2025-12-07@03:10:18 GMT
تلاش کی گنتی: 10575

«اس واردات»:

(نئی خبر)
    پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں آج اور کل بارش کا امکان ہے۔ تمام اضلاع کو پیشگی اقدامات کے لیے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے، پشاور سمیت جنوبی و وسطی اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کمزور مکانات و کھمبوں کو نقصان کا خدشہ ہے، ضلعی انتظامیہ کو نکاسی آب کی صفائی اور احتیاطی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق کا شتکار فصلیں اور مال مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کریں، خراب موسم میں غیرضروری سفر سے گریز کیا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو نویں بار اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرنے سے جیل حکام نے ایک بار پھر روک دیا۔عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے ہفتوں کی کوشش کے بعد منگل کو پارٹی بانی سے جیل میں ملاقات کی تھی، جبکہ وزیر اعلیٰ آفریدی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی آج ملاقات طے تھی۔ عمران خان سے ان کی ہمشیرہ کی ملاقات اس وقت ہوئی جب عمران کی صحت کے حوالے سے مقامی اور غیر ملکی میڈیا میں افواہیں گردش کر رہی تھیں، حالانکہ حکومت اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے سابق وزیر اعظم کی صحت کو اچھا قرار دیا تھا۔تاہم، ان قیاس آرائیوں کو...
    کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی اطلاع پر کے ایم سی کے 6 فائر ٹینڈرز روانہ ہوگئے ہیں۔
    تین صوبوں کو حق دیا جارہا ہے مگر ہمارا صوبہ محروم ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)وزیراعلی سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے سوا تین صوبوں کو ان کا حق دیا جارہا ہے مگر افسوس ہمارا صوبہ اس حق سے محروم ہے، بیرسٹر گوہر کے ہاتھ میں ہوتا تو میری ملاقات پہلے ہوجاتی اور بانی پی ٹی آئی بھی ایک ماہ قید تنہائی میں نہ رہتے۔اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ این ایف سی میٹنگ کے بعد اب یہاں آیا ہوں، میٹنگ میں اپنا مدعا رکھا ہے، 25ویں ترمیم کے بعد قبائلی اضلاع...
    پنجاب حکومت نے عوامی مقامات پر گندگی پھیلانے والوں کے خلاف جرمانے نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس کا محور ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام کی پیش رفت تھی۔ مزید پڑھیں: مریم نواز کا ’ستھرا پنجاب‘ کے ورکرز کو راشن کارڈ دینے کا اعلان اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ صفائی سے متعلق حکومتی اقدامات کو صوبے بھر کے شہری مثبت انداز میں سراہ رہے ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گاڑیوں کی نگرانی کے لیے وہیکل ٹریکنگ سسٹم فعال ہے جبکہ کوڑا منتقل کرنے والے کنٹینرز کی لائیو مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔ تنخواہوں اور دیگر مالی ادائیگیوں کو شفاف بنانے کے...
    اسلام آباد کے حساس ترین مقام سیکریٹریٹ چوک میں تیز رفتار لینڈ کروزر کی ٹکر سے ایک اور ہولناک حادثہ پیش آیا ہے، حادثے کے بعد شہری خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق سفید رنگ کی لینڈ کروزر اچانک بے قابو ہوئی اور سامنے کھڑی گاڑی سے جا ٹکرائی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کردیا اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ مسلسل حادثات نے دارالحکومت کے شہریوں میں خوف اور غم و غصہ بڑھا دیا گزشتہ چند روز سے لینڈ کروزرز کی تیز رفتاری اور قانون شکنی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس نے شہریوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک کے باقی تین صوبوں کو ان کے جائز حقوق دیے جا رہے ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ ان کا اپنا صوبہ اس سے محروم ہے۔ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ کہاکہ اگر بیرسٹر گوہر کے ہاتھ میں ملاقات کا معاملہ ہوتا تو وہ عمران خان سے پہلے ملاقات کر لیتے اور بانی ایک ماہ تک تنہائی میں قید نہ رہتے۔ مزید پڑھیں: عمران خان سے ملاقات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا سہیل آفریدی نے بتایا کہ وہ این ایف سی اجلاس کے بعد یہاں پہنچے ہیں اور اجلاس میں خیبرپختونخوا کے مؤقف کو پیش کیا۔ انہوں...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچے، تاہم پولیس نے انہیں جیل میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ جیل کے قریب داہگل چیک پوسٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ این ایف سی اجلاس سے سیدھا یہاں آئے ہیں اور اجلاس میں خیبر پختونخوا کے مؤقف کو بھرپور طریقے سے پیش کیا۔ سہیل آفریدی کے مطابق اجلاس میں انہوں نے واضح کیاکہ 25ویں آئینی ترمیم کے بعد قبائلی علاقوں کو ضم تو کردیا گیا، مگر ان اضلاع کا مالی حصہ آج تک خیبر پختونخوا کو نہیں دیا گیا، جو آئین کے خلاف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں یہ طے پایا...
    حکومت کی برطانیہ کو شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) حکومت پاکستان نے برطانیہ کو شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی باضابطہ درخواست کردی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی اہم ملاقات ہوئی، پاک برطانیہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی فوری طور پر پاکستان کے حوالے کرنے سے متعلق گفتگو کی گئی، محسن نقوی نے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں اس...
    علی ساہی:   پنجاب میں ٹریفک قوانین پر سختی کے بعد حادثات کی شرح میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔ گزشتہ سات روز کے دوران جان لیوا حادثات میں 70 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ 27 اضلاع میں ایک بھی مہلک حادثہ رپورٹ نہیں ہوا۔ پنجاب میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔ ریسکیو اور کنٹرول روم کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سات دنوں میں جان لیوا ٹریفک حادثات میں 70 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔ شہری علاقوں میں بھی قابلِ ذکر بہتری دیکھی گئی، جہاں مہلک حادثات کی تعداد 7 روز میں کم ہو کر صرف 17 رہ گئی ہے۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50...
    وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب سے بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دے دی پندرہ رکنی سٹیرنگ کمیٹی کی چیئرپرسن سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو مقرر کیاگیا سابق رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا سٹیرنگ کمیٹی کے شریک چیئرمین ہوں گے، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا سکول ایجوکیشن، سرمایہ کاری و کامرس، صنعت و تجارت، سوشل ویلفیئر و بیت المال اور ہنرمندی و چھوٹے کاروبار کی ترقی کے صوبائی وزرا کمیٹی کے ارکان ہوں گے داخلہ، محنت و افرادی، سکول ایجوکیشن، صنعت و تجارت، سوشل ویلفیئر، سکل ڈویلپمنٹ اینڈ اینٹرپرینیور کی وزارتوں کے صوبائی سیکریٹری، چیئرمین پی ٹی آئی بی اور ڈی آئی جی پولیس بھی کمیٹی کے ارکان ہوں گے کمیٹی تمام...
    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی زاہد بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں 25 سال بعد بسنت کی خوشیاں واپس آئیں، لیکن اب یہ خوشی محفوظ اور سخت قوانین کے تحت منائی جائے گی۔ عظمٰی زاہد بخاری نے واضح کیا کہ اب بسنت صرف خوشی کا تیوہار ہے اور کسی کو قانون توڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خونی ڈور کا دھندہ ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا گیا ہے اور 18 سال سے کم عمر بچے اب پتنگ نہیں اُڑا سکتے۔ ڈور بنانے اور بیچنے والوں کی رجسٹریشن لازمی کر دی گئی ہے اور ہر ڈور پر QR کوڈ کے ساتھ شناخت ہوگی۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں 25 سال بعد پتنگ بازی کی مشروط اجازت، بسنت...
    راولپنڈی(ویب ڈیسک )ضلع راولپنڈی میں نومبر کے دوران آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں ریسکیو 1122 کو مجموعی طور پر 116 مختلف واقعات رپورٹ ہوئے۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف آگ پر قابو پایا بلکہ قیمتی جانوں اور کروڑوں روپے کے ممکنہ نقصان کو بھی بچایا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کے واقعات کی بنیادی وجوہات میں شارٹ سرکٹ ، گیس لیکج اور لاپرواہی کے واقعات شامل ہیں ۔ترجمان ریسکیو کے مطابق راولپنڈی میں نومبر کے مہینے کے دوران ریسکیو 1122 کو آگ لگنے کے 116 واقعات موصول ہوئے ۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور پیشہ ورانہ انداز میں امدادی کارروائیاں انجام دیں...
    ازبکستان نے علاقائی روابط اور نئی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنے پر این ایل سی کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بہترین کارکردگی کے بعد دیگر ممالک بھی نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) کی خدمات کےمعترف ہوئے ہیں۔ بہترین کارکردگی پر ازبکستان میں این ایل سی کو سال کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی کمپنی کا ایوارڈ حاصل ہوا۔ ایوارڈ "بزنس مواقع اور بین الاقوامی کامیابی ایوارڈ 2025" کے موضوع پر تاشقند میں کانفرنس کے دوران دیا گیا۔ تقریب میں ازبکستان کے سینئر حکام، چیمبرز آف کامرس اور پاکستان کے سفارتی مشن کے اراکین نے شرکت کی۔ این ایل سی نے مئی 2023 میں ازبکستان کیلئے درآمدی و برآمدی سامان کی ترسیل...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت این ایف سی اجلاس کی تیاری کے لئے اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو این ایف سی سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی، این ایف سی سے متعلق صوبے کے مالی اور آئینی حقوق پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، صوبے کے حقوق کے حصول کے لئے ہر فورم پر بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ این ایف سی اجلاس میں خیبر پختونخوا کے مفادات کے بھرپور اور مؤثر دفاع کا فیصلہ کیا گیا، سابق فاٹا کا انتظامی انضمام ہو چکا ہے مگر مالی انضمام اب تک نہیں ہوا، این...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے بدھ کے روز بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی گرفتار چیف آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو بغاوت اور دیگر الزامات کے مقدمے سے بری کر دیا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ کراچی میں اُن پر سکیورٹی اداروں پر الزامات لگا کر عوام کو اکسانے کے الزام میں درج کیا گیا تھا۔ تاہم موجودہ مقدمے میں بریت کے باوجود، بی وائی سی کی رہنما (جو اس وقت کوئٹہ کی جیل میں قید ہیں) ان کے خلاف متعدد دیگر مقدمات زیرِ التوا ہونے کی وجہ سے بدستور حراست میں رہیں گی۔ اے ٹی سی نمبر 5 نے مشاہدہ کیا کہ مدعی نے ایف آئی...
    متحدہ عرب امارات کے 5 ہوائی اڈوں کے انتظام پر مامور ابوظہبی ایئرپورٹس نے اعلان کیا ہے کہ ایئرسیال نے لاہور اور اسلام آباد کے لیے اپنی براہِ راست پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پیش رفت جس سے متحدہ عرب امارات میں مقیم بڑی پاکستانی کمیونٹی کے لیے سفر مزید آسان ہو جائے گا۔ ایئرسیال ابوظہبی کے زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاہور کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں اوردارالحکومت اسلام آباد کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں چلائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور متحدہ عرب امارات مزید 2 ایئرلائنز کی پروازیں شروع کرنے پر متفق ابوظہبی ایئرپورٹس کے مطابق یہ نئے روٹس پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط ہوتے اقتصادی و سماجی روابط کی علامت ہیں۔...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) کمانڈر رائل سعودی فورسز  نے گزشتہ روز جی ایچ کیو دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود نے فیلڈ مارشل سے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی پر گفتگو کی گئی۔ پاک سعودی دفاعی تعاون بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دیرینہ اور برادرانہ عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ سعودی کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ سعودی کمانڈر نے پاکستان کے علاقائی امن و استحکام میں مثبت کردار کی تعریف کی کمانڈر رائل سعودی فورسز کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جبکہ کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے بھی...
    خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ موجود ہے، سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ موجود ہے۔نجی ٹی وی چینل میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ جو فیصلے اس نظام میں کئے گئے وہ دھونس پر مبنی ہے۔ عمران خان سے ملاقات نہ کروانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اگر آج بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہیں کروائی جاتی تو یہ خلافِ آئین ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے...
    پیرس میں منعقد ہونے والے فیشن کی دنیا کے معروف Le Bal Debutante میں قائد اعظم محمد علی جناح کے خاندان سے تعلق رکھنے والی ایلا واڈیا نے بھی حصہ لیا۔ پیرس کے تاریخی محل میں ہونے والی یہ سالانہ تقریب دنیا کی صرف 20 منتخب نوجوان خواتین کے لیے ہوتی ہے۔ جس سے اس کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ یوں تو ہر بار کی طرح اس سال بھی شرکا میں حقیقی شہزادیاں، ہائی سوسائٹی کے ورثا اور عالمی فیشن آئیکونز شامل تھیں مگر سب سے زیادہ چرچا ایلا واڈیا کا رہا۔ Ella Wadia in Elie Saab Haute Couture pic.twitter.com/imZBXqHOE4 — Diva of Venus (@thevenusiandiva) November 30, 2025 ایلا واڈیا نے کیرولائنا لینسنگ، لیڈی اسپینسر-چرچل، یولالیا اورلینز-بوربون، یو جینیا آف ہوہنزلرن سمیت دنیا بھر کی نمایاں ڈیبوٹنٹس کے ساتھ...
    برلن و میونخ( رپورٹ: سعود بن نعمان) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے گزشتہ ہفتے جرمنی کا اہم دورہ کیا، جس کا مقصد پاکستان اور جرمنی کے درمیان سفارتی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا تھا۔ برلن میں وزیر دفاع نے جرمن خبر رساں اداروں ’’ڈی ویلٹ‘‘ اور ’’ڈی ڈبلیو‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے خطے کی صورتِ حال اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے برلن میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران سے بھی ملاقات کی اور قومی مفاد کے فروغ میں بیرونِ ملک پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔خواجہ آصف نے جرمن وزارتِ اقتصادی تعاون و ترقی کے سٹیٹ سیکریٹری نیلس آنن، جرمن پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کے سربراہ تھامس رووے کامپ اور...
    گلگت بلتستان کے صوبائی انتخابات کا شیڈول جاری، 24جنوری کو پولنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز گلگت(سب نیوز)الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے صوبائی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن نے انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق انتخابات کیلئے پولنگ 24 جنوری 2026 کو ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 3 سے 8 دسمبر 2025 تک جمع کرا سکیں گے جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 9 دسمبر کو جاری کی جائے گی، کاغذات کی جانچ پڑتال 16 دسمبر کو مکمل کی جائے گی۔اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے اور ان اعتراضات پر فیصلے 27 دسمبر کو سنائے جائیں گے جبکہ امیدواروں...
    ممبئی کے رہائشی نوجوان نے اپنے والدین کو نیا فلیٹ تحفے میں دے کر سب کو حیران کر دیا۔ نوجوان نے یہ خوشی والدین کو اس وقت دی جب وہ اسے محض کرائے کا گھر سمجھ رہے تھے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والد خوشی سے جھومنے لگتے ہیں جبکہ والدہ حیرت اور جذبات کے باعث رو پڑتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’101 کروڑ روپے یا دبئی میں ولا‘ مکیش امبانی نے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی کو کیا تحفہ دیا؟ ویڈیو میں جین اپنے والدین کے ساتھ نئے گھر میں موجود ہے۔ والدین اسے کرائے کا مکان سمجھ رہے تھے تاہم جین نے انکشاف کیا کہ یہ گھر اس نے خرید کر...
    الیکشن کمشنر علی اصغر سیال نے واضح کیا کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونیکا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ اس سے متعلق خبریں مکمل طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نے بلدیاتی انتخابات کی منسوخی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جعلی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ علی اصغر سیال نے واضح کیا کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور یہ خبریں مکمل طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ غیر تصدیق شدہ خبروں پر اعتماد نہ کریں اور مستند معلومات صرف الیکشن کمیشن کے سرکاری ذرائع سے حاصل کریں۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں 28 دسمبر...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں مین ہول میں گرنے سے 3 سالہ بچے ابراہیم کے جاں بحق ہونے پر تمام متعلقہ افسران کو معطل کرنے کی احکامات جاری کردی ہیں۔ بدھ کے روز وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت نیپا چورنگی واقعے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزرا، کے ایم سی، ٹاؤن انتظامیہ، ریونیو اور پولیس حکام نے شرکت کی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ بچے کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس ہے اور جس کی بھی کوتاہی ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کرنے کے عمل کو افسوسناک قرار دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے بعد تمام متعلقہ افسران کو معطل...
    انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے جو جواب دیا ہے وہ چونکانے والا ہے، کیونکہ نہ اس میں کوئی واضح روڈ میپ ہے، نہ وقت بندی اور نہ پارلیمانی سطح پر کوئی سنجیدہ بحث کا ذکر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں ذات پر مبنی مردم شماری کے تعلق سے مودی حکومت سے جو سوال پوچھا تھا، اس کے جواب پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ حکومت نے جو جواب دیا ہے وہ چونکانے والا ہے، کیونکہ نہ اس میں کوئی واضح روڈ میپ ہے، نہ وقت بندی، نہ پارلیمانی سطح پر کوئی سنجیدہ بحث کا ذکر اور نہ ہی عوام سے مشاورت...
    بنگلہ دیش میں 13ویں عام پارلیمانی انتخابات سے قبل ملک بھر میں سیاسی تشدد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو باضابطہ طور پر ‘وی آئی پی’ شخصیت قرار دے دیا یہ انکشاف ہیومن رائٹس سپورٹ سوسائٹی (ایچ آر ایس ایس) کی ماہانہ رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔ انتخابی تشدد: 2 ہلاکتیں، 262 زخمی ایچ آر ایس ایس کی نومبر رپورٹ کے مطابق انتخابی سرگرمیوں کے دوران مختلف جھڑپوں میں 2 افراد ہلاک اور 262 زخمی ہوئے۔ یہ تنازعات زیادہ تر امیدواروں کی نامزدگی کے مسائل، پارٹی کے اندرونی اختلافات اور محروم امیدواروں کے حامیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کا نتیجہ تھے۔ وسیع سیاسی تشدد: 12 اموات، 874 زخمی...
    پاکستان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) تیزی سے صنعتی، معاشی اور ڈیجیٹل ترقی کا مرکزی ستون بنتی جا رہی ہے، جہاں جدید اے آئی ایپلی کیشنز، تربیتی پروگرامز اور عالمی ٹیک تعاون ملک کو نئی ٹیکنالوجی کے دور میں داخل کر رہے ہیں۔ اے آئی، کوانٹم کمپیوٹنگ اور 5 جی جیسے شعبوں میں حالیہ پیشرفت نہ صرف پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کو تبدیل کر رہی ہے بلکہ نوجوان ماہرین اور اسٹارٹ اپس کے لیے بے شمار نئے مواقع بھی پیدا کررہی ہے۔ مزید پڑھیں: انسان اور مشین کا اشتراک: مصنوعی ذہانت تخلیقی شراکت دار بھی بن گئی پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر تیزی سے اوپر جا رہا ہے، 3.8 ارب ڈالر کی برآمدات، 20 فیصد سالانہ ترقی اور 5 لاکھ سے...
      کلیم اختر :عالمی یومِ معذوراں کے موقع پر محکمہ سوشل سیکیورٹی پنجاب کی سرگرمیاں تیز ہو گئیں۔  کمشنر سوشل سیکیورٹی کے مطابق پنجاب میں 3289 محنت کشوں کو معذوری پنشن فراہم کی جا رہی ہے، اور جولائی تا ستمبر تک 10 کروڑ 23 لاکھ روپے معذوری پنشن کی مد میں ادا کیے جا چکے ہیں۔ کمشنر نے کہا کہ معذور محنت کشوں کی مالی معاونت کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری ہے اور انہیں علاج اور ریلیف کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین عالمی یومِ معذوراں صوبے بھر کے سوشل سیکیورٹی ہسپتالوں میں بھرپور انداز میں...
    معروف اداکارہ آمنہ یوسف کی بات پکی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس پر صارفین جوڑے کو بھرپور مبارکباد اور نیک تمناؤں سے نواز رہے ہیں۔آمنہ یوسف جنہوں نے حمزہ سہیل اور سحر خان کے ساتھ اپنے ڈرامے سے ڈیبیو کیا تھا، ناظرین کی جانب سے اپنے کردار کی بہترین پذیرائی حاصل کرنے کے بعد اب اپنی نجی زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کر چکی ہیں۔اداکارہ نے اپنی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہیں اپنی زندگی کا پیار مل گیا ہے اور وہ خوش ہیں کہ اس خاص موقع پر ان کے قریبی لوگ ان کے ساتھ موجود تھے، آمنہ یوسف نے رسم کے دوران گلابی رنگ...
    لاہور ہائیکورٹ: انجینئر مرزا محمد علی نے ایف آئی اے تحقیقات کیخلاف درخواست دائر کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) مذہبی اسکالر انجینئر مرزا محمد علی نے ایف آئی اے کی تحقیقات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔انجینئر مرزا محمد علی نے ایڈووکیٹ نبیل جاوید کاہلوں کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے جس میں ایف آئی اے اور پنجاب قرآن بورڈ کو فریق بنایا گیا ہے۔ مرزا محمد علی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایف آئی اے نے انہیں نوٹس جاری کیے بغیر تحقیقات شروع کر دی ہیں، ایف آئی اے نے سوشل میڈیا سے ویڈیو پر فتویٰ کے لیے پنجاب قرآن بورڈ بھجوا دی۔ درخواست میں موقف...
    لاہور: مذہبی اسکالر انجینئر مرزا محمد علی نے ایف آئی اے کی تحقیقات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ انجینئر مرزا محمد علی نے ایڈووکیٹ نبیل جاوید کاہلوں کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے جس میں ایف آئی اے اور پنجاب قرآن بورڈ کو فریق بنایا گیا ہے۔ مرزا محمد علی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایف آئی اے نے انہیں نوٹس جاری کیے بغیر تحقیقات شروع کر دی ہیں، ایف آئی اے نے سوشل میڈیا سے ویڈیو پر فتویٰ کے لیے پنجاب قرآن بورڈ بھجوا دی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پنجاب قرآن بورڈ نے پرانی ویڈیو پر درخواست گزار کو گنہگار قرار  دیا ہے، پنجاب قرآن بورڈ کو کسی طرح کا فتویٰ...
    بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے 1993 کے ہولناک واقعات اور اپنی قید کے دنوں سے متعلق اہم اور حساس انکشافات کیے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں سنجے دت نے اپنی 5 سالہ قید، مقدمات اور اس دوران پیش آنے والی تکالیف پر کھل کر بات کی۔ سنجے دت کے مطابق بابری مسجد واقعے کے بعد ان کے خاندان کو شدید دباؤ اور دھمکیوں کا سامنا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان پر اسلحہ رکھنے کا الزام لگایا گیا تاہم اس کا کوئی ٹھوس ثبوت کبھی پیش نہ ہوا۔ اداکار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی نہیں سمجھ پایا کہ مجھے کیوں جیل بھیج دیا گیا۔ 25 سال بعد عدالت...
    کوئٹہ میں پولیس اور مشتبہ ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مبینہ مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ٹیم معمول کی گشت پر تھی کہ مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی۔ مختصر لیکن شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں تینوں مشتبہ افراد موقع پر ہی مارے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا کوئٹہ اسٹریٹ کرائم فری شہر ہے؟ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی لاشیں قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ ہلاک افراد کے پاس سے کوئی شناختی دستاویز برآمد نہیں ہوئی، جس کے باعث ان کی شناخت فوری طور پر ممکن نہ ہو سکی۔ فنگر پرنٹس حاصل کرکے...
    واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں نیشنل گارڈ کے ایک اہلکار کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار افغان شہری نے عدالت میں تمام الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ 29 سالہ رحمان اللّٰہ لکنوال کو اسپتال میں زیرِ علاج ہونے کے باعث ویڈیو لنک کے ذریعے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں اس نے اپنے اوپر عائد الزامات کو رد کردیا۔ دورانِ سماعت وہ شدید تکلیف کے باعث آنکھیں بند کیے رکھا۔ جج رینی ریمنڈ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شواہد سے واضح ہے کہ ملزم مسلح ہو کر طویل سفر طے کرکے واشنگٹن ایک خاص مقصد کے تحت پہنچا۔ استغاثہ کے مطابق فائرنگ کے وقت ملزم نے...
    وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرکے ایک نیشنل گارڈ کو ہلاک اور دوسرے کو شدید زخمی کرنے والے افغان شہری نے الزامات سے انکار کیا ہے۔ 29 سال کے افغان شہری رحمان اللّٰہ لکن وال نے اسپتال کے بیڈ سے ویڈیو کے ذریعے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔ اس دوران ملزم نے تکلیف کے باعث اپنی آنکھیں بند کر رکھی تھیں۔ واشنگٹن ڈی سی کے مجسٹریٹ جج رینی ریمنڈ نے رحمان اللّٰہ لکن وال کو حراست میں رکھنے کاحکم دیا اور کہا یہ بالکل واضح ہے کہ مسلح ملزم 3000 میل کا سفر طے کرکے ایک خاص مقصد کے لیے آیا۔ استغاثہ نے الزام لگایا کہ ملزم نے فائرنگ کرتے وقت اللّٰہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا تھا۔
    درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب قرآن بورڈ نے پرانی ویڈیو پر درخواستگزار کو گنہگار قرار دے دیا ہے، حالانکہ پنجاب قرآن بورڈ کو کسی طرح کا فتویٰ جاری کرنے کا اختیار ہی حاصل نہیں، پنجاب قرآن بورڈ صرف قرآن پاک کی اشاعت کے امور کو دیکھتا ہے، پنجاب قرآن بورڈ کی جانب سے فتویٰ جاری کرنا غیر قانونی و غیر شرعی اقدام ہے، اس لئے اس فتوے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز مذہبی سکالر انجینئر محمدعلی مرزا کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں ایف آئی اے اور پنجاب قرآن بورڈ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے درخواستگزار کو نوٹس جاری...
    ویب ڈیسک:پاک فوج کے زیر انتظام میرانشاہ میں اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا۔  جرگے میں شمالی وزیرستان کے مشران اور عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی،جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے جرگے کے شرکاء کو خوش آمدید کیا۔  جی او سی میرانشاہ نے شمالی وزیرستان میں امن و خوشحالی کیلئے قبائلی عمائدین اور مشران کے کلیدی کردار کو سراہا۔  جرگے میں علاقے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین  شرکاء نے علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور درپیش انتظامی مسائل پر اپنی تجاویز پیش کیں۔  قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے...
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپی طاقتوں کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یورپ نے روس کے ساتھ جنگ شروع کی تو ماسکو لڑنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ اس صورت میں یورپی ملکوں کی شکست اس قدر مکمل ہو گی کہ وہاں امن مذاکرات کے لیے کوئی باقی بھی نہیں رہے گا۔ گزشتہ 4 سال سے جاری یوکرین جنگ دوسری جنگِ عظیم کے بعد یورپ کا سب سے ہولناک تنازع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین جنگ بندی کا انحصار پیوٹن پر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ جس میں روس اب تک اپنے چھوٹے ہمسائے پر مکمل قبضہ کرنے میں ناکام رہا ہے، جبکہ یوکرین کو یورپی طاقتوں اور امریکا کی بھرپور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹر نگ ڈ یسک ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی اورسیکورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ تھامس ایکرٹ کا کہنا تھا کہ تجارتی سفارتکاری امریکی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے، اقتصادی سفارتکاری کے فروغ سے مجموعی امن و استحکام کو تقویت ملے گی، معدنیات اور توانائی کی شراکت داری اقتصادی سفارتکاری کو مضبوط کرے گی۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ( نمائندہ جسارت) نوابشاھ میں نجی تعلیمی اداروں نے حکومتی عدالتی اورمحکمہ تعلیم کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے نجی اسکولوں میں اضافی فیسیں غیر قانونی قرار دینے کے باوجود والدین کو پریشان کیا ہوا ہے اس سلسلے میں آرڈیننس 2001 اور عدالتی فیصلوں کا واضح حکم موجود ہیوالدیںن کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سندھ میں نجی اسکولوں کی جانب سے سالانہ فیس، امتحانی فیس اور دیگر اضافی چارجز وصولی کو سندھ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (ریگولیشن اینڈ کنٹرول) آرڈیننس 2001 اور عدالتی احکامات کی روشنی میں غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ صوبائی قوانین اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے مطابق نجی اسکول صرف وہی فیس وصول کرنے کے مجاز ہیں جو رجسٹرنگ اتھارٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین میاں سرفراز ٹاؤن کی جانب سے حیدرآباد سٹی کے علاقوں میں انکروچمنٹ کے نام پر کی جانے والی حالیہ کارروائی پر عوامی حلقوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران غریب ریڑھی والوں، پتھارے اور تھلے والوں کے کاروباری سامان کو نہ صرف بلاجواز ضبط کیا گیا بلکہ متعدد مقامات پر سامان کو نقصان بھی پہنچایا گیا جو کہ کھلی بدمعاشی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مترادف ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر کے مصروف ترین حیدر چوک،کورٹ روڈ اور گاڑی کھاتہ سمیت چھوٹکی گھٹی کے علاقوں میں ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈز کی دکان والوں نے بھاری رشوت کے عیوض کرسیاں،ٹیبلیں اور دیگر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن(نمائندہ جسارت) پی پی یوسی کھوہی جلال کے صدر ایڈوکیٹ منصور راجپر کے گھر لاکھوں روپے کی ڈکیتی،اہلے خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا تمام سامان لوٹ کر فرار،منصور راجپر کے گھر واردات ہمارے لئے بڑا چییلینج ہے،ایس ایس پی روحل کھوسو۔تفصیلات پڈعیدن تھانہ کی حدود میں پی پی یوسی کھوہی جلال کے صدر ایڈوکیٹ منصور راجپر کے گھر میں نامعلوم مسلح افراد نے گھس کر اہلے خانہ کو مبینہ یرغمال بنا کر ایک گھنٹہ تک لاکھوں روپے کی ڈکیتی واردات کی اور گھر کا تمام سامان لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے واقع کی اطلاع پر اہلے محلہ اور ایس ایس پی نوشہروفیروز روحل کھوسو ایس ایچ او اسلم لغاری پولیس نفری کے ہمراہ پہنچ گئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-15 لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کیلیے ضمنی انتخاب کا اعلان کردیا گیا۔ ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبر تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 6 دسمبر کو شائع کی جائے گی۔امیدوار 15 دسمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، پولنگ 24 دسمبر کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک صوبائی اسمبلی پنجاب میں ہو گی، کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر 10 کورٹ اسٹریٹ لاہور میں 4 سے 5 دسمبر کے درمیان وصول کیے جائیں گے۔ سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-6 کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں گر کر کر بچے کی ہلاکت کے واقعے پر جامع تحقیقات کے لیے کمیٹی بنارہے ہیں ، یہ بہت ہی دلخراش واقعہ ہے ،جو بھی غفلت میں ملوث ہوگا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے یہ یقین دہانی منگل کو سندھ اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے کی۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی میں سندھ اسمبلی میں موجود تمام جماعتوںکے نمائندوں اور سینئر افسران کو شامل کیا جائے گا۔ سانحہ نیپا کی کچھ رپورٹس آئی ہیں جن سے ہم مطمئن نہیں ،آئندہ کسی ماں کا گود نہ اجڑے، مین ہول کے ڈھکن...
    آئی ایس پی آر کے مطابق عمومی علاقے میر علی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں چھ خوارج جہنم واصل کر دیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں دو کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ سات خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر مطابق سیکیورٹی فورسز نے یکم دسمبر کو خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کیے، آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے سات دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عمومی علاقے میر علی میں خوارج...
    وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا منرلز ایکٹ کے تحت مقامی آبادی کو سرمایہ کاری میں اوّلین ترجیح حاصل ہے، مقامی آبادی کو فائدہ پہنچانے والی نجی سرمایہ کاری کی مکمل حوصلہ افزائی کریں گے اور اسے سہولت دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی اور سکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انسدادِ دہشت گردی اور انسداد منشیات میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ تھامس ایکرٹ کا کہنا تھا کہ تجارتی سفارتکاری امریکی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے، اقتصادی سفارتکاری کے فروغ سے مجموعی امن و استحکام کو...
    سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج صوابی انٹرچینج پر احتجاج کا اعلان احمد خان نیازی نے کیا ہے، جبکہ پارٹی اور وزیر اعلیٰ نے کارکنوں کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے پشاور اور صوابی میں پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے۔ سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج صوابی انٹرچینج پر احتجاج کا اعلان احمد خان نیازی نے کیا ہے، جبکہ پارٹی اور وزیر اعلیٰ نے کارکنوں کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔ ان کے مطابق منتخب نمائندے اڈیالہ جیل جائیں گے جبکہ صوابی کا احتجاج صرف ایک ’’ٹوکن احتجاج‘‘...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ابھی گنجائش ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن کی طرف نہ جائیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج عمران خان نے ہمشیرہ کے ذریعے سہیل آفریدی کو پیغام بھیجا ہے کہ پیچھے نہیں ہٹنا، اب دیکھتے ہیں وہ کیا کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: بدمعاشی پر گورنر راج لگے گا، عمران خان کی اب سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی، فیصل واوڈا انہوں نے کہاکہ اس وقت خیبرپختونخوا میں گورنر راج کو صرف ایک آپشن کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ رانا ثنااللہ نے کہاکہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، مرضی کا کھانا ملتا ہے اور روانہ چیک اپ بھی ہوتا...
    پی ٹی آئی کا صوابی انٹرچینج پراحتجاج، موٹروے بند کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز صوابی(سب نیوز)صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے صوابی انٹرچینج کے قریب ریسٹ ایریا کے مقام پراحتجاج کیا۔پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹائر اور لکڑیوں کو آگ لگاکر موٹروے کے دونوں اطراف کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کردیا جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔دوسری جانب موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون صوابی انٹرچینج (417کلومیٹر)سڑک بند ہے، موٹروے کی بندش کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان سے ملاقات بہنوں کا حق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دو اہم انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا دے دیا۔پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ کے ترجمان ( آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم دسمبر کو ضلع شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں میں مجموعی طور پر سات دہشت گرد مارے گئے، جن کا تعلق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج  سے تھا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پہلی کارروائی عمومی علاقے میر علی میں کی گئی، جہاں خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے گھیراؤ کیا،  کارروائی کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا...
    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دو کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ سات خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر مطابق سیکیورٹی فورسز نے یکم دسمبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کیے، آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے سات دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عمومی علاقے میر علی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں چھ خوارج جہنم واصل کر دیے گئے۔ اسی طرح عمومی علاقے اسپن وام میں بھی ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں...
    صوابی: (نیوز ڈیسک) صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے صوابی انٹرچینج کے قریب ریسٹ ایریا کےمقام پراحتجاج کیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹائر اور لکڑیوں کو آگ لگاکر موٹروے کے دونوں اطراف کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کردیا جس سےگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ پی ٹی آئی رہنما احمد خان نیازی کچھ دیر میں موقع پر پہنچ کر کارکنوں سے خطاب کریں گے، نوشہرہ اور چارسدہ سےبھی روانہ ہونے والا پی ٹی آئی کا قافلہ صوابی انٹرچینج پہنچ گیا۔ دوسری جانب موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون صوابی انٹرچینج (417 کلومیٹر) سڑک بند ہے، موٹروے کی بندش کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
    سی ڈی اے کا بڑا فیصلہ ،35افسران کو پہلے ایچ آر ڈی رپورٹ کا حکم دیا گیا ، اب گاڑیاں بھی واپس جمع کروانے کے احکامات جاری، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے کا بڑا فیصلہ ، ایچ آر ڈی رپورٹ کئے گئے 35افسران کو گاڑیاں بھی واپس جمع کروانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ دستاویز کے مطابق جن افسران کو گاڑیاں واپس کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ان میں سردار خان زمری ،عبدالحکیم ، ممتاز علی شیر ، افتخار علی حیدری ، کاشف شاہ ، ظفر اقبال ، ثنا اللہ ورک ، علی اصغر گوپانگ ،خالد کھوکھر، آصف اقبال و دیگر شامل...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کو تنہائی میں رکھنا 70 فیصد عوام کو آئیسولیٹ کرنے کے مترادف ہے۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج جاری، عمران خان سے بہن کی ملاقات راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی پارٹی امور پر گہری نظر ہے، ملاقاتیں پہلے ہو جاتیں تو اتنی تشویش نہ ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ 4 نومبر سے عمران خان سے کسی کی ملاقات نہیں ہوئی تھی، آج ان کی بہن عظمیٰ خان کی ملاقات ہوئی، جنہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے۔ واضح رہے کہ آج بانی...
    خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ پولیس کو انتظامی اور عملی دونوں سطحوں پر اسٹریٹجک انداز میں تقسیم کیا گیا ہے، ہم نے سندھ پولیس کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات کئے ہیں، سندھ سیف سٹی پروجیکٹ ایک اہم منصوبہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام اور 28ویں نیشل کمانڈ کورس کے 47 شرکاء نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ وفد کی سربراہی نیشنل پولیس اکیڈمی کے ڈپٹی کمانڈنٹ پی ایس پی سرفراز احمد فالکی کر رہے ہیں۔ ملاقات میں آئی جی پولیس غلام نبی میمن، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن اور سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا 52ویں...
    کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں بی اے پی رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ پی بی 36 میں انتخابات سے متعلق صوبائی اسمبلی، قومی اسمبلی، سینیٹ میں آواز اٹھائینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے بلوچستان کے ضلع قلات سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 36 پر فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر و وفاقی وزیر خالد مگسی کی زیر صدارت پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، سینیٹر عبدالقادر، سینیٹر منظور کاکڑ، سینیٹر دنیش کمار، سابق وزیر داخلہ ضیاء لانگو، سینیٹر نصیب اللہ بازئی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی و بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد آصف کے کم عمر بیٹے کو گاڑی کے نیچے 2 لڑکیوں کو کچل کر مارنے کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ عدالتی مجسٹریٹ شائستہ خان نے پولیس کی درخواست پر ملزم کے جسمانی ریمانڈ کا حکم جاری کیا تاکہ تحقیقات مکمل کی جا سکیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد حادثہ، جج کے کم عمر بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 جوان لڑکیاں جاں بحق پولیس کے مطابق یہ حادثہ پیر کی رات اسلام آباد میں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے قریب پیش آیا، جب مبینہ طور پر تیز رفتار سیاہ رنگ کی گاڑی نے 2 لڑکیوں کو ٹکر مار دی جو اسکوٹر پر سوار تھیں۔ ٹکر کے بعد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد: بانی  تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خانم کو آج اپنے بھائی سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے جس کے بعد وہ کچھ ہی دیر میں فیکٹری ناکے سے گیٹ نمبر 5 کی جانب روانہ ہوں گی۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عظمیٰ خانم کی یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پارٹی پچھلے ہفتے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی کال دے چکی ہے، اس احتجاج کا مقصد پارٹی چیئرمین تک رسائی میں مشکلات اور مبینہ رکاوٹوں کے خلاف اپنی سیاسی قوت کا اظہار کرنا تھا۔واضح رہے کہ  گزشتہ دنوں ہونے والے پارٹی اجلاس میں خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی نے کارکنان کو ہدایت...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ خواتین بڑی تعداد میں سڑکوں پر اسلئے نکل رہی ہیں کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ مجرموں کو سیاسی تحفظ حاصل ہے جبکہ متاثرین کی آواز کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سینیئر لیڈر راہل گاندھی نے گجرات میں جاری پارٹی کی "جن آکرورش یاترا" تذکرہ کرتے ہوئے ریاست کی موجودہ حالت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کے مختلف مرحلوں میں عوام خاص طور پر خواتین نے بارہا اس بات کی شکایت کی کہ گجرات میں تیزی سے بڑھتے نشے کے استعمال، غیر قانونی شراب کے دھندے اور جرائم نے ان کی روزمرہ زندگی میں عدمِ تحفظ کو...
    فائل فوٹو، علیمہ خان بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ان کو بڑی فکر ہے بھارتی میڈیا پر بات کیوں کی، ہم پوری دنیا کے میڈیا پر اپنی آواز اٹھائیں گے۔راولپنڈی میں فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک ماہ سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، یہ بانی پی ٹی آئی سے ان کی فیملی کی ملاقات سے خوفزدہ ہیں۔ شاہد خٹک کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وفاق کو الٹی میٹم پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے وفاقی حکومت الٹی...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ان کو بڑی فکر ہے بھارتی میڈیا پر بات کیوں کی، ہم پوری دنیا کے میڈیا پر اپنی آواز اٹھائیں گے۔ راولپنڈی میں فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک ماہ سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، یہ بانی پی ٹی آئی سے ان کی فیملی کی ملاقات سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج لگتا ہے انہوں نے آدھے پنجاب کی پولیس یہاں تعینات کر دی ہے، اتنی پولیس لگانے کی کیا وجہ ہے، انہوں نے سڑک پر گندا پانی بھی چھوڑا ہے۔ علیمہ خان نے مزید...
    پشاور: عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے پشاور اور صوابی میں پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے جبکہ احتجاجی مظاہروں کے دوران پارٹی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج صوابی انٹرچینج پر احتجاج کا اعلان احمد خان نیازی نے کیا ہے، جبکہ پارٹی اور وزیر اعلیٰ نے کارکنوں کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔ ان کے مطابق منتخب نمائندے اڈیالہ جیل جائیں گے جبکہ صوابی کا احتجاج صرف ایک ’’ٹوکن احتجاج‘‘ ہے، جس کی باضابطہ کال پارٹی نے جاری نہیں کی۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ایک احتجاج اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر بھی جاری...
    راولپنڈی (ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کو اڈیالہ جیل میں بھائی سے ملاقات کی اجازت مل گئی جس کے بعد وہ اندر روانہ ہوگئی ہیں۔ روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ عمران خان سے ملاقات کے عبد میڈیا سے گفتگو کروں گی۔ واضح رہے کہ عمران خان سے آج وکلا اور اہل خانہ کی ملاقات کا دن ہے، اڈیالہ جیل کے اطراف اور مختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ گورکھپور بائی گل اور ملحقہ آبادیوں میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی ہے۔ مزید :
      ویب ڈیسک  : سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی انتخاب کا اعلان کردیا گیا۔  ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبر 2025 تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔  کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 8 دسمبر 2025 تک مکمل کی جائے گی، کاغذات نامزدگی منظو یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 10 دسمبر 2025 تک دائر کی جا سکیں گی، اپیلوں کے فیصلوں کی آخری تاریخ 12 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے، امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر 2025 کو جاری کی جائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان ائیر فورس نے دشمن کو واضح اور تاریخی شکست دی۔ 10 مئی کو دشمن کے جدید ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ 6 اور 7 مئی کی رات جب پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا تو پاک فضائیہ نے بھرپور ردِعمل دیا اور رافیل سمیت دشمن کے جدید ترین لڑاکا طیارے گرائے۔ ان کے مطابق آپریشن کے دوران سائبر وار فیئر میں بھی پاکستان نے اپنی برتری ثابت کی۔ائیر چیف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کی ہر حرکت لمحوں میں مانیٹر...
    —فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کے انتقال پر خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی الیکشن کا اعلان کر دیا گیا۔الیکشن کمشنر پنجاب کے ترجمان کے مطابق امیدوار 4 سے 5 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ 8 دسمبر اور امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امیدوار 15 دسمبر تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ پولنگ 24 دسمبر کو پنجاب اسمبلی میں ہو گی۔
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے ملاقات کی۔ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی اور امریکا کی جانب سے انسداد دہشتگردی اور انسداد منشیات میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا منرلز ایکٹ کے تحت مقامی آبادی کو سرمایہ کاری میں اولین ترجیح حاصل ہے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی پارلیمنٹ کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکیاڈیالہ جیل کے باہر رات بھر کے دھرنے کے بعد عدالت جانے والے وزیراعلیٰ کے پی سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مفاد صوبائی حکومت کے فیصلوں میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، مقامی...
    امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبرتک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے،ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے ضمنی انتخاب کا اعلان کردیا گیا۔ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبر2025 تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 8 دسمبر 2025 تک مکمل کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی منظو یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 10 دسمبر 2025 تک دائر کی جا سکیں گی۔ اپیلوں کے فیصلوں کی آخری تاریخ 12 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے، امیدواروں کی نظر ثانی...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید دریافت کریں تعلیم کے کورسز شوبز کی خبریں ایپ لائیو ٹی وی سبسکرپشن پاکستان نیوز ٹیکنالوجی گیجٹس اہم خبریں لائیو ٹی وی کھیلوں کا سامان میڈیا کٹس بجٹ 2025-26 ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی اور سکیورٹی تعاون سمیت انسدادِ دہشت گردی اور انسدادِ منشیات کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی سفارتکاری امریکی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے اور اقتصادی سفارتکاری میں اضافہ مجموعی امن و استحکام کو مزید فروغ...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام اور 28ویں نیشل کمانڈ کورس کے 47 شرکا نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ وفد کی سربراہی نیشنل پولیس اکیڈمی کے ڈپٹی کمانڈنٹ پی ایس پی سرفراز احمد فالکی کر رہے ہیں۔ ملاقات میں آئی جی پولیس غلام نبی میمن، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن اور سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا 52ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام اور 28ویں نیشل کمانڈ کورس کے زیرِ تربیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت پولیس کو ایک جدید، ٹیکنالوجی پر مبنی فورس میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت 31 اضلاع کے 618...
    پشاور(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی اور سکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انسدادِ دہشت گردی اور انسداد منشیات میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ تھامس ایکرٹ کا کہنا تھا کہ تجارتی سفارتکاری امریکی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے، اقتصادی سفارتکاری کے فروغ سے مجموعی امن و استحکام کو تقویت ملے گی۔ معدنیات اور توانائی کی شراکت داری اقتصادی سفارتکاری کو مضبوط کرے گی۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا منرلز ایکٹ کے تحت مقامی آبادی کو سرمایہ کاری میں اوّلین ترجیح حاصل ہے، مقامی آبادی کو فائدہ پہنچانے والی...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے متحدہ عرب امارات کے 53ویں قومی دن کے موقع پر برادر ملک کی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ شیخ محمد بن زاید النہیان وہ عالمی مدبر رہنما ہیں جنہوں نے وژن کو حقیقت اور حقیقت کو کامیابی میں بدل کر قیادت کا نیا معیار قائم کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ثابت کیا ہے کہ مستقبل کا انتظار نہیں کیا جاتا، اسے تخلیق کیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی موجیں لگ گئیں، قومی دن کے موقع پر 4 چھٹیاں اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی جانب سے متحدہ...
    پاکستان میں نومبر کے دوران عسکریت پسندانہ حملوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، تاہم شہری ہلاکتوں میں 80 فیصد کا حیران کن اضافہ ہوا۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس) کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مہینے سیکیورٹی فورسز کے جانی نقصان میں 65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ ماہ ملک بھر میں ریاست مخالف تشدد اور جوابی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 292 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 164 زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے: سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، حکومت کو مطلوب اہم کمانڈر سمیت 8 خوارج دہشتگرد ہلاک رپورٹ کے مطابق سال 2025 مجموعی طور پر نہایت خونی ثابت ہوا ہے۔ جنوری سے نومبر تک ملک میں 3,144 افراد ہلاک...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کی یورپی یونین ہم آہنگی کمیٹی کے صدر اور رکن پارلیمان برہان کایاترک نے ملاقات کی۔ وزیر اعلی نے ترکیہ کے وفدکا پر تپاک و پر خلوص استقبال کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، معاشی، ماحولیاتی اور پارلیمانی امورپر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔  مریم نواز نے پنجاب میں حالیہ سیلاب کے دوران ترکیہ حکومت اور قوم کی بروقت امداد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کے سپیشل اکنامک زونز میں ترکیہ کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر پاک ترکیہ پارلیمانی وفود اور قانون ساز اداروں کے درمیان مستقل روابط بڑھانے کی اہمیت اور ترکیہ کے ساتھ فلڈ مینجمنٹ، کلین ٹرانسپورٹ، جنگلات کے تحفظ، واٹر کنزرویشن اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب واقع ڈپارٹمنٹل اسٹور کے سامنے کمسن ابراہیم کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے کے بعد گذشتہ شب علاقہ مکین ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ مشتعل شہریوں نے جائے حادثہ کے قریب بھرپور احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔احتجاج کے دوران مظاہرین نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ٹائر نذرِ آتش کیے اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف نعرے لگائے۔ کئی رہائشی ہاتھوں میں پلے کارڈز لیے کھڑے تھے جن پر واقعے کے خلاف غم و غصے اور احتجاجی مطالبات درج تھے۔ مظاہرین کا مؤقف تھا کہ ان کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور اغوابرائے تاوان کی کارروائیوں اور بدترین مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، سندھ کے شہری علاقوں میں اسٹریٹ کرائم ،موٹرسائیکل اور نقدی وموبائل چھیننے کے واقعات میں مزاحمت کرنے پر نوجوانوں کو قتل کرنے ،معصوم بچوں کا گٹروں میں ڈوب کر جاںبحق ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے شہری شدید خوف وہراس اور عدم تحفظ کا شکار ہیں جبکہ سندھ کے دیہی علاقوں میں اغوابرائے تاوان کے بڑھتے ہوئے واقعات اور قبائلی تصادم میں سیکڑوں انسانی جانوں کے نقصان نے عوام کو پریشان اور غیرمحفوظ کردیا ہے خصوصاً ضلع کشمور اس وقت اغوابرائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور لانگڑجی نہر پر چکی میشن میں چوری، ڈکیتی واردات میں4 شہری موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون سے محروم، محراب پور پولیس تھانہ کی حدود نیو ٹاؤن میں لانگڑجی نہر کے پاس حاسر آٹا چکی کی قفل زنی بعدچوروں نے موٹر، سولر انویٹر، نقدی اور رکھی ہوئی گندم چرا لی، چکی مالک نیاز احمد آرائیں کے مطابق انکی لاکھوں کی چوری ہوئی ہے، بھریا روڈ پولیس تھانہ کی حدود میں رہزنوں نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول لاکھا روڈ کے معلم زاہد آرائیں سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا، لاکھا روڈ کنڈیارو رابطہ سڑک پر رہزنوں نے بازید پور کے رہائشی فہد منگریو سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا،...
    سڈنی میں بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث شیطان کے پجاریوں کے نیٹ ورک کے 4 کارندوں کو حراست میں لے لیا جن پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سڈنی پولیس نے بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والے اس نیٹ ورک کو شیطان کا پجاری گروہ قرار دیا ہے۔ پولیس کے بقول چھاپوں کے دوران ہزاروں ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں جن میں 12 سال اور اس سے کم عمر کے بچوں، حتیٰ کہ شیر خوار بچوں تک کے ساتھ غیر انسانی سلوک دکھایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گروہ بچوں کے استحصال کی ویڈیوز کو شیطانی رسومات اور خفیہ عقائد سے جوڑ کر آن لائن پھیلا رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گروہ دنیا بھر میں...
    نائیجیریا میں مقامی روایت کے تحت دلہن شادی کی پہلی رات اپنی سہیلیوں کے ساتھ سسرال میں گزارتی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح افراد نے مقامی گاؤں کے ایک ایسے ہی گھر پر حملہ کیا جہاں دلہن اپنی درجن بھر سہیلیوں کے ساتھ تھی۔ روایت کے تحت سہیلیوں کے ساتھ دلہن مختلف رسومات ادا کرتی ہے اور پر اگلے روز صبح شوہر گھر آتا ہے اور سہیلیاں اپنے اپنے گھر چلی جاتی ہیں۔ تاہم اس سے قبل ہی مسلح افراد نے شادی کے گھر پر دھاوا بول کر دلہن اور اس کی 12 سہیلیوں اور ایک بچے کو اغوا کرلیا جو ان میں سے ہی ایک سہیلی کا ہے۔ یہ واقعہ نائیجیریا میں حالیہ ہفتوں میں متعدد اجتماعی اغوا کاریوں کے واقعات...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے وفاقی حکومت الٹی میٹم دے دیا۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران شاہد خٹک نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ کل کوئی مظاہرہ نہ ہو، کوئی دھرنا نہ ہو تو شام 4 بجے تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروا دے۔ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، طارق فضل چوہدریوفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاق نے ابھی خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو آئیسولیشن میں...
    انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبرپختونخوا نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کے پی پولیس اہلکاروں کو صرف اپنی جغرافیائی حدود کے اندر ڈیوٹی انجام دینے کے احکامات جاری کردیے۔ آئی جی پولیس نے اس ضمن میں تمام ریجنز اور اضلاع کے پولیس افسران کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے عملدرآمد کے احکامات جاری کیے ہیں۔ واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو سیاسی جلسوں اور احتجاجی ریلیوں میں سرکاری وسائل کے استعمال سے روک دیا ہے۔ مزید پڑھیں: احتجاجی ریلیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال ممنوع، پشاور ہائیکورٹ نے کے پی حکومت کو روک دیا 14 نومبر کو پشاور ہائیکورٹ کے جج صاحبزادہ اسد اللہ نے فیصلہ سناتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت کی کہ...
    عوام کے ووٹ سے واپس آئیں گے اور ترامیم کو واپس کرینگے، بیرسٹر گوہر کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کے ووٹ سے واپس آئیں گے اور ترامیم کو واپس کریں گے۔قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ پر کبھی حملہ آور نہیں ہوگی۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم اس ایوان اور جمہوریت کے لیے کام کرتے رہیں گے۔انہوں نے ارکان اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ایک دوسرے کو چور کہا، ہمیں نہیں...
    مریم نواز کے کام کرنے کی رفتار ترکیہ سے بھی تیز ہے، ترک رکن پارلیمنٹ برہان کایاترک کی ملاقات میں گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) ترکیہ کی حکمران جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ برہان کایا ترک کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے کام کرنے کی رفتار ترکیہ سے بھی تیز ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ترکیہ کے وفد نے ملاقات کی۔ ترک پارلیمنٹ کے رکن اور ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کی یورپی یونین ہم آہنگی کمیٹی کے صدر برہان کایاترک نے وفد کی قیادت کی ۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، معاشی، ماحولیاتی اور پارلیمانی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پارلیمانی وفود اور قانون ساز اداروں کے درمیان...
    ملاقات میں گلگت بلتستان بالخصوص گلگت شہر میں نوجوان نسل میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال، اخلاقی جرائم اور تعلیمی اداروں و کوچنگ سنٹرز کے اطراف میں طالبات کو ہراساں کیے جانے جیسے سنگین مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان گلگت ریجن کے ایک نمائندہ وفد نے ریجنل ناظم شیخ دلدار حسین کی قیادت میں انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان افضل محمود بٹ سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان بالخصوص گلگت شہر میں نوجوان نسل میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال، اخلاقی جرائم اور تعلیمی اداروں و کوچنگ سنٹرز کے اطراف میں طالبات کو ہراساں کیے جانے جیسے سنگین مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد نے اس بات پر گہری تشویش...
      اسلام آباد:(نیوزڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج، آزادی مارچ اور دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ تھانہ سنگجانی میں درج آزادی مارچ کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث کوئی اہم پیش رفت نہ ہو سکی۔ عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد مقدمہ کی مزید کارروائی 22 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ آبپارہ، کوہسار اور ترنول میں درج مقدمات کی بھی سماعت ہوئی۔ غیر حاضر ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ...
    بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں افغانستان کی جمہوری اپوزیشن کا اجلاس منعقد ہوا جہاں انڈیپنڈنٹ ڈپلومیٹ اور یورپین فاؤنڈیشن فار ڈیموکریسی نے ملک کے سیاسی مستقبل پر مشاورت کے لیے رہنماؤں کو اکٹھا کیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان کا مسئلہ افغان عوام سے نہیں، افغان طالبان رجیم سے ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر اجلاس میں کہا گیا کہ طالبان حکومت خطے اور یورپ کے لیے بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کا باعث بن رہی ہے۔ طویل المدتی استحکام کے لیے جامع سیاسی حل اور افغان فریقوں کے درمیان قابل اعتماد مذاکرات ناگزیر ہیں۔ شرکا کے مطابق طالبان کو دہشتگرد نیٹ ورکس سے روابط ختم کرنا ہوں گے اور غیر ملکی قیدیوں کو رہا کرنا ضروری ہے۔ اجلاس میں یہ بھی واضح...
    کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر عملے کی کوتاہی ثابت ہوئی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جس جگہ بچہ گرا وہاں ایک برساتی نالے پر مین ہول بنا ہوا تھا، برساتی نالے پر ٹاؤن اور کے ایم سی دونوں کام کرتے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں نیپا چورنگی پر تین سالہ بچے کے مین ہول میں گرنے کے افسوسناک واقعہ پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے بیچ ڈپارٹمنٹل اسٹور اور اسپتال کے قریب مین ہول کیسے کھلا تھا، مین ہول کتنے دن سے کھلا تھا، یا کھولا گیا تھا، رات گئے مشینری کیوں نہیں دی گئی اس پر ایم ڈی واٹر کارپوریشن کو تحقیقات کا حکم دے...
    ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج، آزادی مارچ اور دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ تھانہ سنگجانی میں درج آزادی مارچ کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث کوئی اہم پیش رفت نہ ہو سکی۔ عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد مقدمہ کی مزید کارروائی 22 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی  26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ آبپارہ، کوہسار اور ترنول میں درج مقدمات کی بھی سماعت ہوئی۔ غیر حاضر ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ...
    وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف بول پڑے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف کو سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ پر بات نہیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ ماضی میں ان سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: آپ نے تو جنرل باجوہ کو باپ بنا لیا تھا، خواجہ آصف کا پی ٹی آئی پر طنز ان کا کہنا تھا کہ جو شخص اپنی سابقہ سہولت کو فراموش کر دے وہ آج کی حکومت کے بارے میں بھی اسی طرح بات کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ وہ نواز شریف اور فیلڈ مارشل کی تعریف کرتے ہیں اور بعد میں بھی یہی مؤقف رکھیں گے۔ ’خواجہ آصف سے کوئی بات...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ساحل میڈیا ٹیم انفرادی طور پر نے جنوری سے نومبر 2025 تک صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات کی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات 2024 میں (5253) رپورٹ ہوئے جبکہ 2025 میں (6543) رپورٹ ہوئے۔ یعنی پچھلے سال کی رپورٹ سے 25 فیصد کیسز بڑھے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ساحل کی جانب سے 2024 سے صنفی بنیاد پر تشدد کی معلومات اکٹھا کی جا رہی ہیں، جس کا مقصد محفوظ اور زیادہ مساوی کمیونٹیز کو یقینی بنانا ہے۔2025 کی رپورٹ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے 81 قومی اخبارات سے جمع کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب...