2025-10-05@04:47:18 GMT
تلاش کی گنتی: 2772
«اتحاد بین المسلمین کا»:
(نئی خبر)
محمد جاوید نے بتایا کہ راہل گاندھی کی مدتکار کا پہلا سال انکی مدت کار کے آغاز میں دی گئی توجہ کے لحاظ سے کامیاب رہا ہے، اس دوران وہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کی آواز بن چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے کے ایک سال مکمل ہونے پر کانگریس نے راہل گاندھی کو "عوام کا لیڈر" قرار دیا۔ پارٹی لیڈروں نے کہا کہ اس ایک سال میں انہوں نے خود کو ایک سرکردہ آواز کے طور پر قائم کیا جس میں حکومت سے سیاسی اور پالیسی مسائل پر سخت سوالات پوچھے گئے، اس کے ساتھ انہوں نے اپوزیشن اتحاد کو بھی مضبوط کیا۔ کانگریس کے مطابق راہل گاندھی نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پاک فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کی نازک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ صوبوں اور علاقوں کی جانب سے سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر فوج کی تعیناتی کی باضابطہ درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جنہیں منظور کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ فوجی دستے محرم...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے محرم الحرام میں سکیورٹی کے پیش نظر چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کی جانب سے فوج تعیناتی کے لیے کہا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں بھی فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فوج سول اداروں کی مدد کے لیے سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔ پولیس نے ناکے پر گاڑی روکی تو اندر سے کئی من منشیات نکل آئیں، موقع پر...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے محرم الحرام میں سکیورٹی کے پیش نظر چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کی جانب سے فوج تعیناتی کے لیے کہا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں بھی فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فوج سول اداروں کی مدد کے لیے سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔ 18 سیاحوں کی ہلاکت کا معاملہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سمیت 4 افسر معطل، انکوائری کمیٹی تشکیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے سابق مرکزی امیر،سابق سینیٹروسابق سینئر صوبائی وزیر سراج الحق نے کہا ہے کہ افغان ملت نے 1919ء میں برطانوی سامراج، 1979ء میں روسی سامراج اور 2001ء میں امریکی سامراج کی قیات میں نیٹو فورسز کو شکست دیکر ثابت کیا کہ یہ خطہ کسی کا تابع نہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بد اعتمادی کی خلیج ختم ہونی چاہیے اور دونوں ممالک کو ترقی، تجارت اور تعلیم وصحت کے شعبوں میں ایک دوسرے کے شراکت دار بننا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (آئی آرایس) پشاور کے زیراہتمام پاک افغان تعلقات کی نئی جہتیں کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے۔ سراج الحق...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ امریکا کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات ختم کر رہا ہے۔ یہ اعلان کینیڈا کی جانب سے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ڈیجیٹل سروسز ٹیکس نافذ کرنے کے بعد سامنے آیا۔ یہ بھی پڑھیں:کینیڈا کے یونیورسٹی ٹیچرز امریکا کا غیرضروری سفر نہ کریں، ایڈوائزری جاری شِنہوا نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ کینیڈا نے ابھی ابھی اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ڈیجیٹل سروسز ٹیکس لگا رہا ہے، جو کہ امریکا پر ایک براہِ راست اور کھلی جارحیت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سنگین ٹیکس کے پیش نظر، ہم فوری طور پر کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی بات چیت...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے محرم الحرام میں سکیورٹی کے پیش نظر چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کی جانب سے فوج تعیناتی کے لیے کہا گیا تھا۔وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں بھی فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق فوج سول اداروں کی مدد کے لیے سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔ ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟ مزید :
فائل فوٹو محرم الحرام میں سیکیورٹی کے پیش نظر وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں بھی فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق فوج سول اداروں کی مدد کے لیے سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل245 اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی 1997 کے تحت ہوگی۔
وائٹ ہاوس میں امریکی صدر نے کہا کہ اگر انٹیلی جنس رپورٹوں سے پتا چلا کہ ایران یورینیم کی افزودگی اس سطح تک کر رہا ہے جو امریکہ کے لیے تشویشناک ہے تو وہ دوبارہ بمباری پر غور کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے ایٹمی تنصیبات کے معائنے کا مطالبہ کردیا۔ ترکیہ کے سرکاری خبر رساں ادارے انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) یا ’کوئی اور جس پر ہمیں بھروسہ ہو‘ ایران کی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کرے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جرمن چانسلر فریڈرک میرٹس نے ایران سے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کا مطالبہ کیا ہے۔قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرک میرٹس نے اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے دوبارہ مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔برلن میں آسٹریا کے چانسلر کرسچین اسٹاکر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فریڈرک میرٹس کا کہنا تھا کہ تہران کی جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششوں نے کافی نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام پر جاری تنازع کو مزید نہیں بڑھانا چاہیے، ہم خطے کی صورتحال کو مستحکم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا...
سٹی 42 : وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران صوبوں میں سکیورٹی کے لیے فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کی گئی۔ اسلام آباد، آزاد کشمیر،گلگت بلتستان میں بھی فوج تعینات کی جائے گی ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فوج اور سول آرمڈ فورسز محرم الحرام کے دوران صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گی۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک فوج تعینات کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لی گئی، فوج اور سول آرمڈ فورسز کی نفری زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے تعینات کی جائے گی ۔

دریائے سوات میں انتہائی درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری، پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ میں دریا کے اطراف احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)خیبر پختونخوا نے شدید بارشوں کے باعث دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر پانی کی سطح 77,782 کیوسک تک پہنچنے پر دریائے سوات میں انتہائی درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ کے ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کردہ سرکاری مراسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو انسانی جانوں، املاک، فصلوں اور مویشیوں کے تحفظ کےلیے فوری احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثر ہونے والے ممکنہ علاقوں اور کمزور مقامات کی...
پہلگام فالس فلیگ، مودی سرکار کی پاکستان دشمن مہم بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پہلگام فالس فلیگ، بے بنیاد گرفتاریاں، جھوٹے الزامات کے بعد مودی سرکار کی پاکستان دشمن مہم بے نقاب ہوگئی۔بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کے مطابق کلرک وشال یادو کی گرفتاری کے بعد انٹیلیجنس ونگ نے وجوہات ظاہر کرنے سے گریز کردیا۔این ڈی ٹی وی کے مطابق گرفتار کلرک کا تعلق ہریانہ سے ہے، نیوی ہیڈ کوارٹر میں اپر ڈویژن کلرک کے طور پر تعینات تھا۔ویشال یادیو کی گرفتاری کے باوجود اب تک واضح نہیں ہو سکا ہے کہ مبینہ طور پر فراہم کردہ معلومات کی نوعیت کیا تھی۔سنگین الزامات کے باوجود شواہد اور تفصیلات منظرِ عام پر...

وزیراعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، بجٹ کی منظوری پر شہبازشریف کو مبارکباد دی ، متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی ابرار شاہ، طاہر اقبال، صلاح الدین جونیجو، جام عبد الکریم بجار، عبد القادر گیلانی اور سردار یعقوب خان ناصر نے ملاقات کی۔(جاری ہے) جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگوبھی کی گئی۔ملاقات کے دوران وزیر برائے پبلک افیئر یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت برائے پاور عبد الرحمن کانجو اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔
رونالڈو کا النصر سے مہنگا ترین معاہدہ، یومیہ کتنی تنخواہ و مراعات لیں گے؟،تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز ریاض(سب نیوز)دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر کے ساتھ دو سالہ نئے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں جس کی مالیت اور مراعات نے فٹبال حلقوں میں تہلکہ مچا دیا ہے اور یہ دنیا کے مہنگے ترین معاہدوں میں شمار ہو رہا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر النصر کے چیئرمین عبداللہ الماجد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے رونالڈو نے لکھا کہ نیا باب شروع ہو چکا ہے، وہی جذبہ، وہی ارادے، آئیں مل کر تاریخ رقم کریں۔ تصویر میں رونالڈو نے اپنی نئی جرسی تھام رکھی ہے...
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ایک اسٹار پر 11 خواتین نے جنسی زیادتی اور ہراسانی جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ اسٹار کرکٹر پر الزامات کیا ہیں؟ ویسٹ انڈیز کی معروف اسپورٹس ویب سائٹ اسپورٹس میکس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، گیانا سے تعلق رکھنے والے اور ویسٹ انڈیز کی قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ رکن کے خلاف 11 خواتین نے الزامات عائد کیے ہیں کہ اس نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ متاثرین میں ایک کم عمر لڑکی بھی شامل ہے۔ تاہم ابھی تک کوئی باضابطہ قانونی کارروائی یا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے کرکٹر بابراعظم پرمبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ، جج نے نیا حکم جاری...
ریاض: دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر کے ساتھ دو سالہ نئے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں جس کی مالیت اور مراعات نے فٹبال حلقوں میں تہلکہ مچا دیا ہے اور یہ دنیا کے مہنگے ترین معاہدوں میں شمار ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر النصر کے چیئرمین عبداللہ الماجد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے رونالڈو نے لکھا کہ نیا باب شروع ہو چکا ہے، وہی جذبہ، وہی ارادے، آئیں مل کر تاریخ رقم کریں۔ تصویر میں رونالڈو نے اپنی نئی جرسی تھام رکھی ہے جس پر "2027" درج ہے۔ النصر کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ معاہدے میں دو سال کی توسیع کی گئی ہے اور...
پہلگام فالس فلیگ، بے بنیاد گرفتاریاں، جھوٹے الزامات، مودی سرکار کی پاکستان دشمن مہم بے نقاب ہوگئی ہے۔ مودی سرکار کا اندرونی انتشار اور سیکیورٹی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کےلیے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹھوس ثبوت اور شواہد کی عدم موجودگی کے باوجود پاکستان پر الزام تراشی جاری ہے۔ بھارت میں پہلگام فالس فلیگ کی بنیاد پر گرفتاریوں کا سلسلہ تاحال تھم نہ سکا۔ فالس فلیگ آپریشنز اور الزام تراشیاں مودی کا سیاسی ہتھیار بن چکی ہیں۔ بے بنیاد الزامات اور بغیر کسی ثبوت کے آئے روز مودی کے زیرِ سرپرستی پولیس کے ہاتھوں نہتے عوام نشانے پر ہیں۔ حالیہ آپریشن سندور میں ہوئی ہزیمت چھپانے کےلیے مودی سرکار کی جانب سے بے گناہ شہریوں...
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں امن و امان کو یقینی بنا رہے ہیں، پاکستان کی سالمیت کی خاطر تمام مکاتب فکر یکجان ہیں۔ محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے دوران عزاداروں کی سکیورٹی کا خاص انتظام کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق سے محکمہ داخلہ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ و دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ وفد میں علامہ مظہرعباس علوی، سید سکندر عباس، علامہ سید...
آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے جدید اسلحہ خرید لیا ہے، پولیس کو تھرمل ڈرونز رواں ہفتے مل جائیں گے، ان ڈرونز سے دن رات کسی بھی وقت نقل و حرکت کی نگرانی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقارحمید نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں ماتمی جلوسوں کی نگرانی کے لیے ڈرونز استعمال کیے جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے جدید اسلحہ خرید لیا ہے، پولیس کو تھرمل ڈرونز رواں ہفتے مل جائیں گے، ان ڈرونز سے دن رات کسی بھی وقت نقل و حرکت کی نگرانی کی جائے گی۔ آئی جی کے پی نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے خلاف جاری بدعنوانی کے مقدمے کو “انتہائی ناانصافی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی حالات میں اسرائیل کے وزیر اعظم کو یا تو معاف کیا جائے یا ان کے مقدمے کو فوری طور پر ختم کر دیا جائے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایک چڑیلوں کی تلاش (WITCH HUNT) ہے، اس انسان کے خلاف جس نے قوم کے لیے اتنی خدمات انجام دی ہوں، یہ ناقابل یقین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی معلوم ہوا ہے کہ ‘بی بی’ (نتن یاہو) کو پیر کے روز دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے بلایا گیا ہے۔ ہم نے...
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نواز سرکار نے مطالبات مان لیے پیپلز پارٹی وفاقی بجٹ کو سپورٹ کرے گی، سندھ میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہیں البتہ حالات پہلے سے بہتر ہیں، سندھ میں آپریشن کی ضرورت ہوئی تو پیچھے ہٹیں گے سندھ اسمبلی نے مالی سال کا بجٹ پاس کردیا ہے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ...
بیجنگ :توسیع کے خواہاں لیکن ارکان کے درمیان منقسم نیٹو کے سربراہ اجلاس کی سودے بازی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپی سلامتی سے متعلق اتفاق رائے حاصل کرنا مشکل ہے۔ مجوزہ 5 فیصد دفاعی اخراجات کے ہدف نے امریکہ اور یورپی یونین کی سیکیورٹی اعتماد میں دراڑ ڈالنے اور نیٹو کے رکن ممالک کے درمیان گہری تقسیم کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔ سی جی ٹی این کی جانب سے کئے جانے والے ایک عالمی سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 67.4 فیصد شرکاء نے نیٹو کی تیزی سے فوجی توسیع کی مذمت کی اور خبردار کیا کہ اس سے ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ شروع ہوسکتی ہے اور عالمی امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا...

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور کرلیا،پیٹرولیم مصنوعات پر ڈھائی روپے فی لٹر کاربن لیوی عائد، 5 کروڑ سے زائد ٹیکس فراڈ پر گرفتاریاں ہونگی
قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور کرلیا،پیٹرولیم مصنوعات پر ڈھائی روپے فی لٹر کاربن لیوی عائد، 5 کروڑ سے زائد ٹیکس فراڈ پر گرفتاریاں ہونگی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا 17 ہزار 573 ارب کا وفاقی بجٹ 2025-26 کثرت رائے سے منظورمنظور کر لیا جبکہ اپوزیشن کی تمام تحاریک کثرت رائے سے مسترد کردی گئیں، پیٹرولیم مصنوعات پر ڈھائی روپے فی لٹر کاربن لیوی عائد کردیا گیا اور 5 کروڑ سے زائد ٹیکس فراڈ پر گرفتاریاں ہوں گی۔اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں فنانس بل 2025 کی شق وار منظوری کا عمل ہوا جبکہ قومی اسمبلی اجلاس کے آغاز...
قومی اسمبلی نے فنانس بل کی شق وار منظوری دے دی، آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کرلیا گیا۔قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بجٹ میں حکومت کی سپورٹ پر خوشی کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے ان کے مطالبات مانے اس لیے بجٹ کی حمایت کی ، حکومت نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں 20 فیصد اضافہ کیا، سولر پینلز پر بھی ان کے تحفظات دور کیے گئے تھے ، مطالبات مانے گئے۔اس سے قبل وفاقی کابینہ نے ترامیم کے ساتھ فنانس بل کی منظوری دی تھی۔وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے...

نیتن یاہو کو بچانے کیلئے ٹرمپ میدان میں آگئے، اسرائیلی حکومت سے کرپشن مقدمات فوری ختم کرنے کا مطالبہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو کے خلاف جاری کرپشن مقدمے کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا یہ بیان ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے بدھ کی شب اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری پیغام میں نیتن یاہو کو "اسرائیل کا عظیم ترین جنگجو" قرار دیا اور ان پر عائد کرپشن الزامات کو "سیاسی انتقام" قرار دیا۔ انہوں نے لکھا: "بی بی نیتن یاہو جیسے لیڈر کے خلاف مقدمہ میرے لیے ناقابلِ فہم ہے۔ انہیں فوری معاف یا بری کر دینا چاہیے۔ انہوں نے اسرائیل کے لیے بے پناہ خدمات انجام دی ہیں۔" اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو 2020 سے کرپشن،...
خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں دہشتگرد اب تخریبی سرگرمیوں کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں، خاص طور پر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور جنوبی علاقوں میں یہ رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چین نے مچھر جتنا چھوٹا جدید ڈرون تیار کرلیا، مقاصد کیا ہیں؟ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا نے کہا کہ ان علاقوں میں دہشتگردوں کی جانب سے ڈرونز کے استعمال کی تصدیق ہو چکی ہے، جس سے سیکیورٹی خدشات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں ڈرون کا استعمال بڑھ رہا ہے، اور یہ امکان موجود ہے کہ دہشتگرد اس ٹیکنالوجی...
سپارکو کے مطابق محرم الحرام کا چاند 26جون بروز جمعرات کو نظر آنے کا امکان ہے اور یکم محرم 1447 ہجری 27 جون کو متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی کر دی۔ سپارکو کے مطابق محرم الحرام کا چاند 26جون بروز جمعرات کو نظر آنے کا امکان ہے اور یکم محرم 1447 ہجری 27 جون کو متوقع ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ نئے چاند کی پیدائش 25 جون کو سہ پہر 3:32 بجے ہوگی اور 26 جون جمعرات کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے، 15 منٹ ہوگی جب کہ اور مطلع صاف ہونے کے باعث نیا چاندآسانی سے دیکھا جاسکے گا۔ ترجمان...
---فائل فوٹو رواں مالی سال کے دوران وزیرِاعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا کے اخراجات میں کئی گنا اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔’جیو نیوز‘ کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق وزیرِاعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا کے اخراجات میں 10 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سیکریٹ فنڈ، صوابدیدی فنڈ، تحائف اور تفریح کے لیے مختص بجٹ سے 68 کروڑ روپے زائد خرچ کیے گئے ہیں۔وزیرِاعلیٰ کے پی نے رواں مالی سال کےلیے مختص پانچ کروڑ صوابدیدی فنڈ کی بجائے 50 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔’جیو نیوز‘ کو موصول ہونے والی دستاویزات میں بتایا گیا کہ وزیرِاعلیٰ نے صوابدیدی فنڈ کی مد میں خزانے سے 45 کروڑ روپے زائد خرچ کیے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بغیر بجٹ پاس نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران : ایران کی پارلیمنٹ نے امریکا اور اسرائیل کی حالیہ جارحیت کے جواب میں انٹرنیشنل ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے بل کی منظوری دے دی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے تصدیق کی ہے کہ کمیٹی کے ایک طویل اجلاس میں موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد بل کو منظور کر لیا گیا۔ترجمان کے مطابق یہ بل اب ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کو بھیجا جائے گا، جہاں سے منظوری کی صورت میں ایران باضابطہ طور پر آئی اے ای اے سے اپنا تعاون معطل کر دے گا۔ ابراہیم رضائی کا کہنا تھا...
کراچی کے گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ نے مالی سال 2025-2026 کے لیے 2 ارب 49 کروڑ 84 لاکھ 52 ہزار روپے کا ’’گرین بجٹ‘‘ پیش کردیا جس میں بارش اور وضو کے پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ بجٹ میں ماحولیاتی بہتری، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور جدید شہری سہولیات کو مرکزِ نگاہ بنایا گیا ہے۔گرین انیشیٹیوز کے تحت پارکس اور میدانوں کی بہتری کے لیے 15 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ رین واٹر ہارویسٹنگ کے لیے 2 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، جس سے بارش اور وضو کے پانی کو محفوظ کر کے پارکوں کو سیراب اور زیر زمین پانی کو ری چارج کیا جائے گا۔ تعلیم کے شعبے میں انقلابی قدم...
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امام حسین (ع) کسی ایک فرقے یا قوم کے نہیں بلکہ تمام انسانوں کے رہبر و نجات دہندہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مدرسہ جامعۃ المصطفی خاتم النبیین جیکب آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت پیغام کربلا کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس موقع پر عالم اسلام، غیور ایرانی قوم، فلسطینی عوام اور غزہ کے مظلومین کو صبر، استقامت اور ایمان کی بدولت حاصل ہونے والی تاریخی فتح پر دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ سندھ کے صوبائی نائب صدر سید غلام شبیر نقوی، ایم ڈبلیو ایم ضلع جیکب آباد کے صدر نظیر حسین جعفری، نائب صدر استاد خادم...

گلشن اقبال ٹاؤن اور تعلم کے درمیان تربیتی معاہدہ، اساتذہ، طلبہ اور والدین کے لیے 4 ماہ کا پروگرام شروع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : گلشن اقبال ٹاوَن اور تعلیمی ادارے ’’تعلم‘‘ کے درمیان اساتذہ، طلبہ اور والدین کی تربیت کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں گلشن اقبال ٹاوَن کے مرکزی دفتر میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین گلشن اقبال ٹاوَن ڈاکٹر فواد احمد، چیئرمین جناح ٹاوَن رضوان عبدالسمیع، جامعہ کراچی کے شعبہ تعلیم کے اسسٹنٹ پروفیسر معروف بن راوَف، مختلف اسکولز کے ہیڈز، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کے دوران معروف بن راوَف نے تربیتی معاہدے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’آج گلشن اقبال ٹاوَن اور تعلم سے مل کر ہم ایک ایسا معاہدہ کر رہے ہیں، جس کی ضرورت پورے...
پالیسی سازوں کے لیے سب سے تشویشناک پہلو چین کو برآمدات میں مسلسل کمی ہے، جو پاکستان کا خطے میں سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مالی سال 2025 کے پہلے 11 ماہ کے دوران پاکستان کا اپنے 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے، جس کی بڑی وجہ چین، بھارت اور بنگلہ دیش سے درآمدات میں غیر معمولی اضافہ اور برآمدات میں کمی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق، سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال 2025 کے 11 ماہ کے دوران پاکستان کا اپنے 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 32.82 فیصد کے اضافے کے ساتھ 11 ارب 17 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ ...
بلوچستان اسمبلی نے 8کھرب 96 ارب روپے سے زائد کا بجٹ منظور کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)بلوچستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے 8 کھرب 96 ارب 47 کروڑ روپے سے زائد کے مجموعی 94 مطالباتِ زر کی منظوری دے دی۔ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تمام کٹوتی کی تحریکیں مسترد کر دی گئیں۔اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشروانی نے بجٹ مطالبات پیش کیے۔ وزیر خزانہ کے مطابق غیر ترقیاتی اخراجات کا حجم 6 کھرب 6 ارب 83 کروڑ 43 لاکھ روپے رہا اور ترقیاتی اخراجات کے لیے 2 کھرب 79 ارب 66 کروڑ روپے مختص...
ملک بھر میں مختلف مقامات پر طوفان اور گرج چمک کیساتھ بارش کا الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)این ڈی ایم اے نے آئندہ 12سے24 گھنٹوں کے لیے ملک بھر میں مختلف مقامات پر طوفان اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا ہے ۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے،مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، ہٹیاں بالا، میرپور اور نیلم ویلی سمیت آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں آندھی جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔سندھ کے اضلاع کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، ٹھٹھہ، بدین، ٹھرپارکر، میر پور خاص کے علاقوں میں طوفانی ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش کا...
---فائل فوٹو حال ہی میں پاک بھارت فوجی تنازع کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان پہلی بالمشافہ ملاقات کا امکان ہے۔ترک میڈیا کے مطابق پاک بھارت وزرائے دفاع کی ملاقات چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران ہو سکتی ہے۔پاکستانی وفد وزیرِ دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں اجلاس میں شریک ہوگا جبکہ بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ بھی اپنے وفد کے ہمراہ ایس سی او اجلاس میں آئیں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف اجلاس میں میں شرکت کے لیے چین میں ہیں لیکن بھارتی وزیرِ دفاع سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے جامعہ میں قائم کیے گئے ’’ایلومینائی کارنر‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ یہ خصوصی گوشہ اُن ممتاز سابق طلباء و طالبات کی علمی، سماجی اور پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف کے طور پر قائم کیا گیا ہے جو ملکی و قومی سطح پر نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔افتتاحی تقریب میں مختلف فیکلٹیز کے اساتذہ اور پرنسپل افسران شریک تھے۔ تقریب کے دوران وائس چانسلر نے ایلومنائی وزٹنگ بک میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ اب تک علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے پچاس لاکھ سے زائد طلباء فارغ التحصیل...
اجلاس سے خطاب میں ضیاء لنجار نے کہا کہ تمام مساجد، امام بارگاہوں پر محرم کی مناسبت سے حفاظتی اقدامات کو ناصرف انتہائی مؤثر اور مربوط بنایا جائے بلکہ محرم کنٹی جینسی پلان کے مطابق یکم تا عاشور جبکہ عاشورہ کے بعد رات گئے گھروں کو واپس جانیوالے شہریوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں محرم 2025ء کے دوران حفاظتی اقدامات، پولیس،رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کی حکمت عملی اور لائحہ عمل کا تفصیلی احاطہ کیا گیا اور اس تناظر میں مذید ضروری ہدایات دی گئیں۔ اجلاس میں شریک تمام اسٹیک ہولڈرز نے اس موقع پر مشترکہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقو ں کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار اورشمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ بدھ کے روز کشمیر ، خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد اوربالائی/ مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی توقع۔ ملک کے دیگرعلاقو ں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تا ہم بالائی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش:...
پہلگام سے سندھ طاس معاہدے تک کے واقعات کوعالمی سطح پر شاندار انداز سے پیش کیا،شہباز شریف سفارتی وفد نے پاکستان کا مقدمہ قومی جذبے سے لڑا اور کامیاب ہوکر لوٹے، عشائیہ میں گفتگو وزیر اعظم کی بلاول بھٹو اور سفارتی وفد سے ملاقات ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ کامیابی سے لڑنے پر بلاول بھٹو اور سفارتی وفد کی تعریف کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے سفارتی وفد کے سربراہ اور چیٔرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی۔بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے سفارتی وفد کی امریکہ اور یورپ میں ملاقاتوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم نے وفد کی جانب سے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ کامیابی سے لڑنے پر بلاول بھٹو اور سفارتی وفد کی تعریف کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے سفارتی وفد کے سربراہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے سفارتی وفد کی امریکہ اور یورپ میں ملاقاتوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم نے وفد کی جانب سے حالیہ بھارتی پروپیگنڈا کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے اور امریکا، یو کے اور یورپ کے کامیاب سفارتی دورے پر بلاول بھٹو زرداری سمیت وفد کے دیگر ارکان کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے سفارتی وفد کے اعزاز میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک:اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے (آئی اے ای اے) کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ ایران کی صورتحال کے بارے میں آج کے اعلانات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ ’آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کی بحالی ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق تنازع کو حتمی طور پر حل کرنے کے لئے ایک کامیاب سفارتی معاہدے کی کلید ہے۔‘انھوں نے مزید کہا کہ انھوں نے ایرانی وزیر خارجہ کو ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دینے اور جلد ملاقات کی تجویز دینے کے لئے لکھا ہے۔آئی اے ای اے کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی اے ای اے کے معائنہ...
سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ میں اینٹیلی جینس پر مبنی آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گیارہ انڈین پراکسی، فتنہ الخوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہاصدر مملکت کا کاروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا مسعود پیزشکیان کا پاکستان کی مستقل حمایت پرشہباز شریف کا شکریہ صدر مملکت نے کہا قوم اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی،...
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سائبر پٹرولنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع محرم ای پورٹل پر بروقت معلومات شئیر کریں، ڈویژنل امن کمیٹی ممبران کا کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر کی کوشش ہے کہ محرم الحرام میں عزاداری ہوگی، دل آزاری نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کو پرامن بنانے کا مشن لیے وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا ملتان میں اہم اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر و چیرمین خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ، وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی، سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی،...
ڈی سی کوئٹہ نے محرم الحرام سے متعلق اجلاس میں متعلقہ محکموں کی ہدایات دیں کہ یکم محرم تا یوم عاشور صفائی، گیس، بجلی اور پانی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق اہم اجلاس ضلعی دفتر میں منعقد ہوا۔ جس بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نمائندوں، انجمن تاجران، ایس ایس پی آپریشن محمد بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک، میٹروپولیٹن کارپوریشن، صفاء کوئٹہ، واسا، کیسکو، سوئی سدرن گیس کمپنی، ایف سی، ڈی ایچ او کوئٹہ، بی ایم سی ہسپتال، سول ہسپتال، بے نظیر ہسپتال اور شیخ زید ہسپتالوں کے نمائندگان،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جون 2025ء) خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق نیٹو کا یہ سربراہی اجلاس دنیا کی اس سب سے بڑی سکیورٹی تنظیم کو دفاعی اخراجات کے نئے وعدوں کے لحاظ سے آپس میں متحد بھی کر سکتا ہے یا پھر اس اتحاد کے 32 اراکین کے درمیان اختلافات کو وسعت بھی دے سکتا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اتحادی ممالک اپنی مجموعی ملکی پیداوار کا پانچ فیصد اپنی سلامتی پر خرچ کرنے کے ہدف کی توثیق کریں گے، تاکہ بیرونی حملوں کے خلاف دفاع کے لیے اتحاد کے منصوبوں پر پورا اترنے کے قابل ہو سکیں۔ نیٹو کیا ہے اور اسے کیوں بنایا گیا؟ نیٹو کے سربراہ کا فضائی...
ایران کے صدر، ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو ٹیلی فون کیا اور العدید ایئر بیس حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق گفتگو کے آغاز میں امیرِ قطر نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے العدید ایئربیس پر حملے کی شدید مذمت کی۔ امیرِ قطر نے اس حملے کو خودمختاری، فضائی حدود، بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ امیرِ قطر نے مزید کہا کہ یہ حملہ اچھے ہمسایہ تعلقات کے اصولوں اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کے بالکل منافی ہے۔ انھوں نے یاد دہانی کرائی کہ قطر ہمیشہ ایران کے ساتھ مکالمے کا حامی رہا ہے اور اس مقصد کے لیے بھرپور...
ملاقات میں ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی شریک تھے۔ ایم کیو ایم وفد نے گورنر سندھ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ وفد کے ارکان نے گورنر سندھ کو خوش آمدید کہتے ہوئے پھولوں کا ہار پہنایا اور گلدستہ پیش کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی شریک تھے۔ ایم کیو ایم وفد نے گورنر سندھ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ وفد کے ارکان نے گورنر سندھ کو خوش آمدید...
وزیراعظم پاکستان سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی جس کے دوران شہباز شریف نےخادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطی کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کے برادر عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے خطے میں قیام امن کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
خطرہ ختم: قطر اور متحدہ عرب امارات کا فلائٹ آپریشن بحال WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز دوحہ :ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد قطر اور متحدہ امارات نے فلائٹ آپریشن بحال کر دیئے۔ ایران کے قطر میں واقع امریکہ کے زیر استعمال ایک بیس پر میزائل مارنے کے بعد قطر، متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود ہر طرح کے طیاروں کے لئے بند کر دی تھیں اور اپنے تمام ائیرپورٹس بند کر دیئے تھے جو کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد اب کھول دیئے گئے ہیں اور کمرشل طیاروں کی آمدورفت بحال ہو گئی ہے۔ اس دوران کم از کم 26 تجارتی پروازوں کو ڈائیورٹ کرنا پڑا یہ پروازیں دبئی یا دوحہ جا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( پ ر) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران کراچی مشاورت حاجی فضیل رضا عطاری نے کہا ہے کہ کافر اگرچہ ہزار سال بھی زندہ رہے تب بھی وہ اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکتا، کیونکہ بخشش کا انحصار طویل زندگی پر نہیں بلکہ اعمالِ صالحہ پر ہوتا ہے، قیامت کے دن ہر فرد کو اپنی عمر کے بجائے اپنے اعمال کے مطابق جزا یا سزا ملے گی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کندھکوٹ( نمائندہ جسارت) کندھکوٹ ضلع میں بدامنی، بھتہ خوری، ڈاکو راج اور قبائلی تنازعات کی ناسور میں جکڑی ہوئی عوام نے بہرپور احتجاج کیا پر سندھ پولیس، سندھ حکومت نے آواز سنا مگر کیا کچھ نہیں جس کے بعد شہری اتحاد اور آل پارٹیز موومنٹ کے رہنماؤں نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ امن کی خاطر ملک کے شہر اقتدار اسلام آباد میں پریس کلب کے سامنے کچھ روز احتجاجی کیمپ قائم کیا جائے گا اس لیے کندھکوٹ، تنگوانی اور کشمور میں سے مسافر کوچوں پر سوار ہو کر قافلے روانہ ہو گئے ہیں۔ سیاسی سماجی رہنماؤں حاجی حضوربخش مغل، اکرم باجکانی، غلام مصطفی میرانی، مولوی خان محمد ملک، وکیل فیاض بجارانی، غلام رسول ملک ودیگر نے روانگی کے...

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،امریکی حملہ عالمی قانون کے منافی قرار۔وزیراعظم سے ایرانی سفیر کی اہم ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک /نمائندہ جسارت ) قومی سلامتی کمیٹی نے ایرانی جوہری تنصیبات پرحملے بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹرکے منافی قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشر یف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر غور کیا گیا اور اسرائیل ایران جنگ کے خطے پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطے کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت سے پیدا علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا...
ایران نے قطر میں ایئر بیس العدید پر میزائل حملہ کیا ہے جس کی امریکا کے لیے اسٹریجک اہمیت اور اس کا کلیدی کردار خصوصی حیثیت کا حامل ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ کے قریب واقع العدید ایئر بیس مشرق وسطیٰ میں امریکی فضائی آپریشنز کا مرکزی صدر دفتر ہے، جہاں تقریباً 10 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔ العدید ایئر بیس دوحہ کے جنوب مغرب میں واقع ہے اور بعض اوقات اسے "ابو نخله ایئرپورٹ" بھی کہا جاتا ہے۔ یہ فوجی اڈّہ امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کی فضائی کارروائیوں کا ہیڈکوارٹر ہے، جو عراق، شام، افغانستان اور دیگر علاقوں میں فوجی مشن کی نگرانی کرتا ہے۔ اس امریکی فوجی اڈّے کی اسٹریٹیجک حیثیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ برطانوی فوجی...
بزرگ علماء کرام سمیت ضلع کرم کی مختلف مذہبی تنظیموں سے رہنماوں نے شرکت کی۔ پروگرام میں علماء کرام نے ایام اعزا اور حالات حاضرہ کے حوالے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء اہل بیت پاراچنار کے زیراہتمام ’’استقبال محرم الحرام بعنوان حالات حاضرہ‘‘ ایک عظیم الشان سمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں بزرگ علماء کرام سمیت ضلع کرم کی مختلف مذہبی تنظیموں سے رہنماوں نے شرکت کی۔ پروگرام میں علماء کرام نے ایام اعزا اور حالات حاضرہ کے حوالے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 جون 2025ء) جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) نے ایران میں امریکہ کی بمباری کا نشانہ بننے والی تنصیبات تک فوری رسائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انہیں ہونے والے نقصانات اور جوہری تحفظ و سلامتی کی صورتحال کا درست اندازہ ہو سکے۔'آئی اے ای اے' کے ڈائریکٹر جنرل رافائل میریانو گروسی نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر اس حملے میں ایران کی جوہری تنصیبات کو نمایاں نقصان پہنچا ہے۔ ادارے معائنہ کاروں کو ایران کے جوہری مقامات پر واپس جا کر وہاں موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا چاہیے۔ Tweet URL ڈائریکٹر جنرل نے یہ بات ادارے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں کہی ہے جبکہ ایران...
بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )چین نے عالمی برادری سے موجودہ جنگ کے اثرات کو عالمی معیشت تک پھیلنے سے روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے پر زور دیا ہے قطری نشریاتی ادارے ”الجزیرہ“ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ موجودہ جنگ کے اثرات کو عالمی معیشت تک پہنچنے سے روکنے کے لیے مزید اقدامات کرے. انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ خلیجی خطہ اور اس سے ملحقہ پانیوں کا شمار دنیا کے اہم تجارتی راستوں میں ہوتا ہے گو جیاکن نے کہا کہ چین فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ صورت حال کو بار بار بگڑنے سے روکیں، جنگ کے پھیلاﺅ سے...
مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ کے اس حملے سے نیتن یاہو کی مدد ہوئی ہے جو فلسطینیوں کو ذبح کر رہے ہیں، غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے اور امریکہ کو اسکی کوئی فکر نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے خبردار کیا کہ مغربی ایشیا میں ایک مکمل جنگ بھارت کے ساتھ ساتھ پورے خطے میں رہنے والے 16 ملین سے زیادہ ہندوستانیوں کے اقتصادی مفادات کو بھی بری طرح متاثر کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستانیوں سے پوچھنا چاہیئے کہ کیا وہ چاہتے ہیں کہ ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام ملے۔ اسد الدین اویسی نے بتایا کہ ہمیں یہ بھی یاد رکھنا...

ہماری شاندار فوجی کامیابی نے بم کو ایران کے ہاتھ سے چھین لیا، ٹرمپ نے ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جون 2025)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہماری شاندار فوجی کامیابی نے بم کو ایران کے ہاتھ سے چھین لیا، ٹرمپ نے ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا، ایرانی حکومت ملک کو دوبارہ عظیم بنانے میں ناکام ہے تو پھر نظام کی تبدیلی کیوں نہ ہو؟،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر)پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ رجیم چینج کی اصطلاح کا استعمال سیاسی طور پر درست نہیں سمجھا جاتا۔امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر کئے گئے امریکی حملے کے بارے میں کہا کہ ہم نے ایک شاندار فوجی کامیابی حاصل کی اس کامیابی میں بم کو ایران کے ہاتھ سے چھین لیا اگر انہیں...
معروف اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ شوہر دانش تیمور کے ساتھ ایک ہی شعبے سے وابستگی کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ وہ ایک ساتھ پراجیکٹس پر بآسانی کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے مختلف دلچسپ سوالات کے جوابات دیے اور اپنی زندگی کے چند پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ ویڈیو میں ایک سوال کے جواب میں عائزہ خان نے کہا کہ شوہر دانش تیمور کے ساتھ ایک ہی شعبے سے وابستگی کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ وہ ایک ساتھ پراجیکٹس پر بآسانی کام کر سکتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ اس کا منفی پہلو...
لاہور: محرم الحرام کے دوران پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس فورس کی تعیناتی جبکہ موبائل فونز کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس 25 جون کو محرم سیکیورٹی پلان کی حتمی منظوری دے گا۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں دوران محرم ہر ضلع میں اسپوکس پرسن مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور افواہ سازی کے خاتمے کی حکمت عملی تیار، خلاف ورزی پر پرچے اور سزائیں ہوں گی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ محرم میں پنجاب بھر میں ایک لاکھ 10 ہزار سیکیورٹی اہلکار...
سلامتی کونسل میں ایرانی مندوب سعید ایراوانی نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکی حملے کا جواب دینے کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکا کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، امریکا کے الزامات کے سیاسی محرکات ہیں، ان کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔ ایرانی مندوب سعید ایراوانی کا کہنا ہے کہ عدم پھیلاؤ کے معاہدے کو سیاسی ہتھیار میں تبدیل کر دیا گیا، اسے جارحیت اور غیر قانونی اقدام کے طور پر استعمال کیا گیا۔ Post Views: 2
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کیساتھ ہیں، ایران پر امریکی حملہ دنیا کے امن و سلامتی کیلئے براہ راست خطرہ ہے، امریکی حملہ ایرانی خودمختاری پر حملہ، تمام آزادی پسندوں کو اس سامراجی حملے کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے امریکہ کا ایران کے فردو، نطنز اور اصفہان کے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے حملے کے بعد مشرق وسطی میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا، ہم اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، امریکہ کا ایران کے جوہری تنصیبات پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وفاقی وزارت توانائی کی جانب سے ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کے احکامات جاری۔ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے محرم الحرام میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے ڈسکوز کے چیئرمین، سی ای اوز کو ہدایت کی کہ محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کے شرکا کو کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچانے کے لیے تمام ڈسکوز میں خراب آلات کی فوری مرمت یا تبدیلی کو یقینی بنایا جائے۔رواں سال محرم میں گرمی کی لہروں کے پیش نظروزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے،ڈسکوز کو ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل دینے کے...

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ایجوکیشن ایکسپو 2025میں دوروزہ الخدمت بنو قابل کی گریجویشن تقریبات کی اختتامی تقریب سے خطاب دوسری جانب مختلف اسٹالز کا دورہ کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایرانی پارلیمنٹ نے امریکا کی جانب سے اپنی جوہری تنصیبات پر حملوں کے ردعمل میں آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے، جو دنیا کی سب سے اہم توانائی گزرگاہوں میں سے ایک تصور کی جاتی ہے۔ آبنائے ہرمز خلیج فارس کو بحیرہ عمان سے ملاتی ہے اور روزانہ قریباً 2 کروڑ بیرل تیل اسی راستے سے دنیا بھر کو منتقل ہوتا ہے جو کہ عالمی تک کا تقریباً 20 فیصد ہے۔ اسی طرح عالمی گیس کا بھی 20 فیصد حصہ اسی راستے سے ہوکر گزرتا ہے۔ اس گزرگاہ کے شمالی کنارے پر ایران جب کہ جنوبی کنارے پر عمان اور متحدہ عرب امارات واقع ہیں۔ اس کی کم سے کم چوڑائی 21 میل ہے، جس کی...
وفاقی وزارت توانائی نے ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کے احکامات جاری کئے ہیں،ڈسکوز میں خراب آلات کی فوری مرمت یا تبدیلی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے محرم الحرام میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے ڈسکوز کے چیئرمین، سی ای اوز کو ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کے شرکا کو کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچانے کے لئے تمام ڈسکوز میں خراب آلات کی فوری مرمت یا تبدیلی کو یقینی بنایا جائے۔ وفاقی وزیر نے پیشگی مرمت کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ قریب آرہا ہے،محرم میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے بیچ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر حملوں کے نتیجے میں عالمی معیشت بھی متاثر رہی ہے، ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث تیل کی قیمت 76.45 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، تاہم اوگرا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ وافرمقدارمیں موجود ہے۔ ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز 20روزہ لازمی ذخائر برقراررکھیں، او ایم سیز کو لائسنس کی شرائط کے مطابق اسٹاک یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ عالمی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل میں کشیدگی طول پکڑتی رہے گی...
استنبول میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، امریکا نے ایٹمی پروگرام پر حملہ کر کے جارحیت کی، تباہ کن نتائج ہوں گے، جوہری تنصیبات پر حملے افسوسناک اور قابل مذمت ہیں، امریکا عالمی قوانین کا احترام نہیں کرتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم حق دفاع کے طور پر جوابی کارروائی کریں گے، نتائج کی ذمہ داری امریکا پر ہوگی، سفارتکاری کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھنے چاہئیں لیکن اب وقت نہیں، جوہری تنصیبات پر حملہ آخری ریڈ لائن تھی۔ استنبول میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سفارت کاری کا دروازہ ہمیشہ...
ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی فضائی حملوں کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان حملوں کی فوری تحقیقات کرے۔ ایرانی سرکاری نیوز نیٹ ورک SNN کے مطابق، ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے امریکا کے حملوں کو ’’بین الاقوامی قوانین، خصوصاً جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) کی سنگین خلاف ورزی‘‘ قرار دیا ہے۔ محمد اسلامی نے گروسی پر ’’غفلت اور خاموشی‘‘ اختیار کرنے کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ ایران اس سلسلے میں ’’مناسب قانونی اقدامات‘‘ اٹھائے گا۔ خط میں کہا گیا...
وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ڈسکوز کے چئرمینز اور سی ای اوز کو فوری اور موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اویس لغاری نے مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر پیشگی مرمت اور حفاظتی انتظامات کو مکمل کرنے کے احکامات دیے ہیں تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی بجلی کی بندش سے محفوظ رکھا جا سکے۔ وزیر توانائی نے کہا کہ محرم کے دوران ملک بھر میں لاکھوں عزادار شرکت کریں گے، اور اس سال گرمی کی شدت میں اضافے کے امکانات بھی ہیں، لہٰذا عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں مداخلت کرتے ہوئے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر بمباری کی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں زیرِ زمین جوہری مراکز کو نشانہ بنانے کے لیے امریکا نے اپنا سب سے طاقتور بنکر شکن بم GBU-57A/B میسیو آرڈیننس پینیٹریٹر (MOP) استعمال کیا۔یہ بنکر بسٹر بم دنیا کا سب سے طاقتور غیر جوہری ہتھیار ہے جو صرف امریکا کے پاس موجود ہے، اور اسرائیل بھی اسے حاصل نہیں کر سکا۔جی بی یو-57 اے/بی بم کا وزن 30 ہزار پاؤنڈ ہے جس میں 6 ہزار پاؤنڈ دھماکہ خیز مواد موجود ہوتا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ بم زیرِ زمین انتہائی مضبوط بنکرز، سرنگوں اور خفیہ تنصیبات کو تباہ...
ایران کا امریکی حملوں کے بعد سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز تہران: ایران نے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ عالمی خبر ایجسنی کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے امریکا کے جانب سے اس کی جوہری تنصیبات پر کیے گئے حملوں کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی مشن نے امریکی بمباری کو کھلی اور غیرقانونی جارحیت قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی جائے۔ مشن نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت سلامتی کونسل کی...
اویس کیانی:محرم الحرام میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے معاملے پروفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے ڈسکوز کے چیئرمین/ سی ای اوز کو فوری اقدامات کرنے کے احکامات دے دئیے۔ وفاقی وزیرنے ڈسکوز کے چیئرمین/ سی ای اوز خط لکھ کر مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر پیشگی مرمت کے احکامات بھی دے دیئے ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی وزیراویس لغاری نے کہاہے کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ قریب آ رہا ہے،اس ماہ میں ملک بھر میں لاکھوں عزاداران مجالس اور جلوسوں میں شرکت کریں گے،رواں سال محرم میں گرمی کی لہروں کے امکانات ہیں اس لیے بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50، پنشن میں 20 فیصد...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کے بیٹے اسجد محمود پر ہونے والے حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے احکامات جاری کردیے۔ وزیرعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جمعیت علمائے اسلام کے صدر مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے صاحبزادے اسجد محمود پر حملے اور ان کو اغوا کرنے کی کوشش پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا او ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیر اعظم نے اس حملے میں ملوث افراد کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لانے کے احکامات جاری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کائنات کے ابتدائی دور سے موصول ہونے والا ایک ریڈیو سگنل ہماری کائنات کی پیدائش اور ارتقاء کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔یہ 21-سینٹی میٹر ریڈیو سگنل اس وقت کا ہے جب کائنات میں پہلی بار ستارے اور کہکشائیں وجود میں آئیں، اور تاریکی سے روشنی کی جانب سفر شروع ہوا۔کیمبرج یونیورسٹی کی محقق اور تحقیق کی شریک مصنفہ اینستاسیا فیالکوف کے مطابق، یہ ایک نادر موقع ہے کہ ہم کائنات کی پہلی روشنی کے ظہور کو سمجھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سرد اور تاریک کائنات کا آہستہ آہستہ ستاروں سے بھر جانا ایک کہانی ہے جسے ہم اب سمجھنا شروع کر رہے ہیں۔سائنس دانوں کے مطابق،...
مرتضیٰ وہاب نے خط میں کہا کہ پاکستان کی مجموعی برآمدات میں سب سے بڑا حصہ کراچی کا ہے، کراچی ملک کی 55 فیصد برآمدات کا مرکز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال کو خط لکھ دیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال کو لکھے خط میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر جام کمال ای ڈی ایف بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، وفاق کی جانب سے کراچی کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، کراچی کو ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈز سے کوئی خاطر خواہ رقم نہیں ملی۔ میئر کراچی نے اپنے خط میں مطالبہ کیا کہ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈز کی مد میں کراچی کیلئے خصوصی رقم مختص کی جائے، کراچی کی ترقی سے...

نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کا چارج سنبھال لیا اسلام آباد:نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کا چارج دیدیا گیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نوید اصغر چوہ
xاسلام آباد:نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کا چارج دیدیا گیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نوید اصغر چوہدری کو تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک چیئرمین کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے گزشتہ روز ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سجاد غنی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا استعفیٰ منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی واپڈا میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ سجاد غنی نے قومی ادارے...
21 جون کو سال 2025 کا سب سے طویل دن اور سب سے مختصر رات ہو گی۔ ماہرین کے مطابق آج دن کا دورانیہ 13 گھنٹے 41 منٹ جبکہ رات 10 گھنٹے 19 منٹ دورانیے کی ہوگی۔ 21جون سال کا طویل ترین دن سمجھا جاتا ہے۔ یہ دن 'سمر سولِسٹِس' نامی ایک فلکیاتی وقوعہ ہے جو سال کے طویل ترین دن اور ناردرن ہیمسفیئر (جنوبی نصف کرے) میں موسمِ گرما کے آغاز کی نشان دہی کرتا ہے۔ یہ وقوعہ عموماً 21 جون کو ہی پیش آتا ہے لیکن مختلف ٹائم زون ہونے کی وجہ سے یہ 20 یا 22 جون کو بھی رونما ہوسکتا ہے۔ اس دن خطِ استواء سے اوپر شمالی ہیمسفیئر میں رہنے والی دنیا کی 90 فی...
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے معاملے پر دائر نظرثانی درخواست کی سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل کی والدہ کے انتقال کے باعث مؤخر کردی گئی۔ عدالتی ذرائع کے مطابق یہ کیس اب پیر کو نہیں سنا جائے گا، اور منگل کو بھی سماعت کی توقع نہیں۔ یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ: مخصوص نشستیں کیس، لائیو نشریات اور بینچ پر اعتراضات زیر بحث ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کی آئندہ سماعت کی تاریخ سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل کی بلوچستان سے واپسی پر طے کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ جسٹس مندوخیل اپنی والدہ کے انتقال کے باعث آج بلوچستان روانہ ہوگئے ہیں، جس کے باعث بینچ کی دستیابی متاثر ہوئی ہے۔ سنی اتحاد کونسل نے...
آج 21 جون ہے، یعنی سمر سولسٹس (Summer Solstice) وہ فلکیاتی دن جب سورج زمین کے شمالی نصف کرے (Northern Hemisphere) پر سب سے بلند مقام پر ہوتا ہے، اور دن کی روشنی سب سے طویل ہو جاتی ہے۔ ???? دن کی مدت: 13 گھنٹے 41 منٹ ???? رات کی مدت: 10 گھنٹے 19 منٹ یہی وہ لمحہ ہے جب روشنی اندھیرے پر غالب آتی ہے، ہمیں امید، حرارت اور فطرت کی توانائی یاد دلاتی ہے۔ یہ دن خاص کیوں ہے؟ زمین اپنے محور پر 23.5 درجے جھکی ہوئی ہے، جس کے باعث سورج کی کرنیں 21 جون کو Tropic of Cancer پر عموداً پڑتی ہیں۔ یہی جھکاؤ دنیا میں موسمی تبدیلیوں کا باعث بنتا ہے۔ شمالی خطوں جیسے...
ویب ڈیسک: حکومت پنجاب نے مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں زرعی آمدن پر ٹیکس میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے جس کا مقصد صوبے کی ٹیکس آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔ نئے مالی سال میں زرعی آمدن پر ٹیکس کا ہدف ساڑھے 10 ارب روپے مقرر کیا گیا جو گزشتہ سال سے 200 فیصد زیادہ ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق پنجاب میں تجارتی بنیادوں پر چلنے والے کمرشل فارمز پر کارپوریٹ ٹیکس کے اصول لاگو ہوں گے۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری ان اصولوں کے تحت زیادہ آمدن والے افراد پر سپر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ دستاویزات کےمطابق ریٹرن فائل نہ کرنے، ٹیکس بروقت ادا نہ کرنے پر جرمانے اور ڈیفالٹ سرچارج میں...

مسلم ممالک ایران کی ماضی کی غلطیاں بھلا کر بھرپور ساتھ دیں،تنظیم اسلامی حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
پنجاب کے وزیر برائے بلدیات ذیشان رفیق نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘ستھرا پنجاب’ کا پروگرام ایک مشکل کام تھا جس کا آغاز وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ پنجاب میں پیدا ہونے والے 60 ہزار ٹن کوڑے کو ٹھکانے لگانے کا چیلنج اٹھایا، آج پنجاب کے ہر کونے میں یہ پروگرام کام کررہا ہے اور اس کا نیٹ ورک پنجاب کے ہر کونے میں موجود ہے اور سوا لاکھ لوگوں کو ملازمتیں مل چکی ہیں، کام کی نگرانی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ٹرمپ ملاقات، بھارت حیران و پریشان، کیا پاکستان ایران کا ساتھ دے گا؟ صوبائی وزیر نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا/واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی مؤقف اور ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات نے امریکی پالیسی سازوں کو گہرے غور و فکر پر مجبور کر دیا، ٹرمپ کا ایران پر حملہ مؤخر کرنے کا فیصلہ یورپی دباؤ اور پاکستانی فیلڈ مارشل سے ملاقات کا نتیجہ ہے۔الجزیرہ میں لکھے گئے تجزیے میں کہنا ہے کہ یورپی ممالک، خصوصاً فرانس کی جانب سے اسرائیل ایران کشیدگی کو سفارتی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس دباؤ نے واشنگٹن میں پالیسی سازوں کو ایران کے خلاف ممکنہ اقدامات پر دو، تین بار سوچنے پر مجبور کر دیا۔عرب خبر رساں ادارے پر لکھے گئے تبصرے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میڈرڈ ( انٹرنیشنل ڈیسک)اسپین کے وزیرِاعظم نے ناٹو کے دفاعی اخراجات میں 5 فیصد اضافے کو یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ اس اضافے سے یورپی یونین کی بنیادی دفاعی کوششوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ناٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا کہ دفاعی اتحاد ناٹو کو دفاعی اخراجات میں اضافے کے معاملے میں زیادہ آسان فریم ورک اپنانے کی ضرورت ہے۔ خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ اسپین کو اپنے ہدف کو مقرر کرنے یا اس سے استثنا کا اختیار دیا جائے۔ سانچز کا مزید کہنا تھا کہ 5 فیصد ہدف میں اضافہ...
سٹی 42: محرم الحرام کا چاند پچیس جون کو نظرآنےکےامکانات نہیں ہیں ، نئے اسلامی سال1447 ہجری کاآغاز 27 جون سے ہونے کا امکان ہے ۔ ماہرین فلکیات کے مطابق محرم الحرام کاچاند چھبیس جون کو نظرآنے کے قوی امکانات ہیں ، ماہرین کا کہنا ہے چاند کی پیدائش25 جون کو دن3بج کر31 منٹ پر ہوگی۔ ٹیلی سکوپ کی مدد سے امریکا میں25 جون کو محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں جبکہ دنیا بھر میں محرم الحرام کا چاند 26 جون کو دیکھا جاسکےگا۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری 27جون کو یکم محرم ہونےکی صورت میں ملک بھرمیں یوم عاشور 6جولائی کوہوگا
آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ 30 جون تک منظور کروانا حکومتی ذمہ داری ہے، گورنر 30 جون تک بجٹ منظوری نہ ہونے پر وزیراعلیٰ کو اعتماد کا کہہ سکتے ہیں، بجٹ منظور نہ ہونے پر یکم جولائی سے سرکاری فنڈز کا استعمال رک جائے گا جبکہ معاشی بحران پر آرٹیکل 234 اور 235 کے تحت وفاق صوبے میں ایمرجنسی لگا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے مشاورت کیے بغیر خیبر پختونخوا حکومت کو بجٹ منظوری سے روک رکھا ہے لیکن بجٹ شیڈول کے مطابق 24 جون کو بجٹ منظور کروانا ہے۔ عمران خان نے وزیراعلیٰ، مشیر خزانہ اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کو مشاورت کے لیے طلب کر...
اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صدر مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے مولانا کے صاحبزادے اسجد محمود پر حملے اور انہیں اغوا کرنے کی ناکام کوشش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لانے کے احکامات جاری کیے۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔...