2025-05-06@18:49:11 GMT
تلاش کی گنتی: 11430

«قائم مقام افغان وزیر خارجہ»:

(نئی خبر)
    کراچی: کورنگی نمبر 5 بس اسٹاپ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں زیر تعمیر پل کے قریب کرین نے ایک شخص کو کچل ڈالا۔ عینی شاہدین کے مطابق متوفی نشے کی حالت میں سڑک پر بیٹھا ہوا تھا جب کرین کی زد میں آیا۔ جائے وقوعہ پر پل کی تعمیر کا کام جاری تھا اور کرین کی مدد سے ہیوی مشینری کو اٹھایا جارہا تھا کہ اسی دوران یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے فوراً بعد لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
    بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹر (جعلی مقابلوں) میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بنا لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات سے پتا چلا ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس اور فوج نے درجنوں پاکستانی جو جبراً اور غیر قانونی طور پر بھارتی ایجنسیوں کی حراست میں ہیں، کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں باہر نکال کر فیک انکاؤنٹر ز میں مارنے کا شرمناک منصوبہ بنا لیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مختلف جیلوں اور ایجنسیوں میں رکھے جانے والے افراد  کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ مذموم منصوبے کے مطابق  فیک انکاؤنٹر کے فوری...
    پاکستان نے آج کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ تجربہ مشق "انڈس” کے حصے کے طور پر کیا گیا جس کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں، بشمول جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت کو جانچنا تھا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق تربیتی تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن اور آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ...
    قومی احتساب بیورو اسلام آباد کے افسر کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنادیا۔ یہ بھی پڑھیں: نیب کے اعلیٰ افسر کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد نیب ذرائع کے مطابق نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد کے ایک پوش سیکٹر میں رہائش پذیر تھے اور ان پر گھر کے باہر نامعلوم افراد نے تشدد کیا۔ نیب افسر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی۔ پولیس تشدد کی وجوہات معلوم کررہی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسلام آباد پولیس نیب...
    یاد رہے کہ اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ میں ہر قسم کی امداد کی فراہمی پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔ دو روز قبل غزہ کے لیے امدادی سامان اور رضا کاروں کو لے جانے والے بحری جہاز پر بین الاقوامی بحری راستے میں بھی بمباری کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں غذائی قلت کے باعث ایک اور بچی چل بسی، فاقہ کشی سے شہید ہونے والے افراد کی تعداد 57 ہوگئی۔ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے امداد لے جانے پر پابندی کے باعث 9 ہزار سے زائد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ امدادی سامان کے سینکڑوں ٹرک بارڈر پر غزہ میں داخلے کے منتظر ہیں، تاہم صیہونی حکومت کی جانب سے انہیں داخلے کی اجازت...
    گزشتہ سالوں میں ان شاعرات نے مشاعروں کے ا سٹیج  سے جس پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا، اسے دیکھ کر کچھ ترقی پسندوں نے ان پر مخرب اخلاق ہونے کی تہمت لگائی تھی اور کچھ ’’بنیاد پرستوں‘‘ نے کہا تھا کہ اگر شاعرات یہی ہوتی ہیں اور مشاعرے میں شعر سنانے کے انداز و ادا یہی ہوتے ہیں تو ہم آیندہ مجرا نہیں سنیں گے۔ بات ادھر ہی ختم نہیں ہوتی ہے بلکہ مزید فرماتے ہیں ’’ دروغ بر گردن راوی‘‘ کچھ مقامی شاعرات نے مشاعروں کے منتظمین سے کہہ دیا تھا کہ وہ آیندہ کسی ایسے مشاعرے میں شرکت نہیں کریں گی جس میں بھارت سے آئی ہوئی شاعرات کو مدعو کیا گیا ہو۔ مقامی شاعرات نے اپنے اس...
    صدر مملکت نے ٹیکس قوانین میں ترمیم کا آرڈیننس 2025 جاری کردیا، جس کے بعد ایف بی آر کے اختیارات میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے ٹیکس اہداف کا حصول یقینی بنانے اور ٹیکس چوری روکنے کیلئے ایف بی آر کے اختیارات میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے جبکہ جعلی اور بغیر ٹیکس اسٹمپ و بغیر بار کوڈ اشیاء سپلائی اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کیلئے کسی بھی وفاقی و صوبائی افسر کو بھی  ان لینڈ ریونیو افسر کی پاورزدینے کا اختیار بھی دیدیا گیا ہے۔ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے حکومت نے جعلی اور نام ڈیوٹی پیڈ سگریٹ سمیت دیگر اشیاء پکڑنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کیلئے ایف بی...
    صاف پانی زندگی کے لیے بے حد ضروری ہے کیونکہ یہ نہ صرف ہماری جسمانی صحت کے لیے اہم ہے بلکہ معاشرتی ترقی کے لیے بھی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ انسانی جسم کا بڑا حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور صاف پانی کے بغیر صحت مند زندگی ممکن نہیں۔ پینے، کھانے پکانے، زراعت اور صفائی ستھرائی کے تمام کاموں کے لیے صاف پانی ناگزیر ہے۔ آلودہ پانی سے کئی بیماریاں اور دیگر انفیکشنز پیدا ہوتے ہیں جو انسانی جان کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔  بالخصوص سندھ کے ساحلی علاقے ، حالیہ برسوں میں ماحولیاتی تبدیلیوں، حکومتی غفلت اور قدرتی وسائل کے بے تحاشا ضیاع کی وجہ سے شدید مسائل کا شکار ہوچکے ہیں۔ ان مسائل میں سب سے...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر امریکی نائب صدر کے بیان کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت امریکی سفیر سے اس کی وضاحت طلب کرے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال میں مسئلہ فلسطین اور اہل غزہ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر امریکی نائب صدر کے بیان کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت امریکی سفیر سے اس کی وضاحت طلب کرے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب...
    مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور جمعیت اہل حدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر ساجد میر کی نماز جنازہ اقبال کالج گراؤنڈ میں شیخ الحدیث حافظ مسعود عالم امامت میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف ، احسن اقبال، مولانا اسعد محمود، علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، عبدالغفور حیدری اور مولانا احمد لدھیانوی نے شرکت کی۔ دوسری جانب مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی شوری نے مولانا ابو محمد تراب کو قائمقام امیر مقرر کردیا۔ اعلامیے کے مطابق ابو تراب کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور انہیں باہمی مشاورت سے امیر مقرر...
    کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر امریکی نائب صدر کے بیان کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت امریکی سفیر سے اس کی وضاحت طلب کرے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق کرچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر امریکی نائب صدر کے بیان کی شدید مذمت کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی سفیر کو طلب کرے اور پوچھے کہ ان کے نائب صدر نے بغیر تحقیقات کے یہ بیان کیسے دیا؟۔ حافظ نعیم نے کہا کہ بھارت پہلگام واقعے پر...
    صوبائی محکمہ داخلہ نے مزید بتایا کہ ستمبر 2023 سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 5 لاکھ 30 ہزار 286 افغان باشندوں کو خیبر پختونخوا سے ان کے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے جن میں سے 19,228 افراد کو طورخم کے ذریعے بھیجا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق گزشتہ روز 1,296 غیر قانونی افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیجا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر افراد کو طورخم بارڈر کے ذریعے جبکہ 33 افغان باشندوں کو انگور اڈہ بارڈر کے راستے افغانستان روانہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق اب تک 32,503 افغان...
    پشاور ہائیکورٹ نے حیات آباد سے لاپتا 5 افراد کے کیس میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں پشاور ہائیکورٹ: صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کی حفاظتی ضمانت منظور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو 5 مئی کو سماعت کرےگا۔ بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ ایس ایم عتیق شاہ، جسٹس سید ارشد علی،جسٹس صاحبزادہ اسداللہ، جسٹس محمد نعیم انور اور جسٹس وقار احمد شامل ہیں۔ دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا 3 صفحات پر مشتمل حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔ حکمنامے میں چیف جسٹس سے اس اہم کیس پر فل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا، جبکہ عدالت نے کیس میں پولیس...
    امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا (وی او اے) کی نشریات اگلے ہفتے سے بحال ہونے کا امکان ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی عدالت کے فیصلے کے بعد امکان ہے کہ وائس آف امریکا کی نشریات اگلے ہفتے سے بحال ہو جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں ڈونلڈ ٹرمپ نے وائس آف امریکا (VOA) کے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی پر کیوں بھیجا؟ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے وائس آف امریکا کی نشریات معطل کردی تھیں، جس کے بعد کنٹریکٹ ملازمین کو فوری فارغ کردیا گیا تھا، جبکہ مستقل ملازمین کو چھٹی پر بھیج دیا گیا تھا۔ وائس آف امریکا نے امریکی صدر کے حکم پر نشریات بند کردی تھیں، تاہم اس فیصلے...
    بھارتی اداکارہ چھایا قدم کے خلاف جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ چھایا قدم کی جانب سے جنگلی اور معدومی کے خطرے سے دوچار جانوروں کا گوشت کھانے کے اعتراف کے بعد محکمہ جنگلات نے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے مانیٹر لیزارڈ (گو) اور سیہہ (خارپشت) کا گوشت کھایا ہے، جو کہ قانونی طور پر محفوظ جانوروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اداکارہ کے اس انکشاف کے بعد ممبئی میں جانوروں اور درختوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم "پلانٹ اینڈ اینیمل ویلفیئر سوسائٹی” نے ان کے خلاف باقاعدہ پولیس می...
    پشاور: خیبر پختونخوا سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق گزشتہ روز 1,296 غیر قانونی افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیجا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر افراد کو طورخم بارڈر کے ذریعے جبکہ 33 افغان باشندوں کو انگور اڈہ بارڈر کے راستے افغانستان روانہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق اب تک 32,503 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ نے مزید بتایا کہ ستمبر 2023 سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 5 لاکھ 30 ہزار 286 افغان باشندوں کو خیبر پختونخوا سے ان کے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے...
    جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز جوہانسبرگ(آئی پی ایس )جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا۔کگیسو ربادا کا کہنا ہیکہ مداحوں کو مایوسی ہوئی جس پرشرمندگی ہے، اس وقت عارضی پابندی کا شکار ہوں، جلد ہی کھیل میں واپس آں گا۔ اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ربادا کی شرکت خطرے میں ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرواہگہ بارڈر پر پرچم کشائی، پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے ٹیکنالوجی کا بہترین انداز میں استعمال کرتے ہوئے پابندی کے باوجود بھارتی سکرینوں پر پاکستان کا قومی نغمہ چلا دیا۔ بھارتی حکومت کی جانب سے اپنے ملک میں پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو تیزی سے بلاک کیا جا رہا ہے جس کا توڑ پاکستان نے انتہائی دلچسپ انداز میں نکال کر بھارتی حکام کو چکرا کر رکھ دیا۔ پاکستان کی جانب سے یوٹیوب اشتہارات کا سہارا لے کر بھارت میں قومی نغمہ چلایا گیا ہے جس نے بھارتی حکام کو حیرت میں مبتلا کردیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق آج بھارت کو اسی کی زبان  میں جواب دیا گیا۔ ہم نے ٹیکنالوجی کا سمارٹ انداز میں استعمال کیا اور...
    گردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر کلونت سنگھ نے دہشت گردی کے خلاف بھارتی ایجنسیز کی کارروائیوں پر تعجب اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس کسی شخص نے بھی بندوق اٹھائی وہ غلط ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام حملے کی مذمت کرتے ہوئے وادی کشمیر کے معروف سکھ لیڈر ماسٹر کلونت سنگھ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران "بے گناہ لوگوں کے رہائشی مکانات تباہ" کرنے کے عمل کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ کلونت سنگھ نے ان باتوں کا اظہار پہلگام حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں مقامی افراد کے مکانات کو بارودی مواد سے اڑانے کے پس منظر میں کہی۔ یاد رہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارت کی سکیورٹی ایجنسیز نے کئی...
    کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) اور کراچی پریس کلب نے پیکا ایکٹ کی فوری واپسی کا مطالبہ کردیا۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر اعجاز احمد نے ہر سال کی طرح 3مئی کو ’’عالمی یوم آزادی صحافت‘‘ کی اہمیت  اجاگر کرتے ہوئے غزہ میں نامساعد حالات میں کام کرنے والے صحافیوں کو خراج تحسین اور آزادی اظہار رائے کی جدوجہد میں پاکستان اور غزہ سمیت پوری دنیا میں اپنی جان سے گزرجانے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ تمام تر نامساعد حالات کے باوجود آزادی صحافت کی جدوجہد جاری رہے گی۔ پریس کلب کے سیکریٹری سہیل افضل نے کہا کہ صحافیوں کو کبھی آئین میں دی گئی آزادی نہیں...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ائیرپورٹ پرک ارروائیوں کے دوران مبینہ طور پر جعلی اسٹیمپ اور جعلی پروٹیکٹر اسٹیکرز پر سفر کرنے والے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل پر تعینات امیگریشن عملے نےکارروائیوں کے دوران جعلی اسٹیمپ اور جعلی پروٹیکٹر اسٹیکرز پر سفر کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور ملزمان کی شناخت لیورخان اور نعمان کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی کارروائی میں متحدہ عرب امارات جانے والے مسافر لیورخان کو مشتبہ قرار دے کر آف لوڈ کیا گیا، مسافر نے پاکستانی پاسپورٹ پر ورک ویزہ حاصل کر رکھا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ امیگریشن کلیئرنس کےدوران مسافر کو...
    بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان نے میرے باورچی دلیپ کے ساتھ اشتہار کرتے ہوئے دلچسپ بات کہی تھی۔ فرح خان نے اپنے نئے ویلاگ میں اُس واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میرے خانسامے  دلیپ نے حال ہی میں مشہور ای کامرس برانڈ کے لیے ایک اشتہار میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا۔ فرح خان نے مزید بتایا کہ جب میں نے اس اشتہار کے بارے میں شاہ رخ سے بات کی تو اس نے ہنستے ہوئے کہا کہ دیکھ میرا کیا وقت چل رہا ہے، تیرے کُک کے ساتھ ایڈ کر رہا ہوں۔ جس پر فرح خان نے بھی مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ تو میرے وقت کا سوچ، میں تجھے چھوڑ کر اپنے کک...
    جنوبی افریقی فاسٹ بولر کیگیسو رباڈا نے منشیات کے استعمال کا ٹیسٹ مثبت آنے اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے وقتی معطلی کا اعتراف کرلیا۔ گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرنے والے  فاسٹ بولر  معطلی کے بعد تین اپریل کو آئی پی ایل کے دوران ہی واپس جنوبی افریقا چلے گئے تھے۔ ان کی روانگی پر ان کی فرنچائز کا کہنا تھا کہ وہ کسی ذاتی وجوہات کی بنا پر واپس وطن گئے ہیں اور ان کی بھارت واپسی کے متعلق کوئی بات حتمی نہیں ہے۔ جنوبی افریقی کرکٹرز ایسوسی ایشن (SACA) کے ذریعے جاری کیے گئے ایک بیان میں کیگیسو رباڈا نے اپنے عمل کے لیے معافی مانگی اور کھیل کا دوبارہ حصہ بننے کے عزم کا اظہار...
     سٹی42:  سنگین مقدمات میں گرفتار 10 قیدیوں کو کوئٹہ منتقل کئے جانے کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے قیدیوں کی گاڑی پر حملہ کر دیا، انہوں نے تمام  10 قیدیوں کے ساتھ  5 پولیس اہلکاروں کو بھی اغوا کر لیا۔  پولیس ذرائع  کا کہنا ہےکہ لسبیلہ کے 5 پولیس اہلکاروں کو منگوچھر  کے علاقے مین سڑک سے  اغوا کرلیا گیا  ہے۔ مسلح افراد کوئٹہ منتقل کیے جانے والے10 قیدیوں کو بھی  لے گئے ہیں۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لسبیلہ سے حب پولیس کی قیدی وین میں 10 قیدیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا۔ قیدی وین منگوچر کے علاقہ...
    اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے بھارت کا جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب کرنے کے لیے عالمی اور مقامی صحافیوں کو لائن آف کنٹرول کا خصوصی دورہ کروایا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  وزارتِ اطلاعات و نشریات نے آج اور کل کے روز ملکی و غیر ملکی میڈیا کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرانے کا اعلان کیا۔ ترجمان وزارتِ اطلاعات کے مطابق صحافیوں کے اس خصوصی دورے کا مقصد بھارت کے من گھڑت اور جھوٹے پراپیگنڈے کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت ایک عرصے سے پاکستان کے خلاف خیالی اور فرضی دہشت گرد کیمپس کا واویلا کرتا رہا ہے تاہم اب ان تمام الزامات کی حقیقت زمینی سطح پر سامنے...
    پہلگام واقعے میں ہمارے ہاتھ صاف ہیں، بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے میں ہمارے ہاتھ صاف ہیں اس لیے غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا، جارحیت کا مظاہرہ بھارت کر رہا ہے، بھارت کو اپنے اقدامات واپس لینے ہوں گے۔ پاکستان نے کبھی حملہ کرنے میں پہل نہیں کی، بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پہلگام واقعے میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں اور اسی لیے پاکستان نے...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء)بھارت نے پہلگام حملے کے بعد پاکستان سے براہ راست یا بالواسطہ مال کی درآمدات پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور پاکستانی جہازوں کو بھارتی بندرگاہوں تک رسائی دینے سے بھی منع کر دیا ہے۔ بھارت کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، فورن ٹریڈ پالیسی (FTP) میں ایک نیا ضابطہ شامل کیا گیا ہے جس میں پاکستان سے آنے والے یا پاکستان سے برآمد ہونے والے تمام سامان کی درآمدات یا ٹرانزٹ پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔بھارت اس اقدام کو قومی سلامتی اور عوامی پالیسی کا نام دیا ہے، جس کے تحت پاکستان سے کسی بھی قسم کی...
    کراچی: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی اپنا بیانیہ بھی بھول چکی ہےجو 26 نومبر کے بعد پی ٹی آئی کوئی جلسہ نہیں کرسکی اور نہ کوئی جدوجہد نظر آرہی ہے۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ شیر افضل مروت نےکہا کہ تحریک انصاف اپنا بیانیہ بھی بھول چکی ہے، 9 مئی پھر سے آرہی ہے تحریک انصاف بتائے کیا تیاری کی ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کے بعد پی ٹی آئی کوئی جلسہ نہیں کرسکی اور نہ کوئی جدوجہد نظر آ رہی ہے، ملک میں انقلاب کی باتیں کرنے والے امریکا اور...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جمعیت اہل حدیث کے امیر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہی- وزیراعلی مریم نواز شریف نے سوگواران سے ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیاہی-
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مرکزی جمیعت اہل حدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر کی وفات پر اظہار افسوس کر تے ہوئے کہا ہے کہ پروفیسر ساجد میر کی وفات عالم اسلام کا ناقابل تلافی نقصان ہے،پروفیسر ساجد میر اعتدال پسند رہنما ، روشن فکر قائد اور اتحاد واتفاق کے داعی تھے ، انہوں نے ہمیشہ وطن عزیز میں شعائر اسلام کے حوالے سے ہر تحریک میں اہم کردار ادا کیا ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ اور باہر ہر موقع پر ان کے علم اور تجربے سے فائدہ اٹھایا ،پروفیسر مرحوم مہربان ،بزرگ اور شفیق انسان تھے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا...
    جماعت اسلامی نے تنخواہ داروں پر انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ادارہ نور حق کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں تنخواہ داروں سے 391 ارب روپے ٹیکس لیا جاچکا جبکہ 500 ارب کا ہدف ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ چاروں صوبوں کے بڑے بڑے جاگیرداروں نے چار پانچ ارب روپے سےزیادہ ٹیکس نہیں دیا ہے، بجلی کی قیمت جتنی کم کی گئی ہے اتنی ہی بہت آسانی سے مزید کم ہونے کی گنجائش موجود ہے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ بجلی گیس اور پیٹرول سستا کیے بغیر صنعتیں نہیں چل سکتیں۔
    کراچی (نیوز ڈیسک) رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت نے فیصل واوڈا کو مونچھیں رکھنے کا مشورہ دے دیا اور کہا بانی پی ٹی آئی مجھے پارٹی چھوڑنے کا خود کہتے تو چھوڑ دیتا۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت نےنجی ٹی وی کے پروگرام ‘ہر لمحہ پرجوش’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں میری فیورٹ ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ ہے۔ شیر افضل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر میں سیاست میں آیا، بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے مجھے شہرت ملی ہے، بانی پی ٹی آئی اور میرے درمیان معاملات خراب نہیں ہیں، مجھےپتا ہےکس طرح بانی پی ٹی آئی کےکانوں میں باتیں ڈالی...
    مسافروں کو آف لوڈ کرکے قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جعلی اسٹیمپ اور جعلی پروٹیکٹر اسٹیکرز پر سفر کرنے والے 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار مسافروں کی شناخت لیور خان اور نعمان کے ناموں سے ہوئی، پہلی کارروائی میں یو اے ای جانے والے مسافر لیور خان کو مشتبہ قرار دے کر آف لوڈ کیا گیا۔ مسافر نے پاکستانی پاسپورٹ پر ورک ویزہ حاصل کر رکھا تھا، امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر کے پاسپورٹ پر آمد کی جعلی اسٹیمپس پائی گئیں، مسافر انگور اڈہ بارڈر کے ذریعے غیر قانونی آمدورفت...
    علی ساہی :سوشل میڈیا استعمال کرنیوالے پولیس افسران واہلکارہوجائیں ہوشیار،اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاونٹ پر باوردی تصاویر لگانے پر پابندی، باوردی تصویر لگانے پر اب مقدمات درج ہوں گے،آئی جی پنجاب نے سوشل میڈیا کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کردی۔  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسا مواد جو محکمہ کے متعلق ہو، اور پرائیویٹ اکاؤنٹ پر شئیر کریں گے تو افسران واہلکاروں کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ نئی پالیسی کے مطابق پولیس افسر واہلکار کوئی بھی محکمانہ پیپر ذاتی اکاونٹس پر شئیر نہیں کریں گے۔ افسران و اہلکار سرکاری سوشل میڈیا پر آگاہی و عوامی سروس کے متعلقہ پوسٹس اپلوڈ کرسکیں گے۔ کوئی بھی افسر و اہلکار اپنے پرائیویٹ اکاؤنٹ پر پولیس یونیفارم میں تصاویر اپلوڈ...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔(جاری ہے) جاری تعزیتی پیغام میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ سینیٹر ساجد میر اسلام کے بڑے داعی ، انتہائی ملنسار ، شفیق اور دلجوئی کرنے والے انسان تھے ، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سینیٹر ساجد میر کا انتقال امت مسلمہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔
    افسران و اہلکار سرکاری سوشل میڈیا پر آگاہی و عوامی سروس کے متعلقہ پوسٹس اپلوڈ کرسکیں گے۔ کوئی بھی افسر و اہلکار اپنے پرائیویٹ اکاؤنٹ پر پولیس یونیفارم میں تصاویر اپلوڈ نہیں کرے گا۔ پولیس ملازمین کسی بھی حساس ادارے، مذہبی اور سیاسی حوالے سے تفصیلات سوشل میڈیا پر شئیر نہیں کریں گے۔ کوئی بھی پوسٹ آئی جی یا اعلی رینک کے افسر کی اجازت کے بغیر اپلوڈ نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا استعمال کرنیوالے پولیس افسران و اہلکاروں کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی۔ اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاونٹ پر باوردی تصاویر لگانے پر پابندی عائدکر دی گئی۔ باوردی تصویر لگانے پر اب افسران و ملازمین کیخلاف مقدمات درج ہوں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سوشل...
    پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دے دی۔ رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں ہونے والے پاک بھارت باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو شکست دے دی، شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا کوچوتھے راؤنڈ میں زیر کرکے فتح اپنے نام کر لی۔ تیسرے راؤنڈ میں ہی بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا لڑکھڑا گئے تھے، چوتھے راؤنڈ میں ریفری نے بھارتی باکسر کی کی خراب حالت دیکھ کر مزید کھیل کو روک کر پاکستانی باکسر کو ٹیکنیکل ناک اؤٹ کی بنیاد پر فاتح قرار دے دیا۔ مڈل ویٹ کیٹیگری میں شہیر آفریدی کی یہ 18 ویں فائٹ تھی، اس کامیابی کے بعد سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے کمانڈو شہیر آفریدی...
    ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کے مشیر اور سابق ریٹائرڈ فوجی جنرل فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت اگر پاکستان پر حملہ کرے تو بنگلہ دیش کو فوری طور پر انڈیا کی سات شمال مشرقی ریاستوں پر قبضہ کرلینا چاہیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق فوجی افسر اے ایل ایم فضل الرحمٰن نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بنگالی زبان میں بھارت کی سات شمال مشرقی ریاستوں پر حملے کی تجویز دی۔ سابق بنگالی فوجی افسر کا کہنا تھا کہ بھارت کی سات ہی شمال مشرقی ریاستیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اور اس ضمن میں بنگلہ دیش کو ابھی سے ہی چین کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے۔ سابق آرمی افسر نے کہا...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔(جاری ہے) گورنر سندھ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سینیٹر ساجد میر اسلام کے بڑے داعی ، انتہائی ملنسار ، شفیق اور دلجوئی کرنے والے تھے ، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سینیٹر ساجد میر کا انتقال امت مسلمہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے ۔
    سندھ کے ضلع کشمور میں ملزمان 8 سالہ بچے کو گھر سے اغوا کر کے لے گئے۔پولیس کے مطابق کشمور میں گزشتہ رات ذوالفقار شاہ محلہ میں 12 سے زائد ڈاکوؤں نے ایک گھر پر دھاوا بولا اور 8 سالہ احد چھجن کو اغوا کر لیا۔پولیس کے مطابق مزاحمت کرنے پر ملزمان نے اہل خانہ پر تشدد کر کے تین افراد کو زخمی بھی کیا۔ بچوں کے اغوا کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ، پولیس ناکامکراچی شہر میں بچوں کے اغوا کے واقعات میں تشویشناک... پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مقامی پولیس کے مطابق بچے کی بازیابی کے لیے علاقے کی ناکا بندی کر کے تلاش شروع کردی گئی ہے۔
    پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر یہ واقعہ پیش آیا۔  عمران خان کو الٹے سیدھے مشورے کون کون دیتا تھا؟ فیاض چوہان نے نام بتادیےپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) چھوڑنے والے فیاض الحسن چوہان نے عمران خان کو غلط مشورے دینے والوں کے نام بتادیے۔ فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی کارکنوں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اندر جرات پیدا کریں اگر یہ حرکت کی ہے تو مان لیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے فیاض الحسن چوہان کو جواب دیتے ہوئے...
    پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ پولیس کے کمانڈو شہیرآفریدی نے بھارتی باکسرترجوت سنگھ باوا کو دھول چٹا دی، بھارتی باکسر چوتھے راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہوگیا۔ شہیرآفریدی نے حریف باکسر پر مکوں کی بارش کی، بھارتی باکسر شہیر آفریدی کے مکے سہہ نہ سکا اور رِنگ میں ڈھیر ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو پہلے راؤنڈ میں شکست دیدی مڈل ویٹ کیٹیگری میں شہیر آفریدی کی یہ 18 ویں فائٹ تھی، اس کامیابی کے بعد سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے کمانڈو شہیر آفریدی دنیا کے 50 بہترین باکسر میں شامل ہوگئے۔ شہیر آفریدی نے اب تک 18 حریفوں کا سامنا کیا ہے، 16...
    کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جعلی اسٹیمپ اور جعلی پروٹیکٹر اسٹیکرز پر سفر کرنے والے 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار مسافروں کی شناخت لیور خان اور نعمان کے ناموں سے ہوئی، پہلی کارروائی میں یو اے ای جانے والے مسافر لیور خان کو مشتبہ قرار دے کر آف لوڈ کیا گیا۔ مسافر نے پاکستانی پاسپورٹ پر ورک ویزہ حاصل کر رکھا تھا، امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر کے پاسپورٹ پر آمد کی جعلی اسٹیمپس پائی گئیں، مسافر انگور اڈہ بارڈر کے ذریعے غیر قانونی آمدورفت کرتا رہا ہے۔ ایک اور کارروائی میں ازبکستان جانے والے نعمان نامی مسافر کو جعلی پروٹیکٹر اسٹیکرز پر...
    راؤ دلشاد: حکومت پنجاب نےکابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آڈرکومزید بااختیار کردیا،کابینہ کمیٹی لاء اینڈ آرڈر کے اختیارات میں اضافےکیساتھ توسیع بھی کردی گئی۔   تفصیلات کے مطابق کابینہ کمیٹی لا اینڈ آرڈر اب جیل ٹرائل کے امور پر بھی فیصلہ کرسکے گی،کابینہ کمیٹی لا اینڈ آرڈرکو اب پراسیکیویشن سےمتعلق بھی اختیارات مل گئے،کیبنٹ کمیٹی لا اینڈ آرڈر میں اب وزیر قانون کو بھی شامل کرلیا گیا،پنجاب کابینہ کی قانون و انصاف کی سٹینڈنگ کمیٹی کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق قانون و انصاف کمیٹی کے چیئرمین مقرر کئے گئے،کابینہ کمیٹی میں مجتبیٰ شجاع الرحمان ،...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے امیر جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے ۔ انہوں نے مرحوم ساجد میر کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ۔(جاری ہے) انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ساجد میر پاکستان کی اہل بصیرت سیاسی شخصیت اور دینی اسکالر تھے جنکی رحلت سے پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ایک ایسا خلا پیدا ہوگیا جو شاہد ہی کبھی پر ہو سکے، ساجد میر نے ہمیشہ انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف آواز اٹھائی، جو انکی سیاست و دین کی خدمات کا سنہری باب...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے جاپان کے نیپون گروپ کے سی ای او میچیٹیک یاماموٹو نے پیسک ہاوس میں ملاقات کی جس میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر جاپان کے نیپون گروپ کے سی ای او نے بتایا کہ ہمارانیپون گروپ پنجاب میں پہلے مرحلے میں لیتھیئم بیٹریوں کا اسمبلنگ پلانٹ اور دوسرے مرحلے میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گا جس کیلئے نیپون گروپ کو 2ایکڑ اراضی درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں لیتھیئم بیٹریاں تیار کرکے مقامی مارکیٹ کو فراہم کرنے کے ساتھ دیگر ممالک کو برآمد بھی کریں گے۔صوبائی وزیرنے جاپان کے نیپون گروپ...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے اسپتالوں اور مساجد سمیت ہر جگہ بمباری کی ہے۔اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ غزہ میں ڈیڑھ سال میں صحافیوں کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، غزہ میں اب تک 211 صحافی شہید ہوچکے ہیں۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ صورتحال کو دنیا کے سامنے لانے کےلیے صحافیوں کا کردار قابل تحسین ہے۔ غزہ میں امداد پہچانے والے فریڈم فلوٹیلا کی کشتی پر اسرائیلی ڈرون حملہ غزہ کی ناکہ بندی توڑ کر تین ماہ سے امداد پہنچانے کی کوشش کرنے والے فریڈم فلوٹیلا کے کارکنان کی کشتی پر اسرائیل نے...
    — فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بےگھر افراد کو ’اپنی زمین، اپنا گھر‘ منصوبے کے تحت 2 ہزار پلاٹس بالکل مفت دینے کا اعلان کردیا۔مریم نواز نے ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام کی کامیابی کے بعد ’اپنی زمین، اپنا گھر‘ کے ای پورٹل کا افتتاح کردیا۔انہوں نے اس منصوبے کی لانچنگ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے 19 اضلاع کی 23 ہاؤسنگ اسکیموں میں بےگھر افراد کو 2 ہزار پلاٹ دیے جائیں گے۔ ایک سال کے اندر ایک لاکھ گھر تعمیر کرنے کا ٹارگٹ پورا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسکیم کی کامیابی کا بتاتی ہوں تو نواز شریف کو سب سے زیادہ خوشی ہوتی ہے، اسکیم کے لیے اقساط بہت آسان رکھی...
    امریکی چیمبر آف کامرس کا  وائٹ ہاؤس کو خط،   ٹیرف میں فوری کمی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن :سی این بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی چیمبر آف کامرس نے ٹرمپ انتظامیہ کو ایک خط ارسال کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وہ  فوری طور پر ٹیرف کی کمی کے میکانزم پر عمل درآمد کرے تاکہ امریکی معیشت کو  کساد بازاری اور چھوٹے کاروباری اداروں کو ناقابل تلافی نقصان سے بچایا جا سکے۔امریکی  چیمبر آف کامرس امریکہ بھر میں 3 ملین سے زائد کاروباری اداروں اور تنظیموں کی نمائندگی کرتی ہے ، جو اسے دنیا کی سب سے بڑی اور بااثر کاروباری تنظیموں میں سے ایک بناتی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مئی 2025ء) پولیس حکام نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ بھارت کی مغربی ساحلی ریاست گوا کے ایک ہندو مندر میں منعقدہ سالانہ ’شری لارائی یاترا‘ تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ گوا اور اس کے پڑوسی ریاستوں مہاراشٹر اور کرناٹک سے لاکھوں عقیدت مند شری لارائی دیوی مندر میں منعقدہ اس سالانہ ہندو تہوار میں شریک ہوئے تھے۔ گوا کے ریاستی دارالحکومت پنجم میں پولیس افسر وی ایس چڈونکر نے بتایا، ''عقیدت مند ایک مذہبی رسم دیکھ رہے تھے کہ رسومات کے دوران پیدا ہونے والی افراتفری نے بھگدڑ کو جنم دیا۔‘‘ گوا کی بھگدڑ کے...
    چوہدری شافع حسین--فائل فوٹو وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت اور سازگار ماحول موجود ہے۔ صوبائی وزیر شافع حسین سے جاپان کے سرمایہ کار گروپ کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو کی گئی۔جاپانی سرمایہ کار گروپ نے پنجاب میں پہلے مرحلے میں لیتھیئم بیٹریز کا اسمبلنگ پلانٹ اور دوسرے مرحلے میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا اعلان کیا۔ علماء نفرت آمیز و اشتعال انگیز مواد پر نظر رکھیں: شافع حسینچوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ علما بورڈ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے نفرت آمیز اور اشتعال انگیز مواد پر بھی نظر رکھے۔...
    بھارتی ساحلی ریاست گوا میں ایک ہندو مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد اس وقت کچلے گئے جب ہزاروں افراد آگ پر چلنے کی ایک مشہور رسم ادا کرنے کے لیے جمع تھے۔ یہ بھی پڑھیں:انڈیا میں منعقدہ کمبھ میلے میں بھگدڑ: 38 افراد ہلاک، مزید اموات کا خدشہ ریاست گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ہفتہ کی صبح شیرگاؤ گاؤں کے لائرائی دیوی مندر میں المناک بھگدڑ سے بہت غمزدہ ہیں۔ ساونت نے صحافیوں کو بتایا اسپتال لانے سے پہلے ہی 6 لوگوں کی موت ہوچکی تھی۔ انہوں نے اسپتال کا دورہ کیا اور کہا کہ ہلاک یا زخمی ہونے والوں کے لواحقین کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔...
    ایرانی وزیر خارجہ کے بیانات کی تصدیق کرتے ہوئے، عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) میں روسی نمائندے نے عدم جوہری پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) کے تحت ایران کے تمام حقوق کو ناقابل تردید قرار دیا ہے اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) میں روسی نمائندے میخائیل اولیانوف نے مکمل جوہری فیول سائیکل کے حصول پر مبنی ایرانی حق پر ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی تاکید کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ "ایرانی وزیر خارجہ بالکل درست کہتے ہیں!" اس بارے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ مَیں ایران و امریکہ کے درمیان جاری جوہری مذاکرات کے اس حساس مرحلے پر تفصیلی تبصرے سے گریز کو ترجیح...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے جاپان کے نیپون گروپ کے سی ای او میچیٹیک یاماموٹو نے پیسک ہاؤس میں ملاقات کی جس میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔ جاپان کے نیپون گروپ کے سی ای او نے بتایا کہ ہمارانیپون گروپ پنجاب میں پہلے مرحلے میں لیتھیئم بیٹریوں کا اسمبلنگ پلانٹ اور دوسرے مرحلے میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گا جس کیلئے نیپون گروپ کو 2ایکڑ اراضی درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں لیتھیئم بیٹریاں تیار کرکے مقامی مارکیٹ کو فراہم کرنے کے ساتھ دیگر ممالک کو برآمد بھی کریں گے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے جاپان...
    غاصب صیہونی رژیم میں حزب اختلاف جماعتوں کے اتحاد "اسٹیٹ کیمپ" (StateCamp - HaMahane HaMamlakhti) کے سربراہ نے شامی سرزمین پر گڑی قابض صیہونی رژیم کی غاصبانہ نظروں سے پردہ اٹھاتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ شام میں دروز قبیلے کے "زیر کنٹرول" علاقوں کو محفوظ بنانے میں تل ابیب کیلئے "اعلی سکیورٹی مفادات" چھپے ہوئے ہیں! اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی مداوا - کاہول لاوان ( Israel Resilience - Kaḥol Lavan) نامی جماعت و حزب اختلاف جماعتوں کے اتحاد "اسٹیٹ کیمپ" (StateCamp - HaMahane HaMamlakhti) کے سربراہ اور غاصب صیہونی رژیم کے سابق وزیر جنگ بینی گینٹز نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ شام میں دروز قبیلے کی مدد؛ اسرائیل کی "اخلاقی ذمہ داری" اور "اعلی سلامتی مفادات"...
    غاصب صیہونی رژیم میں حزب اختلاف جماعتوں کے اتحاد "اسٹیٹ کیمپ" (StateCamp - HaMahane HaMamlakhti) کے سربراہ نے شامی سرزمین پر گڑی قابض صیہونی رژیم کی غاصبانہ نظروں سے پردہ اٹھاتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ شام میں دروز قبیلے کے "زیر کنٹرول" علاقوں کو محفوظ بنانے میں تل ابیب کیلئے "اعلی سکیورٹی مفادات" چھپے ہوئے ہیں! اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی مداوا - کاہول لاوان ( Israel Resilience - Kaḥol Lavan) نامی جماعت و حزب اختلاف جماعتوں کے اتحاد "اسٹیٹ کیمپ" (StateCamp - HaMahane HaMamlakhti) کے سربراہ اور غاصب صیہونی رژیم کے سابق وزیر جنگ بینی گینٹز نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ شام میں دروز قبیلے کی مدد؛ اسرائیل کی "اخلاقی ذمہ داری" اور "اعلی سلامتی مفادات"...
    بھارتی فوج نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے پاکستانیوں کو جعلی انکاؤنٹر میں استعمال کرنے کا منصوبہ بنالیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 56 پاکستانی بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی غیر قانونی اور جبراً حراست میں ہیں، ان افراد کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں جعلی مقابلوں میں مارنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف جیلوں میں رکھے گئے ان افراد کو مارنے کے بعد انہیں پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی میڈیا کو ان افراد کی لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار وغیرہ کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں گی جس کے بعد بھارتی میڈیا روایتی طریقے سے ان افراد...
    پاکستان نے آج کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ تجربہ مشق “انڈس” کے حصے کے طور پر کیا گیا جس کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں، بشمول جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت کو جانچنا تھا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق تربیتی تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن اور آرمی اسٹریٹجک فورسز...
    پنجاب میں ‘اپنی چھت، اپنا گھر’ پروگرام کی کے بعد ‘اپنی زمین، اپنا گھر’ پروگرام کا اجرا کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بٹن دبا کے ‘اپنی زمین اپنا گھر’ ای- پورٹل کا باقاعدہ آغاز کیا۔ عوام ای پورٹل azag.punjab.gov.pk پر مفت پلاٹ کے لیے اپلائی کر سکیں گے، پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ اسکیموں میں 2 ہزار پلاٹ دیے جائیں گے، ‘اپنی زمین اپنا گھر’ اسکیم کے تحت بے گھر شہریوں کو 3 مرلے کے پلاٹ مفت دیے جائیں گے۔ اپنی زمین اپنا گھر کے تحت قرعہ اندازی میں پلاٹ حاصل کرنے والے افراد قرض بھی حاصل کرسکیں گے، اس اسکیم کے پہلے مرحلے میں جہلم، پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں اور رینالہ خورد میں مفت...
    بھارت کی ریاست گوا میں مندر میں بھگڈر مچنے کے بعد 6 افراد کچل کر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہزاروں افراد آگ پر چلنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ وزیر اعلیٰ گوا نے ایک بیان میں کہا کہ وہ شیرگاؤ گاؤں کے لیرائی دیوی مندر میں بھگدڑ کے المناک واقعے پر بہت افسردہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اسپتال لانے سے پہلے ہی 6 لوگوں کی موت ہو گئی۔ انہوں نے اسپتال کا دورہ کیا اور کہا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ گوا کے وزیر صحت نے کہا کہ تقریباً...
    اسلام آباد:صدر مملکت نے سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس 2025 جاری کر دیا۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ترمیم کے تحت اب معاوضہ صرف نقد کی صورت میں نہیں بلکہ زمین یا دیگر شکلوں میں بھی ادا کیا جا سکے گا۔ ڈپٹی کمشنر زمین اور بلڈنگز کے لیے الگ الگ کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے کے مجاز ہوں گے۔ ترمیم میں متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا۔ تاخیر سے ادائیگی پر 8 فیصد سالانہ اضافی معاوضہ ادا کرنا پڑے گا۔ آرڈیننس میں معذور، نابالغ یا قانونی مجبوری والے افراد کے لیے خاص اقدامات بھی شامل کیے گئے ہیں۔...
    سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فوج نے غیر قانونی اور جبری طور پر حراست میں رکھے گئے پاکستانیوں کو فیک انکاونٹرز میں استعمال کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔نجی ٹی وی جیونیوز نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 56 پاکستانی بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی غیر قانونی، جبراً حراست میں ہیں، بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں پاکستانیوں کو فیک انکاونٹرز میں مارنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ مختلف جیلوں میں رکھے جانے والے ان افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا، بھارتی میڈیا کو ان افراد کی لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار وغیرہ کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں...
    شمالی وزیرستان میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق دتہ خیل سے میرانشاہ، میرانشاہ سے رزمک تک آمد و رفت معطل رہے گی۔ میرانشاہ سے میر علی اور میر علی سے بنوں تک بھی مرکزی شاہراہوں پر آمد و رفت معطل رہے گی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ Post Views: 1
    ضلعی انتظامیہ نے دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر شمالی وزیرستان  میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:جنوبی وزیرستان میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ میڈیا رپورٹ کے مطابق کرفیو کا دورانیہ صبح 6 سے شام 6 بجے تک ہوگا، جب کہ اس دوران دتہ خیل سے میرانشاہ، میرانشاہ سے رزمک تک آمد و رفت معطل رہے گی۔ دوسری طرف میرانشاہ سے میر علی اور میر علی سے بنوں تک بھی مرکزی شاہراہیں پبلک ٹرانسپورٹ کے رہے بند ہوگی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ٹریفل معطل کرفیو وزیرستان کرفیو
    غزہ(نیوز ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی جارحیت،صیہونی طیاروں کی البریج پر بمباری میں ایک ہی خاندان کے نو افراد شہید ہوگئے،چوبیس گھنٹے کے دوران مزید تینتالیس فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیل کی بین الاقوامی سمندری حدود میں بھی دہشتگردی جاری ہے،غزہ کیلئے امداد لے جانے والے بحری جہازپرمالٹا کے قریب ڈرون حملہ کردیا گیا،جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی،عملے کے بارہ افراد اور چار امدادی کارکنوں کو ریسکیوکرلیا گیا۔ دوسری جانب اسرائیل نے شام پربھی حملہ کردیا،حما کے دیہی علاقے کو نشانہ بنایا ۔۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکا کہنا ہے کہ حملوں کا مقصد شام کی نئی قیادت کو دروز کے خلاف جارحانہ اقدام سے روکنا ہے بھارت کی اناڑی فضائیہ ایکسپریس وے پر جنگی طیارہ اتارنے کی کوشش میں ناکام
    گزشتہ شب عسکریت پسندوں کی جانب سے بلوچستان کے دو اضلاع میں حملے کیے گئے جس میں ایک لیویز اہلکار شہید جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔ لیویز حکام کے مطابق پہلا حملہ قلات کے تحصیل منگوچر کے علاقے کوٹ لانگو میں لیویز تھانہ پر حملہ کیا گیا۔ اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار شہید ہوا جبکہ اسی دوران دوسرا حملہ منگوچر بازار میں ہوا جہاں شرپسندوں نے سرکاری عمارتوں کو نذر آتش کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: جعفر ایکسپریس پر حملہ دہشتگردی، ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود کردیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان آگ لگنے کے سبب جوڈیشل کمپلیکس، نادر آفس اور نیشنل بینک کا ریکارڈ جل گیا۔ لیویز حکام کے مطابق منگوچر کے علاقے...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت نے پاکستان کی اجازت کے باوجود افغانستان کے 150 ٹرکوں کو واہگہ باڈر سے داخلے سے روک دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے افغانستان سے آنے والے سامان کو داخلے کی اجازت نہیں دی، پاکستان کی اجازت دینے کے باوجود بھارت نے ٹرکوں کیلئے بارڈر نہیں کھولا۔ذرائع کے مطابق افغانستان کے سامان سے لدے 150 ٹرک واہگہ بارڈر پر کھڑے ہیں لیکن پاکستان کی اجازت کے باوجود بھارت نے اپنا بارڈر بند کر رکھا ہے۔ Post Views: 1
    کراچی: بلوچستان کے علاقے نوشکی میں آئل ٹینکر کے اندر دھماکے سے جھلس کر جاں  بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈا کے قریب آگ لگنے کے بعد تیل سے بھرے ٹرک میں دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد علاج کے لیے کراچی منتقل کیے گئے زخمیوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔  مجموعی طور پر 40 سے زائد زخمیوں میں سے 2 پہلے ہی انتقال کر چکے تھے جب کہ مزید 4 افراد گزشتہ شب دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 18 سالہ سلمان...
    پنجاب کے ضلع راجن پور میں آندھی کے باعث سولر پلیٹیں گر گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق سولر پلیٹیں گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ راجن پور میں آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے۔ Post Views: 1
    ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ کراچی ہائی وے کو بلاک کردیا، اور منگوچر بازار میں متعدد سرکاری عمارتوں کو آگ لگا دی۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد کے گروپ نے قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کیں، اور متعدد گاڑیوں کو روک لیا، انہوں نے مسافر بسوں اور نجی کاروں سمیت متعدد گاڑیوں کی تلاشی لی، جس سے راستے پر ہر قسم کی ٹریفک رک گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح گروہ منگوچر بازار میں داخل ہوا، نادرا، جوڈیشل کمپلیکس اور نیشنل بینک آف پاکستان کے دفاتر سمیت متعدد سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرکے انہیں آگ لگا دی، آگ کی وجہ سے عمارتوں کو کافی نقصان...
    عیدالاضحیٰ کے لیے مویشی خریدنے کے لیے کراچی سے میر پور خاص جانے والے بیوپاریوں کے قافلے پر ڈاکوؤں کا دھاوا۔ذرائع کے مطابق 19 سے 20 افراد پر مشتمل بیوپاریوں کا گروپ کراچی سے مویشی خریدنے کے لیے روانہ ہوا تھا اور ان کے پاس ڈیڑھ کروڑ روپے کی نقد رقم موجود تھی۔ جیسے ہی یہ قافلہ سپر ہائی وے پر بحریہ ٹاؤن کے قریب پہنچا وہاں سے ایک ویگو ڈالہ مسلسل ان کا پیچھا کرتا رہا۔ متاثرین کے مطابق ویگو ڈالے میں سوار افراد نے اسلحے کے زور پر گاڑی کو روکا اور بیوپاریوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی خطیر رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی جس کے...
    پنجاب کے ضلع راجن پور میں آندھی کے باعث سولر پلیٹیں گر گئیں جس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق سولر پلیٹیں گرنے سے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثات علاقے مین تیز آندھیوں کے سبب پیش آئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ سولر پلیٹیس گرنے سے کم از کم 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان  دوسری طرف گزشہ دنوں اسلام آباد اور راؤلپنڈی میں بھی شدید تیز ہواؤں کے سبب مختلف عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ جبکہ سیاہ گھنگھور گھٹاؤں کی وجہ سے اسلام آباد میں شام سے پہلے ہی...
    چلی (نیوزڈیسک)چلی اور ارجنٹائن کے جنوبی ساحلوں پر 7.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔میگیلان کے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز ڈریک پاسیج میں ارجنٹائن کے شہر یوشوایا سے 219 کلومیٹر (173 میل) جنوب میں سمندر کے نیچے تھا جو کیپ ہارن اور انٹارکٹیکا کے درمیان واقع ہے۔ چلی کے حکام نے جمعہ کے روز ملک کے انتہائی جنوب میں واقع آبنائے میگیلان کے تمام ساحلی علاقوں کے لیے انخلاء کا الرٹ جاری کر دیا۔ چلی کی نیشنل سروس فار ڈیزاسٹر پریوینشن اینڈ ریسپانس نے عوام کو پیغام بھیجتے ہوئے کہا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنا بیانیہ بھی بھول چکی ہے۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ بھارت کا رویہ بہت زیادہ جارحانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اختلافات بھلا کر متحد ہونا پڑے گا، تحریک انصاف اپنا بیانیہ بھی بھول چکی ہے۔رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ بہنوں اور وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے دینا غلط روایت ہے، حکومت پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کے معاملات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔اُن کا کہنا تھا کہ 9 مئی پھر سے آرہی ہے تحریک انصاف...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کوآرڈنیٹر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جلد جعفر ایکسپریس پر حملے کے شواہد بھی دنیا کے سامنے رکھیں گے، شفاف تحقیقات کے مطالبے پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا، بھارتی وزیراعطم نےخالی لفافے میں ہوا بھری تھی، پہلگام واقعہ پر بھارت کی اپوزیشن جماعتیں بھی آوازیں اٹھا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوآرڈنیٹر وزیراعظم رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ شفاف تحقیقات کے مطالبے پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر جھوٹا الزام لگایا، وزیراعظم نے بھارت کو غیرجانبدارانہ تحقیقات کرانے کا کہا ہے۔ انہوں نے...
    چیئرمین سی ڈی اے کا رات گئے متعلقہ افسران کے ہمراہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا اچانک دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے کا رات گئے ممبر انجینئرنگ اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا اچانک دورہ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو 35یوم کی تکمیل کی ڈیڈ لائن کے حصول کیلئے تعمیراتی کاموں کے اعلی معیار کے مطابق مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ متعلقہ افسران سمیت کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس نے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ...
    لاہور( نیوز ڈیسک) یانگو (Yango) پاکستان جو کہ ایک عالمی ٹیک کمپنی یانگو (Yango) گروپ کا حصہ ہے، نے مسافروں کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے ایک جرات مندانہ قدم میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی (PSCA) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ مضبوط حفاظتی اقدامات کو نافذ کرنے کے مشتر کہ عزم کی عکاسی کرتا ہے جن کا مقصد سروس استعمال کرنے والی خواتین، بچوں اور دیگر مسافروں کی حفاظت کرنا ہے۔ یہ تزویراتی تعاون رائیڈ ہیلنگ کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے کیونکہ دونوں فریقین پاکستان میں نقل و حرکت کو محفوظ ، بہتر اور زیادہ جامع بنانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔ شراکت داری...
    چین، چھٹی کے پہلے روز ہی ریلوے سے  23.119 ملین ٹرپس ہوئے بیجنگ :2 مئی   “عالمی یوم مزدور” کی تعطیلات کا دوسرا دن ہے۔ تعطیلات کے پہلے دن ، نقل و حمل کیلئے اعلی سطح  کا آپریشن برقرار رکھاگیا ، اور ملک بھر میں ایک ہی دن میں ریلوے سے بھیجے گئے مسافروں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔یکم مئی کو ریلوے مسافروں کا بہاؤ ریکارڈ رہا۔  قومی ریلوے سے 23.119 ملین ٹرپس ہوئے، جو ایک دن میں سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ ہے۔ 2 مئی کو ریلوے سے 19 اعشاریہ 3 ملین ٹرپس  کی توقع  ہے جبکہ 1 ہزار 636 مزید مسافر گاڑیاں بھی چلائی جائیں گی۔ صوبے میں مضافاتی علاقوں اور کم فاصلے کیلئے بذریعہ...
      بیجنگ :ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے یکم مئی کو جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ” ہم اپنی یادداشت میں  عالمی صحت کی مالی اعانت میں بدترین بحران کا سامنا کر رہے ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک ترقیاتی امداد میں اچانک کٹوتی اور چیلنجنگ معاشی اور تجارتی ماحول صحت عامہ کے شعبے میں افراتفری کا باعث بن رہا ہے۔ٹیڈروس نے نظر انداز کی جانے والی ٹروپیکل بیماریوں کی مثال دیتے ہوئے  کہا کہ یہ  بیماریاں ایک ارب سے زیادہ افراد کو متاثر کرتی ہیں، جب کہ غریب طبقہ اور پسماندہ آبادیاں اس سے زیادہ متاثر ہو رہی ہیں۔  لیکن ان بیماریوں کا مقابلہ کرنے کیلئے جس قدر پیش رفت...
    علاقے کے ایم ایل اے واسودیو دیونانی نے اجمیر کی پولیس سپرنٹنڈنٹ وندیتا رانا کو اجمیر میں غیر قانونی طور پر رہنے والے بنگلہ دیشی اور روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں غیر قانونی طور پر مقیم بنگلہ دیشی اور روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف اجمیر پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں کرسچن گنج پولیس اسٹیشن، درگاہ پولیس اسٹیشن اور ہری بھاؤ اپادھیائے نگر پولیس اسٹیشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 400 سے زیادہ مشتبہ بنگلہ دیشیوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان تمام مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ کرسچن گنج پولیس اسٹیشن کے انچارج اروند چرن نے بتایا کہ پانچ درجن پولیس اہلکاروں...
    مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد شباب چوک سمن آباد لاہور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ ممتاز عالم دین علامہ سید امتیاز علی کاظمی کی اقتداء میں ادا کی گئی، جس میں لاہور سمیت مختلف شہروں سے آنیوالے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بعدازاں افراد کے شدید رش کے باعث دوبارہ نماز جنازہ ادا کروائی گئی اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ حافظ کاظم رضا نقوی نے نماز جنازہ پڑھائی۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز سماجی کارکن، امام خمینی فاونڈیشن پاکستان کے بانی سربراہ، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے ساتھی سید امیر علی شاہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد شباب چوک سمن آباد لاہور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ...
    چلی اور ارجنٹائن کے جنوبی ساحلوں پر 7.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز ڈریک پاسیج میں ارجنٹائن کے شہر یوشوایا سے 219 کلومیٹر (173 میل) جنوب میں سمندر کے نیچے تھا جو کیپ ہارن اور انٹارکٹیکا کے درمیان واقع ہے۔چلی کے حکام نے جمعہ کے روز ملک کے انتہائی جنوب میں واقع آبنائے میگیلان کے تمام ساحلی علاقوں کے لیے انخلاء کا الرٹ جاری کر دیا۔ چلی کی نیشنل سروس فار ڈیزاسٹر پریوینشن اینڈ ریسپانس نے عوام کو پیغام بھیجتے ہوئے کہا سونامی کے خطرے کی وجہ سے میگیلان کے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات...
    26 نومبر کے احتجاج کے الزام میں گرفتار 82 ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا، ہر ایک کو 4 ماہ قید اور 15 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اسلام آباد میں 26 نومبر کے احتجاج کے الزام میں گرفتار 82 افراد نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔ عدالت نے اعتراف جرم کرنے والے 82 مجرمان کو 4،4 ماہ قید اور 15، پندرہ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ملزمان نے عدالت میں بیان دیا کہ مرکزی اور مقامی قیادت نے پرتشدد احتجاج کی ترغیب دی تھی۔ ہم غریب مزدور ہیں۔ ہم سے رعایت برتی جائے۔  سزا پانے والوں نے عدالت میں تحریری بیان دیا کہ وہ آئیندہ کسی احتجاج میں شریک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ اسرائیلی فضئی حملہ شامی حکومت کے حامی مسلح افراد اور دروز اقلیتی فرقے سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں کے درمیان دمشق کے قریب کئی روز سے جاری جھڑپوں کے بعد کیا گیا ہے۔ ان جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک یا زخمی ہوئے۔ جنوبی شام میں اسرائیلی حملے، پانچ افراد ہلاک شام پر اسرائیلی فضائی حملے لازمی بند ہونے چاہئیں، اقوام متحدہ اسرائیل کا شام میں رواں ہفتے کے دوران یہ دوسرا حملہ ہے اور صدارتی محل کے قریب ایک علاقے کو نشانہ بنانے کا مقصد شام کی نئی قیادت کو سخت انتباہ کرنا تھا جو ھیتہ تحریر الشام کی سربراہی میں...
      تمباکو سیکٹر میں غیر قانونی تجارت سے 300ارب کا نقصان ، چائے کی اسمگلنگ جاری ایران سے 2 ارب 80 کروڑ لیٹر پیٹرل اسمگل ہونے سے 270 ارب کا ریونیو نقصان ملک کے بڑے کاروباری شعبوں میں ساڑھے 700 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔نجی تھنک ٹینک پرائم نے پاکستان میں غیرقانونی تجارت پررپورٹ جاری کردی جس میں تمباکو، دوا سازی، ٹائر، آئل، پیٹرول، ڈیزل اور چائے کی اسمگلنگ کی نشاندہی کی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق تمباکو سیکٹر میں غیر قانونی تجارت کا حصہ 65 فیصد ہے جس سے قومی خزانے کو سالانہ 300 ارب روپے ریونیو کا نقصان ہو رہا ہے۔ایران سے سالانہ 2 ارب 80 کروڑ لیٹر پیٹرول و ڈیزل اسمگل کیا جاتا...
    کمشنر ریفنڈ زون ایم ٹی او،عبدالرحمان خلجی کی جانب سے تمام افسران حلف کے لیے مدعو ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر شاہ فیصل نے افسران سے کرپشن باقاعدہ حلف لیا، رپورٹ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے افسران کو کرپشن سے باز رکھنے کے لیے حلف لینا شروع کردیا ۔ جرأت کو ایف بی آر میں موجود ذرائع نے آگاہ کیا ہے کہ گزشتہ دنوں کمشنر ریفنڈ زون ایم ٹی او،عبدالرحمان خلجی کی جانب سے تمام افسران کو مدعو کیا گیاجس میں ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر شاہ فیصل نے افسران سے کرپشن سے دور رہنے کا باقاعدہ حلف لیا۔ ڈاکٹر شاہ فیصل نے حلف سے قبل سورہ بقرہ کی آیت نمبر 188 اور اس کا...
    تمام انسانوں کے حقوق برابر ہیں، کسی سے آپ زبردستی کام نہیں لے سکتے سوال ہے کہ کیا میں بحیثیت جج اپنا کام درست طریقے سے کر رہا ہوں؟ خطاب سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے ، آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں؟ انصاف تو اللہ کا کام ہے ہم تو بس فیصلہ کرتے ہیں، ہم اپنے سامنے موجود دستاویز کو دیکھ کر فیصلہ کر رہے ہوتے ہیں۔اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے سنا ہو گا کہ ججز بولتے نہیں لکھتے ہیں، سوچا تھا لکھی ہوئی تقریر پڑھ لوں گا مگر اب دل کی اور...
    مولانا فضل الرحمان کی ایرانی سفارتخانہ آمد، بندر عباس میں بم دھماکے پر اظہار افسوس کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ایرانی سفارتخانہ آمد ہوئی جہاں انہوں نے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا مقدمی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے حالیہ دنوں میں ایرانی شہر بندر عباس میں بم دھماکے پر اظہار افسوس کیا، دونوں رہنماوں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال ہوا۔سربراہ جے یو آئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی خطے میں جنگی سیاست کے ذریعے اپنی بقا چاہتا ہے،ہم بھارت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔آخر میں ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا مقدمی...