2025-04-25@20:47:29 GMT
تلاش کی گنتی: 158

«کراچی کے ٹرانسپورٹ کے»:

(نئی خبر)
    آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پولیسی غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،خالدتواب،حنیف گوہر،مرزا اختیار بیگ اوردیگر مہمانوں کا گروپ فوٹو
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلیے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے واٹر کارپوریشن کی خصوصی رعایتی پالیسی میں 3 ماہ کی مزید توسیع کی منظوری دے دی جس کے بعد واٹر کارپوریشن نے اپنے تمام ریٹیل صارفین کے بلوں کے بقایاجات کی ادائیگی کیلیے رعایتی اسکیم میں 3 ماہ کی مزید مدت کیلیے 30 اپریل 2025 تک اضافہ کردیا۔ اس حوالے سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ رعایتی پالیسی کا بنیادی مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے کیونکہ اس پالیسی کے تحت شہریوں کو آسان اقساط میں واٹر کارپوریشن کے بقایاجات جمع کروانے کا موقع ملے گا۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی اربوں روپے مالیت کی تقریباً ایک تہائی اراضی یعنی 1448؍ ایکڑ پر تجاوزات ہیں جبکہ پورٹ قاسم اتھارٹی کی 30؍ ایکڑ زمین پر غیر قانونی قبضہ ہے۔ غیر قانونی قبضہ شدہ زمین پر حکمران سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے بعض سیاست دانوں کی مبینہ آشیرباد سے تجاوزات قائم ہیں، جبکہ وفاق کی تقریباً 350؍ ایکڑ اراضی پر سندھ حکومت قابض ہے۔ وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق ملک کے میری ٹائم سیکٹر کی اصلاح کے پروجیکٹ کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو جو معلومات فراہم کی گئی ہیں اس کے مطابق، ساحلی پٹی سے جڑی انتہائی مہنگی زمینیں تجاوزات اور تباہ حالی کا شکار ہیں...
    ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محکمہ کھیل حکومت سندھ اور ایس او اے کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کراچی اوپن سافٹ بال کے فاتح کپتان کو وننگ ٹرافی دے رہے ہیں، فوٹو میں گلفراز خان، ریاض الدین اور اعجاز الدین بھی موجود ہیں
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری 2025)کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت 40 سالہ ناظم اور 45 سالہ کامران کے ناموں سے ہوئی ہے، تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے دو افراد موقع پر ہی دم تو گئے ۔حادثے میں 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔چھیپا ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں 30 سالہ تنویر ولد ممتاز اور 40 سالہ خالد ولد نامعلوم شامل ہیں تاہم دو افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جن کی عمریں 38 اور 35 سال ہے۔گیس پائپ لائن پھٹنے سے حالت غیر ہونے...
    کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب فیکٹری میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔نجی چینل کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب فیکٹری میں دھماکا بوائلر کی لائن پھٹنے سے ہوا، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ بوائلر دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کراچی انٹر بورڈ کے سالانہ امتحانات میں فیل طلبہ کو ریلیف ملنے کا امکان
    کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں بوائلر کی لائن پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں بوائلر کی لائن پھٹنے سے 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تمام لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بوائلر دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
    کراچی(آن لائن)نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی خاتون اب بھی لڑکے سے ملنے کی خواہاں ہے، امریکی حکام بھی اسے واپسی پر راضی نہیں کر سکے۔ذرائع کے مطابق امریکی قونصل خانے کی 2 رکنی ٹیم کراچی ایئرپورٹ پہنچی، جہاں امریکی خاتون مسافر اونیجا کے معاملے پر کراچی ایئرپورٹ حکام کے دفتر میں مذاکرات ہوئے۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ، امیرکراچی منعم ظفر خان نے روزنامہ جسارت کے سینئر رپورٹر محمد انور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت ،لواحقین وپسماندگان کے لیےصبر جمیل کی دعا کی۔علاوہ ازیں جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری نے محمد انور کی نماز جنازہ میں شرکت ، اہل خانہ سے ملاقات و اظہار تعزیت کیا۔منعم ظفر خان نے تعزیتی بیان میں سینئر صحافی محمد انور کی صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ محمد انور طویل عرصے سے روزنامہ جسارت سے وابستہ رہے ۔
    کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) کراچی پریس کلب کے سینئر رکن اور روزنامہ جسارت کراچی کے سابق سینئر رپورٹر اور بلدیاتی امور کے ماہر صحافی محمدانور گزشتہ روز انتقال کر جانے کے باعث اسماعیل گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر دارارقم مسجد لانڈھی میں ادا کردی گئی ۔مرحوم کی نمازہ جنازہ میںلانڈھی ٹاؤن کے چیئرمین عبدالجلیل ،کراچی پریس کلب کے سیکرٹری سہیل افضل خان ، کے یو جے (دستور) کے سابق صدور طارق ابو الحسن ،خلیل ناصر ،سینئر صحافی مظفر اعجاز ،مسعود انور،نصر اللہ چودھری ،جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری،الخدمت فاؤنڈیشن کے اعجاز اللہ خان، مرحوم کے عزیز و اقارب سمیت سیاسی ،مذہبی و سماجی شخصیات نے بڑی...
    ٹریننگ کے دوران شرکاء کے لئے نیٹ ورکنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں ماہرین اور شریک صحافیوں کے درمیان تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر امریکی قونصلیٹ کے نمائندے پبلک ڈپلومیسی آفیسر ریوا گپتا اور انفارمیشن اسپیشلسٹ سیف جسکانی بھی موجود تھے، جنہوں نے صحافت میں جدید تکنیکی رجحانات پر گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں میڈیا فاونڈیشن 360 اور امریکی قونصلیٹ کے اشتراک سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ "رپورٹنگ ٹوورزکے ذریعے پاک امریکہ شراکت داری سے آگاہی میں اضافہ" کے عنوان سے منعقد کی گئی۔ ورکشاپ میں مختلف ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے 25 صحافیوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد جدید صحافتی رجحانات، تحقیقاتی رپورٹنگ، فیکٹ چیکنگ اور ڈیجیٹل میڈیا ٹولز کے استعمال...
    کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) کراچی پریس کلب کے سینئر رکن اور روزنامہ جسارت کراچی کے سابق سینئر رپورٹر اور بلدیاتی امور کے ماہر صحافی محمد انور کو اسماعیل گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ محمد انور مرحوم کو2005میں فالج کا اٹیک ہوا تھا جبکہ وہ گزشتہ دو ہفتے سے شدیدعلیل تھے اور قومی ادارہ برائے امراضِ قلب( این آئی سی وی ڈی ) میں داخل اور وینٹی لیٹر میں پر تھے۔ وہ بدھ کی شب خالق حقیقی سے جاملے۔مرحوم کی نماز جنازہ بدھ کے روز بعد نماز ظہر دارارقم مسجد لانڈھی نمبر 1 چھوٹی مارکیٹ میں ادا کی گئی جبکہ تدفین اسماعیل گوٹھ قبرستان لانڈھی میں کی گئی۔ محمد انورکی نمازہ جنازہ میںلانڈھی ٹاو ٔن کے چیئرمین عبدالجلیل...
    اونیجا اینڈریو رابنس : فوٹو جنگ کراچی کے لڑکے سے شادی کے لیے آئی ہوئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس لڑکے کے گھر پہنچ گئی۔امریکی خاتون گارڈن میں واقع لڑکے کے گھر پہنچنے کے بعد اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں بیٹھ گئی، اپارٹمنٹ کی یونین نے اسے واپس جانے  کا کہا، مگر اس نے جانے سے انکار کر دیا۔خیال رہے کہ اونیجا اینڈریو رابنس نامی خاتون کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہو گئی تھی۔یہ خاتون سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا ہوئی تھی، یہ 2 بچوں کی ماں 11 اکتوبر 2024ء کو کراچی پہنچی تھی۔19 سالہ نوجوان شادی کے لیے راضی تھا تاہم گھر والوں نے امریکی خاتون سے شادی سے انکار...
    جنگ فوٹوز کراچی کے لڑکے سے شادی کے لیے آئی ہوئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کراچی ایئر پورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھ کر نامعلوم مقام پر روانہ ہو گئی۔ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق امریکی خاتون نے پولیس سے کہا کہ اپنے شوہر کے پاس جا رہی ہوں، جس کے بعد وہ کراچی ایئر پورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھ کر نامعلوم مقام پر چلی گئی۔انہوں نے بتایا کہ امریکا واپس جانے سے انکار کرنے والی خاتون نے قونصلیٹ کی ٹیم سمیت کسی سے بھی مدد لینے سے انکار کر دیا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق امریکی خاتون امریکی قونصل خانے کے عملے کے ساتھ جانے سے انکار کر کے ایئر پورٹ سے لڑکے کی تلاش میں خود ہی...
    کراچی: نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی خاتون اب بھی لڑکے سے ملنے کی خواہاں ہے، امریکی حکام بھی اسے واپسی پر راضی نہیں کر سکے۔   ذرائع کے مطابق امریکی قونصل خانے کی 2 رکنی ٹیم کراچی ایئرپورٹ پہنچی، جہاں امریکی خاتون مسافر اونیجا کے معاملے پر کراچی ایئرپورٹ حکام کے دفتر میں مذاکرات  ہوئے۔ اس دوران امریکی قونصل خانے کے حکام نے پاکستان آنے والی خاتون سے ملاقات  کی۔ حکام نے کہا کہ اگر خاتون مسافر نہ جانا چاہے تو زبردستی نہیں کرسکتے۔  زبردستی خاتون کو کراچی سے امریکا بھیجنا غیر قانونی ہوگا۔ اگر ہم نے کراچی سے امریکا زبردستی بھیجا تو وہاں یہ امریکی حکومت اور قونصل خانے کے خلاف کیس دائر کرے گی۔...
    — فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آج صبح کراچی میں ایئر پورٹ کے اطراف ہلکی دھند کے باعث حد نگاہ 2 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔ بالائی بلوچستان میں بارش اور برف باری کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ بالائی بلوچستان میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ شہر میں شمال مشرق سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 89 فیصد ہے۔کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم...
    کراچی(نمائندہ جسارت)کراچی میں یکم سے 25 جنوری تک کتے کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا۔ریبیز کلینک کی انچارج ڈاکٹر رومانہ فرحت نے بتایا کہ سول اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ سول اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے یومیہ 150 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ایمرجنسی انچارج ڈاکٹرعرفان نے بتایا کہ جناح اسپتال میں 25 دنوں میں کتے کے کاٹنے کے 1500 کیسز رپورٹ ہوئے۔دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کتے کے کاٹنے کے زخم کو فوری طور پر صابن سے دھونا ضروری ہے، اس کے علاوہ متاثرہ افراد کو اینٹی ریبیز ویکسین اور حفاظتی کورس مکمل کرنا بھی ضروری ہے۔
    کراچی : ڈی ایچ اے سی ایس ایس میں منعقدہ سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر کامیاب طلبہ کا وکٹری اسٹینڈ پر موجود ہیں
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ائرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا سے 7کتوں کو پکڑ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایدھی فائونڈیشن نے کراچی ائرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا سے 7 کتوں کو پکڑ لیا۔ ائرپورٹ پر کتوں کے باعث طیاروں کے حادثات کا خدشہ ہوتا ہے۔ پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے)نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ لینڈ سائیڈ پر آوارہ کتوں کی وڈیو پر نوٹس لیا تھا۔اس سے قبل ترجمان پی اے اے نے بیان میں کہا تھا کہ مسئلے کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ائرپورٹ 3700 ایکڑ پر مشتمل ہے اور لینڈ سائیڈ گنجان آباد علاقوں سے گھرا ہوا ہے۔ پی اے اے نے لینڈ سائیڈ ایریا میں صفائی کے لیے خصوصی انتظامات کر رکھے...
    سول اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے یومیہ 150 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں یکم سے 25 جنوری تک کتے کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انچارج ریبیز کلینک سول اسپتال ڈاکٹر رومانہ فرحت کے مطابق سول اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر رومانہ فرحت کا بتانا ہے کہ سول اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے یومیہ 150 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عرفان نے کہا کہ جناح اسپتال میں 25 دنوں میں کتے کے کاٹنے کے 1500 کیسز رپورٹ ہوئے۔ دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کتے کے کاٹنے کے زخم کو فوری طور پر صابن سے دھونا ضروری ہے،...
    کراچی(جسارت نیوز)پورٹ قاسم گیٹ نمبر 2 کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 58 سالہ فرید کے نام سے کی گئی جو کہ سیکورٹی گارڈ ہے اور حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔تاہم، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔دریں اثنا سپر ہائی وے کراچی سے حیدرآباد جانے والے ٹریک پر نوری آباد کے قریب کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ ایمبولینس اور ہائی وے رسپانس وہیکل کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ کار...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سول (سی اے اے) آفیسرز ایسوسی ایشن نے کراچی ائرپورٹ پر درختوں کی کٹائی اور ناقص صفائی سے متعلق مراسلہ لکھ دیا۔ سی اے اے آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کے مطابق کراچی ائرپورٹ پر انتظامیہ کی عدم توجہی اوردیکھ بھال نہ ہونے سے100 سے زائد درخت سڑ گئے جبکہ ائرپورٹ پر صفائی انتظامات بھی انتہائی ناقص ہیں۔ ائرپورٹ کی پارکنگ میں جگہ جگہ کچرا پڑا رہتا ہے، کنٹریکٹر کو کروڑوں روپے دینے کے باوجود کراچی ائرپورٹ کی بین الاقوامی معیار کی صفائی نہ ہونا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مراسلے کے مطابق ناقص انتظامات کے باعث ائرپورٹ اتھارٹی کا امیج خراب ہوگیا ہے، ائرپورٹ اور حدود میں جگہ جگہ پان...
    پورٹ قاسم گیٹ نمبر 2 کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 58 سالہ فرید کے نام سے کی گئی جو کہ سیکیورٹی گارڈ اور حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دریں اثناء سپر ہائی وے کراچی سے حیدرآباد جانے والے ٹریک پر نوری آباد کے قریب کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ ایمبولینس اور ہائی وے رسپانس وہیکل کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا۔ ریسکیو حکام...
    ائیرپورٹ کی پارکنگ میں جگہ جگہ کچرا پڑا رہتا ہے۔ کنٹریکٹر کو کروڑوں روپے دینے کے باوجود کراچی ائیرپورٹ کی بین الاقوامی معیار کی صفائی نہ ہونا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سول (سی اے اے) آفیسرز ایسوسی ایشن نے کراچی ائیرپورٹ پر درختوں کی کٹائی اور ناقص صفائی سے متعلق مراسلہ لکھ دیا۔ سی اے اے آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر انتظامیہ کی عدم توجہی اور دیکھ بھال نہ ہونے سے 100 سے زائد درخت سڑ گئے، جبکہ ائیرپورٹ پر صفائی انتظامات بھی انتہائی ناقص ہیں۔ ائیرپورٹ کی پارکنگ میں جگہ جگہ کچرا پڑا رہتا ہے۔ کنٹریکٹر کو کروڑوں روپے دینے کے باوجود کراچی ائیرپورٹ کی بین الاقوامی...
    کراچی : صارم کے قاتل کی تلاش کے لیے تحقیقاتی ٹیم نے دو مزید افراد کو حراست میں لے لیا. مشتبہ حرکات و سکنات کی وجہ سے دونوں کے خلاف کارروائی کی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے صارم قتل کیس کی تحقیقات جاری ہے. تحقیقاتی ٹیم نے دو مزید افراد کو حراست میں لے لیا. جس کے بعد زیر حراست افراد کی تعداد 9 ہو گئی۔پولیس حکام نے کہا گزشتہ روز 7 افراد کے ڈی این اے کے لیے بلڈ سیمپل لیے گئے تھے. لیبارٹری کی ڈیمانڈ پر صارم کے والد اور بیٹے کا سیمپل بھی لیا گیا۔دونوں افراد کو رات گئے اپارٹمنٹ سے حراست میں لیا گیا. مشتبہ حرکات و سکنات کی وجہ سے دونوں...
    کراچی(رپورٹ:قاضی جاوید)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی جانب سے ڈریجنگ کے ٹھیکے میں خریداری کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔موصولہ دستاویزات کے مطابق کے پی ٹی نے تکنیکی کمیٹی کے چینی کمپنی سے متعلق خدشات کے باوجود ڈریجنگ کا ٹھیکہ اسی کمپنی کو دینے کی سفارش کی۔وزیراعظم کے انسپکشن کمیشن کے چیئرمین کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔چاررکنی کمیٹی میں سیکریٹری کابینہ ڈویڑن، پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) کے منیجنگ ڈائریکٹر اور انٹیلی جنس بیورو ڈویڑن کا نمائندہ شامل ہے۔کمیٹی کو ٹینڈرنگ کے عمل کے تکنیکی اور مالی جائزے میں کسی بھی انحراف، کوتاہی، یا خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے کی ذمہ داری...
    لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایرلائن کی پرواز  نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ رات گئے لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایرلائن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر فیول کی کمی کے باعث لینڈنگ کی، پرواز پی اے  470 سعودی عرب جارہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق طیارے کو اچانک کراچی ایئرپورٹ کی جانب موڑ کر لینڈ کرایا گیا، طیارے میں ایندھن کی کمی کے باعث ری فیولنگ کے لینڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر ری فیولنگ  کے بعد روانہ کیا گیا، اہئربس 320 طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے  ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ری فیولنگ کے دوران طیارے میں رہنے کی ہدایت دی گئی۔
    بن قاسم کے علاقے پورٹ قاسم تھرمل پاور پلانٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں چھیپا کے رضا کار فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر رہے تھے کہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اسپتال میں متوفی کی شناخت 45 سالہ علی رضا ولد محمد سرور کے نام کی گئی جبکہ تینوں زخمیوں کو 40 سالہ عابد، 38 سالہ شاہ میر اور 30 سالہ عمر حیات کے نام سے شناخت کیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کا شکار چاروں افراد سیکیورٹی گارڈ ہیں جو اپنی ڈیوٹی پر آئے تھے اور سڑک کنارے کھڑے ہوئے تھے کہ اس دوران تیز رفتار بس نے انھیں روند...
    کراچی: نارتھ کراچی بیت النعم اپارٹمنٹ کے رہائشی کمسن صارم کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئی۔ پولیس سرجن کی جانب سے مرتب کی جانے والی ابتدائی رپورٹ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس کو فراہم کر دی گئی اس حوالے سے ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل انیل حیدر کے مطابق پولیس کو فراہم کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 سالہ صارم کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ صارم کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی پائی گئی اور اُسے گلا دبا کر قتل کیا گیا۔  انیل حیدر کے مطابق صارم کو 5 روز قبل قتل کر کے اس...
    لاہور: عوام کی سہولت کے لیے لاہور کے نادرا ز میگا سینٹرمیں بھی پاسپورٹ کایونٹرز قائم کر دیئے گئے۔ زرائع کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹ سروسز 24/7 فراہم کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کراچی کے بعد لاہور کے نادرا میگا سینٹرز میں بھی پاسپورٹ کائونٹرز قائم کر دیئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر لاہور کے تین میگا سینٹرز میں پاسپورٹ کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں، نادرا میگا سینٹر شملہ پہاڑی، پیکو روڑ اور ساندہ میں شہری 24/7پاسپورٹ سروسز حاصل کر سکیں گے۔ قبل ازیں کراچی میگا سینٹرز میں بھی 10پاسپورٹ پراسیسنگ کانٹرز قائم کیے گئے تھے۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ 24/7 پاسپورٹ سروسز کی...
    لاہور: عوام کی سہولت کے لیے لاہور کے نادرا میگا سینٹرز میں بھی پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم کردیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹ سروسز 24/7 فراہم کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کراچی کے بعد لاہور کے نادرا میگا سینٹرز میں بھی پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم کردیے۔ وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر لاہور کے تین میگا سینٹرز میں پاسپورٹ کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں، نادرا میگا سینٹر شملہ پہاڑی، پیکو روڑ اور ساندہ میں شہری 24/7 پاسپورٹ سروسز حاصل کر سکیں گے۔ قبل ازیں کراچی میگا سینٹرز میں بھی 10 پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز قائم کیے گئے تھے۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا ہے کہ 24/7 پاسپورٹ سروسز کی فراہمی کا دائرہ کار...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2025ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) کی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لئےپہلی پرواز پی کے 503 کراچی سے روانہ ہو گئی ، یہ پرواز 46 مسافروں کو لے کر 9 بج کر 50 منٹ پر گوادر کےلئےروانہ ہوئی۔(جاری ہے) پیرکو پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ جہاز مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 15 منٹ پر نئے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی کمرشل پرواز کی حیثیت سے لینڈ کرے گا۔ترجمان نے کہا کہ پہلی کمرشل پرواز کا استقبال وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ محمد آصف کریں گے ، افتتاحی پرواز کو واٹرکینن کے ذریعے سلامی دی جائے گی ، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2025ء) نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لئے پہلی پرواز کراچی سے روانہ ہوگئ۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 503 چھیالیس مسافروں کو لے کر 9 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوئی ۔(جاری ہے) ترجمان پی آئ اے کے مطابق جہاز مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 15 منٹ پر نئے گوادر ائیرپورٹ پر پہلی کمرشل پرواز کی حیثیت سے لینڈ کرے گا۔وفاقی وزیر برائے دفاع و ہوابازی خواجہ آصف پہلی کمرشل پرواز کا استقبال کریں گے۔
    لاہور:پنجاب کا دارالحکومت اورکراچی میں فضائی آلودگی کے ڈیرے برقرارہیں،آلودہ شہروں کی فہرست میں باغوں کاشہر لاہورپہلے نمبر پر آگیا، لاہورمیں ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 657 کی بلندیاں چھونے لگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیر کوالٹی انڈیکس ( اے کیوآئی) کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ کراچی  کا بھی فضائی معیارمضرہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی نویں نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پرہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ    کراچی میں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 183 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے،کراچی کے آلودہ ترین علاقوں میں سرفہرست گلشن اقبال،دوسرے نمبر پر کورنگی اور...
    مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات میں ایف آئی اے حکام نے جاں بحق اور بچائے گئے 20 افراد کا سراغ لگا لیا ہے جو کراچی، لاہور اور فیصل آباد ایئرپورٹس سے سینیگال روانہ ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ مراکش کشتی حادثے میں فیصل آباد، لاہور، کراچی سے جانیوالے متعدد افراد کے نام سامنے آگئے۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ 20 افراد فیصل آباد، لاہور، کراچی سے سینیگال گئے جن میں سے 8 جاں بحق ہوگئے جبکہ 12 کو بچا لیا گیا۔ مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات میں ایف آئی اے حکام نے جاں بحق اور بچائے گئے 20 افراد کا سراغ لگا لیا ہے جو کراچی، لاہور اور فیصل آباد ایئرپورٹس سے سینیگال روانہ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق 7...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ لائیو اسٹاک ایکسپو میں کرنٹ لگنے سے ایک کروڑ مالیت کے 2 بچھڑے ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپوسینٹرمیں جاری کیٹل شو ایک اسٹال پر متعدد مویشیوں کو کرنٹ لگ گیا۔ایکسپومیں کرنٹ لگنے سے 2 بیل ہلاک ہوئے جبکہ دیگر مویشی بھی متاثر ہوئے مگر جان بچ گئی۔صدرڈیری اینڈ کیٹل فارمرزایسوسی ایشن شاکر عمر گجر نے بتایا کہ دونوں بچھڑوں کی مالیت ایک کروڑروپے ہے۔سندھ گورنمنٹ نے 13 کروڑ روپے کی خطیر رقم ایکسپوپرخرچ کی ، کمزورمینجمنٹ کی وجہ سے قیمتی مویشی کرنٹ سے مرگئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ بجلی کاکام کرنے کے دوران پیش آیا، بظاہرواقع میں کیٹل فارم مالک کی غفلت ہی سامنے آئی ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔
    کمسن صارم کی حتمی وجہ موت کا تعین کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پانی کے ٹینک سے ملنے والی کمسن صارم کی لاش کا عباسی شہید اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران بچے کے جسم کے مختلف حصوں پر زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں۔ پوسٹ مارٹم کے دوران تمام ضروری نمونے حاصل کیے گئے ہیں، تاہم کمسن صارم کی حتمی وجہ موت کا تعین کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کا رہائشی 7 سالہ صارم 11 روز قبل پُراسرار طور پر...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر اور روزنامہ جسارت کراچی کے سابق سینئر رپورٹرمحمد انور کو شدید علالت کے باعث قومی ادارہ برائے امراضِ قلب( NICVD ) میں داخل ہیں اور وینٹی لیٹر میں پر موجود ہیں۔ محمد انور کے صاحب زادے ارحم انور نے تمام دوست واحباب اور جسارت کے قارئین سے والد محترم کے لیے خصوصی دعاوں کی درخواست کی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کے والد محترم کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے ان کی ان تکالیف کو دور فرمائے اور صحت سلامتی کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرمائے۔ آمین
    کراچی: پانی کے ٹینک سے ملنے والی کمسن صارم کی لاش کا عباسی شہید اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران بچے کے جسم کے مختلف حصوں پر زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں ۔ پوسٹ مارٹم کے دوران تمام ضروری نمونے حاصل کیے گئے ہیں تاہم کمسن صارم کی حتمی وجہ موت کا تعین کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔ دریں اثنا زیر زمین پانی کے ٹینک سے کمسن صارم کی لاش ملنے کی اطلاع پر ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی عبدالوسیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنھیں دیکھ کر اپارٹمنٹ کے رہائشی اور خواتین...
    میرپور ماتھیلو (پ ر) کراچی کی خاتون کا اغوا میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج، حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ کراچی کی خاتون مسمات ماہ نور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 ماہ قبل ملزمان قربان سولنگی، اختر سولنگی، پرویز سولنگی و دیگر نے مجھے اغوا کیا تھا، میرپور ماتھیلو تھانے میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی جس وجہ سے ملزمان سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایس ایس پی گھوٹکی، آئی جی سندھ و دیگر حکام سے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
    کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پیغام پاکستان اور مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام 15روزہ ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ میں کراچی یونائٹیڈ اور اسماعیل میموریل نے سیمی فائنل جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل آج ککری گرائونڈ لیاری میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پہلا سیمی فائنل ککری گراؤنڈ میں کراچی یونائیٹڈ بمقابلہ کابل اسپورٹس کھیلا گیا، جس میں کراچی یونائیٹیڈ نے کابل اسپورٹس کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ دوسرا سیمی فائنل حیدری گرائونڈ میں اسماعیل میموریل بمقابلہ بلوچ محمدن کھیلا گیا جس میں اسماعیل میموریل حریف ٹیم کو 0-1 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گل زمین...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کراچی سمیت صوبے بھر کے لوگوں کو آرام دہ اور بہترین سفر سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے پر کام کررہی ہے ، سندھ کابینہ نے کراچی کیلیے مزید ای وی بسوں کے حصول کی منظوری دیدی ہے ، شہر میں پہلے ہی پنک بسیں بھی چل رہی ہیں،ریڈلائن منصوبہ پاکستان کاواحد منصوبہ ہے جس پربایوگیس پربسیںچلیں گی۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو سندھ اسمبلی میں محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جوب دیتے ہوئے بتائی۔
    وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ بلوں میں ٹیرف کےعلاوہ چارجز وصول کیے جارہے ہیں، ٹیرف کا تعین پیداوار اور ترسیل کے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے، وفاق کو ٹیرف کی موجودگی میں اضافی سر چارج عائد کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ میں بل میں اضافی سرچارج کیخلاف درخواستوں پر سماعت میں وکیل نے کہا کہ پورے پاکستان کا قرضہ صرف کراچی کے بجلی بلوں سے وصول کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں بجلی کے بل میں اضافی سرچارج کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ بلوں میں ٹیرف کےعلاوہ چارجز وصول کیے جارہے ہیں، ٹیرف کا تعین پیداوار اور ترسیل کے...
    کراچی : سندھ اسپیشل گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر ،سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری کھلاڑیوںکی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں
    کراچی: وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کا پورٹ قاسم میں قائم کیے گئے کارگو ٹرمینل کے افتتاح کے موقع پر شرکاء کیساتھ گروپ فوٹو
    کراچی: شہر قائد کے نالوں میں توسیع کے منصوبے کے دوران اپنے گھروں سے محروم ہونے والے متاثرین نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ مزید وسیع اور شدید کرنے کا عندیہ دے دیا۔ کراچی بچاؤ تحریک کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر متاثرین نے احتجاج کیا، احتجاج میں گجر، اورنگی و محمود آباد نالہ متاثرین شریک تھے جنہوں نے مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نالہ متاثرین کو فوری طور پر متبادل زمینیں اور تعمیراتی معاوضہ فراہم کیا جائے، مسنگ آئی ڈیز کا مسئلہ فی الفور حل کیا جائے۔ مظاہرین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر سپریم کورٹ کے 2023 ،2021، اور 2024 کے...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ جاوید نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کے پورے منصوبے کا دسمبر تک افتتاح ہوگا، یہ سندھ حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہمارا اپنا منصوبہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ کراچی حیدرآباد موٹروے پر سفر کیا ہے، یہ موٹروے کے نام پر دھبہ ہے، اس کو موٹروے نہیں کہہ سکتے۔ سعدیہ جاوید نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کے پورے منصوبے کا دسمبر تک افتتاح ہوگا، یہ سندھ حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہمارا اپنا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں موٹر وے بنائے جا رہے ہیں۔
    سندھ حکومت نے کراچی واٹرکارپوریشن میں کرپشن کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہے، جس کا آغاز سی ای او کو نہ صرف کام سے روک کرکیا گیا ہے بلکہ سی ای او کے مرکزی دفتر میں داخل ہونے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ سی ای او کے خلاف یہ اقدام زیر زمین پانی نکالنے کے لائسنس کے نام پر کروڑوں روپے کے گھپلے سامنے آنے پر اٹھایا گیا ہے جب کہ کراچی واٹر کارپوریشن میں پہلے سے موجود ٹینکر مافیا کی کرپشن روکنے اور شہر میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے شہریوں کو پریشان کرنے، پانی کی چوری میں ملوث کسی افسر کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی اور ادارے کے سی ای او کرپشن...
    کراچی: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ٹڈاپ دفتر میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے اراکین سے خطاب کررہے ہیں
    کراچی: پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کلکٹریٹ کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ کے ڈپارچر لاونج میں ایک کارروائی کے دوران منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ خیرپور سندھ سے تعلق رکھنے والے امتیاز علی نامی مسافر سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے سعودی عرب جدہ روانہ ہو رہا تھا جو اپنے ہمراہ 500گرام کرسٹل آئس اور 80گرام ہیروئین سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ کسٹمز حکام کی جانب سے مسافر کی ابتدائی تلاشی میں کوئی مشکوک شے برآمد نہ ہو سکی لیکن ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز حکام نے شک کی بناء پر مسافر کے ٹرالی بیگ کی اسکیننگ کی اور بعدازاں اسے پھاڑ کر اسکے ہینڈل،...
    کراچی : مرٹو رئیس کالج اے لیول کے تحت انٹر کالج اسپورٹیریس ٹورنامنٹ کے فاتحین کا مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی ،سیکریٹری جنرل حسیب الرحمان ،سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ ،جنرل سیکریٹری محمد عمر شر،کراچی کے صدر خالد خان اور جنرل سیکریٹری محمد قاسم جمال نے روزنامہ جسارت کے کرائم رپورٹر اور سینئر صحافی خالد مخدومی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے اور لواحقین کو صبر جمیل کی درخواست کی۔این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکریٹری محمد قاسم جمال خالد مخدومی کی نماز جنازہ میں بھی شریک ہوئے اور ان کے اہل خانہ ودیگر قریبی عزیز واقارب اور ان کے صحافی دوستوں وساتھیوں سے بھی تعزیت کا بھی اظہار کیا۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے سینئر رکن اور روزنامہ جسارت کراچی کے سینئر کرائم رپورٹر خالد حسن مخدومی کو محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ان کی نماز جنازہ جامع مسجد اقصیٰ النور سوسائٹی بلاک 19 فیڈرل بی ایریا نزد پاور ہاؤس میں ادا کی گئی جبکہ مرحوم کی تدفین محمد شاہ قبرستان میں کی گئی،مرحوم کی نمازہ جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان‘ جسارت کے سی ای او ڈاکڑ عبدالواسع، چیف آپریٹنگ آفیسر سید طاہر اکبر، جسارت کے کارکنان ،کراچی پریس کلب کے سیکرٹری محمد سہیل افضل خان، جوائنٹ محمد منصف، سابق سیکرٹری شعیب احمد ،محمد رضوان بھٹی،عامر لطیف‘کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر شاہد انجم‘سیکرٹری ندیم خان ‘ ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے سینئر رکن اور روزنامہ جسارت کراچی کے سینئر کرائم رپورٹر خالد حسن مخدومی انتقال کرگئے، نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد اقصیٰ النور سوسائٹی بلاک 19 فیڈرل بی ایریا نزد پاور ہاؤس میں ادا کی گئی جبکہ مرحوم کی تدفین محمد شاہ قبرستان میں کی گئی، نمازہ جنازہ میں روزنامہ جسارت کراچی کے سی ای او ڈاکٹرعبدالواسع، چیف آپریٹنگ آفیسر سید طاہر اکبر، جسارت کے کارکنان، کراچی پریس کلب کے سیکرٹری محمد سہیل افضل خان، جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف، سابق سیکرٹری شعیب احمد ،محمد رضوان بھٹی، عامر لطیف سمیت صحافیوں، سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات اور مرحوم کے عزیز...