2025-07-04@01:46:47 GMT
تلاش کی گنتی: 361

«ایشین گیمز میں پاکستان»:

(نئی خبر)
    متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد نے بھارت اور پاکستان سے تحمل مزاجی اختیار کرنے، کشیدگی میں کمی لانے اور ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے جو علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ بن سکتا ہو۔  شیخ عبداللہ بن زائد نے کہا کہ مذاکرات اور باہمی سمجھوتے کی دعوت دینے والی آوازوں کو سننا انتہائی اہم ہے تاکہ عسکری تصادم سے بچا جا سکے، جنوبی ایشیا میں استحکام کو فروغ دیا جا سکے، اور اس خطے کو مزید کشیدگی سے محفوظ رکھا جا سکے۔  انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ سفارت کاری اور مکالمہ تمام بحرانوں کے پر امن حل کا بہترین ذریعہ ہیں، جو اقوام کے...
    ---فائل فوٹو  پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر 4 نجی طیاروں نے لینڈنگ کی ہے۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی فضائی حدود پروازوں کےلیے دستیاب ہے۔یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ 8 گھنٹے کی بندش کے بعد ملک کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا تھا۔  پاک بھارت کشیدگی: بھارت میں کئی ایئرپورٹس بند، فلائٹ آپریشن بری طرح متاثربھارتی فوج کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بعد کشیدہ صورت حال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بھارت نے اپنے کئی ایئرپورٹس سے فلائٹ آپریشن بند کر دیا ہے۔ لاہور اور کراچی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) ملکی عسکری و سیاسی قیادت نے مادر وطن کے دفاع کیلئے پاکستان کے دوٹوک عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ پاکستان کی مسلح افواج قومی طاقت کے تمام دیگر عناصر اور ریاستی اداروں کے تعاون سے پاکستان کی سلامتی اور عزت و  وقار کے تحفظ کا ہر حال میں دفاع کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈکوارٹرز...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری نے  دوسری جنگ ِ عظیم میں روسی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان روس کو ایک اہم عالمی طاقت، علاقائی امن و استحکام میں کلیدی عنصر کے طور پر دیکھتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر روس موجودہ صورتحال بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور کر رہا ہے۔ جنگ ِ عظیم دوم میں فتح کے دن پر روسی صدر، حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ روسی فتح عوامی طاقت، امن و خوشحالی کیلئے روس کے مضبوط عزم کی عکاس ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں موجودہ پاکستان کے علاقے سے بھی لوگوں...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کیا گیا حملہ واضح طور پر جنگی اقدام ہے، جس کا پاکستان فوری اور مؤثر جواب دے رہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے انکشاف کیا کہ بھارتی حملوں میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں معصوم شہری جاں بحق ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ انسانیت کے خلاف جرم بھی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب یہ انٹرویو جاری تھا، اس وقت بھی پاکستانی فوج بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی تھی۔ ...
    ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 23 اپریل 2025 کو منعقدہ اجلاس میں 31 مارچ 2025 کو ختم ہوئی سہ ماہی کے مالیاتی گوشواروں کی منظوری دے دی ہے۔ بینک کو جنوری تا مارچ 2025ء کے دوران 840 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1,028 ملین روپے تھا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے ڈسکاؤنٹ ریٹ کو 22 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد کرنے کے باوجود بینک کی مجموعی آمدن میں 36.2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جس کی وجہ ڈپازٹس اور قرضوں کے پورٹ فولیو میں نمایاں ترقی ہے۔ خالص مارک اَپ آمدن 24.2 فیصد بڑھ گئی، جبکہ نان مارک اَپ آمدن...
    اسلام ٹائمز: سید عباس عراقچی نے ایک وفد کے ہمراہ گذشتہ روز پاکستان کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کی صدر مملکت آصف علی زرادری، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ اپنے اس دورہ میں سید عباس عراقچی نے پاکستان اور بھارت کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے قیام امن کی کوششوں کو خطہ کیلئے ناگزیر قرار دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو خطہ کے بدلتے حالات کے تناظر میں خاصی اہمیت دی جارہی ہے۔ رپورٹ: سید عدیل عباس پاکستان اور بھارت کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ہمسائیہ برادر ملک ایران نے...
    —فائل فوٹو پی این ایس سی کا جہاز بھارت کےلیے کارگو لے کر بھارتی کانڈلہ پورٹ کیلئے روانہ ہوا تھا جسے پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے سنگاپور کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ شپ مینجمنٹ ذرائع کے مطابق پی این ایس سی کے کارگو جہاز میں بھارت کےلیے لکڑیاں موجود ہیں، جہاز میں موجود کارگو ایک سے دو دن میں اتارے جانے کا امکان ہے۔پی این ایس سی کی شپنگ اسٹیٹس رپورٹ میں کارگو کے سنگاپور میں اتارے جانے کا ذکر موجود ہے۔ بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ فوری طور پر بندوزارت بحری امور نے با ضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا، جس کے تحت کوئی پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں...
     پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے جس کے اثرات عالمی فضائی سفر پر بھی پڑنے لگے ہیں دنیا کی کئی بڑی ایئر لائنز نے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد پروازیں متبادل روٹس اختیار کر رہی ہیں ذرائع کے مطابق لفتھانزا، امارات، برٹش ایئرویز، ایئر فرانس اور سوئس ایئر لائنز نے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال ترک کر دیا ہے۔ ان ایئر لائنز کی بھارت اور دیگر ممالک جانے والی پروازیں اب لمبے روٹس پر سفر کرنے پر مجبور ہیں، جس سے پروازوں کا دورانیہ بڑھ گیا ہے اور ایندھن کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ لفتھانزا ایئر نے باقاعدہ...
    سفارتخانہ امریکا اسلام آباد - فوٹو: فائل ترجمان امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ تمام ممالک کے لیے سفری ہدایات باقاعدگی سے اپڈیٹ کرتا ہے۔ٹریول ایڈوائزری سے متعلق جیو نیوز کے سوال پر ترجمان امریکی سفارتخانے نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سفری ہدایات تازہ سیکیورٹی معلومات اور صورتِ حال کے جائزے کے بعد دی جاتی ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے امریکی سفری ہدایت نامہ آخری بار 7 مارچ 2025ء کو جاری کیا گیا۔ کشیدگی، دنیا کی بڑی ایئر لائنز نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال ترک کردیا کراچی لفتھانزا، امارات، سوئس ایئر، برٹش ایئر... واضح رہے کہ لفتھانزا، امارات، سوئس ایئر، برٹش ایئر ویز، ایئر فرانس سمیت دنیا کی کئی بڑی ایئر لائنز نے...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 مئی 2025ء ) پاکستان نے پہلا لانگ رینج ریڈار ایجاد کرلیا جس کی مدد سے 450 کلومیٹر دور توپوں اور ٹینکوں پر نظر رکھی جاسکے گی۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ادارے این آر ٹی سی اور نجی کمپنی بلیو سرج کے اشتراک سے بھارتی افواج کی بری و فضائی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے پاکستان کا پہلا لانگ رینج زمینی نگران ریڈار AM 350 S ایجاد کرلیا گیا ہے، جسے ٹرک پر نصب کرکے کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ بہترین دفاعی ہتھیار 350 کلومیٹر دور تک دشمن پر نظر رکھتا اور 60 ہزار فٹ بلند اڑتے طیارے کو شناخت کر سکتا ہے، 450 کلومیٹر...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے  وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے برطانوی ہائی کمشنر کو پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ کوئی ثبوت فراہم کیے بغیر اس واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کی بھارت کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے واقعہ کی اعلی سطح کی شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی اپنی پیشکش کا اعادہ کیا اور برطانیہ کو اس میں شمولیت کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کی اقتصادی ترقی ہے اور پاکستان کبھی بھی ایسا کوئی...
    نجی ٹی وی کے مطابق پاک-بھارت کشیدگی پر ایران کی ثالثی کی کوششوں کے سلسلے میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے۔ دفترخارجہ میں وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ایرانی ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا، وہ دورہ پاکستان کے بعد بھارت کا دورہ بھی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے ہمراہ گفتگو میں کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے تہران کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاک-بھارت کشیدگی پر ایران کی ثالثی کی کوششوں کے سلسلے میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے۔ دفترخارجہ میں وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ایرانی ہم منصب...
    نیویارک میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے گروپ نے جنوبی ایشیا کی بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ او آئی سی گروپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے ذریعے پہلے سے غیر مستحکم خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہاہے۔ او آئی سی گروپ کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ بھارت کی طرف سے کی جانے والی بیان بازی اور جارحانہ اقدامات جنوبی ایشیا کے پہلے سے غیر مستحکم سکیورٹی ماحول کو مزید بگاڑ رہے ہیں۔ گروپ نے واضح کیا کہ وہ دہشت گردی کی تمام شکلوں...
    اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے مابین جاری حالیہ کشیدگی پر بیان دیتے ہوئے دونوں ممالک جنگ کو جنگ سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پہلگام حملے کی مذمت کرتا ہوں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہوں۔ شہریوں کو نشانہ بنانا قابل قبول نہیں، حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچنا چاہئیں۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ ایسی کاؤش کی حمایت اور مدد کے لیے تیار ہے جس سے کشیدگی کم ہو، دونوں ممالک میں جنگ کی سی صورتحال میرے لیے باعث تکلیف...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال بالخصوص پہلگام واقعہ کے بعد بھارت اور پاکستان کے مابین جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے خطے میں امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا دورہ سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی...
      افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ہیڈکوارٹر میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر بریفنگ دیتے پاک فوج کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان...
    پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے ایران نے ثالثی کی کوششیں شروع کردیں۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی، سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیتے ہوئے اعلیٰ سطح کے روابط کے تسلسل پر اتفاق کیا۔ بھارت کے پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کے انٹیلیجنس شواہد ہیں: روس میں پاکستانی سفیرخالد جمالی نے کہا ہے کہ پانی کے مسئلے پر کسی بھی جارحیت کا جواب جنگ سے ہو گا۔  میڈیا سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت تعلقات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلگام واقعے سے پاکستان کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مئی 2025ء) جنوبی ایشیا کی موجودہ صورت حال اور ایران کی جانب سے کشیدگی کو کم کرنے میں مدد کی پیشکش کے تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ کا حالیہ دورہ خاص اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے اسلام آباد پہنچنے پر اعلیٰ پاکستانی حکام اور پاکستان میں ایرانی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔ پاکستان بھارت کشیدگی: سلامتی کونسل میں علاقائی صورتحال پر بریفنگ بیان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کے صدر، وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم سمیت پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق پاکستان کے دورے کے...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ایران نے کوششیں تیز کردیں، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام اور ایرانی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔ ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ صدر مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اسی ہفتے بھارت کے دورے پر بھی جائیں گے۔
    ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سرکاری دورےپرپاکستان پہنچ گئے۔پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت بڑھتی کشیدگی میں کمی کے لیے ایران نے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام اور ایرانی سفیر نے وزیرخارجہ عباس عراقچی کا استقبال کیا۔ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ صدر، وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے اور دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔دورہ پاکستان کےبعد ایرانی وزیرخارجہ اسی ہفتے بھارت  کے دورے پر بھی جائیں گے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں ملکوں کے دورےکا مقصد پہلگام واقعے کے...
    لاہور: خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کل پاکستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔  ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔  دورے کے دوران  وہ پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کریں گے جس میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایرانی وفد اسلام آباد سے منگل کے روز بھارت روانہ ہوگا۔   Tagsپاکستان
    ایران نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کردیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی پیر 5 مئی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں ایران نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا اعلیٰ سطحی دورہ برادر ممالک پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے دورہ پاکستان کے موقع پر فریقین علاقائی اور عالمی پیش رفت...
      ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی پیر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا پاکستان کے بعد بھارت کے دورے کا بھی امکان ہے۔ خیال رہے کہ چند دن پہلے ایران نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ ایران، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کو تیار ہے،ایران خطے میں امن قائم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ بھارت اور پاکستان ثقافتی اور تہذیبی تعلقات میں جڑے ایران کے ہمسایہ ممالک ہیں،امن قائم کرنے کیلئے ایران اپنا...
    عباس عراقچی پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد بھارت کے دورے پر نئی دہلی جائیں گے—فائل فوٹو ایران نے بھی پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دیں، ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کل اسلام آباد پہنچیں گے اور پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی کے مطابق وزیرِ خارجہ عباس عراقچی پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد بھارت کے دورے پر نئی دہلی جائیں گے، دونوں ملکوں کے دورے کا مقصد پہلگام واقعے کے بعد ہونے والی کشیدگی میں کمی لانا ہے۔ بھارت سے کشیدگی، پاکستان کا اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہپاکستان نے خطے کی تازہ صورتِ حال پر اقومِ متحدہ کی...
    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی ممکنہ طور پر کل پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ پاکستان میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد ہوگا، وہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کریں گے، وہ پاکستانی حکام کی موجودہ صورتحال پر تجاویز لیں گے جس کے بعد ان کے بھارت جانے کا بھی امکان ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل ایران نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی...
    سٹی42:پاکستان اور بھار ت کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کی کوشش، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پیر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق ایرانی وزیرخارجہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے بھارت کے دورے کا بھی امکان ہے۔ چند روز قبل ایران نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی،ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ایران خطے میں امن قائم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا  کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اگلے ہفتے بھارت کا...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی ایشیا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت پر صدر طیب ایردوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غیر جانبدار عالمی تحقیقات میں ترکیہ کی شمولیت کا خیر مقدم کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ: سوئٹزر لینڈ کے بعد یونان نے بھی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی  وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے لیے آئے ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیروغلو سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ترکی کی جانب سے پاکستان کی حمایت دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، گہرے اور...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کل (اتوار) کو تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ہوگی۔ وزارت اطلاعات نے بتایا کہ اس موقع پر شرکا کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔ موجودہ صورتحال میں یہ بریفنگ قومی یکجہتی اور اتحاد واتفاق کی اعلی مثال ہے۔ واضح رہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہیں اور دونوں...
    سابق انڈین کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ وہ پچھلے مہینے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کو ایشیا کپ میں حصہ لیتے ہوئے نہیں دیکھ رہے۔ ہندوستان اور سری لنکا کو رواں سال کے آخر میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنا تھی لیکن اپریل میں پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے نے ایونٹ کے انعقاد اور پاکستان کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ’میں بھارت میں بھارت کو ہرانے آرہا ہوں‘، سنیل گواسکر نے عمران خان کا دلچسپ قصہ سنا دیا اسپورٹس ٹوڈے کو ایک خصوصی انٹرویو میں گواسکر نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا موقف ہمیشہ وہی رہا ہے جو ہندوستانی حکومت انہیں...
    پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی کو ایک بار پھر ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔ اس بار نامزدگی ان کی دستاویزی فلم “ٹرننگ پوائنٹ: دی بمب اینڈ دی کولڈ وار کے ذریعے ملی ہے، فلم کو بہترین تاریخی دستاویزی فلم کی کیٹیگری میں جگہ دی گئی ہے۔ محمد علی نقوی کی ایمی ایوارڈ کے لیے یہ چوتھی نامزدگی ہے، 2023 میں پرائم ٹائم ایمی میں نامزدگی حاصل کر نے والے وہ پہلے پاکستانی تھے۔ علی نقوی کا کہنا ہے کہ ایمی ایوارڈ کے لیے ایک بار پھر نامزد ہونا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نےکہا کہ بین الاقوامی سطح پر سرحدوں سے پار تک کہانیاں پہنچانا ایک ایسا اعزاز ہے جسے وہ ہلکا نہیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفین ڈوجیرک نے کہا ہے کہ ادارے کے سربراہ انتونیو گوتیرش انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کم کرنے کے لیے دونوں ممالک کی قیادت کے ساتھ رابطہ کرتے رہیں گے۔جمعہ کو اپنی معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ جیسا کہ دنیا میں کہیں بھی تناؤ کی کیفیت میں اقوام متحدہ کے سربراہ فریقین سے رابطہ کرتے ہیں تاکہ اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے اور اس حوالے سے اپنے دفتر کی خدمات پیش کرتے ہیں، ایسا ہی انڈیا اور پاکستان کے معاملے میں بھی کیا جا رہا ہے۔ترجمان سے جب پوچھا...
    پے در پے ناکامیوں کے بعد بھارت نے ایک بار پھر کھیل کے میدان کو سیاست سے آلودہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو پیش آنے والے حملے کو جواز بنا کر مودی حکومت نے پاکستان کے خلاف نئی سفارتی اور اسپورٹس محاذ پر محاذ آرائی شروع کر دی ہے۔ بھارتی اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق، بھارت ایشیا کپ کو ملتوی کرنے یا مکمل طور پر منسوخ کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ یہ ٹورنامنٹ ستمبر میں بنگلہ دیش سیریز کے فوراً بعد کسی غیر جانبدار مقام پر ہونا تھا، لیکن بھارتی حکام نے موجودہ حالات کو جواز بنا کر اسے روکنے کی راہ ہموار کرنا شروع کر دی ہے۔...
    بھارت(نیوز ڈیسک)ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ 2025 ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کی زد میں آ گیا ہے، کیونکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی نے ستمبر میں شیڈول ایونٹ کے انعقاد کے ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کی میزبانی سری لنکا یا متحدہ عرب امارات کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے، مگر بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قوی امکان ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دے گا۔ اگر ایسا ہوا تو ٹورنامنٹ مؤخر یا مکمل طور پر منسوخ بھی ہو سکتا ہے۔ پاک بھارت میچ نہ صرف شائقین کے لیے سب سے بڑی دلچسپی کا مرکز ہوتے ہیں بلکہ ٹی وی ریٹنگز، اسپانسرشپ، اور...
    پاک بھارت کشیدگی،ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ 2025ملتوی ہونے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ 2025 ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کی زد میں آ گیا ہے، کیونکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی نے ستمبر میں شیڈول ایونٹ کے انعقاد کے ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کی میزبانی سری لنکا یا متحدہ عرب امارات کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے، مگر بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قوی امکان ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دے گا۔ اگر ایسا ہوا تو ٹورنامنٹ موخر یا مکمل طور پر منسوخ بھی ہو سکتا ہے۔پاک بھارت میچ...
    پاک بھارت کشیدگی میں امریکی مداخلت کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچیبج میں کاروبار کا اختتام زبردست تیزی پر ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 2787 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 14 ہزار 113 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا، 100 انڈیکس دوران ٹریڈنگ 3200 سے زائد پوائنٹس پلس ہوکر 2 نفسیاتی حدیں عبور کرگیا۔ یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کو اربوں روپوں کے خسارے کا سامنا، کیا اسٹاک مارکیٹ سنبھل پائے گی؟ انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1 لاکھ14 ہزار 5 سو اور یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 12 ہزار 8سو پوائنٹس رہی، اسٹاک ایکسچینج میں 37کروڑ مالیت شیئرز کا کاروباری حجم 23 ارب روپے سے زائد رہا۔ ماہرین کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی رفتار میں کمی سے آئندہ انٹریسٹ...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا ثبوت ہے۔ وزیر اعظم نے پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں حالیہ امن و امان کی صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت کرتا ہے کیونکہ وہ خود دہشت...
    پہلگام واقعے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلادیش اور ایشیاکپ 2025 کا مستقبل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے 3 ون ڈے میچز اور 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کو ملتوی کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلادیش کی جانب سے پاکستان کی طرف جھکاؤ نے معاملات کو الجھا دیا ہے۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ سابق بھارتی کپتان بھی مودی کی زبان بولنے لگے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کا پڑوسی ممالک کے ساتھ کرکٹ تعلقات پر نظرثانی کا فیصلہ کیا...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے اہم ملاقات کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں جنوبی ایشیا کی حالیہ کشیدہ صورت حال اور اس کے ممکنہ اثرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔(جاری ہے) پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ اسلام آباد خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہے اور ہر ممکن سفارتی کوشش جاری رکھے گا۔گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں نے کشیدگی کے خاتمے اور مسائل کے پرامن حل کی ضرورت پر اتفاق کیا۔عاصم افتخار نے اس موقع پر بھارت کے جارحانہ رویے کو تنقید کا...
     ویب ڈیسک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔   سفیر عاصم افتخار  اور  انتونیو گوتریس کی ملاقات میں  جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال پر بات کی گئی اور دونوں رہنماوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔  اس موقع پر سفیر عاصم افتخار نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کا عزم دہرایا۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا  اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار آج نیویارک میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ یہ پریس کانفرنس پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے...
    قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے جنوبی ایشیا میں امن کی خاطر، پاک بھارت کشیدگی میں کمی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔  وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ ٹیلی فون کال کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امیر قطر کا پاکستان کے لیے یکجہتی اور حمایت، جو دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے، پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ جنوبی ایشیا میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کی ہر شکل کی ہر شکل میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے ...
    کراچی: پاک بھارتی کشیدگی اور جنگ کے بادل منڈلانے کے باوجود پاکستان کا پرچم بردار کارگو بحری جہاز بھارتی بندرگاہ کلکتہ کی پورٹ پر موجود ہے جہاں کوئلہ اتارنے کا عمل جاری ہے۔ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باوجود انڈو پاک میری ٹائم پروٹوکول پر عمل جاری ہے، 2008ء میں طے ہونے والے اس پروٹوکول کے تحت دونوں ممالک کے پرچم بردار بحری جہاز ایک دوسرے کی بندرگاہ پر جاسکتے ہیں۔   ذرائع کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا مال بردار بحری جہاز سبی چینی کارگو کی ترسیل کے لیے بھارتی بندرگاہ پر موجود ہے، پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز کا چارٹر ایگری منٹ حالیہ کشیدگی سے قبل...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث عوام کو فضائی حملے سے پیشگی آگاہ رکھنے کے لیے خیبرپختونخوا کے 29 اضلاع میں سائرن نصب کر دیے گئے۔ خیبرپختونخواسول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 29 اضلاع کو 50 عدد سائرن فراہم کر دیے گئے ہیں، حملے کی صورت میں 120 کلو وزنی سائرن 15 کلومیٹر تک آواز دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔(جاری ہے) یہ سائرن پشاور، ایبٹ آباد، مردان، کوہاٹ، سوات، ڈیرہ اسمعٰیل خان، بنوں،مالاکنڈ، دیر لوئر، چترال لوئر، کرم ایجنسی، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ ایجنسی، ہری پور، مانسہرہ، دیر اپر، شانگلہ، بونیر، لکی مروت،خیبر، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، بٹ گرام، ٹانک اور اورکزئی ایجنسی سمیت دیگر اضلاع کو دیے...
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ اقدام کسی بھی بھارتی جارحیت کےجواب دینے اور ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاک فضائیہ کے اٹل عزم کا واضح اظہار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر سکردو اور سوات ایئرپورٹس پر جدید لڑاکا طیارے تعینات کر دیئے گئے۔ یہ طیارےجدید PL-15 آہنی شکن میزائلوں سے لیس ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ اقدام کسی بھی بھارتی جارحیت کےجواب دینے اور ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاک فضائیہ کے اٹل عزم کا واضح اظہار ہے۔ پاکستان فضائیہ فضائی جنگ کے میدان میں ایک ناقابل تسخیر قوت کے طور پر ابھری ہے، جو جدید ترین ٹیکنالوجی اور کثیر الجہتی صلاحیتوں سے لیس ہے۔ جو ہمیشہ پیشہ ورانہ مہارت اور...
    اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے مسئلے پر ایوان بالا میں بحث کی گئی، جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اقدام میں پہل نہیں کرے گا لیکن اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیرِ صدارت اجلاس سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے دل کی گہرائیوں سے تمام سینیٹ کے اراکین کا شکریہ ادا کروں گا کہ ایک اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا ہے، جس طرح نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں سول اور ملٹری قیادت نے ایک دفعہ پھر...
    پاک بھارت کشیدگی ،ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا پاکستانی عوام کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز استنبول (سب نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاک بھارت کشیدگی پر بیان دیتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔صدر اردوان نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی جلد کم ہو جائے گی۔ ترکیہ، خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہے گا۔صدر ترکیہ نے پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی اپنی حمایت جاری رکھے...
    بھارتی ائیر لائنز پر پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے بعد پاکستان کی ائیر لائنز چین کی فضائی حدود استعمال کرنے لگیں۔ رپورٹ کے مطابق  ملائیشیا جانے کے لیے پاکستان کی ائیر لائن بھارتی فضائی حدود استعمال کرتی تھی۔ پی آئی اے کی پروازوں کی جانب سے چینی فضائی حدود کا استعمال جاری ہے،  پی آئی اے کی کوالالمپور سے آنے والی پرواز پی کے 895 چینی فضائی حدود میں موجودہے۔  بوئنگ 777 طیارہ 120 سے زائد مسافروں کو لیکر اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔  گزشتہ روز بھی پی آئی اے کا ملائشیا جانے والا طیارہ چینی فضائی حدود استعمال کرکے کوالالمپور پہنچا تھا۔
    پاکستان اور بھارت کے درمیان اس وقت تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں، کیوں کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، جبکہ پاکستان نے بھی جوابی اقدامات کرتے ہوئے بھارت پر واضح کیا ہے کہ اگر ہمارا پانی بند کیا گیا تو جنگ ہوگی۔ اس کشیدہ صورتحال کی وجہ سے ان دونوں ممالک کو ہی نقصانات اٹھانا پڑیں گے، لیکن بھارت کو اس ساری صورتحال کے سبب کیا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، سکھ رہنما گرپتونت سنگھ بھارت کی تجارت کتنی متاثر ہوگی؟ معاشی تجزیہ کار راجا کامران نے بتایا...
    ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سلور اور چار برانز میڈلز جیتے۔ نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں ہونے والی اس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔ پاکستانی کھلاڑی ابدال خان اور زنیرہ خان کی جوڑی نے انڈر 15 مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں بھارت کے خلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم وہ بھارتی حریفوں کے سامنے ہار گئے اور سلور میڈل پر اکتفا کیا۔ اسی طرح ابدال خان نے انڈر 15 بوائز سنگلز کے فائنل میں بھارت کے کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کھائی اور اس ایونٹ میں بھی سلور میڈل حاصل کیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے مجموعی...
    ایران نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز تہران(آئی پی ایس )ایران نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان اور بھارت میں ثالثی کے لیے تیار ہے، دونوں ممالک ایران کے پڑوسی اور ثقافتی، تہذیبی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پاکستان اور بھارت کے درمیان افہام و تفہیم کے لیے ہر ممکن کوشش کے لیے تیار ہیں۔ اس سے قبل پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران...
    ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times Vlog-26-04-2025 اسلام ٹائمزوی لاگ Pahalgam Attack: Another False Flag or War Script? | Pakistan's Silent Diplomacy Exposed   بھارت کا اسکرپٹڈ حملہ! دشمن حرکت میں، ہم خاموش کیوں؟ ایران کی حکمت عملی اور سفارتی فتح   ہفتہ وار پروگرام وی لاگ   وی لاگر :سید عدنان زیدی  27 اپریل 2024   پروگرام کا خلاصہ: پہلگام حملہ ایک اور "False Flag Operation"؟ یا بھارت...
    تہران (ویب ڈیسک) ایران نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان اور بھارت میں ثالثی کے لیے تیار ہے، دونوں ممالک ایران کے پڑوسی اور ثقافتی، تہذیبی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پاکستان اور بھارت کے درمیان افہام و تفہیم کے لیے ہر ممکن کوشش کے لیے تیار ہیں۔ اس سے قبل پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیے کردار ادا کرنے پر...
    ایران نے پاک بھارت کشیدگی میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ یہ پیشکش ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کی گئی ایک پوسٹ میں کی۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ میں کمی کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ انھوں نے دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشیدگی کے اس دور میں ایران افہام و تفہیم کے لیے کوششیں کرسکتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کی جانب سے ایرانی وزیر خارجہ کی اس پیشکش پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ خیال رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پہلگام حملے کے بعد اپنے بھارتی اور پاکستانی ہم مںصبوں سے الگ الگ ٹیلی فونک...
    ایران نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹس ایکس پر اپنے بیان میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا کہ ایران پاکستان اور بھارت کشیدگی میں کمی لانے کے لیے ثالثی کرنے پر تیار ہے، دونوں ممالک ایران کے پڑوسی اور ثقافتی، تہذیبی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اپنے  قومی مفاد کا ہر حال میں تحفظ کرے گا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصری ہم منصب سے گفتگو ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان بھارت کے درمیان افہام و تفہیم کے لیے ایران ہر ممکن کوشش کے لیے تیار ہے۔ Iranian FM speaks with Pakistan's deputy PM, calls for restraint amid New Delhi-Islamabad...
    ممبئی (نیوزی ڈیسک )بھارت کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان پر جھوٹے الزامات کی بوچھاڑ اور علاقائی کشیدگی بڑھانے کی کوششوں کے دوران، ایران نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے واضح کیا کہ تہران خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کو ”برادر پڑوسی“ قرار دیتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران بھارت اور پاکستان کے ساتھ صدیوں پرانی تہذیبی اور ثقافتی وابستگی رکھتا ہے، اور موجودہ کشیدہ صورتحال میں تہران دونوں دارالحکومتوں میں مصالحت کے لیے تیار ہے۔انہوں نے فارسی شاعر سعدی شیرازی کا حوالہ دیتے ہوئے بھائی چارے، ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام دیا۔ یہ پیشکش ایسے وقت پر آئی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی و ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں وزیر خارجہ نے دونوں رہنماؤں کو پاکستان اور بھارت کی حالیہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ "جیو نیوز " کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے رابطہ کیا، اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا اور بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے  کسی بھی جارحیت پر پاکستان کے سخت جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کیا پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو دیگر ممالک کے ویزے نہیں ملیں...
    WASHINGTON: وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے موسمیاتی تبدیلیوں کو پاکستان کے لیے سنگین خطرہ اور بقا کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔ عالمی بینک گروپ اورعالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں موسمیاتی نقصان اور تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے قائم 'فنڈ فار رینسپانڈگ ٹو لاس اینڈ ڈیمج (ایف آر ایل ڈی)کے اعلیٰ سطح کے مکالمے سے خطاب کیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلیوں کو پاکستان لیے سنگین خطرہ اور بقا کے لیے چیلنج قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ'فنڈ فار ریسپانڈگ ٹو لاس اینڈ ڈیمج (ایف آر ایل ڈی)' کے قیام کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے کہا پانی بند کرنا جنگ کے مترادف ہو گا، آئندہ جنگیں شاید پانی کے مسئلے پر ہوں،ہم ہر لحاظ سے تیار ہیں، کسی نے میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو اسے بھرپور جواب دیں گے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ پہلگام واقعہ پر پاکستان کو موردالزام ٹھہرانا افسوسناک ہے،بھارت کے پاس کوئی وجہ نہیں پہلگام واقعہ کو پاکستان کے ساتھ جوڑا گیا، بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو یکسر مسترد کرتے ہیں، معاہدے میں لکھا ہے کہ اس کو ختم کرنا ہے تو اتفاق رائے سے ہوگا،ان کاکہناتھا کہ بھارت نے اٹاری...
    امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں قائم پاکستانی سفارت خانے میں ایسٹر کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے حکومتِ پاکستان کے عزم کی غمازی کرتے ہوئے پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن ڈی سی میں ایسٹر کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے کام کرنے والی واشنگٹن ڈی سی کی  معروف تنظیم آل نیبرز ایسوسی ایشن اور سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے کیا گیا۔ تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد، مذہبی رہنماؤں اور پاکستانی امریکن کمیونٹی خصوصاً مسیحی برادری کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کی نظامت کے فرائض فرسٹ سیکرٹری زیب عالم خان نے انجام دیے۔  ...
    پاک فوج کے زیراہتمام کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے ہوئے جس کی اختتامی تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور ایوارڈز تقسیم کیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق میں پاک فوج کی 7 ٹیموں، پاک بحریہ کی ایک ٹیم اور دوست ممالک کی15 ٹیموں نے حصہ لیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گورک کی خصوصی شرکت آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشق میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکیہ، امریکا اور ازبکستان کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔ فوج کے...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے ہوئے جس میں آرمی چیف نے مشق کے شرکا کو انفرادی اور ٹیم ایوارڈز سے نوازا۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ کھاریاں گیریژن میں آٹھویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے ہوئے جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق مشق میں پاک فوج کی 7 ٹیموں، پاک بحریہ کی ایک ٹیم اور دوست ممالک کی15 ٹیموں نے حصہ لیا، مشق میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ،مراکش،نیپال، قطر، سری لنکا، ترکی، امریکا اور ازبکستان شامل تھے۔اس کے علاوہ بنگلا دیش،...
    ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی لاشوں کو آج پاکستان کے حوالے کیا جائے گا، یہ لاشیں براستہ تفتان لائی جائیں گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایران کے سرحدی صوبے سیستان کے علاقے مہرستان میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد آج پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔ ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں 8 پاکستانیوں کا قتل، تہران کی مذمتایران نے اپنے صوبے سیستان (ایرانی بلوچستان) میں آٹھ پاکستانیوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کے مطابق بہاولپور کے 8 محنت کش پاکستانی ایران کے شہر مہرستان میں قتل ہوئے، جن میں محمد عامر، محمد دلشاد، محمد ناصر، ملک جمشید، محمد دانش، محمد نعیم، غلام...
    — فائل فوٹو ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی میتیں کل پاکستان کے حوالے کی جائیں گی۔چاغی ضلعی انتظامیہ کے مطابق 8 پاکستانیوں کی میتیں براستہ تفتان پاکستان لائی جائیں گی، جنہیں وصول کرنے اور آبائی علاقے بھجوانے کے انتظامات کرلیے گئے ہیں۔اس سے قبل ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی فہرست جاری کر دی گئی تھی۔پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کے مطابق بہاولپور کے 8 محنت کش پاکستانی ایران کے شہر مہرستان میں قتل ہوئے، جن میں محمد عامر، محمد دلشاد، محمد ناصر، ملک جمشید، محمد دانش، محمد نعیم، غلام جعفر اور محمد خالد شامل ہیں۔واضح رہے کہ ایران کے علاقے سیستان میں 12 اپریل کو قتل کیے گئے مزدوروں کا تعلق بہالپور سے تھا۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل 2025)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں میں ایسی خبریں آئیں گی جو کسی نے اتنے سالوں میں نہیں سنی ہونگی، آرمی چیف ملک کو معمول کی سطح پر لے آئے ہیں،پاکستان کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر4.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، اب پی ٹی آئی کہاں ہے ،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سب نے چھوڑ دیا ہے ،نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو کے دوران سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرپاکستان کے رونالڈو ہیں۔وہ گول کررہے ہیںجس کا کریڈٹ سب لے رہے ہیں۔ہمارے سیاسی نظام میں ایسا لیڈرہوناچاہیے۔گزشتہ روز اوورسیز پاکستانیوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کیلئے جو نعرے لگائے...
    کراچی (ویب ڈیسک) سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے اوورسیز پاکستانیوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے لیے آج جو نعرے لگائے ،وہ ابھی تک میرے کانوں میں گونج رہے ہیں،آرمی چیف بہت  کمانڈ اینڈ کنٹرول میں نظرآئے،وہ جذباتی بھی تھے،وہ ملک کو معمول کی سطح پر لے آئے ہیں،ہمارے سیاسی نظام میں ایسالیڈرہوناچاہیے،پاکستان  میں کاپر نکل آیا ہے،دوہفتوں میں ایسی خبرآئے گی جو کسی نے چالیس،پینتالیس برسوں میں نہیں سنی ہوگی۔ ایکسپریس کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مئی  2025ء بہت اہم ہے اچھی خبریں آئیں گی،وفاقی وزیرخزانہ اچھا کام کررہے ہیں، پاکستان کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر4.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں،اب پی ٹی آئی کہاں ہے؟، عالمی...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز نے مالک علی ترین نے ایک مرتبہ پھر بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ کراچی میں جاری ملتان سطانز کے پریکٹس سیشن کے دوران ایک صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے کہا کہ میرا مقصد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر تنقید کرنا نہیں بلکہ انہیں نیند سے جگانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے معاملات کو جس انداز سے چلایا جارہا ہے، اس سے ہم نیچے کی طرف جائیں گے، اگر ہم نہیں مانیں گے تو لیگ کو اُوپر کیسے لیکر جائیں گے؟۔ علی ترین کا کہنا...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز نے مالک علی ترین نے ایک مرتبہ پھر بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ کراچی میں جاری ملتان سطانز کے پریکٹس سیشن کے دوران ایک صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے کہا کہ میرا مقصد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر تنقید کرنا نہیں بلکہ انہیں نیند سے جگانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے معاملات کو جس انداز سے چلایا جارہا ہے، اس سے ہم نیچے کی طرف جائیں گے، اگر ہم نہیں مانیں گے تو لیگ کو اُوپر کیسے لیکر جائیں گے؟۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل ہونیوالی مشترکہ پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال نے ماحول گرما دیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں سیزن کے آغاز سے قبل تمام 6 فرنچائز کے ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں صحافیوں نے پلئیرز سے انکی کارکردگی اور مستقبل میں ٹیم کی قیادت سے متعلق سوالات کیے تھے۔ تاہم تقریب کے دوران ایک رپورٹر نے بابراعظم قومی ٹیم کی مسلسل شکستوں اور کھلاڑیوں کی ناقص ناقص کارکردگی پر سوال کیا اور ان سے پوچھا کہ وہ کیوں آواز بلند نہیں کرتے؟۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ کیا پشاور زلمی کو بابراعظم...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد ہوا ۔ کانفرنس  کی صدارت سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف  کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں خطے میں بدلتی ہوئی سمندری صورتحال، قومی سلامتی، جیوسٹریٹجک امور، جنگی تیاریوں اور جوانوں کی تربیت سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔نیول چیف نے میری ٹائم ڈومین میں ممکنہ روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔کانفرنس میں میری ٹائم سیکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے حصول کو سراہا گیا ۔ تیمرگرہ میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ  سمیت...
    ایشیائی ترقیاتی بینک( اے ڈی بی) نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ اے ڈی بی کی جانب سے جاری رپورٹ میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کو سراہا گیا۔ پاکستان سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری اور استحکام کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔  2026 میں پاکستان کی شرح نمو 3.0 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔   رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے معاشی اصلاحاتی پروگرام سے استحکام حاصل ہوا۔ نجی سرمایہ کاری میں اضافے سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری آئی۔ صنعت و خدمات کے شعبے میں ترقی کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک 10 سال میں آپریشنز کو 50 فیصد وسعت دے گا اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق...
    35ویں نیشنل گیمز کو شایان شان انداز سے منعقد کرنے کے لئے مربوط اور موثر حکمت عملی ترتیب دے دی گئی۔ سندھ اسمبلی بلڈنگ میں منعقدہ اجلاس میں یکم مئی سے شروع ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کے حوالے سے مختلف اقدامات پر غور کے بعد بعض اہم فیصلے کیے گئے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خالد محمود نے نیشنل گیمز کے حوالے سے بریفنگ دی اور سیکیورٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اجلاس میں افتتاحی و اختتامی تقاریب و دیگر امور پرغور وخوص کیا گیا۔ اجلاس میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر و صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر،سیکریٹری احمد علی راجپوت، کمشنر کراچی، ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس، سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری،...
    پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان ٹیم اچھا پرفارم نہیں کرے گی تو اس کا اثر پی ایس ایل پر بھی پڑے گا، جب ٹیم اچھا کھیلے گی تو پی ایس ایل کا گراف بھی اوپر جائے گا۔ کراچی میں پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل پی ایس ایل ٹیم کراچی کنگز کے پہلے پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں حسن علی نے کہا کہ جب آپ کی قومی ٹیم پرفارم نہیں کرتی تو اس کا اثر فرنچائز لیگ پر آتا ہے۔ تاہم انہوں نے قومی ٹیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ گو کہ پاکستان ٹیم کے...
    لاہور: ایشیا کپ اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیموں کی بھارت روانگی حکومت کی اجازت سے مشروط ہوگی۔ پی ایچ ایف کے سیکریٹری رانا مجاہد کے مطابق ایشیا کپ ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راونڈ ہے لیکن حکومت کی اجازت ضروری ہے، ایشیا ہاکی کپ کی اہمیت سے حکومت پاکستان کو آگاہ کریں گے۔ سیکریٹری رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ جرمنی کے بعد عمان ہاکی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے، ہمارے کھلاڑیوں کو تجربہ ملے گا۔   واضح رہے کہ ہاکی ایشیا کپ ستمبر اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ دسمبر میں بھارت میں ہوگا۔
    کراچی: ریگولیٹری انسپکٹرز کی تربیت کے لیے یورپی سی اے اےکی دو رکنی ٹیم پہلی بار پاکستان پہنچے گی جو پاکستان کی ایوی ایشن کی تاریخ کا اہم سنگ میل ہوگا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی انسپکٹرز کو جدید تربیت فراہم کرنے کے لیے آنے والی ٹیم کے اخراجات بھی یورپی یونین خود ادا کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے پہنچنے والی ٹیم پاکستانی ائرپورٹس پر انسپکٹرز کے لیے یورپی معیار کی تربیت کا اہتمام کرے گی اور ٹیم کی جانب سے ای ڈی ڈی اور ای ٹی ڈی معیار کی تربیت کی تکمیل پر انسپکٹرز کی سرٹیفکیشن بھی کی جائے گی۔ سی اے اے ذرائع نے بتایا کہ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن 30 محکموں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مذاکرات کرے گا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا کہ آئی ایم ایف نے 2 ماہ میں پاکستان میں گورننس میں بہتری اور کرپشن کے خاتمے کیلئے دوسرا مشن بھیجا ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد گورننس، بدعنوانی کے تشخیصی جائزے کی تیاری کیلئے ابتدائی کام مکمل کرے گا، مشن کا مقصد 6 بنیادی ریاستی افعال میں گورننس، بدعنوانی کے خطرات کا ابتدائی جائزہ لینا ہے، مالیاتی شعبے کی نگرانی، مارکیٹ ضوابط، قانون کی حکمرانی اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف...
    اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار یورپی یونین کی ہدایت پر یورپی سول ایوی ایشن ٹیم اگلے ہفتے پاکستان پہنچے گی۔  دو ارکان پر مشتمل یہ خصوصی ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود سول ایوی ایشن کے سیکیورٹی ریگولیٹرز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت اور سرٹیفیکیشن فراہم کرے گی۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق، ٹیم ریگولیٹرز کو یورپی اسٹینڈرڈز کے مطابق ETD (Explosives Trace Detection) اور EDD (Explosive Detection Dogs) پر خصوصی تربیت دے گی تاکہ ہوائی اڈوں کی سیکیورٹی مزید مؤثر اور عالمی معیار کے مطابق بنائی جا سکے۔ یہ اقدام پاکستان کی ایوی ایشن سیکیورٹی کو بین الاقوامی معیار کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب...
    عالمی مالیاتی فنڈ کا نیا مشن پاکستان میں گورننس کو بہتر بنانے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مختلف اہم اداروں کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق یہ دوسرا مشن دو ماہ کے اندر پاکستان پہنچا ہے جس کا بنیادی مقصد ملک کے ادارہ جاتی نظام میں شفافیت لانا اور ریاستی مشینری کی کارکردگی کو مؤثر بنانا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مشن گورننس اور بدعنوانی کے خطرات کا ابتدائی تشخیصی جائزہ تیار کرے گا اور چھ اہم ریاستی شعبوں میں اصلاحات کے امکانات کا تجزیہ کرے گا ان شعبوں میں مالیاتی نگرانی مارکیٹ کے ضوابط قانون کی حکمرانی اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات اور دیگر متعلقہ امور شامل ہیں تاکہ ریاستی سطح...
    اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی تیاری کے لیے آئی ایم ایف ٹیم کل سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد آئندہ ٹیکس، ریونیو اقدامات اور اخراجات پر کنٹرول سے متعلق بات چیت کرے گا جبکہ ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا، بجٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستانی حکام سے مل کر تجاویز تیار کرے گی۔ وزارت خزانہ نے ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں بڑے اضافے کا تخمینہ لگاتے ہوئے نئے مالی سال میں ٹیکس...
    قرضہ فضائی آلودگی کے خاتمے میں پنجاب کلین ایئر پروگرام کے لیے فراہم کیا جائے گا لاہورکے ایک کروڑ 30 لاکھ شہریوں کو فضائی آلودگی سے جڑی بیماریوں میں کمی آئے گی عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں ورلڈ بینک نے کہا کہ قرض پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت فراہم کیا جائے گا۔عالمی بینک کے مطابق رقم پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلیے خرچ ہوگی، قرض سے صوبائی حکومت کے اسموگ مٹیگیشن ایکشن پلان کو تقویت ملے گی۔کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کے مطابق پنجاب کلین ایئر پروگرام اسموگ کم کرنے کے منصوبے کیلئے معاون ہے۔اعلامیہ کے مطابق یہ لاکھوں شہریوں کی صحت اور بہبود کو...
    اسلام آباد: وفاقی وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں تعینات ڈنمارک کے سفیر نے ملاقات کی اور بتایا کہ  ڈینش کمپنی بی آر آئی ایم ایم 100 پاکستانی انجینئرز کو تربیت دے گی۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک سے ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف نے ملاقات کی، جس میں توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور پاکستان میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں ڈینش ٹیکنالوجی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیرعلی پرویز ملک نے ڈینش ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری سے مستفید ہو کر معدنی وسائل کے پروسیسنگ کو بہتر بنانے میں پاکستان کی گہری دلچسپی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ موسمیاتی مالیات کے حوالہ سے معاہدے پراتفاق ہواہے ایگزیکٹوبورڈکی منظوری کی صورت میں پاکستان کو1.3ارب ڈالرکی پہلی قسط ملے گی ۔واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف کی ڈائریکٹرکمیونیکیشن جولی کوزیک نے بتایاکہ پاکستان اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان اموراحسن اندازمیں آگے بڑھ رہے ہیں، 25 ستمبر 2024 کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لئے 37 ماہ کے توسیعی فنڈ سہولت کی منظوری دی تھی جس کے تحت پاکستان کومجموعی طورپر 7 ارب ڈالرکی معاونت فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کیلئے پہلاجائزہ حال ہی میں...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بات چیت کا آغاز عید کے فوراً بعد ہو رہا ہے۔ بجٹ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا ایک تکنیکی مشن متوقع طور پر 4 اپریل کو پاکستان پہنچے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میں بجٹ کے اہداف کا تعین کیا جائے گا اور ریونیو اقدامات سمیت بجٹ کے امور پر اتفاق رائے کے بعد ہی آئی ایم ایف کے بورڈ کا اجلاس ہوگا۔ آئی ایم ایف کے بورڈ کا اجلاس اپریل کے اواخر  یا مئی  کے  آغاز میں ممکن ہے جس میں پاکستان کے لئے قرض کی قسط کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا...
      نوجوان نسل کی محنت، ہنر کی بدولت قرض کی زندگی کو وقار کی زندگی میں بدلنا ہے اللہ سے دعا ہے کہ آئی ایم ایف کا حالیہ پروگرام آخری پروگرام ہو، ، وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگراموں سے معاشی استحکام تو آتا ہے لیکن قومیں ترقی نہیں کرتیں اور الحمداللہ معاشی استحکام آچکا ہے ۔اسلام آباد میں پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ آئی ایم ایف کا حالیہ پروگرام آخری پروگرام ہو، 77 سالوں میں ہمارے قرضوں میں اضافہ ہی ہوا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ آپ لوگوں کو معلوم ہوگا کہ آئی ایم ایف...
    عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کا مرحلہ قریب آ گیا ہے، وزارت مذہبی امور نے مبارک سفر کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق، سعودی عرب کے لیے حج پروازوں کا آغاز تقریباً 35 دن بعد کیا جائے گا اور یکم مئی سے یہ مرحلہ شروع ہو گا جبکہ حج پروازوں کا مکمل شیڈول 10 اپریل تک جاری کیے جانے کی توقع ہے۔پہلی حج پرواز یکم مئی کو روانہ ہو گی. سال رواں میں ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔پی آئی اے اور ایک سعودی ایئر لائن سمیت پانچ ایئر لائنز حج آپریشن میں حصہ لیں گی. سرکاری اسکیم کے تحت تقریباً 89 ہزار پاکستانی عازمین حج...
    کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے ایمپریس مارکیٹ سے مزار قائد تک ریلی نکالی گئی۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 23 مارچ کے حوالے سے ریلی کا اہتمام کیا گیا، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ، آفتاب جہانگیر سمیت بڑی تعداد میں کارکنان ایمپریس مارکیٹ پر جمع ہو کر ریلی کی صورت میں مزار قائد جانے کیلئے نکلے۔ پی ٹی آئی رہنما آفتاب جہانگیر کا بتانا تھا کہ پریس کلب سے مزار قائد جانا چاہتے تھے تاہم پریس کلب کے راستے پولیس نے بند کردیے۔ آفتاب جہانگیر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔ریلی کے شرکاء کوریڈور تھری سے ہوتے ہوئے پیپلز چورنگی تک...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی کی قلت ایک سنگین مسئلہ، جس کے حل کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔روز نامہ امت کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ارتھ آور اور عالمی یومِ آب پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ توانائی کے تحفظ اور ماحولیاتی استحکام کے عزم کی تجدید کرتا ہے، ایندھن کی بڑھتی قیمتوں، توانائی کے شعبے کے مسائل سے پاکستان کی معیشت اور ماحول کو شدید خطرات ہیں۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے محفوظ مستقبل کے لئے بجلی، ایندھن کی بچت اور قابل تجدید توانائی کا فروغ ضروری ہے، بجلی بچانے، توانائی، ایندھن بچانے والے...
    نیوزی لینڈ کیخلاف دھواں دار ریکارڈ سینچری اننگز کھیلنے والے نوجوان اوپنر حسن نواز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔ پی ایس ایل ڈرافٹس میں نوجوان اوپنر کو پاکستان سپر لیگ کی سابق چیمپئین ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلئیرز ڈرافٹس میں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔ فرنچائز نے نوجوان اوپنر کو ایمرجنگ کیٹیگری میں منتخب کیا تھا، جو 2025 کے ایڈیشن میں گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کریں گے۔ اس سے قبل حسن نواز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2023 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی تاہم انہیں محض 3 میچز مل سکے تھے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے میں ناکام...
    اسلام آباد (خبر نگار+نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں‘ جلد خوشخبری ملے گی۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے وزیرخزانہ نے کہا پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ لاہور میں دھند سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بتایا کہ دو ہفتوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے فنانسنگ پر آئی ایم ایف سے مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ سیلابی نقصانات کے بحالی منصوبوں کیلئے 10ارب ڈالرکی امداد کا وعدہ ہوا، ہم قابل عمل منصوبے تیار نہیں کرسکے اور امداد استعمال نہیں کرسکے۔ کلائمنٹ فنانسنگ کیلئے ہمیں قابل عمل منصوبوں کو سامنے لانا ہوگا۔...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کر دی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کرنے کا مقصد عدلیہ کے احتساب اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے حائل رکاوٹیں دور کرنے کے عزم کی توثیق ہے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی بدعنوانی سے پاک ماحول کو فروغ دینے اور انصاف کے اصولوں کی پاسداری کیلئے پرعزم ہیں۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ تقریباً پانچ ماہ میں 7633 نئے مقدمات دائر ہوئے، 11779 مقدمات پر فیصلے ہوئے۔ نئے ججوں کی سپریم کورٹ میں تعیناتی سے مقدمات کے فیصلوں میں مزید تیزی آئے گی۔ اس میں کہا گیا کہ بطور چیف جسٹس...