2025-11-04@07:48:35 GMT
تلاش کی گنتی: 122

«یوکرینی عوام»:

    یوکرین نے پہلی بار ایک روسی فوجی کو مبینہ جنگی جرائم کے مقدمے کے لیے لتھوانیا کے حوالے کر دیا ہے۔ یوکرینی پراسیکیوٹر جنرل رسلان کراوچنکو کے مطابق یہ اقدام روس کی مکمل جنگی جارحیت کے آغاز کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، جسے بین الاقوامی انصاف کے نظام میں ایک ’تاریخی مثال‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ یوکرینی حکام کے مطابق یہ روسی فوجی پولیس کا اہلکار تھا جسے یوکرینی فوج نے جنوبی علاقے زاپوریزژیا کے قریب روبوٹینے کے نزدیک گرفتار کیا تھا۔ ملزم پر الزام ہے کہ وہ شہریوں اور جنگی قیدیوں کے غیر قانونی حراست، تشدد اور غیر انسانی سلوک میں ملوث تھا۔ یہ بھی پڑھیں:یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی کی شاہ چارلس سے ملاقات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: یورپی کمیشن کی صدر ارسولا فان ڈیر لین نے کہا ہے کہ یورپی یونین اپنی فضائی حدود یا سرزمین پر کسی بھی دراندازی کو برداشت نہیں کرے گی جبکہ یورپ اپنی دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مربوط اقدامات کررہا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسٹاک ہوم میں نارتھک کونسل سمٹ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ارسولا فان ڈیر لین نے روس کے حالیہ فضائی خلاف ورزیوں کو  اشتعال انگیزی اور ہائبرڈ خطرہ قرار د یتے ہوئے کہاکہ  یہ ایک اشتعال انگیز عمل ہے، ایک ہائبرڈ خطرہ ہے، جسے ہم کسی طور برداشت نہیں کریں گے، یورپی یونین اپنی فضائی اور زمینی حدود کے تحفظ کے لیے مکمل تیار ہے اور اسی مقصد کے لیے...
    یوکرین کے شمالی شہر اووروچ کے ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ یوکرین کی بارڈر گارڈ سروس کے مطابق حملہ آور نے تلاشی کے دوران دستی بم یا بارودی مواد سے دھماکا کردیا جسے جسم سے باندھ رکھا تھا۔ دھماکے میں حملہ آور خود بھی شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال لے جاتے ہوئے ایمبولینس میں دم توڑ گیا۔ 23 سالہ حملہ آور خارکیف کا رہائشی تھا۔ حملہ آور کو حال ہی میں بیلاروس کی سرحد عبور کرنے کی کوشش میں حراست میں بھی لیا گیا تھا۔ جب وہ فوج میں لازمی بھرتی کی شرط سے بچنے کے لیے فرار ہونا چاہتا تھا۔ حملے میں 3 دیگر خواتین ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 7 کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں...
    بھارتی ریاست تلنگانہ کے 37 سالہ محمد احمد نے ایک ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ وہ روزگار کی تلاش میں روس پہنچے تھے مگر وہاں انہیں دھوکے سے روسی فوج میں شامل کر کے یوکرین کی جنگ میں بھیجنے کی کوشش کی گئی۔ احمد نے اپنی ویڈیو میں بھارتی حکومت سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ تربیت پانے والے 25 افراد میں سے 17 ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں ایک بھارتی شہری بھی شامل ہے۔ روزگار کے بہانے روس بھیجا گیا، فوجی تربیت پر مجبور کیا گیا احمد کی اہلیہ افشاں بیگم نے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کو ایک خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا کہ ممبئی کی ایک کنسلٹنسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) وائٹ ہاس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین کے تنازع کے پرامن حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ دن رات امن کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں اور وہ روس اور یوکرین کے حوالے سے بھی یہی جذبہ برقرار رکھیں گے، بالکل ویسے ہی جیسے وہ اسرائیل اور غزہ کے معاملے میں کر رہے ہیں۔(جاری ہے) کیرولین لیوٹ نے مزید کہاکہ یہ مشرق وسطی میں ایک نئے دور کا آغاز ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہی صورت حال روس اور یوکرین کے درمیان بھی ممکن ہو، صدر اس کے لیے انتہائی...
    یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے لیے لڑنے والا ایک بھارتی نوجوان ہتھیار ڈال کر ان کی قید میں آ گیا ہے۔ یوکرینی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت 22 سالہ مجوتی ساحل محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے جو بھارتی ریاست گجرات کے ضلع موربی کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین میں ایک بھارتی شہری کی گرفتاری سے متعلق رپورٹس موصول ہوئی ہیں اور اس معاملے کی تفصیلات کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ گرفتار بھارتی شہری نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ منشیات کے مقدمے میں 7 سال قید کاٹ رہا تھا، تاہم روسی حکام نے اسے سزا معاف کرنے...
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اقتصادی مشیر کیرِل دمترییف نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین جنگ کو بھڑکایا تاکہ اپنی اور اپنے خاندان کی مبینہ کرپشن کو چھپایا جا سکے۔ دمترییف نے یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر منگل کے روز دیا، جو امریکی خفیہ ایجنسی CIA کی جانب سے جاری کردہ ڈی کلاسیفائیڈ دستاویزات پر ردعمل کے طور پر سامنے آیا۔  CIA کے مبینہ انکشافات CIA کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف  نے منگل کو کچھ خفیہ ریکارڈز کو عام کیا، جن کے مطابق 2016 میں اُس وقت کے نائب صدر جو بائیڈن نے CIA سے کہا تھا کہ وہ ان کی فیملی کے یوکرین میں کاروباری سودوں سے متعلق رپورٹ کو...
    یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کیا ہے جو  روسی فوج کے لیے جنگ لڑ رہا تھا۔ بھارت نے اس اطلاع کی باضابطہ تصدیق سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معاملے کی جانچ کر رہا ہے۔ یوکرینی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت مجوتی ساحل محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے، جو گجرات کے موربی ضلع کا رہائشی بتایا جا رہا ہے اور اس کی عمر 22 سال ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ وہ اس رپورٹ کی صداقت معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یوکرین کی جانب سے انہیں ابھی تک کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔  یوکرین کی فوجی ویڈیو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> ماسکو، کیف: یوکرین کی سرکاری گیس کمپنی نافتوگاز نے کہا ہے کہ روس نے جنگ کے آغاز کے بعد سے یوکرین کے گیس ڈھانچے پر سب سے بڑا حملہ کیا ہے۔کمپنی کے مطابق شمال مشرقی خارکیف اور وسطی پولٹاوا ریجن میں 35 میزائل اور 60 ڈرونز داغے گئے، جن میں سے کچھ مار گرائے گئے لیکن تمام کو روکا نہ جا سکا۔نافتوگاز کے چیئرمین سرگی کوریتسکی نے کہا کہ “ہمارے کئی اہم تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، جن میں سے کچھ نقصان انتہائی سنگین ہے”۔ یوکرین کی توانائی وزارت کے مطابق کئی علاقوں میں بجلی بند ہوئی، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ دوسری جانب روسی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے یوکرین کے “فوجی و...
    روس یوکرین جنگ میں پھنسے بھارتی نوجوانوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں جھوٹی نوکریوں کے بہانے روس لے جایا گیا اور وہاں بغیر کسی فوجی تربیت کے زبردستی جنگ کے محاذ پر دھکیل دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی روس نواز پالیسیوں نے بھارتی نوجوانوں کو غیر ملکی جنگ کا ایندھن بنا دیا ہے۔ روس یوکرین جنگ میں پھنسے بھارتی نوجوانوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں جھوٹی نوکریوں کے بہانے روس لے جایا گیا اور وہاں بغیر کسی فوجی تربیت کے زبردستی جنگ کے محاذ پر دھکیل دیا گیا۔بھارتی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ انہیں بنیادی سہولتیں، کھانا اور پانی تک فراہم نہیں کیا جا رہا اور اگر آواز بلند کریں تو دھمکایا جاتا ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) کریملن نے اس خیال کو مسترد کر دیا کہ روس محض ایک ’’کاغذی شیر‘‘ ہے، جیسا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا، اور کہا کہ روس کے پاس یوکرین میں اپنی جنگ جاری رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ کریملن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے بدھ کو کہا، ''ہم اپنی خصوصی فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ اپنے مفادات کو یقینی بنائیں اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے طے کردہ اہداف حاصل کریں۔‘‘ ماسکو یوکرین پر مکمل حملے کے لیے یہ اصطلاح استعمال کرتا ہے۔ پیسکوف نے ایک ریڈیو انٹرویو میں مزید کہا، ''ہم یہ اپنے ملک کے حال اور مستقبل کے لیے، آنے والی کئی نسلوں...
    تعلقات کی بحالی کے لیے تیاریاں 30 جون 2022 کو یوکرین کی جانب سے شام کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے بعد سامنے آئیں۔ یہ کارروائی دمشق کی جانب سے ڈونیٹسک اور لوہانسک جمہوریہ کی یوکرین سے آزادی کو تسلیم کرنے کے بعد کی گئی۔  اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے صدر اور دمشق پر قابض مسلح باغیوں کے رہنما نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ملاقات کی اور سفارتی تعلقات کی بحالی کے ایک بیان پر دستخط کیے ہیں۔ یوکرائنی صدر نے ملاقات کے بارے میں پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یوکرین اور شام کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔ زیلنسکی اور الجولانی کی جانب سے تعلقات کی بحالی...
    نیویارک: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی خصوصی ایلچی برائے یوکرین کیتھ کیلاگ کو مشرقی ڈونیٹسک ریجن میں جاری جوابی کارروائی اور محاذِ جنگ کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے کیلاگ کو ڈوبروپیلیا اور پوکرووسک کے قریب یوکرینی افواج کی جوابی کارروائی کے نتائج اور محاذ پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں یوکرین اور امریکا کے درمیان تعاون کے فروغ پر بھی بات ہوئی، جس میں ڈرون ٹیکنالوجی اور امریکی ہتھیاروں کی خریداری سے متعلق دو طرفہ معاہدے شامل ہیں۔ یوکرینی صدر نے کہا کہ میں کیتھ کیلاگ کی حمایت اور تعاون اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ان کوششوں پر شکر...
     ماسکو:۔ روسی افواج نے یوکرین کے مشرقی علاقے میں واقع گاﺅں بریزووے کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ قبضہ ایک منظم فوجی کارروائی کے دوران کیا گیا، جس میں یوکرینی افواج کو پسپا ہونا پڑا۔ روسی وزارتِ دفاع کے مطابق اس کی افواج نے اس کارروائی کے ساتھ ساتھ یوکرین کی عسکری اورصنعتی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جن میں اسلحہ کے ذخائر اورفوجی تنصیبات شامل ہیں۔ ادھر یوکرین نے روسی دعوﺅں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فوجی اب بھی محاذ پرڈٹے ہوئے ہیں اور حملوں کا موثر جواب دے رہے ہیں۔ روس اور یوکرین کے درمیان حالیہ جھڑپوں نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا اور...
    ہمارے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی جنگی امداد کیلئے استعمال کرنے پر سخت کارروائی کریں گے، روس WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز ماسکو:(آئی پی ایس) روس نے یورپی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی یونین اس کے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی جنگی امداد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کرے تو ماسکو جوابی کارروائی کرے گا۔ امریکی اور یورپی پابندیوں کے بعد روس کے تقریباً 300 سے 350 ارب ڈالر کے اثاثے یورپ میں منجمد ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یورپی کمیشن ان رقوم کو یوکرین کے دفاع کے لیے استعمال کرنے کا طریقہ ڈھونڈ رہا ہے۔ سابق روسی صدر دمتری میدویدیف نے کہا کہ اگر یورپ نے اثاثوں پر قبضہ کرنے کی کوشش...
    ماسکو/واشنگٹن: (نیوز ڈیسک) سابق روسی صدر اور روس کی سیکیورٹی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ مغرب کی جانب سے یوکرین کی حمایت امریکا میں بڑھتی ہوئی سیاسی پرتشدد کارروائیوں سے منسلک ہے۔ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب قدامت پسند کارکن اور ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کو یوٹاہ کی ایک یونیورسٹی میں تقریر کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے خطاب کرتے ہوئے اس قتل کی مذمت کی اور الزام انتہا پسند بائیں بازو کی بیان بازی پر عائد کیا۔ Political crimes and assasinations have been carried out lately by a variety of left-wing liberal scum who support Banderite...
    روس نے یوکرین کے سب سے بڑے بحری جہاز سمفروپول کو سمندری ڈرون حملے میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ واقعہ دریائے ڈینیوب کے ڈیلٹا میں پیش آیا جو یوکرین کے علاقے اودیسا میں واقع ہے۔ سمندری ڈرون کا پہلا کامیاب حملہ روسی وزارتِ دفاع کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ کسی یوکرینی بحری جہاز کو سمندری ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ Video: Ukraine’s “Largest” Naval Ship Sunk In Russia’s First Sea Drone Attack https://t.co/lV46WW4mVG – #bharatjournal #news #bharat #india — Bharat Journal (@BharatjournalX) August 29, 2025 جہاز کو ’لاگونا کلاس‘ میں شمار کیا جاتا ہے جو ریڈیو، الیکٹرانک، ریڈار اور آپٹیکل جاسوسی کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ ہلاکتیں اور زخمی یوکرینی حکام نے...
    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے سینئر قونصلر برائے ٹریڈ اینڈ مینوفیکچرنگ پیٹر نوارو نے بھارت اور یوکرین کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے۔  بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی معیشت کو بھارت کے بلند تجارتی ٹیرف اور یوکرین تنازع کے اخراجات کے باعث شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ پیٹر نوارو کے مطابق بھارت روس سے تیل خرید کر یوکرین جنگ میں بالواسطہ طور پر روس کو مالی فائدہ پہنچا رہا ہے جس کا نقصان امریکا کو ہو رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے عائد بھاری ٹیرف امریکی ملازمتوں کے خاتمے، فیکٹریوں کی بندش اور آمدنی میں کمی کا باعث بن رہا ہے، جس کا براہِ راست اثر امریکی ٹیکس دہندگان...
    یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات نہ صرف سیاسی لحاظ سے اہم تھی بلکہ زیلینسکی کے انداز اور رویے میں واضح تبدیلی بھی اس موقع پر دیکھنے میں آئی۔ یاد رہے کہ رواں سال فروری میں ولادیمیر زیلینسکی کی ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات خاصی تنازع کا شکار ہوئی تھی، جہاں ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو کہا تھا کہ آپ نے بہت باتیں کرلیں اب اپنا منہ بند رکھیں۔ اس موقع پر زیلینسکی کا فوجی لباس بھی امریکی قیادت کو ناگوار گزرا تھا، جس پر ایک دائیں بازو کے صحافی برائن گلین نے تنقید کی تھی۔ JUST IN: TRUMP TELLS...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اگست 2025ء) یوکرین کے مسئلے پر امریکی اور روسی صدور کی آج ہونے والی ملاقات سے قبل اقوام متحدہ نے بات چیت کے ذریعے تنازع کے حل اور پائیدار جنگ بندی پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے سلامتی کونسل کے دو مستقل ارکان کے مابین اعلیٰ سطحی بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام امن کے لیے کوششوں یا معاہدے کے لیے ادارے کے چارٹر کے اصولوں کو مدنظر رکھنا اور یوکرین کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کا احترام کرنا ضروری ہے۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے مابین یہ ملاقات امریکہ کی ریاست الاسکا میں مقامی وقت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اگست 2025ء) اقوام متحدہ اور اس کے متعدد شراکت داروں کی جانب سے بھیجا گیا امدادی قافلہ 30 میٹرک ٹن ادویات، پانی اور صحت و صفائی کا سامان لے کر یوکرین کے جنگ زدہ علاقے کیرسون میں پہنچ گیا ہے۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ یہ سامان کیرسون میں محاذ جنگ کے قریب رہنے والے 500 شہریوں میں تقسیم کیا جائے گا جہاں بڑھتے ہوئے حملوں سے لوگوں اور امدادی کارکنوں کو سلامتی کے سنگین خطرات کا سامنا ہے جن میں ڈرون حملے بھی شامل ہیں۔ Tweet URL اس قافلے کی قیادت یوکرین میں اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار میتھائس شمل نے کی...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے یوکرینی صدر زیلنسکی کی براہ راست ملاقات کروانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے روسی اور یوکرینی صدور کی ملاقات کروانے کے ارادے کے ساتھ ہی روس کو خبردار بھی کیا ہے کہ اگر روس نے جنگ ختم نہ کی تو اسے نتائج بھگتنے ہوں گے۔(جاری ہے) یورپی رہنمائوں اور یوکرینی صدر زیلنسکی سے ورچوئل میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یورپی رہنمائوں اور زیلنسکی سے بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے، یوکرینی صدر سے ہونے والی گفتگو کو میں 10 پر ریٹ کروں گا۔انہوں...
    اسلام آباد  (نوائے وقت رپورٹ)  دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے، منصفانہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایران کے صدر نے پاکستان کا اہم دورہ کیا، صدرمملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، ایرانی صدر نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت کو سراہا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کے ایسے اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان یوکرائن تنازع کے پرامن اورمذاکرات پر مبنی حل کا حامی...
    واضح رہے کہ یہ ایک چونکا دینے والا انکشاف ہے اور اسٹیفن ملر کا بیان ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے بھارت پر اب تک کی سب سے سخت تنقید قرار دی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کے نائب چیف آف اسٹاف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینیئر مشیر اسٹیفن ملر کا کہنا ہے کہ بھارت روس سے تیل خرید کر یوکرین میں جاری جنگ میں اس کی مالی مدد کر رہا ہے۔ واشنگٹن میں امریکی میڈیا سے بات چیت میں اسٹیفن ملر نے کہا کہ یہ بات صدر ٹرمپ کے لیے قابل قبول نہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیئے، بھارت، روسی تیل کی خریداری میں چین کے برابر آگیا ہے۔ واضح...
    یو کرین کا روس کے آئل ڈپو پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی، قریبی ہوائی اڈے پر پروازیں معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز کیف (سب نیوز)یو کرین کے ڈرون حملے میں روس کے بحیرہ اسود کے تفریحی مقام سوچی کے قریب بڑے آئل ڈپو میں آگ لگ گئی، سوچی کے قریبی ہوائی اڈے پر پروازیں معطل کر دی گئیں، روسی حکام نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراسنوڈار ریجن کے گورنر وینیامین کوندراتیو نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ ڈرون کا ملبہ ایندھن کے ایک ٹینک سے ٹکرایا، اور 127 فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ادھر، یوکرین کے جنوبی شہر میکولائیف میں روسی میزائل حملے نے گھروں اور سول انفرااسٹرکچر کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے شعبہ سیاسی امور و امن کاری میں یورپ کے لیے سیکرٹری جنرل میروسلاو جینکا نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں روس کے حملوں سے انسانی نقصان بڑھتا جا رہا ہے۔ رواں ہفتے شہری علاقوں پر ڈرون اور میزائل حملوں میں حاملہ خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں فوری جنگ بندی عمل میں لانے اور تباہی کو روکنے کے لیے سفارتی راستہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ یوکرین کے لوگ تین سال اور چھ ماہ سے ناقابل تصور ہولناک حالات، اموات، تباہی اور بربادی کا سامنا کر...
    روس کی سب سے بڑی فضائی کمپنی ایروفلوٹ کو ایک شدید سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث پیر کے روز درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ہیکنگ کی اس کارروائی کی ذمہ داری یوکرین نواز گروپ ’سائلنٹ کراؤ‘ نے قبول کی، جو بیلاروسی گروپ ’سائبر پارٹیزنز‘ کے ساتھ مل کر کیا گیا حملہ بتایا گیا ہے۔ روس کے شیرمتیوو ایئرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب روسی عوام کی بڑی تعداد تعطیلات کے لیے سفر پر روانہ ہوتی ہے۔ کریملن نے اس حملے کو "تشویش ناک" قرار دیا ہے، جبکہ روسی حکام نے سائبر حملے کی فوجداری تحقیقات شروع کر دی ہیں۔...
    اقوام متحدہ:  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے  روس-یوکرین تنازعے پر ایک کھلا اجلاس منعقد کیا، جس میں اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گنگ شوانگ نے تمام فریقوں سے یوکرین بحران کے سیاسی حل کو فروغ دینے کے لیے مذاکرات کا رجحان برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ اس کے علاوہ، انھوں نے امریکی مندوب  کی چین پر بے بنیاد تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو سلامتی کونسل میں گزشتہ ہفتے کے دوران اپنے نامناسب رویے پر شرمندہ ہونا چاہیے۔ گنگ شوانگ نے کہا کہ چین روس اور یوکرین کے مابین حالیہ جنگی قیدیوں اور ہلاک شدہ فوجیوں کی لاشوں کے تبادلےسمیت انسانی مسائل پر مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کو قائم رکھیں، تقسیم کے بجائے سفارت کاری کی راہ پر چلیں اور تنازعات کا پرامن حل نکالنے کے عزم کی تجدید کریں۔پاکستان کی صدارت میں سلامتی کونسل کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سفیروں سے کہا کہ جب کشیدگی بڑھتی ہے اور ممالک کے باہمی اعتماد کو گزند پہنچتی ہے تو بات چیت، ثالثی اور مفاہمت ہی مسائل کے حل کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ آج ان ذرائع کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے جب غزہ سے یوکرین تک دنیا میں بہت سی جگہوں پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو/کیف( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر تنقید کے بعد ماسکو نے یوکرین پر میزائل اورڈرون کی بارش کر دی ، یوکرین میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق روس نے ایک اور بڑے حملے میں یوکرین پر مجموعی طور پر 741 میزائل داغے، جن میں 728 جنگی اور گمراہ کن ڈرونز، سات Kh-101،اسکندر، کے کروز میزائلز اور 6 کنڑل ہائپرسونک میزائلز شامل تھے، جو ایک ریکارڈ تعداد ہے۔روس کی وزارت دفاع نے بدھ کو بتایا ہے کہ روسی فورسز نے رات بھر یوکرین کے فوجی فضائی اڈوں کی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بناتے ہوئے ایک بڑا حملہ کیا ہے جس میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔بیان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرینی فوج نے اپنے حالیہ حملوں میں روس کے شہر کرسک میں روسی بحریہ کے نائب سربراہ میجر جنرل میخائل گڈکوف کو ہلاک کر دیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق میجر جنرل میخائل گڈکوف نے یوکرین کے خلاف جنگ میں بریگیڈ کی قیادت کی تھی۔ ان کے مارے جانے کی تصدیق مشرقی روسی علاقے کے گورنر اولیگ کوزیمیاکو نے کی۔ اس سے قبل غیر سرکاری روسی اور یوکرینی ٹیلی گرام چینلوں نے اطلاع دی تھی کہ یوکرین کی سرحد سے متصل کرسک میں میجر جنرل میخائل گڈکوف کو 10 فوجیوں سمیت ہلاک کیا گیا،جس میں سینئر افسران بھی شامل تھے۔ واضح رہے کہ یوکرین کے ہاتھوں مارے گئے روسی بحریہ کے نائب سربراہ سب سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )وائٹ ہاﺅس نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جاری شدید جنگ کے درمیان امریکا نے یوکرین کو کچھ ہتھیاروں کی فراہمی روک دی ہے وائٹ ہاﺅس کی نائب ترجمان اینا کیلی نے کہا کہ یہ فیصلہ امریکہ کے مفادات کو مقدم رکھنے کے لیے کیا گیا ہے. امریکی جریدے کے مطابق یہ فیصلہ امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے دیگر ممالک کو امریکی فوجی امداد اور تعاون‘ کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا فروری 2022 میں روسی حملے کے بعد امریکہ نے یوکرین کو اربوں ڈالر کی فوجی امداد بھیجی ہے جس کی وجہ سے ٹرمپ انتظامیہ میں کچھ لوگوں نے اس پر تشویش کا اظہار کیا کہ اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے حالیہ ڈرون حملے کے جواب میں کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک گھنٹے سے زائد طویل ٹیلیفونگ گفتگو ہوئی۔روسی حکام کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں یوکرین جنگ، ایران جوہری معاہدے اور پاکستان بھارت تنازع پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔(جاری ہے) ایک گھنٹے سے زائد طویل ٹیلیفونک گفتگو کے بعد ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئیبتایا کہ صدر پیوٹن نے بہت سختی سے کہا کہ وہ یوکرین کی جانب سے فضائی اڈوں پر ہونے والے حالیہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 جون 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے انہیں بتایا ہے کہ وہ یوکرین کی جانب سے روسی ایئر بیس پر بڑے پیمانے کے ڈرون حملوں کا جواب دینا چاہتے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اپنے روسی ہم منصب سے فون پر طویل گفتگو کی اور بعد میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ کہا، "دونوں نے یوکرین اور روسی ہوائی اڈوں پر حالیہ حملے کے بارے میں بات چیت کی۔" ٹرمپ نے کہا، "صدر پوٹن نے کہا، اور بہت سختی سے کہا کہ انہیں ایئر فیلڈز پر حالیہ حملے کا جواب دینا پڑے گا۔" یوکرین میں...
    ماسکو / واشنگٹن: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران واضح کیا ہے کہ یوکرین کی جانب سے روسی نیوکلیئر بمبار طیاروں اور پل پر حملوں کا جواب دینا ضروری ہوگا۔ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ اپنے چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے، اور یورپ میں دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ سب سے خونریز تنازعہ بن چکا ہے۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ یوکرین امن نہیں چاہتا اور اس کی قیادت ایک "دہشت گرد تنظیم" بن چکی ہے، جسے بیرونی طاقتوں کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے پل پر حملے کو عام شہریوں کے خلاف قرار دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی پیوٹن سے ایک گھنٹہ 15 منٹ...
    ماسکو / واشنگٹن(نیوز ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران واضح کیا ہے کہ یوکرین کی جانب سے روسی نیوکلیئر بمبار طیاروں اور پل پر حملوں کا جواب دینا ضروری ہوگا۔ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ اپنے چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے، اور یورپ میں دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ سب سے خونریز تنازعہ بن چکا ہے۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ یوکرین امن نہیں چاہتا اور اس کی قیادت ایک “دہشت گرد تنظیم” بن چکی ہے، جسے بیرونی طاقتوں کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے پل پر حملے کو عام شہریوں کے خلاف قرار دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی پیوٹن سے ایک گھنٹہ...
    کیف (اوصاف نیوز) عالمی خبر رساں ادارے روئٹر کے مطابق علاقائی حکام کا کہنا ہے کہ روسی حملوں میں شہر زاپوریزہیا میں 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق روس کی گولہ باری اور فضائی حملوں میں جنوب مشرقی یوکرین کے شہر زاپوریزہیا کے باہر پانچ افراد ہلاک ہوئے جبکہ سومی کے شمال مشرقی علاقے پر ڈرون حملے میں پیر کی صبح کم از کم چھ زخمی ہوئے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ ، علاقائی حکام کے مطابق ایوان فیدوروف نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر لکھا کہ اتوار کو دیر گئے زاپوریزہیا کے مشرق میں ترنوویٹ گاؤں کو نشانہ بنانے والے روسی گولہ باری کے واقعات میں 6 خواتین ہلاک ہوگئیں۔ ایک...
      بیجنگ () یوکرین کے غیر ملکی انٹیلی جنس چیف نے کہا کہ انہوں نے ان معلومات کی تصدیق کی ہے کہ چین نے روس کی 20 فوجی فیکٹریوں کو اہم مصنوعات فراہم کی جن میں دفاعی مینوفیکچرنگ کے لیے خصوصی کیمیائی مصنوعات، بارود اور دیگر اجزاء شامل ہیں۔منگل کے روز چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یوکرائن کے معاملے پر چین کا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے اور چین جنگ بندی اور امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل رہا ہے۔ چین نے کبھی بھی تنازع کے کسی فریق کو مہلک ہتھیار فراہم نہیں کیے اور فوجی و عوامی دوہری استعمال کی اشیاء...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ روس کی صدر ولادی میر پیوٹن کی مذاکرات کی تجویز فوری طور پر مان لے ۔ تاس نے ٹروتھ سوشل پر جاری امریکی صدر کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے یوکرین پر زور دیا ہے کہ وہ روسی صدر کی جانب سے اتوار کو پیش کی گئی براہ راست غیر مشروط بات چیت کی تجویز پر فوری رضامند ہو جائے۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ مجوزہ براہ راست مذاکرات کم از کم تنازعے کے فریقوں کی پوزیشن واضح کرنے میں مدد کریں گے اور یہ واضح ہو گا کہ دونوں ممالک کے درمیان ڈیل...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جسے دونوں رہنماؤں نے "انتہائی مفید اور دوستانہ" قرار دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ اردگان نے انہیں مستقبل میں ترکی کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے جبکہ وہ خود بھی جلد واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔ ترک صدر نے بھی ایکس (سابق ٹوئٹر) پر تصدیق کی کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو جامع اور مثبت رہی۔ ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے یوکرین جنگ کے خاتمے، شام کی صورتحال اور غزہ کے تنازع پر بات چیت کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری "فضول مگر خطرناک جنگ" کا فوری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مئی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ترک رہنما نے انہیں جلد از جلد ترکی آنے کی دعوت دی ہے اور وہ واشنگٹن بھی آئیں گے، لیکن یہ نہیں بتایا کہ یہ دورے کب ہوں گے۔ اردوآن نے بھی بعد میں ایکس پر ایک پوسٹ میں باہمی دعوت کی تصدیق کی۔ اردوآن نے کہا کہ آج میں نے اپنے دوست ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جو فون کال کی وہ بہت نتیجہ خیز، جامع اور مخلصانہ تھی۔ امریکہ اور یوکرین کے مابین قدرتی وسائل کے معاہدے پر دستخط شام کے معاملے پر انقرہ کے موقف اور ماسکو کے ساتھ اس کے تعلقات پر باہمی اختلافات کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 اپریل 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز یوکرین تنازعے سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا "امید ہے کہ" ایک معاہدہ "رواں ہفتے" ہی ہو جائے گا۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ معاہدہ کیا ہو گا اور اس میں کیا اہم نکات شامل ہو سکتے ہیں۔ امریکی صدر نے اس کا اعلان کرتے ہوئے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا: "امید ہے کہ روس اور یوکرین اس ہفتے ایک معاہدہ کر لیں گے۔ اس کے بعد دونوں ملک ترقی کی راہ پر گامزن امریکہ کے ساتھ بڑے کاروبار شروع کریں گے اور دولت کمائیں گے۔" ٹرمپ نے حال ہی میں کییف اور ماسکو پر زور...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کریں گے۔ واشنگٹن سے جاری کردہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیل کے بعد دونوں ممالک امریکا کے ساتھ بڑی تجارت کرنا شروع کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تجارت سے دونوں ممالک ترقی کریں گے اور دولت کمائیں گے۔ دوسری جانب یوکرین نے روس پر ایسٹر کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا تھا کہ انہوں نے ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی کرتے ہوئے اپنی افواج کو تمام فوجی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ Post Views: 1
    اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈیل کے بعد دونوں ممالک امریکا کے ساتھ بڑی تجارت کرنا شروع کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تجارت سے دونوں ممالک ترقی کریں گے اور دولت کمائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کریں گے۔ واشنگٹن سے جاری کردہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیل کے بعد دونوں ممالک امریکا کے ساتھ بڑی تجارت کرنا شروع کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تجارت سے دونوں ممالک ترقی کریں گے اور دولت کمائیں گے۔ دوسری جانب یوکرین نے روس پر ایسٹر کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ واضح...
    روس کے صدر ویلادیمیرپیوٹن نے ایسٹر کے موقع پر یوکرین میں یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، روس ہفتے کی شام 6 بجے سے اتوار کی شام تک یوکرین کے خلاف کوئی کارروائی نہی کرے گا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن نے ایسٹر کے موقع پر یوکرین میں جنگ بندی کا اعلان کیا اور اپنی فورسز کو ہفتے کی شام 6 بجے سے اتوار کی شام تک کارروائیاں ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حماس کا شکریہ کیوں ادا کیا؟ ولادیمیر پیوٹن نے روسی آرمی چیف ویلیری گیراسیموف سے کریملن میں ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ انسانی بنیاد پر روس اپنے طور پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ نے یوکرین کے شہر سومی پر روس کے میزائل حملے کی مذمت کی ہے جس میں دو بچوں سمیت 34 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔مسیحی مذہبی تہوار پام سنڈے کے موقع پر شہر کے مرکز میں کیے گئے اس حملے میں ایک مصروف سڑک کو نشانہ بنایا گیا جس میں رہائشی عمارتیں، ایک تعلیمی ادارہ اور شہریوں کی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ Tweet URL اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اس حملے کو انتہائی تشویشناک اور ہولناک قرار دیا ہے۔(جاری ہے) ان کا کہنا ہے، پام سنڈے کے دن اور مسیحیوں کے مقدس...
    کیف: یوکرین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ہفتے ایک اعلیٰ سطحی وفد کو واشنگٹن بھیج رہا ہے تاکہ امریکا کی جانب سے پیش کردہ معدنیات (منرلز) کے معاہدے پر مزید پیشرفت کی جا سکے۔ یوکرینی نائب وزیر اعظم یولیا سویریڈینکو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر کہا: "ہم منصوبوں کے انتخاب، قانونی فریم ورک اور طویل المدتی سرمایہ کاری کے طریقہ کار پر امریکا سے ہم آہنگی چاہتے ہیں۔" ذرائع کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکی انتظامیہ یوکرین سے اس کے مستقبل کے معدنی ذخائر سے حاصل ہونے والی آمدنی میں بڑا حصہ دینے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ یہ منصوبہ امداد کے بدلے حاصل کیے جانے والے مفادات کا حصہ ہے تاکہ امریکا...
    امن کے لئے بیٹھ کر انتظار نہیں کیا جا سکتا، اسے فعال طور پر حاصل کرنا ہو گا، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے دورہ روس کے دوران ” رشیا ٹوڈے “بین الاقوامی میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیا۔بد ھ کے روزانٹرویو کے دوران یوکرین بحران کو حل کرنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیش کردہ نئی تجویز اور روس -امریکہ رہنماوں کی ٹیلی فونک بات چیت کے حوالےسے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وانگ ای نے کہا کہ یوکرین بحران چار سال سے جاری ہے، جسے سرد جنگ کے بعد سب سے بڑا جغرفیائی تنازعہ قرار دیا گیا ہے۔ تنازعہ کے پہلے دن سے...
    سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والے مذاکرات میں روس اور یوکرین کے درمیان 2 اہم معاہدے طے پاگئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں نے بحیرہ اسود میں جہاز رانی کی آزادانہ آمد و رفت پر اتفاق کیا ہے، توانائی کی تنصیبات سمیت اہم انفرا اسٹرکچر کے تحفظ پر اتفاق ہوا ہے، ان معاہدوں کے باعث عالمی منڈیوں تک سامان کی رسائی میں مدد ملےگی۔ مزید پڑھیں: روس کے بعد یوکرین نے بھی 30 روزہ عارضی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق سعودی عرب میں کچھ حقیقی پیشرفت دیکھنے جا رہے ہیں، اس سے دونوں ممالک کے درمیان بحیرہ اسود میں جنگ بندی ہوگی، اور یوں ہم قدرتی طور پر مکمل جنگ بندی کی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ واحد شخص ہیں جو یوکرین جنگ ختم کرا سکتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ میں روسی صدر پیوٹن کو روک سکوں گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کو میرا سوا کوئی اور روک سکتا ہے! اور مجھے یقین ہے کہ میں انہیں روک سکوں گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان بہت سمجھداری سے بات چیت ہوئی ہے اور میں صرف اتنا چاہتا ہوں کہ قتل کو روکا جائے۔ امریکا کی ثالثی میں روس اور یوکرینی وفد کے درمیان سعودی عرب میں متوقع بات چیت کے آغاز سے ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
    نیو کراچی چھالیہ مارکیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان اور موقع پر موجود افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ مقتول سماجی کارکن اور فروٹ کا کام کرتا تھا جو کہ روز کی بنیاد پر شہریوں کے لیے افطاری کا اہتمام کرتا تھا۔ مقتول کے بیٹے اور رشتے داروں نے واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کا سراغ لگا کر انھیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے جبکہ واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے علاقے میں بھتہ طلب کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات اور دیگر جرائم کی وارداتوں پر پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔...
    روس کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین نے پہلے ہی روسی تیل کے ڈپو پر حملہ کر کے 3 سال پرانی جنگ میں توانائی کے مقامات پر مجوزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ ذاخارووا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی تجویز پیش کرنے والے امریکا پر منحصر ہے کہ وہ یوکرین سے اس کے اقدامات پر جواب طلب کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ کیف نے امریکی صدر کی تجویز کردہ جنگ بندی ختم کر دی ہے، اب سوال یہ ہے کہ امریکا اس معاملے کو کس طرح سنبھالتا ہے؟ روسی مقامی حکام کے مطابق جنوبی روس میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 20 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے یوکرین اور روس میں توانائی کے نظام پر حملے بند کرنے کے لیے دونوں ممالک اور امریکہ کی جانب سے کیے گئے اعلانات کا خیرمقدم کیا ہے۔سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ہر انداز میں جنگ بندی خوش آئند ہے لیکن اس سے یوکرین میں منصفانہ امن کی راہ ہموار ہونی چاہیے جس کی بنیاد اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور یوکرین کی علاقائی سالمیت کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر ہو۔انہوں نے یہ بات بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں کہی ہے جہاں وہ یورپی شراکت داروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس اور بات چیت کے لیے موجود...
    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر خصوصی بات کی۔ ترک صدر طیب اردوان کا امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان شام کی صورتحال سمیت ترکیہ اور امریکا تعلقات کے نئے دور میں تعاون سے متعلق گفتگو کی گئی۔ ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ شام میں استحکام کی بحالی کے لیے مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں، طیب اردوان نے ایف 16...
    ویب ڈیسک —  ترقی یافتہ صنعتی ممالک کے گروپ جی سیون کے وزرائے خارجہ ایک ایسے موقع پر کینیڈا میں اجلاس کر رہے ہیں جب امریکی صدر ٹرمپ نے کینیڈا پر ٹیرف کے نفاذ کے بعد یورپی گروپ کو 200 فی صد جوابی محصولات کی دھمکی دی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ روبیو نے سعودی عرب سے کینیڈا کے شہر کیوبک پہنچنے پر اپنی ہم منصب جولی سے ایک ایسے وقت میں ملاقات کی جب اس سے چند گھنٹے قبل صدر ٹرمپ نے کینیڈا کے اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف کا اطلاق کر دیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر یورپی یونین نے اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف کے خلاف امریکی وہسکی پر ٹیکس عائد کرنے سے پیچھے نہ ہٹے...
      یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ کی جانب سے 30 روزہ جنگ بندی کی تجویز پر روس کی جانب سے کوئی ’بامعنی‘ ردِعمل نہیں آیا، اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ یوکرین میں لڑائی جاری رکھنا چاہتا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ ’افسوس، ایک سے زیادہ دن گزرنے کے باوجود دنیا نے تاحال جنگ بندی کی تجویز پر رُوس کا کوئی معنی خیز جواب نہیں سُنا۔ انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’یہ ایک بات ایک بار پھر ظاہر کرتی ہے کہ رُوس جنگ کو مزید طُول دینے اور امن کو ہر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مارچ 2025ء) روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے خارجہ پالیسی کے اعلیٰ معاون نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے یوکرین جنگ کے لیے تجویز کردہ تیس روزہ فائر بندی سے یوکرینی افواج کو جنگ کے میدان میں انتہائی ضروری مہلت ملے گی۔ واشنگٹن میں ماسکو کے سابق سفیر یوری اُوشاکوف، جو خارجہ پالیسی کے اہم امور پر صدر پوٹن کی جانب سے موقف پیش کرتے ہیں، نے روسی سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ انہوں نے بدھ کے روز امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز سے یوکرین میں جنگ بندی پر روس کے موقف کا خاکہ پیش کرنے کے لیے بات چیت کی تھی۔ ُاشا کوف کا یہ بیان...
    کیف: روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر جوابی فضائی حملہ کر دیا۔ یوکرینی میئر کے مطابق، رات بھر کیف پر فضائی حملے جاری رہے، تاہم نقصان کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔ یہ حملہ یوکرین کی جانب سے پیر کی رات روس پر کیے گئے 300 سے زائد ڈرون حملوں کے جواب میں کیا گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق، یوکرین کے بھیجے گئے 91 ڈرونز ماسکو تک پہنچ گئے تھے، لیکن انہیں راستے میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ یوکرینی ڈرون حملے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد روس نے فوری ردعمل دیا اور کیف کو نشانہ بنایا۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب سعودی عرب کے...
    یوکرینی صدر نے تلخ کلامی پر ٹرمپ سے معافی مانگ لی،مندوب کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے اوول آفس میں تلخ کلامی پر ٹرمپ سے معافی مانگ لی۔امریکی صدر کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدرزیلنسکی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خط بھیج کر اوول آفس واقعہ پر معافی مانگ لی ہے۔ وائٹ ہاس میں ہوئے واقعہ کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے کہا تھا کہ زیلنسکی کو ہوش میں آنا پڑے گا،وہ شکر گزاری کے ساتھ مذاکرات کی میز پر نہ آئیں...
    امریکی اور یوکرینی صدور، ڈونلڈ ٹرمپ اور والدیمیر زیلنسکی کے درمیان حالیہ مکالمہ چند منٹوں پر مشتمل تھا لیکن اِس مکالمے سے شروع ہونے والا ’’مکالمہ‘‘ ختم ہونے میں نہیں آ رہا۔ شرکائے نشست کی گفتگو، الفاظ اور لب ولہجہ ہی نہیں، ’’بدن بولی‘‘ (Body Language) بھی دیدنی تھی۔ یہ اُس عوامیّت (Populism)کا عُریاں مظاہرہ تھا جس کی کرشمہ سازیاں اَب یورپ، امریکہ اور لاطینی امریکہ تک ہی محدود نہیں رہیں، ایشیا تک آن پہنچی ہیں۔ کوئی آٹھ دہائیاں قبل ہٹلر کے مشیر گوئبلز کے پاس صرف ریڈیو تھا جس کے ذریعے اُس نے ہٹلر کا ایک مسیحاصفت بت تراشا اور خلقِ خد کو اُس کے سحر میں مبتلا کردیا۔ آج بھی ’سامری کے بچھڑے‘ تخلیق کرنے کا فن، تشہیر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 مارچ 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زبردست دباؤ میں، جو روس یوکرین جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتے ہیں، صدر وولودیمیر کے لیے یہ بات انتہائی تکلیف دہ ہے کہ امریکہ کی جانب سے کییف کے لیے کوئی سکیورٹی ضمانت کے بغیر مذاکرات کی میز پر بیٹھنا پڑ رہا ہے، حالانکہ کییف کسی بھی امن معاہدے کے لیے اسے سب سے اہم قرار دیتا ہے۔ امریکہ: یوکرین کے لیے فوجی امداد روکنے کا حکم جاری گوکہ زیلنسکی بھی اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرنے والے ہیں، لیکن امریکیوں کے ساتھ بات چیت میں وہ کوئی رسمی کردار ادا نہیں...
    امریکا فی الوقت دنیا کی سب سے بڑی معیشت اور طاقتور ترین فوجی قوت ہے۔اسی لیے کہا گیا ہے کہ امریکا دنیا کے ہر ملک کا پڑوسی ہے۔جناب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت صدارت کے پہلے 40 سے کچھ اوپر دنوں میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ 20جنوری کو عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی انھوں نے یہ کہہ کر تلاطم برپا کر دیا کہ کینیڈا کو اپنی آزاد ریاستی حیثیت ختم کر کے امریکا کی ایک ریاست بن جانا چاہیے۔جناب ٹرمپ نے گرین لینڈ پر زورِ بازو سے قبضہ کرنے کا بھی عندیہ دیا ۔اس کے ساتھ ہی پانامہ کینال کو امریکی عملداری میں لینے کا بھی اعلان کیا۔یہ سب تو ہو ہی رہا تھا لیکن ٹرمپ اور پیوٹن کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مارچ 2025ء) برسلز میں بدھ کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ یورپی یونین کے 27 ممالک کے رہنما شامل ہوں گے۔ حالانکہ ہنگری نے کییف کی حمایت میں بیان کی توثیق کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس سے ان رہنماؤں کے اظہار یکجہتی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ امریکی مدد کے بغیر یورپ اپنا دفاع کیسے ممکن بنا پائے گا؟ یہ میٹنگ دفاعی پالیسی کے فیصلے کے ایک ڈرامائی پس منظر میں ہو رہی ہے۔ یورپ کو خدشہ ہے کہ یوکرین کے خلاف جنگ چھیڑنے والا روس یورپی یونین کے کسی دوسرے ملک پر اگلا حملہ کر سکتا ہے اور موجودہ سیاسی حالات میں...
    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی بحث کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امن کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ولادیمیر زیلنسکی سے تلخ کلامی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا یوکرین کی امداد روکنے کا فیصلہ یاد رہے کہ 28 فروری کا دن وائٹ ہاؤس میں امریکا اور یوکرین کے بیچ تعلقات کے لیے انتہائی اہم تھا لیکن دونوں ملکوں کے صدور کی ملاقات دیکھتے ہی دیکھتے تکرار میں بدل گئی تھی۔ امریکی صدر نے اپنے مہمان کی بے عزتی کا کوئی موقع نہیں چھوڑا تھا تاہم دوسری جانب زیلنکسی نے یہ جانتے ہوئے بھی کہ کوئی بھی ٹیڑھا جواب یوکرین اور روس کی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر  ولادی میر زیلنسکی کے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی تلخ کلامی سے متعلق بنائی گئی ایک اور اے آئی ویڈیو سامنے آگئی۔ گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر  زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں تلخ جملوں کو تبادلہ ہوا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر اس گرما گرمی سے متعلق اے آئی ویڈیوز کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنائی گئی ایک تازہ ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کے یوکرینی صدر  زیلنسکی ٹرمپ کے ہاتھ پکڑ رہے ہیں اور ہاتھا پائی کو بڑھاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بعد ازاں ٹرمپ اور زیلسنکی اپنی نشست سے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان حال ہی میں ہونے والی گرما گرمی کے بعد ان دونوں رہنماؤں کی ہاتھا پائی کی اے آئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر اور یوکرینی صدر کے درمیان انتہائی سخت لہجے میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ اس واقعے کے بعد اب ان دونوں شخصیات کی اے آئی کے ذریعے بنائی گئی مصنوعی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Geo News English (@geonewsdottv) ویڈیو میں زیلنسکی ٹرمپ کے ہاتھ پکڑ رہے ہیں اور ہاتھا پائی کو بڑھاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں امریکی اور یوکرینی صدر کو ایک...
    تلخ کلامی کے اثرات شروع؛ ٹرمپ نے یوکرین کیلئے تمام فوجی امداد روک دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے لیے تمام فوجی امداد روک دی۔ وائٹ ہاؤس عہدےدار کے مطابق صدرٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ان کی توجہ امن پر ہے ، ہمارے شراکت داروں کو بھی اس مقصد کے لیے پر عزم ہونےکی ضرورت ہے۔ وائٹ ہاؤس عہدےدار کا کہنا ہے کہ ہم اپنی امداد کو روک رہےہیں اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں ، تاکہ یقینی بنایا جائے کہ یہ کسی حل میں حصہ ڈال رہی ہے۔ اس سے قبل پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کو دھمکی...
    گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مابین وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تلخ کلامی کے بعد امریکا نے یوکرین کی امداد روکنے کا اعلان کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو دی جانے والی امریکی امداد روک دی ہے، تاہم وائٹ ہاؤس یا پینٹاگون کی طرف سے اس فیصلے پر تاحال کوئی باضابظہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی کوئی تفصیل فراہم کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: روس یوکرین جنگ بندی کے لیے برطانیہ اور فرانس کی تجویز کیا ہے؟ وائٹ ہاؤس ذرائع نے امداد...
    صحافی کے سوال پر زیلنسکی نے جواب دیا کہ میں اسے یوکرین کی شہریت دے سکتا ہوں، وہ ہمارے ملک کا شہری بن جائے پھر اس حوالے سے بات کرے کہ کسے یوکرین کا صدر ہونا چاہیے اور کسے نہیں، اس وقت اس کی بات میں دم ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے استعفے کا مطالبہ کرنے والے امریکی سینیٹر کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوول آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان گرما گرم جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد امریکی سینیٹر سین لنڈسے گراہم نے یوکرینی صدر سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی صدر کے ساتھ ہونے والی بحث کے بعد یوکرینی صدر نے...
    وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے خطوط کا انجام صرف باسکٹ ہی ہوگا، کوئی پڑھنے والا نہیں، عوام ذاتی مفادات پر مبنی اتحادوں کو خوب جانتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ روا رکھے گئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رویے سےسبق سیکھنا چاہیے۔ وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا امیر مقام نے سوات کے علاقے اسلام پور میں نادرا سینٹر کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران احمد خان نیازی کو ڈونلڈ ٹرمپ کے یوکرینی صدر کے ساتھ رویے سے سبق سیکھنا چاہیے۔ انہوں...
    امریکا میں موجود یوکرینی باشندوں کو زیلینسکی کو خراج تحسین، اجلاس مٰں پہنچنے پر شاندار استقبال۔ یہ بھی پڑھیں:کیا زیلینسکی کے نامناسب ’ڈریس‘ نے ٹرمپ کو پہلے ہی مشتعل کر دیا تھا؟ امریکا کے اوول آفس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی سربراہ ولادیمیر زیلینسکی کے درمیان ہوئی جھڑپ کے بعد وائٹ ہاؤس میں دعوت چھوڑ کر رخصت ہو جانے والے یوکرینی صدر جب امریکا ہی میں موجود اپنے ہم وطنوں کے درمیان پہنچے تو یوکرینی باشندوں نے اپنے صدر کا استقبال کھڑے ہو کر کیا، اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔   انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر کے طرز عمل کا ترکی بہ ترکی جواب دینے والے یوکرینی صدر کو یوکرینی عوام کی جانب سے سراہا جا رہا...
    کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے ساتھ ایک اہم شراکتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد یوکرین میں کمزور طبقات کی ہنگامی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ اس معاہدے کے تحت 49 ہزار 360 افراد مستفید ہوں گے، جبکہ اس کی مجموعی مالیت 5.154 ملین امریکی ڈالر ہے۔ یہ بھی پڑھیں سعودی عرب کا اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام کے حقوق اور جنگ بندی پر زور یہ معاہدہ ریاض میں منعقدہ چوتھے بین الاقوامی انسانی فورم کے موقع پر طے پایا، جس پر مرکز کے اسسٹنٹ سپروائزر برائے آپریشنز اور پروگرامز انجینیئر احمد بن علی البیز اور اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اینڈریو سابرٹن نے دستخط کیے۔...
    اخبار کے مطابق یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ ٹرمپ یوکرین کے حوالے سے اپنے موقف کو مزید سخت کر سکتے ہیں، جو کیف کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ زلینسکی کی حکمت عملی یہ بھی ہو سکتی ہے کہ وہ یورپی ممالک کو یہ اشارہ دیں کہ امریکہ پر انحصار کیے بغیر انہیں خود ہی روس کے خلاف مضبوط ہونا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعہ کو ایک انتہائی سخت اور غیر معمولی بحث دیکھنے میں آئی، امریکی اخبار ”واشنگٹن پوسٹ“ کے مطابق اس طرح کی گرما گرمی عام طور پر عالمی رہنماؤں کے درمیان بند دروازوں کے پیچھے ہوتی رہی ہے، مگر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں روس یوکرین جنگ سے متعلق گرما گرم بحث ہوئی۔ اسی دوران وائٹ ہاؤس میں یوکرین کی خاتون سفارتکار بھی بیٹھی تھیں جو دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بحث کے دوران کافی بے چین نظر آئیں جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ یوکرائنی سفارتکار اوکسانا مارکارووا کی ایک ویڈیو آن لائن گردش کر رہی ہے، جس میں وہ مایوسی کے ساتھ پریشان کن ردعمل ظاہر کرتی دکھائی دیں۔ ویڈیو میں اوکسانا مارکارووا کو اپنے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے شرمندہ ہوتے دکھایا گیا جو واضح طور پر دونوں رہنماؤں کے درمیان بحث کی وجہ سے ہوا۔...
    اپنے ایک انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب وائٹ ہاؤس میں پیش آنیوالے واقعے کیبعد فی الحال امریکی، روسی اور یوکرینی صدور کے درمیان سہ فریقی اجلاس کی منصوبہ بندی قبل از وقت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ "مارکو روبیو" نے کہا کہ یورپ روس کو کمزور کرنے کے لئے مزید جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار CNN کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مارکو روبیو نے کہا کہ میں نے اپنے ایک یورپی ہم منصب سے پوچھا کہ جنگ کے خاتمے کے حوالے سے آپ کا کیا منصوبہ ہے؟۔ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم 1 سال تک مزید جنگ جاری رکھنا چاہتے...
    واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مارچ 2025ء ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے ہم منصب زیلنسکی سے شدید تلخ کلامی کے بعد انہیں وائٹ ہاؤس سے چلتا کردیا، یوکرینی صدر نے بھی معافی مانگنے سے انکار کردیا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی موجود تھے کہ مکالمے کے دوران یوکرینی صدر نے کسی بات پر امریکی نائب صدر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ چیخیں مت‘، جس پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی ہم منصب زیلنسکی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور ڈونلڈ ٹرمپ غصے میں آگئے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ’جے ڈی وینس چیخ نہیں...
    وائٹ ہاؤس سے روانگی کے وقت یوکرینی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخ کلامی پر معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے کہا، "آج وائٹ ہاؤس میں جو کچھ ہوا وہ مناسب نہیں تھا، اور اگر ممکن بھی ہو تو میں دوبارہ وائٹ ہاؤس نہیں جاؤں گا۔"​ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخ کلامی کے بعد معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات میں تلخی پیدا ہو گئی تھی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان تکرار بھی ہوئی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے صدر زیلنسکی سے کہا کہ آپ کا ملک جنگ نہیں جیت رہا، آپ...
    خبررساں ایجنسی کے مطابق  یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران ہونے والی تلخ کلامی کے بعد معافی مانگنے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں جو ہوا وہ اچھا نہیں تھا، اگر ممکن ہو بھی جائے تو واپس وائٹ ہاؤس نہیں جاؤں گا۔ یہ بھی پڑھیے: یوکرینی صدر سے وائٹ ہاؤس میں جھڑپ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آگیا انہوں نے اعتراف کیا کہ یوکرین کے پاس اپنی زمین سے روس کو بے دخل کرنے کے لیے ہتھیار نہیں، امریکا کے بغیر ان کے ملک کے لیے روسی حملوں کا سامنا کرنا مشکل ہے۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا کے...
    ڈانٹ ڈپٹ کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرینی صدر کو وائٹ ہاؤس سے چلتا کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کی ڈانٹ ڈپٹ کے بعد یوکرین کے صدر زیلنسکی وائٹ ہاؤس کے کہنے پر وہاں سے روانہ ہوگئے۔ وائٹ ہاؤس میں عالمی سفارتی تاریخ کا انوکھا واقعہ پیش آیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کی یوکرینی صدر سے انتہائی سخت لہجے میں گفتگو ہوئی، دونوں نے یوکرینی صدر کو ڈانٹ دیا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، اس موقع پر میڈیا نمائندوں کے سامنے یوکرینی...
    ’اپنا منہ بند رکھو‘، ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر کے مابین زبانی جھڑپ کی ویڈیو وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین کے صدر ولادیمیرن زیلنسکی کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران دونوں رہنماؤں میں جھڑپ ہوگئی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے زیلنکسی سے کہا کہ نہیں آپ نے بہت باتیں کرلیں اب اپنا منہ بند رکھیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ہم نے اپنا فوجی سازوسامان نہ دیا ہوتا تو آپ کی جنگ 2 ہفتوں میں ختم ہوجاتی۔ انہوں نے زیلنسکی سے کہا کہ آپ لوگ یہ جنگ نہیں جیت سکتے اور...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کی جانب سے تلخ کلامی کے بعد یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی وائٹ ہاؤس کے کہنے پر وہاں سے روانہ ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ اور نائب صدر وینس نے یوکرینی صدر سے سخت لہجے میں گفتگو کی۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے زیلنسکی سے استفسار کیا کہ انہوں نے ابھی تک صدر ٹرمپ کا شکریہ کیوں ادا نہیں کیا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ زیلنسکی اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ امریکا کو احکامات دے سکیں اور انہیں بہت زیادہ بولنے سے گریز کرنا چاہیے۔ مزید پڑھیں:ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات تلخ...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات شدید تنازع کا شکار ہوگئی۔ دونوں رہنماؤں نے روس کے ساتھ جاری جنگ پر ایک دوسرے پر سخت الزامات عائد کیے جس سے یوکرین کی پوزیشن مزید کمزور ہوگئی ہے۔ امریکی صدر اور یوکرینی صدر کی ملاقات کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صدر ٹرمپ نے صدر زیلنسکی سے کہا کہ آپ کا جنگ نہیں جیت سکتے لیکن ہماری وجہ سے آپ اس جنگ سے نکل سکتے ہیں۔ اگر آپ کی فوج کے پاس ہمارا دیا ہوا فوجی سازوسامان نہیں ہوتا تو یہ جنگ 2 ہفتوں سے زیادہ نہیں چل سکتی تھی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 فروری ۔2025 )صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کی طرف سے یوکرین کیلئے مزید امریکی فوجی امداد کے وعدے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ یوکرین کامعدنیات کا معاہدہ ہی کیف کے لیے روس کے خلاف حفاظتی ضمانت ہے برطانوی وزیراعظم نے ٹرمپ کے عہدہ صدارت کی دوسری مدت کے آغاز کے بعد پہلی بار ان سے وائٹ ہاﺅس میں ملاقات کی ہے .(جاری ہے) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین میں امن فوج کی تعیناتی کی کسی بھی تجویز کو مسترد کر دیاہے انہوں نے گزشتہ روز کہا تھا کہ مغربی اشرافیہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان نئے مذاکرات میں خلل ڈالنے کی کوشش کر...
    ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے پہلے اجلاس میں کہا کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کی خواہش "شاید" روس کیساتھ جنگ کی وجہ تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت ناممکن ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ہاتھوں پر کیچڑ ملتے ہوئے کہا کہ نیٹو میں شمولیت، "آپ اسے بھول سکتے ہیں"۔ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے پہلے اجلاس میں کہا کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کی خواہش "شاید" روس کیساتھ جنگ کی وجہ تھی۔ واضح رہے یوکرائنی جنگ مارچ 2017 میں امریکی پروپیگنڈے اور یوکرین کو نیٹو میں شامل ہونے کی دعوت دینے کے وعدوں کے بعد شروع...
    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے صدر ولودو میر زیلنسکی امریکی معدنیات کے معاہدے پر دستخط کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور یوکرین ایک معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، جس کے تحت یوکرین اپنی زمینی معدنیات اور دیگر قدرتی وسائل تک امریکا کو رسائی دے گا۔ اس پیشرفت کا تعلق یوکرین کی روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور مزید امریکی امداد کی امید سے جوڑا جا رہا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر واشنگٹن آکر معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، اور یہ معاہدہ ایک ٹریلین ڈالر تک جا سکتا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق، امریکا...