2025-09-18@01:01:37 GMT
تلاش کی گنتی: 10531

«ایکس کی بندش»:

(نئی خبر)
    کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس نے نیا ریکارڈ بناتے ہوئے ایک لاکھ 55 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرلی۔ دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس میں 1274 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار 551 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے دوران بینچ مارک انڈیکس ایک موقع پر 1 لاکھ 55 ہزار 554 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ کاروباری روز ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 54 ہزار 277 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے بعد آج کا دن سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مارکیٹ کے استحکام کے لیے خوش آئند...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی کا سلسلہ پیر کو بھی برقرار رہا، جب کاروبار کے آغاز میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی بار 1,56,000 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ صبح 10 بج کر 40 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,585  پوائنٹس اضافے کے ساتھ 155,862 پوائنٹس پر موجود تھا، جبکہ دورانِ کاروبار یہ بلند ترین سطح 156,080 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔ نمایاں شعبے اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی سرمایہ کاروں کی جانب سے سیمنٹ، بینکنگ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور بجلی پیدا کرنے والے اداروں میں نمایاں دلچسپی دیکھی گئی۔ PSX Opened Positive ????☀️ KSE 100 opened positive by +1274.54 points this morning. Current index is at 155,551.74 points...
    پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم کے تحت  بھارتی میڈیا ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشنز کی فضا ہموار کرنے میں مصروف ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق  ممبئی کے نائر اسپتال کو موصول ہونے والی بم دھمکی ایک اور فالس فلیگ کے اسکرپٹ کا حصہ ہے۔ دہشتگردی کی پے درپے  اطلاعات کا بھارتی میڈیا پر آنامنظم پراپیگنڈے کی نشاندہی کرتا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے اس طرح کی خبروں کا تسلسل بھارتی حکومت کی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ای میل اور فون کال کے ذریعے بم کی اطلاع دینا اور فوری سکیورٹی ردعمل دکھانا طے شدہ اسکرپٹ کا حصہ ہے۔ یہ پروپیگنڈا اس وقت کیا جا رہا ہے جب بھارت...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آج چمکنے کا وقت ہے، آپ اپنی دنیا میں کچھ خاص حیثیت رکھتے ہیں۔ تاہم، کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایسا کیا ہے جو آپ کو پھنسنے اور دباؤ میں محسوس کرنے سے روکتا ہے؟ شروع کرنے سے پہلے ہی اپنے خیال کو تراشنا ہو۔ اپنی زندگی کو صاف کریں اور اپنے ذہن سے شروع کریں۔ ہر بار جب آپ مضبوطی سے محسوس کرتے ہیں کہ کچھ نیا تلاش کر رہے ہیں، اس سمت میں ایک چھوٹا سا قدم اٹھائیں اس سے پہلے کہ آپ کی ’’نہ‘‘ کہنے والی آواز آئے۔ آپ کو کسی اور کے علاوہ کوئی اور ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ لہٰذا اپنے جواہر کو روشنی کی طرح...
    تہران: ایران نے کہا ہے کہ اگر اس پر عائد بین الاقوامی پابندیاں ختم کر دی جائیں تو وہ اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے اور یورینیم افزودگی میں کمی کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے برطانوی اخبار گارڈین میں شائع اپنے مضمون میں لکھا کہ ایران ایک حقیقت پسندانہ اور دیرپا معاہدے کے لیے تیار ہے، جس کے تحت جوہری پروگرام کی نگرانی بھی قبول کی جا سکتی ہے، بشرطیکہ اس کے بدلے عالمی پابندیاں ہٹا دی جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس موقعے کو ضائع کیا گیا تو خطے اور دنیا کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ پیغام فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے لیے تھا جو ایران...
    مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی صرف اسی صورت ممکن ہے جب حماس تمام یرغمالیوں کو رہا کرے اور ہتھیار ڈال دے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کے مطابق اگر حماس یہ شرائط مان لے تو جنگ فوری طور پر ختم ہو سکتی ہے۔ تاہم فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل کی شرط کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہتھیار نہیں ڈالے گی، اور صرف اس صورت میں یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا جب اسرائیل غزہ سے اپنی فوج واپس بلائے اور حملے بند کرے۔ ادھر غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری نہ تھم سکی۔ قابض فوج نے ایک اور بلند عمارت کو نشانہ بنایا جس کے بعد تین دن میں تباہ ہونے...
    آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے موٹر بائیکر فیلی گزشتہ 8 ماہ سے ایک منفرد مشن پر دنیا بھر کا زمینی سفر کر رہے ہیں جس کا مقصد 45 ممالک کی سیر ہے۔ وہ اب تک 15 ممالک کا کامیابی سے سفر کر چکے ہیں۔ اس وقت پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے دلکش خطے گلگت بلتستان میں موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پولینڈ کے بائیکر کو اسکردو میں حادثہ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل فیلی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا کے مختلف حصوں کا سفر کیا لیکن گلگت بلتستان کی قدرتی خوبصورتی، فلک بوس پہاڑوں، منفرد ثقافت اور لوگوں کی بے مثال مہمان نوازی نے ان پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے سیلاب کے باعث چاول کی فصلوں کو لاحق نقصان سے متعلق تاثر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب پنجاب کی چاول کی فصل کا صرف 10 سے 12 فیصد متاثر کریں گے۔ ایسوسی ایشن کے سینیئر نائب چیئرمین جاوید جیلانی نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے تخمینے کے مطابق پنجاب میں زیادہ سے زیادہ 6 سے 7 لاکھ ایکڑ اراضی متاثر ہوئی ہے، جس سے صوبے کی مجموعی چاول کی پیداوار پر صرف 10 تا 12 فیصد اثر پڑے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ’یہ اعداد و شمار سرکاری اور غیر سرکاری دونوں سرویز سے مطابقت رکھتے ہیں، ہم 60 فیصد نقصان کے دعووں کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔‘ میڈیا رپورٹس...
    اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے بیرون ملک سے مزید چینی منگوانےکے اقدامات جاری ہیں، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان مزید چینی کی درآمد کے لیےٹینڈرکل کھولے گا۔ ٹی سی پی نے8 ستمبر تک ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے بولیاں طلب کررکھی ہیں، ٹینڈر کی دستاویز کے مطابق چینی کی درآمد کے لیے 25 ہزار ٹن سے کم کی بولیاں منظور نہیں کی جائیں گی۔ قبل ازیں ٹی سی پی نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر 21 اگست کو کھولا تھا، ٹی سی پی کو ٹینڈر میں 6 بولیاں موصول ہوئی تھیں، ٹینڈرکےتحت560 سے لے کر 592 ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئی تھیں، چینی کے ٹیندرکے تحت بیئر سینڈکٹ ایف...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عسکری گروپ فوری طور پر اسرائیلی مغویوں کو رہا کرے اور اس جنگ کا خاتمہ یقینی بنائے۔ اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ ہر کوئی مغویوں کی رہائی اور اس جنگ کے خاتمے کا خواہاں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا حماس سے ایک بار پھر ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ، مزاحمتی تنظیم کا انکار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ اسرائیل نے میری تمام شرائط تسلیم کر لی ہیں، اب حماس کو بھی یہ شرائط قبول کرلینی چاہیں۔ یہ میری آخری وارننگ ہے، اب کوئی اور وارننگ نہیں دی جائے گی۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری...
     یہاں کے مقامی باشندے کہتے ہیں کہ یہ کبھی کُھلا ہی نہیں یعنی یہ ریسرچ سینٹر جو لوگوں کو یا ہمارے طالب علموں کو اس نیت کے ساتھ بنا کردیا گیا تھا کہ یہاں وہ ریسرچ کریں۔ ریسرچ تو خیر کیا کرتے ہیں، ایک دروازے کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا اور دوسرے دروازے کو اندر سے تالا لگا ہوا ہے، یعنی کوئی صورت نہیں کہ آپ اس کے اندر جاکر اس عمارت کو دیکھ سکیں۔ اندرونی دیواروں پر متعدد پورٹریٹ آویزا ہیں جن میں دریائے جہلم کی جنگ کے علاوہ الیگزینڈر کے حوالے سے دیگر معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ ان تصاویر میں شہنشاہ Darius  سوم کے ایک اہم خط کا متن بھی شامل ہے جس میں...
    پاکستان سے دہشت گردوں کی مبینہ دراندازی اور ممبئی کو دھماکوں سے اُڑانے کی جھوٹی خبر نے بھارتی عوام کو خوف میں مبتلا کر دیا، تاہم پولیس کی تحقیقات نے اصل حقیقت سامنے لا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 5 ستمبر کو ممبئی پولیس کو واٹس ایپ پر ایک دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ “لشکرِ جہادی” نامی ایک نامعلوم تنظیم کے 14 دہشت گرد شہر میں داخل ہو چکے ہیں۔ پیغام میں کہا گیا تھا کہ دہشت گرد 34 گاڑیوں میں 400 کلو آر ڈی ایکس لے کر ممبئی کو دھماکوں سے تباہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں، جس سے مبینہ طور پر ایک کروڑ افراد کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔ پولیس...
    انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو ریکارڈ 342 رنز سے شکست دے کر مردوں کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی فتح اپنے نام کرلی۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار کھیل پیش کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں 414 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ اسکور کیے۔ جیکب بیٹھل نے اپنے کیریئر کی پہلی سینچری بناتے ہوئے 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ جو روٹ نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری اسکور کی۔ کپتان جوس بٹلر نے 62 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کے اسکور کو 400 سے آگے پہنچایا۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ابتدا ہی سے دباؤ کا شکار رہی۔ انگلینڈ کے...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا ہے کہ وہ بانی چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایت پر رواں ماہ کے آخر میں پشاور میں ایک تاریخی جلسہ منعقد کریں گے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ یہ جلسہ “حقیقی آزادی، آئین و قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق” کے لیے ہوگا، اور اس کا مقصد واضح پیغام دینا ہے کہ عوام کن اصولوں اور قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جلسے کی تاریخ 5 روز قبل بتائی جائے گی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنے کہا کہ جلسے کی حتمی تاریخ کا اعلان پانچ دن پہلے کیا جائے گا تاکہ ہم سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے موزوں وقت کا تعین کر سکیں۔ انہوں نے...
    امریکہ کی یونیورسٹی آف لوئسول میں کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر رومن یامپولسکی نے پیش گوئی کی ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سنہ 2030 تک 99 فیصد کارکنوں کو بے روزگار کر سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کارکنوں کے لیے یہ وارننگ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دنیا بھر میں کمپنیاں لاگت میں کمی اور آمدنی بڑھانے کے لیے تیزی سے اے آئی سسٹمز پر دارومدار بڑھا رہی ہیں۔ اے آئی سیفٹی کے حوالے سے ایک نمایاں آواز سمجھے جانے والے پروفیسر یامپولسکی کے مطابق یہاں تک کہ کوڈرز اور پرامپٹ انجینئرز بھی آٹومیشن کی آنے والی لہر سے محفوظ نہیں رہیں گے جو تقریباً تمام ملازمتوں کو چھین سکتی ہے۔ پروفیسر کا کہنا تھا کہ ’ہم...
    ایپل نے اپنے نئے موبائل آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 26 کی ریلیز کی تاریخ کا عندیہ دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا آئی فون 17 سیریز میں سم سلاٹ نہیں ہوگی؟ اس کا انتظار صارفین ایک عرصے سے کر رہے تھے تاہم اب بتایا گیا ہے کہ اس کا باضابطہ اجرا 16 ستمبر 2025 کو متوقع ہے۔ شیڈول ایپل کمپنی اپنی روایت کے مطابق 9 ستمبر 2025 کو ایک بڑا ایونٹ منعقد کرے گی جس میں  آئی فون 17 سیریز کی رونمائی بھی کی جائے گی۔ اس کے تقریباً ایک ہفتے بعد  آئی او ایس 26 تمام صارفین کے لیے ریلیز کیا جائے گا۔ مزید پڑھیے: آئی فون پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خبر، اہم الرٹ جاری...
    سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق سیاسی اداکاروں کے فن وزٹ کی بجائے فیلڈ مارشل اپنی نگرانی میں ٹاسک فورس تشکیل دیں ، محمد علی درانی کا ٹاکیز لائیو میں مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان کے معروف ڈیجیٹل نیٹ ورک ٹاکیز لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی اور سابق وفاقی سیکرٹری اشفاق گوندل نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر حکومت کی غیر سنجیدگی کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی اداکاروں کے فن وزٹ پر پابندی عائد کرتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اپنی نگرانی میں ایک اسپیشل ٹاسک فورس تشکیل دیں، کیونکہ حکمران مصنوعی ڈراموں میں مصروف ہیں اور تباہی کی اصل...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مسکراتے ہوئے کہاکہ کیمرے پر سب ہی لڑکیاں اچھی نظر آتی ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے ان سے استفسار کیا کہ تمنا بھاٹیا کے بارے میں ان کی رائے کیا ہے، جس پر عبدالرزاق نے جواب دیا کہ کیمرے پر تمام لڑکیاں اچھی لگتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: تمنا بھاٹیا کا کرکٹر عبدالرزاق سے تعلقات پر بڑا انکشاف، خاموشی توڑ دی ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا سے ملاقات کو 12 برس گزر چکے ہیں، ایک فنکشن میں ان سے ملاقات ہوئی تھی اور وہ ایک بہت اچھی اداکارہ ہیں۔ یاد رہے کہ...
      کراچی: معروف پاکستانی امریکن بزنس مین اور سماجی کارکن انوش احمد نے یوم دفاع پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے 1965ء کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ہمیشہ اپنی سرحدوں کا غیر متزلزل ایمان اور بے مثال بہادری کے ساتھ دفاع کیا۔ یوم دفاع کے موقع پر انوش فائونڈیشن کی طرف سے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے ایک خصوصی فلوٹ تیار کیا گیا۔ فلوٹ کو آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر ، دیگر سروسز چیفس ، شہدا اور غازیوں کی تصاویروں سے سجایا گیا تھا۔ فلوٹ کو کراچی کے مختلف علاقوں میں گھمایا گیا۔ فلوٹ پر تحریک آزادی سے متعلق ڈاکو مینٹریز پیش کی گئیں، بانی پاکستان قائد...
    فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی ترک نژاد امریکی کارکن ایسنور ایزگی ایگی کی شہادت کو ایک سال گزر گیا مگر انصاف آج تک نہیں مل سکا۔ ایسنور 6 ستمبر 2024 کو مغربی کنارے میں نابلس کے گاؤں بیتا میں غیرقانونی اسرائیلی بستی ایویاتار کے خلاف پرامن مظاہرے میں شریک تھیں۔ جمعہ کی نماز کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین پر آنسو گیس اور فائرنگ کی۔ کچھ دیر بعد ایک اسرائیلی اسنائپر نے فائر کیا، ایک گولی 18 سالہ فلسطینی لڑکے کو لگی جبکہ دوسری گولی ایسنور کے سر میں جا گھسی۔ انہیں نابلُس کے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ کا اسرائیل کیساتھ تمام تجارتی تعلقات...
    بھارت میں پاکستان سے دہشت گردوں کے داخل ہونے اور ممبئی میں بڑے دھماکوں کی جھوٹی افواہ نے عوام کو خوفزدہ کر دیا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق 5 ستمبر کو ممبئی پولیس کو واٹس ایپ پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ’’لشکر جہادی‘‘ نامی ایک فرضی تنظیم کے 14 دہشت گرد شہر میں داخل ہو چکے ہیں۔ دھمکی آمیز پیغام میں کہا گیا کہ دہشت گرد 34 گاڑیوں میں 400 کلو آر ڈی ایکس رکھ کر ممبئی کو دھماکوں سے اڑانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جس سے ایک کروڑ لوگوں کی جان جا سکتی ہے۔ تحقیقات کے بعد یہ دھمکی جھوٹی ثابت ہوئی اور معلوم ہوا کہ یہ سب ایک ذاتی جھگڑے کا...
    کچھ ضخیم اور بڑے ناول محض اپنے اختتام تک محدود نہیں رہتے۔ ان کی اصل زندگی اس وقت شروع ہوتی ہے جب قاری آخری ورق پلٹنے کے بعد بھی ان کے سحر سے آزاد نہیں ہو پاتا۔ کتاب بند ہو جانے کے بعد بھی الفاظ کی بازگشت دل و دماغ میں گونجتی رہتی ہے، تحریر کے جادو کی رمق دیر تک قاری کو اپنی گرفت میں لیے رکھتی ہے اور دل میں یہ خواہش جاگتی ہے کہ کاش یہ داستان ذرا اور طول پکڑتی اور ایک بار پھر ازسرِنو پڑھنے کی پیاس جاگ اٹھتی ہے۔ یہی وہ لمحہ ہے جب کوئی فن پارہ اپنے کمال کی معراج کو چھو لیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اگلے جنم بھی موہے بٹیا ہی...
    غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، مزید 62 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس) اسرائیل کےہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 62 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے ہفتے کو غزہ میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں درجنوں فلسطینی خاندان مقیم تھے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں امداد کے متلاشی افراد کو بھی نشانہ بنایا۔ الجزیرہ کے مطابق غزہ میں ہفتے کو اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 62 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 16 امداد کے متلاشی افراد بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں24 گھنٹوں میں بھوک کی شدت سے مزید 6...
    ٹک ٹاک بنانے کا شوق ایک اور جان لے گیا جب کہ پنجاب کے ضلع قصور میں نوجوان دریا میں ڈوب گیا۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے کہا کہ گاؤں پیال کلاں کا عمران نامی نوجوان دوستوں کے ساتھ دریائے ستلج کا سیلاب دیکھنے گیا، تتارا کامل گاؤں میں نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے دریا میں گر گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق دریا میں گرنے والے نوجوان کی تلاش جاری ہے، ریسکیو کی 2 کشتیاں نوجوان کی تلاش میں مصروف ہیں۔
    بھارتی ریاست تمل ناڈو کے ضلع کڈالور میں ایک افسوسناک اور شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں 4 خواتین نے ایک خاتون کو درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے کپڑے اُتارنے کی کوشش کی۔ Woman Tied To Tree, Beaten, Stripped In Tamil Nadu, Video Sparks Outragehttps://t.co/3h2HpeossP pic.twitter.com/Oa4nTvN94s — NDTV (@ndtv) September 7, 2025 اس واقعے کی 2 منٹ 13 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس نے عوامی سطح پر شدید غم و غصہ پیدا کر دیا۔ زمین کے تنازعے کا شاخسانہ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ زمین کے جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر 3 ملزم خواتین...
    لندن: فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد نے لندن کی سڑکوں پر احتجاج کیا اور پارلیمنٹ اسکوائر تک ریلی نکالی۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کی جائے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کرائی جائے۔  اس دوران پولیس نے فلسطین ایکشن تنظیم کے کارکنوں سمیت کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ برطانیہ نے دو ماہ قبل اس تنظیم پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی لگائی تھی۔ دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں۔ آج صبح سے اب تک مزید 20 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ قحط اور بھوک کی شدت سے 24 گھنٹوں کے...
    لندن:  برطانوی سیاست میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ شبانہ محمود کو وزیر داخلہ مقرر کیا گیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب ڈپٹی وزیراعظم اینجلا رینر نے ٹیکس ادائیگی میں بے ضابطگی کے باعث استعفیٰ دے دیا۔ اس تبدیلی کے ساتھ ہی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو ڈپٹی وزیراعظم اور یویٹ کوپر کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا، جبکہ شبانہ محمود نے وزارت داخلہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ 44 سالہ شبانہ محمود برمنگھم میں پیدا ہوئیں اور ان کے والدین کا تعلق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے میرپور سے ہے۔ وہ...
    غزہ: اسرائیلی فورسز کے حملے بدستور جاری ہیں اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 23 ماہ میں اوسطاً ہر گھنٹے کم از کم ایک فلسطینی بچہ شہید ہوا۔ غزہ حکومت کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 20 ہزار بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ان میں ایک ہزار بچے ایک سال سے کم عمر کے تھے جبکہ تقریباً نصف وہ نومولود تھے جو جنگ کے دوران پیدا ہوئے اور اسرائیلی حملوں میں مارے گئے۔ تنظیم کے مطابق یہ صورتحال انتہائی شرمناک ہے کیونکہ اسرائیلی فوج بچوں کے گھروں، کھیل کے میدانوں، اسکولوں اور اسپتالوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے اور غزہ کے...
    اسرائیلی فوج نے ایک نئی تصویر جاری کی جس میں حماس کے حال ہی میں شہید کیے گئے ترجمان ابو عبیدہ کو محمد الضیف اور رافع سلامہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک تصویر جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ حماس کے ترجمان حذیفہ الکحلوت المعروف ابو عبیدہ کی ہے۔ ترجمان اسرائیلی فوج نے اس تصویر کے ساتھ ایک ویڈیو بھی منسلک کی ہے جس میں حماس کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا جہاں ان کے بقول ابو عبیدہ مقیم تھے۔ یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ میں ایک ملٹری کارروائی کے دوران حماس کے ترجمان ابوعبیدہ کو قتل کر دیا تھا۔ تازہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ترجمان...
    کراچی کے علاقےپی این ٹی کالونی میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کی گزرگاہ سےاسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ اسلحہ ا ستقبالیہ کیمپ کے قریب ایک شاپنگ بیگ میں چھپایا گیا تھا۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے میڈیا کو بتایا کہ جلوس کی آمد سے قبل صفائی کا عمل جاری تھا، اسی دوران ایک صفائی کرنے والے ورکر کو ایک شاپنگ بیگ مشکوک اور بھاری محسوس ہوا، جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ تلاشی لینے پربیگ سے پستول، میگزین اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ کوئی نامعلوم شخص یہ ہتھیار چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ایس ایس پی کے مطابق علاقے کی نگرانی سخت کر دی...
    اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی دی ہے کہ غزہ میں دوزخ کے دروازے کھول دیئے اور یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حماس یرغمالیوں کی رہائی اور ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہ ہو جائے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک کثیر المنزلہ عمارت کو حماس کے زیر استعمال عسکری مرکز قرار دیتے ہوئے سیکندوں میں منہدم کردیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کے لیے چند منٹ دیے جس کے بعد مسطحہ ٹاور پر تین حملے کیے گئے۔ مقامی افراد نے الزام لگایا کہ ہزاروں بے گھر شہری پہلے ہی عارضی کیمپوں میں رہ رہے ہیں اور ان کے پاس محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں۔ אחרי הודעת כץ...
    رستے میں جب بارش ہوئی تیری یاد آئی، بہت آئی یہ شعر پڑھ کر آپ کے ذہن میں یہ خیال آیا ہو گا کہ ہم آپ کی کسی جان سے پیاری شخصیت کی بات کر رہے ہیں، مگر ایسی بات بالکل نہیں ہے، یہ ذکر ہے ایک ایسی چیز کا، جو اکثر ہمارے بہت کام آتی ہے، ہمیں کئی چیزوں سے بھی بچاتی ہیں۔ زیادہ حیران نہ ہوں، ہم آپ کی بے چینی ختم کیے دیتے ہیں، یہ بات ہو رہی ہے چھتری کی۔ اس میں تو کوئی شک نہیں کہ موسم کے بدلتے تیور میں یہ خوب ساتھ نبھاتی ہے، مگر سال کے زیادہ دن سب کی نظروں سے اوجھل ہی رہتی ہے، اسے یہ ہی انتظار ہوتا ہے...
    بالٹی مور میں امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی میٹنگ میں پیش کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق گزشتہ 25 برسوں میں امریکا میں ہائی بلڈ پریشر کے باعث گردوں کی بیماریوں سے اموات میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چینی سائنسدانوں کا کارنامہ، خنزیرکے جنین سے انسانی گردے تیار کر لیے ماہرین نے بتایا کہ سب سے زیادہ شرحِ اموات سیاہ فام امریکیوں میں ریکارڈ کی گئی، جو دیگر نسلی گروہوں کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہے، جبکہ ہسپانوی نژاد افراد میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 1999 میں فی ایک لاکھ افراد میں 3.3 اموات رپورٹ ہوئیں جو 2023 میں بڑھ کر 4.9 ہو گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:سخت بلڈ...
    تیانجن میں ہونے والا شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا اجلاس محض سفارتی سرگرمی نہیں تھا بلکہ علامتی طور پر ایک بڑے سیاسی پیغام کا حامل بھی تھا۔ یہ اجلاس چین کی جنگِ عظیم دوئم کی یادگار تقاریب کے تناظر میں منعقد ہوا جس نے اسے مزید وزن دیا۔ WATCH ???? Hot mic moment on CCTV in China today: Putin and Xi, both 72, were caught casually chatting about living to 150 years — or maybe forever — thanks to organ transplants pic.twitter.com/5kSPqUOsDL — Insider Paper (@TheInsiderPaper) September 3, 2025 اس اجلاس کو گزشتہ برس کے BRICS سربراہی اجلاس کے مساوی اہمیت دی گئی۔ مغرب کی مرکزیت کا زوال طویل عرصے تک دنیا کے بڑے فیصلے مغرب کی موجودگی اور...
    بھارت کی حد تک متنازع ماڈل و اداکارہ عرفی جاوید کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر تشویش اور افواہوں کو جنم دیدیا۔ عرفی جاوید جو اپنے منفرد اور اکثر متنازع فیشن کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں، اس بار اپنے لباس یا انداز کے بجائے روتی ہوئی تصویر کی وجہ سے زیر بحث ہیں۔ ماڈل و ادکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک سیلفی کی ہے جس میں ان کی آنکھوں میں آنسوؤں کو صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک اور تصویر میں اداکارہ کے ماتھے پر چوٹ کا نشان بھی نظر آیا جس نے مداحوں کو مزید فکر میں ڈال دیا۔ https://www.instagram.com/p/DONdwSACDYs/?utm_source=ig_web_copy_linkigsh=MzRlODBiNWFlZA== دلچسپ بات یہ ہے کہ انہی پوسٹس میں عرفی نے ایک تقریب کی خوشگوار تصاویر بھی شیئر کیں، مگر ان کی روتی...
    اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو سخت اقدامات کیے جائیں گے، ٹرمپ کی حماس کو وارننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن ( آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس سے سنجیدہ بات چیت کررہے ہیں، اب انہیں تمام یرغمالیوں کو ایک ہی بار رہا کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حماس کے پاس اسرائیل کے 20 یرغمالی موجود ہیں، حال ہی میں کچھ ایسی خبریں سامنے آئیں کہ کچھ یرغمالی ہلاک ہوچکے ہیں، امید ہے کہ...
    بھارتی وزیرِ خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا ہے کہ بھارت امریکی ٹیرف سے متاثر ہونے والے اپنے ایکسپورٹرز کی مدد کرے گا۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے بیان میں نرملا سیتارامن نے کہا کہ حکومت اِن برآمد کنندگان کے لیے خصوصی پیکج متعارف کرائے گی جو امریکی حکومت کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف کے نفاذ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز ’انڈیا ٹوڈے‘ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے کہا کہ نئی دہلی اس بات سے آگاہ ہے کہ امریکی فیصلے نے متعدد بھارتی صنعتوں کو نقصان پہنچایا ہے اور حکومت ان کے لیے ریلیف اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ نرملا سیتارامن نے واضح کیا کہ حکومت جَلد ہی امدادی اقدامات...
    دہشتگردی میں ملوث صہیب بلوچ عرف امیر بخش سے متعلق بلوچ تنظیموں کے متضاد دعوؤں نے ان تنظیموں کو ایک بار پھر ہزیمت میں مبتلا کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’قلات آپریشن میں مارے گئے دہشتگرد کی شناخت نے لاپتا افراد کے دعوؤں کی حقیقت آشکار کر دی‘ ایک جانب بلوچ لبریشن آرمی (BLA) نے ایک بیان میں اپنے کارکن صہیب بلوچ کی ہلاکت کو ’قربانی‘ قرار دیتے ہوئے اسے خراجِ تحسین پیش کیا ہے، تو دوسری طرف بلوچ نیشنل موومنٹ (BNM) اور دیگر حلقوں نے صہیب بلوچ کی گمشدگی اور اس کے بعد کے حالات پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ماہرنگ بلوچ کے ساتھ تعلقات صہیب بلوچ کو ایک تصویر میں وہ سماجی کارکن ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کے ساتھ کھڑا...
    امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن ایک بار پھر آپریشن تھیٹر میں پہنچ گئے، اس بار ان کی اسکن کینسر کی سرجری کی گئی ہے۔ 82 سالہ بائیڈن پہلے ہی پروسٹیٹ کینسر کی خطرناک قسم سے نبرد آزما ہیں، جس کی تشخیص انہوں نے رواں برس مئی میں عوام کے سامنے کی تھی۔ اس وقت انہوں نے بتایا تھا کہ بیماری کافی حد تک پھیل چکی ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب بائیڈن کو کینسر کے باعث سرجری کرانا پڑی ہو۔ 2023 میں صدارت کے دوران بھی ان کے سینے سے اسکن کینسر کے خلیات نکالے گئے تھے، جبکہ اس سے قبل بھی وہ کینسر کی مختلف اقسام کی سرجریز سے گزر چکے ہیں۔ تازہ ترین آپریشن میں بھی اسی مرض...
    کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل میں شہری کے مبینہ اغوا اور ڈکیتی کی انوکھی واردات سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق عزیز آباد بلاک 8 میں سعد نامی نوجوان سے آن لائن خریدو فروخت کی ویب سائٹ او ایل ایکس پر رابطے کے بعد کار سوار افراد آئی فون موبائل خریدنے آئے تھے۔  اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ کار سوار افراد نے نوجوان سعد یونس کو موبائل فون چیک کرنے کے بہانے کار میں بٹھایا اور سعد کے گاڑی میں بیٹھتے ہی اس کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔ دورانِ اغوا ملزمان نے خود کو اینٹی کرپشن افسر ظاہر کیا اور سعد یونس پر ہتھوڑی کے وار کرکے شدید زخمی کردیا گیا۔ زخمی نوجوان کے  مطابق اس نے...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت لاہور میں پہلی پنجاب ٹرانسپورٹ ایکسپو 2025 کا انعقاد کیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب نے پنجاب ٹرانسپورٹ ایکسپو کا دورہ کرکے ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے لگائے گئے تمام اسٹالز کا مشاہدہ کیا، انہوں نے حکومت پنجاب کے جدید ماس ٹرانزٹ منصوبوں اور اقدامات پر مبنی ماڈلز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ مریم اورنگزیب نے فیصل آباد و  گوجرانوالہ میٹروز، پنجاب ائیر لائن اور مری گلاس ٹرین منصوبوں، ای ٹیکسی اسکیم کیلئے گاڑیوں اور اسٹوڈنٹس بائیکس سکیم کو سراہا جبکہ مسافروں کیلئے بنائے گئے جدید ماڈل بس اسٹاپس کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب ٹرانسپورٹ ایکسپو وزیراعلیٰ مریم نواز...
    برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ شبانہ  محمود کو برطانیہ کی وزیر داخلہ مقرر کر دیا۔ یہ تبدیلی اس وقت سامنے آئی جب ڈپٹی وزیراعظم اینجلا رینر نے پراپرٹی ٹیکس کم ادا کرنے کی غلطی پر استعفیٰ دے دیا۔ اس فیصلے کے تحت وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو ڈپٹی وزیراعظم بنا دیا گیا جبکہ یویٹ کوپر کو نیا وزیر خارجہ مقرر کیا گیا۔ ان کی جگہ وزارت داخلہ کا قلمدان شبانہ  محمود کو سونپا گیا، جو اس سے قبل وزیر انصاف کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ 44 سالہ شبانہ  محمود کو لیبر پارٹی میں ایک مضبوط، صاف گو اور ’’سیف ہینڈز‘‘ سیاستدان سمجھا جاتا ہے۔ وزارت...
    پی آئی کے انتظامی معاملات پر بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان (AGP) کی رپورٹ کے مطابق 2021 سے 2023 کے دوران پی آئی اے نے اسلام آباد سے 1,118 پروازیں ایسی روانہ کیں جن میں صرف ایک یا دو مسافر سوار تھے۔ آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 816 پروازوں پر صرف ایک مسافر جبکہ 302 پروازوں میں محض دو مسافر موجود تھے۔ یہ اعداد و شمار پی آئی اے کے اپنے ریکارڈ سے حاصل کیے گئے، جسے انتظامیہ نے فراہم کیا۔ آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ ان پروازوں کو منسوخ کرنے اور مسافروں کو ریفنڈ دینے کے بجائے چلانا انتظامی بدانتظامی اور ناقص منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔ اس غیر منطقی فیصلے سے قومی...
    کراچی: شہر میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور شہری کی جان لے لی اور دوسرے شہری کو زخمی کر دیا تاہم پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر قبضے میں لے لیا۔ کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس ہمدرد کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 51 سالہ یامین کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے 55 سالہ سعید کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ایس ایچ او منگھوپیر زبیر نواز نے بتایا کہ حادثہ ہمدرد کٹ سے ساکران جانے والے روڈ پر...
    پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹر کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ محکمہ نے 17 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی ایک لگژری SUV کو رجسٹر کیا، جس پر صرف رجسٹریشن فیس ہی 9 کروڑ 44 لاکھ روپے وصول کی گئی—جو اب تک کی سب سے بڑی فیس ہے۔  گاڑی کس کی ہے؟ یہ جدید اور مہنگی گاڑی گوجرانوالہ کے رہائشی احمد وقاص کے نام پر رجسٹرڈ کی گئی ہے، جنہوں نے اپنی گاڑی کے لیے ایک یونیک نمبر پلیٹ WA-089″ بھی حاصل کی۔ محکمہ کا ردعمل محکمہ ایکسائز کے ڈائریکٹر شاہد گیلانی کے مطابق، یہ رجسٹریشن ادارے کی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کے بھانجے شیرشاہ خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔ انہیں ایک روز قبل لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) سے ضمانت ملی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کی ضمانت منظور علیمہ خان کے صاحبزادے شیرشاہ کو پولیس نے 22 اگست کو ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔ انہیں پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد 28 اگست کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اس سے ایک روز قبل شیرشاہ کے بھائی شہر یز خان بھی ضمانت پر رہا ہوئے تھے، دونوں بھائیوں پر 9 مئی...
    ملک میں مہنگائی کی رفتار زور پکڑ گئی،ایک ہفتے میں 23اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملک میں مہنگائی کی رفتار مزید زور پکڑ گئی، جس کے نتیجے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں (ہفتہ وار)مہنگائی کی رفتار کی شرح میں1.29 فیصد اضافہ ہوا جب کہ اس سے پچھلے ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح 0.62 فیصد بڑھی تھی۔اسی طرح سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح3.57 فیصد سے بڑھ کر5.07 فیصدہو گئی ہے۔ تازہ اعداد شمار کے مطابق حالیہ ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 4...
    ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کا کرپٹ افراد کیخلاف بڑا ایکشن ، مختلف اداروں کے بدعنوان ملازمین کیخلاف 7نئے مقدمات کا اندراج ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کا کرپٹ افراد کیخلاف بڑا ایکشن ، مختلف اداروں کے بدعنوان ملازمین کیخلاف 7نئے مقدمات درج کر لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان حیات اللہ اور شفیح اللہ کی طرف سے خود کو آئی ایس آئی کا جعلی کرنل ظاہر کر کے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں نوکری کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیانے پر دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ ایڈمن فوسپاہ زرمینہ اقبال...
    حماس نے ایک تازہ ویڈیو جاری کی ہے جس میں دو اسرائیلی یرغمالیوں کو محفوظ حالت میں دکھایا گیا ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اس نئی ویڈیو میں حماس نے جن دو یرغمالیوں کو دکھایا ہے ان میں سے ایک گائے گلبوا-دلل ہیں جب کہ دوسرے کی شناخت علون اوہیل کے نام سے کی گئی ہے۔  یرغمالی گائے گلبوا-دلال کو آٹھ ماہ بعد پہلی بار کسی ویڈیو یا تصویر میں محفوظ حالت میں دیکھا گیا ہے جبکہ یہ علون اوہیل کی پہلی ویڈیو تصاویر ہیں۔ اس ویڈیو میں گلبوا-دلال ایک کار کے اندر موجود ہیں اور بتا رہے ہیں کہ انھیں تقریباً 22 ماہ سے حراست میں رکھا گیا ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ ویڈیو کافی حالیہ ہے۔ علون اوہیل کی شناخت ان کے اہلخانہ نے...
    محکمہ موسمیات نے 7 تا 9 ستمبر کے دوران سندھ میں وقفے وقفے سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہو ا کا کم دباؤ اس وقت بھارتی صوبے مدھیہ پردیش پر واقع ہےجس کے مغرب شمال مغرب کی طرف بڑھنے اور 6 ستمبر کو راجستھان سے ملحقہ سندھ کے علاقوں تک پہنچنے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: سیلاب کے بعد لائف جیکٹ کی ڈیمانڈ میں اضافہ اس موسمی نظام کے باعث سندھ اور پنجاب کے مشرقی علاقوں میں 6 ستمبر سے شدید مون سون ہوائیں داخل ہونے کی توقع ہے۔ جس کے زیر اثر سندھ میں6 سے 9 ستمبر کے دوران تھرپارکر،مٹھی، اسلام کوٹ، نگرپارکر، چھاچھرو، ڈھلی، ڈیپلو، کلوئی، عمر کوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیر آباد،...
    پنجاب حکومت نے صوبے میں آٹے کی ممکنہ قلت کے پیش نظر بڑا قدم اٹھاتے ہوئے فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر 30 دن کی پابندی عائد کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد انسانی خوراک کے لیے گندم کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ دفعہ 144 کے تحت پابندی فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے، جو3 اکتوبر تک برقرار رہے گی۔ ذرائع کے مطابق، پنجاب کی فیڈ ملز کے پاس اس وقت 1 لاکھ 4 ہزار 184 میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے، جسے جانوروں کے فیڈ کے طور پر استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔ تاہم،...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جبکہ مثبت معاشی اشاریوں اور سرمایہ کاروں کے پراعتماد رویے نے مارکیٹ کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ دوپہر کے سیشن میں تیزی مزید بڑھ گئی اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,545 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 154,211 کی سطح پر پہنچ گیا۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is positive by +1018.26 points (+0.67%) at midday trading. Index is at 153,683.99 and volume so far is 243.41 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/4u96d9xvLI — Investify Pakistan (@investifypk) September 5, 2025 کاروباری حجم میں سب سے زیادہ دلچسپی سیمنٹ، کمرشل بینکنگ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری...
    سری لنکا میں خوفناک حادثہ، سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے سے 15 ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز کولمبو میں ایک المناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیاحوں سے بھری ایک بس پہاڑی علاقے میں بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں کم از کم 15 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 18 زخمی ہو کر اسپتال منتقل کیے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ سری لنکا کے صوبہ اوا (UVA) کے سیاحتی قصبے ایلا کے قریب پیش آیا۔ بس رات گئے ایک دوسری گاڑی سے ٹکرائی اور قابو سے باہر ہو کر تقریباً ایک ہزار فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک اور...
    غزہ پر وحشیانہ بمباری اور جان بوجھ کر قحط مسلط کرنے کے بعد سے اسرائیل ایک بعد ایک اپنا اتحادی ملک کھوتا جارہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ممالک جس تیزی سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر رہے ہیں اس سے اسرائیل کے دنیا میں تنہا رہ جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی کے باعث غزہ جنگ کے آغاز سے اتحادی رہنے والے ممالک نے نیتن یاہو کی حمایت بند کردی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی خبردار کیا تھا کہ اسرائیل جنگ میں فتح حاصل کر رہا ہے لیکن دنیا میں اس کی ساکھ تیزی سے گر رہی ہے۔ ادھر سعودی عرب کی کاوشوں سے یورپی ممالک بھی فلسطین کے دو ریاستی حل...
    بالی وُوڈ اور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رانیا راؤ چند ماہ قبل تقریباً 15 کلو گرام سونا اسمگل کرنے کی کوشش میں بنگلورو ایئرپورٹ سے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس تفتیش کے دوران اداکارہ کے گھر سے مزید 2 کروڑ مالیت کے زیورات اور 2 کروڑ 67 لاکھ بھارتی روپے نقدی بھی برآمد ہوئی تھی۔ اداکارہ کو رواں سال مارچ میں 14.8 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے بنگلور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دلچسپ یا چونکا دینے والا پہلو یہ ہے کہ رانیا راؤ مبینہ طور پر بار بار بیرونِ ملک سفر کرتی رہیں اور پولیس اسکواڈ کے ذریعے کسٹمز چیک سے بچ نکلتی تھیں۔ تحقیقات مکمل ہونے پر ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو...
    افغانستان ایک اور زلزلے سے لرز اٹھا ، مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز کابل (آئی پی ایس)افغانستان کے جنوب مشرقی علاقوں میں گزشتہ رات ایک اور شدید زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ گزشتہ چار دنوں کے دوران اس خطے میں آنے والا تیسرا زلزلہ ہے۔ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز کے مطابق تازہ زلزلے کی شدت 6.2 تھی اور اس کا مرکز پاکستان کی سرحد کے قریب شیوہ ضلع میں واقع تھا۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر (چھ میل) ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد ابتدائی اطلاعات کے مطابق برکش کوٹ کے علاقے میں نقصان کی اطلاع ملی ہے، تاہم متاثرہ علاقوں سے تفصیلات جمع...
    ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ نفسیاتی اثرات رکھنے والی دوا لائسرجک ایسڈ ڈائی ایتھائیل امائیڈ (LSD) کی ممکنہ طور پر بے چینی (anxiety) کی علامات کو 3ماہ تک کم کر سکتی ہے۔ یہ ابتدائی مطالعہ، جو جمعرات کو جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن (JAMA) میں شائع ہوا، میں پایا گیا کہ MM120 کی ایک خوراک ہی عمومی بے چینی کی خرابی (Generalized Anxiety Disorder) کے مریضوں میں علامات کو نمایاں طور پر کم کر دیتی ہے۔ یہ تحقیق نیویارک کی بائیوٹیک کمپنی MindMed نے 198 بالغ مریضوں پر کی، جنہیں GAD کی تشخیص ہوئی تھی۔مطالعہ کے مرکزی محقق ڈین کارلن نے کہا: یہ پہلا جدید کلینیکل ٹرائل ہے جس میں LSD یا کسی بھی نفسیاتی...
    لوئر دیر: دیر بالا کے علاقوں ماتاڑ اور بڈالئی کے درمیان واقع سیاحتی مقام سکائی لینڈ کی ملکیت پر ایک بار پھر سنگین تصادم شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہو کر بھاری ہتھیاروں کا استعمال شروع کر دیا ہے، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔ جھڑپ کے دوران ایک دینی مدرسے کا طالب علم فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی طالب علم کی حالت کے بارے میں تاحال کوئی سرکاری تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔ بھاری ہتھیاروں کی فائرنگ سے علاقہ مکینوں میں خوف کی لہر...
    بہاولنگر: بہاولنگر ایک بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا، جہاں سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) اور سول ڈیفنس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ حساس اداروں کی بروقت کارروائی سے شہر میں ممکنہ ہولناک دھماکے کو قبل از وقت ناکارہ بنا دیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے زیرِ حراست ملزم کی نشاندہی پر بہاولنگر کے علاقے چک حافظ والا میں کارروائی کی، جہاں سے ایک مشکوک بیگ برآمد ہوا۔ سول ڈیفنس کی بم ڈسپوزل ٹیم کو فوری طور پر طلب کیا گیا، جس نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بیگ میں موجود دھماکہ خیز مواد (IED) کو موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا۔ بیگ سے برآمد کیے گئے...
    برطانوی ملکہ کامیلا نے اپنی کم عمری میں خود پر ہونے والے ایک جنسی حملے کو بہادری کے ساتھ پسپا کردیا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اس بات کا انکشاف نئی کتاب "Power and the Palace" میں کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اُس وقت رونما ہوا تھا جب نو عمر کامیلا ٹرین میں سفر کر رہی تھیں اور ایک شخص جنسی ہراسانی کی کوشش کی تھی۔ کامیلا نے اپنی جوتی اتار کو مذکورہ شخص کو مارا اور لاتوں سے بھی اس کی تواضع کی۔ اچھی طرح درگت بنانے کے بعد ریلوے اسٹیشن پر اسے پولیس کے حوالے بھی کردیا۔ یہ واقعہ دراصل برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر گٹو ہیری نے صحافی ویلینٹائن لو کو بتایا تھا۔ گٹو ہیری کے بقول ملکہ...
    جھاڑ کھنڈ میں بھارتی فوجی کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ؛ 2 اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )بھارتی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں ملٹری آپریشن کے لیے جانے والی بھارتی فوج کی ٹیم پر مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ میں مسلح افراد کے حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب فوجی قافلہ معمول کے گشت پر تھا اور گھات لگائے مسلح افراد نے ان پر دھاوا بول دیا۔ حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی موقع پر...
    بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم ڈان کے تیسرے سیکوئل کے لیے جن تین اداکاروں کے نام سامنے آئے ہیں اس سے فلم بینوں میں کھلبی مچ گئی ہے۔ فلم ڈان میں امیتابھ بچن نے جو لازوال کام کیا تھا وہ 46 برس گزر جانے کے باوجود فلم بینوں کے ذہنوں میں نقش ہے۔ امیتابھ بچن اس فلم سے اینگری ینگ مین کے روپ سے ایک ایکشن ولن کے طور پر بھی سامنے آئے اور مداحوں نے ان کو اس کردار میں خوب پسند کیا۔ اس فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اور فلم بینوں کی بے حد اصرار پر فلم ڈان کا 2006 میں ریمیک بنایا گیا جس میں مرکزی کردار شاہ رخ خان نے ادا کیا تھا۔ فلم...
    اداکارہ مریم نفیس نے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کو مرد آیا کے سپرد نہیں کرنا چاہیے۔ یوٹیوب پر جاری ایک ویڈیو میں مریم نفیس نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بیٹے عیسیٰ کو ویکسین لگوانے اسپتال لے گئیں، جہاں انہوں نے 2 کمسن بچیوں کو مرد آیا کے ساتھ دیکھا۔ یہ منظر دیکھ کر وہ اور ان کے شوہر بے حد غیر مطمئن اور مضطرب ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلی بار ماں بننے والی اداکارہ مریم نفیس نے نئی ماؤں کو کیا پیغام دیا؟ اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ آخر کوئی والدین کس طرح اپنے بچوں کے لیے مرد آیا پر اعتماد کر سکتے...
    افغانستان کی فضائی حدود جو کبھی عالمی ایئر لائنز کے لیے خطرناک تصور کی جاتی تھی اب طالبان حکومت کے لیے ایک اہم اور مستحکم آمدنی کا ذریعہ بن چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں زلزلہ متاثرین کھلے آسمان تلے بے سروسامانی میں رات گزارنے پر مجبور جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کی ایک رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ کی فضائی راہیں محدود ہوئیں تو درجنوں بین الاقوامی پروازوں نے افغانستان کا راستہ اختیار کیا جس سے طالبان کو ماہانہ لاکھوں ڈالر کی آمدنی ہونے لگی۔ بین الاقوامی فضائی ٹریفک میں غیر معمولی اضافہ معتبر فضائی نگرانی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار24 کے مطابق مئی 2024 میں افغانستان کی...
    فلسطین کے چیف جسٹس ڈاکٹر محمود صدقی عبد الرحمان الہباش کی قیادت میں ایک چار رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امام مسجد اقصیٰ اور امام مسجد ابراہیمی سمیت دیگر ممتاز مذہبی شخصیات بھی شریک تھیں۔ یہ ملاقات وفاقی دارالحکومت میں ہوئی، جہاں دونوں فریقین نے مسلم امہ کو درپیش چیلنجز اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ فلسطینی وفد نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا اور متاثرہ عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی ظاہر کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے فلسطینی کاز کے...
    ہیرولڈ ڈیلرڈ کی عمر 56 سال تھی جب انہیں نومبر 2009 میں پیٹ کے گرد ایک خطرناک قسم کے کینسر کی تشخیص ہوئی۔ چند ہی ہفتوں میں یہ سابقہ مکینک اور ’مِسٹر فِکس اٹ‘ کہلانے والے ٹیکساس کے رہائشی ایک اسپتال میں اپنی زندگی کے آخری لمحات گزار رہے تھے لیکن پھر انہوں نے ایک اہم فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: صوبہ خیبر پختونخوا میں پہلی بار انسانی اعضا عطیہ کرنے کے لیے رجسٹریشن شروع بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈیلرڈ کے آخری دنوں میں ایک کمپنی بایو کیئر ان سے ملنے آئی۔ کمپنی نے تجویز دی کہ اگر وہ چاہیں تو اپنا جسم طبی تحقیق کے لیے عطیہ کر سکتے ہیں جہاں اس کا استعمال گھٹنے کی...
    لاہور: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی مدت ملازمت 2027ء میں پوری ہوگی اس کے بعد ایکسٹینشن کا سوال پیدا ہوگا، عاصم منیر نے 78 سال میں اس قوم کو معرکہ حق کی صورت میں فخر کرنے کا موقع دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا میں آرہی ہے، ستلج اور راوی خشک ہوچکے تھے وہاں پانی بہت آیا ہے، حکومت نے اس مرتبہ ٹیم ورک کیا ہے اس لیے جانی نقصان کم سے کم ہوا ہے، حکومت کے تمام اداروں نے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا ہے، لاکھوں افراد کو نکالا ہے اگر حکومت الرٹ نہ ہوتی تو نقصان بہت زیادہ ہوتا۔ انہوں ںے کہا...
    لاہور: پاکستان ریلوے کے پاس بوگیوں کی کمی مسافروں کے لیے درد سر بن گئی، سیکڑوں مسافروں کو ریلوے اسٹیشن پہنچ کر معلوم ہوتا ہے کہ جس ٹرین کی ٹکٹ لی اس کے بجائے دوسری ٹرین میں سفر کرنا پڑے گا۔ مسافر حیران و پریشان ہو کر ٹکٹ چیکر سے الجھنے لگتے ہیں۔ درجنوں مسافر اسی چکر میں لیٹ ہو جاتے ہیں اور پھر چلتی گاڑی میں سوار ہونا پڑتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک دو ماہ سے پاکستان ریلوے سے سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں کو ریلوے اسٹیشن پہنچ کر معلوم ہوتا ہے کہ انہیں پاک بزنس ایکسپریس، شاہ حسین ایکسپریس اور قراقرم ایکسپریس کی جگہ دوسری ٹرینوں میں...
    بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سب کے دلوں پر راج کرنے والی ہیروئن کاجول اور ان کے شوہر اداکار اجے دیوگن کے اثاثوں کی مالیت سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اجے دیوگن نہ صرف ایک اداکار جبکہ ایک ہدایتکار اور پروڈیوسر بھی ہیں اور ان کا اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی ہے جس کی وجہ سے وہ ہر طرف سے ہی کما رہے ہیں اور تاحال فلموں میں بھی ہیرو کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن کی مجموعی جائیداد کی ملکیت 427 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی اور اپنے مزاحیہ مزاج کیلئے مشہور اداکارہ کاجول کی مجموعی جائیداد کی مالیت 249 کروڑ  بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔ دوسری جانب...
    ہرارے: سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ زمبابوے نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کی اور اوپنر **برائن بینیٹ** نے شاندار 81 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ کپتان **سکندر رضا** 28 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ مقررہ 20 اوورز میں زمبابوے نے سات وکٹوں پر **175 رنز** اسکور کیے۔ سری لنکا کی جانب سے **دشمانتھا چمیرا** نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ تھشارا، تھیکشانا اور ہیمانتھا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اوپنرز **پتھم نسانکا (55)** اور **کوشال مینڈس (38)** نے 96...
    حجاب: پاکستان کی روایت، ترکیہ کا سفر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز تحریر: شبانہ ایاز اسلام میں حجاب محض ایک کپڑے کا ٹکڑا نہیں بلکہ ایک فلسفہ اور طرزِ زندگی ہے جو خواتین کے لیے عزت، حیا، احترام اور اسلامی شناخت کا مظہر ہے۔ مختلف تہذیبوں میں حجاب ہمیشہ بحث کا موضوع رہا ہے۔ اسے کبھی مذہبی عمل اور کبھی سماجی علامت کے طور پر دیکھا گیا ہے۔ کچھ معاشروں میں اسے ذاتی انتخاب کے طور پر اپنایا جاتا ہے جبکہ کچھ میں اس پر پابندیاں لگائی گئی ہیں، جس سے مذہبی آزادی پر بحث چھڑتی ہے۔ مسلم دنیا میں پاکستان اور ترکیہ حجاب کے حوالے سے بالکل مختلف تجربات رکھتے ہیں۔ پاکستان میں یہ...
    کراچی: معروف اداکارہ حبا بخاری، جو اپنی خوبصورتی، حقیقت پسندی اور شاندار اداکاری کی وجہ سے ناظرین میں بے حد مقبول ہیں، ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں۔ وجہ بنی ہے پی ٹی وی کی ایک برسوں پرانی ویڈیو، جس میں ایک نوجوان لڑکی کو دیکھا گیا ہے جو حیرت انگیز طور پر حبا بخاری سے مشابہہ لگ رہی ہے۔ اس ویڈیو نے اداکارہ کی عمر کے بارے میں نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ “یہ حبا کی ماں لگتی ہیں۔” کسی نے کہا کہ “یہ یقینی طور پر حبا ہیں اور وہ اپنی اصل عمر چھپا رہی ہیں۔”...
    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 53 ہزار 411 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1226 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 52 ہزار 201 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ ...
    نائجیریا کی ریاست نائجر میں ایک ہولناک کشتی حادثے میں کم از کم 60 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ درجنوں کو زندہ بچا لیا گیا۔ مقامی حکام کے مطابق یہ حادثہ منگل کی صبح اُس وقت پیش آیا جب ایک کشتی تُنگن سُلے، مالالے ضلع سے دوگّا کے لیے روانہ ہوئی۔ کشتی میں 100 سے زائد افراد سوار تھے جو ایک تعزیتی اجتماع میں شریک ہونے جا رہے تھے۔ راستے میں گوساوا کمیونٹی، بورگو لوکل گورنمنٹ ایریا کے قریب کشتی ایک ڈوبے ہوئے درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ یہ بھی پڑھیے یونان کشتی حادثہ، جاں بحق 99 فیصد مسافر پاکستان سے قانونی طور پر گئے تھے، وزیر داخلہ بورگو کے چیئرمین عبداللہی بابا آرا کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد...
    بلند و بالا برف پوش نانگا پربت کو سر کرنا ایک غیر معمولی کارنامہ ہے مگر اشرف سدپارہ نے اس سے بھی بڑا کارنامہ کر دکھایا۔ یہ بھی پڑھیں: 46 کوہ پیماؤں نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر جھنڈے گاڑ دیے چوٹی کی جانب بڑھتے ہوئے جب انہوں نے ایک کوہ پیما کو بے یار و مددگار پایا تو انہوں نے اپنا سفر وہیں روک دیا۔ شدید موسمی حالات، کم آکسیجن اور جسمانی تھکن کے باوجود اشرف سدپارہ نے انسانی جان بچانے کو اپنی اولین ترجیح بنایا۔ مزید پڑھیے: ریسکیو ٹیم نے مراد سدپارہ کےجاں بحق ہونےکی تصدیق کردی انہوں نے کسی میڈیا، تمغے یا شہرت کی پرواہ کیے بغیر خاموشی سے ایک بے مثال قربانی دی۔ اشرف...
    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قائم مقام ڈپٹی گورنر ڈاکٹر عنایت حسین نے بتایاکہ ڈیجیٹل کرنسیز اور اثاثوں کی بیرونِ ملک منتقلی پر فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ (FERA) کے تحت سالانہ ایک لاکھ ڈالر کی حد لاگو رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مرکزی ڈیجیٹل کرنسی (CBDC) متعارف کرانے پر کام جاری ہے، تاہم اس کی اجرا سے قبل پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA)کا قانون، اسٹیٹ بینک ایکٹ میں ترامیم اور مکمل ریگولیٹری فریم ورک ضروری ہے۔ قائمہ کمیٹی کی صدارت سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کی، جس میں PVARA بل کی شق وار منظوری کاعمل شروع کیاگیا۔ وزارت قانون کے قانونی مشیر شہروز بختیار نے...
    LISBON: پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں بدھ کی شام ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جب شہر کی مشہور گلوریا فنیکیولر (کیبل ٹرین) پٹری سے اتر کر ایک عمارت سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق جبکہ 18 دیگر زخمی ہو گئے۔ پرتگالی ایمرجنسی میڈیکل سروس کے مطابق 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ دیگر 13 افراد کو معمولی زخم آئے ہیں، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 5 منٹ پر ایوینیڈا دا لیبرداد کے قریب پیش آیا۔ حکام کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی میں کتنے افراد سوار تھے، اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق...
    بھارت اور پاکستان کا موسم ایک جیسا ہے۔ دہلی میں فضائی آلودگی بڑھی ہے۔ بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلاتے ہیں تو لاہور اور اطراف کے شہروں میں سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے۔ جب پاکستانی پنجاب میں کسان فصلوں کی باقیات کو نذرِ آتش کرتے ہیں تو لاہور اور قصور وغیرہ تو متاثر ہوتے ہی ہیں، لیکن سرحد کی دوسری طرف امرتسر اور بین الاقوامی سرحد کی دوسری طرف کے دیہات بھی متاثر ہوتے ہیں۔ جب جموں اور مقبوضہ کشمیر میں ریکارڈ توڑ بارش ہوتی ہے تو سیالکوٹ اور نارووال وغیرہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوتی ہے، اگر سیالکوٹ اور نارووال وغیرہ میں مسلسل بارش ہوجائے تو پھر لاہور تک میں پانی ہی پانی ہوتا ہے۔ جب بھارتی علاقے...
    کوئٹہ سریاب روڈ پر شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب خود کش حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 14 افراد شہید، سابق ایم پی اے سمیت 33افراد شدید زخمی ہو گئے، تاہم سیاسی قائدین معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ دوسری جانب بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے وفاقی کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کا دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک جب کہ چھ جوان شہید ہوگئے۔  بلاشبہ بھارت اپنی دہشت گرد پراکسیز فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کے ذریعے خطے اور پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، پاکستان خطے میں امن کا داعی اور علمبردار ہے لیکن بھارت سرکار پاکستان کے ساتھ جنگی جنون میں مبتلا ہے۔ مودی سرکار...
    وطن عزیز میں چکن کا استعمال عام ہے۔ کئی لوگ تو تقریباً روزانہ کسی نہ کسی شکل میں یہ سفید گوشت کھاتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے، چکن کو لال گوشت کی نسبت صحت کے لیے کم خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ یہ خیال بھی عام ہے کہ چکن پروٹین کا سستا ذریعہ ہے۔مگر اب ہوشیار ہو جائیے۔ اٹلی میں ہوئی ایک تحقیق کے مطابق جو انسان ہر ہفتے زیادہ چکن کھاتا ہے، وہ آنتوں اور معدے سمیت 11 مختلف اقسام کے کینسر میں مبتلا ہو سکتا ہے۔ یاد رہے، طبی ماہرین کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود کسی بھی قسم کے کینسر کا شافی علاج ابھی دریافت نہیں ہو سکا۔ تحقیق کرتے ہوئے اطالوی سائنسدانوں نے دو دہائیوں کے...
    دائمی یا مستقل درد آپ کی زندگی کے تقریباً ہر پہلو کو متاثر کر سکتا ہے۔ یہ معمول کی سرگرمیوں کو مشکل چیلنجوں میں بدل دیتا ہے۔ بہت سے لوگ درد سے نجات کے لیے دوائیوں کا رخ کرتے ہیں، لیکن یہ حل اکثر ناپسندیدہ ضمنی اثرات یا وقت کے ساتھ ساتھ کم ہونے والی قوتِ مدافعت کا سبب بن سکتا ہے۔ خوش قسمتی سے، متبادل حکمت عملیوں کا ایک خزانہ موجود ہے، جو افراد کو اپنے درد پر قابو پانے اور روزمرہ زندگی سے لطف اندازہونے میں مدد دیتا ہے وہ بھی بنا دوواؤں پہ بھروسہ کیے۔  دائمی درد کو کم کرنے، زندگی کے معیار کو بڑھانے، اور فلاح و بہبودکو فروغ دینے کے لیے بنائے گئے عملی، شواہد...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں موجود تمام 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو فوراً رہا کرے بصورت دیگر صورتحال تیزی سے بدل جائے گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ حماس دو دو یا پانچ پانچ یرغمالیوں کی بتدریج رہائی کے بجائے سب کو ایک ساتھ آزاد کرے۔ صدر ٹرمپ نے حماس کو مبہم انداز میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ایسا کرتا ہے تو پھر یہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا۔ تاہم صدر ٹرمپ نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ اگر حماس یرغمالیوں کو رہا کرتی ہے تو وہ کون سے اقدامات اٹھائیں گے یا ان کے جملے ’’It will end‘‘ (یہ ختم ہو جائے گا)...
    ایف بی آر نے اسمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی شروع کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے اسمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کی ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایف بی آر وی بوک سسٹم کے آکشن ماڈیول میں جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے، 103 گاڑیوں کی تفصیلات سسٹم میں جعلی طریقے سے اپ لوڈ کی گئیں جبکہ 43 اسمگل شدہ گاڑیاں ایف بی آر ریکارڈ میں قانونی ظاہر کی گئیں۔ اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے تحقیقات میں جعلی یوزر آئی ڈیز کی نشاندہی کی اور ڈپٹی کلیکٹر اور اسسٹنٹ کلیکٹر کو...
    بھارتی ریاست بینگلورو کے محض میٹرک پاس ایک پروف ریڈر نے ثابت قدمی اور صبر سے 25 برسوں میں ایک کروڑ روپے کی بچت کر کے مثال قائم کردی ہے، ان کی کہانی ریڈٹ پر وائرل ہوئی، جہاں ہزاروں صارفین نے ان کی سادگی اور مالی نظم و ضبط کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پروف ریڈر نے سن 2000 میں صرف 5 ہزار روپے کے ساتھ عملی زندگی کا آغاز کیا اور ابتدائی تنخواہ 4,200 روپے تھی، جو وقت کے ساتھ محنت اور مستقل مزاجی سے بڑھ کر 63 ہزار تک جا پہنچی۔ انہوں نے زندگی بھر سادہ طرزِ زندگی اپنایا، گھر یا گاڑی خریدنے کے بجائے کرایے پر رہائش اختیار کی اور خرچ کے بجائے بچت کو ترجیح دی۔...
    بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم ڈان کے تیسرے سیکوئل کے لیے جن تین اداکاروں کے نام سامنے آئے ہیں اس سے فلم بینوں میں کھلبی مچ گئی ہے۔ فلم ڈان میں امیتابھ بچن نے جو لازوال کام کیا تھا وہ 46 برس گزر جانے کے باوجود فلم بینوں کے ذہنوں میں نقش ہے۔ امیتابھ بچن اس فلم سے اینگری ینگ مین کے روپ سے ایک ایکشن ولن کے طور پر بھی سامنے آئے اور مداحوں نے ان کو اس کردار میں خوب پسند کیا۔ اس فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اور فلم بینوں کی بے حد اصرار پر فلم ڈان کا 2006 میں ریمیک بنایا گیا جس میں مرکزی کردار شاہ رخ خان نے ادا کیا تھا۔ فلم ڈان...
    چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، پنڈوریاں ،ہمک اور ملپور میں نئے قبرستانوں کیلئے ایک ہزار کنال سے زائد اراضی مختص WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر انجنئیرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد شہر میں نئے قبرستانوں کے قیام کیلئے اراضی مختص کرنے کے حوالے سے متعدد فیصلے کئے گئے۔اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اسلام...