2025-07-26@04:11:08 GMT
تلاش کی گنتی: 1884

«نے عدالت کو»:

(نئی خبر)
    سپریم کورٹ نے رہنما تحریک انصاف کنول شوذب کی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے الیکشن کمیشن کے اقدام کے خلاف رہنما تحریک انصاف کنول شوذب نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، جو سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’جی ایچ کیو جانا ہے جی ایچ کیو! میم کنول شوذب نے کہا ہے‘، PTI ایم پی ایز کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی  درخواست پر سماعت 6 مئی کو جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 13 رکنی بینچ کرے گا۔ پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے سلمان...
     لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت منظور کرکے پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں جج عرفان حیدر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف فروری میں ریلی اور ریاست مخالف نعرے لگانے کے مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت نے پولیس کو عالیہ حمزہ کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 17 مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ 
    ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) جمعہ دین نے حلیم عادل شیخ اور راجا اظہر کے خلاف بیان ریکارڈ کرادیا۔ مبینہ ٹاؤن کراچی میں پولیس موبائل نذر آتش کرنے کے مقدمے میں حلیم عادل شیخ، راجا اظہر و دیگر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔مدعی مقدمہ ڈی ایس پی جمعہ دین نے عدالت کے روبرو بیان ریکارڈ کرایا اور موقف اختیار کیا کہ حلیم عادل شیخ اور راجا اظہر کی موجودگی میں پولیس موبائل کو آگ لگائی گئی۔اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان کی شناخت پریڈ کرائی گئی ہے؟ اس پر ڈی ایس پی نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی تصویر واٹس ایپ پر دیکھ کر پہچانا۔دوران سماعت وکیل صفائی نے کیس پراپرٹی سیل شدہ...
    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت منظور کرکے پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت میں جج عرفان حیدر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف فروری میں ریلی اور ریاست مخالف نعرے لگانے کے مقدمے کی سماعت کی۔ یہاں گرفتاری پہلے مقدمہ بعد میں درج ہوتا ہے: عالیہ حمزہپاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ یہاں گرفتاری پہلے مقدمہ بعد میں درج ہوتا ہے۔ عدالت نے پولیس کو عالیہ حمزہ کی گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 17 مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔
    دبئی کی فوجداری عدالت نے معروف بھارتی بزنس مین بلوندر ساہنی المعروف ابو صباح کو 5 سال قید، 5 لاکھ درہم جرمانہ اور سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدری کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے منی لانڈرنگ کے ایک منظم نیٹ ورک کا حصہ ہونے پر ان کے 15 کروڑ درہم کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم بھی دیا۔ کیس میں کل 33 افراد کو نامزد کیا گیا، جن میں ابو صباح کا بیٹا بھی شامل ہے۔ عدالت نے 11 ملزمان کو غیر حاضری میں 5 سال قید اور 5 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنائی، جبکہ 10 دیگر افراد کو ایک سال قید اور 2 لاکھ درہم جرمانہ کیا گیا۔ عدالت نے جرم میں ملوث 3 کمپنیوں کو...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 مئی 2025ء) مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کے جھوٹے مقدمات کو ختم کرے، موجودہ سکیورٹی صورتحال میں قومی یگانگت اور اتحاد کیلئے بانی کی رہائی ضروری ہے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں نریندر مودی نے بھارت میں آمریت نافذ کر دی ہے، جو بھی فالس فلیگ آپریشن پر اعتراض کرتا ہے، اسے نشانِ عبرت بنایا جاتا ہے، جمہوریت کے دعویدار ملک میں آزادی اظہارِ رائے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، انسانی حقوق کی پامالیوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، فالس فلیگ آپریشن کے دفاع میں نریندر مودی فسطائیت پر اُتر...
    سٹی42:  پی ٹی آئی  کے کارکنوں کے 26 نومبر  2024 کو اسلام آباد میں گھیراؤ جلاؤ اور تشدد میں ملوث  82  کارکنوں کو اعتراف جرم کے بعد سزا ہو گئی۔ پی ٹی آئی کے بانی کی ہدایت پر  26 نومبر  2024 کو اسلام آباد پر زبردستی دھاوا بول کر پر تشدد کارروائیاں کرنے، گھیراؤ جلاؤ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے میں مولث  82 ملزموں نے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بیان جمع کرایا کہ پی ٹی آئی قیادت نے انہیں اکسایا تھا، ان کارکنوں نے اپنی درخواستوں میں کہا، ہم غریب مزدور ہیں ہم سے رعایت برتی جائے۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کے کیس کے 82 ملزمان کے اعتراف...
    راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر مقدمات کے 124 گرفتارملزمان کوسزائیں سنا دیں، اعتراف جرم پر 4، 4 ماہ قید کی سزا دی گئی، غیر حاضر ایک ہزار74 ملزمان کی ضمانت خارج اور شناختی کارڈ بلاک اور اکاؤنٹ منجمد کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے، آئندہ سماعتوں پر سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر کے 24 مقدمات کی سماعت کی ، پولیس نے 124 گرفتارملزمان کو عدالت میں پیش کیا کیا جبکہ ضمانت پرموجود 362 ملزمان حاضرپیش ہوئے۔ پیش ہونے والے ملزمان نے عدالت سے استدعا کی کہ غریب افراد تھے مقامی لیڈرشپ کے اکسانے پرایسا اقدام کیا آئندہ کسی احتجاج میں حصہ نہیں...
    سپریم کورٹ نے 9مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما فرحت عباس کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی۔ سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمہ میں حافظ فرحت عباس کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ شریک ملزم امتیاز شیخ کی ضمانت قبل از گرفتاری بھی منظور ہوئی سپیشل پراسیکیوٹر نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنما پر 9مئی کی سازش کا بھی الزام ہے،جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ سازش کا الزام تو امتیاز شیخ پر بھی تھا، سپیشل پراسیکیوٹر نے کہاکہ حافظ فرحت عباس کو ٹرائل کورٹ مفرور قرار دے چکی ہے،جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ مفرور ہے یا نہیں یہ...
    راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 24، 26 نومبر احتجاج کیس کے 82 ملزمان کو 4، 4 ماہ قید اور 15، 15 ہزار جرمانے کی سزا سنادی۔ ان ملزمان نے عدالت میں اپنے اعترافی بیان جمع کروایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے انہیں اکسایا تھا۔عدالت میں پیش ہونے والے 82 ملزمان نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کرلیا، جرم کا اعتراف کرنے والے ملزمان کو کو 4، 4 ماہ قید اور 15، 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔اپنے اعترافی بیان میں ملزمان نے کہا کہ مقامی اور مرکزی قیادت نے پرتشدد احتجاج کی ترغیب دی تھی، ہم غریب مزدور ہیں، ہم سے رعایت برتی جائے۔ملزمان نے عدالت میں تحریری بیان دیا کہ وہ آئندہ کسی احتجاج میں...
    راولپنڈی: عدالت نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 82 کارکنوں کو سزائیں سزا دیں۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے  24 اور 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں بڑا فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے تحریک انصاف کے 82 کارکنوں کو سزائیں سنا دیں۔ عدالت نے 24 مقدمات میں تمام حاضر ملزمان پر فرد جرم بھی عائد کر دی۔ دورانِ سماعت احتجاج کرنے کا اقبال جرم کرنے والے 82 ملزمان کو عرصہ حوالات کی سزائیں سنائی گئیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ اقبال جرم کرنے والے82 کارکنوں نے جتنی جیل کاٹی وہی عرصہ قید سزا ہوگی۔ عرصہ حوالات سزائیں ایک ماہ سے 3 ماہ تک...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ نے نو مئی کیسز میں تحریک انصاف کے سینیٹراعجاز چوہدری کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے جسٹس نعیم اخترافغان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نومئی سے متعلق کیسزکی سماعت کی سپریم کورٹ کے جج جسٹس نعیم اختر افغان نے ضمانت کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اعجازچوہدری کیخلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا توخصوصی عدالت میں لے جاتے ویسے بھی تو 600 لوگوں کے کیس خصوصی عدالتوں میں لے کرگئے ہی ہیں. انہوں نے کہا کہ ضمانت کو بطور سزا استعمال نہیں کیا جا سکتا سپیشل پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ اعجازچوہدری نے لوگوں کواکسایا اورسازش کا بھی حصہ رہے اعجازچوہدری...
    — فائل فوٹو سپریم کورٹ نے 9 مئی سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی۔اعجاز چوہدری کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔ جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ اعجاز چوہدری کے خلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے۔ 9 مئی مقدمات میں سینیٹر اعجاز چوہدری کیخلاف ریکارڈ پیشلاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے کیس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے خلاف پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر...
    اعجاز چوہدری کیخلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراھیم بھی تین رکنی بینچ کا حصہ تھے۔ عدالت نے سینیٹر اعجاز چوہدری کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا۔ دوران سماعت، اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔ جسٹس نعیم اختر...
    کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے غیر قانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے میں ملزم ارمغان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت میں ملزم ارمغان کے خلاف غیر قانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے میں سائبر کرائم کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کے خلاف غیر قانونی کال سینٹر چلانے اور ڈیجیٹل کرنسی کی منتقلی کا الزام ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ ملزم ابھی کہاں ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم دوسرے مقدمے میں جیل میں ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم کونسی جیل میں ہے؟ ملزم ارمغان کو ویڈیو لنک...
    پاکستان نے عالمی عدالت انصاف سے استدعا کی ہے کہ وہ غزہ میں جاری امداد کی رسائی ممکن بنائی جائے اور اسرائیل کو امداد روکنے پر جواب دہ ٹھہراتے ہوئے اس کو احتساب کے کٹہرے میں لائے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کے مسلمانوں کی مصیبتیں عالمی اتحاد کی کھلم کھلا تضحیک ہے، وزیر اعظم شہباز شریف دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف میں جمعرات کو ہونے والی عوامی سماعت کے دوران نیدرلینڈز میں پاکستان کے سفیر سید حیدر شاہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری مظالم کو اجاگر کیا۔ عالمی عدالت میں آج مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ، دیگر بین الاقوامی تنظیموں اور تھرڈ...
    ایم ایل اے امین الاسلام نے پہلگام واقعہ کے پیچھے مودی حکومت کا ہاتھ ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا اور اسکا پلوامہ واقعہ سے موازنہ کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈھنگ سے آسام اسمبلی حلقہ سے آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے ایم ایل اے امین الاسلام کو بالآخر ناگون جیل بھیج دیا گیا ہے۔ امین الاسلام کو پہلگام دہشت گردانہ حملے پر مودی حکومت مخالف تبصرہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، انہیں منگل کو چار دن کے لئے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔ امین الاسلام کو عدالتی حراست میں ناگاؤں جیل بھیج دیا گیا۔ امین الاسلام کے متنازعہ ریمارکس نے آسام کے سیاسی حلقوں کے ساتھ ساتھ قومی سطح پر بھی ہلچل مچا دی...
    توہین رسالت کیس میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 3 ملزمان کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنادی۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان کو سزائے موت ایڈیشنل سیشنز جج افضل مجوکہ نے سنائی، سزائے موت پانے والوں میں شاہد شہزاد، عباس خان اور زر گل شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف 2023 میں پیکا قوانین، 295 سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزمان کا تعلق جنوبی وزیرستان، پشاور اور ڈی آئی خان سے ہے۔ مقدمہ پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن 11، تعزیرات پاکستان کی شق 295 سی کے تحت درج تھا تعزیرات پاکستان کی شق 295 بی، 298 اے کی شق بھی شامل  تھی، مختلف شقوں کے تحت ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے طلبا یونینز پر پابندی کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران حکومت سے اس ضمن میں بنائی گئی کمیٹی کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد بلال حسن اور ایک اور معزز جج شامل تھے۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت نے طلبا یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے ایک کمیٹی قائم کی ہے، جس کی عبوری رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ ماضی میں تمام...
    لاہور: نیشنل ہائی وے پر بے احتیاطی سے گاڑی چلانے کے مقدمے میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر لی۔  ڈکی بھائی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں جسٹس شہباز رضوی نے ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے پانچ مئی تک حفاظتی ضمانت دے دی، عدالت نے حکم دیا کہ ملزم پانچ مئی تک متعلقہ عدالت میں پیش ہو۔ واضح رہے کہ ڈکی بھائی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ اسٹیرنگ پر ٹانگ اور پاؤں رکھ کر گاڑی چلا رہا تھا، موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق ویڈیو سامنے آنے کے بعد ڈکی بھائی کے خلاف...
    —فائل فوٹو پولیس نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں پیش رفت رپورٹ  سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔دورانِ سماعت پولیس نے کہا کہ میرپور بٹھورو سے لاپتہ شہری زبیر شاہ واپس گھر آگیا ہے۔عدالت نے شہری کی گھر واپسی پر درخواست نمٹا دی۔سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری محمد یونس کی بازیابی سے متعلق درخواست پر تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ نے لاپتہ شہری کے پاسپورٹ سے متعلق تفصیلات حاصل کر لیں؟ یہ بھی پڑھیے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت لاپتہ افراد کیس: پولیس رولز میں 3 ماہ میں اصلاحات کا حکم تفتیشی افسر نے کہا کہ ہم نے پاسپورٹ کی معلومات کے لیے نادرا...
    لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے 9 مئی کے تمام مقدمات کا ٹرائل یکجا کرنے کی درخواست خارج کردی۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس طارق سلیم شیخ نے اپنے فیصلے میں قانونی نکتہ طے کردیا اور کہا کہ مماثلت نہ رکھنے والے کیسز کو یکجا نہیں کیا جاسکتا۔ جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے 16صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ 2022 میں عدم اعتماد کے ذریعے بانی پی ٹی آئی عمران خان کوس وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ فیصلے کے مطابق عمران خان کے وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹنے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 اپریل 2025ء) یورپی عدالت کا یہ فیصلہ برسلز کی جانب سے مالٹا کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔ یورپی یونین کی عدالت انصاف نے مالٹا کے اس پروگرام کو یورپی یونین کے قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا، ''یونین کی شہریت کا حصول تجارتی لین دین کے نتیجے میں نہیں ہو سکتا ہے۔‘‘ ’گولڈن پاسپورٹس‘: یورپی یونین کی عدالتی کارروائی کی دھمکی گولڈن پاسپورٹ والا ملک: یورپ کے ویزا فری سفر کی سہولت معطل برسلز نے 2022ء میں مالٹا کے اس پروگرام کے خلاف یورپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت سے رجوع کیا تھا، جس کے تحت غیر یورپی شہریوں کو بڑی ادائیگیوں یا سرمایہ...
    —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم صادر کر دیا۔پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی کے مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر جسٹس صاحبزادہ اسداللّٰہ اور جسٹس فرح جمشید نے سماعت کی۔ پشاور ہائی کورٹ: الیکشن کمیشن فیصلہ معطلی کا تحریری حکم نامہ جاری دلائل سننے کے بعد عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتی ہے، پشاور ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ سماعت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے میں اعظم سواتی کے خلاف 3 مقدمات درج ہیں۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ جمع نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید بتایا...
    رینٹل پاور ریفرنسز؛ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو نیب سے بڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت متعدد ملزمان رینٹل پاور ریفرنسز سے ڈسچارج کر دیے گئے۔نیب کورٹ نمبر 2 نے 3 اہم ریفرنسز کے فیصلے سنا دیے۔ جج محمد علی وڑائچ نے رینٹل پاور منصوبوں کے تحت دائر 3 ریفرنسز کے فیصلے سنائے۔ کارکے شپ ریفرنس سے راجہ پرویز اشرف سمیت 11 ملزمان ڈسچارج کر دیے گئے۔ کارکے شپ نیب ریفرنس میں 22 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگایا گیا تھا۔ کارکے کمپنی کی جانب سے پاکستان کے خلاف 200ارب ہرجانہ کا دعویٰ بھی دائر کیا گیا تھا۔ بکھی پاور پروجیکٹ شیخوپورہ ریفرنس سے سابق...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صنم جاوید کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت مین پیش کیا گیا، اس موقع پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی جانب سے گزشتہ روز گرفتاری کے دوران کیے جانے والے مبینہ تشدد سے بھی آگاہ کیا گیا، ان کی فیملی نے اس سلسلے میں تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کردیں، یہ تصاویر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے دوران لی گئیں، جب کہ صنم جاوید نے الزام عائد کیا ہے کہ مرد اہلکاروں نے گرفتار کرتے وقت اندھی طاقت کا استعمال کیا اورگھسیٹا۔یاد رہے گزشتہ روز...
    —فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے سوال کیا کہ سرجانی ٹاؤن سے لاپتہ مظفر علی سے متعلق کیا پیش رفت ہے؟ جس پر فوکل پرسن محکمۂ داخلہ نے بتایا کہ لاپتہ شہری کے اہلخانہ کی مالی معاونت کےلیے سمری منظور ہوچکی ہے۔  یہ بھی پڑھیے لاپتہ افراد کیس انتہائی اہم ہے، ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں: جسٹس جمال مندوخیل لاپتہ افراد کیس: پولیس رولز میں 3 ماہ میں اصلاحات کا حکم سرکاری وکیل نے کہا کہ مہلت دی جائے اہلخانہ کی مالی معاونت کی جائے گی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پہلے تو آپ کہہ رہے...
    بشریٰ بی بی کو جیل میں کتنی سہولیات میسر؟ رپورٹ عدالت میں جمع WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان گل اور ظہیر عباس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ جنرل آفس نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، عدالت نے جیل سہولیات سے متعلق رپورٹ وکیل درخواست گزار...
    گزشتہ روز ایک بار پھر گرفتار کی گئیں پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کو لاہور پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا۔ رپورٹ کے مطابق صنم جاوید اور ان کے شوہر کو پولیس نے گزشتہ روز حراست لیا تھا اور دونوں میاں بیوی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا، کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے صنم جاوید اور اس کے شوہر پروفیسر عتیق کو حراست میں لیا گیا تھا۔ صنم جاوید 9 مئی کیسز کی جیل میں جاری عدالتی سماعت کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلی تھیں۔ صنم جاوید کو روڈ بلاک کرکے اشتعال انگیز نعرے بازی اور ریاست مخالف نعرے لگانے پر تھانہ اسلام پورہ میں پولیس مدعیت میں درج مقدمہ میں گرفتار...
    لاہور:لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے 9 مئی کے تمام مقدمات کا ٹرائل یکجا کرنے کی درخواست خارج کردی۔ رپورٹ کے مطابق مماثلت نہ رکھنے والے کیسز کو یکجا نہیں کیا جاسکتا جسٹس طارق سلیم شیخ نے قانونی نکتہ طے کردیا۔ جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 16صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ 2022 میں عدم اعتماد کے زریعے بانی پی ٹی آئی کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ فیصلے کے مطابق وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد پی ٹی آئی نے مزاحمت شروع...
    اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان گل اور ظہیر عباس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ جنرل آفس نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی۔ عدالت نے جیل سہولیات سے متعلق رپورٹ وکیل درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی کو جیل میں الگ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ ،ڈی جی امیگریشن اور ڈائریکٹر نیب کو شوکاز نوٹس کا معاملہ ،جسٹس بابر ستار کے ایک اور آرڈر جاری کرنے پر قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر برہم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس، جسٹس بابر ستار کے آرڈر معطل ہونے کے باوجود ایک اور آرڈر جاری کرنے پر قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر برہم ،قائمقام چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بنچ کے جسٹس بابر ستار کا آج کا آرڈر بھی معطل کرنے کے ریمارکس ۔ قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بنچ نے انٹراکورٹ اپیل پر...
    —فائل فوٹو انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا نے 9 مئی مقدمات میں 31 سے زائد گواہان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 کے حوالے سے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ 9 مئی کیسز، اے ٹی سی کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو 9 مئی کے مقدمات کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ سماعت کے دوران نامزد ملزمان عمر ایوب، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ بھی پیش نہ ہوئے۔عدالت نے عدم پیشی پر 31 گواہان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔
    ذی القعدہ کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیشگوئی کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)پاکستان میں ذی القعدہ کے چاند کی رویت کے لیے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)نے پیش گوئی کر دی ہے۔سپارکو نے اعلان کیا ہے کہ ذوالقعدہ 1446 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 28 اپریل 2025 کی رات 12:31 پر متوقع ہے۔ 28 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت، نئے چاند کی عمر تقریبا 18 گھنٹے اور 51 منٹ ہوگی۔ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان کا دورانیہ 53 منٹ ہونے کی توقع ہے، جو نئے چاند کی رویت کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گی۔فلکیاتی پیرا میٹرز کی بنیاد پر،...
    اسلام آباد:سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ماہر قانون دان اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی بھارت کا وطیرہ ہے، بھارت معاہدہ معطل کرکے عالمی بینک کی ثالثی عدالت کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، معاہدے کو ختم کرنے سے نقصان سراسر بھارت کا ہوگا، اس کی عالمی ساکھ ختم ہوجائے گی، ثالثی عدالت اس اقدام کو کالعدم کردے گی۔ ماہر قانون دان اور سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور بھارت نے1951میں اپنےآبپاشی نطام کو درست کرنےکی منصوبہ بندی کی اور دونوں ممالک ورلڈ بینک گئے، ورلڈبینک نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پانی کی تقسیم پر جھگڑے ختم ہونے تک کوئی مالی، تکنیکی...
    کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 اپریل ۔2025 )بلوچستان ہائی کورٹ نے حکومت بلوچستان کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیے گئے ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، ماما غفار اور 92 سے زائد بلوچ کارکنوں کو فوری طور پر رہا اور منگل کے روز عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں. پیر کے روزسماعت کے دوران ساجد ترین ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کیے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس اعجاز سواتی اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی عدالت نے حکومت بلوچستان کو ہدایت دی کہ ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے عدالتی فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جائے.(جاری ہے) واضح رہے کہ بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ...
    سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل  نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کیا ہے کہ یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں سول نظام ناکام ہو چکا سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ میں نے تین نکات پر دلائل دینے ہیں۔ اٹارنی جزل  نے کہا کہ نو مئی کے واقعات پر وزرات دفاع کے وکیل خواجہ حارث بھی دلائل دے...
    چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کہتی ہیں کہ پاکستان کی سالمیت کی بات آئے تو قوم یک جان ہے۔ اردلی حکومت نے فیصلہ کرنا ہے کہ اندرونی لڑائی لڑنا ہے یا بارڈر پر؟ حکومت جواب نہیں دیتی تو ہم بھارت کو کہہ دیتے ہیں کہ یہ ایٹمی ہتھیار ہم نے پٹاخے کے طور پر نہیں رکھے۔ یہ وقت آپس کی لڑائی کا نہیں بارڈر پر جانے کا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے عالیہ حمزہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کیسز میں الجھا کر آپ آخر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ ایک جانب آپ موجودہ وقت میں ایک پیج پر آنے کی بات کرتے ہو، جو شخص قوم کو...
    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کہتے ہیں انڈیا کو دو ٹوک پیغام دیا جائے کہ تم حملہ کرو گے تو ہم زمینی اور فضائی اٹیک کریں گے، لیکن کٹھ پتلی حکومت کی تو کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ شہباز شریف کہتے ہیں تحقیقات کروائی جائے یہ تو ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے وہ ایک بزدل وزیراعظم ہیں۔ راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار حملہ کرنے کا کہتا اور یہ جواب دینے کے بجائے ہتھیار ڈالنے کی بات کرتے ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے، شہباز شریف نے امریکا کے کہنے پر یوکرائن کو گولہ بارود فروخت کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زرداری نے خود...
    اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی گئی، جسٹس جمال خان مندوخیل نے اٹارنی جنرل سے مکالمے کے دوران کہا کہ یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں کہ سول نظام ناکام ہو چکا، سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین کان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ میں نے 3 نکات پر دلائل دینے ہیں، نو مئی کے...
    فوجی عدالتوں سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ پالیسی فیصلہ حکومت جو مرضی کرے عدالت نے تو اپنا کیس دیکھنا ہے۔ حکومت کے پالیسی فیصلے سے مقدمہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ یہ پالیسی فیصلہ بھی کرلیں کہ سول نظام ناکام ہوچکا ہے سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں۔ پارلیمنٹ کی صوابدید ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کرے یا نہ کرے۔ سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ نے کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالت کو بتایا کہ 3 نکات پر دلائل عدالت کے سامنے رکھوں گا۔ پہلا نکتہ یہ ہے کہ 9 مئی کو کیا...
    ملزم کو اقدام قتل ،دہشت گردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید کی سزا کیس میں نامزد دیگر دو ملزمان وقاص اور طیب کو باعزت بری کردیا گیا انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی تحریک انصاف(پی ٹی آئی) حملہ کیس کے مرکزی ملزم کو2 بار عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے ۔ گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی حملہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا، مرکزی ملزم کو اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید کی سزا سنائی ہے ، ملزم کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے ،عدالت نے اس کیس میں نامزد دیگر 2 ملزمان وقاص اور طیب کو باعزت بری کردیا ہے ۔عدالت...
    گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی حملہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا، مرکزی ملزم کو اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید کی سزا سنائی ہے، ملزم کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے، عدالت نے اس کیس میں نامزد دیگر 2 ملزمان وقاص اور طیب کو باعزت بری کردیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حملہ کیس کے مرکزی ملزم کو 2 بار عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی حملہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا، مرکزی ملزم کو اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ...
    عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز گوجرانوالہ(آئی پی ایس )گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان پر حملہ کیس میں مرکزی ملزم نوید کو معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے وزیرآباد میں عمران خان حملہ کیس میں جرم ثابت ہونے پرمرکزی ملزم نوید کو 2 دفعات کے تحت عمرقید کی سزا سنائی۔ عدالت نے مرکزی ملزم نوید کو معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید...
    انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی چیئرمین تحریک انصاف(پی ٹی آئی) حملہ کیس کے مرکزی ملزم  2 دفعات کے تحت عمر قید اور جرمانے  کی سزا سنا دی ہے۔ گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی حملہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا، مرکزی ملزم کو اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید کی سزا سنائی ہے، ملزم کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ عدالت نے اس کیس میں نامزد دیگر 2 ملزمان کو باعزت بری کردیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ جلد بازی میں ہمارے کارکنان کے خلاف کوئی فیصلہ نہ دیا جائے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت کو خیال رکھنا چاہیے کہ ہمارے حقوق کسی صورت پامال نہ ہوں۔ راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ عدلیہ سے اُمید رکھتے ہیں کہ ہمیں بھی دفاع کا پورا موقع دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی قوتوں کو ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ Post Views: 1
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا میں ایک خاتون جج کو امیگریشن حکام سے ایک شخص کو بچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق خاتون جج نے ایک غیرملکی باشندے کوعدالت کے پچھلے دروازے یعنی جیوری ایریا سے نکالا تاکہ وہ امیگریشن حکام کے ہاتھ نہ لگے۔ تاہم وہ شخص بعد میں عدالت کے باہر دوڑتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ اس واقعے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورعدلیہ کے درمیان تناؤ میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ٹرمپ حکومت کا مؤقف ہے کہ عدالتیں امیگریشن حکام کی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہی ہیں اور غیرملکیوں کو ملک بدر ہونے سے بچا رہی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس واقعے نے امیگریشن قوانین کے اطلاق پرعدلیہ اورانتظامیہ کے...
    انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملےکے کیس میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیریئنز کے ایم پی اے ارباب وسیم کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ 9 مئی کو ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملےکے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ولی محمد خان نے کی۔ سماعت میں پراسیکیوشن حکام نے کہا کہ ملزمان نے9 مئی کو ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملہ کیا تھا، ملزمان نے عمارت میں آگ لگائی تھی، ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ٹرائل شروع کیا گیا۔ پراسیکیوشن نے کہا کہ ٹرائل میں نامزد ملزمان پیش نہیں ہو رہے ہیں، اس پر عدالت نے ایم پی اے ارباب وسیم سمیت 5 ملزمان...
    انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) پشاور نے ارباب وسیم سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔اے ٹی سی پشاور میں جج ولی محمد خان نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملے کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے مقدمے میں ملوث ارباب وسیم سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا اور ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملہ کیا اور اسے آگ لگائی تھی۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ٹرائل شروع کیا گیا، نامزد ملزمان ٹرائل میں پیش نہیں ہو رہے ہیں۔عدالت نے متعلقہ پولیس کو ملزمان کو...
    ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقات سے متعلق توہین عدالت کی درخواست کون سنے گا۔؟ اس سلسلے میں تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا، جسٹس انعام امین منہاس نے گزشتہ روز فائل واپس بھیج دی تھی جس کے بعد فائل رجسٹرار آفس کی مختلف برانچز میں گھوم رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست کون سنے گا۔؟ اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ پی ٹی آئی راہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان، بیرسٹر گوہر اور دیگر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے جہاں سابق وزیراعظم اور پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ ہونے...
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان اور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا ہے، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان اکرم راجا نے خط تحریر کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا خط 9 صفحات پر مشتمل ہے، خط کا عنوان ’آئین کی حالت اور پاکستان میں قانون کا نفاذ‘ ہے، خط میں بانی پی ٹی آئی نے اپنے اوپر 200 سے زائد کیسز کا حوالہ دیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے خود کو اور اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قید میں رکھنا سیاسی و انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا خط آئینی بینچ کمیٹی کو بھیج دیا...
    جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2025ء) عالیہ حمزہ کو رہا کر دیا گیا، تحریک انصاف کی خاتون رہنما کی گزشتہ روز ضمانت منظور ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو 4 روز بعد ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کردیا گیا۔ رہائی کے بعد پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو 4 روز بعد ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کردیا گیا۔ عالیہ حمزہ کی دو روز قبل عدالت سے ایک لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت ہوئی تھی، انہیں گرفتاری کے بعد اڈیالہ سے جہلم جیل منتقل کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ عالیہ حمزہ ودیگر کےخلاف 18 اپریل کو تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، عدالت نے 19 اپریل کو عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ...
    پشاور ہائی کورٹ میں کیپٹو پاور لیوی کی وصولی کے خلاف درخواستوں پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس قاضی جواد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے گیس سے بجلی پیدا کرنے والی صنعتوں سے کیپٹو پاور لیوی کی وصولی معطل کردی۔ ہائی کورٹ میں کیپٹو پاور لیوی کی وصولی کے خلاف درخواستوں پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس قاضی جواد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے گیس سے بجلی پیدا کرنے والی صنعتوں پر سے کیپٹو پاور لیوی کی وصولی معطل کردی۔ عدالت نے کیپٹو پاور لیوی کی وصولی معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے تفصیلی جواب بھی طلب کرلیا۔ قبل ازیں درخواست گزار کے...
    سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو دفاع کی بات کرتا ہے مگر کیا کوئی عام شہریوں پر دفاع میں بمباری کرتا ہے؟ کیا دفاع میں چھوٹے بچوں، خواتین، بوڑھوں اور غیر مسلح لوگوں پر بمباری کی جاتی ہے؟ اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اور عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، کے پی میں حکومت کی رٹ کہیں بھی نہیں ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس 19 اور 20 اپریل کو لاہور میں منعقد ہوا، جے یو آئی فلسطین کی جہدوجہد آزادی کی حمایت بھرپور انداز میں...
    سپریم کورٹ نے بیوہ خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بیوائیں تمام شہریوں کی طرح روزگار، وقار، برابری اور خودمختاری کا حق رکھتی ہیں، شوہر کی وفات پر بھرتی ہونے والی بیوہ کو دوسری شادی پربرطرف نہیں کیا جا سکتا۔سپریم کورٹ نے بیوہ عورتوں کے حقوق سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا، 5 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ سوال یہ ہے کہ کیا بیوہ کو دی گئی امدادی ملازمت اس کے دوبارہ نکاح کے بعد ختم کی جا سکتی ہے یا نہیں؟ اس عدالت میں اس سے ملتا جلتا معاملہ زاہدہ پروین کیس میں زیرِ بحث آیا تھا جس پر...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار خفگی کا سامنا کرنا پڑا ہے جب امریکی عدالت نے ان کے ایک اور حکم نامے کو معطل کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک وفاقی جج نے وائس آف امریکا (VOA) کو بند کرنے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی حکم نامے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے عمل درآمد سے روک دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے فنڈنگ میں کٹوتیوں کے باعث وائس آف امریکا اپنی 80 سالہ تاریخ میں پہلی بار خبر رسانی سے قاصر رہا۔ جج رائس لیمبرتھ نے کہا کہ حکومت نے وائس آف امریکا کو بند کرنے کا اقدام ملازمین، صحافیوں اور دنیا بھر کے میڈیا صارفین پر پڑنے والے اثرات کو نظر انداز کرتے ہوئے اُٹھایا۔ عدالت نے حکم دیا...
    واشنگٹن :صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بارپھر خفگی کا سامنا کرنا پڑا ہے جب امریکی عدالت نے ان کے ایک اور حکم نامے کو معطل کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک وفاقی جج نے وائس آف امریکہ کو بند کرنے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی حکم نامے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے عمل درآمد سے روک دیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے فنڈنگ میں کٹوتیوں کے باعث وائس آف امریکہ اپنی 80 سالہ تاریخ میں پہلی بار خبر رسانی سے قاصر رہا۔ جج رائس لیمبرتھ نے کہا کہ حکومت نے وائس آف امریکہ کو بند کرنے کا اقدام ملازمین، صحافیوں اور دنیا بھر کے میڈیا صارفین پر پڑنے والے اثرات کو نظر انداز کرتے...
    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے اپنے حلقے این اے 18 ہری پور کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ہری پور میں پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن: عمران خان کی رہائی کے لیے ہر کال پر لبیک کہیں گے،عمر ایوب یاد رہے کہ19  اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس جسٹس سرفراز ڈوگر نے این اے 18 ہری پور سے متعلق حکم امتناع ختم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اس حلقےمیں دھاندلی تحقیقات کی اجازت دے دی تھی۔ عمر ایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اُس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا جس میں کہا گہیا ہے کہ الیکشن...
    اپنے حکم میں عدالت عالیہ بلوچستان نے پریس کانفرنس یا تقریب کیلئے ڈی سی کوئٹہ سے اجازت مانگنے کے حکم کو کالعدم قرار دیدیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے ڈپٹی کمیشنر کوئٹہ کی جانب سے پریس کلب میں تقریب یا پریس کانفرنس کے لئے اجازت مانگنے کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے کہا کہ پریس کانفرنس کے لیے ضلعی انتظامیہ کی پیشگی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے 27 اگست 2024 کو پریس کانفرنس کیلئے ضلعی انتظامیہ سے پیشگی اجازت کا حکم جاری کیا تھا۔
    — فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ میں سائٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کے خلاف سماعت ہوئی۔عدالت نے سندھ حکومت کو عبوری اہل افسر کو قائم مقام ایم ڈی کی تقرری کی اجازت دیتے ہوئے ایم ڈی کی تقرری کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کردیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر سندھ حکومت سے تقرری کی وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ سائٹ لمیٹڈ کے ایم ڈی کی دوبارہ تقرری کی وضاحت کے لیے سندھ حکومت کے سینیر افسر پیش ہو۔ سائٹ لمیٹڈ منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی 2 سے3 سال کیلئے کی جائے، زبیر موتی والا کراچی سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے سرپرست زبیر... سماعت کے دوران وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ گریڈ 19 کے...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمتیں مقرر کرنے کیخلاف درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر لیاری ودیگر کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ میں کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمتیں مقرر کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ دودھ کی قیمتوں کو ریٹیلرز اور دودھ منڈی مالکان نے چیلنج کر رکھا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمت مقرر کرتے وقت ڈیری فارمرز کو نہیں سنا جاتا۔ ڈیری فارمرز کا تعلق روزانہ بنیاد پر دودھ کی فروخت سے نہیں ہے۔ دودھ کی قیمت ڈیمانڈ ایند سپلائی کے مطابق مقرر کی جائیں۔ سندھ حکومت کے وکیل کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت...
    ویب ڈیسک : اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کی۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے صوبائی وزیر کے پی سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا۔ عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔ سالانہ 200 انڈے دینے والی مرغی کی نسل تیار Ansa Awais Content Writer
    پولیس کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ عالیہ حمزہ کو عدالت سے ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس تارڑ نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔ پولیس نے جمعہ کو راولپنڈی ایئرپورٹ ایریا میں ورکرز کنونشن کے دوران سڑک بلاک کرنے اور پولیس کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرکے عالیہ حمزہ اور پانچ کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔ عالیہ حمزہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایک لاکھ مالیتی مچلکے جمع کروانے کے عوض رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔ عالیہ حمزہ کی جانب سے...
    عمران خان کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا جسمانی ریمانڈ کا سوال پیدا نہیں ہوتا: عدالت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملزم کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا اب تو جسمانی ریمانڈ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پنجاب حکومت چاہے تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے دائر پنجاب حکومت کی اپیلیں نمٹا دیں۔ سپریم کورٹ میں عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے دائر پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ پنجاب حکومت چاہے تو...
    ماسکو:روس کے دارالحکومت ماسکو کے مشرقی علاقے میں اسلحہ کے گودام میں آگ لگنے کے بعددھماکے،ولادیمیرریجن میں ہنگامی حالت کانافذ کردی گئی۔روسی میڈیاکے مطابق اسلحہ گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد دھماکوں کے آوازیں سنی گئیں۔روسی وزارت دفاع کے مطابق  اطراف کے دیہات خالی کرالئے گئےہیں Post Views: 1
    ایک کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار بی این پی کے کارکنوں کی رہائی کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے 53 سے زائد کارکنوں کو 3 ایم پی او کیس میں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل بنچ نے آج کوئٹہ سے گرفتار بی این پی کارکنوں کے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر اس موقع پر بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کئے، جبکہ بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، سابق سیشن...
    ایک سال بعد جرم یاد آنا حیران کن ہے، ناانصافی پر عدالت آنکھیں بند نہیں رکھ سکتی، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ میں نو مئی مقدمات میں صنم جاوید کی بریت کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر ناانصافی ہو رہی ہو تو ہائی کورٹ کو آنکھیں بند نہیں رکھنی چاہئیں۔دوران سماعت پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ صنم جاوید کے ریمانڈ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر ہوئی جس پر عدالت نے اپنے اخیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ملزمہ کو مقدمے سے بری کر دیا۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ ایسے کیسز میں پہلے...
    اسلام آباد: پولش خاتون کی بچی حوالگی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے والد کو بیٹی کی ہر ہفتے والدہ سے ویڈیو لنک پر بات کرانے کا حکم دے دیا۔ پُولش خاتون کی اپنی بیٹی کی پاکستانی والد سے حوالگی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر والد عدیل خان نے بچی کو عدالت میں پیش کیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی ہدایت پر بیٹی کی ویڈیو لنک پر والدہ سے الگ کمرے میں بات کروائی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے والد عدیل خان کو ہر ہفتے بچی کی والدہ سے بات کروا کر آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے بچی کی والدہ کو پولینڈ کی عدالت میں 16...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کی جانب سے صنعتوں اور فیکٹریوں کو گراؤنڈ رینٹ کی ادائیگی کے نوٹس کیخلاف 14 برس پرانی درخواستوں میں عدالت نے میئر کراچی کو طلب کرلیا۔  عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کے ایم سی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے درخواستیں 14 برس سے زیر التوا ہیں۔  عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے گذشتہ سماعت پر بھی میئر کراچی کو کسی سینئر افسر کو عدالتی معاونت کے لیے بھیجنے کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔  نوٹس کے باوجود کوئی سینئر افسر عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ آئندہ سماعت پر میئر کراچی خود عدالت میں پیش ہوں۔  عدالت نے سماعت 13 مئی تک...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری عثمان خان کے لاپتا بیٹے کی بازیابی کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی سے متعلق کیس کی ہوئی، جسٹس بابر ستار نے کیس نے سماعت کی۔ ایڈوکیٹ ایمان مزاری عدالت کے سامنے پیش ہوئیں اور مؤقف اپنایا کہ آئی جی ، سی ٹی ڈی نے جواب جمع کرایا،  سی ٹی ڈی نے جواب میں کہا عثمان ان کو کسی کیس میں مطلوب نہیں۔ ایمان مزاری  نے کہا کہ درخواست گزار نے سیکشن آفیسر سے رابطہ کیا لیکن ابھی بھی نام ای سی ایل پر ہیں،  آئی جی کی رپورٹ میں درخواست گزار کی 161 کے بیان کا ذکر ہے،  لیکن جن واقعات کا ذکر کیا گیا تھا وہ اس طرح ذکر نہیں کئے گئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ای...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل ۔2025 )پاکستان ایئرفورس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ سابق ایئر مارشل جواد سعید کا آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے علاوہ بغاوت کے ایک مقدمے میں بھی ٹرائل ہوا ہے اور ان دونوں مقدمات میں سابق افسر کو سزا سنائی گئی ہے. قبل ازیں 28 مارچ 2025 کو کیس کی سماعت کے دوران پاکستان ایئرفورس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا تھا کہ سابق ایئرمارشل جواد سعید کا حساس دستاویزات شیئر کرنے پر کورٹ مارشل کیا گیا ہے اور انہیں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے پاک فضائیہ کی جانب سے عدالت میں یہ بیان سابق ایئرمارشل کی اہلیہ کی جانب سے اپنے شوہر کو حبس بےجا...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل ۔2025 )امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے فنڈنگ روکنے کے فیصلے کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے ہارورڈ یونیورسٹی اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان تنازع اس وقت شروع ہوا جب یونیورسٹی نے حکومت کی جانب سے دی جانے والی مطالبات کی فہرست مسترد کر دی یہ مقدمہ بھی اسی تنازعے کا تسلسل ہے. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے انکار کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یونیورسٹی کو دی جانے 2.(جاری ہے) 2 ارب ڈالرز کی فنڈنگ منجمد کرنے کا حکم دیا تھا اور ساتھ ہی یونیورسٹی کو حصل ٹیکس استثنیٰ بھی ختم کرنے کی دھمکی دی تھی ہارورڈ کے صدر ایلن گاربر کی...
    آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر نے 7 چارجز میں اپنا جرم قبول کیا جس میں گھریلو تشدد کا الزام بھی شامل ہے۔ کوئنز لینڈ کی ماروچیڈور ڈسٹرکٹ کورٹ نے مائیکل سلیٹر کا کیس سنا، مائیکل سلیٹر پر 2023 کے آخر میں ایک خاتون پر گھریلو تشدد سمیت کئی ایک الزامات لگے تھے۔ عدالت نے مائیکل سلیٹر پر واضح کیا آپ شراب نوشی میں رہے ہیں اس لیے ری ہیب بھی آسان کام نہیں رہا۔ بعد ازاں عدالت نے انہیں 4 سال قید کی سزا سنائی تاہم وہ ایک سال سے زائد عرصہ جیل میں گزار چکے ہیں۔ واضح رہےکہ مائیکل سلیٹر...
    سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر نے 7 چارجز میں اپنا جرم قبول کیا ہے، جرم قبول کرنے میں گھریلو تشدد کا الزام بھی شامل ہے۔ مائیکل سلیٹر پر 2023ء کے آخر میں ایک خاتون پر گھریلو تشدد سمیت کئی الزامات لگے تھے۔ کوئنز لینڈ کی ماروچیڈور ڈسٹرکٹ کورٹ نے مائیکل سلیٹر کا کیس سنا۔ عدالت نے مائیکل سلیٹر پر واضح کیا آپ شراب نوشی میں رہے ہیں۔ عدالت نے 4 سال قید کی سزا سنائی ہے، اس میں سے ایک سال سے زائد وہ جیل میں گزار چکے ہیں۔ واضح رہے کہ مائیکل سلیٹر نے 74 ٹیسٹ اور 42 ون ڈے میچز میں...
    امریکہ کی سب سے باوقار اور ممتاز سمجھی جانے والی ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام کو باضابطہ طور پر عدالت میں چیلنج کیا ہے جس کے تحت پچھلے دنوں ٹرمپ انتظامیہ نے یونیورسٹی کو انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے 2.2 ارب ڈالر کی گرانٹ روکنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ ہارورڈ یونیورسٹی میں غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں اٹھنے والی آوازں پر سخت ناراض ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اس سلسلسے میں ہارورڈ یونیورسٹی کے لیے گرانٹس کو روکنے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے ساتھ کیے گئے فیڈرل گورنمنٹ کے کیے گئے معاہدے ختم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے اور ہارورڈ یونیورسٹی کی غیر ملکی طلبہ کو...
    —فائل فوٹو پنجاب حکومت نے سابق وفاقی شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر شواہد پیش کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے وقت مانگ لیا۔جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی بینچ کا حصہ ہیں۔دورانِ سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا ہے کہ التواء مانگنا ہو تو آئندہ اس عدالت میں نہ آنا، التواء صرف جج، وکیل یا ملزم کے انتقال پر ہی ملے گا۔ مذاکرات مذاق رات نہ بن جائیں: شیخ رشیدسابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں پہلے دن سے مذاکرات کا حامی ہوں، لیکن ایسا...
    اسلام آباد:جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر مہلت مانگنے پر سپریم کورٹ نے اسپیشل پراسیکیوٹر پنجاب پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر سماعت کی، جس میں پنجاب حکومت نے شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر شواہد پیش کرنے کے لیے وقت مانگ لیا۔ دورانِ سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ التوا مانگنا ہو تو آئندہ اس عدالت میں نہ آنا۔ التوا صرف جج، وکیل یا ملزم کے انتقال پر ہی ملے گا۔ اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت کو بتایا کہ کچھ ملزمان کے...
    جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے سابق وفاقی شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر شواہد پیش کرنے کے لیے وقت مانگ لیا۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ دورانِ سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا ہے کہ التواء مانگنا ہو تو آئندہ اس عدالت میں نہ آنا، التواء صرف جج، وکیل یا ملزم کے انتقال پر ہی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کیلئے دائر اپیل پر سپریم کورٹ نے التوامانگنے پر سپیشل پراسیکیوٹر کی سرزنش کردی،جسٹس  ہاشم کاکڑ نے  کہا کہ  التوا صرف جج، وکیل یا ملزم کے انتقال پر ہی ملے گا، جسٹس ہاشم کاکڑ نے پراسیکیوٹر کو تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ التوا مانگنا ہو تو آئندہ عدالت میں نہ آنا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کیلئے دائر اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس  ہاشم کاکڑکی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،پنجاب حکومت نے شواہد پیش کرنے کیلئے وقت مانگ لیا، عدالت نے التوامانگنے پر سپیشل پراسیکیوٹرکی سرزنش کردی،جسٹس  ہاشم کاکڑ...
    سپریم کورٹ: 9 مئی مقدمات میں صنم جاوید اور شیخ رشید کی بریت پر حکومت کو عدالت کا دو ٹوک پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ میں 9 مئی کے مقدمات میں نامزد صنم جاوید اور شیخ رشید کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت کے دوران معزز ججز نے حکومت کی قانونی پوزیشن پر سخت سوالات اٹھاتے ہوئے واضح پیغام دیا کہ عدالت قانون سے ہٹ کر کوئی فیصلہ نہیں کرے گی۔صنم جاوید کیسسپریم کورٹ میں سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے صنم جاوید کو بری کر دیا، حالانکہ معاملہ صرف ریمانڈ کے خلاف تھا۔...
    لاہور(نیوز ڈیسک) فیملی کورٹ نے شادی کےبغیرپیداہونیوالےبچےکاباپ ثابت ہونےکا کیس میں باپ افضل کو بچے کی کفالت کاحکم دیدیا۔ عدالت نےباپ کوخرچہ دینےکاحکم دیتےہوئےکیس نمٹادیا،وکیل نے موقف اپنایا کہ افضل نےخاتون کو بغیرشادی کےرکھاجس سےایک بچہ پیداہوا،افضل نےبعد ازاں خاتون سےشادی تو کرلی لیکن بچے کو تسلیم کرنےسےانکارکردیا۔ ڈی این اے کرانے کے بعدثابت ہواکہ بچہ افضل کاہی ہے۔ عدالت نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی شخص بغیرنکاح کےخاتون کورکھتاہےیازبردستی کرنےسےبچہ پیداہوگاتووہ کفالت کریگا۔ Post Views: 1
    ججزسنیارٹی کیس، وفاقی حکومت نیعدالت میں ججز تبادلوں پر تمام خط و کتابت جمع کرادی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے ججزتبادلوں پر تمام خط و کتابت سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ ججزسنیارٹی کیس میں وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں تبادلوں کی تمام تفصیلات متفرق درخواست کی صورت میں جمع کرائی گئی ہیں۔ حکومت کی جانب سے جمع دستاویزات میں وزیراعظم کی صدرکو بھیجی گئی سمری اورصدر کی منظوری پرمبنی دستاویز شامل ہیں ۔اس کے علاوہ تبادلیکے لیے ججز اور متعلقہ چیف جسٹس صاحبان کی دی گئی رضامندی پر مبنی دستاویزات بھی شامل ہیں۔ سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ ججز سنیارٹی کیس کی سماعت کل کرے گا۔واضح...