2025-05-11@15:10:52 GMT
تلاش کی گنتی: 18773

«نے خبردار کیا»:

(نئی خبر)
    لاہور: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ آج کا موسم ابر آلود رہے گا اور سورج بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کرتا رہے گا، تاہم گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا امکان کم ہے، اور آئندہ دو سے تین روز تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ خشک موسم کی وجہ سے پارہ مزید بڑھ سکتا ہے، جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو...
    کراچی سے نکلنے والے معتبر جریدے ’آج‘ نے میرے ادبی ذوق کی بنیادیں ہی درست نہیں کیں بلکہ بہت سے سیاسی معاملات کی تفہیم کے حوالے سے بھی شعور میں اضافہ کیا، اور تو اور میں نے نریندر مودی اور اس کے پشتی بان انتہا پسند گروہوں کی اصلیت بھی ’آج‘ کے ذریعے ہی جانی تھی۔ اس بات کی وضاحت و صراحت کے لیے میں نے جنگ کے دنوں میں اپنے بے ترتیب کتب خانے سے ’آج‘ کا 23 سال پرانا پرچہ ڈھونڈنے کا کشٹ اٹھایا ہے جس میں ارندھتی رائے کے مضمون کا ’جمہوریت‘ کے عنوان سے ترجمہ شائع ہوا تھا۔ یہ مضمون گجرات کے فسادات میں اس ریاست کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کی ایما پر مسلمانوں کے منظم...
    لاہور(آئی این پی ) پنجاب کے وزیر  برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی سکھ برادری بھارت کیخلاف اور پاکستان کے ساتھ ہے۔اپنے ایک بیان میں سردار رمیش سنگھ اروڑا  نے کہا کہ بھارت نے امرتسر اور گولڈن ٹیمپل پر بھی فالس فلیگ آپریشن کیا، بھارت نیخواتین اوربچوں کو نشانہ بنایا، معصوم بچوں کا لہو پوچھتا ہے ہم کس سے انصاف لیں، بھارت سکھ مسلم دوستی کو خراب کرنا چاہتا ہے۔سردار رمیش سنگھ اروڑا  نے کہا کہ پاکستان نے بھارت میں سکھوں کے کسی مذہبی مقام پر حملہ نہیں کیا، یہاں  تمام اقلیتوں کے حقوق کا بھرپور خیال رکھا جاتا ہے، دنیا بھر کے سکھوں کو مکمل یقین ہے پاکستان ان کے مذہبی...
    فلسطینی مزاحمتی ذرائع کے مطابق رکیفت، الرملہ، سديہ تيمان، عناتوت، عوفر اور منشہ جیسے مقامات کو قابض اسرائیل نے خاص طور پر غزہ اور مغربی کنارے کے اسیران کو جسمانی اور ذہنی اذیت دینے کے لیے قائم یا دوبارہ فعال کیا ہے۔ ان میں رکیفت سب سے زیادہ خوفناک اور مظالم کا مرکز ہے۔ قابض اسرائیل نے اپریل 2025ء تک صرف ان 1747 غزہ کے باشندوں کو "غیر قانونی جنگجو” قرار دے کر جیلوں میں قید رکھا ہے جنہیں جیل سسٹم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ درجنوں اب بھی فوجی کیمپوں میں غائب ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی اسیران کے امور کے کمیشن اور کلب برائے فلسطینی اسیران نے "رکیفت” میں قید غزہ کے قیدیوں کی پہلی باضابطہ قانونی ملاقات کے بعد...
    فلسطینی مزاحمتی ذرائع کے مطابق رکیفت، الرملہ، سديہ تيمان، عناتوت، عوفر اور منشہ جیسے مقامات کو قابض اسرائیل نے خاص طور پر غزہ اور مغربی کنارے کے اسیران کو جسمانی اور ذہنی اذیت دینے کے لیے قائم یا دوبارہ فعال کیا ہے۔ ان میں رکیفت سب سے زیادہ خوفناک اور مظالم کا مرکز ہے۔ قابض اسرائیل نے اپریل 2025ء تک صرف ان 1747 غزہ کے باشندوں کو "غیر قانونی جنگجو” قرار دے کر جیلوں میں قید رکھا ہے جنہیں جیل سسٹم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ درجنوں اب بھی فوجی کیمپوں میں غائب ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی اسیران کے امور کے کمیشن اور کلب برائے فلسطینی اسیران نے "رکیفت” میں قید غزہ کے قیدیوں کی پہلی باضابطہ قانونی ملاقات کے بعد...
      رات گئے فریقین کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے جنگ بندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،دونوں ممالک کو مبارک باد،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برادر اسلامی ممالک یواے ای، قطر، سعودی عرب، ترکیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اِس کی راہ میں صف بند ہوکر لڑتے ہیں، جیسے کہ سیسہ پلائی...
      امریکہ نے ثالث کا کردار ادا کیا ،دونوں ممالک کا جنگ بندی کا فیصلہ دانشمندانہ ہے (ڈونلڈ ٹرمپ )مسائل سے بچنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان ہونیوالی میٹنگ میں ساری چیزوں پر بات کی جائیگی (شہباز شریف) پاکستان، بھارت میں جنگ بندی ہوگئی، فوجی کارروائیاں روک دی گئی ہیں، پاک بھارت، ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز آج بات چیت کریں گے (بھارتی سیکرٹری خارجہ) جن ممالک نے سیز فائر میں حصہ ڈالا ان کا مشکور ہوں(اسحق ڈار) پاکستان اور بھارت جنگ بندی کیلئے تیار ہوگئے ، وزیراعظم شہباز شریف نے تصدیق کردی۔ ہفتے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ پر اعلان کیا کہ رات گئے فریقین کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ...
      جارحیت کے آغاز سے پوری دنیا سیزفائر کرانے کی کوششیں کررہی تھیں بھارت تیار نہیںتھا پاکستان کے حملے کے بعدبھارتی اپیل پر امریکی وزیرخارجہ نے سعودی وترک حکام سے رابطہ کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان مکمل اور فوری جنگ بندی کے اعلان کی تصدیق دونوں ممالک نے بھی کردی تاہم اس کی وجہ امریکی صحافی سامنے لے آئے ۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے منسلک صحافی نک رابرٹسن نے بھارت کے پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک کر سیز فائر پر رضامند ہونے کی داستان سنادی۔امریکی صحافی نک رابرٹسن نے بتایا کہ جارحیت کے آغاز سے ہی پوری دنیا سیزفائر کرانے کی مسلسل کوششیں کررہی تھیں مگر بھارت تیار نہیں ہو رہا...
    بھارتی ریاست یا اس کے شہریوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا جنگی عمل کے زمرے میں آتا ہے پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد مودی کی زیر سربراہی حکومتی وفوجی قیادت کے اجلاس میں فیصلہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ بھارت پر کوئی حملہ ہوا تو اس کو جنگ تصور کیا جائے گا، بھارتی ریاست یا اس کے شہریوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا جنگی عمل کے زمرے میں آتا ہے ۔پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارتی حکومت کا مودی کی سربراہی میں اعلیٰ حکومتی اور فوجی قیادت کا اجلاس ہوا۔اعلیٰ بھارتی حکومتی ذرائع کے مطابق مودی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ آئندہ...
    بھارتی ائیرکرافٹ کیرئیر اور جہازوں کی مسلسل مانیٹرنگ جاری، تیار ہیں ،ترجمان بحریہ بھارتی بحریہ کا کو کوئی بھی جہاز ابھی اس قدر قریب نہیں کہ پاکستان کو نشانہ بناسکے ،رپورٹ دشمن کے مزموم ارادے بھانپتے ہوئے پاکستان نیوی نے اپنے لڑاکا جہاز پانیوں میں اُتار کر انہیں مخصوص مقامات پرپہنچا دیا۔ پاک بحریہ نے کہاکہ وہ کسی بھی مس ایڈوانچر کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے ۔ پاکستان نیوی نے کہا کہ بھارتی ائیرکرافٹ کیرئیر اور جہازوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔ جارحیت پر اُتری بھارتی بحریہ کی جانب سے جہازوں کی تعیناتی قابل فہم ہے مگر بھارت کی موجودہ صلاحیت کے لحاظ سے دیکھا جائے تو اس کا کوئی قابل ذکر اثر نہیں پڑے گا۔اس...
    اسرائیلی فوج کے سابق وزیر جنگ یوآو گالانٹ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پر کسی بھی بڑے حملے کا مطلب ہوگا کہ باقی تمام قیدیوں کی سزائے موت ہو جائے گی اور ایسے تمام قیدی جو آزاد ہونے کے قابل ہیں، وہ زندہ نہیں بچیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اورن سلومون، اسرائیلی فوج کے سابق کمانڈر نے کہا کہ حماس کی تحریک نے اپنے سابق کمانڈروں کو تیزی سے تبدیل کیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، اسرائیلی فوج کے سابق غزہ ڈویژن کمانڈر اورن سلومون نے حماس کی فوجی حکمت عملی کے بارے میں کہا کہ اس تحریک کے اقدامات نے اسرائیلی فوج اور داخلی محاذ پر دباؤ ڈالا ہے۔ سلومون نے جروزالم پوسٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ...
    غزہ میں جنگ کے ساتھ ساتھ، اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں نے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اپنی حملوں کو شدید کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں 962 سے زائد فلسطینی شہید، 7000 کے قریب زخمی اور 17,000 سے زائد فلسطینی گرفتار ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے آج صبح (ہفتے) مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کیا۔ فارس نیوز کے مطابق، مقامی فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج نے غربِ رام اللہ میں واقع بیتونیا کے شہرک پر چھاپہ مارا اور بدر عرموش کے گھر میں داخل ہو کر ان کی بیوی کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے...
    ​​​​​​​الجولانی اقتدار میں آنے کے بعد اب تک سعودی عرب، امارات، ترکی، مصر، اردن، اور حال ہی میں فرانس کا دورہ کر چکے ہیں۔ عراق نے بھی انہیں عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے باضابطہ دعوت دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دمشق پر قابض باغی گروہ کے سربراہ کا بحرین کا دورہ آخری لمحے تک خفیہ رکھا گیا، تاہم کچھ دیر قبل بحرین کے بادشاہ نے منامہ میں ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ فارس نیوز کے مطابق، ابومحمد الجولانی، جو شام پر قابض شورشیوں کے سربراہ ہیں، ایک سرکاری دورے کے تحت بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے رپورٹ کیا کہ الجولانی اور ان کے ہمراہ وفد بحرین کے الصخیر ایئر...
    بھارت میں کوئی ایسا شعبہ نہیں جو ہنوتوا کے غنڈوں کے ہاتھوں سے محفوظ ہو اور مسلمان شوبز اسٹارز کو تو ہر قدم پر عصبیت جھیلنا پڑتی ہے۔ ایسا ہی کچھ بالی ووڈ کے بجرنگی بھائی جان کے ساتھ ہوا جو پہلے ایک گینگ کے نشانے پر ہیں اور قاتلانہ حملوں سے بال بال محفوظ رہے ہیں۔ اس بار سلمان خان کو ہندوتوا کے غنڈوں نے سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ اور بے جا تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔ سلمان خان کا صرف اتنا قصور تھا کہ انھوں نے جنگ بندی کی حمایت میں ایک ٹویٹ کی جس میں انھوں نے سیز فائر پر شکر ادا کیا تھا۔ مودی سرکار کے اکسائے ہوئے تربیت یافتہ...
    مڈل ایسٹ آئی نے بین الاقوامی فلاحی اداروں کے ذرائع اور JHCO کی سرگرمیوں سے منسلک افراد نے انکشاف کیا ہے کہ ہر ایک امدادی ٹرک کی غزہ میں داخلے کی اجازت کے لیے اردنی حکام 2,200 امریکی ڈالر وصول کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی خبررساں ادارے مڈل ایسٹ آئی نے انکشاف کیا ہے کہ اردن نے غزہ جنگ کے دوران بین الاقوامی امداد کی ترسیل پر غیر معمولی مالی فائدہ اٹھایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کی سرکاری نگران تنظیم اردن ہاشمی چیریٹی آرگنائزیشن (JHCO) اسرائیلی حکام سے ہم آہنگی کے ساتھ ہم آہنگی کیوجہ سے رابطے کا واحد ذریعہ ہے اور تمام امدادی قافلے اردن سے ہی گزرنے پر مجبور ہیں۔   مڈل ایسٹ آئی نے بین الاقوامی فلاحی اداروں...
    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ میں سیزفائر ہو جائے گا۔ یوں جنگ آگے بڑھنے کے امکانات ختم ہو جائیں گے۔ میڈیا کے مطابق اس حوالے سے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ بہرحال دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے خطے کے امن کے لیے انتہائی سنگین خطرات پیدا کر دیے تھے۔ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر 24 حملے کیے اور پھر اگلے ہی دن پاکستان میں مختلف ڈرون بھیجے گئے جب کہ 9 اور 10 مئی کی رات پاکستان کی 3 ایئر بیسز پر بھارت کی جانب سے حملے کیے گئے۔ اس دوران پاکستان نے انتہائی...
    گزشتہ چند ہفتوں سے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت اس نہج پر پہنچ چکے ہیں، جہاں معمولی غلطی کسی بڑے سانحے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔ بین الاقوامی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک دوسرے کے شہروں اور فوجی تنصیبات پر میزائلوں کے حملوں اور سفارتی سطح پر سرد مہری پورے جنوبی ایشیا کو غیر یقینی صورتحال میں دھکیل رہی ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو باضابطہ خطوط ارسال کیے ہیں۔ ادھر بھارتی میڈیا اور سیاستدان صورتحال کو مزید بگاڑ رہے ہیں۔سابق سیکریٹری خارجہ شمشاد احمد خان کے مطابق: ’’پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل مسئلہ صرف سرحدی جھڑپیں نہیں بلکہ اعتماد کا...
    غزہ پر ہونے والی امریکی و اسرائیلی جارحیت اب بیسویں ماہ میں داخل ہو چکی ہے، البتہ درمیان میں کچھ دن کے لیے جنگ بندی کا معاہدہ ہوا ہے لیکن وہ بے سود رہا ہے جس کو بہت جلد ہی غاصب صیہونی حکومت اسرائیل نے سبوتاژ کیا اور پھر سے غزہ کے مظلوم عوام کی نسل کشی شروع کر دی گئی ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق غزہ میں ساٹھ ہزار سے زائد فلسطینی اس جارحیت میں شہید ہوچکے ہیں جب کہ دو لاکھ سے بھی زیادہ زخمی ہیں۔ پندرہ لاکھ تو ایسے ہیں جو بے گھر ہیں اور بے سر و سامانی میں زندگی گزار رہے ہیں۔ رفح کراسنگ پر لگائے گئے عارضی خیموں کی رہائش بھی غاصب صیہونی حکومت...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر ہو چکا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ملکوں میں مذاکرات کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ تنارعے کی شروعات سے ہی دونوں ملکوں پر مسلسل دباؤ تھا کہ مذاکرات سے مسئلے کا حل نکالیں۔ امریکی صدر نے ایکس پر اس بات کا اعلان کیا ہے کہ پوری رات دونوں ملکوں سے مذاکرات کے بعد آخرکار دونوں ملکوں کے سربراہان نے سیز فائر پر باہمی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ اس پر صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک کا اپنی ذہانت استمعال کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آخر کار بھارت کی اکڑ ٹوٹ گئی ہے، پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جس کے...
    36 صوبوں پر مشتمل بھارت کوکسی پَل چین نہیں۔ (28 وفاقی ریاستیں اور 8 یونین علاقہ جات) معاشی طور پر بھی خودکفیل ہے، پاکستان کو دولخت کرنے میں ہندوستان کا ہاتھ جو اندرا گاندھی نے خود تسلیم کیا،گجرات کے فسادات میں بھی مسلمانوں کی خون ریزی مودی کی انتہا پسندی اور امت مسلمہ سے دشمنی کے مترادف ہے۔ اس سے قبل بھی بھارت اور پاکستان میں چار جنگیں ہو چکی ہیں 1948، 1965، 1971 اور 1999 ۔ 1965 کی دوسری جنگ جبرالٹر سے شروع ہوئی اس جنگ میں ہزاروں لوگ مارے گئے، اس جنگ کا مقصد بھی اپنے اپنے ملک کا استحکام تھا، یہ جنگ 17 دن جاری رہی۔ سوویت یونین اور امریکا کی سفارتی مداخلت کے بعد جنگ بندی...
    خوبصورت چہرہ، خوبصورت آنکھیں، کشادہ پیشانی، گلابی ہونٹ سادہ سی مسکراہٹ دراز زلفیں جب چہرے پر بکھرتی ہیں تو دیکھنے والا حیرت زدہ ہو جاتا ہے، اس حسین سراپے کی مالک اداکارہ رانی کو کیسے بھول سکتے ہیں۔ اداکارہ رانی 1941 میں پیدا ہوئیں، گھر میں غربت کے اندھیرے تھے، ان کی والدہ بالی نے رانی کی پیدائش کے بعد طلاق لے کر دوسری شادی حق نامی شخص سے کر لی تھی، جب کہ مختار بیگم نے رانی کو بیٹیوں کی طرح پال پوس کر جوان کیا تھا۔ دراصل مختار بیگم نامور مصنف اور ڈرامہ نگار آغا حشر کاشمیری کی بیوہ تھیں اور ان کی بہن گلوکارہ فریدہ خانم اپنے وقت کی معروف گلوکارہ تھیں، انھوں نے رانی کو انور...
    وہ معمولی شکل و صورت کی خاتون نظر آتی تھیں البتہ وقار اور تمکنت بھی چھلک رہا تھا، ایک بڑے سابقہ سرکاری عہدے دار کی بیگم اور تین بچوں کی ماں بھی تھیں، امریکا میں رہائش تھی اور ان دنوں پاکستان آئی ہوئی تھیں۔ ’’ہم اس کے گھر اپنی بیٹی کیسے دے سکتے ہیں، اس کا خاندان کیا ہے، کیا ہم اس سے اپنی بیٹی کی شادی کر کے اپنا خاندان خراب کر دیں؟‘‘ خاندانی وقار، غرور اور زعم پورے خاندان میں یہ ڈائیلاگز دہرائے گئے تھے، حیرت ہی تھی کہ خاندان کی بیٹی نے برسوں پہلے اپنی مرضی سے شادی کی تھی، محبت کے اس کھیل میں اس نے اپنا اور اپنے شوہر کے خاندان کا موازنہ ہی نہ...
    دیکھو میاں، ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ اقتدارکے ماہ پرش جنگ و جدل میں مصروف ہیں۔ ہمارے نزدیک تو یہ سرمایہ داروں کے منافع سمیٹنے کے چونچلے ہیں، ہم تو سمجھتے ہیں کہ دونوں اطراف کے عوام کی اکثریت امن کے شیدائی لوگوں کی ہے اور وہ ہرکام مل جل کر محبت پیار اور امن سے انجام دینا چاہتے ہیں اور یہی ہمارا نکتہ نظر ہے کہ کھانے پینے میں بھی اتحاد، سکون اور امن کا ہونا بہت ضروری ہے، اب آپ کو ہمارے امن سے کھانے پینے پر بھی اعتراض ہے تو اس کا ہمارے پاس کوئی علاج نہیں۔ یہ ہمارے سب ساتھیوں کا مشترکہ مشن ہے کہ جب تک ہم کسی دسترخوان سے کھانے پینے اور...
    امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے معاہدے کا مسودہ تیار کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا ہے، ٹرمپ انتظامیہ نے دونوں فریقین کو بات چیت پر آمادہ کیا ہے، امریکا سمجھتا ہے کہ نائب صدر وینس کا مودی کو فون کرنا اس سارے معاملے میں اہم موڑ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کو کور کرنے والی امریکی ٹی وی سی این این کی صحافی آلیانہ ٹرینی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جمعہ کی صبح امریکا کو ایک تشویشناک انٹیلی جنس موصول ہوئی، اس حساس انٹیلی جنس کی وجہ سے امریکا نے پاک بھارت کشیدگی میں اپنی مداخلت بڑھائی۔ امریکی صحافی نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ امریکی عہدیداروں نے حساس ہونے کی وجہ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی  جنگ بندی کرانے کے لیے براہ راست مداخلت کے بعد  پاکستان اور بھارت کے درمیان لڑاکا طیاروں کی کارروائیاں اور فل سکیل  جنگ کے خطرے کو روک دیا گیا۔  نجی ٹی وی ہم نیوز نے  اعلیٰ سطح کے  سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ  جوہری ہتھیاروں سے لیس ہمسایوں کے درمیان اچانک کشیدگی میں کمی بڑے کھلاڑیوں، خاص طور پر واشنگٹن اور ریاض کی جانب سے فوری سفارتی کوششوں کے بعد ممکن ہوئی۔امریکہ اور سعودی عرب نے بھارت کی اپیل پر پاکستان سے  حملے روکنے کی درخواست کی۔ اس پر پاکستان نے  اپنے جوابی میزائل حملے روکنے اور فوری جنگ بندی پر عمل کرنے پر اتفاق...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دشمن کو ایسا جواب دیا جو ایک باوقار اور خوددار قوم کے شایانِ شان ہے۔ ہماری افواج نے پیشہ ورانہ مہارت سے بھارتی جارحیت کا ایسا منہ توڑ جواب دیا جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ بھارت کے ائیربیسز  دیکھتے دیکھتےکھنڈرات بن گئے، پاکستان کو اصولوں کی بنیاد پر فتح حاصل ہوئی ہے، لمحہ شکر ہے جس میں قوم نے افواج پاکستان پر محبت کے پھول برسائے۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کو پسند کرتا ہے جو اس کی راہ میں صف باندھ کر لڑتے ہیں، اور آج پوری پاکستانی قوم نے اتحاد، عزم اور غیرت...
    گوجرانوالہ (مجتبیٰ علی  شاہ)کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سید امداد حسین گردیزی کو نارووال، شکرگڑھ اور سیالکوٹ کے محاذوں پر دشمن کی پیش قدمی کو مؤثر حکمت عملی سے ناکام بنانے اور پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے پر قوم کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ جنرل امداد حسین گردیزی کی قیادت میں پاک فوج نے دشمن کے حملوں کا بھرپور جواب دیا اور نہ صرف دفاع کو یقینی بنایا بلکہ دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کیا۔ملکی دفاع کے اس کامیاب مظاہرے پر سوشل میڈیا پر بھی کور کمانڈر گوجرانوالہ کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے، اور عوام میں اطمینان کی فضا پیدا ہوئی ہے۔ پاکستان کو فتح حاصل ہوئی ، وزیر اعظم...
    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسےامن کی فتح اور خطے کی پائیداری کے خواہشمند تمام افراد کی فتح سے منسوب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس اعلان کو بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی۔ جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کی جانب ایک اہم قدم ہے اور دونوں ممالک  کو بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کو مستقل بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے قومی سلامتی کو برقرار رکھنے میں مسلح افواج کے...
    معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنی بھارتی فلم "صنم تیری قسم" کے ساتھی اداکار ہرش وردھن رانے کو بھارتی جارحیت کی حمایت پر سخت اور دوٹوک جواب دیدیا۔ ماورا حسین نے ثبات,سمن, آنگن, جفا اور قصہ مہربانو کا، جیسے کامیاب ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ انھوں نے بھارتی فلموں میں بھی کام کیا ہے اور اداکارہ کو سوشل میڈیا پر لاکھوں مداحوں کی پذیرائی بھی حاصل ہے۔ ماورا حسین حالیہ دنوں میں وطن سے محبت کے جذبے کے ساتھ سوشل میڈیا پر سرگرم رہی ہیں۔ ان کی فلم "صنم تیری قسم" کی دوبارہ ریلیز بھارت میں بھی کامیاب رہی۔ اداکارہ ماورا حسن نے سوشل میڈیا پر بھارت کی جارحیت پر بغیر لگے لپٹے کڑی تنقید کی جس پر ان کے بھارتی کو اسٹار ہرش وردھن رانے نے اعلان کیا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہوزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، آج پاکستانی قوم کومبارک باد پیش کرتا ہوں، غیور پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں، دنیا پر ثابت کردیا کہ پاکستانی ایک خودار قوم ہے،کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو اپنے دفاع میں سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن پر غالب آتے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا، حالیہ دنوں میں دشمن نے جو کیا وہ کھلی جارحیت تھی، ہماری افواج نے پیشہ ورانہ انداز سے بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ...
    وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے۔وزیرِاعظم کے خطاب سے قبل تلاوتِ قرآنِ کریم اور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب کا آغاز سورۂ صف کی آیت اور اس کے ترجمے سے کیا۔اپنے خطاب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم اپنی سر زمین کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جاتے ہیں، بھارت نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا، دنیا پر واضح ہو گیا کہ پاکستانی قوم خودار اور غیرت مند ہے۔وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم پر...
    پاکستان نے بھارت کے خلاف  فتح ون میزائل کی لانچ گزشتہ دنوں بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے نام کر دی۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن ‘بنیان المرصوص کا آغاز کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ‘بنیان مرصوص’ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا۔ آپریشن میں بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج تباہ کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں12اہداف کو نشانہ بنایا بنایا گیا ہے۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف فتح ون میزائل کی لانچ ...
    ایک بیان میں سید مہدی شاہ نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ دشمن ملک سمیت دنیا کو سمجھا دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے تاریخی فتح پر افواج پاکستان اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ ایک بیان میں سید مہدی شاہ نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ دشمن ملک سمیت دنیا کو سمجھا دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ پاکستان ہمیشہ امن کا...
    العربیہ سے اپنی ایک گفتگو میں عبداللطیف رشید کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ مسقط میں ہونے والے امریکہ-ایران غیر مستقیم مذاکرات کامیاب ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی صدر "عبدالطیف رشید" نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں کیونکہ وہ ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے۔ اسی طرح ہمارے درمیان طولانی سرحد بھی موجود ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار العربیہ سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر عبداللطیف رشید نے کہا کہ ہمارے امریکہ کے ساتھ بھی اچھے تعلقات اور مشترکہ مفادات ہیں لیکن ابھی تک عراق میں امریکی فورسز کی تعیناتی کا مسئلہ واضح نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی عسکری اتحاد کی ہمارے ہاں موجودگی، دونوں ممالک کی حکومتوں کے...
     صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور جنگ بندی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج، بحریہ اور فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر دشمن کو سخت پیغام دیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ’مجھے ہمیشہ اپنی افواج پر اعتماد رہا ہے، اور اس معرکے میں انہوں نے جس جرأت اور جذبے کا مظاہرہ کیا وہ بےمثال ہے۔ ہم نے ‘بھارت کی نام نہاد فوجی برتری کو کاری ضرب لگائی ہے اور ثابت کیا ہے کہ ہماری قوم کا عزم ناقابل تسخیر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے جنگ بندی کی پیشکش کیوں قبول کی؟ وزیراعظم شہباز شریف نے بتادیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم...
    پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والا ایس-400 سسٹم کیا ہے، بھارت کے پاس کیسے آیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز نیو دہلی (آئی پی ایس )پاک فضائیہ نے بھارت کی ریاست پنجاب کے علاقے آدم پور میں قائم بھارتی ایئربیس پر نصب دنیا کا جدید ترین میزائل سسٹمز میں سے ایک ایس-400 تباہ کردیا اور اس کی لاگت کا تخمینہ 1.5 ارب ڈالر بتایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روس سے خریداری کے بعد بھارت نے یہ دفاعی سسٹم شمال، مغرب اور مشرقی علاقوں میں نصب کیا تھا اور اس کا مقصد چین اور پاکستان کے خلاف استعمال کرنا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایس-400 سسٹم کی تنصیب کے حوالے سے حتمی طور...
    رکن گلگت بلتستان اسمبلی اور سابق وزیر خزانہ جاوید منوا نے افواجِ پاکستان، خصوصاً پاک فضائیہ کو بھارت کی حالیہ جارحیت پر بروقت، مؤثر اور جرأت مندانہ جواب دینے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رکن گلگت بلتستان اسمبلی اور سابق وزیر خزانہ جاوید منوا نے افواجِ پاکستان، خصوصاً پاک فضائیہ کو بھارت کی حالیہ جارحیت پر بروقت، مؤثر اور جرأت مندانہ جواب دینے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں جاوید منوا کا کہنا تھا کہ ہماری افواج، بالخصوص فضائیہ نے جس پیشہ ورانہ مہارت، جذبۂ حب الوطنی اور مستعدی کا مظاہرہ کیا، وہ پاکستان کے دفاع اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو نمایاں کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ...
    خطے کو آگ وخون میں دھکیلنے کی بھارتی و اسرائیلی سازش ناکام ہوئی، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاک-بھارت جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کو آگ وخون میں دھکیلنے کی بھارتی و اسرائیلی سازش ناکام ہوئی ہے۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مشکل گھڑی میں بھارتی جارحیت کے مقابلے میں اللہ کریم کی مدد ونصرت اور قوم کی ثابت قدمی نے پاکستان کو سرخرو کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم، سیاسی قائدین اور افواج پاکستان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور حالیہ تنازع میں بے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بھارت جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستانی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آ گیا وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم صدر ٹرمپ کی قیادت اور خطے میں امن کے لیے ان کے فعال کردار پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنگ بندی کو ہم نے خطے میں امن و استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے۔ We thank President Trump for his leadership and proactive role for peace in the region . Pakistan appreciates the United States for facilitating this outcome, which we have accepted in the interest of...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)سیز فائر کیسے ہوا؟کیا واقعی ڈونلڈ ٹرمپ نے کمال دکھایا یا میزائل نے مودی کا ہوش اڑایا؟کس بات نے مودی کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا؟ امریکی صحافی نک رابرٹسن نےپاکستان اوربھارت کے درمیان سیزفائر کی تفصیلات سے پردہ اٹھا دیا۔ امریکی صحافی نک رابرٹسن نے سنسنی خیز انکشافات کردئیے، امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نےانٹرویو میں بتایاکہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کررہی تھی مگرکامیاب نہیں ہوئی، پھر بھارت نے پاکستان کی ائیربیسزپرحملہ کیا جو اس کیلئے خطرناک ثابت ہوا۔ رابرٹسن نےبتایاکہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پرنہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی،جب ائیر بیسز تباہ ہوئیں،میزائل سپلائی ڈپو برباد کیا...
    بھارت کی پاکستان میں جارحیت اور پھر پاکستان کے بھرپور جوابی کارروائی کے بعد آج شام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت سیز فائر کے لیے تیار ہوگئے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کرلیا اور ہفتہ 10 مئی کے شام ساڑھے 4 بجے پاکستان اور بھارت نے جنگ بند کردی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان وی نیوز نے دفاعی تجزیہ کاروں سے گفتگو کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا سیز فائر یعنی کہ جنگ بندی کا اعلان...
    امریکی صدر کے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے دنیا بھر سے اس کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔  برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایک پر اپنی ٹویٹ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا۔ وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے نے پاکستان اور بھارت سے جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی کو کم کرنا سب کے مفاد میں ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان فوری طور ہر بری، فضائی اور بحری محاذوں پر ایک دوسرے پر حملے بند کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔   دونوں ممالک کے درمیان یہ جنگ بندی 12 مئی تک ہوگی اور اس دن ڈائریکٹرز ملٹری آپریشنز کے درمیان پھر...
    بی بی سی جنوبی ایشیاء کے ریجنل ایڈیٹر اینبرسن اتھرجان—فائل فوٹو امریکی ٹی وی سی این این کے بعد برطانوی ٹی وی بی بی سی کے صحافی نے بھی پاکستان کی بھارت پر برتری کے بارے میں بتا دیا۔برطانوی ٹی وی کے ریجنل ایڈیٹر جنوبی ایشیاء اینبرسن اتھرجان کا کہنا ہے کہ بھارت کو یہ بات ماننی پڑے گی کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ اس نے پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کے باوجود پاکستان کے اندر حملہ کیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کیسے ہوا؟ امریکی صحافی نے تفصیلات بتادیںامریکی صحافی کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت، پاکستان کے درمیان...
    بھارتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں حالیہ جنگ بندی کے باوجود سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا۔بھارت کے 4 عہدیداروں نے برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کی اور پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر موقف پیش کیا۔بھارتی حکام نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا۔ مذاکرات میزائلوں اور ڈرونز کے تلے نہیں ہوسکتے، بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مذاکرات میزائلوں اور ڈرونز کے تلے نہیں ہوسکتے۔ حکام نے مزید کہا کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے خلاف کیے گئے تمام فیصلے برقرار رہیں...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم صدر ٹرمپ کی قیادت اور خطے میں امن کے لیے فعال کردار کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس موقع پر سہولت فراہم کرنے پر امریکا کو سراہتا ہے اور ہم نے جنگ بندی کو علاقائی امن اور استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر وزیراعظم نے نائب امریکی صدر صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بحال کردی گئیں۔ ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں، مسافر اپنی پروازوں کے تازہ شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔ اب سے کچھ دیر قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری جنگ پر اتفاق کیا ہے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور سلامتی کے لیے کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امن کی کاوشوں میں اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ آج شام ساڑھے 4...
    سربراہ جامعہ شہید مطہری الحاج علامہ قاضی شبیر حسین علوی کے انتقال پر علامہ احمد اقبال رضوی نے اظہار تعزیت کیا، ان کی قومی اور ملی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دینی و تدریسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، بالخصوص آپکا پرتاثیر اور جازبیت سے بھرا انداز تبلیغ وتقریر لائق تقلید ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی اور علامہ حسن رضا ہمدانی نے ملتان میں جامعہ شہید مطہری کا دورہ کیا۔ صوبائی صدر مجلس علما مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب و پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان علامہ قاضی نادر حسین علوی نے علامہ احمد اقبال رضوی اور دیگر...
    اسحاق ڈار کا چین، اماراتی وزرائے خارجہ سے رابطہ، صورتحال سے آگاہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے چین اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کو فون کرکے بھارت کے ساتھ ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کردیا۔دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید سے رابطہ کیا اور اس موقع پر اماراتی وزیرخارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا۔ نائب وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کے لیے متحدہ عرب امارات کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان مکمل اور فوری جنگ بندی کے اعلان کی تصدیق دونوں ممالک نے بھی کردی تاہم اس کی وجہ امریکی صحافی سامنے لے آئے۔  امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے منسلک صحافی نک رابرٹسن نے بھارت کے پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک کر سیز فائر پر رضامند ہونے کی داستان سنادی۔ امریکی صحافی نک رابرٹسن نے بتایا کہ جارحیت کے آغاز سے ہی پوری دنیا سیزفائر کرانے کی مسلسل کوششیں کررہی تھیں مگر بھارت تیار نہیں ہو رہا تھا۔ نک رابرٹسن نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فون کے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا جس کے دوران بھارت پر تابڑ توڑ حملے کیے گئے۔ پاکستان نے نہ صرف بھارتی دفاع...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کیسے ہوا؟ امریکی صحافی نک رابرٹسن نے تفصیلات بتا دیں۔امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت، پاکستان کے درمیان سیز فائر کی کوشش کر رہی تھی، بھارت نے پاکستان کی ایئر بیسز پر حملہ کیا۔ اللّٰہ ربّ العزت کا شکر ہے اس نے پاکستان کو سر بلند کیا، نواز شریف میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔ نک رابرٹسن نے کہا کہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پر نہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کر دی، پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میز پر آنے پر...
    ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان—فائل فوٹو ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، جنگ بندی کو درست تناظر میں دیکھنا ضروری ہے۔ایک بیان میں ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی حدود میں براہموس میزائل داغے، بھارت کی جارحیت پر پاکستان نے اقوامِ متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ساڑھے 4 بجے سے سیز فائر ہو گیا: اسحاق ڈارنائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کر لیا، دونوں کے درمیان ساڑھے 4 بجے سے سیز...
    وطن عزیز کی سلامتی پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے،چوہدری اشرف فرزند WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) وطن عزیز کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے پاکستان کی مسیحی قوم اپنی دلیر بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مینارٹی فورم کے چئیرمین چوہدری اشرف فرزند نے گذشتہ روز افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی واک میں کیا۔ پاکستان مینارٹی فورم اور پاک کرسچن بزنس فورم کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے سامنے پاکستان میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کے شرکا نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اکھنڈ بھارت کا خواب بکھر گیا، پاکستان نے جواب میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، بھارت کے پاس پاکستان سے بہتر ٹیکنالوجی ہے اور نہ مہارت ہے۔ بھارت کو پوری دنیا میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان نے صرف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا ہے۔ سینئر رہنما مسلم لیگ ن، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب بھارت پر منحصر ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتا ہے، پہلگام واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کیلئے تیار ہیں، پاکستان خود دہشت گرد کا شکار ہے، دہشت گردی کی کسی قسم کو قبول نہیں کر سکتے۔...
    پاکستانی میزائل حملہ نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کیا: امریکی صحافی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی میں جنگ بندی کیسے ہوئی؟ امریکا کے بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ صحافی نک رابرٹسن نے سیز فائر کی تفصیلات بتا دیں۔امریکی صحافی نک رابرٹسن کے مطابق پوری دنیا کئی دنوں سے سیز فائر کرانے کی کوششیں کر رہی تھی مگر کامیابی نہیں ہوئی۔ نک رابرٹسن نے بتایا کہ بھارت نے پاکستان کی ایئر بیسز پر حملہ کیا تو پاکستان نے بھارت پر نہ رکنے والی میزائلوں کی بارش کی۔امریکی صحافی کے مطابق پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور...
    وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای سے ٹیلی فونک رابطے میں گزشتہ رات بھارتی اشتعال انگیزی اور پاکستان کی محتاط جوابی کاروائی سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ان کے چینی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی بدلتی صورتحال اور گذشتہ رات بھارتی اشتعال انگیزی اور پاکستان کی محتاط جوابی کارروائی سے آگاہ کیا۔ چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار کو...
    نیویارک:امریکی صحافی نک رابرٹسن نے پاکستان اوربھارت کے درمیان سیزفائر کی تفصیلات سے پردہ اٹھا دیا اور سنسنی خیز انکشافات کیے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نے ٹی وی انٹرویو میں بتایاکہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کر رہی تھی مگر کامیاب نہیں ہوئی، پھر بھارت نے پاکستان کی ائیربیسز پرحملہ کیا۔ انہوں نے بتایاکہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پرنہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی، پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میزپرآنے پرمجبور ہوا اور پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کوپیچھے ہٹنے پر مجبورکردیا۔ امریکی صحافی کا کہنا تھاکہ امریکی وزیرخارجہ نے سعودی عرب اور ترک حکام سے رابطہ...
    وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ نے غیر معمولی مہارت اور جرات کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن بُنیان مرصوص نے دشمن کو دہلا دیا، بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارتی حدود کے اندر مؤثر کارروائی نے دشمن کو پسپائی پر مجبور کیا، پاکستان کے مضبوط جواب نے دشمن کو جنگ بندی کی درخواست پر مجبور کیا، قوم کی یکجہتی اور قیادت کے عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)مشہور ٹک ٹاکر ریحانہ عرف زخمی شیرنی کو قتل کیس میں موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی دی گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحت جبیں نے 3 روز سے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے کہا کہ مجرمہ ٹک ٹاکر کو اس وقت تک پھانسی پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نو ہو جائے۔ عدالت نے قرار دیا کہ مجرمہ نے سنگین جرم کیا ہے کسی قسم کی رعایت مستحق نہیں۔ رشتہ کے جھگڑے پر زخمی شیرنی نے کزن لجپال حسین شاہ کو قتل کیا، ٹک ٹاکر نے 30 بور پستول سے مقتول کے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کی۔ تھانہ کوٹلی ستیاں نے 23 مارچ 2023 کو مقدمہ درج کیا، ٹک ٹاکر...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ہوچکی ہے جس کا اعلان چند گھنٹے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پھر ان کے بعد دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی کیا جاچکا ہے۔ گو پاکستان پہلے سے ہی بھارت کو کشیدگی ختم کرنے کا مشورہ دیتا رہا لیکن اس کی جانب سے کوئی مثبت رویہ سامنے نہیں آیا تاوقتیکہ پاکستان نے اس کی جارحیت کے جواب میں 9 اور 10 مئی کی درمیانی شب دندان شکن جواب نہیں دے دیا۔ پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان پاکستان نے گزشتہ شب بھارت کی فوجی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کئی انڈین ایئربیسز تباہ کردیے اور...
    سٹی 42 : ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، جنگ بندی کو درست تناظر میں دیکھنا ضروری ہے ۔   ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے پاکستان کی حدود میں براہموس میزائل داغے، بھارت کی جارحیت پر پاکستان نے اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کیا، پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا، بھارت نے 7 تا 10 مئی کئی حملے کیے، خواتین، بچوں سمیت معصوم جانیں ضائع ہوئیں، بھارتی حملوں میں عبادت گاہوں سمیت انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، بھارت نے وفاقی دارالحکومت سمیت کئی علاقوں پر قاتل ڈرونز بھیجے، بھارتی میزائل حملوں سے شہری و فوجی اثاثے نشانہ بنے۔  پاکستان کا...
    پاکستان نے بھارت کی چار روز سے جاری جارحیت کے بعد 9 اور دس مئی کی شب بھرپور ردعمل دیتے ہوئے آپریشن  بُنیان مّرصُوص لانچ کیا اور دشمن کے دانت کھٹے کردیے۔ پاکستان کی بری اور فضائی فوج نے بھارت کو چاروں شانے چت کیا جبکہ بحریہ کے جوان بھی چاق و چوبند اور دشمن پر گہری نظر رکھے رہے تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فضائیہ نے بھارت کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے دشمن کو 100-0 سے واضح شکست دی۔ فضائیہ نے تصادم کے دوران بھارت کے 5 جدید جنگی طیارے زمین بوس کیے، جن میں رافیل، SU-30 اور MIG-29 شامل ہیں۔   پاکستان کے دفاعی نظام نے 7/8 مئی کی رات ڈِنگا کے قریب بھارتی میزائل پروجیکٹ کو مار گرایا۔   8/9 مئی...
    اسلام آباد:سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ،بی اے پی کے چیف آرگنائزر میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے جس جرات مندی اور جامع حکمت عملی کے تحت بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہوئی ہے ،طویل عرصے بعد پاکستانی عوام کو ایک خوشی نصیب ہوئی ہے ، چین ،ترکیہ اور آذربائیجان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کھل کر پاکستان کی حمایت اور مدد کی ۔اپنے ایک بیان میں جان جمالی نے کہا کہ پہلگام واقعہ کو بہانہ بنا کر بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی ، مساجد اور معصوم سویلین کو نشانہ بنایا اور پاکستان کے عوام اور افواج کے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر نے کچھ دیر قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا اعلان کیا تھا تاہم سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی ہے ۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ برنالہ سیکٹر میں گولہ باری شروع ہو گئی ہے ۔ اس سے قبل ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ " امریکی کی رات بھر کی طویل بات چیت کے بعد  مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ کامن سینس اور زبردست ذہانت کے استعمال پر دونوں ممالک کو مبارکباد، اس معاملے پر آپ کی...
    پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز سے رابطہ کیا ہے، فرنچائز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا کہا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی خدشات، پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی کا امکان، بقیہ میچز اب کہاں ہوں گے؟ پی ایس ایل فرنچائزز  کے مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہا گیا ہے، فرنچائز کو پیغام دیا گیا ہے کہ ہوسکتا ہے کھلاڑیوں کو اسلام آباد میں اکٹھا ہونا پڑے۔ اس سے قبل پاک بھارت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی فوج کی کرنل خاتون افسر صوفیہ قریشی کی جانب سے کی بھارت پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا کے بیان کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ صوفیہ قریشی نے 10 مئی کو ونگ کمانڈر ومیکا سنگھ اور بھارتی وزیر خارجہ وکرم مسری کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، جس دوران انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے 10 مئی کو بھارت کے دفاعی نظام پر حملہ کرنے سمیت دیگر اہم مقامات کو بھی نشانہ بنایا۔ پریس کانفرنس کے دوران کرنل صوفیہ قریشی نے پاکستانی حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے مزید جنگ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ کرنل صوفیہ قریشی نے کہا کہ...
    اسلام آباد، موجودہ سیکیورٹی حالات کے تناظر میں پاکستان آرمی سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی کا اہتمام محترمہ فراح ناز اکبر، پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، نے اسلام آباد کی تاجروں کی کمیونٹی کے تعاون سے کیا گیا۔ ریلی کا مقصد مسلح افواج کی قربانیوں، بہادری اور قومی سلامتی کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ ریلی میں شہریوں، کاروباری برادری، اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے، جو قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا مظہر ہوگی۔ Post Views: 4
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی جانب سے بھارت کو بھر پور جواب دیے جانے کے بعد اب سیز فائر ہو چکا ہے اور یہ بات پوری دنیا عیاں ہے کہ کس طرح بھارت گزشتہ تین روز سے پاکستان پر مسلسل حملے کر رہا تھا جبکہ پاکستان تحمل کا مظاہرہ کر رہا تھا لیکن پھر پاکستان کے جواب کے بعد آخر کار سیز فائر ہو گیالیکن پاکستان کی اس واضح جیت کے بعد بھی پاکستانیوں کو غرور اورتکبر سے بچنا ہوگا ۔ فتح مکہ کے موقع پر پیارے محمد صلی اللہ علیہ ہ وسلم نے اپنی محنتوں اور جراتوں کا اظہار کرنے کی بجائے یہ کلمات ادا کیے۔ بھارت کے خلاف شاندار فتح پر کون سی مسنون دعا پڑھیں؟ ...
    نواز شریف: فوٹو فائل سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللّٰہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ وہ وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتے ہیں۔میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔ بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہوگئے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ شب بھر جاری رہنے والی پاکستان اور بھارت کے ثالثی کی کوششیں بالآخر کامیاب ہو گئی ہیں اور دونوں ملکوں نے فی الفور اور مکمل  جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان دونوں ممالک ہوشمندی سے کام لینے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس پر  پاکستانی نائب  وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بھی اس اعلان کی توثیق کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ پاکستان اوربھارت نے فوری جنگ بندی پراتفاق کیاہے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن  اورسلامتی  کے لئے کوشش کی ہے، پاکستان نے امن کی کاوشوں میں اپنی خودمختاری...
    بھارتی سیکریٹری خارجہ کی جنگ بندی کی تصدیق،دونوں ممالک کے فوجی افسران 12مئی کو رابطہ کریں گے:وکرم مستری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس ) بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے ایک بیان میں جنگ بندی کی تصدیق کر دی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز سے سہ پہر 3 بج کر 35 منٹ پر رابطہ ہوا، انہوں نے اتفاق کیا ہے کہ دونوں فریق تمام قسم کی فائرنگ اور زمینی، بحری اور فضائی فوجی کارروائیاں روک دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس جنگ بندی کا اطلاق آج شام 5 بجے سے ہوگا، دونوں فریقین کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔بھارتی...
    سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صدر مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اللّہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صدر مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل بابر ظہیر سدھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے...
    سٹی 42 : سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ کے تحت دفاعِ خود کا بھرپور حق استعمال کیا ۔  سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے موجودہ صورتحال کے بارے میں اہم بیانیہ جاری کیا ، جس میں انہوں نے افواج پاکستان کو بھارت کی بزدلی اور وار ہسٹیریا پرجرأت مندانہ اور پیشہ ورانہ جواب پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قوم وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں سیاسی و پارلیمانی اتحاد کے ساتھ مکمل طور پر یکجا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی بہادری، وضاحت اور غیر متزلزل قیادت پر قوم کا مکمل اعتماد ہے۔  نئی دہلی سے جنگ بندی کا اعلان مریم اورنگزیب نے کہا...
    وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ ہمارے بھرپور جواب سے بھارت کی مرمت ہوگئی ہے، بھارت کو دنیا میں ہزیمت اٹھانا پڑی، ہم نے سفارتی محاذ پر زبردست قوم ہونے کا ثبوت دیا، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے کہا ہے کہ ہر چیز لوگوں کے سامنے ہے، دفاعی حکمت عملی سے بھارتی جارحیت کا جواب دیا۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا ہے کہ بھارت ابہام پیدا کرتا ہے، پاکستان نے میزائل اٹیک کیا، پاکستان کو انٹرنیشنل قوانین کے مطابق دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا...
    سٹی 42 : حال ہی میں نئی دہلی سے بھی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے ۔   بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کی جانب سے حال ہی میں بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں ترجمان رندھیر جیسوال نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا ۔  قبل ازیں امریکی وزیرخارجہ  مارکو روبیو نے  بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کردی۔ 
    وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ سے ایک ٹیلیفونک گفتگو میں ترکیہ وزیر خارجہ نے پاکستان کے ذمہ دارانہ اور محتاط ردعمل کو سراہا، ترک وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان کو یقین دہانی کرائی گئی کہ انقرہ ہر سطح پر اسلام آباد کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، بھارتی جارحیت اور پاکستان کے ردعمل سے آگاہ کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ترکیہ وزیر خارجہ نے پاکستان کے ذمہ دارانہ اور محتاط ردعمل کو سراہا، دونوں وزرائے کا قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔ ترک وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان کو یقین دہانی کرائی گئی...
    ممبئی :پاکستان کے بعدبھارتی وزارت خارجہ نے بھی جنگ بندی پر اتفاق ہونے کااعلان کر دیاہے ۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ دونوں ملکوں میں جنگ بندی کا آغاز ساڑھے چار بجے ہوا، پاکستان اور درمیان غیر جانبدار مقام پر مذاکرات کل ہوں گے، پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز سے آج بات ہوئی ، پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنزسے بات چیت میں جنگ بندی پر اتفاق ہوا۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہناتھا کہ دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز12 مئی کو دوبارہ بات چیت کریں گے، پاکستان اور انڈیا کے درمیان زمین، فضا، اور سمندر میں مکمل جنگ بندی ہو گی۔ اس سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ...
    اسلام آباد :صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔ اپنے ایکس پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا Post Views: 2
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاک بھارت کشیدگی پر بڑا اعلان سامنے آیا ہے۔ صدر ڈونڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ رات گئے فریقین کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد پاکستان اور بھارت نے فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کو مبارک باد دیتا ہوں۔ جنگ بندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کا جنگ بندی کا فیصلہ دانشمندانہ ہے جس کے لیے ثالث کا کردار امریکا نے ادا کیا۔ صدر ٹرمپ نے اس معاملے پر توجہ دینے اور معاملے کو سلجھانے پر فریقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ امریکی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں نے سیز فائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میں قوم سے خطاب میں جنگ بندی سے متعلق تمام تفصیلات دوں گا۔ اس سوال پر کہ انڈیا کے ساتھ ہماری کیا شرائط طے ہوئی ہیں؟  شہباز شریف نے کہا کہ  آگے چل کر میٹینگ ہوں گی، اس میں یہ ساری چیزیں ہوں گی تاکہ مسائل نہ پیدا ہوں۔ ایکسپریس نیوز  کی جانب سے سوال  کیا گیا کیا یہ طے ہوگا کہ آئندہ بھارت یہ حرکت نہ کرے؟ شہباز شریف نے جواب دیا جو مسائل ہوں گے، ان سب پر بات ہوگی۔
    اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا،نواز شریف کا پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر پہلا تبصرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔ اپنے ایکس پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنابھیجانتاہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے سیز فائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میں قوم سے خطاب میں اس کی تمام تفصیلات دوں گا۔اس سوال پر کہ انڈیا کے ساتھ ہماری کیا شرائط طے ہوئی ہیں؟ شہباز شریف نے کہا کہ آگے چل کر میٹنگ ہوں گی اس میں یہ ساری چیزیں ہوں گی تاکہ مسائل نہ پیدا ہوں۔ایکسپریس نیوز کی جانب سے سوال کیا گیا کیا یہ طے ہوگا کہ آئندہ بھارت یہ حرکت نہ کرے؟ شہباز شریف نے جواب دیا جو مسائل ہوں گے، اس سب پر بات ہوگی۔ کل رات...
    واشنگٹن / اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہوگئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کر دی، پاکستان اور بھارت نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔ pic.twitter.com/lRPhZpugBV — Donald J. Trump (@realDonaldTrump) May 10, 2025 اس سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگر بھارت امن چاہے تو پاکستان بھی تیار ہے تاہم خبردار کیا کہ اگر...
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق آدم پور میں بھارت کا ایس 400 سسٹم تباہ کر دیا گیا، پاکستانی فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے حملہ کیا، بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے آپریشن "بنیان مرصوص" نے بھارت میں تباہی مچا دی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آدم پور میں بھارت کا ایس 400 سسٹم تباہ کر دیا گیا، پاکستانی فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے حملہ کیا، بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان نے بھارت کی سورت گڑھ ایئر فیلڈ بھی تباہ کر دی ہے۔ واضح...
    یوان صدر میں وزیراعظم کی صدر مملکت سے ہونے والی ملاقات میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایک ذمے دار اور امن پسند قوم کی حیثیت سے بھارتی اشتعال انگیزیوں کے مقابلے میں کافی تحمل کا مظاہرہ کیا، افسوس کہ بھارتی جارحیت کی وجہ سے پاکستان کے پاس اپنی خودمختاری کے دفاع، اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ہے جس میں آپریشن بنیان مرصوص سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے...
    6   اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں پر حملوں اور ڈرونز کی دراندازی کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا جس کا مقصد بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا اور ملکی سالمیت کا دفاع تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی دفاعی نظام کو نابود کرنیوالے JF-17 تھنڈر کی خصوصی ویڈیو منظرعام اس آپریشن میں پاکستان نے بیاس میں براہموس میزائل سائٹ، ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور، سورت گڑھ ایئر بیسز، بھارتی انٹیلیجنس کا راجوڑی میں تربیتی مرکز اور متعدد سپلائی ڈپو تباہ کیے اور ساتھ ہی بھارت کے مہنگے ایس-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارت کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 مئی 2025ء) جرمن چانسلر فریڈرش میرس، فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں اور برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹیمر بذریعہ ٹرین ہفتے دس مئی کی صبح کییف پہنچے۔ پولینڈ کے وزیر اعظم وہاں پہلے سے ہی موجود ہیں اور یہ تمام رہنما مشترکہ طور پر آج ہی یوکرینی صدر وولومیر زیلینسکی سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ملاقات کے حوالے سے ایک مشترکہ اعلامیے میں ان ممالک نے روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا اور تیس روزہ جنگ بندی کے حصول کی کوششوں کا بھی تذکرہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے، ''امریکا کی طرح ہم بھی روس پر زور دیتے ہیں کہ دیرپا امن کے قیام کے لیے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 مئی 2025ء) کچھ روز قبل روم میں پاپائے روم کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اب مشرق وسطیٰ کے انتہائی اہم قرار دیے جانے والے غیر ملکی دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ ریاض، دوحہ اور ابو ظہبی میں ٹرمپ کا عمدہ استقبال متوقع ہے اور امکان ہے کہ دفاع، ایوی ایشن، توانائی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں بڑی بڑی ڈیلز طے پا سکتی ہیں۔ ریاض میں، ٹرمپ خلیج تعاون کونسل کی چھ ریاستوں: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور عمان کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ 'سینٹر فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز‘ میں مشرق وسطیٰ سے متعلق امور کے ماہر جان آلٹرمین کا کہنا ہے،...
    بھارت کے جنگی جنون کو خاک میں ملانے کا وقت آیا تو پاکستان نے دشمن کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں متعدد  ایئربیسز سمیت کئی ایئر فیلڈز اور چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی فتح-1 میزائل سسٹم نے بھارتی نام نہاد دفاعی نظام کو زمین بوس کر دیا، پاکستان کے جدید الفتح میزائل سسٹم میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کی 2 قسمیں ہیں، فتح 1 اور فتح 2 مختلف آپریشنل رینجز اور میدان جنگ کی ضروریات کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ بھارتی غرور کو خاک میں ملانے والا فتح میزائل 120 کلومیٹر کی حد تک ضرب کا حامل ہے جو دشمن کے ٹھکانوں کو آسانی سے نشانہ بناسکتا ہے، یہ میزائل...
    اقوام متحدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی ترجمان اولگا چیرفکو نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے راستے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے زور دیا کہ اقوامِ متحدہ، غزہ کے شہریوں کی جبری بے دخلی کے کسی منصوبے کی حمایت نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے واضح کر دیا ہے کہ ہم غزہ کے شہریوں کی جبری بے دخلی کے مخالف ہیں ، اقوامِ متحدہ فلسطینیوں کی کسی بھی جبری نقل مکانی کی حمایت نہیں کرے گی۔(جاری ہے) غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کے لیے نئے امریکی منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے اولگا چیرفکو نے کہا کہ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ایئر بیسر سمیت ایئر فیلڈز کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹلائٹ کو بھی جام کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے۔ پاکستان نے بھارت کی بٹھنڈا اور سرسہ ایئر فیلڈز بھی تباہ کر دیا جبکہ اڑی سپلائی ڈپو کو تباہ کر ڈالا۔پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت...