2025-11-04@12:27:43 GMT
تلاش کی گنتی: 1108

«خواتین ہیں»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 اگست 2025ء) سمندر تک براہ راست رسائی سے محروم ممالک (ایل ایل ڈی سی) کی خصوصی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک نئے ماحولیاتی مذاکراتی اتحاد کے قیام پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔یہ فیصلہ ترکمانستان کے شہر آوازا میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام جاری خشکی سے گھرے ممالک کی تیسری کانفرنس (ایل ایل ڈی سی 3) کے تیسرے روز کیا گیا۔ موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن (یو این ایف سی سی سی) کے تحت یہ اتحاد عالمی سطح پر موسمیاتی بات چیت میں ان ممالک کی آواز بنے گا جہاں انہیں درپیش مسائل کو طویل عرصہ سے مناسب توجہ نہیں مل رہی۔ Tweet URL اگرچہ یہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 اگست 2025ء) اقوام متحدہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ایران اور پاکستان سے واپس افغانستان آنے والی خواتین اور لڑکیوں کو بڑے پیمانے پر مدد فراہم کرے جنہیں اپنے ملک میں غربت، نوعمری کی شادیوں اور حقوق و تحفظ کو بڑھتے ہوئے خطرات جیسے سنگین مسائل لاحق ہیں۔ یہ مطالبہ یو این ویمن، بین الاقوامی امدادی ادارے کیئر انٹرنیشنل اور شراکت داروں کی شائع کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے جس کے مطابق، ستمبر 2023 سے اب تک 24 لاکھ سے زیادہ افغان تارکین وطن ملک میں واپس آ چکے ہیں جن کی بڑی تعداد کو دونوں ممالک سے جبراً بیدخل کیا گیا ہے۔ان لوگوں میں ایک تہائی...
    گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ویٹرنری ڈاکٹر  فریحہ طلحہ نے اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی ایک متاثر کن کہانی بیان کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ویٹرنری کا شعبہ والدین اور طلبا کےلیے عام طور پر دوسرا انتخاب ہوتا ہے، لیکن وہ اپنے شوق کی وجہ سے اس میدان میں آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی اور والدہ سمیت گھر کے تمام افراد ویٹرنری کے شعبے کے خلاف تھے، لیکن ان کے والد نے خود جاکر ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد میں ان کا داخلہ کروایا۔ ڈاکٹر فریحہ کا ابتدائی خیال تھا کہ وہ پالتو جانوروں خصوصاً بلیوں اور کتوں پر تحقیق کریں گی، لیکن کلاسز میں انہیں احساس ہوا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمارے قومی صحت کے اہداف معاشی ترقی اور خواتین و بچیوں کے بااختیار ہونے میں براہ راست کردار ادا کرتے ہیں، یہ ہر بچے کو زندہ رہنے، بڑھنے اور ترقی کرنے کے یکساں موقع فراہم کرتے ہیں، کام کرنے والی ماؤں کو دفاتر میں بریسٹ فیڈنگ کی سہولت، وقفے اور لچکدار اوقات ملنے چاہئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی ہفتہ برائے بریسٹ فیڈنگ موقع پر جاری اہم پیغام میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بریسٹ فیڈنگ کے فروغ، تحفظ اور حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں ،ماں کا دودھ صرف غذا...
    بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے خواتین کی صحت کے لیے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2030 تک اس شعبے میں 2.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ خواتین کی صحت میں سرمایہ کاری کا اثر نسلوں تک قائم رہتا ہے، جس کے نتیجے میں صحت مند خاندان، مضبوط معیشتیں اور زیادہ منصفانہ دنیا وجود میں آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سی خواتین ایسی وجوہات کی بنا پر ہلاک ہو رہی ہیں یا ناقص صحت میں زندگی گزار رہی ہیں جن کا بروقت علاج ممکن تھا، اور اب وقت آ...
    لاہور: پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ 2025-26 کا اعلان کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20 خواتین کھلاڑیوں کو پانچ کیٹیگریز میں کنٹریکٹس دیے ہیں اور تمام کیٹیگریز میں پلیئرز کے معاوضوں میں 50 فیصد اضافہ بھی کردیا ہے۔ ابھرتی ہوئی کھلاڑیوں کیلئے ایمرجنگ کیٹیگری بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ پی سی بی کے مطابق اے کیٹیگری میں فاطمہ ثنا، منیبہ علی، سدرہ امین اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگز کی نمبر ون بولر سعدیہ اقبال کو شامل کیا گیا ہے۔ نوجوان کرکٹرز ایمان فاطمہ اور شوال ذوالفقار کو ایمرجنگ کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔ کیٹیگری بی میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ اور نشرا سندھو شامل ہیں جبکہ کیٹیگری سی کا کنٹریکٹ رمین شمیم...
    پاکستان کی دو تہائی آبادی دیہی علاقوں میں مقیم ہے، جہاں زندگی کی بنیادی سہولیات کی کمی ایک عام حقیقت ہے۔ ان علاقوں میں خواتین کا کردار نہ صرف معاشی سرگرمیوں میں اہم ہے بلکہ وہ گھریلو ذمے داریوں کے ساتھ ساتھ زراعت، سلائی کڑھائی اور ماہی گیری جیسے سخت شعبوں میں بھی پیش پیش ہیں۔ خاص طور پر سندھ کے دیہی اور ساحلی علاقوں میں خواتین کی محنت کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں۔  بدین، ٹھٹھہ اور کراچی کی ساحلی پٹی پر خواتین نہ صرف مچھلی کے جالے تیار کرتی ہیں بلکہ اکثر کھانوں کے ’’ ڈھابے‘‘ بھی چلاتی ہیں، جہاں ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے مقامی افراد کو فراہم کیے جاتے ہیں۔ زراعت کے میدان میں بچیاں اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کا ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او) برطانیہ کے اشتراک سے افغانستان کے زرعی شعبے کو مضبوط بنانے کا پروگرام شروع کر رہا ہے جس سے ملک بھر میں پیداوار اور غذائیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔'مستحکم زرعی روزگار' (رئیل) پروگرام کے ذریعے آئندہ سال مئی تک ملک کے آٹھ علاقوں میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو ضروری مدد پہنچائی جائے گی جن میں چھوٹے کسان، بے زمین زرعی مزدور، مویشی بان اور خواتین شامل ہیں۔ Tweet URL ملک میں 'ایف اے او' کے نمائندے رچرڈ ٹرینچرڈ نے کہا ہے افغانستان کے کسان غیرمعمولی طور پر مضبوط ہیں لیکن متواتر موسمیاتی اور معاشی دھچکے ان کی اس...
    بھارت کے دارالحکومت دہلی کے انتہائی سیکیورٹی والے علاقے ڈپلومیٹک انکلیو میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں کانگریس کی خاتون رکن اسمبلی سدھا رام کرشنن سے مارننگ واک کے دوران اسکوٹی سوار ایک شخص نے سونے کی چین چھین لی۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح تقریباً 6 بجے کے بعد اُس وقت پیش آیا جب سدھا رام کرشنن پولینڈ ایمبیسی کے قریب واک کر رہی تھیں۔  ایک ہیلمٹ پہنے اسکوٹی سوار آہستہ آہستہ ان کے قریب آیا، اور جیسے ہی موقع ملا، ان کے گلے سے سونے کی چین زور سے کھینچ لی، جس کے نتیجے میں ان کی گردن پر چوٹ بھی آئی۔ رکن اسمبلی نے فوری طور پر بھارتی وزیر داخلہ...
    سروائیکل کینسر خواتین میں پایا جانے والا ایک سنگین لیکن قابلِ روک تھام مرض ہے، جو بچہ دانی کے نچلے حصے یعنی سروائیکس کو متاثر کرتا ہے۔ یہ بیماری زیادہ تر ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) کی کچھ خاص اقسام کی وجہ سے ہوتی ہے، جو ایک جنسی طور پر منتقل ہونے والا وائرس ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ پاکستان میں اس بیماری کی شرح بڑھ رہی ہے، اور ہر سال قریباً 5 ہزار سے زائد خواتین اس کا شکار ہو رہی ہیں۔ چونکہ اس کی علامات ابتدا میں ظاہر نہیں ہوتیں، اس لیے زیادہ تر کیسز میں تشخیص بیماری کے آخری مراحل میں ہوتی ہے، جب علاج مشکل ہو جاتا ہے۔ واضح رہے کہ سروائیکل کینسر پاکستانی خواتین کو...
    فیصل رحمان اور حمنا اقبال بیگ کی مشترکہ اسٹوری بعنوان’ ان دی ہیٹ آف لیبر‘ نے ڈاجا ایوارڈ 2025 حاصل کیا ہے۔ اسٹوری لیاری سے متعلق تھی جہاں عمارتیں کچھ اس طرح بنی ہیں جو موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ نہیں کر پا رہیں۔ یہ بھی پڑھیں: لیاری میں 6 منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق، 3 زخمی فیصل رحمان کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ ان کہانیوں کو دیا جاتا ہے جو ایشیا پیسیفک میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بعد ہونے والے اثرات پر مبنی ہوں۔ حمنا اقبال بیگ اور فیصل رحمان کی کہانی بنیادی طور پر حاملہ خواتین پر تھی جو موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہوئی ہیں۔ اپنی اسٹوری کے حوالے سے بتاتے ہوئے فیصل رحمان نے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ آسان اقساط میں اسمارٹ فونز کی فراہمی کے لیے ایک نئی پالیسی تیار کی جا رہی ہے تاکہ ڈیجیٹل ڈیوائسز ہر فرد کی پہنچ میں ہوں۔ حکومت کا ویژن ہے کہ ملک میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے تعلیم اور ہنر کی ترقی کو فروغ دیا جائے۔ پیر کے روز پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی علم تک رسائی کو عام کر سکتی ہے اور ہماری نوجوان نسل، بشمول خواتین طلبہ کو، سائنس اور ٹیکنالوجی میں نئے کیریئر کے مواقع تلاش کرنے کے قابل بنا سکتی...
    طبی سائنس روز بروز انسانی زندگی کے تحفظ کی نئی راہیں تلاش کر رہی ہے، اور حالیہ برسوں میں دل کی بیماریوں کے علاج میں جو حیران کن پیش رفت ہوئی ہے وہ نہ صرف طبی سائنس کے لیے ایک ’’بازی پلٹنے والا" کارنامہ ہے بلکہ لاکھوں مریضوں کے لیے نئی امید بھی ہے۔ امریکا، آسٹریلیا اور یورپ میں ہونے والے تین غیرمعمولی تجربات نے ’’دل کی پیوندکاری‘‘ اور ’’مصنوعی دل‘‘ جیسے پیچیدہ میدان میں کام یابی کی نئی راہیں ہموار کی ہیں۔ مردہ دل کو زندہ کر کے پیوند کرنا: ایک ناقابل یقین کام یابی ڈیوک یونیورسٹی، امریکا کے ماہرینِ جراحت نے حال ہی میں ایک ایسا کارنامہ انجام دیا جس نے دنیا بھر میں طبی سائنس کے ماہرین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اگست 2025ء) بلوچستان کی بانو بی بی کا قتل منظر عام پر آیا تو کارروائی ہوئی۔ واقع پرانا تھا تاہم وائرل ہونے والی ویڈیو کم از کم اس حد تک تو تبدیلی لائی کہ حکام متحرک ہوئے۔ لیکن اس کے چند دن بعد ہی بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایک جوڑے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا لیکن چونکہ اس بار کسی نے فلم بندی نا کی تو واقع باقی کئی حادثات کی طرح نظرانداز کر دیا گیا۔ اس واقعے میں ایک 7 سال قبل محبت کی شادی کرنے والی خاتون 27 سالہ بے نظیر کو بھائیوں نے شوہر سمیت اس وقت فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا جب...
    قلات میں یونین کونسل نیچارہ کی خواتین کی مخصوص نشست پر ضمنی انتخاب کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس نشست پر تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے، جن میں پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کی رخسانہ، آزاد امیدوار نور النساء اور آزاد امیدوار حور جان شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کے بنجر میدان بھی اب زیتون سے آباد ہونے لگے اس انتخاب میں چھ جنرل کونسلرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ انتخابی عمل کی نگرانی پریزائیڈنگ آفیسر خدابخش قمبرانی اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر آغا محبوب شاہ کر رہے ہیں۔ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے مکمل سیکیورٹی اور شفافیت کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ دوسری جانب قلات کی میونسپل کمیٹی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اگست 2025ء) پاکستانی خواتین میں سروائیکل کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن اکثریت میں مرض سے متعلق آگاہی کا فقدان ہے۔ مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 9 سے 14 عمر کی لڑکیوں میں ایچ پی وی ویکسینیشن انتہائی ضروری ہے مگر اس عمل میں کئی سماجی قدغنیں حائل ہیں۔ 45 سالہ نادیہ افضال (فرضی نام) صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد کے ایک گنجان آباد حصے کی رہائشی ہیں۔ ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا، ''نو ماہ قبل جب مجھ میں سروائیکل کینسر کی تشخیص ہوئی تو یک دم ایسا محسوس ہوتا تھا کی زندگی یہیں ختم ہوگئی ہو۔جوائنٹ فیملی سسٹم میں ایسے مرض کے...
    رحیم یار خان(نیوز ڈیسک) رحیم یار خان کے شہر ظاہر پیر میں مبینہ طور پر خراب چائے پینے سے 3 خواتین بے ہوش ہوگئیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعہ بستی کھوکھراں میں پیش آیا، تینوں خواتین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق موقع سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ اسپتال میں ڈاکٹرز نے بتایا کہ چائے کے سیمپل حاصل کر لیے گئے ہیں معائنہ کر رہے ہیں۔ چند روز قبل ڈسکہ کے ایک گاؤں میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق ہوگئی تھیں، دونوں کو طبیعت بگڑنے پر سول اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ جاں...
    روس میں جاری جنگ کے سائے میں، ان خواتین کو جن کے شوہر محاذ پر ہیں یا شہید ہو چکے، ریاستی سرپرستی میں حوصلہ دیا جا رہا ہے کہ وہ حمل ضائع نہ کریں بلکہ بچوں کو جنم دیں، چاہے وہ کبھی اپنے والد سے نہ مل سکیں۔ یہ بھی پڑھیں:کاراباخ کے متنازع نام پر آذربائیجان اور روس میں نئی کشیدگی روسی میڈیا کے مطابق ’ٹو بی آ مام‘ (To Be a Mom) جیسی تنظیمیں ان خواتین کو معاونت فراہم کر رہی ہیں، جن کے شوہر یوکرین کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں یا جاں بحق ہو چکے ہیں۔ سامارا ریجن میں ایک پوسٹ میں ایوا نامی بچی کے حوالے سے لکھا گیا: ’ہیلو، میرا نام ایوا ہے! آج میری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اگست 2025ء) وجائنل اسپیکیولم ایک ایسا طبی آلہ ہے، جو دنیا بھر میں خواتین کے حیاتیاتی اور تولیدی طبی معائنے کے لیے روزانہ استعمال ہوتا ہے۔ یہ عموماً سرد، سخت اور دھاتی ہوتا ہے اور اس کے استعمال کے دوران خواتین کو درد اور بے چینی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ طبی آلہ، جسے اکثر ماضی کے ایذا رسانی کے لیے استعمال ہونے والے آلات سے تشبیہ دی جاتی ہے، آج بھی دنیا بھر میں خواتین کی بہت بڑی اکثریت کے لیے شدید خوف اور تکلیف کا باعث بنتا ہے۔ تاہم اب نیدرلینڈز کی ڈیلفٹ یونیورسٹی کی دو ماہر خواتین نے وجائنل اسپیکیولم سے متعلق اس دیرینہ اور خوفناک تصور کو...
    خاتون اول اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام اور خصوصاً دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا مشن بنایا ہے۔ انہوں نے نواب شاہ میں پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کے لطیف ہال میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کیا جہاں پیپلز ہاؤسنگ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ خواتین میں گھروں کی ملکیتی دستاویزات تقسیم کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیے: ہر خاندان کی ترقی ہمارا قومی فرض ہے، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے فخر کا دن ہے کیونکہ خواتین کو جو اسناد دی جا رہی ہیں، وہ محض کاغذ کے ٹکڑے نہیں بلکہ ان کے اختیار، تحفظ اور...
    سٹی 42: خاتونِ اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کا دن ہم سب کے لیے فخر کا دن ہے، گھر کے مالکانہ حقوق کی اسناد صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں، بلکہ آپ کے مستقبل کا تحفظ ہے۔نواب شاہ کے علاقے شہید بینظیر آباد میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ ایفیکٹیز منصوبے کے تحت مالکانہ حقوق کی اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے تحت ایس پی ایچ ایف منصوبے کے تحت 21 لاکھ گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہر گھر کی زمین اس گھر کی خاتون کے نام کی جا رہی ہے۔ آصفہ بھٹو نے...
    شازیہ نے نہ صرف آرٹ کی دنیا میں نام کمایا بلکہ وہ ان دنوں کوئٹہ کے علمدار روڈ پر دیگر خواتین کو بھی آرٹ سکھا رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نوکری چھوڑی، ہنر اپنایا: کوئٹہ کی سابق ٹیچر کا کلے آرٹ اور کامیاب آن لائن بزنس  شازیہ کی مثال ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ اگر عزم مضبوط ہو تو کوئی بھی رکاوٹ راستے میں حائل نہیں ہو سکتی۔ بلوچستان جیسے خطے میں جہاں وسائل کی کمی اور معاشرتی رکاوٹیں اکثر ترقی کی راہ میں آتی ہیں شازیہ کا اپنی معذوری کو کمزوری کی بجائے طاقت بنانا ایک عظیم کارنامہ ہے۔ شازیہ نہ صرف خود آرٹ کے ذریعے اپنی پہچان بنا رہی ہیں بلکہ دیگر خواتین کو بھی آرٹ سکھا کر ان...
    اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو میں شادی شدہ زندگی کو خوشگوار بنانے کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی، جس میں انہوں نے شوہروں کو قابو میں رکھنے کا طریقہ بھی بتایا۔ ندا یاسر نے ونیزہ احمد، فیضان شیخ اور ایک ماہر نفسیات کو مدعو کیا جہاں ازدواجی زندگی کے مسائل، نفسیاتی پہلوؤں اور تعلقات بہتر بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ندا نے اس نکتے پر روشنی ڈالی کہ بعض خواتین کس طرح اپنے شوہروں کو بہت اچھے طریقے سے سنبھالتی ہیں، یہاں تک کہ لوگ کہتے ہیں کہ اس کا شوہر تو اس کے کنٹرول میں ہے۔ ندا یاسر کا کہنا تھا کہ ایسی خواتین دراصل اپنے شوہر کی نفسیات کو اچھی...
    تعلیم، خودمختاری کی پہلی سیڑھی ، حکومت خواتین کو قائدانہ کردار کیلئے تیار کر رہی ہے، وجیہہ قمر WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر نے کہا کہ تعلیم، خودمختاری کی پہلی سیڑھی ہے اور حکومت خواتین کو قائدانہ کردار کے لیے تیار کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر غربت مکاو کے مطابق، جب خواتین کو وسائل، علم اور اختیار ملتا ہے تو پورا معاشرہ ترقی کرتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ اور حکومت بلوچستان کے اشتراک سے خواتین کی معاشی خودمختاری اور کاروباری ترقی کے موضوع پر دو روزہ سیمینارز میں منعقد ہوئے۔ کوئٹہ میں منعقدہ سیمینار کا مقصد خواتین کو اقتصادی ترقی میں فعال...
    اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے مارننگ شو میں شادی شدہ زندگی کو خوشگوار بنانے کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی، جس میں انہوں نے شوہروں کو قابو میں رکھنے کا طریقہ بھی بتایا۔ ندا یاسر نے ونیزہ احمد، فیضان شیخ اور ایک ماہر نفسیات کو مدعو کیا، جہاں ازدواجی زندگی کے مسائل، نفسیاتی پہلوؤں اور تعلقات بہتر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال  کیا گیا۔ گفتگو کے دوران ندا نے اس نکتے پر روشنی ڈالی کہ بعض خواتین کس طرح اپنے شوہروں کو بہت اچھے طریقے سے سنبھالتی ہیں، یہاں تک کہ لوگ کہتے ہیں کہ اس کا شوہر تو اس کے کنٹرول میں ہے۔ ندا یاسر کا کہنا تھا کہ...
    عالمی اتھلیٹکس تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ عالمی درجہ بندی کے مقابلوں، جیسے کہ عالمی چیمپیئن شپ، میں خواتین کے درجے میں حصہ لینے کے خواہش مند کھلاڑیوں کو ایک بار لازمی جینیاتی جانچ سے گزرنا ہوگ, اس اقدام کا مقصد خواتین کے کھیل کی ساکھ اور برابری کے اصول کو تحفظ دینا ہے۔ یہ جانچ ’ایس آر وائے‘ جین کی موجودگی معلوم کرنے کے لیے کی جائے گی، جو حیاتیاتی صنف کے تعین میں مددگار ہوتا ہے۔ یہ جانچ صرف ایک بار زندگی میں کی جائے گی اور یہ گال کے اندرونی نمونے یا خون کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ادھار کے جوتے پہن کر میراتھن کے عالمی ریکارڈقائم کرنے والا کار حادثے میں ہلاک نئے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 جولائی 2025ء) 2021 میں نوجوان افغان خاتون فاریبہ٭ نے یونیورسٹی میں ڈگری کی تعلیم کا آغاز ہی کیا تھا کہ طالبان دوبارہ برسراقتدار آ گئے اور انہوں نے خواتین اور لڑکیوں کو ثانوی اور اعلیٰ درجے کی تعلیم کے حصول سے روک دیا۔یہ طالبان کی جانب سے افغان خواتین اور لڑکیوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے کے اقدامات میں سے ایک تھا اور آج افغانستان صنفی فرق کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔فاریبہ کہتی ہیں کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ ان تاریک حالات میں امید کو کیسے برقرار رکھیں۔ Tweet URL افغانستان دنیا کا واحد ملک نہیں جہاں صنفی مساوات میں کمی آ رہی ہے...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کے اس سرکلر کو غیرآئینی قرار دیا ہے جس کے تحت پنشنر والد کی وفات کے بعد طلاق یافتہ بیٹی کے پنشن کے حق کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ جسٹس عائشہ ملک کی جانب سے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں  سندھ حکومت کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا گیا کہ  یہ  سرکلر اپنے آغاز سے ہی  غیر آئینی اور کسی قانونی اثر کے بغیر ہے اور اسے پنشنر کی وفات کے وقت زندہ رہنے والی بیٹی کے پنشن کے حق کو ختم کرنے کے لیے  استعمال نہیں کیا جا سکتا۔  جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے قرار دیا کہ پاکستان...
    بلوچستان میں حالیہ جرگہ کے غیر قانونی فیصلے پر عملدرآمد اور اس پر حکومت اور ریاست کی جانب سے مبینہ طور پر ’’کمزور ردعمل‘‘ ایک بار پھر اس تلخ حقیقت کو اجاگر کررہا ہے کہ پاکستان میں قبائلی و علاقائی رسم و رواج کی حمایت کرنے والے عناصر اس قدر مضبوط ہیں کہ ہمارے عدالتی نظام کی موجودگی کے باوجود بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کا باعث بن رہے ہیں۔ اور ہمیں یہ تسلیم کرنے میں کوئی جھجھک نہیں ہونی چاہیے کہ پنچایت اور جرگہ جیسے ادارے، جنہیں روایتی انصاف کا پرچم بردار سمجھا جاتا رہا ہے اس قدر فرسودہ ہیں کہ یہ اپنے مبینہ روایتی اور فطری کردار سے ہٹ کر ہماری خواتین کے استحصال کا سب سے بڑا...
    حسن ابدال میں شادی میں شرکت کرکے واپس  جانیوالے خاندان کی ویگو گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ رپورٹ کے مطابق اٹک میں سیلابی پانی میں بہہ جانے والی گاڑی میں 10 افراد سوار تھے۔ ڈی سی اٹک  نے بتایا کہ واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے جس میں  5 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے ، ریسکیو افراد کو زندہ نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ راؤ عاطف نے بتایا کہ متاثرہ خاندان شادی میں شرکت کے لیے گیا تھا کہ سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ گئی۔ امدادی ٹیموں نے چارنعشیں نکال لیں، ملنے والی لاشوں میں تین بہنوں کی نعشیں بھی شامل ہیں، نازیہ، صابرہ بی بی اور ایمن بی بی کی نعشیں پانی سے...
    ایک بیان میں بلند خان جونیجو نے کہا کہ اقلیتوں، خواتین اور خواجہ سراؤں کے حقوق پر سندھ حکومت کی پالیسی واضح ہے، ریکارڈ قانون سازی اور عملی اقدامات کیے گئے ہیں، بے بنیاد الزامات سے عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت بلند خان جونیجو نے کہا ہے کہ ذولفقار علی بھٹو جونیئر کے الزامات گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہیں، سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے سندھ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم کے ذریعے 21 لاکھ گھر متاثرین کو دینے کا تاریخی عمل شروع کیا ہے۔ ذولفقار علی بھٹو جونیئر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان حکومتِ سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خاتونِ اول پاکستان بی بی...
    آزادی کے فوراً بعد بھارت کے بابائے قوم مہاتما گاندھی نے ہندوستان کے سیاستدانوں اور سول سرونٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’نیا ملک بہت اچھے طریقے سے چلانے کے لیے آپ کے کچھ رول ماڈل ہونے چاہیئیں جن کی طرزِ حکمرانی کی آپ پیروی کریں۔ مجھے افسوس ہے کہ میں اس سلسلے میں کسی ہندو حکمران کا نام پیش نہیں کرسکتا۔ تاریخ کا گہرا مطالعہ کرنے کے بعد میں جن دو حکمرانوں کا ذکر کرنے پر مجبور ہوں، وہ دونوں مسلمان حکمران تھے۔ ایک کا نام ابوبکر اور دوسرے کا نام عمر تھا۔ انھوں نے ایک بڑی سلطنت کے حکمران بن کر بھی جس طرح کا سادہ طرزِ زندگی اپنایا اور سرکاری فنڈز کو جس طرح امانت...
    ایک حالیہ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ دورانِ حمل خواتین کے الٹراساؤنڈ کے موقع پر طبی عملہ جو زبان یا الفاظ استعمال کرتا ہے، وہ ماں کے ذہن میں بچے کے تاثر اور بعد از پیدائش اس کی تربیت پر گہرے اثرات ڈال سکتے ہیں۔ حال ہی میں جریدے کمیونیکیشنز سائیکالوجی میں شائع  تحقیق کے مطابق اگر الٹراساؤنڈ کے معیار میں خرابی کو بچے کے ’نافرمان‘ یا ’غیر تعاون کرنے والے‘ ہونے سے جوڑا جائے، تو اس سے والدین کی بچے سے لگاؤ اور جذباتی وابستگی میں کمی آسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دوران حمل شرح اموات میں خطرناک اضافہ ، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا ریسرچ میں 320 حاملہ خواتین کو شامل کیا گیا، جن سے حمل کے...
    پاکستان میں خواتین کے خلاف صنفی بنیادوں پر تشدد کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے۔ ایسے کئی واقعات، جیسے کہ 28 سالہ سمیعہ سرور کا کیس، جس نے 1999 میں طلاق لینے کی خواہش پر اس کے خاندان نے قتل کر دیا۔ پاکستانی میڈیا میں عموماً ایسے کیسز محض سرسری طور پر رپورٹ کیے جاتے ہیں اور جلد ہی پس منظر میں دھکیل دیے جاتے ہیں، کیونکہ کچھ میڈیا اداروں کے نزدیک ایسے واقعات ’پاکستان کی ساکھ خراب کرتے ہیں‘، یا پھر اس لیے کہ متاثرہ خواتین کو اتنا اہم نہیں سمجھا جاتا کہ ان کے لیے آواز اٹھائی جائے۔ جب کبھی ایسے واقعات کو توجہ ملتی بھی ہے، تو ان کی حقیقت کو جلد ہی مسخ کر دیا جاتا ہے۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جولائی 2025ء) * غزہ پٹی میں نئے اسرائیلی حملے، خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 30 ہلاکتیں غزہ پٹی میں نئے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 30 ہلاکتیں غزہ پٹی کے شہری دفاع کے ادارے کے مطابق انتیس جولائی منگل کے روز نئے اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید کم از کم 30 فلسطینی ہلاک ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ گزشتہ رات اور آج منگل کی صبح نصیرات کے پناہ گزین کیمپ میں ہونے والے ان حملوں میں شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔ شہری دفاع کے ادارے کے ترجمان محمود باسل نے بتایا کہ حملے ’’شہریوں کے متعدد گھروں‘‘ پر کیے گئے، جن کے...
     قیصر کھو کھر:سیالکوٹ میں تمام کلیدی انتظامی عہدوں پر خواتین افسران کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے. ڈی سی سیالکوٹ صبا اصغر علی تعینات ہیں،چاروں تحصیلوں میں خواتین اے سی تعینات ہیں،سعدیہ جعفر اے سی ڈسکہ ،سدرہ ستار اے سی پسرور ہیں۔ غلام فاطمہ اے سی سمڑیال ،انعم بابر اے سی سیالکوٹ تعینات ہیں،سیالکوٹ کی تمام انتظامی آسامیوں پر خواتین افسران تعینات ہیں۔
    بھارتی میں زیادتی کے پے در پے واقعات  اور ان پر مودی حکومت کی ناکامی نے خواتین کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے۔ مودی راج اور ریاستی سرپرستی میں بھارتی خواتین خود کو غیرمحفوظ تصور کرنے لگی ہیں۔  بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کے دور اقتدار میں ریاستی ناکامیوں کا شکار خواتین ایک بار پھر ظلم کے نشانے پر ہیں، جہاں عصمت دری کا ایک اور واقعہ مودی کی مسلسل ریاستی ناکامی  کو ثابت کرتا ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق بہار میں 26 سالہ خاتون کو ایمبولینس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔ متاثرہ خاتون گارڈ بھرتی کے دوران جسمانی ٹیسٹ دیتے ہوئے بے ہوش ہو گئی تھی۔ متاثرہ خاتون کا...
    جنوبی ایشیا میں بلند ترین شرح نمو پاکستانی وزارتِ صحت کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آبادی کی شرح نمو دو اعشاریہ چار فیصد تک پہنچ چکی ہے، جو جنوبی ایشیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ یہاں ہر ایک خاتون اوسطاً تین سے زائد بچوں کو جنم دے رہی ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ صرف ایک چوتھائی خواتین ہی مانع حمل طریقوں سے فائدہ اٹھا پا رہی ہیں، جبکہ 17 فیصد خواتین ایسی بھی ہیں جو خاندانی منصوبہ بندی کی خواہش کے باوجود اس سہولت سے محروم ہیں۔ آبادی کو کنٹرول کرنے کا نظام مکمل ناکام یہ تشویش ماضی کی طرح اب صرف ماہرین تک محدود نہیں رہی بلکہ اس کا اعتراف سرکاری طور...
    فیری میڈوز میں بدستور کئی سیاح اب بھی پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ متعدد خواتین اور بزرگوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاقے سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔فیری میڈوز کا ٹریک کل لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گیا تھا جو نوجوان ٹریکنگ کر سکتے تھے ان کو پیدل وہاں سے نیچے اُتارا جا رہا ہے۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں واقع فیری میڈو روڈ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد مقامات سے بند ہے۔گزشتہ روز آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیاحوں کو ریسکیو کیا گیا تھا تاہم موسم کی خرابی کے باعث ہیلی سروس روک دی گئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو بذریعہ روڈ بھی ریسکیو کیا جا رہا ہے، ابھی...
    بانی پاکستان قائد اعظمؒ نے اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں فرمایا تھا’’ اقلیتیں جہاں بھی ہوں، ان کے تحفظ کا انتظام کیا جائے گا، میں نے ہمیشہ یقین کیا اور میرا یقین غلط نہیں ہے۔ کوئی حکومت اور کوئی مملکت اپنی اقلیتوں کو اعتماد اور تحفظ کا یقین دلائے بغیرکامیابی کے ساتھ ایک قدم بھی نہیں اٹھا سکتی، کوئی حکومت ناانصافی اور جانبداری کی بنیادوں پرکھڑی نہیں رہ سکتی، اقلیت کے ساتھ ظلم و تشدد اس کی بقا کا ضامن نہیں ہو سکتا۔ اقلیتوں میں انصاف و آزادی، امن و مساوات کا احساس پیدا کرنا ہر انتخابی طرز حکومت کی بہترین آزمائش ہے، ہم دنیا کے کسی متمدن ملک سے پیچھے نہیں رہ سکتے، مجھے یقین ہے جب وقت...
    ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ خواتین جو باقاعدگی سے میک اپ کرتی ہیں ان کے بعد کی عمر میں دمے کے مرض میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔ امریکا کے نیشنل ہارٹ، لنگ اینڈ بلڈ انسٹیٹیوٹ میں کی جانے والی تحقیق میں لِپ اسٹک، آئی شیڈو اور مسکارا جیسی میک اپ کی اشیاء اور زندگی کے بعد کے حصے میں سامنے آنے والی دمے کی علامات کے درمیان تعلق سامنے آیا ہے۔ تقریباً 40 ہزار افراد پر کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ خواتین جو نقلی ناخن، کیوٹکل کریم، بلش اور لپ اسٹک کا استعمال کرتی تھیں ان کے دمے میں مبتلا ہونے کے امکانات 47 فی صد زیادہ تھے۔ صرف بلش اور لپ...
    کانگریس کی قومی ترجمان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بی جے پی حکومت میں جرائم پیشہ افراد کو قانون سے زیادہ سیاست کی پناہ مل رہی ہے اور خواتین کے خلاف سنگین جرائم کرنے والے افراد کو سزا کے بجائے انعام مل رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر شدید الزام عائد کیا ہے کہ اس کی حکومت میں خواتین کے خلاف جرائم کرنے والوں کو نہ صرف تحفظ دیا جاتا ہے بلکہ انہیں اہم سرکاری عہدوں پر بھی فائز کیا جا رہا ہے۔ پارٹی کی قومی ترجمان مہیما سنگھ نے دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت میں جرائم پیشہ افراد کو قانون...
    تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال گجر خان کے خواتین باتھ روم میں خفیہ طور پر ویڈیوز بنانے والے پنجاب پولیس کے حاضر سروس ہیڈ کانسٹیبل کو شہری کی بروقت کارروائی پر رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ انگریزی اخبار سے وابستہ رپورٹر صالح مغل نے پولیس ذرائع کے  حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم عقیل عباس لاہور میں پولیس ٹریننگ ونگ سے وابستہ ہے اور وقوعہ کے وقت سول کپڑوں میں ملبوس تھا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق وہ اسپتال میں بھی خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنا رہا تھا۔ شہری کی ہوشیاری سے گرفتاری شہری بلال حسین نے اسپتال میں طبی معائنے کے دوران مشتبہ...
    اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹ؛ اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر azam swati WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹ کے کیسز میں اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹ کیسز پر سینیٹر اعظم سواتی پر 2 مقدمات میں فرد جرم کی کارروائی مؤخر ہو گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ کے روبرو سماعت کے دوران اعظم سواتی کی بریت کی درخواست پر آج دلائل نہیں ہوسکے۔ اس موقع پر اعظم سواتی نے کہا کہ میں آج عدالت میں کچھ بتانا چاہتا ہوں۔ میں 2003 سے سینیٹ میں...
    ویب ڈیسک : دارالحکومت میں پہلی بار”پولیس اسٹیشن آن ویلز” اور "آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن” متعارف کرائے گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا ’’پولیس اسٹیشن آن ویلز‘‘ باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا ہے، یہ موبائل پولیس اسٹیشن پورے اسلام آباد کی حدود میں کام کرے گا اور اس کے پاس کسی بھی تھانے کی حدود میں ایف آئی آر درج کرنے کا مکمل اختیار ہوگا۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر پولیس خدمات فراہم کرنا ہے، خاص طور پر خواتین، بزرگ شہریوں اور دفاتر یا اداروں میں کام کرنے والی خواتین کو ترجیح دی گئی ہے۔  دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری ...
    بلوچستان جیسے قدامت پسند صوبے میں وہاں کی خواتین کا آگے بڑھنا خوش آئند بات ہیں۔ یہ خواتین نہ صرف خود کو مضبوط بنا رہی ہیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی حوصلے کی علامت ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پست قامت لیکن حوصلے بڑے، کوئٹہ کی باہمت بلانستہ کی موٹیویشنل کہانی انہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم سربلند کیا ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ حوصلہ، محنت اور جذبہ ہو تو کوئی بھی رکاوٹ راستہ نہیں روک سکتی۔ مزید پڑھیے: کوئٹہ کی باہمت خاتون کی کہانی یہ خواتین آج کی لڑکیوں کے لیے ایک مثال ہیں جو انہیں خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا حوصلہ دیتی ہیں۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
    اسلام آباد: پاپولیشن کونسل نے کہا کہ پاکستان میں حاملہ خواتین کی شرح اموات سعودی عرب، کویت، انڈونیشیا اور ملائیشیا سمیت دیگر اسلامی ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل اور پاپولیشن کونسل کے اشتراک سے وسائل وآبادی میں توازن کے موضوع پر مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جہاں پاپولیشن کونسل نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال 11 ہزار خواتین بوجہ حمل و زچگی موت کا شکار ہو جاتی ہیں۔ پاپولیشن کونسل نے کہا کہ پاکستان میں حاملہ خواتین کی شرح اموات دیگر اسلامی ممالک بشمول انڈونیشیا، بنگلہ دیش، ملائیشیا، ایران، کویت اور سعودی عرب میں سب سے زیادہ ہے اور پاکستان میں 1000 میں سے 62 بچے ایک سال کی عمر سے پہلے ہی...
    آسٹریلوی خواتین کو قطر ایئرویز کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی اجازت مل گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان 5 آسٹریلوی خواتین نے دعویٰ کیا تھا کہ 2020 میں انھیں دوحہ ایئرپورٹ پر مسلح محافظوں نے زبردستی جہاز سے اتار کر ان کی جامہ تلاشی لی اور زبردستی طبی معائنے کیا۔ متاثرہ خواتین میں سے پانچ نے 2022 میں قطر ایئرویز، ایئرپورٹ آپریٹر "مطار" اور قطر کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے خلاف آسٹریلیا میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ انھوں نے "مونٹریال کنونشن" کے تحت ہوائی جہاز کے سفر کے دوران ہونے والی زیادتیوں کی بنیاد پر ذمہ داری کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ غفلت، حملہ، اور غیر قانونی حراست کے الزامات بھی عائد کیے۔ متاثرہ خواتین نے دعویٰ...
    لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے شہباز گل کے الزامات کی تردید کی اور اپنے گھر کی فروخت کے معاملات کی تفصیل پیش کی جبکہ انکشاف کیا کہ شہباز گل نے سب سے پہلے عمران خان کو دھوکہ دیا اور اس نے ایجنسیوں کو ایسی ایسی باتیں بنا کر بتائیں جس کا عمران خان اور اس کے فرشتوں کو بھی علم نہیں تھا ۔ تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میر آج کا یہ ویڈیو پیغام میرے ایبٹ آباد کے گھر سے متعلق شہباز گل کے جھوٹے الزامات اور من گھڑت بیانات کی تردید اور حقائق سے منسوب ہے ، شہباز گل تو جان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 24 جولائی 2025ء) جنسی و تولیدی صحت کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایف پی اے) نے بتایا ہے کہ غزہ میں حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کو غیرفعال طبی نظام، نفسیاتی دباؤ اور خوراک سے محرومی سمیت تباہ کن حالات کا سامنا ہے۔ادارے کے مطابق، رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران غزہ میں 17 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی جو گزشتہ تین سال کی شرح کے مقابلے میں 41 فیصد کم تعداد ہے۔ Tweet URL 'یو این ایف پی اے' میں عرب ممالک کے لیے ریجنل ڈائریکٹر لیلیٰ بکر نے کہا ہے کہ ہر ماں اور بچے کو محفوظ پیدائش اور زندگی کے صحت مند آغاز کا حق حاصل...
    بھارت میں مودی سرکار کے دور میں خواتین کے خلاف جرائم، خاص طور پر طاقتور سیاسی شخصیات کی جانب سے جنسی زیادتی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔  این ڈی ٹی وی کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے ایم ایل اے پربھو چوہان کے بیٹے پرتیک چوہان کے خلاف کرناٹکا میں جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کی 25 سالہ ایک خاتون کی شکایت پر درج ہونے والی ایف آئی آر میں الزام ہے کہ پرتیک چوہان نے 25 دسمبر 2023 سے 27 مارچ 2024 کے درمیان متعدد بار اس خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ شادی کے وعدوں کے...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے ) وزیر اعظم شہباز شریف کا خواتین کو خود مختار ، با اعتماد اور معاشرے میں باوقار مقام دلانے کےلیے ایک اہم قدم،آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن قائم کرد یا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق  آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن بنیادی طور پر خواتین کیلئے بنایا گیا ہے، اس پولیس اسٹیشن میں خواتین کیلئے ہیلپ لائن 1815 مختص کی گئی ہے۔ ہیلپ لائن پر خواتین بلاجھجک کالز کر کے اپنے مسائل کا فوری حل کروا سکتی ہیں۔1815 ہیلپ لائن پر کال ٹیکر،کال ریسپانڈر اور تفتیشی افسران بھی خواتین پولیس اہلکار ہیں۔آن لائن ویمن پولیس سٹیشن میں ویڈیو کالنگ اور آن لائن چیٹ کی بھی سہولت موجود ہے۔ خواتین کو ایف آئی آر کے لیے تھانے...
    اسلام آباد( نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خواتین کی خالی نشست پر انتخاب کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ فہرست میں متعدد سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق راحیلہ بی بی، مشعال اعظم، ساجدہ بیگم اور مومنہ باسط کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔ ان کے کاغذات جانچ پڑتال کے بعد کلیئر قرار دیے گئے۔ فہرست میں مزید ناموں میں سمیرہ شمس، صوبیہ شاہد، مہتاب ظفر، صائمہ خالد اور شازیہ بھی شامل ہیں، جو مختلف سیاسی پس منظر کی حامل امیدوار ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان مقررہ شیڈول کے مطابق کیا جائے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جولائی 2025ء) حماس کے طبی ذرائع نے جمعے کی رات دیر گئے سے شروع ہونے والے فضائی حملوں میں مرکزی غزہ کے علاقے دیر البلح میں 13 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ غزہ کے الاقصیٰ شہداء ہسپتال کی طرف سے بتایا گیا کہ ایک اور حملے میں ایک فیول اسٹیشن کے قریب چار افراد مارے گئے جبکہ جنوبی غزہ میں واقع خان یونس میں 15 فلسطینی ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں انہوں نے غزہ پٹی میں تقریباً 250 اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں عسکریت پسند،...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے کامیاب اداکار احسن خان نے خواتین پر سرمایہ کاری کے ذریعے انہیں خودمختار بنانے پر زور دیا۔حال ہی میں احسن خان نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے خواتین کی خودمختاری کے حوالے سے گفتگو کی۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ ہم خواتین کو آگے بڑھانے میں انویسٹ نہیں کرتے، عورت کو اتنا خودمختار کردو کہ اسے زندگی کا سب پتا ہو، لیکن خودمختار ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ عورت اپنے اصول، ثقافت اور مذہب چھوڑ دے، خاتون کو ہر چیز کی معلومات ہوگی تو وہ زیادہ اچھے طریقے سے چیزوں کو سمجھ سکے گی۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بہت سی خواتین ایسی ہیں جن کی شوہر...
    پاکستان میں دیہی خواتین کی آبادی: ایک نظر ان کی زندگی اور چیلنجز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز تحریر: سدرہ انیس پاکستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ دیہی علاقوں میں رہتا ہے، جہاں کی خواتین ملک کی معاشرتی و معاشی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ پاکستان کی کل آبادی کا تقریباً 63 فیصد دیہی علاقوں میں آباد ہے، اور ان میں خواتین تقریباً 49 سے 50 فیصد ہیں۔ یعنی ملک کی کل خواتین کا ایک بڑا حصہ دیہی علاقوں میں رہتا ہے، جو کہ تقریباً 4 سے 5 کروڑ خواتین پر مشتمل ہے۔ یہ خواتین نہ صرف گھریلو ذمے داریاں نبھاتی ہیں بلکہ زراعت، مویشی پالنے، دستکاری اور دیگر شعبوں میں...
    24 گھنٹوں میں 55 شہادتیں رپورٹ ، شہادتوں کا یومیہ تناسب 100 سے تجاوز بھوکے ، پیاسے ،نہتے مسلمانوں پرفضائی اور زمینی حملے ،ہسپتال ادویات سے محروم یہودی درندے فلسطین میں مسلم بچوں کو نشانہ بنانے میں مصروف ہیں ، شہادتوں کا یومیہ تناسب 100 سے تجاوز کرچکا ہے ، پچھلے 24 گھنٹوں میں 20 سے زائد بچوں کو شہید کیا گیا ،مجموعی طور پر 55 شہادتوں کا پتا لگا ہے ،رہائشی عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کا تاحال پتا نہیں لگ سکا ہے ، غزہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ یومیہ شہادتیں زیادہ ہیں ،جن کا بروقت کا پتا لگانا ممکن نہیں ہوتا ،مختلف ذرائع ابلاغ سے حاصل معلومات کے مطابق کم از کم 55 فلسطینی شہری...
    اسرائیل اور امریکا کی جانب سے 27 مئی کو غزہ میں امداد کی تقسیم کا متبادل نظام شروع کیا گیا لیکن ان کیمپس پر بھی بچوں اور خواتین سمیت فلسطین کے نہتے مسلمانوں کو موت کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی درندگی جاری: اہلخانہ کے لیے کھانا لینے جانے والوں کی مزید 57 لاشیں خالی ہاتھ گھر واپس غزہ میں اسرائیلی حملوں و محاصروں کے باعث کھانے پینے سے محروم مظلوم شہری جب خوراک کے حصول کے لیے ان مراکز پر گئے تو ان کا استقبال بندوق کی گولیوں اور گولہ بارود سے کیا گیا۔ خوراک لینے آنے والے ان افراد میں سے اب تک 800 افراد بھوکے پیٹ ہی ماردیے گئے ہیں۔ ان میں سے 315 شہادتیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
    —فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ تمام تر ظلم اور بربریت کے باوجود پی ٹی آئی کی خواتین رہنما ڈٹ کر کھڑی ہیں۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مریم نواز کا پی ٹی آئی کی خواتین کو توڑنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز ذاتی بغض میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہیں، وہ اتنا ہی ظلم کریں جتنا وہ کل خود بھی برداشت کرسکیں۔ محمد علی سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عام قیدیوں جیسی سہولیات سے بھی محروم رکھا جارہا ہے، مریم نواز کو بشریٰ بی بی سمیت تمام پی ٹی...
    فتنہ الہندوستان کے نام پر جاری نام نہاد’’آپریشن بام‘‘ درحقیقت معصوم اور نہتے پاکستانی شہریوں کیخلاف بربریت کا نیا باب ہے۔ یہ گروہ براہِ راست بھارتی خفیہ ایجنسی را کی پشت پناہی سے دہشتگرد کارروائیاں کر رہا ہے، جس کا تازہ ثبوت بلوچستان کے علاقے لورالائی میں پیش آنیوالا واقعہ ہے۔ یہاں دہشتگردوں نے مسافروں کو بسوں سے اتار کر بے دردی سے شہید کیا، جس سے بھارتی عزائم ایک بار پھر بے نقاب ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ذریعے بلوچستان میں دہشتگردی، فتنہ الہندوستان کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، دہشت گردی کیلئے اشارے کیسے دیئے جاتے ہیں، بھارت کی حکمت عملی میں کیا تبدیلی آئی ہے؟  اس حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات ...
    مہنگائی کی مار نے اچھے اچھوں کی سٹی گم کردی ہے، ملک میں آدھے سے زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے لیکن آپ کسی بھی شاپنگ سینٹر یا شاپنگ مال میں چلے جائیں وہاں آپ کو رش نظر آئے گا۔ خواتین کی تعداد ہر شاپنگ مال میں زیادہ ہوتی ہے اورکہیں سیل لگ جائے تو خواتین بلا ضرورت بھی چار پانچ سوٹ تو لازمی لے کر آئیں گی۔ میاں کی جیب سلامت رہے تو ایسی فضولیات کے لیے پیسہ بہت ہے اور اگر میاں کی جیب اجازت نہ دے تو گھر میں تیسری عالمی جنگ شروع ہو جاتی ہے۔ وہ خواتین جو جاب نہیں کرتیں، انھیں مہنگائی کا آسیب نظر نہیں آتا، بارہ بجے...
    ہماری سوسائٹی ذہنی طور پر کس قدر بیمار اور خصوصاً خواتین کے لیے کتنی غیر روادار ہو چکی ہے، اِس کا اندازہ ملک بھر میں آئے روز خواتین کے بہیمانہ اور لرزہ خیز قتل اورپر اسرار اموات سے کیا جا سکتا ہے۔ اِس صورتحال میں کون کہہ سکتا ہے کہ یہ کسی اسلامی سماج کی تصویر ہے؟ 9جولائی 2025 کو روزنامہ ’’ایکسپریس‘‘ سمیت ملک کے کئی دیگر اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا نے یہ ہوشربا خبر دی ہے کہ راولپنڈی کے نزدیک پڑنے والے مشہور قصبے ’’روات‘‘ میں ایک سنگدل شخص نے اپنی سولہ سالہ بیٹی کو قتل کر دیا ہے ۔ مقتولہ کا جرم کیا تھا؟ بتایا گیا ہے کہ مقتولہ مہک شہزادی ٹک ٹاکر تھی۔ والد کو اُس کی...
    غزہ کے وسطی علاقے دیر البلح میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 15 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں 10 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا متنازع منصوبہ: غزہ کے 6 لاکھ شہریوں کی جبری نقل مکانی کا انکشاف غزہ کے گورنمنٹ میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک میڈیکل پوائنٹ کو نشانہ بنایا تھا جہاں بیمار بچوں اور خواتین کو غذائی اور طبی امداد فراہم کی جا رہی تھی۔ اس حملے نے اسرائیلی فوج کی شہریوں خاص طور پر بچوں اور خواتین کے خلاف قتل عام کی پالیسی کو بے نقاب کیا ہے۔ اسرائیلی بمباری کی وجہ سے غزہ کی شہری آبادی، بازاروں اور بنیادی سہولتوں کو بے دریغ...
    سینیئر صحافی زبیدہ  مصطفیٰ طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئیں۔ ان کی عمر 84 برس تھی۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور میں جرائم کی رپورٹنگ میں بہادری کی داستان، خواتین کرائم رپورٹرز ڈان اخبار سے دہائیوں تک وابستہ رہنے والی زبیدہ مصطفیٰ سیکڑوں صحافیوں کی استاد تھیں۔ انہوں نے تعلیم اور خواتین کے حقوق پر بھی بیحد کام کیا۔ زبیدہ مصطفیٰ نے  صحافت میں سماجی مسائل، تعلیم اور صحت کے شعبوں پر رپورٹنگ بھی کی اور بچوں کے مسائل، صحت  اور غربت کے خاتمے  پر بھی لاتعداد کالم تحریر کیے۔ ان کی مختلف موضوعات  پر 8 کتابیں بھی آچکی ہیں۔ انہوں نے انٹرنیشنل ویمنز میڈیا فاؤنڈیشن کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے علاوہ کئی ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈ حاصل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 جولائی 2025ء) عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے خواتین اور لڑکیوں پر مظالم ڈھانے کے الزام میں افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔عدالت کے قبل از سماعت چیمبر 2 کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ یہ ماننے کی معقول وجوہات موجود ہیں کہ دونوں شخصیات لڑکیوں، خواتین اور صنفی حوالے سے طالبان کی پالیسی پر عمل نہ کرنے والے دیگر افراد کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں کا حکم دینے، اکسانے یا ایسے اقدامات کے لیے آمادہ کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔ Tweet URL اگست 2021 میں افغانستان پر طالبان...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ فاطمہ جناح پاکستانی خواتین کیلئے ہمت، کردار اور وقار کی علامت ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 58 ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوںنے  کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح جدوجہد آزادی کی وہ عظیم رہنما تھیں جنہوں نے عظیم بھائی قائد اعظم محمد علی جناح کا ہر محاذ پر ساتھ دیا۔مریم نواز شریف نے کہا کہ فاطمہ جناح کی شخصیت پاکستان کی خواتین کیلئے ہمت، کردار اور وقار کی علامت ہے، بطور خاتون میں محترمہ فاطمہ جناح کو رول ماڈل سمجھتی ہوں، محترمہ فاطمہ جناح کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پنجاب کی بیٹیوں کو بااختیار بنا رہے ہیں۔
    ---فائل فوٹو تحریکِ پاکستان سے تکمیلِ پاکستان تک مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے جو بے مثال خدمات انجام دیں، وہ ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے، پاکستان کے بانیوں میں شامل آج اسی عظیم ہستی کی 58 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔فاطمہ جناح کا شمار دنیا کی ان نمایاں خواتین میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی بلند پایۂ شخصیت کے ایسے نقوش چھوڑے جو ہمیشہ بہت یاد رکھے جائیں گے۔ محترمہ فاطمہ جناح31 جولائی 1893ء کو بھارتی ریاست گجرات میں پیدا ہوئیں، کلکتہ یونیورسٹی سے ڈینٹسٹ کی ڈگری حاصل کی اور اپنے بڑے بھائی قائد اعظم محمد علی جناح کو مسلمانوں کے لیے سیاسی جدوجہد کرتے ہوئے پایا تو...
    لاہور: ملکی تاریخ میں پہلی بار، سیالکوٹ ضلع صوبائی بیوروکریسی میں صنفی شمولیت کے حوالے سے مثال بن گیا ہے، جہاں اب ایک خاتون ڈپٹی کمشنر اور چاروں تحصیلوں کی اسسٹنٹ کمشنرز بھی خواتین ہیں۔ یہ صوبے کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کی قیادت میں خواتین کے لیے ایک سنگِ میل ہے، گریڈ 19 کی افسر صبا اصغر علی نے باضابطہ طور پر 27 اپریل 2025 کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا چارج سنبھالا، یوں وہ اس ضلع کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر بن گئیں۔ اپنے تقرر کے بعد سے ڈی سی صبا نے تعلیم، صحت، ماحولیاتی تحفظ اور عوامی فلاح پر مرکوز اقدامات کیے، جنہیں ساتھیوں اور مقامی کمیونٹی کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو...
    کراچی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے فیصل آباد میں چھاپہ مار کر پونزی اسکیم اور سرمایہ کاری کے فراڈ میں ملوث بڑا کال سینٹر پکڑ لیا۔ کارروائی کے دوران 149 ملکی اور غیر ملکی شہری وہاں کام کرتے ہوئے پائے گئے جنہیں موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔یہ اب تک پاکستان میں آن لائن فراڈ کرنیوالے ملزمان کی بیک وقت پکڑی گئی سب سے بڑی تعداد ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)نے ایک حساس ادارے کے ہمراہ سانگلہ ہل شاہکوٹ روڈ فیصل آباد میں ایک کال سینٹر پر چھاپہ مارا۔ یہ کال سینٹر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو )کے سابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ملک تحسین...
    فیصل آباد میں اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے حکام کےمطابق سابق چیئرمین فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی رہائش گاہ پر کارروائی کی گئی۔این سی سی آئی اے کے مطابق رہائش گاہ پر کال سینٹر بنایا گیا تھا، جہاں سے عوام کو دھوکا دے کر رقم بٹوری جارہی تھی۔ کارروائی میں آن لائن فراڈ کرنے والے 149 غیر ملکی اور ملکی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار شدگان میں افریقی اور ایشیائی ملکوں کے مرد اور خواتین شامل ہیں، ان میں 131 مرد اور 18 خواتین ہیں۔حکام کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سرلی والا میں...
    پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ریحام رفیق نے ڈرامہ انڈسٹری کے اندر خواتین کےلیے غیر محفوظ ماحول کے بارے میں اہم انکشافات کیے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے نئی آنے والی اداکاراؤں کو خبردار کیا کہ وہ اس شعبے میں آنے سے پہلے ممکنہ چیلنجز اور خطرات سے آگاہ ہوجائیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہاں محض مقابلہ نہیں، منفی رویے بھی ہیں‘‘۔ ریحام رفیق نے پروگرام کی میزبان سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاراؤں کے درمیان مسابقت کا ماحول تو فطری بات ہے، لیکن بعض اوقات یہی مقابلہ منفی رویوں میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’’میں خود کسی سے مقابلہ کرنے یا موازنہ کرنے پر یقین نہیں رکھتی، لیکن...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ خواتین کی مالی شمولیت بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں، 22 فیصد خواتین ملکی ورک فورس کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور مرکزی بینک کے سخت فیصلوں کی وجہ سے معیشت بحال ہوئی ہے، ماضی کی غلطیاں دہرانی نہیں چاہییں۔ شہر قائد میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے ویمن آنٹرپرینیور فنانس کوڈ پاکستان کی افتتاحی تقریب سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، ڈپٹی گورنر سلیم اللہ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندے نے خطاب کیا جب کہ مقامی بینکوں کے صدور بھی تقریب میں موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ وی فنانس کوڈ کو...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کیخلاف درخواست پر نیب، ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری  کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کیخلاف اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی،سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس خورشیداقبال نے کی، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ گزشتہ روز اسلام آباد ایئرپورٹ پر اعظم سواتی کو آف لوڈ کیاگیا، اعظم سواتی کے خلاف جتنے کیسز ہیں، وہ عدالت میں خود پیش ہورہے ہیں،اعظم سواتی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا ہے، درخواست گزار اپنے تمام اثاثے چھوڑ کر جا رہے ہیں،وکیل درخواستگزار نے...
    بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں، طوفانی ہواؤں اور آسمانی بجلی کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ پی ڈی ایم اے (صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ضلع واشک میں سیلابی ریلوں کے باعث 5 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے، جبکہ دیگر علاقوں میں جزوی نقصان ہوا۔ مجموعی طور پر 22 مکانات کو بارشوں اور سیلابی پانی سے نقصان پہنچا ہے۔ فلیش فلڈنگ کے باعث زرعی زمینوں کو بھی شدید نقصان ہوا ہے، خاص طور پر واشک اور سوراب جیسے علاقوں میں۔ لورالائی اور سوراب میں طوفانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگرچہ پاکستان کی رسمی افرادی قوت میں خواتین کی تعداد نہایت کم ہے، لیکن گلگت بلتستان کے چند دیہات میں خواتین کی قیادت میں قائم کاروبار روایت کو چیلنج کر رہے ہیں۔ بِی بی آمنہ نے 2008 میں 30 برس کی عمر میں اپنی کارپینٹری ورکشاپ قائم کی، وہ کہتی ہیں: ’ہمارے پاس 22 ملازمین ہیں اور ہم تقریباً 100 خواتین کو تربیت دے چکے ہیں۔‘ وادی ہنزہ، جس کی آبادی تقریباً 50 ہزار ہے، خوبانی، چیری، اخروٹ اور شہتوت کے باغات سے بھرے پہاڑوں میں پھیلی ہوئی ہے۔ورلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 تک پاکستان میں صرف 23 فیصد خواتین رسمی طور پر افرادی قوت کا حصہ تھیں۔دیہی علاقوں میں خواتین شاذ و نادر...
    KYIV: روس اور یوکرین کی جنگ کو تین سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور اس جنگ میں اب تک لاکھوں افراد متاثر اور ہزاروں ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور اسی طرح زخمیوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے، اس دوران یوکرین سے لاکھوں افراد دوسرے ممالک منتقل ہوگئے ہیں یا اپنے ہی دیس میں بے گھر ہوچکے ہیں لیکن جنگ تاحال جاری ہے۔ روس اور یوکرین کی جنگ کے دوران کئی شہریوں کی جانب سے اپنے دفاع کی کئی مثالیں بھی سامنے آچکی ہیں اور حال ہی میں غیرملکی میڈیا نے یوکرین میں خواتین کے گروپ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے، جس کو ‘بوچا ویچس’ کا نام دیا گیا ہے جو رضاکارانہ طور پر روس...
    کراچی: لیاری کے علاقے بغداری میں منہدم ہونے والی عمارت کے واقعے میں 16 ہندو جاں بحق ہوئے جبکہ مزید پانچ افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بغدادی لیاری میں گرنے والی بلڈنگ میں جاں بحق ہونے والے 16 ہندووں کا تعلق کچھی مہیشوری میگھواڑ ہندوبرادری سے تھا۔ ہفتےکی شام 25سالہ مہیشوری، روہیت اوران کی اہلیہ گیتا کی لاش بھی ملبے سے نکل لی گئی۔   حکام کے مطابق منہدم ہونے عمارت میں 20 سے زائد ہندو افراد مقیم تھے، ممکنہ طورپر 5 مزید افراد ملبے میں موجود ہیں۔ ہلاک ہونے والے ہندوؤں کی آخری رسومات  اور انتم سنسکارکمھار واڑہ کچھی ہال میں ادا کی جائیں گی جس کے بعد متیوں کواگنی سنسکارکے بجائےمواچھ گوٹھ کے...
    ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ڈانسر ریحام رفیق کا کہنا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش رکھنے والی خواتین کو چاہیے کہ وہ اس شعبے میں درپیش ممکنہ چیلنجز اور خطرات سے بخوبی آگاہ ہوں۔ ان کے مطابق یہ شعبہ ہر لحاظ سے خواتین کے لیے محفوظ نہیں۔ ریحام رفیق نے حالیہ انٹرویو میں میزبان ملیحہ رحمٰن سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انڈسٹری میں اداکاراؤں کے درمیان مسابقت کا ماحول تو ہوتا ہے، لیکن بعض اوقات یہ مقابلہ منفی رویوں میں بدل جاتا ہے، جس سے کام کا ماحول متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ خود کسی سے مقابلہ کرنے یا موازنہ کرنے پر یقین نہیں رکھتیں، البتہ انہوں نے مشاہدہ کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وقت کے ساتھ ساتھ جہاں انسان کے جسمانی خدوخال میں تبدیلی آتی ہے، وہیں جذبات، احساسات اور رویے بھی بالغ اور متوازن ہونے لگتے ہیں۔ خاص طور پر خواتین کی نفسیات میں عمر کے ساتھ جو مثبت تبدیلی آتی ہے، وہ حیران کن اور قابلِ ستائش ہے۔نئی سائنسی تحقیقات سے یہ بات واضح ہوتی جا رہی ہے کہ خواتین میں عمر بڑھنے کے ساتھ غصے کو قابو میں رکھنے کی صلاحیت میں نمایاں بہتری آتی ہے۔نوجوانی اور جوانی کے ایام میں خواتین کو اکثر ہارمونی اتار چڑھاؤ، خاندانی اور سماجی دباؤ، اور خود اعتمادی کی تشکیل جیسے چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے۔ ان عوامل کے نتیجے میں ان کے جذبات میں شدت، فوری ردعمل اور بعض اوقات چڑچڑاپن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    آزاد کشمیر کے ضلع حویلی فارورڈ کہوٹہ کی خاموش وادیوں میں گذشتہ اتوار کی سہ پہر ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ یہ دُور افتادہ علاقہ نیلفری چراگاہ کہلاتا ہے جہاں محکمہ جنگلات کی ایک گاڑی اچانک بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ گاڑی میں سوار دو افراد، فاریسٹ آفیسر اور ڈرائیور طاہر راٹھور شدید زخمی ہوگئے۔ وہاں اِردگرد 9 خواتین اور ایک کم سن بچی کے علاوہ کوئی موجود نہ تھا۔ اس وقت ان خواتین نے زخمیوں کو کندھوں پر لاد کر چار کلومیٹر پیدل سفر کر کے ریسکیو کیا۔ پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر میں نیلفری چراگاہ جیسے کئی علاقے ہیں جہاں مقامی افراد اپنے مال مویشی لے کر جاتے ہیں۔ اس روز وہاں صرف خواتین اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سلور کاٹن ملزورکرز یونین سی بی اے کے صد رسید عابد بخاری، نائب صدر غلام رسول اور جنرل سیکریٹری اظہر محمد نے ای او بی آئی رجسٹر ڈ خواتین ورکرزا ایکشن کمیٹی حیدرآباد کی جانب سے ای او بی آئی کے مزدور دشمن رویہ کی نشاندہی اور مذمت کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ای او بی آئی حیدر آبا د ریجن اور چیر مین EOBI نے حقدار مزدور خواتین پنشنرز پر مظالم کا ایک سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں حقدار خواتین بیوا ہ اور مزدوروں کو پینشنرز کی عدم ادائیگی قابل مذمت ہے ۔انہوںنے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ای او بی آئی کے ریجنل ڈائریکٹر عبدالحمید پنہور ، اسٹنٹ ڈائر یکٹر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی میں خواتین کی تین مخصوص نشستوں کے معاملے پر دو مسلم لیگ (ن) اور ایک جے یو آئی کے حصے کی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) جلد نئی نامزدگیاں دے گی، جے یو آئی کی نشست کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔ قومی اسمبلی میں اس وقت خواتین کی تین مخصوص نشستیں خالی ہیں، جن میں سے دو مسلم لیگ (ن) اور ایک جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے حصے کی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی ارکان ثوبیہ شاہد اور شہلا بانو کے خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد ان کی قومی اسمبلی کی مخصوص نشستیں خالی ہو چکی ہیں۔ پارٹی جلد ان دو نشستوں کے لیے الیکشن کمیشن کو نئے...
    بھارت میں بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی  کا بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ جھوٹا ثابت ہو رہا ہے اور کولکتہ لا کالج ریپ کیس ریاستی ناکامی کی زندہ مثال بن گیا ہے۔ مودی راج میں خاتون ہونا جرم  بن چکا ہے اور بھارت میں خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتیوں کے واقعات مستقل طور پر بڑھ رہے ہیں۔ مودی سرکار میں خواتین کی جان، عزت اور آزادی غیر محفوظ جب کہ تعلیمی ادارے جنسی درندگی کے مراکز بن چکے ہیں۔ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ صرف سیاسی مفاد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور حقیقت میں مودی حکومت خواتین کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ این ڈی ٹی وی رپورٹ...
    بھارت کی معروف ماڈل، اداکارہ اور ڈانسرشیفالی جریوالا کی موت کے بعد یہ بحث چھڑ گئی کہ اسی رات انہوں نے اینٹی ایجنگ انجیکشن بھی لیا تھا جس کے بعد خوبصورتی بڑھانے والے طریقہ کار اور خصوصاً اینٹی ایجنگ علاج سے جڑے ممکنہ خطرات پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شراوت نے بھی اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مصنوعی کاسمیٹکس کے استعمال سے گریز کرنے اور قدرتی خوبصورتی کو اپنانے کی ترغیب دی ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے صحت مند طرزِ زندگی اختیار کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔ یہ بیان اداکارہ شیفالی جریوالا کی گزشتہ ہفتے ہونے والی اچانک موت کے بعد سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: موت سے چند...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈسکہ(جسارت نیوز)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق کی جانب سے جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ کی خواتین کے وفد نے سوات میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے متعدد افراد کی رہائش گاہ پر سوگواران سے ملاقات کی اور شہادت پر تعزیت اور شہدا کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔اس موقع پر اہل محلہ کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے وفد نے ورثا کو سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا اور سوگواران کے ساتھ گہری ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کی بھرپور قانونی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (آن لائن) مودی سرکار کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں خواتین مسلسل عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ بھارتی حکومت کی جانب سے سات لاکھ فوج تعینات کیے جانے کے باوجود مقبوضہ وادی غیر محفوظ ہے۔آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر کے عوام اور سیاح دونوں غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں پہلگام میں پیش آنے والے فالس فلیگ کے بعد ایک 70 سالہ بزرگ سیاح خاتون کے ساتھ زیادتی نے سیاحتی تحفظ پر سنگین سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹو ڈے کے مطابق مہاراشٹر سے آئی ایک بزرگ سیاح خاتون کو پہلگام کے ہوٹل کے کمرے میں ایک درندہ صفت شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ نہ صرف...
    مریم نیا لیاری میں رہتی ہے۔ یہ بستی شاہراہِ پاکستان سے 18 کلومیٹر دور ہے جہاں کی آبادی کی اکثریت غریبوں پر مشتمل ہے۔ نیا لیاری سے کوئی بس نہیں چلتی۔ جب سے چین کے تیارکردہ چنگ چی رکشے چلنے شروع ہوئے تو اس بستی کے لوگوں کو ایک سواری کی سہولت مل گئی۔ چنگ جی میں بشمول ڈرائیور 8 سے 10 افراد سفرکرتے ہیں۔ نیا لیاری میں خواتین کی اکثریت مختلف نوعیت کے کام کرتی ہے۔ ان میں سے بیشتر عورتیں نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، شادمان ٹاؤن اور فیڈرل بی ایریا کے گھروں میں کام کرتی ہیں۔ چنگ چی کا کم از کم کرایہ 10 روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 110 روپے تھا۔ نئی بستی کی محنت...
    درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحشیانہ فضائی حملوں میں کم از کم140فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین، بچے اور بزرگوں کی ہے۔29 جون2025 ء کو اسرائیلی جنگی طیاروں نے مختلف علاقوں میں امدادی مراکز، خوراک کے حصول کے لیے جمع شہریوں، اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں72فلسطینی شہید ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق کئی لاشیں شناخت کے قابل نہ رہیں۔30جون کو درندگی کا سلسلہ...
    بجٹ 26-2025: خواتین کن چیزوں پر ٹیکسز میں کمی کا مطالبہ کررہی ہیں؟ بجٹ 26-2025: خواتین کن چیزوں پر ٹیکسز میں کمی کا مطالبہ کررہی ہیں؟ خواتین کے لیے خوشخبری، کاسمیٹکس کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان؟ خواتین کے لیے خوشخبری، کاسمیٹکس کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان؟ ایرانی ٹی وی اسٹیشن پر حملہ میں 2 خواتین میڈیا ورکر شہید ایرانی ٹی وی اسٹیشن پر حملہ میں 2 خواتین میڈیا ورکر شہید پنجاب میں خواتین کی خودمختاری کے لیے پروگرام ’شی ونز‘ کامیابی کے ساتھ جاری پنجاب میں خواتین کی خودمختاری کے لیے پروگرام ’شی ونز‘ کامیابی کے ساتھ جاری جنگوں میں خواتین پر جنسی مظالم کیوں کیے جاتے ہیں؟ جنگوں میں خواتین پر...