2025-08-02@00:03:28 GMT
تلاش کی گنتی: 950
«استعمال کیا گیا»:
(نئی خبر)
کینیڈا میں سکھوں نے مودی کے پتلے جلا دیئے، ہندوؤں کو ڈی پورٹ کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کے سکھوں نے احتجاج کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کے پتلے جلادیے، ساتھ ہی ہندوؤں کو ڈی پورٹ کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں سکھوں کی جانب سے مودی کی نفرت انگیز پالیسی کے خلاف احتجاج کیا گیا اور ساتھ ہی ایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں مودی حکومت اور انتہا پسند ہندوؤں کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلی کے شرکا ٹورنٹو میں واقع مالتن گردوارے کے باہر جمع ہوئے جہاں مودی اور انتہا پسند ہندوؤں کے خلاف نعرے بازی کی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ پر قبضے سے متعلق نئی دھمکی سے تیسری عالمی جنگ کا خدشہ بڑھ گیا۔ ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر فوجی طاقت کے ذریعے قبضے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس گرین لینڈ کو پانے کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔ رپورٹ کے مطابق اپنے حالیہ بیانات میں ٹرمپ نے ایک بار پھر ڈنمارک سے اس نیم خودمختار، وسائل سے مالا مال علاقے کو امریکہ میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا یہ قبضہ بغیر طاقت کے ممکن ہوگا بھی یا نہیں۔ گرین لینڈ سے متعلق ان کے بیانات اس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مئی 2025ء) بھارت کے زیر انتظام متنازعہ خطہ کشمیر کے پہلگام میں حملے کے بعد سے بھارت اور پاکستان کے درمیان حالات بدستور کشیدہ ہیں اور مسلسل 11ویں رات بھی ایل او سی پر فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی فورسز کے مطابق چار اور پانچ مئی کی درمیانی رات کو جموں و کشمیر کے کپواڑہ، بارہمولہ، پونچھ، راجوری، مینڈھر، نوشہرہ، سندربنی اور اکھنور کے علاقوں میں فوجی چوکیوں سے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی، جس کا بھارتی فوج نے فوری طور پر جواب دیا۔ مسلسل دس راتوں سے لائن آف کنٹرول پر گولہ باری، مقامی افراد خوفزدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس اس دوران 22 اپریل کے روز پہلگام...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والی دہشتگردی کے جائے وقوعہ سے ملنے والے استعمال شدہ کارتوس امریکی ساخت کی جدید ترین رائفلز کے ہیں جن سے بھارتی سیاحوں کو ہلاک کیا گیا تھا جو اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ پاکستان کے حمایت یافتہ دہشتگرد جدید ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ افغانستان سے لایا گیا جدید امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا، دہشتگردوں نے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنی ٹوپیوں پر نصب کیمروں کا استعمال کیا، یہ دعویٰ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)اور ایک فرانزک ٹیم کے ارکان نے کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انسداد دہشتگردی ایجنسی ابھی تیز رفتار بنیادوں پر چارج شیٹ داخل کرنے کیلئے شواہد...
بھارتی ذرائع کے مطابق تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ دہشت گردوں نے فائرنگ جاری رکھتے ہوئے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنی ٹوپیوں پر نصب گوپرو کیمروں کا استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والی دہشتگردی کے جائے وقوعہ سے ملنے والے استعمال شدہ کارتوس امریکی ساخت کی جدید ترین رائفلز کے ہیں جن سے بھارتی سیاحوں کو ہلاک کیا گیا تھا جو اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ دہشتگرد جدید ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ افغانستان سے لایا گیا جدید امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا، دہشتگردوں نے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنی ٹوپیوں پر نصب کیمروں کا استعمال کیا، یہ دعویٰ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور...
عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر رپورٹ جاری عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی۔عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 152سے 158درجے پر آگیا، رپورٹ میں آزادی صحافت پر لگنے والی قدغنیں تنزلی کی اہم وجہ قرار دی گئی۔رپورٹ میں دنیا بھر میں صحافتی آزادی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ میڈیا پر بڑھتے معاشی دباؤ کو خطرناک مسئلہ قرار دیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا سمیت تقریباً ایک تہائی ممالک میں معاشی مشکلات کے باعث خبررساں ادارے بند ہو رہے ہیں، آمرانہ حکومتیں میڈیا...
راولپنڈی: استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مودی پاکستان کو دھمکیاں دے کر اب کسی بل میں چھپ گیا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جنرل حافظ عاصم منیر اس وقت پاکستان کی عوام کے سچے ہیرو کے طور پر اُبھرے ہیں۔ پاکستان کا قرضہ روکنے کے لیے مودی کا آئی ایم ایف کو خط اُس کی شکست خوردگی کی علامت ہے، ’نک دا کوکا‘ پر ناچنے والوں نے بھی اس قسم کے خط آئی ایم ایف کو لکھے تھے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پچھلے دس دنوں میں پوری قوم آرمی چیف کی قیادت میں انڈیا کے خلاف متحد ہو چکی...
جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز نے 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 152سے 158 درجے پر آگیا ، رپورٹ میں آزادی صحافت پر لگنے والی قدغنیں تنزلی کی اہم وجہ قرار دی گئی۔ رپورٹ میں دنیا بھر میں صحافتی آزادی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ میڈیا پر بڑھتے معاشی دباو¿ کو خطرناک مسئلہ قرار دیا گیا۔رپورٹ میں کہاگیا کہ امریکہ سمیت تقریباً ایک تہائی ممالک میں معاشی مشکلات کے باعث خبررساں ادارے بند ہو رہے ہیں،آمرانہ حکومتیں میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے اقتصادی...
کراچی: پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر پاکستان کی فارما انڈسٹری بھارت سے ادویات میں استعمال ہونے والا خام اور دیگر حفاظتی ویکسین نہیں منگوائیں گے اور ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے متبادل ممالک سے خام مال اور دیگر ویکسین باآسانی درآمد کرلی جائے گی جبکہ گزشتہ برس بھارت سے 305 ملین ڈالر کا خام مال درآمد کیا گیا۔ پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت پاکستان نے بھارت سے کسی بھی قسم کی تجارت ختم کرنے کا صرف اعلان کیا ہے تاہم ابھی تک وفاقی حکومت نے اس حوالے سے کوئی نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا۔ پاکستان آج تک پولیو سمیت کسی بھی قسم کی حفاظتی ویکسین بنانے سے...
بھارت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا ازسرِ نو جائزہ لے۔ بھارتی حکومت کے ایک عہدیدار نے غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ بھارت نے آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو دی گئی مالی امداد کا ازسرِ نو جائزہ لے تاہم اس مطالبے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ پاکستانی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل طور پر درست سمت میں گامزن ہے، آئی ایم ایف کا حالیہ جائزہ کامیابی سے مکمل ہوا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال آئی ایم...
بھارت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا ازسرِ نو جائزہ لے۔ بھارتی حکومت کے ایک عہدیدار نے غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ بھارت نے آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو دی گئی مالی امداد کا ازسرِ نو جائزہ لےتاہم اس مطالبے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ پاکستانی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل طور پر درست سمت میں گامزن ہے، آئی ایم ایف کا حالیہ جائزہ کامیابی سے مکمل ہوا ہے۔ خیال رہے پاکستان نے گزشتہ سال آئی ایم ایف سے 7...
بھارت کے خلاف قوم ایک ہوگی لیکن افغانستان کے ساتھ کچھ ہوا تو ایک نہیں ہوگی، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر بھارت کے ساتھ معاملہ ہوگا تو قوم ایک ہوگی لیکن اگر افغانستان کے ساتھ کوئی معاملہ ہوا تو قوم ایک صفحے پر نہیں ہوگی، اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یکجہتی فلسطین و خدمات مولانا حامد الحق شہید کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مولانا سمیع الحق اور مولانا حامد الحق کی یاد میں اس طرح اکٹھا ہونا بہت ضروری تھا، اس اجتماع کا اہتمام بہت ضروری تھا، ہمارا تعلق...
اپنے ٹویٹ میں پی پی رہنما نے کہا کہ سی سی آئی کا فیصلہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے کینالز معاملہ پر اصولی موقف اور جدوجہد کا نتیجہ ہے، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کو بھی سندھ کے عوام کا کیس لڑنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کی منظوری نہ دیکر چولستان کینالز پر سندھ کی آئینی حیثیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔ پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنے ٹویٹ میں کہ سی سی آئی کا فیصلہ سندھ کے عوام کی تاریخی کامیابی اور...
—فائل فوٹو ملک کے مختلف شہروں میں عالمی یوم مزدور پر ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔ملتان میں پاکستان یونائیٹڈورکرز فیڈریشن نے پریس کلب تک یوم مزدور ریلی نکالی، جس میں شرکاء نے شکاگو کے جانثاروں کو سرخ سلام پیش کیا ۔صادق آباد میں مزدوروں کے عالمی دن پر ریلی کے ذریعے مزدورں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ محنت کشوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہےپاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا دن آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے۔ ادھر وہاڑی، چنیوٹ، کمالیہ میں شہریوں نے مزدوروں کے عالمی دن پر ریلی نکالی جبکہ جیکب آباد، میہڑ میں بھی لیبر یونین کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی۔خضدار اور قلات...
خالصتان تحریک کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک دھماکہ خیز بیان میں کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کی حماقت کی، تو یہ مودی اور بھارت کی آخری جنگ ثابت ہوگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی پنجاب پاکستان کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے اور اس جنگ کے نتیجے میں بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر کے ایک نیا ملک، خالصتان، قائم ہوگا۔ گرپتونت پنوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو خالصتان ریفرنڈم کی باقاعدہ تحریک پیش کرنی چاہیے تاکہ دنیا سکھوں کی آزادی کی خواہش کو تسلیم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر جنگ ہوئی تو بھارتی پنجاب میں پاکستان آرمی کے لیے لنگر لگائیں...
لاہور ( طیبہ بخاری سے )29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی،بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے کیانی اور منڈل سکیٹر میں بلااشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے فوری اور منہ توڑ جواب دیا ۔ اور اس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے ۔ رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم سمیت تمام ملزمان بری ،تحریری فیصلہ جاری سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔مؤثر جواب سے دشمن کو خاموش کروا دیا گیا،پاک فوج کے مؤثر جواب...
سٹی42: ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ شہر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کے تحت موبائلز سکواڈ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور کسی بھی صورت میں سکیورٹی پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ ایس پی موبائلز کے مطابق لاہور کے مختلف مقامات پر قائم ناکہ جات پر سخت سکیورٹی چیکنگ کا عمل جاری ہے جہاں متعلقہ ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی جدید پولیس گیجٹس اور آرٹیکلز کی مدد سے چیکنگ کی جا رہی ہے۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ای پولیس ایپ کی مدد سے 11 ہزار 399 سے زائد افراد...
کرکٹ کے کھیل کو لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے بعد ایشین گیمز کا بھی حصہ بنادیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین اولمپک کونسل (اے او سی) نے 2026 میں جاپان کے شہر ناگویا میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں کرکٹ کو باضابطہ طور پر شامل کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ ایشین اولمپک کونسل اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی؛ 2028 میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی 20ویں ایشین گیمز اگلے سال 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک منعقد ہوں گے، جس میں مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں ایکشن میں دیکھائی دیں گی۔ اس سے قبل ایشین گیمز میں کرکٹ سال 2010، 2014 اور 2022...

وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ سے اہم سفارتی رابطہ، پاکستان کی امن کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا
اسلام آباد (رضوان عباسی سے ) وزیراعظم شہباز شریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال، خطے میں قیامِ امن اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے گفتگو کے دوران پاکستان کی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دہشتگردی کی ہر شکل کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی امن کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں، جنہیں دنیا کو تسلیم کرنا چاہیے۔ پہلگام واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ واقعے کی...
کلیم اختر: ایف بی آرمیں رجسٹرڈ افراد کی ڈی رجسٹریشن کیلئے کوئی جامہ پالیسی نہ ہونے کا انکشاف، ایف بی آر کے انکم ٹیکس سسٹم میں 1لاکھ تک انتقال کرنیوالے افراد تاحال رجسٹرڈ ہیں۔انتقال کرنیوالوں کی بروقت ڈی رجسٹریشن نا ہونے سے جرمانوں کا مسئلہ سنگین ہونے لگا، افسران کی جانب سے ریٹرن جمع نا ہونے پربھاری جرمانے بھی عائد کیے جانے لگے۔وارثان کے علم میں نہ ہونے کے باعث عائد جرمانوں کا تناسب بھی دگنا ہونے لگا، انتقال کر نیوالوں پر جرمانہ عائد کرنے سے پہلے وارثان کے علم میں لانا ضروری ہے۔ محسن نقوی سےفضل الرحمان کی ملاقات، این ایس سی فیصلوں سےبھی آگاہ کیا اعلی ٰحکام کی عدم توجہی سے مسئلہ مزید سنگین اور سسٹم...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ کینالز کے معاملے پر طلب کیا گیا مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا ۔اطلاعات کے مطابق حکومت متنازع کینالز کے منصوبے پر عوامی احتجاج کے آگے بے بس ہوگئی۔ اور متنازع کینالز کا منصوبہ ختم کرنے پر مجبور ہو...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ہماری پہلی ملاقات کے بعد ہی کہہ دیا تھا کہ کینالز نہیں بنیں گے، وزیراعظم نے 2 مئی کے بجائے آج اجلاس بلا لیا جس پر ان کے شکرگزار ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سی سی آئی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سی سی آئی میں اتفاق رائے کے بغیر کوئی کینال نہیں بنائےگی، کینالز سے متعلق مزید کام کو بھی روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پانی کے استعمال کا تمام صوبوں سے مل کر پلان بنائے گی، 1991 کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا، پانی کے تنازعات کو فوری حل کیا جائے...
سٹی42: مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے تین مطالبات آگے اجلاس کے ایجنڈے کے لئے منظور کرا لئے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ این ایف سی ایوارڈ کی نظر ثانی کے حوالے سے ایجنڈا سی سی آئی کے اگلے اجلاس میں شامل ہو گا۔ تمباکو کو بطور فصل منظور کرانے کا ایجنڈا بھی اگلے اجلاس میں شامل کیا جائے گا۔ دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک علی امین نے کہا، یہ مطالبات ایجنڈے میں شامل ہونا خیبرپختونخوا کے عوام کی جیت ہے۔ علی امین نے انکشاف کیا کہ دریائے سندھ پر نہریں بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا...
چیف جسٹس کا دورہ چین، ترکیہ، سپریم کورٹ کے ڈیجیٹلائزیشن اور کیس مینجمنٹ کوعالمی سطح پر سراہا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے چین اور ترکیے کے ایک ہفتے پر محیط دورے کی تکمیل کے بعد اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کے چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ کانفرنس میں سائبر سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت اور بچوں کے حقوق پر عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیف جسٹس نے ٹیکنالوجی کے ذریعے عدالتی نظام میں شفافیت اور کارکردگی میں بہتری پر زور دیا۔سپریم...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا چین کے وزیر خارجہ سے ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے،نائب وزیر اعظم نے چینی وزیر خارجہ سے خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان کیلئے چین کے ہمہ وقت تعاون اور مضبوط دوستی کو سراہا ۔ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار کی جانب سے چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی کا اعادہ کیا گیا۔دونوں جانب سے خطے میں امن کے فروغ کا اعادہ کیا گیا۔ٹیلفونک گفتگو میں خطے میں امن سیکورٹی اور استحکام...
لندن: برمنگھم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو دو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی سمیت کئی سنگین جرائم میں 26 سال کےلیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس سے اگست 2024 میں ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بارے میں رابطہ کیا گیا۔ جس پر پولیس افسران نے فوری طور پر پوچھ گچھ کی اور مائر نامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ مکمل چھان بین کے بعد افسران نے دریافت کیا کہ مائر کئی سال قبل دو نوجوانوں کے خلاف بدسلوکی کے کیٹلاگ کےلیے ذمہ دار تھا۔ موٹ ہاؤس روڈ کے 35 سالہ نوجوان پر بعد ازاں 13 سال سے کم عمر کے بچے کے ساتھ زیادتی، ایک نوعمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کے تین الزامات،...
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا لاہور میں واقع لٹن روڈ ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او کو غیر قانونی طور پر 9 ایم ایم پستول گھر پر رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔نجی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے حکم پر پولیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن اور بدانتظامی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت خاتون ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی گئی۔لاہور کی مقامی پولیس کے مطابق خاتون ایس ایچ کے خلاف کارروائی ایک ملزم کی نشاندہی پر کی گئی تھی، کارروائی کے دوران ایس ایچ او ثانیہ کی رہائش گاہ سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کیا گیا۔ کراچی، جعلی پولیس اہلکار اسلحہ سمیت گرفتارکراچی...
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار فردوس جمال کو دلدار پرویز بھٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ نامور ٹی وی میزبان دلدار پرویز بھٹی کی یاد میں الحمرا ہال لاہور میں رنگا رنگ ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں معروف فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران صدارتی ایوارڈ یافتہ لیجنڈ اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ دیگر نامور فنکاروں اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے جڑے صحافیوں کو بھی دلدار بھٹی ایوارڈ پیش کیا گیا۔ Post Views: 1
خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارت کے مکروہ چہرے کا پردہ چاک کرتے ہوئے بتایا کہ بی جے پی کے وزیراعظم واجپائی کے دورمیں 25 سال قبل چھتیس سنگھ پورہ میں سکھوں کا قتل عام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس سنگھ پورہ کے سانحہ کے وقت امریکی صدربل کلنٹن بھارت کے دورے پر آ رہے تھے، بل کلنٹن کی بھارت میں موجودگی کے وقت 5 مقامی افراد کو پاکستانی دہشتگرد قرار دیکر قتل کیا گیا تھا۔ رہنما خالصتان تحریک نے بتایا کہ 2006 میں سی بی آئی نے تسلیم کیا کہ مارے گئے پانچوں مقامی افراد بے گناہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس سنگھ پورہ سانحہ کے حقائق 25 سال بعد منظرعام پر آگئے،...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور صدارتی ایوارڈ یافتہ فنکار فردوس جمال کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں دلدار پرویز بھٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا اس موقع پر الحمرا ہال لاہور میں ایک رنگا رنگ ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا جو نامور میزبان اور فن مزاح کے شہسوار دلدار پرویز بھٹی کی یاد میں پیش کیا گیا تقریب میں فردوس جمال کے ساتھ ساتھ محسن گیلانی سمیت دیگر فنکاروں اور گلوکاروں نے شرکت کی جن کی شاندار پرفارمنسز نے محفل کو چار چاند لگا دیے اس ایوارڈ شو میں دلدار بھٹی لوورز فورم کے روح رواں میاں فراز فلمی ہیرو التمش بٹ پنجاب تھیٹر آرٹسٹ پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثنا اللہ...
دمشق(اوصاف نیوز) شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے اسرائیل کیساتھ کے تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی ظاہر کردی۔امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن رکنِ کانگریس کوری ملز نے بلوم برگ کو بتایا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے دمشق کا غیر سرکاری دورہ کیا جو با اثر شامی نژاد امریکیوں کے ایک گروپ کی جانب سے ترتیب دیا گیا تھا۔ امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کوری ملز نے شامی صدر احمد الشرع سے 90 منٹ طویل ملاقات کی اور ان سے امریکی پابندیاں اٹھانے اور اسرائیل کے ساتھ قیام امن کی شرائط پر گفتگو کی۔ کوری ملز کے مطابق وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو اس...
جہاں تک علمائے کرام کے حوالہ سے موجودہ صورت حال کا تعلق ہے، مجھے ’’چومکھی لڑائی‘‘ کا محاورہ یاد آرہا ہے جس میں انسان کو آگے، پیچھے، دائیں، بائیں، چاروں طرف سے دشمنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور سب سے بیک وقت لڑنا پڑتا ہے لیکن اس وقت دنیا میں اہل دین کو اور اسلام کی نمائندگی کرنے والوں کو جن محاذوں کا سامنا ہے اور جن جن مورچوں پر لڑنا پڑ رہا ہے، اسے دیکھ کر اس محاورے کا دامن تنگ نظر آتا ہے اور یوں لگتا ہے کہ شاید اسے ڈبل کر کے بھی درپیش منظر کی پوری طرح عکاسی نہ کی جا سکے۔ مگر میں ان میں سے چند اہم محاذوں اور مورچوں کا تذکرہ کرنا...
تقریباً پانچ سال قبل معطل کی جانے والی ملک کی معروف مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو ایک مرتبہ پھر بحال کر دیا گیا ہے۔ پشاور تا کراچی چلنے والی اس ٹرین کی بحالی پر بھکر اسٹیشن پر شاندار استقبال کیا گیا، جبکہ شہریوں نے ٹرین کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔ ریلوے حکام کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس پاکستان کی واحد ایسی مسافر ٹرین ہے جو ملک کے چاروں صوبوں سے گزرتی ہے، اور لاکھوں مسافروں کو براہِ راست سفری سہولیات فراہم کرتی ہے۔ ٹرین کو خصوصی طور پر رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا، اور بھکر میں اسٹیشن پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ٹرین کا استقبال کیا۔ یہ ٹرین پشاور سے کراچی کے درمیان...
بھکر: کورونا وبا کے باعث تقریباً پانچ سال قبل معطل کی جانے والی ملک کی معروف مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو ایک مرتبہ پھر بحال کر دیا گیا ہے۔ پشاور تا کراچی چلنے والی اس ٹرین کی بحالی پر بھکر اسٹیشن پر شاندار استقبال کیا گیا، جبکہ شہریوں نے ٹرین کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔ ریلوے حکام کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس پاکستان کی واحد ایسی مسافر ٹرین ہے جو ملک کے چاروں صوبوں سے گزرتی ہے، اور لاکھوں مسافروں کو براہِ راست سفری سہولیات فراہم کرتی ہے۔ ٹرین کو خصوصی طور پر رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا، اور بھکر میں اسٹیشن پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ٹرین کا استقبال کیا۔...
پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پرعالمی فورمز سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی سفارتی،آبی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کیلئے وزارت خارجہ کی سفارشات منظور کرلیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے یکطرفہ جارحانہ اقدامات کا بھرپور جواب دینے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ختم ہوگیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں اعلی سول وعسکری قیادت، وفاقی وزرا اوردیگرسینئر افسران شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے وزارتِ خارجہ نے بھارت کی غیرذمیدارانہ اقدامات کیخلاف تجاویزپیش کیں اور بھارت کے غیرذمیدارانہ اقدامات پرموثراورقانونی...
اسلام آباد(اوصاف نیوز) قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کے حالیہ جارحانہ اقدامات کے تناظر میں ممکنہ جوابی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی، پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی، واہگہ بارڈر کی بندش اور سفارتی عملے میں کمی جیسے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اور پاکستان کے ردعمل پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد ملکی داخلی و خارجی، خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، سرحدی کشیدگی، اور قومی سلامتی کو درپیش خطرات پر بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آئے واقعے کے بعد بھارت کے یک طرفہ اقدامات کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 اپریل 2025ء) اردن کے وزیر داخلہ مازن الفریا نے کہا کہ یہ فیصلہ تخریب کاری کی ایک سازش کے ردعمل میں کیا گیا ہے، جس میں جماعت کے ایک رہنما کے بیٹے ملوث تھے اور اس پابندی پر فوری عمل ہو گا۔ اردن: پارلیمانی انتخابات میں اسلام پسندوں کی بڑی کامیابی پابندی کے بارے میں اردن نے مزید کیا کہا؟ مازن الفریا نے کہا، "نام نہاد اخوان المسلمین کی تمام سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے اور (اس کی) کسی بھی سرگرمی کو قانون کی خلاف ورزی تصور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔" ان کا مزید کہنا تھا کہ اس گروپ کے نظریے کو فروغ دینے والے افراد کو بھی...
بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشنز کوئی نئی بات نہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ بھارت نے بارہا جھوٹے الزامات کے ذریعے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی کوشش کی۔ ایسے کئی واقعات تب پیش آئے جب بھارت کو اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانی تھی یا اہم سفارتی لمحات درپیش تھے۔ جنوری 1971 میں انڈین ایئرلائنز کا ایک طیارہ اغواء کر کے لاہور لے جایا گیا تو بھارت نے فوراً پاکستان پر الزام لگا کر اس کی مشرقی پاکستان کے لیے فضائی پروازوں پر پابندی عائد کر دی۔ اسی طرح 20 مارچ 2000 کو امریکی صدر بل کلنٹن کے بھارتی دورے کے دوران مقبوضہ کشمیر میں 36 سکھوں کا قتل عام ہوا، جس پر ابتدا میں الزام...
اسلام آباد: سپریم کورٹ بار نے بھارتی سفارتکاروں کو پاکستان سے بے دخل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت نے پاکستان کے ساتھ 1960 کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دریائے سندھ اور اس کی معاون ندیوں کے پانی کی تقسیم سے متعلق ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے پاکستان کے ساتھ دیگر سفارتی اور سرحدی تعلقات کو بھی سخت کرنے کے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بھارتی فیصلوں پر سخت رد عمل جاری کیا گیا اور اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ میں بھارتی سفارتکاروں کو پاکستان سے بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا...

ملتان میں آزادی صحافت پر حملہ، سینیئر صحافی ارشد ملک اغواء ، صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج ،بازیابی کا مطالبہ
ملتان(نیوز ڈیسک ) ملتان میں آزادی صحافت پر حملہ کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر سینیئر صحافی ارشد ملک کو گزشتہ روز دفتر سے نکلنے کے بعد اغواء کر لیا گیا ،جن کا تاحال کوئی سراغ نہ لگایا جا سکا، جس پر صحافی تنظیموں کی جانب سے ملتان پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاج کیا گیا ہے ۔ احتجاج میں صدر ملتان پریس کلب اور صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد سمیت سینیئر صحافی رہنماؤں نے شرکت کی ، احتجاج میں ملتان کی تمام صحافی تنظیموں کے رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی ،احتجاج میں آزادی صحافت کے نعرے لگائے گئے اور سینئر صحافی ارشد ملک کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا گیا ،احتجاج کرتے ہوئے ملتان کی تمام صحافی...
سندھ کی وکلا کا کہنا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے دریائے سندھ پر کینال بنانے کا فیصلہ واپس نہیں لیا تو پھر صوبے کی بندرگاہوں کو بھی بند کیا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’وزیراعظم کینالز کے معاملے پر آپ سے ملنا چاہتے ہیں‘، رانا ثنااللہ کا ایاز لطیف پلیجو کو ٹیلیفون سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری ایڈووکیٹ حسیب جمالی نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے اس منصوبے کا افتتاح تو کردیا مگر عوام کے بارے میں نہیں سوچا لہٰذا فیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں ہم اس احتجاج کے درائرہ کار کو وسیع کریں گے اور اس حوالے سے بندرگاہوں کو بند کرنے کے معاملہ بھی زیر غور ہے۔...
ڈھاکا(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کی انقلابی طلبہ کونسل نے ڈھاکا یونیورسٹی کے ہاسٹل کا نام پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبالؒ کے نام پر رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 21 اپریل کو علامہ اقبالؒ کی برسی پر یونیورسٹی کی مرکزی مسجد میں ہونے والی تقریب میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے۔ قومی انقلابی طلبہ کونسل کے سینیئر جوائنٹ کنونیئر محمد شمس الدین نے کہاکہ علامہ اقبال کا انتقال 21 اپریل 1938 کو ہوا، 1947 میں پاکستان کا قیام ان کے خواب کی تعبیر تھی، آج کا بنگلہ دیش اسی وراثت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس موقع پر انقلابی طلبہ کونسل کے کنونیئر اور علامہ اقبال سوسائٹی کے سیکریٹری عبدالواحد نے کہاکہ آمرانہ حکومتوں کے دور میں علامہ اقبال کے...
نجی ٹی وی کے مطابق ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید کو جنوری 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی اہلیہ نے ان کی بازیابی کے لیے پروانہ حاضری شخص جاری کرنے کی پٹیشن دائر کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان ایئر فورس کے نمائندے نے بتایا کہ گزشتہ سال گرفتار ہونے والے ایک ریٹائرڈ ایئر مارشل کو بغاوت سمیت متعدد الزامات میں سزا سنائی گئی ہے اور انہیں پاک فضائیہ کے میس میں حراست میں رکھا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید کو جنوری 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی اہلیہ نے ان کی بازیابی کے لیے پروانہ حاضری شخص جاری کرنے کی...
کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عامر جمال پر پشاور زلمی کیخلاف میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی تھی، اس میچ میں ضابطہ اخلاق لیول 1 کی خلاف ورزی پر آل راؤنڈر عامر جمال پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی قوانین کے تحت عامر جمال کو آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، اس قانون کے مطابق نامناسب زبان اور ارشارہ کرنے پر کھلاڑی کو جرمانہ عائد کیا جاتا ہے تاکہ آئندہ بچاجاسکے۔ مزید پڑھیں: جیت کیساتھ کراچی کنگز کے کپتان نے ٹی20...
چترال(نیوز ڈیسک) بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے باعث خطے میں موسم ایک بار پھر سرد ہو گیا ہے، جبکہ ژالہ باری اور ندی نالوں میں طغیانی نے زراعت اور مقامی زندگی پر منفی اثرات ڈالے ہیں۔ تازہ صورتحال کے مطابق چترال اور اس کے مضافات میں موسلا دھار بارشوں اور بالائی پہاڑی سلسلوں میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چترال کی وادی کالاش میں شدید ژالہ باری سے باغات اور کھڑی فصلیں بری طرح متاثر ہوئیں،جس پر کاشتکاروں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ تیار فصلیں اور پھلدار درخت چند لمحوں کی ژالہ باری میں...
قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر معاوضہ ادا نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر و پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے کہا کہ ان کے دل میں پاکستان کرکٹ کے لیے کوئی منفی جذبات نہیں ہیں، تاہم انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہیں اب تک 9 ماہ کی کوچنگ کا معاوضہ نہیں دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’وہ ایک مسخرا ہے‘، جیسن گلیسپی کی ہیڈ کوچ عاقب جاوید پر کڑی تنقید جیسن گلیسپی نے کہا کہ وہ ابھی بھی اس کام کا معاوضہ ملنے کے منتظر ہیں جو انہوں نے بحثیت ہیڈکوچ کیا ہے، یہ تھوڑا...
سٹی 42 : وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کی ماڈل ٹاؤن میں ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ علی پرویز ملک نے آئندہ بجٹ کی تیاری میں توانائی کے شعبے میں پائیدار اصلاحات پر بریفنگ دی، بتایا کہ انٹیگریٹڈ گیس پلان کے لیے بین الاقوامی کنسلٹنٹ ووڈ میکنزی کی معاونت حاصل کی گئی ہے۔ دبئی میں پراپرٹی کی تاریخی خرید و فروخت، 3 ماہ میں 38 ارب ڈالر کے سودے ملاقات میں وزارتِ خزانہ ، پیٹرولیم اور پلاننگ کمیشن کے ورکنگ گروپ کو حتمی شکل دینے کی تجاویز پر اتفاق کیا گیا ۔
جہلم (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عالیہ حمزہ کو اڈیالہ جیل سے دوسری جیل میں منتقل کردیا گیا ہے، انہیں گزشتہ روز راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو اڈیالا جیل سے ڈسٹرکٹ جیل جہلم روانہ کردیا گیا ہے۔ عالیہ حمزہ اور پی ٹی آئی کے دیگر گرفتار کارکنان کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو آج اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد عدالت سے 14روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں...
دہشتگرد سے ڈیٹونیٹر، فیوز وائر سمیت بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے اہم شخصیات کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد پولیس کے شعبہ سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد کو کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار کرلیا، اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد پولیس کے شعبہ سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، فتنہ الخوارج کے دہشتگرد کو کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار کر لیا۔ مقدمہ سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ دہشتگرد...
پولیس سے مزاحمت کا الزام، عالیہ حمزہ کارکنوں سمیت گرفتار، اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سڑک بلاک کرنے اور پولیس پر پتھراو کے الزام میں پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ سمیت 5 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا، عدالت نے دو کارکنوں کو رہا کردیا، عالیہ حمزہ اور دو کارکنوں کو اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ سڑک بلاک کر رہے ہیں، جس پر پولیس فوری موقع پر پہنچی۔پولیس کے مطابق عالیہ حمزہ اور ساتھیوں کو غیر قانونی فعل سے اجتناب کا کہا گیا تو پولیس سے مزاحمت کی گئی جس...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ و دیگر پر مقدمہ درج کرکے انہیں باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے پولیس ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ عالیہ حمزہ اور ساتھیوں پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے بعد انہیں باضابطہ گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ سڑک بلاک کر رہے ہیں، جس پر پولیس فوری موقع پر پہنچی تو عالیہ حمزہ کی قیادت میں سڑک کو بلاک کیا گیا۔ عالیہ حمزہ اور ساتھیوں کو غیر قانونی فعل سے اجتناب کا کہا گیا تو پولیس سے مزاحمت کی گئی۔ عالیہ حمزہ اور ساتھیوں کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ...
پاکستان میں بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چینز پر حملوں کے الزام میں 170سے زائد افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں گذشتہ چند روز کے دوران مختلف شہروں میں بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چینز کے ایف سی کے خلاف پرتشدد حملوں کے الزام میں 170سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ روئٹرز کے مطابق پولیس نے کم از کم 11ایسے واقعات کی تصدیق کی۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں جن میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر شامل ہیں، میں پولیس نے کم از کم 11 ایسے واقعات کی تصدیق کی ہے جن میں مظاہرین نے ڈنڈوں سے لیس ہو کر کے ایف سی کی مختلف...
افغان طالبان نے 5لاکھ امریکی ہتھیار دہشتگردوں کو بیچ دیے، برطانوی میڈیا کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)برطانوی نشریاتی ادارے نے دعوی کیا ہے کہ افغان طالبان نے امریکا کی جانب سے چھوڑے گئے تقریبا 5 لاکھ فوجی ہتھیاروں کو دہشت گرد تنظیموں کو بیچ دیا یا اسمگل کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ ہتھیار طالبان کے 2021 میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے۔ طالبان نے خود بھی اعتراف کیا ہے کہ وہ کم از کم نصف فوجی سامان کا حساب دینے سے قاصر ہیں۔یو این...
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ اور معروف انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان کے ممبئی میں واقع پرتعیش ریسٹورینٹ توڑی کو حال ہی میں ایک تنازع کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یوٹیوبر سارتھک سچدیوا نے دعویٰ کیا تھا کہ گوری خان کے اس ریسٹورینٹ میں صارفین کو نقلی پنیر کھلایا جا رہا ہے۔ یوٹیوبر نے اپنی سوشل میڈیا ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے مختلف مشہور شخصیات جیسے ویرات کوہلی، شلپا شیٹی اور بوبی دیول کے ریسٹورینٹس میں جا کر کھانے آزمائے اور پنیر کے اصلی یا نقلی ہونے کے لیے آئیوڈین ٹیسٹ کیا۔ View this post on Instagram ...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی سندھ کے صدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر سندھ کارڈ کا الزام لگانے والے ماضی میں کالاباغ ڈیم اور گریٹر تھل کینال کے حامی رہے ہیں، چاول اور گنے کی فصل کے لیے بھی سندھ میں پانی میسر نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا گیا تو پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی حمایت چھوڑ دے گی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازع کینال منصوبے کے خلاف کراچی، میر پور خاص اور سکھر میں احتجاجی جلسے ہوں گے۔ نثار کھوڑو نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر سندھ کارڈ کا الزام...
برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے امریکا کی جانب سے چھوڑے گئے تقریباً 5 لاکھ فوجی ہتھیاروں کو دہشت گرد تنظیموں کو بیچ دیا یا اسمگل کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ہتھیار طالبان کے 2021 میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے۔ طالبان نے خود بھی اعتراف کیا ہے کہ وہ کم از کم نصف فوجی سامان کا حساب دینے سے قاصر ہیں۔ یو این کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان نے اپنے مقامی کمانڈرز کو امریکی ہتھیاروں کا 20 فیصد رکھنے کی اجازت...
چیچہ وطنی میں 6 سالہ طالبعلم اسکول کےاحاطے میں واقع بغیر ڈھکن کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق اسکول میں بچے کی ہلاکت پر بچے کے اہل خانہ اور اہل علاقہ نے اسکول انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جانے کا مطالبہ کیا۔ اس افسوسناک واقعہ کے بعد اسکول کی ہیڈ مسٹریس کو معطل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ساہیوال نے واقعہ کی دو روز میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ Post Views: 2
پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھیوں کو نشانہ بنایا گیا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہمارے ساتھیوں کو ٹارگٹ کیا گیا مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے، معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، وفاق صوبے کے وسائل پر یکطرفہ قبضے کی کوشش کررہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اسٹیبلشمنٹ کے پیچھے بیرونی قوتیں تھیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھیوں کو نشانہ بنایا گیا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہمارے ساتھیوں کو ٹارگٹ...
معروف بنگلہ دیشی ماڈل اور سابق مس ارتھ بنگلہ دیش میگھنا عالم کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میگھنا عالم کو ملک کے سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچانے کے الزام میں اسپیشل پاورز ایکٹ کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق میگھنا عالم نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ایک سعودی سفارتکار کے خلاف جھوٹی معلومات پھیلائیں، جس کا مقصد بین الاقوامی تعلقات کو خراب کرنا تھا۔ گرفتاری سے قبل میگھنا عالم نے فیس بک پر متعدد پوسٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ ایک غیر ملکی سفارتکار انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے خاموش کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔ 9 اپریل کو ماڈل کے ایک فیس بک لائیو ویڈیو...
لاہور(نیوز ڈیسک) ایم پی اے کے بھتیجے کے ہاتھوں مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آ گیا،جس میں اُس نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فوری انصاف اور تحفظ کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ ” مریم نواز ہم سب کی ماں جیسی ہیں، میں ان سے درخواست کرتی ہوں کہ مجھے تحفظ دیا جائے”۔ اس نے الزام عائد کیا کہ ایم پی اےکےبھتیجے، ملک اسامہ نے اُسے سنگین نتائج اور قتل کی دھمکیاں دی ہیں۔ متاثرہ لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج ہو چکا ہے، اور یہ بھی دعویٰ کیا...
لیگی ایم پی اے کے بھتیجے کے ہاتھوں مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی ماہم جبین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔ متاثرہ لڑکی نے کہا کہ مریم نواز سب کی ماں ہیں، مجھے بھی تحفظ فراہم کیا جائے، لڑکی نے الزام لگایا کہ ملک ریاض کے بھتیجے ملک اسامہ نے مجھے قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ لڑکی نے بیان دیا کہ ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاون میں مقدمہ درج ہے، لڑکی نے الزام لگایا کہ ملزم مجھے دوستی کرنے لیے دھمکیاں دیتا ہے۔
محکمہ پولیس کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فراز احمد مغل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے امن وامان کے قیام کے لیے پولیس کو متعدد وسائل فراہم کیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے پی کے نے بتایا ہے کہ پختونخوا پولیس کو ایک سال میں 30 ارب روپے سے زائد کا سامان فراہم کیا گیا ہے۔ محکمہ پولیس کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فراز احمد مغل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے امن وامان کے قیام کے لیے پولیس کو متعدد وسائل فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک...
عمان: اردنی حکام کے مطابق ملک میں دہشت گردی پھیلانے کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ اردن کی جنرل انٹیلی جنس کے بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 16 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان 2021 سے اپنے منصوبے کی تیاری میں مصروف تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ ملزمان نے درآمد شدہ مواد سے خطرناک میزائل، بم اور ہتھیار تیارکیے، زیرحراست ملزمان سے حملوں کے لیے تیار میزائل بھی برآمد ہوا۔ حکام کے مطابق ملزمان نے دہشت گرد ی کے لیے ڈرون استعمال کرنے کا منصوبہ بھی بنا لیا تھا، دہشت گرد گروہ نے بیرون ملک سے بھی جنگجوؤں کے خدمات حاصل کی تھیں، زیر حراست ملزمان کو اسٹیٹ سکیورٹی عدالت...
اسرائیلی میڈیا کی طرف سے شائع ہونے والے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ حماس کی سرنگوں میں 59 قیدی موجود ہیں جبکہ حکومت ان کی واپسی کے اپنے وعدے سے مکر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی بحریہ کے 150 افسران نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو، وزیر دفاع یسرائیل کاٹز، کنیسٹ کے ارکان اور فوجی قیادت کے نام ایک خط پر دستخط کیے، جس میں غزہ میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی طرف سے شائع ہونے والے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ حماس کی سرنگوں میں 59 قیدی موجود ہیں جبکہ حکومت ان کی واپسی کے اپنے وعدے سے مکر رہی ہے۔ یہ خط اسرائیل کے مختلف سیاسی دھڑوں...
ڈھاکا(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کی مشہور ماڈل، اداکارہ اور مس ارتھ بنگلہ دیش 2020 کی فاتح میگھنا عالم کو سعودی عرب کے ساتھ سفاری تعلقات خراب کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ میگھنا عالم کے والد بدر العالم نے بتایا کہ ‘ان کی بیٹی کی گرفتاری ڈھاکہ میں سعودی سفیر کے ساتھ تعلقات کا نتیجہ ہے’۔ انہوں نے بتایا کہ ‘سعودی سفیر اور میگھنا ریلیشن شپ میں تھے اور میری بیٹی نے اُس کی شادی کی پیشکش سے انکار کر دیا تھا کیونکہ سعودی سفیر پہلے سے شادی شدہ ہے اور اسکے بچے بھی ہیں’۔ میگھنا کے والد کا مزید کہنا تھا کہ ‘جب میری بیٹی کو علم ہوا کہ وہ سفیر پہلے سے شادی شدہ ہے تو اُس نے...
پاکستان نے کہا ہے کہ وہ غزہ کے بیپٹیسٹ اسپتال پر اسرائیلی قابض فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے طبی سہولیات مہیا کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی کڑی ہے جو بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ یہ حملہ مسیحیوں کے مقدس مذہبی دن پام سنڈے کو کیا گیا جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اسرائیل کس طرح مذہبی مقدسات اور عام شہریوں کی زندگیوں کے خلاف اقدامات کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: اسرائیلی شہری بھی غزہ میں جنگ بندی کے حامی، انوکھے طریقے سے احتجاج پاکستان فی الفور اسرائیلی مظالم بند کئے جانے...
وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے کی آئینی و قانونی حقوق دیں، یہ ہمارا حق ہے، پن بجلی کے منافع، این ایف سی اور ضم اضلاع کے فنڈز سے متعلق ہمارے سارے مطالبات آئینی اور قانونی ہیں۔ پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں وفاقی حکومت سے آئینی و قانونی مالی حقوق کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں پن بجلی کے منافع، نئے این ایف سی ایوارڈ اور ضم اضلاع کے فنڈز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاق کے ذمے صوبے کے 1900 ارب روپے واجب الادا ہیں، جبکہ عبوری طریقہ کار کے تحت مزید 77 ارب روپے کی ادائیگی بھی...
رپورٹ کے مطابق بہت سے ہتھیار سرحد پار سے پاکستان میں، اسلحے کے بازاروں میں اور باغیوں کے ہاتھوں لگ گئے، جو اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ کس طرح امریکا کی ناکام جنگ کے سنگین نتائج طالبان کے ہاتھوں کابل کے زوال کے برسوں بعد بھی سامنے آرہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر گزشتہ مہینے حملہ کرنے والے دہشت گردوں نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد چھوڑے گئے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ دی واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صنعت کار کولٹ کی بنائی ہوئی ایک ایم 4 اےون کاربائن رائفل حملے کی جگہ سے ملی، رائفل کے سیریل نمبر سے ظاہر ہوتا ہے...
ایک بیان میں ترجمان حکومتِ سندھ نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیئے، ٹریفک پولیس کو پابند کیا گیا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ چیک کرنا ہے، 250 کے قریب ہیوی ٹریفک وہیکلز کو فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر بند کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان سمعتا افضال نے کہا ہے کہ ڈمپر جلانے پر پہلے بھی گرفتاریاں ہوئی تھیں، اب بھی ہوئی ہیں۔ ترجمان حکومتِ سندھ اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سمعتا افضال نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کو پابند کیا گیا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ چیک کرنا...
اے پی سی سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر بلوچستان کے مختلف مسائل سے متعلق نو مطالبات پیش کئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے بلوچستان کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے مستونگ میں لکپاس کے مقام پر جاری دھرنا گاہ میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، جمعیت علمائے اسلام، پاکستان تحریک انصاف، مجلس وحدت مسلمین، عوامی نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی، بی این پی عوامی، جماعت اسلامی، جمہوری وطن پارٹی، پشتون تحفظ موومنٹ، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور دیگر طلباء اور تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ بی این پی کے زیر اہتمام منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں 9...
ڈی سی کوئٹہ کے بیان میں کہا گیا کہ ڈی سی آفس میں ہنگامی صورتحال کیلئے کنٹروم روم قائم کیا گیا ہے، جو پی ڈی ایم اے اور تمام وفاقی و صوبائی محکموں سے رابطے میں رہیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں مون سون کی بارشوں کے سلسلے میں انتظامیہ نے کنٹرول روم قائم کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق مون سون سیزن 2025 میں شدید بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈی سی آفس کوئٹہ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ کنٹرول روم پی ڈی ایم اے بلوچستان کوئٹہ میں پہلے سے قائم صوبائی کنٹرول روم کے ساتھ رابطے میں رہنے کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والی تمام...
پروفیسر خورشید احمد کو 23 مارچ 2011ء کو علمی خدمات پر پاکستان کا اعلیٰ سول ایوارڈ نشان امتیاز عطا کیا گیا، جبکہ 1990ء میں انہیں اسلام کے خدمات کے اعتراف میں کنگ فیصل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر اور سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق پروفیسر خورشید احمد کا انتقال برطانیہ کے شہر لیسٹر میں ہوا۔ پروفیسر خورشید 23 مارچ 1932ء کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے، وہ کئی کتابوں کے مصنف تھے جن میں اسلامی نظریہ حیات، تذکرہ زندان، پاکستان بنگلادیش اور جنوبی ایشیا کی سیاست سمیت درجنوں اردو اور انگریزی کتابیں شامل ہیں۔ وہ سن 2002ء سے 2012ء تک پارلیمان کے ایوان...
بھارت میں کمسن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں ایک پادری کو گرفتارکرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو کے کوئمباٹور میں واقع ایک چرچ کے پادری کو 2 نابالغ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، کنگز جنریشن چرچ کے پادری جان جیبراج کو کل شام گرفتار کیا گیا، اسے آج عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ 37 سالہ جبراج جن کے سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں فالوروز ہیں، وہ مہینوں سے گرفتاری سے بچ رہے تھے، کوئمباٹور کے سینٹرل آل ویمن پولیس اسٹیشن نے اسے تلاش کیا اور اپنی تحویل میں لے لیا، قبل ازیں کوئمباٹور سٹی پولیس نے ملزم کو تلاش کرنے کے...
سنگاپور ایئرپورٹ سے پرفیوم چوری کرنے والی آسٹریلوی خاتون کو 2 سال بعد گرفتار کرلیا گیا غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون نے دو سال قبل چانگی ایئرپورٹ کے ایک اسٹور سے پرفیوم کی بوتل چوری کی تھی، اس نے 11 اپریل کو چوری کے الزام کا اعتراف کیا جس کے بعد اس پر 750 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔ 35سالہ آسٹریلوی خاتون راج ورشا، نے 22 مارچ 2023 کو ہوائی اڈے کے ٹرمینل ون کے ڈیپارٹر ٹرانزٹ ایریا کے ایک اسٹور سے تقریباً 250 ڈالر مالیت کی پرفیوم کی بوتل چرائی، جب وہ 31 مارچ 2025 کو ایئر پورٹ پر واپس آئی تو اسے حراست میں لیا گیا۔ امیگریشن اینڈ چیک پوائنٹس اتھارٹی کے افسران نے اس کے...
میکسیکوسٹی (انٹرنیشنل ڈیسک)میکسیکو میں ایک حیران کن سائنسی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ایک خاتون نے ایسے بچے کو جنم دیا ہے جسے مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹ کے ذریعے ماں کو منتقل کیا گیا۔ یہ دنیا کا پہلا بچہ ہے جو اس جدید طریقہ کار سے پیدا ہوا ہے۔ جس ماں کا ذکر یہاں کیا جارہا ہے ان کی عمر 40 سال ہے، اور وہ کافی عرصے سے بچے کی خواہش رکھتی تھیں، لیکن کئی بار کی کوششوں کے باوجود کامیابی نہیں ملی۔ پھر انھیں ایک تجرباتی طریقے کے لیے منتخب کیا گیا جس میں مصنوعی ذہانت (AI) سے چلنے والا روبوٹ استعمال کیا گیا۔ عام طور پر لیبارٹری میں انسانی ماہرین مخصوص آلات کی مدد سے ”آئی...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل ۔2025 )امریکہ میں نیلامی کے لیے پیش ہونے والا 311 برس پرانا وائلن ایک کروڑ 13 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگیا ہے لیکن اتنی بھاری قیمت کے باوجود یہ تاریخ کا مہنگا ترین ساز نہیں بن سکا وائلن کو امریکہ کے شہر نیویارک کے نیلام گھر ”ساتھبیز“ میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا.(جاری ہے) یہ وائلن اٹلی سے تعلق رکھنے والے آلاتِ موسیقی کے مشہور کاریگر انتونیو اسٹریڈیواری نے 1714 میں بنایا تھا ساتھبیز نے توقع ظاہر کی تھی کہ یہ وائلن ایک کروڑ 20 لاکھ سے ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے درمیان فروخت ہوگا اور اندازہ ظاہر کیا تھا کہ یہ اب تک سب سے زیادہ داموں نیلام ہونے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 اپریل 2025ء) افغانستان کی سپریم کورٹ کے مطابق طالبان حکام کے حکم پر قتل کے تین مجرموں کو جمعے کے روز سزائے موت دے دی گئی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے اعدادوشمار کے مطابق طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں عوامی طور پر سزائے موت پانے والوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔ عینی شاہدین نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ دو افراد کو بادغیس صوبے کے دارالحکومت قلعہ نو میں سرعام موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقتولین کے ایک رشتہ دار نے دونوں مجرموں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا۔ سپریم کورٹ کے بیان میں کیا کہا گیا؟...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاروس کے ایوان آزادی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ بیلاروس کے صدر الیگزینڈلوکاشینکو نے وزیراعظم شہباز شریف کا ایوان آزادی آمد پر استقبال کیا، اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ بیلاروس کی افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم شہباز شریف کو سلامی دی۔ گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل اس موقع پر بیلاروس کے صدر الیگزینڈلوکاشینکو نے اپنے وفد کا وزیراعظم سے تعارف کرایا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر سے اپنے وفد کا تعارف کرایا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی نظام میں آرٹیفیشل انٹیلجنس کے استعمال سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے گائیڈ لائنز تیار کرنے کی سفارش کی ہے عدالت عظمیٰ کے جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے اٹھارہ صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے جس میں اے آئی ٹیکنالوجی کے کردار اور اس کے دائرہ کار سے متعلق وضاحت دی گئی ہے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی اور ڈیپ سیک جیسے اے آئی ٹولز عدالتی نظام میں استعداد کار بڑھانے کیلئے مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں دنیا کے مختلف ممالک میں ججز کی جانب سے عدالتی فیصلوں میں اے آئی کے استعمال کا اعتراف کیا جا چکا ہے اور یہ ٹیکنالوجی...
تل ابیب: فلسطینی تنظیم حماس کی قید میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کے لیے غزہ میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرنے والے اسرائیلی فضائیہ کے ریزرو پائلٹس کو سخت ردعمل کا سامنا ہے، اور انہیں ملازمتوں سے برخاست کیے جانے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، اسرائیلی فوج کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ ان پائلٹوں کو فورس سے نکالنے کا فیصلہ فضائیہ کے کمانڈر نے چیف آف جنرل اسٹاف کی مکمل حمایت کے ساتھ کیا ہے۔ یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب ایک ہزار سے زائد ریزرو اور ریٹائرڈ فضائی افسران نے ایک خط پر دستخط کیے، جس میں وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی پالیسی کو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے عدالتی نظام میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر اہم فیصلہ جاری کردیا،سپریم کورٹ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر گائیڈ لائنز تیار کرنے کی سفارش کردی،جسٹس منصور علی شاہ نے 18صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں کئی ججز کی جانب سے اے آئی استعمال سے فیصلوں میں معاونت کا اعتراف کیا گیا، اے آئی کو فیصلہ لکھنے میں ریسرچ اور ڈرافٹ تیاری میں استعمال کیا جا سکتا ہے،فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اے آئی صرف معاون ’’ٹول‘‘ہے ایک جج کی فیصلہ سازی کا متبادل نہیں،عدالتی اصلاحاتی کمیٹی اور لا اینڈ جسٹس کمیشن کو...
لاہور: وساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن منانے کے لیے بھارت سے ساڑھے 6 ہزار سے زائد سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے اور واہگہ بارڈر پر بھارتی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔ بھارتی سکھ یاتری واہے گروجی کا خالصہ، واہے گروجی کی فتح کے نعرے لگاتے واہگہ بارڈر پہنچے، پاکستان کی طرف سے وساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن کے لیے 6 ہزار 751 بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں۔ واہگہ بارڈر پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکریٹری فرید اقبال، ایڈیشنل سیکریٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر، پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سرداررمیش سنگھ اروڑہ سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین...
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے 2024 میں 26 ارب 20 کروڑ روپے کا کل منافع حاصل کیا اور اس عرصے میں آپریٹنگ پرافٹ 9 ارب 30 کروڑ روپے یعنی 12 فیصد رہا ہے۔ اس سے پہلے 21 سال قبل 2003 میں پی آئی اے نے منافع کمایا تھا۔ جس کے بعد سے قومی ایئرلائن مسلسل خسارے میں جا رہی تھی اور گزشتہ 10 سالوں سے پی آئی اے کی نجکاری کی کوششیں بھی کی جا رہی تھی تاہم اب تک نجکاری بھی نہ ہو سکی تھی۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ مسلسل 2 دہائیوں سے خسارے میں رہنے والی پی آئی اے اب منافع بخش کیسے ہو گئی؟ ترجمان پی آئی اے عبداللہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دریائے سندھ سے مجوزہ کینال کی تعمیر کے خلاف قومی اسمبلی میں ایک قرارداد اسپیکر آفس میں جمع کرا دی ہے۔ قرارداد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان، پارلیمانی لیڈر زرتاج گل، علی محمد خان، مجاہد خان اور دیگر اراکین کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چولستان کینال منصوبے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے تاکہ اس اہم قومی معاملے کو حل کیا جا سکے۔ متن کے مطابق، اجلاس پندرہ دن کے اندر طلب کیا جائے اور اس دوران سندھ کے کینال منصوبے پر تحفظات کو دور کیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے...
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے سرکاری و نجی تنخواہ داروں سے گزشتہ 3 سال کے دوران 820 ارب روپے ٹیکس وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارتِ خزانہ نے تنخواہ دار ٹیکس دہندگان کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں جب کہ ایف بی آر نے سرکاری اور غیر سرکاری تنخواہ دار ٹیکس دہندگان کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 3 سال کے دوران سرکاری و غیر سرکاری تنخواہ دار ٹیکس دہندگان (ملازمین) سے 820 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔ ان 3 سالوں میں سرکاری تنخواہ دار ٹیکس دہندگان سے 186 ارب ٹیکس کی مد میں وصول کیا گیا جب کہ غیر سرکاری تنخواہ دار افراد...
تاجر رہنمائوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ بلوچستان کا سندھ، کراچی سے پچیس دنوں سے کوئی رابطہ نہیں ہے، تجارتی و کاروباری نظام معطل ہو چکا ہے، ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے غریب قوم اور ملک بھر کے چھوٹے تاجروں اور عام دکانداروں کو ریلیف نہ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، مرکزی صدر کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت کی مد میں غریب قوم کو جون تک عارضی ریلیف سے کام نہیں چلے گا، مستقل بنیادوں پر ریلیف دیا جائے، آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کیا جائے اور بجلی کا فائدہ نہ دینے...
اوساکا عالمی ایکسپو میں چینی پویلین دنیا کے استقبال کے لیے تیار ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :2025 جاپان کے اوساکا عالمی ایکسپو کا افتتاح 13 اپریل کو ہوگا۔ چین کا پویلین تقریباً 3500 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے اور یہ اوساکا عالمی ایکسپو کے سب سے بڑے غیر ملکی خود تعمیر کردہ پویلینز میں سے ایک ہے۔ چین کے پویلین میں “انسانی اور قدرتی ہم آہنگی”، “صاف پانی اور سرسبز پہاڑ”، اور “مسلسل ترقی” کے تین نمائشی زونز شامل ہیں۔ “انسانی اور قدرتی ہم آہنگی” زون میں، ڈون ہوانگ کی دیواروں کی پینٹنگز، ڈون ہوانگ کے نمونوں اور چینی قمری کیلنڈر کے چوبیس شمسی اصطلاحات کو اینیمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے،...
فائل فوٹو۔ کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں آگ بجھانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ امریکی فرم سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے قائم کمیٹی کے ذرائع کے مطابق گیس کی موجودگی کا پتہ لگانے کیلئے دو جدید ترین میٹرز خریدنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ تکنیکی کمیٹی کے ذرائع کے مطابق آگ بجھانے کیلئے بورنگ میں سیمنٹ بھرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے سرکاری و نجی ٹیکس دہندگان سے گزشتہ 3 سال کے دوران 820 ارب روپے ٹیکس وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارتِ خزانہ نے تنخوادار ٹیکس دہندگان کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں جب کہ ایف بی آر نے سرکاری اور غیر سرکاری تنخواہ دار ٹیکس دہندگان کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 3 سال کے دوران سرکاری و غیر سرکاری تنخواہ دار ٹیکس دہندگان (ملازمین) سے 820 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔ ان 3 سالوں میں سرکاری تنخواہ دار ٹیکس دہندگان سے 186 ارب ٹیکس کی مد میں وصول کیا گیا جب کہ غیر سرکاری تنخواہ دار افراد سے اسی دورانیے...
افغانستان میں ایک چھوٹی سی بات پر حراست میں لیے گئے برطانوی جوڑے کو طالبان حکومت کی تشکیل کردہ عدالت اسلامی قانون کی بنیاد پر انصاف فراہم کرے گی۔ عبوری افغان حکومت کے ترجمان عبدالمتین قانی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ انشا اللہ ان کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔ ایک ماہ سے زائد عرصے میں یہ پہلا موقع ہے کہ طالبان حکام نے پیٹر اور باربی رینالڈس کے معاملے پر عوامی طور پر تبصرہ کیا ہے، جنہیں فروری کے اوائل میں وسطی صوبہ بامیان میں اپنے گھر سے دارالحکومت کابل لے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان نے گرفتار برطانوی جوڑے کو ہائی سیکیورٹی جیل میں منتقل کردیا شوہر اور...

معاملے کو حل تو کرنا پڑے گا،جج کو مقدمہ سننے سے روکنے کاعدالتی حکم دیا گیا،جسٹس جمال مندوخیل کے کیس میں ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بانی پی ٹی آئی کے مقدمات سننے سے روکنے کے کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ معاملے کو حل تو کرنا پڑے گا،جج کو مقدمہ سننے سے روکنے کا دالتی حکم دیا گیا،آئندہ کیلئے بھی معاملے کا حل ضروری ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس کو بانی پی ٹی آئی کے مقدمات سننے سے روکنے کے کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا یہ کیس غیرموثر نہیں ہوگیا؟عدالتی بنچ نے سابق چیف جسٹس کو بانی کے کیسز سننے سے روک دیا تھا،قاضی فائز عیسیٰ تو ریٹائرڈ ہو چکے ہیں،کیا جج کی...