2025-05-18@00:49:04 GMT
تلاش کی گنتی: 1566

«اور بیرون ملک جانے کی درخواست»:

(نئی خبر)
    بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی میں 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران معاشی اور سماجی ترقی سے متعلق ایک سمپوزیم سے اہم خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ رواں سال “14 ویں پانچ سالہ منصوبہ” کا آخری سال ہے، اور ہمیں منصوبے کے اہداف اور فرائض پر عمل درآمد کو تیز تر کرتے ہوئےملک کے “15 ویں پانچ سالہ منصوبے” کی مدت کےلئے معاشی اور سماجی ترقی کی سائنسی طریقے سے منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔بد ھ کے روز چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے سمپوزیم میں شرکت کی۔ سمپوزیم میں چین کے اندرونی منگولیا خوداختیار علاقے، شنگھائی ، صوبہ زے چیانگ، صوبہ حو بے، صوبہ گوانگ ڈونگ، صوبہ سیچھوان اور صوبہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2025ء) گرمی کی غیر معمولی لہر کے بعد بارشوں کا تگڑا سسٹم ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار۔ تفصیلات کے مطابق شدید گرمی بعد بارش برسانے والا سسٹم یکم مئی سے پاکستان میں داخل ہوگا، بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والے سسٹم کے داخل ہونے سے لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں پارہ 44سے 45ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی اور...
    لکھنؤ یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا، جس میں انہوں نے ملک میں مذہبی بنیادوں پر اتحاد کے فقدان کو اجاگر کیا تھا اور کشمیریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ معروف گلوکارہ نہا سنگھ راٹھور کے بعد اترپردیش پولیس نے سماجی کارکن اور پروفیسر مادری کاکوٹی عرف ڈاکٹر میڈوسا کے خلاف ملک کی خودمختاری، اتحاد اور سالمیت کو خطرے میں ڈالنے سمیت کئی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ ڈاکٹر میڈوسا لکھنؤ یونیورسٹی کے شعبہ لسانیات میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ وہ سوشل میڈیا کے توسط سے سماجی اور سیاسی مسائل کو اٹھاتی رہتی ہیں۔ وہ اکثر حکومت پر تنقید کرنے کے لئے...
    پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس، بی آئی ایس پی کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور انکے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی )کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور ان کے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جنید اکبر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران بی آئی ایس پی کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور ان کے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ حکام کے مطابق سرکاری ملازمین کی بیگمات کو 8کروڑ 98 لاکھ کی غیر قانونی ادائیگی کی گئی، 2352سرکاری ملازمین اور...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے ہی کہا تھا یہ ملک بھی میرا ہے اور  فوج بھی، وقت کا تقاضہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔ پشاور  ہائی کورٹ کے بابہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ انڈیا کی جارحیت اور کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم انسانیت کی بدترین تاریخ ہے،  آج جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں،  ہماری فوج ملک و قوم کے دفاع کیلئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی کمی محسوس کی جارہی ہے، بھارت کو شکست دینے کیلئے عوام کا فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ضروری ہے،  وقت کا تقاضہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا...
    وزیراعظم شہباز شریف نے سرمایہ کاروں اور غیر ملکی کمپنیوں کو دعوت دی ہے کہ وہ زراعت کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے، برآمدات بڑھانے، صنعت کے فروغ اور پاکستان میں مفید روزگار کو فروغ دینے کے حوالے سے ہمارے ساتھ مل کر کام کریں۔ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے دنیا بھر سے ڈیجیٹل مندوبین کا کانفرنس میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 11 سے زیادہ دوست ممالک کے آئی ٹی وزرا، ڈپٹی وزرا اور آئی ٹی ماہرین کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے، دودہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہو چکی ہے، ہم نے پنجاب میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 اپریل 2025ء) میانمار میں حکام منگل 29 اپریل کو آنگ سان سوچی کے ایک جھیل کے کنارے واقع بنگلے کو نیلام کرنے میں چوتھی بار بھی ناکام رہے۔ اب بھی جیل میں بند نوبل امن انعام یافتہ سوچی کی اس رہائش گاہ کو خریدنے کے لیے کوئی بھی بولی لگانے کو تیار نہ ہوا۔ میانمار: بدعنوانی کیس میں آنگ سان سوچی کو پانچ برس قید کی سزا یہ شاندار دو منزلہ گھر ینگون کے مہنگے اور معروف یونیورسٹی ایوینیو روڈ پر واقع ہے لیکن اس کا مین گیٹ زنگ آلودہ ہو چکا ہے۔ اس بنگلے کی نیلامی کے لیے عدالت کے مقرر کردہ افسر نے بتایا کہ نیلامی میں اس کی ابتدائی...
    اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک ہی بچے کے لیے دو ماؤں کو ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ جنید اکبر خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ایک بچے کے لیے دو ماؤں کو ادائیگیوں کا آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ بریف میں بتایا گیا کہ ایک ہی بچے کے لیے دو ماؤں کو ادائیگی کے 2 ہزار 312 کیسز رپورٹ ہوئے، اس مد میں بینظیر انکم کے تحت 1 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ آڈیٹر جنرل پاکستان نے بتایا کہ یہ رقوم بچوں کو تعلیمی وظائف کے تحت کیش میں دی گئیں۔  آڈٹ بریف کے مطابق ایک...
    سپریم کورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے اور سینیارٹی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے آغاز میں جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ آیا وفاقی حکومت کے جواب میں کچھ تحریری مواد جمع کرایا گیا؟ اس پر درخواست گزار ججز کے وکیل منیر اے ملک نے بتایا کہ ابھی تحریری جواب جمع نہیں کرایا گیا، تاہم جلد جمع کرا دیا جائے گا۔ منیر اے ملک نے اپنے دلائل میں مؤقف اختیار کیا کہ آئین کا آرٹیکل 200، جو ججز کے تبادلے سے متعلق ہے، اسے تنہا نہیں پڑھا جا سکتا بلکہ اسے آرٹیکل 2 اے اور 175 اے کے ساتھ ملا...
    سٹی 42:سپریم کورٹ آف پاکستان کی معزز جج جسٹس عائشہ ملک کو قانون کے شعبے میں نمایاں خدمات پر یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  برطانیہ کی معروف تعلیمی درسگاہ یونیورسٹی آف لندن نے جسٹس عائشہ ملک کو 28 اپریل 2025 کو منعقدہ تقریب میں اعزازی ڈگری عطا کی۔  اس موقع پر یونیورسٹی نے جسٹس عائشہ کو قانون و انصاف کے شعبے میں ان کی بے مثال خدمات اور خواتین کی نمائندگی کو فروغ دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ محسن نقوی سےفضل الرحمان کی ملاقات، این ایس سی فیصلوں سےبھی آگاہ کیا جسٹس عائشہ ملک نے 2022 میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور پہلی...
    جسٹس عائشہ ملک کو یونیورسٹی آف لندن نے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نواز دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان کی معزز جج جسٹس عائشہ ملک کو قانون کے شعبے میں نمایاں خدمات پر یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔ برطانیہ کی معروف تعلیمی درسگاہ یونیورسٹی آف لندن نے جسٹس عائشہ ملک کو 28 اپریل 2025 کو منعقدہ تقریب میں اعزازی ڈگری عطا کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی نے جسٹس عائشہ کو قانون و انصاف کے شعبے میں ان کی بے مثال خدمات اور خواتین کی نمائندگی کو فروغ دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ جسٹس عائشہ ملک نے 2022 میں سپریم کورٹ...
     احمد منصور: پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کو ثابت کیا ہے، پاکستان ایئر فورس جدید ٹیکنالوجی اور کثیرالجہتی صلاحیتوں کے ساتھ فضائی جنگ کی مضبوط قوت بن چکی ہے۔ جے-10سی اور جے ایف-17 بلاک تھری طیاروں کی شمولیت سے پاک فضائیہ کی حربی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا، پی ایل-15 میزائلوں کی موجودگی پاکستان کی فضائی برتری کو ناقابلِ تسخیر بناتی ہے، سیدو سے پسنی تک پاک فضائیہ 24 گھنٹے نگرانی اور فوری ردِعمل کی صلاحیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک جدید قیادت میں پاک فضائیہ میں اگلی نسل کی ٹیکنالوجیز کی تیز رفتار شمولیت کا عمل جاری ہے،...
    اسلام آباد /لندن: وائس چیئر مین اوورسیز پنجاب کمیشن بیرسٹر امجدملک نے کہاہے کہ بھارتی شہریوں کے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرے میں اشتعال انگیز حرکتوںسے برطانیہ میں بھی نقص امن کا خطرہ ہے،ہم بحیثیت اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کےساتھ کھڑے ہیں،کسی بھی قسم کے اشتعال ، کسی بھی قسم کی طاقت یا کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا بھرپور مقابلہ کرینگے۔ پہلگام واقعہ کے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں بیرسٹر امجد ملک نے کہاکہ پاکستان خود بھی دہشت گردی کا شکار ہے ،بلوچستان میں ہونے والے واقعات اور افغان بارڈر پر ہونے والی دہشتگردی اس بات کی متقاضی ہے کہ دونوں ممالک دہشت گردی کا ملکر سامنا اور مقابلہ کریں ،دہشت گردی ایک مشترکہ دشمن ہے۔...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان و خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے۔ہم ایک قوم ہیں اور نظریہ پاکستان ہی پاکستان کی بقا کا ضامن ہے۔علمائے کرام منبر و محراب کے ذریعے پاکستان میں قومی یکجہتی،امن،مذہبی ہم آہنگی اور ملک میں وحدت کو پیدا کرنے کیلئے کلیدی کردار ادا کریں۔وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے پہلگام واقع کی عالمی سطح پر تحقیقات کرنے کا جو عندیہ دیا ہے اس سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے۔بھارت نے اگر کسی قسم کی جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے مختلف حصوں میں آج بھی ہیٹ ویو اور درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک زائد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور، پشاور، سرگودھا اور ملتان سمیت متعدد شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری یا زائد رہنے کا امکان ہے جبکہ سکھر، نواب شاہ، مٹھی، سبی اور تربت میں 45 ڈگری یا زائد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اس نے 35 سال سے زائد عرصے سے مقیم پاکستانی خاتون ساردا بائی کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکام نے تصدیق کی کہ ساردا بائی کا ویزا منسوخ کردیا گیا ہے اور انہیں بلا تاخیر پاکستان واپس جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ اگر وہ ملک چھوڑنے کے نوٹس کی تعمیل کرنے میں ناکام رہتی ہیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ساردا بائی کے پاکستانی پاسپورٹ کے مطابق وہ 1970 میں پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں پیدا ہوئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق...
    بیجنگ :’’محنت کش وقت کا باب لکھتا ہے، اور جدوجہد ایک بہتر مستقبل تخلیق کرتی ہے‘‘، یہ قول چینی رہنما شی جن پھنگ کا ہے۔انہوں نے گزشتہ سال مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں محنت کشوں، جدوجہد اور قوم کے روشن مستقبل کے لیے اپنی تعریف اور خواہش کا اظہار ان الفاظ میں کیا تھا۔ چین کے ابھرتے ہوئے پس منظر میں ماہرین اور اسکالرز اسے سیاست، معیشت اور ثقافت جیسے مختلف زاویوں سے دیکھتے ہوئے اس کی تشریح کر سکتے ہیں اور اگر چینی عوام خود چین کے عروج کے کوڈ کا جواب دیں تو یہ بہت آسان ہونا چاہیے: یہ عظمت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت اور چینی عوام کے پسینے اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج سے 30 اپریل کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں(سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ ملک کے بالائی علاقوں(وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان)میں 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔ پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد 48،...
    سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کی جانب سے ملک میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 54 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ اہم کارروائی کا اعلان پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب اور پھر 26 اور 27 اپریل 2025 کی شب، شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان-افغانستان سرحد کے راستے بڑی تعداد میں خوارج کی نقل و حرکت کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت ناکام بنا دیا۔ بیان کے مطابق سیکیورٹی  فورسزنے مؤثر حکمت عملی کے تحت دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا، کامیاب  کارروائی کرتے ہوئے تمام 54 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔...
    سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، افغانستان سے ملک میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 54خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کی جانب سے ملک میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 54 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔اہم کارروائی کا اعلان پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب اور پھر 26 اور 27 اپریل 2025 کی شب، شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان-افغانستان سرحد کے راستے بڑی تعداد میں خوارج کی نقل و حرکت کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت ناکام بنا دیا۔ بیان کے مطابق...
    صدر فوٹو جرنلسٹ سہیل ملک کی محمد راشد کوڈائریکٹر سیلز روڈن انکلیو بننے پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) روڈن انکلیو ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد راشد کو بننے پر مبارکباد پیش کرنے کے لیے صدر نیشنل فارم فوٹو جرنلسٹ سہیل ملک بکیں پیش کرنے کے لیے روڈن انکلیو کے ہیڈ افس پہنچ گئے اور سہیل ملک نے سب صحافیوں کی طرف سے محمد راشد کو ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ بننے پر مبارکباد پیش کی سہیل ملک اور سینیئر صحافی ساحل بٹ اشتیاق کیانی مبارکباد پیش کی تشریف لائے انہوں نے بھی محمد راشد کا شکریہ ادا کیا اور ان کو بکیں بھی پیش کی انہوں نے اپنے انٹرویو کے دوران کہا...
    محکمہ موسمیات نے ملک میں گرمی کی لہر کے سبب ہیٹ ویو کا نیا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیے: موسمیاتی تبدیلی کا تدارک: برطانیہ میں سمندر سے کاربن نکالنے کا آغاز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لسبیلہ، نواب شاہ، خیر پور، تربت،لاڑکانہ، جیکب آباد میں 46، لاہور اور ملتان میں 41، کراچی اور پشاور میں 39، اسلام آباد...
    تاجر تنظیموں نے غزہ اور فلسطین میں اسرائیل کی مسلسل انسانیت سوز مظالم پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دن بھر اجتجاجی ریلیاں نکالیں اور غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن اور ملک کی تمام تاجر تنظیموں کی جانب سے ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کی کال پر ملک بھر کی طرح صوبائی دارلخلافہ پشاور اور صوبے کے طول و عرض میں بھی غزہ کے مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور تمام تاجر تنظیموں نے غیرمعمولی یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے شٹرڈاون ہڑتال کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ تاجر تنظیموں نے غزہ اور فلسطین میں اسرائیل کی مسلسل انسانیت...
    ممبئی :محبت کی شادی کے لیے پاکستان میں اپنے شوہر کو چھوڑ کر بچوں کے ساتھ بھارت جانے والی سیما حیدر بھی بھارت کی مرکزی حکومت کی جانب سے پہلگام واقعے کے بعد کیے جانے والے جارحانہ اقدامات کی زد میں آگئی ہیں اور 3 روز تک بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی مرکزی حکومت نے پاکستان کی شہریت رکھنے والے تمام افراد کو اپریل کے اختتام سے قبل ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ سیما حیدر کے وکیل اے پی سنگھ بھارت میں پائے جانے والے جارحانہ رویے کے باوجود پرامید ہیں کہ ان کی مؤکلہ کو بھارت میں رہنے کی اجازت مل جائے گی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل 2025ء) نائب امیر جماعتِ اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی اُمور لیاقت بلوچ نے بلوچستان اور اسلام آباد کے چار روزہ دورہ کے بعد لاہور منصورہ میں سیاسی مشاورتی اجلاس اور ہڑتالی کمیٹیوں کے وزٹ کے موقع پر کہا کہ ملک گیر ہڑتال میں تاجر برادری نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی طاقت سے اسرائیلی اور بھارتی ظلم کے خلاف اپنے قومی اور انسانیت کے احترام پر مبنی جذبے کے ذریعے زبردست وابستگی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے 25 کروڑ عوام پوری دُنیا میں انسانوں پر ظلم اور جبر کے خلاف ہیں۔ عالمی برادری فلسطین اور جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کرائے وگرنہ اسلامی ممالک ہی نہیں پوری دُنیا کا امن تباہ رہے...
    کراچی (نیوز ڈیسک) ایف آئی اے حکام نے 2024 سے اب تک 204 بھکاریوں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنائی اور دو سو چارافرادکوگرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلیے سعودیہ جانے والوں کے خلاف ایف آئی اے نے گھیرا تنگ کردیا۔ رواں سال 221 افراد کو گرفتار کیا گیا اور چھبیس میں سے صرف 2 ایجنٹس پکڑے گئے۔ امیگریشن حکام نے2024 سے اب تک 204 بھکاریوں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنائی گئی جبکہ بھیک مانگ کر وطن واپس آنیوالے 269 شہریوں کو کراچی ایئر پورٹ پردھر لیاگیا۔ ایف آئی نے بھیک مانگنے جانیوالوں کے پاسپورٹ بلیک لسٹ میں شامل کرکے بیرون ملک سفرپرپانچ سال کی پابندی عائدکردی ہے جبکہ...
    پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ کوئی تیسرا غیرجانبدار ملک پہلگام اور جعفرایکسریس سانحات کی انکوائری کرے، ہم بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے شواہد پیش کریں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ ہندوستان ہمارے ملک میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہے۔ یہ بھی پڑھیں میزائل چوکوں میں سجانے کیلئے نہیں، پانی بند کرو گے تو آپ کا سانس بند کردیں گے، پاکستان کا بھارت کو دوٹوک پیغام انہوں نے کہاکہ ہم نے تین روز میں 7 آئی ای ڈیز حملوں کی منصوبہ بندی ناکام بنائی ہے، بھارت مختلف شہروں میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہا...
    —فائل فوٹو ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ملک کے بیشر علاقوں میں شدید گرمی نے لوگوں کو گھروں میں محدود کر دیا ہے۔  شدید گرمی کی وجہ سے برف اور ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے کارخانوں کے مالکان نے برف کی قیمتیں بڑھا دیں۔ جھلسا دینے والی گرمی میں پیاس بجھانے کے لیے شہری روایتی مشروبات سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ہیٹ ویو الرٹ جاریپنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے درجۂ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا۔ شدید گرمی کے باعث کئی شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے تجاوز...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، کراچی میں صدر، بولٹن مارکیٹ، جوڑیا بازار سمیت دیگر تجارتی مراکز بند ہیں۔ نجی چینل کے مطابق جماعت اسلامی کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں جزوی ہڑتال دیکھی جارہی ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال شروع ہو گئی ہے اور آج ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال اہل غزہ سے یکجتی کا اظہار ہوگی۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہڑتال پوری قوم کی جانب سے ہے، اور قوم فلسطینیوں سے اظہار محبت کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکا کی مذمّت کرے گی۔ انہوں نے...
    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر آج 26 اپریل کو پاکستان بھر میں اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے شٹرڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کی اصولی مخالفت پر قائداعظم کی مہر بھی ثبت ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان میڈیا رپورٹس کے مطابق جماعت اسلامی کی اپیل کی جانے والی ہڑتال کی اپیل کے نتیجے میں کراچی تا پشاور تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے جب کہ پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔ جماعت اسلامی کے علاوہ فلسطین بالخصوص اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف تاجر تنظیموں کے علاوہ ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور سینیٹر پاکستان پیپلز پارٹی روبینہ خالد نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے دھماکے میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم سیکیورٹی فورسز کے شہید جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان شہداء نے ملک کے امن اور تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جو قابلِ فخر اور لائقِ تحسین ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ دہشتگردوں کی...
    کاکول(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل 2025ئ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے،ہم اپنے ملک کا دفا ع کرنا جانتے ہیں،دو قومی نظریہ میں کسی بھی پاکستان کو رتی بھر بھی شک نہیں، بھارتی گودی میڈیا حقائق کو اپنے جھوٹ اور پروپیگنڈے سے چھپانے کی کوشش میں ہے،کاکول میں پاسنگ آﺅٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دو قومی نظرئیے کی بنیاد ہی یہ ہے کہ مسلمان اور ہندو دو علیحدہ قومیں ہیں جن کی زندگی کے ضابطے، سماجی ڈھانچے اور اقدار یکسر مختلف ہیں۔مسلمانوں اور ہندووں کی مذہب، تہذیب، ثقافت، تاریخ اور طرز زندگی میں بنیادی فرق ہی اس نظرئیے کی...
    سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرمی ہے، جس کے پیش نظر ملک بھر میں ہیٹ ویو الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی ماہرین نے ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں گرمی کی شدت معمول سے کہیں زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ ہیٹ ویو کا اثر آج سے 30 اپریل تک جاری رہے گا۔ بالائی فضا میں ہوا کا دباؤ داخل ہو چکا ہے، جو آئندہ دنوں میں زیادہ تر علاقوں کو متاثر کرے گا۔ اسی طرح جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 اپریل 2025ء) شام 14 سالہ خانہ جنگی کے بعد تبدیلی کی مشکل راہ سے گزر رہا ہے جسے تشدد، شدید معاشی مشکلات اور بدترین صورت اختیار کرتے انسانی بحران پر قابو پانے کے لیے عالمی برادری سے مدد کی ضرورت ہے۔ملک کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ سابق صدر بشارالاسد کی حکومت کا خاتمہ ہونے کے بعد چار ماہ سے زیادہ عرصہ میں عبوری حکام نے سیاسی اصلاحات کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ان میں ملک کے وسیع تر طبقات کی نمائندہ اور متنوع کابینہ کی تشکیل اور عبوری عوامی اسمبلی کے قیام کی منصوبہ بندی خاص طور پر اہم ہیں۔تاہم،...
    بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے، دہشت گردی کی سرپرستی کرنے سمیت حال ہی میں کیے گئے جارحانہ اقدامات سے مودی سرکار کی جنگی ذہنیت کھل کر دنیا کے سامنے آ گئی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پڑوسی ملک کی ایسی ہی خفیہ چالوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ملک دشمن تنظیموں کو اسلحہ اور دیگر ساز و سامان فراہم کر کے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی سازش کر رہا ہے۔ خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کالعدم تنظیمیں جنہیں بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں تیز کر رہی ہیں۔ بھارت کا مقصد سندھ اور پنجاب سمیت...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 25 اپریل 2025ء ) عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری اصل طاقت عوام کی وہ بیداری ہے جو کسی سیاسی مصلحت کی مرہونِ منت نہیں، 8 فروری کو پاکستانی عوام نے ہمارے خلاف ہونے والی بدترین فسطائیت، سیاسی قیدوبند، الیکشن مہم پر مکمل پابندی کے باوجود، ہمیں 2 تہائی سے ذیادہ اکثریت سے کامیاب کر کے یہ ثابت کر دیا کہ اصل طاقت عوام ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کا تحریکِ انصاف کے 29ویں یومِ تاسیس کے موقع پر جیل سے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔ اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ " میں تحریکِ انصاف کے تمام ورکرز، سپورٹرز اور...
    محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، بالائی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع جن میں پشاور، مردان، سوات اور کوہاٹ بھی شامل ہیں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہنے کی توقع ہے، جہاں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے زیادہ...
    مودی یاد رکھیں ،پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو انڈیا کو بھرپور جواب ملے گا:اسد قیصر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک طویل جدوجہد کا نام ہے۔ پارٹی کی بنیاد انصاف کے نظام کے قیام کے لیے رکھی گئی۔ 2011 میں پارٹی نے ڈرآون حملوں کے خلاف دھرنا دیا۔ پاکستان تحریک انصاف رول آف لا پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا عدالتی نظام چاہتے ہیں جس پر پوری قوم کو اعتماد ہو۔ آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ عدالتی نظام سے پورے ملک کا اعتماد اٹھ چکا ہے۔ عدلیہ...
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی پروٹیکٹر پر قطر جانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو آف لوڈ کردیا۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرکے جعلی سفری دستاویزات پر قطر جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا، آف لوڈ کیے جانے والے مسافر کی شناخت محمد ریحان کے نام سے ہوئی، مسافر جعلی پروٹیکٹر اسٹمپ پر ورک ویزا کے ساتھ قطر جارہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا جعلسازی میں ملوث ملزم گرفتار ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کلئیرنس کے دوران مسافر کی دستاویزات مشکوک پائی گئیں، دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران مسافر کی جانب سے پیش کیا گیا ای پروٹیکٹر جعلی پایا گیا، ابتدائی تفتیش کے...
    سورج بھی آگ برسانے لگا، گرمی کی شدید لہر آنے کا امکان، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں ہفتہ 26 تا 30 اپریل کے دوران گرمی کی لہر کی پیش گوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ہو ا کا زیادہ دبائو 26 اپریل کو ملک میں داخل ہوگا جو 27 اپریل کو بیشتر علاقوں پر اثر انداز ہو گا۔26 اپریل تا یکم مئی کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں بشمول سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔ اسی طرح 27 تا30...
    کراچی (نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ 26 اپریل کو کراچی سے چترال تک ملک بھر میں فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے اور مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ہوگا۔ منعم ظفر کا کہنا تھا کہ امریکہ اسرائیل کو جنگی سازوسامان فراہم کر رہا ہے اور ڈیڑھ سال کے دوران غزہ کے 90 فیصد علاقے تباہ کیے جا چکے ہیں۔ اسپتال، شیلٹر ہومز اور معصوم شہری تک محفوظ نہیں رہے، جبکہ اب تک 55 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا ہولوکاسٹ جاری ہے، مگر...
    کراچی: کینال تنازع کے باعث قومی شاہراہ پر دیے گئے دھرنوں کی وجہ سے کراچی سے ملک بھر میں ادویات کی ترسیل معطل ہوگئی۔ احتجاج کے دوران ہائی ویز کی بندش کے باعث کراچی سے پنجاب اور دیگر صوبوں کو ادویات کی ترسیل معطل ہو گئی ہے اور اہم ادویات فضائی راستے سے بھجوائی جارہی ہیں جب کہ لاجسٹک کمپنیوں نے زمینی راستے سے ترسیل کے لیے اسٹاک لینا بھی بند کردیا ہے۔ پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالصمد میمن کے مطابق ہائی ویز کی بندش سے ادویات کی ترسیل میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔ زمینی راستے سے بھجوائی جانے والی ادویات پھنسی ہوئی ہیں اور اب اہم ادویات فضائی راستے سے بھجوائی...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دفاع کے لیے پاکستان کی حفاظت کے لیے  ہم سب سینہ سپر ہیں، آج سے نہیں جب سے پاکستان بنا ہے ہندوستان کی نظریں ہمارے ملک پہ ہیں اور اس کا الٹی میٹلی مقصد یہی ہے کہ پاکستان کے حصے بخرے کیے جائیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمیں کسی خیال کی جنت میں نہیں رہنا چاہیے، آدھا ملک گنوانے کے بعد ہم نے کرتوت ٹھیک نہیں کیے، ہم نے اپنے ملک کوٹھیک نہیں کیا، اپنے لوگوں کو ساتھ لے کر نہیں چلے لیکن پاکستانی قوم کو سلام ہے کہ جب بھی پاکستان کی سلامتی...
    مقبوضہ کشمیر کے طلبا کا کہنا ہے ہمالیہ کے علاقے میں پہلگام حملے کے بعد سے انہیں بھارت میں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ منگل کو پہلگام کے سیاحتی مقام پر مسلح افراد نے 26 مردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پانی روکنے کا فیصلہ اعلان جنگ تصور کیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ جاری جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے کنوینر ناصر کھوہامی نے کہا ہے کہ اترکھنڈ، اتر پردیش اور ہماچل پردیش سمیت ریاستوں میں کشمیری طلبا کو مبینہ طور پر بدھ کو اپنے کرائے کے اپارٹمنٹس یا یونیورسٹی کے ہاسٹل چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔ ناصر نے کہا کہ ہماچل پردیش کی ایک یونیورسٹی کے طلبا کو ہاسٹل کے دروازے...
    پشاور: خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا آٹھواں کیس رپورٹ ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے 31 سالہ مریض میں ایم پاکس کی تصدیق کردی ہے۔ محکمہ صحت کے پبلک ہیلتھ سیکشن کے مطابق مریض کی دبئی جاتے ہوئے پشاور ائیرپورٹ پر اسکریننگ کی گئی اس دوران شبہ پڑنے پرمریض کے نمونے خیبر میڈٰیکل یونیورسٹی میں واقع پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے گئے جہاں سے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے ان نمونوں میں مریض میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریض 16 اپریل کو پاکستان آیا تھا، پبلک ہیلتھ سیکشن محکمہ صحت نے متعلقہ ڈی ایچ او کو بھی سرویلنس اور متاثرہ مریض کے خاندان و دیگر...
    میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ایک قوم بن کر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہے، اس ملک کی سیاسی جماعتیں اور نظام جب تک آئین کے تحت نہیں چلے گا، اس وقت بہتری نہیں آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات اور نئے صوبوں کی ضرورت ہے، لیکن اس معاملے پر بات چیت نہیں ہو سکتی۔ شاہد خاقان عباسی نے کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کے دوران کہا کہ بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت نے جو اس وقت اقدامات کیے ہیں اور پانی کی معطلی کا جو فیصلہ ہے، اس کو کسی کی...
    ملک کے دیگر شہروں میں ادویات کی قلت کا فوری خدشہ نہیں ہے، کیونکہ ایک سے ڈیڑھ ماہ کا اسٹاک ہر شہر میں رکھا جاتا ہے اور کول چین کی ضرورت والی زیادہ تر ادویات فضائی راستے ہی سے بھجوائی جاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے سندھ پر نئی کینالز نکالنے کے تنازع کے باعث قومی شاہراہ پر دیئے گئے دھرنوں کی وجہ سے کراچی سے ملک بھر میں ادویات کی ترسیل معطل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق احتجاج کے دوران ہائی ویز کی بندش کے باعث کراچی سے پنجاب اور دیگر صوبوں کو ادویات کی ترسیل معطل ہو گئی ہے اور اہم ادویات فضائی راستے سے بھجوائی جا رہی ہیں، جبکہ لاجسٹک کمپنیوں نے زمینی راستے سے ترسیل کیلئے اسٹاک لینا...
    بھارتی اقدامات، مرکزی مسلم لیگ کاملک گیر احتجاج، مودی سرکار کیخلاف عوام سڑکوں پر، قوم کو متحد و بیدار کریں گے، مقررین WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بھارتی آبی دہشت گرد، سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کیخلاف ملک گیر احتجاج کیا گیا،لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی ،پشاور، فیصل آباد،گوجرانوالہ،بہاولپور، شیخوپورہ، سرگودھا، چنیوٹ، قصور، ننکانہ، سیالکوٹ، لیہ،خانیوال، سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے،شرکا نے بھارتی ہٹ دھرمی کے خلاف شدید غم و غصہ کا مظاہرہ کیا اور مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی، لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، شرکا نے بینرز ،پلے کارڈز اٹھا...
    ویب ڈیسک :  کینال تنازع کے باعث قومی شاہراہ پر دیے گئے دھرنوں کی وجہ سے کراچی سے ملک بھر میں ادویات کی ترسیل معطل ہوگئی۔ احتجاج کے دوران ہائی ویز کی بندش کے باعث کراچی سے پنجاب اور دیگر صوبوں کو ادویات کی ترسیل معطل ہو گئی ہے اور اہم ادویات فضائی راستے سے یعنی جہازوں کے ذریعے بھجوائی جارہی ہیں جب کہ لاجسٹک کمپنیوں نے زمینی راستے سے ترسیل کے لیے اسٹاک لینا بھی بند کردیا ہے۔ پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالصمد میمن کے مطابق ہائی ویز کی بندش سے ادویات کی ترسیل میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔ زمینی راستے...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے حکومت پر سخت تنقید کی ہے جب کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ شریف خاندان جب بھی اقتدار میں آتا ہے ملک کی سالمیت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں سیاستدان موجود ہیں، ہمیں قومی ہم آہنگی چاہیے، اپکا قومی لیڈر جیل میں پڑا ہوا ہے، ہماری قومی آہنگی آج نہیں رہی کیونکہ آپ نے ایک قومی لیڈر کو جیل میں ڈالا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپکے ملک کی اکانومی ختم ہو چکی ہے، شریف خاندان بھارت کے خلاف سخت ایکشن نہیں لے سکتا یہ اُن کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں، سخت ایکشن صرف ایک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب خان نے ایک سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پاکستان کے لیے ایک “ٹک ٹک ٹائم بم” ہے، اور یہ درحقیقت پاکستان کے خلاف اعلانِ جنگ کے مترادف ہے۔ انہوں نے موجودہ حکومت کے رویے کو بزدلانہ، کمزور اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔ عمر ایوب نے وزیر اعظم شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “انہیں ‘ارڈلی’ ہونا بند کرنا ہوگا۔” ان کے بقول، موجودہ حکومت کی سمت واضح نہیں ہے اور ملک شدید داخلی اور خارجی خطرات سے دوچار ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جنرل باجوہ کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی...
    محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر رات کے اوقات میں بارش کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر رات کے اوقات میں بارش کی توقع ہے۔ اسلام آباد کا درجہ حرارت 33 سے 35، کوئٹہ 24 سے 26، لاہور 40 سے 42، کراچی 41 سے 43، پشاور 35 سے 37،...
    ترجمان اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس نے کہا کہ کراچی پورٹ پر خام مال کے پھنسنے کی وجہ سے ملک بھر کی صنعتوں کو بند ہونے کے خطرات کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے سندھ پر نئی کینالز نکالنے کے خلاف احتجاجی دھرنے کے باعث سندھ میں قومی شاہراہ کی مسلسل 6 روزہ بندش سے سکھر کے قریب 3500 سے زائد برآمدی مصنوعات، جلد خراب ہونے والی اشیاء اور اہم صنعتی خام مال کے کنٹینرز پھنس گئے ہیں۔ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس نے سندھ میں قومی شاہراہ کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورتحال سے ملک بھر میں مقامی تجارت و صنعتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، جس کے نتیجے میں...
    اسلام آباد میں سلک روڈ کلچر سینٹر (ایس آر سی سی) کے زیراہتمام ’آرٹ فار لائف-آرٹ فار غزہ‘ کے عنوان سے ایک ہفتہ طویل آرٹسٹ کیمپ 30 اپریل تا 7 مئی منعقد کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا غزہ کی حمایت کا اعادہ اس بات کا اعلان ایس آر سی سی نے بدھ کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا۔ اس موقعے پر ایک شاندار تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں فلسطین کے نائب سفیر، غیر ملکی معززین اور کیمپ کے شریک فنکاروں نے شرکت کی۔ ایس آر سی سی کے چیئرمین اور اس اقدام کے پیچھے بصیرت رکھنے والے جمال شاہ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ...
    پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار کرلی گئی۔رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ انہوں نے ملک کی سب سے جدید اسمارٹ سڑک کی تعمیر مکمل کر لی ہے جو شہر کے وسط میں واقع ہے۔حکام نے کہا کہ اس سٹرک کو روٹ 47 کا نام دیا گیا ہے. اس کی لمبائی 4.5 کلومیٹر ہے جو کلمہ چوک کو بشمول فیروز پور روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ، والٹن روڈ اور لاہور رنگ روڈ سمیت شہر کی کئی بڑی شاہراہوں کو جوڑتی ہے۔اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 9 ارب روپے (تقریباً 32 ملین امریکی ڈالر)تھا. اس منصوبے کو پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی بی ڈی پنجاب) نے انجام دیا۔سی بی ڈی...
    لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار کرلی گئی۔رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ انہوں نے ملک کی سب سے جدید اسمارٹ سڑک کی تعمیر مکمل کر لی ہے جو شہر کے وسط میں واقع ہے۔حکام نے کہا کہ اس سٹرک کو روٹ 47 کا نام دیا گیا ہے، اس کی لمبائی 4.5 کلومیٹر ہے جو کلمہ چوک کو بشمول فیروز پور روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ، والٹن روڈ اور لاہور رنگ روڈ سمیت شہر کی کئی بڑی شاہراہوں کو جوڑتی ہے۔اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 9ارب روپے (تقریبا 32 ملین...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلی جیسے بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے نجی شعبے کے تعاون کی ضرورت ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز امریکا میں پاکستانی سفارت خانہ میں عالمی مالیاتی اداروں اور امریکی کارپوریٹ لیڈرز سے اہم ملاقات میں کیا۔ وزیر خزانہ نے انہیں ملک میں کلی معیشت کے استحکام اور حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے دستیاب مواقع اور حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں...
    ملک کے  میں شدید گرمی نے عوام کو بے حال کر دیا ہے۔ سورج کی تپش  میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔  گزشتہ روز درجہ حرارت جیکب آباد میں سب سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میرپورخاص میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی اور دادو میں پارہ 41 ڈگری کو چھو گیا، جہاں شہریوں نے گرمی سے بچنے کے لیے سمندری ہواؤں کا سہارا لیا، لیکن ہیٹ ویو کا اثر ہنوز برقرار...
    اسلام آباد(آئی این پی)پبلک اکائونٹس کمیٹی میں پاکستان ریلوے کی الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال سکھر کو فلاحی مقاصد کے لیے دی گئی زمین صرف 1 روپے فی مربع گز لیز پر دیے جانے کا انکشاف ہوا۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی جنید اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ پی اے سی میں وزارت ریلوے سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ ریلوے کی پنشن کا بجٹ ابھی بھی کافی نہیں ہے، لوگوں کو دو سال سے پنشن کے فوائد نہیں ملے، ابھی 64 ارب کی ایلوکیشن ملی ہے ،13،14 ارب کی لائبلٹی پڑی ہے، ریلوے کا آپریٹنگ منافع ایک ارب کے قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون اسٹریٹجک پراجیکٹ ہے، ایم...
    معروف اینکر پرسن اور ٹک ٹاکر سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک کا معاملہ جھوٹا نکلا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی جس کو ٹک ٹاکر سجل ملک سے جوڑا جارہا تھا تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ وہ ویڈیو کسی مغرب ملک کی ہے اور اسے سجل کو بدنام کرنے کیلئے پھیلایا گیا تھا۔ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وہ سجل ہیں تاہم اب واضح ہوچکا ہے کہ سجل ملک کا اس ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں۔ سجل کو مذکورہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سجل ملک...
    ملک بھر میں 11 حاجی کیمپوں میں حج ویکسین کی فراہمی شروع کردی گئی ہے ۔ڈی ایچ کیو مظفر آباد، ایبٹ آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ویکسین کی فراہمی کا انتظام کیا گیا ہے.حاجی کیمپوں میں ادویات کی پیکنگ اور تحائف کی تقسیم کاسلسلہ بھی شروع ہوگیا۔عازمین حج کو گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کی فراہمی بھی جاری  ہے ،ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ تشریف لائیں۔ویکسین لگوا کر حکومت کا جاری کردہ پیلا کارڈ ضرور حاصل کریں،65سال سے زائد عمر کے عازمین کیلئے کورونا ویکسین کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔
    ملک اور عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ملک اور عوام کو ہے، پی ٹی آئی کو کرش کرنے کے لیے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا، عدلیہ سمیت ہر ادارے کو تباہ کر دیا گیا۔ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے 6 وکلا کے ناموں کی لسٹ دی گئی تھی، نعیم پنجھوتہ اورعثمان گل یہاں پہنچے تھے ان کی...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی اورسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ملک اور عوام کو ہے۔یہ بات ایڈووکیٹ فیصل  چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ 6 وکلا کے ناموں کی لسٹ دی گئی تھی. نعیم حیدر پنجھوتہ اور عثمان گل یہاں پہنچے تھے ان کی ملاقات ہوئی ہے، میں نے کہا میں باہر جاتا ہوں آپ نعیم پنجھوتہ کو ملاقات کے لئے بلا لیں. بانی کی صحت اچھی ہے، انھیں آگاہ کیا گیا کہ بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ بانی کو آگاہ کیا گیا کہ پارٹی رہنماؤں...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے بانی اورسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ملک اور عوام کو ہے۔ یہ بات ایڈووکیٹ فیصل  چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا 26ویں ترمیم کے بعد جو ہو رہا ہے اس پرلیگل کمیٹی، پارٹی قیادت چیف جسٹس کو خط لکھے گی، عدالت میں ہمارے کیسسز نہیں لگ رہے، بشری بی بی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ملک اور عوام کو ہے، پی ٹی آئی فیڈریشن...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل ۔2025 )پاکستان سمیت بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور بین الاقوامی فنانشل ادارے رواں سال سونے کی قیمتیں مزید بڑھنے کی پیش گوئی کر رہے ہیں پاکستان میں 24 قیراط ایک تولہ سونے کی قیمت تین لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 3300 ڈالر تک پہنچ گئی ہے.(جاری ہے) پاکستان جیمز، جیولرز اینڈ مینو فکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارش جاوید نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ امریکہ کی جانب سے چین پر ٹیرف لگنے سے پہلے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ 80 ہزار کے لگ بھگ...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وکلا فیصل ملک، فیصل چودھری اور عثمان ریاض گل کو بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے فیملی کی اجازت مل گئی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن ہے،گیٹ1پر پہنچنے والوں میں ایم این اے ارشد ساہی، جمال احسن خان اور ملک انور تاج شامل  ہیں،ایم پی اے عبدالسلام آفریدی بھی اڈیالہ جیل گیٹ1پر پہنچ گئے۔ داہگل ناکے پر ایم این اے شاندانہ گلزار کو پولیس نے روک لیا، شاندانہ گلزار کے محافظ سے کلاشنکوف برآمدہونے پر پولیس نے قبضے میں لے لیا، پولیس سے تکرار کے باوجود جیل جانے کی اجازت نہ ملنے پر شاندانہ...
    ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام ہیلتھ، انجینئرنگ اور منرلز شو ماڈلز کی کیٹ واک جیولری ملبوسات کی نمائش کی گئی- -تفصیلات کے مطابق ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ منرل فیشن شو کا لاہور میں انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب کے وزیر برائے صنعت، تجارت و سرمایہ کاری چودھری شافع حسین تھے۔ شو میں ماڈلز نے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے  جواہرات اور زیورات کو نئے انداز میں پیش کیا گیا، اسکے ذریعے قومی ٹیلنٹ اور ورثے کو عالمی پلیٹ فارم پر سامنے لایا گیا۔ ماڈلز نے ملک کے کچھ مشہور جیولرز کے ڈیزائنز پہنے ریمپ پر واک کی۔ شو میں جیولری برانڈز اور ٹاپ فیشن ڈیزائنرز کے درمیان بی ٹو بی تعاون کو...
    لاہور(نیوز ڈیسک)سجل کو مذکورہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔معروف اینکر پرسن اور ٹک ٹاکر سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک کا معاملہ جھوٹا نکلا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی جس کو ٹک ٹاکر سجل ملک سے جوڑا جارہا تھا تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ وہ ویڈیو کسی مغرب ملک کی ہے اور اسے سجل کو بدنام کرنے کیلئے پھیلایا گیا تھا۔ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وہ سجل ہیں تاہم اب واضح ہوچکا ہے کہ سجل ملک کا اس ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں۔ سجل کو مذکورہ ویڈیو سامنے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھرمیں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے حوالے سے بتایا کہ آج خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ایڈوائزری کے مطابق مٹھی، بہاولنگر اور نوابشاہ میں درجہ حرارت 42، کراچی، قصور، لسبیلہ 41 ، لاہور 38، اسلام آباد 36، پشاور 35، مظفر آباد 33، کوئٹہ25 اورگلگت میں 22 ڈگری رہا۔این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ آج سے 27 اپریل تک ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر...
    ملک میں گرمی کی لہر کے ساتھ ہیٹ ویو نے بھی دستک دے دی۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نےبھی  الرٹ جاری کردیا۔ ملک میں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی شدید لہر کہ ایڈوائزری جاری کردی گئی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ملک کے  بیشتر شہروں میں موسم خشک اورگرم رہنے کاامکان ہے۔ شمالی علاقوں میں موسم ابرآلود رہنے کی پیشگوئی ہے.  این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری کے مطابق 22 تا 27 اپریل 2025 کے دوران بلوچستان اور سندھ کے صوبوں میں ہفتے کے دوران موسم خشک اور درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیرکے مختلف علاقوں اور خیبر پختونخواہ کے چند اضلاع ایبٹ آباد، بنوں،...
    ویب ڈیسک: این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی لہر کے امکان سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کےمختلف علاقوں میں آج بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔  مٹھی، بہاولنگر، نوابشاہ 42، کراچی، قصور، لسبیلہ 41، لاہور 38، اسلام آباد 36، پشاور 35، مظفر آباد 33، کوئٹہ25 اور گلگت میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ سیف سٹی کا انوکھا کارنامہ ؛ 12 برس قبل چوری ہونے والی بائیک کا چالان بھجوا دیا
    فائل فوٹو این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی لہر کے امکان سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ مٹھی، بہاولنگر، نوابشاہ 42، کراچی، قصور، لسبیلہ 41، لاہور 38، اسلام آباد 36، پشاور 35، مظفر آباد 33، کوئٹہ25 اور گلگت میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی افرادی قوت ملک کا اصل اثاثہ ہے۔ ملک کے نوجوانوں کو عالمی سطح پر مطلوبہ پیشہ ورانہ ہنر سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت اس سلسلے میں نیوٹیک کو ہر قسم کی فنڈنگ فراہم کرے گی۔ نیوٹیک ناقص کارکردگی والے تربیتی اداروں کو بلیک لسٹ اور اچھی کارکردگی والے اداروں کی حوصلہ افزائی کرے تاکہ ملک کے نوجوان تربیت اور ہنر سیکھ کر قانونی طور پر ملک سے باہر جا کر خدمات فراہم کر سکیں۔  کہنے کی حد تک تو وزیر اعظم کی ہدایات مثبت اور نوجوانوں کے لیے نہایت حوصلہ افزا ہیں اور حکومت نے نواز شریف دور میں ملک سے باہر جانے کے خواہش...
    نفرت انگیز مہمات نہ رکیں تو ملک میں سیاسی قتل بھی ہوسکتا ہے، اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز تل ابیب(آئی پی ایس ) اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپید نے ملک میں سیاسی تشدد کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر نفرت انگیز مہمات نہ رکیں تو کوئی سیاسی قتل بھی ہوسکتا ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق تل ابیب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یائر لاپید نے کہا کہ سرخ لکیر عبور ہو چکی ہے، اگر ہم نے صورتحال کو کنٹرول نہ کیا تو یہاں سیاسی قتل ہوگا، شاید ایک سے زیادہ۔ یہودی یہودیوں کو ماریں گے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق ان کا اشارہ اسرائیل...
    اسلام آباد: ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی لہر کا امکان ہے، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے نے اپنے الرٹ میں کہا ہے کہ 22 تا 27 کے دوران ملک کے بیشتر حصوں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے،  بلوچستان اور سندھ کے صوبوں میں ہفتے کے دوران موسم خشک اور درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں اور خیبر پختونخوا کے چند اضلاع بشمول ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، چارسدہ، چترال، دیر، ہری پور، کرک،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 اپریل 2025ء) پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق پولیو کی بیماری کے خلاف پاکستان میں سال 2025ء کی اس دوسری ملک گیر مہم کا مقصد یہ ہے کہ ملک میں بچوں کو متاثر کرنے والی اس بیماری کے نئے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔ اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق پوری دنیا میں اس وقت صرف پاکستان اور اس کا ہمسایہ ملک افغانستان ہی دو ایسی ریاستیں ہیں، جہاں اس بیماری کا تاحال مکمل خاتمہ نہیں ہو سکا۔ پولیو کی بیماری ممکنہ طور پر بچوں کے لیے مہلک بھی ثابت ہو سکتی ہے اور اپنے کم عمر متاثرہ مریضوں کو یہ...
    پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی نے ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان  کردیا۔ رپورٹ کے مطابق اسکائی ونگز ایوی ایشن کو سی اے اے نے ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی اجازت دے دی۔ اسکائی ونگز ایوی ایشن جدید پائپر سینیکا طیارہ ایئر ایمبولینس سروس کے لئے استعمال کرے گا۔ ایدھی کے بعد اسکائی ونگز ملک کی دوسری فضائی کمپنی ہے جو ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کررہی ہے، ایئر ایمبولینس طیارے کو سول ایوی ایشن نے کلیرنس دے دی۔ اسکائی ونگز ایوی ایشن  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایئر ایمبولینس سے مریضوں کو ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ سے منتقل کیا جاسکے گا۔ اپنے بیان میں کمپنی نے مزید کہا کہ...
    لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب میں پاور شیئرنگ پر بڑی بیٹھک ہوئی جس میں ن لیگ اور پی پی نے ملکر چلنے پر اتفاق کیا۔گورنر ہاؤس پنجاب میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب شریک ہوئیں جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی نے شرکت کی۔ کمیٹی کے کچھ رہنماؤں نے زوم کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جبکہ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔ کوآرڈینیشن...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی، مالی استحکام اور داخلی امن ناپید ہو تو ترقی کے سارے دعوے جھوٹے ثابت ہوجاتے ہیں، معیشت کمزور ہو تو ترقی ممکن نہیں۔اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام "استحکام پاکستان کانفرنس" ہوئی جس سے اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ وفاق کو آج جو خطرات لاحق ہیں وہ انہوں نے اپنی زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھے۔ فیصلے بند کمروں کی بجائے عوامی مینڈیٹ کے تحت ہوں تب ہی حقیقی استحکام آئے گا۔ ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں مگر ہم کہتے ہیں آؤ ہم...
    افغان سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف دشمن سرگرمیوں کیلئے استعمال نہیں ہوگی، کابل WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:افغانستان کے قائم مقام وزیر اعظم ملا حسن اخوند نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف دشمن سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے پاکستانی وفد کو یقین دلایا کہ افغانستان کی سرزمین اپنے ہمسایوں سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی۔ ملا حسن اخوند نے زور دیا کہ عسکریت پسندی کی روک تھام کے لیے ان کی انتظامیہ کے ’قول و فعل‘ کے...
    کویت سٹی(نیوز ڈیسک) کویت کی وزارتِ اوقاف و اسلامی امور نے ملک بھر کی مساجد میں بجلی کے بڑھتے ہوئے استعمال کو کم کرنے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے،جس میں نماز کے دورانیے کو مختصر کرنا، مساجد کے اندرونی ہالز کی بندش اور ایئر کنڈیشننگ کے استعمال پر پابندی شامل ہے۔ حَوَلی گورنریٹ کی مساجد ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں، جو وزارتِ بجلی، پانی و قابلِ تجدید توانائی کی درخواست پر عملدرآمد کے طور پر نافذ کیے جا رہے ہیں، اس حوالے سے ایک سرکلر تمام اماموں اور مؤذنین کو بھیج دیا گیا ہے۔ نئے ضوابط کے تحت، روزانہ کی پانچوں نمازوں کے لیے مساجد کے اندرونی ہالز بند رہیں گے اور نمازیوں کو...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی  کا دو روزہ اہم اجلاس جامعہ مدنیہ رائے ونڈ روڈ پر شروع ہوگیا۔  اجلاس میں چاروں صوبوں سے مجلس عمومی کے سینکڑوں اراکین لاہور پہنچے۔ اجلاس کی صدارت جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے کی فضل الرحمن نے ملک کی سیاسی اور بین الاقوامی حالات پر تفصیلی خطاب کیا۔ اجلاس سے مولانا عبد الغفور حیدری، مولانا خواجہ خلیل احمد خان، مولانا محمد امجد خان، ملک سکندر ایڈووکیٹ، کامران مرتضی ایڈووکیٹ اور دیگر نے خطاب کیا، حکومت مخالف تحریک، اپوزیشن اتحاد پر غور وخوض کیا گیا۔
    ٹوبہ ٹیک سنگھ  (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے تحفظات دور کرنا ہمارا فرض ہے۔ آئین و قانون کے مطابق کسی صوبے کا پانی کسی دوسرے صوبے کو نہیں جا سکتا، پانی کی تقسیم انتظامی معاملہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ ملکی معاشی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ تحریک انصاف نے انتشار اور تباہی و بربادی کے سوا قوم کو کچھ نہیں دیا۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے بھی میڈیا سے گفتگو میں افہام...
    لاہور(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر مناہل ملک ایک مرتبہ پھر تنازع کا مرکز بن گئیں،اس بار ان کا نشانہ کوئی ویڈیو نہیں بلکہ ایک مشہور گلوکار کا نیا گانا ہے۔ مناہل کا کہنا ہے کہ گلوکار عمیر اعوان نے اپنے تازہ ریلیز ہونے والے گانے میں اُن کی نجی زندگی سے جڑی ویڈیوز استعمال کی ہیں۔جس پر ٹک ٹاکر نے قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشہور ٹک ٹاکر مناہل ملک نے اپنا ایک اور ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں مناہل ملک نے کہا ہے کہ عمیر اعوان کے نئے گانے ’لارے آ‘ میں میری زندگی سے منسوب چیزوں کو شیئر کیا گیا ہے جو مجھے بالکل پسند نہیں آیا۔میں واضح طور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 اپریل 2025ء) پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچنے کے بعد طالبان انتظامیہ کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق اعلیٰ سطحی مذاکرات میں 'سلامتی سمیت دو طرفہ مسائل کو مثبت ماحول میں حل کرنے کے لیے بات چیت جاری رکھنے' پر اتفاق کیا گیا۔ وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ اسحاق ڈار نے علاقائی تجارت اور رابطے کے فوائد کو مکمل طور پر حاصل کرنے کے لیے خاص طور پر سکیورٹی اور بارڈر مینجمنٹ سے متعلق مسائل کو حل کرنے کی بنیادی اہمیت پر زور دیا۔ اس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)بالائی علاقوں میں شدید موسمی خرابی کی وجہ سے ملک بھر کی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں جس کے باعث سینکڑوں سیاح پریشان ہوگئے ۔(جاری ہے) فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد سے اسکردو کے لیے قومی ائیر لائن کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ اسکردو کیلئے پروازیں پی کے 455، 456، 453، 454، 451، 452 پریٹ نہ کر نے کا بتایاگیا اس کے علاوہ ذرائع کی جانب کی بتایا گیا کہ شدید موسمی خرابی کی وجہ سے متوقع طور پر (آج)اتوار کو بھی بالائی علاقوں کا فلائٹ شیڈول متاثر ہوگا۔ذرائع کے مطابق موسمی خرابی اور آپریشنل مسائل کی وجہ سے اسلام آباد کی 22 پروازیں...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع ایف آئی اے کے حوالے سے بتایا کہ انسانی سمگلنگ اورگداگری کی روک تھام کیلئے ملک کے تمام ایئر پورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے نے تمام ایئرپورٹس کے آرائیول اورڈیپارچرکاو¿نٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سے مسافروں کی نگرانی میں مدد ہوگی جبکہ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر ہیڈکوارٹرز سے تمام امیگریشن سربراہان کو مراسلہ بھی موصول ہوگیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایئر پورٹس پر سی سی...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 ) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں آ ئندہ24گھنٹوں میں بھی موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے اسلام آباد اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے، آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے.(جاری ہے) بالائی خیبر پختونخوا، وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو گی شہر لاہور آسمان پر بادلوں کے ڈیرے برقرار ہیں جبکہ گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے اور آج وقفے وقفے سے بارش برسنے کے امکانات ہیں لاہور میں کم سے...