2025-09-18@08:12:33 GMT
تلاش کی گنتی: 550

«نیلی بتی»:

(نئی خبر)
    علی سسٹرز سمیت پانچ پاکستانی کھلاڑیوں نے آسٹریلین  جونیئر اوپن اسکواش چیمپئین شپ کے مختلف ایونٹس کے فائنلز میں  جگہ بنالی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق میلبرن میں جاری آسٹریلین  ونیئر اوپن اسکواش چیمپئین شپ میں پاکستان کے  کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز کے نام سے معروف تین بہنوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی حریف کھلاڑیوں کو مات دے کر فائنل میں رسائی پاکر ریکارڈ قائم کردیا۔ تینوں بہنوں نے کوئی گیم ہارے بغیر 0-3 کے یکساں اسکور سے فتوحات اپنے نام کیں۔ گرلز انڈر19 کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ  ماہ نورعلی نے آسٹریلیا کی  الزبتھ وانگ کو شکست دی۔  گرلز انڈر17 کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ...
    منگل کا دن آسٹریلین جونیئر اوپن 2025 میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی اسکواش کھلاڑیوں علی سسٹرز کا دن تھا جنہوں نے اپنی اپنی عمروں کے مقابلوں کے سیمی فائنل میں اینٹری دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: ڈینش جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ، پاکستان کی 3 بہنوں نے تاریخ رقم کر دی مہوش علی، سحرش علی اور ماہ نور علی تینوں میلبورن اسپورٹس اینڈ ایکواٹک سینٹر میں براہ راست گیم میں زبردست فتوحات کے ساتھ سیمی فائنلز مرحلے میں پہنچ گئیں۔ اکتوبر 2024 میں ہنگری جونیئر اوپن میں 2 گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتنے کے موقعے پر پاکستانی اسکواش اسٹارز کی اپنے والد محمد عارف کے ہمراہ تصویر۔ پاکستان کی جونیئر اسکواش نسل کی پوری قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں...
    بیجنگ : چین کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں چین کی اشیاء کا درآمدی و برآمدی حجم دس اعشاریہ تین ٹریلین یوآن رہا جو سال بہ سال ایک اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہے جس میں سے برآمدات میں چھ اعشاریہ نو فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی طور پرمستحکم رہا۔ ٹیرف رکاوٹوں جیسے بیرونی چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے،چین کی بیرونی تجارت کی لچک کہاں سے آتی ہے؟ اس کی وجہ چین کی معیشت کی مضبوط بنیادیں، وسیع مارکیٹ اور بڑے امکانات، خاص طور پر صنعتی اور سپلائی چین کی مضبوط لچک ہے۔رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں آسیان چین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا جو چین کی غیر...
    اسلام آباد (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں مسئلہ فلسطین اور اسرائیلی مظالم کے حوالے سے اراکین نے گفتگو کی اور اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں قرارداد پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ فلسطین میں بربریت رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے اور تباہ شدہ غزہ کی تعمیر نو میں کردار ادا کیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ اسرائیلی بربریت کو فوری طور پر روکا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ساٹھ ہزار فلسطینی شہداء کو سلام پیش کرتا...
    ہندوتوا کے غنڈوں کی دھمکیوں کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستانی اداکار فواد خان کی بھارتی فلم عبیر گلال میں وانی کپور کے ساتھ فلمایا گیا پہلا نغمہ ’خُدایا عشق‘ یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا۔ فواد خان کی جس فلم کا ان کے بھارتی اور پاکستانی مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے اس کا پہلا نغمہ یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا۔ فلم عبیر گلال کے گانے ’’خُدایا عشق‘‘ کو ارجیت سنگھ اور شلپا راؤ نے گایا ہے جب کہ اس کی مدھر موسیقی امیت ترویدی نے ترتیب دی ہے۔ گانے کے دل کو چھولینے والے الفاظ معروف نغمہ نگار کمار نے لکھے ہیں جب کہ اس کی عکس بندی برطانیہ میں ہوئی ہے۔ گانے میں فواد خان اور وانی کپور کے درمیان رومانوی کیمسٹری...
    پولیس کے مطابق تمام متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ریسکیو ایمبولینسز میں مردان روانہ کر دیا گیا، جن میں تین مرد، تین خواتین اور بچہ شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مردان کی تحصیل رستم میں زہریلی روٹی کھانے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ پولیس کے مطابق تمام متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ریسکیو ایمبولینسز میں مردان روانہ کر دیا گیا، جن میں تین مرد، تین خواتین اور بچہ شامل ہے، گندم کی زہریلی گولی آٹے میں شامل ہونے سے ناشتے کے دوران واقعہ پیش آیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں تین کی حالت غیر بتائی جا رہی ہے، متاثرہ افراد میں عبدالشاہد، عبدالقدیر، قیصر علی، ثمرین، زینب،...
    مردان: تحصیل رستم میں زہریلی روٹی کھانے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ پولیس کے مطابق تمام متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ریسکیو ایمبولینسز میں مردان روانہ کر دیا گیا، جن میں تین مرد، تین خواتین اور بچہ شامل ہے۔ گندم کی زہریلی گولی آٹے میں شامل ہونے سے ناشتے کے دوران واقعہ پیش آیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں تین کی حالت غیر بتائی جا رہی ہے۔ متاثرہ افراد میں عبدالشاہد، عبدالقدیر، قیصر علی، ثمرین، زینب، صداقت اور رنڑا شامل ہیں۔
    فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق قابض فوج اور یہودی آباد کاروں کے خلاف گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں۔ سب سے زیادہ قابل ذکر کارروائیاں قلقیلیہ گورنری میں مرکوز تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایک اسرائیلی خاتون فوجی پیر کے روز جنوبی مقبوضہ مغربی کنارے میں الخلیل کے جنوب میں الظاہریہ کے قریب رن اوور حملے میں زخمی ہو گئی۔ اسرائیلی فوجی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ ایک فلسطینی نے اپنی گاڑی اسرائیلی فوجی پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئی جب کہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا۔ قابض اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ اسے واقعے کی اطلاع مل گئی ہے اور وہ اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔...
    ڈاکٹر میڈس گلبرٹ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اب غزہ میں رہنے کے بجائے جہنم میں رہنا پسند کروں گا، کیوں کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک بہت منظم نسل کشی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں طویل عرصے تک کام کرنے والے ایمرجنسی میڈیسن کے ڈاکٹر میڈس گلبرٹ کا کہنا ہے کہ الاہلی اسپتال پر حملہ شمالی غزہ میں کسی بھی ایسے شخص کے لیے سزائے موت ہے جسے شدید چوٹ یا صدمہ پہنچا ہو یا سرجری کی ضرورت ہو۔ الجزیرہ کے مطابق ناروے کے شہر ٹرمسو سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر میڈس گلبرٹ نے کہا کہ وہ اس ہسپتال کو اچھی طرح جانتے ہیں اور انہوں نے اسے شمالی غزہ میں ایک بہت...
    راولپنڈی میں زہریلی شے کھلا کر قتل کرنے اور اشیا چرانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ گوجرخان پولیس نے کارروائی  کرتے ہوئے زہریلی شے کھلا کر قتل کرنے اور قیمتی اشیاء چرانے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمہ کی شناخت شازیہ یونس عرف کوکو جان کے نام سے ہوئی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمہ زہریلی اشیا کھلا کر لوٹنے کے مقدمات میں پشاور، راولپنڈی اور وزیرآباد میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزمہ نے اگست 2024 میں گوجر خان کے رہائشی ساجد کو زہریلی شے کھلا کر قتل کیا تھا۔ ملزمہ مقتول کی رقم اور قیمتی اشیا چوری کرکے فرار ہوگئی تھی۔   مزید پڑھیں: لاہور میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش خاتون گرفتار گوجرخان پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج...
    پاکستان اور اردن کے مابین سیاسی مشاورت کا دوسرا دور 10 اپریل کو عمان میں منعقد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:مصر، اردن کا فلسطینیوں کو بے دخل کیے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر اتفاق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی۔ انہوں نے اجلاس کے دوران مشرق وسطی میں امن کی کوششوں میں اردن کے کردار کو سراہا۔ آمنہ بلوچ نے فلسطینی پناہ گزینوں کو تحفظ دینے پر اردن حکام کی کاوشوں کی تعریف کی۔ اجلاس کے دوران سیکریٹری خارجہ نے غزہ میں موجودہ اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کی۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 39 فلسطینی شہید کردیے ترجمان کے مطابق آمنہ بلوچ...
    سلامتی کونسل میں پاکستان کا مطالبہ: اسرائیلی جارحیت سے شامی خودمختاری کی خلاف ورزی روکی جائے؛ مؤثر اقدام کی ضرورت پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ، : پاکستان نے کہا ہے کہ حالیہ اسرائیلی فضائی حملے، جن میں شام کے کئی مقامات بشمول شہری بنیادی ڈھانچے اور شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، نہ صرف عام شہریوں کی ہلاکت کا سبب بنے بلکہ علاقائی و بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ بھی ہیں۔ پاکستان نے کہا کہ ایسے اقدامات شام کی سیاسی استحکام اور قومی مفاہمت کی کوششوں کو مزید نقصان پہنچاتے ہیں، جو سلامتی کونسل اور عالمی برادری کی حمایت یافتہ ترجیحات ہیں۔ سلامتی کونسل کے شام پر...
    معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کے وزن میں حیران کن تبدیلی دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔ کپل شرما کی ممبئی ایئر پورٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہو رہی ہے۔ بھارتی کامیڈین اس وائرل ویڈیو میں پہلے کی نسبت بہت زیادہ دبلے پتلے نظر آ رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Telly Reporter (@tellyreporter) کپل شرما کے وزن میں اچانک اتنی زیادہ کمی دیکھ کر مداح حیران ہیں اور مختلف قسم کے تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ سوشل میڈٰیا صارفین کا کہنا ہے کہ بھارتی کامیڈین کے وزن میں یہ کمی وزن کم کرنے والی دوا اوزیمپک یا پھر ہو سکتا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کی...
    لبنان (اوصاف نیوز)لبنا ن کے پہاڑی علاقے میں‌اسرائیلی ایئرفورس کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔اسرائیلی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی ایئرفورس نے اس حوالے سے یا معلومات کے لیک ہونے پر کسی بھی قسم کی تشویش کا اظہار نہیں کیا ۔ جبکہ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے اسرائیلی ایئر فورس کا طیارہ مارگرایا . مگر آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی.اسرائیلی حکام کی جانب سے معاملے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، حادثے سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق حادثے میں اسرائیلی فوجی ڈرون فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہونے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر حوثی فوج...
    نئی دہلی/یروشلم: بھارت نے ایک بار پھر اسرائیلی اسلحے پر انحصار ظاہر کرتے ہوئے اسرائیلی ساختہ باراک 8 فضائی دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ اس تجربے کے بعد اس جدید دفاعی سسٹم کو جلد آپریشنل قرار دیے جانے کا امکان ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ سسٹم اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز (IAI) اور بھارت کی ڈی آر ڈی او (DRDO) نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ تجربے کے دوران باراک 8 سسٹم نے مختلف فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون اور اسلحہ ساز گٹھ جوڑ کو ظاہر کرتا ہے۔ باراک 8 کو زمین اور بحری پلیٹ فارمز پر نصب کیا جا سکتا ہے اور یہ 70 کلومیٹر...
    مدھیہ پردیش(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے گاؤں کونڈاوت میں ایک المناک واقعے میں 8 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب وہ 150 سال پرانے کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس میں دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کے روز اس وقت پیش آیا جب گاؤں والے گنگور تہوار کی مورتی وسرجن (مورتیاں بہانے کی رسم) کے لیے کنویں کی صفائی میں مصروف تھے۔(جاری ہے) ابتدائی طور پر 5 افراد کنویں میں جمع کیچڑ نکالنے کے لیے اترے لیکن وہ اندر ہی دلدل میں پھنس گئے۔ انہیں بچانے کے لیے مزید 3 افراد کنویں میں اترے، تاہم کنویں میں موجود زہریلی گیس...
    مدھیہ پردیش: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے گاؤں کونڈاوت میں ایک المناک واقعے میں 8 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب وہ 150 سال پرانے کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس میں دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کے روز اس وقت پیش آیا جب گاؤں والے گنگور تہوار کی مورتی وسرجن (مورتیاں بہانے کی رسم) کے لیے کنویں کی صفائی میں مصروف تھے۔ ابتدائی طور پر 5 افراد کنویں میں جمع کیچڑ نکالنے کے لیے اترے لیکن وہ اندر ہی دلدل میں پھنس گئے۔ انہیں بچانے کے لیے مزید 3 افراد کنویں میں اترے، تاہم کنویں میں موجود زہریلی گیس نے سب کی جان لے لی۔ ریسکیو ٹیموں...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں عالمی ادارے کے طبی عملے اور انسانی امداد کے لیے کام کرنے والے اہلکاروں کی حالیہ اموات جنگی جرائم کمیشن کے لئے باعث تشویش ہیں۔یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے فلسطینی علاقوں پر بڑھتے اسرائیلی حملوں کے تناظر میں سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سلامتی کونسل کو ایک بار پھر غزہ میں لوگوں کے تباہ کن مصائب کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے دکھ کا شکار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی...
    عالمی وباء کوویڈ 19 کی پیش گوئی کرنے والے برازیلین علم نجوم کے ماہر نے دعویٰ کیا ہے کہ غیر مرئی جنگ چھڑ چکی ہے، جلد تیسری جنگِ عظیم شروع ہونے والی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والے ایتھوس سلومی نامی نجومی نے آنے والے عالمی بحران کے بارے میں خبردار کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ جغرافیائی سیاسی واقعات تیسری جنگِ عظیم کے بڑھتے ہوئے خطرے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ 38 سالہ ایتھوس سلومی کو موجودہ دور کا ’نوسٹراڈیمس‘ بھی کہا جاتا ہے، جن کے مطابق دنیا ایک بڑے تنازع کے دہانے پر کھڑی ہے، تخریب کاری اور ہائبرڈ جنگ پہلے ہی شروع ہو چکی ہے۔ کوویڈ 19 ملکہ الزبتھ...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ باکس آفس پر تہلکا مچانے میں کامیاب نہ ہو سکی اور بری طرح فلاپ ہو گئی۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ سلمان خان کے 37 سالہ کیرئیر کی سب سے بڑی فلاپ فلم ہے۔ سلمان خان اور رشمیکا مندنا کی فلم سکندر نے ریلیز کے پہلے دن 26 کروڑ اور اب تک مجموعی طور پر82.45 کروڑ کمائے ہیں۔ باکس آفس رپورٹ کے مطابق سکندر نے اپنی ریلیز کے چوتھے دن 9.75 کروڑ کمائے ہیں۔ یہ اب تک کی سب سے کم سنگل ڈے کلیکشن ہے۔ جس کے بعد بھارت کے کئی سنیما گھروں سے فلم کو ہٹانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔...
    بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی رواں سال عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ باکس آفس پر کوئی کمال نہ کرسکی۔ سلمان خان کی رواں سال عید پر فلم ’سکندر‘ ریلیز ہوئی اور اداکار کے سابقہ ریکارڈ کے مطابق فلم باکس آفس پر بڑی کمائی نہیں کرسکی۔ رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم نے 3 دن میں باکس آفس پر تقریباً 75 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریلیز کے پہلے روز 26 کروڑ، دوسرے روز 29 کروڑ اور تیسرے روز 19 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا جو کہ مجموعی طور پر 74 کروڑ بھارتی روپے سے زائد بنتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ریلیز کے تیسرے...
    ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے بعد 17 ویں مہینے کے موقع پر 17 منٹ کی "علامتی موت” اور علامتی جنازوں کے ذریعے اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف احتجاج کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی یونیورسٹیوں میں غزہ جنگ کیخلاف پھر سے مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ امریکی ریاست میساچوسٹس میں ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ میں فلسطینی نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے بعد 17 ویں مہینے کے موقع پر 17 منٹ کی "علامتی موت” اور علامتی جنازوں کے ذریعے اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے...
    اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری، مزید 17 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز غزہ: اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری کے نتیجے میں آج صبح مزید 17 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ غزہ کے مختلف علاقوں میں فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح جنوبی رفح سمیت غزہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شہادتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوج نے رفح میں زمینی کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے، جس سے مزید جانی نقصان کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
    لبنانی مزاحمتی تحریک نے بیروت کے نواحی علاقے پر ہونیوالے غاصب اسرائیلی رژیم کے ہوائی حملے میں اپنے اعلی کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اسرائیلی ہوائی حملے میں اپنے ایک اعلی کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا کہ اعلی کمانڈروں میں سے ایک حسن علی بدیر، بیروت کے جنوبی نواحی علاقے ضاحیہ کی ایک عمارت پر ہونے والے غاصب اسرائیلی رژیم کے آج کے حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ لبنان میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد سے غاصب اسرائیلی رژیم نے نہ صرف لبنانی سرزمین سے...
    رائٹرز کے مطابق اماراتی حکام ترکی کی مدد سے یہ گرفتاریاں کرنے میں کامیاب رہے، جہاں مشتبہ افراد فرار ہو گئے تھے اور ترک انٹیلی جنس اور پولیس کے ایک خفیہ آپریشن کے دوران پکڑے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز ۔ متحدہ عرب امارات کی اسلامی خلیج نے نومبر 2024 میں مالدووین اسرائیلی شہری زوئی کوگن کے بہکانے اور قتل میں ملوث 4 افراد کو سزا سنائی ہے۔ خلیج ٹائمز میں شائع خبر کے مطابق ابوظہبی کی فیڈرل کورٹ آف اپیل کے اسٹیٹ سیکیورٹی ڈویژن نے 3 ملزمان کو موت کی سزا سنائی جبکہ 4 ملزمان کو دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔   25 نومبر کو وزارت داخلہ نے تینوں مجرموں کی...
    اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف بڑا مظاہرہ، ہزاروں افراد کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز تل ابیب میں ہزاروں افراد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہفتے کی رات کو ہزاروں شہریوں نے تل ابیب سمیت دیگر شہروں میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرے کیے۔رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی جانب سے غزہ جنگ بندی ڈیل کو مکمل کرنے اور غزہ میں موجود بقیہ اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا۔ واضح رہے اسرائیل نے چند دن قبل جنگ بندی معاہدے کو ٹوڑتے ہوئے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کردیے تھے جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب 7 اکتوبر...
    ذرائع کے مطابق منتظمین اور شرکاء کے خلاف بیرواہ تھانے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے بڈگام کے علاقے بیرواہ میں یوم القدس کے موقع پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالنے پر منتظمین اور شرکاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منتظمین اور شرکاء کے خلاف بیرواہ تھانے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے شرکاء پر الزام عائد کہ انہوں نے قابل اعتراض نعرے لگائے۔
    اسلام ٹائمز: ریلی سے علامہ شبیر میثمی، علامہ اسد اقبال زیدی نے خصوصی خطاب کیا جبکہ علامہ قاضی احمد نورانی، ڈاکٹر صابر ابومریم نے بھی خصوصی شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء سے حسنین مہدی، مولانا جعفر سبحانی، مولانا بدرالحسنین، مولانا عباس مہدی ترابی، مولانا حسن رضا، مولانا سجاد حاتمی و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے مرکزی القدس ریلی ریگل تا کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی سے ایس یو سی پاکستان کے رہنماؤں علامہ شبیر میثمی اور علامہ اسد اقبال زیدی نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ملی...
    اس موقع پر مقررین نے مظلومین جہاں خصوصاً مظلومینِ قدس فلسطین و پارا چنار کے لیے آواز بلند کرتے ہوئے ظلم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع لیہ میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، لیہ شہر میں شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام ٹی ڈی اے چوک سے پریس کلب لیہ تک ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ایس یو سی کے صوبائی رہنماء سید نئیر عباس کاظمی، مولانا ضیغم عباس میرانی اور دیگر نے کی۔ جبکہ دوسری ریلی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کروڑ میں نکالی گئی، علاوہ ازیں تیسری ریلی چوک اعظم میں شیعہ علماء...
    ریلی سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ دنیائے اسلام کے عرب و غیر عرب حکمران غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کیساتھ اپنے تعلقات منقطع کر دیں، مسلم ممالک غاصب صیہونی حکومت کی غاصبانہ پالیسیوں کے مقابلے میں ڈٹ جائیں اور اس کی کوئی بھی سازش کامیاب نہ ہونے دیں۔ فلسطینی مجاہدین کا طوفان الاقصیٰ آپریشن جاری ہے۔ سید حسن نصراللہ ہمارے درمیان نہیں لیکن شہدائے مقاومت کی یاد، فکر اور مزاحمت کا راستہ زندہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا گیا۔ آئی ایس او لاہور ڈویژن اور ایم ڈبلیو ایم لاہور کے زیراہتمام اسلامپورہ سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شرکاء...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں مارکیٹ میں یوریا کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے ملک میں یوریا کے سٹاک کی پوزیشن اور اس کی قیمتوں میں استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تفصیلی غور و خوض کے بعد کمیٹی نے یوریا سیکٹر کو گیس کی فراہمی کو 30 جون تک تین ماہ کے لیے بڑھانے کا فیصلہ کیا تاکہ یوریا کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ علاوہ ازیں  اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں 8 اور 9 اپریل کو ہونے والے ’’پاکستان مائننگ انویسٹمنٹ فورم‘‘ کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے  کے لئے اجلاس کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 مارچ 2025ء) شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن نے کہا ہے کہ ملک ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں یا تو وہ جامع سیاسی تبدیلی اور اپنے لوگوں کی جائز امنگوں کو پورا کرنے کے سفر پر گامزن ہو جائے گا یا اسے دوبارہ تشدد اور عدم استحکام کا سامنا کرنا پڑے گا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ملکی حالات پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اگر شام میں دوبارہ اقتدار کے حصول کی کشمکش، لڑائی اور تقسیم پیدا ہوئی تو بیرونی طاقتیں اس کی خودمختاری کو پامال کرتی رہیں گی جس سے پورے خطے سمیت دنیا کی سلامتی کو بھی خطرات لاحق ہو...
    اسلام آباد: پاکستان کا معدنی شعبہ، جس میں 8 ٹریلین ڈالر مالیت کے وسائل موجود ہیں، ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کے لیے ایک اہم ستون ثابت ہو سکتا ہے۔ حکومت پاکستان ایس آئی ایف سی (پاکستان کا اسٹرٹیجک انویسٹمنٹ فنڈ) کے تعاون سے معدنی وسائل کی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ آئندہ اپریل میں ایک معدنی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس کانفرنس کے ذریعے عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کو پاکستان کے معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی، ایس آئی ایف سی کے...
    اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، آج ہونے والی بمباری میں حماس کے سینیئر رہنما صلاح البردویل اہلیہ سمیت شہید ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صلاح البردویل اہلیہ سمیت خیمے میں موجود تھے جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں ’یہ یرغمالیوں کو سزائے موت سنانے کے مترادف ہے‘،حماس کی اسرائیل کو بڑی دھمکی اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائی میں کم از کم 35 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے صلاح البردویل کا شمار حماس کے سرکردہ رہنماؤں میں ہوتا تھا، اور وہ فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن بھی...
    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 34 فلسطینی شہید ہو گئے، جب کہ کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری رکھتے ہوئے حماس کے سیاسی بیورو کے رہنما صلاح البردویل کو ان کی اہلیہ سمیت شہید کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 34 فلسطینی شہید ہو گئے، جب کہ کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے وادی بیقا میں بھی فضائی حملے کیے، جس سے شہید لبنانیوں کی تعداد 7 ہو گئی۔ ادھر لبنانی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہے۔...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا سلامتی کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنگ کو نہ روکا تو طاقتور ریاستوں کی بدترین فطرت بے نقاب ہو جائے گی، اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصول چکنا چور ہو جائیں گے، دنیا جہنم میں تبدیل ہو جائے گی جہاں صرف تصادم اور تباہی کا راج ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے غزہ میں دوبارہ بمباری اور انسانی امداد روکنے کی شدید مذمت کی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں جاری نسل کشی کو مغربی کنارے تک پھیلا دیا، سلامتی کونسل کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا۔ منیر...
    نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے کیونکہ اسرائیل مکمل استثنیٰ محسوس کر رہا ہے اور اسے یقین ہے کہ سلامتی کونسل اس کے خلاف کسی قرارداد پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہے گی۔ نجی نیوز ایجنسی انڈیپینڈنٹ نیوز کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ اور مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے کیونکہ اسرا ئی ل مکمل استثنیٰ محسوس کر رہا ہے اور اسے یقین ہے کہ سلامتی کونسل اس کے خلاف کسی قرارداد پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہے گی۔اقوام متحدہ میں پاکستان...
    پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جاری نسل کشی کو مغربی کنارے تک پھیلا دیا ہے، اور اگر اس وحشیانہ جنگ کو روکا نہ گیا تو طاقتور اور جارح ریاستوں کی بدترین فطرت بے نقاب ہو جائے گی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ کی انسانی صورتحال پر پاکستان کا قومی بیان دیتے ہوئے اسرائیل کی تازہ جارحیت، بشمول غزہ پر دوبارہ بمباری اور انسانی امداد کی منظم ناکہ بندی، کی شدید مذمت کی۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کو اس کے جرائم کا جوابدہ ٹھہرایا جائے، پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ اس ضمن میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی...
    پاکستان نے دوٹوک مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا۔ مستقل مندوب منیر اکرم نےکہا کہ اسرائیل نے غزہ میں جاری نسل کشی کو مغربی کنارے تک پھیلا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے 90 فیصد سے زائد غزہ کی آبادی بھوک کاشکار ہے، اسرائیلی ظالمانہ اقدامات مغربی کنارے سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ ہیں۔ منیر اکرم کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل اسرائیلی بربریت کو ختم کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے، اسرائیل کو فوری طور پر غزہ اور مغربی کنارے میں فوجی کارروائیاں روکنی چاہییں۔ پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ غزہ پر انسانی امداد...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے دوران سماعت کہا ہے موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ ہے۔ حکومت کو چیتے کی رفتار سے چلنا چاہیے، مگر وہ کچھوے کی چال چل رہی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام کے کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین کی تعیناتی کے لیے تیسری مرتبہ اشتہار دیا گیا ہے، جس پر جسٹس جمال نے استفسار کیا کہ پہلے 2 مرتبہ اشتہار دینے کا فائدہ کیوں نہیں ہوا؟۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ شارٹ لسٹ کیے گئے 3 ناموں میں سے پہلے نمبر والے امیدوار کی...
    ویب ڈیسک:پاکستان نے اقوام متحدہ پرزور دیا ہے کہ سلامتی کونسل کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا۔   اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نےغزہ میں جاری نسل کشی کو مغربی کنارے تک پھیلادیا ہے، اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے 90 فیصد سےزائد غزہ کی آبادی بھوک کا شکار ہے۔  پاکستان نے خبردار کیا کہ گر اس وحشیانہ جنگ کو روکا نہ گیا تو طاقتور اور جارح ریاستوں کی بدترین فطرت بے نقاب ہو جائے گی، اقوام متحدہ کے چارٹر کے وہ اصول جنہیں جارحیت اور جنگ سے بچاؤ کے لیے ترتیب دیا گیا تھا، چکنا چور ہو جائیں گے اور دنیا ایک...
    غزہ: اسرائیل کی جانب سے یکطرفہ طور پر جنگ بندی ختم کرنے کے بعد فلسطینی عوام پر بمباری، زمینی حملوں اور گولہ باری کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق محض تین دنوں میں 591 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 200 معصوم بچے شامل ہیں۔ رفح کے شابورہ علاقے میں اسرائیلی فوج کی زمینی یلغار سے شہر کے مختلف حصے کھنڈر میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ گنجان آباد علاقے میں رہنے والے ہزاروں بے گھر افراد، جو پہلے ہی جنگ کے خوف میں زندگی گزار رہے تھے، اب مزید ظلم کا شکار ہو رہے ہیں۔ یہ وحشیانہ حملے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کیے جا رہے ہیں، جہاں فلسطینی افطار کے بجائے...
    غزہ  پراسرائیلی فضائی بمباری کے نتیجے میں  تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے  ایک ماہ کی بچی زندہ برآمد ہوئی ہے ۔جمعرات کو غزہ کے خان یونس میں ایک منہدم اپارٹمنٹ کی عمارت کی باقیات کو کھودا جا رہا تھا کہ  امدادی  کارکنوں کو اچانک ایک بچی کے رونے کی آواز سنائی دی، ملبے کو کافی دیر تک ہٹانے کے بعد وہاں ایک بچی ملی جو پوری طرح صحت مند تھی۔بچی کو ملبے سے نکالتے ہی اللہ اکبر، اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہو گئیں۔ بچی کو فوری کمبل میں لپیٹ لیا گیا اور ایمبولنس میں اسپتال پہنچایا گیا۔ پیرامیڈیکس نے اسے چیک کیا اور کہا کہ بچی پوری طرح صحت مند ہے۔اس کے والدین اور بھائی رات گئے...
    Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan
    غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)غزہ میں اسرائیل کی ہٹ دھرمی اور جارحیت جاری ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں میں شہادتوں کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں کئی گھروں کو نشانہ بنایا۔(جاری ہے) جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں گزشتہ 18 مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 440 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 650 سے زائد ہے۔منگل اور بدھ کے اسرائیلی فضائی حملوں میں 183 بچے بھی شہید ہوئے تھے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں 49 ہزار 547 افراد شہید...
    غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)غزہ کی پٹی میں اسرائیلی زمینی کارروائیوں کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ پیرامیڈیکس کو گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران زخمیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے سے نمٹنے میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔(جاری ہے) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمیٹی نے ایک بیان میں مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی انسانی امداد کی حالیہ معطلی کی وجہ سے طبی سامان کے ذخیرے میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ ہسپتال کے کارکنوں کو متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافے سے نمٹنے میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔غزہ کی پٹی میں...
    دہشتگردی کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی اجلاس آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تفصیلی دی اور ملک کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت جاری ہے. اجلاس اِن کیمرہ ہو رہا ہے .جس میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔ اجلاس میں عسکری قیادت، پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔دہشت گردی سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی اور سیکیورٹی رہنما شریک ہیں، عسکری قیادت کی جانب سے ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جا رہی ہے۔اجلاس میں وزیراعظم، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی...
    سٹی 42: پاکستان کی قومی اسمبلی کے فلور پر آج قومی سلامتی کمیٹی کا خاص اجلاس ہو رہا ہے جس میں وزیراعظم شہباز نے  کی نوٹ کے ساتھ ابتدا کی تھی، اب پاکستان آرمی کے چیف جنرل سید عاصم منیر اور آرمی کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز اپنی مفصل بریفنگز دے چکے ہیں۔ اجلاس جاری ہے۔ اسلام آباد سے مؤثق ذرائع بتا رہے ہیں کہ قومی اسمبلی کے فلور پر قومی سلامتی کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس جاری، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اہم عسکری و سیاسی قیادت شریک،اجلاس کی اہم کارروائی سامنے آگئی  دہشتگردی کیخلاف قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس؛ آرمی چیف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 مارچ 2025ء) تل ابیب سے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے صحافی بلیغ صلادین نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے رات گئے حملوں میں مرنے والوں کی تعداد اب 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں صحافیوں سمیت نو افراد ہلاک، غزہ سول ڈیفنس فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے غزہ پٹی کی وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد ''فلسطینی خواتین اور بچے‘‘ ہیں اور ''ان میں سے درجنوں کی حالت نازک ہے۔‘‘ وزارت صحت کے مطابق اب تک کم از کم 330 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بلیغ صلادین نے کہا کہ حملوں...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے وقت میں تبدیلی کر دی گئی۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل (بروز منگل) 18 مارچ کو صبح 11 بجے ہوگا۔ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال اور دہشت گردی کے واقعات میں تیزی سے متعلق حکومت نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، یہ اجلاس پہلے دوپہر ڈیڑھ بجے بلایا گیا تھا جس میں وقت کی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس صبح 11 بجے منعقد ہوگا، اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شرکت کرے گی، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ پارلیمانی...
    آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی پہلی بھارتی فلم رواں ماہ کے آخر میں ریلیز ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے تیلگو مووی روبن ہڈ میں مختصر کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ دنوں آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے فلم کا پوسٹر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ بھارتی سنیما میں آرہا ہوں۔ مزید پڑھیں: ڈیوڈ وارنر ڈان بن گئے بڑی لالی پاپ گن کیساتھ تصاویر وائرل انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ میں روبن ہڈ فلم کا حصہ بننے پر کافی پُرجوش ہوں اور اس میں کام کرکے بیحد لطف اندوز ہوا، کرکٹر اپنی فلم کی ریلیز 28 مارچ کو ہونے کا بھی اعلان کیا۔ مزید پڑھیں: مشہور کرکٹ...
      امریکا کاسوڈان ، ، صومالیہ اور صومالی لینڈ سے اراضی کے لیے بات چیت کا انکشاف سوڈان کی امریکااور اسرائیل کی جانب سے اہل غزہ کی آبادکاری کے لیے رابطے کی تصدیق اہل غزہ کی آباد کاری کے معاملے پر امریکی اور اسرائیلی منافقت پھر عیاں ہوگئی۔ امریکا کی سوڈان سمیت تین افریقی ممالک سے اہل غزہ کو منتقل کرکے ان کے ملک میںآباد کرنے کے لیے بات چیت کا انکشاف ہوا ہے، امریکی اور اسرائیلی حکام نے مشرقی افریقہ کے تین ممالک کے ساتھ رابطہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق امریکا حکام کا تین افریقی ملکوں سوڈان، صومالیہ اور صومالی لینڈ سے فلسطینیوں کی ان کے ملکوں میںآبادکاری پر بات چیت کا سلسلہ برقرارہے ، امریکی اور اسرائیلی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مارچ 2025ء) غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمود باسل نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ آج ہفتہ 15 مارچ کو بیت لاھیا قصبے میں ڈرون سے ایک گاڑی کو نشانہ بنانے اور اسی علاقے میں ایک اور حملے کے نتیجے میں مارے جانے والے نو افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں متعدد صحافی اور الخیر چیریٹیبل آرگنائزیشن کے کارکن بھی شامل ہیں۔ حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مارے جانے والے نو افراد اور متعدد زخمیوں کو غزہ پٹی میں انڈونیشیا ہسپتال پہنچایا گیا، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔...
    نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے وزیر ریلوے کو ٹیلی فون کرکے واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ عوام کے جان مال کی حفاظت کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر آنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کو ٹیلی فون کیا اور جعفر ایکسپریس کو دہشت گردوں کے ہاتھوں ہائی جیک کرنے کے اندوہناک سانحہ کی مذمّت کی۔ لیاقت بلوچ نے زخمی ہونیوالے مسافروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا گریٹ پلان امریکی اسرائیلی بھارتی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، تاہم عوام کے جان مال کی حفاظت کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز...
    بھارت کے شہر کرناٹک میں 27 سالہ اسرائیلی خاتون سیاح کی اجتماعی زیادتی کے 4 دن بعد پولیس نے اس جرم میں ملوث تیسرے ملزم کو تامل ناڈو سے گرفتار کرلیا ہے۔ ایسے وقت کے جب متاثرہ اسرائیلی خاتون وطن واپسی کی منتظرہیں، بھارتی پولیس نے گینگ ریپ اور قتل کیس کے تیسرے ملزم کاشی رام کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے، جسے تامل ناڈو فرار ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق دو دیگر مشتبہ افراد ملیش اور چیتن سائی سلیکیتار کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی تصاویر مقامی پولیس نے شائع کی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’بھارت میں ہر 17 منٹ میں جنسی زیادتی کا واقعہ، کیا ہم ہر 17 منٹ میں...
    نیو دہلی: بھارت میں غیرملکی سیاحوں کا گروپ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گیا جس میں اسرائیلی خاتون بھی شامل تھی۔ کرناٹک کے تاریخی شہر ہمپی کے قریب اسرائیلی سیاح سمیت دو خواتین کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی گئی جبکہ ان کے ساتھ موجود ایک مرد سیاح مردہ پایا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو سیاحوں کا ایک گروپ جس میں دو غیر ملکی افراد، دو مقامی مرد اور ایک مقامی خاتون گائیڈ شامل تھے۔ یہ سب تُنگبھدرا نہر کے کنارے آرام کر رہے تھے کہ اچانک حملہ آوروں نے انہیں گھیر لیا۔ پولیس کے مطابق مدعی خاتون نے بیان دیا کہ حملہ آوروں نے انکے ساتھ موجود مردوں کو نہر میں دھکا دیدیا جن...
    بھارتی ریاست کرناٹکا میں اسرائیلی خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز نئی دہلی: بھارت میں اسرائیلی خاتون سیاح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی رات ریاست کرناٹکا میں پیش آیا جہاں 2 خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جن میں 27 سالہ اسرائیلی خاتون سیاح اور ان کی ایک ساتھی شامل ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں خواتین بنگلورو سے 350 کلو میٹر دور کوپال کینال کے علاقے میں موجود تھیں اور ان کے ہمراہ 3 دیگر مسافر بھی تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل...
    آج کے ڈیجیٹل دور میں اسمارٹ فون ہماری زندگی کا ایک لازمی جزو بن چکا ہے۔ ہم جاگتے ہی سب سے پہلے فون چیک کرتے ہیں اور سونے سے پہلے بھی اسکرین پر نظریں جمائے رکھتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ مسلسل فون استعمال کرنے سے آپ کے دماغ پر کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں؟ایک نئی تحقیق کے مطابق، اگر آپ صرف 72 گھنٹوں کے لیے فون کا استعمال محدود کر دیں تو یہ آپ کے دماغی سرگرمیوں میں نمایاں تبدیلی لا سکتا ہے۔ تحقیق کیا کہتی ہے؟ جرمنی کی ہائیڈلبرگ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کولون کے ماہرین نے 18 سے 30 سال کی عمر کے 25 نوجوانوں پر ایک تجربہ کیا۔ ان شرکاء کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مارچ 2025ء) غزہ سٹی سے ہفتہ یکم مارچ کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق غزہ پٹی کی 15 ماہ سے بھی زیادہ عرصے تک جاری رہنے والی جنگ میں اسرائیل اور حماس کے مابین طے پانے والا جو فائر بندی معاہدہ 19 جنوری سے نافذ العمل ہوا تھا، اس کے پہلے مرحلے کی مدت اب پوری ہو رہی ہے۔ جنگی فریقین نے آپس میں طے کیا تھا کہ اس مرحلے کی تکمیل سے پہلے آئندہ مرحلے کے بارے میں بات چیت اور لائحہ عمل طے کر لیا جائے گا، تاہم اب تک فریقین کے مابین اس حوالے سے ہونے والی بات چیت نامکمل اور بےنتیجہ ہی رہی ہے۔ حماس کی غزہ پر...
    تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)حال ہی میں شائع ہونے والی اسرائیلی فوجی تحقیقات سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ سات اکتوبر کو حماس نے حملہ تین لہروں میں کیا تھا ۔ اس حملے کے عروج پر 5000 سے زیادہ لوگ غزہ سے اسرائیل میں داخل ہوئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فوج کی طرف سے فراہم کردہ تحقیقات کے خلاصے میں کہا گیا کہ پہلی لہر میں 1,000 سے زیادہ جنگجو شامل تھے جنہوں نے بھاری فائرنگ کی آڑ میں دراندازی کی تھی۔ دوسری لہر میں 2,000 افراد شامل تھے اور تیسری لہر میں کئی ہزار شہریوں کے ساتھ سینکڑوں عسکریت پسندوں نے اسرائیل میں دراندازی کی تھی۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا...
    4 سالہ بچے سے زیادتی کے کیس میں 15 سالہ ملزم محمد شکیل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے 3 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے خلاف میڈیکل رپورٹ جیسے مضبوط شواہد بھی موجود ہیں، وکیل یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ شکایت کنندگان نے بدنیتی کے ساتھ جھوٹا مقدمہ بنایا۔ملزم کی ہڈیوں کا ٹیسٹ کیا گیا، جس کے مطابق اس کی عمر تقریباً 15 سال ہے، یہ جرم اخلاقی گراوٹ اور قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، ضروری ہے کہ عدالت سخت سزا دے کر انصاف قائم کرے۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے نغمہ ’’دشمناسْن‘‘ریلیز کردیا گیا۔.آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نغمے میں وطن کے جانباز سپوتوں کی جانب سے ملکی دفاع کیلئے عہد و پیماں کا اظہار کیا گیا ہے، 27 فروری2019 ملکی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستانی عوام کے عزم کا مظہر ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فضائیہ نے27 فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی کوناکام بناتے ہوئے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، اس آپریشن کے دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو...
    راولپنڈی: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے نغمہ ”دشمناسُن“ریلیز کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نغمے میں وطن کے جانباز سپوتوں کی جانب سے ملکی دفاع کیلئے عہد و پیماں کا اظہار کیا گیا ہے، 27 فروری2019 ملکی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستانی عوام کے عزم کا مظہر ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فضائیہ نے27 فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی کوناکام بناتے ہوئے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، اس آپریشن کے دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار...
    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے نغمہ ”دشمناسُن“ریلیز کردیا گیا. آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نغمے میں وطن کے جانباز سپوتوں کی جانب سے ملکی دفاع کیلئے عہد و پیماں کا اظہار کیا گیا ہے، 27 فروری2019 ملکی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستانی عوام کے عزم کا مظہر ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فضائیہ نے27 فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی کوناکام بناتے ہوئے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، اس آپریشن کے دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا گیا۔ آئی...
    وقاص عظیم:وزیراعظم شہباز شریف کی بہترین پالیسیوں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور چیئرمین ایف بی آر کی کاوشوں سے ٹیکس نظام میں مثبت تبدیلی،وزارت خزانہ کے مطابق،حکومت نے ونڈ فال ٹیکس کو برقرار رکھتے ہوئے 16 بینکوں سے 23 ارب روپے وصول کرلئے۔ تفصیلات کےمطابق ایف بی آر نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ءکے سیکشن 99 ڈی کے تحت ایک ہی دن میں کامیابی سے یہ رقم بینکوں سے وصول کی،حکومت نے عام آدمی پر بوجھ ڈالے بغیر منصفانہ اور مساوی ٹیکس نظام کو یقینی بنایا۔ مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی یہ سنگ میل وزیراعظم شہباز شریف کی مضبوط اور دانشمندانہ قیادت، وزیر خزانہ...
    غزہ:فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 602 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈکراس کے حوالےکر دیا ہے۔ رہا کیےگئے 3 اسرائیلی یرغمالی نصیرات کیمپ میں ریڈکراس کے حوالےکیےگئے، تقریب کے دوران اسٹیج پر کھڑے تینوں اسرائیلیوں نے ہاتھ ہلاکر فلسطینیوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایک اسرائیلی عومر شيم توف نے 2 حماس کے اہلکاروں کے ماتھوں پر بوسہ بھی دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو حماس اور اسلامی جہاد کی جانب سے یرغمال بنائےگئے ان تینوں افراد نے 505 دن غزہ میں گزارے اور اب وہ اسرائیل میں پہنچ چکے ہیں جہاں ان کا طبی معائنہ کیا...
    قابض فوج کے ریڈیو نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ 10 سال سے مقاومت کی قید میں اسرائیلی شخص السید کو بغیر کسی تقریب میں لائے رہا کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے نصریات کیمپ میں تین اسرائیلی قیدیوں کی حوالگی کی تقریب کے دوران ریڈ کراس حکام کے حوالے کیے جانے والے قیدیوں میں سے ایک نے دلچسپ انداز میں القسام بریگیڈ کے مجاہدین کے سروں کو بوسہ دیا۔ فلسطین میں آج مزاحمتی قوتوں نے "الیامیمون یتزاک کوہن"، "عمر شیم توف" اور "عمر فانکوت" نامی تین اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے نمائندوں کے حوالے کیا ہے۔ قابض فوج کے ریڈیو نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ 10 سال سے...
    غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 فروری ۔2025 )اسرائیلی جیلوں میں قید 602 فلسطینیوں کے بدلے غزہ میں 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے مزید 3 اسرائیلی قیدی کچھ دیر میں رہا کیے جائیں گے جس کے چند گھنٹوں میں فلسطینی قیدی بھی اسرائیل کی جیل سے رہا ہو جائیں گے عرب نشریاتی ادارے ”الجزیرہ“ کے مطابق نصیرات میں 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہائی سے قبل اسٹیج پر پہنچایا گیا اور پھر انہیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیا گیا اسرائیلی قیدی ایلیا کوہن، عمر وینکرٹ اور عمر شیم ٹوف نصیرات میں حوالگی کے مقام پر موجود تھے.(جاری ہے) ریڈ کراس کی گاڑیوں کا ایک قافلہ وسطی غزہ کے علاقے نصیرات سے 3 اسرائیلی قیدیوں کو غزہ...
    تل ابیب: اسرائیل کے دارالخلافہ کے قریب تین خالی بسوں میں ہونے والے دھماکوں کے بعداسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے قابض فوج کو مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپے تیز کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق دھماکے جنوبی تل ابیب کے قریب واقع شہروں بات یام اور حولون میں تین بسوں میں ہوئے، پہلے دو دھماکے چند منٹوں کے وقفے سے ہوئے جبکہ تیسرا دھماکہ 15 منٹ بعد ہوا، تمام بسیں خالی اور پارکنگ میں کھڑی تھیں، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ  ???? سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 بسوں میں سے بم...
    اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی اخبار کا کہنا تھا کہ صیہونی قیدیوں کو نہ تو مکمل کامیابی کے جھوٹے دعووں کے ساتھ واپس لایا جا سکتا ہے اور نہ ہی اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے فریب کارانہ بیانات سے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی اخبار ھاآرتز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ہمارے قیدیوں کی موت کی وجہ اسرائیلی وزیراعظم "نتین یاہو" ہیں۔ باقی قیدیوں کی واپسی کا واحد راستہ، معاہدے کو جاری رکھنا ہے جس کا واضح مطلب غزہ کی پٹی سے صیہونی فوج کا مکمل انخلاء اور جنگ کا خاتمہ ہے۔ مذکورہ اخبار نے مزید کہا کہ گزشتہ روز صیہونی قیدیوں کی لاشوں کی واپسی اسرائیل کی بھیانک ترین سیاسی و عسکری شکست ہے۔ ان قیدیوں کی...
    تل ابیب: اسرائیل کے جنوبی علاقے بات یام میں تین خالی بسوں میں یکے بعد دیگرے دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں بسیں جل کر راکھ ہوگئیں لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق دھماکے ٹائم بم کے ذریعے کیے گئے۔ حکام نے کہا کہ اگر بم غلط وقت پر نہیں پھٹتے تو نقصان بہت زیادہ ہوسکتا تھا۔ مزید دو بسوں میں بھی بم نصب کیے گئے تھے، مگر وہ پھٹ نہ سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید بم نصب ہونے کے خدشے کے پیش نظر تلاشی آپریشن جاری ہے۔ اس واقعے کے بعد اسرائیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ دھماکوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں سیکیورٹی...
    ویب ڈیسک—بالی وڈ اداکار وکی کوشل کی فلم ‘چھاوا’ ان کے کریئر اور سال 2025 کی اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ دینے والی فلم سمجھی جا رہی ہے۔ فلم نے ریلیز کے ایک ہفتے کے دوران بھارت بھر سے لگ بھگ 219 کروڑ سے زائد روپے کمائے ہیں۔ ‘چھاوا’ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز کی گئی تھی۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق فلم نے جمعرات تک بھارت بھر سے 219.75 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔ اب جمعے کو اداکار ارجن کپور، بھومی پڈنیکر اور راکول پریت کی فلم ‘میرے ہسبینڈ کی بیوی’ ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس نئی رومینٹک کامیڈی فلم کی ریلیز ‘چھاوا’ کے نمبرز کو کتنا متاثر...
    مقبوضہ کشمیر کی اسلامی شناخت کو مٹانے کی خطرناک کوشش کے تحت بھارتی حکومت اسرائیلی طرز پر اسلامی تاریخ، ثقافت اور اخلاقیات سے متعلق کتابوں کو ضبط کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال مسلسل سنگین ہے کیونکہ بھارت مسلم اکثریتی علاقے پر اپنے غیر قانونی تسلط کو برقرار رکھنے کیلئے اسرائیلی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت اسرائیلی طرز پر جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بگاڑ کر مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ حال ہی میں بھارتی پولیس نے مقبوضہ کشمیر میں کتابوں کی درجنوں دکانوں پر چھاپے مار کر جماعت اسلامی کے بانی مولانا ابوالاعلی مودودی...
    اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے تل ابیب میں 3 بسوں میں دھماکوں کے بعد مغربی کنارے میں فوجی آپریشن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں نئے مطالبات پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ تل ابیب کے قریب بات یام میں کھڑی 3 بسوں میں دھماکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کی تھیں۔ ہلاک یرغمالیوں میں اسرائیلی خاتون شیری بیباس، ان کے 2 بچے اور اوڈید لفشٹز شامل ہیں۔
    اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں نئے مطالبات پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے تل ابیب میں 3 بسوں میں دھماکوں کے بعد مغربی کنارے میں فوجی آپریشن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں نئے مطالبات پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ تل ابیب کے قریب بات یام میں کھڑی 3 بسوں میں دھماکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 قیدیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کی تھیں۔...
    کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کی زیر صدارت پیکا ایکٹ کے خلاف مشاورتی اجلاس ہورہاہے
    تل ابیب : اسرائیل نے غزہ کی جنگ ہار دی ، قابض اسرائیل کے سابق قومی سلامتی کونسل کے سربراہ غیورا آئلینڈ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ ہار چکا ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم تسلیم کریں کہ اسرائیل کو شکست ہو چکی ہے ،صہیونی قیادت کی ناکامی اور مزاحمت کی ثابت قدمی کا واضح ثبوت ہیں۔ یہ بیان اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ قابض اسرائیل کے تمام فوجی اور سیاسی حربے ناکام ہو چکے ہیں، اور غزہ میں فلسطینی مزاحمت نے ناقابل تسخیر عزم کے ساتھ دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے۔...
    تل ابیب (صباح نیوز)سابق اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ غیورا آئلینڈ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ ہار چکا ہے۔ اسرائیل نے غزہ کی جنگ ہار دی قابض اسرائیل کے سابق قومی سلامتی کونسل کے سربراہ غیورا آئلینڈ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ ہار چکا ہے۔ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم تسلیم کریں کہ اسرائیل کو شکست ہو چکی ہے ،صہیونی قیادت کی ناکامی اور مزاحمت کی ثابت قدمی کا واضح ثبوت ہیں۔یہ بیان اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ قابض اسرائیل کے تمام فوجی اور سیاسی حربے ناکام ہو چکے ہیں، اور غزہ میں فلسطینی مزاحمت نے ناقابل...
    بھارت کے سابق اداکار اور ’’اسٹائل‘‘ اور ’’ایکسکیوزمی‘‘ فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ساحل خان نے 48 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی ہے۔ ساحل خان نے ویلنٹائن کے موقع پر دبئی میں 22 سالہ میلینا الیگزینڈر سے شادی کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کی ہیں۔ A post common by Sahil Khan (@sahilkhan) میلینا الیگزینڈر سابق بھارتی اداکار ساحل خان سے عمر میں 26 سال چھوٹی ہیں۔ جوڑے کے درمیان عمر کے اس فرق پر صارفین نے کافی مذاق بنایا تھا لیکن ’’اسٹائل‘‘ فلم کے اداکار نے شادی کے بعد اپنے انٹرویو میں عمر کے اس فرق کا دفاع کیا ہے۔ ساحل خان نے کہا کہ ’’محبت عمر سے متعین نہیں ہوتی اور...
    بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی فلم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ خوبرو اداکارہ ماورا حسین کی بھارتی فلم ’صنم تیری قسم‘ بھارت میں ری ریلیز ہوئی ہے، جس نے ریلیز ہوتے ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے اور 4 دنوں میں تقریباً 25 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کر کے ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا پر ہر جانب صرف اس فلم اور اداکارہ ماورا حسین کا چرچہ ہو رہا ہے، اس کے علاوہ بھارتی اداکار اور فن کاروں نے بھی فلم کی تعریف کے پل باندھ دیے ہیں۔ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے بھی فلم صنم تیری قسم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 فروری 2025ء) اسرائیل اور حماس کے مابین غزہ میں سیز فائر ڈیل کے تحت آج بروز ہفتہ یرغمالیوں کے بدلے قیدیوں کی رہائی کا چھٹا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ دن کا آغاز فلسطینی عسکری تنظیموں حماس اور اسلامی جہاد کے جنگجوؤں کی طرف سے تین اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ ہوا۔ ہفتےکے روز رہا ہونے والے تین یرغمالیوں میں اسرائیلی-امریکی شہری ساگوئی ڈیکل چن، اسرائیلی-روسی شہری ساشا ٹروپانوف اور اسرائیلی-ارجنٹینین یائر ہارن شامل تھے۔ ان یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیے جانے سے قبل جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں اسٹیج پر لے جایا گیا۔ اس موقع پر اسٹیج کو فلسطینی جھنڈوں اور عسکری دھڑوں کے بینرز سے سجایا...
    فلسطینی مزاحمتی فورس سرایا القدس نے آج رہا کئے جانیوالے ایک اسرائیلی قیدی کی نئی ویڈیو جاری کی ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے عسکری ونگ سرایا القدس نے آج رہا کئے جانے والے ایک اسرائیلی قیدی الیگزینڈر توربانوف کی نئی ویڈیو جاری کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج الیکزینڈر توبانوف کو 2 دیگر اسرائیلی قیدیوں کے ہمراہ رہا کیا جانا طے ہے۔ فلسطینی مزاحمتی فورس کی جانب سے جاری کردہ اس ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ اسرائیلی قیدی اپنی قید کے دوران ہی نہ صرف عربی بولنا سیکھ چکا ہے بلکہ وہ اسلامی آداب و رسوم سے بھی آشنا ہو چکا ہے جو اپنی رہائی کی خبر سن کر اپنے محافظوں کو...
    اسلام آباد (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے حج درخواست گزاروں کو متنبہ کیا ہے کہ آج 14فروری تک حج واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں حج درخواست منسوخ کردی جائے گی۔ وزارت مذہبی امورکے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے حج درخواست گزاروں کے حج واجبات کی تیسری قسط کی ادائیگی اور پیکج کی تبدیلی کی حتمی تاریخ 14فروری مقرر کی گئی ہے، مقررہ تاریخ تک واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں ان کی حج درخواست منسوخ ہوسکتی ہے اس لئے تمام درخواستگ گزاروں کو چاہئے کہ وہ مقررہ تاریخ تک واجبات کی تیسری قسطاپنے متعلقہ بینکوںمیں جمع کرادیں اور اگر وہ پیکج تبدیل کرانا چاہتے ہیں تو اس قسط کے...
    بھارتی اداکارہ ودیا بالن پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین کی اداکاری کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔ بھارت میں فلم صنم تیری قسم کی ری ریلیز کے بعد ودیا بالن بھی فلم دیکھنے سنیما گھر پہنچیں اور رومانوی فلم کی لچسپ کہانی سے خوب لطف اندوز ہوئیں۔ بھارتی اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک اسٹوری میں فلم اور اس میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ماورا حسین کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ایک سادی لو اسٹوری دیکھ کر بہت مزہ آیا اور ماورا حسین کو ٹیگ کر کے کہا کہ آپ کمال ہو۔ ماورا حسین نے بھی ودیا بالن کے تعریفی کلمات کو اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کر کے...
    بالی ووڈ کی 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’صنم تیری قسم‘ کی کامیاب ری ریلیز کے بعد مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور سلمان خان کی ماضی کی مقبول کامیڈی فلم انداز اپنا اپنا کو بھی پھر سے ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ سلمان خان، عامر خان، روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور کی یہ فلم سن 1994 میں ریلیز کی گئی تھی جس کے 31 برس بعد اب اسے دوبارہ سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کامیڈی ڈرامہ فلم ’انداز اپنا اپنا‘ رواں برس اپریل میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم پروڈیوسر وینے کمار سنہا کی بیٹی پریتی سنہا کا کہنا ہے کہ اس فلم کو پھر...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی طرف سے تشکیل دی گئی حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے سے متعلق کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔ کمیٹی نے تفصیلی غوروخوض کے بعد ڈیجیٹلائزیشن، عالمی بہترین طریقوں، کارکردگی، انعامات اور ایم آئی ایس پر ذیلی گروپس قائم کئے ہیں۔
    لاہور (نیوز ڈیسک   ) پنجاب میں 5ہزار960کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے 127بھرتیوں کیلئے پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ چلڈرن پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورومیں 87آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری۔ بیسک اینڈ کلینکل سائنسزکیلئے عمر کی حد65سال کرنے کی منظوری۔ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے آئی سی ٹی میں 25آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔ تونسہ اورمنکیرہ کے 4دانش سکولوں میں سٹاف کی بھرتی کی منظوری۔ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ میں خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ مری میں ٹریفک مینجمنٹ پلان کے تحت 500آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہکیا گیا۔ پنجاب میں ایکسل روڈ مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کیلئے موٹروہیکل آرڈیننس 1965میں ترمیم کی منظوری۔ نگہبان رمضان پیکیج کیلئے 30ارب...