2025-09-18@02:55:28 GMT
تلاش کی گنتی: 477
«والی جعفر ایکسپریس»:
(نئی خبر)
کیا جاپان میں تباہی آنے والی ہے؟ ’نئی بابا وانگا‘ کی پیشگوئی نے دنیا کو خوف میں مبتلا کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز ٹوکیو: جاپان کی معروف مانگا آرٹسٹ ریو تاتسوکی کی ایک نئی پیشگوئی نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جس کے باعث جولائی 2025 میں جاپان کا سفر کرنے والے ہزاروں سیاحوں نے اپنی ٹرپس منسوخ کر دیں۔ ریو تاتسوکی کو جاپان کی ’’ نئی بابا وانگا‘‘ کہا جا رہا ہے، کیونکہ ان کی ماضی کی کئی پیشگوئیاں، جیسے 2011 کا توہوکو زلزلہ اور فریڈی مرکری کی موت، درست ثابت ہو چکی ہیں۔ اب ان کی نئی کتاب “دی فیوچر آئی سا” کے مطابق جولائی 2025 میں جاپان اور...
ٹوکیو: جاپان کی معروف مانگا آرٹسٹ ریو تاتسوکی کی ایک نئی پیشگوئی نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جس کے باعث جولائی 2025 میں جاپان کا سفر کرنے والے ہزاروں سیاحوں نے اپنی ٹرپس منسوخ کر دیں۔ ریو تاتسوکی کو جاپان کی 'نئی بابا وانگا' کہا جا رہا ہے، کیونکہ ان کی ماضی کی کئی پیشگوئیاں، جیسے 2011 کا توہوکو زلزلہ اور فریڈی مرکری کی موت، درست ثابت ہو چکی ہیں۔ اب ان کی نئی کتاب "دی فیوچر آئی سا" کے مطابق جولائی 2025 میں جاپان اور فلپائن کے درمیان سمندر میں ایک بڑا زلزلہ اور سونامی آ سکتا ہے، جو 2011 کے تباہ کن سونامی سے تین گنا زیادہ طاقتور ہوگا۔ اس پیشگوئی کے بعد...
بھارت کی مختلف ریاستوں میں 25 مردوں سے شادی کر کے ان کا قیمتی سامان، زیورات اور نقدی لے کر فرار ہونے والی ایک 23 سالہ خاتون انورادھا پاسوان کو راجستھان پولیس نے بھوپال سے گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انورادھا کو پولیس نے “لوٹ اینڈ اسکوٹ دلہن” کا لقب دیا ہے، جو ایک منظم شادی فراڈ گروہ کی رکن ہے، یہ گروہ ان مردوں کو نشانہ بناتا ہے جو شادی کے خواہش مند اور معاشرتی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں، خاص طور پر دیہی اور نیم شہری علاقوں میں۔ تفتیشی افسر کے مطابق انورادھا قانونی دستاویزات کے ساتھ کورٹ میرج کرتی، کچھ دن شوہر کے ساتھ رہتی اور پھر ایک رات چپکے سے زیورات، نقدی،...
شادی کے نام پر لوٹ مار،سات ماہ میں 25شوہر بدلنے والی دلہن گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارت میں ایک حیران کن اور فلمی کہانی جیسا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک نوجوان خاتون نے محض سات ماہ کے قلیل عرصے میں 25مردوں سے شادی کی، مگر مقصد محبت نہیں بلکہ صرف لوٹ مار تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس چالاک دلہن کو گرفتار کرلیا ہے، جسے میڈیا نے لوٹ اینڈ اسکوٹ دلہن کا لقب دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بھوپال میں 23 سالہ انورادھا پاسوان نامی اس خاتون کو پولیس نے متعدد شادیوں اور مالی دھوکا دہی کے الزامات میں گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انورادھا...

کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس فیصل آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، 10 سے زائد زخمی
فوٹو اسکرین گریپ جیو نیوز فیصل آباد کے قریب شالیمار ایکسپریس ٹرین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے نتیجہ میں متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثہ میں ٹرین ڈرائیور سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس چک جھمرہ کے قریب ریلوے پھاٹک پر اینٹوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجہ میں 12 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور ڈرائیور سمیت 10 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق فیول ختم ہونے پر ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور اسے چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ حادثہ کے بعد ریلوے ٹریک بلاک ہونے سے ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی اور ٹرینوں کے روٹس تبدیل کر دیے گئے۔ ریلوے...
بھارت میں ایک حیران کن اور فلمی کہانی جیسا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک نوجوان خاتون نے محض سات ماہ کے قلیل عرصے میں 25 مردوں سے شادی کی، مگر مقصد محبت نہیں بلکہ صرف لوٹ مار تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس چالاک دلہن کو گرفتار کرلیا ہے، جسے میڈیا نے ’لوٹ اینڈ اسکوٹ دلہن‘ کا لقب دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بھوپال میں 23 سالہ انورادھا پاسوان نامی اس خاتون کو پولیس نے متعدد شادیوں اور مالی دھوکا دہی کے الزامات میں گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انورادھا نے ملک کی مختلف ریاستوں میں گھوم پھر کر مردوں سے شادی کی، ان کے اعتماد کو جیتا، اور پھر موقع پا...
سعید احمد:لاہور ڈویژن میں ہونیوالے ٹرین حادثے سے ٹرین آپریشن متاثر ہونے لگا۔لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو براستہ ساہیوال بھجوایا گیا۔لاہور سے فیصل آباد جانیوالی ،فیصل آباد سے لاہور آنیوالی غوری ایکسپریس منسوخ کر دی گئی۔کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس کا روٹ براستہ ساہیوال کردیا گیا۔میانوالی سے لاہور آنے والی ماڑی انڈس ایکسپریس بھی متاثر ہوئی۔ماڑی انڈس ایکسپریس سیالکوٹ سیکشن سے لاہور پہنچی، اسی طرح قراقرم ایکسپریس کو براستہ ساہیوال روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل
لاہور: چک جھمرہ کے گاؤں چھوٹی گھرتل کے قریب کچے پھاٹک پر ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے شالیمار ایکسپریس ٹرین کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ شالیمار ٹرین کو حادثہ رات 2 بجے کے قریب پیش آیا، جس کے باعث شالیمار ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں۔ حادثے کے باعث فیصل آباد آنے اور جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرین آنے سے کچھ دیر قبل ٹریکٹر ٹرالی ریلوے ٹریک میں پھنس گئی تاہم جب ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے دیکھا کہ ٹرین قریب آگئی ہے تو ڈرائیور نے فوراً ٹریکٹر کی پن نکالی اور ٹریکٹر کو ٹرالی سے الگ...
اسرائیلی فوج کے سابق نائب سربراہ اور دی ڈیموکریٹس پارٹی کے موجودہ قائد یائیر گولان نے وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی فوج کے سابق نائب سربراہ یائیر گولان نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک پاگل ریاست بن رہا ہے اگر اب بھی ہوش نہ آیا تو دنیا ہمارا جنوبی افریقا جیسا بائیکاٹ کرے گی۔ اپنی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عقل مندانہ طرزِ عمل اختیار نہ کیا گیا تو عالمی برادری میں ایک ایسی ریاست بن جائیں گے جیسا کہ ماضی میں جنوبی افریقا نسل پرستانہ پالیسیوں کے سبب بن چکا تھا۔ سرکاری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں یائیر گولان نے مزید کہا کہ ایک سمجھدار ملک نہ تو نہتے شہریوں سے جنگ...
ایک 24 سالہ چینی خاتون روانی سے انگریزی بولنے کی صلاحیت اچانک کھو بیٹھیں جس نے معالجین کو حیران کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مرد دماغی طور پر خواتین سے پہلے بوڑھا ہو جاتا ہے؟ چینی میڈیا کے مطابق چین کے شہر گوانگ ڈونگ کے پروونشل پیپلز اسپتال کے شعبہ نیورو سرجری کے ڈائریکٹر وان فینگ نے ایک 24 سالہ خاتون کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جو کلاس کے دوران اچانک بیمار ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے ان میں ایک بہت ہی عجیب و غریب علامت پیدا ہو گئی تھی۔ چینی ڈاکٹر حیران رہ گئے کیوں کہ وہ خاتون اب انگریزی بولنے سے قاصر ہیں حالاں کہ اس سے قبل وہ انگریزی روانی سے بول سکتی تھیں۔ اس عجیب...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی اے نے ملکی مفاد کیخلاف کام کرنے والی ایک لاکھ سے زائد ویب سائٹس اور ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک کردیے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ملکی سلامتی کے لئے ملکی مفاد کے برعکس کام کرنے والی سائٹس کے خلاف بڑی کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور لاکھوں ویب سائٹس کے ساتھ ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک کردیے۔تفصیلات کے مطابق اس آپریشن میں پی ٹی اے نے ملکی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد پھیلانے والی ایک لاکھ 19 ہزار 496 ویب سائٹس بلاک کردیں۔ اس کے علاوہ پی ٹی اے نے 3 ہزار 248 یوٹیوب چینلز بھی بلاک کردیے۔پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ بند...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملکی سلامیت کے لیے پی ٹی اے نے بڑی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ پی ٹی اے نے ملکی مفاد کے برعکس کام کرنے والی سائٹس کے خلاف آپریشن کیا گیا، پی ٹی اے نے ملکی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد پھیلانے والے ایک لاکھ 19 ہزار 496 سائٹس بلاک کر دیں۔ دوسری جانب پی ٹی اے نے 3 ہزار 248 یوٹیوب سائٹس بھی بلاک کر دیں، بند سائٹس کی تفصیلات رازداری اصولوں کے باعث ممکن نہیں۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 مئی 2025ء) ڈارک سائیکالوجی کوئی باقاعدہ یا تسلیم شدہ سائنسی شعبہ نہیں۔ مگر اس کے اثرات جادو جیسے ہیں۔ لوگوں کے اعصاب کو قابو میں کرکے اپنی مرضی کے رزلٹ لینا یہ صرف فلموں میں ہی نہیں بلکہ روزمرہ زندگی میں بھی ہوتا ہے۔ قریبی رشتہ داروں، دفتر کے تعلقات، سوشل میڈیا الغرضیکہ ہر جگہ یہ ٹرکس نظر آتی ہیں کبھی دوست بن کر کبھی عاشق اور کبھی رہنما بن کر لوگ جذبات سے کھیل سکتے ہیں۔ ان کو ٹارگٹ بنا سکتے ہیں۔ جب بھی ڈارک سائیکالوجی کا موضوع زیرِ گفتگو آتا ہے تو لوگ یقیناً یہ زعم کرتے ہوں گے کہ کسی نے کوئی جرم کیا ہے یا کوئی جرائم میں...
اسلام آباد:پاکستان ائیر فورس (پی اے ایف) کے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد گزشتہ دنوں بھارت کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے افراد میں سے ایک بن گئے۔ گوگل ٹرینڈز کے مطابق 12 مئی کی رات 2 بجے ‘Aurangzeb’ نام کی تلاش نے بلند ترین سطح پر پہنچ کر گزشتہ ہفتے کا ٹاپ پوائنٹ حاصل کیا، ائیر وائس مارشل کا مخصوص انداز ان کی مقبولیت کا سبب بنا۔ اورنگزیب احمد اس وقت سوشل میڈیا پر موضوع گفتگو بنے جب انہوں نے نیوز بریفنگ کے دوران دلچسپ انداز میں گفتگو کی جب کہ صارفین کو ان کا مزاح سے بھرپور انداز بھی خوب پسند آیا۔ بات کی جائے اگر سوشل میڈیا...
—فائل فوٹو میانوالی میں ہرنولی موڑ پیپلاں کے جوڈیشل کمپلیکس میں کمرہ عدالت کے باہر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم نے گرفتاری دے دی۔ قصور: عدالت کے باہر پولیس کی حراست میں ملزم فائرنگ سے ہلاک پولیس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے باہر فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب واقعے کا مقدمہ درج کر کے گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
میکسیکو میں معروف ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر کو لائیو اسٹریم کے دوران فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ میکسیکو کے شہر زاپوپان میں 23 سالہ والیریا مارکیز کو اُس وقت گولی مار دی گئی جب وہ اپنے بیوٹی سیلون سے ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریم کر رہی تھیں۔ والیریا کے انسٹاگرام پر ایک لاکھ سے زائد فالوورز تھے۔ لائیو اسٹریم کے دوران انہوں نے ایک پارسل وصول کیا اور کیمرے کے سامنے واپس آئیں مگر چند لمحوں بعد وہ اپنی کرسی پر خون میں لت پت گر گئیں اور لائیو ویڈیو جاری رہی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ایک ملزم سیلون میں داخل ہوا اور والیریا پر فائرنگ کر دی، یہ واقعہ ایک مشتبہ فیمیسائیڈ (Femicide) ہے،...
پاک بھارت جنگ کے دوران رافیل کی ساکھ زمین بوس اور ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز 9.48 فیصد گرنے کے بعد کمپنی کی کھو چکی عزت کی سست رفتار بحالی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ جبکہ جے 10-سی طیارے بنانے والی چینگڈو ایوِکس بھی اچانک آسمان پر پہنچنے کے بعد واپس اپنی جگہ آرہی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی نے نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ یورپی دفاعی صنعت کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔ فرانس کی مشہور دفاعی کمپنی ”ڈسالٹ ایوی ایشن“ (Dassault Aviation) — جس نے بھارتی فضائیہ کو جدید رافیل لڑاکا طیارے فراہم کئے— اس کے شیئرز گزشتہ پانچ دنوں میں یورپی اسٹاک مارکیٹس میں 9.48 فیصد گر چکے ہیں۔ اس زوال کی بنیادی...
بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف اینکر پرسن اجمل جامی کو بہاولپور میں بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والی مسجد کے قریب مکمل طور پر تباہ رہائشی عمارت کے ملبے سے بچے کا کھیلونا مل گیا۔ ایکس پیغام میں اجمل جامی نے بتا یا کہ میں بھارت کی نام نہاد 'دہشتگردی کے خلاف جنگ' کے ثبوت کی تلاش میں نکلا تھا لیکن یہاں نہ کوئی آتنک ملا، نہ کوئی ہتھیار۔ صرف معصومیت تھی جو ایک میزائل حملے میں مٹی تلے دفن ہو چکی تھی۔اس افسوسناک واقعے نے بھارت کے فاشزم اور بے بنیاد حملوں کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے، جہاں شہری آبادیوں کو نشانہ بنا کر عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جارہی...
مقبول گلوکار عاطف اسلم نے استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی ’سانوں اِک پل چین نہ آوے‘ ریلیز کر دیا جس میں مرحوم گلوکار کی اصلی آواز کو وژوئل افیکٹس (وی ایف ایکس) کے ذریعے ملاکر ری کریئٹ کیا ہے۔ جہاں شائقین اس قوالی کی تعریف کر رہے ہیں وہیں گلوکار فلک شبیر کو عاطف اسلم کی جانب سے گایا گیا یہ نیا ورژن ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ ’خان صاحب کو آخری آرام گاہ میں تو آرام کرنے دیں پلیز اور اوریجنل پر کام کریں‘۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ فلک شبیر نے عاطف اسلم...
پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی مانگ میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے، اور اسی وجہ سے مینوفیکچرر کوشش کررہے ہیں کہ جلد سے جلد الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کو ترقی دے کر اس شعبے سے نا صرف فائدہ لیا جائے بلکہ ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچایا جائے۔ یہ بھی پڑھیں وفاقی حکومت کا طلبا کو الیکٹرک بائیکس ایوارڈ دینے کا اعلان موٹرسائیکل کو غریب کی سواری کہا جاتا ہے، اور ہر شخص کی کوشش ہوتی ہے کہ کم از کم موٹرسائیکل خرید لی جائے تاکہ روز مرہ کے امور میں سفر کرنے میں آسانی ہو۔ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد اب ہر شخص کی کوشش ہے کہ الیکٹرک موٹرسائیکل خریدی جائے۔ ملک میں بہت سے...
عیدالاضحیٰ پر سپر اسٹار ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ایک ساتھ فلم ‘لَو گرو’ میں جلوہ گر ہوں گے، جو مزاح، رومانس اور شرارت کے جذبات کا ایک بہترین امتزاج پیش کرتی ہے۔ 6 جون کو ریلیز ہونے والی اس فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک کلاسیکی تفریحی فلم ہوگی جس میں جذباتی گہرائی اور جدیدیت کا امتزاج ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 10: سپر اسٹار ماہرہ خان پشاور زلمی کی ایمبیسڈر مقرر ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اور واسع چوہدری کی تحریر کردہ ‘َلو گرو’ میں شوبز کے بڑے ستارے ایک ساتھ نظر آئیں گے جن میں سوہائے علی ابڑو، میرا سیٹھی، مومنہ اقبال، جاوید...
سعودی وزیر حج و عمرہ کی جانب سے پاکستانی عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے والی طوافہ کمپنی الراجحی کو بہترین سروس پر ایکسی لینس ایوارڈ دیا گیا ہے۔ طوافہ کمپنی الراجحی کے چیئرمین بندر الراجحی نے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ڈائریکٹر جنرل حج پاکستان عبدالوہاب سومرو سے رابطہ کرکے پاکستان حج مشن کے مثالی تعاون اور بہترین رابطہ کاری کی بدولت ایکسیلنسی ایوارڈ ملنے پر شکریہ اداکیا۔ طوافہ کمپنی نے ایکسیلنس ایوارڈ ملنے کی خوشی میں اعزازی طور پر 3 ہوٹلوں کے پاکستانی عازمین کو مدینہ منورہ کی زیارتیں بھی کروائیں، 14 خصوصی بسوں کے ذریعے عازمین حج کو مدینہ طیبہ کے اسلامی تاریخی مقامات کی مکمل زیارات کروائی گئیں۔ ڈائریکٹر جنرل حج پاکستان عبدالوہاب سومرو نے طوافہ...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے مسلم لیگ( ن )اور سابق وزیراعظم نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر تنقید کرنے والی حکومت پہلے اپنی جماعت کے صدر سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف دوٹوک موقف دلوا کر دکھائے. پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے سوال اٹھایا کہ نواز شریف وضاحت کریں کہ مودی ان کی کمزوری ہے یا مجبوری؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جاتی امرا میں دعوتیں کھانے والے کشمیریوں کے قاتل مودی کے خلاف بولنے سے نواز شریف کترا رہے ہیں.(جاری ہے) بیرسٹر سیف نے کہا کہ قوم اور افواج پاکستان بھارت...
ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک )کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آسمانی بجلی کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے؟ جاپان کی ایک بڑی کمپنی، ’نپون ٹیلیگراف اینڈ ٹیلیفون کارپوریشن‘ نے ایسا ممکن بنا دکھایا ہے۔ انہوں نے ایک خاص قسم کا ڈرون تیار کیا ہے جو نہ صرف بجلی کو اپنی طرف کھینچ سکتا ہے بلکہ اسے زمین تک محفوظ طریقے سے پہنچا بھی سکتا ہے۔ بجلی کیسے قابو میں آتی ہے؟ این ٹی ٹی کا تیار کردہ ڈرون ایک خاص ’لائٹننگ پروٹیکشن کیج‘ یعنی بجلی سے محفوظ ڈھانچے سے لیس ہوتا ہے۔ یہ ڈرون بادلوں کے قریب اُڑتا ہے جہاں آسمانی بجلی کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ جب بجلی گرنے والی ہو، تو یہ ڈرون اُسے اپنی طرف کھینچ لیتا ہے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج کے ڈیجیٹل دور میں جہاں ٹائپنگ معمول بن چکا ہے اور ہاتھ سے لکھنا محض ذاتی نوٹس یا دستخط تک محدود ہو چکا ہے، ہمیں یہ لگتا ہے کہ خطاطی یا خوش خطی کا فن ختم ہو چکا ہے۔ لیکن جب کوئی شخص خوبصورت انداز میں لکھتا ہے تو اس کے الفاظ ایک منفرد دلکشی اور وقار پیدا کرتے ہیں جو ٹیکنالوجی سے نہیں آ سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ اچھی لکھائی کو دنیا بھر میں ہر عمر کے لوگوں اور مختلف پیشوں میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ خوبصورت لکھائی صرف ایک مواصلات کا ذریعہ نہیں ہے، بلکہ یہ انسان کی شخصیت، توجہ، اور تخلیق کرنے کی صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے۔ ایک دنیا جہاں...
مودی سرکار کو ہلا دینے والی کسان تحریک ایک بار پھر پوری طاقت سے ابھر آئی ہے جب کہ راکیش ٹکیت کی قیادت میں کسان تحریک میں نیا جوش دیکھا جا رہا ہے اور اس کے ملک گیر اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔ کسانوں کا پیغام واضح، زمین، روزگار اور عزت کی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، احتجاجی مارچ نے سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے اور انتظامیہ سخت پریشان ہے، بھارتیہ کسان یونین کے پرچم تلے ہزاروں کسانوں کی دہلی کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ دہلی کی طرف مارچ کرنے والے کسان، حکومت کی پالیسیوں کے خلاف متحد ہیں، دبائی گئی آواز اب طوفان بن چکی ہے اور دیہی بھارت کا غضب سڑکوں پر نظر آ رہا ہے۔ کسانوں کی...
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پابندی کی وجہ سے اب تک 850 سے زائد بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں جس میں یورپ، امریکہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک جانے اور آنے والی پروازوں کی تعداد زیادہ ہے، فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو پونے دو ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ایئر لائنز کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی پابندی کو ایک ہفتہ مکمل ہوگیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پابندی عائد ہونے سے دہلی، امرتسر، لکھنؤ، بنگلور اور ممبئی سمیت دیگر ایئر پورٹس سے اڑان بھرنے والی پروازوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پابندی کی وجہ سے اب تک 850 سے زائد بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں جس میں یورپ، امریکہ...
پاکستان نے کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مخصوص روٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ایئر پورٹ پورٹ اتھارٹی کے اہلکار نے اردو نیوز کو بتایا کہ یہ فضائی حدود مخصوص اوقات کے لیے بند کی گئی ہیں، اس روٹ پر چلنے والی پروازیں متبادل راستہ اختیار کرتے ہوئے اپنا فضائی سفر طے کر سکیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ائیر سپیس میں یہ گنجائش موجود ہوتی ہے کہ مختلف روٹس کا استعمال کرتے ہوئے پروازیں آپریٹ کی جائیں۔ لاہور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کا مخصوص حصہ صبح 4 سے صبح 8 بجے تک بند رہے گا۔ اِن روٹس سے گزرنے والی پروازوں پر سفر کرنے والی بیشتر پروازیں انٹر نیشنل روٹس پر پرواز کرتی ہیں۔...
خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان میں گاڑی کے حادثے میں خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ شاہراہ قراقرام پر کوہستان کے علاقے مٹہ بانڈہ میں پیش آیا جہاں راولپنڈی سے گلگت جانے والی ایک مسافر گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن کا تعلق راولپنڈی سے بتایا جا رہا ہے ریسکیو ادارے کے مطابق یہ دلخراش واقعہ کوہستان کے علاقے مٹہ بانڈہ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب گاڑی قراقرم ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے...
ٹرمپ آرگنائزیشن دبئی میں ٹاور کی تعمیر شروع کر رہی ہے، جس میں 20 ملین ڈالر کی قیمت کے پینٹ ہاؤسز شامل ہوں گے، جبکہ امریکی صدر کے خلیج کے دورے سے چند ہفتے قبل اس آرگنائزیشن کی جانب سے قطر میں پراپرٹی کا ایک نیا منصوبہ بھی لانچ کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی نے دبئی میں کھانے کا ہوٹل کھول لیا سعودی عرب کے ایک ڈویلپر کی لندن میں درج یونٹ Dar Global Plc نے دبئی کی مرکزی شاہراہ پر دنیا کے بلند ترین ٹاور کے نظارے کے ساتھ 80 منزلہ ٹاور بنانے کے لیے ٹرمپ آرگنائزیشن کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ فرمز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی تعمیر میں ایک...
پاکستان میں ایک ہی چارج سے 500 کلومیٹر تک چلنے والی الیکٹرک موٹر سائیکل تیار کرلی گئی ہے۔ پاکستان کے مقامی ای وی اسٹارٹ اپ براقی نے ایک نئی الیکٹرک موٹرسائیکل لانچ کی ہے، جس نے ایک ہی چارج پر 500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا طلبا کو الیکٹرک بائیکس ایوارڈ دینے کا اعلان موٹرسائیکل 2 کلو واٹ ہائی ٹارک لی آئن موٹر پر چلتی ہے ، جس میں 10.43 کلو واٹ این سی ایم (نکل کوبالٹ مینگنیج) کی بیٹری ملتی ہے ، جو کسی گھر میں نصب سولر سسٹم کی بیٹری سے بھی بڑی ہے، یہ بیٹری اعلی معیار کی توانائی مہیا کرتی ہے اور موٹرسائیکل کو طویل فاصلہ طے کرنے میں مدد...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان ملک میں کرپٹوکرنسی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،ملک میں کرپٹوکرنسی جیسے معاشی لین دین کے متبادل طریقوں کی ترویج پر کام تیزی سے جاری ہے، پاکستان تیزی سے کرپٹوکرنسی کو اپنانے والی معیشتوں میں سے ایک ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اتوار کے روز وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی فائنانس کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین زیک ویٹکوف کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں مختلف...
طاقت ور اور اعلیٰ شخصیات کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرانے کے لیے کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکنگ کو بے نقاب کرنے والی متاثرہ خاتون نے خودکشی کرلی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کم عمری میں خود ’’سیکس ٹریفکنگ‘‘ کا شکار ہونے والی اور ایسی مجبور لڑکیوں کا کیس سامنے لانے والی ورجینیا جوفرے کی آسٹریلیا میں اپنے فارم ہاؤس سے لاش ملی ہے۔ 41 سالہ ورجینیا جوفرے نے معروف کاروباری شخصیت جیفری ایپسٹین کے طاقتور اور اعلیٰ شخصیات کو کم عمر لڑکیوں کی فراہمی کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ یہ خبر پڑھیں : جنسی زیادتی کا معاملہ برطانوی شہزادہ اینڈریونے تصفیے کی رقم ادا کردی ورجینیا جوفرے نے انکشاف کیا تھا وہ خود بھی اس نیٹ ورک کے چنگل میں پھنس کر کئی اعلیٰ...
کراچی کے مصروف تجارتی علاقے فوارہ چوک، عبداللہ ہارون روڈ پر واقع ایک معروف شاپنگ سینٹر کی پانچویں منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری منزل کو لپیٹ میں لے لیا۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی پانچ فائر ٹینڈرز، ایک اسنارکل اور ایک واٹر باؤزر موقع پر روانہ کیے گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا جبکہ اسنارکل کے ذریعے شاپنگ سینٹر کی چھت پر پھنسے ہوئے متعدد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ شہر کی واٹر کارپوریشن نے بھی صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی جہاں سے پانی سے بھرے واٹر ٹینکرز بلاتعطل...
آسٹریلین جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھا کر دو گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتنے والی پشاور کی علی سسٹرز وطن واپس پہنچ گئیں۔ پشاور ایئرپورٹ پہنچنے پر کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت کھلاڑی ماہ نور علی، مہوش علی اور سحرش علی نے آسٹریلیا میں ہونے والے عالمی مقابلے میں نہ صرف پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ دو طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میڈلز جیتنے والی کھلاڑیوں نے کہا کہ آسٹریلین اوپن ایک مشکل اور سخت مقابلہ تھا، لیکن انہوں نے بھرپور محنت اور لگن کے ساتھ اس میں کامیابی حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں...
بھکر(نیوز ڈیسک) کورونا وبا کے باعث معطل کی جانے والی مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو 5 سال بعد بحال کر دیا گیا۔ پشاور تا کراچی چلنے والی ٹرین کو خصوصی طور پر رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا اور بھکر میں سٹیشن پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ٹرین کا شاندار استقبال کیا۔ ریلوے حکام کے مطابق خوشحال ایکسپریس واحد ایسی مسافر ٹرین ہے جو چاروں صوبوں سے گزرتی ہے اور لاکھوں مسافروں کو براہِ راست سفری سہولیات فراہم کرتی ہے۔ ٹرین پشاور سے کراچی کے درمیان چلائی جا رہی ہے اور اس کا روٹ بھکر، کوٹری، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، کندھ کوٹ، کشمور، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، کوٹ سلطان، لیہ، کندیاں، میانوالی، جنڈ،...
تقریباً پانچ سال قبل معطل کی جانے والی ملک کی معروف مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو ایک مرتبہ پھر بحال کر دیا گیا ہے۔ پشاور تا کراچی چلنے والی اس ٹرین کی بحالی پر بھکر اسٹیشن پر شاندار استقبال کیا گیا، جبکہ شہریوں نے ٹرین کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔ ریلوے حکام کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس پاکستان کی واحد ایسی مسافر ٹرین ہے جو ملک کے چاروں صوبوں سے گزرتی ہے، اور لاکھوں مسافروں کو براہِ راست سفری سہولیات فراہم کرتی ہے۔ ٹرین کو خصوصی طور پر رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا، اور بھکر میں اسٹیشن پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ٹرین کا استقبال کیا۔ یہ ٹرین پشاور سے کراچی کے درمیان...
لاہور(نیوزڈیسک)پاکستانی سائنسدانوں نے مرغیوں کی ایک نئی نسل تیار کر لی جو سالانہ 200 سے زیادہ انڈے دے سکتی ہے۔ یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے سائنسدانوں نے یونی گولڈ کے نام سے مرغیوں کی یہ نئی نسل تیار کی ہے جو سالانہ 200 سے زیادہ انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انڈوں کی یہ پیداوار روایتی دیسی مرغیوں کی پیداوار سے تقریباً 3 گنا زیادہ ہے۔یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے مطابق مرغیوں کی اس نئی نسل’یونی گولڈ‘ کو مقامی پولٹری کی پیداوار بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے جس نے وسطی اور جنوبی پنجاب میں عام کم سے درمیانے درجے کے ان پٹ سسٹم کے تحت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ نسل ایک سال میں...
فیصل آباد: پاکستانی ماہرین نے پولٹری فارمنگ کے شعبے میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دیہی علاقوں کے لیے موزوں نئی مرغی کی نسل متعارف کروا دی ہے، جو سال بھر میں 200 سے زائد انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ماہرین نے اس منفرد بریڈ کو ’’یونی گولڈ‘‘ کا نام دیا ہے، جو کم فیڈ پر پلتی ہے اور شدید موسم، خاص طور پر گرمی کو بخوبی برداشت کر سکتی ہے۔ نئی نسل کی سب سے نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ عام دیسی مرغی کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ انڈے دیتی ہے، جبکہ خوراک کی طلب نسبتاً کم ہے، جو اسے چھوٹے فارمرز کے لیے ایک بہترین انتخاب بناتی ہے۔ ماہرین...
بھارتی سنیما کی رنگین اور وسیع دنیا میں بے شمار اداکار جوڑیوں نے ناظرین کے دل جیتے ہیں۔ شیو جی گنیسن اور سروجادیوی، شاہ رخ خان اور کاجول، امیتابھ بچن اور جیا بچن جیسے مشہور جوڑوں نے فلمی دنیا میں یادگار فلمیں پیش کی ہیں۔ تاہم ان میں سے زیادہ تر نے چند فلموں میں ہی ایک ساتھ کام کیا، لیکن ایک جوڑا ایسا بھی ہے جس نے اپنی ایک ساتھ فلموں کی تعداد اور مقبولیت کے اعتبار سے باقی سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ اعزاز ملیالم سنیما کے لیجنڈری اداکار پریم نذیر اور اداکارہ شیلا (جنہیں پیار سے ’سیمی شیلا‘ کہا جاتا ہے) کو حاصل ہے۔ اس جوڑی نے ایک ساتھ حیران کن طور پر130 فلموں میں...
سرہاڑی کے قریب بخشو جمالی ریلوے پھاٹک پر ہزارہ ایکسپریس کو روک لیا گیا، احتجاجی دھرنے کے باعث دیگر ٹرینوں کو قریبی ریلوے سٹیشنز پر روک دیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو نواز ڈاہری ریلوے سٹیشن پر روک دیا۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے سندھ پر نہروں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا، نوابشاہ میں قوم پرست جماعت کے کارکنان نے ریلوے ٹریک بند کر دیا۔ سرہاڑی کے قریب بخشو جمالی ریلوے پھاٹک پر ہزارہ ایکسپریس کو روک لیا گیا، احتجاجی دھرنے کے باعث دیگر ٹرینوں کو قریبی ریلوے سٹیشنز پر روک دیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو نواز ڈاہری ریلوے سٹیشن پر روک دیا۔ کراچی...
غذائی قلت سے تعلق رکھنے والی ذیا بیطس کی نئی قسم کو ماہرین کی جانب سے باقاعدہ طور پر تسلیم کر لیا گیا۔ ٹائپ 5 ذیا بیطس نام پانے والی اس قسم سے ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ڈھائی کروڑ لوگوں متاثر ہیں۔ یہ عموماً کم اور متوسط آمدنی رکھنے والے ممالک میں غذائی قلت کا شکار نوجوانوں کو متاثر کرتی ہے۔ بین الاقوامی ذیا بیطس فیڈریشن (آئی ڈی ایف) نے 8 اپریل کو بینکاک میں منعقد ہونے والی ورلڈ ڈائیبیٹیز کانگریس میں اس کیفیت کو ذیا بیطس کی قسم شمار کرنے کے لیے ووٹنگ کی۔ البرٹ آئنسٹائن کالج آف میڈیسن کی پروفیسر میریڈتھ ہاکنز کا کہنا تھا کہ ماضی میں یہ کیفیت بڑے پیمانے پر غیر تشخیص...
اطلاعات کے مطابق دہشتگرد مکڑوال کے ایک گاؤں میں داخل ہوئے تھے اور یہ تب سے پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس کے مطابق شدت پسندوں کی جانب سے مقامی لوگوں کو جہاد پر اکسایا جا رہا تھا جس کے بعد پولیس ان کے تعاقب میں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ میانوانی اور مکڑوال میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی مشترکہ کارروائی میں 10 سے زائد خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ایک بیان میں پنجاب پولیس نے کہا کہ پنجاب پولیس نے میانوالی اور سی ٹی ڈی کا مکڑوال میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے مقامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)باہمت اور باصلاحیت پاکستانی خاتون کنول عالیجاہ کی روزمرہ کے کاروباری مسائل کو حل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی )کے استعمال کی صلاحیتوں کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔ طاقتور کیریئر کنول عالیجاہ نے ٹیکنالوجی کے لیے اپنی گہری دلچسپی کو ایک طاقتور کیریئر میں تبدیل کیا۔ معمولی آغاز سے لے کر بین الاقوامی کمپنیوں کو مشورے دینے تک ان کی کہانی محنت اور جذبے پر مبنی ہے۔ انہیں بیسٹ ریسرچر فار انٹر ڈسپلنری اسٹڈی ان سسٹین ایبلٹی اینالیٹکس قرار دیا گیا ہے۔ کنزیومر انسائٹس پراڈکٹ کے حوالے سے ان کے ایک نمایاں منصوبے کو دبئی کی حکومت اور دبئی فیوچر فاؤنڈیشن کی طرف سے بھی سراہا گیا ہے۔ ترقی کا سفر...
المیہ، گلیمر اور ہارر، یہ ٹاور آف لندن کی تاریخ ہے جو ایک قلعہ ہوا کرتا تھا لیکن پھر جیل بن گیا جہاں بادشاہ، ملکہ اور شہزادے قید رکھے جاتے تھے جن میں سے کچھ کے سر بھی قلم کردیے گئے تھے۔ ڈی ڈبلیو کی ایک ویڈیو رپورٹ کے مطابق یہ وہ جگہ ہے جہاں قیمتی جواہرات محفوظ ہیں اور جہاں پرانی روایات و توہمات ابھی تک زندہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: فلوریڈا میں شہریوں کو خوفزدہ کرنے والی پراسرار آواز کیا ہے؟ ٹاور کے پہرے دار ریان بارنیٹ نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 35 پہرے داروں میں سے ایک ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں دنیا کے 2 سب سے بڑے ہیرے بھی...
علامتی فوٹو دادو میں سے ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والی خاتون سمیت 5 مغوی بازیاب کروالیے گئے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) دادو کے مطابق مغویوں کو سندھ بلوچستان سرحد کے پہاڑی علاقے سے بازیاب کروایا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مغویوں کو ذاتی دشمنی کی بنا پر اغواء کیا گیا تھا، اغواء میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کےلیے کارروائیاں جاری ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک روزہ فارمیٹ میں بیٹرز اور بولرز کے درمیان مقابلہ میں توازن رکھنے کے لیے ایک اننگز میں دو مختلف اینڈز سے دو مختلف گیندوں کے استعمال کے قانون میں تبدیلی کے متعلق سوچ رہا ہے۔ کرک انفو کے مطابق گزشتہ ہفتے ہرارے میں منعقد ہونے والی آئی سی سی کی میٹنگ میں ایک تجویز پیش کی گئی جس کے مطابق اننگز کے 35 ویں اوور کے بعد سے ایک گیند استعمال کی جائے گی۔ یہ تجویز سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی سربراہی میں کام کرنے والی آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی نے بورڈ کے سربراہان کو پیش کی۔ تجویز کے مطابق ہر اننگز شروع تو دو گیندوں کے ساتھ ہی ہوگی...
ہماری کائنات ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے، ہر دن ایک نیا راز، ایک نئی دریافت۔ حالیہ دنوں میں سائنسدانوں نے ہماری پڑوسی کہکشاں کے حوالے سے ایک حیران کن انکشاف کیا ہے، ’اس کہکشاں کے ٹوٹنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔‘ یہ کہکشاں ’اسمال میجیلینک کلاؤڈ‘ یا ایس ایم سی کہلاتی ہے، جو ہماری ملکی وے کہکشاں کے گرد گردش کرتی ہے اور ہم سے تقریباً دو لاکھ نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ ایک چھوٹی کہکشاں ہے، مگر سائنسی لحاظ سے اس کی اہمیت بہت بڑی ہے۔ یورپین اسپیس ایجنسی کے ’گائیا‘ (Gaia) خلائی جہاز سے حاصل کردہ ڈیٹا کے تجزیے سے یہ انکشاف ہوا کہ ایس ایم سی کے اندر موجود ستارے ایک...
سنتیاگو(نیوز ڈیسک)چلی سے تعلق رکھنے والے ایک شہری ایکزیقیئل ہینوجوسا کو صفائی کے دوران گھر کے کچرے میں والد کی 62 سال پرانی بینک پاس بک ملی جو اس کی زندگی بدل دینے والی چیز ثابت ہوئی۔ ہینوجوسا کے والد نے 1960 اور 70 کی دہائی میں تقریباً 1.4 لاکھ روپے جمع کرائے تھے تاکہ گھر خریدا جا سکے، لیکن ان کی وفات کے بعد خاندان کے کسی فرد کو اس رقم کا علم نہ تھا۔ ہینوجوسا کو پاس بک اُس وقت ملی جب وہ گھر کی صفائی کر رہا تھا۔ متعلقہ بینک کئی سال پہلے بند ہو چکا تھا، اس لیے ابتدائی طور پر یہ پاس بک کسی فائدے کی نہیں لگی۔ لیکن جب ہینوجوسا کی نظر پاس...
کرینہ کپور کا میگھنا گلزار کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینہ کپور پہلی بار ساؤتھ انڈین سپر اسٹار پَرِتھوی راج کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی۔ ڈائریکٹر میگھنا گلزار کی فلم ’دائرہ‘ ایک سنجیدہ، گہری اور معاشرتی حقائق سے جڑی کہانی ہے جو جرائم، سزا اور انصاف جیسے پیچیدہ موضوعات کو بےباک انداز سے پیش کیا گیا ہے۔ کرینہ کپور نے فلم کے حوالے سے بتایا کہ دائرہ میرے لیے ایک خاص فلم ہے۔ میگھنا گلزار کے ساتھ کام کرنا ایک خواب تھا، جن کی فلمیں ‘تلوار’ اور ‘راضی’ ہمیشہ میرے دل کے قریب رہی ہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ پرتھوی راج جیسے باصلاحیت اداکار کے ساتھ...

جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے دہشتگرد حملے میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا؛ امریکی اخبار کی تصدیق
ویب ڈیسک : امریکی اخبار کی تحقیقات میں پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہونے کے پاکستان کے دعوے کی تصدیق ہوگئی۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اور پینٹاگون نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستانی حکام کی جانب سے صحافیوں کو دکھائے گئے ایم 16 رائفلز، دیگر جدید ہتھیار اور نائٹ وژن ڈیوائسز سمیت دیگر اسلحے میں سے 63 ہتھیار امریکی حکومت نے افغان فورسز کو دیے تھے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سال 2018 میں امریکا میں بننے والی M4A1 رائفل گزشتہ ماہ بلوچستان ٹرین حملے کے بعد حملہ آوروں کے پاس سے برآمد ہوئی۔اخبار کے مطابق امریکی رائفل اربوں ڈالر کے اس امریکی فوجی ساز...

حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ
سٹی 42 : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ترجیحی شعبہ جات میں قرض کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کا مقصد مالیاتی شعبے کی ترجیحی شعبوں کے لیے قرضہ جات کی فراہمی کو حکومت کے برآمدات پر مبنی اقتصادی احیاء اور مستقبل کی ترقی کے ایجنڈے سے ہم آہنگ کرنا تھا۔ اجلاس میں وزیرِ خزانہ نے پائیدار اقتصادی مستقبل کے لیے برآمدات پر مبنی اور سرمایہ کاری سے چلنے والی ترقی کو فروغ دینے پر زور دیا۔ گوجر خان میں شادی کا کھانا کھانے سے سینکڑوں افراد کی حالت غیر اجلاس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور معروف بینکوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔...
میکسیکو میں ایک 40 سالہ خاتون کے ہاں پہلی مرتبہ روبوٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے حمل ٹھہرائے جانے کے بعد بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس سے قبل نیویارک میں بیٹھے ماہرین نے ’ان وٹرو فرٹلائزیشن‘ ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک روبوٹ کے ذریعے کامیابی سے نطفہ خاتون کے اندر پلانٹ کیا تھا جس سے اب بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: قبل از وقت بچے کی پیدائش: وجائنا بیمار ہے! یہ پیچیدہ عمل 23 مراحل پر مشتمل تھا جس میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کا لایا گیا۔ اس ٹیکنالوجی کو طب کے میدان میں ایک نیا سنگ میل قرار دیا جارہا ہے جس سے وہ خواتین بھی بچہ پیدا کرنے کے قابل ہوجائیں گی جو تولیدی صحت سے...
سڑکوں کی صفائی کرنے والی ایک خاتون نے راتوں رات بینکاک کی سڑکوں سے ماڈلنگ کی دنیا تک کا سفر طے کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کی ایک 28 سالہ خاکروب نپاجت سومبونسیت، جنہیں ’مین‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، فیری ٹیل کہانیوں کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر ماڈلنگ کی دنیا میں داخل ہو گئی۔ دو بچوں کی ماں ’مین‘ ایک سنگل مدر ہیں جس کو ایک روسی فوٹوگرافر سیمیون رزچیکوف نے صفائی کرتے ہوئے دیکھا اور اس کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر بغیر بتائے اس کی ایک ویڈیو اور تصویر بنا لی، جو بعد میں ٹک ٹاک پر پوسٹ کی، یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی جس کو...
الاسکا کی ایک خاتون نے اپنے بڑے سائز کے مُنہ کی وجہ سے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ میری پرل نامی خاتون کا منہ دندان ساز کے ذریعے ناپا گیا اور اپنے 2.98 انچ کھُلے منہ کے ساتھ انہوں نے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ @guinnessworldrecords Largest mouth gape (female): 7.59 cm (2.98 in) - Marie Pearl Zellmer Robinson ???????? ♬ original sound - Guinness World Records - Guinness World Records کیچکن کی رہائشی میری پرل زیلمر رابنسن نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے جانتی تھیں کہ ان کا منہ بڑا ہے، لیکن اس وقت تک اس پر غور نہیں کیا تھا کہ یہ ایک عالمی ریکارڈ ہو سکتا ہے جب تک کہ انہوں نے پچھلے ریکارڈ ہولڈر، سمانتھا...
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ کم از کم 155 چینی شہری یوکرین کے خلاف اس کی جنگ میں روس کی طرف سے لڑ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ایئر فورس کے چیف کمانڈر کو کیوں برطرف کیا؟ صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک نیوز بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ ان کی انٹیلیجنس سروسز کے پاس دستاویزی ثبوت موجود ہیں کہ 155 چینی شہری ہیں جو یوکرین کی سرزمین پر یوکرینیوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان 155 شہریوں کے پاسپورٹ کا ڈیٹا ہمارے پاس ہے اور ہم جانتے ہیں کہ وہ کن یونٹس میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھرتی کے بعد یہ...
ایک بھارتی اداکارہ نے معروف فلم ساز ایس ایس راجا مولی کی ایک فلم میں مہیش بابو کے مدمقابل کام کرنے کے 30 کروڑ روپے معاوضہ لیا۔ دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور نین تارا سے مہنگی ترین اداکارہ ہونے کا اعزاز چھین لینے والی اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ پریانکا چوپڑا ہیں۔ پریانکا چوپڑا ساؤتھ انڈین فلموں کے کامیاب ترین ہدایت کار اور فلم ساز راجا مولی کی نئی فلم SSMB29 میں کام کر رہی ہیں۔ اس فلم میں پریانکاچوپڑا کے مدمقابل ساؤتھ انڈین سپر اسٹار مہیش بابو ہیں اور یہ فلم بھارت کی سب سے مہنگی فلم ہوگی جس پر تقریباً ایک ارب بھارتی روپے لاگت آئے گی۔ پریانکا چوپڑا اپنے شوہر کے ساتھ لاس اینجلس میں رہائش پذیر ہیں اور انھوں نے ایمیزون...

’ماں بننے والی ہوں!‘ شادی سے پہلے جب نینا گپتا نے سنائی خوشخبری تو کرکٹر نے دیا ایسا جواب، سکتے میں رہ گئی تھیں اداکارہ
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) جس عمر میں زیادہ تر لوگ گھر پر بیٹھ جاتے ہیں، نینا گپتا اپنی اداکاری کی مہارت سے ناظرین کو مسحور کر رہی ہیں۔ وہ سیریز ‘پنچایت’ کے سیزن 4 میں منجو دیوی کے طور پر واپس لوٹ رہی ہیں، جو 2 جولائی سے پرائم ویڈیو پر نشر ہوگی۔ ان کے فلمی سفر سے زیادہ، ان کی ذاتی زندگی ایک رولر کوسٹر رائیڈ کی طرح رہی۔ نینا گپتا نے 80 کی دہائی میں فلموں میں قدم رکھا تھا۔ پھر انہوں نے ٹی وی کا رخ کیا۔ وہ ہر گھر میں پہچانی جانے لگی۔ لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ ویوین رچرڈز کے ساتھ اپنے عشق کی وجہ سے خبروں میں رہیں۔ اس وقت بغیر...
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک عہدے کے انتخاب کا مشورہ دیدیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مشورہ دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں عہدہ 24/7 والی جاب ہے، اس لیے انہیں کا انتخاب کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی دو کشتیوں میں سوار ہوکر کرکٹ کیلئے وہ نہیں کرسکتے جو وہ چاہتے ہیں، ملک میں کرکٹ واحد تفریح کا ذریعہ ہے اور لوگ اس کھیل سے محبت کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: "سلیکشن کمیٹی گھر جائے! ورنہ گرین شرٹس بنگلادیش سے بھی ہارے گی" سابق کپتان نے کہا کہ کرکٹ فل ٹائم...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک نوکری کا انتخاب کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی 24/7 والی جاب ہے اس لیے آپ وزارت داخلہ اور پی سی بی میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں، محسن نقوی محنتی شخص ہیں لیکن دو کشتیوں میں سوار ہوکرکرکٹ کے لیے وہ نہیں کرسکتے جو وہ چاہتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے گزشتہ دنوں پنڈی میں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر سے ملا قات میں ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ سابق کپتان نے اس دوران یہ بھی کہا کہ ملک میں تفریح کا...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک نوکری کا انتخاب کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی 24/7 والی جاب ہے اس لیے آپ وزارت داخلہ اور پی سی بی میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں، محسن نقوی محنتی شخص ہیں لیکن دو کشتیوں میں سوار ہوکرکرکٹ کے لیے وہ نہیں کرسکتے جو وہ چاہتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے گزشتہ دنوں پنڈی میں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر سے ملا قات میں ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ سابق کپتان نے اس دوران یہ بھی کہا کہ ملک میں تفریح کا...
بینکاک(نیوز ڈیسک)بنکاک میں ایک روسی فوٹوگرافر نے گلی کی صفائی کرنے والی لڑکی کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر ڈالی جو وائرل ہوگئی جس کے بعد لڑکی نے اب تک مختلف مشہور برانڈز کے ساتھ ماڈلنگ کے معاہدے کرلیے۔ نوپاجٹ “ مین“ سمبوونسٹ کی یہ فلمی کہانی پچھلے مہینے اس وقت شروع ہوئی جب 28 سالہ، دو بچوں کی ماں، گلی کی صفائی کا کام کر رہی تھی اور اس دوران روسی فوٹوگرافر سیمیون ریزچیکوف نے انہیں دیکھا۔ “ مین“ اس وقت اپنی صفائی کا کام کر رہی تھی اور اسے اس بات کا پتہ ہی نہیں تھا کہ ریزچیکوف ان کی قدرتی خوبصورتی سے محظوظ ہو کر تصویر کھینچ لی ہے۔ تصویر کھینچنے کے بعد وہ لڑکی کے...
ریلوے کا تین صوبوں کو جوڑنے والی واحد ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان ریلوے کی ایک منفرد اور تاریخی ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک بار پھر اپنے سفر پر رواں دواں ہونے جا رہی ہے۔یہ واحد ٹرین جو سندھ، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ ٹرین 25 اپریل سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔ریلوے کے مطابق کراچی سے پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرین کا مکمل روٹ مین لائن (کوٹری سے اٹک) پر واقع ہے، جو پاکستان کے دل میں بسنے والے مسافروں کے لیے ایک سستا، لمبا اور یادگار سفر فراہم کرتا...
لاہور ایئرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں میں ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا جس کے دوران خاتون مسافر اور کسٹم اہلکاروں نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے۔ رپورٹ کے مطابق ابو ظہبی سے آنے والی پرواز کے مسافروں کی تلاشی پر جھگڑا شروع ہوا اور بات ہاتھ پائی تک پہنچ گی، خاتون مسافروں اور کسٹم اہلکاروں نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے۔ کسٹم اہلکاروں نے تھپڑ مارنے والی خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا جس پر دیگر مسافر بھی کسٹم اہلکاروں سے لڑ پڑے، بعد ازاں کسٹم اہلکاروں نے ان مسافروں کو حراست میں لے لیا۔ حکام نے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، کسٹم حکام سے ملنے والی معلومات...
غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے شہید 15 امدادی کارکنوں کی دل دہلا دینے والی ویڈیو منظرعام پر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 15 فلسطینی امدادی کارکنوں کی شہادت کی لرزہ خیز ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے یہ ویڈیو جاری کی ہے، جو شہید ہونے والے ایک امدادی کارکن کے موبائل فون سے ملی ہے۔ یہ فون اور لاش ایک ہفتے بعد اجتماعی قبر سے برآمد کیے گئے تھے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمبولینسیں، فائر ٹرک اور اقوام متحدہ کی گاڑیاں شناختی نشانات کے ساتھ موجود ہیں، جن کی ایمرجنسی لائٹس بھی جل رہی ہیں۔ تاہم، جیسے ہی امدادی قافلہ رفح...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں خوشخبریوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف کو خط لکھنے والے شدید تکلیف میں ہیں۔ پاکستان کے عوام کیلئے ایک اور خوشخبری آنے والی ہے جس کا وزیر اعظم جلد اعلان کریں گے۔ عوامی ریلیف پر نام نہاد یوٹیوبرز اور فساد پارٹی کو بہت تکلیف ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گنڈا پور کی وزارتِ اعلیٰ خطرے میں ہے۔ اسے اپنی ہی جماعت کے لوگ کرپٹ قرار دے رہے ہیں۔ کے پی میں کرپشن کی کہانیاں ہر زبان پر ہیں، مگر اس معاملے پر نام نہاد یوٹیوبرز اور میڈیا خاموش ہیں۔ کے پی میں نہ تو انفراسٹرکچر بنا...
کراچی کے علاقے کورنگی میں لگنے والی آگ پر ایک ہفتے سے زیادہ گزر جانے کے بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا، ماہرین کے مطابق زیرزمین گیس موجود ہو سکتی ہے، تاہم بڑا ذخیرہ نہیں۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ آگ کی نوعیت اور زمین سے نکلنے والے پانی میں میں کمی آئی ہے، آگ ایک گھنٹے میں بجھائی جا سکتی ہے، لیکن اس سے گیس گردونواح میں پھیلنے سے نقصان کا خدشہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں کراچی: کورنگی میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کی وجوہات سامنے آگئیں انہوں نے کہاکہ عید کی چھٹیوں کے باعث رپورٹ آنے میں تاخیر ہوئی، اب پیر تک رپورٹ موصول ہو جائےگی۔ ہمایوں خان نے کہاکہ عموماً ایسی گیس کو...
اسلام آباد:وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کراچی سے پشاورجانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کردیا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا پانچ سال بعد دوبارہ آغاز ہوگا، خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو مارچ 2020 میں کرونا وائرس کے باعث بند کردیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپریل2025 کے آخرمیں خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک بار پھر بحال کیا جائیگا۔ وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک منافع بخش اور عوامی ٹرین ہے، کراچی سے پشاور کے درمیان کئی اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ کراچی، کوٹری، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد،کشمور،ڈی جی خان کاروٹ ہے، خوشحال خان خٹک...
لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثہ کوٹری اسٹیشن کے قریب پیش آیا جس میں ٹرین کی آخری بوگی کمپلین ٹوٹ کر ٹریک سے اتر گئی اور یہ بوگی دیگر ٹرین سے بھی الگ ہو گئی۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے انتظامیہ نے فوری طور پر بوگی کو ٹریک پر بحال کرنے اور کمپلین کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے حیدرآباد سے کوٹری آنے والی ٹرینوں کو حیدرآباد میں روک دیا گیا ہے۔ مرمتی کام میں دو سے تین گھنٹے لگنے کی توقع ہے۔
سندھ کے شہر کوٹری کے ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین کی آخری بوگی کا کمپلین ٹوٹنے سے وہ پٹڑی سے اتر گئی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے حکام اور پولیس کے مطابق حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک متاثر ہوا، جس کے بعد ٹرینوں کو حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگی کو ہٹانے اور ٹریک کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے، اور جلد ہی ٹرینوں کی آمدورفت بحال کر دی جائے گی۔ریلوے ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے مشہور اینکر پرسن اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے اپنی دوسری بیوی کو عید کے موقع پر لاکھوں روپے کی عیدی دی، جس کا ذکر انہوں نے ایک ٹی وی شو میں کیا۔ ارشاد بھٹی، جو اپنی پہلی بیوی کے انتقال کے بعد اپنے غم کو عوامی سطح پر شیئر کرتے رہے ہیں، نے سابقہ اداکارہ سما راج سے حال ہی میں شادی کی، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔ ارشاد بھٹی کی شادی ایک سادہ تقریب میں ہوئی تھی، جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ ان کی شادی کے بعد، ارشاد بھٹی نے اپنے شوہر کی حیثیت سے اپنی نئی زندگی کے بارے میں...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اڈیالہ جیل کی لمبی لمبی ملاقاتوں میں بانی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر قائل کرنے کے بجائے گنڈا پور اْن کو قائل کریں جن سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں عمران خان تو پچھلے ڈیڑھ سال سے چھت پر کھڑے ہو کر اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں دے رہے ہیں خدا کے لئے میری بات سن لو لیکن اْدھر سے ایک ہی جواب آرہا ہے سیاست دان، سیاستدانوں سے بات کریں۔ اس طرح کے بیانات کا کوئی تعلق نہ اسٹیبلشمنٹ سے ہے نہ حکومت سے، یہ سب کچھ پی ٹی آئی کی اندرونی کھینچا تانی کا شاخسانہ ہے۔ جس کی بھی اڈیالہ جیل تک رسائی ہوتی ہے وہ اپنی اہمیت بنانے کے لئے...
عالمی وباء کوویڈ 19 کی پیش گوئی کرنے والے برازیلین علم نجوم کے ماہر نے دعویٰ کیا ہے کہ غیر مرئی جنگ چھڑ چکی ہے، جلد تیسری جنگِ عظیم شروع ہونے والی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والے ایتھوس سلومی نامی نجومی نے آنے والے عالمی بحران کے بارے میں خبردار کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ جغرافیائی سیاسی واقعات تیسری جنگِ عظیم کے بڑھتے ہوئے خطرے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ 38 سالہ ایتھوس سلومی کو موجودہ دور کا ’نوسٹراڈیمس‘ بھی کہا جاتا ہے، جن کے مطابق دنیا ایک بڑے تنازع کے دہانے پر کھڑی ہے، تخریب کاری اور ہائبرڈ جنگ پہلے ہی شروع ہو چکی ہے۔ کوویڈ 19 ملکہ الزبتھ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اپریل 2025ء) میانمار میں پچھلے ہفتے آنے والے ایک شدید زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ میانمار کی فوجی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس زلزلے کے باعث ملک میں اب تک 3085 اموات کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم مقامی میڈیا میں ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ زلزلے سے کتنے افراد متاثر ہوئے؟ میانمار میں 7.7 شدت کا یہ زلزلہ گزشتہ ہفتے جمعہ کو آیا تھا، جس کا مرکز منڈالے شہر کے قریب واقع تھا۔ اس کے باعث کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں اور اہم انفراسٹرکچر کو بھی نقصان...
امریکا میں ایک خاتون کے گیس اسٹیشن پر رکنے نے اس کو مالا مال کر دیا۔ ریاست فلوریڈا کے شہر ہیالے سے تعلق رکھنے والی 62 سالہ خاتون نوبیا فیگٹ ایک گیس اسٹیشن پر رکیں اور 50 لاکھ ڈالر کراس ورڈ کیش اسکریچ ٹکٹ خریدا۔ 20 ڈالر میں خریدے گئے اس ٹکٹ سے خاتون نے 50 لاکھ ڈالر کا ٹاپ انعام جیتا۔ لاٹری آفیشلز نے بتایا کہ نوبیا نے یک مشت 32 لاکھ 62 ہزار 138 ڈالر کی رقم لینےکو فوقیت دی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق جیک آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا، ٹرین کو کو سکیورٹی خدشات کے باعث تحصیل نوٹال میں روکا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے علاقے جیک آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق جیک آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا، ٹرین کو کو سکیورٹی خدشات کے باعث تحصیل نوٹال میں روکا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین سبی اور نصیر آباد کے درمیان نوٹال میں کھڑی ہے، ٹرین کو آگے جانے کی کلیئرنس نہ مل سکی، بولان ایکسپریس کو واپس جیک آباد بھیج دیا گیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے مسافروں کو ڈیرہ اللہ یار...
ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کے سوشل سیکیورٹی ڈیٹا بیس سے چار لاکھ افراد کے سوشل سیکیورٹی نمبرز اور ذاتی معلومات چوری کر لی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس جرم میں ملوث شخص کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک وائس نوٹ میں کہا “میرا خیال ہے کہ کل کسی کی گرفتاری ہونے والی ہے۔” یہ بیان ایک اکاؤنٹ ڈیزائنر” کے ذریعے شیئر کیا گیا۔ مسک نے مزید کہا کہ یہ فرد سوشل سیکیورٹی نمبرز چوری کرکے انہیں فروخت کر رہا تھا تاکہ لوگ اس نظام سے ناجائز مالی فائدہ حاصل کر سکیں۔ ان کے مطابق یہ چوری غیر قانونی امیگریشن اور ووٹر...
سلمان خان نے اپنی فلم ’’سکندر‘‘ کے تشہیری مہم کے دوران اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک گھڑی پہنے ہوئے ہیں جس پر ایک تنازع کھڑا ہوگیا۔ سلمان خان نے ایک کروڑ 10 لاکھ پاکستانی روپوں والی گھڑی پہنی ہوئی تھی جس میں رام مندر کی شبیہ بنیہ ہوئی تھی۔ اس گھڑی کا نام بھی بھگوان رام مندر کی جنم بھومی پر رکھا گیا تھا اور دنیا میں ایسی صرف 49 گھڑیاں دستیاب ہیں۔ خیال رہے کہ رام مندر کو ایودھیا میں بابری مسجد گرا کر تعمیر کیا گیا تھا جس سے آج تک مسلمانوں کے دل رنجیدہ ہیں۔ سلمان خان کو یہ گھڑی پہنے دیکھ کر ان کے مسلمان مداحوں کو یہ بات بالکل پسند نہیں آئی اور سوشل...
بھارتی ریاست نوئیڈا کے شہری کو سچے پیار کی تلاش مہنگی پڑگئی اور ڈیٹنگ ایپ سے ملی ’’دوست‘‘ کے چکر میں وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے گنوا بیٹھا۔ نوئیڈا کے طلاق یافتہ دل جیت سنگھ نے اپنی زندگی میں سچا پیار تلاش کرنے کےلیے ایک ڈیٹنگ ایپ پر پروفائل بنائی تو انہیں ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ گزشتہ سال دل جیت سنگھ کا رابطہ ایک ایسی خاتون سے ہوا جس نے مبینہ طور پر انہیں کچھ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے پر راضی کیا، جس کا دعویٰ تھا کہ وہ انہیں بھاری منافع کمائے گی۔ لیکن نتیجہ کیا نکلا؟ ساڑھے چھ کروڑ کا نقصان!...
پشاور سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس بحفاظت کوئٹہ پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)پشاور سے نکلنے والی جعفر ایکسپریس کوئٹہ پہنچ گئی، سخت سیکیورٹی انتظامات کے باعث 300 مسافر پشاور سے کوئٹہ پہنچے جبکہ ڈی ایس ریلوے اور دیگر حکام نے مسافروں کا استقبال کیا۔گزشتہ روز پشاور سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس بحفاظت کوئٹہ پہنچ گئی ہے، ٹرین کی بروقت آمد سے مسافروں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کا سفر معمول کے مطابق جاری رہا اور دوران سفر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی، مسافروں نے سہولیات پر ملا جلا ردعمل دیا، کچھ نے بہتر سفری انتظامات کو سراہا، جبکہ بعض نے صفائی اور...
ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ایک نایاب بیماری کے لیے استعمال کی جانے والی دوا انسانی خون کو مچھروں کے لیے مہلک بنا دیتی ہے اور یہ ملیریا سے نمٹنے میں مدد دے سکتی ہے۔ فی الحال مچھروں کی تعداد اور ملیریا کے خطرے کو کم کرنے کے متعدد طریقوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ جن میں سے ایک اینٹی پیراسٹک دوا آئیورمیکٹِن کا استعمال ہے۔ جب مچھر اس دوا کے حامل خون کو چوستے ہیں تو ان کی زندگی مختصر ہوجاتی ہے۔ لیکن محققین کا کہنا ہے کہ یہ دوا ماحولیاتی کے لیے زہریلی ہے اور جب اس کو جانوروں اور انسانوں میں زیادہ استعمال کیا جاتا ہے تو اس سے جسم میں دیگر ادویات کی...
سیاحوں کو تفریحی دورے پر لے جانے والی آبدوز بحر احمر میں غرقاب ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ مصر کے شہر ہُرغادہ کے ساحل پر بندرگاہ کے قریب پیش آیا۔ تاحال آبدوز کے ڈوبنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ اس حوالے سے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ آبدوز کا نام سند باد ہے اور اس میں تقریباً 40 سیاح سوار تھے۔ تمام سیاحوں کا تعلق روس سے بتایا جا رہا ہے۔ امدادی کاموں کے دوران 29 سیاحوں کو بچا لیا گیا جب کہ بقیہ کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم ان کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ نومبر میں بھی ہُرغادہ کے اسی مقام پر ایک اور سیاحتی کشتی "سی اسٹوری" غرق ہوگئی تھی۔ اُس حادثے میں 35...
پشاور: دہشت گردی کا نشانہ بننے والیجعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال ہوگئی۔وفاقی وزیر امیر مقام اور ریلوے حکام کی موجودگی میں جعفر ایکسپریس ٹرین کو پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن سے روانہ کردیا گیا۔جعفر ایکسپریس میں سفر کیلئے 280 مسافروں نے ریزرویشن کرائی اور پشاور سے 28 مسافر شامل ہوئے۔جعفرایکسپریس پشاور سے پنجاب اور سندھ کے بعد بلوچستان میں داخل ہوگی اور 34گھنٹے سفر کے بعد کل شام پانچ بجے کوئٹہ پہنچے گی۔اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت انجینئر امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال ہوگئی، جو بلوچستان کی ترقی روکنا چاہتے ہیں انہیں مایوسی ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں...
---فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوستوں کے ہاتھوں تشدد کے بعد جلائے گئے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان سے متعلق تفتیش جاری ہے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق ارمغان کے گھر سے ملنے والی گاڑی ایف آئی اے نے کیس پراپرٹی میں شامل کر لی ہے، ارمغان کے کال سینٹر سے ڈبل کیبن مہنگی گاڑی ایف آئی اے نے تحویل میں لی تھی۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی مبینہ طور منی لانڈرنگ کے پیسوں سے خریدی گئی، ارمغان کے گھر سے ملنے والی ایک اور مہنگی گاڑی پہلے ہی کیس پراپرٹی میں شامل ہے۔ ملزم ارمغان کے گھر سے اربوں روپے مالیت کی کرپٹوکرنسی کی مائننگ مشینیں برآمدتفتیشی حکام کا کہنا...
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اکثر انٹرویوز میں شاہ رخ کے لیے پسندیدگی کا اظہار کرتی آئی ہیں اور ان پر شہرت حاصل کرنے کے لیے شاہ رخ خان کا نام استعمال کرنے کا الزام بھی لگتا رہا ہے۔ ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ میں کام کیا تھا۔ اس کے بعد وہ کسی بالی ووڈ فلم میں نظر نہیں آئیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے ایک پراجیکٹ کے سیٹ سے ایک تصویر شیئر کی، جس میں یہ ثابت ہوا کہ وہ شاہ رخ خان کی کتنی بڑی مداح ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: رنبیر کپور کے ساتھ وائرل تصاویر، ماہرہ خان نے 7سال بعد خاموشی توڑ دی ماہرہ نے...
ویب ڈیسک: دہشت گردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال ہوگئی۔ جعفر ایکسپریس ٹرین کو وفاقی وزیر امیر مقام اور ریلوے حکام کی موجودگی میں پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن سے روانہ کیا گیا۔ اس ٹرین کو 11 مارچ کو دہشت گردوں کے حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ٹرین سروس معطل کر دی گئی تھی لیکن اب 16 دن بعد یہ دوبارہ کینٹ ریلوے اسٹیشن پشاور سے اپنے سفر پر روانہ ہو چکی ہے۔ اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے جعفر ایکسپریس پشاور سے روانہ ہو کر پنجاب، سندھ اور پھر بلوچستان سے ہوتی ہوئی 34 گھنٹے کے سفر کے بعد کل شام کوئٹہ پہنچے گی،...
امریکی خاتون اونیجا روبنسن کے ساتھ وائرل ہونے والی سندھ پولیس کی خاتون افسر شبانہ جیلانی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔شبانہ جیلانی نے خوبرو اداکارہ حرا مانی کے ساتھ مقامی سیلون کی ویڈیو شیئر کردی۔ پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون کو دبئی میں تحویل میں لے لیا گیااونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی تھی، اس سے قبل پاکستانی نوجوان سے شادی کی خواہش لیے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا نے خیال رکھنے پر شبانہ کا شکریہ ادا کیا تھا۔خیال رہے کہ پاکستانی لڑکے سے مبینہ محبت میں اکتوبر 2024 میں امریکا سے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن 120 دن...
قاہرہ/یروشلم: اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والی ایک جنگلی بلی عرب دنیا میں بحث کا مرکز بن گئی ہے، اور اسے غزہ جنگ، اسرائیل مخالف مزاحمت اور فلسطینی جدوجہد سے جوڑا جا رہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مصر کی سرحد کے قریب جبل حریف کے علاقے میں ایک جنگلی بلی "کرکل" (Caracal) نے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔ نیچر اینڈ پارکس اتھارٹی کے اہلکاروں نے بلی کو پکڑ کر وائلڈ لائف اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا۔ اس واقعے کے بعد عرب سوشل میڈیا پر بلی کی تصاویر، ویڈیوز اور میمز وائرل ہو رہی ہیں۔ صارفین بلی کو اسرائیلی قبضے کے خلاف "قدرتی مزاحمت" کی علامت قرار...
واشنگٹن: امریکی حکام نے کہا ہے کہ ریاست ورجینیا کے مشرقی ضلع کی سابق امریکی اٹارنی جیسیکا ایبر سنیچر کو اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔ 43 سالہ جیسیکا، جنہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوری میں عہدی سنبھالنے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا، ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی موت کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ آج صبح، تقریباً نو بج کر 18 منٹ پر، الیگزینڈریا پولیس نے بیورلے ڈرائیو کے 900 بلاک پر ایک جواب نہ دینے والی خاتون کے گھر پر گئی جہاں پولیس اہلکاروں نے انہیں مردہ حالت میں پایا۔‘ بیان میں مزید کہا گیا کہ ورجینیا...