2025-11-04@21:18:24 GMT
تلاش کی گنتی: 1067
«ایکسپریس میڈیا»:
(نئی خبر)
عائزہ خان اور دانش تیمور پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے دو نامور ستارے ہیں جو ہر نئے پراجیکٹ کے ساتھ وہ مزید کامیابی کے منازل طے کرتے جارہے ہیں۔ دونوں اداکاروں نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور اسکرین پر موجودگی سے سامعین کو مسحور کیا ہے۔ حال ہی میں عائزہ خان نے ایک انٹرویو میں مستقبل کی پلاننگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹی وی اسکرین سے غائب ہو کر سوئٹرز لینڈ جانا چاہتی ہیں۔ اداکارہ سے حال ہی میں سوال کیا گیا تھا کہ اگر انھیں سب کچھ چھوڑ کر اپنی کسی من چاہی جگہ بھاگنے کا موقع دیا جائے تو وہ کون سی جگہ ہوگی اور کیوں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا...
قدرت کے عجائبات میں سے ایک ایران کے ہورموز جزیرے پر واقع ’ہیئری کیو‘ یا ’بالوں والی غار‘ جہاں پتھروں سے انوکھے بال نکلتے ہیں ایک مشہور سیاح اور وڈیو بلاگر نے حال ہی میں اس پراسرار غار کی سیر کی، اور یہ تجربہ سوشل میڈیا پر دنیا کے ساتھ شیئر کیا۔ اس مہم جوئی میں وہ ایک مقامی ماہر کی رہنمائی میں غار کے اندر داخل ہوئیں۔ یہ غار نہایت تنگ، اندھیری اور خطرناک راستوں پر مشتمل ہے، جسے عبور کرنا آسان کام نہیں۔ صرف ٹارچ لائٹ کے سہارے وہ پانی میں چلتی، جھکتی اور رینگتی ہوئی غار کی گہرائیوں تک پہنچیں۔ غار کے اندر موجود ایک مقام پر دیواروں سے لٹکتے ہوئے سیاہ اور بھورے رنگ...
پاکستانی اداکارہ اریج فاطمہ میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے بعد حجاب لینا شروع کر دیا جس پر صارفین کی جانب سے انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔ حال ہی میں حجاب کا آغاز کرنے والی سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے حجاب کے انتخاب اور اس کے تجربے پر بات کی۔ انہوں نے لکھا کہ یہ بہت مضحکہ خیز ہے کہ جیسے ہی میں نے حجاب لینا شروع کیا، کچھ لوگوں نے سمجھا کہ اب وہ مجھے لیکچر دینا یا مجھ پر تنقید کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ اب پردہ کرتی ہوں‘، زرنش خان کی سوشل میڈیا سے پرانی تصاویر استعمال...
سوشل میڈیا کا عروج اور معاشرتی زوال WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز تحریر: حمزہ خان ایک دور تھا جب محفلیں گلیوں میں جمتی تھیں، چائے خانوں میں بحث و مباحثہ ہوتا تھا، اور بزرگوں کی محافل میں نوجوان سیکھتے تھے۔ مگر آج کل ہر فرد کے ہاتھ میں ایک چھوٹی سی اسکرین ہے جس نے دنیا کو قریب تو کیا ہے، مگر دلوں کو دُور کر دیا ہے۔ یہ اسکرین سوشل میڈیا کی ہے، جس نے نہ صرف ہماری ترجیحات کو بدلا ہے بلکہ ہمارے رویّے، سوچنے کا انداز، اور بات چیت کا سلیقہ بھی بدل دیا ہے۔ پاکستان میں سوشل میڈیا کا استعمال روز بروز بڑھ رہا ہے۔ ہر دوسرا نوجوان فیس بک، انسٹاگرام،...
کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ کی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کے لباس پر کڑی تنقید کی جارہی ہے، سوشل میڈیا صارفین اداکارہ اس نامناسب لباس میں ویڈیو کو بولڈ تصور کررہے ہیں۔ اداکارہ اُشنا شاہ کو ’’دیمک‘‘ کے پریمیئر پر اپنے بولڈ فیشن کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید طنز و تنقید کے طوفان کا سامنا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اُشنا شاہ کو دیکھا جاسکتا ہے ، فلم ’دیمک‘ کے پریمیئر پر آئی اداکارہ ایسے لباس میں نظر آئیں کہ سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا۔ اداکارہ سلور رنگ کی...
آج کے جدید دور میں جہاں زندگی کے بیشتر پہلو ڈیجیٹل ہوچکے ہیں، وہاں انسانی ذہن اورکیفیات بھی تبدیل ہو چکے ہیں۔ سوشل میڈیا کا وجود بظاہر ہمیں ایک دوسرے سے جوڑنے کا ذریعہ نظر آتا ہے، مگر درحقیقت یہ ہمیں آہستہ آہستہ اندر سے توڑ رہا ہے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ہر لمحہ بدلتی تصاویر، کامیاب زندگیوں کی جھلک اور مستقل موجودگی کی طلب، لاشعوری طور پر ایک ایسی نفسیاتی الجھن پیدا کردیتی ہے، جو غیر محسوس ہوتی ہے، لیکن جذباتی طور پر تھکا دیتی ہے۔ اس تھکن کو ڈیجیٹل ڈپریشن کا نام دیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل ڈیپریشن میں مبتلا ہو کر فرد سوشل میڈیا پر دیکھے جانے والے مثالی زندگیوں اور اپنے روزمرہ معمولات کے درمیان فرق سے...
اسلام آباد (نیوزڈیسکپ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور غم کی اس گھڑی میں بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ: > “ثناء یوسف کے قتل پر پوری قوم رنجیدہ ہے، یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے جو ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔” انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس افسوسناک واقعے کو ایک ٹیسٹ کیس بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے دل دہلا دینے والے واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔ عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور اس کیس...
بلوچستان کی پُرپیچ وادیوں اور دور افتادہ بستیوں میں جب خواتین اپنے قلم سے سچ بیان کرنے کی کوشش کرتی ہیں، تو ان کے خلاف نہ صرف سماجی رویے ان کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں، بلکہ ایک نیا ’ڈیجیٹل حملوں‘ کا محاذ بھی کھل جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ سبین ملک کے ساتھ پیش آیا، جو 2019 میں تربت کے ایک حساس معاملے پر رپورٹنگ کے لیے گئی تھیں۔ ان کی تحقیقاتی رپورٹ شائع ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہوگیا۔ وہ یاد کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں، اور ایسے الفاظ استعمال کیے گئے جو میں دہرا بھی نہیں سکتی‘۔ سبین نے سائبر کرائم ونگ سے رجوع کیا، لیکن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ایران نے اپنی سب سے بڑی میزائل اور ڈرون حملوں کی مہم شروع کی، جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کے اہم اہداف نشانہ بنے، اس جواب میں تل ابیب نے اپنے میڈیا پلیٹ فارمز کا سہارا لے کر ایران پر ایک اسپتال پر حملے کا جھوٹا پروپیگنڈا شروع کر دیا۔بین الاقوامی ذرائع کے مطابق ایک ایرانی میزائل اسرائیل کے ایک بڑے کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز (IDF C4I) اور گاؤیام ٹیک پارک میں موجود انٹیلی جنس کیمپ پر گرا، جسے اسرائیلی میڈیا نے اور صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ ایک اسپتال تھا جہاں کوئی چل پھر بھی نہیں سکتا تھا۔دوسری جانب برطانوی اخبار گارڈین نے...
امریکی انتظامیہ نے اسٹوڈنٹس ویزا پر عائد پابندی اٹھالی، ایک شرط عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز امریکا میں غیر ملکی طالب علموں پر عائد ویزا پابندی ختم کردی گئی۔نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں امریکی محکمہ خارجہ نے ایک نوٹس جاری کیا جس میں آگاہ کیا گیا ہےکہ اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے معطل شدہ عمل کو دوبارہ شروع کیا جارہا ہے لیکن اب تمام درخواست دہندگان کو حکومتی نظرثانی کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی لازمی دینا ہوگی۔محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ قونصلر افسران ان طلبہ کی تمام سوشل میڈیا پوسٹوں اور پیغامات کا جائزہ لیں گے جنہیں امریکا، اس کی حکومت، ثقافت، اداروں یا بانی اصولوں کے خلاف...
اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی بدستور جاری ہے۔ ایران کے اسرائیل پر حملے جاری ہیں جس سے بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ ایران نے اسرائیل پر آج صبح بھی تازہ حملے کیے ہیں۔ اسرائیل کا دفاعی نظام کئی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔ تازہ میزائل حملے کے بعد اسرائیل میں متعدد مقامات پر شدید نقصان ہوا ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین اسرائیل کا موازنہ غزہ سے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے اسرائیل میں ہونے والی تباہی کے بعد ملبے کے ڈھیر کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ غزہ نہیں اسرائیل ہے۔ NOT GAZA, BUT ISRAEL pic.twitter.com/6viauP6mYq — Muhammad Smiry ???????? (@MuhammadSmiry) June 19, 2025...
بیجنگ :اپریل 2025 کے بعد سے ، چین نے ریئر ارتھ میٹلز سے متعلق اشیاء پر اپنے برآمدی کنٹرول کو اپ گریڈ کیا ہے ، جس سےبہت سی ایسوسی ایشنز ،یہاں تک کہ بین الاقوامی برادری میں بھی شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں۔ بعض مغربی ذرائع ابلاغ اسے تجارتی تنازعات سے نمٹنے کے لیے چین کے “قاتل ہتھیار” یا “سفارتی کارڈ” کے طور پر دیکھتے ہیں، لیکن اگر ہم اسے ریئر ارتھ میٹلز کی صنعت کے ترقیاتی قانون اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لحاظ سے دیکھیں تو یہ واضح ہوگا کہ چین کا یہ اقدام دراصل قانون کی حکمرانی کی روح کے مطابق ملک کی پائیدار ترقی کا تحفظ کرنے اور اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں...
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک غیر ملکی سیاح ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں ہوٹل کی سیوریج اور غلاظت کی شکایت کرتا نظر آ رہا ہے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آئی اور انہوں نے عطاآباد جھیل میں آلودگی پھیلانے کے الزام میں ہوٹل کے ایک حصے کو سیل کر کے 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ عطا آباد جھیل کے کنارے تمام ہوٹلوں کا معائنہ کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سیاح نے جھیل کے صاف پانی اور گندے پانی کے درمیان فرق دکھایا اور بتایا کہ اس سے جھیل کی خوبصورتی مانند پڑ رہی ہے جس کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران پر متعدد حملے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں ایک اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ کے شعلے دور سے نظر آئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق تہران اور کرج میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ اسرائیلی حکام نے تہران کے ڈسٹرکٹ 18 کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے تہران کے قریب واقع آئل ریفائنریوں کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں اسرائیل نے میزائل تیار کرنے والی ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا، جس پر اکتوبر میں بھی حملہ کیا گیا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)مئیرکراچی بیرسٹر مر تضیٰ وہاب نے کہاہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قریب پارکنگ پلازہ تعمیرکیلئے بجٹ الاٹ کردیا گیا ہے اورجلداسکی تعمیرکا آغاز ہوجائیگا،مارکیٹ میں نوجوانوں کوروزگار کیلئے آمادہ کرنیکی ضرورت ہے جومحدود سرمائے سے اسٹاک مارکیٹ سے پیسے کماسکتے ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی اوراسٹاک ایکسچینج ایک دوسرے کی مدد کرکے شہرکی بہتری کیلئے کام کرسکتے ہیں۔ مئیرکراچی نے پیر کی صبح پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں روایتی بیل بجاکرکاروبارکا آغازکرنے کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ مئیر کراچی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ زیرزمین پانی کے نئے کنکشن کے حوالے سے قانون سازی کی ضرورت ہے، واٹرکارپوریشن پانی کنکشن توکاٹ سکتا ہے لیکن اسے سیلڈ نہیں کرسکتا،جلدسیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ سے...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک غیرمعمولی واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی ایک مسافر پرواز بین الاقوامی فضائی حدود سے گزر رہی تھی، بالکل اُسی وقت جب ایرانی میزائل اسرائیل کی جانب محوِ پرواز تھے۔ فلائٹ کے کیپٹن نے فوری طور پر یہ مناظر اپنے موبائل کے کیمرے میں محفوظ کرلیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی یہ پرواز معمول کے مطابق اپنے بین الاقوامی روٹ پر گامزن تھی کہ اچانک پائلٹ کی نظر فضا میں روشنیوں کی ایک قطار پر پڑی، جو بعد ازاں واضح ہوا کہ وہ ایران کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل تھے۔ یہ بھی پڑھیں ایرانی پارلیمنٹ میں ’پاکستان تشکر تشکر‘...
پاکستانی ریپر طلحہ انجم ایک حالیہ کنسرٹ کے دوران پیش آنے والے واقعے کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئے ہیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلحہ انجم اسٹیج پر موجود ہیں جب اچانک وہ ہجوم کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور کسی مداح کو اسٹیج پر لانے کا کہتے ہیں اس شخص کو گھسیٹ کر اسٹیج کی طرف لایا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہجوم میں سے کسی نے ان کی طرف بوتل پھینکی جو مبینہ طور پر وہی شخص تھا۔ طلحہ اور ان کے ساتھ موجود ایک اور شخص بوتل پھینکنے والے اس مداح کو...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی اہلیہ ہاتھ میں بندوق پکڑے گن شوٹنگ کی پریکٹس کرتے نظر آ رہی ہیں۔ شوٹنگ پریکٹس کے بعد شاہد آفریدی نے کہا کہ ’یہی فائرنگ گھر پر ہوتی ہے‘۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا شادی ایک سفر ہے، اور زندگی بھر کا ایڈونچر ہے۔ شاہد آفریدی کی اہلیہ نے فائرنگ رینج میں مہارت دکھائی، فائرنگ کے بعد لالا کا کہنا تھا کہ یہ ہی فائرنگ گھر پر بھی ہوتی ہے@SAfridiOfficial pic.twitter.com/YXFJoSCT18 — Ali Tanoli (@alitanoli889) June 15, 2025 ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی دیر تھی کہ صارفین اس پر مختلف تبصرے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سال کے آغاز میں، 29 جنوری کو صدرِ پاکستان نے پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز ایکٹ (PECA) میں ترمیم پر دستخط کیے۔ حکومت نے اسے جعلی خبروں، ریاست مخالف بیانیے اور ڈیجیٹل انتشار سے نمٹنے کے لیے ضروری قدم قرار دیا، مگر اس بل کی منظوری کے طریقہ کار، اس کے غیر واضح الفاظ، اور بے پناہ اختیارات نے ایک بنیادی سوال کو جنم دیا: کیا ہم جمہوریت میں جی رہے ہیں یا محض ریاستی کنٹرولڈ براڈکاسٹ کے سبسکرائبر بن چکے ہیں؟ اس قانون کا پس منظر چند خوفناک سوشل میڈیا سانحات سے جڑا ہے: مشہور انفلوئنسر ثنا یوسف کا پْراسرار قتل، ٹک ٹاک اسٹارز پر بڑھتے تشدد، اور حافظ آباد میں اجتماعی زیادتی کا دل دہلا دینے والا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی انتہائی خطرناک رخ اختیار کر چکی ہے، جہاں دونوں ممالک ایک دوسرے پر مسلسل میزائل اور فضائی حملے کر رہے ہیں۔ایران نے اسرائیل پر نئی میزائلوں کی بارش کر دی ہے اور ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق 100 سے زائد سپر سونک بیلسٹک میزائل اسرائیل کی جانب داغے گئےایران کے تازہ حملوں میں اسرائیل کا مقبوضہ شہر حیفہ دھماکوں سے گونج اٹھا ہے، اسرائیلی حکام کے مطابق ایرانی حملے میں شہر کا آسمان روشن ہو گیا، جبکہ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ایک خاتون سمیت 3 صیہونی ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے اور 200 سے زائد...
سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ اور ممتاز سیاسی رہنما جارج گیلوے نے ایران کیخلاف اسرائیلی حملوں کے پس منظر میں پاکستان کی حالیہ کارکردگی پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے حکومتِ پاکستان کو سراہا ہے، انہوں نے اپنی پوسٹ میں حکومتِ پاکستان کو کمال کارکردگی دکھانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستانی حکومت کے آفیشل ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل سمیت مغربی ممالک کے سخت ناقد جارج گیلوے نے فقط ایک سطری پیغام اتوار کی صبح 3:32 بجے ایکس پر پوسٹ کیا، جسے دیکھتے ہی دیکھتے ایک ملین سے زائد صارفین ملاحظہ کرچکے ہیں۔ Hats off to @GovtofPakistan Playing a blinder — George Galloway (@georgegalloway) June 14, 2025 تاہم بیشتر ایکس کے بیشتر...
جیون ساتھی سے متعلق کومل میر کے جواب نے سوشل میڈیا کو دو حصوں میں بانٹ دیا۔ معروف اداکارہ اور ماڈل کومل میر ان دنوں ایک نئے بیان کے باعث سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔ کومل میر نے اپنے کیریئر کا آغاز مس ویٹ پاکستان سے کیا تھا اور بعد ازاں کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ حال ہی میں کومل میر نے ایک شو میں شرکت کی جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ وہ ایک غریب مگر وفادار مرد کا انتخاب کریں گی یا امیر مگر بے وفا مرد کا؟ اس پر کومل میر نے بلا جھجک کہا کہ وہ امیر مگر بے وفا مرد کا انتخاب کریں گی کیونکہ آج...
اسلامی روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیلمی وی لاگنگ سے مشہور ’دعا کے پاپا’ عرف ارشد نے سوشل میڈیا سے غیرمعمولی آمدنی کی حیران کُن تفصیلات بتادیں۔ پاکستان کے دیہی علاقے سے تعلق رکھنے والے ارشد اپنے فیملی کانٹنٹ کے سبب انتہائی مختصر عرصے میں آج نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے یوٹیوبرز میں نمایاں مقام حاصل کر چکے ہیں۔ ارشد اپنے وی لاگ میں تین بچوں بڑی بیٹی زینب، چھوٹا بیٹا محمد اور ایک تیسری بیٹی دعا کیساتھ روز مرہ کی روٹین شیئر کرتے ہیں جبکہ اس دوران انہوں نے اپنی اہلیہ کے پردے کا بھی خاص خیال رکھا ہوا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ کسی بھی بےحیائی کے کانٹنٹ سے گزیز کرنا انکے...
ایران کا ایک گھنٹے کے اندر اسرائیل پر تیسرا حملہ جاری ہے، ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو ’’وعدہ صادق تھری‘‘ کا نام دیا ہے۔ حیفا سمیت پورے اسرائیل میں ایک بار پھر سائرن کی گونج سنائی دینے لگی، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا کوئی علاقہ محفوظ نہیں رہے گا۔ ایرانی حکام نے خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ صرف شروعات ہے۔ سینئر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا ایرانی میزائلوں کو روکنے میں اسرائیل کی مدد کر رہا ہے، جبکہ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 150 میزائل داغے ہیں جن میں 15اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل اور میڈیا انڈسٹری کی بہتری کے لیے جائزہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران متعدد اہم فیصلے کیے گئے، جن میں DGPR کے ایکریڈیشن کارڈ کے اجرا کے لیے صحافیوں کے لیے درکار تجربے کی شرط میں نرمی شامل ہے۔ اب ایسے صحافی جو مسلسل پانچ سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں، انہیں DGPR ایکریڈیشن کارڈ جاری کیا جائے گا۔ اس سے قبل یہ شرط دس سالہ تجربے پر مشتمل تھی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سال 2025 کے دوران اب تک پنجاب بھر میں 2,725 صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ جاری کیے جاچکے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا...
ایران کا ایک گھنٹے کے اندر اسرائیل پر تیسرا حملہ جاری ہے، ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو ’’وعدہ صادق تھری‘‘ کا نام دیا ہے۔حیفا سمیت پورے اسرائیل میں ایک بار پھر سائرن کی گونج سنائی دینے لگی، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا کوئی علاقہ محفوظ نہیں رہے گا۔ایرانی حکام نے خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ صرف شروعات ہے۔سینئر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا ایرانی میزائلوں کو روکنے میں اسرائیل کی مدد کر رہا ہے، جبکہ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 150 میزائل داغے ہیں جن میں 15اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایران کے زیادہ تربیلسٹک میزائلوں کو...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی خاتون نجومی کی پیشگوئی سچ ثابت، احمد آباد طیارہ حادثے سے ایک ہفتہ قبل تباہ کن فضائی سانحے کی پیشگوئی کی تھی۔ ایئر انڈیا کے حالیہ افسوسناک طیارہ حادثے کے بعد بھارتی نجومی ” ایسٹرو شرمیستا” کی پیشگوئی نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، نجومی نے صرف ایک ہفتہ قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 2025 میں ہوابازی کے شعبے میں خطرناک حادثات کی پیشگوئی کی تھی، جو حیران کن طور پر درست ثابت ہوتی نظر آ رہی ہے۔ ایسٹرو شرمیستا نے 5 جون 2025 کو ایک پوسٹ میں خبردار کیا تھا کہ’ میں اب بھی 2025 میں طیارہ حادثے اور ہوابازی کے شعبے میں تباہی کی پیش گوئی پر قائم ہوں۔‘ اور...
چین امریکہ اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے ایک ہی سمت میں اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے، چینی میڈیا
بیجنگ : لندن میں ہونے والے چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کے پہلے اجلاس میں دونوں فریقوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ایک ہی سمت میں کام کریں گے اور اتفاق رائے پر سنجیدگی سے عمل کریں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دونوں فریق اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ، اور اختلافات کو بہتر کنٹرول کرنے ، معاشی اور تجارتی خدشات کو حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔چین نے مخلصانہ رویہ اپنایا ہے۔ مئی میں جنیوا میں ہونے والے چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات میں اتفاق رائے تک پہنچنے کے بعد چین نے اس معاہدے پر سنجیدگی سے عمل درآمد کیا ہے۔پھر اس کے بعد چین کے...
برطانوی میڈیا نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں دو سینئر جوہری سائنسدان شہید ہو گئے ہیں، جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والوں میں سے ایک ڈاکٹر فریدون عباسی ہیں، جو ایرانی ایٹمی توانائی ادارے (AEOI) کے سابق سربراہ رہ چکے ہیں۔ یہ ادارہ ایران کی جوہری تنصیبات کا ذمہ دار ہے۔ یاد رہے کہ فریدون عباسی پر 2010 میں تہران کی ایک سڑک پر قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا تھا، جس میں وہ بچ گئے تھے۔ دوسرے ہلاک ہونے والے سائنسدان محمد مہدی طہرانچی ہیں، جو تہران میں اسلامی آزاد یونیورسٹی کے صدر کے عہدے پر فائز تھے۔
معروف گلوکار عاصم اظہر نے باقاعدہ طور پر اعلان کیا ہے کہ اُن کی اور اداکارہ میرُب علی کی منگنی ختم ہو چکی ہے۔ پاکستان شوبز کی اس مشہور جوڑی نے باہمی رضامندی سے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اعلان عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ اُن کے درمیان کچھ خوبصورت لمحات اور ایک مشترکہ مستقبل کی امیدیں وابستہ تھیں، لیکن زندگی نے ایک مختلف رُخ اختیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ دونوں نے سوچ سمجھ کر اور باہمی احترام کے ساتھ کیا ہے جس میں دونوں خاندانوں کو بھی شامل کیا ہے۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(آخری حصہ) انڈیا ٹوڈے کی مقبول اینکر سویتا سنگھ نے ٹی وی اسکرین پر چیخ چیخ کر کہا کہ کراچی ۱۹۷۱ کے بعد کا سب سے بُرا خواب دیکھ رہا ہے۔ سویت سنگھ نے یہ بھی کہا کہ اب پاکستان کو ختم سمجھیے۔ جب سویتا سنگھ سے اِس سلسلے میں بات کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا تو اُس نے کال اٹینڈ کرنے سے گریز کیا۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ نے ۹ مئی کو صبح آٹھ بجے ایکس پر لکھا کہ بندر گاہ پر کوئی حملہ نہیں ہوا اور معمول کے مطابق کام ہو رہا ہے۔ تب تک ہندی کے بیش تر اخبارات کراچی کی بندر گاہ کی تباہی کی خبر اپنے پہلے صفحے پر شایع کرچکے تھے۔ بھارتی...
بیجنگ :چینی رہنما شی جن پھنگ نے ایک بار کہا تھا کہ “سائنس اور ٹیکنالوجی ملک کا ہتھیار ہے، جس پر ملک کی طاقت، اداروں کی کامیابی، اور عوام کی خوشحالی کا انحصار ہوتا ہے۔” تاہم سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں چین کو امریکہ اور مغرب کی جانب سے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس سے چین کو احساس ہوا ہے کہ اسے آزاد انہ جدت طرازی پر انحصار کرنا چاہیے۔ لہٰذا شی جن پھنگ نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی حکمت عملی پیش کی اور اسے “ملک کی مجموعی ترقی کے لئے بنیادی ستون” قرار دیا۔سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں “دوسروں کی پیروی کرنے” سے لے کر بہت سے شعبوں میں “قائدانہ حیثیت” تک...
اونٹاریو(نیوز ڈیسک)پاکستانی ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں — مگر اس بار وجہ کچھ مختلف ہے۔ کچھ ماہ قبل، مارچ 2025 میں صحیفہ نے انسٹاگرام پر ایک گہرا اور جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو خیرباد کہہ دیں گی۔ اس اعلان کے بعد نہ صرف انہوں نے اپنا فیس بُک اکاؤنٹ ختم کر دیا بلکہ انسٹاگرام پر بھی تمام پوسٹس ہٹا دی تھیں۔ تاہم، حالیہ دنوں میں وہ ایک نئے انداز میں واپس آئی ہیں — اور ان کی پوسٹس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ صحیفہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جون 2025ء) فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اپنے ملک کے ایک اسکول میں چاقو سے حملے کے تازہ ترین واقعے کے پس منظر میں ایک فرانسیسی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ یورپی یونین پر زور دے رہے ہیں کہ 15 سال سے کم عمر کے بچوں کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی لگائی جانا چاہیے اور اس سلسلے میں یورپی ضوابط جلد تیار کیے جانا چاہییں۔ صدر ماکروں نےفرانس ٹو نامی پبلک براڈکاسٹر کے ساتھ انٹریو میں یہ بیانفرانس کے شہر نوژوں کے ایک مڈل اسکول میں چاقو سے کیے جانے والے ایک مہلک حملے کے چند گھنٹے بعد دیا۔ چاقو سے مہلک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> نئی دہلی (آن لائن) جعلی خبروں کی وجہ سے بھارتی میڈیا کی ساکھ بین الاقوامی سطح پر شدید متاثر ہو ئی ہے ۔ عرب ٹائمز آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا پر اعتماد کا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے اور صحافتی معیار میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ بھارت میں بڑھتے ہوئے قوم پرستی کے رجحان نے میڈیا کو جھوٹ اور سنسنی خیزی کی جانب دھکیل دیا ہے، جس کے باعث اس کی ساکھ عالمی سطح پر داؤ پر لگ گئی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی ٹی وی چینلز نے جعلی فوٹیج اور ویڈیو گیمز کی ویڈیوز استعمال کرتے ہوئے فوجی فتوحات کی جھوٹی خبریں نشر کیں، جس سے عوام میں...
معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی خفیہ شادی کی افواہیں ایک مرتبہ پھر گردش کرنے لگیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلر اور ٹریوس کی مبینہ خفیہ شادی کی افواہوں کا آغاز 9 جون کو ایک ویڈنگ پلانر کی انسٹاگرام اسٹوری سے ہوا، جس میں ایک ٹیبل کارڈ پر "Taylor Travis Kelce" لکھا دکھائی دیا۔ انسٹاگرام اسٹوری پر یہ ویڈیو ٹریوس کے کزن ٹینر کورم اور ان کی دلہن سمانتھا پیک کی شادی کی تقریب کی تھی۔ اس تقریب میں سوئفٹ اور کیلسی نے شرکت بھی کی تھی۔ سوشل میڈیا پر یہ کلپ وائرل ہوتے ہی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ شاید جوڑے نے خاموشی سے شادی کر لی ہے۔ کچھ صارفین...
ڈیرہ اسماعیل خان (نا مہ نگار) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ میں علی بابا چالیس چوروں کا راج ہے، صوبائی حکومت ڈیرہ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں روڑے اٹکا رہی ہے، قیام امن پہلی ترجیح ہے۔ ہمارے نوجوانوں کو بھی وہی ماحول اور سہولیات میسر ہوں جو کراچی اور اسلام آباد کے نوجوانوں کو میسر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ کنڈی ماڈل فارم پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر میں تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو عید کی مبارک پیش کرتا ہوں۔ ساتھ ان جوانوں کو جو سرحدوں اور چیک پوسٹوں پر ریاست اور شہریوں کی حفاظت کررہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> حیدرآباد(نمائندہ جسارت)سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے عالم اسلام کو عیدالاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے چیئرمین بلاول زرداری اس وقت ایک اہم مشن کی سربراہی کر رہے ہیں اور پاکستان کا موقف دنیا بھر میں پہنچا رہے ہیں،یہ ایک تاریخی عید ہے کیونکہ آج ہم ایک فاتح قوم کی حیثیت سے عید منا رہے ہیں اور اللہ پاک ہماری قوم اور فوج کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راول ہائوس راہوکی ٹنڈو جام میں نماز عید الاضحی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے غزہ، افواج پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شہدا ء کیلئے...
وفاقی حکومت کے پاور ڈویژن کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ حکومت نے ایک گھر میں بجلی کے دو میٹر لگوانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی خبریں سراسر جھوٹ، گمراہ کن اور عوام میں بے چینی پھیلانے کی کوشش ہیں، ایسی جھوٹی خبریں پھیلانا اور شیئر کرنا پیکا ایکٹ کے تحت قابلِ سزا جرم ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ کسی بھی رہائشی جگہ پر دوسرا بجلی کا میٹر آج بھی...
پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اپنے آپ سے منسوب ایک بیان کی تردید کی ہے، جس میں ان سے منسوب کیا گیا کہ بھارت ہر شعبے میں پاکستان سے 10 سال پیچھے ہے۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وضاحت کرتے ہوئے اپنے آپ سے منسوب اس بیان کو جعلی قرار دیا ہے جس میں انہوں نے بھارت کو پاکستان سے ہر شعبے میں ایک دہائی پیچھے شمار کرتے ہوئے بھارت کو پاکستان کا حریف کہنا پاکستان کی توہین کے مترادف قرار دیا تھا۔ Fake https://t.co/LhcNou4EUu — Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 7, 2025 شاہد آفریدی کی جانب سے مختصر ترین اس تردید پر ایکس...
چینی قوم کی وحدت کا تصور ثقافت اور اخلاق سے ہم آہنگ ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز چین کا سیاسی نظام ‘ وحدت ‘ کے تصور پر مبنی ہے، رپورٹ بیجنگ : دنیا کی تاریخ کے طویل سفر میں، بہت سی قدیم تہذیبیں وقت کے ساتھ ختم ہو گئیں یا چھوٹی چھوٹی ریاستوں میں بٹ گئیں، لیکن چین ایک ایسے جہاز کی مانند ہے جو طوفانوں کا سامنا کرتے ہوئے بھی ایک ہی سمت میں سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ چینی قوم کی قومی وحدت پر اسرار ہزاروں سال کی تاریخ اور منفرد ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔ چینی قوم کے قومی تصور کو سمجھنا ایک ضخیم تاریخی کتاب کے صفحات پلٹنے...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب پر جوابی نشتر چلاتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور اس کے بچے جموروں کا ایک ہی رونا ہے، نہ ان کے پاس بتانے کوکچھ ہے، نہ دکھانے کو، عید والے دن بھی اپنی نالائقی چھپانے کے لیے فضول تنقید سے باز نہیں آئے، آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، حسد کا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا، جو میڈیا کو نظرآرہا ہے، میڈیا وہ ہی دکھارہا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عید کے دن بھی ناکامیاں چھپانے کے لیے فضول تنقید سے باز نہیں آئے، وزیراعلیٰ پنجاب کا...
میئر کراچی کے بیان پر ردعمل میں وزیر اطلاعات پنجاب پنجاب کا کہنا تھا کہ آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، پچھلے 16 سال سندھ حکومت اور اس کے بچے جموروں کا ایک ہی رونا ہے، بات میڈیا مینجمنٹ کی نہیں جو میڈیا کو دکھ رہا وہی میڈیا دکھا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل آگیا۔ صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عید والے دن بھی آپ اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے فضول قسم کی تنقید کرنے سے باز نہیں آئے، وزیراعلیٰ پنجاب کا گراؤنڈ پر جانا اس لیے ضروری نہیں کیوں کہ ایک لاکھ 40...
پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار حانیہ عامر نے رواں سال حج کی سعادت حاصل کی اور منیٰ کیمپ سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں وہ احرام عبایا میں اپنی دوستوں کے ساتھ نظر آ رہی ہیں، جبکہ ان کی دوستوں نے “چاند مبارک” کہتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارکباد بھی دی ۔ تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا۔ کئی صارفین نے حانیہ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کے اس قدم کو سراہا۔ تاہم، کچھ افراد نے ان کی تصاویر پر تنقید بھی کی، خاص طور پر ان کے احرام پہننے کے انداز اور تصاویر میں پوز دینے...
جدید دور میں ٹیکنالوجی نے انسانی زندگی کے ہر پہلو کو تبدیل کر دیا ہے۔ اسلامی نکتہ نظر سے جس طرح جسمانی طور پر لباس اور حجاب کا خیال رکھنا ضروری ہے ، اسی طرح ڈیجیٹل دنیا میں بھی پردے کے اصولوں کی پاسداری ضروری ہے۔ Digital Hijab یا Virtual Hijab اسلامی سماج کا ایک ایسا اہم اشو بن چکا ہے، جس پر غور و فکر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ انسان سائنسی ترقی کی معراج پر پہنچ چکا ہے۔ معلومات کی دنیا سمٹ کر ایک چھوٹی سی اسکرین میں قید ہو گئی ہے۔ موبائل فون، انٹرنیٹ، سوشل میڈیا، ویڈیو چیٹ، لائیو اسٹریم اور دیگر جدید ذرائع نے فاصلے مٹا دیے ہیں، مگر...
حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کے باہر لگے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے مجسمے پر مداح بھڑک اٹھے۔مجسمے میں پاکستان کے لیجنڈ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے اپنے بائیں ہاتھ کے سٹائل والے ٹریڈ مارک کے انداز میں دکھایا گیا ہے، جس میں انہوں نے پاکستان کی 1999 ورلڈکپ والی جرسی پہن رکھی ہے۔اس مجسمے کی نقاب کشائی اپریل 2025 میں کی گئی تھی لیکن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حال ہی میں یہ تصویر وائرل ہونا شروع ہوئی، جس پر شائقین کرکٹ نے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے مجسمے کا مذاق بناتے ہوئے لکھا کہ وسیم اکرم یہ شکل دیکھ کر لگ رہا ہے کہ وہ اپنے ابتدائی دنوں میں ٹیم میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 جون 2025ء) جیوتی ملہوترا کی پرانی ویڈیوز کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا جا رہا ہے، ان کی ذاتی ڈائری کے اقتباسات کو سوشل میڈیا پر اچھالا جا رہا ہے، اور ان کی ذاتی زندگی پر یوں تبصرے کیے جا رہے ہیں گویا عدالت نے مجرم قرار دے دیا ہو۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے پاکستانی سفارتکار دانش سے خفیہ شادی کی تھی اور وہ بھی سفارتخانے کے اندر یہاں تک کہ بعض چینلز نے بچوں کی کہانیاں بھی تراش لیں۔ صحافت کا دعویٰ رکھنے والے ادارے ایک خاتون کی نجی زندگی پر یلغار کیے ہوئے ہیں، جبکہ عدالت میں مقدمہ ابھی زیرِ سماعت بھی نہیں...
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ بے بنیاد خبر ایک بھارتی صحافی کو سرکاری نشریاتی ادارے سے واٹس ایپ پر موصول ہوئی، اور چند ہی منٹوں میں اسے تمام بڑے بھارتی چینلز نے بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کرنا شروع کر دیا، حالانکہ اس کی کوئی حقیقت نہیں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتی دباؤ کے تحت جھوٹی خبریں پھیلانا نہ صرف میڈیا کی ساکھ کو متاثر کرتا ہے بلکہ ملک کی عالمی امیج اور خارجہ پالیسی کو بھی شدید نقصان پہنچا سکتا ہے اور اس کی واضح مثال بھارتی میڈیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا میں غلط اور گمراہ کن معلومات کا سیلاب آ گیا۔ خاص طور پر 9 مئی کو...
چینی صدر شی جن پھنگ کے “دو پہاڑوں کے نظریے” سے متاثر ایک توانا تھیم “شفاف پانی اور سرسبز پہاڑ انمول اثاثے ہیں” کے تحت چائنا میڈیا گروپ (CMG) اور بحریہ یونیورسٹی کے اشتراک سے 2 جون کو عالمی یومِ ماحولیات کی مناسبت سےایک پُررونق تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس ایونٹ کا مقصد تعلیمی، تخلیقی اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے ماحولیاتی شعور اجاگر کرنا اور انفرادی سطح پر مثبت عمل کی ترغیب دینا تھا۔ تقریب میں 80 سے زائد طلبہ اور ممتاز ماحولیاتی کارکنوں نے شرکت کی۔ بحریہ یونیورسٹی کے شعبہ سماجی علوم کے ڈین، ڈاکٹر آدم سعود نے صدر شی جی پھنگ کے دو پہاڑوں کے نظریے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے...
دو پہاڑوں کے نظریے” کے فروغ کے لیے چائنا میڈیا گروپ اور بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کا مشترکہ ایونٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز چینی صدر شی جن پھنگ کے “دو پہاڑوں کے نظریے” سے متاثر ایک توانا تھیم “شفاف پانی اور سرسبز پہاڑ انمول اثاثے ہیں” کے تحت چائنا میڈیا گروپ (CMG) اور بحریہ یونیورسٹی کے اشتراک سے 2 جون کو عالمی یومِ ماحولیات کی مناسبت سےایک پُررونق تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس ایونٹ کا مقصد تعلیمی، تخلیقی اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے ماحولیاتی شعور اجاگر کرنا اور انفرادی سطح پر مثبت عمل کی ترغیب دینا تھا۔ تقریب میں 80 سے زائد طلبہ اور ممتاز ماحولیاتی کارکنوں نے شرکت کی۔ ...
اسلام آباد(اوصاف نیوز) پاک ، بھارت کشیدگی کے بعد بھارتی گودی میڈیا اپنی ہی آگ میںجلنے لگا. بھارتی میڈیا اور حکمرانوں کو بری شکست ملنے کے باوجود سکون نہیں آرہا . ایک بار پھر پاکستان کے خلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے کی مہم تیز کر دی۔ مصدقہ ذرائع اور بین الاقوامی دفاعی تجزیہ کاروں نے ان دعوؤں کو سراسر بے بنیاد، من گھڑت اور بھارتی میڈیا کا اشتعال انگیز پروپیگنڈا قرار دیا ہے اور زمینی حقائق بھی ان جھوٹے دعوؤں کی تصدیق نہیں کرتے، نہ کوئی طیارہ مارا گیا، نہ کوئی نقصان ہوا۔ قبل ازیں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان یہ اعتراف کر چکے ہیں کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی طیارے دو دن تک گراونڈ...
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین اپنے لباس کے انتخاب کی وجہ سے ایک بار پھر تنقید کا شکار ہوگئیں۔ سونیا حسین کا شمار ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو مختلف اسٹائل کے ساتھ تجربے کرتی نظر آتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جب وہ اپنے کسی نئے اسٹائل سے مداحوں کو متاثر نہ کر سکیں تو سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ جاتی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by SHS BLOG (@shadabhussainsiddiquishsblog) اداکارہ آج کل اپنی نئی فلم ’دیمک‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی دوران فلم کے مقامی سنیما میں ہونے والے پریمیئر کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل...
پاکستان کے قیام، اس کی ضرورت اور اہمیّت کا ادراک رکھنے والے ایک طالب علم کی حیثیّت سے میرے لیے یہ بات باعثِ مسرّت ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بانیانِ پاکستان کے افکار ونظریات پر پورا یقین رکھتے ہیں۔ اور دو قومی نظریّہ، جو مسلم ملّت کی سات سو سالہ تاریخ کے سب سے بڑے شاعر اور فلسفی ڈاکٹر علامہ اقبالؒ نے پیش کیا اور جو تحریکِ پاکستان کی اساس قرار پایا اور جس کی بنیاد پر قائداعظمؒ نے ایک تاریخی تحریک چلا کر مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن حاصل کیا، وہ اُس سے نہ صرف غیر متزلزل وابستگی رکھتے ہیں بلکہ بڑے جرات مندانہ انداز میں اس کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ یہ بات بھی باعثِ...
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کے زیر اہتمام حج میڈیا فورم کے عنوان سے ایک خصوصی فورم کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد حج اور میڈیا کے نظام کو مربوط طریقے سے ہم آہنگ کرتے ہوئے 2025 کے حج سیزن کی جامع اور جدید کوریج کو یقینی بنانا ہے۔ اس منفرد اقدام کے تحت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، اسٹوڈیوز اورعالمی میڈیا نمائندگان کی شراکت سے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے جو نہ صرف حج سروسز میں ہونے والی تبدیلیوں کو اجاگر کرے گا بلکہ جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے مستند اور بامعنی مواد کی تیاری کو بھی فروغ دے گا۔ فورم کے تحت ایک مرکزی ڈیجیٹل میڈیا ہب بھی قائم کیا گیا ہے جہاں سے حج کے...
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں مقیم یا وزٹ ویزہ پر جانے والے پاکستانی ٹک ٹاکرز، یوٹیوبرز اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لیے اہم ہدایات جاری کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ایک اہم پیغام جاری کیا گیا، جس میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو مطلع کیا گیا ہے کہ اماراتی حکومت کی جانب سے انتہائی اہم نئی قانونی پیش رفت عمل میں لائی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے "میڈیا ریگولیشن" پر وفاقی فرمان نمبر 55 کے تحت 2023 کے قانون پر مبنی فیصلہ نمبر 42 برائے 2025...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپر چترال سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ اپر چترال سے تعلق رکھنے والی ثنا یوسف کو نامعلوم افراد نے جی 13 ون میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Sana (@sana_yousuf_2.0) پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے ثنا یوسف کے گھر میں گھس کر اسے گولی مار کر قتل کردیا، حملہ آور ٹک ٹاکر کو گولی مارنے کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ثنا کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی...
لاہور(نیوز ڈیسک)عید الاضحیٰ میں چند روز باقی ہیں اور قربانی کے جانوروں کی بڑھتی قیمتوں نے لوگوں کے ہوش ٹھکانے لگادیے ہیں۔ کراچی اور لاہور کی منڈیوں میں ایک سروے کے مطابق جانوروں کی قیمتوں میں 70 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ہر شخص مہنگائی کا رونا رو رہا ہے ۔ اداکار ،سیاستدان ، سلیبرٹی ہر شخص اپنے اپنے انداز میں مہنگے جانوروں پر بات کررہا ہے ایسے میں نعمان اعجاز کی ایک پوسٹ پر صارفین نے ان کو آڑے ہاتھوں لے لیا . اداکار نعمان اعجاز نے بھی قربانی کے جانور کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہارکیا تاہم جانور کا پوسٹ میں آئی فون سے موازنہ سینئر اداکار کو بھاری پڑگیا۔ انسٹاگرام پر...
کراچی میں موٹرسائیکل سوار نوجوان پر بہنوں کے سامنے تشدد کرنے والے ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر سلمان فاروقی کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔ صارفین کی ایک بڑی تعداد اس گرفتاری پر تبصرے کرتی نظر آ رہی ہے اور کئی صارفین ملزم کو سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وقاص خان نے لکھا کہ ایک غریب پر اس کی بہن کے سامنے تشدد کرنے والا انسان نما درندہ سلمان فاروقی بالآخر گرفتار ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک لمحے کے لیے سوچیں اگر سوشل میڈیا نہ ہوتا تو سندھ پولیس ایک سرمایہ دار کو ہرگز گرفتار نہ کرتی۔ ایک غریب پر اس کی بہن کے سامنے تشدد کرنے والا...
پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ڈیجیٹل کریئیٹر جنت مرزا اپنے خاندان کے ہمراہ مقدس فریضہ حج کی ادائیگی کےلیے سعودیہ عرب چلی گئیں۔ جنت مرزا نے روانگی سے قبل سادہ اور خوبصورت ہلکے نیلے عبایہ میں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جبکہ ان کی بہن علیشبہ انجم نے بھی گہرے نیلے عبایہ میں تصاویر پوسٹ کیں۔ View this post on Instagram A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_) جنت مرزا فلم تیرے باجرے دی راکھی میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 6.1 ملین اور ٹک ٹاک پر 25.6 ملین فالوورز ہیں، وہ اپنے والد ایس ایس پی مرزا انجم کمال، والدہ اور بہن علیشبہ انجم کے ہمراہ...
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک ہی دن میں 1100 سے زائد مہاجرین برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاجرین 18 کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل عبور کرکے برطانیہ پہنچے ہیں۔ برطانوی میڈیا نےبتایا کہ مہاجرین کی ایک دن میں اتنی بڑی تعداد میں آمد ایک ریکارڈ ہے۔ رواں سال 14ہزار811 افراد غیرقانونی طریقے سے برطانیہ پہنچے، اسی مدت کے دوران برطانیہ آنے والے مہاجرین کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت 42 فیصد زائد ہے۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 5 سال میں برطانیہ نے اپنی سرحدوں کا کنٹرول کھو دیا ہے، مہاجرین کو روکنے سے متعلق فرانس کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے۔ Post Views: 4
یوکرین نے روس کے سائبیرین علاقے میں ایک ایئربیس پر حملہ کیا ہے جس میں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بمبار طیاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا میڈیا پر کچھ غیرتصدیق شدہ ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیلیا ایئر بیس پر روس کے اسٹریٹجک بمبار طیارے آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ یہ طیارے طویل فاصلے پر موجود اہداف پر روایتی اور ایٹمی ہتھیاروں سے حملے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے ایک انٹیلی جنس اہلکار نے بتایا ہے کہ یوکرین کی داخلی سیکیورٹی ایجنسی ایس بی یو نے ایک بڑے ڈرون حملے میں 40 سے زیادہ روسی لڑاکا طیاروں کو...
پاکستانی اداکارہ ریحام رفیق، جو ڈراما سیریل ’پرورش‘ میں اپنی اداکاری کے باعث مقبولیت حاصل کر رہی ہیں، حال ہی میں ایک پرانی ڈانس ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔ یہ ویڈیو 2016 کے یوتھ فیسٹیول ڈانس مقابلے کی ہے، جس میں ریحام مغربی گانے پر رقص کرتی نظر آتی ہیں۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: ’یہ تو ’جڑواں‘ کی رکشی ہے؟‘ جبکہ دیگر نے تنقید کرتے ہوئے کہا: ’یہ تو شروع سے ہی ایسی ہیں، میں سمجھا تھا شہرت کے بعد بدل گئی ہوں گی‘۔ ایک صارف نے لکھا: ’مسلمانوں...
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کوئی نئی بات نہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سن انیس سو سینتالیس میں تقسیم کے وقت سے ہی تنازعات کھینچا تانی اور جنگ جاری ہیں۔ تاہم ہر گزرتے سال کے ساتھ ان تنازعات میں شدت پیدا ہوتی رہی ہے اور سیاسی معاملات روزانہ کی بنیاد پر نیا موڑ لیے نظر آرہے ہوتے ہے۔ بالخصوص سن دو ہزار پچیس کے پاک بھارت تنازعہ نے جو ایٹمی طاقتوں کے درمیان ایک اور سنگین بحران کا سبب بنا ہے، اس نے دونوں ممالک کے سیاسی منظر نامہ کو بے حد متاثر کرکے رکھ دیا ہے۔ پاکستان میں یہ صورت حال محض سیاسی نہیں بلکہ معاشی، سماجی اور حتیٰ کہ ثقافتی سطح پر بھی اثرات مرتب...
فیصل قریشی کی اہلیہ شوبز کی دنیا کی چکاچوند سے دور رہتی ہیں اور اپنا زیادہ تر وقت اہل خانہ کے ساتھ گزارتی ہیں لیکن ان دنوں وہ سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔ ثناء فیصل نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھیں جس میں وہ اپنے بیٹے کو اس کے بابا فیصل قریشی کا ڈراما دکھا رہی ہوتی ہیں۔ انھوں نے اس ویڈیو کے کیپشن پر لکھا تھا کہ بابا بھوت بنے ہوئے ہیں جب کہ ان کا بیٹا اس تصویر میں کافی پریشان دیکھائی دے رہا ہے۔ یہ فیصل قریشی کے نئے ڈرامے بہروپیا کا ایک سین ہے جس میں ملٹی پل پرسنالٹی ڈس آرڈ کے...
قربانی کے جانوروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان پاکستان کے معروف اور سینیئر اداکار نعمان اعجاز اس سے متعلق اپنی ایک پوسٹ پر تنقید کی زد میں آگئے۔ نعمان اعجاز نے اس قبل بھی ایک پوسٹ کی تھی جس میں انھوں نے ایک مرغی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اگر یہ بھی منڈی میں کھڑی ہو تو بیوپاری قیمت لاکھ روپے مانگیں گے۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے ان کی بات کی تائید کرتے ہوئے قربانی کے جانوروں کی قیمتوں پر سوالات اُٹھائے تھے۔ تاہم اداکار نعمان اعجاز کی حال ہی میں کی گئی ایک پوسٹ پر ان کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی ہے۔ نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر لکھا...
سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کی تیز رفتار ترقی نے جہاں دنیا کو ایک گلوبل ویلج میں تبدیل کر دیا ہے وہیں اس کے ساتھ ساتھ کئی چیلنجز بھی ابھرے ہیں۔ ان میں سے ایک سنگین مسئلہ گستاخانہ مواد کا پھیلائو ہے جو نہ صرف مذہبی جذبات کو مجروح کرتا ہے بلکہ نوجوانوں کو بھی قانونی اور سماجی مسائل میں مبتلا کر رہا ہے۔ اس کالم کا مقصد نوجوانوں کو اس مسئلے سے آگاہ کرنا اور انہیں اس سے بچائو کے طریقوں سے روشناس کروانا ہے۔گستاخانہ مواد وہ مواد ہے جو کسی مذہب، مذہبی شخصیت یا عقیدہ کی توہین یا تذلیل کرتا ہے۔ یہ مواد مختلف شکلوں میں ہوسکتا ہےجیسے کہ تحریری مواد، تصاویر، ویڈیوز یا میمز وغیرہ۔ انٹرنیٹ اور سوشل...
کراچی(نیوز ڈیسک)مشہور ٹک ٹاکر اور ماڈل مناہل ملک ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں،اس بار ان کا ’ لال پری‘ گانے پر کیا گیا ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں مناہل ملک کو سرخ لباس میں گانے کی دُھن پر دلکش انداز میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جو مداحوں کو بے حد بھایا۔ https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/05/minal-1.mp4 سوشل میڈیا صارفین نے مناہل کے رقص کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ نہ صرف ایک خوبصورت پرفارمنس تھی بلکہ اس نے گانے میں نئی جان ڈال دی“۔ خیال رہے کہ مناہل ملک پہلے بھی اپنے بولڈ انداز، فوٹوشوٹس اور متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہ چکی ہیں۔ 9 مئی کیس...
محمد حسن: میئر حیدرآباد کاشف شورو کی موجودگی میں دو پارٹی کارکنان میں جھگڑا،میئرکی موجودگی میں ایک شخص نے دوسرے کو زور دار تھپڑ جڑ دیا. میئر کوشکایات کے دوران ہی ایک کارکن نے دوسرے کو تھپڑ رسید کردیا، کاشف شورو نے دونوں کارکنان کا جھگڑا ختم کرایا، حیدرآباد کے نواحی علاقے میں مئیر حیدرآباد کاشف شورو کی موجودگی میں دو پارٹی کارکنان میں جھگڑا ہوا۔ مئیر کی موجودگی میں ایک شخص نے دوسرے کو زور دار تھپڑ جڑ دیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے ڈی سی ریونیو شہید مئیر کاشف شورو نواحی علاقے میں اسکیم کا افتتاح کرنے گئے تو پی پی پی...
براڈکاسٹرز کا اجلاس، الیکٹرانک میڈیا انڈسٹری کے چیلنجز،لائحہ عمل پر غورشرکاء کا انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کےلئے اجتماعی حکمت عملی اورمل کر چلنے پر اتفاق
براڈکاسٹرز کا اجلاس، الیکٹرانک میڈیا انڈسٹری کے چیلنجز،لائحہ عمل پر غورشرکاء کا انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کےلئے اجتماعی حکمت عملی اورمل کر چلنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز لاہور: ملک بھر سے تعلق رکھنے والے ممتاز براڈکاسٹرز کاگزشتہ روز یہاں ایک مقامی ہوٹل میں مشاورتی اجلاس ہوا، جس کا مقصد ملکی الیکٹرانک میڈیا انڈسٹری کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال اور مستقبل کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی تیار کرنا تھا۔اس اجلاس میں ملک بھر سے میڈیا ماہرین، چینل مالکان، اور شعبہ نشریات کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ انڈسٹری کو درپیش مسائل — جیسا کہ ریگولیٹری دباؤ، مارکیٹ میں عدم توازن، اشتہارات کی تقسیم میں...
امریکی میڈیا نے وائٹ ہاؤس حکام و باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کے آئندہ اجلاس میں ایک عمومی معاہدے تک پہنچنا مطلوب ہدف قرار دیا گیا ہے، ایک ایسا معاہدہ کہ جو تکنیکی تفصیلات پر مزید بات چیت کی راہ ہموار کریگا اسلام ٹائمز۔ امریکی چینل سی این این (CNN) نے ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات سے واقف ذرائع سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ان ذرائع نے مذاکرات کے بارے ڈونلڈ ٹرمپ کی امید سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک وسیع تر معاہدے کے قریب پہنچ ہے ہیں کہ جسے بات چیت کے اگلے دور میں حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔ ادھر اپنے تازہ ریمارکس...
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ایمن خان ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ حال ہی میں ایمن خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک برانڈ لانچ کی تقریب میں شریک دیکھا جا سکتا ہے۔ جس میں انہوں نے سیاہ لباس پہن رکھا تھا۔ اس تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو انہیں دیکھ کر مداحوں میں یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ ایمن خان تیسری بار ماں بننے والی ہیں۔ اور یہ خاندان جلد ہی ایک نئے رکن کا استقبال کرے گا۔ View this post on Instagram A post shared by SHS BLOG (@shadabhussainsiddiquishsblog) کئی سوشل میڈیا صارفین انہیں اس پر...
دنیا بھر میں تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی و سماجی حالات کے درمیان ایک ایسا مسئلہ مسلسل سر اٹھا رہا ہے جس نے نہ صرف عالمِ اسلام بلکہ پوری انسانیت کو بے چین کر رکھا ہے اور وہ ہے توہینِ رسالت اور دیگر گستاخانہ مواد کا پھیلاؤ۔ مسلمانوں کے ایمان کی بنیاد ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ہے اور جب اس بنیاد کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو یہ پوری امت مسلمہ کے دل میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہوتا ہے۔ توہین آمیز خاکے، کتب، ویڈیوز، فلمیں اور آن لائن پوسٹس کسی ایک فرد یا گروہ کی ذہنی خباثت نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہیں جس کے تحت مسلمانوں کے جذبات کو...
اطلاعات کے مطابق، امریکہ نے حماس کو اس بات کی ضمانت کی پیشکش کی ہے کہ جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات واقعی ہوں گے، اور یہ کہ اسرائیل پوری متفقہ مدت کے دوران جنگ بندی کی پابندی کرے گا، جو کہ ممکنہ طور پر 45 سے 60 دن کے درمیان ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے لیے جاری مذاکرات میں ڈرامائی پیشرفت ہوئی ہے، غیر ملکی اور اسرائیلی ذرائع نے آج (بدھ) کو "کان نیوز" کو تصدیق کی کہ آئندہ چند دن ایک ممکنہ معاہدے کے حوالے سے نہایت اہم ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، امریکہ نے حماس کو اس بات کی ضمانت کی پیشکش کی ہے کہ جنگ بندی کے...
اونٹ کے منہ میں زیرہ مثال تو ہر ایک نے سنی ہی ہوگی، تاہم اب قربانی کے لیے لائے گئے اونٹ نے شہری کا ہاتھ ہی چبا ڈالا۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ ویڈیو کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اونٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہا ہوتا ہے کہ اچانک اونٹ اس کا ہاتھ منہ میں دبوچ لیتا ہے۔شہری کے چیخنے اور مختلف تدبیروں کے باوجود بھی اونٹ اس کا ہاتھ چھوڑنے سے انکاری رہتا ہے تاہم کچھ دیر بعد اونٹ اپنے...
واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کرا رہا ہے۔ کئی بار صارفین کو اس مشکل کا سامنا ہوتا ہے کہ وہ کسی مخصوص ویڈیو، تصویر یا GIF فائل کو تلاش کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ وہ کس چیٹ میں شیئر کی گئی تھی، اب واٹس ایپ نے اس مسئلے کا حل پیش کر دیا ہے۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے ویب ورژن کے بیٹا ورژن میں ایک نئے میڈیا منیجمنٹ ہب فیچر کی جھلک دیکھی گئی ہے۔ یہ فیچر صارفین کو ان کی تمام چیٹس کی میڈیا فائلز، جیسے تصاویر، ویڈیوز، GIFs، ڈاکومنٹس اور لنکس، ایک ہی جگہ پر دیکھنے کی سہولت فراہم کرے گا۔اس میڈیا ہب کا...
تعلیمی تعاون اور علمی تبادلوں میں خلل نہیں آنا چاہیے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی سفارت خانے اور قونصل خانے کو بین الاقوامی طلباء کے لیے نئے ویزا انٹرویوز کو معطل کرنے کا حکم دیا۔بدھ کے روز چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ معمول کے تعلیمی تعاون اور علمی تبادلوں میں خلل نہیں آنا چاہیے۔ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ چینی طلباء سمیت بین الاقوامی طلباء کے جائز حقوق اور مفادات کا مؤثر طریقے سے تحفظ کرے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
عالمی برادری چینی معیشت کے بارے میں پراعتماد WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چوتھی چین۔سی ای ای سی ایکسپو میں رومانیہ کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین نکولائی واسیلسکو نےسی ایم جی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں چینی معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ چین نے دنیا بھر کے ممالک کے لیے اپنی معیشتوں کو ترقی دینے میں ایک مثال قائم کی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ رومانیہ کو “جیت جیت پر مبنی مستقبل” کے لیے زیادہ کھلے رویے کے ساتھ چین کے ساتھ اپنے تعاون کو گہرا کرنے کی ضرورت ہے ۔ واسیلسکو نے چین۔سی ای ای سی ایکسپو کو ایک...
ہواوے کا ہارمونی او ایس ترقی پذیر ممالک کو “ڈیجیٹل اعتماد” فراہم کرتا ہے ، چینی میڈیا بیجنگ : اگر موبائل اور کمپیوٹر کے آپریٹنگ سسٹمز کو ڈیجیٹل دنیا کی “بنیاد” سمجھا جائے، تو گزشتہ کئی سالوں سے یہ بنیادیں زیادہ تر امریکی کمپنیوں کے ہاتھوں تعمیر ہوئی ہیں: موبائل کے لیے اینڈرائیڈ، کمپیوٹرز کے لیے ونڈوز، اور ایپل کا آئی او ایس۔ لیکن ان نظاموں کے پیچھے چھپے خطرات ایک تلوار کی مانند ہیں جو کسی بھی لمحے گر سکتی ہے، اور کسی بھی حفاظتی شعور رکھنے والے فرد کی نیند حرام کر دیتی ہے۔ یہ کوئی مبالغہ آرائی نہیں ہے۔ اجارہ داری کے تحت معلوماتی سلامتی کے بحران کے آثار بار بار سامنے آ چکے ہیں: گزشتہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مئی 2025ء) خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق، گزشتہ ہفتے ایک وائن بلاگ پر ایک رپورٹ شائع ہوئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ کیونکہ یہ ملک 2034 کے فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہا ہے، ایسے میں سیاحتی ماحول کے مدنظر سعودی حکام نے شراب کی فروخت کی اجازت دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ حالانکہ بلاگر نے اپنی معلومات کا کوئی ذریعہ نہیں بتایا تھا لیکن بعد میں کچھ بین الاقوامی میڈیا نے اسے آگے پھیلا دیا۔ دہائیوں کے بعد سعودی عرب میں شراب کی پہلی دوکان کھولنے کی تیاری شراب پر پابندی ہٹانے کی خبر منظر عام پر آتے ہی سعودی سوشل میڈیا پر...
ہنوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)فرانسیسی صدر ایمانویل میکروں کی غیر ملکی دورے کے دوران اپنی اہلیہ بریجٹ کے ہاتھوں بدسلوکی کی وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا کے دورے کے دوران فرانسیسی صدر ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں اترنے کے بعد طیارے کے دروازے پر پہنچے خاتون اول نے ان نے زور سے ان کے منہ پر ہاتھ رکھ کر ان کو پیچھے کی طرف دھکا دیا۔(جاری ہے) فرانسیسی صدر اس کے فورا بعد کیمرے کی طرف متوجہ ہوئے اور انہوں نے اپنے استقبال کے لئے آنے والوں کی مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلایا۔ بعد ازاں طیارے کی سیڑھیاں اترتے ہوئے فرانسیسی خاتون اول نے صدر...
انگلینڈ میں پریمیئر لیگ فٹبال ٹائٹل کا جشن منانے والی پریڈ کے دوران ایک ڈرائیور نے اپنی کار لیورپول کے شائقین کے ہجوم سے ٹکرادی، جس کے نتیجے میں 27 افراد کو زخمی ہوگئے. زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردی سے متعلق تھا۔ پولیس نے لیورپول کے علاقے سے ایک 53 سالہ سفید فام برطانوی شخص کو گرفتار کیا ہے، جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ وہ اس گاڑی کا ڈرائیور تھا جس نے شمال مغربی انگلینڈ کے شہر میں جشن منانے والے حامیوں کے ایک بڑے گروپ کو نشانہ بنایا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: جائے وقوعہ پر...
بیجنگ :امریکا کے ہوم لینڈ سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے عائد پابندی نے معروف ہارورڈ یونیورسٹی کو طوفان کے مرکز میں دھکیل دیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا کہ حکومت نے ہارورڈ یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلبا ء کو داخلہ دینے کی اہلیت کو منسوخ کر دیا، جس کے تحت یونیورسٹی میں تقریباً 6،800 غیر ملکی طلبا ء کو جلد از جلد ٹرانسفر کرنا ہوگا یا اپنی قانونی حیثیت کھونا ہوگی۔ امریکی وزیر برائے ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نوئم نے عوامی سطح پر کہا ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی پر پابندی امریکہ کی تمام جامعات اور تعلیمی اداروں کے لیے ایک انتباہ ہے۔ اس فیصلے نے نہ صرف امریکی اعلیٰ تعلیم کی روایتی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے...
غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں مزید 23 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں ایک مقامی صحافی اور ریسکیو سروس کا ایک سینیئر اہلکار بھی شامل ہیں۔ فلسطین کے محکمہ صحت کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی فوج کے خان یونس، جبالیہ اور نوصیرات میں الگ الگ حملوں میں 23 افراد شہید ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی حملہ، خاتون فلسطینی ڈاکٹر کے 10 میں سے 9 بچے شہید اسرائیلی فوج کے جبالیہ میں فضائی حملے میں جبالیہ کے مقامی صحافی حسن ماجدی ابو وردہ اور ان کے خاندان کے کئی افراد شہید ہوگئے، جبکہ نصیرات میں ایک اور فضائی حملے میں غزہ کی سول ایمرجنسی سروس کے ایک سینیئر اہلکار اشرف ابو نار اور ان کی اہلیہ شہید ہوگئے۔...
معروف پاکستانی گلوکار حسن رحیم کی وائرل شادی کی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی۔ حسن رحیم نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی شادی سے متعلق تصویر کی حقیقت واضح کر دی ہے۔ اس تصویر میں انہیں دولہے کے لباس میں ایک دلہن کے ساتھ دیکھا گیا تھا، جس سے مداحوں میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں کہ شاید انہوں نے خاموشی سے شادی کر لی ہے۔ تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ تصویر دراصل اُن کے نئے میوزک ویڈیو ’میموریز‘ کے پروموشنل مواد کا حصہ تھی۔ اس گانے میں ان کے ساتھ سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی جوڑی جسٹن بیبیز نے بھی شرکت کی ہے۔ A post shared by...
ایک بھارتی ٹی وی پروگرام کے دوران اپنے تبصرے میں امریکی پروفیسر کا کہنا تھا کہ بھارت نے بے بنیاد دعوے کرکے خود کو ایک خطرناک صورتحال میں ڈال دیا ہے، بھارت کے اندر میڈیا، جسے میں خاص طور پر فسادی میڈیا کہتی ہوں، اس نے عوام کو غلط معلومات فراہم کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی معروف پروفیسر اور سیکیورٹی ماہر کرسٹین فیئر نے بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنی ہر ممکن کوشش کے باوجود پاکستان کو خوفزدہ نہیں کر سکا۔ ایک بھارتی ٹی وی پروگرام کے دوران اپنے تبصرے میں امریکی پروفیسر نے کہا کہ ڈیٹرنس کا اندازہ اس ملک کے رویے سے لگایا جاتا ہے جسے روکنے کی کوشش...
معروف اداکار نعمان اعجاز عید الاضحیٰ پر جانوروں کی آسمان کو چھوتی قیمتیں جان کر حیران اور پریشان رہ گئے۔ عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے اور قربانی کے جانوروں کی منڈیاں جگہ جگہ لگ چکی ہیں جہاں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد خریداری کے لیے آ رہے ہیں۔ ان منڈیوں میں ہر سال قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جس پر شہریوں نے پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ ڈراما اداکار نعمان اعجاز بھی قربانی کے جانور کی خریداری کے لیے منڈی گئے تھے جہاں وہ قربانی کے جانوروں کی قیمتیں سُن کر دنگ رہ گئے۔ جس کا اظہار نعمان اعجاز نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر کیا ہے۔ انھوں نے ایک مرغی کی تصویر طنزیہ کیپشن کے...
ویب ڈیسک : پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز ایک بار پھر متاثر ہوئی ہیں اور صارفین کو وی پی این کے ذریعے بھی رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاہور، کراچی، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں صارفین نے ایکس تک رسائی میں تعطل کی شکایات کی ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی یا دیگر حکام کی جانب سے اس تعطل کی وجوہات کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی واضح کیا گیا کہ یہ پابندی حکومتی اقدامات کا نتیجہ ہے یا تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے یاد...