2025-10-15@13:48:37 GMT
تلاش کی گنتی: 22634

«کی برائیاں»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتا یا ہےکہ  پاکستان بھاری اکثریت سے  2026 سے 2028 کی مدت کے لیے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل  کا رکن  منتخب ہو گیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں  نے تمام رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس تاریخی کامیابی میں اپنا قیمتی ووٹ اور اعتماد دیا۔ان کاکہناتھا کہ  یہ انتخاب پاکستان کے مضبوط انسانی حقوق کے مؤقف اور بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کے فروغ میں اس کے کردار کا اعتراف ہے۔  کاروباری افراد کیلئے خوشخبری،پنجاب حکومت   نے”ای بز (Ebiz)“پورٹل کا آغاز کر دیا پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ عالمی برادری کے ساتھ...
    عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے منگل کے روز کہا کہ جنگ کے دوران مارے گئے قیدیوں کی باقیات کی حوالگی میں وقت لگے گا، کیونکہ غزہ کی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے لاشوں کو تلاش کرنا ایک انتہائی مشکل اور طویل عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اعلان کیا ہے کہ رفح کراسنگ کو بند رکھا جائے گا اور غزہ جانے والی امداد کو کم کیا جائے گا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت تک برقرار رہے گا، جب تک حماس تمام اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس نہیں کرتی۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ سکیورٹی حکام اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ حماس کی جانب سے قیدیوں کی لاشوں کی تلاش...
    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کی تازہ ترین صورتحال اور آئندہ ہفتوں کے لیے اہم پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آنے والے دنوں میں ملک کے بیشتر علاقے خشک اور قدرے سرد موسم کی لپیٹ میں رہیں گے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے وقت سردی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ اڑھائی ماہ، یعنی دسمبر کے اختتام تک ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔ خطۂ پوٹھوہار، شمالی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشیں معمول سے کم رہیں گی جس سے خشک سردی کا زور بڑھے گا۔ دوسری جانب، جنوبی علاقے خصوصاً سندھ اور بلوچستان کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پپاکستان کے لئے اہم اعزاز اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیاہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان 2026ء تا 2028ء کی مدت کے لیے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہو گیا ہے، پاکستان کو اس انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی۔اسحاق ڈار نے تمام اقوامِ متحدہ کے رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے مضبوط مؤقف، خدمات اور عالمی انسانی حقوق کے فریم ورک میں کردار کا اعتراف ہے پاکستان عالمی برادری کے ساتھ برداشت، احترام، شمولیت، اتفاقِ رائے اور تعمیری...
    کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت (CAS) کے ایک فیصلے نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت کے اثرات اب کھیلوں کی دنیا تک پھیل گئے ہیں۔ انڈونیشیا نے غزہ جارحیت پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے ملک میں ہونے والی ورلڈ جمناسٹکس چیمپئن شپ میں شرکت سے اسرائیلی کھلاڑیوں کو روک دیا تھا۔ انڈونیشیا نے واضح اعلان کیا کہ وہ فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کو نظر انداز کرتے ہوئے کسی طور اسرائیلی کھلاڑیوں کو خوش آمدید نہیں کہہ سکتے۔ انڈونیشی حکومت کا مؤقف ہے کہ کھیلوں کے نام پر ایسے ملک کو پلیٹ فارم نہیں دیا جا سکتا جو انسانیت سوز اقدامات میں ملوث ہو۔ انڈونیشیا نے جب اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ:  بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈ کراس نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود بڑے پیمانے پر امداد کی ترسیل تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔ عرب میڈیا کے مطابق ریڈ کراس کے ترجمان نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد سب سے بڑا اور نازک مرحلہ فریقین کے درمیان انسانی باقیات کی حوالگی ہے، جو نہ صرف ایک حساس معاملہ ہے بلکہ تکنیکی اور حفاظتی پہلوؤں سے بھی انتہائی پیچیدہ ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ زمینی حقائق اور سیکیورٹی صورتحال نے امدادی کارروائیوں کو شدید حد تک متاثر کر رکھا ہے، ریڈ کراس دونوں فریقین کے درمیان اس عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کرے گا تاکہ انسانی وقار کے تقاضے پورے کیے جا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق نے والدین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ اگر آپ کے بچے سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارتے ہیں تو یہ عادت ان کی تعلیمی صلاحیتوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔کیلیفورنیا یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق 13 سال سے کم عمر بچے جو روزانہ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں، وہ مطالعے، یادداشت اور الفاظ کے ذخیرے سے متعلق ٹیسٹوں میں کمزور کارکردگی دکھاتے ہیں۔ماہرین نے ہزاروں بچوں پر کی جانے والی ایک طویل المعیاد تحقیق کا ڈیٹا استعمال کیا جس میں 9 سے 13 سال کی عمر کے 6 ہزار سے زائد بچے شامل تھے۔ ان بچوں کو سوشل میڈیا کے استعمال کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنما میاں رضا بانی کو ادب، جمہوریت اور آئین کے لیے گرانقدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کی جانب سے اپنا ناول، دی سمائیلز سنیچرز ، کا انتساب غزہ کے بچوں کے نام کرنے کو سراہا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امتِ مسلمہ میں عوامی سطح پر غزہ جنگ بندی کے حوالےسے خدشات کی نشاندھی کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل ماضی کے برخلاف اس بار سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے جنگ زدہ علاقوں میں بچوں کی زندگیوں...
    لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو گویا وہ یکایک لندن سے واپس سوات پہنچ گئی تھیں۔  برطانوی روزنامے کو انٹرویو میں ملالہ نے کہا کہ  آکسفورڈ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو یوں لگا جیسے دوبارہ 15 برس کی ہوگئی، طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی۔ملالہ نے کہا کہ لگتا تھا  سب بھول چکی ہوں، لیکن نشہ کرتے ہی سب آنکھوں کے سامنے آگیا، اسکول بس، مسلح شخص اور ہر طرف خون ہی خون۔ملالہ نے بتایا کہ دوستوں نے مجھے ایک کمرے میں پہنچادیا، جہاں اس وحشت کا دورہ پڑا۔ الٹیاں ہوئیں۔ دوست انیسہ نے اسپتال...
    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے تازہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کی معیشت کے حوالے سے مجموعی طور پر مثبت پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2025 میں پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3.5 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ 2026 میں یہ اضافہ بڑھ کر 4.3 فیصد تک متوقع ہے۔ آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مہنگائی کی شرح 2025 میں 23.6 فیصد رہنے کی توقع ہے، جو 2026 میں کم ہو کر 14.3 فیصد تک آنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2025 میں جی ڈی پی کے 1.8 فیصد کے برابر رہے گا، جو 2026 میں مزید کم ہو کر...
    اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا، عرب اور یورپی ممالک کی جانب سے غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے 70 ارب ڈالر لاگت کے منصوبے میں مالی تعاون کی ابتدائی یقین دہانیاں حوصلہ افزا ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عرب رہنماؤں کا غزہ میں جنگ بندی پر زور، علاقے کی تعمیر نو کا عزم یو این ڈی پی کے عہدیدار نے جنیوا میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہمیں پہلے ہی سے بہت مثبت اشارے مل چکے ہیں، تاہم انہوں نے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ ان کے مطابق 2 سالہ اسرائیل حماس جنگ کے دوران کم از کم 5 کروڑ 50 لاکھ ٹن ملبہ پیدا ہوا، جس کی صفائی اور...
    ویب ڈیسک : فلم انڈسٹری کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ولن مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ 700 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پاکستان فلم انڈسٹری کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ولن مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، جس کے بعد وہ 6 ہفتے تک گھر سے نہیں نکل سکتے۔ لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی نے بتایا ہے کہ فجر کی نماز کے بعد گھر کے باہر واک کر رہا تھا، سڑک کھدی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے ٹوٹی ہوئی سڑک میں پاؤں پھنس گیا اور میں بری طرح گرا، میرا سر سڑک سے ٹکرایا اور ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، آنکھ بچ گئی۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ...
    سٹی42:  حکومتِ پاکستان نے ریاست کے خلاف پھیلائی جا رہی جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا۔  فیک نیوز نیٹ ورکس بے نقاب ہو گئے۔ فیک نیوز پھیلانے میں ملوث مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کر لی گئی۔ گرفتاریوں کی تیاریاں کر لی گئیں۔ گزشتہ کچھ دنوں کے دوران فیک نیوز پھیلانے میں ملوث افراد کے خلاف این سی سی آئی اے کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔  ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم اور دیگر خصوصی یونٹس کی جانب سے ملزمان کی فوری گرفتاریاں متوقع ہیں۔ ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ ڈیپ فیک لیب ایکٹو، جعلی ویڈیوز اور آڈیوز کی فارنزک جانچ جاری ہے۔ سوشل پلیٹ فارمز کو نوٹسز جاری...
    بلاول بھٹو کی گورنر خیبرپختونخوا کو فوری پشاور پہنچ کر عدالتی حکم پر عملدرآمد کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو فوری طور پر پشاور پہنچ کر عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی۔کراچی میں نجی تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سامنے بیٹھے فیصل کریم کنڈی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب، آپ کو خیبرپختونخوا پہنچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو کہوں گا کہ وہ اپنا جہاز گورنر کو دے دیں تاکہ کہ وہ خیبرپختونخوا پہنچ کر عدالت کا جو بھی حکم ہو اس پر عملدر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں سندھ حکومت نے تعلیمی شعبے میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اسکولوں میں طلبہ کی حاضری کی نگرانی اور شکایات کے ازالے کے لیے جدید نظام متعارف کرادیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ نیا نظام طلبہ کی غیرحاضری کے اسباب کی نشاندہی کرے گا اور تدریسی مسائل کو بروقت حل کرنے میں مدد دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کا ایک تاریخی منصوبہ ہے جو...
    قومی کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے کاروباری سافٹ ویئر ”سیپ نیٹ ویور“  میں چند سنگین سیکیورٹی خامیاں پائی گئی ہیں جن کے نتیجے میں حملہ آور دور سے بغیر لاگ اِن ہوئے سسٹم کو کنٹرول کر سکتے ہیں، نقصان دہ فائلیں اپلوڈ کر سکتے ہیں اور حساس کاروباری ڈیٹا چرا سکتے ہیں۔ نیوز ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق یہ خامیاں اس قدر خطرناک ہیں کہ کوئی بھی ہیکر بغیر لاگ اِن ہوئے، دور سے ہی کمپیوٹر کا کنٹرول حاصل کرسکتا ہے، اس میں فائلیں اپلوڈ کر سکتا ہے، یہاں تک کہ حساس کاروباری معلومات بھی چرا سکتا ہے۔  یہ خامیاں اس لیے بھی خطرناک ہیں کہ اس کے لیے صارف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈوڈوما : مشرقی افریقہ کے جزیرہ نما ملک مڈغاسکر میں نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے نتیجے میں صدر اینڈری راجویلینا ملک چھوڑ کر فرانسیسی فوجی طیارے کے ذریعے فرار ہوگئے،  یہ چند ہفتوں کے اندر دنیا بھر میں جنریشن زی کے احتجاج سے گرنے والی دوسری حکومت ہے، جس نے عالمی سطح پر نوجوانوں کے بڑھتے سیاسی اثر و رسوخ کو نمایاں کر دیا ہے۔عالمی میڈیا  رپورٹس کے مطابق حزبِ اختلاف کے رہنما سیتنی رانڈریاناسولونائیکو نے دعویٰ کیا کہ اینڈری راجویلینا ہفتے کی شب ملک چھوڑ گئے، جب فوج کے کئی یونٹس نے عوامی مظاہرین کا ساتھ دینا شروع کر دیا۔ ایک فوجی ذریعے نے اس بات کی تصدیق کی کہ مشرقی افریقہ کے صدر...
    ٹی ایل پی احتجاج کے حوالے سے حکومت نے جعلی خبروں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے، اس سلسلے میں کئی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) واقعے کے تناظر میں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جعلی خبروں، ویڈیوز اور آڈیوز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیک نیوز نیٹ ورک کا سراغ لگالیا گیا ہے اور اس میں ملوث مرکزی کرداروں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی معلومات پھیلانے والے عناصر کے خلاف PCCIA کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے، جبکہ ایف آئی اے کا سائبر کرائم وِنگ...
    کراچی: سندھ حکومت نے اسکولوں میں طلبہ کی حاضری کی نگرانی اور شکایات کے ازالے کے لیے نیا نظام متعارف کرادیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ، چیف سیکریٹری سید آصف حیدر شاہ سمیت  دیگر افسران شریک ہوئے۔  اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم طلبہ کی غیرحاضری کے اسباب کی نشاندہی کرے گا اور اس سے تدریسی مسائل کی جانچ اور بروقت اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔  وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایس اے ایم آر ایس محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کا ایک تاریخی منصوبہ ہے جسے سندھ ارلی لرننگ انہانسمنٹ تھرو کلاس...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2025ء ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو فوری خیبرپختونخواہ پہنچنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فیصل کریم کنڈی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب! آپ کو خیبرپختونخواہ پہنچنا چاہیئے، میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کہوں گا کہ اپنا جہاز گورنر کو دے دیں تاکہ کہ وہ خیبرپختونخواہ پہنچ کر عدالت کے حکم پر عملدر در آمد کرتے ہوئے اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کریں۔ خیال رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں کہا گیا...
    شاور سے نہانا بالٹی اور مگے کی مدد سے نہانے کے مقابلے میں زیادہ آسان ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے سر پر لگے اس ’جھرنے‘ میں اربوں بیکٹیریا چھپے ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نہانا صبح بہتر یا رات کو، یا ایک اور کام بھی ضروری؟ جب آپ شاور کھولتے ہیں تو شاور ہیڈ اور اس سے جڑے پائپ بیکٹیریا اور فنگس کا مسکن ہوتے ہیں اور گرم پانی اور صابن کے ساتھ صفائی کی توقع کے برعکس شاور کے پہلے چند قطرے آپ کے چہرے پر بیکٹیریا بھی پھینک سکتے ہیں۔ بیکٹیریا کیسے جمع ہوتے ہیں؟ شاور کے ہیڈ اور پائپ میں ایک خوردبینی بایوفلم بنتی ہے جو بیکٹیریا اور دیگر مائیکروبس کا چھوٹا شہر...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے کہا ہے کہ بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا، آپس کی تقسیم کے بجائے دنیا سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ شاید کسی کو معلوم نہ ہو کہ خیرپور میں بھی ایک اسپیشل اکنامک زون ہے جو دنیا کے بہترین اکنامک زونز میں شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ تو سندھ حکومت کا ایک کارنامہ ہے جسے دنیا نے تسلیم کیا، آپ کا مقابلہ کسی اور صوبے یا شہر سے ہے ہی نہیں، ہم تو دنیا سے مقابلے کرنے والے ہیں۔ اس لیے آ پَس کی تقسیم نہیں ہونی چاہیے، دنیا سے مقابلہ...
    ابوظہبی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2025ء )  پاکستان رائیڈرز گروپ (PRG) کے اراکین نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی سے الوداعی ملاقات کی۔ یہ ملاقات پاکستان کے سفارتخانے ابوظہبی میں منعقد ہوئی، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 20 سے زائد رائیڈرز نے شرکت کی۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان رائیڈرز گروپ کے جذبے، عزم اور مثبت سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات اور بیرونِ ملک پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے گروپ کے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ پاکستان کے سافٹ امیج کو فروغ دینے میں اپنا کردار جاری رکھیں۔...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کی تحصیل انبار میں واقع گرلز پرائمری اسکول کے اساتذہ کی غیرحاضری پر والدین اور طالبات نے احتجاج کیا۔مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ایک ماہ سے اساتذہ غیر حاضر ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔مظاہرین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی جائے۔دوسری جانب احتجاج کے باعث مہمند انبار شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے پر دھرنا ختم کر دیا گیا جبکہ ٹریفک بھی بحال ہو گئی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ غزہ میں تاحال بڑے پیمانے پر امداد کی فراہمی کا عمل شروع نہیں ہو سکا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ریڈ کراس کے ترجمان نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان انسانی باقیات کی حوالگی ایک بڑا چیلنج ہے، اور تنظیم اس عمل میں دونوں فریقین کے درمیان سہولت فراہم کرے گی۔ترجمان کے مطابق اسرائیل-حماس جنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کی واپسی سب سے پیچیدہ اور وقت طلب مرحلہ ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ غزہ میں اب بھی بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی ترسیل ممکن نہیں ہو سکی۔ادھر عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے زور دیا ہے کہ...
    مشرقی افریقہ کے ملک مڈغاسکر میں نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے نتیجے میں صدر اینڈری راجویلینا ملک چھوڑ کر فرانسیسی فوجی طیارے کے ذریعے فرار ہوگئے۔ یہ دنیا بھر میں چند ہفتوں کے اندر ’جنریشن زی‘ کے احتجاج سے گرنے والی دوسری حکومت ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، حزبِ اختلاف کے رہنما سیتنی رانڈریاناسولونائیکو نے بتایا کہ صدر ہفتے کی شب ملک چھوڑ گئے، جب فوج کے کئی یونٹس نے مظاہرین کا ساتھ دینا شروع کر دیا۔ ایک فوجی ذریعے نے تصدیق کی کہ صدر راجویلینا فرانسیسی فوجی طیارے میں سوار ہو کر روانہ ہوئے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق، انہوں نے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ایک خفیہ معاہدہ کیا تھا۔ میکرون نے...
    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں انٹرپول کے زیر اہتمام دوسری ’فیوچر آف پولیسنگ کانگریس 2025‘ منعقد ہوئی، جس میں 40 ممالک اور متعدد علاقائی و بین الاقوامی سیکیورٹی تنظیموں کے وفود نے شرکت کی۔ یہ 2 روزہ کانفرنس نائف عرب یونیورسٹی برائے سیکیورٹی سائنسز میں انٹرنیشنل کریمنل پولیس آرگنائزیشن (INTERPOL) کے اشتراک سے منعقد کی گئی، جس کا محور سیکیورٹی چیلنجز، پولیسنگ کا مستقبل، اور ٹیکنالوجی کی تیزی سے بدلتی دنیا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار رہا۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب کی قیادت میں خطہ امن کی نئی سمت کی جانب گامزن تقریب میں سعودی عرب کے قائم مقام نائب وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن محمد بن ایاف سمیت سینئر حکام نے شرکت کی۔ نائف یونیورسٹی کے...
        پنجاب کے شہر مریدکے میں ٹی ایل پی کے کارکنوں کے پرتشدد احتجاج کے دوران متعدد عوامی اور نجی املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ سوشل میڈیا پر وائرل متعدد ویڈیوز میں دکھائی دے رہا ہے کہ مظاہرین نے میٹرو بس اور’ستھرا پنجاب‘ کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور بعض گاڑیاں آگ لگا کر جلائی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کے انتہاپسندوں کی پولیس کو یرغمال بنانے کی ویڈیو وائرل،’یہ کھلی دہشتگردی ہے‘ مقامی شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیوز شائع کر کے واقعے کی مزاحمت کی اور اس پر تشویش کا اظہار کیا۔ ایک صارف نےٹی ایل پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب کی گاڑیاں فلسطین کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ تھیں...
    وزیر زراعت پنجاب کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد کا چین کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز بیجنگ :وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی قیادت میں صوبہ پنجاب کا ایک اعلیٰ سطح وفد چین کے دورے پر ہے۔ وفد میں پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری اور سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو بھی شامل ہیں۔منگل کے روز محکمہ زراعت، حکومتِ پنجاب کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران وفد نے چائنا ایگریکلچر مشینری ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن (سی اے ایم ڈی اے ) کے عہدیداران سے خصوصی ملاقات اور تفصیلی مذاکرات کئے ۔وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے...
    غزہ کے مسئلے پر کشیدگی کے خاتمے کی امیدیں بڑھنے کے بعد خطے میں نیا موڑ سامنے آنے لگا ہے۔ اس پس منظر میں سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی متحرک سفارت کاری علاقائی امن کے قیام اور سیاسی اعتماد کی بحالی کی بنیاد بنتی دکھائی دے رہی ہے۔ بحران کے آغاز سے ہی ریاض ایک مؤثر علاقائی طاقت کے طور پر ابھرا، جو مذاکرات کے ذریعے ایسا متوازن حل تلاش کر رہا ہے جو شہریوں کی تکالیف ختم کرے اور پائیدار استحکام کی راہ ہموار کرے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان کن شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری ہو رہی ہے؟ سعودی کوششیں مصر، قطر اور اقوامِ متحدہ کے ساتھ قریبی رابطے میں جاری ہیں...
    تھانہ سٹی مرید کے میں اب تک ٹی ایل پی کیخلاف درج مقدمات کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ تمام مقدمات میں سعد رضوی، انس رضوی اور سٹیج پر  موجود قیادت کیخلاف اشتعال انگیزی پھیلانے، لوگوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اُکسانے، تشدد کرنے اور ریاستی اداروں، پولیس اور انتظامیہ کو بُرا بھلا کہنے اور گالیاں دینے اور عوام کو ریاست کیخلاف کھڑا کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کی قیادت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ مرید کے پولیس  نے انسداد دہشت گردی سمیت متعدد سنگین دفعات کے تحت ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی، ان کے بھائی انس رضوی اور مجلس شوریٰ کے ارکان سمیت مظاہرین کیخلاف مزید 3...
    کفیل کی شرط ختم! سعودی عرب میں مستقل رہائش حاصل کرنے کا نیا قانون نافذ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز ریاض (آئی پی ایس) سعودی عرب نے اپنی پریمیم رہائش (Premium Residency) اسکیم کے لیے اکتوبر 2025 کا نیا اپڈیٹ جاری کر دیا ہے، جس میں فیس، فوائد اور درخواست دینے کے نئے طریقہ کار کی تفصیلات شامل ہیں۔یہ پروگرام غیر ملکی شہریوں کو سعودی عرب میں بغیر کفیل کے رہائش، کاروبار اور روزگار کی آزادی فراہم کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت اس وقت دو اقسام کی پریمیم رہائش پیش کر رہی ہے۔پہلی پائیدار رہائش (Permanent Residency) ہے جس کے لیے ایک مرتبہ SAR 800,000 (تقریباً 213,000 امریکی ڈالر) ادا کرنے ہوں گے، جو تاحیات...
    شرم الشیخ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی آزادی، عزتِ نفس اور خوشحالی پاکستان کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ مصر سے پاکستان روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’’شرم الشیخ میں اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی کے لیے ہوائی جہاز پر سوار ہو رہا ہوں، اپنے تاثرات بتانا چاہتا ہوں کہ یہ کیسے ممکن ہوا اور پاکستان کا کیوں اس سے گہرا تعلق رہا۔ پاکستان کی سب سے بڑی ترجیح غزہ پر مسلط نسل کشی کے فوری خاتمے کی تھی، دیگر برادر اسلامی ممالک کے ساتھ اس مؤقف کو دوٹوک انداز میں پیش کیا۔ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ فلسطینی ریاست کا قیام...
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی آزادی، عزتِ نفس اور خوشحالی پاکستان کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔مصر سے پاکستان روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شرم الشیخ میں اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی کے لیے ہوائی جہاز پر سوار ہو رہا ہوں، اپنے تاثرات بتانا چاہتا ہوں کہ یہ کیسے ممکن ہوا اور پاکستان کا کیوں اس سے گہرا تعلق رہا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی ترجیح غزہ پر مسلط نسل کُشی کے فوری خاتمے کی تھی، دیگر برادر اسلامی ممالک کے ساتھ اس مؤقف کو دوٹوک انداز میں پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ فلسطینی ریاست کا...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ گورنر نے حلف کے بارے میں کیا کہا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ گورنر نےاستعفے کی منظوری کیلئے علی امین گنڈاپور کو بلایا ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ آپ یہ بتائیں کہ گورنر نے رضا مندی ظاہر کی ہے حلف برداری کیلئے یا  نہیں۔ پشاور ہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ گورنر سرکاری دورے پر گئے ہیں، کل 2بجے واپس آئیں گے،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہاکہ گورنر نے حلف کے بارے میں کیا کہا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ گورنر نےا ستعفے کی منظوری کیلئے...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں کراچی سے حیدرآباد موٹر وے ایم 9 پر ٹول پلازوں کی حد سے زیادہ تعداد کا ایجنڈا زیرِ بحث آیا جب کہ کمیٹی اراکین نے این ایچ اے حکام پر کڑی تنقید کی۔ اعجاز حسین جکھرانی کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس  ہوا، پاکستان پوسٹ آفس کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ  دی۔ کمیٹی رکن ڈاکٹر درشن  نے استفسار کیا کہ پاکستان پوسٹ آفس کون سی جگہوں پر غیر فعال ہیں؟ حکام پوسٹ آفس  نے کہا کہ جو ہماری اپنی عمارت میں ڈاکخانہ ہوتا ہے، اسے ہم بند نہیں کرتے ہیں، اگر اسے بند کریں تو لوگ اس عمارت پر قابض ہو جاتے ہیں۔ چیئرمین...
    بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سنجے دت کا نشے کی لت سے چھٹکارا پانے سے متعلق پرانا بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 1994 میں فلم آتش کے سیٹ سے لی گئی ایک ویڈیو میں سنجے دت نے اپنی زندگی کے مشکل ترین دور اور اس دوران اپنے گھر والوں کی سپورٹ کے بارے میں بتایا کہ کس طرح گھر والوں نے ان کی مدد کی۔  رپورٹس کے مطابق سنجے دت سن 1980 سے 1981 کے دوران نشے کی لت میں مبتلا ہوئے، جب ان کی والدہ اور معروف اداکارہ نرگس شدید بیماری کے باعث نیویارک میں زیرِ علاج تھیں۔ سنجے کی خواہش تھی کہ ان کی والدہ ان کی پہلی فلم...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ اور القدس الشریف کے بطور اس کے دار الخلافہ، ایک مضبوط اور قابل عمل فلسطینی ریاست کا قیام، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کی پالیسی کی بنیاد ہے اور رہے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف اپنا 2 روزہ دورہ شرم الشیخ مکمل کرکے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے، وزیرِ اعظم نے شرم الشیخ، مصر میں منعقدہ غزہ امن سربراہ اجلاس میں شرکت کی، مصر کے وزیرِ ثقافت احمد فواد ھنو نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا۔ اپنی روانگی سے قبل ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اب جب میں شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ پر مسلط کی گئی نسل کشی کی مہم کا فوری خاتمہ اور فلسطینی ریاست کا قیام تھا اور یہ پالیسی جاری رہے گی۔انہوں نے یہ بات شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ امن کانفرنس کے بعد وطن واپسی کے موقع پر اپنی ایک تفصیلی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہی۔وزیراعظم نے لکھا کہ پاکستان نے دیگر برادر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر عالمی برادری کے سامنے فلسطینی عوام پر جاری ظلم و جارحیت  کے خاتمے کا مضبوط اور واضح مطالبہ کیا۔ کانفرنس میں پاکستان کا مؤقف دو ٹوک اور اصولی تھا کہ غزہ میں جاری خونریزی کو فوری روکا جائے، جنگ بندی...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ایسے علاقوں میں کارروائیاں کررہی ہیں جہاں دشمن اور دوست کی پہچان مشکل ہے۔کوئٹہ میں 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ واضح دشمن کے خلاف کارروائی آسان، اندرونی صفوں میں موجود دشمن سے نمٹنا مشکل ہے۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سی ٹی ڈی کی استعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے، سی ٹی ڈی کےلیے 10 کروڑ روپے مختص کردیے گئے ہیں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں شورش نہیں بلکہ علیحدگی کی نام نہاد تحریکیں ہیں، ملک دشمن عناصر کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا اور تقسیم کرنا ہے، بلوچستان میں غیر متوازن ترقی کا غلط...
    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی کے خلاف 29 مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ 26 نومبر احتجاج کیسز کے حوالے سے کیس کی سماعت میں عدالت نے بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 4 نومبر تک توسیع کردی۔ دوران سماعت وکلا مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے جب کہ پولیس بھی ریکارڈ نہیں لائی۔ جج امجد علی شاہ  نے حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر تمام 29 مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا جائے۔ عدالت نے فریقین وکلا کو بھی آئندہ تاریخ پر حتمی دلائل پیش کرنے کی ہدایت کی جب کہ پولیس کو جیل میں بشریٰ بی بی سے تفتیش بھی مکمل کرنے کا...
    طیب سیف: نیا سال نیا اسلام آباد ، کیش کا استعمال ختم ، صرف آن لائن پیمنٹ ہو گی،اسلام آباد کے بڑے سستے بازار میں کیو آر کوڈ کو ایکٹو کر دیا گیا۔  چیئرمین سی ڈی اےمحمد علی رندھاوا  نے بتایا کہ شہر کے بڑے شاپنگ سٹور اور مال پر بھی کیو آر کوڈ کی تنصیب کا کام جاری ہے،سال کے آخر تک اسلام آباد کی ہر دکان پر کیو آر کوڈ نافذ العمل ہو گا ۔  چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ٹیکسی ڈرائیور ، بائیکیا اور لوڈر والا بھی کیو آر کوڈ کے ذریعے پیمنٹ وصول کرے گا ،کیو آر کوڈ کو سٹیٹ بینک کی راست آئی ڈی کے ساتھ منسلک کر کے ادائیگی سسٹم کو آسان...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )غزہ امن معاہدے پر دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگو سے میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پسندیدہ قرار دینے کے بعد اب ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس دوران شہبازشریف اور امریکی صدر میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گفتگو کے دوران پیچھے کھڑے وزیراعظم شہبازشریف کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ ’ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ساتھ اچھے سے رہیں گے ‘ ، ٹرمپ نے شہباز شریف سے کہا کہ ’ میں درست کہہ رہا ہوں ‘ ، شہباز شریف امریکی صدر کی بات سن کر مسکرائے اور دھیمی سی آواز میں کہا...
    ویب ڈیسک :  پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی میں کمی کے بعد بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن میں بابِ دوستی کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے۔  سرحد کھولنے کا مقصد صرف افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال کرنا ہے جبکہ تجارتی اور عام آمدورفت تاحال معطل ہے۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی نے کہا کہ سرحد کو 3 روز قبل کشیدگی کے سبب بند کر دیا گیا تھا۔  گزشتہ روز سے افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے,  سرحد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور متعلقہ ادارے مہاجرین کی رجسٹریشن، سکریننگ اور سفری سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ شاہدرہ ٹاون، تیز رفتار کار...
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق 16اکتوبر سے پیٹرول کی قمیت میں 6روپے 10پیسے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے کمی کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 2.75 اور لائٹ ڈیزل 1.64 روپے سستا ہونے کا امکان ہے۔ انڈسٹری نے ورکنگ اوگرا کو بھیج دی،اوگرا کل سمری بھیجے گی، قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکشن وزارت خزانہ جاری کرے گی۔ حکومت نے لیوی ٹیکسز بڑھائے تو ریلیف کم یا ختم ہوسکتا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے...
    مشہور و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر، جو اپنی ہر پوسٹ سے مداحوں کو دیوانہ بنا دیتی ہیں، اس بار ایک پراسرار پوسٹ کے باعث خبروں کی زینت بن گئیں۔ ہانیہ کی تازہ انسٹاگرام پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں چند تصاویر شیئر کیں جن میں سے اکثر میں وہ ہمیشہ کی طرح شوخ انداز میں زندگی کا لطف اٹھاتی دکھائی دیں، تاہم دو تصاویر ایسی تھیں جنہوں نے سب کو حیران کر دیا۔ ان تصاویر کے ساتھ ہانیہ نے صرف ایک مبہم جملہ لکھا: "کس نے نظر لگائی پریتی کو؟" اور ساتھ ایک جملہ جوڑ دیا، "کیا براہ مہربانی اس قانون کو توڑ سکتے ہیں۔" اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی میں کمی کے بعد بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن میں بابِ دوستی کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے۔ سرحد کھولنے کا مقصد صرف افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال کرنا ہے جبکہ تجارتی اور عام آمدورفت تاحال معطل ہے۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرحد کو 3 روز قبل کشیدگی کے سبب بند کر دیا گیا تھا البتہ گزشتہ روز سے افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ سرحد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور متعلقہ ادارے مہاجرین کی رجسٹریشن، اسکریننگ اور سفری سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ یہ بھی...
    کشمیر اسمبلی میں حکمران نیشنل کانفرنس کے 42 جبکہ ہندوتوا بی جے پی کے پاس صرف 28 ارکان موجود ہیں اور بی جے پی کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی تینوں نشستوں پر کامیابی کیلئے ارکان اسمبلی کی واضح اکثریت کی ضرورت ہے جو کہ اس کے پاس موجود نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر جتندر سنگھ کی طرف سے رواں ماہ کے آخر میں راجیہ سبھا کے انتخابات میں مقبوضہ جموں و کشمیر سے تینوں نشستوں پر کامیابی کے دعوے سے مقبوضہ علاقے میں انتخابات میں دھاندلی اور جوڑ توڑ کی سیاست بے نقاب ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ایک حالیہ بیان میں 24 اکتوبر کو ہونے والے...
    پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی ٹیم، خاص طور پر ہمایوں سعید اور ان کی پروڈکشن ٹیم کے رویے پر کھل کر بات کرتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔ ثروت گیلانی متعدد مشہور ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کو متاثر کر چکی ہیں، انہوں نے فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ اور اس کے سیکوئل میں بھی یادگار کردار ادا کیا۔ ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل میں جوانی پھر نہیں آنی 3 سے بھاگ رہی ہوں، ندیم بیگ بہت پیارے انسان ہیں اور میں ہمایوں سعید اور احمد علی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایک اعلیٰ سطح کامشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے اسلام آباد میں 136؍ کنال قیمتی زمین کے غیر قانونی انتقال میں بڑے پیمانے پر فراڈ بے نقاب کیا ہے، جس میں ایک لینڈ مافیا پر الزام ہے کہ اس نے زمین کے اصل مالک اور پاکستان نیوی بینیوولنٹ ایسوسی ایشن (پی این بی اے) دونوں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ وزیراعظم آفس کی ہدایت پر شروع کی گئی اس تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ زمین کے نگراں اور اس کے ساتھی نے ایک نجی لینڈ ڈیلر کے ساتھ ملی بھگت کر کے پاور آف اٹارنی میں جعلسازی کے ذریعے زمین فروخت کی۔ تاہم، جے آئی ٹی میں شامل پاک بحریہ کے نمائندے نے...
    آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ پاکستانی مین سٹریم میڈیا نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کو براہِ راست دکھا کر قومی غیرت، نظریۂ پاکستان اور امتِ مسلمہ کے مؤقف کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مظلوم فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک پاشی اور ظالم کے بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کا کہنا ہے کہ یہ نہایت قابلِ مذمت اور شرمناک عمل ہے کہ پاکستانی مین سٹریم میڈیا نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کو براہِ راست دکھا کر قومی غیرت، نظریۂ پاکستان اور امتِ مسلمہ کے مؤقف کی توہین کی ہے۔ انہوں نے...
    ویب ڈیسک: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس سے استثنیٰ کی تجویز مسترد کر دی ہے جس کے بعد ملک میں آئل ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کے لیے 6 ارب ڈالر مالیت کی پالیسی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت اب براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی 2023 میں ترامیم پر غور کر رہی ہے تاکہ ملکی ریفائنری سیکٹر کے مستقبل کو تحفظ دیا جا سکے اور وہ منصوبے جو پہلے تعطل کا شکار ہو چکے ہیں دوبارہ فعال کیے جا سکیں۔ سیمنٹ سستاہوگیا   وزارت توانائی کے سینئر حکام نے تصدیق کی ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن اس وقت ایک نئی سمری تیار کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان میں آج منگل کے روز انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو سست روی اور جزوی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل نیٹ ورک میں اہم مرمتی کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی سی ایل تکنیکی ٹیم کے مطابق یہ ٹیکنیکل سرگرمی عالمی سطح پر بچھائی گئی زیرِ سمندر کیبل میں نصب ایک اہم رپیٹر کی مرمت کے لیے کی جا رہی ہے۔ترجمان کے مطابق بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے اس کام کی مرمت آج 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے شروع کرنے کا شیڈول جاری کیا ہے، جو تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہو...
    فاروق رحمانی نے طالبان حکومت کو یاد دلایا کہ تمام ممالک حق خودارادیت کے اصول کے پابند ہیں اور سیاسی مصلحت کے لیے اس پر سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سابق کنوینر محمد فاروق رحمانی نے جموں و کشمیر کے حوالے سے بھارت اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق رحمانی نے جموں و کشمیر کے بارے میں اپنے جھوٹے بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے طالبان حکومت کو استعمال کرنے پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کابل کس طرح کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حوالے سے اپنے سابقہ...
    اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پویلین کا افتتاح  وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کی قیادت میں تقریب وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے 10 مقامی سٹارٹ اپس کی شرکت کو ممکن بنایا۔پاکستان پویلین B2B ملاقاتوں، سرمایہ کاری نیٹ ورکنگ اور اسٹارٹ اپز کی نمائش کے لیے مرکزی مرکز وفاقی وزیر نے پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی عالمی موجودگی اور انوویشن کو سراہا۔پاکستان کی  GITEX Global میں موجودگی وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ڈیجیٹل مستقبل کے عزم کی عکاس ہے ، شزا فاطمہ بیس  سے زائد معروف آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کمپنیاں اپنے مصنوعات، خدمات اور ڈیجیٹل سولوشنز عالمی سطح پر پیش کر رہی ہیں۔
    ایکسپو 2030 (ریاض) نے جاپان میں اختتام پذیر ہونے والی ایکسپو 2025 (اوساکا) کی اختتامی تقریب کے دوران عالمی نمائشوں کے بین الاقوامی دفتر (BIE) کا پرچم باضابطہ طور پر حاصل کر لیا، جو آئندہ عالمی نمائش کی میزبانی کی ذمہ داریوں کی منتقلی کی علامت ہے۔ مزید پڑھیں: سعودی انٹرنیشنل باز و شکار میلہ اختتام پذیر: 7 ملین ریال کے باز نیلام سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یہ اقدام مملکت کے لیے ایک نئے تاریخی مرحلے کا آغاز ہے، جس کے تحت وہ ایکسپو 2030 کے لیے غیر معمولی اور عالمی سطح کی نمائش کی تیاریاں شروع کرے گی۔ ایکسپو 2030 ریاض یکم اکتوبر 2030 سے 30 مارچ 2031 تک منعقد ہوگی، جو 6 ملین مربع میٹر کے وسیع...
    بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سونیا مصطفیٰ نے پاکستان کی پہلی فیفا فٹبال ریفری بن کر ملک کی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: سونیا مصطفیٰ نے پہلی خاتون فیفافٹبال ریفری بن کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا انہوں نے فیفا ریفری فزیکل فٹنس ٹیسٹ کامیابی سے پاس کیا اور یہ کارنامہ فٹبال سے وابستہ پاکستانی خواتین کے لیے ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ سونیا مصطفیٰ نے اپنے اسپورٹس کیریئر کا آغاز سنہ 2007 میں کیا اور فٹبال کے میدان میں انہیں 16 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے سنہ 2017 میں ریفری کے طور پر میدان سنبھالا۔ انہوں نے حال ہی میں اے ایف سی فٹسال ریفری...
    اسلام آباد: پاکستان میں آج انٹرنیٹ صارفین کو سست روی یا جزوی بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ بین الاقوامی کیبل نیٹ ورک میں مرمت کا عمل شروع ہو رہا ہے۔ پی ٹی سی ایل گروپ کے مطابق یہ کام ضروری تکنیکی مرمت کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد انٹرنیٹ سروس کے استحکام کو یقینی بنانا ہے۔ ترجمان پی ٹی سی ایل گروپ کے مطابق بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے سمندر میں بچھائی گئی کیبل میں نصب اہم رپیٹر کی مرمت کا شیڈول جاری کیا ہے، جس پر آج 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے سے کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ مرمتی عمل تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہنے کا...
    امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات کی خبروں کی تصدیق ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں کو حال ہی میں کیلیفورنیا کے ساحل سانتا باربرا کے قریب پیری کی یاٹ ’’کاراول‘‘ (Caravelle) پر ایک دوسرے کے ساتھ محبت بھرے لمحات گزارتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 40 سالہ کیٹی پیری اور 53 سالہ جسٹن ٹروڈو یاٹ کے بالائی حصے میں ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور بوسہ لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس سے مہینوں سے گردش کرتی افواہوں کی باضابطہ تصدیق ہوگئی۔ دونوں انتہائی پُرسکون نظر آئے اور اردگرد موجود سیاحوں کی موجودگی سے بالکل بے فکر دکھائی دیے۔ اس موقع پر کیٹی...
    اسلام آباد: اگست 2021 میں افغان طالبان اقتدار میں واپس آئے تو پاکستان اس کا سب سے بڑا حمایتی بن کر سامنے آیا تھا ۔ اس نے کابل کے نئے حکمرانوں کے ساتھ گہری وابستگی کی وکالت کی اور افغانستان کی بین الاقوامی قانونی حیثیت حاصل کرنے کے لیے انتھک محنت کی۔ اسلام آباد کی سب سے بڑی تشویش کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور اس سے منسلک گروپوں کی جانب سے افغان سرزمین کا استعمال کرنا رہا ہے ۔ پاکستان نے محسوس کیا تھا کہ کرزئی اور غنی کی سابقہ انتظامیہ شاید ان گروپوں کو کام کرنے کی اجازت دینے میں ملوث تھی۔ لیکن اسے افغان طالبان سے مختلف توقعات تھیں۔ اسی وجہ سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت)لاہور میں ٹی ایل پی کے لبیک یا اقصیٰ ملین مارچ کے نہتے شرکا پر بد ترین پولیس آپریشن کے نتیجے میں شہادتوں اور شرکاء کو زخمی کرنے کے خلاف تحریک لبیک لائرز ونگ تحت احتجاج ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں شریک وکلا ء نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایسن سے سیشن بلڈنگ تک ریلی نکالی ۔اس موقع پر ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے صوبائی لیگل ایڈوائزر سندھ سلیمان سروری نے کہا کہ گذشتہ شب پنجاب حکومت کے حکم پر پنجاب پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لبیک یا اقصی مارچ کے نہتے پرامن سوئے ہوئے شرکا پر بدترین ریاستی طاقت استعمال کرتے ہوئے مسلح آپریشن کیا جس سے دوسو...
    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنوں کے خلاف ہونے والے آپریشن اور ریاستی تشدد پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا یہ اقدام افسوسناک، غیر جمہوری اور شہری آزادیوں کے منافی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں پر ریاستی تشدد انتہائی تشویشناک اور ناقابلِ قبول ہے، اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے مگر حکومت نے اس حق کو دبانے کے لیے طاقت کا استعمال کرکے جمہوری رویوں کی نفی کی ہے۔ انہوں نے تحریک لبیک کے مظاہرین پر ہونے والے وحشیانہ تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک رُٹے نے غزہ میں جنگ بندی کے قیام پر ترکیہ، امریکا، مصر اور قطر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام خطے میں امن کی جانب ایک  انتہائی اہم اور تاریخی قدم  ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق سلووینیا میں منعقدہ نیٹو پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ترکیہ کے نمائندہ اور حکمراں جماعت اے کے پارٹی کے رکن مولود چاؤش اولو کے سوال کے جواب میں مارک رُٹے نے کہا کہ  میں ترکیہ، امریکا، مصر اور قطر کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ  صدر رجب طیب اردوان اور ان کی ٹیم نے جنگ بندی کے لیے انتھک محنت کی اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سفارتکاری...
    حرم الشیخ میں منعقد ہونے والی غزہ امن کانفرنس کے موقع پر وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی امریکی ہم منصب مارکو روبیو اور ترک وزیرِ خارجہ حاکان فدان سے ملاقات سے ملاقات ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر میں منعقدہ غزہ امن کانفرنس کے موقع پر امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور ترک وزیرِ خارجہ حاکان فدان سے علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کے قیام اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے فروغ کے لیے امریکا اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو غزہ اور فلسطین کے عوام کے لیے انسانی...
    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ریاست ماں کا درجہ رکھتی ہے، اپنے ہی شہریوں پر تشدد اور طاقت کا استعمال ریاست کے اس مقدس کردار کے منافی ہے، ظلم و جبر سے کسی آواز کو ہمیشہ کے لیے خاموش نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین مارچ کے شرکا پر ریاستی طاقت کا استعمال قابلِ مذمت ہے اس کی ذمہ داری وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز پر عائد ہوتی ہے، لہذا فوری مستعفی ہوں، پریس کانفرنس سے ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر حافظ محمد اسلم، سیکرٹری جنرل محمد ایوب مغل، تاجر رہنما سلطان محمود ملک، جمعیت علمائے اسلام کے مفتی ممتاز، شیعہ علما...
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق طالبان حکومت اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے، طالبان بے بنیاد پراپیگنڈا کی بجائے حقیقی نمائندہ حکومت کے قیام پر توجہ دے۔ اسلام ٹائمز۔ افغان حکومت کے بیان پر دفتر خارجہ پاکستان کا ردِعمل بھی سامنے آگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے طالبان حکومت کی پاکستان کے داخلی معاملات سے متعلق حالیہ بیانات کا نوٹس لیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ طالبان افغانستان سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کریں، طالبان ایسے معاملات پر تبصرہ سے گریز کریں جو ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس: فرانس میں سیاسی کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی (RN) اور بائیں بازو کی جماعت لا فرانس انسومیس (LFI) نے وزیراعظم سباستین لیکورنیو کی نئی حکومت کے خلاف مشترکہ طور پر عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرادی۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق نیشنل ریلی نے کہا کہ وزیراعظم لیکورنیو کی حکومت ملک کو درپیش سنگین سیاسی و معاشی بحرانوں سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتی بعد ازاں بی ایف ایم ٹی وی نے پارٹی ذرائع کے حوالے سے تصدیق کی کہ قرارداد باضابطہ طور پر جمع کرادی گئی ہے۔دوسری جانب LFI کی پارلیمانی رہنما میتھلڈ پانو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس پر بتایا کہ ان کی جماعت نے بھی حکومت کے...
    ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے آن لائن اجلاس کے اختتام پر جاری اعلامیہ کے مطابق قائدین کا کہنا تھا کہ پرامن فلسطینی یکجہتی مارچ ملت اسلامیہ کے اتحاد و وحدت کے لئے تھا اور یہ ہر جماعت کا سیاسی آئینی، جمہوری حق ہے۔ حکومت نے فاشٹ عمل سے عوام کو سیاسی جمہوری مزاحتمی اظہار رائے سے محروم کیا ہے جو سراسر غیرآئینی کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی قائدین کی مریدکے پنجاب میں تحریک لبیک کے یکجہتی فلسطین مارچ پر پولیس کریک ڈاون، خونی آپریشن اور وحشیانہ تشدد کے بعد تحریک لبیک کے کارکنان اور پولیس آفیسرز جوانوں کی شہادتوں کے المناک صورتحال پر آن لائن زوم کانفرنس منعقد ہوئی۔ ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر...
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی اور ترکیہ کے وزراے خارجہ سے ملاقات شرم الشیخ میں غزہ پیس سمٹ کے موقع پر ہوئی، وزیرخارجہ نے امریکہ اور ترکیہ کے امن کردار پر تشکر کا اظہارِ کیا۔ اس موقع پر جنگ بندی کے قیام میں امریکہ اور ترکیہ کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا، نائب وزیراعظم نے خطے میں دیرپا امن و استحکام پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور ترک وزیرِ خارجہ حاکان فدان سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات شرم الشیخ میں غزہ پیس سمٹ کے موقع پر ہوئی، اسحاق ڈار نے امریکہ اور ترکیہ کے امن کردار پر تشکر کا اظہارِکیا۔ اس...
    پاکستان اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے درمیان ریکو ڈک منصوبے کی جلد مالی تکمیل کے لیے اقدامات پر اتفاق ہوا ہے۔  وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے ریجنل نائب صدر ریکارڈو پُلِتی سے ملاقات کی، دونوں فریقوں نے آئی ایف سی کے اہم ریکو ڈک منصوبے کی جلد مالی تکمیل کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب اپنی ٹیم کے ہمراہ واشنگٹن ڈی سی پہنچے، جہاں وہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ اعلامیے...
    شرم الشیخ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ایشیاء میں امن قائم کرکے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائیں، صدر ٹرمپ امن کے علم بردار ہیں۔ مصر کے شہر شرم الشیخ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اہم دن ہے انتھک محنت کے بعد غزہ میں امن کیلئے کامیاب ہوئے، آج غزہ کے لیے اہم اور تاریخی دن ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو امن نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا،  امریکی صدر ٹرمپ سب سے زیادہ امن نوبیل انعام کے مستحق ہیں،  امریکی صدر نے صرف امن ہی نہیں لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچائیں۔اس سے قبل  وزیراعظم شہباز شریف کی شرم...
    حکام کے مطابق باب دوستی کو فقط افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے کھولا گیا ہے، تاہم آمدورفت اور تجارت کی اجازت نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع چمن میں واقعہ پاک افغان بارڈر کو غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے باعث بارڈر کو بند کر دیا گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق علاقے کے قبائلی عمائدین اور مشران نے ایف سی کے اعلیٰ حکام سے ملاقات میں افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے راستہ کھولنے کی درخواست کی تھی، جس پر پاکستانی حکام نے صرف افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے راستہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم پاک افغان بارڈر...
    بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے سمندر میں بچھائی گئی فائبر آپٹک کیبل کی مرمت کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے باعث کل ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس قریباً 18 گھنٹے کے لیے متاثر رہنے کا امکان ہے۔ Dear Customers, A maintenance activity is planned on one of our Submarine cables to repair a faulty repeater. The activity will start on October 14, 2025 around 11AM PST which can last for upto 18 hours. Customers will face service degradation. We regret the inconvenience please — PTCL (@PTCLOfficial) October 13, 2025 پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق مرمتی کا کام 14 اکتوبر کی صبح 11 بجے شروع کیا جائے گا، جو قریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا...
    کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے ایک اہم اور تاریخی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997ء (ATA) کے تحت سزا یافتہ قیدی کسی بھی قسم کی خصوصی یا عام معافی کے قانونی حق دار نہیں، دفعہ 21-ایف کے تحت دہشتگردی کے مجرموں کے لیے معافی یا سزا میں کمی کی کوئی گنجائش موجود نہیں اور اس شق میں کسی قسم کی تشریح یا نرمی نہیں جاسکتی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 2023ء اور 2024ء میں دائر متفرق آئینی درخواستوں پر مشترکہ فیصلہ سناتے ہوئے تمام پٹیشنز خارج کر دیں۔ فیصلے کے مطابق درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہیں...
    سٹی 42 : جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں صراطِ مستقیم ویلفیئر ٹرسٹ کی امدادی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ تحصیل علی پور، سلطان پور اور مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے سینکڑوں گھر تباہ اور ہزاروں خاندان متاثر ہوئے۔ اس نازک وقت میں فلاحی تنظیم نے متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپس، کھانے، خشک راشن، مچھر دانیاں اور صاف پانی کی فراہمی شروع کر رکھی ہے۔  سیمنٹ سستاہوگیا   ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین مزمل ملک خود متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں اور تمام سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ مزمل ملک کا کہنا ہے کہ یہ وقت احساس اور عمل کا ہے، ہزاروں خاندان اب بھی مدد کے منتظر...
    شرم الشیخ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے سب کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے غزہ جنگ بندی میں حماس کے مثبت کردار کی بھی تعریف کی۔ صدر ٹرمپ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو ایک عظیم شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصر نے امن معاہدے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہم سب کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے اور آج ہم شرم الشیخ میں امن کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ امریکی...
    ٹیکنالوجی کمپنی شاؤمی کا اسمارٹ فون 17 پرو میکس کی تیسرے ہفتے بھی مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ مقبول اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست درج ذیل ہے: فہرست کے مطابق شیاؤمی 17 پرو میکس پہلے، ایپل آئی فون 17 پرو میکس دوسرے اور سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ شیاؤمی 15 ٹی پرو 5 جی چوتھے، سام سنگ گلیکسی اے 56 پانچویں، ون پلس 15 فائیو جی (نئی انٹری) اور شیاؤمی 17 پرو فائیو جی ساتویں پوزیشن پر ہیں۔ آٹھویں پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی ایم 17 فائیو جی (نئی انٹری)، ایپل آئی فون 17 نویں اور سام سنگ اے 17 فائیو جی (نئی انٹری)...
    پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کی پارلیمانوں کے اسپیکرز کا تیسرا سہ فریقی اجلاس آج اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت اختتام پذیر ہوگیا۔ کانفرنس کا موضوع تھا ’باہمی تعلقات کا استحکام: علاقائی امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے پارلیمانی تعاون‘، جس میں تینوں برادر ممالک کے پارلیمانی وفود نے علاقائی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی غور و خوض کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان 3 ریاستیں مگر ایک قوم ہیں: رجب طیب اردوان اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس نے پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات کی...
    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے پیر کے روز غزہ میں جنگ بندی کو ’غیر معمولی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے امید پیدا ہوئی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کے ملک پر روسی حملے کا خاتمہ بھی کروا سکتے ہیں۔ صدر زیلینسکی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ جب دنیا کے ایک حصے میں امن قائم ہوتا ہے تو یہ دوسرے خطوں کے لیے بھی امن کی امید بڑھاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: یوکرین کی معدنیات اور امریکا، صدر زیلینسکی کیا چاہتے ہیں؟ ’اگر مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی اور امن قائم ہو گیا ہے تو عالمی رہنماؤں کی قیادت اور عزم یوکرین کے لیے بھی کارگر ثابت ہو سکتے ہیں۔‘ Zelenskyy says he sees renewed hope...
    ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کی ممکنہ شرکت کی اطلاع پر مصر میں ہونے والے شرم الشیخ امن کانفرنس میں اترنے سے انکار کر دیا۔ سی این این ترک کے مطابق اردوان کا طیارہ کافی دیر تک بحیرہ احمر کے اوپر چکر لگاتا رہا اور اس وقت ہی قاہرہ میں لینڈ کیا جب نیتن یاہو کی شرکت منسوخ ہونے کی تصدیق ہوئی۔ ترک صدر نے واضح کر دیا تھا کہ وہ کسی ایسی کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے جس میں نیتن یاہو موجود ہو۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یاﺅندے:۔ افریقی ملک کیمرون کے 92 سالہ صدر پال بیا ایک بار پھر آٹھویں مدت کے لیے الیکشن لڑنے میدان میں اتر آئے ہیں۔ دنیا کے معمر ترین سربراہِ مملکت کہلانے والے پال بیا گزشتہ چار دہائیوں سے زائد عرصے سے اقتدار میں ہیں۔1960ءمیں فرانس سے آزادی حاصل کرنے کے بعد کیمرون کے دوسرے صدر بننے والے پال بیا 1982ءسے مسلسل اقتدار میں ہیں۔ انہوں نے 2008ءمیں آئین میں ترمیم کرکے صدارتی مدت کی حد ختم کر دی تھی، جس کے بعد وہ ہر الیکشن میں حصہ لیتے رہے۔2018ءکے انتخابات میں پال بیا نے متنازع طور پر 71 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سال 12 اکتوبر 2025 کو ہونے والے انتخابات میں ان...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے  حکومتی وفد نے ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جے یو آئی (ف) کے میڈیا سیل سے ’ایکس‘ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے وفد میں وفاقی وزرا احسن اقبال، انجینئر امیر مقام اور اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔ ملاقات کے دوران جے یو آئی (ف) سے مولانا لطف الرحمٰن، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور مخدوم آفتاب شاہ نے شرکت کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ فریقین نے اتفاق کیا...
    وزیراعظم نے اہل غزہ کو ہمت و بہادری سے صعوبتیں برداشت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، فائل فوٹو  وزیرِ اعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات ہوئی، بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ بھی ملاقات و گفتگو میں شریک تھے۔صدر محمود عباس نے فلسطینیوں کی سیاسی و سفارتی مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعقات مثالی ہیں۔وزیراعظم نے اہل غزہ کو ہمت و بہادری سے صعوبتیں برداشت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف مصر کے...
    سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ترکی اور آذربائیجان کی پارلیمانوں کے اسپیکرز کی ملاقات ہوئی۔  صدرِ مملکت نے سہ فریقی اسپیکرز کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ترکی اور آذربائیجان کے اسپیکرز کو مبارکباد دی۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے تعلقات مشترکہ مذہب، اعتماد اور امن کی بنیاد پر استوار ہیں۔ آذربائیجان کی اسپیکر صاحبہ غفاروا نے صدرِ مملکت کو آذربائیجان کی قیادت کے نیک جذبات اور نیک خواہشات پہنچائیں۔ انہوں نے صدر کو آگاہ کیا کہ پہلی کانفرنس آذربائیجان، دوسری ترکی اور تیسری پاکستان میں منعقد ہوئی۔ آذربائیجان کی اسپیکر نے پاکستانی ارکانِ پارلیمان کو باکو کا دورہ کرنے کی دعوت دی تاکہ ماحولیاتی تبدیلی پر تعاون کے امکانات پر تبادلہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیلی پارلیما ’’کنیسٹ‘‘ سے اپنے تاریخی خطاب کے دوران غیر متوقع طور پر شدید مزاحمت کا سامنا رہا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پارلیمان میں بے مثال ہنگامہ آرائی اُس ہوئی جب دو ارکانِ اسمبلی نے امریکی صدر کی تقریر کے دوران اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف اور فلسطین کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ ارکان اسمبلی کے نعروں سے اسمبلی گونج اُٹھی اور اس احتجاج نے اسمبلی سیشن کو ہلا کر رکھ دیا جس پر امریکی صدر کو اپنی تقریر روکنا بھی پڑی۔ ٹرمپ کی تقریر کے دوران عرب رکنِ پارلیمنٹ 50 سالہ ایمن عودہ اور 60 سالہ یہودی نژاد رکن عوفر کاسف نے اپنی نشستوں سے اٹھ کھڑے ہو کر ’’فلسطین کو تسلیم کرو! قبضہ ختم کرو! کے نعرے لگائے۔...
    پاک فوج نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک بار پھر دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت منوا لی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی کی ٹیم نے بین الاقوامی فوجی مشق ’’ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025‘‘ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ یہ مشق 3 سے 13 اکتوبر تک ویلز، برطانیہ میں منعقد ہوئی، جو فوجی مہارت اور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کی پہچان سمجھی جاتی ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کیمبرین پیٹرول میں شریک ٹیموں کو انتہائی دشوار گزار راستوں سے گزرنا ہوتا ہے، جہاں انہیں 48 گھنٹوں میں 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے متعدد خصوصی اہداف مکمل کرنے ہوتے ہیں۔
      راستے بند ہونے سے ملک بھر میں اشیا ضروریہ اور سبزیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا  ۔ ٹماٹر 500 ، پیاز آلو 100، بھنڈی 254 ، بند گوبھی 260، ٹینڈا 250 ، مٹر 400، کدو 160 ، شملہ 180 روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔ اسی طرح دال ماش 520، چنے 480، باسمتی چاول 380، چینی 190 ، سرخ مرچ 800 ، گھی درجہ اول 560 روپے کلو تک پہنچ گیا۔ چکی آٹا 130 ،شیور مرغی کا گوشت 600 روپے کلو، تازہ دودھ 250 روپے لیٹر بیچا جارہا ہے، اتوار بازار بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔
    پاکستان کی بحری تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہو گیا ہے.دنیا کے جدید ترین اور سب سے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں سے ایک ’ایم ایس سی مِکول‘ کراچی کے ساوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل  پر لنگر انداز ہو گیا۔وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے جہاز کی آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے تاریخی لمحہ قرار دیا اور کہا کہ ایم ایس سی مِکول کی آمد پاکستان کی بندرگاہی صلاحیت پر بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے۔400 میٹر طویل اور 24 ہزار ٹی ای یو کی گنجائش رکھنے والا یہ جہاز اب تک پاکستان میں آنے والا سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز ہے۔ ساوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل نے اس جہاز کو کامیابی سے...
    میٹرک بورڈ کراچی میں افسر کی جانب سے خواتین افسران کو ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بورڈ انتظامیہ کے مطابق سابق سیکریٹری میٹرک بورڈ ڈاکٹر نوید احمد کے خلاف ہراسانی کی شکایات درج کروائی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق متعدد خواتین ملازمین کی جانب سے چیئرمین کو تحریری طور پر شکایات جمع کروائی گئی۔ شکایت کنندگان نے سابق سیکریٹری ڈاکٹر نوید کےخلاف محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے خط کے متن کے مطابق چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی غلام حسین سوہو نے تحقیقات کیلئے خط جاری کر دیا۔ خط کے متن کے مطابق ہراسمنٹ ایٹ ورک پلیس ایکٹ کے تحت سابق سیکریٹری کےخلاف تحقیقات کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ خط کے متن کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ...
    اسلام آباد: دنیا میں آئی ٹی کے ذریعے آنے والے انقلاب کے آگے پرانی ایجادات صرف میوزیم اور نادر اشیا کے طور پر اپنی پہچان بنانے کیلئے رہ گئی ہیں، ان ہی میں سے ٹائپ رائٹر بھی ایک ماضی کی یاد بن گیا ہے۔ ٹائپ رائٹر کی ایجاد نے لکھنے کے کام میں انقلاب پیدا کردیا تھا، ہر دفتر اور چھوٹے بڑے اداروں میں ٹائپ رائٹر کا ہونا لازمی ہوتا تھا، اب تحریری کام صرف یہ رہ گیا ہے کہ دستخط کر دیے جائیں، ٹائپ رائٹر کا موجد کرسٹوفر لیتھم شوس 1819 میں امریکا کی ایک ریاست پنسلوینیا میں پیدا ہوا۔ چودہ برس کی عمر میں وہ ایک چھاپہ خانے میں کام کرنے لگا۔ تھوڑی ہی مدت میں اس نے طباعت میں...
    راولپنڈی: پاکستان آرمی کی ٹیم نے عالمی فوجی مشق “کیمبرین پٹرول 2025” میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ عالمی سطح کی سب سے مشکل فوجی مشقوں میں سے ایک ہے جو برطانیہ کے علاقے ویلز میں 3 سے 13 اکتوبر 2025 تک جاری رہی۔ اس مشق میں 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے شرکت کی۔ پاکستان آرمی کی ٹیم نے کیپٹن محمد سعد کی قیادت میں حصہ لیا اور شاندار کارکردگی کی بدولت گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیموں نے 48 گھنٹوں میں 60 کلومیٹر کا دشوار گزار فاصلہ طے کیا...