے علاقے میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک بین الاضلاعی خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ ترجمان پولیس رحیم یار خان کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت نادر گوپانگ کے نام سے ہوئی ہے، جو ڈکیتی سمیت 30 سنگین مقدمات میں ملوث تھا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ایک شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل، 44 بور ناجائز گن، اور متعدد گولیاں برآمد ہوئیں۔ مزید پڑھیں: رحیم یار خان:  کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن، ڈاکووں کے 2 سہولت کار گرفتار، ٹھکانے مسمار پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کردیا، جہاں ضروری کارروائی جاری ہے۔ پولیس نے...
    پولیس اہلکار نے ایک ضعیف سکھ خاتون کو گلے لگایا اور انہیں اپنی ماں کہتے ہوئے جذباتی انداز میں نظم پڑھی۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے تاہم سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کیلئے کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہے۔ حال ہی میں کرتارپور راہداری پر پنجاب پولیس کے اہلکار کی سکھ یاتریوں کے استقبال کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اہلکار کے جذباتی انداز نے پاکستان کی مہمان نوازی کی خوبصورت عکاسی کی۔   ویڈیو میں پنجاب پولیس کے ایک اہلکار کو سکھ یاتریوں کا استقبال منفرد انداز میں کرتے دیکھے گیا۔ اس موقع پر پولیس اہلکار نے ایک ضعیف سکھ خاتون کو گلے لگایا اور انہیں...
    کراچی: عیدگاہ پولیس نے گارڈن تھانے کے پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے گزشتہ سال چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی ، پولیس نے رمضان کے آخری عشرے میں کولڈ ڈرنک ڈپو میں ڈکیتی اور خاتون کے موبائل فون چوری میں ملوث 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ۔  تفصیلات کے مطابق عیدگاہ پولیس نے دوران گشت موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار مدثر کے قبضے سے چوری کی گئی 125 موٹر سائیکل برآمد کر کے گرفتار کرلیا ، ایس ایچ او عیدگاہ شعور بنگش نے بتایا کہ مسروقہ موٹر سائیکل گزشتہ سال ستمبر میں عیدگاہ تھانے کی حدود سے چوری کی گئی جس کا مقدمہ بھی درج ہے جبکہ گرفتار پولیس اہلکار گارڈن تھانے میں تعینات اور...
    رپورٹ کے مطابق فائرنگ پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں واقع علاقے میں کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل جاں بحق ہوگئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں فائرنگ کرکے ایک خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں واقع علاقے میں کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد نے پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کی، مقتول لیڈی کانسٹیبل چارسدہ میں تعینات تھی۔
    پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، پھندو پولیس کے مطابق تاک میں بیٹھے ملزمان نے مقتولین کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے پانچ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں نامعلوم افراد نے شادی کی تقریب میں شرکت کرکے جانے والے افراد کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں تھانہ پھندو کے علاقے میں شادی ہال سے نکل کر گھر جانے والے پانچ افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، پھندو پولیس کے مطابق تاک میں بیٹھے ملزمان نے مقتولین کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے...
    ممبئی (شوبز ڈیسک)اداکار و ہدایتکار رتیش دیش مکھ کی آنے والی مراٹھی فلم ”راجا شیواجی“ کی شوٹنگ کے دوران ایک 26 سالہ ڈانسر سوربھ شرما دریائے کرشنا میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ ان کی لاش دو دن بعد برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ منگل کی شام ستارا ضلع کے علاقے سنگم مہولی میں پیش آیا، جہاں دریائے کرشنا اور وینا آپس میں ملتے ہیں۔ یہ مقام ممبئی سے تقریباً 250 کلومیٹر دور ہے، اور وہیں فلم کی شوٹنگ جاری تھی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گانے کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد، جس میں رنگوں کا استعمال کیا گیا تھا، سوربھ شرما ہاتھ دھونے کے لیے دریا کے کنارے گئے۔ ہاتھ دھونے کے بعد وہ تیرنے...
    دونوں اہلکار ملزمان سال 2023ء میں محکمہ پولیس میں مبینہ طور پر بھاری رشوت دے کر بھرتی ہوئے، کچھ عرصے بعد سے ہی سرکاری اسلحہ و گولیاں چوری کرکے اور اسمگل شدہ غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے  لگے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ نے دس روز قبل حراست میں لیے گئے دو پولیس اہلکاروں کی گرفتاری فیروز آباد تھانے کی حدود طارق روڈ جھیل پارک کے قریب سے ظاہر کر دی، جن سے ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق آئی جی سندھ کی سفارش پر بنائی گئی سی ٹی ڈی آرم باغ ٹریفکنگ مانیٹرنگ ڈیسک نے تقریباً دس روز قبل میٹھادر تھانے میں تعینات کانسٹیبل عبدالقادر میمن اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کی شاہین فورس...
    پشاور میں نامعلوم افراد نے شادی کی تقریب میں شرکت کرکے جانے والے افراد کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق پشاور میں تھانہ پھندو کے علاقے میں شادی ہال سے نکل کر گھر جانے والے پانچ افراد کو قتل کردیاگی۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، پھندو پولیس کے مطابق تاک میں بیٹھے ملزمان نے مقتولین کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے پانچ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطبق جاں بحق افراد میں عبد اللہ، طاہر، اسامہ، اویس اور وقاص شامل تھے جب کہ ثاقب نامی شخص واقعے میں زخمی ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی فقیر آباد ڈویژن...
    کراچی: سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ نے دس روز قبل حراست میں لیے گئے دو پولیس اہل کاروں کی گرفتاری فیروز آباد تھانے کی حدود طارق روڈ جھیل پارک کے قریب سے ظاہر کردی جن سے ہوش ربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق آئی جی سندھ کی سفارش پر بنائی گئی سی ٹی ڈی آرم باغ ٹریفکنگ مانیٹرنگ ڈیسک نے تقریباً دس روز قبل میٹھادر تھانے میں تعینات کانسٹیبل عبدالقادر میمن اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کی شاہین فورس میں تعینات کانسٹیبل اویس عرف لمبا عرف باکسر کو دوران ڈیوٹی حراست میں لیا تھا،  گرفتار ملزمان سے بھاری تعداد میں سرکاری و غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا تھا۔ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اہم انکشافات...
    مغل دور میں پولیس انسپکٹر کو داروغہ اور پولیس سٹیشن کو کوتوالی کہتے تھےلیکن پھر دور بدلا اور پولیس کے نئے نظام کا آغاز ہوا۔یہ نظام ہمیں انگریز کے دور کی یاد دلاتا ہے۔انگریزوں نے ہندوستان پر قبضہ کیا تو کئی اداروں کی طرح پولیس کے ادارے کا قیام بھی عمل میں لایا گیا،جبکہ 22 مارچ 1861 کو پولیس ایکٹ کی تشکیل ہوئی۔جس کے تحت پولیس نے اپنا کام شروع کیا۔کئی دہائیاں گزر جانے کے بعد پولیس کا محکمہ آج بھی اسی ایکٹ پر قائم ہےجسے مکمل آئینی تحفظ حاصل ہے۔اگرچہ مارچ 2002 میں اس میں تبدیلی کی کوشش کی گئی،تاہم یہ کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔صدیوں پر محیط انسانی تاریخ ظاہر کرتی ہے کہ پولیس معاشرے سے جرائم کے خاتمے،امن...
    فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا  لاہور میں واقع لٹن روڈ ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او کو غیر قانونی طور پر 9 ایم ایم پستول گھر پر رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔نجی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے حکم پر پولیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن اور بدانتظامی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت خاتون ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی گئی۔لاہور کی مقامی پولیس کے مطابق خاتون ایس ایچ کے خلاف کارروائی ایک ملزم کی نشاندہی پر کی گئی تھی، کارروائی کے دوران ایس ایچ او ثانیہ کی رہائش گاہ سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کیا گیا۔ کراچی، جعلی پولیس اہلکار اسلحہ سمیت گرفتارکراچی...
    --فائل فوٹو  پشاور میں چارسدہ اڈہ کے قریب فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کی چاسدہ روڈ کے قریب پیش آیا، فریقین نے دشمنی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جبکہ چاروں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پشاور: شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور ساس قتلپشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے عدالت پیشی کے لیے جا رہے تھے کہ انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے 2 مشتبہ عسکریت پسندوں کے اہل خانہ کے گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا، بھارت کا الزام ہے کہ دونوں ایک ایسے گروہ میں شامل ہیں، جس نے دہائیوں میں متعدد مہلک ترین حملے کیے ہیں۔ نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ مقامی پولیس حملہ آوروں پر ’پاکستانی عسکریت پسند تنظیموں‘ سے منسلک ہونے کا الزام عائد کرتی ہے، لیکن ان دونوں گھروں کو مسمار کرنا اس دعوے کے برعکس لگتا ہے۔ بھارتی حکام نے مطلوب پوسٹر جاری کیے، جن میں 3 افراد کے خاکے ہیں، جن کی شناخت بھارتی شہری عادل حسین ٹھوکر ، علی بھائی اور ہاشم موسیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔...
    سٹی42: ٹریفک پولیس لاہور اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی مشترکہ کارروائیوں میں غیر قانونی موٹرسائیکل رکشوں اور لوڈر رکشوں کی باڈی بنانے والی فیکٹریوں اور دکانوں کو سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور، ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ "ایسی ٹرانسپورٹ جو انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے، اسے سڑکوں پر آنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔" انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی رکشوں کی تیاری اور فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛  روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق، ٹریفک پولیس لاہور اور...
    نامزد ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت اے ٹی سی پشاور کے جج نے کی، عدالت نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے ایم پی اے ارباب وسیم سمیت 5 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور متعلقہ پولیس افسران کو عدالتی حکم کے تعمیل کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ 9 مئی احتجاج کے دوران ریڈیو پاکستان عمارت پر حملہ کیس میں ایم پی اے ارباب وسیم سمیت 5 ملزمان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ نامزد ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت اے ٹی سی پشاور کے جج ولی محمد خان نے کی، عدالت نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے ایم پی اے ارباب وسیم سمیت 5 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور متعلقہ پولیس افسران...
    لاہور ہائیکورٹ نے زیرِ حراست ملزمان کے انٹرویوز کے خلاف درخواست پر پولیس اور دیگر فریقین سے تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔ جمعے کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے ایڈووکیٹ وشال شاکر کی دائر درخواست پر سماعت کی،عدالتی حکم پر پولیس افسران و دیگر متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: چنگ چی رکشہ بنانے والی کمپنیوں کو بند کیا جانا چاہیے، لاہور ہائیکورٹ دوران سماعت جسٹس علی ضیا باجوہ نے ریمارکس دیے کہ نیب کے قانون میں بھی واضح طور پر درج ہے کہ انکوائری اور تفتیش کی تفصیلات پبلک نہیں کی جا سکتیں۔ فاضل جج نے قصور واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں ایس ایچ او کے ملوث ہونے...
    لاہور(نیوزڈیسک) لاہور کےنواحی علاقے کاہنہ کی ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ڈاکوؤں کی ساتھی نکلی۔ پولیس کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ سے ڈکیتی کے ملزمان کوگرفتار کیاگیا توانہوں نے انکشاف کیاکہ ان کے ساتھی نے واردات میں استعمال ہونے والا پستول ایک گھر میں چھپارکھا ہے، پولیس نے اس گھر پر چھاپامارا تو وہاں ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ثنیہ رہائش پذیر تھی۔پولیس نے ثنیہ سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کرلیا جب کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار بھی کرلیا ۔ بھارتی حکومت کا پہلگام حملے میں انٹیلی جنس کی ناکامی کا اعتراف
    تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا بنوں میں بیسک ہیلتھ یونٹ کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق بارودی مواد کا دھماکا شین کنڈی میں بیسک ہیلتھ یونٹ کے قریب ہوا۔ کوئٹہ: بارودی سرنگ کا دھماکا، 4 افراد جاں بحقبلوچستان کے ضلع قلات میں امیری کے مقام پر پک اپ گاڑی سٹرک کنارے نصب بارو دی مواد سے ٹکرا گئی، دھماکے میں جمعیت علما اسلام ف کے مقامی رہنما اور 2 خواتین جان بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے وقت پولیو مہم سے رہ جانے والوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے تھے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے دونوں اہل...
    بنوں کے تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع علاقے شین کنڈی میں نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق بارودی مواد بنیادی مرکز صحت کے ساتھ نصب کیا گیا تھا، جہاں اس وقت  انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں کیچ اپ ڈے جاری تھا۔دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت جمشید اور صفت کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے...
    وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا موٹروے پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، اہم اعلانات WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے وطن پر قربان ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔وفاقی وزیر نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی جہاں انہیں اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ٹریفک نظم و ضبط اور سڑکوں پر حادثات میں کمی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔عبدالعلیم خان...
    لاہور: گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے کا محاورہ  عملی صورت میں نظر آگیا، صوبائی دارالحکومت میں شہری سے 40 لاکھ کے زیورات چھیننے کا ڈراپ سین ہوگیا، جس میں مدعی کا ملازم ہی چور نکلا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے لٹن روڈ میں شہری سے 40 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات چھیننے کی  واردات  میں مدعی مقدمہ کا نجی ملازم ہی مرکزی ملزم نکلا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے انویسٹی گیشن پولیس کو ملزمان کو تلاش کرکے طلائی زیورات برآمد کرنے کا ٹاسک دیا تھا، جس پر پولیس ٹیم نے  کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عرفان علی اور اس کے ساتھی فیصل کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے...
    کراچی:  ڈیفنس پولیس اور وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے دوران ڈی ایچ اے میں معروف بلڈر اور پراپرٹی ڈیلر سے بھتہ طلب کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم احتشام، متاثرہ شخص امین الدین کے بیٹے کا قریبی دوست نکلا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم نے 16 اپریل 2025 کو انٹرنیشنل نمبر سے واٹس ایپ کال کے ذریعے معروف بلڈر امین الدین سے 3 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا۔ مزید پڑھیں: کراچی بھتہ خوروں سمیت مزید 51 مشتبہ افراد گرفتار میٹرول میں بیگ سے 3 دستی بم برآمد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ متاثرہ شخص امین الدین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم...
    کراچی: شریف آباد پولیس نے کم سن بچے کو مبینہ طور پر تشدد سے ہلاک کرنے کے الزام میں سوتیلے باپ اور بچے کی ماں کو گرفتار کرلی اور مقتول علی کے چچا کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی ایس پی لیاقت آباد اقبال شیخ نے بتایا کہ ایف سی ایریا میں رہائش پذیر اسد کی رمشا نامی خاتون کی دوسری شادی ہوئی تھی جبکہ رمشا کا پہلے شوہر سے 3 سال کا بیٹا علی تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسد اپنے سوتیلے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا جبکہ اس کی والدہ پر بھی یہ الزام ہے کہ وہ بھی اپنے بیٹے تشدد کرتی تھی اور اہل محلہ...
    کراچی کے علاقے شریف آباد میں 3 سال کا بچہ ماں اور سوتیلے باپ کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس کو اطلاع دیے بغیر بچے کی تدفین بھی کردی گئی۔ بچے کے والدین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق بچے کی والدہ نے دوسری شادی کی ہے، بیٹا پہلے شوہر سے تھا۔ اہل محلہ نے بتایا کہ بچے کی ماں اور سوتیلا باپ اس پر اکثر تشدد کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق بدھ کی رات بچے کی حالت خراب ہونے پر پہلے نجی اسپتال پھر عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا، جہاں بچے کے بارے میں سیڑھیوں سے گرنے کا بتایا۔ پولیس کے مطابق بچے کے انتقال پر اس کی تدفین کردی گئی...
    راولپنڈی کے تھانہ علاقے ڈھیری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں چار سالہ بچہ والد کے لوڈ پستول سے  کھیلتے ہوئے گولی چلنے سے دم توڑ گیا ایکسپریس نیوز کے مطابق کلرسیداں کے علاقے ڈھیری کے رہاہشی محمد گل کا چار سالہ بیٹا آیان گل  والد کے کمرے میں  بستر پر لیٹا ہوا تھا کہ اس دوران اُس کو والد کا لوڈڈ پستول نظر آیا جس کے ساتھ وہ کھیلنے لگا۔ کھیل کے دوران اچانک گولی چلی جو بچے کہ کنپٹی  کے قریب سے لگتی ہوئی گردن سے نکل گی جس سے بچہ  موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر بچے کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔  پولیس کے مطابق متوفی بچے کا والد پراپرٹی اور کپڑے کا کاروبار...
    بالی ووڈ کی ایکشن فلموں کے تخلیق کار روہت شیٹی نے رنویر سنگھ کی 'سمبا' اور اکشے کمار کی 'سوریاونشی' کے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا۔ معروف فلم ساز روہت شیٹی نے تصدیق کی ہے کہ 'سمبا 2' اور 'سوریاونشی 2' بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ روہت شیٹی نے بتایا کہ جب 2011 میں پہلی بار 'سنگھم' بنائی تھی تو اندازہ نہیں تھا کہ یہ ایک پورے "پولیس یونیورس" کی بنیاد بن جائے گی۔ فلم ساز نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ پولیس یونیورس کا پہلی بار خیال 'سمبا' کے اسکرپٹ پر کام کرتے ہوئے آیا تھا۔ روہت شیٹی نے کہا کہ پولیس یونیورس میں نئے چہرے ہوں گے اور یہ یونیورس مزید آگے بڑھے گی۔ فلم ساز روہت کی حالیہ فلم 'سنگھم اگین' میں اجے دیوگن، دیپیکا پڈوکون، رنویر...
    ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات درج درج کرلیے گئے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ان عناصر کامقصد معاشرے میں انتشار اور اداروں کے خلاف منافرت پھیلانا ہے پولیس کے مطابق اہم سیاسی و سرکاری شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے یا اپلوڈ کرنے کے معاملے میں ڈی ائی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز اپلوڈ کرنے والوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں کے دوران پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کر لیے گئے  ۔ پولیس حکام کے مطابق...
    ویب ڈیسک:  پنجاب پولیس نے اپنے اہلکاروں کے میٹرک پاس اور 16 سال یا اس سے زائد عمر کے بے روزگار بچوں کیلئے مفت اسکلز ڈیولپمنٹ کورسز کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ کورسز سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں کروائے جائیں گے جہاں پولیس اہلکاروں کے بچوں کو سٹیچنگ، ٹیکسٹائل اور کٹنگ سمیت مختلف شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔ پنجاب بھر کے پولیس ملازمین کو اس حوالے سے سرکاری مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے خواہشمند بچوں کی تفصیلات مخصوص پرفارمہ میں دو دن کے اندر ویلفیئر برانچ کو فراہم کریں۔ پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
    راولپنڈی کی عدالت میں پیشی پر آیا قتل کا ملزم اور پولیس کانسٹیبل فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی ٹیکسلا کچہری کے احاطے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پیشی پر آئے ملزم قدیر سمیت پولیس کانسٹیبل عابد زخمی ہوگئے، پولیس نے فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کانسٹیبل عابد نے جان پر کھیلتے ہوئے پیشی پر آئے ہوئے ملزم کو بچانے کی کوشش کی اس دوران کانسٹیبل عابد کو بھی گولی لگی، دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ٹیکسلا پولیس کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی شناخت امین شاہ کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ دیرینہ دشمنی کا...
    فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل 2025ء ) صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 4 افراد نے گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس سے متاثرہ لڑکی حاملہ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقہ سات چک میں پیش آیا، جس کے خلاف تھانہ نشاط آباد پولیس نے متاثرہ لڑکی کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ’لڑکی 2 سال سے مون نامی شخص کے گھر ملازمت کر رہی ہے، مون اور اس کے ساتھ ساتھی حمیرا نامی خاتون کے گھر لے جا کر گھریلو ملازمہ سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرتے رہے، لڑکی کے حاملہ ہونے...
    کراچی میں ڈیفنس تھانہ ہنگامی آرائی کا شکار، پولیس اہلکاروں کی فاٸرنگ سے قانون کے 4 طالبعلم زخمی ایڈوکیٹ قادر راجپر نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے 2 طالب علموں کو چیکنگ کے دوران گرفتار کیا، اور تھانے لیجا کر ان کی تذلیل کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی خاتون اونیجا اینڈریو نے سندھ پولیس کی خاتون افسر سے اظہارِ محبت کردیا ایڈوکیٹ قادر راجپر کے مطابق اس دوران ساتھی طالبعلم پولیس کے خلاف درخواست دینے تھانے پہنچے تو وہاں تلخ کلامی ہو گئی، جس پر پولیس نے فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں 4 زخمی ہوگئے۔ زخمی طالبعلوں میں سے 2 جناح اسپتال اور 2 این ایم سی میں زیر علاج ہیں۔ ایڈوکیٹ قادر راجپر...
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مقابلے کے بعد اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے 2 کار لفٹر گرفتار کر لیے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں برطرف پولیس اہلکار انصار اور طلحہٰ شامل ہیں، ملزمان کا تعلق جرائم پیشہ گروپ سے ہے۔ ملزمان چھینی گئی گاڑیاں اندرونِ سندھ اور بلوچستان میں فروخت کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور چھینی گئی کار برآمد ہوئی ہے، مزید تفتیش بھی جاری ہے۔ Post Views: 3
    کراچی کے ڈیفنس تھانے میں قانون کے طلبہ نے توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 2 طلبہ کو اہلکاروں نے تلاشی کے لیے روکا جس پر تلخ کلامی ہوئی، وکلاء کاالزام ہے کہ طلبہ کی تھانے میں تذلیل کی گئی اور ان پر تشدد کیا گیا۔ طلبہ کی جانب سے ایف آئی آر کی درخواست پر تلخ کلامی ہوگئی، اس دوران پولیس کی فائرنگ سے 4 طلبہ زخمی ہوگئے۔ زخمی طلبہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا، وکلاء نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ Post Views: 1
    کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کی کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک سابق پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ پولیس حکام کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت انصار علی اور طلحہ عرف صدام کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق انصار علی ماضی میں محکمہ پولیس میں خدمات انجام دے چکا ہے تاہم اسے برطرف کیا جا چکا ہے۔ انصار علی اس سے قبل پولیس پر حملے کے ایک واقعے میں بھی ملوث رہ چکا ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی، ڈیفنس تھانے پر مشتعل افراد کا مبینہ حملہ، پولیس اور...
    کراچی: کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں واقع تھانے پر بدھ کی شب اس وقت کشیدہ صورتحال پیدا ہو گئی جب مبینہ طور پر مشتعل افراد نے تھانے پر دھاوا بول دیا۔ واقعے کے دوران پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا، جبکہ وکلا اور طلبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے چار طالبعلم زخمی ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب علاقے میں ڈکیتی کی اطلاع پر تین نوجوانوں کو موٹرسائیکل پر چیکنگ کے دوران روکا گیا۔ مزید پڑھیں: سربند تھانہ حملہ پشاور میں پہلی بار اسنائپر ہتھیار استعمال ہوئے آئی جی کے پی  پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں نے مبینہ طور پر اہلکاروں سے بدتمیزی کی، جس...
    اے وی سی سی، سی آئی اے اور سی پی ایل سی کی مشترکہ کارروائی کے دوران 20 اپریل کو کراچی سے اغوا ہونے والا نوجوان غیور عباس بازیاب جبکہ اغوا کار گرفتار کرلیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی، پولیس یونیفارم پہن کر شہریوں کے اغوا اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار یاد رہے کہ 20 اپریل 2025 کو مغوی غیور عباس ولد مرید عباس عمری 21 سالہ گھر سے اقراء یونیورسٹی جانے کے لیے نکلا تھا جس کو تھانہ بلوچ کالونی کی حدود سے نامعلوم مسلح اغواکاروں نے اغوا کرلیا تھا اور اس کی رہائی کے عوض 90 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ ترجمان ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق مذکورہ مقدمہ تھانہ بلوچ کالونی میں...
    ریلوے پولیس کو دیگر فورسز کی طرح ڈیجٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر تین ماہ میں عمل درآمد کردیا جائے گا۔ آئی جی ریلویز پولیس رائے محمد طاہر نے کہا کہ پی آئی ٹی بی کے تعاون سے ریلویز پولیس کا اپنا ڈیٹا سرور ہوگا، تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا، مینول طریقہ آہستہ آہستہ ختم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس اہلکاروں کے لیے نئے قواعد و ضوابط بنادیے گے ہیں، ریلوے میٹریل کی چوری روکنے کے لیے اہلکار ویڈیو بنا کر جائے گا اور وہ ویڈیوز کلپ ریکارڈ کا حصہ ہوگا، آنے اور جانے والے اہلکار پابند ہوںگے۔ انہوں نے بتایا کہ ریلویز پولیس میں نفری کی تعداد پوری کرنے...
    اسلام آباد، شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ کردیا گیا ،وفاقی پولیس نے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا۔اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ خواجہ سرا کا مبینہ طور پر گھر میں حراست میں لینے کے بعد بندوق کی نوک پر گینگ ریپ کیا گیا، حملہ آوروں نے گن پوائنٹ پر اس سے نقدی، سونا اور ایک موبائل فون بھی چھین لیا۔متاثرہ شہری کی شکایت پر ملزمان کے خلاف شالیمار تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق خواجہ...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) ریلوے پولیس نے سیکیورٹی پیکیج تیار کرلیا ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں حنیف عباسی نے کہا کہ آئندہ پی ایس ڈی پی میں پونے 3 ارب روپے کے سیکیورٹی پیکیج کو شامل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیکیج میں سی سی ٹی وی، اسکینرز، میٹل ڈیٹیکٹر اور ریلوے پولیس اسٹیشنز کی بحالی شامل ہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ تجاوزات کے خلاف مہم کا آغاز کر رہے ہیں، سب سے پہلے اسٹیشنز اور یارڈز کی تجاوزات کےخلاف آپریشن کریں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کی رسائی دی ہے، چاہتے ہیں مسافروں کو ریلوے اسٹیشن پر معیاری کھانا...
    لاہور: آئی جی ریلویز پولیس نے ریلوے پولیس کو تین ماہ میں پنجاب پولیس کی طرز پر ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ریلویز پولیس رائے محمد طاہر نے بتایا کہ پی آئی ٹی بی کے تعاون سے ریلویز پولیس کا اپنا ڈیٹا سرور ہوگا اور تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا، مینول طریقہ آہستہ آہستہ ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس اہلکاروں کے لیے قواعد و ضوابط بنا دیے گئے ہیں، ریلوے میٹریل کی چوری روکنے کے لیے اہلکار ویڈیو بنا کر جائے گا اور وہ ویڈیوز کلپ ریکارڈ کا حصہ ہوگا، آنے اور جانے والے اہلکار پابند ہوں گے۔ آئی جی ریلویز پولیس...
    کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ داخلہ بلوچستان نے 4 اضلاع میں لیویز اہلکاروں اور ان کے اثاثوں کے ایک ہفتے کے اندر پولیس میں ضم کرنے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری حکم نامے کے مطابق کوئٹہ، گوادر، لسبیلہ اور حب کے لیویز فورس کے تمام اہلکار اور اثاثے ضلعی پولیس کے حوالے کئے جائیں۔ رپورٹ کے مطابق ضلعی پولیس کے حوالے کئے جانے والوں میں وفاقی صوبائی لیویز اہلکار اور اثاثے شامل ہوں گے، ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد دستاویزات کا تبادلہ بھی کیا جائے۔ فیض آباد احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں فردِ جرم عائد مزید :
    —فائل فوٹو لسبیلہ میں مکران کوسٹل ہائی وے سپٹ کے مقام پر ٹرک اور کار میں ٹکر سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کار گوادر سے کراچی جارہی تھی جبکہ ٹرک کراچی سے گوادر کی طرف جارہا تھا۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کا تعلق خیبر پختون خوا اور پنجگور سے ہے۔ راولپنڈی: کار اور ٹرک کی ٹکر، 4 افراد جاں بحقراولپنڈی کے علاقے روات میں چیک بیلی روڈ پر کار اور ٹرک کی ٹکر کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔  زخمیوں کو طبی امداد  کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    پولیس کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ عالیہ حمزہ کو عدالت سے ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس تارڑ نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔ پولیس نے جمعہ کو راولپنڈی ایئرپورٹ ایریا میں ورکرز کنونشن کے دوران سڑک بلاک کرنے اور پولیس کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرکے عالیہ حمزہ اور پانچ کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔ عالیہ حمزہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایک لاکھ مالیتی مچلکے جمع کروانے کے عوض رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔ عالیہ حمزہ کی جانب سے...
    ویب ڈیسک:لسبیلہ میں مکران کوسٹل ہائی وے سپٹ کے مقام پر ٹرک اور کار میں ٹکر سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کار گوادر سے کراچی جارہی تھی جبکہ ٹرک کراچی سے گوادر کی طرف جارہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کا تعلق خیبر پختون خوا اور پنجگور سے ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد  کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کی مقامی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی۔نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس نے عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی، عالیہ حمزہ کو 19 اپریل کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔ عدالت نے عالیہ حمزہ کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ خیال رہے کہ عالیہ حمزہ سمیت 5 پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کارِ سرکار میں مداخلت اور پولیس سے مزاحمت کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق عالیہ حمزہ اور ساتھیوں کو غیر قانونی سرگرمی سے اجتناب کا کہا گیا تو پولیس...
    راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے ہنی ٹریپ کرکے شہریوں کو لوٹنے  والے دو سرگرم گینگز کے 16ملزمان کو گرفتار کرلیا  جس میں پولیس کے پانچ حاضر سروس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی پولیس نے ہنی ٹریپ کر کے شہریوں کو لوٹنے والے دو گروہوں کو گرفتار کیا، جن میں سے ایک گروہ میں پانچ راولپنڈی پولیس کے حاضر سروس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق دوسرا گینگ مشرقی افریقن ملک ملاوی کی شہریت کی حامل پاکستانی نژاد خاتون آپریٹ کرتی تھی، ملزمان سے مجموعی طورپر شہریوں سے ہتھیائی گی ساڑھ سات لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئی ہے۔  ملزمان سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے شہریوں کو پھانس کا تاوان اور بلیک کرکے رقوم ہتھیاتے تھے۔ ایس...