2025-06-11@19:08:26 GMT
تلاش کی گنتی: 704
«کی تعلیم کیلئے»:
(نئی خبر)
سٹی 42 : ای سی سی نے وزارت خزانہ کیلئے 9 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کرلی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں ای سی سی نے وزارت خزانہ کیلئے 9 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کرلی۔ اس کے علاوہ 5 کروڑ روپے کی گرانٹ انسانی حقوق کمیشن کے لیے منظور کرلی گئی۔ بچوں کی حفاظتی ویکسینیشن کیلئے 23.43 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی گئی۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا اجلاس میں نیشنل فورینزک ایجنسی منصوبے کیلئے 1.06 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ ای سی سی نے سرکاری عمارتوں کی مرمت کیلئے 26 کروڑ 48 لاکھ روپے مختص کردیئے۔ اس کے علاوہ جناح...
حیدرآباد اور انٹر بورڈ کراچی کےلیے تعینات کیے گئے چیئرمین ڈاکٹر رفیق احمد چانڈیو اور محمد مصباح تنہیو نے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی ہے۔اس طرح چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے سے انکار کرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔اس سے قبل انٹر بورڈ کراچی کےلیے بھی مقرر کردہ چیئرمین برگیڈیئر (ر) وسیم اختر نے معذرت کرلی تھی۔ ان تینوں امیدواروں نے تلاش کمیٹی سے ٹاپ نمبرز بھی حاصل کیے تھے۔ ڈاکٹر رفیق ڈی جی شماریات کا عہدہ نہیں چھوڑنا چاہتے جبکہ مصباح تنہیو ایک نجی ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کا عہدہ چھوڑنے پر تیار نہیں تھے۔اب حیدرآباد بورڈ سب سے زیادہ مسائل کا شکار ہوجائے گا کیونکہ وہاں کنٹرولر مسرور احمد زئی کو ہٹایا جاچکا ہے جبکہ سیکریٹری شوکت علی...
کامران خان ٹیسوری نے مرتضی وہاب کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی 100 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کی سمری میرے پاس لائیں تو میں وفاق سے انہیں یہ رقم دلوا دوں گا، جب تک عوامی مسائل حل نہیں ہوتے، تب تک گورنر ہاوس میں عوامی عدالت لگتی رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے خط لکھ دیا۔ گورنر نے ملک کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 100 ارب کی گرانٹ مانگ لی ہے۔ مئیر کراچی کی جانب سے منصوبوں کی فہرست بھی وزیراعظم کو بھیج دی گئی ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میئر کراچی کو...

قومی اسمبلی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی والدہ، شہیدہونے والے اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) قومی اسمبلی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی والدہ،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شہیدہونے والے اہلکاروں اورڈرون حملہ میں سویلین افراد کے جاں بحق ہونے اورملک کے مختلف علاقوں میں حادثات میں جاں بحق افرادکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ہوئی۔(جاری ہے) پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکرکی ہدایت پرمولاناعبدلغفورحیدری نے فاتحہ خوانی کرائی۔
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کے لیے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند دن پہلے ہم نے بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے 7 روپے کی کمی کی۔ اور جب سے ہماری حکومت بنی ہے اس وقت سے بہت محنت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے گھریلو صارفین کے ساتھ صنعتوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ جبکہ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کے لیے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ہم نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کر لیا ہے۔ اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سے پیداواری لاگت...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی بڑا ریلیف ہے جو صارفین کو فراہم کیاگیا، بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میری ٹائم شعبے سے متعلق اصلاحات کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹاسک فورس نے میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کے لئے سخت محنت کی ہے، امید ہے کہ ٹاسک فورس کی تجاویز اس شعبے کی بہتری کے لئے معاون ثابت ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں ہر شعبے کے لئے اوسطاً ساڑھے7روپے کمی کی گئی، کئی ماہ کی سخت محنت کے بعد تمام...

حکومت ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کرے گی، عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ بھی معیشت اور عوام کو منتقل کریں گے، وزیراعظم محمد شہبازشریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کرے گی، عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ بھی معیشت اور عوام کو منتقل کریں گے، اس حوالے سے آپشنز زیر غور ہیں ۔ پیر کو میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں میری ٹائم سیکٹر جمود کا شکار رہا اور آگے نہیں بڑھ سکا، اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس بنائی گئی تھی جس نے اپنی سفارشات پیش کردی ہیں جو حکومت کیلئے ممد و معاون ثابت ہوں گی۔...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ بجلی کی قیمتوں میں مزیدکمی کیلئے اصلاحات پر توجہ دے رہے ہیں، تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حاصل کرنے کیلئے کوشش کرنی چاہیے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میری ٹائم شبعے میں اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے،ہم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے جلد آپشنز لائیں گے، تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حاصل کرنے کیلئے کوشش کرنی چاہیے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ شہبازشریف نے...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے مختلف شہروں میں الیکٹرک بسیں جبکہ فیصل آباد میں اورنج اور ریڈ بس سروس چلانے کی منظوری دے دی۔ پیر کے روز وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے مختلف شہروں کے لیے ایک ہزار 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کے پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی۔ پراجیکٹ کے مطابق پنجاب کے دور دراز بڑے شہروں میں مرحلہ وار الیکٹرک بسوں پر مشتمل ٹرانسپورٹ سسٹم شروع کیا جائے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں 380 الیکٹرک بسوں کی خریداری کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،پہلے مرحلے میں لاہور اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بسیں...
وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردارہے، اس ملک کو عظیم بنانے کے لیے مل کر آگے بڑھتے رہیں گے۔ لاہور کے اپنے حلقے این اے127میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام ہماری طاقت ہیں، عوامی حمایت سے ہی مشکل اوردرست فیصلے کرنے میں کامیابی ملی، ارادے مضبوط اور نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش تھے، کچھ عناصر نے سیاسی مفاد کے لیے ملکی مفادات کو داؤ پر لگایا، عوام جانتے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام رکوانے کے لیے خطوط...
وزیراعلیٰ پنجاب نے "عالمی یوم ضمیر" پر اپنے پیغام میں کہا کہ محبت، امن اور رواداری کی روایات برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عالمی یوم ضمیر بنیادی آزادی کے احترام کے آفاقی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی یاد دلاتا ہے۔ انسانی فلاح و بہبود کیلئے ہمدردی کا احساس ضمیر میں برقرار رہنا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی بیچارگی عالمی یوم ضمیر منانے والوں کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔ انسانیت کی بقاء کیلئے ساکنان ارض کا ضمیر زندہ رہنا ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کا عالمی یوم ضمیر ہمیں سوچنے کی دعوت دیتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے "عالمی یوم ضمیر" پر...
پشاور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اپریل 2025) مزمل اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی صرف 3 ماہ کیلئے ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بجلی ٹیرف ریلیف صرف تین ماہ کے لئے دیا گیا ہے جب کہ اس میں لائف لائن صارفین کے لیے کچھ بھی فائدہ نہیں ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی ٹیرف میں ریلیف سے متعلق اعلان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا پیش کردہ عارضی پیکیج دراصل پی ٹی آئی حکومت کے سرمائی پیکیج کی نقل ہے، مگر اس سے نہ صنعت، نہ زراعت اور نہ ہی عوام کو کوئی حقیقی فائدہ ملنے والا ہے۔انہوں نے اپنے بیان...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا عید کے بعدوزیراعظم نےبجلی کی قیمتوں میں کمی کااعلان کیا، ایک اورخوشخبری آنیوالی ہے جس کاوزیر اعظم اعلان کرینگے۔ تفصیلات کےمطابق وزیراطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کا ریلیف گرمی میں عوام کو فائدہ ہوگا،رمضان سہولت بازار میں 1ارب11کروڑ کی عوام کوچیزوں پربچت ہوئی،3ارب57کروڑروپےکی رمضان بازاروں میں خریداری ہوئی،28ہزارافرادنے3کروڑکی فری ہوم ڈیلیوری اشیاخورونوش منگوائیں۔ صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک اورخوشخبری آنیوالی ہے جس کاوزیر اعظم اعلان کرینگے، نئے 13 سہولت بازار اگست تک بنائیں گے ،69کروڑسےسہولت بازار سولر انرجی پر منتقل ہو رہے ہیں۔ 14مقامات پر پائلٹ سہولت آن دی گو پروگرام شروع کرینگے،اوورچارجنگ پرٹرانسپورٹرزکو22لاکھ کاجرمانہ،11لاکھ مسافروں کوواپس دلوایاگیا۔ مزیدپڑھیں:بجلی کی قیمتوں میں...
سٹی42:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری دیدی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے 13 نئے سہولت بازاروں کے زیرتکمیل پراجیکٹس جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا جس کیلئے اگست کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے،ان پراجیکٹس کے تحت نوشہرہ ورکاں، بورے والا، کبیروالا، سانگلہ اور جلال پور میں سہولت بازار بنیں گے، بہاولپور، اٹک اور مری میں بھی اضافی سہولت بازار قائم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ معروف قوال غلام فرید صابری کوبچھڑے 31 برس بیت گئے وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو سہولت بازاروں کیلئے اراضی مختص کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سہولت بازاروں کے قیام کا پلان بھی طلب کر لیاہے۔ مریم نواز نے سہولت بازاروں کو سولر...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی نے تیمور جھگڑا کے خلاف چھان بین کے معاملے پر مکمل تحقیقات کیلئے بانی پی ٹی آئی سے اجازت لینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اجازت ملتے ہی محکمہ خزانہ اور صحت میں مبینہ کرپشن، بےقاعدگیوں کی تحقیقات کی جائیں گی، جبکہ تیمور جھگڑا کے سوشل میڈیا پر کانفیڈینشل دستاویزات شیئر کرنے پر کمیٹی میں سخت تشویش بھی پائی گئی ہے۔ تیمور جھگڑا سے کرپشن کی چھان بین، سوالنامہ بھجوا دیا گیاپی ٹی آئی اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی نے سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا سے چھان بین شروع کر دی۔ کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے تیمور جھگڑا کے خلاف انضابطی کارروائی کی سفارش بھی...

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت اور قومی ترقی کیلئے قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی، ڈاکٹر طارق فضل چودھری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے سابق وزیرِاعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت اور قومی ترقی کیلئے قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی، وفاقی وزیر نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں منظور شدہ 1973 کا متفقہ آئین آج بھی جمہوری نظام کی اساس ہے، ڈاکٹرطارق فضل چودھری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا حوصلہ دیا، وفاقی وزیرنے کہا ہے کہ شہید بھٹو کی بے خوف قیادت اور عوامی خدمت کا...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءفاروق ستار کاکہنا ہے کہ وزیراعظم سے بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے، بجلی بلوں کو کم کرنے میں ایم کیو ایم کا بڑا کردار ہے،کل تاجر اور صنعت کاروں کی جانب سے شکرئیے کے فون آئے،کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءایم کیو ایم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا۔ یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کیلئے 12 سے 17 فیصد کی کمی ہے یہ ایک بڑی سہولت ہے جو موجودہ حکومت نے دی ہے۔ ہم نے یہ وعدہ کیا تھا کہ عید کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 5 سے 10...
اسلام آباد؍ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار+ کامرس رپورٹر) وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معیشت کی بحالی کیلئے اپنے دانشمندانہ اقدامات سے قوم کو بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا جو تحفہ دیا ہے اس پر قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ فروری2024ء میں جب انہوں نے حکومت سنبھالی تو معیشت انتہائی بری حالت میں تھی، پاور سیکٹر تباہ حال تھا، شہباز شریف نے معیشت کو اس کے پاؤں پر لا کھڑا کیا جو قوم و ملک کیلئے بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا بجلی سستی کرنا وزیراعظم کا بہت بڑا کارنامہ...
گھریلو صارفین کو 34روپے 37پیسے فی یونٹ بجلی ملے گی ، صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں مزید 7روپے 59پیسے کمی ،جس کے بعد صنعتی صارفین کیلئے فی یونٹ 40 روپے 60پیسے ہوگئی 77 سال سے ملک کو غربت کی جانب دھکیلنے والے مسائل کو جڑ سے اکھاڑ نہ پھینکا تو یہ ریلیف اور آئندہ آنیوالے ریلیف بے معنی ہوجائیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7روپے 41پیسے کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ منشور میں کئے گئے وعدے کو پورا کرنے کا وقت آگیا ،معیشت میں بنیادی استحکام آ چکا ہے، ان مسائل جنہوں نے 77 سال ملک کو غربت کی...
امیر جماعت اسلامی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے، اب بھی مؤقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نہ معاہدوں پر نظر ثانی اور فی یونٹ قیمت میں کمی کی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے، اب بھی مؤقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت...
وزیراعظم ک اعلان کے بعد ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر آ گئی ہے، ملک بھر کے صارفین کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ نوے پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ، اطلاق کے الیکڑک سمیت تمام ڈسکوز پر ہوگا۔ دوسری طرف ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی والوں کیلئے بجلی تین روپے دو پیسے فی یونٹ سستی۔ جبکہ کراچی کے علاوہ باقی ملک کیلئے قیمت میں چھیالیس پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبر سے دسمبر دوہزار چوبیس کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ اپریل سے جون دوہزار پچیس تک کے الیکٹرک اور تمام ڈسکوز کے...
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر ہوگا، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025ء تک 3 ماہ کیلئے ہوگا، بجلی صارفین کو کمی سے 56 ارب 38 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کا عمل بھی شروع ہوگیا، کراچی سمیت ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ سستی ہوگئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبر تا دسمبر 2024ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کی...
بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے غلطی سے مسٹیک ہوگئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا، تقریب میں تقریب کے دوران وزیراعظم پہلے فی یونٹ 7 روپے 41 پیسے کمی کو اضافہ کہہ گئے، پھر فی یونٹ بجلی کی نئی قیمت 34 روپے 37 پیسے بتائی۔ بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 45.05 روپے سے کم کرکے 37.64 روپے کردی گئیجنرل سروسز کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.18 روپے کمی کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کمی کے بعد گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ ریٹ 37 روپے 64 پیسے ہوگا۔بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت میں7.41...
بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 45.05 روپے سے کم کرکے 37.64 روپے کردی گئی بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت میں7.41روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد فی یونٹ اوسط قیمت45.05 روپے سے کم کرکے 37.64 روپے کردی گئی۔ دستاویز کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.15 روپے کمی کی گئی، کمرشل صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 8.58 روپے کمی کی گئی، کمرشل صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 71.06روپے سے کم کرکے 62.47 روپے کر دی گئی۔ جنرل سروسز کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.18 روپے کمی کی گئی، جنرل سروسز کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت 56.66 روپے سے کم کرکے 49.48 روپے مقرر کی گئی ہے۔...
پاکستان کو اہم سفارتی کامیابی مل گئی۔ عالمی پارلیمانی فورم کی قیادت کا اعزاز حاصل کر لیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد ہو گئے۔ عالمی پارلیمانی فورم میں 150 ممالک کے 500 نمائندگان اور 45 پارلیمانی اسپیکرز کی شرکت متوقع ہے۔ چیئرمین سینیٹ کو قانون ساز روابط اور عالمی جمہوری اقدار کےفروغ پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ آئی ایس سی پاکستان اور عالمی پارلیمانوں کے لیے اعلیٰ سطحی پلیٹ فارم بنےگا۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ علاقائی استحکام، امن اور پائیدار ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں علاقائی امن اور اقتصادی استحکام کے عزم کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی۔ علاوہ ازیں ملائیشیا کی پارلیمان کے اسپیکر اور آسیان کے...
دو کروڑ صارفین کیلئے بجلی کی قیمت 11.50روپے سے کم ہے جوکہ بجلی کی پیداواری قیمت میں 70فیصد ڈسکاؤنٹ بنتا ہے کل بجلی صارفین کا ایک کروڑ صارفین کیلئے بجلی کی قیمت11.50روپے فی یونٹ ہے آٹھ لاکھ صارفین کیلئے بجلی کے لیے یونٹ قیمت 9.37روپے ہے اسی طرح 74لاکھ صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت 8.52ہے کل صارفین کا 15لاکھ صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت 4.78روپے ہے ایک کروڑ80لاکھ صارفین کیلئے بجلی کے ریٹ میں جون 2024سے لیکر اب تک 50فیصدکمی ہوئی۔ Post Views: 2
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اپریل 2025)وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو تحفہ دیتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں 7روپے کمی کااعلان کر دیا،بجلی کے نرخوں میں کمی لانے کیلئے اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر توانائی اویس لغاری،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،وفاقی وزیر علی پرویز ملک ،وزیراطلاعات عطا تارڑ ،وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ،رانا تنویر حسین، حنیف عباسی، شزا فاطمہ، مصطفیٰ کمال سمیت رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق، بزنس کمیونٹی اور پارلیمنٹ کے ممبرا ن بھی تقریب میں شریک ہوئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم آج اللہ پاک کے شکرگزار ہیں کہ میاں نواز شریف کا وہ وعدہ پورا...
میڈیکل تحقیق کو انسانی جسموں اور اعضاء کی شدید قلت کا سامنا ہے، لیکن اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس مسئلے کا ایک متنازع لیکن ممکنہ حل تجویز کیا ہے۔ ایم آئی ٹی ٹیکنالوجی ریویو میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق، یہ طریقہ تحقیق اور دوا سازی میں انقلابی تبدیلی لا سکتا ہے، جانوروں پر تجربات کی ضرورت کو کم کر سکتا ہے، اعضا کی پیوندکاری کے منتظر مریضوں کے لیے امید کی کرن بن سکتا ہے اور زیادہ مؤثر علاج اور ادویات کی تیاری میں مدد دے سکتا ہے—اور وہ بھی اخلاقی حدود کو پار کیے بغیر۔ یہ تصور سائنس فکشن لگ سکتا ہے، لیکن حالیہ تکنیکی ترقی نے اسے حقیقت کے قریب پہنچا دیا ہے۔ اسٹیم...
پشاور(بیورو رپورٹ) وزیر اعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے صوبے کے پن بجلی کے خالص منافع کے بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 161(2) میں پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ واضح کیا گیا ہے۔ آئین کے مطابق پن بجلی گھروں سے حاصل ہونے والے منافع کی رقم متعلقہ صوبوں کو ملنا ہے، جبکہ اس کی شرح کا تعین مشترکہ مفادات کونسل نے کرنا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل نے 1991 میں قاضی کمیٹی میتھاڈالوجی (کے سی ایم) کی منظوری دی تھی، جس کے تحت 1992 میں اس وقت کے شمال مغربی سرحدی صوبے (خیبر پختونخوا) کو چھ...
ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے میانمار میں زلزلہ متاثرین کے لئے یانگون ایئرپورٹ پر 35 ٹن امدادی سامان میانمار حکام کے حوالے کیا گیا، میانمار میں پاکستانی سفیر نے یانگون کے وزیراعلیٰ کو امداد حوالے کی۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق میانمار میں زلزلہ متاثرین کے لئے پہلی امدادی کھیپ متعلقہ حکام کے حوالے کر دی گئی۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے میانمار میں زلزلہ متاثرین کے لئے یانگون ایئرپورٹ پر 35 ٹن امدادی سامان میانمار حکام کے حوالے کیا گیا، میانمار میں پاکستانی سفیر نے یانگون کے وزیراعلیٰ کو امداد حوالے کی۔ این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ یانگون...
ڈی سی چمن کے مطابق ودہولڈنگ کیمپس قائم کردیئے گئے، پاک افغان بارڈر کراسنگ پوائنٹ باب دوستی پر ڈیٹا بیس کیمپ بھی بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان فیملیز کے رات کے قیام کے لئے جمال ناصر فٹبال سٹیڈیم کو ہولڈنگ کیمپ ڈکلیئر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع چمن میں افغان شہریوں کی باب دوستی سے وطن واپسی کیلئے تیاریاں مکمل، ملک بدری آج سے شروع ہو گی۔ ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کے مطابق ودہولڈنگ کیمپس قائم کردیئے گئے، پاک افغان بارڈر کراسنگ پوائنٹ باب دوستی پر ڈیٹا بیس کیمپ بھی بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان فیملیز کے رات کے قیام کے لئے جمال ناصر فٹبال سٹیڈیم کو ہولڈنگ کیمپ ڈکلیئر کیا ہے،...

پاکستانی حکام کی برطانوی وزیر داخلہ سے ملاقات، انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر گفتگو
نجی ٹی وی کے مطابق وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے لندن میں برطانوی وزیرداخلہ یوویٹ کوپر، نائب وزیرخارجہ ہمیش فالکز اور انجیلا ایگل سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں سرحدی سیکیورٹی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے برطانوی وزیرداخلہ اور نائب وزیرخارجہ سے ملاقات کی ہے اور دہشتگردی اور انسانی اسمگلنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر زور دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے لندن میں برطانوی وزیرداخلہ یوویٹ کوپر، نائب وزیرخارجہ ہمیش فالکز اور انجیلا ایگل سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سرحدی سیکیورٹی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرمملکت نے برطانوی وزرا سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان غیر قانونی امیگریشن اور منظم جرائم...
راؤ دلشاد: وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف زرداری کی صحتیابی کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے آصف علی زرداری کی صحت سےمتعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، ان کی جلدشفایابی کی دعا کی ۔ وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اس موقع پر کہا کہ صدرآصف زرداری کی جلدصحتیابی کیلئےقوم دعاکرے ۔ اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پنجاب پولیس کی خاتون افسر ایس پی عائشہ بٹ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس پی عائشہ بٹ ایکسی لینس اِن پرفارمنس ایوارڈ 2025ء کے لیے منتخب ہو گئی ہیں، ایس پی عائشہ بٹ کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی جانب سے منتخب کیا گیا ہے۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس پی عائشہ بٹ کو ستمبر میں گلاسگو اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی 62 ویں سالانہ کانفرنس میں ایوارڈ دیا جائے گا، عائشہ بٹ ان دنوں سٹی ٹریفک افسر گوجرانوالا کےطور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ عائشہ بٹ کو پولیسنگ کے شعبے میں شاندار کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں منتخب کیا گیا ہے۔یہ ایوارڈ ہر...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی، وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صوبے کی ترقی کے حوالے سے موجودہ منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے خیبر پختونخوا ہ کے بجلی کے خالص منافع کی مد میں بقایاجات کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو مراسلہ ارسال کردیا،علی امین گنڈاپور نے پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں صوبے کے بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا،وزیراعظم کے نام لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل (2)161 میں پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ واضح کیا گیا ہے۔ آئین کے مذکورہ آرٹیکل کے مطابق پن بجلی گھروں سے حاصل ہونے والی منافع کی رقم متعلقہ صوبوں کو ملنی ہے۔ صوبوں کو ملنے والی اس رقم کی شرح کا تعین مشترکہ مفادات کونسل نے کرنا ہے۔ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا کی...
وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو صوبے کی ترقی کے حوالے سے موجودہ منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ماڈل ٹاون لاہور میں ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور...

وزیراعلی کے پی نے پن بجلی کے خالص منافع کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے وزیراعظم کو مراسلہ ارسال کر دیا
وزیراعلی کے پی نے پن بجلی کے خالص منافع کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے وزیراعظم کو مراسلہ ارسال کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں بقایا جات کی ادائیگیوں کے لیے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور وزیراعظم شہباز شریف کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔ مراسلے کے مطابق آرٹیکل161ٹومیں پن بجلی کےخالص منافع کا معاملہ واضح ہے، پن بجلی گھروں سےحاصل منافع متعلقہ صوبوں کو ملنا ہے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے مراسلے کے مطابق آئین پاکستان کے آرٹیکل (2) 161 میں پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ واضح کیا گیا ہے، پن بجلی...
سندھ سے چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کیلئے 51 بچوں کی رجسٹریشن کرائی گئی.بلوچستان سے11، آزاد کشمیر سے158بچوں نے ہارٹ سرجری کیلئے رجسٹریشن کرائی.پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کے 30بچوں کی ہارٹ سرجری ہوگی۔سرکاری اسپتالوں میں 2419اور پرائیویٹ اسپتالوں میں 743 آپریشن ہو چکے ہیں.چلڈرن ہارٹ سرجری اور علاج کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کررہی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ننھے بچوں کی تکلیف برداشت نہیں، ہارٹ سرجری کے اخراجات حکومت دے گی.حکومت کے وسائل پر پہلا حق بچوں کا ہے۔سب اپنے بچوں جیسے ہیں، پیدائشی امراض قلب میں مبتلا بچوں کا علاج ممکن حد تک جلد اور مفت ہوگا۔
قرضہ فضائی آلودگی کے خاتمے میں پنجاب کلین ایئر پروگرام کے لیے فراہم کیا جائے گا لاہورکے ایک کروڑ 30 لاکھ شہریوں کو فضائی آلودگی سے جڑی بیماریوں میں کمی آئے گی عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں ورلڈ بینک نے کہا کہ قرض پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت فراہم کیا جائے گا۔عالمی بینک کے مطابق رقم پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلیے خرچ ہوگی، قرض سے صوبائی حکومت کے اسموگ مٹیگیشن ایکشن پلان کو تقویت ملے گی۔کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کے مطابق پنجاب کلین ایئر پروگرام اسموگ کم کرنے کے منصوبے کیلئے معاون ہے۔اعلامیہ کے مطابق یہ لاکھوں شہریوں کی صحت اور بہبود کو...
عالمی بینک نے پاکستان کےلیے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ قرض پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت فراہم کیا جائے گا۔ عالمی بینک کے مطابق رقم پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کےلیے خرچ ہوگی، قرض سے صوبائی حکومت کے اسموگ مٹیگیشن ایکشن پلان کو تقویت ملے گی۔ کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ پنجاب کلین ایئر پروگرام اسموگ کم کرنے کے منصوبے کےلیے معاون ہے اعلامیہ کے مطابق یہ لاکھوں شہریوں کی صحت اور بہبود کو بہتر بنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔ ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پنجاب کلین ایئر پروگرام عالمی بینک کے نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے...
عالمی بینک نے پاکستان کےلیے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ قرض پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت فراہم کیا جائے گا۔ عالمی بینک کے مطابق رقم پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کےلیے خرچ ہوگی، قرض سے صوبائی حکومت کے اسموگ مٹیگیشن ایکشن پلان کو تقویت ملے گی۔ کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ پنجاب کلین ایئر پروگرام اسموگ کم کرنے کے منصوبے کےلیے معاون ہے۔ اعلامیہ کے مطابق یہ لاکھوں شہریوں کی صحت اور بہبود کو بہتر بنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔ ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پنجاب کلین ایئر پروگرام عالمی بینک کے نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک...
---فائل فوٹو فیصل آباد میں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت نے خاتون سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں ملزمان علی شیر اور فیصل کو شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل کرنے کا حکم دے دیا۔اجتماعی زیادتی کیس کے دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس کے مطابق عدالتی حکم پر ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا جائے گا۔یاد رہے کہ 25 مارچ کو شوہر کے ساتھ گھر جاتے ہوئے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔واقعے میں ملوث دو ملزمان علی شیر اور فیصل گرفتار ہیں جبکہ تیسرے ملزم عمر حیات کی تلاش جاری ہے۔
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 مارچ 2025)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کینال بنانے کے معاملے پرسندھ کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے،وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کے بغیر نہیں چل سکتی،ہمارے پاس وفاقی حکومت گرانے کی طاقت ہے ،کراچی میں سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ طاقت ہے کہ سندھ کے مفاد کے خلاف کوئی منصوبہ نہیں بن سکتا۔ وقت آنے پر اس طاقت کا اظہار بھی کریں گے۔سی سی آئی میں معاملہ آئے بغیر اس پر یہ کچھ نہیں کر سکتے۔ہم نے لڑنے اور بندوق اٹھانے کا نہیں کہا بلکہ ہم نے آئینی راستہ اپنایا ہے۔کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے۔ اب یہی صورتحال چولستان کینال پر...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت معیشت بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں بجلی سستی کرنے کیلئے کام کررہے ہیں۔ باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ وزیرخزانہ نے بھی بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کی تصدیق کردی، وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ اقدام سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔حکومت نے ٹیکس دائرہ کار کو وسعت دینے پر بھی توجہ مرکوز کرلی۔ وزیر خزانہ کہتے ہیں آئندہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے ریئل اسٹیٹ، ریٹیل اور زراعت کے شعبوں کو ٹیکس...
برسلز سے جاری ایک بیان میں انھوں نے امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی حالیہ رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کیا جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" بیرون ملک دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹوں کی طرف سے امریکہ سمیت دیگر ممالک میں مداخلت اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے برسلز سے جاری ایک بیان میں امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی حالیہ رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کیا جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" بیرون...
صدر مملکت کا نامزد سفرا سے کہنا تھا کہ میزبان ممالک کے ساتھ تجارتی، معاشی، سیاسی اور سفارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام دوست ممالک کے ساتھ کاروباری اور سرمایہ کاری کے شعبے میں مزید تعاون کے خواہاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے مراکش، سوئٹزر لینڈ اور فلپائن کیلئے پاکستان کے نامزد سفرا کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ صدر مملکت سے مراکش کیلئے پاکستان کے نامزد سید عادل گیلانی، سوئٹزر لینڈ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر مرغوب سلیم بٹ نے ملاقات کی۔ آصف علی زرداری نے فلپائن کیلئے پاکستان کی نامزد سفیر ڈاکٹر عاصمہ ربانی سے بھی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ نامزد سفرا میزبان...
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے باعث پاکستانی شہریوں کی مدد کیلئے سفارتخانے الرٹ ہوگئے ہیں، پاکستانی سفارتخانے ینگون اور بینکاک میں ہنگامی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے۔اعلامیے کے مطابق وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کردیا گیا، پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کے لیے وزارت خارجہ نے نمبر جاری کر دیے۔ میانمار میں زلزلہ، 144 افراد ہلاک، 732 میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے اثرات تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں محسوس کیے گئے، جس سے فلک بوس عمارت چند لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ ینگون میں چارج ڈی افیئرز انوار زیب سے 959880922880 پر اور قونصلر محمد شعیب سے...
میانماراورتھائی لینڈ میں زلزلے کے بعد پاکستانی شہریوں کی مدد کیلئے سفارتخانوں کو الرٹ کردیا گیا۔وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی سفارتخانے یانگون اور بینکاک میں ہنگامی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے۔ وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ فعال کردیا گیا اور پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کیلئے وزارت خارجہ نے نمبر جاری کردیے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یانگون میں چارج ڈی افیئرز انوار زیب سے +959880922880 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ یانگون میں قونصلر محمد شعیب سے +959448999967 اور یانگون میں قونصلر اسسٹنٹ علی شیر سے +959457099977 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔بینکاک میں فرسٹ سیکرٹری فہد سے +66959681506 اور بینکاک میں قونصلر اسسٹنٹ یاسین سے +66916977702 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ...
سٹی 42: صدر آصف علی زرداری سے مراکش، سوئٹزر لینڈ اور فلپائن کیلئے پاکستان کے نامزد سفراء کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں صدر مملکت سے مراکش کیلئے پاکستان کے نامزد سید عادل گیلانی کی ملاقات ہوئی ِ سوئٹزر لینڈ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر مرغوب سلیم بٹ نے بھی صدر مملکت سے ملاقات کی ،صدر مملکت نے فلپائن کیلئے پاکستان کی نامزد سفیر ڈاکٹر عاصمہ ربانی سے بھی ملاقات کی فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان صدر مملکت نے کہا نامزد سفراء میزبان ممالک کے ساتھ تجارتی ، معاشی ، سیاسی اور سفارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے کام کریں، تمام دوست ممالک کے ساتھ کاروباری اور سرمایہ کاری کے شعبے میں مزید تعاون کے خواہاں...
وزیراعظم اور معاشی ٹیم کی کاوشوں سے مہنگائی کم ترین سطح پر آ گئی ہے ، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ٹیم کی کاوشوں سے مہنگائی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ڈی جی پی آر میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے وزیراعلی کی معان خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان میں قیمتوں میں کمی ہر حکومت کیلئے ایک چیلنج ہوتا ہے، صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری تھی کہ اشیا کی قیمتوں کو کم کرے، وزیراعلی مریم نواز کی حکومت نے رمضان میں عام آدمی کیلئے جو کام...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ٹیم کی کاوشوں سے مہنگائی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈی جی پی آر میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ کی معان خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان میں قیمتوں میں کمی ہر حکومت کیلئے ایک چیلنج ہوتا ہے، صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری تھی کہ اشیا کی قیمتوں کو کم کرے، وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت نے رمضان میں عام آدمی کیلئے جو کام کئے وہ قابل تعریف ہیں، پنجاب حکومت نے پرائس کنٹرول کیلئے کوششیں کی ہیں۔ چیف جسٹس...
لاہور: ہائی کورٹ نے نظربندی قانون کی معطلی کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق عدالت نے نظر بندی قانون کی معطلی کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ لارجر بینچ 7اپریل کو نظر بندی قانون کے سیکشن کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے نظر بندی قانون کے سیکشن 3کی معطلی کے کیس کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست دائر کی تھی۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ پیکٹا کی تشکیل سے تعلیم میں نئی جہتوں کی بنیاد رکھ دی، پیکٹا کے قیام سے تعلیم، تدریس اور ٹریننگ کے معیار میں بہتری آئے گی۔ وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھاکہ پیکٹا کے ذریعے نصاب، تربیت، امتحانات کو مربوط نظام میں ڈھالا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے تعلیم، تدریس اور تربیت کے معیار کی بہتری کیلئے تین اداروں کا انضمام کر دیا گیا۔ تین اداروں کے انضمام سے تشکیل دی گئی اتھارٹی "پیکٹا" کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم کی زیرصدارت پنجاب ایجوکیشن، کریکلم، پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر تعلیم نے امور کی بہتر انجام دہی کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، کابینہ نے پنجاب میں اسپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لیے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دے دی جبکہ بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 24 ویں اجلاس میں طویل ترین ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔ کابینہ اجلاس میں پنجاب میں اسپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لیے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی، طلبہ کے لیے ٹرانسپورٹ کارڈ جاری کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چکن کے نرخ کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجابمریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیڑ کو بحال کر کے فن وثقافت کی ترویج کیلئے بہترین ذریعہ بنائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے تھیڑ کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تھیڑفن وثقافت کا آئینہ دار ہے. تھیڑ معاشرتی اقدار کی عکاسی اور شعور بھی فراہم کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت تھیڑ کی اپ گریڈیشن کیلئے اقدامات کررہی ہے. فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے آرٹسٹ فنڈ قائم کردیا گیا ہے.تھیڑ کو بحال کر کے فن وثقافت کی ترویج کیلئے بہترین ذریعہ بنائیں گے۔
ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس:عمران خان نے سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائرکردی اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنےکےلیے متفرق درخواست دائرکردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ 24 مارچ کو سزا معطلی کا کیس سماعت کے لیے مقرر تھا مگرمرکزی وکیل قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ میں مصروف تھے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست مرکزی اپیل کے ساتھ عید سے قبل مقرر کی جائے۔ بانی پی ٹی آئی کی درخواست میں وفاق اور چیئرمین نیب کو فریق...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپنی سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے انہوں نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے متفرق درخواست دائر کی، جس میں وفاق اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 24 مارچ کو سزا معطلی کیس سماعت کے لیے مقرر تھا، تاہم مرکزی وکیل قتل کے ایک مقدمے میں سپریم کورٹ میں مصروف ہونے کی وجہ سے سماعت میں پیش نہ ہو سکے۔ عدالت نے مختصر کاز لسٹ کی وجہ سے عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست کو بھی دیگر کیسز کے...
کراچی: نارتھ کراچی میں قائم رہائشی عمارت کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملنے والی 7 سالہ صارم کی لاش کے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ڈاکٹروں اور پروفیسروں پر مشتمل 4 رکنی بورڈ تشکیل دے دیا گیا اور محکمہ صحت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ محکمہ صحت سندھ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 4 رکنی بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد، پروفیسر ڈاکٹر پرویز مخدوم، ڈاکٹر لبنیٰ ریاض اور پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید شامل ہیں۔ ماہرین پر مشتمل 4 رکنی بورڈ ننھے صارم کے پوسٹ مارٹم کے نتائج اور فرانزک کا جائزہ لے گا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا ایک مرتبہ پھر ازسر نو جائزہ لے گا اور اس بات کا تعین...
ویب ڈیسک : پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے وفاقی حکومت نے وزیرداخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وفاقی حکومت نے پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کیلیے اقدامات کرنا شروع کر دیے گئے اور اس حوالے سے وفاق اور صوبائی حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی وزارت داخلہ کے ماتحت تشکیل دی گئی ہے۔ 15 رکنی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کریں گے۔ صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سیکریٹری داخلہ، تمام حساس اداروں کے نمائندگان اور سی ٹی ڈی حکام بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے اعلیٰ سطحی کمیٹی افغانیوں کی واپسی اور اسمگلنگ روک تھام...
قاہرہ/یروشلم: اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والی ایک جنگلی بلی عرب دنیا میں بحث کا مرکز بن گئی ہے، اور اسے غزہ جنگ، اسرائیل مخالف مزاحمت اور فلسطینی جدوجہد سے جوڑا جا رہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مصر کی سرحد کے قریب جبل حریف کے علاقے میں ایک جنگلی بلی "کرکل" (Caracal) نے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔ نیچر اینڈ پارکس اتھارٹی کے اہلکاروں نے بلی کو پکڑ کر وائلڈ لائف اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا۔ اس واقعے کے بعد عرب سوشل میڈیا پر بلی کی تصاویر، ویڈیوز اور میمز وائرل ہو رہی ہیں۔ صارفین بلی کو اسرائیلی قبضے کے خلاف "قدرتی مزاحمت" کی علامت قرار...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا معطلی کی درخواست کی جلد سماعت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ بشریٰ بی بی نے درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ 25 مارچ کو سزا معطلی کا کیس سماعت کیلئے مقرر تھا، مرکزی وکیل قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ میں مصروف تھے، عدالت نے مختصر کاز لسٹ کی وجہ سزا معطلی...
لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے ترانے کیلئے انتظامیہ نے معروف گلوکارعلی ظفر کی خدمات حاصل کرلیں۔پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، یہ ایونٹ 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔ شائقین کرکٹ دلچسپ میچز کے آغاز سے قبل ہر سال کی خصوصی ترانے کا انتظار کررہے ہیں، جس کیلئے انتظامیہ نے معروف گلوکار علی ظفر کی خدمات حاصل کرلی ہیں تاکہ فینز کے جوش و خروش کو بڑھایا جاسکے۔پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ترانے کا ایک پوسٹر جاری کیا گیا جس میں علی ظفر کو نقاب میں دیکھا گیا۔ البتہ ترانے کے نام کے حوالے سے...

گندم کے کاشتکاروں کیلئے ایک ہزار مفت ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی، مریم نواز نے کسانوں کو فون کر کے مبارکباد دی
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے وزیراعلیٰ پنجاب ویٹ این سینیٹو کے تحت گندم کے کاشتکاروں کیلئے ایک ہزار مفت ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی کر کے باقاعدہ آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر پروگرام کا بٹن دبا کر گندم اگائو انعامی سکیم کیلئے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی گندم اگاؤ مہم میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کا شتکار کوثر پروین کا نکلا۔ مریم نواز خود فون کر کے کامیاب کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے کی مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے جھنگ کے محمد اقبال کو بھی خود فون کر کے ڈیجیٹل قرعہ انداز کے تحت مفت ٹریکٹر نکلنے پر مبارکباد دی جس پر کاشتکار نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا خود فون کرنے پر...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں عید کی خریداری میں مصروف خواتین کی حفاظت کےلیے بازاروں میں پولیس کے سائیکل اسکواڈز تعینات کردیے گئے۔رمضان المبارک میں بازاروں کی سیکیورٹی کےلیے جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے بازاروں میں خواتین موٹر سائیکل اسکواڈ اور ماؤنٹڈ پولیس گشت پر مامور ہے۔ لیڈی پولیس کانسٹیبل پر مشتمل بائیک اسکواڈز تشکیل دے دیے گئے، اور بازاروں میں اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔اس حوالے سے اے ایس پی رینالہ سید دانیال حسن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن "نیور اگین: پروٹیکشن آف وومن اینڈ ورنلیبل ان سوسائٹی" اوکاڑہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب پولیس...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) اور 2 ممبران کی تعیناتی میں تاخیر کے خلاف درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈران عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز نے عدالت عالیہ اسلام آباد میں درخواست دائر کی تھی، جس کی سماعت کل جسٹس محمد اعظم خان کریں گے۔درخواست میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور بلوچستان اپنی مدت مکمل کرچکے ہیں، نئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی میں تاخیرکرکے آئین کیخلاف ورزی کی جا رہی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت قرار دے کہ وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے۔مزید استدعا کی گئی کہ...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی میں تاخیر سے متعلق درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت قرار دے کہ وزیراعظم، سپیکر قومی اسمبلی، اور چیئرمین سینیٹ اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے، عدالت سپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے کر ارکان قومی اسمبلی کے نام دینے کی ہدایت کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور 2 کمیشن ممبران کی تعیناتی میں تاخیر کے خلاف درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی۔جسٹس محمد اعظم خان کل درخواست پر سماعت کریں گے، قومی اسمبلی و سینیٹ میں اپوزیشن لیڈران عمر ایوب اور شبلی فراز نے درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ...
نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو کرنے میدان میں اُترے گا۔نجی اخبارکے مطابق پاکستانی نژاد محمد ارسلان عباس فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے ہیں، جنہیں 45 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ پاکستان میں پیدا ہونیوالے اظہر عباس اپنے خاندان کے ہمراہ نیوزی لینڈ منتقل ہوگئے، جہاں انہوں نے کرکٹ کو بطور پروفیشن اختیار کیا جبکہ آکلینڈ اور ویلنگٹن کیلئے بھی کھیلا، وہ اس وقت فائر برڈز کے اسسٹنٹ کوچ ہیں۔ ارسلان عباس کو ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیاد پر نیوزی لینڈ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، وہ مڈل آرڈر میں بیٹنگ کے علاوہ بالنگ کے فرائض بھی نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ واضح...
اسلام آباد (نیٹ نیوز) 190 ملین پاؤنڈ کیس، بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواستوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس آج بروز منگل کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں اعتراضات کے ساتھ مقرر کیں۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی ہیں۔
190 ملین پاؤنڈ کیس، بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواستوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کل (منگل کو) سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس، بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواستوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کل (منگل کو) سماعت کے لیے مقرر کر دیا، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں اعتراضات کے ساتھ مقرر کیں۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی...
ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس میں سزا معطلی کیلئے عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی 190ملین پاونڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستیں رجسٹرار آفس کے اعتراض کیساتھ سماعت کے لیے مقرر کردیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سزا معطلی کی درخواستوں پر کل سماعت کریں گے۔درخواستیں رجسٹرار آفس کے اعتراض کیساتھ سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے 190 ملین پاونڈ کیس میں سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 24 مارچ 2025ء ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں۔ میڈیا کے مطابق 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر کردی ہیں۔ درخواستوں پرقائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواستیں...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کیس کی سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں اعتراضات کے ساتھ مقرر کیں۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے مرکزی اپیلوں پر حتمی فیصلے تک سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر کل سماعت ہوگی۔
لاہور:لاہور ہائیکورٹ میں مہنگائی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔ رمضان المبارک کے دوران چینی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔ صوبائی حکومت نے عدالت میں جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ رمضان تقریباً گزر چکا ہے، حکومت رولز پر عملدرآمد کیوں نہیں کروا رہی۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ حکومت کے پاس سب کچھ موجود ہے پھر بھی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کیا جا رہا۔ عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی۔ درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے...
پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر لانے سے متعلق آئی جی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو خط لکھ دیا۔ مراسلے میں آئی جی ذوالفقار حمید نے وزیر اعلیٰ سے کے پی کو ہارڈ ایریا قراردینے کا مطالبہ کیا، مراسلہ کے متن میں لکھا گیا کہ کے پی کو بھی ہارڈ ایریا قرار دے کر پولیس کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کے برابر کی جائیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اندرونی اور سرحدی دہشت گردی کے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ خیبر پختونخوا میں پولیسنگ اتنی ہی مشکل اور چیلنجنگ ہے جتنی بلوچستان میں ہے، بلوچستان کو ہارڈ ایریا قرار دیا گیا ہے، کے پی میں بھی خطرات زیادہ ہیں،...
ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان تعلق اعتدال کی طرف آرہا ہے، رویوں میں نرمی آرہی ہے، ایک دوسرے کو سمجھنے کے مواقع مل رہے ہیں، اچھی سمت ہے، جس کیطرف سفر ہو رہا ہے، میں ان رویوں کو ہمیشہ بہتر رکھنے کے لیے بات کر رہا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جنگ افغانستان کیلئے مفید ہے نہ پاکستان کیلئے، اگر ہم جنگ کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں تو قدم روک لینا چاہیئے، جامع حکمت عملی کی طرف جانا چاہیئے۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کو...
پاکستان میں ارتھ آور، پارلیمنٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی لائٹیں بند کردی گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)زمین سے محبت کے اظہار کیلئے پاکستان میں ارتھ آور کا آغاز ہوگیا۔ارتھ آور کے موقع پر پارلیمنٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی لائٹیں بند کردی گئیں۔ ایوان صدر، پارلیمنٹ ہاوس سمیت تمام اہم سرکاری عمارتوں کی غیرضروری لائٹس بند ہیں۔ارتھ آور پر لائٹس ایک گھنٹے کیلئے بند کی گئی ہیں۔خیال رہے کہ ارتھ آور 2007 میں متعارف کروایا گیا تھا جس کے بعد اسے ہر سال مارچ کے آخر میں ایک مخصوص دن پر منایا جاتا ہے جس کا مقصدکرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔
فوٹو: فائل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایات پر عوامی خدمات کی آن لائن فراہمی کیلئے ڈیجیٹل پبلک سروسز کیٹلاگ مرتب کی گئی ہے جس میں 26 محکموں کی 106 عوامی خدمات شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے تمام صوبائی محکموں کو ڈیجیٹل پبلک سروسز کیٹلاگ کےلیے ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نے تمام انتظامی سیکریٹریز کو مراسلہ بھی ارسال کردیا۔وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے مراسلے کے مطابق صرف 29 اعشاریہ 55 فیصد عوامی خدمات ڈیجیٹائزڈ ہیں، تمام محکمے ڈیجیٹل کیٹلاگ میں شامل کرنے کےلیے اپنے متعلقہ عوامی خدمات کا ڈیٹا دیں۔مراسلے میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل کیٹلاگ سے شہری مختلف حکومتی خدمات اور سہولتیں گھر بیٹھے آن لائن حاصل کرسکیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ سپیشل بچوں کو عید گفٹ دے کر خوشیوں میں شریک کرنا چاہتے ہیں، سپیشل بچوں کو خوش دیکھنا بہت بڑی خوشی ہے، سپیشل بچوں کیلئے پنجاب بھر میں نئے اور منفرد پراجیکٹ لا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے سپیشل بچوں کیلئے سپیشل عیدی جاری۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سپیشل طلبہ کو عید گفٹ کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا، عید کی تعطیلات سے قبل 40 ہزار بچوں کو عید گفٹ دینے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے لاہور میں سپیشل طلبہ کو عید گفٹ پیش کئے، وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے عید...
راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سپیشل بچوں کو عید گفٹ دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عید کی تعطیلات سے قبل 40 ہزار سپیشل بچوں کو عید گفٹ پیش کرنے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں سپیشل طلبا کو عید گفٹ دیے جا رہے ہیں۔ معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے لاہور میں تین سپیشل ایجوکیشن اداروں کا دورہ کر کے بچوں کو عید گفٹ پیش کیے۔ ان اداروں میں گورنمنٹ ڈگری کالج سپیشل ایجوکیشن جوہر ٹاؤن، گورنمنٹ شاداب انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن، اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے سپیشل ایجوکیشن نشتر ٹاؤن شامل ہیں۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کا انعقاد جمعہ کو ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پاور سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کے ساتھ ساتھ ایس ای سی پی کے چیئرمین، وفاقی سیکریٹریز اور متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کے سینئر حکام بھی شریک ہوئے۔ ای سی سی نے وزارت طلاعات و نشریات کی سمری کا جائزہ لیا اور اس کی منظوری دی۔ ای سی سی نے وزارت اطلاعات و نشریات کے مختص 5.6 ارب روپے کے بجٹ سے 2 ارب روپے کے استعمال کی...
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں تیرہ ہزار سے زائد گلیشیئرز ہیں جو زمین کے قطبی علاقوں کے بعد کہیں بھی پائے جانے والے گلیشیئرز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث ماحولیاتی تغیر و تبدل اور بڑھتے ہوئے اوسط درجہ حرارت سے دس ہزار سے زائد گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے جن کی تباہی کے باعث ان سے منسلک حیاتیاتی بقاء کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ گلیشیئرز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ گلیشیئرز کرہ ارض پر زندگی کے فطرتی حسن کو برقرار...
ای سی سی اجلاس میں وزارت دفاع کیلئے 430ملین روپے کی گرانٹ منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)اجلاس میں وزارت دفاع کے لیے 430 ملین روپے کی گرانٹ سمیت دیگر اہم گرانٹس کی منظوری دے دی گئی۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت اطلاعات و نشریات کے لیے 2 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کرلی گئی۔ اجلاس میں میڈیا ہاوسز کے واجب الادا اشتہارات کی ادائیگی کے لیے فنڈز جاری کرنے کے علاوہ وزارت دفاع کے لیے 430ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی جبکہ اس کے ساتھ ہی پنجاب میں ایس اے...
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اجلاس میں وزارت دفاع کے لیے 430 ملین روپے کی گرانٹ سمیت دیگر اہم گرانٹس کی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت اطلاعات و نشریات کے لیے 2 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کرلی گئی۔ اجلاس میں میڈیا ہاؤسز کے واجب الادا اشتہارات کی ادائیگی کے لیے فنڈز جاری کرنے کے علاوہ وزارت دفاع کے لیے 430 ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی جبکہ اس کے ساتھ ہی پنجاب میں ایس اے پی اسکیموں کے لیے فنڈزمختص کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ وزیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں جناح میڈیکل کمپلیکس...
محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کیساتھ بروقت انفارمیشن شیئرنگ کی جائے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز، سی سی پی او لاہور، سی پی اوز، ڈی پی اوز سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ تمام سکیورٹی اہلکار جلوس مجالس کے مکمل منتشر ہونے تک ڈیوٹی پر موجود رہیں۔ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام ضروری حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام پر سکیورٹی کے حوالے سے احکامات جاری کر دیئے، مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں کی حفاظت کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 20 مارچ 2025ء ) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ گنڈا پور کہتے آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے،پارلیمانی میٹنگ میں آپریشن کی بات ہی نہیں ہوئی،کنفیوژن پیدا کرنے کیلئے آپریشن کا شوشہ چھوڑا گیا ہے، زیراعلیٰ علی امین اگر دہشتگردوں کے سامنے کھڑے نہیں ہوسکتے تو ان کے دوست بن کر ان کے ساتھ بھی کھڑے نہ ہوں۔ انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کیمرہ بریفنگ ہوئی ، ان جماعتوں نے اجلاس میں شرکت نہیں کی جو دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہیں یا پھر ان میں اتنی ہمت نہیں کہ ان دہشتگردوں کے سامنے کھڑی ہوسکیں۔پی ٹی آئی...
روڈ کٹنگ کی منظوری صرف میئر اور کمشنر کراچی دے سکیں گے، عید کے موقع پر سہولت اور سیکیورٹی میں اضافے کی ہدایت بھی کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے شہری مسائل کی رپورٹنگ کیلئے پورٹل بنانے کی ہدایت کر دی، جبکہ روڈ کٹنگ کی منظوری صرف میئر اور کمشنر کراچی دے سکیں گے، عید کے موقع پر سہولت اور سیکیورٹی میں اضافے کی ہدایت بھی کر دی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وقار مہدی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور سیکریٹری بلدیات خالد...
پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء) پتوکی سمیت پنجاب بھر میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر بندکرکے سروے سسٹم کیلئے ایپ جاری کی جائے شہریوں کا چئیرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے مطالبہ ۔(جاری ہے) پتوکی ،چونیاں، قصور بھر میں قائم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دفاتروں میں بزرگ خواتین کبھی پیسوں کے سلسلہ میں تو کبھی سروے کروانے کیلئے سلسلہ میں دھکے کھاتی نظر آتی ہیں لیکن اس کو آسان کرنے کیلئے تاحال کوئی اقدامات سامنے نہیں آئے اگر خاتون نے پیسے چیک کروانے ہوں تو دفتروں کے چکر لگالگاکر خالی ہاتھ گھروں کو لوٹ جاتی ہیں شہریوں محمد نوید بھٹی ، شوکت علی ،اکمل علی کمبوہ و دیگر نے وزیر اعظم پاکستان...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق---فائل فوٹو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔اسپیکر ایاز صادق سے ہارورڈ یونیورسٹی امریکا کی طلبا ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں اسپیکرنے قانون سازی، اہم قومی، علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔سردار ایاز صادق نے امریکی یونیورسٹی کے وفد کو بتایا کہ پاکستان کو دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے سنگین خطرات کا سامنا ہے، افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ تحریک انصاف سے رابطہ منقطع نہیں ہوا: ایاز صادقاسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف...
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ طورخم سرحد کھلنے کی کامیابی اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی، آئندہ بھی اس طرح کے مسائل کے حل کیلئے مل کر کوششیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ طورخم بارڈر عید الفطر سے پہلے کھلنا ضروری تھا اور یہ کامیابی ہمیں اجتماعی کاوشوں کی وجہ سے ہی ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر کھولنے سے متعلق افغانستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے بنائے گئے جرگہ اراکین کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور سرحد کھولنے کیلیے سنجیدہ اقدامات و بروقت کاوشوں پر علی امین گنڈا پور کا شکریہ ادا کیا۔ جرگہ اراکین نے کہا کہ بارڈر کی بندش سے کاروبار و صنعت اور...
سپریم کورٹ نے خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کردی، جس کا مقصد عدلیہ کے احتساب اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے حائل رکاؤٹیں دور کرنے کے عزم کی توثیق ہے۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی بدعنوانی سے پاک ماحول کو فروغ دینے اور انصاف کے اصولوں کی پاسداری کے لیے پر عزم ہیں۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ گذشتہ تقریبا پانچ ماہ میں 7 ہزار 633 نئے مقدمات دائر ہوئے جبکہ 11 ہزار 779 مقدمات پر فیصلے ہوئے، نئے ججوں کی سپریم کورٹ میں تعیناتی سے مقدمات کے فیصلوں میں مزید تیزی آئے گی، بطور چیف جسٹس پاکستان یقین دلاتا ہوں سپریم کورٹ میں دائر کیا گیا مقدمہ کا فیصلہ بہت جلد میرٹ...