2025-10-05@16:33:00 GMT
تلاش کی گنتی: 7101
«محمد اقبال حسین نے کہا»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے انسانی تاریخ کا سب سے بھیانک تجربہ جھیلا لیکن اب ملک دوبارہ ترقی کی راہوں پر گامزن ہو رہا ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار ہمیشہ سی پیک میں شراکت داری کے خواہش مند تھے مگر بدقسمتی سے ہم نے اپنی ہی ترقی کو نقصان پہنچایا۔ ایک قوت کو کہا گیا کہ نیوکلیئر پاور کی باگ ڈور سنبھالو اور حکومت چلاؤ، لیکن یہ ذمے داری ایسے شخص کو دی گئی جس نے یونین کونسل تک نہیں چلائی تھی۔ اس فیصلے نے پاکستان کی پوری گروتھ کو کریش کر دیا۔ ...
گجرات،پھالیہ:۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر شدید مہنگائی، غذائی قلت اور زرعی بحران پیدا ہونے کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے خورونوش، کھاد، بیج اور زرعی ادویات پر سبسڈی کا اعلان کیا جائے۔ گجرات اور منڈی بہاﺅالدین کی تحصیل پھالیہ میں سیلاب متاثرین، جماعت اسلامی و الخدمت کے رضاکاران اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام کے پیسوں سے ذاتی تشہیر بند ہونی چاہیے ، قوم اس لیے ٹیکس دیتی ہے کہ انہیں بنیادی ضروریات کی چیزیں کنٹرول ریٹس پر دستیاب ہوں اور حکومت غذائی قلت کے تدارک کے لیے بروقت اور فوری اقدامات اٹھائے۔ اس...
گڈز کیریئرز ایسوسی ایشن نے کچے میں 11 ڈرائیوروں کے اغوا کے بعد پاک فوج سے ٹرانسپورٹ برادری کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی گڈز کیرئیرز ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر سفیرشاہین اور جنرل سیکرٹری ندیم اختر آرائیں نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ ملکی معیشت کو کسی قسم کا نقصان پہنچائیں تاہم اگر مال بردار ٹرانسپورٹ کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو ہم انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوںگے۔ انہوں نے بتایا کہ کشمور کے قریب 11 ڈرائیوروں کے اغوا سے پاکستان بھر کی ٹرانسپوررٹ برادری میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے، ٹرک، مال بردار ٹرالرزڈرائیوروں اور ان کے اسٹاف کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پہ چھوڑ دیا گیا ہے۔...
سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور صوبائی حکومت ہر وقت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ اپنے ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر ریسکیو ٹیمیں دن رات متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل ہیں اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت سندھ کی ہدایات پر ریسکیو 1122 نے نہ صرف انسانی جانوں کو بچایا بلکہ مویشیوں، خوراک اور گھریلو سامان کو بھی محفوظ بنایا تاکہ متاثرین کو زیادہ نقصان نہ اٹھانا پڑے۔ انہوں...
دنیا بھر کے 1,300 سے زائد فلم سازوں، اداکاروں اور انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے اسرائیلی فلمی اداروں کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان شوبز شخصیات نے اس بائیکاٹ کا اعلان غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف بطور احتجاج کیا۔ اسرائیلی فلمی اداروں کا بائیکاٹ کرنے والوں میں آسکر، بی اے ایف ٹی اے، ایمی اور کانز ایوارڈ یافتہ فنکار بھی شامل ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ ستاروں اولیویا کولمین، خاویر بارڈیم، سوزان سرینڈن، مارک رفالو، رض احمد، ٹلڈا سوئِنٹن، جولیا ساولہا، کین لوچ اور جولیئٹ اسٹیونسن نے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ انھوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم اس خوفناک وقت میں خاموش نہیں رہ سکتے جب ہماری ہی...
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں زرعی ایمرجنسی لگانے اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسانوں کے بجلی کے بل معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور اور قصور کے بعد آج مظفرگڑھ میں، میں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں کہ لوگ کن مشکلات سے گزر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سیلاب میں سب سے زیادہ نقصان ہماری زرعی معیشت اور کسان بھائیوں کا ہوا ہے، اس مشکل وقت میں ہم سب پر یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے سیلاب متاثرین لوگوں کا ساتھ دیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی بھی قدرتی آفت اور غربت کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمارے پاس سب سے...
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب کی صورتحال تشویشناک ہے، چار ماہ سے مون سون ختم نہیں ہو رہا اور لوگوں کی مشکلات بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔ ڈی جی پی آر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں سیلاب پہنچ گیا ہے، بارشیں مزید تباہی لا رہی ہیں اور پانی پر کسی کا اختیار نہیں۔ بس آخری وقت پر اطلاع ملتی ہے کہ پانی آگیا ہے۔ لاکھوں لوگ متاثر ہو چکے ہیں اور حکومت متاثرین کے لیے بھرپور ریلیف کام کر رہی ہے۔ ان کے مطابق اب تک 4335 موضع جات متاثر ہوئے ہیں، متاثرہ آبادی 42 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ 21...
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ نظام انصاف میں آرٹیفیشل انٹیلجنس کا استعمال ہونا چاہیے مگر ہم اس کے لیے ابھی فوری طور پر تیار نہیں ہیں۔ نئے عدالتی سال کے موقع پر سپریم کورٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ نئے عدالتی سال کی اس تقریب کا آغاز 1970 کی دہائی میں ہوا، 2004 سے اس تقریب کو باقاعدگی سے منانا شروع کیا، یہ موقع ہوتا ہے کہ ہم سب اپنی کارکردگی پر نگاہ ڈالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد اصلاحات کی ضرورت محسوس کی، ہم نے پانچ بنیادوں پر اصلاحات شروع کیں، ڈیجیٹل کیس فائلنگ کا نظام وضع کیا گیا، ای سروسز کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام انصاف میں...
ججز کیخلاف 64 شکایات کا فیصلہ ہو چکا ہے، نئے عدالتی سال کی تقریب میں چیف جسٹس کا خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں سالانہ چھٹیوں کے بعد نئے عدالتی سال کے موقع پر جوڈیشل کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کے ساتھ ساتھ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدے داران نے شرکت کی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس روایت کا آغاز 1970 کی دہائی میں ہوا تھا جبکہ 2004 سے اسے باقاعدگی سے منایا جا رہا...
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں سالانہ چھٹیوں کے بعد نئے عدالتی سال کے موقع پر جوڈیشل کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کے ساتھ ساتھ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدے داران نے شرکت کی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس روایت کا آغاز 1970 کی دہائی میں ہوا تھا جبکہ 2004 سے اسے باقاعدگی سے منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع ہے کہ عدلیہ اپنی کارکردگی کا جائزہ لے اور آنے والے سال کے اہداف طے کرے۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ بار کی عدالتی اصلاحات کے...
نارووال : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا نے دیکھ لیا بھارت کیسا بزدل ملک ہے، بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر بہادر بننا چاہتا ہے۔ نارووال میں سیلاب سے متاثرہ گاؤں کےدورےپر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1988 کے بعد ہم نے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کا معاہدہ تھا، جس کی انہوں نے خلاف ورزی کی۔ احسن اقبال نے کہا بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر پاکستانی قوم کےعزم کو کمزور نہیں کر سکتا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا مزید کہنا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی جہاز گرائے، آج دنیا ہماری مسلح افواج کی...

متوقع شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر تمام ادارے اور عوام الرٹ رہیں، رومہ مشتاق مٹو
کراچی: سندھ اسمبلی کی رکن اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور، رومہ مشتاق مٹو نے صدرِ پاکستان جناب آصف علی زرداری کی ہدایات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ متوقع شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر تمام ادارے اور عوام الرٹ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصاً نشیبی اور ساحلی علاقوں میں رہنے والے عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔مقامی انتظامیہ کو چاہیے کہ عوام کو محفوظ مقامات پر منتقلی کے انتظامات مکمل رکھے اور ریلیف مشینری ہمہ وقت مستعد ہو۔ میڈیا اور ضلعی ادارے عوامی آگاہی مہم میں اپنا فعال کردار ادا کریں تاکہ کوئی بھی شخص بے خبر یا لاپرواہ نہ رہے۔ رومہ مشتاق مٹو نے کہا کہ...
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جشن ولادت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کے دن آج سے 1500 برس قبل سرزمینِ مکہ میں نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی ولادتِ باسعادت نے ظلمتوں کو نور میں بدل دیا اور انسانیت کو عدل، رحمت، مساوات اور وحدت کی نئی راہیں دکھائیں، رواں سال، پاکستان سمیت پوری دنیا میں سالِ رحمت للعالمین ﷺ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قراردادیں پاس ہوئیں جن کی رو سے نبی مکرم ﷺ کی 1500ویں ولادت باسعادت کو ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منانے کا فیصلہ...
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ڈیمز اور بیراجز پر پانی میں کمی بیشی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، سندھ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مکمل الرٹ ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پنجند بیراج کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج دونوں 306,740 کیوسک ہیں، کچے کے علاقوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 12,449 افراد محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو چکے ہیں، مجموعی طور پر 121,769 لوگ کچے کے علاقوں سے محفوظ جگہوں کو منتقل ہو چکے ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کے قائم کردہ 155 فکسڈ اور موبائل ہیلتھ کیمپس میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 5,848 کو طبی...
ٹوبہ ٹیک سنگھ: وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی والدہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ عطاء اللہ تارڑ نے جنید انوار چوہدری اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں کی جدائی ایسا خلا ہے جو کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ماں کی محبت اور شفقت زندگی کی وہ عظیم نعمت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ برابر کا دکھ محسوس کرنے کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ...
چین کے صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان انسان کی طویل عمر اور اعضا کی پیوندکاری پر ہونے والی گفتگو ہاٹ مائیک میں ریکارڈ ہو گئی۔ رپورٹس کے مطابق یہ گفتگو اس وقت ہوئی جب دونوں رہنما بیجنگ میں دوسری جنگِ عظیم کے اختتام کی 80ویں سالگرہ پر فوجی پریڈ دیکھنے جا رہے تھے۔ پیوٹن کے مترجم نے کہا کہ بائیوٹیکنالوجی ترقی کر رہی ہے اور اعضا کی مسلسل پیوندکاری ممکن ہے، جس پر شی جن پنگ نے کہا کہ ماہرین کے مطابق اس صدی میں انسان 150 سال تک جی سکتے ہیں۔ ویڈیو کلپ سرکاری چینی ٹی وی سی سی ٹی وی کی براہِ راست نشریات میں نشر ہوا، جسے دنیا بھر کے میڈیا...
یومِ دفاع و شہدا پاکستان بھر میں آج نہایت ملی و قومی جذبے اور وقار کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایئر آفیسر کمانڈنگ ایئر وائس مارشل شہریار خان مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان کے دستے نے گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ شہریار خان نے بابائے قوم کے مزار پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ عوام کو اعتماد دیا اور دشمن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔...
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ شدید بارش کے باعث ضلع گجرات پچھلے 24 گھنٹے سے ناگہانی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے، تمام اداروں کی مشینری اس وقت گجرات میں پانی کی نکاسی کے لئے کام کر رہی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 ستمبر تک صوبے میں دسواں مون سون اسپیل جاری ہے جس کے تحت بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلالپور پیر والہ میں ایک کشتی ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، 70 سال کی ایک خاتون اور 4 بچے اس میں جاں بحق ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کی کشتیوں نے پنجاب بھر میں ابھی تک 25 ہزار 1 سو 46...
عاطف اسلم کے والد اگست میں انتقال کر گئے تھے۔ گلوکار نے انسٹاگرام پر والد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک جذباتی تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنے والد کے گال پر بوسہ دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’میرا آئرن مین، آخری الوداع۔ اللہ آپ کو جنت الفردوس میں جگہ دے‘۔ تاہم صرف 2 دن بعد ہی عاطف اسلم کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کنسرٹ میں اسٹیج پر نظر آئے۔ جہاں کئی لوگوں نے ان کے حوصلے اور پروفیشنلزم کو سراہا، وہیں کچھ افراد نے ان پر سخت تنقید کی کہ انہوں نے غم کے باوجود شو کیوں منسوخ نہ کیا۔ تنقید کا جواب ایک حالیہ انٹرویو میں عاطف اسلم نے...
لاہور: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہفتہ کی صبح امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کو فون کر کے بھارت کو دی جانے والے جواب کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق، اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی بھارت کو ٹھوس جواب دینے پر حکومت کو مبارک باد پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفارت کاری پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے اور دنیا کو موجودہ صورت حال اور پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اختلافات ختم ہو چکے ہیں اور پوری قوم یک جاں ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ جماعت...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور پنجاب کے شمالی علاقوں میں ممکنہ اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کردیا گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے 2-6 گھنٹوں میں مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور گردونواح میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز گرمی کی وجہ سے ٹاورنگ کومولس بادلوں کا سسٹم بنا تھا جو بجلی کے گرنے اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا باعث بن سکتا ہے این ڈی ایم اے نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ طوفانی بارش سے کمزور انفرا اسٹرکچر...
راولپنڈی میں غیر مسلم پاکستانیوں کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس نکالا گیا۔ راولپنڈی کی قدیم یونین کونسل سہال چکری روڈ میں 51 سالہ قدیم ہندو،سکھ، پارسی اور کرسچن مقررہ راستوں سے ہوتا نماز مغرب کے وقت اختتام پزیر ہوگیا۔ میلاد جلوس میں مسلم اقلیتوں کے اتحاد کا لازوال شاندار مظاہرہ کیا گیا، جس پر سب عش عش کر اٹھے۔ 1500 سالہ جشن میلاد ہندو، پارسی، کرسچن، سکھ مسلم اتحاد کا شاندار اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا، سہال بازار دکانوں گھروں کو خوبصورتی سے دلہن طرح سجایا گیا۔ سکھ کمیونٹی قائد سردار ویندر سنگھ جگی قیادت میں سکھ برادری شریک ہوئی، جبکہ مسیحی رہنما جبران گل، پاردی الیاس قریشی قیادت میں کرسچن کمیونٹی شریک ہوئی۔ اس کے علاوہ...
اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے موسمیاتی تبدیلی اور پانی کے مسائل پر حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ منظم طریقے سے قوم کو ساتھ لے کر چلا جائے تو پاکستان بہت آگے جا سکتا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں "محفوظ مستقبل؛ آبی وسائل کا مؤثر انتظام اور ماحولیاتی تحفظ" کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی پاکستانی قوم کے سامنے مسائل کا حل بھی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مسائل کا حل پیش نہ کرنے کی وجہ سے ملک مشکلات کا شکار ہوتا رہا ہے، پانی کے مسئلے کو جماعت اسلامی کے "ری...
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے یومِ دفاع اور شہدا کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ امن اور تعمیری روابط کا خواہاں ہے لیکن بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزیوں اور بدلتے ہوئے علاقائی حالات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ وزیرِاعظم نے شہدا اور مسلح افواج کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی یادداشت میں بہادری، اتحاد اور استقامت کی علامت کے طور پر ہمیشہ زندہ رہے گا۔ انہوں نے 1965 کی جنگ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کی مکمل حمایت سے افواجِ پاکستان نے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنا کر ثابت کیا کہ قوم اپنی آزادی اور سالمیت کے تحفظ...
نبی کریم ﷺ کی ولادت کے 1500 سال مکمل ہونے پر جشن، فضائیں درود و سلام سے معطر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 September, 2025 سب نیوز وجہ تخلیق کائنات، رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی ولادت با سعادت کا جشن پاکستان بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔عید میلاد النبی ﷺ کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، نماز فجر کے بعد مساجد اور گھروں میں ملکی ترقی، سلامتی، خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں گلی گلی چراغاں کیا...
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پوری قوم اور امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی سیرت اور اعلیٰ اعمال ہم سب کے لیے بہترین نمونہ ہیں۔ اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ ولادتِ مصطفیٰ ﷺ وہ ساعتِ نور ہے جب آسمان کے دروازے کھلے اور زمین پر رحمتوں کا نزول ہوا۔ صادق و امین بن کر آپ ﷺ نے مکہ کی بے رحم فضاؤں میں دیانت و ایمانداری کی شمع روشن کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حضور ﷺ نے دنیا کو ایک مثالی سماجی اور معاشی نظام عطا کیا جو آج بھی مشعلِ راہ ہے۔ غلاموں، یتیموں اور کمزوروں کے...
نبی آخر الزماں حضرت محمدﷺ کا یومِ ولادت مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 September, 2025 سب نیوز ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے یوم ولادت النبیﷺ کے حوالے سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ جشن میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں کی گلیوں، محلوں اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ تجویز کے تحت فلسطین اور اسرائیل کے 2 ریاستی حل پر اعلیٰ سطحی کانفرنس دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اجلاس 22 ستمبر کو ہوگا۔ سعودی عرب کا مؤقف اقوام متحدہ میں سعودی نمائندے عبدالعزیز الوسیل نے کہا کہ یہ اقدام کسی ایک فریق کے خلاف نہیں بلکہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار ہے۔ Together for the 2-state solution, for justice, for peace and for ending the war on Gaza and the starvation of its people. We thank Saudi Arabia & France for their leadership in organizing the UN conference on the 2-state solution....
ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے یوم ولادت النبیﷺ کے حوالے سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جشن میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں کی گلیوں، محلوں اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں مساجد کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل کا...
دبئی :گلف جائنٹس کے ہیڈ کوچ اور سابق جنوبی افریقہ کے انٹرنیشنل کرکٹر جوناتھن ٹراٹ نے کہا ہے کہ یو اے ای اگلی وہ ٹیم ہوگی جو عالمی سطح پر حقیقی بریک تھرو کرے گی۔ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کے اختتام پر اظہار خیال کرتے ہوئے ٹراٹ نے کہا کہ اس ایونٹ نے مقامی کرکٹرز کو نکھارنے اور ان کے کھیل کو عالمی معیار تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ آئندہ ہونے والے پلئیرز آکشن کے لیے بھی نہایت قیمتی ہے۔ٹراٹ نے کہا کہ یہ میرا گلف جائنٹس کے ساتھ پہلا سال ہے اور میں اس موقع پر بے حد پرجوش ہوں۔ مقامی اور قدرتی ٹیلنٹ دیکھنا بہت...
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دریاؤں اور بیراجوں میں سیلابی پانی کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دریاؤں اور بیراجوں میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے اور حکومت سندھ اس صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ پانی کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں، گڈو، سکھر، کوٹری اور مرالہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب کے...
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ ابھی تک معمول پر ہے اور صورتحال بھی واضح نہیں لیکن سپر فلڈ کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔ سندھ رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سیلاب کے پانی کو روکنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کہیں کٹ لگانے کی ضرورت ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں ٹھیک نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ فلڈ مانیٹرنگ سیل وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر قائم کیا گیا تھا جو 24 گھنٹے کام کر رہا ہے، محکمہ صحت، ماحولیات اور 1122 کے نمائندے یہاں موجود ہیں۔ شرجیل...
– جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سیلاب کی سنگین صورتحال کے پیش نظر مردان اور دیر میں ہونے والے عوامی جلسے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور اپنی سیاسی سرگرمیاں زمینی حقائق کے مطابق ترتیب دے رہی ہے۔ ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس کا بحران انتہائی تشویشناک سطح پر پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا، “جو لوگ دوسروں کو بحرانوں سے نکالنے کے دعویدار ہیں، وہ خود انتشار اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔” مولانافضل الرحمان نے بتایا کہ عوام کو درپیش...
ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے آئندہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے حوالے سے غیر یقینی کا اظہار کیا ہے۔ 38 سالہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نے کہا ہے کہ وہ اس بات پر غور کررہے ہیں کہ آیا وہ اپنی جسمانی فٹنس اور کارکردگی کے لحاظ سے اگلے ورلڈ کپ میں شرکت کے قابل ہوں گے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کا معاملہ، لیونل میسی کی جانب سے بڑی خبر آگئی حال ہی میں وینزویلا کے خلاف ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گول اسکور کرنے کے بعد لیونل میسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ابھی تک...
ہم فوج کے دشمن ہیں نہ ریاستی اداروں کیخلاف مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم فوج کے دشمن ہیں نہ ریاستی اداروں کیخلاف مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں۔ ڈی آئی خان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں صرف گورننس کا بحران نہیں بلکہ یہاں حکومت کا وجود ہی بے معنی ہو چکا ہے۔ حکومت نے شہریوں کو حالات کے رحم پہ کرم پہ چھوڑ دیا، لیکن ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے کے عوام نے قیام...
پاکستان ٹینس ٹیم ڈیوس کپ مقابلوں کے لیے آج ترکی سے پیراگوئے روانہ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیوس کپ مقالبے 12 سے 14 ستمبر تک شیڈول ہیں جس کے لیے پاکستانی ٹیم نے چار روزتک استبنول میں کلےکورٹ پر ٹریننگ کی۔ ڈیوس کپ میں اعصام الحق، عقیل خان، مزمل مرتضیٰ، حزیفہ عبدالرحمان، میکائل شہباز اور علی بیگ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ محمد حسیب اسلم نان پلیئنگ کپتان مقرر کیے گئے ہیں۔ چوہدری ضیاءالدین طفیل مینیجر اور محمد شاہد فزیو تھراپسٹ دستےکا حصہ ہیں۔ پاکستان عالمی درجہ بندی میں اس وقت 53ویں نمبر پر ہے جبکہ پیراگوئے کی رینکنگ 64 ہے۔ اس ٹائی کا فاتح ملک اگلے سال ورلڈ گروپ ٹو کے پلے آف مرحلے کے لیےکوالیفائی کرے گا۔ پاکستان ڈیوس...
اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم فوج کے دشمن ہیں نہ ریاستی اداروں کیخلاف مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں۔ ڈی آئی خان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں صرف گورننس کا بحران نہیں بلکہ یہاں حکومت کا وجود ہی بے معنی ہو چکا ہے۔ حکومت نے شہریوں کو حالات کے رحم پہ کرم پہ چھوڑ دیا، لیکن ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے کے عوام نے قیام امن کی خاطر ریاستی اداروں کے ساتھ غیر مشروط تعاون کے لیے ناقابل برداشت بوجھ اٹھائے ہیں۔ باجوڑ سے لے کر جنوبی وزیرستان...
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے ملک میں حالیہ سیلاب کے بعد غذائی بحران کے خدشات بڑھ گئے ہیں، حکومت سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے فوری طور پر ریلیف اور مالی امداد کا اعلان کرے۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سیلاب سے ملک بھر میں چالیس لاکھ ایکڑ زمین اور تین ہزار دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں جس کے نتیجے میں چاول اور کپاس کی فصلیں بری طرح متاثر ہوئیں اور آئندہ گندم کا بحران بھی جنم لے سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے پہلے گندم کا ریٹ انتالیس سو روپے مقرر کیا لیکن بعد میں پیچھے ہٹ...
انڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان کو اس وقت سخت سوالات اور الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔جب ایک صحافی نے ان پر اور ان کے خاندان پر دھمکیوں کے سنگین الزامات عائد کیے۔ علیمہ خان صورتحال پر کوئی جواب دیے بغیر گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔ قوم نے ظلم قبول نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عوام کے موڈ اور غصے سے صاف ظاہر ہے کہ پاکستان کس سمت جا رہا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر سنسنی خیز مناظر!صحافی طیب بلوچ کے علیمہ خان سے سوال پر خاتون رہنما تحریک انصاف برہم "آپ اوپر...
کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور صورت حال کے پیش نظر سندھ میں ایمرجنسی الرٹ ہے۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے دریاؤں اور بیراجوں میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے اور حکومت سندھ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ پانی کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام متعلقہ ادارے مکمل الرٹ ہیں جب کہ گڈو، سکھر، کوٹری اور مرالہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجند بیراج پر پانی کا ان فلو اور آؤٹ فلو 310,479...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عطیات کے عالمی دن کی مناسبت سے قوم سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد و تعاون بڑھانے کی اپیل کی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر آج عطیات کے عالمی دن پر معاشرتی فلاح و بہبود میں امداد و عطیات اور باہمی رواداری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ پاکستان کی معاشرتی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستانی بلارنگ و نسل اور بلاتعصب دوسروں کی بے لوث مدد کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کی خدمت کا پرخلوص جذبہ، پاکستان کی سماجی و معاشرتی اقدار اور تہزیب کا اثاثہ ہے۔ پاکستان کے رضاکار...
بھارتی ڈراموں "شرارت” اور "تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ” سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے شادی کے 15 سال بعد شوہر سے طلاق لے لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی کی مشہور اداکارہ سمپل کول نے اپنے شوہر راہول لومبا سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں سمپل کول نے کہا کہ طلاق کا فیصلہ ہم دونوں نے باہمی رضامندی سے لیا۔ ہم دونوں میچور انسان ہیں اور مکمل سمجھداری کے بعد علیحدگی کا فیصلہ لیا۔ اداکارہ نے مزید کہا یہ رشتہ ختم ہونا اب بھی میرے لیے ناقابلِ یقین لگتا ہے کیونکہ اتنے برسوں سے میں نے اپنی زندگی کا زیادہ حصہ انھی کے ساتھ گزارا ہے۔ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی اداکارہ سمپل کول اپنے شوہر کے...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت اب پارلیمانی ایکٹ کے تحت پانچ سال مقرر کی گئی ہے، لہٰذا اسے توسیع کہنا درست نہیں۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت بلاوجہ سیاسی یا عوامی بحث کا موضوع بنائی جا رہی ہے، حالانکہ یہ معاملہ پارلیمان پہلے ہی طے کر چکی ہے۔ ان کے مطابق اب آرمی چیف کی مدت 5 سال ہے، جو 2027 میں مکمل ہوگی۔ اس کے بعد اگر ضرورت پڑی تو توسیع یا نئے تقرر کا فیصلہ اُس وقت کی حکومت کرے گی۔ رانا ثناء اللہ نے تاریخی پس...
لاہور: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی مدت ملازمت 2027ء میں پوری ہوگی اس کے بعد ایکسٹینشن کا سوال پیدا ہوگا، عاصم منیر نے 78 سال میں اس قوم کو معرکہ حق کی صورت میں فخر کرنے کا موقع دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا میں آرہی ہے، ستلج اور راوی خشک ہوچکے تھے وہاں پانی بہت آیا ہے، حکومت نے اس مرتبہ ٹیم ورک کیا ہے اس لیے جانی نقصان کم سے کم ہوا ہے، حکومت کے تمام اداروں نے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا ہے، لاکھوں افراد کو نکالا ہے اگر حکومت الرٹ نہ ہوتی تو نقصان بہت زیادہ ہوتا۔ انہوں ںے کہا...
شیر افضل مروت کس کے ہاتھوں استعمال ہوتے رہے؟ علیمہ خان نے الزامات کا پنڈورا کھول دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی طرح کے بندوں کو اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیاں استعمال کر کے چھوڑ دیتی ہیں پھر ان کو کوئی پوچھتا نہیں تو ان کا یہ حال ہو جاتا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے بچوں کی ضمانت منظور کی یہ خوشی کی بات ہے لیکن جس طرح انھوں نے ان کو اٹھایا یہ افسوسناک ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے...
کراچی: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ کھڈہ کے تحت اقصیٰ مسجد میں عظیم الشان خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر کے علما اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی معروف مذہبی رہنما اور مہتمم جامعہ صدیقیہ مولانا ڈاکٹر منظور احمد مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت کی بقا کا راز عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی صرف دین سے جڑنے میں ہے اور امت کو موجودہ حالات میں سیرت نبوی سے رہنمائی لینا ہوگی۔ جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا نور الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ قوم کو اپنی قیادت علما کے سپرد...
متحدہ عرب امارات نے مغربی کنارے کو اپنی ’ریڈ لائن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے اس علاقے کا الحاق کیا تو ابراہیمی معاہدہ خطرے میں پڑسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ سفارتکار اور وزیرِ خارجہ کی خصوصی ایلچی لانا نسیبہ نے اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کو انٹرویو میں کیا۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مغربی کنارے کا اسرائیل کے ساتھ الحاق (Annexation) کا مطلب یہ ہوگا کہ دو ریاستی حل ہمیشہ کے لیے دفن ہوجائے گا اور علاقائی انضمام کا خواب ختم ہوجائے گا۔ لانا نسیبہ نے مزید کہا کہ اسرائیل کا مغربی کنارے کو خود میں ضم کرنے کا غیر منصفانہ اقدام خطے میں کسی بھی پائیدار امن کے امکان کو ہمیشہ کے لیے...
بیجنگ: ایس سی او اجلاس کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے تیانجن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سی پیک 2.0 کے تحت پاکستان–چین تعاون کے نئے مواقع پر بات چیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سی پیک 2.0 پاکستان کی بندرگاہوں، قابلِ تجدید توانائی اور لائیو اسٹاک سیکٹر کو مضبوط بنانے کے بے پناہ مواقع فراہم کرتا ہے۔ وفاقی وزیر نے ہوان شینگ نیو انرجی سولر پلانٹ کا معائنہ بھی کیا اور اسے چوتھی صنعتی انقلاب کی سطح کا خودکار منصوبہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی جدید توانائی منصوبوں سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے۔ انہوں نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں توسیع کے لیے ان سے بہتر اور کون ہو سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ موجودہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی جبکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر 2027 تک اپنے منصب پر فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کوئی نئی بات نہیں، قانون میں ترمیم ہو چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نئے صوبوں کا قیام، این ایف سی ایوارڈ فارمولے میں تبدیلی، رانا ثنااللہ کھل کر بول پڑے انہوں ںے کہاکہ نئے صوبوں کی بات ہم...
اگلے 24سے 48گھنٹوں میں مزید بارش، این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے کہا ہے کہ مون سون کا نواں سپیل اگلے 24 سے 48 گھنٹوں تک مزید جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران ملک کے بالائی علاقوں مزید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔این ڈی ایم اے کے مطابق سپیل کے زیر اثر 6 ستمبر سے ملک کے جنوبی علاقوں بشمول جنوبی پنجاب اور جنوبی سندھ میں شدید بارشوں کا امکان ہے ۔اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ناروال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور میں پچھلے 24گھنٹوں میں شدید بارشیں ہوئی۔اس سپیل کے زیر...
وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناءاللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں اب سیاسی و حکومتی تسلسل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جو آئندہ پانچ سے دس سال تک جاری رہ سکتا ہے۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اُنہیں اس حوالے سے پہلے سے کوئی شک نہیں تھا، تاہم کچھ حلقے اس معاملے پر شکوک و شبہات کا شکار تھے۔ رانا ثناءاللہ کے مطابق مری میں ہونے والی ایک اہم بیٹھک میں یہ فیصلہ کیا گیا، جس میں اعلیٰ سطح کی مشاورت شامل تھی۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی ہوگا، وہ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے ہی ہوگا۔ نئے ڈیمز اور پانی کے مسائل پر گفتگو ایک...
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے راولپنڈی میں میٹرک کی طالبہ سے جنسی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ متاثرہ طالبہ کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ یاد رہے کہ راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں شادی کا جھانسہ دیکر اور امتحان کی تیاری کرانے کے بہانے بلا کر میٹرک کی طالبہ کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے اکیڈمی پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبہ حاملہ ہوئی تو ملزم نے نجی کلینک لے جا کر چیک اپ کرایا اور ادویات...
دو سابق انگلش کپتانوں نے ٹیسٹ کرکٹ کے قوانین میں تبدیلیوں کی تجویز پیش کردی۔ سابق کپتان مائیکل وان نے متبادل کھلاڑی کے قانون کو تبدیل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی تبدیل کرنے کا قانون صرف کنکشن کی حد تک نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا آپ انجری کی وجہ سے گراؤنڈ میں نہ رہیں اور جب بیٹنگ ہو آپ کریز پر ہوں۔ مائیکل وان نے حالیہ انگلینڈ بھارت سیریز میں رشابھ پانت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر کنکشن میں اسی جیسا متبادل کھلاڑی لے سکتے ہیں تو پھر دوسری انجریز میں کیوں ایسا نہیں ہوسکتا۔ ایک اور سابق کپتان ایلسٹیئر کک نے میچ کے دوران نئی بال لینے...
سپریم کورٹ بار کا تمام سیاسی جماعتوں سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر امن و امان پر توجہ دینے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رف عطا نے گذشتہ روز بلوچستان حملے میں قیمتی جانوں کے ضاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر امن و امان پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں ر ئوف عطا نے سپریم کورٹ کے باہر پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کل بلوچستان میں ایک بہت ہی درد ناک واقعہ ہے، گزشتہ روز بلوچستان حملے میں قیمتی جانوں کا ضیا ہوا،...
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ جلسے کا وقت 3 بجے تھا لیکن خودکش دھماکا رات 9 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، خودکش حملہ جلسہ گاہ سے 500 کلو میٹر دور ہوا، سریاب روڈ پر خودکش حملہ قابو سے باہر تھا، سیکیورٹی صورتحال سے متعلق سیاسی جماعت کو آگاہ کیا تھا۔ کوئٹہ میں پولیس حکام کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے کہا کہ دھماکہ جلسہ ختم ہونے کے بعد ہوا، خودکش حملہ آور کی لآش برآمد کرلی گئی، حملہ آور کی عمر 30 سال سے کم تھی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے کہا کہ حملہ آور نے 8 کلو دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا، دھماکے میں 15 افراد جاں بحق اور 32 زخمی...
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقدہ امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس نے شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کی تفصیلات اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحالی امن کے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور عوام و میڈیا کو حکومتی اقدامات اور حقائق سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکا، اختر مینگل بال بال بچے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اور عوام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، کیونکہ موجودہ تھریٹس الرٹ میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ...
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی امین الحق نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی کی زمین پر کسی کو بھی غیر قانونی قبضے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بہادر آباد میں اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران سے ملاقات میں سابق وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ کراچی میں آبادی کے اعتبار سے پہلے ہی سرکاری جامعات نہ ہونے کے برابر ہیں، مالی فائدے کیلئے مادر علمی پر غیر قانونی قبضہ کراچی کے ساتھ بدترین زیادتی ہے۔ امین الحق نے کہا کہ سندھ حکومت قبضہ مافیا کے خلاف مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے، سندھ حکومت یا تو نااہل ہے یا پھر قبضہ مافیا کے جرم میں شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے انکشاف کیا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی کی کپتانی کے دوران کچھ کھلاڑیوں کو آف دی فیلڈ تعلقات کی بنیاد پر زیادہ مواقع ملتے تھے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں عرفان پٹھان نے بتایا کہ انہوں نے ایک بار دھونی سے اپنی خراب فارم کے حوالے سے مشورہ مانگا تو دھونی نے انہیں کہا کہ زیادہ وضاحتیں دینے یا بحث کرنے کے بجائے پرسکون رہنا بہتر ہے۔ عرفان پٹھان نے مزید کہا کہ دھونی بعض کھلاڑیوں کو خصوصی فیور دیتے تھے۔ اگرچہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا، لیکن اشارہ کیا کہ جو کھلاڑی دھونی کے لیے حقہ تیار کرتے تھے انہیں ٹیم میں زیادہ مواقع ملتے تھے، جبکہ جو ایسا نہ...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈکیتی کے ملزم شہاب الدین کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل کے مطابق ملزم پر دو لاکھ ریال کی ڈکیتی کا الزام ہے، دو گواہوں نے ملزم کو شناخت کرنے سے انکار کیا۔ جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ ملزم سے دو لاکھ کی ڈکیتی سے 80 ہزار ریال ریکور ہوگئے، ڈکیتی کا شکار بندہ تو ڈکیتوں کے سامنے سر نہیں اٹھاتا، اسکو اپنی جان کی فکر ہوتی ہے۔ جسٹس شہزاد ملک نے کہا کہ مدعی کی ملزم کیساتھ کوئی دشمنی نہیں، دشمنی ہوتی تو ایف آئی آر میں نامزد کرتا۔
کبھی جکارتہ انڈونیشیا کا سیاسی دارالحکومت تھا، تاہم آج یہ شہر خود کو ایک نئے انداز میں متعارف کرا رہا ہے، طاقت کی کرسی کے بجائے ایک ایسا عالمی شہر جو رابطوں، تعاون اور بین الاقوامی اثرات کے ساتھ اپنی پہچان بنا رہا ہے۔ 2027 میں اپنے 500 سال مکمل کرنے کی تیاری کرتے ہوئے جکارتہ ماضی اور مستقبل کے سنگم پر کھڑا ہے۔ تبادلۂ ثقافت کی سرزمین 17ویں اور 18ویں صدی میں جب اسے ’باتاویا‘ کہا جاتا تھا، جکارتہ ایشیا کی سب سے بڑی تجارتی گزرگاہ تھا۔ یورپ، بھارت، مشرقِ وسطیٰ اور چین سے آنے والے تاجر اور مسافر یہاں اترتے اور یہ شہر ایک عالمی مرکز کی صورت اختیار کرتا۔ انہی میل جول نے وقت کے ساتھ...
راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں شادی کا جھانسہ دیکر اور امتحان کی تیاری کرانے کے بہانے بلا کر میٹرک کی طالبہ کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے اکیڈمی پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق طالبہ حاملہ ہوئی تو ملزم نے نجی کلینک لے جا کر چیک اپ کرایا اور ادویات دیتا رہا جس سے حمل ضائع ہوگیا، پولیس نے اکیڈمی پرنسپل ضیا الرحمان کے خلاف زیادتی و اسقاط حمل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق سال 2023 میں اسد اکیڈمی خیابان سر سید میں میڑک کلاس میں داخلہ لیا، مئی 2025 میں اکیڈمی کے پرنسپل ضیا الرحمان نے کہا کہ میری اولاد نہیں، مجھ...

راولپنڈی:میٹرک کی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر متعدد بارجنسی زیادتی کا نشانہ بنانےوالا پرنسپل گرفتار
راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں شادی کا جھانسہ دیکر اور امتحان کی تیاری کرانے کے بہانے بلا کر میٹرک کی طالبہ کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے اکیڈمی پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق طالبہ حاملہ ہوئی تو ملزم نے نجی کلینک لے جا کر چیک اپ کرایا اور ادویات دیتا رہا جس سے حمل ضائع ہوگیا، پولیس نے اکیڈمی پرنسپل ضیا الرحمان کے خلاف زیادتی و اسقاط حمل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق سال 2023 میں اسد اکیڈمی خیابان سر سید میں میڑک کلاس میں داخلہ لیا، مئی 2025 میں اکیڈمی کے پرنسپل ضیا الرحمان نے کہا کہ میری اولاد نہیں، مجھ سے شادی کرلو، پرنسپل کو...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی روایتی جارحانہ اور طنزیہ انداز میں چین، روس اور شمالی کوریا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ چینی صدر کے جاپان کے خلاف جنگ میں کامیابی کے 80 سال پورے ہونے پر بیجنگ میں شاندار پریڈ سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر کو چاہیے کہ وہ بیرونی حملہ آوروں کو شکست دینے میں امریکی کردار کا کھلے عام اعتراف کریں۔ صدر ٹرمپ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ چینی صدر اگر تاریخ کے طالب علم ہیں تو انہیں تسلیم کرنا چاہیے کہ دوسری جنگِ عظیم میں جاپان کے خلاف کامیابی امریکی مدد کے بغیر ممکن نہ تھی، ان کا کہنا تھا کہ...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے میری اور ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے، 15 سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا، کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے سے متعلق بھی بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بتایا کہ سیلاب کے باعث جلسوں کی تیاریوں میں کچھ تاخیر ہے لیکن تیاریاں جاری ہیں، بانی پی...

بنوں، ایف سی ہیڈ کوارٹرز پربھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام ، 6اہلکار شہید، 5دہشت گرد ہلاک
بنوں، ایف سی ہیڈ کوارٹرز پربھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام ، 6اہلکار شہید، 5دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز بنوں (سب نیوز)خیبرپختونخوا کے علاقے ضلع بنوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 6اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 5 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بنوں میں وفاقی کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز پر بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 2 ستمبر کی صبح ہیڈ کوارٹرز کی بیرونی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش...
BANNU: خیبرپختونخوا کے علاقے ضلع بنوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنۃ الخوارج کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 6 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 5 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں میں وفاقی کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز پر بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 2 ستمبر کی صبح ہیڈ کوارٹرز کی بیرونی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی۔ بیان میں کہا گیا کہ بہادر جوانوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا...
وفاقی حکومت نے عید میلادالنبی کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کر اعلان کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں گے، سلمان رفیق کی علما وفد کو یقین دہانی کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 6 ستمبر 2025 (بروز ہفتہ) کو عید میلاد النبی ﷺ (12 ربیع الاول 1447 ہجری) کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلادالنبیﷺ 6 ستمبر کو ہوگی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے تمام بڑے انگریزی و اردو اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے وسیع پیمانے پر عوام کو آگاہ کیا جائے۔ آپ اور...
تین سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتا رہا، سیاسی مسائل کے حل کیلئے بات چیت ہونی چاہیے، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیے۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے میری اور ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے، 15 سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا، کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے...
راولپنڈی،شادی کاجھانسہ دے کر پرنسپل کی متعدد بار جنسی زیادتی، میٹرک کی طالبہ 2بار حاملہ ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز) تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں اکیڈمی پرنسپل نے شادی کا جھانسہ دے کر امتحان کی تیاری کرانے کے بہانے میٹرک کی طالبہ کو اکیڈمی بلوایا اور دھمکیاں دیکر مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔رپورٹ کے مطابق طالبہ حاملہ ہوئی تو ملزم نے نجی کلینک لے جا کر چیک اپ کرایا اور ادویات دیتا رہا جس سے حمل ضائع ہوگیا۔پولیس نے اکیڈمی پرنسپل ضیا الرحمان کے خلاف زیادتی و اسقاط حمل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے کے متن کے مطابق سال 2023 میں اسد اکیڈمی خیابان سر سید میں میڑک کلاس...
علی امین گنڈاپور کی مولانا فضل الرحمن پر کڑی تنقید، سخت الفاظ کا استعمال WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سخت الفاظ کا استعمال کیا۔میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اگر حق کا کلمہ پڑھنے کے لیے راضی ہو گئے ہیں تو میں ان کو ویلکم کروں گا، مگر مولانا فضل الرحمان کو میں جانتا ہوں، وہ حق کا کلمہ نہیں پڑھیں گے۔علی گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں آئینی ترمیم میں پیسے لیے ہیں اور ووٹ بھی دیے ہیں ۔ ہماری...
سکھر: ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ ماہرین کے مطابق اگر سپر فلڈ کی صورتحال پیدا ہوئی تو سندھ میں 16 لاکھ افراد، 379 دیہات، 5 لاکھ مویشی اور ڈھائی لاکھ ایکڑ فصلیں متاثر ہوسکتی ہیں، جن کے لیے 948 ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں۔ دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال اور اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے میئر سکھر نے کہا کہ دریائے سندھ میں آئندہ دنوں تقریباً 8 لاکھ کیوسک کے ریلے کی توقع ہے جبکہ 9 لاکھ کیوسک سے زائد کے امکان کے پیش نظر سکھر ڈویژن میں ہنگامی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سکھر بیراج کی گنجائش 9.60 لاکھ...
قومی اسمبلی اجلاس؛ جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر سوسائٹیز بنانے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، جس میں وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی، جسے منظور کرلیا گیا۔ اجلاس میں اسد قیصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے بہن بھائی مشکل میں ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں۔ آج ہم نے فیصلہ کیا کہ احتجاجاً واک آؤٹ کریں گے۔ نظام کا ظلم جبر کی بنیاد پر چل رہا...
برطانیہ نے غزہ میں فوری اور بلا مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر پیش رفت نہ ہوئی تو لندن رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں ہر گزرتا دن مزید تباہی لا رہا ہے، جہاں خوراک کی کمی کے باعث 5 سال سے کم عمر ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت جان بوجھ کر امداد روک رہی ہے، جبکہ یہ قحط قدرتی نہیں بلکہ انسان کا پیدا کردہ ہے۔ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ غزہ...

سیاسی مفاد کیلئے دہشتگردی بطور ہتھیار استعمال کرنیوالے ممالک کے بیانیے کو دنیا تسلیم نہیں کرتی، وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا ان ممالک کے جھوٹے بیانیے کو تسلیم نہیں کرتی جو سیاسی مقاصد کے لیے دہشت گردی کو استعمال کرتے ہیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، اور ان جرائم کے ذمہ داروں و سہولت کاروں کو جواب دہ ہونا ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 25ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیانجن میں موجودگی میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیانجن چین کی بنیادی قدروں کی نمائندگی کرتا ہے اور تہذیبوں و ثقافتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ ہم...
قومی اسمبلی میں نبی کریم حضرت محمد ؐکی ولادت کے 1500 سال کی آمد کے موقع پر ایک روح پرور تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا، جس کا افتتاح اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کیا۔ نمائش پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جہاں معروف خطاط واصل شاہد نے اسپیکر کو فن پاروں اور ان میں موجود سیرت النبی ﷺ سے متعلق نکات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ ، اراکین قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی اور سید حفیظ الدین سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی ذات اقدس پوری...
بیجنگ : متعدد عالمی سیاست دانوں نے چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے انٹرویوز میں کہا ہے کہ تمام ممالک کو تاریخ کو یاد رکھتے ہوئے دوسری جنگ عظیم کی فتح کے ثمرات کا تحفظ کرنا ہوگا اورمل کر عالمی امن اور ترقی کو فروغ دینا ہوگا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ درحقیقت جاپان کی چین پر بڑے پیمانے پر جارحیت دوسری جنگ عظیم کا حقیقی آغاز تھا۔ یہ تسلیم کیا جانا چاہئے کہ جاپانی جارحیت کے خلاف چین کی طویل مدتی مزاحمت نے فیصلہ کن کردار ادا کیا اور جاپان کو کمزور کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا اور یہ بالآخر دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر جاپان کی شکست کا سبب بنا ہے۔چین...
پاکستان کے صوبہ پنجاب سے سیلاب کا پانی تیزی سے صوبہ سندھ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ کون سے دریا کی اس وقت کیا صورت حال ہے اور کس مقام پر سب سے زیادہ پانی کون سے سال گزرا تھا، پانی کی پیمائش کیوسک میں کی گئی ہے جبکہ ایک کیوسک میں 28 لیٹر سے کچھ زیادہ پانی ہوتا ہے۔ اس وقت پاکستان میں موجود 6 دریاؤں، دریائے سندھ، کابل، جہلم، چناب، راوی اور ستلج دریاؤں کے 5 مقامات پر انتہائی نچلے درجے کا سیلاب ہے، 4 مقامات پر نچلے درجے کا، 7 مقامات پر نچلے یا درمیانے درجے کا سیلاب ہے، دو مقامات پر اونچے جبکہ 3 مقامات پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان نے صوبے میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کو عوامی حقوق پر ڈاکہ قرار دیتے ہوئے فوری بحالی کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کاکڑ نے کہا کہ حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو جواز بنا کر انٹرنیٹ سروس معطل کر رکھی ہے جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان ہائیکورٹ: ٹرانسپورٹ پر پابندی کا حکم فوری واپس لینے اور محفوظ علاقوں میں انٹرنیٹ بحال کرنے کا حکم انہوں نے کہا کہ فارم 47 کی پیداوار حکومت اپنا تحفظ نہیں کر سکتی، عوام کے جان و مال کی حفاظت کیا کرے گی؟ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا آج عوامی...
تیانجن(انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کی جنگ کا الزام مغرب پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو کا حملہ برسوں کی مغربی اشتعال انگیزی کا نتیجہ ہے۔ الجزیرہ انگلش کے مطابق چین کے شہر تیانجن میں پیر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ولادیمیر پیوٹن نے نیٹو پر خطے کو غیر مستحکم کرنے کا الزام لگایا اور یہ دعویٰ مسترد کر دیا کہ جنگ روس نے شروع کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بحران روس کے یوکرین پر حملے سے شروع نہیں ہوا، بلکہ یوکرین میں ہونے والی بغاوت کا نتیجہ ہے، جسے مغرب نے سہارا دیا اور بھڑکایا۔ پیوٹن کا اشارہ 14-2013 کی اُس...

سیاسی مفاد کیلئےدہشتگردی بطورہتھیار استعمال کرنیوالےممالک کےبیانیے کو دنیا تسلیم نہیں کرتی، وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا ان ممالک کے جھوٹے بیانیے کو تسلیم نہیں کرتی جو سیاسی مقاصد کے لیے دہشت گردی کو استعمال کرتے ہیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، اور ان جرائم کے ذمہ داروں و سہولت کاروں کو جواب دہ ہونا ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 25ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیانجن میں موجودگی میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیانجن چین کی بنیادی قدروں کی نمائندگی کرتا ہے اور تہذیبوں و ثقافتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ ہم یہاں...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینیئر منسٹر شرجیل میمن، وزیر آبپاشی جام خان شورو اور کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل نیول ہیلی کاپٹر میں گڈو بیراج پہنچے گئے۔ دوران سفر وزیراعلیٰ سندھ اپنے وزراء اور کمانڈر کوسٹ کے ساتھ نقشوں کی مدد سے سیلابی صورتحال کا جائزہ لیتے رہے۔ گڈو بیراج پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت راوی اور تریموں پر پانی بڑھا ہوا ہے، اگرچہ ہمیں امید ہے کہ اتنا پانی نہیں آئے گا لیکن ہم پھر بھی سپر فلڈ کی تیاری کر رہے ہیں، جو 9 لاکھ کیوسکس کا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپر فلڈ کی وجہ سے کچہ پورا ڈوب جائے...
پاکستانی خواتین باکسرز نے چین میں جاری تھرڈ بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کی عائشہ ممتاز ویمنز انڈر 18 کی 48 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ عائشہ ممتاز نے ویمنز انڈر 18کے فائنل میں پہنچ کر پاکستان کیلئے سلور میڈل حاصل کیا۔ چین میں جاری تھرڈ بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں دنیا کے 26 ممالک کی34 ٹیمیں شریک ہوئیں۔ تھرڈ بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں پاک آرمی کی ملائکہ زاہد اور ماریا بھی سیمی فائنلسٹ ہیں۔ چین میں جاری تھرڈ بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں پاکستانی مرد باکسرز نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔ پاک آرمی کے قدرت اللہ سیمی فائنلسٹ،...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان میں موجود بین الاقوامی میڈیکل سینیٹر اور چین پاکستان جوائنٹ لیب جیسے منصوبوں کو مزید فعال بنایا جائے اور اس ضمن میں چین اور پاکستان کی مابین شراکت داری کو مزید توسیع دی جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران تیانجن یونیورسٹی میں نیشنل ارتھ کوئیک سمولیشن سینٹر کا دورہ کیا، نیشنل ارتھ کوئیک سیمولیشن سینٹر میں وزیراعظم کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو ٹیکنالوجیز بشمول نئی تیار کردہ میڈیکل ریسکیو گاڑیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو قدرتی آفات کے لیے احتیاطی تدابیر کے لیے تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چین اور...
سندھ کےضلع ٹنڈو محمد خان میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر آبادی کے انخلاء کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومتِ سندھ کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ اب تک 200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ مزید 4500 افراد کو منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں سب سے زیادہ خطرہ گاؤں جمو ملاح کو لاحق ہے جس کا کچھ حصہ پہلے ہی خالی کرا لیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ حکومت سندھ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے مقبروں شریف کے علاقے میں ٹینٹ سٹی کے نام سے ایک بڑا کیمپ قائم کیا...