2025-10-21@15:07:03 GMT
تلاش کی گنتی: 48325
«دلائل مکمل کرنے»:
(نئی خبر)
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی ہی فیصلہ کریں گے کہ کابینہ میں کن ارکان کو شامل کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح طور پر ہدایت دی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی مکمل طور پر آزاد ہیں اور اپنی مرضی سے کابینہ تشکیل دیں۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی ہی فیصلہ کریں گے کہ کابینہ میں کن ارکان کو شامل کرنا ہے ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو...
سکیورٹی خدشات کے باعث اورنج لائن ٹرین اور لاہور میٹرو کا روٹ محدود کردیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے مطابق لاہور میٹرو بس سروس ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک بند کر دی گئی ہے اور سروس اب صرف گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلائی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے بند روڈ اسٹیشن اور ملتان روڈ اسٹیشن کو بھی مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث میٹرو بس سروس اور اورینج لائن ٹرین کی جزوی بندش کا فیصلہ کیا گیا۔
سٹی 42 : محکمہ جیل خانہ جات کے ملازمین کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ پی پی ایس سی لاہور نے سروس کوٹہ کے تحت اسامیوں کیلئے اشتہاری جاری کردیا ۔ جاری کردہ مراسلہ کے مطابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل اور لیڈی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کا امتحان دینے والے جیل ملازمین کو 3 دن کی چھٹی دی جائے گی۔ مراسلے کے مطابق اسامیوں کیلئےدرخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ24جون مقرر کی گئی ہے۔ پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دیدی:عظمیٰ بخاری محکمہ جیل نے تمام جیلوں/دفاتر کے وارڈر گارڈ کواین او سی جاری کردیا۔ جیل وارڈرز نے نے مذکورہ اسامیوں کے لئے درخواست دی تھی۔ پی پی سی سی نے اسامیوں کیلئے تحریری امتحان18اکتوبر...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء نے ملاقات کی۔ملاقات میں پارٹی و سیاسی امور اورملکی حالات پر گفتگو ہوئی، امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان اور صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل خواجہ محمد منشا اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔مریم نواز شریف نے رانا محمد اقبال اور منشا اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔صوبائی وزرا رانا محمد اقبال اور منشا اللہ بٹ نے اظہار اعتماد پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا شکریہ اد اکیا، وزیر قانون پنجاب نے وزیراعلی مریم نواز شریف کے پرامن...
عدالت نے ملک ریاض کا مال آف اسلام آباد ضبط کرنے کا حکم دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات میں کراچی احتساب عدالت نے ملک ریاض کا مال آف اسلام آباد ضبط کرنے کی تحریری اجازت دےدی۔ کراچی احتساب عدالت میں نیب نے درخواست میں مؤقف اختیارکیاکہ ملزموں کےخلاف منی لانڈرنگ کی سیکشن 8 کےتحت ریفرنس زیرسماعت ہے۔ دوران تفتیش منی لانڈرنگ کےشواہد ملے ہیں۔ مال آف اسلام آباد کاپلاٹ دوہزارچودہ میں ایازخان اور وقاررفعت نےخریدا تھا ۔۔ تین سوپچیاسی ملین کامال آف اسلام آباد ملک ریاض کی فرنٹ کمپنیوں کاہے۔ درخواست میں بتایا گیا کہ ویکی ٹریڈنگ کمپنی ملک ریاض کے بھائی فرحت حسین اور بھتیجے وسیم...
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو اسلام آباد جانے کی تیاری کی ہدایت کردی۔ ڈی آئی خان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سی پیک روٹ آپ کے لیے ہے، اسلام آباد جانےکی تیاری کریں، ہم نے جمہوریت کی سیاست کرنی ہے، ہماری سیاست گالم گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نہیں ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی اہمیت اب ختم ہو چکی ہے، ہم عوام کی جمہوریت کےقائل ہیں، 2024کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، چوری کامینڈیٹ قبول نہیں، 2018 میں بھی مینڈیٹ چوری ہوا، اُس الیکشن کو کھبی نہیں مانا۔ سربراہ جے یوآئی کا کہنا تھا کہ...
خیبرپختونخوا کے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے چیف جسٹس پاکستان کے نام ایک باضابطہ خط لکھا ہے جس میں اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی و پیٹرن ان چیف عمران احمد خان نیازی سے ملاقات کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ وزیرِاعلیٰ نے وفاقی و صوبائی حکام سے بھی رجوع کیا خط کے مطابق وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور پنجاب کے سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو 15 اکتوبر 2025 کو ایک خط کے ذریعے ملاقات کے انتظامات کی درخواست کی تھی، جو متعلقہ حکام کو موصول بھی ہو چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’قائداعظم محمد علی جناح بانی پی ٹی آئی ہیں‘، سہیل آفریدی کی زبان پھسل گئی تاہم متعدد یاد دہانیوں اور رابطوں کے...
آئیسکو نے سالانہ پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم مینٹینس پروگرام شیڈول جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے سالانہ سسٹم مینٹیننس پروگرام کے تحت متعلقہ فیڈرز پر لئے جانے والے عارضی بجلی بندش شٹ ڈاؤ ن پروگرام کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق جی ایس او، کنسٹرکشن اور آپریشن ڈائریکٹوریٹ کے شٹ ڈاؤ ن کا آغاز 15 اکتوبر 2025 سے کردیا جائے گا۔ آئیسکو انتطامیہ اپنے معزز صارفین کو واضح کرتی ہے کہ سالانہ پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم مینٹیننس پروگرام بجلی کی بلا تعطل فراہمی خصوصا گرمیوں کے موسم میں یقینی بنانے، سسٹم پر اوور لوڈنگ، ٹرپنگ اور فالٹس پر قابو پانے اور ڈسٹری...
اعلامیے میں کہا گیا کہ ماڑی غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن کنواں تیل سے بھرپور زونز کو ہدف بنا کر کھودا گیا تھا، ٹیسٹنگ کے دوران کنویں سے 305 بیرل یومیہ تیل اور یومیہ 30 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماڑی انرجیز کی جانب سے سندھ کے علاقے ڈھرکی سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا گیا ہے۔ ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق دریافت ماڑی غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن ویل سے ہوئی ہے، ماڑی انرجیز، ماڑی ڈیویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز کی 100 فیصد حقوق کے ساتھ آپریٹر ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ماڑی غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن کنواں تیل سے بھرپور زونز...
وینزویلا میں سی آئی اے کے “خفیہ آپریشن” کی لاطینی امریکہ کی طرف سے مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کو وینزویلا میں “خفیہ کارروائیاں” کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ لاطینی امریکی ممالک کے متعدد سیاست دانوں اور بین الاقوامی تنظیموں نے امریکہ کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔ برازیل کے صدر لوئز اینا سیو لولا داسلوا نے کمیونسٹ پارٹی آف برازیل کی کانگریس میں کہا کہ وینزویلا کے عوام اپنی تقدیر کے مالک ہیں اور کسی بھی ملک کے صدر کو وینزویلا کے مستقبل میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ بولیویا کے صدر لیوس البرٹو کیٹاکورا نے...
اسلام ٹائمز: کانفرنس سے مولانا باقر زیدی، انجینئرز حسین موسوی، خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر آغا رضا پارسا، قمر عباس غدیری، رمضان انقلابی، مولانا مختار امامی، مولانا محمد علی جروار، عیسائی رہنما ڈاکٹر ڈینیل فیاض، سیدہ خوشبو عباس موسوی، فہد مہدی مہدوی و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ علم و عمل تحریک و اصغریہ خواتین کے زیر اہتمام شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے حیدرآباد کے بتول ہال میں ’سردار شھداءِ قدس و انقلاب اقصیٰ کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر مولانا سید باقر عباس زیدی، اصغریہ تحریک کے چیئرمین انجینئرز سید حسین موسوی، خانہ فرہنگ ایران حیدرآباد...
پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پوری دنیا غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہ رہی ہے، مگر ایک مذہبی جماعت نے ایسے وقت میں احتجاج کا اعلان کیا جب غزہ میں امن معاہدہ ہو چکا تھا۔ یہ بھی پڑھیے تحریک لبیک پاکستان جیسی متشدد جماعتوں کو کیسے ختم کیا جا سکتا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، جو کسی طور قابلِ قبول نہیں۔ ان کے مطابق، “پرتشدد احتجاج کرنے والے نہ ملک کے خیرخواہ ہو سکتے...
(ویب ڈیسک )وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت افغان مہاجرین کی واپسی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سوا تمام وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم آزاد کشمیر شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے قومی سطح کے اس اہم ترین اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی، تین صوبوں کے وزرائے اعلی، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ شریک ہیں۔ نادرا نے عوام کی پریشانی دور کردیا، فیس ختم کرنے کا اعلان اجلاس میں عسکری حکام اور وفاقی کابینہ کے ارکان بھی شریک ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اسلام آباد میں موجود ہونے کے باوجود شریک نہ ہوئے، اجلاس کا صرف ایک نکاتی ایجنڈا افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل پر...
آسٹریلیا کی 4 بار کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایری آرن ٹائٹمس نے محض 25 سال کی عمر میں تیراکی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی تیراکوں نے ورلڈ جونیئر سوئمنگ چیمپیئن شپ میں کئی ریکارڈ توڑ ڈالے یہ فیصلہ نہ صرف آسٹریلیا بلکہ عالمی کھیلوں کی دنیا کے لیے بھی حیران کن ثابت ہوا، کیونکہ وہ لاس اینجلس 2028 اولمپکس میں واپسی کا ارادہ رکھتی تھیں۔ شاندار کیریئر کا اختتام ٹائٹمس نے جمعرات کے روز اپنے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مشکل مگر خوشگوار فیصلہ ہے۔ میں نے تیراکی سے ہمیشہ محبت کی ہے، مگر زندگی میں کچھ چیزیں اب میرے لیے زیادہ اہم ہو گئی ہیں۔ وہ اپنے کیریئر...
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اکتوبر 2025ء ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ سپیشل پاور آف اٹارنی کے ذریعے ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا، درخواست میں وفاق اور پنجاب کے سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ سید علی بخاری کے ذریعے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ صوبائی کابینہ مشاورت کیلئے بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی ضروری ہے، عمران خان اس وقت سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں قید ہیں،...
سعودی عرب کے وزیرِ اطلاعات سلمان الدوسری نے جمعرات کے روز چینی اخبار ’پیپلز ڈیلی‘ کے صدر یو شاولیانگ اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا استقبال کیا۔ یہ ملاقات پیپلز ڈیلی کے ریاض میں نئے علاقائی دفتر کے افتتاح کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں سعودی عرب اور چین کے درمیان میڈیا تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں ڈیجیٹل میڈیا، خبروں کے تبادلے، پیشہ ورانہ تربیت اور مشترکہ پروڈکشن کے شعبے شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے سعودی تعلیمی اداروں میں چینی زبان کی تدریس کا آغاز دونوں فریقین نے سعودی وژن 2030 اور چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے درمیان باہمی ہم آہنگی کے پہلوؤں پر بھی گفتگو کی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس کے کچھ حصے بند کر دیے گئے ہیں۔ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے مطابق میٹرو بس سروس ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک بند کر دی گئی ہے، اور اب سروس صرف گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلائی جا رہی ہے۔اسی طرح اورنج لائن ٹرین کے بند روڈ اور ملتان روڈ اسٹیشن بھی مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام سکیورٹی خدشات کے باعث عارضی طور پر کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.07 فیصد ریکارڈ وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے اجلاس کے شرکاء کو ملک میں اشیائے ضروریہ کے موجودہ ذخائر اور فراہمی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے موجودہ فراہمی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے تاکہ عوام کو روزمرہ استعمال کی اشیاء کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ اہم حکومتی و صوبائی شخصیات کی شرکت...
جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کی سماعت کرنے والا ڈویژن بینچ تبدیل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کی سماعت کرنے والا ڈویژن بینچ تبدیل ہوگیا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست پر نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کرنے والا ڈویژن بینچ تبدیل ہوگیا ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے ساتھ جسٹس خادم حسین سومرو بینچ میں شامل کیے گئے ہیں، جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس...
لاہور:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے جمیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات ہوئی جس میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور قومی اتحاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ کسی بھی بے گناہ کے خلاف ہرگز کوئی کارروائی نہیں جائے گی اور بے گناہ کو رہا کیا جائے گا، کسی بھی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا اور شرپسندوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی قطعاً اجازت نہیں دی جا سکتی۔ قائد اعظم کے پاکستان میں شرپسند عناصر اور انتہاء پسندوں کی کوئی گنجائش...
سٹی42 : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں پی آئی اے کے کرایوں میں اضافے پر اراکین نے شدید برہمی کا اظہار کیا، شگفتہ جمعانی نے کہا میں نے پی آئی اے سے سفر کرنا چھوڑ دیا، اب افورڈ نہیں کر سکتی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے گورنمنٹ ایشورنسز کا اجلاس چیئرپرسن سینیٹر نزہت صادق کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں وزارتِ توانائی، مواصلات، اطلاعات اور پارلیمانی امور کے حکام نے شرکت کی۔ نادرا نے عوام کی پریشانی دور کردیا، فیس ختم کرنے کا اعلان اجلاس میں گیس کی فراہمی، ایل پی جی سلنڈرز کے معیار، اور موٹرویز پر زائد کرایوں کے معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پی...
دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںپروگرام دین و دنیا موضوع: آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے تخلیقی صلاحیتوں اور فقہی اثرات مہمان: حجہ الاسلام والمسلمین سید ضیغم رضوی میزبان: محمد سبطین علوی پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو موضوعات گفتگو: آرٹیفیشل انٹیلی جنس مرجعیت کی جگہ لے رہی ہے؟ اے آئی جوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو چھین رہی ہے؟ اے آئی کا استعمال اور فقہی احکام خلاصہ گفتگو: آرٹیفیشل انٹیلیجنس...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی، جان بولٹن پر خفیہ دفاعی معلومات افشا کرنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ جان بولٹن نے حساس سرکاری دستاویزات کو ذاتی ای میل اور چیٹ ایپلیکیشنز کے ذریعے منتقل کیا۔ رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2021 میں ایرانی حکومت سے وابستہ ہیکرز نے جان بولٹن کا ای میل اکاؤنٹ ہیک کر کے ان اہم معلومات تک رسائی حاصل کی۔ ایف بی آئی کے مطابق، بولٹن کے ترجمان نے اُس وقت تصدیق کی تھی کہ ان کا ای میل اکاؤنٹ ہیک ہو چکا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس میں خفیہ...
اسرائیلی افواج نے ایک اور روز رفح بارڈر کھولنے کی اجازت نہیں دی، جس کے باعث ٹرکوں پر لدی سیکڑوں ٹن امداد غزہ نہ پہنچ سکی۔ بارڈر کی بندش کے نتیجے میں مصر کی سرحد پر امدادی سامان سے بھرے ٹرکوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔ اقوام متحدہ اور مختلف امدادی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی بحران پر قابو پانے کے لیے رفح بارڈر کو فوری طور پر کھولا جائے۔ دوسری طرف، جنگ بندی کے چند ہی روز بعد اسرائیل ایک بار پھر دھمکیوں پر اُتر آیا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اگر حماس نے معاہدے کی شرائط پوری نہ کیں اور تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اور اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں عسکری قیادت، وفاقی کابینہ کے ارکان اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی قومی و داخلی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جارہا ہے، جب کہ سرحدی چیلنجز، امن و امان اور حالیہ دہشت گردانہ واقعات سے متعلق سیکورٹی اداروں کی بریفنگ بھی دی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے حالیہ دنوں میں افغانستان کی جانب سے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خوارج کے حملوں کے پس منظر میں یہ اجلاس طلب کیا تھا۔ اجلاس میں افغان طالبان کی جانب سے جارحانہ رویے، سرحدی خلاف ورزیوں اور...
اسلام آباد کی حدود میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے گئے۔ وفاقی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کے دوران مرکزی دفتر ٹی ایل پی رولر ایریا مری روڈ اٹھال چوک سیل کر دیا گیا۔ مدینہ ٹاون سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں واقع ٹی ایل پی آفس بھی سیل کر دیا گیا۔ مرکزی جامع مسجد و مدرسہ انوار مدینہ نئی آباد بھارہ کہو اور مرکزی جامع مسجد محلہ ٹیکری نئی آبادی بھارہ کہو سیل کر دی گئی۔ یوسی لیول دفتر ٹی ایل پی شاہ پور سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو بھی سیل کیا گیا۔ مسجد ممتاز قادری، گاؤں اٹھال، سملی ڈیم روڈ بھار کہو اور جامع مسجد سترہ میل مری روڈ بھارہ کہو...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل کی دیواروں نے ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے، اپنے دور حکومت میں ایک ہی وقت میں جلاد اور فرعون کا رول ادا کر رہے تھے۔ اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ماضی میں جس انتشاری جماعت کو موصوف دہشت گرد اور شدت پسند قرار دیتے تھے، اب اسی مذہبی جماعت کے لیے پارٹی کارکنوں کو احتجاج کی کال دے رہے ہیں، یوٹرن لینے اور بار بار موقف تبدیل کرنے پر ان کو شرم بھی نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کی فائنل کال کو پاکستان ریجیکٹ کر چکا ہے تو اب...
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی و داخلی سلامتی سے متعلق ایک اعلیٰ سطح اجلاس جاری ہے، جس میں عسکری قیادت، وفاقی کابینہ کے سینئر اراکین اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت سرحدی سیکیورٹی اور قومی سلامتی کے امور پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے یہ اجلاس افغان طالبان کی جانب سے حالیہ جارحیت کے تناظر میں طلب کیا تھا، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں کمی، مذاکرات پر اتفاق اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر...
---فائل فوٹو وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں 3 صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیرِ اعظم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان شریک ہوئے ہیں۔اجلاس میں نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا شریک نہیں ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں سیلاب کے سبب ہونے والے نقصانات، سیلاب متاثرین کی بحالی میں ہونے والی پیش رفت پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں گندم پالیسی پر بھی بات چیت ہو گی۔اجلاس میں افغان مہاجرین کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی...
فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کر دیا گیا۔نئے عدالتی حکم کے مطابق اب چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل ڈویژن بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔اس سے قبل چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس محمد اعظم خان اس ڈویژن بینچ کا حصہ تھے۔ جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم معطلسپریم کورٹ نے فریقین اور اٹارنی جنرل دفتر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔ ذرائع کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے سے متعلق کیس 21 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔اسلام آباد...
---فائل فوٹو ماڑی انرجیز کی جانب سے سندھ کے علاقے ڈھرکی سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا گیا ہے۔ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق دریافت ماڑی غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن ویل سے ہوئی ہے، ماڑی انرجیز، ماڑی ڈیویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز کی 100 فیصد حقوق کے ساتھ آپریٹر ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ماڑی غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن کنواں تیل سے بھرپور زونز کو ہدف بنا کر کھودا گیا تھا، ٹیسٹنگ کے دوران کنویں سے 305 بیرل یومیہ تیل اور یومیہ 30 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ماڑی انرجیز لمیٹڈ ایک مربوط ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنی ہے، کمپنی ڈھرکی میں ماڑی فیلڈ...
دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںپروگرام دین و دنیا موضوع: آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے تخلیقی صلاحیتوں اور فقہی اثرات مہمان: حجہ الاسلام والمسلمین سید ضیغم رضوی میزبان: محمد سبطین علوی پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو موضوعات گفتگو: آرٹیفیشل انٹیلی جنس مرجعیت کی جگہ لے رہی ہے؟ اے آئی جوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو چھین رہی ہے؟ اے آئی کا استعمال اور فقہی احکام خلاصہ گفتگو: آرٹیفیشل انٹیلیجنس...

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات، مذہبی ہم آہنگی، رواداری، بھائی چارے اور قومی اتحاد کے فروغ پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری، بھائی چارے اور قومی اتحاد کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ ملک میں پائیدار امن کے قیام اور سماجی ہم آہنگی کے لیے تمام مکاتبِ فکر کو باہمی تعاون اور مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ کسی بھی بے گناہ شخص کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی اور کسی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا تاہم شرپسند اور انتہاپسند عناصر سے...
قومی ایئر لائن، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی کراچی مسقط کی پرواز درمیان راستے سے واپس آگئی۔ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز نے فنی خرابی کے سبب واپس کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا ۔ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر باحفاظت لینڈنگ کی، جبکہ فلائٹ میں آنے والی خرابی کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اسلام آباد میں روٹی، نان کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ڈی سی کو پیر تک نان بائی ایسوسی ایشن سے ملاقات کرکے قیمتوں کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی جس میں صدر نان بائی ایسوسی ایشن سجاد عباسی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ ۔ جج کا کہنا تھا کہ روٹی کی قیمت کا پیر تک معاملہ حل نہ ہوا تو ڈپٹی کمشنر کو پیر کو بلائیں گے۔ عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو نانبائیوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع بھی کی جبکہ عدالت نے انتظامیہ کی جانب سے حراست میں لیے گئے دو نانبائیوں کو فوری رہا کرنے کا...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے امریکہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی کی اعلیٰ بحری اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کی ہیں ۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق انہوں نے امریکی ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی۔ نیول چیف نے امریکہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے صدر وائس ایڈمرل پیٹر اے گارون سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں پیشہ ورانہ امور، علاقائی سلامتی، ٹریننگ اور میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ سپر ٹیکس کیس؛ سپریم کورٹ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری انسانی بحران اور بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں تلاش کرنے اور انہیں نکالنے کا عمل سست روی کا شکار ہے۔ حماس کے مطابق، بہت سی لاشیں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تباہ ہونے والی زیرِ زمین سرنگوں اور ملبے تلے دفن ہیں، جن تک فوری رسائی ممکن نہیں۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، غزہ میں جنگ بندی اور امن معاہدے کے تحت حماس اب تک 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں بین الاقوامی ریڈ کراس کے حوالے کر چکی ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیر اعظم نے مطالبہ کیا ہے کہ حماس کو تمام یرغمالیوں کی باقیات واپس کرنا ہوں گی۔حماس کا کہنا ہے...
عالمی شہرت یافتہ یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن المعروف ’مسٹر بیسٹ‘ کی بالی ووڈ کے مایہ ناز فنکاروں شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ مسٹر بیسٹ نے یہ تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’ہیلو انڈیا، کیا ہم سب کو اکٹھے کچھ کرنا چاہیے؟‘۔ ان چاروں شخصیات کی ایک ساتھ موجودگی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔ مداحوں نے اس تصویر پر مختلف ردِعمل دیا ایک صارف نے لکھا کہ ’امبانی کے بعد صرف مسٹر بیسٹ ہی ہیں جنہوں نے تینوں خانز کو ایک فریم میں لا کھڑا کیا‘۔ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کرنیوالا بنچ تبدیل کردیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کےساتھ جسٹس خادم حسین سومرو بنچ میں شامل ہو گئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیاگیا۔ اس سے پہلے چیف جسٹس کیساتھ جسٹس اعظم خان نے سماعت کی تھی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا کیس 21اکتوبر کو مقررکردیاگیا. یادرہے کہ سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کوبحال کردیاتھا،سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر سماعت کا حکم دے رکھا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی شرکت سے...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت افغان مہاجرین کی واپسی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سوا تمام وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم آزاد کشمیر شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے قومی سطح کے اس اہم ترین اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی، تین صوبوں کے وزرائے اعلی، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ شریک ہیں۔ اجلاس میں عسکری حکام اور وفاقی کابینہ کے ارکان بھی شریک ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اسلام آباد میں موجود ہونے کے باوجود شریک نہ ہوئے۔ اجلاس کا صرف ایک نکاتی ایجنڈا افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل پر غور ہے، اجلاس میں اجلاس میں افغان مہاجرین کے حوالہ...

سندھ ہائیکورٹ: فردوس شمیم نقوی کو تحقیقات کے لیے طلبی کا معاملہ، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی سے رپورٹ طلب
سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو تحقیقات کے لیے طلب کیے جانے کے معاملے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) سے رپورٹ طلب کرلی۔ سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف این سی سی آئی اے کن الزامات پر تحقیقات کر رہی ہے؟ عدالت نے فردوس شمیم نقوی کی گرفتاری سے روکنے کے حکمِ امتناع میں توسیع کر دی۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی سمیت 550 افراد پر مقدمہ درج، کراچی میں کتنی گرفتاریاں ہوئیں؟ جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق سندھ ہائیکورٹ آئی جی اسلام آباد سے جواب طلب نہیں کر سکتی۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا پہلے ایف...
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ایشیا پیسیفک ریجن سے متحدہ عرب امارات نے جاپان کو شکست دے کر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ یو اے ای ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں رسائی حاصل کرنے والی آخری ٹیم ہے جس کے بعد تمام 20 ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ پاکستان، آسٹریلیا، بنگلا دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز ، نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ نمیبیا، زمبابوے، آئرلینڈ، کینیڈا، اٹلی، نیدرلینڈز، نیپال، عمان، امریکا اور یو اے ای بھی ٹی ٹوئنٹی...
پاکستان کے سینئر اداکار ایاز خان نے دبئی میں بھارتی کامیڈین و اداکار جانی لیور سے ملاقات کی، جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی پے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایاز خان نے جانی لیور کو روایتی سندھی اجرک بطور تحفہ پیش کی، جس کو بھارتی فنکار نے خوش اسلوبی سے قبول کیا۔ دونوں فنکار ملاقات کے دوران خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ ایاز خان نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ انہوں نے دبئی میں جانی لیور کے ساتھ پوڈکاسٹ ریکارڈ کیا، جہاں ہلکے پھلکے انداز میں بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کامیڈی سرحدوں کی قید نہیں ہوتی اور ہنسی انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔ View this post on...
واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیرِ قومی سلامتی جان بولٹن پر خفیہ دفاعی معلومات افشا کرنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ انصاف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جان بولٹن نے حساس دفاعی دستاویزات کو ذاتی ای میل اور چیٹ ایپس کے ذریعے منتقل کیا، جو قومی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ 2021 میں ایرانی ہیکرز نے جان بولٹن کے ای میل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر کے حساس معلومات چُرا لی تھیں۔ ایف بی آئی کے مطابق بولٹن کے نمائندے نے اس وقت بتایا تھا کہ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے، تاہم انہوں نے یہ تسلیم نہیں کیا کہ...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے جمیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات ہوئی جس میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور قومی اتحاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ کسی بھی بے گناہ کے خلاف ہرگز کوئی کارروائی نہیں جائے گی اور بے گناہ کو رہا کیا جائے گا، کسی بھی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا اور شرپسندوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ نادرا نے عوام کی پریشانی دور کردیا، فیس ختم کرنے کا اعلان محسن نقوی نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی قطعاً اجازت نہیں دی جا سکتی۔...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت افغانستان کے حوالے سے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے شرکت سے معذرت کرلی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباشریف کی زیرصدارت افغانستان کے حوالے سے اہم اجلاس جاری ہے، اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت اوروفاقی کابینہ کے ارکان شریک ہیں،اجلاس میں 3صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزادکشمیراور گلگت بلتستان شریک ہیں۔ مزید :
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان وائٹ بال سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق راولپنڈی میں جنرل انکلوژرز کی قیمت 400 روپے رکھی گئی ہے۔ پہلے ٹی 20 کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 800 روپے ہے جبکہ پریمیئم 700 اور فرسٹ کلاس کی ٹکٹ 600 روپے ہے۔ پی سی بی گیلری 1500، پلاٹینم باکس پر سیٹ کی قیمت 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ لاہور میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنرل انکلوژرز کی قیمت 400 روپے مقرر ہے۔ فرسٹ کلاس کی ٹکٹ 600، پریمیئم 700 اور وی آئی پی ٹکٹ 800 روپے میں دستیاب ہوں...
دائمی تناؤ دماغ کو دوبارہ پروگرام کرتا ہے جس سے دماغی صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ جریدے ’’ سائنس ایڈوانسز ‘‘کا حوالہ دیتے ہوئے نیو اٹلس کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کو اب یقین ہے کہ شوگر کا اضافہ ڈپریشن کے لیے ایک کنورٹر ہو سکتا ہے جو موڈ کی خرابیوں اور ان کے علاج کے طریقوں کو سمجھنے کے لیے ایک نئے نقطہ نظر کی نمائندگی کرتا ہے۔جنوبی کوریائی انسٹی ٹیوٹ فار بیسک سائنس کے سائنسدانوں نے معلوم کیا ہے کہ طویل تناؤ بدلتا ہے کہ کس طرح میڈل پریفرنٹل کورٹیکس (ایم پی ایف سی) میں پروٹین کو سیالک ایسڈ سے سجایا جاتا ہے۔ یہ ایک شوگر مالیکیول ہے جو نیوران کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ کابینہ کی تشکیل اور گورننس پر رہنمائی کیلئے بانی سے مشاورت ضروری ہے،درخواست میں وفاق اور پنجاب کے سیکرٹری داخلہ، آئی جی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایاگیاہے۔ مزید :
پاکستانی سینئر اداکار ایاز خان نے دبئی میں معروف بھارتی کامیڈین اور اداکار جانی لیور سے ملاقات کی، جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایاز خان نے جانی لیور کو روایتی سندھی اجرک پیش کی، جسے بھارتی فنکار نے خوش دلی سے قبول کیا، دونوں فنکار خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے۔ اپنے کیپشن میں ایاز خان نے لکھا کہ دبئی میں جانی لیور کے ساتھ پوڈکاسٹ کیا، ہلکے پھلکے انداز میں بات ہوئی، کامیڈی سرحدوں کی پابند نہیں ہوتی، ہنسی انسان کی ضرورت ہے۔ ویڈیو میں دونوں فنکاروں کو سندھی زبان میں بات کرتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور مسلم اسکالرز آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی، وزیر اعظم نے مذاہب، عقائد اور تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں رابطہ عالم اسلامی کے کردار کو سراہا۔وزیر اعظم شبہاز شریف نے پاکستان آمد پر سیکرٹری جنرل کو خیر مقدم کیا اور خوش آمدید کہا۔وزیر اعظم نے سیکرٹری جنرل کی مدبرانہ قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی عالمی سطح پر اسلام کے حقیقی تشخص کو فروغ دینے اور مسلم دنیا کے مشترکہ مقاصد کی وکالت کے حوالے سے انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاہب،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اکتوبر 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین جنگ پر بات کرنے کے لیے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ہنگری کے شہر بوڈاپیسٹ میں ملاقات کریں گے۔ البتہ انہوں نے اس ملاقات کی تاریخ کے بارے میں واضح معلومات فراہم نہیں کیں۔ پوٹن سے فون پر بات چیت کے بعد انہوں نے ٹروتھ سوشل پر لکھا: "میں نے ابھی ابھی روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ٹیلی فون پر اپنی بات چیت ختم کی ہے، اور یہ بہت نتیجہ خیز رہی ہے۔" ٹرمپ نے مزید کہا، "صدر پوٹن اور میں اس کے بعد ایک متفقہ مقام، بوڈاپیسٹ، ہنگری میں ملاقات کریں گے تاکہ یہ...
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں چین کے نائب وزیر خزانہ لیا من سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے اہم امور پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اصلاحات اور دوطرفہ تعاون کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اس موقع پر آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے کے بارے میں چینی ہم منصب کو آگاہ کیا اور اس معاہدے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔وزیر خزانہ نے حکومت پاکستان کے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے پر عالمی سطح پر ملنے والے اعتماد...
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے دورہ امریکا کے دوران جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون کے گورنر نوبومیتسو ہایاشی سے ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے نوبومیتسو ہایاشی سے ملاقات کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور تحفظ کو انتہائی اہمیت کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا، پاک جاپان تعاون کے دیگر ممکنہ شعبوں کو بھی مل کر تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور حکومت کے پائیدار معاشی استحکام اور اصلاحات کے عزم کو اجاگر کیا۔وزیر خزانہ نے ریکوڈک منصوبے کیلئے قرض دہندگان گروپ میں جے بی آئی سی کی شمولیت کو سراہا۔حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اس ملاقات سے جاپانی کاروباری...
بورٹنیکوف نے افغانستان میں دہشت گردی کے خطرات اور منشیات کی اسمگلنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے طالبان انٹیلی جنس کے ساتھ بھرپور تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ روسی حکام نے سیکیورٹی کمپنیوں کو داعش کی دراندازی اور دہشت گرد بھرتی کر کے افغانستان منتقل کرنے کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔ روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس کے سربراہ نے کہا ہے کہ داعش خراسان کی دہشت گرد بھرتی کر کے انہیں افغانستان منتقل کرنے کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس نیٹ ورک کو مضبوط کرنے میں غیر ملکی نجی ملٹری کمپنیاں ملوث ہیں۔ روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس کے سربراہ الیگزینڈر بورٹنیکوف نے ازبکستان کے شہر سمرقند میں ایک اجلاس میں کہا کہ افغانستان...
سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق مختلف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل تھے۔ وکیل اعجاز احمد زاہد کے دلائل مکمل درخواست گزاران کے وکیل اعجاز احمد زاہد نے تفصیلی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر میں اس وقت 10 ٹوبیکو کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:’ سگریٹ چھوڑ دیں‘، اردوان کی درخواست پر اطالوی وزیراعظم کا دلچسپ جواب ان کے مطابق ایک سگریٹ کی ڈبی جس کی قیمت 173 روپے ہے، اس پر 44 روپے ٹیکس عائد ہے، جبکہ 77...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے، جس میں عسکری قیادت بھی شریک ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں جاری اعلیٰ سطح کے اجلاس میں عسکری قیادت اور وفاقی کابینہ کے سینئر اراکین بھی موجود ہیں۔ اس اہم اجلاس میں قومی و داخلی سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے افغان طالبان کی جانب سے جارحیت اور موجودہ صورت حال کے تناظر میں آج اہم اجلاس طلب کیا تھا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد...
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مذہبی جماعت کے 30 سے زائد کارکنان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں 30 سے زئاد ملزمان کو پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے شناخت پریڈ کے لیے 14 دن کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کر لی۔ واضح رہے کہ مذہبی جماعت کے کارکنان کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن اور سنبل میں مقدمات درج ہیں۔
اسلام ٹائمز: روس کیخلاف مصروف جنگ یوکرینی صدر نے حالیہ دنوں میں "امریکی صدر کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹوماہاک میزائل بھیجنے کے لئے رضا مندی" پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ ان کی آمد کے چند منٹ بعد، ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ انہوں نے پیوٹن سے فون پر بات کی ہے اور جلد ہی بوڈاپاسٹ میں ملاقات کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ایک ایسے ملک کے دارالحکومت میں جو "روس کے علاوہ یورپی یونین میں یوکرین کے لیے سب سے کم دوستانہ ہے۔" خصوصی رپورٹ: ایکسیوس نیوز سائٹ نے پیوٹن کے ساتھ ٹرمپ کی غیر متوقع ٹیلیفونک گفتگو اور ہنگری میں ہونے والی ملاقات کو...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز ملا جلا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 538 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 983 پر پہنچ گیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 999 کی بلندی تک گیا جبکہ ایک لاکھ 63 ہزار 752 کی نچلی سطح تک بھی گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 444 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں واقع بچوں کا دوسرا بڑا سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے پر بند کر دیا گیا۔ اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال ایک ماہ سے زائد عرصے سے بند ہے جبکہ ایمرجنسی اور وارڈز کی سہولتیں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال کے 400 سے زائد ملازمین گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کے باعث اسپتال کی بیشتر سروسز بند کر دی گئی ہیں، اسپتال میں صرف او پی ڈی کام کر رہی ہے تاہم دیگر سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی آمد میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ اسپتال کی...
کراچی: گارڈن میں ایک گھر سے پھندا لگی لاش ملی ہے ۔ ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال کے مطابق عظیم پلازہ نیازی چوک کے قریب گھر سے پھندا لگی ایک شخص کی لاش ملنے کی اطلاع ملی، جہاں سے لاش کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ کامران ولد عزیز سے ہوئی ۔ پولیس کے مطابق اب تک کی تفتیش میں واقعہ بظاہر خودکشی کا لگ رہا ہے۔متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق گھریلو ومالی امورخودکشی کی وجہ ہوسکتے ہیں۔پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی فوڈ کمپنی نیسلے نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے دو برسوں میں عالمی سطح پر 16 ہزار ملازمین کو فارغ کرے گی۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدام آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) اور آٹومیشن سسٹم کو اپنانے، لاگت میں کمی، اور تنظیمی ڈھانچے کو جدید بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (AP) کے مطابق نیسلے کا کہنا ہے کہ کمپنی اپنے عالمی آپریشنز میں شیئرڈ سروسز، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور اے آئی پر مبنی خودکار نظام متعارف کروا رہی ہے تاکہ کام کے عمل کو زیادہ مؤثر اور تیز بنایا جا سکے۔ تاہم، اس تبدیلی کے نتیجے میں بڑی تعداد میں انسانی ملازمتیں ختم کر دی جائیں گی۔ کمپنی کے...
پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے موسمِ سرما کے نئے تدریسی اوقات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق یہ اوقات کار 16 اکتوبر 2025 سے 31 مارچ 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کے اسکولوں میں اچانک چھٹی، والدین اور طلبا کو مشکلات اس فیصلے کا مقصد طلبہ کو سرد موسم کی شدت سے محفوظ رکھنا اور تدریسی عمل کو مؤثر انداز میں جاری رکھنا ہے۔ سنگل شفٹ اسکولز کے اوقات نئے شیڈول کے تحت لڑکوں کے سنگل شفٹ اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 8:45 بجے سے دوپہر 2:45 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز کلاسز دوپہر 12:30 بجے ختم...
---فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس بلائيں گے۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں بات کرتے ہوئے اسد قیصر نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کی ترجیح امن ہے اور اس کے لیے تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ جنگ بندی خوش آئند ہے، امید ہے سعودی عرب یہ مسئلہ مذاکرات سے حل کروائے گا۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون کے گورنر نوبومیتسو ہایاشی سے ملاقات
---فائل فوٹو وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے دورۂ امریکا کے دوران جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون کے گورنر نوبومیتسو ہایاشی سے ملاقات کی۔وزیرِ خزانہ نے نوبومیتسو ہایاشی سے ملاقات کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور تحفظ کو انتہائی اہمیت کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا، پاک جاپان تعاون کے دیگر ممکنہ شعبوں کو بھی مل کر تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور حکومت کے پائیدار معاشی استحکام اور اصلاحات کے عزم کو اُجاگر کیا۔وزیرِ خزانہ نے ریکوڈک منصوبےکے لیے قرض دہندگان گروپ میں جے بی آئی سی کی شمولیت کو سراہا۔حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اس ملاقات سے جاپانی کاروباری حلقوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع...
سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال نارتھ ناظم آباد کے ملازمین کو 5 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر اسپتال قریباً بند ہو گیا ہے، جہاں اب صرف او پی ڈی جزوی طور پر چل رہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تنخواہیں بند ہونے کے باعث اسپتال کی بیشتر سروسز متاثر ہو چکی ہیں جبکہ 4 سو سے زائد ملازمین کو گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔ مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے 26 ہزار سے زائد پرائمری اسکولز بند، اساتذہ کا دھرنا جاری ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید احتجاج کیا ہے اور اسپتال کے مختلف شعبے بند کر دیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال کا نظرثانی شدہ بجٹ منظور ہو چکا ہے اور توقع ہے کہ...
ویب ڈیسک: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے قومی شناختی کارڈ برائے اوورسیز پاکستانی کی منسوخی پر عائد فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نادرا نے یہ سہولت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر فراہم کی ہے۔ نادرا کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انتقال شدہ شخص کے والدین، بہن بھائی یا شریک حیات اور اولاد اب بغیر کسی فیس کے این آئی سی او پی منسوخ کروا سکتے ہیں بشرطیکہ موت کی رجسٹریشن متعلقہ یونین کونسل یا پاکستانی سفارتخانے میں کرائی جا چکی ہو۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کیساتھ والد کو بھی پولیو قطرے پلا دیے نادرا کے مطابق یہ عمل نادرا کے قریبی مرکز یا...
اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈریپ کو میڈیکل ڈیوائسز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم drap WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس)مختلف میڈیکل ڈیوائسز پر پابندی سے متعلق معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا۔ عدالت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو پاکستان میڈیکل ڈیوائسز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کیا۔ درخواست گزار وکیل کے مطابق ڈریپ نے انٹرو ڈائگناسٹک (IVD) میڈیکل ڈیوائسز کی فروخت کو رجسٹریشن سے مشروط کر دیا ہے، جو خلافِ قانون ہے۔ درخواست گزار کے مطابق ڈریپ کے متنازعہ ایس...
کروڑوں روپے کے ویزا فراڈ میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کرکے متعدد پاسپورٹس اور دیگر دستاویزات برآمد کرلی گئیں۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے ایک کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے ویزا فراڈ میں ملوث بدنام زمانہ انسانی سمگلر کو گرفتار کرلیا۔ملزم رضوان عرف شاہ کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، جس کے قبضے سے متعدد جعلی دستاویزات اور پاسپورٹ بر آمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزم ایف آئی اے کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ملزم نے کینیڈا میں ملازمت کا جھانسا دے کر متعدد لوگوں سے کروڑوں روپے ہتھیائے۔ ملزم نے مہربان انٹرپرائز کے نام سے اسلام آباد میں جعلی کمپنی بنا رکھی تھی۔ ملزم نے شکایت کنندہ کو...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر فصل کی باقیات (پرالی) نہ جلانے اور جدید زرعی مشینری کے استعمال سے متعلق آگاہی مہم نے صوبے بھر میں تحریک کی شکل اختیار کر لی ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع کے کسانوں نے حکومتِ پنجاب کی جانب سے شروع کی گئی ماحول دوست مہم کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے نتیجے میں سموگ کی شدت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے پنجاب میں فصل جلانے کے رجحان میں کمی، کسانوں نے نئی تاریخ رقم کردی پہلی بار جدید زرعی مشینری کا بڑے پیمانے پر استعمال پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار، دھان کی کٹائی کے موسم میں کسانوں نے سوپر سیڈر، بیلر اور...
گلگت بلتستان میں منی لانڈرنگ کے ریفرنسز براہ راست ایف آئی اے کو بھجوائے جائینگے، اس حوالے سے معاہدہ طے پا گیا۔ ایف آئی اے اور گلگت بلتستان پولیس کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کردیے گئے۔ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈی جی اینٹی منی لانڈرنگ اکبر ناصر خان اور آئی جی گلگت بلتستان افضل محمود بٹ نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ ایم او یو کے تحت گلگت بلتستان پولیس منی لانڈرنگ سے متعلق تمام ریفرنسز براہ راست ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ ونگ کو بھجوائے گی۔ اس سلسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان پولیس کار لفٹنگ، اغوا، مالیاتی فراڈ اور دیگر سنگین جرائم...
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے امریکا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکا کی اعلیٰ بحری اور سول قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق نیول چیف کی امریکی ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ نیول چیف نے امریکا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اور یونیورسٹی کے صدر وائس ایڈمرل پیٹر اے گارون سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، پیشہ ورانہ تربیت اور میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے امریکی محکمہ خارجہ کا بھی دورہ کیا اور سیاسی وعسکری امور کے ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری سٹینلے ایل براؤن سے ملاقات کی۔ ایڈمرل نوید اشرف نے امریکی اسکالرز اور...
قومی ایئر لائن، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی کراچی مسقط کی پرواز درمیان راستے سے واپس آگئی۔ ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز نے فنی خرابی کے سبب واپس کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا ہے۔ ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر باحفاظت لینڈنگ ہو گئی ہے جبکہ فلائٹ میں آنے والی خرابی کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
حماس کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی میں وقت لگ سکتا ہے، کچھ لاشیں تباہ شدہ سرنگوں میں دفن ہیں۔ حماس کے مطابق متعدد لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، تمام لاشوں تک پہنچنے میں وقت درکار ہے۔ اپنے بیان میں حماس کا مزید کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی لاشیں نکالنے کے لیے آلات درکار ہیں۔ حماس کا مزید کہنا تھا کہ ملبہ ہٹانے والے آلات اسرائیلی پابندی کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔
ہالی وڈ کے معروف اداکار ٹام کروز اور کیوبن نژاد اداکارہ آنا دی آرمس نے اپنے مختصر لیکن چرچوں سے بھرپور رومانوی رشتے کا خاتمہ کر دیا ہے۔ دونوں اداکار تقریباً نو ماہ سے بھی کم عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے، تاہم اب انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹام کروز اور آنا ڈی آرماس کے درمیان تعلقات میں حالیہ دنوں میں کچھ تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، دونوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی دوستی اور پیشہ ورانہ تعلق کو نئی راہ پر آگے بڑھائیں گے۔ برطانوی جریدے دی سن کے مطابق، دونوں فنکاروں کے درمیان گزشتہ نو ماہ سے گہری قربت تھی، تاہم اب انہوں نے ایک دوسرے کے لیے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان طالبان کی جانب سے جارحیت پر وزیراعظم شہباز شریف نے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مغربی سرحد پر افغان طالبان کی جارحیت کے تناظر میں وزیراعظم شہبازشریف نے ملکی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس بلایا ہے، جس میں قومی سیاسی قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور افغانستان کےساتھ جاری کشیدگی پرغورکیا جائے گا، اس کے علاوہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی فوری واپسی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن پر فردجرم عائد کر دی گئی۔ امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ جان بولٹن پر خفیہ دفاعی معلومات منتقل کرنے کا الزام ہے، بولٹن نے حساس دستاویزات ذاتی ای میل اور چیٹ ایپس پر بھیجیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بولٹن نے اپنی روزانہ کی نوٹ بندی کی معلومات اپنے دو رشتہ داروں کے ساتھ شیئر کی، جن میں سرکاری اجلاسوں سے حاصل کردہ معلومات، غیر ملکی رہنماؤں سے بات چیت اور انٹیلی جنس بریفنگز شامل تھیں۔ ان معلومات کو بولٹن نے اپنی کتاب کے لیے استعمال کرنے کے ارادے سے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ شیئر کیا، اور انہیں...
محکمہ موسمیات نے ملک میں غیر معمولی یا ریکارڈ توڑ سردی کی سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ سائنسی اعداد و شمار اور موسمیاتی رجحانات ایسی کسی پیش گوئی کی تائید نہیں کرتے۔ ترجمان کے مطابق، سمندری سطح کے درجہ حرارت اور لا نینا (La Niña) کے اثرات کا تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ ملک بھر، بشمول سندھ، میں موسمِ سرما کی شدت اعتدال پسند رہے گی۔ مزید پڑھیں: دھند، بارش اور برفباری، سردی نے ملک میں ڈیرے جما لیے محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ دسمبر سے فروری تک کے موسمِ سرما کی پیش گوئیاں عالمی موسمیاتی تنظیم (WMO) کے تعاون سے تیار کردہ سسٹمز کے ذریعے کی جاتی ہیں۔...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء نے ملاقات کی،ملاقات میں پارٹی امور، سیاسی امور اورملکی حالات پر گفتگو ہوئی، امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان اور صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت پر خیرمقدم کیامریم نواز نے رانا محمد اقبال اور منشاء اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیاوزیراعلیٰ مریم نواز نے فیکٹری ورکرز اور مزدوروں کی رجسٹریشن میں شفافیت کی ہدایت کی ،صوبائی وزیر محنت کو مقررہ کردہ اجرات کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ شہریوں کے جان...
ویب ڈیسک: اسلام آباد اور لاہور میں اورنج لائن ٹرین عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر مختلف مقامات پر راستوں کی بندش کے باعث اورنج لائن ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کی گئی ہے یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے دہشت گردی اور امن عامہ کے خدشات کے پیش نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے،پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہو گی۔ مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہفتہ 18 اکتوبر تک کیا گیا،دفعہ 144 کے تحت چار...
راولپنڈی( نیوزڈیسک) امیر البحرل ایڈمرل نوید اشرف نے امریکا کا دورہ کیا جہاں امریکی بحریہ اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں جن سے دفاعی تعاون کو فروغ ملے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ نے اپنے دورہ امریکا میں امریکی ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ امیر البحر نے امریکہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اور یونیورسٹی کے صدر وائس ایڈمرل پیٹر اے گارون سے ملاقات کی، ملاقاتوں کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، پیشہ ورانہ تربیت اور میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے امریکی محکمہ خارجہ کا...
---فائل فوٹو قومی ایئر لائن، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی کراچی مسقط کی پرواز درمیان راستے سے واپس آگئی۔ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز نے فنی خرابی کے سبب واپس کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا ہے۔ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر باحفاظت لینڈنگ ہو گئی ہے جبکہ فلائٹ میں آنے والی خرابی کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف جوا اور سٹے بازی سے متعلق غیر قانونی آن لائن ایپس کی تشہیر کے الزامات پر قانونی شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رجب بٹ کو گرفتار کرکے پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، کیونکہ وہ تفتیشی اداروں کے بارہا طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہیں ہو رہے۔ سینئیر صحافی منیب فاروق کے مطابق رجب بٹ کے خلاف ایک وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جس کے تحت ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جا سکتے ہیں، جائیداد ضبط کی جا سکتی ہے اور پاسپورٹ بلاک کیے جانے کے امکانات بھی موجود ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، رجب بٹ پر الزام ہے...
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کی اعلیٰ قیادت سمیت مختلف دفاعی و سول حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، ایڈمرل نوید اشرف نے امریکی ڈپٹی چیف آف نیول آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں پیشہ ورانہ تعاون، علاقائی سلامتی کی صورتِحال، میری ٹائم ٹریننگ اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: پاک بحریہ کی پنجاب اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری دورے کے دوران نیول چیف نے امریکا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ...
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی کانگریس کے رکن اور فنانشل سروسز کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات،،، پاک امریکہ معاشی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا ،، دو طرفہ ملاقات میں پاک امریکہ اقتصادی اور مالیاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی،، ملاقات میں خاص طور پر مالیاتی خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن، نئی معیشت کی ترقی، معدنیات کے شعبے میں شراکت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں وسیع تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ،، دونوں فریقوں نے پائیدار معاشی ترقی اور اختراعات پر مبنی شراکت داری کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
برطانوی ماہرینِ غذائیت نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ کیوی، رائی کی روٹی اور دیگر مخصوص غذائی سپلیمنٹس قبض کے مستقل مسئلے کو دواؤں کے بغیر بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ یہ رہنما اصول برٹش ڈائیٹٹک ایسوسی ایشن نے جاری کیے ہیں، جن کا مقصد قبض کے علاج کے لیے غذائیت پر مبنی طریقہ کار کو فروغ دینا ہے، نہ کہ محض ادویات پر انحصار کرنا۔ تحقیق کی سربراہ، ڈاکٹر ایرینی ڈیمیڈی (Eirini Dimidi) جو کنگز کالج لندن سے وابستہ ہیں، کا کہنا ہے: ہم چاہتے ہیں کہ قبض میں مبتلا افراد خود کو مضبوط محسوس کریں، سائنسی بنیادوں پر معلومات حاصل کریں اور اپنی زندگی کے معیار کو بہتر بنائیں۔ تحقیق میں کیا بتایا گیا؟...