2025-12-05@08:48:19 GMT
تلاش کی گنتی: 28588
«انتخابی نظام غیر اسلامی قرار دینے کی درخواست 36 سال»:
(نئی خبر)
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے رواں سال ملک میں مجموعی طور پر 1873 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے جن میں 136 افغانی بھی شامل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 25 نومبر کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی سینئر صحافیوں سے ملکی سلامتی کے امور پر تفصیلاً گفتگو ہوئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ رواں سال ملک بھر میں 67023 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے، خیبرپختونخوا میں 12857 اور صوبہ بلوچستان میں 53309 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے، رواں سال مجموعی طور پر 1873 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے جن میں 136 افغانی بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں ہر شہری کا موبائل فون سیف سٹی کا کیمرہ بن گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کی حفاظت کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ اس اہم انقلابی منصوبے کا مقصد سنگین واقعات کے ویڈیو شواہد فوری طور پر سیف سٹی سے شیئر کرنا ہے، تاکہ ریسپانس ٹائم کم ہو اور مدد جلد پہنچ سکے۔ اس سلسلے میں سیف سٹی کی پبلک سیفٹی ایپ میں جدید ’’کنیکٹ ٹو پی ایس سی اے‘‘ فیچر شامل کیا گیا ہے، جس کے ذریعے شہری اپنے موبائل کیمرے کو براہِ راست سیف سٹی کنٹرول روم سے منسلک کر سکیں گے۔ اس فیچر کے تحت شہری کسی بھی اہم یا ہنگامی موقع کی...
اسلام آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں واقع سی ڈی اے چوک کے قریب فائرنگ کی گئی۔ نامعلوم ملزمان اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی علی اکبر کو گولیاں مارکر فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ اے ایس آئی علی اکبر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
خیبرپختونخوا کے شہر سوات کے علاقے میں واقع فضاگٹ دارالقضاء کی پہاڑی پر آگ بھڑک اٹھی۔ذرائع کے مطابق بابوزئی، کبل، خوازہ خیلہ، چار باغ اور بریکوٹ کے فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، ریسکیو ٹیموں کو پہاڑی راستوں اور شدید دھوئیں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ آگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا، عوام سے درخواست ہے کہ ریسکیو ٹیموں کی معاونت کریں۔
سپریم کورٹ نے اپنے ایک حالیہ فیصلے میں واضح کیا ہے کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کی دفعہ 7 کے مطابق، چاہے طلاق 3 طلاق کی صورت میں دی جائے یا کسی اور شکل میں، اس کا قانونی نفاذ 90 روزہ مدت پوری ہونے سے قبل ممکن نہیں ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی جس میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے: تعلق بنانے اور شوہر سے طلاق لینے پر دباؤ ڈالنے والے پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج بینچ نے محمد حسن سلطان کی جانب سے دائر طلاق سے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ اگر شوہر نکاح نامے میں بلا...
سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کی دفعہ 7 کے تحت تین طلاق سمیت کسی بھی شکل میں دی گئی طلاق اس وقت تک مؤثر نہیں ہو سکتی جب تک 90 دن کی مدت پوری نہ ہو جائے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے محمد حسن سلطان کی طلاق سے متعلق پٹیشن نمٹاتے ہوئے کہا کہ اگر خاوند نے بیوی کو طلاق کا حق بلا شرط تفویض کیا ہو تو بیوی کو طلاق واپس لینے کا حق بھی مکمل طور پر حاصل ہے۔عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا 7 اکتوبر 2024کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ فریقین...
صدر مملکت آصف زرداری نے ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باخبر قیادت، قومی ہم آہنگی اور مربوط پالیسی سازی کی اہمیت پر زور دیا۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں ستائیسویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے قومی سلامتی سے متعلق آگاہی کو تقویت دینے کےلئے شرکا کی لگن کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی ورکشاپ قومی سلامتی کے لیے ہمہ جہتی نقطہ نظر اپنانے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے اس سے قومی سطح پر مکالمے کو فروغ ملے گا۔ ورکشاپ میں ارکان پارلیمنٹ، سینئر سول اور فوجی افسران، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔صدرِ مملکت نے ورکشاپ مکمل کرنے والے شرکاء...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کی دفعہ 7 کے تحت تین طلاق سمیت کسی بھی شکل میں دی گئی طلاق اس وقت تک مؤثر نہیں ہو سکتی جب تک 90 دن کی مدت پوری نہ ہو جائے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے محمد حسن سلطان کی طلاق سے متعلق پٹیشن نمٹاتے ہوئے کہا کہ اگر خاوند نے بیوی کو طلاق کا حق بلا شرط تفویض کیا ہو تو بیوی کو طلاق واپس لینے کا حق بھی مکمل طور پر حاصل ہے۔ عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا 7 اکتوبر 2024کا فیصلہ...
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم یکجہتی فلسطین پر خصوصی پیغام میں بہادر فلسطینی عوام کی جدوجہد اور ہمت کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام سے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان ہمیشہ انسانیت، انصاف اور برابری کی بنیاد پر فلسطین کیساتھ کھڑا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم یکجہتی فلسطین پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے خصوصی پیغام جاری کئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان پختہ عزم کیساتھ فلسطینی عوام کیساتھ کھڑا ہے، دہائیوں سے فلسطینی عوام حق خودارادیت کی نفی اور زمین سے محرومی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں 70 ہزار...
لاہور: ریس کورس پولیس نے 14 سالہ طالبہ کے اغوا کے واقعے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو چونگی امرسدھو کے علاقے سے بازیاب کروا لیا۔ پولیس حکام کے مطابق معاملے کی سنگینی کے پیش نظر والدین کی جانب سے درخواست موصول ہوتے ہی فوری ایکشن لیا گیا اور ٹیم نے نشاندہی کے بعد بروقت کارروائی کی۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم کو ٹریس کرکے اسی علاقے چونگی امر سدھو سے گرفتار کر لیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے بتایا کہ 14 سالہ حجاب 3 روز قبل اسکول جاتے ہوئے اغوا ہوئی تھی۔ سی سی ٹی وی کیمروں میں بچی کو اسکول جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا...
پنجاب حکومت نے صوبے کے شہریوں کو باعزت، آرام دہ اور پرسکون سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے 19 اضلاع میں 1362 جدید، پائیدار اور خوبصورت بس شیلٹرز تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں منصوبے کی منظوری دی گئی، شیلٹرز کا ڈیزائن منتخب کیا گیا اور تکمیل کی واضح ڈیڈ لائن بھی مقرر کی گئی۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی الوداعی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام بس شیلٹرز 45 سے 60 دنوں میں ہر صورت مکمل کیے جائیں۔ صوبے میں 588 بس شیلٹرز پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ 774 شیلٹرز کے...
وفاقی دفتر خزانہ اسلام آباد میں منظم بے ضابطگیوں کا میگا اسکینڈل بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وفاقی دفتر خزانہ (ایف ٹی او) اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر منظم بے ضابطگیوں کا میگا اسکینڈل بے نقاب ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر قانونی طریقے سے ایف ٹی او سے اسٹامپ پیپرز جاری کروا کر اسٹامپ پیپر فیس ،کورٹ فیس اور فارن بلز خزانے میں جمع نہ کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے میگا کرپشن اسکینڈل سامنے آنے پر ایف ٹی او میں تعینات سینئر آڈیٹر عادل مقبول سمیت71افسران و اہلکاروں سمیت اسٹامپ واینڈرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ یہ مقدمہ دفعات...
(ویب ڈیسک)ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سید پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ ای چالان اگر تین ماہ تک جمع نہیں کروایا گیا تو ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہم نے سب کو 30 پوائنٹس دے دیے ہیں، جس کے بعد ٹریفک قوانین کی ہر خلاف ورزی پر وہ پوائنٹس بدتریج کم ہوتے چلے جائیں گے۔ اور جب یہ پوائنٹس ختم ہوجائیں گے تو اس کے بعد چھوٹی گاڑی کے ڈرائیور کا لائسنس 3 مہینے کیلیے اور بڑی گاڑی کا لائسنس 6 ماہ تک بلاک کردیا جائے گا، جس کے بعد شہری کو نئے لائسنس کیلیے از سر نو درخواست دینا ہوگی۔ طیاروں کے سافٹ...
دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر میں جاری اور آئندہ شروع کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی، جس کا مقصد علاقے کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے حکمت عملی، آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ممبر اسمبلی جاوید بٹ، سابق مشیر حکومت سردار امجد یوسف، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی سید عزادار حسین کاظمی، مرکزی رابطہ سیکرٹری پی پی پی آزاد کشمیر عامر ذیشان جرال، سیاسی و سماجی رہنما راجہ اشفاق کفل گڑھی، ڈاکٹر راجہ محمد آفتاب، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، سابق...
(ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے شہر سوات کے علاقے میں واقع فضاگٹ دارالقضاء کی پہاڑی پر آگ بھڑک اٹھی۔ ذرائع کے مطابق بابوزئی، کبل، خوازہ خیلہ، چار باغ اور بریکوٹ کے فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ریسکیو ٹیموں کو پہاڑی راستوں اور شدید دھوئیں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا اپنے جاری بیان میں کہنا ہے کہ آگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا، عوام سے درخواست ہے کہ ریسکیو ٹیموں کی معاونت کریں۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا
خیبرپختونخوا کے شہر سوات کے علاقے میں واقع فضاگٹ دارالقضاء کی پہاڑی پر آگ بھڑک اٹھی۔ذرائع کے مطابق بابوزئی، کبل، خوازہ خیلہ، چار باغ اور بریکوٹ کے فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، ریسکیو ٹیموں کو پہاڑی راستوں اور شدید دھوئیں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا اپنے جاری بیان میں کہنا ہے کہ آگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا، عوام سے درخواست ہے کہ ریسکیو ٹیموں کی معاونت کریں۔
اسلام آباد (وقائع نگار) علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 24 مارچ کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر دائر توہین عدالت درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، وفاقی سیکرٹری داخلہ و سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل نہ کرنے پر ذمہ داران کو توہین عدالت کی سزا دی جائے۔ علیمہ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بدمزگی ہم نے نہیں پولیس اہلکاروں نے کی تھی، پولیس سے کہا آپ بھی ہمارے بچے ہو ہم کسی طرح بدنظمی نہیں چاہتے‘پورا پاکستان پولیس بیوکریسی اور اداروں...
اپوزیشن کی جانب سے سینیٹرز اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی بنادی گئی۔مشترکہ کمیٹی کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی، اس دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اُن کے خاندان کے افراد کی ملاقات کا معاملہ اُٹھادیا۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہر موقع پر مذاکرات کی بات کی کیونکہ مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوں گے۔پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا اسپیکر کو واضح پیغام دیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا عمل مکمل کیا جائے، بانی پی ٹی آئی سے قائدین کی ملاقات میں رکاوٹ پر اسپیکر سے بات ہوئی۔اسد قیصر...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ہونی چاہئے۔ تین گھنٹے کی ملاقات کے بعد ڈیڑھ گھنٹے کی پریس کانفرنس نہیں ہونی چاہئے۔ جلاؤ گھیراؤ، اسلام آباد کی طرف چڑھائی کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔ کوئی قانون اجازت نہیں دیتا کہ جیل میں بیٹھ کر باہر کوئی تحریک چلائے۔ یہ اجازت نہیں کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات کے بعد آکر کئی گھنٹے کی پریس کانفرنس کرے۔ بانی پی ٹی آئی نے 26 نومبر کو احتجاج کی کال دی ہوئی تھی۔ جس عدالت نے ان کو اجازت دی اس میں دونوں چیزیں ہیں...
اسلام آباد (وقائع نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اپوزیشن سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کی اہم ملاقات میں شریک اراکین میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، فیصل جاوید، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اراکین قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر علی خان، اقبال آفریدی، عاطف خان، ڈاکٹر امجد علی خان، سردار لطیف کھوسہ اور محمد جمال احسن خان شامل تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہمارا سیاست سے بڑا آپس میں بھائی چارے اور رواداری کا رشتہ ہے۔ معاملات کی بہتری کیلئے پی ٹی آئی رویہ ٹھیک کرے۔ پارلیمانی کمیٹیوں کا حصہ بنے۔ حکومت...
پشاور(آئی این پی )کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران بینک ملازم کے اکائونٹ میں 55 ملین کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔احتساب عدالت میں اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار نجی بینک کے ملازم خالد احمد کو پیش کیا گیا، جہاں احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔عدالت میں سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے ملزم سے متعلق ابتدائی پیشرفت عدالت کے روبرو پیش کی۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم خالد احمد کا تعلق اپر کوہستان سے ہے اور وہ ایک نجی بینک کی داسو برانچ میں ملازم ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ایک نجی کنسٹرکشن کمپنی کے...
ایئربس کا دنیا بھر میں اپنے ہزاروں طیاروں کی سافٹ ویئر اپڈیٹ کا حکم، فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ
یورپ کی ایوی ایشن کمپنی ایئربس نے اپنے انتہائی مقبول A320 فیملی کے تقریباً 6,000 طیاروں کی فوری مرمت کا حکم جاری کردیا، جو عالمی بیڑے کے نصف سے زیادہ حصہ بنتے ہیں۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا میں سال کے مصروف ترین سفری ہفتے کے دوران بڑی تعداد میں پروازوں کی روانگی متوقع ہے، جس کے باعث دنیا بھر میں فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایئرانڈیا سے پرواز موت کا سفر بن گئی، بھارتی پائلٹس کا بوئنگ طیارے گراؤنڈ کرنے کا مطالبہ ایئربس کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق زیادہ تر طیاروں میں سافٹ ویئر کو پرانی محفوظ ورژن پر واپس لانا ہوگا۔ یہ مرمت اگرچہ سادہ ہے...
اسلام آباد اور گرد و نواح میں گزشتہ چند دنوں سے سخت سردی کی لہر جاری ہے۔ دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں فرق، بارش نہ ہونے کی وجہ سے خشک فضا اور مسلسل سرد ہوائیں شہریوں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نومبر سے سرد موسمیاتی کیفیت کا سامنا ہوگا، موسمی رجحان لانینا کیا ہے؟ اس عرصے میں ایک بوند بارش بھی نہ ہونے کے باعث موسم غیر معمولی حد تک خشک ہو چکا ہے جس نے شہریوں کی صحت پر براہ راست اثر ڈالا ہے۔ شہر کے مختلف اسپتالوں کے مطابق نزلہ، زکام، کھانسی، گلے کی خراش، بخار، سینے میں جکڑن اور وائرل انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے پی ٹی آئی قیادت، عمران خان کی بہنیں، قانونی ٹیم اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی متعدد بار اڈیالہ جیل جا چکے ہیں، تاہم ان کی ملاقات نہیں ہو سکی۔ عمران خان کی قانونی ٹیم سے آخری ملاقات 16 اکتوبر کو ہوئی تھی، جس کے بعد صرف عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کو 4 نومبر کو ملاقات کی اجازت ملی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی کوششیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی منتخب ہونے کے بعد عمران خان سے ملاقات کے لیے 8 مرتبہ اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں لیکن ان کی ایک بار بھی ملاقات نہیں ہو سکی۔ ملاقات نہ ہونے کے باعث عمران خان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوٹ: ہمیں اصطلاحی انگریزی سے اردو میں ترجمہ کرنے کا ملکہ اور مہارتِ تامّہ نہیں ہے‘ ہم نے مصنوعی ذہانت (AI) سے ترجمہ کرایا مگر وہ بھی تحتَ اللّفظ ہے‘ غیر مربوط ہے‘ مختلف ٹکڑوں میں ہے‘ مبتدا خبر کا پتا چلتا ہے نہ جملۂ تامّہ بنتا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ AI کو ابھی لمبا سفر طے کرنا ہے۔ ہم نے اپنی بساط کے مطابق بامحاورہ ترجمہ کرنے کی کوشش کی ہے‘ ہم اس کوشش میں کس حد تک کامیاب ہوئے ہیں اس کی بابت صاحبانِ علم ہی بتا سکتے ہیں۔اقوامِ متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے دس ہزار چھیالیسویں اجلاس میں منظور کردہ قرارداد نمبر 2803 (2025) کا متن حسب ِ ذیل ہے:’’سیکورٹی کونسل 29 ستمبر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اپوزیشن سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کی اہم ملاقات میں شریک اراکین میں سینیٹر علامہ راجا ناصر عبّاس، فیصل جاوید، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اراکینِ قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر علی خان، اقبال آفریدی، عاطف خان، ڈاکٹر امجد علی خان، سردار لطیف کھوسہ اور محمد جمال احسن خان شامل تھے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ معاملات کی بہتری کے لیے پی ٹی آئی رویہ ٹھیک کرے، پارلیمانی کمیٹیوں کا حصہ بنے، حکومت اپوزیشن کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، اپوزیشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت)حکومت نے بجلی کے شعبے میں مسائل کے حل کے لیے عوامی ہیلپ لائن 118 کا افتتاح کردیا۔یہ افتتاح وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کیا۔ ہیلپ لائن کے ذریعے بجلی کے شعبے کی شکایات فری درج کرائی جاسکیں گی۔ہیلپ لائن کے ذریعے شکایات ٹریک اینڈ ٹریس بھی ہوسکیں گی۔ صارفین نمائندے کے بجائے براہ راست سسٹم میں شکایت درج کراسکیں گے۔ صارفین7 مختلف زبانوں میں شکایات درج کراسکیں گے۔شکایت کاازالہ ہونے پرسمتعلقہ صارف کو روبوٹک فیڈ بیک کال کی جائے گی۔ شکایت کا ازالہ نہ ہونے پر وہ شکایت دوبارہ ایکٹو ہوجائے گی۔وزیر توانائی اویس لغاری نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس سسٹم کے تحت شکایات سامنے آئیں گی، اس نظام سے پاور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-08-6 اسلام آباد (نمائندہ جسارت) 23 نومبرکو ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے فافن نے رپورٹ جاری کر دی۔ فافن رپورٹ کے مطابق ضمنی انتخابات مجموعی طور پر مناسب طریقے سے منظم تھے، مبصرین نے پولنگ بوتھس پر پولنگ کو منظم اور پرامن پایا۔ فافن رپورٹ کے مطابق انتخابی مہم کی پابندیوں کی مسلسل خلاف ورزیاں سامنے آئیں، نتائج کی شفافیت میں خلا اور تشویشناک حد تک کم ووٹر ٹرن آؤٹ سامنے آیا۔ فافن رپورٹ میں کہا گیا کہ انتخابی مہم کی پابندیوں پر کمزور عملدر آمد ایک مسلسل مسئلہ رہا۔ مشاہدے کے 29 فیصد بوتھوں پر پریذائیڈنگ افسران نے پہلے سے بیلٹ پیپر پر دستخط کیے ہوئے تھے، مشاہدے کے 28 فیصد بوتھوں پر بیلٹ پیپر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-01-19 کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کے ہمراہ گلشن اقبال میں قبضہ مافیا کی جانب سے ایک شہری کے گھر پر قبضے کی کوشش کے حوالے سے متاثرہ اشخاص والد محمد یامین،صاحبزادے محمد طاہر کے گھر B60بلاک 13D1 پرہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سے مطالبہ کیا کہ گزشتہ رات B60بلاک 13D1میں مکان پر قبضہ کرنے کے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں،گھر پر مسلح ہو کے حملہ کرنے والے تمام افراد کو گرفتار کیا جائے،قبضہ کرنے والوں اور ان کے سرپرستوں کو قانون کی گرفت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت) ماتلی میںٹنڈو غلام علی بائی پاس روڈ کے قریب 40 سالہ نامعلوم شخص کی خون میں لت پت لاش برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص کو کسی نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماری، جس کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ شدید چوٹوں کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ماتلی پولیس موقع پر پہنچی اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی رضا کاروں کی مدد سے تعلقہ اسپتال منتقل کیا۔ایدھی ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں، تاہم اگر اس کی شناخت نہ ہو سکی یا ورثا سامنے نہ آئے تو لاش کو لاوارث قرار دے کر تدفین...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے 35ویں نیشنل گیمز کے انتظامات کوحتمی شکل دینے کے لیے اجلاس کی صدار ت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
وزیرآبپاشی ومنصوبہ بندی ترقیات جام خان شورواوروزیرتعلیم سردارعلی شاہ تعلیمی اداروں میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے امیر ڈاکٹر نور الحق، نائب امرا سید سلطان روم ، نذر محمد برکی اور قیم ضلع راشد خان نے ایک مشترکہ بیان میں بجلی و گیس لوڈشیڈنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی فرنٹیئر کالونی‘ پٹھان کالونی‘ میٹروول ، مومن آباد، ضیا کالونی و دیگر علاقوں میں غیر اعلانیہ طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ کریں۔ سردیوں کے آغاز پر بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے ،لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں ، عوام کو احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک اور...
وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کہہ رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں۔ ملاقاتوں کا تمام معاملہ جیل قوانین کے مطابق ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی سیاسی نوعیت کی ملاقات کرنا چاہتی ہے۔پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو میں بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ ایسا امکان موجود ہے کہ سیکیورٹی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک بہن یا وکیل کی ملاقات کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ منگل کو ملاقات کی اجازت دی جا سکتی ہے۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو وٹس ایپ کالز کی سہولت بھی موجود رہی۔ اڈیالا جیل میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)معذور افراد کے عالمی دن کے حوالے سے ہینڈزانڈیپینڈنٹ لیونگ سینٹر (آئی ایل سی) کے منیجر لال محمد بلوچ کی قیادت میں کمشنر حیدرآباد ڈویژن فیاض حسین عباسی کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی۔ ہینڈز آئی ایل سی کے وفد میں آئی ایل سی ٹرینر زرینہ رانی کے ساتھ ساتھ آئی ایل سی ٹیم کے ارکان بھی شامل تھے۔میٹنگ کے دوران معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی) کے حقوق، رسائی اور سماجی شمولیت سے متعلق اہم امور کے ساتھ ساتھ ہینڈز انڈپینڈنٹ لیونگ سینٹر کی جاری خدمات اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایل سی کی ٹیم نے کمشنر آفس میں غیر فعال لفٹ کے مسئلے پر روشنی ڈالی، جو مبینہ طور پر تقریبا ایک سال سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)میاں سرفراز ٹاؤن کی یوسی 32کے چیئرمین اظہر شیخ کی کاوشوں سے ریشم بازار میں جاری ترقیاتی کام مکمل ہونے پر علاقہ مکینوں کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یوسی چیئرمین اظہر شیخ، ڈاکٹر اقبال ہارون، آل پاکستان صرافہ یونین کے نائب صدر شکیل مارواڑی،صرافہ یونین کے چیئرمین روف احمد، جنرل سیکرٹری یحییٰ پوجانی، ریشم بازار یونین کے صدر وقار عرف وکی، انجمن تاجران حیدرآباد ڈویژن کے صدر صلاح الدین غوری، نائب صدر محمد علی راجپوت، میڈیا کوآارڈنیٹر ناصر خان و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوسی چیئرمین اظہر شیخ نے کہاکہ ہمارا عزم علاقہ کی خدمت کرنا تھا جوکہ ہم نے کردکھایا ہے اور...
کراچی: کراچی کے علاقے محمود آباد میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ محمود آباد کے علاقے کشمیر کالونی سیکٹر اے میں گھر نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے جناح اسپتال پہنچائی جہاں متوفی کی شناخت 23 سالہ عثمان کے نام سے کی گئی ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔
جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے آئندہ انٹرا پارٹی الیکشن تک نئی کابینہ کے اراکین کی منظوری دیدی، بیان کے مطابق اس سے پہلے موجود کابینہ صوبائی مجلس عمومی کا اجلاس نہ بلانے پر کالعدم ہو گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا۔ جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے آئندہ انٹرا پارٹی الیکشن تک نئی کابینہ کے اراکین کی منظوری دیدی۔ بیان کے مطابق اس سے پہلے موجود کابینہ صوبائی مجلس عمومی کا اجلاس نہ بلانے پر کالعدم ہو گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی صوبائی کابینہ میں مولانا عطاء اللہ شہاب سرپرست جبکہ مولانا قاری عبد الکریم بخاری کو صوبائی امیر مقرر کر...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت جیل میں سیاسی نوعیت کی ملاقاتیں کرنا چاہتی ہے، جبکہ عمران خان سے ملنے آنے والی ان کی فیملی بھی سیاسی معاملات ہی پر گفتگو کرتی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ملاقاتیں کسی کی خواہش کے مطابق طے نہیں ہوتیں؛ یہ مکمل طور پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے اختیار اور جیل مینول کے اصولوں کے تحت ہوتی ہیں۔ عقیل ملک کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں سے متعلق ہر قدم پریزن رولز کے مطابق اٹھایا جاتا ہے۔ ماضی کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شاہد خاقان...
وزیراعلیٰ پختونخواہ کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بھی سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی پارلیمنٹ کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکی دے دی ہے۔ خیبر پختون خوا کے وزیراعلیٰ اپنی حکومت کی تمام ذمہ داریاں چھوڑ کر راول پنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب ایک پولیس چیک پوسٹ پر ایک دن بیٹھے رہے، ان کی ضد تھی کہ جیل کے حکام ان کی جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے ان کی پارٹی کے بانی سے ملاقات کروائیں۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی ملاقاتیں کرنے کی اجازت نہیں دے رہے، یہ ملاقاتین جیل کے قواعد کے خلاف ہیں۔ جیل حکام کے اس انکار کو لے کر خیبر پختونخوا کے...
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ ان کے بااعتماد چیف آف اسٹاف اینڈری یرماک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یرماک یوکرین میں صدر زیلنسکی کے بعد سب سے بااثر شخصیت تھے اور 2019 سے زیلنسکی کے ساتھ ہیں۔ یہاں تک کہ انھیں ملک کا غیر اعلان شدہ نائب صدر بھی کہا جاتا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق یرماک صدر زیلنسکی کے اتنے قریب رہے کہ ان کے بغیر صدر کے فیصلوں کا تصور ممکن نہیں تھا۔ ان کا استعفیٰ اُس وقت سامنے آیا ہے جب یوکرین کی انسدادِ بدعنوانی ایجنسیوں نے جمعے کی صبح ان کے گھر پر اینٹی کرپشن پولیس نے چھاپہ مارا تھا۔ یوکرین کے نیشنل اینٹی کرپشن بیورو (NABU) اور اسپیشلائزڈ اینٹی...
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس کے صدر ژاں بوکو نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم کے دفتر کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان آمد پر ژاں بوکو کا خیرمقدم کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اکاؤنٹینسی کا پیشہ مالیاتی گورننس اور شفافیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اکاؤنٹنٹس کو جدید تقاضوں، خاص طور پر اے آئی ٹیکنالوجی کے بدلتے ماحول کے لیے تیار کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آڈٹ معیار بہتر بنانے اور ایس ایم ایز کی معاونت کے لیے کام کر رہا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی معیار اور نئی ٹیکنالوجی کے مطابق پاکستانی پروفیشنلز کی تربیت ناگزیر ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بانی تحریکِ انصاف عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے پارلیمان کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکی دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات اڈیالہ جیل کے باہر کارکنان کے ہمراہ دھرنا دیے بیٹھے رہے تاکہ انہیں اپنے قائد سے ملاقات کی اجازت مل سکے، تاہم رات بھر انتظار اور کوششوں کے باوجود یہ ملاقات ممکن نہ ہو سکی۔ہفتہ کی صبح وزیراعلیٰ سہیل آفریدی قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے عدالت پہنچے، جہاں انہوں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے ملاقات کی درخواست کی، لیکن چیف جسٹس نے ان سے ملنے سے انکار کردیا، صورتحال پر...
اپنے بیان میں پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں، عوام کے مسائل کو اولین ترجیح دیں اور ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات کریں، ورنہ تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے کہا ہے کہ عوام کے تمام مسائل کا حل حکمرانوں کے ہاتھوں میں ہے، لیکن بدقسمتی سے عوامی فلاح و بہبود کو ہمیشہ پسِ پشت ڈال کر ذاتی مفادات کو ترجیح دی جاتی رہی ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت اور بنیادی سہولیات کی کمی اس بات کی واضح عکاسی کرتی ہے کہ حکمران طبقات اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہیں۔ اپنے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شفیع جان نے کہا ہے کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تحفظات ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران شفیع جان نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے خود کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللّٰہ کو بانی پی ٹی آئی سے خوف ہے، پچھلے دنوں بانی چیئرمین کی صحت سے متعلق رپورٹس آئیں، جو تشویشناک ہیں۔ حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے کوئی خوف نہیں، رانا ثناءوزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے کوئی خوف نہیں۔ پی ٹی...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی یہ یقین دہانی کرائے کہ عمران خان سے جیل میں صرف ملاقات ہوگی اور اس کے علاوہ کوئی سرگرمی نہیں ہوگی تو ملاقاتوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کا معمہ، حکومت کی خوف زدگی، سہیل آفریدی کو جھٹکا اور نور مقدم کیس میں نیا موڑ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ اگر ملاقات کے دوران یا بعد میں جلاؤ گھیراؤ، احتجاج یا ریاست کے خلاف ٹوئٹس کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے تو پھر ملاقات نہیں کرائی جا سکتی۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس...
جیل قانون کے مطابق سپیریئر قیدی کو سیاسی ملاقاتوں کی اجازت نہیں، بیرسٹر عقیل ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ جیل مینوئل کے رول 265 میں لکھا ہے کہ سپریئر قیدی کو سیاسی ملاقاتوں کی اجازت نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے جو پروپیگنڈا کیا جارہا ہے وہ مس انفارمیشن ہے، عمران خان کی صحت سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، طارق فضل اور سپرنٹنڈنٹ جیل نے بھی کہا ان کی صحت ٹھیک ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کراونے کا اختیار جیل مینوئل کے مطابق سپرنٹنڈنٹ...
تاجکستان میں چینی شہریوں کی ہلاکت کے حالیہ واقعے کے بعد دوشنبے میں قائم چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر سرحدی علاقوں سے نکل جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغان سرزمین سے تاجکستان میں چینی شہریوں پر حملہ، پاکستان کی طرف سے سخت تشویش کا اظہار تاجک حکام کے مطابق 26 نومبر کی شب افغانستان کی جانب سے تاجکستان کی سرحدی پٹی پر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 چینی شہری مارے گئے۔ چینی سفارتخانے نے اپنی ایک اعلامیے میں بتایا کہ یہ حملہ تاجکستان کے جنوب مغربی حصے صوبہ ختلان میں بدھ کی شام پیش آیا جہاں 3 چینی شہری جان سے گئے اور ایک زخمی ہوا۔...
جرمن وزیر خارجہ کے ساتھ اپنی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں حکان فیدان کا کہنا تھا کہ برلن اور انقرہ کے درمیان مثالی تعلقات ہیں۔ ہمارا کسی دوسرے ملک کے ساتھ اتنا قریبی سماجی تعلق نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آج "برلن" میں جرمنی کے وزیر خارجہ "یوهن وادفول" نے اپنے تُرک ہم منصب "حكان فیدان" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر یوھن وادفول نے کہا کہ جرمنی، یورپی یونین کا حصہ بننے کے لئے ترکیہ کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ ملاقات میں دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات، یوکرین و مشرق وسطیٰ کی صورت حال، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور یورپی یونین میں ترکیہ کی رکنیت کے عمل پر بات چیت کی۔ دوسری جانب اپنے جرمن ہم منصب کے...
تاجکستان میں چینی شہریوں کی ہلاکت، چین کی شہریوں کو سرحدی علاقے سے فوری انخلاکی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز تاجکستان(آئی پی ایس )تاجکستان میں چینی شہریوں کی ہلاکت کے بعد دوشنبے میں چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو سرحدی علاقے سے فوری طورپرانخلا کی ہدایت کردی۔تاجک حکام کے مطابق 26 نومبر کی رات افغانستان سے تاجکستان کی سرحد پر ڈرون حملہ کیا گیا، حملے میں 3 چینی شہری ہلاک ہوئے۔ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں چینی سفارتخانے نے بیان میں کہا ہے کہ تاجکستان افغانستان سرحد کیقریب حملیمیں3 چینی شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوا، یہ واقعہ بدھ کی شام تاجکستان کے جنوب مغربی صوبے ختلان میں پیش آیا۔ افغانستان سے تاجکستان کی سرحد پر...
وزارت خارجہ کے مطابق آج 29 ویں ECO-COM اجلاس میں پاکستان کو نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار کی قیادت میں 2026-2027 کے لیے ای سی او کونسل آف منسٹرز (COM) کی صدارت سونپی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:ای سی او: دہشتگردی ترقی میں رکاوٹ، علاقائی رابطوں کے فروغ کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اسحاق ڈار ای سی او کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کو صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ سینیٹر اسحق ڈار نے ان کی مبارکباد اور حمایت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ تمام رکن ممالک کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں اور اگلے COM اجلاس میں پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( رپورٹ : مقصود احمد خان ) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد اعلیٰ سطح اجلاس میں 35ویں نیشنل گیمز کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ یہ میگا اسپورٹس ایونٹ 6 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہوگا، جس کا افتتاح صدرِ پاکستان آصف علی زرداری انجام دیں گے۔اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکام نے بھرپور شرکت کی جن میں وزیر داخلہ ضیاءاللہ حسن لنجار، وزیر زراعت محمد بخش مہر، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی اور سیکریٹری کھیل خیر محمد کلوڑ سمیت متعدد اعلیٰ افسران شامل تھے، اجلاس...
اپنے ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پروگرام ایس پی ایچ ایف صرف ایک اسکیم نہیں بلکہ ایک نیا سماجی انقلاب ہے، اب تک 20 لاکھ افراد کی ویریفکیشن مکمل ہو چکی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ حکومتِ سندھ نے ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کیلئے الیکٹرک بائیکس کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پروگرام ایس پی ایچ ایف صرف ایک اسکیم نہیں بلکہ ایک نیا سماجی انقلاب ہے، اب تک 20 لاکھ افراد کی ویریفکیشن مکمل ہو چکی، 15 لاکھ لوگوں کے اکاؤنٹس کھولے جا چکے، مزید 6.5...
پاکستان کی مشہور ترین اداکار جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان کی رومانوی فلم نیلوفر ملک بھر میں ریلیز کردی گئی ہے۔ اس فلم سے انڈسٹری کا یہ معروف جوڑا سالوں بعد ایک ساتھ اسکرین پر نظر آرہا ہے جنہیں رومانوی کرداروں میں دیکھنے کیلیے مداح بے تاب ہیں۔ اس فلم کے مصنف اور ہدایت کار عمار رسول ہیں جنہوں نے سالوں کے بعد بہترین کاسٹ کو ایک ساتھ جمع کیا۔ فلم میں فواد خان، ماہرہ کے علاوہ مدیحہ امام، بہروز سبزواری سمیت دیگر بھی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ فواد خان اس فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔ ماہرہ خان نے کہا تھا کہ اس فلم کے پروڈیوسر باصلاحیت اور ذہین ہیں انہوں نے سالوں بعد ہم سب...
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر پارلیمنٹ کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکی دے دی۔سہیل آفریدی نے منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔اڈیالہ جیل کے باہر رات بھر کے دھرنے کے بعد عدالت جانے والے وزیرِ اعلیٰ کے پی سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔ آپ نے مجھے کیوں روکا؟ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا پولیس افسران سے سوالاس موقع پر سہیل آفریدی نے پولیس افسران سے سوال کیا آپ نے مجھے کیوں روکا؟ ہم ڈیڑھ سال سے قانون اور آئین کا احترام کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ان کی انتظامیہ تیسری دنیا کے تمام ملکوں سے ہجرت کو مستقل طور پر روک دے گی۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے یہ اعلان وائٹ ہاؤس کے قریب بدھ کو ہونے والے حملے میں نیشنل گارڈ کے ایک رکن کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ وہ تیسری دنیا کے تمام ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر روک دیں گے تاکہ امریکی نظام کو مکمل طور پر بحال کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بائیڈن دور کے غیر قانونی داخلوں کے لاکھوں کیس ختم کر دیں گے اور ہر اس شخص کو ملک سے نکال دیں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نائب وزیراعظم کے دفتر کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان آمد پر ژاں بوکو کا خیرمقدم کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اکاؤنٹینسی کا پیشہ مالیاتی گورننس اور شفافیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اکاؤنٹنٹس کو جدید تقاضوں، خاص طور پر اے آئی ٹیکنالوجی کے بدلتے ماحول کے لیے تیار کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آڈٹ معیار بہتر بنانے اور ایس ایم ایز کی معاونت کے لیے کام کر رہا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی معیار اور نئی ٹیکنالوجی کے مطابق پاکستانی پروفیشنلز کی تربیت ناگزیر ہے۔
اپنے ایک جاری بیان میں قطر کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم ہر اس کاوش کی حمایت کریں گے جس کے ذریعے شام کی سلامتی، استحکام اور علاقائی سالمیت کو محفوظ بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ "دمشق" کے مضافاتی علاقے "بیت جن" پر صیہونی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ اسی سلسلے میں قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا، جس میں دوحہ نے موقف اپنایا کہ ہم دمشق کے دیہی علاقے میں آج قابض اسرائیلی فورسز کی دراندازی اور اس کے بعد ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں کئی شامی شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ...
ملاقات کے بعد ڈاکٹر ممتاز رضوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کلب جواد سے کچھ ایسی باتیں ہوئی ہیں جنکا ذکر وقت آنے پر کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر اور مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد، شاہی امام کربلا جورباغ مولانا سید محمد قاسم، امام جمعہ بڑی مسجد خوریجی مولانا عابد عباس سینیئر صحافی ادیب و قلمکار اور سیاستداں ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی کی خصوصی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر مولانا کلب جواد اور تمام علماء کرام نے سب سے پہلے ڈاکٹر ممتاز رضوی کو بی ایس پی میں شامل ہونے پر گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور اپنی خوشی کا اظہار کرتے...
اپنے بیان میں ایرانی صدر نے لکھا کہ میں رہبر معظم کی حمایت اور پشتیبانی کا شکر گزار ہوں، حکومت، ملتِ بزرگِ ایران کی ہمراہی اور تمام اداروں کی کوششوں کے سہارے، خدمت اور ترقی کے راستے کو سنجیدگی اور عزم کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر نے رہبرِ معظم انقلاب اسلامی، حضرت آیتالله خامنهای، کی جانب سے حکومتی اقدامات کی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر ایک پیغام میں حکومتِ چهاردهم کے اقدامات کی حمایت پر رہبرِ معظم انقلاب کا شکریہ ادا کیا۔ صدر پزشکیان نے اپنے بیان میں لکھا کہ "میں رہبر معظم کی حمایت اور پشتیبانی کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الجیریا کے سفیر برائے پاکستان ابراہیم رُومانی اور جرمنی کی سفیر انا لیپل نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الجیریا کے سفیر برائے پاکستان ابراہیم رُومانی نے پالیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تباد لہ خیال کیا گیا، چیئرمین سینیٹ نے سفیر کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں الجیریا کی فعال شرکت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ الجیریا کے وفد کی شرکت پاکستان اور الجیریا کے درمیان دیرینہ دوستی، باہمی احترام اور مشترکہ اصولوں کی عکاس ہے، چیئرمین سینیٹ نے...
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بدھ کے روز سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم (سی آر ایم ایس) موبائل ایپلیکیشن کا افتتاح کر دیا۔اس ایپلیکشن کے ذریعے پیدائش، اموات، نکاح اور طلاق کی رجسٹریشن کی خدمات کو ایک آسان، کاغذ سے پاک اور ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم کے ذریعے شہریوں کی دہلیز تک پہنچایا جا سکے گا۔وسیع تر الیکٹرانک سول رجسٹریشن اینڈ وائٹل اسٹیٹیسٹکس (ای سی آر وی ایس) سسٹم کی منظوری 471.254 ملین روپے کے بجٹ کے ساتھ دی گئی تھی، یہ سسٹم 30 اضلاع اور 769 صحت کی سہولتوں کا احاطہ کرے گا تاکہ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں 85 فیصد پیدائشوں کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کو یقینی بنایا جا...
راولپنڈی: محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں محفوظ اور صحت مند ہیں، ہفتہ میں ایک بار بشری بی بی کی ملاقات بھی کرائی جاتی ہے۔ اپنے بیان میں حکام نے کہا ہے کہ جیل میں ایک بیرک کے 6 کمرے بانی پی ٹی آئی کے زیر استعمال ہیں، انہیں ٹی وی اور اخبار کی سہولت موجود ہے، ہفتہ میں ایک بار باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت ہے، باہر سے دیسی مرغی اور مچھلی بھی منگوائی جاتی ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل مینوئیل کے مطابق ملاقات کرائی جاتی ہے، جیل کی حدود میں آنے والے ہر شخص کی ملاقات قوانین و رولز کو...
پہلے ٹوئٹر پر سخت پوسٹ کرنا چھوڑو، پھر ملاقات، عمران خان کی صحت سے متعلق فیک نیوز، سہیل آفریدی بھی ناکام
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news بھارتی میڈیا پاکستان پی ٹی آئی سہیل آفریدی عمران خان ملاقات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
سٹی42: مشال یوسفزئی کی علامہ ناصر عباس کے درمیان کیا ہوا، پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی "اندرونی کہانی" سامنے آگئی۔ پی ٹی آئی کی سینیٹ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں خیبر پختونخوا سے سینیٹر مشال یوسف زئی نامزد اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس کے خلاف کھڑی ہو گئیں۔ مشال یوسفزئی نے کہا اگر آپ کو بانی پی ٹی آئی نے اختیار دے ہی دیا ہے تو کچھ کر کریں توسہی۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا مشال یوسفزئی نے ناصر عباس پر طنز کرتے ہوئے کہا، آپ کی پارٹی ہے ہی کتنی، لیکن اس کے باوجود آپ پر اعتماد کیا۔ مشال یوسفزئی نے محمود اچکزئی کی...
اسلام آباد: حکومت نے پاور سیکٹر میں جدت کی جانب ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے بجلی کے شعبے میں مسائل کے حل کے لیے عوامی ہیلپ لائن 118 کا افتتاح کردیا۔ یہ افتتاح وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کیا۔ ہیلپ لائن کے ذریعے بجلی کے شعبے کی شکایات فری درج کرائی جاسکیں گی۔ ہیلپ لائن کے ذریعے شکایات ٹریک اینڈ ٹریس بھی ہوسکیں گی۔ صارفین نمائندے کی بجائے براہ راست سسٹم میں شکایت درج کراسکیں گے۔ صارفین سات مختلف زبانوں میں شکایات درج کراسکیں گے۔ شکایت کاازالہ ہونے پر متعلقہ صارف کو روبوٹک فیڈ بیک کال کی جائے گی۔ شکایت کا ازالہ نہ ہونے پر وہ شکایت دوبارہ ایکٹو ہوجائے گی۔ اس نظام سے پاور سیکٹر میں...
چولستان (نیوزڈیسک) صحرائے چولستان میں اونٹوں کو لاحق خطرناک بیماری کی تشخیص ہوگئی۔فرانزک رپورٹ کےمطابق اونٹوں میں پاسٹوریلا ملٹوسیڈا نامی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جسے مقامی زبان میں گل گھوٹو بھی کہاجاتا ہے،گل گھوٹو کے باعث متاثرہ جانور تیز بخار، نزلہ، سانس پھولنے اور سوجن جیسی علامات ظاہر کرتے ہیں۔لائیو سٹاک ماہرین کا کہنا ہےکہ گل گھوٹو کےدوران گلے کےغدود بڑھ جاتے ہیں، جس کے باعث جانور کو شدید سانس کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے،یہی بیماری بعض اوقات اونٹ کی اچانک موت کا سبب بھی بن جاتی ہے۔ اسپیشل سیکرٹری لائیو اسٹاک جنوبی پنجاب اسد نعیم کےمطابق چولستان میں اب تک 21 ہزار 175 اونٹوں کا معائنہ مکمل کیا جا چکا ہے، جبکہ بیماری کی...
فائل فوٹو۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں تمام شعبوں میں بہتری کے اقدامات جاری ہیں، صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ترجیح ہے۔انھوں نے یہ بات صارفین کی سہولت کیلئے اسلام آباد میں 118 سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ وزارت توانائی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، بجلی صارفین کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وزارت توانائی میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے، صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ نئے سسٹم میں ہماری ایک ایک غلطی سامنے آئے گی۔
بانی پی ٹی آئی کی جیل میں طبیعت خراب ہونے سے متعلق چلنے والی خبروں کے بعد اڈیالہ جیل ذرائع نے صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان مکمل طور پر صحتمند اور محفوظ ہیں، جہاں ان سے ملاقاتیں جیل قوانین کے مطابق کرائی جارہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کیا سہیل آفریدی مفاہمت کے رستے پر چل پڑے، کتنا آگے جا سکیں گے؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مکمل طور پر محفوظ اور صحت مند ہیں، اور جیل میں ان سے ہونے والی ملاقاتیں جیل مینوئیل کے مطابق باقاعدگی سے کرائی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جیل کی حدود میں آنے والا ہر شخص عمران خان...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کا اجلاس کورم بحران کی نذر ہو گیا،اتحادی اراکین کی عدم موجودگی کے باعث کارروائی یکم دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔اجلاس کے آغاز پرہی رکن اسمبلی محبوب شاہ نے نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت مانگی،اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے انکار پر محبوب شاہ نے فوراً کورم کی نشاندہی کردی،گنتی کرانے پر ایوان میں مطلوبہ تعداد پوری نہ نکلی اوراسپیکر نے اجلاس کورم مکمل ہونے تک ملتوی کر دیا۔ تقریباً چالیس منٹ کےوقفے کے بعد اجلاس دوبارہ ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا،مگر صورتحال جوں کی توں رہی۔حاضر اراکین کی تعداد ایک بار پھرنامکمل پائی گئی جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس یکم دسمبر بروز پیر...
اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات صیہونی رژیم کی خطے میں افراتفری پھیلانے کی پالیسی کا تسلسل ہیں کہ اس وقت جس کا نشانہ ہمارا برادر عرب ملک بنا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شام کے دارالحکومت "دمشق" کے مضافاتی علاقے "بیت جن" پر صیہونی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ اسی سلسلے میں فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" نے کہا کہ بیت جن کے خلاف صیہونی جارحیت ظاہر کرتی ہے کہ یہ رژیم ہمارے خطے میں عدم استحکام اور شرارت کا منبع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل، جنگ کے دائرے کو وسیع کرنا چاہتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم بیت جن...
حسن خیل میں گیس پائپ کو دھماکے سے اڑانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی پشاور تھانے میں مقدمہ متنی ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی کے دفعات سمیت خوف و ہراس پھیلانے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق دہشت گروں نے تخریب کاری کے لیے گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑایا، ایک دھماکا ریمورٹ کنٹرول ہوا اور دوسرا پائپ کے ساتھ بارودی مواد نصب تھا۔ گیس پائپ لائن پر دھماکا 26 نومبر کو ہوا تھا، دھماکے سے پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوئی تھی۔
علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور دیگر حکام کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا .جس میں سابق وزیراعظم کے لیے ہفتے میں دو بار ملاقاتوں کا شیڈول بحال کیا گیا تھا۔یہ درخواست اس وقت دائر کی گئی جب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کئی دیگر پی ٹی آئی ارکان کے ہمراہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر رات بھر دھرنا...
مسابقتی کمیشن نے شوگر ملوں کا کارٹل پکڑ لیا۔مسابقتی کمیشن نے پنجاب کی 10 شوگر ملوں کو کارٹل بنانے پر شوکاز جاری کرتے ہوئے کہا کہ شوگر ملوں نے گنے کی کرشنگ میں تاخیر کا فیصلہ گٹھ جوڑ بناکر کیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شوگر ملوں نے کارٹل بنا کر گنےکی قیمت 400 روپے فی من فکس کی، گنے کی قیمت مقرر کرنے میں کسانوں کو نظر انداز کیا گیا۔مسابقتی کمیشن کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شوگر ملوں نے 10 نومبر کو ایک مل میں خفیہ میٹنگ کی، شوگر ملوں نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ کرشنگ 28 نومبر سے شروع کی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق میٹنگ میں کئی شوگر ملوں کے نمائندے آن لائن بھی شامل ہوئے،...
— فائل فوٹو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکینِ قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ایاز صادق سے ملاقات کرنے والوں میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، فیصل جاوید خان، اسد قیصر، بیرسٹر گوہر، اقبال آفریدی اور عاطف خان شامل تھے۔ان کے علاوہ، ڈاکٹر امجد علی، لطیف کھوسہ اور جمال احسن خان بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے ایاز صادق نے اپوزیشن کے اراکین کو اپنے چیمبر میں خوش آمدید کہا۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارا سیاست سے بڑا آپس میں بھائی چارے اور رواداری کا رشتہ ہے۔ 2014ء سے آپ بھائیوں سے رابطے میں ہوں۔ایاز صادق نے کہا کہ ’سیاست ساری عمر نہیں ہوتی، یہ ختم ہو جاتی ہے، اراکینِ اسمبلی کا...
(ویب ڈیسک)ایئرکرافٹ انجینئرز کے الاؤنسز میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، یہ اضافہ دسمبر کی تنخواہ کے ساتھ ادا کیا جائے گا،یہ اقدام انجینئرز کی خدمات کو تسلیم کرنے اور پیشہ ورانہ معیار میں بہتری لانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے) کے ایئرکرافٹ انجینئرز کے الاؤنسز میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ترجمان کے مطابق ایئرکرافٹ انجینئرز کے الاؤنسز یکم نومبر 2025 سے بڑھا دیے جائیں گے اور یہ اضافہ دسمبر کی تنخواہ کے ساتھ ادا کیا جائے گا۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا یاد رہے پی آئی اے بورڈ نے شعبہ انجینئرنگ کو مخصوص الاؤنس دینے کا فیصلہ...
احتساب عدالت میں اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار نجی بینک کے ملازم خالد احمد کو پیش کیا گیا، جہاں احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران بینک ملازم کے اکاؤنٹ میں 55 ملین کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ احتساب عدالت میں اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار نجی بینک کے ملازم خالد احمد کو پیش کیا گیا، جہاں احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ عدالت میں سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے ملزم سے متعلق ابتدائی پیشرفت...
جدہ: اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وائس چیئرمین اور قونصل جنرل کی صحافیوں سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ ) اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک اور قونصل جنرل پاکستان جدہ خالد مجید نے جدہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کییہ ملاقات مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے زیر اہتمام قونصل جنرل کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب کے موقع پر ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے نمائندگان، سماجی کاروباری شخصیات بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران کمیونٹی کے اہم مسائل، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے حکومتی اقدامات اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔صحافیوں نے بیرسٹر امجد ملک کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے...
نیب پراسیکوٹر نے بتایا کہ ملزم زرگل خان ٹھیکیدار ہے، ملزم نے دیگر ساتھیوں سے ملکر کاکول کے گزارہ جنگلات میں غیر قانونی مائنگ کی۔ ملزم کا غیر قانونی مائننگ کے پیچھے مرکزی کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت میں غیر قانونی مائینگ سکینڈل میں ملوث ٹھیکیدار کے اثاثے منجمند کرنے کے لیے نیب کی اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق درخواست پر سماعت احتساب جج حامد مغل نے کی جس کے دوران سینئر پراسیکوٹر نیب حبیب اللہ بیگ پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزم کی کروڑوں روپے کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ نیب پراسیکوٹر نے بتایا کہ ملزم زرگل خان ٹھیکیدار ہے، ملزم نے دیگر ساتھیوں سے ملکر...
تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور سری لنکا میں سیلابی صورتحال، ہلاکتوں کی تعداد 256 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز کولمبو(آئی پی ایس )تھائی لینڈ، سری لنکا اور انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 256 سے تجاوز کرگئی۔تینوں ممالک میں بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے، اس کے علاوہ سیکڑوں لوگ گھروں سے بے گھر ہوگئے ہیں۔تھائی لینڈ میں سیلابی صورتحال کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 87 ہوگئی جبکہ گزشتہ ہفتے جنوب مشرقی ایشیا کے کچھ حصے شدید بارشوں کی نذر ہوئے جن میں ملائیشیا، فلپائن اور ویتنام بھی شامل ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا میں سمندری طوفان دتوا کے باعث شدید بارشیں اور سیلابی صورتحال ہے۔سری لنکا...
صدر وفاق المدارس الشیعہ نے لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ دختر رسول حضرت فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا دنیا کی باعظمت خاتون ہیں، فاطمہ ؑ کے بیٹے حسن اور حسین علیہم السلام کو جوانان جنت کا سردار قرار دیا گیا، خود فاطمة الزہرا کو خواتین کیلئے مشعل راہ قرار دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دختر رسول حضرت فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا دنیا کی باعظمت خاتون ہیں، جن کے احترام کیلئے رسول کھڑے ہو جاتے تھے۔ ان سے رسول اسلام کی نسل چلی، ان کے بیٹے حسن اور حسین علیہم السلام...
عمران خان صحتمند ہیں، اڈیالہ جیل آنے والے ہر شخص کی ان سے ملاقات کروائی جاتی ہے: جیل ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اڈیالہ جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان صحتمند ہیں اور جیل آنے والے ہر شخص کی بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جاتی ہے۔جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں محفوظ اور صحتمند ہیں، ہفتے میں ایک بار بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی کرائی جاتی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ایک بیرک کے 6 کمرے بانی پی ٹی آئی کے زیر استعمال ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ٹی وی اور...
خیبر پختونخوا میں غیر قانونی مائنگ سکینڈل میں ملوث ایک ٹھیکیدار کے کروڑوں روپے کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔ احتساب عدالت میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت دائر درخواست کی سماعت احتساب جج حامد مغل نے کی، جس دوران نیب کے سینئر پراسیکیوٹر حبیب اللہ بیگ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ٹھیکیدار کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم زرگل خان دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر کاکول کے گزارہ جنگلات میں غیر قانونی مائنگ کا مرکزی کردار رہا ہے۔ تحقیقات میں سامنے آیا کہ 2010 سے جولائی 2025 تک ملزم نے ایک لاکھ 41 ہزار 869 میٹرک ٹن فاسفیٹ نکالا، جس سے قومی خزانے کو تقریباً 643.7...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مسابقتی کمیشن نے پنجاب کی 10 شوگر ملوں کو کارٹل بنانے پر شوکاز جاری کر دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق شوگر ملوں نے گنے کی کرشنگ میں تاخیر کا فیصلہ گٹھ جوڑ بنا کر کیا اور گنے کی قیمت 400 روپے فی من فکس کی۔ اس عمل میں کسانوں کو نظر انداز کیا گیا۔کمیشن کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ 10 نومبر کو ایک مل میں خفیہ میٹنگ ہوئی، جس میں کئی شوگر ملوں کے نمائندے آن لائن بھی شامل تھے۔ اس میٹنگ میں کرشنگ کے آغاز اور قیمتیں فکس کرنے کا مشترکہ فیصلہ کیا گیا، جو مسابقتی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔مسابقتی کمیشن نے 10 شوگر ملوں کو 14 دن میں تحریری جواب دینے کے لیے شوکاز نوٹس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اپوزیشن سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کی اس اہم ملاقات میں شریک اراکین میں سینیٹر علامہ راجا ناصر عبّاس، فیصل جاوید، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اراکینِ قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر علی خان، اقبال آفریدی، عاطف خان، ڈاکٹر امجد علی خان، سردار لطیف کھوسہ اور محمد جمال احسن خان شامل تھے۔ خیبرپختونخوا میں دھند کے باعث سکولوں کے نئے اوقات کار جاری سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کے اراکین کو اپنے چیمبر میں خوش آمدید...
سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ حکومت سندھ نے ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے الیکٹرک بائیکس کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پروگرام ایس پی ایچ ایف صرف ایک اسکیم نہیں بلکہ ایک نیا سماجی انقلاب ہے۔ اب تک 20 لاکھ افراد کی ویریفکیشن مکمل ہو چکی ہے، 15 لاکھ لوگوں کے اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں اور مزید 6.5 لاکھ گھروں کی تعمیر تکمیل کے قریب ہے۔ وزیر نے بتایا کہ پروگرام کے ذریعے اب تک 10 لاکھ افراد کے لیے روزگار کے ذرائع پیدا کیے گئے ہیں جبکہ 9 لاکھ خواتین کو زمین کے مالکانہ...
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں سرمایہ کاری مارکیٹ ڈویلپمنٹ کونسل (CMDC) کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں پاکستان کی سرمایہ کاری مارکیٹ کو جدید، شفاف اور سرمایہ کار دوست بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کا مقصد مضبوط اور جامع سرمایہ کاری مارکیٹس قائم کرنا ہے جو معیشت کی توسیع، سرمایہ کاروں کی شمولیت اور جاری ساختی اصلاحات میں معاون ثابت ہوں۔ مزید پڑھیں: برآمدات پر مبنی ترقی ہی پاکستان کے معاشی استحکام کا واحد راستہ ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب انہوں نے بتایا کہ موجودہ اصلاحات سے مارکیٹ کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے اور حکومت اور نجی شعبے کو قرض اور ایکویٹی...
حکومت قومی اسمبلی کے اجلاس میں کورم پورا کرنے میں ناکام رہی، جس کے باعث اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی کرنا پڑ گیا۔ اجلاس کا آغاز ہوتے ہی پی ٹی آئی کے رکن محبوب جان نے کورم کی نشاندہی کی، جس پر اسپیکر سردار ایاز صادق نے کارروائی روک دی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں حکومت اور اتحادیوں کے ارکان کی مجموعی تعداد 240 ہے جبکہ اجلاس کے لیے کم از کم 84 ارکان کی موجودگی ضروری ہوتی ہے۔ سینیٹ کا اجلاس بھی کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی دوسری جانب سینیٹ میں بھی کورم پورا نہ ہونے کے باعث اجلاس جاری نہ رہ سکا۔ سینیٹ...