2025-05-20@04:27:19 GMT
تلاش کی گنتی: 12586

«کا زیادہ»:

(نئی خبر)
    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز ایلکس ہیلز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دوبارہ جوائن کرنے کا اعلان کیا ہے۔  ایلکس ہیلز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ میرے دل کے بہت قریب رہی ہے۔ وہ پہلی پی ایس ایل ٹیم تھی جس کے لیے میں نے پاکستان میں کھیلا، اور مجھے مداحوں اور فرنچائز کی طرف سے جو سپورٹ ملی ہے، وہ ناقابل یقین ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 109 رنز سے کامیابی ان کا کہنا ہے کہ جب اسلام آباد یونائیٹڈ نے مجھے اپریل میں واپس سائن کیا، تو میں واقعی ٹورنامنٹ کے آخری مراحل کے لیے اسکواڈ کے ساتھ شامل...
    پاکستان کے وزیراعظم جناب محمد شہباز شریف نے آج پسرور چھاؤنی، سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر منصوبہ بندی و ترقی، اور وزیر اطلاعات بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے یہ دورہ “آپریشن بونینم مارسوس” کے دوران پاک افواج کی بے مثال بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہنے کے لیے کیا۔ دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز – ملٹری) اور چیف آف ائیر اسٹاف، ائیر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو (نشانِ امتیاز – ملٹری) بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کو آپریشن کے تفصیلات اور کور کی موجودہ آپریشنل تیاریوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے مادر وطن کے دفاع میں مسلح افواج...
    اوٹاوا (ڈیلی پاکستان آن لائن )کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ شفقت علی کو کینیڈا کا پہلا پاکستانی نژاد وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا۔روز نامہ امت کے مطابق حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں شفقت علی نے برامپٹن سے دوسری بار کامیابی حاصل کی، جس کے بعد نومنتخب وزیر اعظم مارک کارنی نے انہیں ٹریژری بورڈ کا صدر مقرر کر دیا۔اس تقرری کے ساتھ ہی شفقت علی کینیڈا کی وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی نژاد سیاستدان بن گئے ہیں۔مارک کارنی نے نئی کابینہ میں وزراءکی تعداد بھی 39 سے کم کرکے 29 کر دی ہے، جس کا مقصد انتظامی سادگی اور موثر حکمرانی بتایا گیا ہے ، کارنی نے زیادہ تر پرانے وزرا کو ان کی وزارتوں...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریسں کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں جنوبی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے جنوبی ایشیا کی کشیدہ صورتحال کو کم کرنے کے لیے سیکریٹری جنرل کی قیادت اور سفارتی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ سیکریٹری جنرل کی سفارت کاری اور رابطے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا میں امن کے حوالے سے ان کی دلچسپی کا مظہر ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نے خطے میں امن کے وسیع تر مفاد میں جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرتے ہوئے...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے راولپنڈی کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والے فوجی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔ اپنے دورے کے دوران، اسپیکر قومی اسمبلی نے ملک کی سرحدوں کے دفاع میں مسلح افواج کی جرات، حوصلے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیتوں کو سراہا۔انہوں نے قوم کے محافظوں اور معصوم شہریوں کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جو انہوں نے بھارتی جارحیت کا بہادری سے سامنا کرتے ہوئے دیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے بھارتی فوج کے بلا اشتعال حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف  نے  آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن میں شریک افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔دورے کے دوران  وزیر اعظم شہباز شریف نے  پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ  بھی کیا۔ اس موقع پر  نائب وزیراعظم  و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف اور  آرمی چیف جنرل منیر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ اس کے علاوہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطاتارڑ، کورکمانڈر سیالکوٹ سمیت اعلیٰ سول اور عسکری قیادت  بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔اس موقع پر جوانوں سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  بہادر مسلح افواج نے مثالی انداز میں مادر وطن کا دفاع کیا، مسلح افواج نے دشمن...
    تاریخ یاد رکھے گی پاک فوج نے چند گھنٹوں میں دشمن کی جارحیت کوناکام بنایا، وزیراعظم کا فرنٹ لائنز پر جوانوں سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن میں شریک افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے پسرور چھانی سیالکوٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل منیر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔اس کے علاوہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطاتارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ سمیت اعلی سول اور عسکری قیادت...
    نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شوگر ملز کو چینی کی قیمت کم کرنے کا حکم دے دیا۔نائب وزیراعظم کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں سے متعلق اجلاس ہوا. جس میں اسحاق ڈار نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کو چینی کی قیمت کم کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ چینی کا ایکس مل ریٹ 164 روپے فی کلو سے کم کرکے 154 سے 159 روپے تک لایا جائے. شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے  نائب وزیراعظم کو تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
    لندن: برطانیہ میں بینک ڈیفالٹر قرار دیے جانے کے بعد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کے تمام کاروبار ختم کردیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیے جانے کے بعد ‏حسن نواز کے برطانیہ میں تمام کاروبار ختم اور ساتوں کمپنیاں تحلیل کر دی گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق حسن نواز ان کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے۔ واضح رہے کہ حسن نواز برطانوی عدالت نے 5.2 ملین پاؤنڈز جرمانہ اور بینک ڈیفالٹ قرار دیا تھا، جس کے تحت اب برطانیہ میں انکے تمام کاروبار بند کر دئیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمپنیاں کمپنی ہاؤس یا ایچ ایم آر سی تحلیل کرتا ہے۔   
    وزیراعظم کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ٹیلیفونک رابطہ، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں جنوبی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دونوں رہنماوں کے درمیان یہ تیسرا ٹیلیفونک رابطہ تھا۔ وزیر اعظم نے جنوبی ایشیا کی کشیدہ صورتحال کو کم کرنے کے لیے سیکرٹری جنرل کی قیادت اور سفارتی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کی سفارت کاری اور رابطے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے تحفظ...
    بینک ڈیفالٹر ہونے کے بعد حسن نواز کے برطانیہ میں تمام کاروبار ٹھپ،تمام کمپنیاں تحلیل WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے برطانیہ میں تمام کاروبار ٹھپ ہو گئے،تمام کمپنیاں تحلیل کردی گئی ہیں۔حسن نواز7کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے، ساتوں تحلیل کر دی گئیں حسن نواز کی بڑی کمپنی فلیگ شپ انویسٹمنٹس لمیٹڈ تحلیل ہوگئی، 20 مئی سے اطلاق ہو گا۔2007سے قائم کمپنی کوئینٹ پیڈنگٹن لمیٹڈ بھی 20 مئی کو تحلیل ہوجائے گی،حسن نواز کی 4کمپنیز 3 دسمبر 2024 کو تحلیل ہوئیں۔حسن نواز کی ایک کمپنی دسمبر 2016 میں تحلیل ہوئی،وہ اب برطانیہ میں کسی بھی کمپنی کے ڈائریکٹر نہیں ہیں۔انہیں پہلے ہی برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر...
    لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ بارڈر پر ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق واہگہ اٹاری بارڈر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف کے اہلکار پورنم کمار شاہ کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے پنجاب رینجرز کے اہلکار محمد اللہ کو پاکستان کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 22 اپریل کو پہلگام واقعے کے بعد سے حالات شدید کشیدہ تھے، 7 مئی کی رات بھارت نے پاکستان میں متعدد مقامات پر حملے میزائل حملے کیے جس میں 30 سے زائد پاکستانی شہید ہوئے۔ پاکستانی ایئر فورسز نے بھرپور...
    نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزارتِ خارجہ افسران نے پیشہ ورانہ انداز میں پورے عزم کے ساتھ انتھک کوششیں کرتے ہوئے پاکستان کا اصولی مؤقف ساری دنیا تک پہنچایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہم نے اپنی دفاعی صلاحیت کو منوالیا، بھارت سے مذاکرات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، اسحاق ڈار ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بدھ کے روز وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ کے افسران سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر خارجہ نے بھارت سے حالیہ فوجی کشیدگی کے دوران دفترخارجہ افسران کے کردار اور قومی خدمات کی تعریف کی۔ Tweets by ForeignOfficePk نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزارتِ خارجہ کے افسران نے پیشہ ورانہ انداز میں پورے عزم کے...
    پی ڈی ایم اے نے کے پی میں 15 سے 19 مئی کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے، 19 اور 20 مئی سے مغربی سسٹم صوبہ کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 19 اور 20 مئی کے پی کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کیا گیا ہے. بزرگ اور بچے صبح 10 سے شام 5 بجے کے دوران براہ راست سورج میں نہ نکلیں۔پی ڈی...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی، سیالکوٹ کا دورہ کیا، جہاں ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم / وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر منصوبہ بندی و ترقی، اور وزیر اطلاعات بھی موجود تھے۔ اس دورے کا مقصد “آپریشن بنیان مرصوص” (مارکۂ حق) میں افواج پاکستان کی شاندار بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہنا تھا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) اور چیف آف ائیر اسٹاف ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نشان امتیاز (ملٹری) بھی اس موقع پر موجود تھے۔  وزیراعظم کو معرکے کی تفصیلی بریفنگ دی گئی اور کور کی موجودہ آپریشنل تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔  وزیراعظم نے مارکۂ حق میں مسلح افواج کی شاندار کارکردگی کو سراہتے...
    الجزیرہ کے مطابق نے امریکی صدر نے وعدہ کیا کہ ہم اس جارحیت (حماس اور انصار اللہ کی مقاومت) کا مقابلہ کریں گے جو ہم سب کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ ایران دہشت گردی (حماس، حزب اللہ اور انصار اللہ تحریکوں) کی سرپرستی بند کرے، اپنی خونی پراکسی جنگیں ختم کرے اور جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کو مستقل، قابلِ تصدیق طور پر ترک کرے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی اہل یمن کے ہاتھوں شکست فاش اور اہل غزہ کے سامنے اسرائیلی صیہونی طاقت کا غرور خاک میں ملنے کے بعد امریکی صدر سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ انہوں...
     سٹی 42:  سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 کے نتائج جاری ہوگئے ، کامیابی کا تناسب 3.20 فیصد رہا فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 کے نتائج جاری کر دیئے،امیدواروں نے سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 کے تحریری امتحان میں حصہ لیا۔ ایف پی ایس سی کے مطابق تحریری امتحان میں 519 امیدوار کامیاب قرار پائے، حتمی طور پر 141 امیدوار سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 میں کامیاب قرار پائے ، کامیاب امیدواروں میں 65 مرد اور 76 خواتین امیدوار شامل ہیں ،سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 میں کامیابی کا تناسب 3.20 فیصد رہا ، Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025 میر مصور علی، زوہا ٹوانہ، کنزہ احمد مغل...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز میں شامل پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی کے دورے کے دوران معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز پر افسران و جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم کی پسرور چھاؤنی افسران و جوانوں سے تاریخی گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن آج شام کو نشر کرے گا۔وزیر اعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ،پاک بحریہ کے...
    صف اول کے عالمی مالیاتی جریدے نے اقتصادی میدان میں پاکستان کی کارکردگی کو ’معاشی کرشمہ‘ قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق معروف اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی سسٹر آرگنائزیشن بیرن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی طرف توجہ نہ دی تو شاید سرمایہ کار بعد میں پچھتائیں، 25 کروڑ 50 لاکھ آبادی والا یہ ملک گزشتہ دو سال میں معاشی کرشمہ کر چکا ہے۔ بیرن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سالانہ 40 فیصد مہنگائی، اب تقریباً صفر ہو چکی ہے، 2031 میں میچور ہونے والے پاکستانی یوروبانڈز کی قیمت 40 سینٹ فی ڈالر سے بڑھ کر 80 سینٹ ہو گئی ہے، کراچی اسٹاک ایکسچینج انڈیکس تین گنا ہو چکا ہے۔ بیرن نے اپنی رپورٹ میں کہا...
    کانز فلم فیسٹیول نے رواں سال اپنی ریڈ کارپٹ پالیسی میں واضح تبدیلیاں کرتے ہوئے مکمل برہنگی اور غیر معمولی حد تک پُرآرائش یا بڑے سائز کے ملبوسات پر پابندی لگا دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام 2022 میں ایک مظاہرہ کرنے والی خاتون کے ٹاپ لیس ہونے اور حالیہ گرامی ایوارڈز میں بیانکا سنسوری کے عریاں لباس پہننے جیسے واقعات کے بعد کیا گیا ہے۔ فیسٹیول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان ہدایات کا مقصد لباس پر مکمل پابندی لگانا نہیں بلکہ تقریب کے اصولوں اور فرانسیسی قوانین کے مطابق مکمل برہنگی کو روکنا ہے۔اس کے ساتھ ہی فیسٹیول نے وضاحت کی ہے کہ ایسے افراد کو ریڈ کارپٹ پر داخلے کی اجازت نہیں دی...
    ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی 2025ء ) سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے امریکی صدر کی کوششیں قابل تعریف ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کا خیر مقدم کریں گے، جی سی سی خطے میں امن کا خواہاں ہے، غزہ میں بھی جنگ بندی پر زور دیتے ہیں۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں گلف سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خلیجی ممالک اور امریکہ کے تعلقات کو سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ یہ تعلقات مزید بلند سطح تک پہنچیں گے، سربراہی اجلاس خلیجی ممالک اور امریکہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے گرمیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت عظمیٰ میں 16 جون سے 8 ستمبر تک گرمیوں کی تعطیلات ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے گرمیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات 16 جون 2025 سے 8 ستمبر 2025 تک ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران عدالتی دفاتر کھلے رہیں گے، اس دوران اہم مقدمات دستیاب بینچز میں سماعت کے لیے مقرر بھی کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان سپریم کورٹ نے گرمیوں کی چھٹیوں میں تخفیف کا اعلان کر دیا۔ سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا...
    — فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز میں شامل پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کے دورے کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں شریک افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی موجود تھے۔ پیپلز پارٹی کا کل یوم تشکر منانے کا اعلان سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مودی کو گجرات اور کشمیر کا قصائی قرار دیا تھا، اب تو کہا جائے گا کہ مودی جنوبی ایشیا کا قصائی ہے۔ کور کمانڈر سیالکوٹ، اعلیٰ...
    فوٹو بشکریہ ایکس  وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا۔ مریم نواز نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نفرت اور تقسیم سکھانے والے ناکام ہوگئے، پاک فضائیہ نے رافیل طیاروں کو مار گرایا۔  فیصل آباد: وزیراعلیٰ مریم نواز لیپ ٹاپ و اسکالرشپ چیکس تقسیم کرینگی، وزیر تعلیم پنجابلیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقد ہوگی۔ اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کہتی ہوں اندھی تقلید کا شکار نہیں ہونا۔وزیرِاعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے سر فخر سے بلند کر دیا، پاکستان کے عوام کا سربلند ہے اور رہے گا۔اُنہوں نے کہا کہ...
    نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز میں شامل پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی کے دورے کے دوران معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز پر افسران و جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد...
    اگر آپ کچھ وقت تک اپنے ہاتھوں اور پیروں کو پانی میں ڈبو کر رکھیں تو ان پر عجیب جھریاں نمودار ہو جاتی ہیں۔ یعنی ہاتھوں اور پیروں کی ہموار سطح پر عجیب سے لکیریں ابھر آتی ہیں جو کچھ افراد کو بدنما محسوس ہوتی ہیں۔ مگر اب ان جھریوں اور انگلیوں کے بارے میں سائنسدانوں کچھ حیران کن دریافت کیا ہے۔ سائنسدانوں کا پہلے خیال تھا کہ پانی جِلد کی اوپری تہوں سے گزر کر معمولی سوجن کا باعث بنتا ہے، یہ سوجن بعد میں جِلد پر جھریوں کا باعث بنتی ہے۔ مگر اب یہ معلوم ہوچکا ہے کہ ایسا ممکنہ طور پر خون کی شریانیں سکڑنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ جب آپ ہاتھوں یا پیروں کو پانی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا مودی جارحیت دہراتا رہے گا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیرِ اعظم کا موقف مایوس کن ہے، وہ ابھی الزام تراشی پر لگے ہوئے ہیں، بھارت نے پاکستان اور آزاد کشمیر میں سویلینز کو ٹارگٹ کیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ جو بھی ڈائیلاگ ہو اس میں حریت قیادت کی فوری رہائی کا مطالبہ ہونا چاہئے، جنیوا سمیت جہاں کہیں بھی ڈائیلاگ ہو حریت قیادت کو شامل کیا جائے، مذاکرات کا ایک ٹائم فریم...
    عالمی شہرت یافتہ مالیاتی جریدے بیرن عالمی مالیاتی جریدے نے پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی کو ’معاشی کرشمہ‘ قرار دے دیا  ہے۔ عالمی مالیاتی جریدے بیرن (Barron’s) نے  کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی بحالی کی راہ پر غیر معمولی کامیابی سے گامزن ہے، پاک-بھارت سرحدی کشیدگی کے باوجود پاکستان کی معیشت پر اس کا کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی سے پاکستانی معیشت کے لیے نئے دروازے کھل گئے، مگر کیسے؟ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر عالمی سرمایہ کاروں نے بروقت پاکستان کی طرف توجہ نہ دی تو مستقبل میں انہیں پچھتانا پڑسکتا ہے، موجودہ حالات نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے فوجی اتحادیوں کو معیشت کی بہتری کے لیے...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کیلئے امریکی صدر کی کوششیں قابل تعریف ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کا خیر مقدم کریں گے۔(جاری ہے) گلف سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ جی سی سی خطیمیں امن کا خواہاں ہے، غزہ میں جنگ بندی پر زور دیتے ہیں۔انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کاخیرمقدم کریں گے، جنوبی ایشیا میں امن کیلئے امریکی...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)سیز فائر کو پاکستان کی مجبوری قرار دینے والے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو بھارتی تجزیہ کاروں نے آئینہ دکھا دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی سینئر تجزیہ کار مینو جین نے بھارتی ٹی وی پر پاک بھارت کشیدگی پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیت پاکستان کی ہوئی ہے، مودی گھٹنوں کے بل چل کر ٹرمپ کے پاس گئے، ٹرمپ کو بیک ڈور سے بلوایا گیا۔(جاری ہے) انہوں نے مزید کہا کہ مودی نے ملکی عزت کو ٹرمپ کے قدموں میں رکھ دیا، رفال کی ناکامیاں اجاگر نہ ہوجائیں اس لیے مودی جی کو سیز فائر کرنا ہی تھا۔دوسری جانب بھارتی سابق وزیر ارون شوری نے بھی...
    کراچی کنگز کے غیرملکی کپتان ڈیوڈ وارنر کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ میچز کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔ پی ایس ایل 10 میں بطور دفاعی چیمپئین اپنے مہم جاری رکھنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی فرنچائز نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انگلینڈ کے اسٹار کرکٹر ایلکس ہیلز کے پاکستان آنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ سے میرے دل کے بہت قریب رہی ہے، وہ پہلی ٹیم تھی جس کیلئے میں پاکستان میں کھیلا اور مداحوں کی جانب سے جو سپورٹ ملی وہ ناقابل یقین رہی۔ مزید پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹرز بھارت جانے سے کترانے لگے، وارنر پاکستان واپسی کو...
    بیجنگ :امریکی حکومت نے ایک  انتظامی حکم نامہ جاری کیا، جس میں 14 مئی  سے چین پر عائد کردہ محصولات میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا۔چین امریکہ اقتصادی اور تجارت اعلی سطحی مذاکرات کے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے،چین کی ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن نے 13مئی کو  ایک اعلان جاری کیا ہے جس کے مطابق 14 مئی کی دوپہر  12 بجکر 1 منٹ سے، “امریکہ سے درآمد ہونے والے سامان پر اضافی ٹیرف کی شرح کو 34% سے کم کر کے 10% کر دیا جائے گا، اور 90 دنوں کے لیے امریکہ پر 24% اضافی ٹیرف کی شرح کو معطل کر دیا جائے گا۔ ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن کے اعلان” (ٹیرف کمیشن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 مئی 2025ء) بھارتی نیم فوجی دستوں بی ایس ایف نے آج بدھ کو ایک بیان میں کہا، ''آج بی ایس ایف جوان پرنم کمار شا، جو 23 اپریل 2025 سے پاکستان رینجرز کی تحویل میں تھے، کو تقریباً دن ساڑھے دس بجے جوائنٹ چیک پوسٹ اٹاری، امرتسر کے ذریعے بھارت کے حوالے کیا گیا۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا، ''حوالگی پرامن طریقے سے اور مسلمہ پروٹوکول کے مطابق کی گئی۔‘‘ معاملہ کیا تھا؟ بھارتی حکام کے مطابق پنجاب کے فیروز پور میں تعینات 40 سالہ بی ایس ایف جوان نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہلاکت خیز حملے کے ایک دن بعد 23 اپریل کو نادانستہ طور پر سرحد پار کر...
    اسپیکر قومی اسمبلی کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ،بھارتی جارحیت میں زخمی فوجی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آج راولپنڈی کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ)کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والے فوجی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔ اپنے دورے کے دوران، اسپیکر قومی اسمبلی نے ملک کی سرحدوں کے دفاع میں مسلح افواج کی جرات، حوصلے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے قوم کے محافظوں اور معصوم شہریوں کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جو انہوں نے بھارتی جارحیت کا بہادری سے...
    بیرن نے پاکستان کی اقتصادی میدان میں کارکرگی معاشی کرشمہ قرار دیدی gdp WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)عالمی شہرت یافتہ مالیاتی جریدے بیرن نے پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی کو معاشی کرشمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی بحالی کی راہ پر غیر معمولی کامیابی سے گامزن ہے۔ رپورٹ کے مطابق، حالیہ پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے باوجود پاکستان کی معیشت پر اس کا کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔بیرن کی تفصیلی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر عالمی سرمایہ کاروں نے بروقت پاکستان کی طرف توجہ نہ دی تو مستقبل میں انہیں پچھتانا پڑ سکتا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات نے وزیراعظم شہباز...
    کراچی: جوہر آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 15 فلاح مسجد کے قریب موٹرسائیکل سوار مشکوک افراد سے بوری میں بند ایک شخص کی لاش ملی۔ پولیس نے موٹرسائیکل سوار دونوں افراد کو حراست میں لے کر بوری بند لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹر ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق مقتول کی شناخت 60 سالہ خاور انجم کے نام سے کی گئی۔ مقتول حکمت کا کام کرتا تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق اندرون سندھ میر پور خاص سے تھا، مقتول کو اس کے دونوں بیٹوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا اور لاش کو بوری میں بند کر کے موٹرسائیکل...
    ---فائل فوٹو 2020ء میں قومی ایئر لائن کے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضے کی عدم ادائیگی کی تحقیقات متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردی گئیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں سید وسیم حسین نے کہا مئی 2020ء میں قومی ایئر لائن کا جہاز حادثے کا شکار ہوا، حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ آج تک نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حادثے میں ایم این اے رعنا انصار کے شوہر صحافی انصار نقوی بھی جاں بحق ہوئے، ابھی تک قومی ایئر لائن کی جانب سے ان لواحقین کو معاوضہ نہیں دیا گیا۔ پی آئی اے طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانیوالے ظفر مسعود نے حادثے کے بعد کے تجربات پر کتاب لکھ...
    — فائل فوٹو پاکستان میں بنگلادیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے کہا ہے کہ بنگلادیش خطے میں استحکام چاہتا ہے، امید ہے ڈائیلاگ سے خطے میں امن اور استحکام آئے گا۔لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اقبال حسین نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پچھلے 15 سال کے دوران تعلقات بہتر نہیں رہے۔محمد اقبال حسین نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات اب معمول پر آ رہے ہیں، دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور، کراچی اور پاکستان کے دیگر شہروں میں گرمجوشی دیکھی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے شعبے میں تعلقات کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔محمد اقبال حسین نے کہا...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھارت کہہ رہا ہے کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، اس کے نتائج آنے سے پہلے ہی بھارت نے پاکستان پر حملہ کیسے کر دیا۔شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کل پیپلز پارٹی کی جانب سے یومِ  تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے پرافسوس کا اظہار کیا اور تحقیقات کا بھی کہا، نریندر مودی نے ڈیڑھ ارب سے زائد لوگوں کی جان کو خطرے میں ڈالا۔سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مودی کو گجرات اور کشمیر کا قصائی قرار دیا تھا، اب تو کہا جائے گا کہ مودی جنوبی ایشیا...
    لاہور: مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر علامہ ساجد میر کی وفات کے بعد پنجاب سے سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر انتخابات 29 مئی کو ہونگے۔ صوبائی الیکشن کمیشن آفس سے دو امیدواروں حافظ عبدالکریم اور علامہ ہشام الہی ظہیر نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے، کل کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز ہے۔ مسلم لیگ ن نے ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث حافظ عبدالکریم کو سینیٹ کی نشست پر اپنا امیدوار نامزد کردیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے حافظ عبدالکریم کو کاغذات نامزدی جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے پروفیسر ساجد میر کے فرزند احمد میر کو سینیٹ نشست کی پیشکش کی تھی جس...
    نئی دہلی: بھارت کے ممتاز دفاعی تجزیہ کار سشانت سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حالیہ پالیسیوں، جنگی حکمت عملی اور میڈیا کے کردار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔  انہوں نے کہا کہ بھارت کی روایتی پالیسی کو پسِ پشت ڈال کر مودی نے نہ صرف امریکہ کے دباؤ میں آکر کمزوری دکھائی بلکہ بھارتی خارجہ پالیسی کو دہائیوں پیچھے دھکیل دیا ہے۔ سشانت سنگھ کے مطابق: "نریندر مودی کا ٹرمپ کے دباؤ میں آنا انتہائی شرمناک ہے۔ بھارت کی ہمیشہ سے حکمت عملی رہی کہ پاکستان کے ساتھ کوئی بھی بحران عالمی فورمز پر نہ لے جایا جائے، لیکن مودی نے خود اس پالیسی کو دفن کر دیا۔" انہوں نے مزید کہا: "مودی نے یہ تاثر...
    پشاور ہائی کورٹ نے تین ملزمان کی فوجی عدالتوں سے ملی سزاؤں کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے سزاؤں کو درست قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں ملٹری کورٹ کی سزاؤں کے خلاف تین درخواستوں پر سماعت ہوئی جو کہ جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس فضل سبحان پر مشتمل دو رکنی بنچ کے روبرو ہوئی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنا اللہ نے کہا کہ ملٹری کورٹ نے ملزمان کو سزائیں قانون کے مطابق دی ہیں، ملزمان نے مجسٹریٹ کے سامنے اقبال جرم کیا، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت نے ایک ملزم کو عمرقید، ایک کو 20 سال جبکہ تیسرے ملزم کو 16 سال قید کی سزا دی ہے،  ملٹری کورٹ...
    وزیر اعظم اور آرمی چیف کا آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد /سیالکوٹ (سب نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز میں شامل پسرور چھانی سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے پسرور چھانی کے دورے کے دوران معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز پر افسران و جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ بھی وزیراعظم کے ہمراہ...
    اپنے پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے چارٹر آف ڈیموکریسی کے ذریعے سیاسی انتقام کا دروازہ بند کیا اور مفاہمت، برداشت اور جمہوری تسلسل کی نئی روایات قائم کیں، سی او ڈی نے سیاسی بلوغت، ادارہ جاتی استحکام اور جمہوریت کو نئی جہت دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے چارٹر آف ڈیموکریسی (سی او ڈی) کی 19ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں اسے پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اس تاریخی دستاویز کے ذریعے جمہوری قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا، جو آمریت کے خلاف ایک موثر آواز بنی۔ سید مراد...
    پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے آنے والے دنوں میں ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق ہائی پریشر کا نظام کل سے ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کرے گا۔ یہ بھی پرھیں:ملک میں گرمی کی شدت برقرار، نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری  15 سے 20 مئی کے درمیان سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے۔ اسی طرح وسطی اور بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بھی درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات کیلئے ایئر بیسز اور نیول بیسسز کا بھی دورہ کریں گے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ  اسحاق ڈار، وزیر دفاع  خواجہ آصف،  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ،  اعلی سول اور عسکری قیادت وزیرِ اعظم کے دورے...
    واٹس ایپ نے حال ہی میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارفین اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق صارفین ایسا کرنے کے اس وقت اہل ہونگے جب صارف نے "Allow Sharing" کا آپشن فعال کیا ہوا ہوگا۔  "Allow Sharing" کے نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کی اجازت حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ اختیار ڈیفالٹ طور پر غیر فعال ہوگا تاکہ صارفین کی پرائیویسی برقرار رہے۔  جب کوئی صارف کسی اسٹیٹس کو دیکھے گا جس پر "Allow Sharing" فعال ہے تو وہ اسے اپنے اسٹیٹس میں ری پوسٹ کر سکے گا۔ واٹس ایپ نے اس فیچر کو اس طرح ڈیزائن کیا ہے...
     ویب ڈیسک: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہیں۔  ریاض میں خلیجی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ خطے امن کیلئے امریکی صدر کی کوششیں قابل تعریف ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا خیر مقدم کریں گے۔ Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025  سعودی ولی عہد نے مزید کہا ہے کہ جی سی سی خطے میں امن کے خواہاں ہیں، غزہ میں جنگ بندی پر زور دیتے ہیں، جی سی سی ممالک اور...
    صف اول کے عالمی مالیاتی جریدے نے اقتصادی میدان میں پاکستان کی کارکردگی کو ’معاشی کرشمہ‘ قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق معروف اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی سسٹر آرگنائزیشن بیرن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی طرف توجہ نہ دی تو شاید سرمایہ کار بعد میں پھچتائیں، 25 کروڑ 50 لاکھ آبادی والا یہ ملک گزشتہ دو سال میں معاشی کرشمہ کر چکا ہے۔ بیرن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سالانہ 40 فیصد مہنگائی، اب تقریباً صفر ہو چکی ہے، 2031 میں میچور ہونے والے پاکستانی یوروبانڈز کی قیمت 40 سینٹ فی ڈالر سے بڑھ کر 80 سینٹ ہو گئی ہے، کراچی اسٹاک ایکسچینج انڈیکس تین گنا ہو چکا ہے۔ بیرن نے اپنی رپورٹ میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا،وزیراعظم نے آپریشن بنیان مرصوص میں شریک افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم کے ساتھ دورہ کیا، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو، وفاقی وزرا احسن اقبال ، عطا اللہ تارڑ نے بھی وزیراعظم کے ساتھ دورہ کیا،کور کمانڈر سیالکوٹ، اعلیٰ سول اور عسکری  قیادت بھی وزیراعظم کے ساتھ دورے میں شامل رہی۔ بغیر ادویات کے جسم سے کولیسٹرول کو کیسے ختم کیا جائے؟ مزید :
    —فائل فوٹو مئی میں گرمی کی پہلی لہر کا امکان ہے، 15 سے 20 مئی کے دوران ملک کے بیشتر مقامات ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہ سکتے ہیں۔محکمۂ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق 15 مئی سے ہوا کا دباؤ ملک کے بیشتر مقامات پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔ 15 سے 20 مئی کے دوران سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں دن کا درجۂ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔  کراچی: موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکانشہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ  15 سے 19 مئی کے دوران ملک کے بالائی...
    ہالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے کیلئے مشہور پائریٹس آف دی کیریبین اسٹار جانی ڈیپ مالی بحران کا شکار ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک دور تھا جب جانی ڈیپ ہالی ووڈ کے کامیاب ترین اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔ "پائریٹس آف دی کیریبین” اور "فینٹاسٹک بیسٹس” جیسی کامیاب فلموں نے انہیں بین الاقوامی شہرت دی۔ 2012 میں گنیز ورلڈ ریکارڈز نے انہیں دنیا کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار قرار دیا، اور 2014 میں ان کی دولت کا تخمینہ 90 کروڑ ڈالر (900 ملین) لگایا گیا۔ تاہم وقت کے ساتھ جانی ڈیپ کی زندگی میں مالی بدانتظامی اور قانونی مسائل نے گہرا اثر ڈالا۔ ان کے سابق مینیجرز TMG نے دعویٰ کیا ہے...
    بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ’آپریشن سندور‘ کے دوران صرف بھارت مغربی کی سرحد ہی نہیں بلکہ سائبر اسپیس میں بھی شدید حملے کیے گئے۔ ٹائمز آف انڈیا نے سائبر سیکیورٹی ماہرین کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان، ترکی، بنگلہ دیش، ملیشیا، انڈونیشیا اور چین کے حمایت یافتہ ہیکرز اور ہیکٹیوسٹ گروپس نے بھارتی ڈیجیٹل نظام کو نشانہ بنایا۔ بھارتی اخبار کے مطابق ان حملوں کا ہدف دفاعی ادارے، ان کے ایم ایس ایم ای وینڈرز، اور اہم بنیادی ڈھانچے جیسے بندرگاہیں، ہوائی اڈے، بجلی کے گرڈز، ریلوے اور ایئرلائنز جیسی ٹرانسپورٹ سروسز، بی ایس این ایل جیسے ٹیلیکوم ادارے، یو پی آئی، ڈیجیٹل والٹس، اسٹاک ایکسچینجز اور وہ بڑے بھارتی گروپس تھے جن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 مئی 2025ء) سعودی عرب میں امریکی اتحادیوں سے ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ شام کے خلاف باقی ماندہ تمام پابندیاں بھی اٹھا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا، ''میں شام کے خلاف پابندیاں ختم کرنے کا حکم دوں گا تاکہ انہیں اپنی عظمت رفتہ بحال کرنے کا موقع دیا جا سکے۔‘‘ شام میں نئی عبوری حکومت اقتدار میں آ گئی صدر ٹرمپ نے شامی قوم سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے کہا، ''ہمیں اپنے مستقبل کے لیے کچھ خاص دکھائیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے شام کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے پہلا قدم اٹھا لیا ہے، جو ایک طویل عرصے سے...
    بمبئی (اوصاف نیوز)بھارتی حکومت نے امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے اس مؤقف کو چار دن کے وقفے کے بعد باضابطہ طور پر رد کر دیا کہ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ سیز فائر کرنے میں بھارت کی مدد کی تھی۔ اس امر کا اظہار بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کے روز ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کیا ہے۔ بھارتی ترجمان کا کہنا تھا کہ نئی دہلی میں اعلیٰ قیادت واشنگٹن میں امریکہ کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ پچھلے ہفتے رابطے میں تھی۔ یہ رابطے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اورجنگی ماحول کی وجہ سے تھے۔ تاہم ترجمان نے کہا اس معاملے میں بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی امور سے کوئی تعلق نہیں تھا۔...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہیں: سودی ولی عہد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز ریاض(آئی پی ایس) سودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ریاض میں خلیجی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ خطے امن کیلئے امریکی صدر کی کوششیں قابل تعریف ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا خیر مقدم کریں گے۔سعودی ولی عہد نے مزید کہا ہے کہ جی سی سی خطے میں امن کے خواہاں ہیں، غزہ...
    واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار پرنم کمار سنگھ کو بھارتی حکام جبکہ پنجاب رینجرز کے محمداللّٰہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا، حوالگی کی کارروائی آج صبح 10 بجے مکمل کی گئی۔بی ایس ایف اہلکار پی کے سنگھ کو 23 اپریل کو بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا ، ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف اہلکار نے قصور بارڈر کراس کیا تھا اور یہ رائفل سے مسلح تھا۔
    بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وزیر نے بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں پہلگام واقعے میں ملوث افراد کی بہن قرار دے دیا۔ بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے قبائلی امور کے وزیر کنور وجے شاہ نے بھارتی فوج کی مسلم خاتون افسر کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف متنازع اور نفرت انگیز بیان دے کر بھارت میں ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ Almost 24 hours since a @BJP4India Madhya Pradesh MINISTER Kunwar Vijay Shah made a shockingly derogatory, openly communal and misogynist remark against India’s pride Colonel Sofia Qureshi. Not a word from the @BJP4India top leadership. This is the ‘REAL’ face of the @BJP4India…...
    تاریخ رقم: شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وفاقی وزیر بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز ٹورنٹو: کینیڈا کی سیاست میں ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ شفقت علی کو کینیڈا کا پہلا پاکستانی نژاد وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا ہے۔حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں شفقت علی نے شہر برامپٹن سے دوسری بار کامیابی حاصل کی، جس کے بعد نومنتخب وزیر اعظم مارک کارنی نے انہیں ٹریژری بورڈ کا صدر مقرر کر دیا۔اس تقرری کے ساتھ ہی وہ کینیڈا کی وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی نژاد سیاستدان بن گئے ہیں۔ مارک کارنی نے نئی کابینہ میں وزرا کی تعداد کو 39 سے کم کر کے 29...
    سپریم کورٹ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال کر دیا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بنچ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی عدالت نے گھی اور سٹیل ملز ایسوسی ایشن کی اپیلوں پر حکم امتناع جاری کر دیا اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔بعدازاں عدالت نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ترمیمی ایکٹ بحال کرتے ہوئے اپیلوں پر مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی، پشاور ہائیکورٹ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دیا تھا۔
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان بہادر اور شجاع لوگوں کی سرزمین ہے۔ آج، ہم نے بھارت کی بدتمیزی کا منہ توڑ جواب دے دیا ہے۔ دشمن کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔ ہماری بہادر مسلح افواج نے ایک بار پھر مخالف کی بدنظمیوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ ہم اپنی فوجی اور قومی قیادت پر انتہائی فخر محسوس کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے لاہور میں "فتح مارچ" کا انعقاد کیا، جو مسجد شہداء سے شروع ہو کر لبرٹی چوک پر ختم ہوا۔ مارچ کی قیادت پی ایم ایم ایل لاہور کے صدر انجینئر عادل خالق اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کی۔ تقریب...
    اپنے تاریخی قرار دیے جانے والے سعودی عرب کے دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں آج کا دن عظیم ہے۔ یہ بات انہوں نے تاریخی علاقے الدرعیہ میں شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ مشترکہ دورے کے بعد کہی۔ اس سے قبل سعودی-امریکی سرمایہ کاری فورم میں اپنی تقریر میں ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن ریاض کے ساتھ اپنے تعلقات کو “مضبوط” بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کا مستقبل سعودی عرب سے شروع ہوتا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان ایک عظیم اور بے مثال شخصیت ہیں، وہ اپنے لوگوں کی بہترین نمائندگی کرتے ، سخت محنت کرتے ہیں اور مجھے نہیں لگتا کہ وہ...
    ریاض (اوصاف نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کیساتھ الٹی چال چل گئے ، سعودی عرب میں سرمایہ کاری کا اعلان کرنے کے بجائے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر آمادہ کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر مشرق وسطیٰ کے چار روزہ دورے پر آج سعودی عرب پہنچے، جہاں انہوں نے ریاض میں محمد بن سلمان کے ساتھ توانائی، دفاع، کان کنی اور دیگر شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ سعودی عرب کی جانب سے جس 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا گیا ہے اس میں سے 142...
    نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے دوران ان کے بیان نے شکست خوردہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے زخموں پر مزید نمک چھڑک دیا ہے اور بھارتی وزیراعظم کے لئے عالمی ‘ سفارتی اور عوامی مشکلات بھی پیدا کر دی ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری چار روزہ خطرناک جنگ کو بند کرانے کے لئے انہوں نے یعنی امریکی صدر ٹرمپ نے مداخلت کرکے اور ان دونوں ملکوں سے امریکی تجارت بند کرنے کی دھمکی دیکر بند کرائی ہے۔صدر ٹرمپ کے متعدد بار ان اعلانیہ بیانات نے بھارت کے تمام اطلاعات ‘ پبلک...
    آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی مچل اسٹارک کی اہلیہ ایلیسا ہیلی نے آئی پی ایل کے درمیان اپنا تجربہ شیئر کیا جب انہیں پاکستان کے حملے کے خوف سے بچوں سمیت فوراً کرکٹ اسٹیڈیم چھوڑ کر جانا پڑ گیا تھا۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھرم شالا میں ہم اسٹیڈیم میں بیٹھے میچ دیکھ رہے تھے کہ لائٹس چلی گئیں اور افواہ پھیلی کہ شاید ہمیں اسٹیڈیم کو خالی کرنا پڑے گا۔ یہ بھی پڑھیے: مچل اسٹارک آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ان کا کہنا تھا کہ تھوڑی دیر ایک شخص آیا اور کہا کہ ہمیں فوراً چلے جانا چاہیے، میں نے سوچا کہ پہلے دوسروں لوگوں کے جانے کا...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا۔ سیکورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کے پرنم کمار شاہ کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، جس کے جواب میں پنجاب رینجرز کے محمداللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کو پاکستانی فورسز نے جبکہ پنجاب رینجزر کے اہلکار کو بھارتی فورسز نے سرحدی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔ یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد 12 مئی کو ڈی جی ملٹری آپریشنز کا رابطہ ہواتھا جس میں جنگ...
    — فائل فوٹو حکومتِ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے خیرپور میں ڈاکوؤں کےخلاف آپریشن کرتے ہوئے 12 مغویوں کو بازیاب کروالیا ہے۔ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ڈکیتوں اور قانون شکنوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کا حکم  ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
    سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے محنت کش توقیر عباس کی ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں عیادت کی۔ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شہید علی حیدر کے کزن توقیر عباس کی خیریت دریافت کی جو حملے میں زخمی ہوئے۔ دورے کے دوران وزیر داخلہ نے نوجوان کے حوصلے کو سراہتے ہوئے ڈاکٹرز سے آنکھ کے علاج کے متعلق تفصیلات لیں اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ میکسیکو : انتخابی مہم کے دوران فائرنگ، میئر کیلئے خاتون امیدوار سمیت 4 افراد قتل محسن نقوی نے کہا کہ توقیر عباس کی آنکھ کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔...
     احمد منصور:  جنگ بندی کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا ایک اور تبادلہ عمل میں آ گیا،  واہگہ اٹاری سرحد پر دونوں ممالک نے اپنے ایک ایک قیدی کو ایک دوسرے کے حوالے کیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار پورنم کمار شاہ کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا جبکہ پاکستانی پنجاب رینجرز کے اہلکار محمد اللہ کو پاکستانی حکام نے واپس وصول کیا۔ موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف کے اہلکار پورنم کمار شاہ 23 اپریل 2025 کو گنڈا سنگھ والا/فیروز پور سیکٹر میں غیر ارادی طور پر پاکستانی حدود میں داخل ہو گئے تھے جس پر...
    نئی دہلی: رافیل طیاروں کے سودے پر ایک بار پھر سیاسی گرما گرمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ کانگریس کے سینیئر رہنما رندیپ سنگھ سرجیوالا اور سنجے نروپم نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار اور ڈسالٹ ایوی ایشن کے سی ای او ایرک ٹراپئر کا انٹرویو صرف ایک “پی آر اسٹنٹ” ہے جو سچ کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے۔ رندیپ سنگھ کا کہنا تھا “ڈکٹیشن پر مبنی انٹرویوز اور گھڑی ہوئی باتیں رافیل اسکینڈل کو دبا نہیں سکتیں۔ قوم کو بدلتی وضاحت نہیں، شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے۔” انہوں نے کہا کہ: “قانون کے مطابق نہ فائدہ اٹھانے والے ملزم کے بیانات کی قانونی حیثیت ہوتی ہے، نہ وہ خود ہی...
    پاکستان اور روس نے گزشتہ روز کراچی میں ایک نئی اسٹیل مل کے قیام پر اتفاق کیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانا ہے۔ یہ معاہدہ روس کے نمائندے ڈینس نذروف اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طے پایا۔ یہ بھی پڑھیں:روس پاکستان کے ساتھ دوستی کے نئے اُفق کی تلاش میں ہے، ویلنٹینا مٹوینکو کا سینیٹ سے تاریخی خطاب ایک نیوز ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’بات چیت کا بنیادی محور پاکستان میں نئی ​​اسٹیل ملز کا قیام تھا‘۔ دونوں فریق کراچی میں ایک نئی اسٹیل مل کے قیام کے لیے پاکستان اور روس کے درمیان ممکنہ تعاون کے حوالے سے وسیع بات چیت...
    جنگ بندی کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا جب کہ پاکستان نے بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے کانسٹبل کو اور بھارت نے پنجاب رینجرز کے محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔ رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف کے اہلکار پورنم کمار کو 23 اپریل 2025 کو گنڈا سنگھ والا/فیروز پور سیکٹر میں پاکستانی حدود میں غیر ارادی طور پر داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد پاکستانی حکام نے قانونی و حفاظتی تقاضے مکمل کیے، جس کے بعد آج واہگہ/اٹاری سرحد پر باقاعدہ طور پر اس کی واپسی عمل میں لائی گئی۔ بی ایس ایف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی...
    کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں موسم کے حوالے سے آئندہ تین روز کے لیے پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران کراچی کا موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے تاہم صبح و شام کے وقت نمی کا تناسب زیادہ رہنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔ آئندہ چند روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں فعال رہنے کی توقع ہے۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ...
    کانز فلم فیسٹیول نے رواں سال اپنی ریڈ کارپٹ پالیسی میں واضح تبدیلیاں کرتے ہوئے مکمل برہنگی اور غیر معمولی حد تک پُرآرائش یا بڑے سائز کے ملبوسات پر پابندی لگا دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام 2022 میں ایک مظاہرہ کرنے والی خاتون کے ٹاپ لیس ہونے اور حالیہ گرامی ایوارڈز میں بیانکا سنسوری کے عریاں لباس پہننے جیسے واقعات کے بعد کیا گیا ہے۔ فیسٹیول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان ہدایات کا مقصد لباس پر مکمل پابندی لگانا نہیں بلکہ تقریب کے اصولوں اور فرانسیسی قوانین کے مطابق مکمل برہنگی کو روکنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فیسٹیول نے وضاحت کی ہے کہ ایسے افراد کو ریڈ کارپٹ پر داخلے کی...
    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے لیے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایسا برادرانہ تعلق دنیا کے چند ہی ممالک کو نصیب ہے‘، جیسا پاکستان اور ان کے ملک کے درمیان ہے، ہم اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے ایکس پر جاری اپنے بیان میں ترک صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو ‘قیمتی بھائی’ کہہ کر مخاطب کیا۔ صدر ایردوان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان اخوت و بھائی چارہ، سچی دوستی کی بہترین مثالوں میں سے ایک ہے، یہ برادرانہ تعلق دنیا کے چند ہی ممالک کو نصیب ہوتا ہے، آپ کے ذریعے، میں اپنے دوست اور بھائی پاکستان کو اپنی...
    نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) رافیل طیاروں کے سودے پر ایک بار پھر سیاسی گرما گرمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کانگریس کے سینیئر رہنما رندیپ سنگھ سرجیوالا اور سنجے نروپم نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار اور ڈسالٹ ایوی ایشن کے سی ای او ایرک ٹراپئر کا انٹرویو صرف ایک’’پی آر اسٹنٹ‘‘ہے جو سچ کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے۔رندیپ سنگھ کا کہنا تھاڈکٹیشن پر مبنی انٹرویوز اور گھڑی ہوئی باتیں رافیل اسکینڈل کو دبا نہیں سکتیں۔ قوم کو بدلتی وضاحت نہیں، شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق نہ فائدہ اٹھانے والے ملزم کے بیانات کی قانونی حیثیت ہوتی...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے ایک ایک قیدی کو واہگہ-اٹاری سرحد پر ایک دوسرے کے حوالے کیا۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار پورنم کمار شاہ کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام نے بھارتی حکام کے حوالے کیا، جبکہ بھارت نے پنجاب رینجرز کے اہلکار محمد اللہ کو واپس پاکستان کے سپرد کیا۔ مزید پڑھیں: بھارتی حملوں میں 40 شہری اور 11 فوجی جوان شہید ہوئے، معرکہ حق کی تفصیلات جاری قیدیوں کے اس تبادلے کو دونوں ممالک کے درمیان انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت ایک مثبت پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی شخص توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے قریب بھارتی ڈرون دہشتگردی میں 8 بہنوں کے اکلوتے بھائی شہید علی حیدر کے زخمی کزن توقیر عباس کی خیریت دریافت کی اور نوجوان کے بلند حوصلے کو سراہا۔انہوں نے توقیر عباس کی زخمی آنکھ کے علاج معالجے بارے ڈاکٹرز سے معلومات لیں اور بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ توقیر عباس کی آنکھ کو بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، دعا ہے کہ اللہ زخمی توقیر عباس کو جلد صحتیابی عطا فرمائے، اللہ تعالیٰ نے شہدا کی...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معرکہ حق کے دوران زخمی ہونے والے پاک افواج کے جوانوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق نے زخمی جوانوں کی جرات، بہادری اور عزم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان سپاہیوں کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے شہدا اور غازی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ پوری قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ اسپیکر نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے...
    جنگ بندی کے درمیان پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا جب کہ پاکستان نے بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے کانسٹیبل کو اور بھارت نے پنجاب رینجرز کے محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔ رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف کے اہلکار پورنم کمار کو 23 اپریل 2025 کو گنڈا سنگھ والا/فیروز پور سیکٹر میں پاکستانی حدود میں غیر ارادی طور پر داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد پاکستانی حکام نے قانونی و حفاظتی تقاضے مکمل کیے، جس کے بعد آج واہگہ/اٹاری سرحد پر باقاعدہ طور پر اس کی واپسی عمل میں لائی گئی۔ بی ایس ایف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی  کہ...
    بھارت کے خلاف معرکہ حق کی کامیابی پر گلوکار ابرار الحق نے نیا ترانہ جاری کردیا۔مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ پنجاب میں مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جب کہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ 29،...
    چینی کی قیمت میں کم ہونے کا امکان ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قیمت کم کرنے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صدارت میں چینی کی قیمتوں کے بارے میں اجلاس ہوا، اجلاس میں نائب وزیراعظم نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو چینی کی قیمت کم کرنے کا حکم دیا۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ چینی کا ایکس مل ریٹ 164 روپے فی کلو سے کم کرکے 154 سے 159 روپے تک لایا جائے، جس پر شوگر ملز ایسوسی ایشن نے انہیں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے لیے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایسا برادرانہ تعلق دنیا کے چند ہی ممالک کو نصیب ہے‘، جیسا پاکستان اور ان کے ملک کے درمیان ہے۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ترک صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو 'قیمتی بھائی' کہہ کر مخاطب کیا۔  صدر ایردوان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان اخوت و بھائی چارہ، سچی دوستی کی بہترین مثالوں میں سے ایک ہے، یہ برادرانہ تعلق دنیا کے چند ہی ممالک کو نصیب ہوتا ہے،  آپ کے ذریعے، میں اپنے دوست اور بھائی پاکستان کو اپنی دلی محبت کے ساتھ سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بطور ترکیہ، ہم...
    نیویارک : اقوام متحدہ امدادی امور کے سربراہ ٹام فلیچر نے اسرائیل کے غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم کے منصوبے کو “مکروہ” قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل امداد کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے اور لاکھوں فلسطینی جان کے خطرے سے دوچار ہیں۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ٹام فلیچر نے کہا کہ غزہ میں گزشتہ 10 ہفتوں سے خوراک، ادویات اور ضروری اشیاء نہیں پہنچ رہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ فوری اقدام نہ کیا گیا تو انسانی بحران مزید شدید ہو جائے گا۔ ٹام فلیچر نے واضح کیا کہ امداد عام فلسطینیوں تک پہنچانے کے لیے ایک سخت مانیٹرنگ میکنیزم موجود ہے تاکہ حماس کو کوئی فائدہ نہ پہنچے۔...
    امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے ترک نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند قوم ہے جو خطے میں ڈیڑھ ارب انسانوں کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے پائیدار امن کا خواہاں ہے۔ رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ جموں و کشمیر ہے، جس کا منصفانہ اور پائیدار حل نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیزفائر پر عمل درآمد اہم ہے، لیکن اصل مسئلے کا حل تلاش کیے بغیر امن کی کوئی کوشش مکمل نہیں ہو سکتی۔ رضوان سعید شیخ نے واضح کیا کہ پاکستان امن میں سب کے مفاد...
    اسلام آباد(نیٹ نیوز+نمائندہ خصوصی) پاکستان اور روس کراچی میں نئی سٹیل مل کے قیام پر متفق ہوگئے جبکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور روس کے نمائندے ڈینس نازروف کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی۔اعلامیے کے مطابق  ملاقات کا مرکزی موضوع پاکستان میں نئی سٹیل ملز کا قیام تھا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے دونوں فریقین نے پاکستان اور روس کے درمیان کراچی میں نئی سٹیل مل کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی، دونوں ممالک نے اس منصوبے کو آگے بڑھانے اور اس پر عمل درآمد کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کیلئے پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا جو 16 مئی تک جاری رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کرے گی، بجٹ 26-2025 کے اہداف کا باہمی مشاورت سے تعین کیا جائے گا جبکہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اقتصادی اصلاحات جاری رکھے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی نے آئی ایم ایف ٹیم کی پاکستان آمد کو متاثر کیا، آئی ایم ایف وفد کا آئندہ ہفتے پاکستان دورے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کا دورہ پاکستان ایک ہفتے تاخیرکا...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے اشتعال انگیز اور نفرت انگیز بیانات مسترد کر دئیے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مودی کے اشتعال انگیز اور نفرت انگیز بیانات مکمل طور پر مستردکرتا ہے۔ دنیا خطے میں امن اور استحکام کے لیے کوششیں کر رہی ہے، ایسے وقت میں یہ بیان غلط معلومات اور  سیاسی مفاد پرستی پر مبنی خطرناک اقدام ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خود بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا شکار ہے، پاکستان نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کی خدمات اور قربانیاں دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہیں۔ پاکستان...
    لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹرسائیکلوں کو کچل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک حادثہ باغبانپورہ جی ٹی روڈ آخری منٹ کے قریب پیش آیا جہاں ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 زخمی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈمپر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا جبکہ ایک رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب رحیم یار خان میں وائر لیس پل کے قریب موٹرسائیکل سوار طالبہ ٹریکٹر...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) مسلح فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف معرکہ حق کے دوران مسلح افواج کے 11 جوان اور 40 شہری شہید ہوئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ معرکہ حق اور وطن کا تحفظ کرتے ہوئے 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 78 اہلکار زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حملوں میں جام شہادت نوش کرنے والوں میں پاک فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف، چیف ٹیکنیشن اورنگزیب، سینئر ٹیکنیشن نجیب، کارپورل ٹیکنیشن فاروق اور سینئر ٹیکنیشن مبشر شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی...