2025-11-04@20:47:04 GMT
تلاش کی گنتی: 6802
«لیے پاکستان»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: امریکی ناظم الامور نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی۔ وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ سے امریکی ناظم الامور نٹیلی بیکر کی اہم ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، ڈیجیٹل میڈیا تعاون، سیاحت کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار سمیت متعدد امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران امریکی ناظم الامور نے پاکستان کی معیشت کے استحکام، ترقی کے تسلسل اور امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف مثالی قربانیاں دی ہیں جنہوں نے عالمی امن کو مضبوط بنانے میں اہم کردار...
پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے اوشیانا کی سب سے بلند چوٹی سر کر کے عالمی سطح پر مشہور سیون سمٹس چیلنج مکمل کر لیا۔ سات براعظموں میں سات سال کی محنت اور سفر کے بعد یہ کامیابی نہ صرف اسد علی میمن کے لیے بلکہ پاکستان اور عالمی کوہ پیمائی کے شعبے کے لیے بھی ایک تاریخی لمحہ ثابت ہوئی ہے۔ سیون سمٹس چیلنج میں دنیا کی سات بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنا شامل ہے اور اسد علی میمن کے اس کارنامے نے پاکستانی پرچم کو عالمی سطح پر بلند کر دیا ہے۔ یہ کامیابی اسد علی میمن کی عزم، حوصلے اور عالمی کوہ پیمائی میں پاکستان کی نمایاں موجودگی کا مظہر ہے۔ اپنی کامیابی کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما گوہر علی نے سپریم کورٹ میں درخواستوں پر جلد سماعت کےلئے اپیل دائر کردی ۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پہلے ہی سینیٹ اور قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر چکا ہے۔(جاری ہے) شیڈول کے مطابق، شبلی فراز کی خالی کردہ سینیٹ نشست پر پولنگ 30 اکتوبر کو جبکہ عمر ایوب کی سابقہ قومی اسمبلی نشست پر ضمنی انتخاب 23 نومبر کو ہوگا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے ای سی پی نااہلی کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان سے واہگہ بارڈر کھولنے کی باضابطہ درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے افغانستان اور بھارت کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری آئے گی اور عوامی سطح پر معاشی روابط کو فروغ ملے گا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت دونوں سے درخواست کرتے ہیں کہ واہگہ بارڈر کو افغان تاجروں کے لیے کھول دیا جائے تاکہ تجارتی سامان کی نقل و حمل میں آسانی ہو اور دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعلقات کو فروغ ملے۔ انہوں نے کہا کہ تجارت کو سیاست سے الگ رکھا جانا چاہیے کیونکہ تجارت عوام کے براہِ راست فائدے سے جڑی ہوئی...
اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے مختلف ممالک میں اپنے کاؤنٹرز فعال کر دیے ہیں، تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ نادرا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو معیاری اور فوری خدمات کی فراہمی کے لیے مختلف ممالک کے پاکستانی سفارتخانوں میں نادرا کے کاؤنٹرز فعال کر دیے گئے ہیں۔ ان میں کینیڈا کے شہر مونٹریال اور وینکوور، اٹلی کا شہر میلان، بحرین کا دارالحکومت مناما، اور اردن کا دارالحکومت عمان شامل ہیں۔ اتھارٹی کے مطابق جلد اٹلی کے دارالحکومت روم میں بھی نادرا...
ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 5 سے 7 اکتوبر تک ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا، جو ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر کیا گیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔ ترجمان کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم نے شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیں:دہشتگردوں کے لیے کسی قسم کی لچک قابلِ برداشت نہیں، وزیردفاع کا افغانستان کو واضح پیغام دونوں ممالک نے اعلیٰ سطحی رابطوں کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے، دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے اور غزہ میں جاری نسل کشی کی شدید مذمت کرنے پر اتفاق کیا۔ پاکستان نے آسیان (ASEAN) کی چیئرمین شپ کے لیے ملائیشیا کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کی ممکنہ ٹیم کے نام سامنے آ گئے ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے شروع ہوگا، جبکہ دونوں ٹیمیں آج دوپہر قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ پہلے ٹیسٹ کے لیے ممکنہ پلئینگ الیون پر مشاورت کر رہی ہے، اور دو فاسٹ بولرز کے ساتھ دو اسپنرز کھلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود اسپنر آصف آفریدی کی کارکردگی سے متاثر ہیں اور انہیں ڈیبیو کرانے کے خواہشمند ہیں۔ممکنہ پلئینگ الیون کے لیے جن کھلاڑیوں پر غور کیا جا رہا ہے ان میں عبداللہ شفیق، امام...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اکتوبر 2025ء) طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت اور افغانستان کے مابین یہ ملاقات اولین اعلیٰ سطحی سفارتی رابطہ ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے جمعے کے روز کہا کہ بھارت افغانستان کی ترقی کے لیے پرعزم ہے اور تجارت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کابل کی حمایت جاری رکھے گا۔ جے شنکر نے افغانستان کی خود مختاری اور سرحدی سالمیت سے بھارت کی اصولی وابستگی کا بھی اعادہ کیا۔ انہوں نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے مخاطب ہو کر کہا، ''ہمارے درمیان قریبی تعاون نہ صرف آپ کی قومی ترقی میں مددگار ہے بلکہ علاقائی استحکام اور مضبوطی میں بھی کردار ادا...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے پری بڈنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے،پارلیمانی سیکرٹری برائے نجکاری آسیہ اسحاق صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے نجکاری آسیہ اسحاق صدیقی نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے پری بڈنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہےاور بولی نومبر کے آخر تک متوقع ہے۔(جاری ہے) جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فرسٹ ویمن بینک کے لیے بولیاں موصول ہو چکی ہیں اور فروخت و خریداری کا معاہدہ 17 اکتوبر کو طے شدہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے فروخت و خریداری کے معاہدے کو رواں سال دسمبر سے پہلے حتمی شکل دینے کی توقع ہے۔
لاہور(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا سے پہلے ٹیسٹ میں 20 وکٹیں حاصل کرنے کے لیے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے سرجوڑ لیے ہیں۔ عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی پچ اسپن ضرور کرے گی مگر اتنی نہیں جتنی انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ہوئی تھی، ہم مضبوط حریف کے خلاف ہوم کنڈیشنز سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں، یہ دیکھنا ہے کہ پروٹیز کو 2 بار کیسے آؤٹ کریں گے، پچ کا معائنہ کرنے کے بعد حتمی ٹیم کا انتخاب ہوگا۔ دوسری جانب، پاکستان کے بعد جنوبی افریقی ٹیم نے بھی لاہور میں بھرپور تیاریوں کا آغاز کر دیا، دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں تین گھنٹے تک...
جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور اور دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر پہلے ٹیسٹ میچ میں 2 ریگولر فاسٹ بولرز اور 2 اسپنرز کو کھلانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ پلئینگ الیون کے لیے عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، شاہین آفریدی، نعمان علی اور خرم شہزاد کے ناموں پر غور جاری ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے...
وفاقی کابینہ نے ایک اہم پالیسی فیصلے کے تحت پاکستانی خواتین کے لیے بیرون ملک گھریلو ملازمت کے مواقع بڑھانے کی غرض سے کم از کم عمر کی حد 35 سال سے کم کر کے 25 سال کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے 60 فیصد ڈاکٹرز بیرونِ ملک جا رہے ہیں، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد پاکستان کو بین الاقوامی لیبر مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہے جہاں دیگر ممالک میں کم از کم عمر کی حد عمومی طور پر 23 سے 25 سال کے درمیان ہوتی ہے۔ حکومت کو توقع ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف خواتین کو روزگار کے مزید مواقع ملیں گے بلکہ ترسیلات زر میں سالانہ ایک ارب...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء پاکستان کی عزت و وقار اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ دوست نما دشمن دہشت گردوں کو تحفظ دے رہے ہیں۔ خوارج ہمسایہ ملک سے آ کر دہشت گردی کرتے ہیں۔ آگ اور پانی کا کھیل اب مزید نہیں چل سکتا۔ ٹھوس فیصلے کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ چین پاکستان کا انتہائی دیرینہ، قابل قدر، قابل اعتبار اور ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دینے والا دوست ملک ہے۔ اس کے تعاون کو کبھی نہیں بھلا سکتے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں۔ دورہ...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی اور بیان بازی کے خاتمے پر اتفاقِ رائے کو خوش آئند اور ملک کے استحکام کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز کو درپیش معاشی، سیاسی اور سماجی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی یکجہتی اور سیاسی برداشت کی اشد ضرورت ہے۔ ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان محاذ آرائی کم ہونا ملک کے لیے نیک شگون ہے۔ حافظ عبدالکریم نے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کے کردار کو سراہا، جنہوں نے مصالحت کے عمل میں اہم اور متوازن کردار ادا کیا۔...
وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدے کی توثیق کردی۔ پی ایم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کو اپنے سعودی عرب، قطر، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور ملائیشیاء کے سرکاری دوروں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے (Strategic Mutual Defence Agreement) کی توثیق (ratification) کر دی۔ اس موقع پر کابینہ اراکین نے پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفاقی کابینہ نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی...
اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے درمیان حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے مختلف تخمینوں اوردیگرعوامل پراختلافات کی وجہ سے دوسرے اقتصادی جائزہ پر اسٹاف لیول معاہدہ نہیں ہوسکا۔ سیلاب کے بارے میں پاکستانی حکام نے 744ارب روپے کا تخمینہ لگایا ہے جبکہ آئی ایم ایف کے خیال میں نقصانات کا اندازہ 585 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔ پاکستانی مذاکرات کاروں کے مطابق پرائمری بجٹ سرپلس پرسیلاب کے اثرات اور گزشتہ سال کی اقتصادی شرح نموپربھی اتفاق نہیں ہوسکا۔ گورننس اینڈ کرپشن رپورٹ کے اجرا پر بھی اختلاف برقرار ہے۔آئی ایم ایف نے ٹیکس وصولیوں کے خسارے اور اقتصادی نقصانات کوکم کرنے کیلئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں 300 ارب روپے...
اسلام آباد: پاکستان فٹبال ٹیم کی مسلسل شکستوں کا سلسلہ تھم گیا، افغانستان کے خلاف ایشین کپ کوالیفائرز کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا،اوٹس خان نے پنالٹی ضائع کر کے فتح کی امیدیں بھی گنوا دیں۔ تفصیلات کے مطابق جناح اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان میں دلچسپ مقابلہ ہوا، میزبان ٹیم مسلسل 8 شکستوں کا بوجھ لیے میدان میں اتری، البتہ حریف نے اسے ٹف ٹائم دیا. پاکستان کو مہمان ٹیم کے خلاف گول کرنے کے کئی مواقع ملے مگر فائدہ نہ اٹھایا جا سکا، پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی. 65 ویں منٹ میں اوٹس خان ٹیم کو برتری دلانے کے نادر چانس سے فائدہ نہ اٹھا سکے، ان کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) اکتوبر 2025ء میں پیرس الائنڈ فنانس فیلوشپ (Paris-Aligned Finance Fellowship)کے آغاز کے ساتھ کلائمٹ اسمارٹ بینکنگ اور سرمایہ کاری کی جانب فیصلہ کن قدم بڑھا رہا ہے۔ اس فیلوشپ میں جرمن وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون و ترقی (BMZ) کی مالی معاونت شامل ہے جبکہ اسے جرمن ترقیاتی ایجنسی (GIZ)پاکستان نے اسٹیٹ بینک کے تعاون سے نافذ کیا ہے۔ یہ فیلو شپ پاکستان کے مالی شعبے کو عالمی ماحولیاتی معیارات سے ہم آہنگ کرنے میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔یہ فیلوشپ مرکزی بینک، کمرشل بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں اور دیگر ریگولیٹری اداروں کے سینیئر حکام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گی۔ اس فیلو شپ کا مقصد پائیدار مالیات کے حوالے سے شرکا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زہیر محمد حمداللہ زید نے غزہ میں امن معاہدے پر وزیراعظم پاکستان شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے ہمارے دل جیت لیے۔سرکاری ٹی وی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں پاکستان میں فلسطینی سفیر ڈاکٹر زہیر محمد حمداللہ زید نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہر سطح پر بھرپور حمایت پر ان کے شکر گزار ہیں۔ڈاکٹر زہیر محمد نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ہمیں الفاظ نہیں مل رہے۔ انہوں نے ہر سطح پر جو مضبوط حمایت فراہم کی، وہ ہمارے دلوں کو چھو گئی ہے۔فلسطینی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہر موقع پر مسئلہ فلسطین کے...
پاکستان ہمیشہ سے علاقائی اور عالمی امن کا خواہاں رہا ہے۔ اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ دوطرفہ مسائل اور تنازعات کے حل کے حوالے سے پاکستان نے سیاسی و سفارتی ہر دو سطح پر افہام و تفہیم، صبر و تحمل اور بات چیت کے ذریعے آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ آج بھی پاکستان کا یہی موقف ہے کہ پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تنازعات دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کیے جانے چاہئیں۔ پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر اپنے اس موقف کا بارہا اعادہ کیا ہے اور امریکا سمیت کسی بھی ملک کی ثالثی میں بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی...
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں پاک فوج کی جانب سے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ ’’ فتنۃ الخوارج‘‘ کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ اس اہم کامیابی کے ساتھ ساتھ قوم ایک اور عظیم سپوت، میجر سبطین حیدرکی شہادت پر سوگوار ہے، جو دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرگئے۔ دوسری جانب کور کمانڈرز کانفرنس نے پاک سعودی اسٹرٹیجک دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے غیرملکی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں کے جذبے، عزم اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> بھارت کی سرپرستی اور پشتی بانی سے دہشت گرد گروہوں، جن کے لیے آج کل فتنہ الخوارج کی اصطلاح مستعمل ہے، کی سرگرمیاں خاصی بڑھ گئی ہیں خصوصاً صوبہ خیبر اور بلوچستان کے سرحدی علاقے ان کا ہدف ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی اطلاع کے مطابق سات اور آٹھ اکتوبر کی درمیانی شب پاک فوج نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر صوبہ خیبر کے قبائلی ضلع اورکزئی میں آپریشن کیا جس میں انیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جب کہ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلہ میں ضلع راولپنڈی کے رہائشی 39 سالہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور ان کے سیکنڈ ان کمانڈ ضلع راولپنڈی ہی سے تعلق...
وفاقی کابینہ نے پاک سعودی اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کردی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں شہدا کے خون نے ایک لکیر کھینچ دی ہے، اب یہ جنگ پاکستان کے لیے ہے اور کوئی پاکستان کو مٹا نہیں سکتا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ باہمی بھائی چارے پر مبنی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں، پارلیمنٹ، سول سرونٹس اور پاک افواج دن رات ملک کے دفاع میں مصروف ہیں، لیکن اگر دہشتگردی کو جڑ سے ختم نہ کیا گیا تو یہ تمام کوششیں ضائع ہو جائیں گی۔ افواج پاکستان ، پاکستان کے ادارے پارلیمنٹ اور...
پاکستان اور سعودی عرب نے آج بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور غبن شدہ اثاثوں کی ریکوری کے حوالے سے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس مفاہمت کی یادداشت پر سعودی عرب کی نگران اور انسدادِ بدعنوانی اتھارٹی (نزاھہ) کے صدر مازن بن ابراہیم الخموس اور پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے دستخط کیے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں آئی ٹی اور سائبر سیکیورٹی پر پاک سعودی تعاون پر اتفاق یاداشت پر سعودی عرب میں 8 سے 9 اکتوبر 2025 تک منعقد ہونے والے ’ایسٹ ریکوری انٹر ایجنسی نیٹ ورک برائے مینا ریجن کے افتتاحی سیشن کے دوران کیے گئے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں اداروں...
کراچی کے مغربی خشک پہاڑیوں میں نصب ایک خفیہ کیمرے نے نایاب جنگلی بلی کراکل کو علاقے سے گزرتے ہوئے ریکارڈ کیا ہے۔ یہ ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں معدومی کے دہانے پر پہنچنے والی یہ خوبصورت مگر نایاب بلی اب بھی زندہ ہے۔ کراکل ایک درمیانے قد کی جنگلی بلی ہے جو افریقہ، مشرقِ وسطیٰ، وسطی اور جنوبی ایشیا کے خشک علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ ماہرینِ حیاتات کے مطابق پاکستان میں یہ نسل انتہائی خطرناک حد تک کم ہوچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جنگلی حیات کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم جاری ماہر وائلڈ لائف سعیدالاسلام کے مطابق مقامی افراد اکثر اپنی بکریوں، بھیڑوں یا ہرنوں کی حفاظت کے لیے کراکل...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے درست فیصلے کیے جائیں، ہم نے اگر اب فیصلہ کن اقدامات نہ کیے تو قوم معاف نہیں کرے گی، ان خوارج کے سہولت کار بھی ان کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اورکزئی میں واقعہ ہوا، افسران کے ساتھ پاک فوج کے 9 جوان بھی شہید ہوئے، پاک فوج کے جوانوں نے فتنہ الخوارج کے 19 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، میں آج بھی ایک شہید میجر سبطین حیدر کے جنازے میں شریک ہوا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ لاکھوں بچوں...
دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں 18 سال یا اس سے زائد عمر طلبہ کے لیے ایک سالہ مفت ’گوگل اے آئی پرو پلان‘ کا اعلان کردیا ہے۔جمعرات کو گوگل نے پاکستانی طلبہ کے لیے شاندار تعلیمی پیشکش کا اعلان کرتے ہوئے مفت “گوگل اے آئی پرو پلان” فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے. یہ سہولت 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ کے لیے دستیاب ہوگی۔گوگل نے کہا کہ یہ پیشکش ایک سال کے لیے بلا معاوضہ سبسکرپشن پر مشتمل ہوگی، جس کا مقصد تعلیم، تحقیق اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔اس پروگرام کے تحت طلبہ کو جدید اے آئی ٹولز اور فیچرز تک رسائی حاصل ہوگی، جن میں جیمنائی 2.5 پرو ماڈل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل نے پاکستانی طلبا کے لیے ایک شاندار تعلیمی پیشکش کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طالبعلم اب گوگل اے آئی پرو پلان کی ایک سالہ مفت سبسکرپشن حاصل کر سکیں گے۔یہ اقدام طلبا کو جدید مصنوعی ذہانت کے ٹولز تک رسائی فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم، تحقیق اور تخلیقی منصوبوں میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔گوگل کے مطابق اس پلان کی عام فیس پاکستان میں 5600 روپے ماہانہ ہے، تاہم طالبعلموں کے لیے یہ سہولت بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت طلبا کو گوگل کے جدید ترین جیمنائی 2.5 ماڈل تک رسائی حاصل ہوگی، جس کے ذریعے وہ...
واضح رہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد نے 45 جہازوں پر مشتمل ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ میں پاکستانی وفد کی قیادت کی تھی، جس نے گزشتہ ماہ اسپین سے غزہ کے لیے امدادی سامان کی اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کے لیے سفر کا آغاز کیا تھا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کے ساتھ ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق اسرائیلی قید سے رہائی پانے کے بعد نجی ائیرلائن کی پرواز سے بحرین سے اسلام آباد پہنچے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر سابق سینیٹر مشتاق احمد کا شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر...
جناح اسٹیڈیم میں جمعرات کے روز ہونے والا 2027 اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز کا تیسرا میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ مزید پڑھیں: ایشین فٹبال کپ کوالیفائرز 2027 سے پاکستان کے باہر ہونے کا خدشہ پاکستانی ٹیم نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور پہلے ہاف کے دوران متعدد حملے کیے مگر افغان دفاعی لائن کی مستعدی نے کسی بھی موقعے کو گول میں تبدیل ہونے سے روکے رکھا۔ پاکستان کو سب سے سنہری موقع کھیل کے 67 ویں منٹ میں اس وقت ملا جب انہیں پینلٹی ملی مگر اوٹس خان اس موقعے کو گول میں بدلنے میں ناکام رہے جس کے باعث اسکور بورڈ پر کوئی تبدیلی نہ آسکی۔...
روزینہ علی: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے ضمنی انتخابات کے لیے پارٹی امیدواران سے درخواستیں طلب کر لیں۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی جانب سے این اے 1 چترال اور این اے 18 ہری پور کی نشستوں کے لیے پارٹی امیدواران سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے کہاگیاہے کہ درخواستیں 15 اکتوبر تک بنام سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین سید نیئر حسین بخاری کے نام ارسال کی جائیں ،امیدواران درخواست کے ساتھ پچاس ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ بھی ارسال کرنے کے پابند ہیں۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے میں شامل سابق سینیٹر مشتاق احمد خان پاکستان پہنچ گئے۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان غیر ملکی پرواز جی ایف 770 پر بحرین سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے ہیں جہاں ان کا سیکڑوں افراد نے شاندار استقبال کیا۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی آمد کے موقعے پر سینکڑوں افراد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کی بہار آئی ہوئی ہے۔ 7 اکتوبر کو نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے تصدیق کی تھی کہ جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیل کی قید سے رہا کردیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت اردن میں...
— تصویر بشکریہ پاکستانی سفارت خانہ اردن غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے میں شامل سابق سینیٹر مشتاق احمد خان آج پاکستان پہنچیں گے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گزشتہ شب اردن میں پاکستانی سفارت خانے نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان، جنہیں اسرائیل نے گزشتہ ہفتے فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والی کشتیوں کے ایک فلوٹیلا کو روکنے کے بعد حراست میں لیا تھا، بحفاظت پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیراعظم ایمن الصفدی کو فون کیا اور مشتاق احمد کی عمان واپسی میں اردن کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جیسے مقدس مقامات کا محافظ رہے گا۔ سعودی وفد کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہر مسلمان ان مقدس مقامات کے دفاع کے لیے جان دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کا عملی اظہار ہے، اور پاکستان ان مقدس مقامات کا تحفظ ہمیشہ اپنی ذمہ داری سمجھے گا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر زور دیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کو باہمی تعاون سے مشترکہ کاروباری خوابوں کو حقیقت میں بدلنا ہوگا، اور تجارت، سرمایہ کاری، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں مل...
نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپلی کیشن نے پاکستانی شہریوں کے لیے شناختی دستاویز کے حصول کا طریقہ کار ہی بدل کر رکھ دیا۔ترجمان نادرا سید شباہت علی نے کہا کہ نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ پاکستانی شہریوں کے لیے ایک بڑی سہولت بن گئی ہے۔ شہری گھر بیٹھے درخواستیں دینے لگے۔ تین ماہ کے دوران 12 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوگئی۔سید شباہت علی نے کہا کہ پاک آئی ڈی ایپ ایک کروڑ سے زائد لوگ ڈان لوڈ کر چکے ہیں، پاک آئی ڈی انتہائی قابل اعتماد عوامی سروس ایپلی کیشنز میں شمار ہو چکی۔ترجمان نادرا نے کہاکہ شہری اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے شناختی دستاویزات کی درخواست دیتے ہیں، پاک آئی ڈی ایپ میں شہریوں...
کوئٹہ: بلوچستان کے عوام کے لیے تجارت، عوامی روابط اور خوشحالی کے نئے دور کے آغاز کے لیے پاک ایران سرحد پر بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں کٹاگر کراسنگ پوائنٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے کٹاگر کراسنگ پوائنٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی میر زابد علی ریکی سمیت مقامی عمائدین اور تاجر برادری نے بھر پور شرکت کی۔ کٹاگر کراسنگ پوائنٹ کو کھولنے کا فیصلہ دالبندین میں 2 جولائی 2025 کو گرینڈ جرگے میں کیا گیا تھا۔ وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے مقامی لوگوں کے لیے راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کٹاگر راہداری بلوچستان کے سرحدی علاقے ماشکیل میں پاکستان...
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مقدس مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا ہمیشہ محافظ رہے گا۔ سعودی وفد کے اعزاز میں ظہرانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہر مسلمان مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے جان قربان کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ بھائی چارے پر مبنی تعلقات کی باقاعدہ شکل ہے، مقدس مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہمیشہ محافظ رہیں گے۔ ڈی آئی خان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 7 فتنہ الخوارج واصلِ جہنم، میجر سبطین حیدر شہید وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ کاروباری خواب حقیقت بنانے کے لیے تعاون کریں، تجارت، سرمایہ کاری، تحقیق...
حکومت کی حالیہ پالیسی میں تبدیلی کے بعد ٹویوٹا کی مقامی اسمبلر کمپنی انڈس موٹر نے پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر غور شروع کردیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) جو کہ ٹویوٹا گاڑیاں مقامی طور پر اسمبل کرتی ہے، حکومت کی حالیہ پالیسی میں تبدیلی کے بعد تجارتی پیمانے پر استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد شروع کرنے پر غور کر رہی ہے۔ کمپنی نے درآمد کے عمل کے آغاز کے لیے مطلوبہ دستاویزات، طریقہ کار اور ضوابط کی وضاحت کے لیے انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) سے رابطہ کیا ہے۔ اگرچہ کمپنی روزگار، مقامی سطح پر پرزہ جات کی تیاری اور ویلیو ایڈیشن کو فروغ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی فعال اور مربوط حکمتِ عملی کے نتیجے میں پاکستان میں زراعت، لائیوسٹاک اور بلیو اکانومی کے شعبوں میں نمایاں ترقی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، سمارٹ ایگریکلچر اور پائیدار سرمایہ کاری کے ذریعے ملکی معیشت کے یہ بنیادی ستون اب ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی زیر نگرانی شروع کیے گئے منصوبوں نے پاکستان کے زرعی منظرنامے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ “گرین پاکستان انیشیٹو” کے تحت جدید تحقیق، ڈیجیٹل مانیٹرنگ، اور سمارٹ زراعت کے نظام نے کاشتکاروں کو بہتر فیصلے کرنے، پانی کے مؤثر استعمال، اور فصلوں کی بروقت دیکھ بھال...
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے نشریاتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سابق جنوبی افریقی کپتان شون پولاک کمنٹری ٹیم کا حصہ ہوں گے، جبکہ پاکستان کی جانب سے عامر سہیل، رمیز راجا، وقار یونس اور بازید خان تجزیہ کاروں میں شامل ہوں گے۔ Broadcast details announced for Pakistan v South Africa series Details here ➡️ https://t.co/ltcZBhC391#PAKvSA — PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 9, 2025 یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 27-2025 کا حصہ ہے۔ پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے شروع ہوگا اور دوسرا راولپنڈی اسٹیڈیم میں 20 تا 24 اکتوبر کھیلا جائے گا۔ زینب عباس ’پچ سائیڈ اسٹوڈیو‘ کی میزبانی کریں گی، جہاں ماہرین پری اور پوسٹ...
فائل فوٹو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن اور پاکستانی حکام نے اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت کرلی ہے۔ اس بات کی تصدیق آئی ایم ایف نے کی ہے جس کے مطابق توسیعی فنڈ فیسیلیٹی کے دوسرے جائزے اور ریزیلیئنس سے متعلق پہلے جائزے کے لیے آئی ایم ایف کی ٹیم نے چوبیس ستمبر سے آٹھ اکتوبر تک کراچی اور اسلام آباد کا دورہ کیا۔آئی ایم ایف کے مطابق جائزے میں اسٹاف لیول معاہدے کے لیے غیرمعمولی پیشرفت کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق مذاکرات میں کئی اہم امور پر پیش رفت ہوئی جن میں مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد، افراط زر کو اسٹیٹ بینک کے مقررہ ہدف کے اندر رکھنے...
پاکستان میں لاکھوں بچے آج بھی تعلیم کے حق سے محروم ہیں، سرکاری اور بین الاقوامی اداروں کے مطابق ملک بھر میں قریباً 2 کروڑ 30 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ یہ تعداد نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ شمار کی جاتی ہے۔ ان میں ایک بڑی تعداد لڑکیوں کی ہے، جو سماجی رکاوٹوں، غربت، رسومات اور بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث تعلیم حاصل نہیں کر پاتیں۔ ایسے حالات میں ایک نام جو بار بار سامنے آتا ہے وہ ملالہ یوسف زئی کا ہے۔ سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز بلند کی۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں 90 فیصد...
پاکستان میں لاکھوں بچے آج بھی تعلیم کے حق سے محروم ہیں، سرکاری اور بین الاقوامی اداروں کے مطابق ملک بھر میں قریباً 2 کروڑ 30 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ یہ تعداد نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ شمار کی جاتی ہے۔ ان میں ایک بڑی تعداد لڑکیوں کی ہے، جو سماجی رکاوٹوں، غربت، رسومات اور بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث تعلیم حاصل نہیں کر پاتیں۔ ایسے حالات میں ایک نام جو بار بار سامنے آتا ہے وہ ملالہ یوسف زئی کا ہے۔ سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز بلند کی۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں 90 فیصد...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت اگر کسی ‘‘نئے معمول’’ کی بات کرے گا تو پاکستان اس کا جواب ایک نئے اور موثر عسکری ردعمل سے دے گا۔ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی زیرِ صدارت 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی جس میں پاک فوج نے دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اجلاس کا آغاز حالیہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے جوانوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ فیلڈ مارشل نے دہشت...
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان جاری سیاسی تناؤ کو کم کرنے کے لیے متحرک کردار ادا کرنا شروع کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وطن واپسی کے بعد وزیراعظم نے دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کی غرض سے ایک اعلیٰ سطحی وفد تشکیل دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے ساتھ سیاسی کشیدگی، بلاول بھٹو نے پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس طلب کرلیا اس وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنااللہ اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق شامل ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر یہ حکومتی ٹیم اسلام آباد سے کراچی پہنچی، جہاں سے وہ صدر مملکت...
لاہور: لاہور قصور اور پاکپتن کے لاکھوں مسافروں کے لیے خوشخبری آگئی، نجی کمپنی نے پاکستان ریلویز کے ساتھ مل کر شٹل سروس چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس کے مطابق ملکی نجی کمپنی نے پاکستان ریلویز انتظامیہ کو شٹل سروس شروع کرنے کی پیشکش کردی کہ ہم پاکستان ریلویز کے ساتھ مل کر باہمی اشتراک سے شٹل سروس شروع کرنا چاہتے ہیں۔ کمپنی کے ڈائریکٹر مرزا ناظم بیگ نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شٹل سروس کی تجاویز اور منصوبے کے بارے میں پاکستان ریلویز کو باقاعدہ تحریری طور پر پیشکش کردی ہے اب پاکستان ریلویز کی طرف سے جواب آنا ہے اگر پاکستان ریلویز ہماری تجویز کردہ منصوبہ پر کام کرنے کو تیار ہے...
کپاس کا ریشہ صرف کپڑا بنانے کا ذریعہ نہیں بلکہ دنیا بھر کے دیہی خاندانوں کی زندگیوں کو بھی مضبوطی سے جوڑتا ہے۔ یہ 80 سے زائد ممالک میں 10 کروڑ سے زیادہ خاندانوں کی روزی روٹی کا ذریعہ ہے لیکن موسمیاتی تبدیلی، پانی کی قلت اور منڈی کے مسائل اس قیمتی فصل کے لیے خطرے کی گھنٹی ثابت ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کپاس کے شعبے کی بحالی کے لیے مربوط اورعملی اقدامات ناگزیر ہیں، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کے ماہر معاشیات المامون عمروک کہتے ہیں کہ کپاس صرف ایک ریشہ نہیں بلکہ ایک ثقافت اور زندگانی کا انداز بھی ہے جو روزمرہ زندگی، معاشرت اور مقامی معیشت...
پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے بدھ کے روز دو ادویات کو ’جعلی‘ قرار دیتے ہوئے ان کی ضبطی کے احکامات جاری کر دیے۔ اتھارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایفاسٹن گولی یعنی ڈائیڈروجیسٹرون 10 ملی گرام اور پیرا کیئر سسپنشن 60 ملی لیٹر یعنی پیراسیٹامول 120 ملی گرام فی 5 ملی لیٹر میں فعال اجزا موجود نہیں پائے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تیار شدہ کھانسی کے شربت میں زہریلا مواد شامل، ڈریپ کا کریک ڈاؤن نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اس طرح کی جعلی ادویات عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہیں، کیونکہ یہ علاج کی ناکامی، بیماری میں شدت، یا جان لیوا نتائج کا سبب بن سکتی ہیں، خصوصاً ان مریضوں کے لیے جو ان دواؤں پر علاج...
پاک سعودیہ تعلقات کو سرمایہ کاری، کاروبار کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائینگے: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا پاکستان سے تعلق غیرمتزلزل اور مستقل عزم پر مبنی ہے، پاک سعودیہ تعلقات کو سرمایہ کاری اور کاروبار کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی عرب سے آئے اعلی سطح وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس کے بعد پاکستان سعودی عرب بزنس کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ بھائی چارے پر مبنی تعلقات کی باقاعدہ شکل ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل اور آزمائش میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل آزمائش میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، تعلقات کو کاروبار اور سرمایہ کاری کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائیں گے۔اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں ایک خاندان کی طرح بیٹھے ہیں، مزید کہا کہ پہلی بار 60 کی دہائی کے آخر میں سعودی عرب کیا تھا، اس کے بعد سے سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا ہوں مگر حالیہ دورہ ریاض بالکل منفرد تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ سعودی بھائی، بہنوں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے بے مثال محبت دکھائی. سعودی عرب نے ہر مشکل اور آزمائش میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ برادرانہ تعلقات کی ایک عملی شکل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امت مسلمہ اسلامی اقدار پر عمل کرکے کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم یہاں ایک خاندان کی طرح جمع ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلی بار 60 کی دہائی کے آخر میں سعودی عرب گئے تھے، اس کے بعد متعدد دورے کیے، تاہم حالیہ دورہ ریاض اپنی نوعیت کے لحاظ سے منفرد تھا۔ شہباز شریف نے کہا کہ...
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر حالیہ مؤقف نہ صرف اصولی کمزوری کی علامت ہے بلکہ یہ قدم تنازعِ کشمیر کے لیے بھی سنگین خطرات پیدا کر سکتا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے امریکی صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کو تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے واضح کیا کہ فلسطین کے مسئلے پر کمزور یا مبہم پالیسی پاکستان کی خارجہ سمت کو بری طرح متاثر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین صرف عرب دنیا کا نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کا مشترکہ مسئلہ ہے، اس پر کسی...
پاک فوج ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دینےکےلیے تیار ,بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور فوری جواب دیا جائےگا:فیلڈ مارشل عاصم منیر
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس نے بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاک فوج ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دینےکےلیے تیار ہے. بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور فوری جواب دیا جائےگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدارت میں کور کمانڈرز کانفرنس کا 272 واں اجلاس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کا آغاز حالیہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے غیر ملکی حمایت...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس نے بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاک فوج ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دینےکےلیے تیار ہے، بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور فوری جواب دیا جائےگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدارت میں کور کمانڈرز کانفرنس کا 272 واں اجلاس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کا آغاز حالیہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت...
—تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرِ صدارت 272 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ پاک فوج ملکی دشمنوں کے تمام مذموم عزائم کو ہر میدان میں ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، مخصوص سیاسی سرپرستی میں دہشت گردی اور جرائم کا گٹھ جوڑ ریاست اور عوام کے مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کے شرکاء نے کہا کہ مخصوص سیاسی سرپرستی میں دہشت گردی اور جرائم کا گٹھ جوڑ اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بھارتی سیاسی و...
سیلاب کا تباہ کاریاں: فصلیں کتنی کم ہوں گیا اور آئندہ مالی سال پر کیا منفی اثرات پڑیں گے، ورلڈ بینک کے تخمینے
ورلڈ بینک نے پاکستان کی معیشت کے لیے اپنی پیش گوئیاں مزید کم کر دی ہیں اور اندازہ لگایا ہے کہ مالی سال 2026 میں حقیقی جی ڈی پی کی ترقی صرف 2.6 فیصد ہوگی جو حالیہ سیلابوں کے بعد کا تخمینہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب کی بروقت وارننگ کا نظام اپ گریڈ کرنے پر کام جاری، کتنی پیشرفت ہوچکی؟ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی اندازے بتاتے ہیں کہ پنجاب میں زرعی پیداوار کم از کم 10 فیصد گھٹ جائے گی جس سے اہم فصلوں جیسے چاول، گنا، کپاس، گندم اور مکئی پر منفی اثر پڑے گا۔ اگر وسیع صنعتی اور خدماتی شعبوں میں کوئی خاص بہتری نہ آئی اور ترقیاتی اخراجات میں معمولی اضافہ ہوا تو اس...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2025ء ) کور کمانڈر کانفرنس میں بھارتی اشتعال انگیزی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور فوری جواب دیا جائےگا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقدہ 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کی، فورم کا آغاز بھارتی دہشت گرد پراکسیوں کے ذریعہ کیے گئے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی سے ہوا، آرمی چیف غیرملکی اسپانسر شدہ دہشت گرد پراکسیوں کے خلاف جنگ میں اور سول انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر...
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز، نئے خطرات اور آپریشنل تیاریوں کا جامع جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کا آغاز بھارتی پراکسیز کے دہشت گرد حملوں کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے عزم و حوصلے کو سراہا۔ اس موقع پر سیلاب کے بعد ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پاک فوج کے تعاون کو سراہا گیا۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس...
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ اب کی بار دشمن کی جغرافیائی برتری کے کسی بھی تصور کو نیست و نابود کردیں گے۔ آرمی چیف کی زیر صدارت 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشتگردی اور بھارتی اشتعال انگیزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز حالیہ دہشتگرد حملوں میں شہید ہونے والے جوانوں کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا، جن حملوں میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد گروہوں کا ہاتھ تھا۔ آرمی چیف نے غیر ملکی پشت پناہی سے سرگرم دہشتگردوں کے خلاف...
پاکستان کی دستاویزی فلم ’موکلانی‘ نے بین الاقوامی سطح پر بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ فلم نے فطرت اور ماحولیاتی تحفظ کے موضوع پر دیے جانے والے جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ 2025 جیت لیا۔ یہ ایوارڈ عالمی سطح پر ماحولیاتی فلم سازی کے آسکر کے طور پر جانا جاتا ہے، جس میں دنیا بھر سے سینکڑوں فلمیں مقابلے کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔ مزید پڑھیں: پاک برطانیہ فلم فیسٹیول، دوسرا ایڈیشن 11،12 اکتوبر کو لندن میں ہوگا ’موکلانی‘ پاکستان کے شمالی علاقوں میں قدرتی ماحول، مقامی ثقافت، اور ماحولیاتی چیلنجز کو نہایت خوبصورتی سے اجاگر کرتی ہے۔ فلم میں مقامی آبادی کے فطرت سے تعلق اور بدلتے موسمی حالات کے اثرات کو دستاویزی انداز میں پیش کیا گیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کے ماہر ڈاکٹروں نے ایک ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جو پاکستان کی طبی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقامی ماہرین نے پہلی بار ایک ایسے نوجوان مریض کی جان بچانے میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کا دل اور پھیپھڑے دونوں ناکارہ ہو چکے تھے۔یہ نایاب کامیابی 9 روزہ جدوجہد کے بعد حاصل ہوئی، جب اسپتال کی ماہر ٹیم نے مریض کو انتہائی جدید ٹیکنالوجی “ای سی ایم او” پر رکھا۔ یہ ایک لائف سپورٹ مشین ہے جو مریض کے دل اور پھیپھڑوں کا کام عارضی طور پر سنبھالتی ہے، خون میں آکسیجن داخل کرتی ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد دوطرفہ تعلقات میں ایک نئی جہت سامنے آئی ہے۔حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ سعودی عرب کو افرادی قوت کی برآمدات دوگنی کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد نہ صرف دونوں ممالک کے معاشی تعلقات کو مستحکم کرنا ہے بلکہ سعودی عرب میں بڑھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ہنرمند پاکستانیوں کو مؤثر انداز میں شامل کرنا بھی ہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق 2020 سے 2024 کے دوران تقریباً 18 لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں روزگار کے مواقع حاصل کر چکے ہیں، جو 2015 سے 2019 کے مقابلے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے ٹیکنالوجی سیکٹر میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں سعودی عرب کی معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی جی او ٹیلی کمیونیکیشن نے ملک میں مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے فروغ کے لیے ’’گو اے آئی حب‘‘ (GO AI Hub) کے قیام کا اعلان کیا ہے۔یہ اقدام پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی، صلاحیت سازی اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں خودمختاری کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور سعودی کمپنی کے اعلیٰ حکام کے درمیان مفید گفتگو ہوئی۔ یہ ملاقات اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی معاونت سے منعقد ہوئی، جس کا مقصد پاکستان میں مصنوعی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 اکتوبر ۔2025 ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا نے عسکری اور اقتصادی تعلقات دوبارہ استوار کر لئے اور توانائی، مائننگ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے امریکی جریدے بلوم برگ سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاک امریکا عسکری اور اقتصادی تعلقات پھر استوار ہوگئے ہیں، توانائی، کان کنی اور ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھا رہے ہیں.(جاری ہے) محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت رواں ماہ واشنگٹن میں سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کرے گی، جس میں امریکا سے سرمایہ کاری کےلئے واضح سیکٹرز کی نشاندہی کی گئی ہے وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف...
اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ امن منصوبہ تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازع کشمیر کے لیے خطرناک ثابت ہو گا۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ امن منصوبہ تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازعِ کشمیر کے لیے مہلک ثابت ہو گا اور اس کے اثرات مستقبل میں ملکی خارجہ پالیسی پر گہرے...
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازع کشمیر کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ امن منصوبہ تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازعِ کشمیر کے لیے مہلک ثابت ہوگا اور اس کے اثرات مستقبل میں ملکی خارجہ پالیسی پر گہرے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کو متحد ہو کر آواز بلند کرنی چاہیے، مگر افسوس کہ موجودہ حکومت نے قومی مؤقف کو کمزور کیا...
اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے دو روزہ باضابطہ مذاکرات کا آغاز آج ہو رہا ہے۔ سعودی عرب کا 15 رکنی تجارتی وفد، شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں، اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وفد میں ممتاز کاروباری شخصیات اور صنعت کار شامل ہیں جو توانائی، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، زراعت، مالیاتی خدمات، تعمیرات، سیمی کنڈکٹرز اور خوراک کی صنعت جیسے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بات چیت کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی وفد اپنے قیام کے دوران سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے قائم سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) سے بھی ملاقات کرے گا۔ مذاکرات میں...
ویب ڈیسک: نادرا نے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا۔ ترجمان نادرا کے مطابق کینیڈا، اٹلی، بحرین اور اردن میں پاکستانی سفارتخانوں کے اندر نادرا کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے، کینیڈا کے دو شہروں مونٹریال اور وینکوور میں نادرا کاؤنٹرز فعال ہو چکے ہیں جبکہ اٹلی کے شہر میلان میں بھی پاکستانیوں کے لیے کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب بحرین کے دارالحکومت مناما اور اردن کے شہر عمان میں بھی نادرا کاؤنٹرز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پانچ نئے کاؤنٹرز قائم کیے جا چکے ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں اٹلی کے شہر روم میں...
پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ کمپنی، سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ، سنہ 1981 میں قائم ہوئی تاکہ صنعتی اور زرعی شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب یہ کمپنی دونوں حکومتوں کی برابر کی شراکت داری پر مبنی ہے اور اب تک مالی و صنعتی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر چکی ہے۔ سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی کے مالی اعداد و شمار کے مطابق کمپنی کے کل اثاثے 56.137 ارب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں۔ کمپنی نے گزشتہ سال 558 ملین روپے کا ٹیکس سے قبل منافع کمایا جس سے اس کی مضبوط مالی پوزیشن ظاہر...
7 مئی سے 10 مئی کے درمیان پاک بھارت لڑائی میں 2 ایٹمی قوتوں میں کافی کچھ دیکھنے میں آیا حالیہ آپریشن سندور کی ناکامی کی بازگشت اب بھی عالمی میڈیا پر سنائی دیتی ہے،جنرل اوپیندرا دویدی بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہم نے پاکستان سے لڑائی کے بعد بہت سے سبق سیکھ لیے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندرا دویدی نے کہا ہے کہ رواں سال 7 مئی سے 10 مئی کے درمیان ہونے والی پاک بھارت لڑائی میں 2 ایٹمی قوتوں کے درمیان کافی کچھ دیکھنے میں آیا۔انہوں نے کہا کہ صرف یوکرین کی جنگ سیکھنے اور سمجھنے کے لیے اہم نہیں ہے بلکہ پاک بھارت حالیہ معارکہ آرائی میں بھی کافی سبق سیکھنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251008-2-7 ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) امیرجماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے گلوبل صمود فلو ٹیلا نے پاکستان میں موجود اسرائیل اور امریکہ کے حماتیوں کے چہرے سے نقاب اتار کر رکھ دیئے ہیں تحریک انصاف امریکہ سے اقتدار کی آس لگا کر بیٹھی ہے یہ کبھی بھی امریکہ کی مذمت نہیں کرے گی جواد احمد تانگا پارٹی رکھتے تھے اسرائیل کی حمایت کے بعد اس سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا ہے یہ بات انھوں نے فلسطین پر اجتماع پر خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ پوری دنیا جانتی پاکستان میں مسلمانوں کے حق کی طاقتور جماعت جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی کے رہنما سینٹر مشتاق احمد نے جب گلوبل صمود فلوٹیلا لے کر فلسطین اور...
لاہور: جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ دورہ پاکستان کے سلسلے میں لاہور پہنچ گیا ہے، جبکہ ٹیم کا دوسرا گروپ کل صبح لاہور پہنچے گا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی، جس کا پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ اس سیریز کے لیے جنوبی افریقی اسکواڈ کی آمد کو شائقین کرکٹ بے حد خوشی سے دیکھ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہی ہیں اور شائقین کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کی امید ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچز کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل کر لیے...
پاکستان اور ملائیشیا نے تعلیم، حلال سرٹیفکیشن، سیاحت، انسدادِ بدعنوانی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمت کی 6یاد داشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے تقریب میں شرکت کی۔ فریقین نے پاکستان سے ملائیشیا کو حلال گوشت کی برآمدات کا کوٹہ 200 ملین امریکی ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور دونوں فریق اس حوالے سے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ان کے ملائیشیائی ہم منصب انور ابراہیم کی حالیہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی تجدید اور وسعت کے لیے جو...
افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کے اجلاس میں شریک پاکستان، چین، روس، ایران اور بھارت سمیت بڑی علاقائی طاقتوں نے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ افغانستان میں کسی غیر ملکی فوجی موجودگی کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔ اجلاس میں شریک ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ریاستیں افغانستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کریں اور ملک کو بیرونی مداخلت سے محفوظ رکھنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔ یہ اعلامیہ پیر کے روز روسی دارالحکومت ماسکو میں جاری کیا گیا۔ اجلاس اس وقت ہوا جب چند ہفتے قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ واشنگٹن بگرام ایئر بیس واپس حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہےکیونکہ یہ چین کے...
نئی دہلی:۔ بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہم نے پاکستان سے لڑائی کے بعد بہت سے سبق سیکھ لیے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندرا دویدی نے کہا ہے کہ رواں سال 7 مئی سے 10 مئی کے درمیان ہونے والی پاک بھارت لڑائی میں 2 ایٹمی قوتوں کے درمیان کافی کچھ دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف یوکرین کی جنگ سیکھنے اور سمجھنے کے لیے اہم نہیں ہے بلکہ پاک بھارت حالیہ معرکہ آرائی میں بھی کافی سبق سیکھنے کے لیے موجود ہیں۔ جنرل اوپیندرا دویدی نے کہا کہ ہم نے آپریشن سندور میں بہت سے سبق سیکھے خواہ بات مشترکہ کارروائی، ملٹی ڈومین آپریشنز خودکار گائیڈڈ ہتھیاروں کی ہو یا عملے...
ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون کے دوران چاند معمول سے زیادہ روشن اور قریب نظر آئے گا، یہ سال کا سب سے بڑا سپر مون ہے، شہریوں نے چھتوں اور کھلے میدانوں میں چاند دیکھنے کے لیے رخ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ آج دنیا بھر کے پاکستان میں بھی سپر مون کا شاندار نظارہ کیا جا رہا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون کے دوران چاند معمول سے زیادہ روشن اور قریب نظر آئے گا، یہ سال کا سب سے بڑا سپر مون ہے، شہریوں نے چھتوں اور کھلے میدانوں میں چاند دیکھنے کے لیے رخ کیا۔ دوسری جانب فوٹو گرافرز نے سپر مون کے حسین مناظر کو کیمروں میں قید کیے، سپر مون کے موقع پر سوشل...
پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے ملک میں سیلاب کی بروقت وارننگ اور موسم کی پیش گوئی کے نظام کو جدید بنانے کے لیے ایک اہم منصوبے کا آغاز کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ: سیلاب میں پاکستان کا قصور نہیں، جاں بحق و بے گھر افراد کے اعدادوشمار بھی جاری یہ منصوبہ ورلڈ بینک کے مالی تعاون سے جاری انٹیگریٹڈ فلڈ ریزیلینس ایڈاپٹیشن پروجیکٹ کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ منصوبے کا عنوان ’ماڈرنائزیشن آف ہائیڈرو میٹ سروسز آف پاکستان‘ ہے جس کا مقصد پاکستان کی موسمیاتی مزاحمت کو بہتر بنانا اور پی ایم ڈی کی صلاحیت کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ درست، بروقت اور قابل بھروسہ موسمیاتی و ہائیڈرو میٹرولوجیکل ڈیٹا تیار، تجزیہ اور جاری...
سیاسی کشیدگی کے باوجود بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچوں کو جاری رکھنا عالمی کرکٹ ایونٹس کے لیے اسپانسرز کی توجہ برقرار رکھنے کا لازمی ذریعہ قرار دے دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ اگرچہ دونوں ملکوں کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں، تاہم بھارت اور پاکستان کا آمنا سامنا بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے تجارتی مفاد کے لیے ناگزیر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ تنازع، اب جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کیسے ملے گی؟ یہ بیان سابق انگلش کرکٹر مائیکل ایتھرٹن کی اس تجویز کے جواب میں سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو مشورہ دیا تھا کہ دونوں...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اکتوبر میں کھیلے جانے والی 2 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹ جاری کر دیے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقہ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان مداح اپنے ٹکٹ آفیشل ویب سائٹ سے آن لائن خرید سکتے ہیں جبکہ فزیکل ٹکٹ 8 اکتوبر سے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ پہلا ٹیسٹ گ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 12 سے 16 اکتوبر تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 2025-27 کا حصہ ہیں۔ وائٹ بال میچز (3 ٹی20 اور 3 ون ڈے) کے...
پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے ملک میں سیلاب الرٹ اور موسم کی پیش گوئی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک نیا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔ عالمی بینک کے تعاون سے چلنے والے ’’انٹیگریٹڈ فلڈ ریزیلینس ایڈاپٹیشن پروجیکٹ‘‘ (آئی ایف آر اے پی) کے تحت شروع کیے گئے اس منصوبے کا باضابطہ نام ’’ماڈرنائزیشن آف ہائیڈرو میٹ سروسز آف پاکستان‘‘ (ایم ایچ ایس پی) ہے جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانا اور پی ایم ڈی کو درست، بروقت اور قابل بھروسا موسمی و ہائیڈرو میٹولوجیکل معلومات فراہم کرنے کے قابل بنانا ہے۔ ویلتھ پاکستان کو دستیاب دستاویزات کے مطابق منصوبے میں 110 خودکار موسمیاتی اسٹیشنز (اے...
امریکا نے پاکستان کو ائیر ٹو ائیر میزائل کے خریداروں میں شامل کرلیا۔ پاکستان کو اے آئی ایم 120 سی ایٹ میزائل کا اپ گریڈ ورژن بھی ملے گا۔ پاکستان اور ترکیہ سمیت کئی اتحادی ممالک کو میزائل فروخت ہونگے۔ امریکا نے پاکستان کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائلوں کی فروخت کی منظوری دے دی ، میزائلوں کی تیاری کیلئے رے تھیون کمپنی کو 2.5 ارب ڈالر کا کنٹریکٹ مل گیا۔ ایڈوانس میڈیم رینج ائیر ٹو ائیر میزائل کا کنٹریکٹ 2030 تک مکمل ہوگا۔ یہ میزائل دشمن کے طیاروں اور آنے والے میزائلوں کے خلاف بصری حد سے باہر کارروائیوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ میزائل پاکستان...
پاکستان ریلوے اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے مابین ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت ریلوے کی آمدنی کو مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام میں منتقل کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی، ریلوے کے اعلیٰ حکام اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: ریلوے کی یورپ اور وسطی ایشیا تک رسائی کیسے ممکن ہوگی؟ حنیف عباسی نے بتادیا اس جدید نظام کے ذریعے مسافر اب اے ٹی ایم، موبائل ایپ، انٹرنیٹ بینکنگ، بینک برانچز، نادرا ای سہولت مراکز، ڈیبٹ کارڈ اور کیو آر کوڈ کے ذریعے باآسانی ٹکٹ خرید سکیں گے۔ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن (NPF) کی ایک تاریخی کامیابی! این پی ایف اور...
پاکستانی اسپن جال سے بچنے کیلئے جنوبی افریقا نے اسپن کھیلنے پر فوکس کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز ڈربن (آئی پی ایس )پاکستانی اسکواڈ میں اسپنرز کو دیکھنے کے بعد جنوبی افریقا ٹیسٹ ٹیم نے اسپن کھلینے پر فوکس کرلیا۔پاکستان روانگی سے قبل پریٹوریا میں جنوبی افریقا ٹیسٹ ٹیم کا مختصر کیمپ لگایا گیا جہاں ٹیم نے اسپن کو کھیلنے پر فوکس کیا۔پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ سیریز کے لیے جنوبی افریقا نے اسپنرز کیخلاف کھیل کر خود کو تیار کیا۔ جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ جب آپ ہوم گراونڈ پر کھیل رہے ہوں تو جیسی چاہیں آپ وکٹ تیار کرتے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کی طرح...
ماسکو فارمیٹ: پاکستان، بھارت، چین اور ایران کا افغانستان کی صورتحال پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز ماسکو(آئی پی ایس ) افغانستان کے معاملے پر ماسکو فارمیٹ کا اہم اجلاس روسی دارالحکومت ماسکو میں شروع ہوگیا ہے، جس میں پاکستان، چین، ایران، بھارت اور وسطی ایشیائی ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو آمد پر افغان وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ افغانستان میں استحکام خطے کے امن کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے مغربی ممالک پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغرب نے افغانستان کو تنہا چھوڑ دیا ہے اور وہاں کے عوام کو مشکلات میں دھکیل دیا ہے، افغانستان کے منجمد اثاثے،...
ایشین کپ کوالیفائرز میچ کے لیے افغان فٹبال ٹیم کو تاحال پاکستان کے ویزے جاری نہ ہوسکے۔ ذرائع کے مطابق پاک-افغان اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر نو اکتوبر کو اسلام آباد میں شیڈول ہے تاہم ویزا مسائل کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک صرف تین کھلاڑیوں اور 10 آفیشلز کو پاکستانی ویزے ملے ہیں، جو کابل کے سفارت خانے میں پیش ہوئے تھے۔ بیرون ملک مقیم کھلاڑیوں کو ابھی تک ویزے جاری نہیں ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاخیر کی وجہ افغانستان کی جانب سے دیر سے (27 ستمبر کو) ویزا درخواست دینا اور غلط بائیو میٹرکس/انٹرویو کے مقام کا انتخاب ہے۔ درخواستوں میں تاخیر اے ایف سی مقابلہ...