2025-09-18@18:16:11 GMT
تلاش کی گنتی: 5903
«اسرائیل کا احتساب»:
(نئی خبر)
یورپی یونین کمیشن کی سربراہ نے کہا کہ فان ڈئر لاین نے کہا اب وقت آگیا کہ اسرائیل کو یہ باور کرایا جائے کہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں مزید برداشت نہیں کی جائیں گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین نے کہا کہ یورپی یونین آئندہ ہفتوں میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر سخت اقدامات اٹھا سکتا ہے۔ ان کے بقول ان اقدامات میں انتہا پسند صہیونی وزراء پر پابندیاں اور اسرائیل کے ساتھ دو طرفہ تجارتی معاہدے کی جزوی معطلی شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ یورپی یونین اسرائیلی حکومت کو دی جانے والی براہِ راست سیاسی حمایت روک دے گی تاہم سول سوسائٹی اور ہولوکاسٹ میموریل ادارے ید واشیم کے...
فٹبال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ، کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ منگل کی رات پرتگال نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں ہنگری کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی۔ میچ کے دوران رونالڈو نے ایک شاندار گول کر کے نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلائی بلکہ ایک اہم اعزاز بھی حاصل کیا۔ اس گول کے ساتھ ہی رونالڈو نے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں 39 گول مکمل کر لیے، جو اب تک کے سب سے زیادہ ہیں۔ اس ریکارڈ میں وہ اب گوئٹے مالا کے کارلوز روئز کے ساتھ مشترکہ طور پر سرفہرست ہیں۔ مزید برآں، 40 سالہ اسٹار کے انٹرنیشنل گولز کی مجموعی تعداد اب 141 ہو چکی ہے۔یہ نہ...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر کارکنوں کے تشدد پر صحافیوں سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر صحافیوں پر پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد کے معاملے پر تحریک انصاف کے چیرمین بیرسٹر گوہر نے صحافیوں سے غیر مشروط معذرت کر لی۔ اڈیالہ جیل کے پی ٹی آئی کارکنان نے مبینہ طور پر اپنے رہنما نعیم حیدر پنجھوتہ کی ہدایت پر طیب بلوچ، اعجاز احمد، فیصل حکیم اور غلام رسول قمبر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ پرتشدد واقعہ کے بعد پی ٹی آئی کیخلاف راولپنڈی / اسلام آباد کے صحافی سراپا احتجاج تھے۔ چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی معذرت قبول کرتے ہوئے پی ایف یو جے...
قطری سرزمین پر اسرائیلی حملے پر تحریک انصاف کا ردِ عمل بھی آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قطری سرزمین پر اسرائیلی حملے پر تحریک انصاف کا ردِ عمل بھی آگیا۔پاکستان تحریک انصاف نے اسرائیل کی جانب سے قطری سرزمین پر حملے کی شدید مذمت کی، اسرائیل کا حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔پی ٹی آئی نے کہا کہ اسرائیل دہشتگردی پھیلانے والا مافیا ہے، علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، حماس کی قیادت پر حملہ قطری خودمختاری پر حملہ ہے۔تحریک انصاف نے مسلم ممالک سے متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کا مطالبہ کیا۔پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام پر مظالم اور...
واشنگٹن: قطر پر حملے کے معاملے پر ایک بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ دراصل اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کیا تھا اور اس میں ان کی کوئی ذاتی مرضی شامل نہیں تھی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ نے واضح کیا کہ قطر پر یکطرفہ بمباری نہ تو امریکا کے مفاد میں تھی اور نہ ہی خطے میں امن کے لیے سودمند ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے کبھی اس فیصلے کی حمایت نہیں کی اور یہ قدم مکمل طور پر اسرائیل کی خواہش پر اٹھایا گیا۔ ٹرمپ نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت دی ہے...
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی کارکنوں کی جانب سے سینئر صحافی طیب بلوچ پر تشدد کے واقعے پر معذرت کر لی۔ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اختلافات کو اس نہج تک نہیں لے جانا چاہیے کہ بات تشدد تک پہنچے، یہ افسوسناک واقعہ تھا جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تشدد پر یقین نہیں رکھتی، اس واقعے پر افسوس ہے اور آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: صحافی طیب بلوچ پر حملہ، علیمہ خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج اس موقع پر صحافی طیب بلوچ نے کہا کہ وہ طویل عرصے سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کبھی...
ادیس ابابا: ایتھوپیا نے دریائے نیل پر تعمیر کیے گئے گرینڈ ایتھوپین رینیسنس ڈیم (GERD) کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے، جسے افریقہ کا سب سے بڑا ہائیڈرو الیکٹرک منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس منصوبے پر 5 ارب ڈالر کی لاگت آئی ہے اور اس سے لاکھوں افراد کو بجلی فراہم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ ڈیم کے افتتاح کو ایتھوپیا اپنی توانائی خودکفالت کی طرف ایک اہم سنگ میل قرار دے رہا ہے۔ تاہم اس منصوبے نے خطے میں تنازع کو مزید بڑھا دیا ہے۔ دریائے نیل کے ڈاؤن اسٹریم پر واقع مصر اور سوڈان کو خدشہ ہے کہ ڈیم کی وجہ سے دریائی پانی کا بہاؤ کم ہو جائے گا،...
اسرائیلی حملے ریاستی دہشتگردی، بھرپور جواب دیں گے: قطری وزیراعظم کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز دوحہ: قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا کہ دوحہ پر اسرائیل کے حملے ریاستی دہشتگردی ہیں جس کا بھرپور جواب دیں گے۔ قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے اسرائیلی حملے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ اسرائیلی حملے کے جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں، انہوں نے اسرائیل کو پیغام دیا کہ ان کا ملک اس واقعہ کو ہرگز نظر انداز نہیں کرے گا۔ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا کہ وہ محض بیانات اور مذمتوں سے آگے بڑھ کر ردعمل دینے کے تمام ذرائع بروئے کار...
چین نے بدھ کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیل کے فضائی حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ نے اس حملے کو مشرق وسطیٰ کے مسائل پر ’بعض بیرونی طاقتوں کے غیر متوازن مؤقف‘ سے جوڑا، جس کا اشارہ بظاہر امریکا کی جانب تھا۔ اسرائیل نے منگل کو دوحہ میں فضائی حملے کے ذریعے حماس کی سیاسی قیادت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ یہ بھی پڑھیں: یہ کارروائی اسرائیل کی مشرق وسطیٰ میں فوجی مہم کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے مترادف ہے۔ امریکا نے اس حملے کو ’یکطرفہ اقدام‘ قرار دیا جو نہ تو امریکی اور نہ ہی اسرائیلی مفادات کو آگے بڑھاتا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے معمول...
قتل کے الزام میں گرفتار جنوبی بھارتی اداکار درشن تھگودیپا نے عدالت سے زہر دینے کا مطالبہ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو کی عدالت میں رینوکا سوامی قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے اداکار درشن تھگودیپا کی جانب سے دائر کی گئی پیراپنا اگراہارا سینٹرل جیل سے بلاری جیل منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ جس پر اداکار نے عدالت سے اپیل کی کہ انہیں زہر دے دیا جائے کیونکہ عدالت کی جانب سے ان کی جیل منتقلی کی درخواست درشن کی بگڑتی صحت کی وجہ سے مسترد ہوئی تھی۔ اداکار نے عدالت کو بتایا کہ وہ فنگل انفیکشن میں مبتلا ہیں جب کہ انہوں نے ایک ماہ سے سورج نہیں...
انقرہ: ترکی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے مذاکراتی وفد کو نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل جنگ ختم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنگ بندی پر بات چیت کے دوران اسرائیلی حملہ امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل نے خطے میں اپنی توسیع پسندانہ پالیسی اور دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر اپنایا ہوا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر کو نشانہ بنایا۔ عرب میڈیا کے مطابق حملے کے وقت حماس کے...
افغانستان کی طالبان حکومت نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے سفاکانہ اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کے بیان کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر کو نشانہ بنایا، جس میں کئی افراد شہید ہوئے۔ طالبان حکومت نے فلسطین اور شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیل بار بار عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور مسلسل جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے جبکہ عالمی ادارے اور طاقتور ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، جو افسوسناک ہے۔ افغان طالبان نے عالمی...
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں بڑے دھماکے رونما ہوئے، جن میں فلسطین کی سب سے بڑی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی پوری اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ یہ کارروائی طویل منصوبہ بندی کے بعد کی گئی اور اسے ’انتہائی درست آپریشن‘ قرار دیا۔ اسرائیلی قیادت کے بیانات کنیسٹ اسپیکر عامر اوہانا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر دھماکے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عربی زبان میں لکھا: ’یہ پورے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک پیغام ہے۔‘ یہ بھی پڑھیے اسرائیل نے حماس کے کن رہنماؤں کو نشانہ بنایا؟ کون شہید ہوا اور کون زندہ بچ نکلا؟ وزیرِ اعظم بن یامین نتن یاہو کے دفتر نے کہا...
کراچی: شوگر ملوں کی جانب سے کراچی میں چینی کی سپلائی بند کردی گئی، منگل سے شوگر ملز مالکان نے شہر کی تھوک مارکیٹوں میں چینی کی ترسیل معطل کردی ہے۔ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رئوف ابراہیم کے مطابق پیر 8 ستمبر تک ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو ایکس مل چینی کی قیمت 175روپے تھی جبکہ فی کلو چینی کی تھوک قیمت 179روپے تھی۔ انھوں نے بتایا کہ بیرون ملک سے چینی کی درآمدی کنسائمنٹ پاکستان پہنچنے میں کم از کم تین ہفتے کا وقت درکار ہے۔ لیکن شوگر ملز مالکان نے مصنوعی بحران پیدا کرنے اور اپنے چینی کے ذخائر مہنگے داموں فروخت کرنے کی غرض سے تھوک مارکیٹ میں چینی کی سپلائی...
اسلام آباد: پاکستان نے برادر اسلامی ملک قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز، غیر ذمہ دارانہ اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ، یہ اقدام بین الاقوامی امن و سلامتی کے حوالے سے اسرائیل کی عدم سنجیدگی ہے، اسرائیل کا یہ حملہ خطے کو غیر مستحکم کرنے کی پالیسی کا تسلسل ہے، ایسے اقدامات پر عالمی برادری کو خاموش نہیں رہنا چاہیے، اسرائیل کو اس کے اقدامات کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔ پاکستان کی جانب سے قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا گیاہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے...
وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کی جانب سے دوحا پر حملے سے پہلے قطر کو خبردار کر دیا تھا۔ وہائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکی فوج کی اطلاع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری طور پر خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کو ہدایت دی کہ وہ قطر کو متوقع حملے سے آگاہ کریں۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، دوحا میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت لیویٹ نے کہا کہ ایک خودمختار ملک قطر، جو امریکا کا قریبی اتحادی ہے اور خطے میں امن قائم کرنے کے لیے ہمارے ساتھ مل کر خطرات مول لے رہا ہے، پر یکطرفہ بمباری نہ تو اسرائیل کے مقاصد کے...
لاہور: جماعت اسلامی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ سے جاری اعلامیے کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے قطر میں حماس رہنماوں پر حملے کی شدید مذمت کی اور اسے شرمناک قرار دیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مذاکراتی ٹیم پر اسرائیلی حملہ شرمناک دہشتگردی ہے اور یہ امریکا کے تعاون و حمایت کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا، غزہ ، ایران کے بعد قطر میں اسرائیل نے حملہ کر کے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے کے خلاف جماعت اسلامی کل ملک بھر میں احتجاج...
اسرائیل نے قطر میں فضائی حملہ کر کے سینئر رہنما خلیل الحیہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے اعلیٰ اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا کہ قطر میں حماس کی قیادت پر حملہ کیا گیا ہے، جن میں خلیل الحیہ اور جابرین شامل ہیں۔ اسرائیلی چینل 12 نے ایک اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر میں حماس کی قیادت پر حملے کی اجازت دی۔ حماس کے ایک ذرائع نے قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کو بتایا کہ حملے کا نشانہ حماس کی مذاکراتی ٹیم تھی۔ یہ حملہ اُس وقت ہوا جب حماس کے مذاکرات کار امریکا کی جانب سے پیش کی گئی...
اسرائیلی فوج نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں حماس کی اعلیٰ قیادت پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی شِن بیت (داخلی سیکیورٹی ایجنسی) کے تعاون سے کی گئی۔ اب اسرائیل کے دوحا میں حماس قیادت پر حملے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ Breaking | An Israeli air strike targets the leaders of Hamas in Doha city, Qatar. pic.twitter.com/GGQTKjaUiE — Eye on Palestine (@EyeonPalestine) September 9, 2025 اسرائیل کے فوجی بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ نشانہ بنائے گئے حماس رہنما کئی برسوں سے تنظیم کی سرگرمیوں کی قیادت کر رہے تھے۔ مزید پڑھیں: دوحا میں اسرائیلی حملہ قطر کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے، انتونیو گوتریس الجزیرہ کو ایک سینئر حماس...
قطر نے اپنے دارالحکومت میں ایک عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے غزہ جنگ بندی معاہدے سے خود کو علیحدہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق قطری وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا یہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا یہ حملہ قطر کی سلامتی و خودمختاری پر حملہ ہے۔ ملکی سکیورٹی ادارے اور سول ڈیفنس فوری طور پر کارروائی میں مصروف ہیں۔ قطری وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات جاری ہیں۔ ایسے "غیر ذمے دارانہ رویے" کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ اسرائیل کے اس حملے کے بعد...
اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ، حماس رہنما خلیل الحیہ اور ظہیر جبرین شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز دوحہ(سب نیوز)اسرائیلی فورسز نے دوحہ کے علاقے قطارہ میں فضائی حملہ کرکے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ اور ظہیر جبرین کو شہید کردیا۔تل ابیب سے جاری بیان میں اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ دوحہ میں دھماکے کے ذریعے حماس کے سینئر رہنماوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس قبل اسرائیلی بم باری سے دوحہ کا علاقہ کتارا کئی دھماکوں سے گونج اٹھا تھا، مقامی افراد نے متعدد عمارتوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاع دی، دھماکوں سے شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔حماس ذرائع کے مطابق فضائی حملے کے...
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں زور دار دھماکوں کے بعد کالے دھوئیں کے بادل چھا گئے اور افراتفری مچ گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دھماکے قطر کے ان علاقوں میں ہوئے جہاں مبینہ طور پر حماس کا دفتر واقع ہے اور رہنما مقیم ہیں۔ ابتدائی معلومات جمع کی جا رہی ہیں تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے یہ اسرائیل کا حملہ تھا جس میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ ادھر عرب میڈیا نے تصدیق کی ہے اسرائیلی حملے میں حماس کے رہنما خلیل الحیا شہید ہوگئے جو غزہ مذاکرات میں حماس کی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دوحہ کی ایک فوٹو جاری کی ہے جس میں...
اسرائیلی فوج نے دوحہ میں موجود حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق دوحہ میں 10 مختلف مقامات پر دھماکے ہوئے، جن کے بعد شہر کے کئی حصوں سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے دوحہ کے مرکزی علاقوں میں سنائی دیے، عرب میڈیا کے مطابق حملوںمیں حماس قیادت کی قیادت کو نشانہ بنایاگیاجو دوحہ میں مذاکرات کے لیے موجود تھی۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بھی دعویٰ کیا کہ قطر میں حماس کی سینئر قیادت کو نشانہ بنایا گیا ہے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس قیادت کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ شہیدہوگئے۔...
اسرائیلی فوج نے دوحا میں موجود حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا میں 6 دھماکے سنے گئے ہیں، حماس قیادت دوحا میں مذاکرات کے لیے موجود تھی۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں حماس کی سینیئر قیادت کو نشانہ بنایا گیا ہے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس قیادت کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔ قطر کی دارالحکومت دوحہ کے قطارا ڈسٹرکٹ میں متعدد دھماکے سنے گئے، جہاں دھوئیں کے بادل اڑتے دیکھے گئے۔ گواہوں نے بتایا کہ دھماکے کے بعد کیٹرنگ ایریا سے اٹھتے ہوئے دھوئیں کا منظر سامنے آیا، اسرائیلی حملے میں حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ شہید...
شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کا جیل سے خط WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ نے کوٹ لکھپت جیل سے لکھے اپنے مشترکہ خط میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے پیغام دیا ہے کہ اس وقت تمام کام چھوڑ کر سیلاب زدگان کی مدد کی جائے۔ کوٹ لکھپت جیل سے جاری خط میں کہا گیا کہ ملک بدترین معاشی بحران کا شکار ہے، حالیہ سیلاب نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں زندگی کو برباد کر دیا ہے، خیبر پختونخوا میں بمشکل حالات...
ہری پور روڈ پر کار اور ٹریلر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔ Post Views: 6
غزہ نسل کشی کے دوران بھارت اور اسرائیل کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز نئی دہلی: بھارت اور اسرائیل نے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط کر دیے۔یہ معاہدہ اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموتریچ کے دورۂ بھارت کے دوران طے پایا، جہاں انہوں نے اپنی بھارتی ہم منصب نرملا سیتا رمن سے ملاقات کی۔اسرائیل کے مطابق یہ پہلا معاہدہ ہے جو بھارت نے اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (OECD) کے کسی رکن ملک کے ساتھ کیا ہے۔معاہدے کے تحت سرمایہ کاروں کو ریگولیٹری تبدیلیوں اور اثاثوں کی ضبطی جیسے خدشات سے تحفظ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تنازعات کے حل کے لیے...
ریکیاوک (اسپورٹس ڈیسک) برطانیہ کے معروف ایکسٹریم ایتھلیٹ روس ایجلی نے دنیا کو حیران کر دینے والا کارنامہ انجام دیتے ہوئے آئس لینڈ کا تیر کر 1000 میل طویل سفر کامیابی سے مکمل کر لیا۔ 39 سالہ ایجلی نے یہ غیر معمولی مہم 17 مئی کو شروع کی اور 8 ستمبر کو ریکیاوک پہنچ کر اختتام کیا۔ چار ماہ پر مشتمل اس سفر میں انہیں منجمد پانی، بلند و بالا لہروں اور خطرناک سمندری حیات جیسے مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایجلی کے مطابق یہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا اور کٹھن چیلنج تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئس لینڈ نے انہیں اپنی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو آزمانے کا شاندار موقع دیا اور یہ تجربہ...
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک انٹرویو میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے الاسکا سمٹ کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو وہ سب کچھ دیا جو وہ چاہتے تھے۔ اس بیان کو ماہرین نے زیلنسکی کے لیے سیاسی طور پر خطرناک قرار دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ذاتی سطح پر کمزور یا جھکنے کے طعنے کو برداشت نہیں کرتے۔ ماضی میں بھی ایسا ہوا ہے کہ جو لوگ ٹرمپ کو کمزور کہتے ہیں وہ ان کے سخت ردعمل کا سامنا کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یوکرین اس وقت سب سے زیادہ امریکی مدد پر انحصار کر رہا ہے اور اگر ٹرمپ کو ناراض کیا گیا تو...
میڈرڈ: اسپین نے غزہ میں جاری جنگ اور فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے اسرائیل پر سخت پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم پیدرو سانچیز نے اپنے ٹی وی خطاب میں کہا کہ یہ اقدامات فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیل کو اس کے جرائم پر جواب دہ بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین نے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی پر پابندی لگانے کے ساتھ دفاعی تجارت معطل کر دی ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل جانے والے ہتھیار بردار جہازوں اور طیاروں کو اسپین کی بندرگاہوں اور فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزیراعظم سانچیز نے یہ بھی اعلان کیا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک افراد...
کراچی: شہر قائد میں بارش برسانے والے مون سون سسٹم کی شدت میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے اور یہ ڈیپ ڈپریشن سے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔ کے مطابق ڈپریشن میں بدلنے کے باوجود بھی یہ شدت والا سسٹم ہی ہے، جس کے باعث کراچی میں آج دوپہر سے تیز اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر ضیغم کے مطابق اس وقت سسٹم حیدرآباد سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے، جہاں کل سے اب تک 85 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو چکی ہے جب کہ ڈیپلو میں 108 ملی میٹر بارش ہوئی۔ یہ سسٹم 11 ستمبر تک بلوچستان کے ساحل کے قریب پہنچ کر ختم ہوگا۔ واضح رہے کہ...
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، سب ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (میل و فیمیل)، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے زیر انتظام قائم اسکولوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ یہ اسکول افغان شہریوں نے قائم کیے ہیں جہاں اساتذہ اور طلبا بھی افغان ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کم کیوں؟ شرکا نے بتایا کہ ان اسکولوں کی اکثریت ہزارہ ٹاؤن، پشتون آباد، علمدار روڈ، کرانی اور قمبرانی کے علاقوں میں واقع ہے۔ متعلقہ افسران نے ان اداروں کا معائنہ...
ہزارہ ایکسپریس وے پر ٹریلر اور کار کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے پر ٹریلر اور گاڑی کے درمیان تصادم ہوا جس کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پیٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچی۔ حادثے میں کار میں سوار دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد اور دو خواٹین شامل ہیں۔ لاشوں کو تحصیل ہیڈکواٹرز اسپتال حویلیاں منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹریلر ڈرائیور نے انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے کار کو پیچھے سے ہٹ کیا جسکے نتیجے میں کار آگے ایک...
ہری پور: ٹریلر اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے پر ٹریلر اور گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ،حادثے میں کار میں سوار دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پیٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچی۔لاشوں کو تحصیل ہیڈکواٹرز اسپتال حویلیاں منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹریلر ڈرائیور نے انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے کار کو پیچھے سے ہٹ کیا جسکے نتیجے میں کار آگے ایک ٹریلر میں جالگی۔کار میں سوار افراد ایک ہی خاندان کے تھے جن کا تعلق گلگت سے...
سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور صوبائی حکومت ہر وقت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ اپنے ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر ریسکیو ٹیمیں دن رات متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل ہیں اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت سندھ کی ہدایات پر ریسکیو 1122 نے نہ صرف انسانی جانوں کو بچایا بلکہ مویشیوں، خوراک اور گھریلو سامان کو بھی محفوظ بنایا تاکہ متاثرین کو زیادہ نقصان نہ اٹھانا پڑے۔ انہوں...
بھارت اور اسرائیل کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔ اسرائیل کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب بھارت نے OECD (اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم) کے کسی رکن ملک کے ساتھ اس نوعیت کا معاہدہ کیا ہے۔ معاہدہ اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموتریچ کے بھارت کے دورے کے دوران طے پایا، جہاں انہوں نے بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سے ملاقات کی۔ معاہدے کے تحت، دونوں ملکوں کے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری میں تحفظ دیا جائے گا۔ اس میں ایسی یقین دہانیاں شامل ہیں کہ اگر کبھی قوانین میں تبدیلی ہو یا اثاثے...
کراچی کے تعلیمی اداروں میں کل تعطیل کے حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے وضاحت جاری کر دی۔ ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق کل عام تعطیل کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر کالج ایجوکیشن سے متعلق گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ ادارے بند کرنے سے متعلق فیصلہ صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا اور عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حنیف محمد ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ کا شیڈول بارشوں کی پیشگوئی کے باعث تبدیل کر دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق تیسرے راؤنڈ کے میچز بدھ 10 ستمبر کے بجائے اب جمعرات 11 ستمبر سے شروع ہوں گے۔ یہ فیصلہ بہاولپور، کراچی، ملتان اور رحیم یار خان میں بارش کے امکانات کے باعث کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ تیسرے راؤنڈ کے چھ میچز اب نئے شیڈول کے تحت کھیلے جائیں گے۔ گروپ اے کے میچز میں حیدرآباد کا مقابلہ کوئٹہ سے عباسیہ اسپورٹس کمپلیکس رحیم یار خان میں...
اسرائیلی سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو دن میں تین وقت کھانا فراہم کیا جائے۔ صہیونی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حکومت نے فلسطینی قیدیوں کو بنیادی خوراک سے محروم رکھا ہے، جس کے باعث وہ بھوک اور غذائی قلت کا شکار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا فلسطینی قیدیوں پر جنسی تشدد، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلے میں واضح کیا کہ اسرائیلی حکومت قانونی طور پر پابند ہے کہ فلسطینی قیدیوں کو مناسب مقدار اور معیار کا کھانا فراہم کرے اور حکام کو اس ذمہ داری کو پورا کرنا ہوگا۔ یہ فیصلہ 2 اسرائیلی انسانی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جانب سے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب پی ٹی آئی کارکنوں اور صحافیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بعد ازاں دھکم پیل اور تشدد میں بدل گئی۔ اڈیالہ جیل کے باہر طیب بلوچ فیصل حکیم پر پی ٹی آئی کارکنان کا تشدد۔۔۔لڑائی علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو سے پہلے ہوئی۔۔۔ pic.twitter.com/N37MDdDNWF — Fahim Akhtar Malik (@writetofahim) September 8, 2025 عینی شاہدین کے مطابق علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کی، جس میں چند صحافیوں کو دھکے بھی دیے گئے۔ بعض رپورٹس میں...
مشہور بھارتی ٹی وی کامیڈی پروگرام دی کپل شرما شو کے مشہور کامیڈین کیکو شاردا نے پروگرام کو خیرباد کہنے کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔ بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ جلد کیکو شاردا ایمازون پر نشر ہونے والے ایک کامیڈی شو کو جوائن کر رہے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے کپل شرما کے شو کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تاہم اب کیکو شاردہ نے ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شو چھوڑ کر نہیں جارہے اور ہمیشہ اس کامیڈی شو کا حصہ رہیں گے۔ یاد رہے کہ یہ افواہیں کرشنا ابھیشیک اور کیکو شاہ کی لڑائی کی وائرل ویڈیو کے بعد سامنے آئی تھیں جس پر وضاحت دیتے ہوئے...
تل ابیب(نیوز ڈیسک) اسرائیل کے جنوبی علاقے میں واقع رامون ایئرپورٹ پر یمن کے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا دھماکہ خیز ڈرون ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں فلائٹ آپریشن فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے میں دو افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں امدادی اداروں نے موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی۔ رپورٹ کے مطابق ڈرون نے ایئرپورٹ کے پسینجر ٹرمینل کو نشانہ بنایا جس کے بعد جائے وقوعہ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ اس واقعے سے کچھ دیر قبل اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے یمن سے آنے والے تین ڈرون فضا میں ہی مار گرائے ہیں۔ Post Views: 6
تل ابیب: یمن کے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا دھماکہ خیز ڈرون اسرائیل کے جنوبی علاقے میں واقع رامون ائیرپورٹ سے ٹکرا گیا، جس کے بعد فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے میں 2 افراد معمولی زخمی ہوئے، امدادی اداروں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ رپورٹس کے مطابق ڈرون نے ایئرپورٹ کے پسینجر ٹرمینل کو نشانہ بنایا، جس کے بعد جائے وقوعہ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ اس واقعے سے کچھ ہی دیر قبل اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے یمن سے آنے والے تین ڈرون مار گرائے ہیں۔
ریاض: سعودی عرب میں 95واں یومِ قومی 23 ستمبر کو بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، اس موقع پر مملکت بھر میں شہریوں اور غیر ملکی باشندوں کے لیے عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یومِ قومی دراصل اُس تاریخی دن کی یاد دلاتا ہے جب 1932 میں بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے فرمان کے تحت نجد اور حجاز کو متحد کرکے سعودی عرب کے نام سے ایک ریاست قائم کی گئی، یہ دن سعودی عوام کے لیے اتحاد، فخر اور قومی یکجہتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ یومِ قومی پہلی بار 1965 میں فرمانروا شاہ فیصل کے دور میں منایا گیا تھا، 2005 میں شاہ عبداللہ کے...
اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری کی دوبارہ اشاعت کا فیصلہ کرلیا گیا ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ آخری مرتبہ کس نے کتنا ٹیکس دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی تعداد میں اضافے کے باوجود ٹیکس وصولی میں شارٹ فال کا سامنا کیوں؟ پاکستانی معیشت مختلف مسائل کا شکار ہے اس میں سے ایک اہم اور بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ کاروباری شخصیات سیاست دان اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد مکمل ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ ماضی میں ایف بی ار کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری کی اشاعت کی جاتی تھی جس سے لوگوں کو پتا چل جاتا تھا کہ کس رکن نے پارلیمنٹ میں کتنا ٹیکس ادا کیا...
اسرائیل کے عوام نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے احتجاج کیا ہے، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہِ راست اپیل کی کہ وہ غزہ کی جنگ ختم کرائیں اور یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنائیں۔ مظاہرین نے فوجی ہیڈکوارٹرز کے باہر واقع عوامی چوک کو بھر دیا۔ جنہوں نے اسرائیلی پرچم اور یرغمال بنائے گئے افراد کی تصاویر والے پلے کارڈز تھام رکھے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل میں غزہ جنگ بند کرنے کے لیے بھرپور مظاہرے، کلیسائی رہنماؤں کا بھی اظہار تشویش احتجاج کے دوران تل ابیب کے ایک رہائشی نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ دنیا میں واحد شخص ہیں جو نیتن یاہو پر دباؤ ڈال...
اسرائیل نے ایک بار پھر حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ فوج نے غزہ کے سب سے بڑے شہری مرکز پر بمباری کی جہاں لاکھوں فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔ یروشلم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے کہاکہ اگر حماس غزہ میں یرغمالیوں کو رہا کر دے اور ہتھیار ڈال دے تو جنگ فوراً ختم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس مقصد کو سیاسی ذرائع سے حاصل کرنے میں خوش ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل حماس جنگ کے دوران غزہ میں 21 ہزار بچے معذوری کا شکار ہوگئے، اقوام متحدہ کا انکشاف اس کے جواب میں حماس کے سینیئر رہنما باسم نعیم نے رائٹرز کو بتایا کہ تنظیم ہتھیار...
امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ 2019 میں امریکی نیوی سیلز کا ایک خفیہ آپریشن شمالی کوریا میں بری طرح ناکام ہوا، جس کے نتیجے میں کئی شہری ہلاک ہوگئے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ مشن شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن کی جاسوسی کے لیے ’’سننے والے آلات‘‘ نصب کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا تھا۔ تاہم کارروائی فوری طور پر بے نقاب ہوگئی اور امریکی کمانڈوز نے شہریوں کو نشانہ بنا دیا جو بظاہر غوطہ خوری میں مصروف تھے۔ رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن انتہائی حساس نوعیت کا تھا اور براہِ راست صدارتی منظوری درکار تھی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاہم دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اس کارروائی کا کوئی علم نہیں تھا۔...
واشنگٹن، یروشلم (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی سخت وارننگ کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کی کوشش عارضی طور پر روک دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی کابینہ کا ایک اہم اجلاس دراصل مغربی کنارے کے بڑے حصے پر اسرائیلی خودمختاری کے نفاذ پر غور کرنے کے لیے بلایا گیا تھا، تاہم اماراتی دباؤ کے بعد اجلاس کا ایجنڈا تبدیل کر کے فلسطینی علاقوں میں بگڑتی سیکیورٹی صورتحال پر مرکوز کر دیا گیا۔ حالیہ دنوں اسرائیل کے وزیر خزانہ نے تجویز دی تھی کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے پانچ میں سے چار بڑے حصوں کو اسرائیل میں ضم کر لیا جائے۔ اس تجویز پر متحدہ عرب...
ڈھاکا کی ایک مقامی عدالت نے عوامی لیگ کے اچانک جلوس (فلیش پروسیشن) میں شریک 7 گرفتار کارکنوں کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ایک اور گرفتار ملزم کو جیل بھیج دیا گیا۔ আজকে জুমা’র নামাজের পর ঢাকার তেজগাঁও এ লীগারদের জঙ্গী মিছিল। pic.twitter.com/2XICAjiJ6G — Voice of Gen-Z (@VoGen_Z) September 5, 2025 مقامی میڈیا کے مطابق میٹروپولیٹن مجسٹریٹ محمد منیرالاسلام نے یہ فیصلہ استغاثہ اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد سنایا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف 7 روزہ ریمانڈ کی درخواست دی تھی، تاہم عدالت نے 4 روز کی منظوری دی۔ یہ بھی پڑھیں:شیخ حسینہ واجد کے خلاف مقدمے میں سابق آئی جی پولیس وعدہ معاف گواہ بن گئے پولیس کے مطابق عوامی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ غزہ میں حماس کے قبضے میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے انتہائی اہم مذاکرات کر رہا ہے، مگر امکان ہے کہ ان میں سے کچھ افراد حال ہی میں جاں بحق ہو چکے ہوں۔ یہ بھی پڑھیں:حماس، ریڈ کراس کو اسرائیلی یرغمالیوں تک مشروط رسائی دینے پر رضامند ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیس لوگ ہیں، لیکن میرا خیال ہے کہ ان میں سے کچھ شاید حال ہی میں فوت ہو گئے ہوں۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ خبر غلط ہو۔ یاد رہے کہ7 اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کر کے تقریباً 250 افراد کو یرغمال بنایا...
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبے میں ڈیمز اور بیراجز پر پانی کی آمد و اخراج کا سلسلہ مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار ہے تاہم حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مکمل الرٹ ہے اور ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ پنجند بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج 306,740 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کچے کے علاقوں سے مزید 12 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے، جس کے بعد مجموعی طور پر 1 لاکھ 21 ہزار 769 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ اسی دوران 14 ہزار 495 مویشی بھی بچا...
غزہ: اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وارننگ کے بعد مغربی کنارے کے بعض حصوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کی کارروائی کو معطل کر دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے جمعرات کو اپنی حکومت کے ایجنڈے سے مغربی کنارے کے الحاق کا معاملہ ہٹا دیا، جس کے بعد یہ ایجنڈا فلسطینی علاقوں میں سکیورٹی کی صورت حال پر مرکوز کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یو اے ای کی جانب سے سخت تنقید کے بعد نیتن یاہو نے اپنی کابینہ سے الحاق کے معاملے کو واپس لے لیا۔ امارات نے اسرائیل کو واضح طور پر خبردار کیا تھا کہ مغربی کنارے کے علاقے کا اسرائیل...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اوورسیز لیٹیگنٹس فیسیلی ٹیشن سیل قائم کر دیا ہے۔ جاری اعلامیے کے مطابق اوورسیز پاکستانی واٹس ایپ اور آن لائن پورٹل کے ذریعے رابطہ کرسکیں گے، جبکہ کیس سے متعلق معلومات اور عدالتی فیصلوں کی تصدیق شدہ نقول آن لائن دستیاب ہوں گی۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ فیسیلی ٹیشن سیل صرف سپریم کورٹ سے متعلقہ کیسز کے اندراج کے لیے ہوگا۔ مزید یہ کہ سپریم کورٹ میں جلد سماعت کی درخواست بھی اسی سیل کے ذریعے جمع کرائی جا سکے گی، اور تمام ریکارڈ ڈیجیٹل شکل میں محفوظ رکھا جائے گا۔
سعودی عرب میں 95ویں قومی دن پر 23 ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب 23 ستمبر کو اپنا 95واں قومی دن بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گا۔ اس موقع پر مملکت بھر میں شہریوں اور غیر ملکی باشندوں کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ دن 1932 میں بانیِ مملکت شاہ عبدالعزیز کے اُس تاریخی فرمان کی یاد دلاتا ہے جس کے تحت نجد اور حجاز کو متحد کرکے سعودی عرب کے نام سے ایک ریاست قائم کی گئی تھی۔ پہلی بار 1965 میں فرمانروا شاہ فیصل کے دور میں قومی دن منایا گیا تھا اور 2005 میں شاہ عبداللہ کے شاہی فرمان کے بعد اسے...
امریکا کی جانب سے درآمدی پارسلز پر نئی ٹیکس پالیسی کے بعد دنیا بھر کے88 ڈاک آپریٹرز نےامریکا کو ڈاک کی ترسیل جزوی یا مکمل طور پر معطل کر دی ہے۔ اقوام متحدہ کی ذیلی ایجنسی یونیورسل پوسٹل یونین (UPU) کے مطابق 29 اگست کو امریکا کو بھیجی جانے والی ڈاک میں81 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے 29 اگست سے چھوٹے پارسلز پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعدبرطانیہ، جرمنی، بھارت، جاپان، فرانس، آسٹریلیا اور دیگر ممالک نے امریکا کو پارسل بھیجنے سے انکار کر دیا۔پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے عارضی طور پر یہ سروس معطل کی ہے۔ یو پی یو متبادل تکنیکی حل تلاش...
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان نے اہم اقدام کرتے ہوئے اوورسیز لٹیگنٹس فسیلیٹیشن سیل قائم کر دیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اوورسیز پاکستانی وٹس ایپ نمبر اور آن لائن پورٹل کے ذریعے رجوع کر سکیں گے، وٹس ایپ نمبر 0326-4442444 پر مسیج کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ صرف سپریم کورٹ سے متعلقہ کیسز کا ہی فسیلیٹیشن سیل میں اندراج ہوگا، اوورسیز سائلین میں بیرون ملک مقیم ہر شخص شامل ہوگا، سیل کے ذریعے درخواستیں اور شکایات جمع کرائی جا سکیں گی۔ اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ میں جلد سماعت کی درخواست بھی سیل کے ذریعے دی جا سکے گی، کیس کی معلومات اور فیصلوں کی تصدیق...
نیلسن منڈیلا کے پوتے منڈیلا منڈیلا کا غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا میں شمولیت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 September, 2025 سب نیوز تیونس :جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کی علامت نیلسن منڈیلا کے پوتے نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے لیے روانہ ہونے والے امدادی بیڑے میں شامل ہو رہے ہیں، جس کا مقصد غزہ پر عائد محاصرہ توڑنا ہے۔العربیہ کے مطابق وہ تونس سے روانہ ہونے والے جہاز پر سوار ہوں گے۔منڈیلا منڈیلا نے تیونس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنوبی افریقہ کے ایک وفد کی حیثیت سے جان بوجھ کر تونس میں گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل ہوئے ہیں تاکہ افریقی نقطہ نظر سے یہ پیغام...
امریکی صدر کا محکمہ دفاع کا نام بدل کر ’محکمہ جنگ‘ رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون (Department of Defense) کا نام تبدیل کر کے ”ڈپارٹمنٹ آف وار“ (Department of War) رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نام مذکورہ ادارے کے پاس دوسری جنگِ عظیم تک تھا، تاہم بعد ازاں حکام نے اس کا نام محکمہ دفاع رکھ دیا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ کا یہ اقدام امریکی فوج کو ری برانڈ کرنے کی ان کی تازہ کوشش ہے۔ اس سے قبل وہ واشنگٹن ڈی سی میں...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ تجویز کے تحت فلسطین اور اسرائیل کے 2 ریاستی حل پر اعلیٰ سطحی کانفرنس دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اجلاس 22 ستمبر کو ہوگا۔ سعودی عرب کا مؤقف اقوام متحدہ میں سعودی نمائندے عبدالعزیز الوسیل نے کہا کہ یہ اقدام کسی ایک فریق کے خلاف نہیں بلکہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار ہے۔ Together for the 2-state solution, for justice, for peace and for ending the war on Gaza and the starvation of its people. We thank Saudi Arabia & France for their leadership in organizing the UN conference on the 2-state solution....
علیمہ خانم پر انڈا پھینکنے کا واقعہ، پی ٹی آئی نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانے میں درخواست دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم پر انڈا پھینکنے کیخلاف پی ٹی آئی نے تھانہ صدر بیرونی میں درخواست دیدی۔پی ٹی آئی نے کارروائی کے لیے تھانہ صدر بیرونی پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خانم پر نامعلوم افراد نے انڈا پھینکا ہے جن میں تین خواتین سمیت 7سے 8لوگ شامل ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے 7سے 8نامعلوم افراد صبح سے ہی اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 پر موجود تھے۔ جیل انتظامیہ اور ایلیٹ فورس کو مشکوک افراد کے بارے میں اطلاع کردی تھی۔پی...
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ ابھی تک معمول پر ہے اور صورتحال بھی واضح نہیں لیکن سپر فلڈ کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔ سندھ رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سیلاب کے پانی کو روکنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کہیں کٹ لگانے کی ضرورت ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں ٹھیک نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ فلڈ مانیٹرنگ سیل وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر قائم کیا گیا تھا جو 24 گھنٹے کام کر رہا ہے، محکمہ صحت، ماحولیات اور 1122 کے نمائندے یہاں موجود ہیں۔ شرجیل...

ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کا کرپٹ افراد کیخلاف بڑا ایکشن ، مختلف اداروں کے بدعنوان ملازمین کیخلاف 7نئے مقدمات کا اندراج ، تفصیلات سب نیوز پر
ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کا کرپٹ افراد کیخلاف بڑا ایکشن ، مختلف اداروں کے بدعنوان ملازمین کیخلاف 7نئے مقدمات کا اندراج ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کا کرپٹ افراد کیخلاف بڑا ایکشن ، مختلف اداروں کے بدعنوان ملازمین کیخلاف 7نئے مقدمات درج کر لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان حیات اللہ اور شفیح اللہ کی طرف سے خود کو آئی ایس آئی کا جعلی کرنل ظاہر کر کے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں نوکری کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیانے پر دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ ایڈمن فوسپاہ زرمینہ اقبال...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان پر اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انڈہ پھینکا گیا۔ واقعے کے بعد موقع پر ہنگامہ آرائی ہوئی اور پولیس نے دو خواتین کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق علیمہ خان جمعہ کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کر رہی تھیں کہ اسی دوران دو انڈے ان کی جانب پھینکے گئے، جن میں سے ایک انڈہ انہیں لگا۔ واقعے کے بعد موجود پی ٹی آئی کارکن مشتعل ہوگئے اور احتجاج شروع کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین کو حراست میں لے کر قریبی پولیس چوکی منتقل...
بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار انیل کپور سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر مسلمانوں کےلیے خاص پیغام بھیجنے کے بعد ٹرولرز کے نشانے پر آگئے ہیں۔ انیل کپور نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے دعائیہ کلمات شیئر کیے۔ جس کے بعد ان کی یہ پوسٹ وائرل ہوگئی۔ بھارتی اداکار کی جانب سے ‘‘عید مبارک‘‘ کی پوسٹ شیئر کرنے پر صارفین نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کون سی عید ہے جس کا ہمیں بھی علم نہیں۔ کچھ صارفین نے انیل کپور کو جواباً ’’رمضان مبارک‘‘ کا پیغام دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انیل کپور کے اس ٹویٹ کو 1.8 ملین ویوز ملے ہیں۔ بھارتی اداکار دراصل مسلمانوں کو ان...
امریکا و اسرائیل کیلئے جاسوسی کا شبہ، یمن میں اقوام متحدہ کے 11 اہلکار گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز صنعا: یمن کے حوثی باغیوں نے امریکا اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کے شبہے میں اقوام متحدہ کے 11 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمن کے حوثیوں نے اس ہفتے کے اوائل میں اسرائیلی حملے میں انصار اللہ سے تعلق رکھنے والے حوثی وزیرِاعظم اور 9 وزرا کی ہلاکت پر متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیںیمن پر اسرائیلی حملوں میں انصاراللہ سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم احمد غالب جاں بحقاسرائیلی جنگی طیاروں کی یمن پر شدید بمباری، انصاراللہ کے کئی رہنماؤں کو نشانہ بنانےکا دعویٰیمن میں...
بھارتی صنعتکار انیل امبانی کو ایک اور دھچکا پہنچا ہے کیونکہ بینک آف بڑودا نے ریلائنس کمیونی کیشنز لمیٹڈ اور اس کے سابق ڈائریکٹر امبانی کے قرض اکاؤنٹس کو باضابطہ طور پر’فراڈ‘ قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ اسٹاک ایکسچینج میں دائر ایک نوٹس کے ذریعے سامنے آیا ہے اور اس کا تعلق ان قرضوں سے ہے جو اس وقت دیے گئے تھے جب آرکام نے کارپوریٹ دیوالیہ پن اور تصفیے کے عمل میں داخل ہونا ابھی باقی تھا۔ یہ بھی پڑھیں: واضح رہے کہ کبھی بھارت کی بڑی ٹیلی کام کمپنیوں میں شمار ہونے والی آرکام جون 2019 سے ان سولوینسی اینڈ بینکرپسی کوڈ مجریہ 2016 کے تحت دیوالیہ پن کا سامنا کر رہی ہے۔ M/s Reliance Communications under...
کراچی: آئندہ برس شیڈول فیفا ورلڈکپ کی ٹکٹس کیلیے ’ پری سیل ڈرا‘ کا آغاز 10 سے19 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس میں کوالیفائنگ کارڈ ہولڈرز گروپ اسٹیج کیلیے ٹکٹ کی بکنگ کرسکیں گے، اس کی قیمت 60 ڈالر سے شروع ہوگی، بعد والے مرحلے اور فائنلز تک ٹکٹس کی قیمت 6730 ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ فیفا کے ڈائریکٹر ٹکٹنگ و ہاسپٹلٹی فالک ایلر نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے پری سیل ڈرا مرحلے کیلیے 10 لاکھ ٹکٹ دستیاب ہیں۔ قیمت کا تعین مارکیٹ ڈیمانڈ کے تحت کیا گیا، اس بار ورلڈکپ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا، شائقین کو مارکیٹ ڈیمانڈ کے تحت ٹکٹس کی مختلف قیمت ادا کرنا پڑے گی ۔
وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے 12 ربیع الاول 1447 ہجری کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی حکومت کے مطابق بروز ہفتہ 6 ستمبر 2025 کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر میں 5 اور 6 ستمبر (جمعہ اور ہفتہ) کو 2 روزہ تعطیل ہوگی تاکہ شہری عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مذہبی اجتماعات اور تقاریب میں بھرپور شرکت کر سکیں۔ مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر 2 تعطیلات کا اعلان پنجاب حکومت نے بھی 6 ستمبر بروز ہفتہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن بلوچستان...
کراچی: انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں سہولت کاری کے الزام میں خیبرپختونخوا سے گرفتار ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں سہولت کاری کے الزام میں خیبرپختونخوا سے گرفتار ملزم احسن کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے ملزم احسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم احسن کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نے مرکزی ملزم کو فرار ہونے کے لیے اپنی گاڑی فراہم کی اور سہولت کاری کی ہے۔ دوران سماعت وکیل صفائی عابد زمان ایڈووکیٹ اور...
2026 میں ایپل کے ورچوئیل اسسٹنٹ (سری) کو گوگل کا جیمینی اے آئی چلائے گا۔ عالمی ٹیکنالوجی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل اپنی ورچوئل اسسٹنٹ سری (Siri) میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے جارہا ہے اور 2026 تک اس میں گوگل کی جدید ترین جیمینی اے آئی ٹیکنالوجی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی فون، آئی پیڈ اور میک کو خطرہ؟ ایپل کی وارننگ ایپل کو کافی عرصے سے اس بات پر تنقید کا سامنا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت (AI) کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے اور اپنے صارفین کے لیے زیادہ جدید فیچرز پیش کرنے میں تاخیر کر رہا ہے۔ سری کے نئے ورژن کے حوالے سے بھی توقع تھی...
گلگت: وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سولر منصوبہ توانائی اور ماحولیاتی تحفظ کا سنگ میل ہے اور ایسے منصوبوں سے پاکستان صاف اور گرین انرجی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں 100 میگاواٹ سولر منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی اسٹیئرنگ کمیٹی منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے گی، ایسے منصوبوں سے پاکستان صاف اور گرین انرجی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سولرائزیشن منصوبہ ماحول دوست توانائی کی طرف...
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہریز کو انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت منظور کیے جانے کے بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کے بیٹے شاہریز کو جیل سے رہا کردیا گیا، شاہریز کی روبکار آج جمع کروائی گئی تھی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے ضمانت منظور کرنے کے احکامات کے بعد روبکار آج جمع کروائی گئی جس کے نتیجے میں شاہریز کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا۔ مزید پڑھیں: عمران خان کے بھانجے کی درخواست ضمانت پر انسداد دہشت گردی عدالت میں بڑی پیشرفت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر...
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے آئی پیڈ صارفین کے لیے ایپ ورژن متعارف کرا دیا۔ کمپنی کے مطابق لوگ اس ورژن کا کافی عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے۔ اس لیے کمپنی نے اس تجربے کو ڈیزائن کرنے کے لیے وقت لیا جو بڑی اسکرین پر انسٹاگرام کے پسندیدہ حصوں کو آپٹیمائز کرتا ہے۔ آئی پیڈ میں انسٹاگرام کو آئی فون کے مقابلے میں مختلف انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ آئی فون سے مختلف آسپیکٹ ریشو ہونے کی وجہ سے آئی پیڈ میں یہ ایپ فیڈ کے بجائے سیدھا ریلز میں لے کر جاتی ہے۔ تاہم، اسٹوریز اسکرین پر اوپر کی جانب اور میسجنگ صرف ایک ٹیپ کی دوری پر موجود ہیں۔ اس ورژن میں ایک نیا ’فالوئنگ‘...
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جاری خونریز جنگ کے خاتمے کے لیے ایک جامع جنگ بندی معاہدے کی پیشکش کی ہے، جس کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے فلسطینی قیدیوں کو آزاد کیا جائے گا۔ تاہم، اسرائیل نے یہ پیشکش فوری طور پر مسترد کرتے ہوئے اپنے سابقہ مؤقف کو دہرایا ہے۔ حماس کا مؤقف امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق، حماس نے واضح کیا ہے کہ وہ غزہ میں مستقل اور مکمل جنگ بندی کے لیے تیار ہے، لیکن غیر مسلح ہونے کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف اس وقت ممکن ہوگا جب ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے گی۔ حماس نے عالمی برادری، خصوصاً اقوامِ متحدہ سے فوری...
یمن کی مسلح افواج نے اسرائیل کے معروف بن گوریون ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے جسے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت اور محاصرے کے خلاف براہِ راست ردِعمل قرار دیا گیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کارروائی فلسطینی عوام اور مزاحمتی قوتوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر کی گئی۔ ان کے مطابق حملے میں ذوالفقار بیلسٹک میزائل استعمال کیا گیا جس نے مقبوضہ لُد میں واقع بن گوریون ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں: یمن نے اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ پر ہائپر سونک میزائل داغ دیا یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فضائی دفاع، جسے امریکہ کی پشت پناہی حاصل ہے، میزائل...
بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شو دی کپل شرما شو کے مستقل رکن اور ہر دلعزیز کامیڈین کیکو شاردا نے پروگرام کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیکو شاردا جلد ہی ایمازون پر نشر ہونے والے ایک نئے کامیڈی شو کا حصہ بننے والے ہیں، جس کی وجہ سے انہوں نے کپل شرما شو کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ ابھی تک نہ تو کیکو شاردا اور نہ ہی کپل شرما شو کی ٹیم کی جانب سے باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے آئی ہے۔ تاہم مداح سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ کیکو شاردا...
اسلام آباد کچہری میں نوسربازی کا دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جہاں اسلام آباد کی مقامی عدالت میں جعلی اشتہاری ملزم پیش کردیا گیا۔ اشتہاری ملزم نے اپنی جگہ اپنے دوست کو عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے ضمانت مسترد کرکے دوست کو جیل بھجوانے کا حکم دیدیا، عالت سے حوالات لے جاتے ہوئے ملزم نے دوبارہ عدالت جانے کی استدعا کی۔ دوبارہ عدالت کے روبرو پیش ہوکر ملزم نے اقرار کیا کہ میں اصلی ملزم نہیں ہوں۔ واقعہ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کی عدالت میں پیش آیا، اشتہاری ملزم بلال خان نے اپنی جگہ شاہد کریم نامی شخص کو عدالت میں پیش کردیا۔ دوست کی جگہ پیش ہونیوالے شخص کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا، بعدازاں تھاںہ لوہی...
کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے عیدمیلادالنبی کی مناسبت سے 6 ستمبر کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ خدمات و عمومی نظم و نسق (ایس اینڈ جی اے ڈی) حکومتِ بلوچستان نے ایک اہم اعلامیہ جاری کرتے ہوئے صوبے بھر میں ہفتہ 6 ستمبر 2025ء (بمطابق 12 ربیع الاول 1447 ہجری) کو عید میلاد النبی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق اس روز تمام سرکاری، نیم سرکاری ادارے، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ عید میلاد النبی کے تہوار کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کے لیے صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع...
متحدہ عرب امارات نے مغربی کنارے کو اپنی ’ریڈ لائن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے اس علاقے کا الحاق کیا تو ابراہیمی معاہدہ خطرے میں پڑسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ سفارتکار اور وزیرِ خارجہ کی خصوصی ایلچی لانا نسیبہ نے اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کو انٹرویو میں کیا۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مغربی کنارے کا اسرائیل کے ساتھ الحاق (Annexation) کا مطلب یہ ہوگا کہ دو ریاستی حل ہمیشہ کے لیے دفن ہوجائے گا اور علاقائی انضمام کا خواب ختم ہوجائے گا۔ لانا نسیبہ نے مزید کہا کہ اسرائیل کا مغربی کنارے کو خود میں ضم کرنے کا غیر منصفانہ اقدام خطے میں کسی بھی پائیدار امن کے امکان کو ہمیشہ کے لیے...
اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک کم از کم 21 ہزار بچے معذور ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ’کمیٹی برائے معذور افراد کے حقوق کے مطابق قریباً 40 ہزار 500 بچے جنگ سے متعلق نئے زخموں کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے نصف سے زائد بچے معذوری کا شکار ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ شہید ہوگئے، اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جاری آپریشن کے دوران دیے جانے والے انخلا...
کراچی: حکومت سندھ نے جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومت نے 5 اور 6 ستمبر 2025 کو عید میلادالنبیﷺ 12 ربیع الاول 1447 ہجری کے موقع پر عام تعطیل کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پورے صوبہ سندھ میں تمام سرکاری دفاتر، سرکاری اور نیم سرکاری اداروں، کارپوریشنز اور حکومت سندھ کے زیرانتظام تمام لوکل کونسلز میں تعطیل ہوگی۔ حکومت سندھ نے بتایا ہے کہ سیلاب ڈیوٹی، ایمرجنسی سروسز اور اہم سروسز پر تعینات افسران اور عہدیداران مذکورہ دنوں میں اپنی ڈیوٹی جاری رکھیں گے۔ قبل ازیں وفاقی حکومت نے 6 ستمبر کو ملک بھر میں عام...
انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے معروف قانون دان خواجہ شمس الاسلام کے قتل کیس میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیے گئے ملزم احسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں سماعت کے دوران خیبر پختونخوا سے گرفتار ملزم احسن کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ ملزم نے مرکزی ملزم کو فرار کرانے کے لیے اپنی گاڑی فراہم کی اور اس کی معاونت کی، لہٰذا اسے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ پر دیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: خواجہ شمس الاسلام قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ میں کارروائی جزوی طور پر معطل تاہم وکیل صفائی عابد زمان ایڈووکیٹ اور اسامہ علی نے...
وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے تحت تمام سرکاری اور نجی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔ حکومت کی جانب سے 6 ستمبر بروز ہفتے کو عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے چھٹی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس کا اطلاق ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی اداروں پر ہوگا۔ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِاعظم کی منظوری سے 6 ستمبر 2025 بروز ہفتہ 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبیﷺ کے پْرمسرت موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔