2025-07-27@15:00:49 GMT
تلاش کی گنتی: 1100

«ساتھ تعاون معطل کرنے کے بل کی منظوری»:

(نئی خبر)
    آذربائیجان میں عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے پاک فضائیہ کی بھارتی فضائیہ پر حالیہ کامیابی کا جشن منایا۔  یہ اظہارِ یکجہتی اُس وقت دیکھنے میں آیا جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان نے آپریشن "بُنيانُ المَّرْصُوص" کے تحت دشمن کو مؤثر جواب دیا۔ مشکل حالات میں آذربائیجان اور ترکی نے کھل کر پاکستان کی حمایت کی اور عالمی سطح پر اپنا مؤقف بھی پیش کیا، جسے پاکستانی عوام اور حکومت نے سراہا ہے۔  سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے ترکی اور آذربائیجان کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے جذبے کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے حالیہ کشیدگی میں دشمن...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کو ہزیمت اٹھانا پڑی اور بہت بڑی شکست ہوگئی۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے امریکا، سعودی عرب اور ایران کے ساتھ رابطہ کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری کامیابی کو دنیا اور خود بھارتی میڈیا بھی تسلیم کررہا ہے اور انہوں نے ہمارے موقف کو سراہا اور انڈیا کا ساتھ نہیں دیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت سیزفائر: دونوں ممالک نے جنگ بندی کی تصدیق کردی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے قومی سلامتی مشیروں کی میٹنگ میں بھارت کیساتھ مسئلہ کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور دہشت گردی...
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ براہ راست امن مذاکرات کی پیش کش کی ہے اور کہا ہے کہ یہ مذاکرات 15 مئی کو ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے چاہئیں اور جن کا مقصد ایک پائیدار امن کا قیام اور جنگ کی بنیادی وجوہات کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ روس نے یوکرین کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ ان کے مطابق 2022 میں جنگ کے آغاز کے فوراً بعد مذاکرات شروع کیے گئے تھے، لیکن انہیں یوکرین نے یکطرفہ طور پر ختم کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ’روس نے مذاکرات ختم نہیں کیے تھے، یہ کییف تھا جس نے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا۔ اب بھی ہم بغیر...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر دیکھیں گے کہ کیا کشمیر کے تنازع کا کوئی حل نکالا جا سکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فام ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’میں بھارت اور پاکستان کی مضبوط اور غیر متزلزل ثابت قدم قیادت پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے مکمل طور پر جان لیا اور سمجھا کہ موجودہ جارحیت کو روکنے کا وقت آگیا ہے جو بہت سے لوگوں کی موت اور تباہی کا باعث بن سکتی تھی‘۔ امریکی صدر نے کہا کہ...
    لاہور(آئی این پی ) پنجاب کے وزیر  برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی سکھ برادری بھارت کیخلاف اور پاکستان کے ساتھ ہے۔اپنے ایک بیان میں سردار رمیش سنگھ اروڑا  نے کہا کہ بھارت نے امرتسر اور گولڈن ٹیمپل پر بھی فالس فلیگ آپریشن کیا، بھارت نیخواتین اوربچوں کو نشانہ بنایا، معصوم بچوں کا لہو پوچھتا ہے ہم کس سے انصاف لیں، بھارت سکھ مسلم دوستی کو خراب کرنا چاہتا ہے۔سردار رمیش سنگھ اروڑا  نے کہا کہ پاکستان نے بھارت میں سکھوں کے کسی مذہبی مقام پر حملہ نہیں کیا، یہاں  تمام اقلیتوں کے حقوق کا بھرپور خیال رکھا جاتا ہے، دنیا بھر کے سکھوں کو مکمل یقین ہے پاکستان ان کے مذہبی...
    بھارت میں کوئی ایسا شعبہ نہیں جو ہنوتوا کے غنڈوں کے ہاتھوں سے محفوظ ہو اور مسلمان شوبز اسٹارز کو تو ہر قدم پر عصبیت جھیلنا پڑتی ہے۔ ایسا ہی کچھ بالی ووڈ کے بجرنگی بھائی جان کے ساتھ ہوا جو پہلے ایک گینگ کے نشانے پر ہیں اور قاتلانہ حملوں سے بال بال محفوظ رہے ہیں۔ اس بار سلمان خان کو ہندوتوا کے غنڈوں نے سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ اور بے جا تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔ سلمان خان کا صرف اتنا قصور تھا کہ انھوں نے جنگ بندی کی حمایت میں ایک ٹویٹ کی جس میں انھوں نے سیز فائر پر شکر ادا کیا تھا۔ مودی سرکار کے اکسائے ہوئے تربیت یافتہ...
    ماسکو:چینی صدر شی جن پھنگ نے ماسکو میں سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ منانے کی تقریبات میں شرکت کے دوران سربیا ، میانمار ، کیوبا ، وینزویلا اور سلوواکیہ کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ سربیا کے صدر وُوچچ سے ملاقات کے دوران، شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 80 سال پہلے، چینی عوام اور سرب عوام نےفاشزم کےخلاف جنگ میں ایشیا اور یورپ کے میدان جنگ میں فتح کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ چین سربیا کے ساتھ اسٹریٹجک بات چیت کو گہرا کرنے، باہمی حمایت کو بڑھانے، تجارت اور سرمایہ کاری تعاون کو مضبوط کرنے، متعلقہ پروجیکٹس کی...
    190 ملین پا ئو نڈ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی کی پے رول پر رہائی کی درخواست آفس اعتراضات کے ساتھ واپس WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) 190 ملین پا ئو نڈ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی کی پے رول پر رہائی کی درخواست آفس اعتراضات کے ساتھ واپس ،رجسٹرار آفس نے اعتراضات دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدائت کر دی رجسٹرار آفس کے مطابق پے رول پر رہائی کی درخواست متاثرہ شخص کی جانب سے خود دائر نہیں کی گئی، کسی دوسرے شخص کے لیے ایسا ریلیف کیسے مانگا جا سکتا ہے؟جس شخص کی پے رول پر رہائی مانگی جا رہی ہے...
    عرب اخبار سے اپنی ایک گفتگو میں لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر کا کہنا تھا کہ صیہونی رژیم جنگبندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 6 مہینوں سے بقاع فارمز، سرحدی و جنوبی علاقوں اور شام کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے لیکن حزب الله نے جنگبندی کے معاہدے کی پابندی کرتے ہوئے ایک گولی بھی نہیں چلائی۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر "نبیہ بیری" نے کہا کہ صیہونی رژیم، بیروت میں اپنی جارحیت کے ذریعے ایسی صورت حال پیدا کرنا چاہتی ہے جس سے وہ اپنی برتری کا اظہار کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنے حملوں کو وسعت دے کر لبنان کو تل ابیب سے تعلقات کی بحالی کی جانب لانا چاہتا ہے لیکن ایسا کبھی...
    وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے بھارتی جارحیت اور پاکستان کے دفاعی ردعمل پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت بزدل دشمن کے اوچھے ہتھکنڈوں کا سامنا کررہا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے مکالمہ کیا کہ پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے لئے ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ آگے بڑھیں، ہم ایک ہیں اور متحد ہیں، بھارت کا جنگی جنون پوری دنیا کے سامنے آچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان نے بھارتی عسکری برتری کا غرور خاک...
    بھارت پاکستان کے ساتھ تنازع کو مزید نہیں بڑھانا چاہتا ،سفارتی و عسکری حکام کی بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی : بھارتی وزارت خارجہ اور فوجی حکام کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بھارتی فوج نے کہا کہ مغربی بھارت کے سرحدی علاقے میں پاکستان کی مسلسل مسلح کارروائیوں سے بھارتی فضائیہ کی کئی ایئر بیسز اور فوجی اسپتالوں کو نقصان پہنچا ہے۔بھارتی فوج نے ان کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی، جن میں تکنیکی سہولیات، کمانڈ کنٹرول سینٹر، ریڈار اسٹیشن اور ہتھیاروں کے ذخیرے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بھارتی جنگی جہاز اور میزائلوں نے پاکستان کے متعدد فوجی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔علاوہ ازیں بھارتی فوج کا مشاہدہ ہے...
    جنوبی کوریا کے معروف گلوکار، یوٹیوبر اور سیاح داؤد کم نے بھارتی جارحیت کی مذمت کی اور پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے گلوکار داؤد کم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی عوام کے نام ایک ویڈیو پیغام دیا ہے۔ اس ویڈیو میں جنوبی کوریائی گلوکار نے اپنے پاکستان کے دورے کے دوران لی گئی سیاحتی مقامت کی مختلف دلکش تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ جس میں قمیص شلوار میں ملبوس جنوبی کوریائی گلوکار کو پاکستانی پرچم تھامے اور اسے ہوا میں لہراتے دیکھا جا سکتا ہے۔ A post shared by Daud Kim (@jaehan9192) جس سے داؤد کم کی پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ والہانہ وابستگی کا ثبوت ملتا ہے جس کا اظہار ویڈیو پیغام میں بھی کیا۔ داؤ...
    مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہگام واقعہ کے بعد فرانس میں متعین پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ اور ان کی ٹیم خصوصاً پریس قونصل سجلیہ کی بھر پور کوششوں کے نتیجہ میں بھارتی فضائیہ کا رافیل طیارے پاکستان کی جانب سے مار گرائے جانے سے بھارتی انکار کے باوجود بین الاقوامی میڈیا بھارتی طیاروں کی تباہی کو مان رہے ہیں۔ فرانسیسی اخبار لی مونڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان ایک ایسے تنازعے میں اتر چکے ہیں جو انہیں جنگ کے قریب لے جا رہا ہے۔ دونوں ایٹمی طاقتیں ایک دوسرے کو بگڑتی ہوئی صورتحال کا ذمہ دار ٹھہراتی ہیں۔ انکے مطابق پاکستانی فوج نے جمعرات، 8 مئی کی شب بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ بھارت نے کشمیر...
    ما سکو :روس نے سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریبات کا انعقاد کیا۔چینی صدر شی جن پھنگ اور دنیا کے 20 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنماوں نے دعوت پر تقریبات میں شرکت کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ شی جن پھنگ کریملین پہنچے تو روسی صدر پیوٹن نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس کے بعد، صدر شی اور صدر پیوٹن تقریبات میں شرکت کے لِئے ایک ساتھ ریڈ اسکوائر گئے اور مرکزی اسٹیج پر بیٹھے۔صبح 10 بجے تقریبات کا آغاز ہوا۔روسی صدر پیوٹن نےاس موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ سوویت یونین نے 80 برس قبل کروڑوں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں تیز ہواﺅں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے آج کشمیر، شمال اورمشرقی پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پرتیز ہواﺅں ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوسکتیہے.(جاری ہے) محکمہ موسمیات نے اپنے انتباہ میں کہا ہے کہ آج سے 12مئی کے دوران آندھی،جھکڑ،ژالہ باری،گرج چمک اور موسلادھار بار ش کی وجہ سے کمزور انفرا سٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) نے 8 مئی 2025 کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں ممکنہ شدید موسمی حالات کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پنجاب: شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب کے اضلاع، بشمول راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، وزیرآباد، حافظ آباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، سرگودھا، فیصل آباد، میانوالی، جھنگ، ساہیوال، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں، آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا: چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، کوہستان، کوہاٹ، کرم، اورکزئی،...
    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 6 سے 8 گھنٹوں کے دوران سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 6 سے 8 گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ کے علاقوں کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، دادو، شہید بینظیر آباد، نوشہروفیروز، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، اسلام کوٹ، نگرپارکر، سانگھڑ، حیدر آباد، ٹھٹھہ پور میں گرد اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ وسطی اور جنوبی پنجاب کے علاقوں سرگودھا، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، جھنگ، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، تونسہ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، ملتان، خانیوال، صادق آباد، راجن پور، بہاولپور...
    پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے بات چیت کی وکالت کرتے ہوئے لکھا کہ ہر گزرتے لمحے کیساتھ مزید جانیں خطرے میں پڑ رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شہری ہلاکتوں اور بھارت و پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ دشمنی ختم کریں اور بات چیت کا راستہ اختیار کریں۔ محبوبہ مفتی نے ایکس پر لکھا کہ میں بھارت اور پاکستان دونوں کی قیادت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتی ہوں اور خاص طور پر بھارتی وزیراعظم سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ بات چیت کے ذریعے کشیدگی ختم کریں۔...
    امریکی سوشل میڈیا اسٹار اور ڈیجیٹل کریٹر کائلی جینر اور تیموتھی شالامی نے دو سال کی ڈیٹنگ کے بعد بالآخر اپنے تعلق کو ریڈ کارپٹ آفیشل کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداکارے کے مطابق کائلی اور تیموتھی نے گزشتہ روز روم میں منعقد ہونے والے ’ڈیوڈ دی ڈوناتیلو ایوارڈز‘ میں ایک جوڑے کے طور پر پہلی بار ریڈ کارپٹ پر انٹری دی۔ حالیہ مہینوں میں انہیں کئی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جس سے ان کی ڈیٹنگ کی خبریں سامنے آئیں لیکن یہ ان کی پہلی ریڈ کارپٹ انٹری تھی۔ ان دونوں کے درمیان یہ رومانوی تعلق 2023 میں شروع ہوا تھا۔ Club Chalamet, our heart goes out to you. Timothée Chalamet and Kylie Jenner made their red carpet debut as a couple at...
    لاہور: پنجاب میں موسم خوشگوار ہو گیا جب کہ ماہرین نے اتوار تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا   ہے۔ گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے جہاں گرمی کا زور ٹوٹ گیا وہیں موسم بھی خوشگوار ہوگیا ہے، جس سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے آندھی اور  بارشوں کا الرٹ جاری  کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ  ساتھ مزید بتایا گیا ہے کہ آج سے 11 مئی تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔...
    اسلام آباد / انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیرِاعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور بھارت کی جانب سے پاکستان اور آزاد کشمیر پر میزائل حملوں کے بعد مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ ترک ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر اردوان نے پاکستان کی "پرامن اور تحمل پر مبنی پالیسیوں" کو سراہا اور یقین دلایا کہ ترکی موجودہ بحران میں پاکستان کے ساتھ ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف سے گفتگو میں ترک صدر نے 22 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے حملے کی غیر جانبدار تحقیقات کی پاکستانی تجویز کو "مناسب" قرار دیا۔ بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا، جس کی...
    بھارت کی جارحیت پر ترکیہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے: صدر اردوان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد / انقرہ(آئی پی ایس) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیرِاعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور بھارت کی جانب سے پاکستان اور آزاد کشمیر پر میزائل حملوں کے بعد مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ ترک ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر اردوان نے پاکستان کی “پرامن اور تحمل پر مبنی پالیسیوں” کو سراہا اور یقین دلایا کہ ترکی موجودہ بحران میں پاکستان کے ساتھ ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف سے گفتگو میں ترک صدر نے 22 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے حملے کی غیر...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فونگ کے آئندہ دنوں ہونے والے دورہ سوئٹزرلینڈ کے دوران امریکہ کے وزیر خزانہ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان لین جیئن نے کہا کہ امریکہ نے حال ہی میں بارہا چینی فریق کے ساتھ بات چیت کی امید کا اظہار کیا ہے۔ یہ مذاکرات امریکی فریق کی درخواست پر ہوں گے۔امریکہ کے اندھا دھند محصولات کی سختی سے مخالفت کرنے کے چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔اس کے ساتھ ہی ہم نے متعدد مرتبہ کہا ہے کہ چین بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن کوئی بھی مکالمہ برابری، احترام اور باہمی تعاون پر مبنی...
    لاہور میں ڈاکوؤں نے گورنر ہاؤس کے ڈسپنسری ملازم اور اس کی ماں سے لوٹ مار کی جس دوران مزاحمت پر  بزرگ خاتون سڑک پر گر کر جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق گورنر ہاؤس کا ڈسپنسری ملازم معین اپنی والدہ کے ساتھ بینک سے رقم لے کر سندر داس روڈ پر زمان پارک کےقریب پہنچا تو موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکوؤں نے انہیں گھیر لیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے ماں سے پرس چھیننے کی کوشش کی، معین کی والدہ 62 سالہ سلمٰی  بیگم نے مزاحمت کی تو چھینا جھپٹی میں خاتون سڑک پر گر کر زخمی ہوگئی اور ڈاکو پرس لے کر فرار ہو گئے جب کہ خاتون کو اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو...
    پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔ 07 سے 11 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ لاہور، قصور ،سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں آندھی و بارشوں کے امکانات ہیں۔ 8 سے 10 مئی کے درمیان جنوبی پنجاب ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بارش طوفان اور جھکڑ چلنے کی پیشگوئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی...
    رہنمائوں نے کہا کہ وکلا برادری افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتی ہے، اگر ہماری ضرورت پڑی تو افواج کے ساتھ سرحدوں پر بھی جائیں گے اور بھارت میں گھس کر ماریں گے، ہمیں شہادت کا شوق ہے، بھارت کا خوف نہیں، وکلا نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دیا ہے، قوم افواج پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح ملتان کے وکلاء بھی بھارتی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، ملتان کے وکلاء نے ہائی کورٹ ایس پی چوک تک مارچ کیا، احتجاجی ریلی کی قیادت ہائیکورٹ بار ملتان کے صدر محمد اظہر مغل اور جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ سیال نے کی۔...
    اسلام آباد: ترکیہ کے سفیر نے اسلام آباد میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے ملاقات کی، جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی بلااشتعال خلاف ورزی اور شہری ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ ترکیہ کے سفیر نے اس ملاقات میں بھارتی حملے کو "پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی" قرار دیا اور کہا کہ ترکیہ ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان علاقائی سلامتی، امن و استحکام اور قریبی تعاون کے فروغ پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ترکیہ اور پاکستان مستقبل میں بھی ہر قسم کے علاقائی خدشات پر ایک...
    چین نے بھارت کی جانب سے حملوں کو افسوس ناک قرار دے دیا، ترکیہ نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے قریبی تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق چین نے پاکستان پر بھارتی حملوں پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں جوہری فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کے جواب میں تحمل کا مظاہرہ کریں۔ پاکستان کے قریبی اتحادی چین نے کہا کہ اسے آج بھارت کی فوجی کارروائی پر افسوس کا ہے، اسے موجودہ پیشرفت پر تشویش ہے۔ چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایسے ہمسایہ ممالک ہیں، جنہیں الگ نہیں کیا جا سکتا، اور دونوں چین کے ہمسائے بھی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کی گئی بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں پاکستان نے بھارت کے دو طیارے ڈھیر کردیے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے جن دو طیاروں کو گرایا گیا ہے ان میں ایک رافیل ہے جو فرانسیسی ساختہ ہے۔ دوسرا طیارہ جو پاکستان نے گرایا ہے وہ ایس یو 30 ایم کے آئی ہے جو کہ روسی ساختہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس یو 30 کو اکھنور سیکٹر میں گرایا گیا ہے۔ اس طیارے کو ایئر ٹو ایئر میزائل کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسرے طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ایچ کیو 9 کے ذریعے...
    وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کی طرف سے آنے والی قرارداد کو بغیر اعتراض کے قبول کرنے کا ارادہ کیا، ہم نے ملک کی خاطر اس قرارداد کو بغیر تبدیلی کے قبول کیا، دوسرا ہم نے ہندوستان سے تنازع کے باعث اجلاس کو واک آؤٹ کے بغیر شرکت کرنے کا کہا تاکہ باہر دشمنوں کو ہمارے اتحاد کا پیغام جائے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہندوستان کے خلاف اکٹھے ہونے کے اعلان کے باوجود ہمارے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مئی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ترک رہنما نے انہیں جلد از جلد ترکی آنے کی دعوت دی ہے اور وہ واشنگٹن بھی آئیں گے، لیکن یہ نہیں بتایا کہ یہ دورے کب ہوں گے۔ اردوآن نے بھی بعد میں ایکس پر ایک پوسٹ میں باہمی دعوت کی تصدیق کی۔ اردوآن نے کہا کہ آج میں نے اپنے دوست ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جو فون کال کی وہ بہت نتیجہ خیز، جامع اور مخلصانہ تھی۔ امریکہ اور یوکرین کے مابین قدرتی وسائل کے معاہدے پر دستخط شام کے معاملے پر انقرہ کے موقف اور ماسکو کے ساتھ اس کے تعلقات پر باہمی اختلافات کی...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر جھوٹے الزامات عائد کرنے کی روش کوئی نئی بات نہیں۔ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے جھوٹ پر مبنی بیانیے گھڑے لیکن پاکستان نے ہر موقع پر ذمہ داری، شفافیت اور حقیقت پر مبنی ردعمل دیا۔ میڈیا کو لائن آف کنٹرول کے ان علاقوں کا دورہ کرایا جن کے بارے میں بھارت نے دہشت گردی کے خیالی کیمپس کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔ لائن آف کنٹرول کے ساتھ تمام رہائشی علاقوں اور اطراف میں زندگی معمول کے مطابق ہے۔ کنٹرول لائن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں  عطاء اللہ تارڑ نے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے آج بروز منگل بلوچستان، سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔رپورٹ کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی بلوچستان، جنوب مغربی سندھ اورکشمیر میں تیز ہواؤں /آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ منگل کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوااور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک...
    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر فائر فائٹرز قوم کا فخر ہیں جو نہ صرف جانیں بچاتے ہیں بلکہ امید کا چراغ بھی روشن کرتے ہیں،ہر لمحہ تیار اپنے فائر فائٹرز کی خدمات پر ہمیں فخر ہے، فائر فائٹرز کا حوصلہ اور جذبہ قربانی ہر انسان کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز محکمہ فائر بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر میں شہید ہونے والے فائربریگیڈ کے اہل کاروں کی ’یادگار شہداء‘ کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میئر کراچی نے کے ایم سی فائر بریگیڈ ہیڈ کوارٹر میں ’یادگار شہداء‘ پر شہید فائر فائٹرز کے ایصال ثواب کے لئے...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ذمہ دار معاشرے کے طور پر مسلح افواج اور پولیس کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ اور صحافیوں کو سلام پیش کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر فائر فائٹرز قوم کا فخر ہیں، جو نہ صرف جانیں بچاتے ہیں بلکہ امید کا چراغ بھی روشن کرتے ہیں، ہر لمحہ تیار اپنے فائر فائٹرز کی خدمات پر ہمیں فخر ہے، فائر فائٹرز کا حوصلہ اور جذبہ قربانی ہر انسان کیلئے مشعل راہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں محکمہ فائر بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر میں شہید ہونے والے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی ’یادگار شہداء‘ کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ...
    برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے فوجیوں کی خدمات کو فخر کے ساتھ تسلیم کرتا ہے جنہوں نے دوسری جنگ عظیم میں برطانوی فوج کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیں۔ وہ دوسری جنگ عظیم کے اختتام کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر سے ہیروز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے ووکنگ، برطانیہ میں تاریخی مسجد شاہ جہاں میں منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس تقریب میں مقامی معززین، سابق فوجیوں کے خاندانوں کے افراد اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک قابل ذکر تعداد نے بھی شرکت کی۔  پاکستانی ہائی کمشنر کا اس موقع پر یہ بھی کہنا...
    بھارت کے ساتھ کشیدگی سے پاکستان کی معاشی بحالی متاثر ہوگی، موڈیز WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے خبردار کیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں مسلسل اضافے سے پاکستان کی معاشی بحالی کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور اسلام آباد کی جاری مالی اصلاحات متاثر ہوسکتی ہیں،جس سے میکرو اکنامک استحکام حاصل کرنے کی کوششیں ناکام ہوسکتی ہیں۔پاکستان میں سیاسی رہنما پہلے ہی یہ بات کہی جا رہی تھی کہ پلوامہ فالس فلیگ کی آڑ میں بھارت پاکستان کی معاشی بحالی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے کیونکہ پاکستانی معیشت نے حال ہی میں ترقی کی ہے۔موڈیز نے پیر کے روز جاری کردہ اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان...
    لیبر وئیل:گیبون کے صدر اینگوما کی دعوت پر چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور قومی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے نائب صدر مو ہونگ نے گیبون کے دارالحکومت لیبرویئل میں صدر اینگوما کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ 4 تاریخ کو صدر اینگوما نے لیبرویئل میں مو ہونگ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مو ہونگ نے صدر اینگوما کو شی جن پھنگ کی جانب سے سلام اور نیک خواہشات پیش کیں اور کہا کہ چین گیبون کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک مل کر روایتی دوستی سے قوت حاصل کرنے، باہمی اعتماد کو بڑھانے اور باہمی فائدے کے اصول پر آگے بڑھنے کے لیے کوشش جاری رکھیں...
    بھارتی ریاست کرناٹکا میں ایک خاندان نے دسویں جماعت کے امتحان میں فیل ہونے پر اپنے بیٹے کی ناکامی کا جشن منایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ کرناٹکا میں ایک خاندان نے اپنے بیٹے ابھیشیک کی دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں ناکامی پر نہ صرف اُسے مایوس ہونے سے بچایا بلکہ کیک کاٹ کر اُس کا حوصلہ بڑھایا۔ لڑکے نے 625 میں سے 200 نمبر حاصل کیے جو کہ تقریباً 32 فیصد بنتے ہیں، اور کامیابی کے لیے درکار نمبروں سے کم تھے۔ تاہم، والدین نے اُسے ڈانٹنے یا شرمندہ کرنے کے بجائے ایک مثبت رویہ اختیار کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاندان کے افراد لڑکے کو کیک کھلاتے ہوئے نظر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کے خلاف ہم متحد ہیں، فوج کے ساتھ کھڑے ہیں جوڈیشل کمپلیکس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پہلگا م واقعہ پر بھارت نے جھوٹے اور بے بنیاد الزام لگائے، پاکستانی قوم کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا، پی ٹی آئی واضح طور پر دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے، پہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کے خلاف ہم متحد ہیں اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان کے دفاع کیلئے پی ٹی آئی ہر جگہ موجود ہوگی. انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ سندھ طاس...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف مقامات پر تیزہواﺅں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگرمقامات پر تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواﺅ ں کے ساتھ بارش متوقع ہے،اس کے علاوہ مردان، سوات،ایبٹ آباد،مانسہرہ اور ہری پور میں بارش،تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،مری،گلیات، راولپنڈی،اٹک،چکوال،جہلم میں بھی بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہے.(جاری ہے) رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور،گجرات،گوجرانوالہ،حافظ آباد،سیالکوٹ، نارووال میں بارش جبکہ ساہیوال، قصور، اوکاڑہ،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ، خوشاب ،سرگودھا، میانوالی،ملتان میں بارش اور تیز ہوائیں...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک کے اعلیٰ انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے ایک سازش کے تحت پاکستان کیخلاف الزام تراشی کی مہم شروع کی تاکہ فوج اور عوام کے درمیان دراڑ پیدا کی جا سکے۔ باخبر ذرائع کے مطابق، بھارتی پروپیگنڈے کی کوشش پاکستان میں سیاسی تقسیم کو مزید گہرا کرنے کیلئے رچائی گئی تھی اور توقع کی جا رہی تھی کہ پی ٹی آئی کے حامی بھی پاک فوج اور اس کی قیادت کیخلاف ہو جائیں گے۔ سازش کا مقصد پہلگام حملے کا فائدہ اٹھا کر عوام اور مسلح افواج کے درمیان دراڑ پیدا کرنا تھا۔ ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ بھارت اپنی بدنیت...
    ملتان میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ہول سیل کیمسٹ مارکیٹ کے صدر کا کہنا تھا کہ  ہمارے لئے ہماری فوج قابل فخر ہے، ہم سب اپنی فوج کے ایک اشارہ پر 1965 کی جنگ کی طرح جسم پر بم باندھ کر بھارتی ٹینکوں کے نیچے لیٹ کر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ہول سیل کیمسٹ کونسل ملتان کے زیراہتمام بھارت و اسرائیل مردہ باد و افواج پاکستان زندہ باد سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ہول سیل کیمسٹ کونسل کے صدر محمد سلمان خان خوگانی نے کہا کہ ہم بھارت و اسرائیل کی ظالمانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہمارے لئے سب سے پہلے ہمارا وطن عزیز پاکستان ہے۔...
    پاکستان کے 25کروڑ عوام اپنی فوج کیساتھ کھڑے ہیں، مفتی منیب الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)اہلسنت و جماعت کے زیرِ اہتمام کراچی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی مارچ و ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔اہلسنت و جماعت کے زیرِ اہتمام فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے کراچی میں مارچ کیا گیا۔ملین مارچ کے شرکا قافلوں کی شکل میں تبت سینٹر پہنچے۔ شرکا نے پاکستان اور فلسطین کے پرچم اٹھارکھے تھے۔ شرکا نے اسرائیل اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے، پاک فوج سے مکمل اظہار یکجہتی کیا ۔مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم...
    اہلسنت و جماعت کے زیرِ اہتمام کراچی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی مارچ و ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰان نے کہا ہے کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اہلسنت و جماعت کے زیرِ اہتمام فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے کراچی میں مارچ کیا گیا۔ ملین مارچ کے شرکاء قافلوں کی شکل میں تبت سینٹر پہنچے۔ شرکاء نے پاکستان اور فلسطین کے پرچم اٹھارکھے تھے۔ شرکاء نے اسرائیل اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے، پاک فوج سے مکمل اظہار یکجہتی کیا ۔ مفتی منیب الرحمان  نے کہا ہے کہ مسلم ممالک او آئی سے کے پلیٹ فارم سے مسئلہ فلسطین پر ایک جامع پالیسی کا اعلان کریں عالمی عدالتِ...
    عمان کے ساتھ منشیات اور انسانی اسمگلنگ کیخلاف تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر داخلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز مسقط: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی عمان کے ایک روزہ سرکاری دورہ پر مسقط پہنچ گئے جہاں ان کا ایئر رپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مسقط کی وزارت داخلہ کے اعلی حکام ، سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال بن سعود البوسیدی، عمان میں پاکستان کے سفیر سید نوید صفدر بخاری اور دیگر شخصیات نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی اور خالد بن ہلال بن سعود کے درمیان ملاقات ہوئی، خالد بن ہلال نے کہا کہ عمان آمد پر آپ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے...
    کراچی (نیوز ڈیسک) محکمۂ موسمیات نے پیر کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں آج گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی لہر ملک کے بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں، مذکورہ مغربی سسٹم کے اثرات ملک کے جنوبی حصوں میں پھیل رہے ہیں۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق جامشورو، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ، شہدادکوٹ، حیدرآباد، مٹیاری،ٹنڈوالہیار، میرپورخاص، سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع میں آج (اتوار)گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کی جانب سے گھوٹکی، سکھر، خیرپور، سانگھڑ، میرپورخاص، ٹی ایم میں چند مقامات پر گرج چمک کے...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی 2015 میں ہوئی تھی اور دونوں ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں لیکن ایک ایسی بات بھی ہے جسے میرا یاد کرکے اب بھی خوف زدہ ہوجاتی ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں میرا راجپوت نے محض 20 سال کی عمر میں ایک سیلیبریٹی کے ساتھ شادی ہونے کے اپنے تجربے سے متعلق کھل کر بات کی۔ شاہد کپور اور میرا راجپوت کے دو بچے میشا اور زین ہیں۔  میرا راجپوت نے انٹرویو میں بتایا کہ شادی کے شروع کے دنوں میں تنہائی کا شکار تھیں۔ میں جلدی شادی ہوجانے کے باعث وہ نہ کرسکی جو میرے ہم جماعت کر رہے تھے۔ میرا راجپوت نے کہا کہ میرے اسکول کالج کے...
    رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی سے اُن کے دفتر منتہائے نور مرکز تحقیقات میں مرکزی سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان و سربراہ الزہراء اکیڈمی (کراچی) علامہ شبیر حسن میثمی نے ہمراہ وفد ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی سے اُن کے دفتر منتہائے نور مرکز تحقیقات میں مرکزی سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان و سربراہ الزہراء اکیڈمی (کراچی) علامہ شبیر حسن میثمی نے ہمراہ وفد ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی صورتحال خصوصاًٍ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی اور بھارتی مذموم عزائم پر گفتگو کی گئی۔ علامہ سید...
    بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈتعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے‘ ہماری مسلح افواج بھارت کی جارحیت اور مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گی۔وفاقی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی دانشمندانہ قیادت میں ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈتعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ای-خدمت مرکز بہاولپور کا دورہ کیا۔ وزیر نے ای۔خدمت مرکز میں جاری کام اور عملہ کے صلاحیت کو سراہا۔وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مجھے ای-خدمت مرکز آ کر بڑی خوشی ہو...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی مفادات کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کے ذمہ دارانہ کردار کی تحسین کرتا ہوں، بھارت کے خطے میں جنگ کی فضاء پیدا کرنے کے مزموم مقاصد کو خاک میں ملایا۔آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام میں وزیراعظم نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے میڈیا ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن بہادر صحافیوں کو خراج عقیدت، جو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران قربان ہوکر امر ہوگئے۔وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو حقائق کی فراہمی کی جدوجہد میں صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں، صحافی دنیا کو آگاہ رکھنے کے فرض کی ادائیگی میں کبھی کوتا ہی نہیں کرتے، ماضی کی روایات سے جدید...
    مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آزادیٔ صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد اور زندہ قوم کی پہچان ہے۔ جمہوریت کی سربلندی کے سفر میں اہل صحافت کے ساتھ ہیں۔ یومِ آزادی صحافت پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ آزاد، خودمختار اور ذمہ دار میڈیا حکمرانوں کو جواب دہ بناتا ہے، آزادی صحافت کےلیے صحافی برادری کی کاوشیں اور قربانیاں قابلِ تحسین ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ جمہوریت اور آزادی صحافت ایک دوسرے سے جُڑے ہوئے ہیں۔ جمہوریت کے تسلسل میں صحافی برادری کا اہم کردار ہے، کامران ٹیسوری کراچی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صحافت کے... وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صحافت آزاد اور ذمے دار ہو تو جمہوریت...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ جویریہ سعود نے حجاب میں تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ نئے سفر کے آغاز کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا صارفین کشمکش میں مبتلا ہوگئے۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے حجاب پہنے مختلف تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے اولیو گرین عبائے اور سنہرے حجاب میں تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اداکارہ بھرپور میک اپ میں نظر آ رہی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Javeria Saud Qasmi (@javeria_saud_official) انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’بسم اللّٰہ، ایک نئے سفر کا آغاز ہوگیا ہے اور میں پُرجوش ہوں کہ یہ مجھے کہاں لے جائے گا۔ خدا کرے کہ...
    1990 میں جرمنی کو ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنیوالے اور بیلون ڈی آر کے فاتح لوٹھر ماتھاؤس 26 سالہ ماڈل کو ڈیٹ کرنے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن فٹبال لیجنڈ لوٹھر ماتھاؤس، اسوقت 64 برس کے ہیں جبکہ ماڈل تھیریسا سومر کی عمر محض 26 سال ہے اور انہیں ماڈلنگ کے باعث پہنچانا جاتا ہے۔ اس جوڑے کو آسٹریا کے اسکی ریزورٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں ماتھاؤس نے میڈیا کے سوالات کو "ذاتی معاملہ" قرار دیکر جان چھڑائی۔ مزید پڑھیں: ایک دن حجاب دوسرے دن نامناسب لباس؛ رونالڈو کی گرل فرینڈ مشکل میں لوٹھر ماتھاؤس نے 1990 میں جرمنی کی ورلڈکپ جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اسی سال انہوں نے بیلون ڈی آر...
    نجی ٹی وی سے گفتگو میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جنگ اس لیے ہوتی نظر نہیں آرہی کیونکہ دشمن ملک بھارت پاکستان کی صلاحیت کو جانتا ہے، دوسرا یہ کہ بھارت کو جنگ کے لیے امریکا سے این او سی بھی نہیں ملا، تیسرا یہ کہ بھارتی معیشت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی صورت چین پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی خارجہ پالیسی، علاقائی حکمت عملی اور چینی سٹریٹجی میں پاکستان کا دفاع ریڈ لائن میں شامل ہے،چین بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا ترجمان ہے اور پاکستان بھی...
    لاہور( نیوز ڈیسک) یانگو (Yango) پاکستان جو کہ ایک عالمی ٹیک کمپنی یانگو (Yango) گروپ کا حصہ ہے، نے مسافروں کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے ایک جرات مندانہ قدم میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی (PSCA) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ مضبوط حفاظتی اقدامات کو نافذ کرنے کے مشتر کہ عزم کی عکاسی کرتا ہے جن کا مقصد سروس استعمال کرنے والی خواتین، بچوں اور دیگر مسافروں کی حفاظت کرنا ہے۔ یہ تزویراتی تعاون رائیڈ ہیلنگ کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے کیونکہ دونوں فریقین پاکستان میں نقل و حرکت کو محفوظ ، بہتر اور زیادہ جامع بنانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔ شراکت داری...
    بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان ایک بار پھر خبروں میں ہیں لیکن اس بار کسی فلم کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کی کالج کے دنوں کی نایاب تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ شاہ رخ خان کے دوست اور اداکار امر تلوار نے یہ ان دیکھی تصاویر وائرل کی ہیں جنھیں دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔ امر تلوار نے شاہ رخ خان کے ساتھ 2001 کی بلاک بسٹر فلم "کبھی خوشی کبھی غم" میں کام کیا تھا۔ ان کے بقول شاہ رخ خان کی یہ تصاویر اُس دور کی ہیں جب اداکار نے فلمی دنیا میں قدم بھی نہیں رکھا تھا۔         View this post on Instagram                    ...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی اور کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے سعودی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا مؤقف بیان کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے...
    دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال نے جمعہ کو دبئی میں پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیرفیصل نیاز ترمذی، قونصل جنرل حسین محمد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔چیئرمین پاکستان بزنس کونسل دبئی شبیر مرچنٹ نے وفاقی وزیر کا خیر مقدم کیا اور اوورسیز کنونشن اسلام آباد کے کامیاب انعقاد پر حکومت کی کوششوں کو سراہا۔سفیر فیصل ترمذی نےوفاقی وزیر کے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات اور اعلیٰ سطحی ملاقاتوں سے متعلق تفصیلات پیش کیں، جن میں ابو ظہبی اور دبئی کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں شامل تھیں۔...
    سابق وفاقی وزیر اور بین الاقوامی امور کے ماہر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی صورت چین پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوگا، کیونکہ چینی خارجہ پالیسی، علاقائی حکمت عملی اور چینی اسٹریٹجی میں پاکستان کا دفاع ریڈ لائن میں شامل ہے۔ وی نیوز ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہاکہ چین بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا ترجمان ہے اور پاکستان بھی چین کا سچا دوست ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، صدر اور وزیراعظم کی ملاقات کا اعلامیہ جاری انہوں نے کہاکہ پاکستان انڈیا کشیدگی میں دنیا پاکستان کے مؤقف کی تائید کررہی ہے، کیوں کہ...
    فائل فوٹو۔ مظفر آباد، مانسہرہ، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کالی گھٹاؤں کا راج ہے، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔اسلام آباد میں شدید آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مری میں گہرے کالے بادلوں کے باعث دن میں رات کا سماں رہا۔ادھر مانسہرہ میں بارش کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ہنگو میں گرج چمک کے ساتھ بارش نے گرمی کی شدت کو کم کردیا۔ دوسری طرف سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی ہے، سبی، نوابشاہ، لاڑکانہ اور سکھر میں درجہ حرارت 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ جنوبی پنجاب کے علاقے بہاولپور میں درجہ حرارت 46  اور ملتان میں 44 ڈگری جبکہ کراچی اور لاہور...
    معروف پاکستانی سینئر اداکار غلام محی الدین نے پاک بھارت کشیدگی پر اپنا مؤقف جاری کرتے ہوئے پاک فوج کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے پاک بھارت کشیدگی اور مودی سرکار کے ملک مخالف اقدامات پر پاکستان و پاک فوج کے حق میں ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ریلی میں پاکستان فلم انڈسٹری کے تمام پروڈیوسرز ڈائریکٹرز اور اداکار شریک ہوں گے۔ اداکار غلام محی الدین نے پاکستان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو بارڈر پر جا کر بھی پاک ارمی کے ساتھ لڑوں گا- 
    پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران بھارت کے ساتھ امریکا نے 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ کرلیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق  خطے میں ایک جانب پاک بھارت کشیدگی جاری ہے جب کہ دوسری طرف امریکا نے بھارت کے ساتھ ایک بڑا دفاعی معاہدہ کیا ہے، جس کی منظوری امریکی ادارے ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے دی ہے۔ معاہدے کی منظوری سے متعلق جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق  13 کروڑ ڈالر کے معاہدے میں جدید نیول ویژن سافٹ ویئر اور تکنیکی تربیت شامل ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دفاعی تعاون خطے میں کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں بنے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد جنوبی ایشیا...
    زیرِ حراست افراد میں بلدیہ کے سیکریٹری جنرل، امام اوغلو کے چیف آف اسٹاف، بلدیہ کے پانی اور سیوریج ایڈمنسٹریشن (آئی ایس کے آئی) کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے ساتھ ساتھ محکمے کے سربراہ بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی میں اپوزیشن کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، میڈیا رپورٹوں کے مطابق ترکیہ کی ایک عدالت نے بدعنوانی کے الزام میں استنبول بلدیہ کے 18 ملازمین کو ایک زیرِ التوا مقدمے میں جیل بھیج دیا۔ اپوزیشن اور شہر کے جیل میں بند میئر اکرم امام اوغلو کے خلاف کریک ڈاؤن کے درمیان یہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔ صدر رجب طیب ایردوآن کے اہم سیاسی حریف امام اوغلو کو مارچ میں بدعنوانی کے الزام میں زیرِ التوا مقدمے میں جیل بھیج...
    محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی کا سامنا رہے گا جب کہ بالائی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ کچھ اضلاع اور بالائی مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی کا سامنا رہے گا جب کہ بالائی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔ پشاور سمیت صوبے...
    مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں 22 اپریل کو  نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے حملے کے فوراً بعد ہی پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا مہم شروع کی گئی اور ہندوستانی میڈیا اور بالخصوص ’را‘ سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے حملے کے فوری بعد پاکستان کے خلاف زہر اُگلنا شروع کر دیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ پاک بھارت کشیدگی بڑھنے لگی اور گزشتہ رات وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ مستند انٹیلیجنس اطلاعات ہیں کہ بھارت آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ کچھ اضلاع اور بالائی مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی کا سامنا رہے گا جب کہ بالائی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔ پشاور سمیت صوبے کے دیگر شہر کرم، اورکزئی اور مہمند کے کچھ مقامات پر تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور شہر میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔ شہر پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت...
    پہلگام میں ہونے والے حالیہ حملے نے نہ صرف کئی گھرانوں کو سوگوار کیا بلکہ برصغیرکی فضا کو ایک بار پھر بارود کی بو سے آلودہ کردیا۔ ہم کب تک لاشیں گنتے رہیں گے؟ کب تک مائیں اپنے بیٹوں کے لاشے اٹھاتی رہیں گی؟ کب تک بچوں سے ان کے باپ چھینے جاتے رہیں گے؟ یہ سرزمین جس نے کبھی صوفیا، سنتوں، بھگتوں اور فقیر منش انسانوں کو جنم دیا، وہ اب مسلسل ایک جنگی میدان بنی ہوئی ہے جہاں انسان کی زندگی کی کوئی قیمت نہیں ہے اور سیاستدانوں کے لیے صرف نعرے اہم ہیں، عوام کی اذیت نہیں۔ پہلگام حملے کی مذمت نہ کرنا ظلم کا ساتھ دینا ہے۔ بے گناہ لوگوں پر حملے چاہے، وہ کسی بھی...
    مظفرآباد:وفاقی وزیرامورکشمیروگلگت بلتستان انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ  ‎بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ جواب کیلئے تیار ہے، پاکستان ہمیشہ کی طرح کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے۔ ‎بھارت کی جانب سے پہلگام کے خود ساختہ واقعے کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے کو مسترد کرتے ہوئے روانی کے مقام پر یکجہتی کشمیر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے دورے کا مقصد یہاں کہ عوام کو یقین دلانا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہاکہ ‎وزیر اعظم پاکستان اور چیف آف آرمی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے سرمایہ کاروں اور غیر ملکی کمپنیوں کو دعوت دی ہے کہ وہ زراعت کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے، برآمدات بڑھانے، صنعت کے فروغ اور پاکستان میں مفید روزگار کو فروغ دینے کے حوالے سے ہمارے ساتھ مل کر کام کریں۔ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے دنیا بھر سے ڈیجیٹل مندوبین کا کانفرنس میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 11 سے زیادہ دوست ممالک کے آئی ٹی وزرا، ڈپٹی وزرا اور آئی ٹی ماہرین کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے، دودہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہو چکی ہے، ہم نے پنجاب میں...
    زیارت میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ ، بی ایل اے کے 7دہشتگرد ہلاک سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشنسکیورٹی فورسز کا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز زیارت (سب نیوز)بلوچستان کے ضلع زیارت میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔سی ٹی ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے ہے۔ دہشتگردوں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔سی ٹی ڈی ذرائع نے مزید بتایا کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، ملزمان دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کئی کوششیں ناکام بناتے...
    اٹاوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اپریل ۔2025 ) کینیڈا کے انتخابات میں لبرل پارٹی کے رہنما مارک کارنی نے نمایاں برتری حاصل کر لی ہے سرکاری ادارے ”الیکشنز کینیڈا‘ ‘ پر جاری کردہ ابتدائی نتائج کے مطابق لبرل پارٹی نے ہاﺅس آف کامنزکی 168 نشستیں حاصل کر لی ہیں جبکہ حکومت بنانے کے لیے172نشستیں درکار ہیں. اب تک دوسری بڑی جماعت کنزرویٹو پارٹی 144 ‘بالیکوکیوبک پارٹی 23‘ نیوڈیموکریٹک پارٹی7اورگرین پارٹی ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں کارنی کے بڑے حریف کنزرویٹو راہنما پیئر پوئیلیور کے اپنی ہی نشست پر کامیابی کے امکانات کم نظرآرہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے راہنما جگمیت سنگھ کی طرح وہ اپنی نشست ہار سکتے ہیں.(جاری ہے) وزیراعظم...
    پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ پیشہ ورانہ معیار اور آپریشنل تیاری کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے بے مثال عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستانی فضائیہ فضائی جنگ میں ایک طاقتور قوت کے طور پر اپنا لوہا منوا چکی ہے جو جدید ٹیکنالوجی اور دفاع کے کئی شعبوں میں مہارتوں سے لیس ہے۔ جدید ترین جنگی طیاروں جیسے J-10C اور JF-17 Block-III کی شمولیت، جو PL-15 میزائلوں سے لیس ہیں، نے پاک فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں میں نمایاں طور پر اضافہ کیا ہے۔ یہ جدید ترین دفاعی اثاثے پاکستان کی فضائی دفاع کو ناقابل تسخیر بناتے ہیں اور ہمارے مخالفین کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ ہمارے وطن کی فضاؤں کا...
    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکہ کے سفیر کو فوری طور پر "ناپسندیدہ شخصیت" قرار دیکر ملک بدر کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے امریکی سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں جیکب آباد میں نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مظلومین غزہ و...
    لندن میراتھن 2025 میں خواتین کی کیٹیگری میں ایتھوپیا کی ٹگسٹ آصیفہ مقررہ فاصلہ 2 گھنٹہ 15 منٹ 50 سیکنڈز میں جبکہ مردوں میں کینیا کے سیباسشین ساوے 2 گھنٹہ 2 منٹ 27 سیکنڈز میں طے کرکے فاتح قرار پائے۔ یوگینڈا کے جیکب کپلیمو 2 گھنٹہ 3 منٹ 37 سیکنڈز میں جبکہ  کینیا کے 2 گھنٹہ 4 منٹ 20 سینکڈز میں مقررہ فاصلہ طے کرکے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، خواتین کی کیٹگری میں کینیا کی جوسلین کیپکوسگی دوسرے نمبر پر جبکہ ہالینڈ کی صفان حسان تیسرے نمبر پر رہیں۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی خاتون فریج اٹھا کر میراتھن دوڑیں گی دنیا بھر کی 6 بڑی میراتھن ریس میں ایک لندن میراتھن 2025 میں 56 ہزار سے زائد ایتھلیٹس...
    پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ، رائٹ آنریبل ڈیوڈ لیمی ایم پی کے ساتھ بات چیت میں خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دوران، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے موجودہ علاقائی حرکیات کا ایک جائزہ فراہم کیا، جس میں بھارت کے بے بنیاد الزامات، گمراہ کن پروپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات کو اجاگر کیا گیا، جس میں سندھ آبی معاہدہ (IWT) کو معطل کرنے کا غیر قانونی فیصلہ بھی شامل ہے، جو کہ بھارت کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے اپنے قومی مفادات کے...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے پنجاب حکومت کی صحت کے شعبے میں نجکاری کی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی تکبرانہ روش نے عوامی مسائل کو حل کرنے کی بجائے نظام کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز اور  گرینڈ ہیلتھ الائنس کے وفد سے منصورہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پنجاب حکومت بنیادی مراکز صحت (آر ایچ سی) سے لے کر جناح اور میو ہسپتالوں تک کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جو عوامی صحت کے لیے "شب خون" ہے۔  ملاقات کے موقع پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی، گرینڈ ہیلتھ...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں مودی سرکار کے فالس فلیگ آپریشن آپریشن کے بعد پاکستان اور ہندوستان آمنے سامنے ہیں، اور کشیدگی بڑھ گئی۔ اس دوران مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان پاکستان کی محبت سے سرشار ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ ہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، سکھ رہنما گرپتونت سنگھ مقبوضہ کشمیرکی خاتون نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جیسے آپ کے دل میں ہندوستان ہے ویسے ہی کشمیریوں کے دل میں پاکستان ہے اور یہ سچ ہے۔ کشمیری خاتون نے کہاکہ ہم کشمیری پاکستان کے ساتھ...
    ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کی پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ شراکت کا معاہدہ طے پا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی صدر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ڈی سینٹرلائزڈ فنانس پلیٹ فارم ہے۔ ورلڈ لبرٹی فنانشل، پاکستان کرپٹو کونسل معاہدے کے ساتھ اشتراک سے پاکستان میں بلاک چین کی جدت کو تیز تر بنانے، پائیدار کوائن کے استعمال اور ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گی۔ اشتراک کی دستاویز پر پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کی ٹیم نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔ اجلاس میں پاکستان کے وزیر خزانہ، اسٹیٹ بینک کے گورنر، ایس ای سی پی کے چیئرمین...
    ایمن خان اور منال خان دو شاندار پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ اور ماڈل ہیں جو اپنی ماڈلنگ، اداکاری اور ڈیجیٹل تخلیق کے لیے پسند کی جاتی ہیں۔ فی الحال وہ اپنے پیارے چھوٹے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، جو جلد ہی ڈیجیٹل تخلیق کار صبا سے شادی کرنے والے ہیں۔ گزشتہ رات کراچی میں صبا اور معاذ کی مہندی کی تقریب ہوئی جس میں ایمن خان اور منال خان کے اہل خانہ اور دلہن کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ دلہن نارنجی اور مہندی سبز لباس میں پیاری لگ رہی تھی۔ دولہے نے سرسوں کے شلوار سوٹ کے ساتھ مہندی سبز شیروانی پہنی۔ یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک میں ایمن خان کی...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کامیاب اور موثر سفارت کاری کرتے ہوئے پہلگام واقعہ کے خلاف منظور کردہ مذمتی قرارداد میں سخت الفاظ شامل کرانے کی بھارتی مذموم کوششوں کو ناکام بنادیا جب کہ بھارت قرار داد میں پہلگام کا لفظ میں بھی شامل نہیں کرواسکا۔ پہلگام واقعے کے کئی روز بعد جاری کیے گئے بیان میں سلامتی کونسل نے اعادہ کیا کہ ہر طرح کی دہشت گردی  عالمی امن اور سلامتی کے لیے سنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے۔ سلامتی کونسل کی جانب سے جمعے کو جاری بیان میں رکن ممالک نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ بھارت اور نیپال کے ساتھ  ہمدردی  کا اظہار کیا۔ بیان میں پہلگام کے بجائے جموں و کشمیر کا لفظ استعمال کرتے...
    تاجر تنظیموں نے غزہ اور فلسطین میں اسرائیل کی مسلسل انسانیت سوز مظالم پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دن بھر اجتجاجی ریلیاں نکالیں اور غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن اور ملک کی تمام تاجر تنظیموں کی جانب سے ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کی کال پر ملک بھر کی طرح صوبائی دارلخلافہ پشاور اور صوبے کے طول و عرض میں بھی غزہ کے مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور تمام تاجر تنظیموں نے غیرمعمولی یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے شٹرڈاون ہڑتال کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ تاجر تنظیموں نے غزہ اور فلسطین میں اسرائیل کی مسلسل انسانیت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 اپریل 2025ء) آج ہفتہ 26 اپریل کو ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس کی تدفین کے موقع پر امریکی اور یوکرینی صدور کے مابین سینٹ پیٹرز بیسیلیکا میں مختصر ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تلخ بحث کے بعد یہ ان کی پہلی ملاقات تھی۔ اس دوران امریکی صدر نے یوکرینی رہنما پر روس کے ساتھ امن معاہدے کے لیے زور دیا۔ صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ سے ملاقات میں روس کے ساتھ بغیر کسی شرط کے جنگ بندی کے امکان پر بھی گفتگو کی۔ انہوں نے اسے ''ایک علامتی ملاقات‘‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مختصر گفتگو سے...
    واشنگٹن :عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے   امریکہ میں عالمی مانیٹری اور مالیاتی کمیٹی (آئی ایم ایف سی) کا 51 واں اجلاس منعقد کیا۔ پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر پان گونگ شنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ امریکہ کی جانب سے  محصولات کے بےجا اطلاق نے تمام ممالک کے جائز حقوق  و مفادات کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، قواعد پر مبنی کثیر الجہتی گورننس سسٹم کو شدید نقصان پہنچایا ہے، عالمی معاشی نظام کو شدید متاثر کیا ہے اور عالمی معیشت کی طویل مدتی مستحکم ترقی کو کمزور کیا ہے ، جو ابھرتی ہوئی  منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے لئے سنگین چیلنج ہے۔انہوں  نے 25 تاریخ کو ورلڈ بینک کے صدر...