2025-05-15@23:13:55 GMT
تلاش کی گنتی: 6026
«کا پیغام»:
(نئی خبر)
---فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کے حلیم عادل شیخ کی قیادت میں پی ٹی آئی کا ’سلام سندھ‘ ٹرین مارچ کراچی سے روانہ ہو گیا۔ترجمان تحریک انصاف سندھ کے مطابق ٹرین مارچ شام کو ڈہرکی پہنچے گا۔ تحریک انصاف کا کراچی تا سکھر ٹرین مارچ حیدرآباد پہنچ گیاپی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین، حلیم عادل شیخ، جمال صدیقی اور ڈاکٹر مسرور سیال سمیت دیگر کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوئے۔ سلام سندھ ٹرین مارچ کا صوبے کے 30 شہروں کے ریلوے اسٹیشن پر استقبال کیا جائے گا۔سلام سندھ ٹرین مارچ میں وکلاء، پی ٹی آئی رہنما اور خواتین شامل ہیں۔ترجمان پی ٹی آئی سندھ کا کہنا ہے کہ ٹرین مارچ کے گھوٹکی پہنچنے پر جلسہ عام منعقد کیا جائے...
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے رابطہ کر کے کہا کہ شملہ معاہدہ اور لاہور ایگریمنٹ کی روشنی میں دونوں ممالک کو سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے رابطہ کر کے کہا کہ شملہ معاہدہ اور لاہور ایگریمنٹ کی روشنی میں دونوں ممالک کو سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس امن کا حامی ہے اور خطے میں استحکام کے لیے ضروری ہے کہ بھارت کشیدگی کو...
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے معدنیات بل سے متعلق اہم احکامات مجھے دیے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجوزہ معدنیات قانون پر ووٹنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جب تک میری اُن سے ملاقات نہیں ہوتی تب تک بل پاس نہیں ہو گا، میں نے بانی پی ٹی آئی کے احکامات پی ٹی آئی کے ارکان تک پہنچا دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بل کا جائزہ لینے کے لیے میں نے 3 رکنی کمیٹی بھی قائم کی تھی،...
کراچی (نیوز ڈیسک) محکمۂ موسمیات نے پیر کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں آج گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی لہر ملک کے بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں، مذکورہ مغربی سسٹم کے اثرات ملک کے جنوبی حصوں میں پھیل رہے ہیں۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق جامشورو، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ، شہدادکوٹ، حیدرآباد، مٹیاری،ٹنڈوالہیار، میرپورخاص، سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع میں آج (اتوار)گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کی جانب سے گھوٹکی، سکھر، خیرپور، سانگھڑ، میرپورخاص، ٹی ایم میں چند مقامات پر گرج چمک کے...

ملکی ‘ غیر ملکی صحٓفیوں کا دورہ کنٹرول لائن ‘ وزیراطلاعات ‘ ڈی جی آئی ایس پی آر تمام سیاسی جماعتوں کو آج بریفنگ دینگے
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی پر آزاد کشمیر کے علاقوں کا دورہ کرایا گیا۔ آج بھی کرایا جائے گا۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق دورے کا مقصد بھارت کے خیالی دہشت گردی کے کیمپس کے بے بنیاد اور من گھڑت پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے۔ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر دہشتگردوں کے مبینہ ٹھکانوں کا من گھڑت پراپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی کے ان علاقوں کے دورے کے دوران ان مقامات پر لے جایا گیا جن کا جھوٹا پراپیگنڈا بھارت کرتا ہے...
چین نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ کسی بھی کمپنی سے غیر قانونی طور پر ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتا ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب یورپی یونین نے مشہور سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر صارفین کا ڈیٹا چین منتقل کرنے اور اسے چینی حکام سے محفوظ رکھنے میں ناکامی پر 530 ملین یورو (تقریباً 600 ملین ڈالر) کا بھاری جرمانہ عائد کیا۔ یورپی یونین کی جانب سے ٹک ٹاک پر یہ اب تک کا دوسرا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔ ٹک ٹاک، جو چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے، نے اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ چین...
ہمارے لوگوں کو بے عزت کروگے ، ہماری نسل کشی کروگے ، ہماری خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹو گے ، ہمارے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکو گے تو اس کے بعد بھی آپ کہو گے کہ ہم خاموش رہیں ہم پاکستان کی پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز پر گئے لیکن ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا اس لیے اب ہماری جماعت قومی اور عوامی مزاحمت کی جدوجہد اور سیاست کرے گی، احتجاجی جلسے سے خطاب بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ۔کوئٹہ کے شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر رہنمائوں اور کارکنوں کی رہائی کے لیے منعقدہ احتجاجی...
اسلام آباد: قراقرم ہائی وے کی تعمیر میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے چینی محنت کش جوکہ پاک چین دوستی کی بنیاد میں سنگ میل بنے گلگت کے تاریخی خاموش قبرستان میں ان کی قبریں صرف ماضی کی یادگار نہیں، بلکہ ان جذبوں کی علامت ہیں۔ چینی محنت کشوں نے دنیا کی بلند ترین سڑک کو حقیقت بنایا، دشوار گزار پہاڑی راستے، شدید سردی اور جان لیوا چٹانیں ان کے حوصلے کمزور اور ارادے متزلزل نہ کر سکے۔ قراقرم ہائی وے محض ایک سڑک نہیں بلکہ پاک چین دوستی کا زندہ اور اٹل نشان ہے، اس کی تعمیر میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے چینی کارکنوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں، جن کی قربانیاں تاریخ...

سرحد پار رشتوں سے خوفزدہ بھارت، پاکستانی دلہن سے نکاح پر مقبوضہ کشمیر میں تعینات سی آر پی ایف اہلکار برطرف
NEW DEHLI: بھارتی حکومت کی ایک اور بوکھلاہٹ کا مظاہرہ اُس وقت سامنے آیا جب مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار کو پاکستانی خاتون سے شادی کرنے کے "جرم" میں فوراً ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا نے اس معاملے کو "قومی سلامتی کے لیے خطرہ" قرار دے کر خوف و نفرت کا ماحول پیدا کیا ہے، گویا سرحد پار انسانی رشتے بھی اب بھارت کے لیے ناقابلِ برداشت بن چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، کانسٹیبل/جی ڈی منیر احمد نے 24 مئی 2024 کو پاکستانی شہری مینل خان سے واٹس ایپ ویڈیو کال پر نکاح کیا۔ دلہن کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب سے ہے۔ منیر احمد کا تعلق سی...
9جس طرح افسانہ، ناول، کہانی، داستان، خاکہ نگاری، سفرنامہ، ڈرامہ، شاعری، نظم، غزل وغیرہ ادبی اصطلاحات ہیں جنھیں ادب کی اصناف کہا جاتا ہے، اسی طرح اداریہ نویسی، نامہ نگاری، روزنامچہ، فیچر نگاری، مضمون نگاری فن صحافت کی اصطلاحات ہیں۔ آئیے! ان کا مفہوم سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اداریہ:- (Editorial) اداریہ ایک ایسی تحریر ہے جسے اخبار یا رسالے کے عملے کے تجربے کار رکن یا کوئی ناشر کی جانب سے تحریرکیا جاتا ہے جس صفحے پر یہ تحریر کیا جاتا ہے، اسے ادارتی صفحہ کہتے ہیں۔ یہ عموماً کسی ہنگامی موضوع پر لکھا جاتا ہے، جس کا مقصد قارئین کی رہنمائی کرنا ہوتا ہے۔ ادارتی صفحہ کو اخبارکا دل بھی کہا جاتا ہے۔ یہ اخبار کی پالیسی...
AHMEDABAD, INDIA: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جوز بٹلر نے انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں بھارت کے سوریاکمار یادیو کا تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے کا تیسرا نمبر اپنے نام کرلیا۔ آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرنے والے جوز بٹلر نے سن رائزز حیدرآباد کے خلاف میچ میں یہ ریکارڈ بنایا اور اپنی ٹیم کو پلے آف تک رسائی دلائی۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 51 ویں میچ میں جب گجرات ٹائٹنز نے بیٹنگ شروع کی تو کپتان شبھمن گل اور سدھرسن نے شان دار آغاز کیا اور بالترتیب 76 اور 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ جوز بٹلر کو میچ سے قبل آئی...
اسلام آباد: اسلام آباد: صدر مملکت نے پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔ 5 مئی کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 16 واں اجلاس ہو گا جس میں پاک بھارت کشیدگی اور تازہ ترین صورتحال پر غور ہوگا۔ دوسری جانب آج وزیراطللاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو پاک بھارت کشیدگی، موجودہ صورت حال، پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔
لندن میں مسلم لیگ ن کے تحت بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا گيا، جس میں تحریک انصاف سمیت پاکستان کی دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکن بھی شریک ہوئے۔مسلم لیگ ن برطانیہ نے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا، جس میں میں لندن سمیت برطانیہ بھر سے آئے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔شرکاء نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور بھارتی ہائی کمیشن کے اطراف کا علاقہ پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔ پاکستان نے اپنا ملی نغمہ بھارت میں سوشل میڈیا پر چلوا دیا بھارتی صارفین نے پاکستانی ملی نغمہ چلنے پر اپنی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ احسن ڈار صدر مسلم لیگ ن برطانیہ نے کہا...
حکومت کا جوابی وار، پاکستان میں بھارتی لیگ آئی پی ایل پر پابندی عائد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان حکومت نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) پاکستان میں دکھانے پر پابندی عائد کردی۔حکومت نے پاکستان میں مقامی پلیٹ فارمز پر آئی پی ایل کی آن لائن سٹریمنگ پر پابندی عائد کر دی۔حکومت پاکستان کے مطابق لائیو اسٹریمنگ ایپس کے ذریعے پاکستان میں انڈین پریمیئر لیگ کو اب نہیں دکھایا جائے گا، فیصلہ بھارتی حکومت کے جواب میں کیا گیا۔آن لائن اسٹریمنگ چینل کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت پاکستان کے احکامات پر آئی پی ایل کی آن لائن اسٹریمنگ اب پاکستان میں نہیں دکھائی جائیں...
پاکستان حکومت نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) پاکستان میں دکھانے پر پابندی عائد کردی۔ حکومت نے پاکستان میں مقامی پلیٹ فارمز پر آئی پی ایل کی آن لائن سٹریمنگ پر پابندی عائد کر دی۔ حکومت پاکستان کے مطابق لائیو اسٹریمنگ ایپس کے ذریعے پاکستان میں انڈین پریمیئر لیگ کو اب نہیں دکھایا جائے گا، فیصلہ بھارتی حکومت کے جواب میں کیا گیا۔ آن لائن اسٹریمنگ چینل کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت پاکستان کے احکامات پر آئی پی ایل کی آن لائن اسٹریمنگ اب پاکستان میں نہیں دکھائی جائیں گی۔ یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے تہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد اپنے ملک میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) دکھانے پر پابندی...
جنوبی افریقی فاسٹ بولر کیگیسو رباڈا نے منشیات کے استعمال کا ٹیسٹ مثبت آنے اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے وقتی معطلی کا اعتراف کرلیا۔ گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر معطلی کے بعد تین اپریل کو آئی پی ایل کے دوران ہی واپس جنوبی افریقا چلے گئے تھے۔ ان کی روانگی پر ان کی فرنچائز کا کہنا تھا کہ وہ کسی ذاتی وجوہات کی بنا پر واپس وطن گئے ہیں اور ان کی بھارت واپسی کے متعلق کوئی بات حتمی نہیں ہے۔ جنوبی افریقی کرکٹرز ایسوسی ایشن (SACA) کے ذریعے جاری کیے گئے ایک بیان میں کیگیسو رباڈا نے اپنے عمل کے لیے معافی مانگی اور کھیل کا دوبارہ حصہ بننے کے عزم کا اظہار...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آج کا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیموں نے 7،7 میچز کھیلے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 9 پوائنٹس ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل ہیں، جبکہ دیگر ٹیم میں ابرار احمد، حسن نواز، حسیب اللہ خان(وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، رائلی روسو، کائل جیمیسن، محمد وسیم، فہیم اشرف، خرم شہزاد اور...

پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے‘ مسلح افواج بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگی، ریاض حسین پیرزادہ
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈتعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے‘ ہماری مسلح افواج بھارت کی جارحیت اور مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گی۔وفاقی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی دانشمندانہ قیادت میں ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈتعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ای-خدمت مرکز بہاولپور کا دورہ کیا۔ وزیر نے ای۔خدمت مرکز میں جاری کام اور عملہ کے صلاحیت کو سراہا۔وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مجھے ای-خدمت مرکز آ کر بڑی خوشی ہو...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یومِ آزادی صحافت پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ آزادی صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد اورزندہ قوم کی پہچان ہے۔آزاد، خودمختار اور ذمہ دار میڈیا ہی وہ طاقت ہے جو حکمرانوں کو جوابدہ بناتا ہی-آزادی صحافت کے لئے صحافی برادری کی کاوشیں اور قربانیاں قابل تحسین ہیں۔(جاری ہے) وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ جمہوریت اور آزادی صحافت ایک دوسرے سے جُڑے ہوئے ہیں۔صحافت آزاد اور ذمہ دار ہو تو جمہوریت مضبوط ہوتی ہی-آزادی صحافت کی جدو جہد میں ساتھ ہیں،صحافیوں کے تحفظ کے لئے بھرپور اقدامات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ صحافی برادری کے لیے‘‘اپنے گھر’’کا...
سٹی 42 : وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس میں دوست ممالک کی جانب سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں معاونِ خصوصی اعظم باجوہ، چیئرمین ایس ای سی پی، سیکریٹری پیٹرولیم و خزانہ، اور وزارتِ خارجہ سمیت متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں انفراسٹرکچر، توانائی، پیٹرولیم اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی۔ اسحاق ڈار نے سرمایہ کاری منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل پر زور دیا، انہوں نے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور طریقہ کار کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں سولر توانائی کا انقلاب تیزی سے پھیل رہا ہے، جہاں سولر پینلز کی چمک شہر بھر کی چھتوں اور دیہاتوں میں نمایاں ہو رہی ہے۔ تاہم، اس انقلاب کا فائدہ صرف امیر طبقے کو ہوا ہے، جبکہ غریب طبقہ اس سے فائدہ اٹھانے سے محروم ہے۔ سولر توانائی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باوجود، اس کا اثر مختلف طبقات پر مختلف انداز میں پڑا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپریل کے مہینے میں کراچی کی شدید گرمی میں، سعد سلیم نے اپنے بنگلے کی چھت پر نصب سولر پینلز سے حاصل ہونے والی توانائی کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے سولر پینلز کی تنصیب پر 7,500 ڈالر خرچ کئے تھے، جس سے وہ بجلی کے...
مئی سے جولائی کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول کے مطابق بارشوں کا امکان ہے جبکہ اس دوران ملک کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو اور کہیں سیلاب کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فروری سے اپریل تک سندھ اور جنوبی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارش ہوئی، شمالی اور وسطی علاقوں میں درمیانی اور شدید بارشیں ہوئی جب کہ بارش کم ہونے کی وجہ سے مٹی میں نمی بھی کم ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں تندوتیز ہوائیں اور بارش، کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، میٹروسروس بند محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مئی سے جولائی کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں معمول کے مطابق بارش کا امکان ہے...
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے واضح کیا ہے کہ اگر یہ بات ثابت ہوجائے کہ سابق صدر عارف علوی نے اپنی صدارتی مدت کے کے دوران متنازع کنالز کی منظوری دی تھی تو ان کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ تفصیلا ت کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دو روز قبل یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ متنازع نہریں بنانے کا فیصلہ نگران حکومت کے دوران لیا گیا تھا اور اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی صدر کے عہدے پر فائز تھے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا کہ اگر بلاول کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر پابندی کے بعد جوابی اقدام اٹھاتے ہوئے پاکستان نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) پر پابندی عائد کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلگام واقعہ پر بھارت کے اسپورٹس اسٹریمنگ چینل فینکوڈ نے ہندوستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی لائیو اسٹریمنگ کو معطل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے متعلق ویڈیوز اور میچز کی جھلکیاں ہٹادیں تھی۔ اب ردعمل میں پاکستان نے بھی بھارت پر جوابی وار کرتے ہوئے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی لائیو اسٹریمنگ بند کردی ہے۔ بھارت میں پی ایس ایل کی طرح پاکستان میں آئی پی ایل کے میچز نہیں دیکھے جاسکیں گے۔ واضح رہےکہ پاکستان میں انڈین پریمئیر لیگ کے میچز...
آفاق احمد— فائل فوٹو مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم-حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد کے خلاف مقدمے کا چالان پولیس نے عدالت میں پیش کردیا۔کرچی کی انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں آفاق احمد و دیگر کے خلاف لانڈھی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے آفاق احمد و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 مئی کو طلب کرلیا۔پولیس کے جمع کرائے گئے چلان میں مہاجر قومی موومٹ کے چیئرمین آفاق احمد سمیت 12 ملزمان نامزد ہیں۔ یہ بھی پڑھیے ثابت ہوگیا ٹینکر مافیا حکومتی اداروں سے زیادہ طاقتور ہے، آفاق احمد سندھ میں جان ومال کی حفاظت کیلئے فوج کی خدمات حاصل کی جائیں، آفاق احمد متحدہ، پیپلز پارٹی اور ٹینکرز مافیا ایک...
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر یہ واقعہ پیش آیا۔ عمران خان کو الٹے سیدھے مشورے کون کون دیتا تھا؟ فیاض چوہان نے نام بتادیےپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) چھوڑنے والے فیاض الحسن چوہان نے عمران خان کو غلط مشورے دینے والوں کے نام بتادیے۔ فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی کارکنوں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اندر جرات پیدا کریں اگر یہ حرکت کی ہے تو مان لیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے فیاض الحسن چوہان کو جواب دیتے ہوئے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹں نے حکومت کے پیکا ایکٹ اور پنجاب حکومت کے ہتک عزت قانون کو آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف قرار دے دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ایف یو جے کے قائم مقام صدر خالد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک میں آزادی صحافت تیزی سے ختم ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا پیکا ایکٹ اور پنجاب حکومت کا ہتک عزت قانون آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے، پیکا ایکٹ اور ہتک عزت جیسے کالے قوانین کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں۔انہوں نے وفاقی اورپنجاب حکومت سے آزادی صحافت کے احترام کا مطالبہ بھی کیا۔ ...

سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ خوارج دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کر لیا، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا (کے پی کے) میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ خوارج دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کر لیا۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے ضلع باجوڑ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد انتہائی مطلوب خارجی فرید اللہ سمیت تین خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک اور آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں کیا...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ کانگریس رہنما مشرقی پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ چنی نے بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائیکس کا ثبوت طلب کرلیا، سردار چرن جیت سنگھ چنی نے کہا کہ آج تک بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائیکس کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ پاکستان میں کہاں حملے ہوئے؟ کہاں لوگ مارے گئے؟۔ سردار چرن جیت سنگھ چنی نے کہا کہ کیا اگر ہمارے ملک میں بم گرے تو ہمیں پتہ نہیں چلے گا؟ 2019 میں کہیں کچھ نہیں ہوا،کہیں کوئی حملہ نہیں ہوا۔ بی جے پی نے جوابی کارروائی کےطور پر کانگرس ورکنگ کمیٹی کو پاکستان ورکنگ...
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار، آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی :خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف 3 مختلف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز کے دوران ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد فرید اللہ مارا گیا، جو کئی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند میں بھی آپریشن کیا، جہاں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کرنے والے 54 خوارج ہلاکبیان میں مزید کہا گیا ہے کہ...
معروف رائٹر انور مقصود کے اسٹیج ڈرامے ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ آغاز سے کچھ لمحات قبل منسوخ کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:انور مقصود ہوئے بے نقاب، فوج سے معافی کیوں مانگی؟ ’ہاؤس اریسٹ‘ پیش کرنے والی کمپنی کوپی کیٹ پروڈکشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ انور مقصود کے نئے اسٹیج ڈرامے ہاؤس اریسٹ کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) واپس لے لیا گیا ہے۔ ڈراما آج دارالحکومت میں پیش کیا جانا تھا، تاہم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے اجازت نامے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ کوپی کیٹ پروڈکشن کے مطابق اجازت نامہ منسوخ کرنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی...
پاکستان کے مقبول اداکار فرحان سعید نے بھارتی علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے پر بھارتی عوام سے اظہار ہمدردی کیا تھا، تاہم اب انہوں نے بھارتی حکومت کے پاکستانی فنکاروں کے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا چینلز پر پابندی کے فیصلے پر دلچسپ انداز میں اپنا ردعمل دیا ہے۔ پاکستان کے مقبول اداکار اور گلوکار فرحان سعید اپنی بہترین اداکاری اور دلکش آواز کی وجہ سے پاکستان سمیت سرحد پار بھارت میں بھی خاصے پسند کیے جاتے ہیں۔ اُڈاری، سنو چندا، پریم گلی اور میرے ہمسفر جیسے ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے فنکار ان دنوں ڈرامہ شیریں فرہاد میں اپنی شاندار پرفارمنس سے ناظرین کو متاثر کر رہے ہیں۔ ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 40 لاکھ سے...
پاکستانی ڈرامہ و میوزک انڈسٹری کے سپر اسٹار فرحان سعید نے سوشل میڈیا پر پاکستانی فنکاروں کی شہرت سے ڈرنے والی بھارتی حکومت کو کرارا جواب دیا ہے۔ اداکار و گلوکار نے سوشل میڈیا پر چند اسٹوریز شیئر کیں۔ ان اسٹوریز میں سے ایک میں فرحان سعید کا بھارتی مداح اپنی ہی حکومت پر طنز کرتے ہوئے وی پی این لگا کر اداکار کا انسٹاگرام اکاؤنٹ دیکھنے پر ڈانس کر رہا ہے۔ دوسری جانب اداکار نے ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت میں ان کے مداح ہر ممکن کوشش کر کے ان کے ڈرامے دیکھنے میں مصروف ہیں۔ ایسے میں فرحان سعید نے خود بھی اپنے انسٹاگرام پر بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ فرحان سعید...
یورپین یونین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔ یہ بات یورپین خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس نے آج پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہی۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے یورپین خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس نے بتایا کہ انہوں نے آج پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی تشویشناک ہے، میں دونوں فریقوں...
ڈاکٹر غلام علی کی چھٹی، وزارت فوڈ سیکیورٹی نے نئے چیئرمین پی اے آر سی کی تقرری کا عمل شروع کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ارمان یوسف) ڈاکٹر غلام علی کی چھٹی، وزارت فوڈ سیکیورٹی نے نئے چیئرمین پی اے آر سی کی تقرری کا عمل شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالتی احکامات اور وزیراعظم کے ہٹانے کے باوجود چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام علی عہدہ چھوڑنے کو تیار نہیں اور اپنے غیر قانونی اقدامات پر پبلک اکائونٹس کمیٹی اور عدالتوں میں اپنے خلاف کیسز کا سامنا کرنے کے بجائے 3 ماہ کی چھٹی پر جا چکے ہیں تاہم وزارت فوڈ سیکیورٹی نے اب چئیرمین پی اے آر سی...
ضلعی انتظامیہ نے دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:جنوبی وزیرستان میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ میڈیا رپورٹ کے مطابق کرفیو کا دورانیہ صبح 6 سے شام 6 بجے تک ہوگا، جب کہ اس دوران دتہ خیل سے میرانشاہ، میرانشاہ سے رزمک تک آمد و رفت معطل رہے گی۔ دوسری طرف میرانشاہ سے میر علی اور میر علی سے بنوں تک بھی مرکزی شاہراہیں پبلک ٹرانسپورٹ کے رہے بند ہوگی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ٹریفل معطل کرفیو وزیرستان کرفیو
—فائل فوٹو کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 27.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکانمحکمۂ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ظاہر کیا ہے۔ کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ شہر میں مغرب سے سمندری ہوائیں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔
بچوں کے کینسر سے آگاہی کے دن کے موقع پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ اس اہم تقریب کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیمیں، میچ آفیسرز اور کمنٹیٹرز اس بیماری کیخلاف آگاہی فراہم کریں گے۔ آگاہی مہم کے تحت میچ کے آفیسرز اور کمنٹیٹرز سنہرے ربن پہنیں گے، جو بچوں کے کینسر کی علامت ہے، جبکہ کھلاڑی میدان میں خصوصی سنہری ٹوپیاں اور ربنز پہنیں گے۔ میچ میں استعمال ہونے والے اسٹمپ بھی سنہرے رنگ کے ہوں گے۔ کینسر سے متاثرہ اسٹیڈیم میں خصوصی طور پر مدعو کیے جائیں گے، اور دونوں ٹیموں...
بوئنگ کے لیے طیاروں کے پرزوں کا اہم سپلایئر ‘اسپریٹ ایرو اسپیس’ نے مالی مسائل کی وجہ سے کام جاری نہ رکھ پانے کے خدشے کا اظہا کیا ہے۔ کمپنی نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ 12 مئی سے 250 سے 350 ملازمین کو ایک ماہ کے لیے چھٹی پر بھیجے گی کیونکہ بوئنگ کے 2 پروگرامز کے لیے پرزہ جات کی ایک بڑی تعداد کا انتظار ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین کا امریکی بوئنگ طیاروں کی خریداری پر پابندی کا اعلان اسپریٹ کی 2005 میں بوئنگ سے علیحدہ ہوئی تھی مگر گزشتہ سال سے اس کے ساتھ دوبارہ اشتراک کے معاہدے کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ اس کے علاوہ، بوئنگ کے حریف، ایئر بس، جو فرانس میں...
چائلڈ کینسر سے آگاہی کے دن کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے خصوصی اعلان کر دیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق 3 مئی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم لاہور آنے والی جس فیملی نے بھی زرد ( یلو) رنگ کا لباس پہنا ہوگا تو اسے کمپلیمنٹری پاسز ملیں گے۔ یہ پاسز وہ ٹی سی ایس باکس آفس لبرٹی مارکیٹ پبلک پارکنگ سے حاصل کرسکیں گے۔ باکس آفس سہ پہر تین بجے کھل جائے گا۔ یہ پاسز پہلے آئیں پہلے حاصل کریں کی بنیاد پرصرف دو انکلوژرز کے لیے کارآمد ہونگے۔
یورپین یونین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس نے آج پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا، چینی تجزیہ کار وکٹر گاؤ نے کہا کہ چین پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا، جب پاکستان میں چینی باشندوں پر حملے ہوئے، تب بھی چین نے جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا اور پہلگام حملے میں بھی چین کا یہی موقف ہے۔ ایک بیان میں کاجا کلاس کا کہنا تھا کہ دونوں وزراء خارجہ سے...
کراچی: ایکسپریس نیوز کی جانب سے سچ سامنے لانے پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا اور بھارت بھر میں ایکسپریس نیوز کے فیس بک پیج پر پابندی لگادی۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد حقائق سامنے لانے پر ایکسپریس نیوز کا فیس بک پیج پر پابندی لگادی ہے۔ فیس بک کے نوٹیفکیشن میں کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی ہے تاہم کہا گیا ہے کہ قانونی بنیاد پر شکایت کے باعث ایکسپریس نیوز کے فیک پیج تک رسائی محدود کردی گئی ہے اور یہ درخواست انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق مقامی قوانین کے تحت کی گئی تھی۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان کے...
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی اور نائب صدر کاجا کالس کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ محمد اسحاق ڈار نے کاجا کالس کو خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔ دوران گفتگو انہوں نے بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز پروپیگنڈے کو واضح طور پر مسترد کیا۔ نائب وزیراعظم نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی فیصلے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔اور کہا کہ یہ معاہدے کی پاسداری اور بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے امن اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ...
ذرائع نے بتایا کہ 29 اور 30 اپریل کو پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور جھوٹ کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیا، یکم مئی کو بھارتی سرکار نے آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹس کو بھی بلاک کردیا، پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا راز فاش کر کے بھارت کا فالز فلیگ آپریشن بے نقاب کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے حقائق سامنے لانے پر مودی سرکار نے گھبراہٹ میں آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل بھی بلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے بھی اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا، مودی سرکار نے ذرائع ابلاغ اور میڈیا چینلز پر پابندی کے بعد اب آئی ایس...
پارلیمان کے فلور سے بھارت کو مؤثر جواب دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی۔ اس حوالے سے سمری صدر مملکت کو بھجوادی گئی ہے۔ وفاقی وزیر طارق فضل نے وزیردفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قومی اسمبلی اجلاس میں موجودہ کشیدگی پر بحث کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد لائی جائے گی۔ قومی اسمبلی کے...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ کے 22 ویں میچ میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی۔ اس حوالے سے سمری صدر مملکت کو بھجوادی گئی ہے۔ وفاقی وزیر طارق فضل نے وزیردفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آج نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قومی اسمبلی اجلاس میں موجودہ کشیدگی پر بحث کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد لائی جائے گی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے سندھ طاس معاہدہ معطل...
سندھ اسمبلی کے نوجوان ارکان پر مبنی نو تشکیل شدہ ینگ پارلیمنٹرینز فورم کے تمام 8 عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ سیکرٹری سندھ اسمبلی کی جانب سے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی ایک ہوگئے۔ سیاسی جماعتوں سے وابستہ ارکان اسمبلی کے ایوان اور ایوان سے باہر اختلافات زبان زد عام ہیں، مگر سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے ارکان ایک جگہ اکٹھے ہو گئے۔ سندھ اسمبلی کے نوجوان ارکان پر مبنی نو تشکیل شدہ ینگ پارلیمنٹرینز فورم کے تمام 8 عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ سیکرٹری سندھ اسمبلی کی جانب سے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔...
سٹی42: پی ٹی آئی کے کارکنوں کے 26 نومبر 2024 کو اسلام آباد میں گھیراؤ جلاؤ اور تشدد میں ملوث 82 کارکنوں کو اعتراف جرم کے بعد سزا ہو گئی۔ پی ٹی آئی کے بانی کی ہدایت پر 26 نومبر 2024 کو اسلام آباد پر زبردستی دھاوا بول کر پر تشدد کارروائیاں کرنے، گھیراؤ جلاؤ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے میں مولث 82 ملزموں نے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بیان جمع کرایا کہ پی ٹی آئی قیادت نے انہیں اکسایا تھا، ان کارکنوں نے اپنی درخواستوں میں کہا، ہم غریب مزدور ہیں ہم سے رعایت برتی جائے۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کے کیس کے 82 ملزمان کے اعتراف...
پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا، خوفزدہ بھارت نے آئی ایس پی آرکا یوٹیوب چینل بلاک کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق حقائق سامنے لانے اور بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے پر گھبراہٹ کی شکار مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل بلاک کردیا۔جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے اور سچ کو چھپایا نہیں جا سکتا۔ ایسا ہی کچھ پہلگام واقعے پر ہوا جب بھارت نے حملے کے چند گھنٹوں بعد ہی پاکستان پر الزام عائد کرنا شروع کردیئے تھے۔مودی سرکار کے اس جھوٹے پروپیگنڈے پر پاکستانی میڈیا نے دنیا کے سامنے ناقابل تردید ثبوت کے ساتھ حقائق پیش کیے جس سے بھارت...
پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس بلانے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر ایوانجی لوس سیکیرس کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کشیدگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر جلد ہنگامی اجلاس بلا سکتے ہیں، مختلف ممالک پاکستان اور بھارت سے رابطے میں ہیں۔ایوانجی لوس سیکیرس نے کہا کہ ہم جانتے ہیں بہت کچھ دا پر لگا ہوا ہے، امید ہے کشیدگی کم کروانے کی کوششیں موثر ثابت ہوں گی، ہم بھی کشیدگی میں کمی اور بات چیت میں شامل ہیں۔...
پانی پیاس بجھانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ کچھ لوگ با آسانی اپنی روزانہ کی پانی کی مقدار پوری کر لیتے ہیں، جبکہ کچھ کے لیے یہ مشکل ہوتا ہے۔ اس پر مستزاد پانی سے متعلق مختلف افواہیں اور غلط فہمیاں ذہنوں کو الجھا دیتی ہیں۔ انہی میں سے ایک مشہور غلط فہمی یہ ہے کہ ٹھنڈا پانی پینے سے وزن بڑھتا ہے۔ لیکن کیا یہ واقعی حقیقت ہے یا صرف ایک مفروضہ؟ حال ہی میں، ماہر غذائیت امیتا گڈرے نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے حقیقت کو واضح کیا۔ ان کے مطابق، حقیقت کچھ اور ہی ہے۔ امیتا گڈرے کہتی ہیں کہ پانی وزن کم کرنے کا ایک شاندار ذریعہ ہے، کیونکہ اس میں کوئی...
بھارتی حکومت نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے مین اسٹریم و سوشل میڈیا چینلز کے بعد اب اپنے ملک میں آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن پردہ چاک ہونے پر بھارت حواس باختہ ہوگیا دنیا کے سامنے پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنے پر بوکھلاہٹ میں بھارت نے آئی ایس پی آر کے یو ٹیوب چینل اور ایکس اکاؤنٹس کی رسائی میں روڑے اٹکادیے ہیں تاکہ ہندوستان کے عوام حقیقت سے آشنا نہ ہوسکیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی میڈیا کے بیانیے کی جنگ جیتنے کا اعتراف بھارتی میڈیا بھی کرچکا ہے۔ ڈی جی آئی آئی ایس پی آر نے 29 اور 30 اپریل کو اپنی پریس کانفرنسز...
پی ٹی آئی 26 نومبر احتجاج: 82 ملزمان کا اعتراف جرم، عدالت نے سزا سنادی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کے کیس کے 82 ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 24 اور 26 نومبر 2024 کے احتجاج پر درج 24 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوئی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران 1609 ملزمان میں سے عدالت پیش ہونے والے 560 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔ عدالت میں پیش کیے گئے 82 ملزمان نے جج کے سامنے اعتراف جرم کیا...
راولپنڈی: عدالت نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 82 کارکنوں کو سزائیں سزا دیں۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں بڑا فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے تحریک انصاف کے 82 کارکنوں کو سزائیں سنا دیں۔ عدالت نے 24 مقدمات میں تمام حاضر ملزمان پر فرد جرم بھی عائد کر دی۔ دورانِ سماعت احتجاج کرنے کا اقبال جرم کرنے والے 82 ملزمان کو عرصہ حوالات کی سزائیں سنائی گئیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ اقبال جرم کرنے والے82 کارکنوں نے جتنی جیل کاٹی وہی عرصہ قید سزا ہوگی۔ عرصہ حوالات سزائیں ایک ماہ سے 3 ماہ تک...

میڈیا کو جھوٹ، فیک نیوز، پرو پیگنڈے، غیر ملکی ایجنڈوں اور سیاسی مفادات کی تکمیل کے لئے استعمال نہ ہونے دیا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف کا آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی مفادات کے حوالہ سے پاکستانی میڈیا کے ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا تک حقائق پہنچانے کی جد و جہد میں صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہے ، میڈیا کو جھوٹ، فیک نیوز، پرو پیگنڈے، غیر ملکی ایجنڈوں اور سیاسی مفادات کی تکمیل کے لئے استعمال نہ ہونے دیا جائے، پاکستان کا آئین اظہار رائے کی آزادی کی ضمانت فراہم کرتا ہے ۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے میڈیا ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا ۔...
پی آئی اے اس حج آپریشن میں بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔ کراچی سے 7 ہزار 200 سے زائد عازمین کو 39 خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں عازمین کرام کی پروازیں پاکستان سے مدینہ کے لیے روانہ ہوں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں یہ پروازیں جدہ روانہ ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کراچی سے کامیابی کے ساتھ آغاز ہوگیا ہے، جب پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 743 جمعہ کی علی الصبح کراچی سے 397 عازمین کو لے کر مدینہ کے لیے روانہ ہوئی۔ اس موقع پر پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر، خرم مشتاق نے...
احمد منصور : پہلگام فالس فلیگ آپریشن/ حقائق سامنے لانے پر مودی سرکار نے گھبراہٹ میں آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل بھی بلاک کر دیا۔ پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا، بھارتی میڈیا کا بھی اعتراف مودی سرکار نے ذرائع ابلاغ اور میڈیا چینلز پر پابندی کے بعد اب آئی ایس پی آر کا آفیشل یوٹیوب چینل اور ایکس اکائونٹ بھی معطل ، ذرائع ڈی جی آئی آئی ایس پی آر 29 اور 30 اپریل کو پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور جھوٹ کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیا پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ 1 مئی کو مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹ کو بھی بلاک...
پہلگام واقعہ: پاکستان نے تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانےکی پیشکش کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانے کی پیشکش کردی۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئےو زیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف پہلے ہی بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کرچکے ہیں، اس معاملے پر یا تو 2، 3 ملک مل کر تحقیقات کرلیں یا پھر اقوام متحدہ کا کمیشن بنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ بحران میں جس کے ہاتھ صاف ہوں تحقیقات کی پیشکش وہی کرتا ہے، بھارت تحقیقات کی پیشکش اس لیے قبول نہیں کر رہا کیونکہ اسے خوف ہےکہ...
لاہور: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور سمیت پنجاب میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں شدید گرمی کی لہر کا زور ٹوٹ گیا جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کی پیش گوئی بھی کردی ہے۔ پنجاب میں آج بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 4 مئی اتوار کے دن تک جاری رہ سکتا ہے۔ اس دوران آسمانی بجلی گرنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے آئندہ 3 روز کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے خدشات ظاہر کیے ہیں اور اس سلسلے میں عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے محفوظ مقامات...

مہاجرین اور پناہ گزینوں کی پالیسیوں میں بہتری سے اقتصادی استحکام کے نئے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں ، آئی ایم ایف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) مہاجرین اور پناہ گزینوں کی پالیسیوں میں بہتری سے اقتصادی استحکام کے نئے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں ، بہتری مستقبل کی تلاش ، مقامی تنازعات اور قدرتی آفات کےباعث گذشتہ تین دھائیوں کے دوران نقل مکانی کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کی رپورٹ کے مطابق انسانی تاریخ میں کامیابی کیلئے ہجرت ہمیشہ سے ہی ایک اہم اقدام رہا ہے ۔عالمی سطح پر بہتر مستقبل کی تلاش ، مقامی تنازعات اور قدرتی آفات سے بچنے کیلئے گذشتہ سال میں 300ملین سےزیادہ افراد نے نقل مکانی کی ہے ۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق 1995 کے مقابلہ...
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے جواب میں کوئی ایسا قدم نہ اٹھایا جائے جو خطے میں تنازعے کا سبب بنے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے جمعرات کے روز فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ واشنگٹن کو امید ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ حملے کے جواب میں بھارت کا ردعمل ایسا نہ ہو جو خطے میں بڑے پیمانے پر تنازعے کا باعث بنے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے، امید ہے کہ پاکستان بھارت سے تعاون کرے گا۔ یاد رہے 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں...

وزیر اعظم شہباز شریف کی امیر قطر کو ٹیلی فون کال، پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ
وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے پاکستان کے لیے یکجہتی اور حمایت پر شکریہ ادا کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ ٹیلی فون کال کے دوران جنوبی ایشیا میں حالیہ پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل اور مظاہر میں مذمت کرتا ہے، اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کی قربانیوں کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملے کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا کمیشن تشکیل دیا جائے، پاکستان کی پیشکش وزیر اعظم شہباز شریف نے بغیر کسی ثبوت کے پہلگام واقعے کے ساتھ پاکستان کو جوڑنے کی ہندوستان کی کوششوں کو مسترد...
خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں مقامی رکنِ اسمبلی خورشید خٹک کی قیادت میں مشتعل مظاہرین نے این ایچ اے کے نئے ٹول پلازہ پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین نے ٹول پلازے کے کیبن اکھاڑ کر ہٹا دیے اور اسے غیر قانونی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق مظاہرین کا مؤقف تھا کہ ایک ہی ضلع میں دو مقامات پر ٹول ٹیکس کا نفاذ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کڑپہ کے مقام پر پہلے ہی ٹول ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جبکہ حال ہی میں ایک اور ٹول پلازہ قائم کر کے عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ نئے ٹول پلازے کے لیے نہ تو...
امریکا کی جانب سے چین پر غیر معمولی تجارتی محصولات کے نافذ اور جواباً چینی اقدامات کے بعد اب چین کی وزرات تجارت نے کہا ہے کہ بیجنگ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹیرف پر بات چیت کے لیے واشنگٹن کی پیشکش کا ’جائزہ‘ کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹیرف وار: نکل گئی ساری ہیکڑی انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چین کی وزارت تجارت نے کہا کہ ہے امریکا نے ٹرمپ کے 145 فیصد ٹیرف پر بات چیت کے لیے چین سے رابطہ کیا ہے اور بیجنگ کا دروازہ بات چیت کے لیے کھلا ہے۔ چینی وزارت تجارت کے مطابق امریکا کو غلط طرز عمل درست کرنے اور یکطرفہ محصولات کو منسوخ کرنے کے لیے ایکشن لینے کے لیے تیار رہنا...
کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے غیر قانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے میں ملزم ارمغان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت میں ملزم ارمغان کے خلاف غیر قانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے میں سائبر کرائم کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کے خلاف غیر قانونی کال سینٹر چلانے اور ڈیجیٹل کرنسی کی منتقلی کا الزام ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ ملزم ابھی کہاں ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم دوسرے مقدمے میں جیل میں ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم کونسی جیل میں ہے؟ ملزم ارمغان کو ویڈیو لنک...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)پہلگام واقعہ کے بعدبھارت کی طرف سے جنگ کی دھمکیوں کااسی اندازمیں جواب دینے کے لئے پاکستان کی حکومت اور مسلح افواج مکمل طور پرتیاردکھائی دے رہی ہیں اوراس سلسلے میں جہلم کے علاقے ٹلہ فائرنگ رینج میں فوج کی بڑی مشقیں جاری ہیں،جس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے واضح اور دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے، کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا فوری اور ٹھوس جواب دینگے،آرمی چیف سید عاصم منیر نے قوم کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ابہام نہ رہے،بھارت کی کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں 7 میچ ہارنے کے بعد ملتان سلطانز ٹرافی حاصل کرنے کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ کراچی کنگز نے جمعرات کو لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کو 87 رنز سے ہرا کر پلے آف سے باہر کردیا۔ یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کی نذر، دونوں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا، جس کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں گزشتہ روز کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 11.3 اوورز...

پہلگام واقعہ؛ پاکستان نے کثیر ملکی تحقیقاتی کمیشن یا اقوام متحدہ کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کی پیشکش کردی
پاکستان نے پہلگام واقعےکی تحقیقات کے لیے کثیر ملکی تحقیقاتی کمیشن یا اقوام متحدہ کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کی پیشکش کردی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک نیوز چینل سے انترویو میں کہا کہ پہلگام واقعہ کی یا تو دو تین ملک مل کر تحقیقات کرلیں یا پھر اقوام متحدہ کا کمیشن بنادیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا، بھارت تحقیقات کے مطالبہ کو اس لیے قبول نہیں کررہا ہےکہ اسے خوف ہےکہ کچھ اور نہ نکل آئے، بات چیت کے امکان کو کسی بھی حالات میں خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا، کشیدگی جتنی بھی ہو مذاکرات کا راستہ اپنایا جاتا ہے۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا وزیر...
کراچی: وفاقی دارالحکومت میں طوفانی بارش کے بعد موسم بدستور خراب ہے اور اس کے نتیجے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز کا رخ موڑ دیا گیا۔ پی آئی اے حکام کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز نے ملتان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی، اس سے قبل پی کے-308 نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی۔ حکام نے بتایا کہ فضا میں کئی منٹ چکر لگانے کے بعد پی کے-308 کو ملتان ائیرپورٹ لینڈنگ کی ہدایت کی گئی، جس میں 150 سے زائد مسافر سوار ہیں۔ پی آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ موسم بہتر ہوتے ہی پرواز کو ملتان سے اسلام آباد روانہ کردیا جائے گا۔
پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کے باعث مکمل نہ کیا جاسکا جس کے سبب دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ قبل ازیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 10 کے اس 21 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز نے 11 اعشاریہ 3 اوورز میں 111 رنز بنائے تھے جس کے بعد بارش ہوگئی اور میچ روک دیا گیا تاہم وہ دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور بالآخر مقابلہ ختم کردیا گیا۔ تاہم، محمد نعیم اور عبداللہ شفیق نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 29، 29 گیندوں پر...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے سوال کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہیں یا اس کے دشمنوں کے کیوں کہ ان کے بیانات و طرز عمل قومی مفادات سے متصادم دکھائی دیتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس ایسے عناصر کی پناہ گاہ بن چکا ہے جو سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانیہ پھیلاتے، قومی اداروں کو بدنام کرتے اور دشمن کے نظریات کی تشہیر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور گورنر میں علی امین گنڈاپور سے سوال کرتا ہوں کہ آپ پاکستان کے ساتھ ہیں یا دشمنوں کے آلہ کار بن چکے ہیں؟ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک نازک دوراہے...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ ایونٹ کے 21 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔ اسکواڈ: لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، آصف علی، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، ٹام کرن، آصف آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، فِن ایلن، حسن نواز، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، رائلی روسو، محمد عامر، محمد وسیم (جونیئر)، ابرار احمد، فہیم اشرف، محمد زیشان، خرم شہزاد
قائمہ کمیٹی نے پی ایس ایل کی کارکردگی پر بریفنگ کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائیکابینہ سیکرٹریٹ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی کارکردگی پر بریفنگ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک مرتبہ پھر طلب کر لیا، چیئرمین پی سی بی سے پاکستان سپرلیگ کی کارکردگی اور اسٹیڈیمزکی تعمیر نو پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں ہیں۔زرائع کے مطابق چیئرمین پی سی محسن نقوی گزشتہ 6 ماہ میں کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پربریفنگ دیں...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یکم مئی کو قربانی، ہمت اور جدوجہد کا روشن باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن محنت کشوں کی عظمت کی یاد دلاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: یوم مزدور: پاکستان کی عدالتوں نے آجر و اجیر کے تعلق میں توازن پیدا کیا، چیف جسٹس عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے ہر مزدور، کاریگر اور محنت کش کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ صرف آج ہی کے دن نہیں بلکہ ہم مزدوروں کے ساتھ ہر دن کھڑے ہیں۔ مزید پڑھیے: یوم مزدور کیوں منایا جاتا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ محنت کش رزقِ حلال کما کر معیشت کو مضبوط...
سٹی 42: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے ایک ایسا سازگار ماحول پیدا کرنا ہے جس میں آپ کے حقوق کا تحفظ ہو ۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عالمی یوم مزدور پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بہت مفید بات چیت ہوئی، میرے دو کردار ہیں ایک وزیر قانون اور دوسرا وزیر انسانی حقوق کا، ہمارے دیگر ساتھی جو حکومت میں ہیں سب ایک پیج پر ہیں، آپ لوگ کام کریں گے تو پہیہ آگے چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ آجر اور آجیر کا رشتہ میاں بیوی کا ہے۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا عظم نذیر...
وزیر اعظم شہباز شریف : فوٹو فائل وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت اور پہلگام واقعہ کی بین الاقوامی تحقیقات کے لیے پیشکش کی توثیق پر چین کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر نے ملاقات کی، شہباز شریف نے چینی صدر اور وزیر اعظم کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت پر کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں چینی وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے درمیان حالیہ ٹیلی فونک گفتگو کا ذکر بھی کیا گیا، وزیراعظم نے واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کے لیے اپنی پیشکش کی توثیق پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو، پہلگام واقعے سے...
---فائل فوٹو قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو پھر طلب کر لیا۔قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے پاکستان سپر لیگ کی کارکردگی پر بریفنگ طلب کی ہے۔چیئرمین پی سی بی سے کراچی اور لاہور میں اسٹیڈیمز کی تعمیرِ نو پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔چیئرمین پی سی بی گزشتہ 6 ماہ میں کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پر بھی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔ محسن نقوی کو پی سی بی چیئرمین شپ الیکشن میں بدترین دھاندلی کے انعام میں ملی: بیرسٹر محمد علی سیفمشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کرکٹ کی بہتری بورڈ...
—فائل فوٹو پولیس حکام کے روکنے کے باوجود پی ٹی آئی رہنما بانی سے ملاقات کے لیے پیدل جیل روانہ ہوگئے۔ پولیس اہلکاروں نے جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی سے ملنے آئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو روکنے کی کوشش کی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئیراولپنڈی کے اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے 6 پارٹی رہنمائوں کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی۔ پولیس اہلکاروں نے کہا ہے آج چھٹی کا دن ہے آپ کی ملاقات نہیں ہو سکتی۔جس پر پی ٹی آئی رہنما اور ایم این اے شاہد خٹک نے اہلکاروں کو کہا کہ آپ جیل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا ہے کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں، کسی قسم کا تصادم جوہری جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔برطانوی نیوز آؤٹ لیٹ اسکائی نیوز کو انٹرویو میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری فضائیہ، بری اور بحری افواج بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کے جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔(جاری ہے) سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ماضی میں دیکھا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ ہوئی، ہم نہیں چاہتے کہ کشیدگی میں اضافہ ہو۔بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) سابق وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف نے یومِ مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یکم مئی قومی ترقی کے لیے نیک نیتی سے کام کرنے کے عہد کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کا کردار کسی بھی قوم کی ترقی میں بنیادی حیثیت رکھتا اور پاکستان کی ترقی بھی محنت کشوں کی لگن و جدوجہد سے ہی ممکن ہے۔(جاری ہے) حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمارا دین اسلام مزدوروں کے حقوق پر بار بار زور دیتا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ "محنت کش اللہ کا دوست ہے" جو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں بانی چیئرمین کی رہائی کا ایک بار پھر مطالبہ کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے اور بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایک ایسے وقت میں جب قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے۔ ملک کی قیادت ایک خاموش اور غافل حکومت کر رہی ہے جبکہ اس کا سب سے قابل اعتماد رہنما پابند سلاسل...

باعزت روزگار، منصفانہ اجرت ،سماجی تحفظ ہرمحنت کش کا بنیادی حق ، پی پی پی انہیں بااختیاربنانے کے لئے پرعزم ہے ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ باعزت روزگار، منصفانہ اجرت اور سماجی تحفظ ہر محنت کش کا بنیادی حق ہے ، پی پی پی محنت کش طبقے کے حقوق، وقار اور انہیں بااختیار بنانے کے متعلق اپنے تاریخی اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑی ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے لیبر ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں دنیا بھر کے مزدور وں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یوم مزدور کی مبارکباد دی اور ان کی ثابت قدمی اور محنت کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش ہی ہماری معیشت اور قوم کی ریڑھ...
پی ٹی آئی کا پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں بانی چیئرمین کی رہائی کا ایک بار پھر مطالبہ کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے اور بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایک ایسے وقت میں جب قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے۔ ملک کی قیادت ایک خاموش اور غافل...
بانی پاکستانی تحریک انصاف عمران خان—فائل فوٹو راولپنڈی کے اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کےلیے 6 پارٹی رہنماؤں کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو ارسال کردی گئی ہے۔ عمران خان سے ملاقات کا دن: 6 وکلاء کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئیآج راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانیٔ تحریکِ انصاف عمران خان سے ان کے وکلاء اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے۔ بانی پاکستانی تحریک انصاف اور سابق وزیرِاعظم عمران خان سے 6 پارٹی رہنما جیل میں ملاقات کریں گے۔ ملاقاتیوں کی فہرست میں سید فخر جہان، سہیل خان، شاہد خٹک، میاں غوث، سردار اظہر طارق اور بلال عمر بودلہ کے نام شامل ہیں۔ فہرست میں شامل...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلی بار پاکستان میں مزدور قومی پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کی پروفائل سے مستفید ہو رہا ہے۔اس دن کی مناسبت سے وزیراعظم شہباز شریف نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے تحفظ کو مضبوط بنانے کےلیے اہم قانون سازی اور انتظامی اصلاحات کی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان محنت کشوں کےلیے محفوظ حالات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، ہماری محنت کش افرادی قوت قوم کی ترقی اور حالات سے نمٹنے کی استعداد کے پیچھے اصل محرک ہے۔ ترقی کے اہم کردار محنت کش مرد و خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں راکٹ مین کے مدمقابل انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) نے روبوٹک کُتا میدان پر اُتارا تھا تاہم اُس کے نام کو لیکر معاملہ عدالت پہنچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ کے روبوٹک کُتے کے نام کا چیمپک رکھنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) عدالتی معاملے میں پھنس کر رہ گیا ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بچوں کے ایک میگزین نے دہلی ہائیکورٹ میں ہرجانے کا کیس دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل میں استعمال ہونے والے اپنے آئی اے روبوٹک کُتے کا نام چیمپک رکھا، جو انکے میگزین کا نام ہے۔ مزید پڑھیں: پی...